اللہ، رسول اور حُکّام کی اطاعت
خطبات مسرور جلد 12
727
49
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء بمطابق 05 فتح 1393 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات
کی تلاوت فرمائی:
يَا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا أَطِيْعُوا اللهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ
تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْ ءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ أَحْسَنُ تَأْوِيلاً
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے حکام کی
بھی۔اور اگر تم کسی معاملہ میں اولوالامر سے اختلاف کرو تو ایسے معاملے اللہ اور رسول کی طرف لوٹا دیا کرو
اگر فی الحقیقت تم اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان لانے والے ہو۔یہ بہت بہتر طریق ہے اور انجام کے لحاظ سے
(النساء:60)
بہت اچھا ہے۔پس اس آیت میں ایک حقیقی مومن کے بارے میں ایک اصولی بات بیان فرما دی کہ اس نے
اپنے اطاعت کے وصف کو نمایاں کرنا ہے، نکھار کر دکھانا ہے، چاہے وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہو، اللہ تعالیٰ
کے رسول کی اطاعت ہو یا حکام کی اطاعت ہو۔ہاں اگر حکومت اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول کے واضح حکم کے
خلاف کوئی حکم دے تو پھر بہر حال اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا حکم مقدم ہے لیکن اگر مذہبی معاملات میں
دخل اندازی نہیں ہے تو پھر حکام چاہے مسلم ہوں یا غیر مسلم ان کی اطاعت ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس بارے میں ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
خطبات مسرور جلد 12
728
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
قرآن میں حکم ہے۔اَطِيْعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ - اب
اولی الامر کی اطاعت کا صاف حکم ہے۔اور اگر کوئی کہے کہ گورنمنٹ مِنكُم میں داخل نہیں۔تو یہ اُس کی
صریح غلطی ہے۔گورنمنٹ جو بات شریعت کے موافق کرتی ہے۔وہ مینگم میں داخل ہے۔جو ہماری
مخالفت نہیں کرتا۔وہ ہم میں داخل ہے۔فرمایا: اشارۃ النص کے طور پر قرآن سے ثابت ہوتا ہے۔کہ
گورنمنٹ کی اطاعت کرنی چاہئے۔یعنی صاف طور پر ظاہر ہے قرآن کریم سے بڑا واضح ہے کہ اشارۃ
اس آیت میں ہے کہ گورنمنٹ کی اطاعت کرنی چاہئے۔“
(رساله الانذار صفحہ 69 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 2 صفحہ 246)
پس اس زمانے کے حکم اور عدل نے واضح فرما دیا کہ سوائے خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے
حکموں کی نفی کرنے والے احکامات کے عموماً دنیاوی احکامات میں ایک مؤمن کا کام ہے کہ وہ مکمل طور پر ملکی
قوانین کی پابندی کرے۔اگر یہ سنہری اصول اس وقت کے مسلمان بھی اپنا لیں کہ حکومت وقت سے لڑنا
نہیں ہے تو بہت سے ملکوں میں جو فساد کی صورتحال ہے اس میں بہت حد تک سکون آ سکتا ہے۔بہر حال اس
وقت میں اس بحث میں پڑے بغیر کہ حکمرانوں کا کتنا قصور ہے اور فساد پیدا کر نیوالے گروہوں کا کتنا قصور
ہے اور اس وجہ سے مسلم امتہ کس حد تک متاثر ہو رہی ہے، میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس
آپ کے سامنے رکھوں گا۔کافی لمبا اقتباس ہے جو اطاعت کے معیار، اطاعت کی اہمیت ، اطاعت نہ کرنے
کے نقصانات اور اسلام کے پھیلنے میں اطاعت کے کردار وغیرہ پہلوؤں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔اس
زمانے میں احمدی ہی اس بات کا صحیح اظہار کر سکتے ہیں یا اطاعت کا صحیح اظہار کر سکتے ہیں اور دنیا کو دکھا سکتے
ہیں کہ مسلمانوں کے وقار کو کس طرح قائم کیا جا سکتا ہے۔بہر حال اپنے عملی نمونے پہلے ہیں پہلے اپنے
اطاعت کے معیاروں کو بلند کرنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
یعنی اللہ اور اس کے رسول اور ملوک کی اطاعت اختیار کرو۔اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ اگر
سچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔مجاہدات کی اس
