نئے سال اور شرائط بیعت کے حوالہ سے نہایت اہم نصائح

خطبات مسرور جلد 13
1
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفه امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصره
فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء بمطابق 02 صلح 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
العزیز
نئے سال کی مبارکباد
آج کا جمعہ اس نئے سال 2015ء کا پہلا جمعہ ہے۔مجھے مختلف لوگوں کے نئے سال۔مبارکباد کے پیغام آرہے ہیں۔فیکسیں بھی اور زبانی بھی لوگ کہتے ہیں۔آپ سب
کو بھی یہ نیا سال ہر
لحاظ سے مبارک ہو۔لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی کہوں گا کہ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا فائدہ ہمیں
تبھی ہو گا جب ہم اپنے یہ جائزے لیں کہ گزشتہ سال میں ہم نے اپنے احمدی ہونے کے حق کو کس قدر
ادا کیا ہے اور آئندہ کے لئے ہم اس حق کو ادا کرنے کے لئے کتنی کوشش کریں گے۔پس ہمیں اس جمعہ
سے آئندہ کے لئے ایسے ارادے قائم کرنے چاہئیں جو نئے سال میں ہمارے لئے اس حق کی ادائیگی
کے لئے چستی اور محنت کا سامان پیدا کرتے رہیں۔شرائط بیعت اور ذمہ داریاں
یہ تو ظاہر ہے کہ ایک احمدی ہونے کی حیثیت سے ہمارے ذمہ جو کام لگایا گیا ہے اس کا حق نیکیوں
کے بجالانے سے ہی ادا ہو گا لیکن ان نیکیوں کے معیار کیا ہونے چاہئیں۔تو واضح ہو کہ ہر اس شخص کے لئے جو
احمدیت میں داخل ہوتا ہے اور احمدی ہے یہ معیار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود مہیا فرما دیئے
ہیں، بیان
فرما دیئے ہیں اور اب تو نئے وسائل اور نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے ہر شخص کم از کم سال میں ایک دفعہ
خلیفہ وقت کے ہاتھ پر یہ عہد کرتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان فرمودہ معیاروں کو

خطبات مسرور جلد 13
2
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
حاصل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرے گا۔اور ہمارے لئے یہ معیار حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے شرائط
بیعت میں کھول کر بیان فرما دیئے ہیں۔کہنے کو تو یہ دس شرائط بیعت ہیں لیکن ان میں ایک احمدی ہونے کے
ناطے جو ذمہ داریاں ہیں ان کی تعداد موٹے طور پر بھی لیں تو تیس سے زیادہ بنتی ہے۔پس اگر ہم نے
اپنے سالوں کی خوشیوں کو حقیقی رنگ میں منانا ہے تو ان باتوں کو سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔ورنہ جو شخص
احمدی کہلا کر اس بات پر خوش ہو جاتا ہے کہ میں نے وفات مسیح کے مسئلے کو مان لیا یا آنے والا مسیح جس کی
پیشگوئی کی گئی تھی اس کو مان لیا اور اس پر ایمان لے آیا تو یہ کافی نہیں ہے۔بیشک یہ پہلا قدم ہے لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہم سے توقع رکھتے ہیں کہ ہم نیکیوں کی گہرائی میں جا کر انہیں سمجھ کر ان پر عمل
کریں اور برائیوں سے اپنے آپ کو اس طرح بچائیں جیسے ایک خونخوار درندے کو دیکھ کر انسان اپنے آپ
کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔اور جب یہ ہو گا تو تب ہم نہ صرف اپنی حالتوں میں انقلاب لانے والے
ہوں گے بلکہ دنیا کو بدلنے اور خدا تعالیٰ کے قریب لانے کا ذریعہ بن سکیں گے۔شرک سے بچنے کا عہد
بہر حال ان باتوں کی تھوڑی سی تفصیل یاد دہانی کے طور پر آج میں بیان کروں گا۔یہ یاد دہانی
انتہائی ضروری ہے۔ہماری بیعت کا مقصد ہمارے سامنے آتا رہنا چاہئے۔پہلی بات جو آپ نے ہمیں
فرمائی ہے وہ شرک سے بچنے کا عہد ہے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563)
ایک مومن جو خدا پر ایمان لانے والا ہو اور خدا پر ایمان کی وجہ سے ہی خدا تعالیٰ کے حکم کی
تعمیل میں زمانے کے امام کی بیعت کر رہا ہو۔ایسے شخص کا اور شرک کا تو ڈور کا بھی واسطہ نہیں ہوسکتا۔یہ
کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک مشرک اللہ تعالیٰ کی بات مانے۔لیکن نہیں جس بار یک شرک کی طرف ہمیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام توجہ دلا رہے ہیں وہ کوئی ظاہری شرک نہیں ہے بلکہ مخفی شرک ہے جو ایک مؤمن کے
ایمان کو کمزور کر دیتا ہے۔اس کی وضاحت فرماتے ہوئے ایک جگہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
تو حید صرف اس بات کا نام نہیں کہ منہ سے لا إلهَ إِلَّا اللہ کہیں اور دل میں ہزاروں بت جمع
ہوں۔بلکہ جو شخص کسی اپنے کام اور مکر اور فریب اور تدبیر کو خدا کی سی عظمت دیتا ہے یا کسی انسان پر ایسا
بھروسہ رکھتا ہے جو خدا تعالیٰ پر رکھنا چاہئے یا اپنے نفس کو وہ عظمت دیتا ہے جو خدا کو دینی چاہئے۔ان سب
صورتوں میں وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک بت پرست ہے۔بت صرف وہی نہیں ہیں جو سونے یا چاندی یا

