حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ: آنحضرتؐ کے لئے حضرت مسیح موعودؑ کی غیرت ایمانی
خطبات مسرور جلد 13
54
4
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرا سروراحمد خلیفہ مسیح الامس ایدہ الہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء بمطابق 23 صلح 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اس وقت میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وہ واقعات پیش کروں گا جو آپ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں بیان فرمائے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت اور احترام اور آپ کا اس بارے میں معیار کیا تھا اور رد عمل کس طرح ہوتا تھا اس بارے میں حضرت
مصلح موعودؓ لیکھرام کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
ایک دفعہ لاہور یا امرتسر کے سٹیشن پر تھے کہ پنڈت لیکھرام بھی وہاں آیا اور اس نے آپ کو آ کر سلام کیا۔چونکہ پنڈت لیکھرام آریہ سماج میں بہت بڑی حیثیت رکھتے تھے اس لئے جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ساتھ تھے وہ بہت خوش ہوئے کہ لیکھر ام آپ کو سلام کرنے آیا ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اس کی طرف ذرا بھی توجہ نہ کی۔اور جب یہ سمجھ کر کہ شاید آپ نے دیکھانہیں کہ پنڈت لیکھر ام صاحب
سلام کر رہے ہیں آپ کو اس طرف توجہ دلائی گئی تو آپ نے بڑے جوش سے فرمایا کہ اسے شرم نہیں آتی کہ
میرے آقا کو تو گالیاں دیتا ہے اور مجھے آکر سلام کرتا ہے۔گویا آپ نے اس بات کی ذرا بھی پرواہ نہ کی کہ
لیکھرام آیا ہے۔لیکن عام لوگوں کے نزدیک یہی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے کہ کسی بڑے رئیس یا لیڈر سے
ان کو ملنے کا اتفاق ہو جائے۔چنانچہ جب کوئی ایسا شخص ان کے پاس آتا ہے وہ بڑی توجہ سے اس سے ملتے
ہیں لیکن اگر کوئی غریب آجائے تو پر واہ بھی نہیں کرتے۔“
(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 8 صفحه 161)
خطبات مسرور جلد 13
55
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
اسی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ آپ نے اس طرح بھی فرمایا کہ آریوں میں لیکھرام کی جو
عزت تھی اس کی وجہ سے بڑے بڑے لوگ ان سے ملنا اپنی عزت سمجھتے تھے۔لیکن حضرت مرزا صاحب
کی غیرت دیکھئے کہ پنڈت صاحب خود ملنے کے لئے آتے ہیں مگر آپ فرماتے ہیں کہ میرے آقا کو گالیاں
دینا چھوڑ دے تب ملوں گا۔“
(ماخوذ از تقریر سیالکوٹ۔انوار العلوم جلد 5 صفحہ 114)
حضرت مسیح موعود کی محبت رسول میلی لیتم
یہاں اس واقعہ میں جہاں غیرت رسول
کا پتا چلتا ہے وہاں یہ بھی سبق ہے کہ صرف بڑے لوگوں کو اس
وجہ سے سلام کر دینا کہ وہ بڑے ہیں اور ہماری عزت قائم ہوگی کافی نہیں بلکہ غریب کی عزت کا خیال رکھنا بھی
ضروری ہے اور اصل چیز غیرت دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر بڑا آدمی ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے
بارے میں غلط الفاظ میں کچھ کہتا ہے تو چاہے وہ کتنا بڑا ہو اس کو اہمیت دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔بہر حال
اس کے مختلف زاویے ہیں۔پھر اسی طرح ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کا
سلوک اپنی اولاد سے ایسا اعلیٰ درجہ کا تھا کہ قطعاً خیال نہیں کیا جا سکتا تھا کہ آپ کبھی ناراض بھی ہو سکتے
ہیں۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں ہم چھوٹے ہوتے تھے تو سمجھتے تھے کہ حضرت صاحب کبھی غصے ہوتے ہی
نہیں۔اولاد سے محبت کا معیار اس قدر بلند تھا کہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان
کرتے ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ سے ہی بیان کیا کہ حضرت مرزا صاحب نے ایک دفعہ کہا کہ میری پسلی میں
درد ہے جہاں ٹکور کی گئی لیکن آرام نہ ہوا۔آخر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ آپ کی جیب میں اینٹ کا ایک روڑا
پڑا تھا جس کی وجہ سے پہلی میں درد ہو گیا۔پوچھا گیا کہ حضور! یہ کس طرح آپ کی جیب میں پڑ گیا۔فرما یامحمود
نے مجھے یہ اینٹ کا ٹکڑا دیا تھا کہ سنبھال کر رکھنا۔میں نے جیب میں ڈال لیا کہ جب مانگے گا نکال دوں گا۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کہتے ہیں میں نے کہا کہ مجھے دے دیں میں اپنے پاس رکھ لیتا ہوں۔فرمایا
نہیں ، میں اپنے پاس ہی رکھوں گا۔تو آپ کو اولاد سے ایسی محبت تھی۔اور حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں کہ ہم
سب سے بہت پیار اور محبت کرتے تھے اور خاص طور پر ہمارے سب سے چھوٹے بھائی مرزا مبارک احمد
جو تھے ان سے بہت محبت تھی۔اور ہم سمجھتے تھے کہ اس سے زیادہ آپ کسی سے محبت نہیں کر سکتے۔لیکن یہ
محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پر غالب نہیں آئی۔جب اس لاڈلے بچے نے ایک دفعہ بچپن کی
خطبات مسرور جلد 13
56
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
ناسمجھی کی وجہ سے منہ سے کوئی ایسی بات نکال دی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف تھی تو اس
پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑے زور سے اسے جسم پہ مارا۔(ماخوذ از تقریر سیالکوٹ۔انوار العلوم جلد 5 صفحہ 114-115)