قدر ضرورت نہیں ہے جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے مگر ہاں یہ شرط ہے کہ سچی اطاعت ہو اور یہی ایک
مشکل امر ہے۔اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کر دینا ضروری ہوتا ہے بدوں اس کے اطاعت ہو
نہیں سکتی اور ہوائے نفس ہی ایک ایسی چیز ہے جو بڑے بڑے موحدوں کے قلب میں بھی بت بن سکتی
خطبات مسرور جلد 12
729
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
ہے۔صحابہ رضوان اللہ یہم اجمعین پر کیا فضل تھا اور وہ کس قدر سول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں فنا
شدہ قوم تھی۔یہ سچی بات ہے کہ کوئی قوم قوم نہیں کہلا سکتی اور ان میں ملیت اور یگانگت کی روح نہیں پھونکی
جاتی جب تک کہ وہ فرماں برداری کے اصول کو اختیار نہ کرے۔اور اگر اختلاف رائے اور پھوٹ رہے تو
پھر سمجھ لو کہ یہ ادبار اور تنزل کے نشانات ہیں۔( پھر زوال ہی زوال ہے فرمایا ) مسلمانوں کے ضعف اور
تنزل کے منجملہ دیگر اسباب کے باہم اختلاف اور اندرونی تنازعات بھی ہیں۔پس اگر اختلاف رائے کو
چھوڑ دیں اور ایک کی اطاعت کریں جس کی اطاعت کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے پھر جس کام کو چاہتے ہیں وہ
ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے اس میں یہی تو ستر ہے۔اللہ تعالیٰ تو حید کو پسند فرماتا ہے اور
یہ وحدت قائم نہیں ہو سکتی جب تک اطاعت نہ کی جاوے۔پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صحابہ
بڑے بڑے اہل الرائے تھے خدا نے ان کی بناوٹ ایسی ہی رکھی تھی وہ اصول سیاست سے بھی خوب
واقف تھے کیونکہ آخر جب حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر صحابہ کرام
خلیفہ ہوئے اور ان میں سلطنت آئی تو انہوں نے جس خوبی اور انتظام کے ساتھ سلطنت کے بارگراں
کو سنبھالا ہے اس
سے بخوبی معلوم ہوسکتا ہے کہ ان میں اہل الرائے ہونے کی کیسی قابلیت تھی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور
ان کا یہ حال تھا کہ جہاں آپ نے کچھ فرمایا اپنی تمام راؤں اور دانشوں کو اس کے سامنے حقیر سمجھا۔اور جو
کچھ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسی کو واجب العمل قرار دیا۔ان کی اطاعت میں گمشدگی کا یہ عالم تھا
کہ آپ کے وضو کے بقیہ پانی میں برکت ڈھونڈھتے تھے اور آپ کے لب مبارک کو متبرک سمجھتے تھے اگر
ان میں یہ اطاعت یہ تسلیم کا مادہ نہ ہوتا بلکہ ہر ایک اپنی ہی رائے کو مقدم سمجھتا اور پھوٹ پڑ جاتی تو وہ اس
قدر مراتب عالیہ کو نہ پاتے۔میرے نزدیک شیعہ سنیوں کے جھگڑوں کو چکا دینے کے لئے یہی ایک دلیل
کافی ہے کہ صحابہ کرام میں باہم پھوٹ ہاں با ہم کسی قسم کی پھوٹ اور عداوت نہ تھی کیونکہ ان کی ترقیاں اور
کامیابیاں اس امر پر دلالت کر رہی ہیں کہ وہ باہم ایک تھے اور کچھ بھی کسی سے عداوت نہ تھی۔ناسمجھ
مخالفوں نے کہا ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا یا گیا مگر میں کہتا ہوں یہ بیچ نہیں ہے۔اصل بات یہ ہے
کہ دل
کی نالیاں اطاعت کے پانی سے لبریز ہو کر یہ نکلی تھیں یہ اس اطاعت اور اتحاد کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے
دوسرے دلوں
کو تسخیر کر لیا۔میرا تو یہ مذہب ہے کہ وہ تلوار جو ان کو اٹھانی پڑی وہ صرف اپنی حفاظت کے
لئے تھی ورنہ اگر وہ تلوار نہ بھی اٹھاتے تو یقینا وہ زبان ہی سے دنیا کو فتح کر لیتے۔“
فرماتے ہیں : سخن کز دل برون آید نشیند لاجرم بردل
خطبات مسرور جلد 12
730
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
یعنی وہ بات جو دل سے نکلتی ہے۔نشید لاجرم بر دل۔اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دل پر ضرور اثر
کرتی ہے۔جو بات دل سے نکلے وہ دل پر ضرور اثر کرتی ہے۔فرماتے ہیں:
”انہوں نے ایک صداقت اور حق کو قبول کیا تھا اور پھر سچے دل سے قبول کیا تھا اس میں کوئی تکلف
اور نمائیش نہ تھی ان کا صدق ہی ان کی کامیابیوں کا ذریعہ ٹھیرا۔یہ سچی بات ہے کہ صادق اپنے صدق کی تلوار
