حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ بعض واقعات کا تذکرہ
خطبات مسرور جلد 12
682
46
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء بمطابق 14 نبوت 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج بھی میں حضرت مصلح موعودؓ کے بیان کردہ کچھ واقعات بیان کروں گا جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں اور اسی طرح حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کی اپنی زندگی کے بھی بعض پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔حضرت مصلح موعود اپنے بارے میں فرماتے ہیں کہ ” میں
علمی طور پر بتلاتا ہوں کہ میں نے حضرت صاحب ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) کو والد ہونے کی وجہ سے
نہیں مانا تھا بلکہ جب میں گیارہ سال کے قریب کا تھا تو میں نے مصمم ارادہ کیا تھا کہ اگر میری تحقیقات میں وہ
نعوذ باللہ جھوٹے نکلے تو میں گھر سے نکل جاؤں گا مگر میں نے ان کی صداقت کو سمجھا اور میرا ایمان بڑھتا گیا۔حتی
کہ جب آپ فوت ہوئے تو میرا یقین اور بھی بڑھ گیا۔“
(سوانح فضل عمر جلد اوّل صفحہ 96)
پھر آپ نے بتایا کہ ”جب میں نے دستی بیعت کی تو میرے احساس قلبی کے دریا کے اندر دس
سال کی عمر میں ایسی حرکت پیدا ہوئی کہ جو بیان نہیں کی جا سکتی۔“
(ماخوذ از یاد ایام، انوار العلوم جلد 8 صفحه 365)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ) کہ کس طرح وہ دعاؤں
کی ترغیب دیا کرتے تھے، بچپن میں ہی دعاؤں کی طرف توجہ دلایا کرتے تھے، encourage کیا
کرتے تھے۔ایک جگہ آپ بیان کرتے ہیں کہ : ”خدا کا فرستاده مسیح موعود علیہ السلام جسے اللہ تعالیٰ نے
خطبات مسرور جلد 12
683
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
فرمایا تھا اُجِيْبُ كُلّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِكَ - جس سے وعدہ تھا کہ میں تیری سب دعائیں قبول
کروں گا، سوائے ان کے جو شر کاء کے متعلق ہوں“۔( فرماتے ہیں کہ ) وہ ہنری مارٹن کلا رک والے
مقدمہ کے موقع پر مجھے جس کی عمر صرف نو سال کی تھی دعا کے لئے کہتا ہے۔( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
آپ کو نو سال کی عمر میں دعا کے لئے کہتے ہیں۔گھر کے نوکروں اور نوکرانیوں کو بھی کہتا ہے کہ دعائیں
کرو۔پس جب وہ شخص جس کی سب دعائیں قبول کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہوا تھا، دوسروں سے
دعائیں کرانا ضروری سمجھتا ہے۔۔۔خطبات محمود جلد 14 صفحہ 131 )
تو پھر باقیوں کو کتنا اس طرف توجہ دینی چاہئے۔یہ جو الہام ہے أُجِيْبُ كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا
في شركائك۔اس کا شاید بعضوں کو پتا نہ ہو۔یہ آپ ایک مقدمے کے بارے میں دعا کر رہے تھے جو
آپ کے شرکاء یعنی بعض قریبیوں نے آپ کی ، آپ کے خاندان کی جائیداد میں حصہ دار بننے کے لئے کیا
تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم ان کی طرف سے،
اپنے خاندان کی طرف سے یہ مقدمہ لڑ رہے تھے۔دوسری طرف ایک گورنمنٹ کے افسر بھی تھے جو اُن
کے عزیزوں میں سے بھی تھے۔بہر حال مرزا غلام قادر صاحب کو یہ یقین تھا کہ مقدمہ ہمارے حق میں ہو
گا۔جائیداد ہمارے قبضے میں ہے اور پشتوں سے ہمارے قبضے میں ہے لیکن جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے دعا کی تو آپ کو یہ الہام ہوا جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ساری دعائیں قبول کروں گا مگر جوشر کاء کے
متعلق ہیں یہ نہیں۔اس پر آپ نے اپنے خاندان کو کہا کہ بلا وجہ وکیلوں پہ، مقدموں پہ رقم نہ ضائع کر ومقدمہ ہار جاؤ
گے۔لیکن آپ کے بھائی کو بڑا یقین تھا۔بہر حال لوئر کورٹ میں مقدمہ کا فیصلہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
کے بھائی کے حق میں ہوا۔پھر دوبارہ اپیل ہوئی چیف کورٹ میں اور چیف کورٹ میں یہ مقدمہ ہار گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ کس طرح ہوسکتا تھا کہ یہ مقدمہ جیتے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے واضح
طور پر فرما دیا تھا۔(ماخوذ از حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 254-255)
یہاں دعاؤں کے حوالے سے آگے ایک اور بات بھی حضرت مصلح موعودؓ نے فرمائی۔لیکن وہ
بات آپ ڈاکٹروں کو سمجھا رہے تھے۔یہاں تو ڈاکٹروں کی ٹیم بیٹھ جاتی ہے اگر کوئی ایسا سنجیدہ معاملہ
خطبات مسرور جلد 12
رض
684
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
ہو۔اب پاکستان میں بھی یا دوسرے ممالک میں بھی اسی طرح صورتحال ہے۔لیکن بعض دفعہ بعض ڈاکٹر جو
ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ہم کسی مریض کا علاج کر رہے ہیں تو ہمارا ہی علاج ہونا چاہئے۔کسی اور مشورے کی
ضرورت نہیں ہے۔حضرت سارہ بیگم صاحبہ جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی اہلیہ تھیں ان کے بچہ کی پیدائش
کے وقت ان کی وفات بھی ہوگئی تھی اس وقت کے بارے میں آپ نے بیان کیا کہ ڈاکٹروں کو چاہئے کہ
مشورہ کرتے۔اگر اس صورت میں مشورہ ہوتا تو شاید ایک جان بچائی جاسکتی تھی۔اس لئے آپ نے فرمایا
کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن کی اللہ تعالیٰ نے تمام دعائیں قبول کرنے کا وعدہ فرمایا تھا وہ دوسروں
کو دعا کے لئے بھی کہتے تھے تو باقی لوگ جو ہیں انہیں اپنے اپنے پیشے میں اگر کہیں مشورے کی ضرورت ہو
اور دعاؤں کی ضرورت ہو تو ضرور اس پر عمل کرنا چاہئے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 14 صفحه 131-132)
اپنے بارے میں ایک اور بات بیان فرماتے ہیں ' ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب کے مکان پر اس
سفر میں کہ جس میں حضرت مسیح موعود فوت ہوئے۔ایک دفعہ ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کسی ہند و پیشنر
سیشن جج کی آمد کی خبر دینے آئے جو بغرض ملاقات آئے تھے۔آپ (حضرت مسیح موعود علیہ السلام) نے
اس وقت ان سے کہا کہ میں بھی بیمار ہوں مگر محمود بھی بیمار ہے۔مجھے اس کی بیماری کا زیادہ فکر ہے۔آپ اس
کا توجہ سے علاج کریں۔( اصلاح نفس، انوار العلوم جلد 5 صفحہ 456)
اپنی بیماری کو بھول گئے اور آپ کو پتا تھا کہ یہ بیٹا جو ہے مصلح موعود بننے والا ہے اس لئے
آپ