خطبات مسرور جلد 13
3
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
پیتل یا پتھر وغیرہ سے بنائے جاتے اور ان پر بھروسہ کیا جاتا ہے بلکہ ہر ایک چیز یا قول یا فعل جس کو وہ
عظمت دی جائے جو خدا تعالیٰ کا حق ہے وہ خدا تعالیٰ کی نگہ میں بت ہے۔“
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 349)
پس آج ہمیں اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ سال میں ہم نے جن تدبیروں اور
حیلوں پر انحصار کیا، انہی کو سب کچھ سمجھایا یہ چیزیں صرف ہم نے تدبیر کے طور پر استعمال کیں اور خدا تعالیٰ
کے حضور جھک کران تدبیروں سے اللہ تعالیٰ کی خیر اور برکت چاہی۔اپنے آپ کا انصاف کی نظر سے جائزہ
خود ہمیں اپنے عہد کی حقیقت بتا دے گا۔جھوٹ نہیں بولوں گا
پھر آپ علیہ السلام نے ہم سے یہ عہد لیا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563)
کون عقلمند انسان ہے جو کہے کہ جھوٹ اچھی چیز ہے یا جھوٹ بولنا چاہتا ہوں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ انسان جب تک کوئی غرض نفسانی اس کی محرک نہ ہو جھوٹ بولنا نہیں چاہتا۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحه 360)
پس نفسانی غرض ہو، کوئی مفاد ہو بھی انسان جھوٹ کی طرف مائل ہوتا ہے۔لیکن اعلیٰ اخلاق یہ ہیں
کہ جان مال یا آبروکو خطرہ ہو پھر بھی جھوٹ نہ بولے اور سچ کا دامن کبھی نہ چھوڑے۔جھوٹے اور بچے کا تو پتا
ہی اس وقت چلتا ہے جب کوئی ابتلا در پیش ہو۔ذاتی مفاد متاثر ہونے کا خطرہ ہو لیکن پھر بھی اس میں سے
سرخرو ہوکر نکلے۔اپنے ذاتی مفادات کو سچائی پر قربان کر دے۔آجکل یہاں اور یورپین ممالک میں بھی اسائلم کے لئے لوگ آتے ہیں لیکن باوجود میرے بار
بار سمجھانے کے ان وکیلوں کے کہنے پر جھوٹ بول دیتے ہیں۔جھوٹ پر مبنی کہانی لکھواتے ہیں اور پھر بھی
بعضوں کے بلکہ بہت ساروں کے کیس reject ہو جاتے ہیں۔باقی دنیا میں بھی اور یہاں بھی جماعتی طور
پر وکیلوں کی ایک مرکزی ٹیم ہے۔وہ اسائلم لینے والوں کی مدد کرتی ہے۔ان کو وکیلوں کی طرف رہنمائی کرتی
ہے یا انہیں بعض ایسی ضروری باتیں بتاتے ہیں اور مشورہ دیتے ہیں جو اُن کے کیس کے لئے مفید ہوں۔کئی
مرتبہ ہوا ہے کہ مجھے کمیٹی کے صدر نے کہا کہ فلاں کا کیس اس لئے reject ہوا ہے کہ بے انتہا جھوٹ تھا۔

خطبات مسرور جلد 13
4
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
صرف ایک دنیاوی مفاد حاصل کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا اور یہ بھی نہ سوچا کہ جھوٹ اور شرک کو اللہ تعالیٰ
نے اکٹھا کر کے بیان فرمایا ہے۔پھر اسی طرح بعض benefits لینے کے لئے غلط بیانی کرتے ہیں،
جھوٹ بولتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ”جھوٹ بھی ایک بت ہے جس پر یہ
بھروسہ کرنے والا خدا کا بھروسہ چھوڑ دیتا ہے۔“ (اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 361)
پس اس باریکی سے اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔پھر فرمایا یہ عہد کرو کہ زنا سے بچو گے۔ٹی وی انٹرنیٹ کے منفی پہلو
(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” زنا کے قریب مت جاؤ یعنی ایسی تقریبوں
سے دور رہو جن سے یہ خیال بھی دل میں پیدا ہو سکتا ہو اور ان راہوں کو اختیار نہ کرو جن سے اس گناہ کے
اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 342)
وقوع کا اندیشہ ہو۔“
اب آجکل ٹی وی ہے، انٹرنیٹ ہے اس پر ایسی بیہودہ فلمیں چلتی ہیں یا کھولنے سے نکل آتی ہیں
جو نظر کا بھی زنا ہے، خیالات کا بھی زنا ہے، پھر برائیوں میں مبتلا کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔گھروں کے ٹوٹنے
کی وجہ ہے۔کئی عورتیں اور لڑکیاں اپنے خاوندوں کے بارے میں لکھتی ہیں کہ سارا دن انٹرنیٹ پر بیٹھے
رہتے ہیں اور بیٹھ کر گندی فلمیں دیکھتے ہیں۔بعض مرد بھی اپنی بیویوں کے بارے میں لکھتے ہیں۔اور پھر
نتیجہ خلع اور طلاق تک نوبت آ جاتی ہے۔یا انہی فلموں کی وجہ سے جانوروں سے بھی زیادہ بدترین بن
جاتے ہیں۔احمدی معاشرہ عموماً تو اس سے بچا ہوا ہے۔شاذ و نادر کے سوا کوئی ایسے واقعات نہیں ہوتے
لیکن اگر اس معاشرے میں رہتے ہوئے اس گند سے اپنے آپ کو بچانے کی بھر پور کوشش نہ کی تو پھر کسی
پاکیزگی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔پس اس بارے میں بھی بہت فکر سے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔پھر ایک عہد ہم سے یہ لیا کہ بد نظری سے بچوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563)
اس لئے خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں غض بصر کا حکم دیا ہے تا کہ بدنظری کا موقع ہی پیدا نہ ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آگ اس آنکھ پر حرام ہے جو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو
دیکھنے کی بجائے جھک جاتی ہے۔(سنن الدارمی، کتاب الجهاد، باب في الذى يسهر۔۔۔الخ حدیث 2404 صفحه 773 مطبوعه دارالمعرفة بيروت 2000ء)