ہی سے کام لیتا ہے۔آپ ( پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ) کی شکل و صورت جس پر خدا پر بھروسہ کرنے کا نور
چڑھا ہوا تھا اور جو جلالی اور جمالی رنگوں کو لئے ہوئے تھی۔اس میں ہی ایک کشش اور قوت تھی کہ وہ بے
اختیار دلوں کو کھینچے لیتے تھے۔اور پھر آپ کی جماعت نے اطاعت الرسول کا وہ نمونہ دکھایا اور اس کی
استقامت ایسی فوق الکرامت ثابت ہوئی کہ جو ان کو دیکھتا تھا وہ بے اختیار ہو کر ان کی طرف چلا آتا تھا۔( اس نمونے کی جو انہوں نے دکھایا اور پھر مستقل مزاجی سے دکھاتے چلے گئے اس کی ہی کرامت تھی کہ جس
نے اس کو دیکھا وہ بے اختیار ان کی طرف کھینچا چلا آیا ) عرض صحابہ کی سی حالت اور وحدت کی ضرورت اب
بھی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعود کے ہاتھ سے تیار ہو رہی ہے اسی جماعت کے ساتھ
شامل کیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کی تھی۔اور چونکہ جماعت کی ترقی ایسے ہی لوگوں کے
نمونوں سے ہوتی ہے اس لئے تم جو مسیح موعود کی جماعت کہلا کر صحابہ کی جماعت سے ملنے کی آرزور کھتے ہو
اپنے اندر صحابہ کا رنگ پیدا کرو۔اطاعت ہو تو ویسی ہو۔باہم محبت اور اخوت ہو تو ویسی ہو۔غرض ہر رنگ
میں ہر صورت میں تم وہی شکل اختیار کرو جو صحابہ کی تھی۔“
الحکم جلد 5 نمبر 5 مورخہ 10 فروری 1901 ، صفحہ 1-2 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 2 صفحہ 246-248)
اس ایک اقتباس میں آپ علیہ السلام نے بہت سی باتوں کی وضاحت فرما دی۔پہلی بات تو یہ کہ
جیسا کہ پہلے بھی بیان ہو چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور اللہ تعالیٰ کے رسول کی اطاعت کرو اور پھر
اولوا الامر یعنی اپنے سرداروں ، حکومت وغیرہ کی اطاعت کرو۔اس میں حکومتی نظام بھی آ جاتا ہے اور نظام
جماعت بھی آجاتا ہے۔اور خلافت کی اطاعت تو ان دونوں سے اوپر ہے کیونکہ خلافت اللہ اور اس کے
رسول کے احکامات کو ہی قائم کرتی ہے اور نظام جماعت خلافت کے تابع ہے اور یہ خلافت کی خوبصورتی ہے
کہ بعض دفعہ اگر نظام جماعت کو چلانے کے لئے مقرر کردہ کارکنوں اور افراد جماعت کے تعلق میں کوئی
مسئلہ پیدا ہو جائے کوئی تنازعہ پیدا جائے تو خلیفہ وقت اسے دور کرتا ہے یہ اس کے فرائض میں شامل ہے۔یہاں یہ بھی واضح ہو کہ جیسا کہ میں نے کہا کہ خلافت کی اطاعت حکومت سے بھی اوپر ہے تو کسی قسم کی غلط فہمی
66
خطبات مسرور جلد 12
731
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
نہیں ہونی چاہئے۔خلیفہ وقت ملکی قوانین کی سب سے زیادہ پابندی کرتا ہے، کرنے والا ہے اور کروانے والا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
اولی الامر سے مراد جسمانی طور پر بادشاہ اور روحانی طور پر امام الزمان ہے۔“
( ضرورة الامام، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 493)
پس حکومت کے دنیاوی نظام کے اندر ایک روحانی نظام بھی چل سکتا ہے اور چلتا ہے اور ہم خوش
قسمت ہیں کہ ہم اس روحانی نظام کا حصہ ہیں اور امام الزمان کے نظام کو جاری کرنے کے لئے ہی اللہ تعالیٰ
شکر کا
نے خلافت کا نظام بھی جاری فرمایا ہے جو اللہ اور اس کے رسول کی حکومت دلوں میں قائم کرنے کے لئے
کوشش کرتا ہے۔اور تنازعہ کی صورت میں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حکم کے
مطابق فیصلہ کرتا ہے۔یہ بھی ہم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ خلافت کا نظام ہم میں جاری ہے ورنہ اللہ تعالیٰ
اور اس کے رسول کی طرف لوٹانے کے بارے میں مختلف فرقوں اور فقہاء کی اپنی اپنی تشریح ہے، تفسیریں
ہیں اور بعض ایسی ہیں جو معاملوں کو سلجھانے کے بجائے الجھانے والی ہیں اور الجھا سکتی ہیں۔اسی طرح
حکومت وقت کے ساتھ معاملات میں بھی مختلف نظریات مختلف مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔پس ایک اجتہاد
اور فیصلہ خلافت کے تابع رہ کر ہی ہو سکتا ہے اور اس بات پر احمدی جتنا بھی شکر کریں وہ کم ہے۔اور اس کے