پھر ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ لاہور میں آریوں کا ایک جلسہ ہوا جس میں
شامل ہونے کی دعوت حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کو بھی دی گئی اور بانیان جلسہ نے اقرار کیا کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی برا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن جلسے میں سخت گالیاں دی گئیں۔ہماری جماعت کے بھی کچھ لوگ وہاں گئے تھے جن میں مولوی نور الدین صاحب بھی تھے جن کی
حضرت مرزا صاحب خاص عزت کیا کرتے تھے۔جب آپ نے سنا کہ جلسے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو گالیاں دی گئیں ہیں تو مولوی صاحب کو کہا کہ وہاں بیٹھا رہنا آپ کی غیرت نے کس طرح گوارا کیا؟
کیوں نہ آپ اٹھ کر چلے آئے؟ اس وقت آپ علیہ السلام ایسے جوش میں تھے کہ خیال ہوتا تھا کہ مولوی
صاحب سے بالکل ناراض ہو جائیں گے۔مولوی صاحب نے کہا حضور ! غلطی ہو گئی۔آپ نے فرمایا یہ کیا
غلطی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی جائیں اور آپ وہاں بیٹھے رہیں۔(ماخوذاز تقریرسیالکوٹ۔انوارالعلوم جلد 5 صفحہ 114-115)
پھر آپ نے یہ بھی فرمایا ہوا ہے کہ حضرت خلیفہ اسی الاول کے ساتھ میں بھی گیا ہوا تھا اور مجھے
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 16 صفحہ 298)
بھی بڑی سختی سے ڈانٹا کہ تم وہاں بیٹھے کیوں رہے۔پس آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ لوگ جو الزام لگاتے ہیں کہ نعوذ باللہ
آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں۔کیا یہ لوگ ان جذبات کا ، اس اظہار کا
مقابلہ کر سکتے ہیں۔کاش یہ الزام لگانے والے آپ کے عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھیں۔پھر جو عبد اللہ آتھم سے ایک مباحثہ ہوا تھا اس کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے۔کہتے
ہیں ” کتاب جنگ مقدس جس میں آتھم کا مباحثہ چھپا ہے یہ حضرت مسیح موعود کا مباحثہ اس وقت ہوا جبکہ
آپ نے مسیح موعود ہونے کا اعلان کر دیا تھا اور مولوی آپ کے کافر ہونے کا اعلان کر چکے تھے اور فتوے
دے چکے تھے کہ آپ واجب القتل ہیں۔وہ امن جو ( اس زمانے میں جب آپ 1923ء میں یہ بات
فرما رہے تھے ) اب جماعت کو حاصل ہے اس وقت ایسا بھی نہ تھا بلکہ اب جیسے ان مقامات پر جہاں
تھوڑے احمدی ہیں اور ان کا جو حال ہے ایسا ساری جماعت کا حال تھا اور ہر جگہ یہی حالت تھی۔ایسے موقع
خطبات مسرور جلد 13
57
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
پر ( جنڈیالہ کے ) ایک غیر احمدی کا عیسائی سے مقابلہ ہوتا ہے کیونکہ وہ مقابلہ غیر احمدیوں کا تھا اور انہوں
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دعوت دی تھی کہ آپ ہماری طرف سے یہ مباحثہ کریں، مقابلہ کریں۔کہتے ہیں کہ ایک غیر احمدی کا عیسائی سے مقابلہ ہوتا ہے ) اس نے حضرت صاحب سے درخواست کی تھی
کہ آپ مقابلہ کریں۔اس پر آپ جھٹ کھڑے ہو گئے۔آپ نے اس وقت یہ نہ کہا کہ عیسائی
ہمارے ایسے دشمن نہیں ہیں جیسے غیر احمدی ہیں ( کیونکہ عیسائیوں نے تو قتل کا فتویٰ نہیں دیا ہوا تھا لیکن
ان غیر احمدیوں نے ، مولویوں نے قتل کا فتویٰ دیا ہوا تھا۔لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت قائم کرنے کے لئے ، اسلام کی عزت قائم کرنے کے لئے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت قائم کرنے کے
لئے مطالبہ ہوتا ہے، خواہ وہ غیر احمدیوں کی طرف سے ہی ہو تو پھر ) ” آپ مباحثے کے لئے چلے گئے اور
قادیان سے باہر چلے گئے۔“
الفضل 22 مارچ 1923 ، صفحہ 5 جلد 10 نمبر 73)
یہ آپ کی غیرت ایمانی تھی جس کے لئے آپ نے کچھ بھی پرواہ نہ کی۔آتھم کی پیشگوئی
بہر حال یہ ایک لمبا مباحثہ تھا اور 15 دن کے لئے چلا۔اس کے آخر میں آپ نے دعا کی اور
ایک معیار مقرر کیا اور پیشگوئی فرمائی۔اس پیشگوئی کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں
کہ آج رات جو مجھ پر کھلا وہ یہ ہے کہ جبکہ میں نے بہت تضرع اور ابتہال سے جناب الہی میں دعا کی کہ تو
اس امر میں فیصلہ کر اور ہم عاجز بندے ہیں تیرے فیصلے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے تو اس نے یہ نشان بشارت
کے طور پر دیا ہے کہ اس بحث میں دونوں فریقوں میں سے جو فریق عمداً جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے اور سچے خدا
کو چھوڑ رہا ہے اور عاجز انسان کو خدا بنا رہا ہے۔وہ انہی دنوں مباحثہ کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے
کر یعنی پندرہ ماہ تک ہاویہ میں گرایا جاوے گا اور اس کو سخت ذلت پہنچے گی بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ
کرے۔اور جو شخص سچ پر ہے اور سچے خدا کو مانتا ہے اس کی اس سے عزت ظاہر ہوگی۔“
جنگ مقدس روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 291-292)
بچے خدا کو تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی ماننے والے تھے۔عیسائیوں نے تو یسوع کو خدا
بنایا ہوا تھا اور اس پر بحث کر رہے تھے۔بہر حال یہ ایک لمبی بحث ہے جیسا کہ میں نے کہا اس کا انجام
بھی دنیا نے دیکھا۔اس بارے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دو واقعات بیان کئے
خطبات مسرور جلد 13
58
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