خطبات مسرور جلد 13
5
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: "ہمیں تاکید ہے کہ ہم نامحرم عورتوں کو اور ان کی
زینت کی جگہ کو ہرگز نہ دیکھیں فرماتے ہیں: ” ضرور ہے کہ بے قیدی کی نظروں سے کسی وقت
ٹھوکریں پیش آویں۔سو چونکہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دل اور ہمارے خطرات سب
پاک رہیں اس لئے اس نے یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم فرمائی۔“
(اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحه 343)
آپ نے فرمایا کہ: ”اسلام نے شرائط پابندی ہر دو عورتوں اور مردوں کے واسطے لازم کئے ہیں۔پردہ کرنے کا حکم جیسا کہ عورتوں کو ہے مردوں کو بھی ویسا ہی تاکیدی حکم ہے غض بصر کا۔“
(ملفوظات جلد 10 صفحہ 346)
اس بات پر بھی ہمیں غور کرنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ کس حد تک ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔پھر آپ نے ہم سے یہ عہد لیا کہ ہر ایک فسق و فجور سے بچوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563)
اللہ تعالیٰ کے احکامات سے باہر نکلنا فسق ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا
کہ گالی گلوچ کرنا فسق ہے۔“
(سنن ابن ماجه باب اجتناب البدع والجدل حدیث (46)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک موقع پر فرمایا کہ : ” قرآن سے تو ثابت ہوتا ہے کہ کافر
( ملفوظات جلد 4 صفحہ (367)
سے پہلے فاسق کو سزا دینی چاہئے۔“
فرمایا: ”جب یہ ( یعنی مسلمان ) فسق و فجور میں حد سے نکلنے لگے اور خدا کے احکام کی ہتک
اور شعائر اللہ سے نفرت ان میں آگئی اور دنیا اور اس کی زیب وزینت میں ہی گم ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے
ان کو بھی اسی طرح ہلا کو چنگیز خان وغیرہ سے برباد کرایا۔“
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 133 )
آجکل بھی دنیا کا ، مسلمانوں کا یہی حال ہے۔پھر ایک عہد بیعت کرنے والے سے یہ لیا گیا ہے
کہ ظلم نہیں کرے گا۔ظلم اور خیانت ایک گناہ
(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563)
ظلم ایک انتہائی بڑا گناہ ہے۔کسی کا حق غلط طریق سے دبانا بہت بڑا ظلم ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات مسرور جلد 13
6
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
سے جب پوچھا گیا کہ کونساظلم سب سے بڑا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔سب سے بڑا ظلم یہ
ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے حق میں سے ایک ہاتھ زمین دبا لے۔فرما یا اس زمین کا ایک کنکر بھی جو اس
نے از راہ ظلم لیا ہو گا تو اس کے نیچے کی زمین کے جملہ طبقات کا طوق بن کر قیامت کے روز اس کے گلے میں
ڈال دیا جائے گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد دوم صفحه 61 مسند عبد الله بن مسعود حدیث 3772 مطبوعہ دار الكتب العلمية بيروت 1998ء)
یعنی اس زمین کے نیچے گہرائی تک جتنی زمین ہے، اللہ جانتا ہے کتنی زمین ہے ) اس کا ایک طوق
بنے گا اور اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا۔پس بڑے خوف کا مقام ہے۔وہ لوگ جو مقدمات میں
اناؤں کی وجہ سے یا ذاتی مفادات کو حاصل کرنے کی وجہ سے لوگوں کے حق مارتے ہیں ان کو سوچنا چاہئے۔پھر ایک عہد ہم سے یہ لیا گیا ہے کہ خیانت نہیں کریں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563)
اور خیانت نہ کرنے کا معیار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا پیش فرمایا ؟ فرما یا اس شخص سے بھی
خیانت سے پیش نہ آؤ جو تم سے خیانت سے پیش آچکا ہے۔(سنن ابی داؤ د کتاب البیوع باب في الرجل ياخذ حقه من تحت يده حدیث 3535)
پس یہ معیار ہیں جو ہمیں حاصل کرنے ہیں۔کوئی عذر نہیں کہ فلاں کی امانت میں نے اس لئے
قبضے میں کر لی یا اس کی چیز دبالی کہ اس نے فلاں وقت میرے ساتھ خیانت کا معاملہ کیا تھا۔اپنے حقوق کے
لئے قضا یا اگر دوسرا فریق غیر از جماعت ہے تو عدالت میں جاؤ۔اگر جماعت کہتی ہے تو عدالت میں جائیں
لیکن خیانت کا تصور ہی مومن کے ایمان کی بنیا د ہلا دیتا ہے۔فساد سے بچیں
پھر یہ عہد ہے کہ ہر قسم کے فساد سے بچوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
اپنوں کے ساتھ جھگڑوں اور فساد کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔غیروں سے جو ہمیں تکلیفیں پہنچا
رہے ہیں ان سے بھی سلوک میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں جو تعلیم دی ہے وہ کیا ہے؟
فرمایا: وہ لوگ جو محض اس وجہ سے تمہیں چھوڑتے اور تم سے الگ ہوتے ہیں کہ تم نے خدا تعالیٰ
کے قائم کردہ سلسلہ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ان سے دنگا یا فساد مت کرو بلکہ ان کے لئے غائبانہ دعا
کروں۔فرمایا : ”دیکھو میں اس امر کے لئے مامور ہوں
کہ تمہیں بار بار ہدایت کروں کہ ہر قسم کے فساد
66

خطبات مسرور جلد 13
7
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
66
اور ہنگامہ کی جگہوں سے بچتے رہو اور گالیاں سن کر بھی صبر کرو۔بدی کا جواب نیکی سے دو اور کوئی فساد کرنے
پر آمادہ ہو تو بہتر ہے کہ تم ایسی جگہ سے کھسک جاؤ اور نرمی سے جواب دو فرمایا: ”جب میں یہ سنتا ہوں
کہ فلاں شخص اس جماعت کا ہو کر کسی سے لڑا ہے۔اس طریق کو میں ہرگز پسند نہیں کرتا۔اور خدا تعالیٰ بھی نہیں
چاہتا کہ وہ جماعت جو دنیا میں ایک نمونہ ٹھہرے گی وہ ایسی راہ اختیار کرے جو تقویٰ کی راہ نہیں ہے۔“
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 203-204)
پس نہ اپنوں سے ( جھگڑیں) نہ غیروں سے۔ہم میں سے وہ لوگ جو ( لڑائی جھگڑا کرنے والے
ہیں ) اگر بیویوں کے ساتھ سلوک میں یا اپنے بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں یا اپنے ماحول کے لوگوں کے
ساتھ سلوک میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس نصیحت کو سامنے رکھیں تو تھوڑے بہت معاملات بھی جو
ان شکایات کے سامنے آتے ہیں یہ بھی نہ آئیں۔یا کم از کم ان میں غیر معمولی کمی واقع ہو جائے۔پھر ایک عہد ہم سے یہ لیا کہ بغاوت کے طریقوں سے بچتارہوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
یہ باغیانہ رویہ چاہے نظام جماعت کے کسی ادنیٰ کارکن کے خلاف ہے یا حکومت وقت کے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایسے رویوں سے بھی بچنے کی ہدایت فرمائی ہے جن سے بغاوت کی بُو آتی
ہے۔دین میں دخل اندازی کے علاوہ حکومت وقت کے باقی احکامات کے خلاف ایسے رویے دکھانا جو خود کو
قانون شکن بنارہے ہوں یا دوسروں کو قانون کے خلاف بھر کا سکتے ہوں یہ اسلامی طریق نہیں ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ نفسانی جوشوں سے مغلوب نہ ہونے کا بھی عہد کرو۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
پہلے بھی میں نے بتایا کہ آجکل ٹی وی اور انٹرنیٹ کے ذریعے نفسانی جوشوں سے مغلوب
ہونے کے بہت سے مواقع ہیں۔پھر لڑائی جھگڑے، دنگا فساد بھی اسی وجہ سے ہوتا ہے کہ انسان نفسانی
جوشوں سے مغلوب ہوتا ہے۔پس چھوٹی سے چھوٹی بات بھی جو کسی بھی طرح نفسانی جوشوں کو ابھارنے
والی یا ان سے مغلوب کرنے والی ہے ان سے بچنے کی بھر پور کوشش کرنا ایک احمدی کا فرض ہے۔نمازوں کی پابندی
پھر فرمایا کہ احمدیت میں داخل ہو کر اس بات کا بھی عہد کرو کہ تم نے اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی بھی