اظہار خلافت کی مکمل اطاعت سے ہی ہو سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پھر یہ بھی فرمایا اور یہ بڑی
اہم بات ہے کہ اطاعت اگر سچے دل سے کی جائے تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت و روشنی آتی
ہے اور یقینا اس سے مراد روحانی نظام کی اطاعت ہے اور ہر ایک کے لئے اپنی اطاعت کے ماپنے کا یہ
معیار ہے کہ کیا دل میں نور پیدا ہو رہا ہے اطاعت سے روح میں لذت روشنی آ رہی ہے؟ اگر ہر ایک خود اس
پر غور کرے تو وہ خود ہی اپنے معیار اطاعت کو پر کچھ لے گا کہ کتنی ہے۔کس قدر وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کر رہا
ہے کس قدر وہ رسول کی اطاعت کر رہا ہے اور کس قدر مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ قائم کردہ نظام خلافت
کی اطاعت کر رہا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بعد کوئی نور حاصل نہیں ہوتا تو آپ
نے فرمایا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔حکومت وقت کی اطاعت سے امن اور سکون تو پیدا ہو گا لیکن روحانی روشنی
اور لذت روحانی نظام کی اطاعت میں ہی ہے۔پھر اپنے روحانی معیار کو بلند کرنے کے لئے ایک نکتہ آپ
نے یہ بیان فرمایا کہ مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں جتنی اطاعت کی ہے۔انسان جتنے چاہے مجاہدات
کرتار ہے لیکن اگر اطاعت نہیں تو نہ ہی انسان کو روحانی لذت اور روشنی مل سکتی ہے ، نہ زندگی کا سکون مل سکتا
خطبات مسرور جلد 12
732
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
ہے۔پس جو لوگ اپنی نمازوں اور عبادتوں پر بہت مان کر رہے ہوتے ہیں اور اطاعت سے باہر نکلتے
ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث نہیں بن سکتے۔پھر اطاعت کا معیار حاصل کرنے کے لئے ایک
اہم بات آپ نے بیان فرمائی کہ اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کرنا ضروری ہے اپنے تکبر کو مارنا
ہوگا اپنی انانیت پر چھری پھیرنی ہو گی اپنی خواہشات کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی
مرضی کے موافق کرنا ہو گا تب ہی اطاعت کا معیار حاصل ہوگا۔ورنہ آپ فرماتے ہیں اس کے بغیر اطاعت
ممکن ہی نہیں۔آپ نے فرمایا کہ بڑے بڑے موحدوں کے دلوں میں بھی بت بن سکتے ہیں۔ایسے لوگ
جو خدائے واحد کی عبادت کرنے والے ہیں یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک خدا کی عبادت کرنے والے ہیں۔ہر
وقت اللہ تعالیٰ کی یاد بقول ان کے ان کے دل میں ہے۔فرمایا کہ ان کے دلوں میں بھی بت بن سکتے ہیں۔بیشک ایک خدا کی عبادت کا دعوی ہو لیکن خود پسندی اور فخر کے بت دلوں میں بیٹھے ہوں گے جو ایک وقت
میں پھر انسان کو ادنی اطاعت سے بھی باہر نکال دیتے ہیں۔بڑی بڑی باتیں تو ایک طرف رہیں۔آپ نے
واضح فرمایا کہ صحابہ رضوان اللہ ٹیم نے سچی اطاعت کے بعد ہی اپنی عبادتوں کے وہ اعلیٰ ترین نتائج حاصل
کئے جو ہمارے لئے آج نمونہ ہیں۔اطاعت کس طرح ہونی چاہئے ؟ ایک حدیث میں آتا ہے آپ نے یہ
فرمایا کہ تمہارے اوپر اگر حبشی غلام بھی امیر مقرر کیا جائے بلکہ یہ بھی فرمایا کہ منظقی کے سر والا بھی اگر امیر مقرر
کیا جائے یعنی اگر اس میں عقلی لحاظ سے کچھ کمیاں بھی ہوں تو اس کی بھی اطاعت کرو۔(صحیح البخاری کتاب الاحکام باب السمع والطاعة۔۔۔حديث نمبر (7142)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قومی ترقی کو بھی اطاعت سے باندھ کر واضح فرمایا کہ کوئی قوم قوم
نہیں کہلا سکتی اور ان میں ملیت اور یگانگت کی روح نہیں پھونکی جاتی جب تک فرمانبرداری کے اصول کا
اختیار نہیں کریں گے۔پس اس اصول کو اپنا نا ہی ترقی کا راز ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی
فرمایا ہے کہ ترقی جماعت کے ساتھ رہنے ، امام وقت کی باتیں سننے اور اطاعت سے ہی ملنی ہے۔اس کے
بغیر ترقی نہیں مل سکتی۔آج اس اصل کو اگر مسلمان بھی سمجھ لیں تو ایک ایسی عظیم طاقت بن جائیں جس کا دنیا
کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی۔لیکن ہم جو احمدی کہلاتے ہیں ہمیں کامل فرمانبرداری کے معیاروں کو
حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اطاعت کو روحانی جماعتوں کے لئے تو اللہ تعالیٰ نے انجام کے لحاظ
سے بہترین کہا ہوا ہے۔اور یہ تو ہے ہی کہ جب اطاعت کریں گے تو انجام بہتر ہو گا جس سے انقلاب پیدا ہو
گالیکن دنیاوی نظاموں میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ فرمانبرداری کی روح کیسے کیسے انوکھے کام دکھاتی ہے۔
خطبات مسرور جلد 12
733
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
نپولین کے بارے میں ہم تاریخ میں دیکھتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ اس نے فرانس کو ایسے وقت میں
سنبھالا جب وہ اپنے عروج سے زوال کی طرف جا رہا تھا۔نیچے نیچے گر رہا تھا۔ملک کی حالت خراب سے
خراب تر ہو رہی تھی۔نپولین نے لوگوں سے کہا کہ جب تک تم میں تفرقہ اور پھاڑ ہے تم کامیاب نہیں ہو
سکتے۔اگر تم اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ اپنے اندر پیدا کرو تو تم جیت جاؤ گے، ترقیاں حاصل کرو گے، اپنا
مقام حاصل کر لو گے۔چنانچہ ایسی روح اس نے پیدا کی کہ جو اس کے ارد گرد تھے ہر بات ماننے والے
تھے جو ملک کے خیر خواہ لوگ تھے انہوں نے اس کی بات مان لی اور اس کے اردگرد جمع ہونے شروع ہو گئے
اسی کو اپنا لیڈر بنالیا اور اطاعت اور فرمانبرداری کا بہترین نمونہ دکھا یا۔بلکہ کہا جاتا ہے کہ ایسا نمونہ دکھایا کہ
اس نے نپولین کی اپنی زندگی کو بھی بدل دیا۔باوجود اس کے کہ خود اطاعت کے لئے کہا جاتا تھا اس کو جب
عملی طور پر اس کے سامنے اطاعت آئی تب اس نے اپنے آپ میں مزید انقلاب پیدا کیا۔بہر حال ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ایک بڑی جنگ کے بعد نپولین ہار گیا اور اٹلی کے ایک
جزیرے میں قید کر دیا گیا۔وہاں کچھ وقت کے بعد کچھ لوگوں کی مدد سے آزاد ہوا۔دوبارہ فرانس کے ساحل
پر آیا۔اس وقت تک فرانس میں نئی حکومت قائم ہو چکی تھی۔نیا نظام تھا۔بادشاہ نے پادریوں کو بلا کر ان کے
ذریعہ جرنیلوں اور سپاہیوں سے بائبل پر ہاتھ رکھوا کر قسمیں لی تھیں۔یہ عہد لیا تھا کہ وہ نئی حکومت کی اطاعت
اور فرمانبرداری کریں گے۔بادشاہ نے بائبل پر ہاتھ رکھوا کر قسمیں اس لئے لی تھیں کہ اس کو پتا تھا کہ نپولین
نے لوگوں میں اطاعت اور فرمانبرداری کی ایسی روح پیدا کر دی ہے کہ اگر وہ واپس آ گیا تو لوگ پھر اس
کے ساتھ مل جائیں گے۔نپولین جب کسی طریقے سے قید سے رہا ہو گیا اور کچھ ساتھیوں نے اس کی مدد کی تو
قید سے رہا ہو کر وہ واپس فرانس آیا۔وہاں اس نے اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کو ، زمینداروں کو ، عام لوگوں کو
اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔عوام میں سے جو اس کے وفادار تھے ان کو جمع کرنا شروع کر دیا۔وہ تجربہ کار فوجی
نہیں تھے اسلحہ بھی ان کے پاس اتنا نہیں تھا۔بہر حال جب بادشاہ کو پتا لگا تو اس نے ایک جنرل کو فوج دے
کر بھیجا کہ اس کو ختم کریں۔اتفاقاً ان کا آمنا سامنا ایک ایسی جگہ ہو گیا جہاں ایک تنگ درہ تھا۔جہاں سے
صرف آدمی کندھا ملا کر گزر سکتے تھے۔نپولین نے اپنے فوجیوں کو آگے بڑھنے کا حکم دیا وہ آگے بڑھے
لیکن حکومتی فوجیوں نے انہیں گولیوں کی بارش کر کے ختم کر دیا۔پھر اس نے اور آدمی بھیجے وہ بھی مارے گئے
ان
کا بھی وہی انجام ہوا۔آخر سپاہیوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔دشمن سامنے ہے اور
جگہ تنگ ہے ادھرادھر ہم ہو نہیں سکتے۔اور پھر وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم نے بائبل پر قسمیں کھائی ہیں کہ حکومت
734
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
خطبات مسرور جلد 12
کا ساتھ دینا ہے اور نپولین کے سپاہیوں کو ختم بھی کرنا ہے۔بہر حال ہم حملہ پوری طرح کر نہیں سکتے درہ چھوٹا
ہے اور مارے جاتے ہیں کیونکہ نپولین نے خود ہی ان حکومتی سپاہیوں میں بھی تربیت کر کے اطاعت اور
فرمانبرداری کا جذبہ پیدا کیا تھا اس نے ان سے کہا اپنے سپاہیوں سے جواب اس کے ساتھ تھے کہ ان سے