کو فکر ہوئی۔دیوار کا ایک مقدمہ بڑا مشہور مقدمہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں لڑا گیا جس
میں آپ کے خاندان کے مخالفین نے مسجد کے راستے پہ دیوار کھڑی کر دی اور راستہ بند کر دیا۔اس کے
بارے میں بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ” میں بچہ تھا لیکن مجھے
خوب یاد ہے یہاں ہمارے ہی بعض عزیز راستہ میں کیلے گاڑ دیا کرتے تھے تا کہ جب مہمان نماز پڑھنے
آئیں تو رات کی تاریکی میں ان کیلوں کی وجہ سے ٹھوکر کھائیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوتا اور اگر کیلے اکھاڑے
جاتے تو وہ لڑنے لگ جاتے۔اسی طرح مجھے خوب یاد ہے کہ مسجد مبارک کے سامنے دیوار مخالفوں نے کھینچ
دی تھی۔بعض احمد یوں کو جوش بھی آیا اور انہوں نے دیوار کو گرا دینا چاہا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
خطبات مسرور جلد 12
685
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
فرمایا ہمارا کام صبر کرنا اور قانون کی پابندی اختیار کرنا ہے۔پھر مجھے یاد ہے میں بچہ تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بچپن سے ہی مجھے رویائے صادقہ ہوا کرتے تھے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ دیوار گرائی جارہی ہے
اور لوگ ایک ایک اینٹ کو اٹھا کر پھینک رہے ہیں۔اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کچھ بارش بھی ہو
چکی ہے۔اسی حالت میں میں نے دیکھا ( خواب میں ) کہ مسجد کی طرف حضرت خلیفہ اول تشریف لا رہے
ہیں۔(آپ فرماتے ہیں کہ ) جب مقدمہ کا فیصلہ ہوا اور دیوار گرائی گئی تو بعینہ ایسا ہی ہوا۔اس روز کچھ
تو
بارش بھی ہوئی اور درس کے بعد حضرت خلیفہ اول جب واپس آئے تو آگے دیوار توڑی جارہی تھی۔میں بھی
کھڑا تھا چونکہ اس خواب کا میں آپ سے پہلے ذکر کر چکا تھا، اس لئے مجھے دیکھتے ہی
آپ (حضرت خلیفہ امسیح الاول) نے فرمایا۔میاں دیکھو آج تمہارا خواب پورا ہو گیا۔“
(خطبات محمود جلد 15 صفحہ 206-207)
پھر آپ اسی دور کی بات کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ ایک زمانہ وہ بھی تھا کہ جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں مخالفین نے مسجد کا دروازہ بند کر دیا اور آپ
کئی دفعہ گھر میں پردہ کرا
کر لوگوں کو مسجد میں لاتے۔( یعنی گھر کے اندر سے گزار کے لانا پڑتا تھا ) اور کئی لوگ اوپر سے ہو کر آتے
لمبا چکر کاٹ کر )۔سال یا چھ ماہ تک یہ راستہ بند ر ہا۔آخر مقدمہ ہوا اور خدا تعالیٰ نے ایسے سامان کئے کہ
دیوار گرائی گئی۔“
خطبات محمود جلد 20 صفحہ 574-575)
اب جو قادیان جانے والے ہیں وہ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے کشادہ راستے وہاں بنا
دیئے گئے ہیں۔بچوں کی دلداری کے بارے میں ایک جگہ اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
مجھے اپنے بچپن کی بات یاد ہے کہ ہماری والدہ صاحبہ بھی ناراض ہو کر فر ما یا کرتیں کہ اس کا سر بہت
چھوٹا ہے ( یعنی حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا۔) تو مجھے یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا
کرتے تھے یہ کوئی بات نہیں۔رائیکین جو بہت مشہور وکیل تھا اور جس کی قابلیت کی دھوم سارے
ملک میں تھی اس کا سر بھی بہت چھوٹا سا تھا۔آپ کہتے ہیں کہ ” بڑے سر اس بات پر دلالت نہیں
کرتے کہ وہ بہت عقلمند ہیں۔جو شخص اپنی اولاد کو علم اور عرفان سے محروم کرتا ہے اس کا سرا گر چہ بڑا
ہی ہو تب بھی وہ بے عقل ہی ہے۔جس شخص کا اتنا دماغ ہی نہیں کہ سمجھ سکے خدا اور رسول کیا ہے۔
خطبات مسرور جلد 12
686
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
قرآن کیا ہے۔وہ عرفان کیا حاصل کر سکتا ہے“۔(خطبات محمود جلد 2 صفحہ 174)
پس اصل چیز جو ہمیں چاہئے وہ یہ ہے کہ ہم اللہ اور رسول کے احکامات کو سمجھیں ، ان پر غور
کریں اور ان کی ذات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔قرآن کریم کو سمجھیں۔اور یہی حقیقت ہے جس سے
دماغ روشن ہوتے ہیں۔حکومت کی وفاداری کے بارے میں آپ ایک جگہ بیان کرتے ہیں کہ ”جب میں بچہ تھا اور ابھی
میں نے ہوش ہی سنبھالا تھا، اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے گورنمنٹ کی وفاداری کا میں
نے حکم سنا اور اس حکم پر اس قدر پابندی سے قائم رہا کہ میں نے اپنے گہرے دوستوں سے بھی اس بارے
میں اختلاف کیا۔حتی کہ اپنے جماعت کے لیڈروں سے اختلاف کیا“۔(خطبات محمود جلد 15 صفحہ 323)
بعض لوگوں کو شوق ہوتا ہے کہ بحث کریں کہ فلاں کام کی وجہ سے ہمیں حکومت کا حکم نہیں ماننا
چاہئے۔سوائے اس کے کہ جہاں شرعی روکیں ڈالنے کی حکومت کوشش کرے، باقی نہیں۔پھر اس کو آپ
آگے ایک جگہ مزید کھول کے فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا ہے کہ
برطانوی حکومت بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک رحمت ہے۔اس کے یہ معنے نہیں کہ انگریز قوم کے افراد
بہت نیک اور اسلام کی تعلیم کے قریب ہیں۔ان میں بھی ظالم ، غاصب، فاسق ، فاجر اور ہر قسم کا خبث رکھنے
والے لوگ موجود ہیں اور دوسری قوموں میں بھی (ہیں)۔ان میں بھی اچھے لوگ ہیں اور دوسری قوموں میں
بھی ( ہیں )۔جو چیز رحمت ہے وہ یہ ہے کہ یہ حکومت افراد کی آزادی میں بہت کم دخل دیتی ہے۔اور وہ جن
جن معاملات میں دخل نہیں دیتی ان میں اسلام کی تعلیم کو قائم کرنے کا ہمارے لئے موقع ہے۔پس یہ خدا
تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ایسی قوم کو ہم پر حاکم مقرر کیا۔( یہ اس زمانے کی بات ہے جب ہندوستان میں
انگریزوں کی حکومت تھی ) کہ جو افراد کے معاملات میں بہت کم دخل دیتی ہے۔ابھی گزشتہ دنوں ہماری یہاں کا نفرنس ہوئی۔وہاں ایک پریس کی رپورٹر نے مجھے کہا کہ یہاں بھی
وہی حالات ہیں۔اس کو میں نے یہی جواب دیا تھا کہ مذہب کے معاملے میں یہ حکومت دخل نہیں دیتی۔اس لئے حالات تو ہم کہہ ہی نہیں سکتے کہ پاکستان جیسے یا کسی اور ایسے ملک جیسے یہاں حالات ہوں جہاں
احمدیت پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔بہر حال آپ فرماتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ اگر نائٹسی یا فیشسٹ لوگ ہم
خطبات مسرور جلد 12
687
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