خطبات مسرور جلد 13
8
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
پابندی کرنی ہے کہ نمازوں کو پانچ وقت اس کی تمام شرائط کے ساتھ ادا کرنا ہے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
دس سال کے عمر کے بچے پر بھی نماز فرض ہے۔پس والدین کو اس کی نگرانی کی ضرورت ہے اور اس
نگرانی کا حق تبھی ادا ہو گا جب خود والدین نمازوں میں نمونہ ہوں گے۔بہت ساری شکایتیں میرے پاس آتی
ہیں۔بعض بچے بھی کہتے ہیں کہ ہمارے والدین نماز نہیں پڑھتے یا بیویاں کہتی ہیں کہ خاوند نماز نہیں پڑھتے۔بچے کیا نمونہ دیکھ رہے ہوں گے؟ مردوں کے لئے پانچ وقت کی نماز شرائط کے ساتھ ادا کرنے کا مطلب ہے
که مسجد جا کر با جماعت نماز ادا کریں سوائے بیماری یا کسی بھی خاص جائز عذر کے۔اگر اس پر عمل شروع ہو
جائے تو ہماری مسجد میں نمازیوں سے بھر جائیں۔صرف عہدیداران ہی اس پر عمل کرنا شروع کر دیں تو بہت
فرق پڑ سکتا ہے۔اس بارے میں میں وقتا فوقتا کہتا رہتا ہوں لیکن ابھی بھی بہت کمی ہے اور کوشش کی ضرورت
ہے۔جماعتی نظام اور ذیلی تنظیموں کو اس بارے میں بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ”جو شخص نماز ہی سے فراغت حاصل کرنی چاہتا ہے
( ملفوظات جلد 5 صفحہ (254)
اس نے حیوانوں سے بڑھ کر کیا کیا ؟
پھر اس میں اور جانوروں میں کوئی فرق نہیں۔پس اس طرف ہر احمدی کو بہت بڑھ کر کوشش کرنے
کی ضرورت ہے۔پھر یہ عہد ہم سے لیا کہ نماز تہجد کا بھی التزام کریں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں نماز تہجد کا التزام کرنا چاہئے کیونکہ یہ گزشتہ
صالحین کا طریق رہا ہے اور قرب الہی کا ذریعہ ہے۔یہ عادت گناہوں سے روکتی ہے اور برائیوں کو ختم کرتی
ہے اور جسمانی بیماریوں سے بچاتی ہے۔(سنن الترمذی کتاب الدعوات باب 112 حدیث 3549)
تہجد روحانی اور جسمانی علاج
پس نہ صرف روحانی علاج ہے بلکہ جسمانی علاج بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
کہ ”ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ تہجد کی نماز کو لازم کرلیں۔جو زیادہ نہیں وہ دو ہی رکعت پڑھ لے کیونکہ
اس کو دعا کرنے کا موقع بہر حال مل جائے گا۔اس وقت کی دعاؤں میں ایک خاص تاثیر ہوتی ہے۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 245)

خطبات مسرور جلد 13
درود اور استغفار کی برکت
پس اس طرف بھی ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
پھر آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا ہم سے عہد لیا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جس شخص نے مجھ پر درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس گنا
رحمتیں نازل فرمائے گا۔(صحیح مسلم کتاب الصلوة باب القول مثل قول المؤذن لمن سمعه۔۔۔حديث 849)
پس بڑی اہمیت ہے درود کی اور دعاؤں کی قبولیت کے لئے بھی درود انتہائی ضروری ہے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان ٹھہر جاتی ہے اور
جب تک تو اپنے نبی پر درود نہ بھیجے اس میں سے کوئی حصہ بھی اوپر نہیں جاتا۔عَلِيه
(سنن الترمذى كتاب الصلوۃ باب ماجاء في فضل الصلوة على النبي والله حدیث (486)
پھر بیعت میں ایک عہد ہم یہ کرتے ہیں کہ استغفار میں باقاعدگی اختیار کریں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص استغفار کو چمٹا رہتا ہے یعنی
بہت زیادہ استغفار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر تنگی سے نکلنے کی راہ بنادیتا ہے اور اس کی ہر مشکل سے اس
کے لئے کشائش کی راہ پیدا کر دیتا ہے اور ان راہوں سے رزق دیتا ہے جن کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا۔(سنن ابی داؤد۔کتاب الوتر باب فی الاستغفار حدیث 1518)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ” بعض آدمی ایسے ہیں کہ ان کو گناہ کی خبر ہوتی ہے
اور بعض ایسے کہ ان کو گناہ کی خبر بھی نہیں ہوتی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ استغفار کا التزام کرایا ہے کہ
انسان ہر ایک گناہ کے لئے خواہ وہ ظاہر کا ہو خواہ باطن کا خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو۔۔۔استغفار کرتار ہے۔“
خدا کی حمد اور احسانوں کو یا درکھنا
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 275)
پس اس اہمیت کو بھی ہمیں ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے۔پھر ہم سے یہ عہد لیا کہ خدا تعالیٰ کے
(ماخوذاز ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
احسانوں کو ہم یا درکھیں گے۔

خطبات مسرور جلد 13
10
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
اللہ تعالیٰ کے احسانوں میں سے سب سے بڑا احسان تو یہی ہے کہ اس نے ہمیں زمانے کے امام
کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی۔اگر اللہ تعالیٰ کا یہ احسان یا در ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خالص
تعلق جوڑنے کی کوشش بھی ہر وقت رہے گی اور آپ کی باتوں پر عمل کرنے کی طرف تو جہ رہے گی۔پھر یہ عہد ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی حمد کرتا رہوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہرا ہم کام اگر اللہ تعالیٰ کی حمد کے بغیر شروع کیا جائے تو
وہ بے برکت اور بے اثر ہوتا ہے۔(سنن ابن ماجه، ابواب النكاح باب خطبة النكاح حديث نمبر 1894)
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص تھوڑے پر شکر نہیں کرتا وہ زیادہ پر بھی شکر نہیں کرتا
اور جولوگوں کا شکر یہ ادا نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا نہیں کر پاتا۔رضة الله (مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 297 مسند نعمان بن بشیر حدیث 18640 مطبوعہ بیروت 1998ء)
پس اللہ تعالیٰ کی حمد کو اس طرح کریں کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے بھی ممنون احسان رہیں۔پھر ایک عہد ہم نے یہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عام مخلوق کو تکلیف نہیں دیں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
پھر یہ عہد ہے کہ مسلمانوں کو خاص طور پر اپنے نفسانی جوشوں سے ناجائز تکلیف نہیں دیں گے۔(ماخوذاز ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
جس حد تک عفو کا سلوک ہو سکتا ہے کرنا ہے۔لیکن اگر مجبوری سے کسی کے حد سے زیادہ تکلیف دہ
رویے کی وجہ سے اصلاح کی خاطر ، ذاتی عناد کی وجہ سے نہیں، غصے کی وجہ سے نہیں بلکہ اصلاح کی خاطر کسی
کو سزا دینی ضروری ہے تو پھر اپنے ہاتھ میں معاملہ نہیں لینا بلکہ حکام تک بات پہنچانی ہے۔جو اصلاح بھی
کرنی ہے صاحب اختیار نے کرنی ہے۔ہر ایک کا کام نہیں کہ اصلاح کرتا پھرے۔خود کسی سے بدلے نہیں
لینے۔عاجزی اور انکساری کو اپنا شعار بنانا ہے۔پھر یہ عہد ہے کہ ہر حالت میں خدا تعالیٰ کا وفادار رہنا ہے۔خوشی اور تکلیف ہر حالت میں خدا تعالیٰ
(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
کا دامن ہی پکڑے رکھنا ہے۔