ہیں وہ پیش کرتا ہوں۔ایک جگہ یہ ذکر کرتے ہوئے آپ نے خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں شریف کا ذکر کیا ہے
کہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو انذاری پیشگوئی فرمائی تھی (جیسا کہ
پہلے ذکر ہو چکا ہے۔میں پڑھ چکا ہوں ) جب اس کی میعاد گزرگئی اور آتھم نہ مرا۔( پندرہ ماہ کی میعاد
تھی۔) تو ظاہر بین لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ مرزا صاحب کی پیشگوئی جھوٹی نکلی۔ایک دفعہ
نواب صاحب بہاولپور کے دربار میں بھی بعض لوگوں نے ہنسی اڑانی شروع کر دی کہ مرزا صاحب کی
پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور آتھم ابھی تک زندہ ہے۔اس وقت دربار میں خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں
والے بھی بیٹھے ہوئے تھے جن کے نواب صاحب مرید تھے۔باتوں باتوں میں نواب صاحب کے منہ
سے بھی یہ فقرہ نکل گیا کہ ہاں مرزا صاحب کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔اس پر خواجہ غلام فرید صاحب جوش
میں آگئے اور انہوں نے بڑے جلال سے فرمایا کہ کون کہتا ہے آتھم زندہ ہے۔مجھے تو اس کی لاش نظر آ رہی
ہے۔اس پر نواب صاحب خاموش ہو گئے۔یہ واقعہ بیان کر کے حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ بعض
لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بظاہر زندہ معلوم ہوتے ہیں لیکن حقیقتاً مردہ ہوتے ہیں اور بعض مردہ نظر آتے
ہیں لیکن حقیقتا زندہ ہوتے ہیں۔جو لوگ خدا کی راہ میں جان دیتے ہیں وہ درحقیقت زندہ ہوتے ہیں۔اور جو
لوگ زندہ ہوتے ہیں ان میں سے ہزاروں روحانی نگاہ رکھنے والوں کو مردہ دکھائی دیتے ہیں۔(جو زندہ لوگ
ہیں وہ روحانی نگاہ رکھنے والوں کو مردہ دکھائی دیتے ہیں۔کسی بزرگ کے متعلق یہ لکھا ہے کہ وہ قبرستان میں
رہتے تھے۔ایک دفعہ کسی نے ان سے کہا کہ آپ زندوں کو چھوڑ کر قبرستان میں کیوں آگئے ہیں؟ انہوں نے
کہا مجھے تو شہر میں سب مردے ہی مردے نظر آتے ہیں اور یہاں مجھے زندہ لوگ دکھائی دیتے ہیں۔پس
روحانی مُردوں اور روحانی زندوں کو پہچانا ہر ایک کا کام نہیں ہے۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 292)
اس کو پہچاننے کی حقیقی مومن کو کوشش کرنی چاہئے۔لیکن روحانی نظر ہو تو پھر ہی زندوں کا اور
مُردوں کا فرق نظر آتا ہے اور یہ ہم میں سے ہر ایک کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔عبداللہ آتھم کے بارے میں یہ بھی بتادوں کہ صرف روحانی نہیں بلکہ جسمانی موت بھی اس کو آ
گئی تھی اور پیشگوئی کے مطابق ہوئی تھی۔ہاں تھوڑا سا اس میں وقفہ پڑا تھا اور اس کی بھی وجو ہات تھیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود بیان
فرمائی ہیں۔پھر اسی آتھم کی پیشگوئی کے بارے میں ایک جگہ حضرت مصلح موعودؓ نے اس طرح بیان فرمایا
ہے
خطبات مسرور جلد 13
59
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
کہ مومن کا کام اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا ہوتا ہے۔کام تو خدا تعالیٰ کرتا ہے لیکن ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم وہی کچھ
کریں، ہم وہی کچھ سوچیں اور ہم وہی کچھ کہیں جو خدا تعالیٰ نے کہا ہے۔( ہم وہ کریں، وہ سوچیں اور وہ
کہیں جو خدا تعالیٰ کہتا ہے۔) حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب آتھم
کے متعلق پیشگوئی فرمائی اور پیشنگوئی کی میعاد گزرگئی۔میں اس وقت چھ سات سال کی عمر کا تھا۔مجھے وہ نظارہ
ย
خوب یاد ہے جس جگہ قادیان میں بک ڈپو ہوا کرتا تھا اور اس کے ساتھ والے کمرے میں موٹر کھڑی ہوتی
تھی۔اس کے مغرب والے کمرے میں خلیفہ مسیح الاوّل پہلے درس دیا کرتے تھے یا مطلب کیا کرتے
تھے۔آخری ایام میں مولوی قطب الدین صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں مطب کرتے رہے ہیں۔اس کے ساتھ پھر ایک کوٹھڑی تھی ( جگہ بھی بتا رہے ہیں ) اس میں کتا میں رکھی ہوئی تھیں۔اس وقت وہاں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک پریس ہوتا تھا اور اس کمرے میں جہاں حضرت خلیفتہ اسیح الاول مطب
فرمایا کرتے تھے فرمہ بندی ہوتی تھی اور پھر وہاں سے کوٹھڑی میں کتابیں رکھ دی جاتی تھیں۔بہر حال
حضرت خلیفہ اسی الاول کے بعض شاگر د بھی وہاں رہا کرتے تھے۔ان دنوں میں بہت کم لوگ ہوا کرتے تھے۔اس لئے عام طور پر جولوگ وہاں آتے تھے
حضرت خلیفہ اسیح الاول کے شاگرد بن جاتے تھے۔یہی مدرسہ تھا اور حضرت خلیفہ اول ہی پڑھایا کرتے تھے۔اس کے علاوہ اور کوئی مدرسہ نہیں تھا۔وہ لوگ آپ کے شاگرد بھی ہوتے تھے اور سلسلے کےخادم بھی ہوتے تھے۔مجھے خوب یاد ہے کہ میں چھوٹا سا تھا کہ جب آٹھم کی پیشگوئی کا وقت پورا ہوا۔غالباً یہ چورانوے کے آخر یا
پچانوے کے شروع کی بات ہے۔میں اس وقت ساڑھے پانچ یا چھ سال کا تھا ابھی تک وہ نظارہ مجھے یاد ہے۔اس وقت تو میں اسے نہیں سمجھتا تھا کیونکہ میری عمر بہت چھوٹی تھی لیکن اب واقعات سے میں سمجھتا ہوں کہ جس دن
آتھم کی پیشگوئی پوری ہونے کا آخری دن تھا یعنی پندرہ مہینے ختم ہونے تھے اس دن اتنا قہر مچا ہوا تھا کہ لوگ رورو
کر چیخیں مار رہے تھے اور دعا کرتے تھے کہ خدایا آتھم مر جائے۔یہ عصر کے بعد اور مغرب سے پہلے کی بات
ہے۔پھر نماز کا وقت ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نماز پڑھائی اور نماز کے بعد آپ مجلس میں بیٹھ گئے۔گو