پر حکمران ہوتے تو وہ دوسرے معاملات میں انگریزوں سے بھی اچھے ہوتے۔ممکن ہے وہ اللہ تعالیٰ کا خوف
ان سے زیادہ رکھنے والے اور زیادہ عدل کرنے والے ہوتے مگر انفرادی آزادی وہ اتنی نہ دیتے جتنی
انگریزوں نے دی ہے۔وہ اشخاص کے لحاظ سے تو اچھے ہوتے مگر سلسلے کے لحاظ سے ہمارے لئے مضر
ہوتے۔( یعنی کسی شخص کے تعلقات کے بارے میں ہو سکتا ہے کہ اچھے ہوتے لیکن بحیثیت مجموعی جماعت
کے لحاظ سے وہ مضر ہوتے۔) اور اس کے یہ معنی ہوتے کہ جب تک اسلامی حکومت قائم نہ ہو جاتی اسلامی
تعلیم کو قائم کرنے کا دائرہ ہمارے لئے بہت ہی محدود ہوتا اور اسلامی احکام میں سے بہت ہی تھوڑے
ہوتے جن کو ہم قائم کر سکتے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہی معنوں کے لحاظ سے انگریزی
حکومت کو رحمت قرار دیا ہے۔لوگ اعتراض کرتے ہیں ناں انگریزوں کا خود کاشتہ پودا تو فرمایا اس لئے
رحمت قرار دیا ہے اور اس قوم کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے آزادی دی ہے۔آپ کا یہ مطلب نہیں
کہ انگریز انصاف زیادہ کرتے ہیں بلکہ ہو سکتا ہے کہ انصاف کے معاملہ میں کوئی دوسری حکومت اس سے
اچھی ہو۔قابل تعریف بات یہی ہے کہ اس قوم کے تمدن کا طریق یہ ہے کہ اس نے اپنی حکومت کو انفرادی
معاملات میں دخل اندازی کے اختیارات نہیں دیئے“۔۔T۔۔۔"_
الفضل 21 جنوری 1938 صفحہ 4 جلد 26 نمبر 17 )
قلم کے جہاد کے بارے میں آپ نے ایک ارشاد فرمایا کہ انبیاء کا دل بڑا شکر گزار ہوتا ہے۔ایک
معمولی سے معمولی بات پر بھی بڑا احسان محسوس کرتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
کی کتابیں جب دن رات چھپتیں تو باوجود اس کے کہ آپ کئی کئی راتیں بالکل نہیں سوتے تھے۔لیکن جب
کوئی شخص رات کو پروف لاتا تو اس کے آواز دینے پر خود اٹھ کر لینے کے لئے جاتے ( یعنی کتابت ہوکر
آتی تو خود لینے کے لئے جاتے ) اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہتے جاتے کہ جَزَاكَ اللهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء۔اس
کو کتنی تکلیف ہوئی ہے۔یہ لوگ کتنی تکلیف برداشت کرتے ہیں۔خدا ان کو جزائے خیر دے۔حالانکہ
آپ خود ساری رات جاگتے رہتے تھے۔فرماتے ہیں کہ ”میں کئی بار آپ کو کام کرتے دیکھ کر سویا اور
جب کہیں آنکھ کھلی تو کام ہی کرتے دیکھا حتی کہ صبح ہو گئی۔دوسرے لوگ اگر چہ خدا کے لئے کام کرتے
تھے لیکن آپ (علیہ السلام) ان کی تکلیف کو بہت محسوس کرتے تھے۔کیوں؟ اس لئے کہ انبیاء کے دل
میں احسان کا بہت احساس ہوتا ہے۔الفضل 19 اگست 1916ء صفحہ 7 جلد 4 نمبر 13 )
خطبات مسرور جلد 12
688
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کے ادب اور آپ کے مقام کا کس قدر لحاظ رکھتے تھے،
خیال رکھتے تھے اور اس کے لئے کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اپنا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں اور یہ واقعہ بیان کر کے آپ نے توجہ دلائی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو یہ یاد
رکھنا چاہئے کہ جو اسلامی اخلاق اور آداب ہوتے ہیں، ان کی طرف ہمیشہ توجہ دیں۔آپ اپنے ایک خطبہ
میں بیان فرماتے ہیں کہ ” میں نے دیکھا ہے کہ نوجوانوں کو اسلامی آداب سکھانے کی طرف توجہ ہی نہیں کی
جاتی۔نوجوان بے تکلفانہ ایک دوسرے کی گردن میں بانہیں ڈالے پھر رہے ہوتے ہیں۔حتی کہ میرے
سامنے بھی ایسا کرنے میں انہیں کوئی باک نہیں ہوتا کیونکہ ان کو یہ احساس ہی نہیں کہ یہ کوئی بُری بات ہے۔ان کے ماں باپ اور اساتذہ نے ان کی اصلاح کی طرف کبھی کوئی توجہ ہی نہیں کی حالانکہ یہ چیزیں انسانی
زندگی پر بہت گہرا اثر ڈالتی ہیں۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگوں کی بچپن میں تربیت کا اب تک مجھ پر اثر
ہے اور جب وہ واقعہ یاد آتا ہے تو بے اختیار ان کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے۔ایک دفعہ میں ایک لڑکے
کے کندھے پر کہنی ٹھیک کر کھڑا تھا کہ ماسٹر قا در بخش صاحب نے جو مولوی عبد الرحیم صاحب درد کے والد
تھے اس سے منع کیا اور کہا کہ یہ بہت بری بات ہے۔اس وقت میری عمر بارہ تیرہ سال کی ہوگی لیکن وہ نقشہ
جب بھی میرے سامنے آتا ہے ان کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے۔اسی طرح ایک صو بیدار صاحب
مراد آباد کے رہنے والے تھے ان کی ایک بات بھی مجھے یاد ہے“۔لکھتے ہیں کہ ”ہماری والدہ چونکہ دتی کی
ہیں اور دتی بلکہ لکھنو میں بھی ” تم کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔بزرگوں کو بیشک آپ کہتے ہیں لیکن ہماری
والدہ کے کوئی بزرگ چونکہ یہاں تھے نہیں کہ ہم ان سے آپ کہہ کر کسی کو مخاطب کرنا بھی سیکھ سکتے۔اس
لئے میں دس گیارہ سال کی عمر تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ” تم ہی کہا کرتا تھا۔اللہ تعالیٰ ان
( صو بیدار صاحب) کی مغفرت فرمائے اور ان کے مدارج بلند کرے۔کہتے ہیں ” صو بیدار محمد ایوب
خان صاحب مراد آباد کے رہنے والے تھے۔گورداسپور میں مقدمہ تھا اور میں نے بات کرتے ہوئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تم کہہ دیا۔وہ صو بیدار صاحب مجھے الگ لے گئے اور کہا کہ آپ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند ہیں اور ہمارے لئے محل ادب ہیں۔لیکن یہ بات یا درکھیں کہ ” تم “ کا
لفظ برابر والوں کے لئے بولا جاتا ہے بزرگوں کے لئے نہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے اس کا
استعمال میں بالکل برداشت نہیں کر سکتا۔یہ پہلا سبق تھا جو انہوں نے اس بارہ میں مجھے دیا۔(الفضل 11 مارچ 1939 ء صفحہ 7 جلد 27 نمبر 58)
خطبات مسرور جلد 12
689
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
ہے۔پس اسلامی آداب میں ہمیں بھی خاص طور پر توجہ دینی چاہئے۔ان لوگوں کو جو آجکل ایم ٹی اے
پر آتے ہیں۔انہیں خیال رکھنا چاہئے۔اس کے ذریعے عموماً تو نوجوان آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
عموماً ان کے پروگرام بڑے اچھے ہیں لیکن ایک پروگرام جو آجکل ربوہ سے بن کر آ رہا ہے اور اس میں
مربی اور واقف زندگی بھی بیٹھے ہوتے ہیں۔اس میں ایک تو بیٹھنے کا انداز بڑا غلط ہوتا ہے۔کرسی پر بیٹھے
ہوئے ہیں اور ٹانگیں کھول کر بیٹھے ہوئے ہیں ، ساتھ ہلتے چلے جارہے ہیں کوئی وقار نہیں ہے۔سر پر ٹوپی نہیں