خطبات مسرور جلد 13
11
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
ایک حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کا کام بھی عجیب ہے۔اس
کے سارے کام برکت ہی برکت ہوتے ہیں۔یہ فضل صرف مومن کے لئے ہی خاص ہے۔اگر اس کو کوئی
خوشی اور مسرت اور فراخی نصیب ہو تو اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہے اور اس کی شکر گزاری اس کے لئے مزید خیر
و برکت کا موجب بنتی ہے اور اگر اس کو کوئی دکھ ، رنج ہنگی اور نقصان پہنچے تو وہ صبر کرتا ہے۔اس
کا یہ طرز عمل
بھی اس کے لئے خیر و برکت کا ہی باعث بن جاتا ہے کیونکہ وہ صبر کے ثواب کو حاصل کرتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الزهد والرقاق باب المؤمن امره کله خیر حدیث (7500)
پس ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کی طرف ہی دوڑ نا ایک مومن کا کام ہے۔اور جب یہ ہوگا تو اس عہد کو بھی ہم پورا کرنے والے ہوں گے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر ذلّت
اور دکھ کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں اور کبھی کسی مصیبت کے وارد ہونے پر منہ نہیں پھیریں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ”جو میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے۔نہ
مصیبت سے نہ لوگوں کے سب وشتم سے نہ آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے“۔رسم و رواج
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 24)
پس ہم نے اللہ تعالیٰ کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بن کر رہنا ہے اور اس کے لئے کوشش
کرنی ہے انشاء اللہ اور دکھ اور ذلت بھی دیئے جائیں تو کبھی اس کی پرواہ نہیں کرنی یہ ہمارا عہد ہے۔پھر یہ عہد ہے کہ رسم ورواج کے پیچھے نہیں چلیں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص دین کے معاملے میں کوئی ایسی رسم پیدا کرتا ہے
جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں تو وہ رسم مردود اور غیر مقبول ہے۔(صحیح البخاری کتاب الصلح باب اذا اصطلحوا علی صلح جور۔۔۔حدیث (2697)
پس اس بارے میں ہر وقت ہمیں بہت ہوشیار رہنا چاہئے۔آجکل شادی بیاہ کے معاملے میں
غلط قسم کے رسوم و رواج پیدا ہو گئے ہیں۔احمدیوں کو اس سے بچنا چاہئے۔اپنے دائیں بائیں دیکھ کر،

خطبات مسرور جلد 13
12
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
دوسروں
کو دیکھ کر ان رسوم میں نہیں پڑنا چاہئے۔اس بارے میں تفصیل سے بھی ایک دفعہ میں بتا چکا ہوں۔سیکرٹریان تربیت اور لجنہ کو چاہئے کہ وہ وقتاً فوقتاً جماعت کے سامنے یہ باتیں رکھتے رہیں تا کہ غیر مقبول فعل
سے افراد جماعت بچتے رہیں۔پھر یہ عہد ہے کہ کبھی ہوا و ہوس کے پیچھے نہیں چلوں گا۔(ماخوذاز ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”جو کوئی اپنے ربّ کے آگے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے
اور اپنے نفس کی خواہشوں کو روکتا ہے تو جنت اس کا مقام ہے۔ہوائے نفس کو روکنا یہی فنافی اللہ ہونا ہے اور
اس سے انسان خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر کے اسی جہان میں مقام جنت کو پہنچ سکتا ہے۔( ملفوظات جلد 7 صفحہ 413 تا 414)
پھر یہ عہد ہے کہ قرآن شریف کی حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کروں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” سو تم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت
کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جوشخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک
چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے“۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26)
پھر یہ عہد ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر فرمان کو ہم اپنے لئے مشعل راہ
بنا ئیں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”ہمارا صرف ایک ہی رسول ہے اور صرف ایک ہی
قرآن شریف اس رسول پر نازل ہوا ہے جس کی تابعداری سے ہم خدا کو پاسکتے ہیں“۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 125)
پس اس کے حصول کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔پھر یہ عہد ہے تکبر اور نخوت کو مکمل طور پر
(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
چھوڑ دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”میں سچ سچ کہتا ہوں کہ قیامت کے دن شرک کے بعد

خطبات مسرور جلد 13
13
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
تکبر جیسی اور کوئی بلا نہیں۔یہ ایک ایسی بلا ہے جو دونوں جہان میں انسان کو رسوا کرتی ہے“۔(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 598)
پس بڑے خوف کا مقام ہے۔پھر فرمایا : ”میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ تکبر سے بچو
کیونکہ تکبر ہمارے خداوند ذوالجلال کی آنکھوں میں سخت مکروہ ہے۔پھر یہ عہد لیا گیا ہے کہ فروتنی اور عاجزی اختیار کروں گا۔نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحه 402)
(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اللہ تعالیٰ کی خاطر عاجزی اور انکساری اختیار کی
اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ رفع کرے گا ، اس کو بلند کر دے گا اور یہاں تک کہ اس کو علیین میں جگہ دے گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحه 191 مسند ابی سعید الخدری ﷺ حدیث نمبر 11747 مطبوعه بيروت 1998ء)
عاجزی انکساری اختیار کرنے سے ایک درجہ بلند ہوتا جائے گا۔اگر یہ مسلسل رہے تو یہاں تک
بلند ہوتا جائے گا کہ جنتوں کے جو اعلیٰ ترین معیار ہیں ان میں جگہ دے دے گا۔پھر یہ عہد ہے کہ ہم ہمیشہ
خوش خلقی اپنا شیوہ بنا ئیں گے۔سمجھوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
اس کو بھی ہر ایک کو سامنے رکھنا چاہئے۔پھر یہ عہد ہے کہ علیمی اور مسکینی سے اپنی زندگی بسر کریں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر اللہ تعالیٰ کو تلاش کرنا ہے تو مسکینوں کے دل کے پاس تلاش کرو۔( ملفوظات جلد 6 صفحہ 54)
پھر یہ عہد لیا کہ دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان مال عزت اور اولاد سے زیادہ عزیز
(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
پھر یہ عہد لیا کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے ہمیشہ ہمدردی کروں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یا درکھواللہ تعالیٰ نیکی کو بہت پسند کرتا ہے اور وہ چاہتا