جا کے درہ میں کھڑے ہو کے کہو کہ نپولین کہتا ہے کہ راستہ چھوڑ دو لیکن اس پر بھی حکومتی سپاہی گولیوں کی
بوچھاڑ کرتے رہے کہ ہم نے بائبل پر قسمیں کھائی ہیں اس لئے اب نپولین کا حکم نہیں مان سکتے۔نپولین کو
اس پر یقین نہ آیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ میری ایسی تربیت ہے کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ میری بات نہ مانیں کیونکہ
میں نے ہی ان میں فرمانبرداری کا مادہ پیدا کیا ہے، اطاعت کا مادہ پیدا کیا ہے۔کس طرح ہو سکتا ہے کہ
میرے سپاہیوں پر گولیاں چلائیں۔پھر اس نے بھیجا اور مزید آدمی مارے گئے یہی انجام ہوا آخر نپولین خود
گیا کہ میں دیکھوں گا وہ کس طرح میری بات نہیں مانتے۔چنانچہ وہ گیا اور اس نے کہا میں نپولین ہوں اور تم
سے کہتا ہوں کہ راستہ چھوڑ دو۔حکومتی فوج کے افسر نے کہا کہ اب وہ دن گئے ہم نے نئی حکومت سے وفاداری
کی قسم کھائی ہے مگر نپولین کو یہ یقین تھا کہ فرمانبرداری کا سبق تو اس نے لوگوں کو دیا ہے اور یہ سبق اتنی جلدی یہ
لوگ بھول نہیں سکتے۔نپولین نے انہی حکومتی فوجیوں کو کہا کہ میری فوجوں نے تو بہر حال آگے جانا ہے۔اگر تم
میر اسکھایا ہوا سبق بھول گئے ہو۔تو لو میں سامنے کھڑا ہوں جس سپاہی کا دل چاہتا ہے وہ اپنے بادشاہ کے سینے
میں گولی ماردے۔میں ہی اب تک تم پر حکومت کرتا رہا ہوں۔اگر تم چاہتے ہو کہ اپنے بادشاہ کو مارنا ہے تو لو
میں کھڑا ہوں تم میرے سینے میں گولی مارو۔جب نپولین نے یہ کہا تو ان سپاہیوں کا جو پرانا وفاداری اور
فرمانبرداری کا جذبہ تھا وہ واپس آ گیا۔انہوں نے نپولین زندہ باد کا نعرہ لگایا اور دوڑ کر اس میں شامل ہو گئے
بلکہ کہتے ہیں کہ ان میں سے بعض بچوں کی طرح رور ہے تھے۔جب یہ خبر جنرل کو ملی جو وہ فوج کے بڑے
حصے کے ساتھ پیچھے تھا۔تو وہ آگے بڑھا کہ حملہ کرے لیکن جب اس کے کان میں نپولین کی آواز پہنچی کہ تمہارا
بادشاہ نپولین تمہیں بلاتا ہے تو وہ فوج اور جنرل بھی اپنا جو بعد کا اقرار تھا وہ بھول کر اس کے ساتھ شامل ہو گئے
اور فرمانبرداری کا جو پہلا اقرار تھا اس پر قائم ہو گئے۔بہر حال یہ نپولین کی کوششیں تھیں کہ فرانس کے شدید
تفرقے کو دور کر کے اس نے فرمانبرداری کا جذبہ پیدا کر دیا۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جگہ یہ مثال بیان کر کے فرماتے ہیں کہ :
نپولین یا اس جیسے دوسرے لیڈروں کے پاس تو خدا تعالی کی وہ تائید نہیں تھی جو سچے مذہب کے
پاس ہوتی ہے۔لیکن پھر بھی انہوں نے انقلاب پیدا کیا لیکن بیعت کرنے والوں کی تو مختلف صورت ہوتی
خطبات مسرور جلد 12
735
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
ہے۔بیعت کا تو مفہوم ہی اطاعت میں اپنے آپ کو فنا کرنا ہے۔اور یہ مفہوم اتنا بلند ہے کہ دنیوی امور میں
فرمانبرداری اس کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی۔آپ نے فرمایا کہ
یہ گر که اطِيْعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الْأَمْرِ مِنْكُمْ ایسا ہے کہ جب تک کوئی
قوم اس پر عمل نہیں کرتی خواہ وہ سچے مذہب کی پابند ہو یا اس سے ناواقف کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحه 509 تا 512)
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس ارشاد کو ہر وقت سامنے رکھنے کی ضرورت ہے کہ قوم بننے
کے لئے یگانگت اور فرمانبرداری انتہائی ضروری ہے اور اس کے بغیر گراوٹ اور تنزل ہی ہوگا۔اس بارے
میں قرآن کریم نے بھی ہمیں واضح فرمایا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ
اعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ
فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ۔(آل عمران : 104 ) یعنی
اللہ کی رسی کو سب مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقہ نہ کرو اور اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو کہ جب تم
ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں کو آپس میں باندھ دیا اور پھر اس کی نعمت