ہے اور اس قسم کے پروگرام جور بوہ سے بن کے آئیں ان کو تو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے آئندہ سے ایم ٹی اے والے جو پاکستان میں ہیں ان کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے۔پروگرام
بیشک اپنی نوعیت کے لحاظ سے اچھا ہو لیکن اگر اس کو conduct کرنے والا ، اس کو present کرنے
والا اچھا نہیں ہے تو وہ پروگرام کبھی نہیں لگایا جائے گا۔اس لئے میں نے آئندہ سے وہ پروگرام روک بھی
دیئے ہیں۔اور خاص طور پر مربیان کو تو بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا ایک اپنا وقار ہے اور ان کو
یہی سمجھنا چاہئے کہ ہم نے اس وقار کو قائم کرنا ہے۔ایک عام دنیا دارلٹر کا اگر ایسی حرکت کرتا ہے تو وہ قابل
برداشت ہے لیکن اگر ایک مربی کرے تو نا قابل برداشت ہے۔اور مجھے بعض لوگوں نے لکھا بھی۔توجہ بھی دلائی ہے۔ہر کوئی اس چیز کومحسوس کر رہا ہے کہ ربوہ سے ایک پروگرام بنتا ہے اور اس میں اس قسم کا،
وقار کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔ایک واقعہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ”ہم بھی بچپن میں مختلف کھیلیں
کھیلا کرتے تھے۔میں عموماً فٹبال کھیلا کرتا تھا۔جب قادیان میں بعض ایسے لوگ آگئے جو کرکٹ کے
کھلاڑی تھے تو انہوں نے ایک کرکٹ ٹیم تیار کی۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ ایک دن وہ میرے
پاس آئے اور کہنے لگے کہ جاؤ حضرت صاحب سے عرض کرو کہ وہ بھی کھیلنے کے لئے تشریف لائیں۔چنانچہ
میں اندر گیا۔آپ اس وقت ایک کتاب لکھ رہے تھے۔جب میں نے اپنا مقصد بیان کیا تو آپ نے قلم
نیچے رکھ دی اور فرمایا۔تمہارا گیند تو گراؤنڈ سے باہر
نہیں جائے گالیکن میں وہ کرکٹ کھیل رہا ہوں جس کا گیند
دنیا کے کناروں تک جائے گا۔اب دیکھ لو کیا آپ کا گیند دنیا کے کناروں تک پہنچا ہے یا نہیں۔اس وقت
امریکہ، ہالینڈ، انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ، مڈل ایسٹ، افریقہ، انڈونیشیا، اور دوسرے کئی ممالک میں آپ کے
ماننے والے موجود ہیں۔فلپائن کی حکومت ہمیں مبلغ بھیجنے کی اجازت نہیں دیتی تھی لیکن پچھلے دنوں وہاں
سے برابر بیعتیں آنی شروع ہو گئی ہیں۔ابھی تین چار دن ہوئے ہیں فلپائن سے ایک شخص کا خط آیا ہے جس
خطبات مسرور جلد 12
690
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
میں اس نے لکھا ہے کہ اسے میری بیعت کا خط ہی سمجھیں اور مجھے مزید لٹریچر بھجوائیں۔( یہ حضرت خلیفہ ثانی
کے زمانے کی باتیں ہیں۔) مجھے جس مقام کے متعلق بھی علم ہوتا ہے کہ وہاں کوئی اسلام کی خدمت کرنے
والا ہے میں وہاں خط لکھ دیتا ہوں۔چنانچہ اس نے لکھا ہے کہ میں نے انجمن اشاعت اسلام لاہور کو بھی ایک
خط لکھا ہے۔میں نے مسجد لنڈن کے پتہ پر بھی ایک خط لکھا ہے۔میں نے واشنگٹن امریکہ کے پتہ پر بھی
ایک خط لکھا ہے۔اب دیکھ لو فلپائن میں ہمارا کوئی مبلغ نہیں گیا لیکن لوگوں میں آپ ہی آپ احمدیت کی
طرف رغبت پیدا ہورہی ہے۔یہ وہی گیند ہے جسے قادیان میں بیٹھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہٹ
ماری
تھی جو دنیا کے کناروں میں پہنچ رہا ہے۔“
الفضل 8 فروری 1956 ء صفحہ 4 جلد 10/45 نمبر 33)
اب تو اس کی اتنی کثرت ہو گئی ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ دنیا سے خود بخود
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تعارف کروا رہا ہے۔کئی واقعات مختلف وقتوں میں لوگوں کے بیان بھی کر چکا
ہوں کہ خود رہنمائی فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ کس طرح تعارف کروا رہا ہے۔بعض لوگ عرصے کے بعد جب
کہیں آپ کی تصویر دیکھتے ہیں تو پہچان لیتے ہیں یا خلفاء کی تصویریں دیکھتے ہیں تو پہچان لیتے ہیں کہ یہی
تھے جو ہمیں اسلام کا صحیح پیغام دے رہے تھے۔پھر ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ بغیر محنت دینی یا محنت دنیوی کے کوئی
انسان عزت حاصل نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے زمانے
میں تمام عزت خدا نے ہمارے ساتھ وابستہ کر دی ہے۔( یعنی اب اس زمانے میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا
جو زمانہ ہے اس میں تمام عزت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ وابستہ ہو گئی۔) اب عزت پانے
والے یا ہمارے مرید ہوں گے یا ہمارے مخالف ہوں گے۔( یعنی مخالفین کو بھی اگر عزت ملے گی تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وجہ سے ہی ) چنانچہ ( آپ ) فرماتے تھے کہ مولوی ثناء اللہ صاحب (ہی ) کو
دیکھ لو وہ کوئی بڑے مولوی نہیں۔ان جیسے ہزاروں مولوی پنجاب اور ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔ان
کو اگر اعزاز حاصل ہے تو محض ہماری مخالفت کی وجہ سے۔وہ لوگ خواہ اس امر کا اقرار کریں یا نہ کریں)
مگر واقعہ یہی ہے کہ آج ہماری مخالفت میں عزت ہے یا ہماری تائید میں۔گو یا اصل مرکزی وجود ہمارا ہی
ہے۔اور مخالفین کو بھی اگر عزت حاصل ہوتی ہے تو ہماری وجہ سے۔“
( تفسیر کبیر جلد 8 صفحہ 614)
اس کو مزید کھول کر آپ نے ایک جگہ اس طرح بھی بیان فرمایا ہے کہ ”جب تک کوئی انسان کمال
خطبات مسرور جلد 12
691
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
حاصل نہ کرے انعام نہیں مل سکتا۔مذہب میں داخل ہونے سے بھی کمال ہی فائدہ دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ آجکل ہم سے فائدہ وہی اٹھاتے ہیں جو گہراتعلق رکھتے
ہیں۔یا تو پوری مخالفت کرنے والے مثلاً مولوی ثناء اللہ صاحب وغیرہ۔دوسرے چھوٹے چھوٹے مولویوں
کو کوئی پوچھتا بھی نہیں یا کامل اخلاص رکھنے والے۔اب چھوٹے مولویوں نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں
اپنی روزی کمانے کا ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت کو بنایا ہوا ہے اور ان کو اگر روٹی مل رہی ہے
تو اسی وجہ سے مل رہی ہے۔فرماتے ہیں کہ ادنی تعلق فائدہ نہیں دیتا۔اصل میں کمال ہی سے فضل ملتا
ہے۔بغیر اس کے انسان فضل سے محروم رہتا ہے۔اگر انسان هر چه باده بادکشتی مادر آب انداختیم “ کہہ کر
خدا تعالیٰ کی طرف چل پڑے۔( یعنی اب چاہے جو بھی ہونا ہے ہو جائے ہم نے تو اپنی کشتی دریا میں ڈال
دی ہے۔اگر یہ کہہ کر خدا تعالیٰ کی طرف چل پڑے ) تو اس کے ساتھ بھی پہلوں کا سا معاملہ ہوگا۔آخر خدا تعالیٰ