خطبات مسرور جلد 13
14
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
ہے کہ اس کی مخلوق سے ہمدردی کی جاوے۔۔۔پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو یا درکھو کہ تم ہر شخص سے
خواہ وہ کسی مذہب کا ہو ہمدردی کرو اور بلا تمیز ہر ایک سے نیکی کرو کیونکہ یہی قرآن شریف کی تعلیم ہے۔“
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 285-284)
پھر یہ عہد لیا کہ خداداد طاقتوں سے بنی نوع انسان
کو فائدہ پہنچاؤں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
جس قدر خلقت کی حاجات ہیں اور جس قدر مختلف وجوہ اور طرق کی راہ سے قستام ازل نے
بعض کو بعض کا محتاج کر رکھا ہے ان تمام امور میں محض للہ اپنی حقیقی اور بے غرضانہ اور سچی ہمدردی سے جو
اپنے وجود سے صادر ہوسکتی ہے ان
کو نفع پہنچاوے اور ہر یک مدد کے محتاج کو اپنی خدا داد قوت سے مدد دے
اور ان کی دنیا و آخرت دونوں کی اصلاح کے لئے زور لگاوے“۔(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 61-62)
پس دنیا کی روحانی ترقی کے لئے کوشش بھی بنی نوع کو فائدہ پہنچانے میں داخل ہے اور مادی اور
روحانی فائدہ پہنچانا ہمارا فرض ہے۔پس جہاں ظاہری ہمدردی اور مدد پہنچانی ہے، انہیں فائدہ پہنچانا ہے،
خدمت خلق کرنی ہے، وہاں تبلیغ بھی بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے ایک احمدی کا فرض ہے۔پھر یہ عہد آپ نے لیا کہ آپ سے ایک ایسا قریبی رشتہ اللہ تعالیٰ کی خاطر ہم نے قائم کرنا
ہے جس
میں اطاعت کا وہ مقام حاصل ہو جو نہ کسی رشتے میں پایا جاتا ہے نہ کسی خادمانہ حالت میں پایا جاتا ہے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
ان
تمام باتوں کی اطاعت کرنی ہے جو آپ ہماری دینی علمی، روحانی اور عملی تربیت کے لئے ہمیں
فرما گئے ہیں یا آپ کے بعد خلافت احمدیہ کے ذریعہ سے جماعت کے افراد تک وہ پہنچتی ہیں جو شریعت
کے قیام کے لئے ہیں۔جو قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور اسوہ حسنہ کے
مطابق ہیں کہ اس کے بغیر نہ ہی ہماری ترقی ہوسکتی ہے، نہ ہماری اکائی قائم رہ سکتی ہے۔پس ہمیں یہ جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ سال میں ہم نے اپنے عہد کو کس حد تک نبھایا
اور اگر کمیاں ہیں تو اس سال ہم نے کس طرح انہیں پورا کرنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ”ہماری جماعت میں وہی داخل ہوتا ہے جو ہماری

خطبات مسرور جلد 13
15
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
تعلیم کو اپنا دستور العمل قرار دیتا ہے۔اور اپنی ہمت اور کوشش کے موافق اس پر عمل کرتا ہے۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 439)
اللہ تعالیٰ ہم سے صرف نظر فرماتے ہوئے ہماری گزشتہ سال کی کمزوریوں کو معاف فرمائے اور
اس سال میں ہمیں زیادہ سے زیادہ بھر پور کوشش کے ساتھ اپنی زندگیوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
خواہشات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج نمازوں کے بعد میں دو غائب جنازے بھی پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ تو ہمارے شہید بھائی
مکرم لقمان شہزاد صاحب ابن مکرم اللہ دیتہ صاحب کا ہے۔آپ کو بھڑی شاہ رحمان ضلع گوجرانوالہ میں مخالفین
احمدیت نے مؤرخہ 27 دسمبر کو صبح بعد نماز فجر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لقمان شہزاد صاحب کو اپنے خاندان میں اکیلے ہی بیعت کا شرف حاصل ہوا تھا۔شہید مرحوم
نے 27 نومبر 2007ء کو بیعت کر کے نظام جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔بیعت سے قبل شہید مرحوم
کا علاقے کے احمدی احباب کے ساتھ کافی ملنا جلنا تھا۔بھڑی شاہ رحمان کے صدر جماعت مکرم سلطان احمد
صاحب کو گاؤں کے لوگوں کے ساتھ مذاکرے کرتے دیکھ کر اور جماعت کی کامیابی دیکھ کر اور دلائل سن کر
ان کا صدر صاحب کے ساتھ تعلق مزید گہرا ہو گیا۔اس کے بعد ایم ٹی اے کے پروگرام بالعموم سنا کرتے
تھے اور میرے خطبات خاص طور پر سنا شروع کئے۔یہی عمل آپ
کی قبولیت احمد بیت کا سبب بنا۔احمد بیت
کی قبولیت کے بعد آپ کو شدید مخالفانہ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔مخالفین نے احمدیت سے دستبردار کروانے
کی کوشش میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔شہید مرحوم کو تشدد اور دھمکیوں کے علاوہ بہت سے مولویوں سے ملایا گیا۔لیکن بفضلہ تعالیٰ کوئی مولوی آپ کے سامنے ٹک نہ سکا۔ایک مرتبہ آپ کے پھوپھاز بر دستی آپ کو مقامی
مسجد میں لے گئے جہاں چند مولوی بیٹھے ہوئے تھے۔ان کے احمدیت سے دستبرداری کے اصرار پر شہید
مرحوم نے کہا کہ اگر یہ لوگ دلائل سے ثابت کر دیں کہ جماعت احمد یہ جھوٹی ہے تو میں انکار کر دوں گا۔جس
پر مولوی نے کہا کہ اب بحث کا وقت ختم ہو گیا۔تم صرف جماعت سے انکار کا اعلان کروں۔کوئی بحث نہیں ہم
نے کرنی۔دلیل کوئی نہیں۔شہید مرحوم کے نہ ماننے پر ان کے پھوپھا اور وہاں موجود مولویوں اور دیگر لوگوں
نے ڈنڈوں وغیرہ سے مارنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو شدید چوٹ آئی اور شدید
زخمی ہو گئے۔مخالفین مارتے مارتے آپ کو ایک گاڑی میں ڈال کر آپ کے چچا کے پاس لے گئے اور
جانوروں کے باڑے میں بند کر دیا۔ان کی والدہ کو جب اس بات کا علم ہوا تو ان کے چچا کے ڈیرے پر