اس عمر میں میں با قاعدہ مجلس میں حاضر نہیں ہوتا تھا لیکن کبھی کبھی مجلس میں بیٹھ جاتا تھا۔اس دن میں بھی مجلس میں بیٹھ
گیا۔اس دن جو لوگ رو رو کر دعائیں کر رہے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے اس فعل پر ناراضگی کا
اظہار کیاور فرمایا کیا خدا تعالیٰ سے بھی بڑھ کرکسی انسان کو اس کے کلام کے لئے غیرت ہوسکتی ہے۔خدا تعالیٰ نے جب
یہ بات کہی ہے کہ ایسا ہوگا تو پھر ہمیں ایمان رکھنا چاہئے کہ ایسا ضرور ہوگا اور اگر ہم نے خدا تعالیٰ کی بات کو غلط سمجھا
خطبات مسرور جلد 13
60
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
ہے تو خدا تعالیٰ اس بات کا پابند نہیں ہو سکتا کہ وہ ہماری غلطی کے مطابق فیصلہ کرے۔(اگر ہم نے بات کو غلط
سمجھ لیا تو خدا تعالیٰ اس بات
کا پابند نہیں کہ فیصلہ اسی طرح کرے جس طرح ہم نے سمجھا ہے۔ہمارا کام
صرف اتنا ہے کہ جب ہم نے ایک شخص کو راستباز مان لیا ہے تو اس کی باتوں پر یقین رکھیں۔غرض مومن کا
کام یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ پر توکل کرے۔خدا تعالیٰ کی بات بہر حال پوری ہو کر رہتی ہے۔“
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 30 صفحہ 109-110 )
اور جیسا کہ میں نے کہا یہ پیشگوئی پوری ہوئی تھی۔بڑی شان سے پوری ہوئی۔ہاں وقتی طور پر عبداللہ تھم کی
تو بہ کی وجہ سے پیٹل گئی لیکن آخر وہ اس پکڑ میں آ گیا۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئی
جگہ ذکر فرمایا ہے۔ایک دو جگہ کا ذکر میں کر دیتا ہوں۔آپ نے آتھم کی پیشگوئی کے متعلق ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ”ہماری جماعت کو یہ مسائل مستحضر
ہونے چاہئیں۔(ہمیشہ یادرکھنے چاہئیں ) آتھم کے رجوع کے متعلق یادر ہے کہ پیشگوئی سنتے ہی اس نے
اپنی زبان نکالی اور کانوں پر ہاتھ رکھا اور کانپا اور زرد ہو گیا۔ایک جماعت کثیر کے سامنے (اور بڑی
جماعت کے سامنے ) اس کا یہ رجوع دیکھا گیا۔پھر اس پر خوف غالب ہوا اور وہ شہر بشہر بھاگتا پھرا۔اس
نے اپنی مخالفت کو چھوڑ دیا اور کبھی اسلام کے مخالف کوئی تحریر شائع نہ کی۔جب انعامی اشتہار دے کر قتسم
کے لئے بلایا گیا تو وہ قسم کھانے کو نہ آیا۔اخفائے شہادت حقہ کی پاداش میں اس پیشگوئی کے موافق جو اس
کے حق میں کی گئی تھی وہ ہلاک ہو گیا۔(آخر گواہی کو چھپانے کے نتیجہ میں گودیر سے ہلاک ہوالیکن ہلاک ہو
گیا۔یہ باتیں اگر عیسائی منصف مزاج کے سامنے پیش کی جاویں تو اس
کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا۔غرض اس
طرح پر مسائل کو یا درکھنا ایک فرض ہے اور کتابوں کا دیکھنا ایک ضروری (امر) ہوتا ہے۔“
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 442)
اس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھیں تو پھر ہی پتا لگتا ہے۔وو
پھر ایک جگہ آپ نے اس طرح فرمایا کہ یہ پیشگوئی مشروط تھی۔وہ سراسیمہ رہا۔شہر بشہر پھرتا
رہا۔اگر اس کو خداوند مسیح پر پورا یقین اور بھروسہ ہوتا پھر اس قدر گھبراہٹ کے کیا معنی؟ لیکن ساتھ ہی جب
اس نے اخفاء حق کیا اور ایک دنیا کو گمراہ کرنا چاہا کیونکہ اخفاء حق بعض نا واقفوں کی راہ میں ٹھوکر کا پتھر ہوسکتا
تھا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے صادق وعدہ کے موافق ہمارے آخری اشتہار سے سات مہینے کے اندر اس کو دنیا
سے اٹھا لیا اور جس موت سے وہ ڈرتا اور بھاگتا پھرتا تھا اس نے اس کو آلیا۔میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آتھم
خطبات مسرور جلد 13
61
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
کے معاملہ میں لوگوں کو کیا مشکل پیش آسکتی ہے۔اس قدر قوی قرائن موجود ہیں اور پھر انکار !!!۔قرائن قویہ
سے تو عدالتیں مجرموں کو پھانسی دے دیتی ہیں۔غرض یہ آتھم کا ایک بڑا نشان تھا اور براہین احمدیہ میں اس
فتنہ کی طرف صاف اور واضح لفظوں میں الہام درج ہو چکا ہے۔“
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 109 )
پھر ایک جگہ ایک موقع پر اس کا ذکر کرتے ہوئے پیشگوئی کے بارے میں آپ نے فرمایا کہ
وہاں تو یہ لکھا ہوا ہے کہ بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔یہ تو نہیں لکھا کہ بشر طیکہ مسلمان ہو جاوے۔اس سے پہلے وہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( نعوذ باللہ ) دجال لکھ چکا تھا اور یہی وجہ مباحثہ کی تھی۔پھر
جب میں نے پیشگوئی سنائی تو اس نے اسی وقت کانوں پر ہاتھ دھرے اور کہا کہ تو بہ تو بہ۔میں تو دقبال
نہیں کہتا۔یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ صرف عیسائی ہونا یا بُت پرست ہونا اس امر کا موجب نہیں ہوتا کہ دنیا
میں عذاب آوے۔“ (عیسائی ہونا یا بُت پرست ہونا اس امر کا موجب نہیں ہوتا کہ دنیا میں عذاب
آوے۔ایسے عذابوں کے لئے تو قیامت کا دن مقرر ہے۔عذاب ہمیشہ شوخیوں پر آتا ہے۔اگر
ابو جہل وغیرہ شرارتیں نہ کرتے تو عذاب نازل نہ ہوتا۔نرا باطل مذہب پر پابند ہونے پر نہ کوئی عذاب
آتا ہے نہ کوئی پیشگوئی ( کی جاتی ہے)۔ہمیشہ زیادہ شوخیوں پر پیشگوئیاں ہوتی ہیں۔پھر آپ
نے فرمایا کہ انسان کیسے ہی بت پرست یا انسان پرست کیوں نہ ہومگر جب تک شرارت نہ کرے