سے تم بھائی بھائی ہو گئے۔اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے تو اس نے تمہیں
اس سے بچا لیا۔اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تا کہ شاید تم
ہدایت پا جاؤ۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا واضح ارشاد ہے لیکن مسلمانوں کی بدقسمتی کہ اس واضح ارشاد کے باوجود تفرقہ کی
انتہا تک پہنچے ہوئے ہیں اور اپنے اوپر جو انعامات ہوئے تھے ان کو بھلا بیٹھے ہیں اور ادبار اور تنزل کی
انتہاؤں کو اس وجہ سے چھورہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے سے اس وقت مسلمانوں کی یہ
حالت تھی جیسا کہ آپ نے فرمایا۔اب تو اس کی انتہا ہوئی ہوئی ہے۔اس زمانے کی نسبت اب
تو یہ انتہا کو
پہنچی ہوئی ہے لیکن سمجھتے نہیں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
اگر اختلاف رائے چھوڑ دو اور ایک کی اطاعت کرو یعنی زمانے کے امام کی اطاعت کیونکہ اس
خطبات مسرور جلد 12
736
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
زمانے میں وہ ایک جو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے طور پر بھیجا ہے وہ
مسیح موعود ہی ہیں تو فرمایا کہ پھر دیکھو کہ کس طرح ہر کام میں برکت پڑے گی۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے۔آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے اور یہی بات ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشادات میں
بھی ملتی ہے۔اور جب تک یہ وحدت قائم نہیں ہوگی نہ خدا تعالیٰ ملے گانہ دوسری کامیابیاں مل
سکیں گی۔خدا تعالیٰ بھی انہی کو ملتا ہے تو حید کا صحیح اور اک بھی انہیں ہی ہوتا ہے جن میں وحدت ہوتی ہے۔پس ہمیں بھی صرف اس بات پر راضی نہیں ہو جانا چاہئے کہ ہم نے بیعت کر لی۔بیعت کے معیار کو
حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اور وہ ہے جیسا کہ بیعت کے لفظ سے پتا لگتا ہے بک جانا۔اور تبھی خدا تعالیٰ
کے فضلوں کے بھی ہم وارث بنیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مثال دے کر اور دوسرے صحابہ کا عمومی ذکر کر کے یہ بتایا کہ یہ لوگ صائب
الرائے اور دنیاوی اور سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے تھے اور وقت آنے پر ان کی یہ خوبیاں ان پر ظاہر ہوئیں اور
بڑے شاندار طریق پر انہوں نے حکومت چلائی لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں لگتا تھا کہ انہیں
کچھ پتا نہیں۔مکمل اطاعت اور فرمانبرداری اور حکموں پر چلنا ان کا کام تھا۔اپنی تمام راؤں اور دانشوں اور
عظمندیوں کو وہ لوگ انتہائی حقیر سمجھتے تھے اور پھر دنیا نے دیکھا کہ ایک دن صحابہ نے کس طرح دنیا کی رہنمائی
کی۔یہی تربیت تھی جس نے خلافت راشدہ میں بھی اتحاد کے اعلیٰ ترین نمونے دکھائے۔تاریخ میں جو حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ کی دانشمندی ، بے نفسی اور قومی مفاد کو پیش نظر رکھنے کا
ایک واقعہ آتا ہے کہ ایک جنگ کے دوران حضرت ابو عبیدہ کو حضرت عمر کا خط ملا جس میں حضرت ابوبکر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کا ذکر تھا اور حضرت عمر نے حضرت خالد بن ولید کو معزول کرتے ہوئے حضرت ابو عبیدہ
کو امیر لشکر مقررفرمایا تھا۔حضرت ابو عبیدہ نے حضرت خالد کو وسیع تر قومی مفاد کے پیش نظر اس وقت تک اس
کی اطلاع نہیں کی جب تک اہل دمشق کے ساتھ صلح نہیں ہوگئی۔اور جو معاہدہ صلح تھا اس پر آپ نے
حضرت خالد بن ولید سے دستخط کر وائے۔حضرت خالد بن ولید کو بعد میں پتا چلا کہ مجھے تو معزول کر دیا گیا تھا
اور ان کو سپہ سالار بنایا گیا تھا تو انہوں نے شکوہ کیا مگر آپ ٹال گئے اور ان کے کارناموں کی تعریف کرتے
ہوئے انہیں مطمئن کر دیا۔اسلامی جرنیل حضرت خالد بن ولید نے اس موقع پر اطاعت خلافت کا انتہائی
شاندار نمونہ دکھاتے ہوئے کہا کہ لوگو! تم پر اس امت کے امین امیر مقرر ہوئے ہیں۔(حضرت ابوعبیدہ کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے امین کے لقب سے خطاب دیا تھا۔) حضرت ابوعبیدہ نے جواب میں کہا