خطبات مسرور جلد 13
16
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
پہنچیں اور اپنے بیٹے کی واپسی کا مطالبہ کیا۔پہلے تو انہوں نے انکار کیا۔ان کی والدہ کو بھی تھپڑ مارا حالانکہ وہ
غیر احمدی تھیں۔والدہ کے بار بار اصرار پر شہید مرحوم کو ان کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا اور ساتھ ہی کہا کہ
آج کے بعد ہمارا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔شہید مرحوم کی بیعت کے ایک سال بعد رشتہ داروں نے ان کو زبردستی ان کے والد کے پاس
سعودی عرب بھجوا دیا تا کہ احمدیت سے دستبردار کیا جا سکے۔سعودی عرب میں بھی آپ کے ساتھ بہت برا
سلوک کیا گیا کیونکہ رشتہ داروں کی طرف سے آپ کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ہی آپ کے احمدی
ہونے کی اطلاع دے دی گئی تھی۔شہید مرحوم نے سعودی عرب میں بھی جماعت کی تلاش جاری رکھی۔کئی ماہ
کی کوششوں کے بعد ایک انڈین احمدی دوست کے توسط سے جماعت سے رابطہ ہوا۔شہید مرحوم اس بات
پر بہت خوش ہوئے اور وہاں قیام کے دوران مرحوم کو حج کرنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔تین سال کے
بعد شہید سعودی عرب سے واپس آگئے۔اپنا زمیندارہ شروع کر دیا۔26 نومبر 2014ء کو بھڑی شاہ رحمان میں مخالفین جماعت نے ختم نبوت کا نفرنس کا انعقاد کیا
جس میں ملک بھر سے نام نہاد مولویوں نے شرکت کی۔اس کا نفرنس میں مولویوں نے احباب جماعت
کے خلاف واجب القتل ہونے کے فتوے دیئے اور لقمان شہزاد صاحب کے خلاف بالخصوص لوگوں کو
بھر کا یا۔اس کا نفرنس کے بعد آپ کو مخالفین کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا تھا۔بالآخر 27 دسمبر کو
جب آپ فجر کی نماز ادا کر کے اپنے ڈیرہ پر جارہے تھے تو مخالفین نے تعاقب کر کے پیچھے سے سر میں گولی
ماری جس سے آپ شدید زخمی ہو گئے۔ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں جام شہادت نوش فرمائی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم 5 اپریل 1989ء (eighty nine) کو پیدا ہوئے۔مرحوم نہایت ایماندار، نیک
دل ، نیک سیرت ، شریف النفس، ملنسار
شخصیت کے مالک تھے۔نہایت مخلص اور فدائی نوجوان تھے۔اس
وقت جماعت احمد یہ بھڑی شاہ رحمان میں سیکرٹری مال کے عہدے پر خدمت کی توفیق پارہے تھے۔بیعت
کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ بڑے شوق سے کرتے تھے۔مرحوم کو تبلیغ کا بہت شوق
تھا۔آپ احمدی دوستوں سے کہا کرتے تھے کہ میرا تو وہ دوست ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
کا مطالعہ کرے۔شہید مرحوم کہا کرتے تھے کہ مجھے اس وقت سکون آئے گا جب اپنے سارے گھر والوں کو
جماعت میں شامل کرلوں گا۔آپ کی وفات پر ہمسایوں کی ایک مخالف خاتون نے کہا کہ میں نے اس

خطبات مسرور جلد 13
17
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
لڑکے میں احمدی ہونے کے بعد بڑی تبدیلی دیکھی ہے۔جب سے یہ احمدی ہوا تھا اس نے تہجد شروع کر دی
تھی۔باقاعدگی سے صبح تین بجے اس کے کمرے کی لائٹ جل جاتی تھی اور جب میں اس کو احمدیت کی وجہ
سے برا بھلا کہتی تھی تو شہید مرحوم کی والدہ بھی جوابا ناراضگی کا اظہار کرتی تھیں۔اس پر شہید مرحوم اپنی والدہ
سے کہا کرتے تھے کہ یہ باتیں تو اب ہمیں سننا پڑیں گی۔ابھی ہم نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباس سے سنا کہ مخالفین تمہیں جو کہیں تم نے صبر کرنا
ہے اور شہید نے یہی بات حالانکہ والدہ غیر احمدی تھیں ان کو کہی کہ میری وجہ سے تم کو یہ باتیں سننی پڑیں گی۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ان کے خاندان کو بھی
احمدیت کے نور سے فیضیاب ہونے کی توفیق دے۔رفیع بٹ صاحب ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ شہادت سے ایک ہفتہ قبل ربوہ میں میرے
پاس آئے اور پورا وقت جماعت کی خوشحالی اور ترقی کی باتیں کرتے رہے۔ان کے اندر دعوت الی اللہ کا
جنون تھا۔میں انہیں محلہ باب الابواب میں ایک دوست کے پاس لے گیا۔وہاں حوالہ جات کی کاپیاں
وغیرہ دیکھ کر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اپنے موبائل میں کافی حوالہ جات کی تصویر میں لیں اور کہا کہ میں
جلد واپس آؤں گا اور ان کے پاس جو قیمتی خزانہ ہے اس سے فائدہ اٹھاؤں گا۔لقمان شہزاد صاحب کی خاص بات یہ تھی کہ وہ روزانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا
مطالعہ کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی روحانیت بہت ترقی کر گئی تھی۔ان کی مجلس میں بیٹھنے کے بعد ہر فرد
ایک نیا جوش وجذ بہ لے کر اٹھتا تھا۔الماس محمود ناصر صاحب مربی سلسلہ کہتے ہیں کہ لقمان صاحب اس گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں
جہاں خاکسار بعد تحمیل تعلیم جامعہ پہلی مرتبہ تعینات ہوا۔لقمان صاحب خاکسار کے پاس دیر تک بیٹھے
رہتے حالانکہ انہوں نے ابھی بیعت بھی نہیں کی تھی۔علمی مسائل پوچھنے کے ساتھ ساتھ وہ جماعت سے اس
قدر قریب ہو چکے تھے کہ دوران گفتگو خود کو جماعت احمدیہ کا فرد ہی سمجھتے اور احمدی اور غیر احمدی کے فرق پر
بات کے دوران وہ اپنا ذ کر بطور احمدی کرتے۔بوقت بیعت کم عمری کے باوجود بہت ہی بلند حوصلہ نوجوان تھے۔ماریں بھی کھائیں جیسا کہ بتایا
گیا اور ان پر بڑاد باؤ ڈالا گیا۔لکھتے ہیں کہ جب ان کو مسجد میں مارا گیا تو ڈنڈوں سے اور جور حلیں ہوتی ہیں،
جن پر قرآن شریف رکھ کر پڑھا جاتا ہے ان سے بھی مارا گیا۔گن پوائنٹ پر اغوا بھی کیا گیا جہاں وہ ڈیرے