عذاب نہیں آتا۔اگر ان باتوں پر بھی عذاب دنیا ہی میں آ جائے تو پھر قیامت کو کیا ہوگا۔پھر۔آپ نے فرمایا۔” کافروں کے لئے اصل زندان ( قید خانہ ) تو قیامت ہی ہے۔“ (جہاں فیصلے
ہونے ہیں وہ تو قیامت ہی ہے۔) اس پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر دنیا میں کیوں عذاب آتا ہے
اس کا مختصر جواب آپ نے دیا۔” تو جواب یہی ہے کہ شوخیوں کی وجہ سے آتا ہے۔“
66
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 158)
دنیا میں جو عذاب آتے ہیں وہ شوخیوں کی وجہ سے آتے ہیں۔جب بحث ہو رہی تھی تو اس بحث
کے دوران عیسائی مشنریوں نے ایک چال چل کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے خیال میں نیچا
دکھانے کی کوشش کی اور خیال کیا کہ ایک ایسا طریقہ آزمایا جائے جس سے آپ کی لوگوں کے سامنے سبکی ہو
لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کا شران پر الٹادیا اور وہ گھبراہٹ ان پر طاری ہوئی کہ دیکھنے والے کہتے ہیں کہ ان
کی ایسی گھبراہٹ دیکھنے والی تھی۔اس بارے میں حضرت مصلح موعودؓ نے حضرت خلیفہ اسی الاول کے
خطبات مسرور جلد 13
62
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
حوالے سے فرمایا کہ حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے ( مصلح موعود کہتے ہیں کہ میں تو ابھی بچہ تھا اس وقت
چھوٹا تھا۔) کہ آتھم کے مباحثے میں میں نے جو نظارہ دیکھا اس سے پہلے تو ہماری عقلیں دنگ ہو گئیں اور
پھر ہمارے دماغ آسمانوں پر پہنچ گئے۔فرماتے تھے کہ جب عیسائی تنگ آگئے اور انہوں نے دیکھا کہ ہمارا
کوئی داؤ نہیں چلا تو چند مسلمانوں کو اپنے ساتھ ملا کر انہوں نے ہنسی کرنے کے لئے یہ شرارت کی کہ کچھ
اندھے، کچھ بہرے اور کچھ لولے اور کچھ لنگڑے بلا لئے اور انہیں مباحثے سے پہلے ایک طرف بٹھا دیا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو جھٹ انہوں نے اندھوں، بہروں اور لولوں
لنگڑوں کو آپ کے سامنے پیش کر دیا اور کہا کہ باتوں سے جھگڑے طے نہیں ہوتے۔( بہت بحث ہو چکی
اب تو۔) آپ کہتے ہیں کہ میں مسیح ناصری کا مثیل ہوں اور مسیح ناصری اندھوں کو آنکھیں دیا کرتے تھے،
بہروں کو کان بخشا کرتے تھے اور لولوں لنگڑوں کے ہاتھ پاؤں درست کیا کرتے تھے۔ہم نے آپ کو
تکلیف سے بچانے کے لئے اس وقت چند اندھے، بہرے اور لولے لنگڑے اکٹھے کر دیئے ہیں۔اگر آپ
فی الواقع مثیل مسیح ہیں تو ان کو اچھا کر کے دکھا دیجئے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ ہم لوگوں کے دل ان کی اس بات کو سن کر بیٹھ
گئے۔(بڑے پریشان ہوئے ) اور گو ہم سمجھتے تھے کہ یہ بات یوں ہی ہے مگر اس بات سے گھبرا گئے کہ آج
ان لوگوں کو ہنسی مذاق اور ٹھٹھے کا موقع مل جائے گا۔مگر جب ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
چہرے کو دیکھا تو آپ کے چہرے پر نا پسندیدگی یا گھبراہٹ کے کوئی آثار نہ تھے۔جب وہ (عیسائی)
بات ختم کر چکے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ دیکھئے پادری صاحب ! میں جس مسیح کے مثیل
ہونے کا دعوی کرتا ہوں اسلامی تعلیم کے مطابق وہ اس قسم کے اندھوں، بہروں اور لولوں لنگڑوں کو اچھا نہیں
کیا کرتا تھا مگر آپ کا عقیدہ یہ ہے کہ مسیح جسمانی اندھوں، جسمانی بہروں، جسمانی لنگڑوں لولوں کو اچھا کیا
کرتا تھا اور آپ کی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے بائبل میں ہے کہ اگر تم میں ایک ذرہ بھر بھی ایمان ہو اور تم
پہاڑوں سے کہو کہ وہ چل پڑیں تو وہ چل پڑیں گے اور جو معجزے میں دکھاتا ہوں ( یعنی عیسی مسیح ) وہ سب تم
(اس کے ماننے والے) بھی دکھا سکو گے۔پس یہ سوال مجھ سے نہیں ہوسکتا۔میں تو وہ معجزے دکھا سکتا ہوں
جو میرے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھائے۔آپ ان معجزوں کا مطالبہ کریں تو میں
دکھانے کے لئے تیار ہوں۔باقی رہے اس قسم کے معجزات سو آپ کی کتاب نے بتا دیا ہے کہ ہر وہ عیسائی
جس کے اندر ایک رائی کے برابر بھی ایمان ہے ویسے ہی معجزے دکھا سکتا ہے جیسے مسیح ناصری نے دکھائے۔
خطبات مسرور جلد 13
63
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
سو آپ نے بڑی اچھی بات کی جو ہمیں تکلیف سے بچالیا اور ان اندھوں، بہروں، لولوں اور لنگڑوں کو اکٹھا
کر دیا۔اب یہ اندھے، بہرے اور لولے لنگڑے موجود ہیں۔اگر آپ میں ایک رائی کے برابر بھی ایمان
موجود ہے تو ان کو اچھا کر کے دکھا دیجئے۔آپ فرماتے تھے کہ اس جواب سے پادریوں کو ایسی حیرت ہوئی
کہ بڑے پادری ان لولوں اور لنگڑوں کو کھینچ کھینچ کر الگ کرنے لگے۔تو اللہ تعالیٰ اپنے مقتر بین کو ہر موقع پر
عزت بخشتا ہے اور ان کو ایسے ایسے جواب سمجھاتا ہے جن کے بعد دشمن بالکل ہکا بکا رہ جاتا ہے۔“
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 23 صفحہ 88-89)
ایک صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے معتقد تھے اور بعد میں پھر مرتد ہو گئے۔بگڑ گئے۔ان کے بارے میں حضرت مصلح موعود بیان کرتے ہیں کہ لدھیانہ میں ایک شخص میر عباس علی ( صاحب ) تھے وہ
حضرت صاحب سے بہت خلوص رکھتے تھے حتی کہ ان کی موجودہ حالت کے متعلق حضرت صاحب کو
الہام بھی ہوا تھا۔لدھیانہ میں جب حضرت مسیح موعود اور ( مولوی ) محمد حسین بٹالوی ) کا مباحثہ ہوا تو
میر عباس علی حضرت صاحب کا کوئی پیغام لے کر گئے۔ان کے مولوی محمد حسین وغیرہ مولویوں نے بڑے