کو کسی سے دشمنی نہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان کامل طور پر اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے آگے ڈال
دے اور اس کے آستانہ پر گرا دے۔اس سے آپ ہی آپ اسے سب کچھ حاصل ہو جائے گا اور جو ترقی
اس کے لئے ضروری ہو گی وہ آپ ہی آپ مل جائے گی“۔(اس لئے ہر احمدی کو اس بات کا خیال رکھنا
چاہئے کہ مانا ہے تو مکمل اس کے آگے ڈالنا ہو گا )۔آپ نے لکھا کہ آگ کے پاس بیٹھنے والے کے اعضاء
کو دیکھو سب گرم ہوں گے۔اس کا چہرہ ہاتھ پاؤں جہاں ہاتھ لگا ؤ گے گرم محسوس ہوگا تو پھر کس طرح ممکن
ہے کہ کوئی شخص سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر خدا کے پاس آئے اور اس کے پاس بیٹھ جائے اور خدا تعالیٰ کا وجود
اس کے اندر سے ظاہر نہ ہو۔آگ کے اندر لوہا پڑ کر آگ کی خصوصیات ظاہر کرنے لگ جاتا ہے گو وہ آگ
نہیں ہوتا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والے لوگوں سے خاص معاملات ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ
انہیں كُن فَيَكُون والی چادر پہنا دیتا ہے حتی کہ نادان ان کو خدا سمجھنے لگ جاتے ہیں حالانکہ وہ تو
صرف خدا تعالیٰ کی صفات کا عکس پیش کر رہے ہوتے ہیں۔پس اگر کوئی مذہب سے فائدہ اٹھانا چاہے تو اس کا طریق یہی ہے کہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے
آگے گلی طور پر ڈال دے۔لیکن اگر قوم کی قوم اس طرح کرے تو اس پر خاص فضل ہوں گے اور وہ ہر
میدان میں فتح حاصل کرے گی۔ہماری جماعت کے لئے بھی یہی قدم اٹھانا ضروری ہے مگر بہت سے لوگ
صرف کہہ دینا کافی سمجھتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ سے ایسی محبت کرنی چاہئے کہ ایک طبعی شئے بن جائے۔صرف
جھوٹا دعوی نہ ہو کیونکہ جھوٹ اور خدا تعالیٰ کی محبت ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی۔جھوٹ ایک ظلمت ہے اور
خطبات مسرور جلد 12
692
خدا تعالیٰ کی محبت ایک نور۔پس نو ر اور ظلمت کیسے جمع ہو سکتے ہیں“۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
خطبات محمود جلد 17 صفحہ 470-471)
پس ہمیں اپنے جائزے لیتے رہنا چاہئے اور اکثر میں توجہ دلا تا بھی رہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی بیعت میں آ کر ہمیں دوسروں سے مختلف نظر آنا چاہئے۔خدا تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور یقین میں بھی
ہمیں دوسرے سے مختلف نظر آنا چاہئے اور بڑھے ہوئے ہونا چاہئے۔عبادات میں بھی ہمیں دوسروں سے
مختلف نظر آنا چاہئے۔اعلیٰ معیاروں کو پانے کی کوشش کرنے والے بھی ہم دوسروں کی نسبت زیادہ ہونے
چاہئیں۔اعلیٰ اخلاق میں بھی ہمیں امتیازی حیثیت حاصل ہونی چاہئے۔قانون کی پابندی میں بھی ہم ایک
مثال ہونے چاہئیں۔غرض کہ ہر چیز میں ایک احمدی کو دوسروں سے ممتاز ہونے کی ضرورت ہے تبھی ہم جیسا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں بیعت سے صحیح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔احسان اور حسن سلوک کا ایک واقعہ یہ بیان فرماتے ہیں۔ایک دفعہ ایک افسر حضرت مسیح موعود
سے ایک معاملے میں ( ملنے آئے اور ) کہا کہ یہ لوگ ( یعنی قادیان کے رہنے والے غیر از جماعت یا
ہندو وغیرہ جو تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف بعض دفعہ حکام کو ، حکومت کے کارندوں کو غلط
شکایات کیا کرتے تھے۔تو بہر حال ایک دفعہ ایک افسر حکومت کے قادیان آئے اور کہا کہ یہ لوگ)
آپ کے شہری ہیں۔آپ ان کے ساتھ نرمی کا سلوک کریں۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو انہوں
نے کہا۔) تو حضرت صاحب نے فرمایا کہ اس بڑھے شاہ ہی کو (وہاں ایک شخص تھا کوئی بڑھے شاہ اسی کو )
پوچھو کہ آیا کوئی ایک موقع بھی ایسا آیا ہے جس میں اس نے اپنی طرف سے نیش زنی نہ کی ہو۔(جتنا
نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے نہ کی ہو ) اور پھر اس سے ہی پوچھو کہ کیا کوئی ایک موقع بھی ایسا آیا
ہے کہ جس میں میں اس پر احسان کر سکتا تھا اور پھر میں نے اس کے ساتھ احسان نہ کیا ہو۔(بس)
آگے وہ سر ڈال کر ہی بیٹھا رہا، ( بولا نہیں کچھ۔) یہ ایک عظیم الشان نمونہ تھا آپ کے اخلاق کا۔پس
ہماری جماعت کو بھی چاہئے کہ وہ اخلاق میں ایک نمونہ ہو۔معاملات کی آپ میں (ایک) ایسی صفائی ہو
کہ اگر ایک پیسہ بھی گھر میں نہ ہو تو امانت میں ہاتھ نہ ڈالیں اور بات اتنی میٹھی اور ایسی محبت سے کریں کہ
جو دوسروں کے دل پر اثر کرے۔“
خطبات محمود جلد 10 صفحہ 277-278)
اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ انسان جس چیز کا عادی ہو جائے وہ تکلیف نہیں رہتی۔
خطبات مسرور جلد 12
693
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
جب عادی ہو جائے تو پھر تکلیف ختم ہو جاتی ہے، فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے میں
نے خود اپنے کانوں سے یہ مضمون بار ہا سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دو قسم کے ابتلاء آیا کرتے ہیں۔ایک تو وہ ابتلاء ہوتے ہیں جن میں بندے کو اختیار دیا جاتا ہے کہ تم اس میں اپنے آرام کے لئے خود کوئی
تجویز کر سکتے ہو۔چنانچہ اس کی مثال میں آپ فرماتے تھے دیکھو! وضو بھی ایک ابتلاء ہے۔سردیوں کے
موسم میں جب سخت سردی لگ رہی ہو۔ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو اور ذراسی ہوا لگنے سے بھی انسان کو تکلیف
ہوتی ہو۔“ ( اب تو یہاں ہمارے تصور نہیں غسل خانوں میں بھی بیٹنگ ہوتی ہے گرم پانی آ رہا ہوتا ہے۔لیکن ہیٹنگ بھی کوئی نہ ہو باہر جانا ہو ،ٹھنڈا پانی ہو تب سردیوں میں وضو کا ایک تصور قائم ہوسکتا ہے۔) فرمایا
کہ ” خدا تعالیٰ کی طرف سے انسان کو حکم ہوتا ہے کہ نماز پڑھنے سے پہلے وضو کرو۔بسا اوقات جب نماز کا
وقت ہوتا ہے اس وقت گرم پانی نہیں ہوتا یا بسا اوقات اسے گرم پانی میسر تو آ سکتا ہے مگر اس وقت تیار نہیں
ہوتا۔پھر بسا اوقات اسے گرم پانی میسر ہی نہیں آ سکتا۔یخ بستہ پانی ہوتا ہے اور اسی پانی سے اسے وضو کر
کے نماز پڑھنی پڑتی ہے۔آپ فرمایا کرتے کہ یہ بھی ایک ابتلاء ہے جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لئے رکھ
دیا۔مگر فرمایا یہ ایسا ابتلاء ہے جس میں بندے کو اختیار دیا گیا ہے یعنی اسے اس بات کی اجازت دی گئی ہے