خطبات مسرور جلد 13
18
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
پر گئے اور وہاں سے ان کی والدہ لے کے آئیں اور اس وقت ڈاکٹر بھی کوئی نہیں تھا۔ان کے دوست غیر احمدی
ڈاکٹر نے ہی چھپ کے ان کو اس وقت ابتدائی طبی امداد دی۔لکھتے ہیں کہ خاکسار نے جو بات شدت سے محسوس کی وہ یہ تھی کہ لقمان احمد صاحب کا پہاڑ جیسا
عزم و استقلال تھا۔تمام تر ظلم و بربریت پر ذرہ بھر بھی پریشان نہ تھے اور نہ ان کے قدم ڈگمگائے بلکہ بہت
ہی حوصلہ اور غیر معمولی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحابہ کا سانمونہ پیش کیا۔را نا رؤوف صاحب سعودی عرب سے لکھتے ہیں کہ جماعت سے با قاعدہ اور مستقل رابطہ رکھا لیکن
کفیل کی وجہ سے ہمیشہ پریشان رہے۔کفیل کو ان کے رشتہ داروں اور کام کرنے والوں نے ان کے خلاف
ورغلانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ کافر ہے مگر ان کے کفیل نے کہا کہ یہلڑ کا ہمیشہ فارغ وقت میں قرآن
پڑھتا رہتا ہے اور نمازیں وقت پر ادا کرتا ہے۔یہ کیسا کا فر ہے جبکہ تم لوگ نہ نمازیں پڑھتے ہو اور نہ قرآن
پڑھتے ہو۔خصوصی طور پر روزگار کی مشکلات اور احمدی ہونے کی وجہ سے رشتے داروں کی طرف سے
مخالفت کا سامنا رہا۔سعودی عرب میں مقیم ان کے گاؤں کے ایک احمدی دوست امتیاز صاحب نے ایک واقعہ بتایا
کہ جب یہ نئے نئے احمدی ہوئے تو ان کے ننھیال میں کسی کی وفات ہو گئی۔اس موقع پر ان کے ماموؤں نے
غیر احمدی مولویوں
کو جمع کیا اور لقمان احمد کو وہاں لے گئے۔لقمان صاحب اپنی جیب میں احمدیہ پاکٹ بک
رکھتے تھے۔غیر احمدی مولوی ان سے طرح طرح کے سوال اور بحث کرتے رہے اور یہ ان کو دلیل سے
جواب دیتے رہے۔بعد میں مولویوں نے شور مچانا شروع کر دیا تو ان کے غیر احمدی بزرگ نے ان مولویوں
سے کہا کہ ایک لڑکے نے تم سب کا منہ بند کر دیا ہے۔یہ انتہائی ادب اور دلیل کے ساتھ بات کر رہا ہے۔اس لئے تم لوگ بھی شور نہ مچاؤ بلکہ ایک ایک کر کے اس کی بات کا جواب دو۔لیکن کوئی جواب ہو تو دیں۔جلسه سالانہ سعودی عرب میں پہلی دفعہ شامل ہوئے تو کہتے ہیں خواب میں یہ نظارہ میں نے پہلے
ہی دیکھ لیا تھا۔دوسرا جنازہ غائب ہوگا مکرمہ شہزادے ستانوسکا (Scherher Zada Destanouska)
صاحبہ۔یہ مقدونیہ کی رہنے والی ہیں۔یہ 19 نومبر 2014ء کو 49 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔انا للہ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - 1996ء میں اپنے میاں کے احمدیت قبول کرنے کے چند ماہ بعد ان کو بیعت
کرنے کی سعادت ملی تھی۔مارچ اپریل 1995ء میں شریف در وسکی صاحب اور شاہد احمد صاحب تبلیغی سفر

خطبات مسرور جلد 13
19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء
پر جرمنی سے برووو (Berove) گئے جہاں شریف دروسکی صاحب نے مرحومہ کے میاں اور اپنے عزیز
مکرم جعفر صاحب کو احمدیت کا پیغام پہنچایا جو انہوں نے قبول کر لیا۔مرحومہ کے شوہر نے بتایا کہ ان کی
شادی کو گیارہ بارہ سال ہو چکے تھے اور ان کے ہاں
کوئی اولاد نہیں تھی۔شاہد صاحب نے حضرت خلیفہ مسیح
الرابع ” کی خدمت میں ان کے لئے دعا کا خط لکھا۔اس سے کچھ عرصہ بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک بیٹا عطا
فرمایا۔ابتدا میں یہاں احمدیوں کو مخالفت اور مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر آپ صبر اور ثابت قدمی سے
اپنے ایمان پر قائم رہیں۔قبول احمدیت سے قبل آپ
کو نماز نہیں آتی تھی اور احمدی ہو کر آپ نے نماز سیکھی۔مقامی لجنہ میں فعال ممبر کی حیثیت سے خدمت کی توفیق پائی۔مخلص احمدی خاتون تھیں۔نماز سینٹر سے با قاعدہ
رابطہ تھا۔جماعتی پروگراموں میں ذوق وشوق سے حصہ لیتی تھیں۔مبلغین کو اپنے گھروں میں بلاتیں۔لوکل زبان میں شائع ہونے والی کتب کا مطالعہ کرتی رہتیں۔مقدونیہ میں ہمارا سینٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کی وفات پر غیر احمدیوں کی مسجد میں نہلانے کے لئے لے
گئے تو انہوں نے نعش پر قبضہ کر لیا اور مرنے مارنے پر آمادہ ہو گئے اور پھر جنازہ بھی انہوں نے پڑھا اور
احمدیوں کو جنازہ نہیں دیا۔احمدیوں نے بعد میں جنازہ غائب پڑھا ہے۔لیکن بہر حال ان کے خاوند نے بڑی
ہمت اور حوصلہ دکھایا ہے۔لڑائی نہیں کی۔وہاں فساد پیدا ہو سکتا تھا۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند
کرے۔مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کے بچے اور خاوند کو بھی جماعت کے ساتھ اخلاص اور وفا میں
بڑھاتا چلا جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 جنوری 2015 ء تا 29 جنوری 2015 ، جلد 22 شماره 04 صفحه 05-09)

آج 10 میں سے 10 باقی