احترام اور عزت سے ہاتھ چومے ( اور ) کہا آپ آلِ رسول ہیں۔آپ کی تو ہم بھی بیعت کر لیں لیکن
یہ مغل کہاں سے آگیا۔اگر کوئی مامور آتا تو سادات میں سے آنا چاہئے تھا۔پھر کچھ تصوف وصوفیاء کا
ذکر شروع کر دیا۔میر صاحب کو ( چونکہ ) صوفیاء سے بہت اعتقاد تھا۔مولویوں نے ( مختلف قسم کے
واقعات بیان کئے ) کچھ ادھر ادھر کے قصے بیان کر کے کہا کہ صوفیا ء تو اس قسم کے عجوبے دکھایا کرتے
تھے۔اگر مرزا صاحب میں بھی کچھ ہے تو کوئی عجوبہ دکھلائیں۔ہم آج ہی ان کو مان لیں گے۔مثلاً وہ کوئی
سانپ پکڑ کر دکھا ئیں یا اور کوئی اسی قسم کی بات کریں۔میر عباس علی کے دل میں یہ بات بیٹھ گئی اور جب
حضرت صاحب کے پاس آئے تو کہا کہ حضور اگر کوئی کرامت دکھا ئیں تو سب مولوی مان لیں گے۔حضرت صاحب فرماتے تھے کہ جب کرامت کا لفظ ان ( میر صاحب) کی زبان سے نکلا تو اسی وقت
مجھے یقین ہو گیا کہ بس میر صاحب کو مولویوں نے پھندے میں پھنسا لیا ہے۔اس پر حضرت
صاحب ( حضرت مسیح موعود ) نے ان کو بہت سمجھایا مگر ان کی سمجھ میں کچھ نہ آیا۔(الفضل 5 نومبر 1918 ، صفحہ 9 جلد 6 نمبر (34)
اور پھر نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا ایمان ضائع ہوا اور وہ اعتقاد و اخلاص جو تھا وہ سب جاتا
رہا۔پھر میر عباس علی صاحب کے اسی واقعہ کو بیان کرتے ہوئے ایک جگہ آپ نے فرمایا کہ
خطبات مسرور جلد 13
64
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کو میر عباس علی لدھیانوی کے متعلق ایک وقت علم دیا گیا کہ وہ نیک ہے
(جیسا کہ بتایا تھا کہ الہام بھی ہوا ) تو آپ اس کی تعریف فرمانے لگے مگر چونکہ اس وقت آپ کو اس کے
انجام
کا علم نہیں تھا اس لئے آپ کو پتانہ لگا کہ ایک دن وہ مرتد ہو جائے گا۔لیکن بعد میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو
اس کا علم دے دیا۔غرض انسانی علم بہت محدود ہے۔صرف خدا تعالیٰ ہی کامل علم رکھتا ہے جو سب پر حاوی
ہے اور کوئی شخص اس کے علوم کا احاطہ نہیں کر سکتا۔“
( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 583)
اللہ تعالیٰ نبیوں کو بھی جتنا بتاتا ہے وہ آگے بھی اتنا ہی آگے بتاتے ہیں۔انہی میر صاحب کا مزید
ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے متعلق الہام ہوا تھا جو آپ سے نہایت گہری
ارادت ظاہر کرتا تھا ایک دفعہ ایک الہام ہوا جس میں اس کی روحانی طاقتوں کی بہت بڑی تعریف کی گئی تھی
مگر بعد میں وہ مرتد ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا کہ اس کے
متعلق تو الہام الہی میں تعریف آچکی تھی پھر یہ کیوں مرتد ہو گیا۔تو آپ نے فرمایا ( کہ ) بیشک الہام میں
اس کی تعریف موجود تھی اور اللہ تعالیٰ کا کلام بتا رہا تھا کہ وہ اعلیٰ روحانی طاقتیں رکھتا تھا لیکن جب اس نے
ان طاقتوں سے ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس میں کبر اور غرور پیدا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ کا غضب اس پر نازل ہو گیا
اور وہ مرتد ہو گیا۔( حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ) تو سورۃ فاتحہ کی دعا بھی ہمیں بتاتی ہے کہ نفاق اور کفر
یہ دو چیزیں انسان کے ساتھ ہر وقت لگی ہوئی ہیں اور یہ دونوں مرضیں منعم علیہ گروہ میں شامل ہونے کے بعد
(خطبات محمود جلد 18 صفحہ 385 )
انسان پر حملہ آور ہوتی رہتی ہیں۔“
ہمیشہ اس دعا کو یا درکھنا چاہئے
اس گروہ میں جن پر اللہ تعالیٰ انعام کرتا ہے، شامل ہونے کے بعد حملہ آور ہوتی ہیں۔اور اس کی
دلیل یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ میں جو یہودیوں اور عیسائیوں کا ذکر ہے تو وہ حالت ان پر ان کے انعام کے بعد
طاری ہوئی ہے۔اگر منعم علیہ اپنے اصل مقام کو نہ پہچانیں تو پھر تکبر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انہیں مغضوب علیہم
میں شامل کر دیتا ہے اور یا پھر ضالین میں شامل کر دیتا ہے۔پس اس نکتہ کو ہمیشہ یا درکھنا چاہئے کہ سورۃ فاتحہ
کے آخر میں برائیوں سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے دعا سکھائی ہے اور پھر ہمیشہ اس دعا کو یا درکھنا چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ ہمیں انعام یافتہ لوگوں میں ہی شامل رکھے اور اس کے جو بد اثرات ہیں وہ کبھی پیدا نہ ہوں۔پھر ظاہری علم پر بزرگی کی بنیاد نہیں رکھی جاسکتی اس کے بارے میں ایک جگہ آپ نے فرمایا کہ اگر
ظاہری علم پر ہی فضیلت اور بزرگی کی بنیاد رکھی جائے تو نعوذباللہ دنیا کے سارے انبیاء کو جھوٹا کہنا پڑے گا
خطبات مسرور جلد 13
65
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
کیونکہ ان کا مقابلہ کرنے والے علماء ہی ہوتے ہیں۔( نبیوں کا مقابلہ کرنے والے ظاہری علماء ہوتے
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی انہی لوگوں نے مقابلہ کیا جو اپنے آپ کو ظاہری علوم کے لحاظ سے بہت
بڑا عالم سمجھا کرتے تھے یہاں تک کہ مولوی محمد حسین بٹالوی نہایت حقارت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
منشی غلام احمد لکھا کرتے تھے گویا آپ نعوذباللہ صرف منشی ہیں کہ دو چار سطریں لکھ لیتے ہیں، عالم نہیں
ہیں اور وہ اس بات پر بہت خوش ہوتے کہ میں نے انہیں منشی“ لکھا ہے۔(پھر آپ نے بیان فرمایا کہ)
میں اس وقت چھوٹا بچہ تھا کہ معلوم ہوئی تھی اور آج بھی بری محسوس ہوتی ہے۔مولوی سید محمد احسن صاحب