کہ اگر پانی ٹھنڈا ہے تو گرم کر لے۔گویا یہ ایک اختیاری ابتلاء ہے۔“ اس قسم کی اختیاری ابتلاء کی بہت
ساری مثالیں اور بھی دی جاسکتی ہیں۔فرمایا کہ یہ جو اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا اور انسان کو اس بات کی اجازت
دی کہ اگر ٹھنڈے پانی سے تم وضو نہیں کر سکتے تو ہمت کرو اور آگ پر پانی گرم کر لو اور اپنے گھر میں آگ
موجود نہیں تو ہمسائے کے گھر سے آگ لے کر پانی گرم کر لو اور گرم پانی سے وضو کر نے کے بعد اچھی طرح
گرم کپڑے پہن لو تا تمہیں سردی محسوس نہ ہو یا بعض اوقات لوگ مسجدوں میں حمام بنا دیتے ہیں جن میں
پانی گرم رہتا ہے۔پس جو لوگ غریب اپنے گھروں میں پانی گرم نہیں کر سکتے وہ مساجد میں جا کر حمام سے
وضو کر سکتے ہیں“۔یہ جو غیر ترقی یافتہ ممالک ہیں یا کم ترقی یافتہ ممالک ہیں وہاں جولوگ سننے والے ہیں وہ
اس کا صحیح تصور پیدا کر سکتے ہیں بلکہ آپ میں سے بھی جو سب بڑے ہیں۔یہاں کے پیدا ہوئے ہوئے
لوگ شاید اس کا تصور پیدا نہ کر سکیں۔یہاں گرم پانی میسر آ جاتا ہے۔لیکن بہر حال بہت سارے ہم میں
سے جانتے ہیں کہ پاکستان ہندوستان وغیرہ میں کیا صورتحال ہوتی ہے۔پھر فرمایا: "یا اگر مسجد میں گرم حمام
کا انتظام نہ ہو تو پھر کوئی ہمت والا کنوئیں سے تازہ پانی کا ڈول نکال کر اس سے وضو کر لیتا ہے اس طرح بھی
وہ سردی سے بیچ جاتا ہے کیونکہ سردیوں میں کنویں کا تازہ پانی قدرے گرم ہوتا ہے۔پس اگر کوئی ذریعہ اس
خطبات مسرور جلد 12
694
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
کے پاس موجود نہیں تو وہ اس طرح اپنی تکلیف کو دور کر سکتا ہے۔اسی طرح فرماتے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو
حکم دیا کہ علی الصبح اٹھے اور نماز فجر پڑھے۔اب سردیوں میں صبح کے وقت اٹھنا کتنا دوبھر ہوتا ہے لیکن
انسان کے پاس اگر کافی سامان ہو تو یہ تکلیف بھی اسے محسوس نہیں ہوسکتی۔مثلاً اگر اسے تہجد کی نماز پڑھنے کی
عادت ہے تو وہ یہ کر سکتا ہے کہ تہجد کی نماز پڑھتے وقت کمرے کے دروازے اچھی طرح بند کرے تا کمرہ
گرم رہے اور باہر کی ٹھنڈی ہوا اندر نہ آ سکے۔اسی طرح جب فجر کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد کو جائے تو کمبل
یا ڈلائی اوڑھ سکتا ہے (جن کے پاس کوٹ نہیں ہیں)۔یا گرم کوٹ پہن کر جاسکتا ہے اور اگر کوئی غریب بھی
ہو تو وہ بھی پھٹی پرانی (کوئی) صدری یا کوٹ پہن کر جا سکتا ہے۔اور سردی کے اثر سے اپنے آپ
کو بچا سکتا
ہے۔اور اگر کوئی شخص بالکل ہی غریب ہو اور اس کے پاس نہ کمبل ہو نہ دولائی نہ صدری نہ کوٹ تو اسے بھی
زیادہ تکلیف نہیں ہو سکتی کیونکہ ایسے شخص کو سردی کے برداشت کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کا
یہ قانون ہے کہ جس چیز کا انسان عادی ہو جائے وہ اس کو تکلیف نہیں دیتی۔(خطبات محمود جلد 17 صفحہ 669-670)
بہت سارے لوگوں کو ہم نے پاکستان میں بھی سردیوں میں دیکھا ہے۔ہم جب گرم کپڑے پہن
رہے ہوتے ہیں تو ایک غریب آدمی بیچارہ معمولی سے گرم کپڑے پہن کے اور بغیر جرابوں کے آرام سے
پھر رہا ہوتا ہے اور اسے کوئی سردی کا احساس نہیں ہوتا اس لئے کہ عادت پڑ جاتی ہے۔پھر آپ یہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا ہے کہ (مثلاً) عورتیں بعض دفعہ جہاں لکڑی اور کوئلہ جل
رہا ہوتا ہے وہاں کام کرتی ہیں تو ہاتھوں سے چوہلے سے کوئلہ یا انگارے نکال لیتی ہیں اور انہیں کوئی تکلیف
محسوس نہیں ہوتی جبکہ ہم لوگ جو ہیں اس کے انگارے کے قریب بھی نہیں جاسکتے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 670)
تو کسی چیز کی جب یہ عادت پڑ جائے تو پھر تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔اس لئے پہلی چیز تو یہ ہے کہ
اگر ابتلا ہے بھی تو تکلیف برداشت کر کے بھی اس کو اللہ تعالیٰ کی خاطر برداشت کرنا چاہئے اور اگر اس کو دور
کرنے کا حل نکل سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں ان سے حل نکال کے اس پر عمل کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔اور اگر نہیں بھی تو پھر انسان اپنے آپ کو عادت ڈالے اور اس کے مطابق کرنے کی کوشش
کرے اور جب عادت پڑ جائے تو پھر وہ تکلیف ، تکلیف نہیں رہتی۔دوسرے حصے کا تو آپ نے ذکر نہیں کیا کہ دوسرا ابتلا ( کیا ہے؟ ) لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبات مسرور جلد 12
695
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
کا ایک اقتباس میں پڑھ دیتا ہوں جس میں آپ نے ابتلاؤں میں حکمت کیا ہے، اس کے بارے میں فرمایا
ہے۔آپ نے فرمایا کہ:
اللہ تعالیٰ قادر تھا کہ اپنے بندوں کو کسی قسم کا ایذا نہ پہنچنے دیتا اور ہر طرح سے عیش و آرام میں ان
کی زندگی بسر کرواتا۔ان کی زندگی شاہانہ زندگی ہوتی۔ہر وقت ان کے لیے عیش و طرب کے سامان مہیا کئے
جاتے۔مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔اس میں بڑے اسرار اور راز نہاں ہوتے ہیں۔دیکھو والدین کو اپنی لڑکی
کیسی پیاری ہوتی ہے بلکہ اکثر لڑکوں کی نسبت زیادہ پیاری ہوتی ہے مگر ایک وقت آتا ہے کہ والدین اس کو
اپنے سے الگ کر دیتے ہیں۔وہ وقت ایسا ہوتا ہے کہ اس وقت کو دیکھنا بڑے جگر والوں کا کام ہوتا ہے۔دونوں طرف کی حالت ہی بڑی قابل رحم ہوتی ہے ( یعنی ماں باپ بھی رخصت کے وقت رور ہے ہوتے ہیں
اور لڑ کی بھی قریباً چودہ پندرہ سال ایک جگہ رہے ہوئے ہوتے ہیں۔آخر ان کی جدائی کا وقت نہایت ہی
رقت کا وقت ہوتا ہے۔اس جدائی کو بھی کوئی نادان بے رحمی کہہ دے تو بجا ہے مگر اس کی لڑکی میں بعض ایسے
قوی ہوتے ہیں جس کا اظہار اس علیحدگی اور سسرال میں جا کر شوہر سے معاشرت ہی کا نتیجہ ہوتا ہے جو
طرفین کے لیے موجب برکت اور رحمت ہوتا ہے۔یہی حال اہل اللہ کا ہے۔ان لوگوں میں بعض خلق
ایسے پوشیدہ ہوتے ہیں کہ جب تک ان پر تکالیف اور شدائد نہ آویں ان کا اظہار ناممکن ہوتا ہے۔دیکھو
اب ہم لوگ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق بیان کرتے ہیں بڑے فخر اور جرأت سے کام لیتے
ہیں یہ بھی تو صرف اسی وجہ سے ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر وہ دونوں زمانے آ چکے ہوئے ہیں
ور نہ ہم یہ فضیلت کس طرح بیان کرتے“۔( یعنی آسائش کا بھی زمانہ آیا اور سختیوں اور تکلیفوں کا بھی)