خطبات مسرور جلد 12
737
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ خالد خدا کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے
اور قبیلے کا بہترین نوجوان ہے۔تاريخ الطبری جزء 4 صفحه 82 ثم دخلت سنة ثلاث عشرة۔۔۔صفحه 242 ثم دخلت سنة سبع
عشرة۔۔۔دار الفكر بيروت لبنان طبع ثانيه 2002ء)
(مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحه 751 مسند خالد بن ولید حدیث نمبر 16947، 16948 عالم
الكتب بيروت 1998ء)
پس یہ تھا خوشدلی سے خلیفہ وقت کے فیصلے کو ماننا۔آج بھی بعض دفعہ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں
عموما تو نہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں اطاعت کا جذبہ ہے لیکن بعض ایسے بھی ہیں جب کسی
عہدے سے ہٹایا جائے تو سوال ہوتا ہے کیوں ہٹایا گیا ہے؟ کس لئے ہٹایا گیا ہے؟ کیا کمی تھی ہم میں؟ اگر
یہ نمونے اپنے سامنے رکھیں جو تاریخ ہمیں دکھاتی ہے تو کبھی اس قسم کے سوال نہ اٹھیں۔بہر حال ہمیں یاد
رکھنا چاہئے کہ آج بھی وہی قرآن ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں۔اسی رسول کی ہم پیروی کرتے
ہیں جس نے ہماری رہنمائی کی ہے اور احادیث کی کتب میں ہمیں وہ رہنمائی مل بھی جاتی ہے لیکن مسلمانوں
کی حالت کیا ہے؟ یا آپس کا فتنہ وفساد ہے یا دنیا کے آگے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا کہ آج جو یہ پھوٹ ہے اور شیعہ سنی کے جھگڑے ہیں ، ( بلکہ اب تو اور بھی مزید قسیمیں ہوگئی ہیں)، یہ
اطاعت سے باہر نکلنے کی وجہ سے ہی ہے۔یہ زوال ہے اگر آج آپس میں ایک ہو جا ئیں تو یہ اعتراض بھی
مخالفین کے ختم ہو جائیں کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا تھا۔صحابہ کی یگانگت اور اطاعت ایسی تھی کہ اس نے
دلوں کو فتح کر لیا تھا۔پس اس اتحاد کی ضرورت ہے اور خاص طور پر مسیح موعود کی جماعت کو، آپ نے اپنی
جماعت کو توجہ دلائی کہ تم صحابہ کا نمونہ پیدا کرو تا کہ تمہاری سچائی کی تلوار دشمنوں کو کاٹتی چلی جائے۔اور یہ اس
وقت ہوگا جب کامل اطاعت اور فرمانبرداری ہم میں سے ہر ایک میں پیدا ہوگی۔ہر ایک اپنے اندر پیدا
کرنے کی کوشش کرے گا۔اگر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی کامل اطاعت ہوگی تو اس نور سے بھی حصہ ملے
گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا تھا۔پس یہ ایک احمدی کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت
میں آکر آطِیعُوا اللهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِى الْأَمْرِ مِنْكُمُ کا ایسا نمونہ بنیں جو دنیا کی توجہ اپنی
طرف کھینچنے والا ہو اور یہی وہ حربہ ہے جس سے ہم دنیا کے دل جیت سکتے ہیں، جس سے ہم دنیا کواللہ تعالیٰ اور
خطبات مسرور جلد 12
738
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء
اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا کے ڈال سکتے ہیں ،جس سے ہم دنیا کی رہنمائی کر سکتے
ہیں، جس سے ہم دنیا کے فسادوں کو ختم کر سکتے ہیں کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کے
احکام قرآن کریم کی صورت میں موجود ہیں جو ہمارے لئے قابل اطاعت ہیں اور قابل عمل ہیں ہمارے
پاس اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہے جس کی اطاعت کرنا ہم پر فرض کیا گیا ہے۔ہمارے اندر اولی
الامر کا روحانی نظام بھی موجود ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکموں کی طرف توجہ دلاتا
رہتا ہے۔پس کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے میں اور دوسروں میں ایک نمایاں امتیاز پیدا نہ کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہم
سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور جو توقعات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہم سے رکھی ہیں ہم
ہمیشہ ان کو پورا کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 دسمبر 2014 ء تا یکم جنوری 2015 ء جلد 21 شماره 52 صفحہ 05 تا 08)