امروہی نے کسی مجلس میں بیان کیا کہ مولوی محمد حسین (صاحب) بٹالوی نے میری نسبت تو یہ لکھا ہے کہ یہ مولوی
ہے مگر حضرت مسیح موعود کے متعلق انہوں نے یہ لکھا کہ وہ منشی ہیں۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ میں چھوٹا تھا
دد مگر مجھے اس وقت بھی ان کی یہ بات بری لگی تھی کہ مجلس میں کیوں بیان کی ہے اور اب بھی بری لگتی ہے۔“
(خطبات محمود جلد 18 صفحہ 389)
بہر حال ایک تو الفاظ کا چناؤ کبھی اچھا کرنا چاہئے یا بعض واقعات کو اس طرح بیان کرنے کی
ضرورت نہیں ہوتی۔حضرت مسیح موعود کی راستبازی
سچائی کے بارے میں واقعہ ہم سنتے ہیں۔حضرت مصلح موعود کی زبانی بھی سن لیتے ہیں۔کہتے ہیں
کہ حضرت صاحب کا ہی واقعہ ہے۔آپ نے ایک پیکٹ میں خط ڈال دیا۔اس کا ڈالنا ڈاکخانے کے
قواعد کی رو سے منع تھا مگر آپ کو اس کا علم نہ تھا۔ڈاکخانہ والوں نے آپ پر نالش کر دی اور اس کی پیروی
کے لئے ایک خاص افسر مقرر کیا کہ آپ کو سزا ہو جائے اور اس پر بڑا زور دیا اور کہا کہ ضرور سزاملنی چاہئے
تا کہ دوسرے لوگ ہوشیار ہو جائیں۔حضرت صاحب کے وکیل نے آپ کو کہا کہ بات بالکل آسان ہے۔آپ کا پیکٹ گواہوں کے سامنے تو کھولا نہیں گیا۔آپ کہہ دیں کہ میں نے خط الگ بھیجا تھا۔شرارت اور
دشمنی سے کہا جاتا ہے کہ پیکٹ میں ڈالا تھا۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ یہ تو جھوٹ ہو گا۔وکیل نے کہا کہ
اس کے سوا تو آپ پیچ نہیں سکتے۔آپ نے فرمایا کہ خواہ کچھ ہو میں جھوٹ تو نہیں بول سکتا۔چنانچہ عدالت
میں جب آپ سے پوچھا گیا کہ آپ نے پیکٹ میں خط ڈالا تھا تو آپ نے فرمایا ہاں میں نے ڈالا تھا مگر
مجھے ڈاکخانہ کے اس قاعدہ کا علم نہ تھا۔اس پر استغاثہ کی طرف سے لمبی چوڑی تقریر کی گئی اور کہا گیا کہ سزا
ضرور دینی چاہئے تا دوسرے لوگوں کو عبرت ہو۔حضرت صاحب فرماتے ہیں تقریر چونکہ انگریزی میں
خطبات مسرور جلد 13
66
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
تھی اس لئے میں اور تو کچھ نہ سمجھتا لیکن جب حاکم تقریر کے متعلق NO-NO ( نو۔نو ) کہتا تو اس
لفظ کو سمجھتا۔آخر تقریر ختم ہوئی تو حاکم نے کہہ دیا ” بری“۔اور کہا کہ جب اس نے اس طرح سچ سچ کہہ دیا
تو میں بری ہی کرتا ہوں۔“
(اصلاح نفس۔انوار العلوم جلد 5 صفحہ 434-435)
تو یہ واقعہ ہم میں سے بہت سوں نے بہت دفعہ سنا ہے، پڑھا ہے۔میں بھی کئی جگہ بیان کر چکا ہوں
لیکن ہم صرف سن کر لطف اٹھا لیتے ہیں۔یہ سچائی کے معیار کا ایک چھوٹا سانمونہ ہے جو آپ نے ہمارے سامنے
پیش فرمایا۔لیکن جو لوگ اپنے مفاد کے لئے سچائی کے معیار سے نیچے گرتے ہیں انہیں اپنے جائزے لینے کی
ضرورت ہے۔ان ملکوں میں حکومت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ، اسائلم کے لئے، انشورنس کمپنیوں سے فائدہ
اٹھانے کے لئے غلط طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔ایسے احمدیوں کو جو اس قسم کی حرکت کرتے ہیں سوچنا
چاہئے کہ غلط طریق سے جو یہ دنیاوی فائدے اٹھانا ہے، یہ ایک احمدی کو زیب نہیں دیتا۔ٹونے ٹوٹکے کرنا جائز ہے کہ نہیں۔بعض دفعہ لوگ یہ بھی بہت زیادہ کرتے ہیں۔آپ نے لکھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیشہ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ حضرت
ابوھریرة رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں تفقہ کا مادہ دوسرے صحابہ سے کم تھا۔مولویوں نے اس پر شور مچایا۔مگر جو صحیح
بات ہو وہ صحیح ہی ہوتی ہے۔آجکل جس قدر عیسائیوں کے مفید مطلب احادیث ملتی ہیں ( یعنی جو عیسائیوں کو
سپورٹ کر رہی ہیں) وہ سب حضرت ابوھریرہ سے ہی مروی ہیں۔اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ سیاق و سباق کو نہ
دیکھتے اور گفتگو کے بعض ٹکڑے بغیر پوری طرح سمجھے آگے بیان کر دیتے مگر باقی صحابہ سیاق و سباق کو سمجھ کر
روایت کرتے۔اسی طرح اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق روایتیں چھپنی شروع ہوئی ہیں
جن میں سے کئی ایسے لوگوں کی طرف سے بیان کی جاتی ہیں جنہیں تفقہ حاصل نہیں ہوتا اور اس وجہ سے ایسی
روایتیں چھپ جاتی ہیں جن پر لوگ ہمارے سامنے اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ یہ
روایت چھپ گئی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے جب آتھم کی میعاد میں سے صرف ایک دن
باقی رہ گیا تو بعض لوگوں سے کہا کہ وہ اتنے چنوں پر اتنی بارفلاں سورۃ کا وظیفہ پڑھ کر آپ کے پاس لائیں۔جب وہ وظیفہ پڑھ کر چنے آپ کے پاس (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس) لائے تو آپ انہیں
قادیان سے باہر لے گئے اور ایک غیر آباد کنوئیں میں پھینک کر جلدی سے منہ پھیر کر واپس لوٹ آئے۔“
حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ میرے سامنے جب اس کے متعلق اعتراض پیش ہوا تو میں نے روایت درج
خطبات مسرور جلد 13
67
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
کرنے والوں سے پوچھا کہ یہ روایت آپ نے کیوں درج کر دی۔یہ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صریح
عمل کے خلاف ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام بھی نعوذ باللہ ٹو نے
(ٹوٹکے وغیرہ کیا کرتے تھے۔اس پر جب تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ کسی شخص نے ایسا خواب دیکھا
تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے جب اس خواب کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا اسے ظاہری شکل
میں ہی پورا کر دو۔اب خواب کو پورا کرنے کے لئے ایک کام کرنا بالکل اور بات ہے اور ارادہ ایسا فعل کرنا اور بات
ہے۔اور ظاہر میں خواب
کو بعض دفعہ اس لئے پورا کر دیا جاتا ہے کہ تا اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اس کا مضر پہلو اپنے حقیقی
معنوں میں ظاہر نہ ہو۔چنانچہ معبرین (جو خوابوں کی تعبیر کرتے ہیں) نے لکھا ہے کہ اگر منذ رخواب کو ظاہری طور
پورا کر دیا جائے تو وہ وقوع میں نہیں آتی۔اور خدا تعالیٰ اس کے ظاہر میں پورا ہو جانے کو ہی کافی سمجھ لیتا ہے۔اس کی مثال بھی ہمیں احادیث سے نظر آتی ہے۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ
سراقہ بن مالک کے ہاتھوں میں کسری کے سونے کے کنگن ہیں۔اس رویا میں اگر ایک طرف اس امر کی
طرف اشارہ تھا کہ ایران فتح ہوگا۔(عموماً ہم یہی مراد لیتے ہیں کہ ایران فتح ہوگا ) تو دوسری طرف یہ بھی
اشارہ تھا کہ ایران کی فتح کے بعد ایرانیوں کی طرف سے بعض مصائب و مشکلات کا آنا بھی مقدر ہے کیونکہ
خواب میں اگر سونا دیکھا جائے تو اس کے معنی غم اور مصیبت کے ہوتے ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رویا کے اس مفہوم کو سمجھا اور سراقہ کو بلا کر کہا کہ پہن کڑے ورنہ میں تجھے
کوڑے ماروں گا۔(سونے کے کڑے پہنا مردوں کو منع ہے۔یہ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات
پوری کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس لئے بھی کیا کہ اگر کوئی مضر پہلو اس میں ہے تو وہ بھی مل جائے۔اس لئے حضرت عمر
نے کڑے پہنوائے۔چنانچہ اسے سونے کے کڑے پہنائے گئے اور اس طرح حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس رؤیا کے غم اور فکر کے پہلوکوڈ ور کرنا چاہا۔“
خطبات محمود جلد 16 صفحہ 41-42)
تو بعض باتیں جو سیاق و سباق کے بغیر کی جائیں مسائل پیدا کرتی ہیں۔ایک دفعہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک خطبہ بیان فرمایا۔یہ 1931ء کی بات ہے۔اور اس میں
آپ نے جماعت کے افراد کو یہ تلقین کی کہ جھگڑوں اور فسادوں سے بچو کہ جماعت اب بلوغت کو پہنچ چکی
ہے اور ہمیں اپنے آپ کو ، اپنے ایمان کو ، اپنے دینی علم کو اس کے مطابق صحیح کرنا چاہئے۔اپنے عمل کو اس کے
مطابق کرنا چاہئے جو علم ہے۔دین ہمیں جس کی تلقین کرتا ہے۔اور یہ بیان کرنے کے بعد خطبے میں ایک شخص
خطبات مسرور جلد 13
68
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء
کے متعلق بتایا کہ اس کا اس وجہ سے اب اخراج بھی ہوا ہے۔خطبے کے بعد جب خطبہ ثانیہ شروع ہوا تو اس خطبے
کے دوران ہی ایک صاحب کھڑے ہو کر حضرت خلیفہ ثانی سے پوچھنے لگے کہ حضور! جس شخص کا اخراج کا اعلان
ہوا ہے اس کا نام کیا ہے؟ اس پر ایک دوسرے صاحب بولے۔خطبے میں بولنا نہیں چاہئے۔حضرت مصلح موعود
مسکرائے اور پھر آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک واقعہ سنایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ
مجلس میں اپنی تلاشی کا واقعہ سنارہے تھے۔یہ تلاشی پنڈت لیکھرام کے واقعہ کے قتل کے سلسلے میں سپر نٹنڈنٹ
پولیس گورداسپور نے لی تھی۔آپ نے فرمایا سپر نٹنڈنٹ پولیس ایک چھوٹے دروازے میں سے گزرنے
لگا تو اس کے سر کو سخت چوٹ آئی۔دروازے کی چوگاٹ سے ٹکرا گیا اور سر چکرا گیا۔ہم نے اسے دودھ پینے
کو کہا لیکن اس نے انکار کیا کہ اس وقت میں تلاشی کے لئے آیا ہوں اور یہ میرے فرض منصبی کے مخالف ہو
گا۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس نے یہی جواب دیا۔) حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ اس پر یہی
صاحب جواب بولے ہیں جھٹ بولے (حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے انہوں نے سوال کیا کہ ) حضور! اس کے سر
میں سے خون بھی نکلا تھا یا نہیں ؟ حضرت صاحب ہنسے اور فرمایا میں نے اس
کی ٹوپی اتار کر نہیں دیکھی تھی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 13 صفحه 110 )
تو بعض لوگوں کو اسی طرح بلا وجہ بولنے کی عادت ہوتی ہے۔بہر حال خطبے میں بولنا منع ہے لیکن
دوسرے صاحب نے بول کر جو نصیحت کی تھی کہ خطبے میں بولنا منع ہے ان
کا بھی عمل غلط تھا۔اشارہ کیا جاتا
ہے یا بعد میں کہا جاتا ہے۔اس پر حضرت مصلح موعود نے ایک اور لطیفہ سنایا کہ ایک شخص مسجد میں آیا۔نماز
با جماعت ہو رہی تھی۔اُس نے اونچا سلام کیا تو نمازیوں میں سے ایک نے وعلیکم السلام اسی طرح اونچا کہہ
دیا۔تو اس کے ساتھ جو دوسرا نمازی کھڑا تھا اس کو کہنے لگا تمہیں پتا نہیں نماز میں بولا نہیں کرتے۔تم نے
جواب کیوں دیا ؟ بہر حال یاد رکھنا چاہئے کہ خطبہ بھی نماز کا حصہ ہے اس لئے خطبے میں بھی بولنا منع
ہے۔سوائے اس کے کہ اگر کہیں بولنا ہو، کسی کو روکنا ہوتو امام جو خطبہ دے رہا ہے وہ بول سکتا ہے۔نماز میں تو
امام بھی نہیں بول سکتا۔گھروں میں بھی خاص طور پر بچوں کی ابھی سے اس بات
کی تربیت کرنی چاہئے کہ جس
طرح نماز میں بولنا منع ہے اسی طرح خطبے میں بھی بولنا منع ہے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 13 فروری 2015 ء تا 19 فروری 2015 جلد 22 شماره 07 صفحه 05 تا08)