دکھ کے زمانہ کو بری نظر سے نہ دیکھو۔یہ خدا (تعالی) سے لذت کو اور اس کے قرب کو اپنی طرف کھینچتا
ہے۔اسی لذت کو حاصل کرنے کے واسطے جو خدا کے مقبولوں کو ملا کرتی ہے دنیوی اور سفلی گل لذات کو
طلاق دینی پڑا کرتی ہے۔خدا کا مقرب بننے کے واسطے ضروری ہے کہ دکھ سہے جاویں اور شکر کیا جاوے
اور نئے دن ایک نئی موت اپنے اوپر لینی پڑتی ہے۔جب انسان دنیوی ہوا و ہوس اور نفس کی طرف سے
بکلی موت اپنے اوپر وارد کر لیتا ہے تب اسے وہ حیات ملتی ہے جو کبھی فنا نہیں ہوتی۔پھر اس کے بعد مرنا
کبھی نہیں ہوتا۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 2000-2011 ایڈیشن 1985ء مطبوعہ انگلستان)
پس یہ ہے ابتلا کی حکمت کا مختصر خاکہ۔حضرت مصلح موعود نے ایک دفعہ فرما یا کہ ” میری عمر جب نو
خطبات مسرور جلد 12
696
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
یا دس برس کی تھی۔میں اور ایک اور طالبعلم گھر میں کھیل رہے تھے۔وہیں الماری میں ایک کتاب پڑی ہوئی
تھی جس پر نیلا جز دان تھا اور وہ ہمارے دادا صاحب کے وقت کی تھی۔نئے نئے علوم ہم پڑھنے لگے تھے۔اس کتاب کو جو کھولا تو اس میں لکھا تھا کہ اب جبرائیل نازل نہیں ہوتا۔میں نے کہا یہ غلط ہے۔میرے اتنا پر تو
نازل ہوتا ہے۔اس لڑکے نے کہا۔جبرائیل نہیں آتا، کتاب میں لکھا ہے۔ہم میں بحث ہو گئی۔آخر ہم
دونوں حضرت صاحب کے پاس (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس) گئے۔اور دونوں نے اپنا اپنا
بیان پیش کیا۔آپ نے فرمایا۔کتاب میں غلط لکھا ہے۔جبرائیل اب بھی آتا ہے۔“
پھر اپنا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ” بیوقوفی کے واقعات میں مجھے بھی اپنا ایک واقعہ یاد ہے۔کئی دفعہ اس واقعہ کو یاد کر کے میں ہنسا بھی ہوں اور بسا اوقات میری آنکھوں میں آنسو بھی آگئے ہیں۔مگر
میں اسے بڑی قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا کرتا ہوں اور مجھے اپنی زندگی کے جن واقعات پر ناز ہے، ان میں
وہ ایک حماقت کا واقعہ بھی ہے اور وہ واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں ایک رات ہم
صحن میں سورہے تھے۔گرمی کا موسم تھا کہ آسمان پر بادل آیا اور زور سے گر جنے لگا۔اسی دوران میں
قادیان کے قریب ہی کہیں بجلی گر گئی مگر اس کی کڑک اس زور کی تھی کہ قادیان کے ہر گھر کے لوگوں نے یہ
سمجھا کہ یہ بجلی شاید ان کے گھر میں ہی گری ہے۔اس کڑک اور کچھ بادلوں کی وجہ سے تمام لوگ کمروں
میں چلے گئے۔جس وقت بجلی کی یہ کڑک ہوئی اس وقت ہم بھی جو صحن میں سورہے تھے اٹھ کر اندر چلے
گئے۔مجھے آج تک وہ نظارہ یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب اندر کی طرف جانے لگے تو میں نے
اپنے دونوں ہاتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سر پر رکھ دیئے کہ اگر بجلی گرے تو مجھ پر گرے، ان پر نہ
گرے۔بعد میں جب میرے ہوش ٹھکانے آئے تو مجھے اپنی اس حرکت پر ہنسی آئی کہ ان کی وجہ سے تو ہم
نے بجلی سے بچنا تھا نہ یہ کہ ہماری وجہ سے وہ (آپ) بجلی سے محفوظ رہتے“۔سوانح فضل عمر جلد 1 صفحہ 149-150 )
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی وفات کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ” 1906 ء آ یا۔مولوی
عبدالکریم صاحب مرحوم بیمار ہوئے۔میری عمر 17 سال کی تھی اور ابھی کھیل کود کا زمانہ تھا۔مولوی صاحب
بیمار تھے اور ہم سارا دن کھیل کود میں مشغول رہتے تھے۔ایک دن یخنی لے کر میں مولوی صاحب کے لئے
گیا تھا۔اس کے سوا یاد نہیں کہ کبھی پوچھنے بھی گیا ہوں۔اس زمانہ کے خیالات کے مطابق یقین کرتا تھا کہ
مولوی صاحب فوت ہی نہیں ہو سکتے وہ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد فوت ہوں گے۔
خطبات مسرور جلد 12
697
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
مولوی عبد الکریم صاحب کی طبیعت تیز تھی۔ایک دو سبق ان کے پاس الف لیلہ کے پڑھے پھر چھوڑ دیئے۔اس سے زیادہ ان سے تعلق نہ تھا۔ہاں ان دنوں میں یہ بخشیں خوب ہوا کرتی تھیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
دایاں ( فرشتہ ) کون سا ہے اور بایاں فرشتہ کون سا ہے۔بعض کہتے کہ مولوی عبد الکریم صاحب دا ئیں ہیں
اور بعض حضرت استاذی المکرم خلیفہ اول کی نسبت کہتے کہ وہ دائیں فرشتے ہیں۔علموں اور کاموں کا موازنہ
کرنے کی اس وقت طاقت ہی نہ تھی۔( یعنی بچپن لڑکپن تھا۔سوچ نہیں تھی ) اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس
محبت کی وجہ سے جو حضرت خلیفہ اول مجھ سے کیا کرتے تھے میں نور الدینیوں میں سے تھا۔ہم نے ایک
دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی دریافت کیا تھا اور آپ نے ہمارے خیال کی تصدیق کی۔(یعنی کہ
حضرت خلیفہ اول حضرت مسیح موعود کے زیادہ قریبی تھے )۔غرض مولوی عبدالکریم صاحب سے کوئی زیادہ
تعلق مجھے نہیں تھا سوائے اس کے کہ ان کے پرزور خطبوں کا مداح تھا اور ان کی محبت ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
معتقد تھا۔مگر جو نہی آپ کی وفات کی خبر میں نے سنی میری حالت میں ایک تغیر پیدا ہوا۔وہ آواز ایک بجلی تھی
جو میرے جسم کے اندر سے گزر گئی۔جس وقت میں نے آپ کی وفات کی خبر سنی مجھ میں برداشت کی طاقت
نہ رہی۔دوڑ کر اپنے کمرے میں گھس گیا اور دروازے بند کر لئے۔پھر ایک بے جان لاش کی طرح چار پائی
پر گر گیا اور میری آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔وہ آنسو نہ تھے ایک دریا تھا۔دنیا کی بے ثباتی ، مولوی
صاحب کی محبت مسیح (علیہ السلام ) اور خدمت مسیح کے نظارے آنکھوں کے سامنے پھرتے تھے۔دل میں
بار بار خیال آتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کاموں میں یہ بہت سا ہاتھ بٹاتے تھے۔اب آپ کو
بہت تکلیف ہوگی اور پھر خیالات پر ایک پردہ پڑ جاتا اور میری آنکھوں سے آنسوؤں کا دریا بہنے لگتا تھا۔اس دن میں نہ کھانا کھا سکا نہ میرے آنسو تھے حتی کہ میری لا ابالی طبیعت کو دیکھتے ہوئے میری اس حالت پر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی تعجب ہوا اور آپ نے حیرت سے فرما یا محمود کو کیا ہو گیا ہے۔اس کو تو
مولوی صاحب سے کوئی ایسا تعلق نہ تھا۔یہ تو بیمار ہو جائے گا۔“
پھر آپ فرماتے ہیں کہ 1908ء کا ذکر میرے لئے تکلیف دہ ہے۔وہ میری کیا سب احمدیوں کی
زندگی میں ایک نیا دور شروع کرنے کا موجب ہوا۔اس سال وہ ہستی جو ہمارے بے جان جسموں کے لئے
بمنزلہ روح کے تھی اور ہماری بے نور آنکھوں کے لئے بمنزلہ بینائی کے تھی۔اور ہمارے تاریک دلوں میں
بمنزلہ روشنی کے تھی ، ہم سے جدا ہو گئی۔یہ جدائی نہ تھی۔ایک قیامت تھی۔پاؤں تلے سے زمین نکل گئی اور
آسمان اپنی جگہ پر سے ہل گیا۔اللہ تعالی گواہ ہے۔اس وقت نہ روٹی کا خیال تھانہ کپڑے کا۔صرف ایک خیال
خطبات مسرور جلد 12
698
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
تھا کہ اگر ساری دنیا بھی مسیح موعود علیہ السلام کو چھوڑ دے تو میں نہیں چھوڑوں گا اور پھر اس سلسلہ کو دنیا میں قائم
کروں گا۔میں نہیں جانتا۔میں نے کس حد تک اس عہد کو نباہا ہے مگر میری نیت ہمیشہ یہی رہی کہ اس عہد کے
مطابق میرے کام ہوں۔“
یاد ایام۔انوار العلوم جلد 8 صفحہ 367-368)
آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا ہر فرد بلکہ بعد میں آنے والے بھی گواہ ہیں کہ آپ نے
اس عہد کو خوب نبھایا بلکہ ہمارے لئے بھی عہدوں کو نبھانے کے لئے صحیح راستوں کی طرف آپ نے رہنمائی
فرما دی۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنے عہدوں کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔اس وقت میں دو جنازے پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ حاضر ہے۔( آ گیا ہوا ہے؟) یہ جنازہ حاضر
جو ہے مکرمہ ثریا بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری عبدالرحیم صاحب مرحوم آف ملتان کا ہے جو آجکل مانچسٹر یو کے
میں تھیں۔ان کی 77 سال کی عمر میں 11 نومبر کو وفات ہوئی ہے۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔نیک
صالح، نمازوں کی پابند خوش اخلاق ، صابر و شاکرہ خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ان کے چھ بیٹے اور چار
بیٹیاں ہیں۔ایک بیٹے عبد المتین صاحب زعیم انصار اللہ مانچسٹر ہیں۔بیٹی صدر لجنہ مانچسٹر کی حیثیت سے
خدمت کی توفیق پا رہی ہیں۔ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے
بچوں
کو بھی ان کی نیکیوں پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسرا جنازہ غائب ہے جو مکرم محمود عبداللہ شبوطی صاحب آف یمن کا ہے۔شبوطی صاحب 9 نومبر
2014ء کولمبی بیماری کے بعد وفات پاگئے۔انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ کو آپ کے والد نے
جامعہ احمد یہ ربوہ میں تعلیم کی غرض سے بھجوایا تھا جہاں سے آپ نے مولوی فاضل کا امتحان بھی پاس کیا۔مکرم
غلام احمد صاحب مبلغ سلسلہ کے بعد آپ یمن میں مبلغ تعینات ہوئے۔یمن میں 24 مئی 1934ء کو پیدا
ہوئے۔آپ کے والد مکرم عبداللہ محد عثمان الشبوطی صاحب پہلے یمنی احمدی تھے جنہوں نے مبلغ سلسلہ مکرم
غلام احمد صاحب کے ذریعہ بیعت کی تھی۔مرحوم کے والد صاحب نے آپ کو جون 1952ء میں جامعہ احمدیہ
ربوہ میں پڑھنے کے لئے بھجوایا تھا جہاں مرحوم نے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور مولوی فاضل کا امتحان
پاس کرنے والے آپ پہلے غیر ملکی تھے۔اسی طرح آپ نے جامعہ سے شاہد کا امتحان بھی پاس کیا اور
1960ء میں مبلغ بن کے یمن واپس آئے۔لیکن آپ کی واپسی سے
قبل آپ کے والد صاحب نے ہدایت
کی کہ ربوہ میں شادی کر کے آئیں اور پھر تحریک جدید نے ان کا رشتہ مکرم سید بشیر احمد شاہ صاحب کی
خطبات مسرور جلد 12
699
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 نومبر 2014ء
صاحبزادی محترمہ نسرین شاہ صاحبہ سے کروایا۔یہ جو شبوطی صاحب کا سسرال ہے یہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع
اور ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کے خاندان میں سے ہے۔مرحوم کے بارے میں ان کے صاحبزادے
نے لکھا کہ جامعہ کے تمام طلباء یہ بتا یا کرتے تھے کہ وہ نماز فجر مسجد محمود میں ادا کرتے تھے جو تحریک جدید کے
کوارٹروں میں ہے لیکن شبوطی صاحب مسجد مبارک جاکے نماز ادا کیا کرتے تھے۔اور پھر حضرت صاحبزادہ
مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ مل کے سیر پہ جاتے تھے۔ان کے ساتھیوں میں اس زمانے
کے جامعہ کے طلباء میں عثمان چینی صاحب ، و باب آدم صاحب وغیرہ شامل ہیں۔مرحوم نے ستر کی دہائی کے
ابتدائی عرصے تک یمن میں بطور مبلغ کام کیا لیکن جب یمنی حکومت انگریزی حکومت سے آزاد ہوئی تو یمن
میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت آئی جس نے ہر قسم کی مذہبی سرگرمیوں پر اور تبلیغ پر پابندی لگادی۔اس وجہ سے
جماعت نے آپ کو جماعتی سرگرمیاں منقطع کرنے کی ہدایت کی۔تاہم آپ جماعت کے انتظامی اور مالی
امور سرانجام دیتے رہے۔جمعہ اور عیدین کی نمازیں آپ عدن یونیورسٹی کی مسجد میں پڑھایا کرتے تھے۔یونیورسٹی کی یہ مسجد ایک احمدی کی ملکیت تھی۔ان کی وفات کے بعد ان کے اہل خانہ نے مسجد واپس ان کے
حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تو شبوطی صاحب مرحوم نے مسجد تو ان کے خاندان کو دے دی جو احمدی نہیں تھے۔اور اپنا گھر مسجد کے لئے پیش کر دیا۔پھر وہاں نمازیں ہوتی رہیں۔آپ جماعت سے کوئی خرچ نہیں لیا کرتے
تھے۔ساری جماعتی ضروریات اپنی جیب سے پوری کیا کرتے تھے۔جماعتی بجٹ سے کچھ نہ لیتے۔سارا
چندہ بغیر کسی کٹوتی کے مرکز بھجوا دیتے بلکہ ابتدائی مبلغین کو ربوہ میں پلاٹ الاٹ ہوئے تھے تو مرحوم شبوطی
صاحب نے جو پلاٹ ان کو الاٹ ہوا وہ بھی جماعت کو دے دیا تھا۔جس طرح میں نے وہاب آدم صاحب کے
بارے میں بتایا تھا کہ انہوں نے بھی جماعت کو دے دیا تھا۔مرحوم نے اپنی اولاد میں خلافت اور جماعت کی
محبت پیدا کی۔بہت محبت کرنے والے انسان تھے۔یہاں بھی ایک دفعہ آئے ہیں۔مجھے ملے ہیں۔اپنے
رشتہ داروں سے خواہ وہ احمدی ہوں یا غیر احمدی صلہ رحمی کرنے والے تھے۔باقاعدہ ان سے ملاقات میں تعلق
رکھتے تھے۔پسماندگان میں سیدہ نسرین شاہ صاحبہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور بارہ پوتے پوتیاں یادگار چھوڑے
ہیں۔ان کے ایک بیٹے کینیڈا میں ہیں اور ناصر احمد صاحب یہاں یو کے میں ہی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے
درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 05 دسمبر 2014 ء تا 11 دسمبر 2014 ءجلد 21 شماره 49 صفحہ 05 تا09)