پیشگوئی مصلح موعود کے بارہ میں حضرت مصلح موعودؓ کے ارشادات
حصہ 2
خطبات مسرور جلد 13
133
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015ء
یہ محسوس نہ کرتی ہو کہ احمدیت ایک بڑھتا ہوا سیلاب ہے جو ان کے ملکوں کی طرف آ رہا ہے۔حکومتیں اس
کے اثر کو محسوس کر رہی ہیں بلکہ بعض حکومتیں اس کو دبانے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔(اور یہ صرف اُس زمانے
کی بات نہیں آجکل بھی یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں)۔چنانچہ روس میں جب ہمارا مبلغ گیا تو اسے مارا بھی
گیا، پیٹا بھی گیا اور ایک لمبے عرصے تک قید رکھا گیا۔لیکن چونکہ خدا کا وعدہ تھا کہ وہ اس سلسلے کو پھیلائے گا
اور میرے ذریعے سے اس کو دنیا کے کناروں تک شہرت دے گا اس لئے اس نے اپنے فضل و کرم سے ان
تمام مقامات میں احمدیت کو پہنچا یا بلکہ بعض مقامات پر بڑی بڑی جماعتیں قائم کردیں۔(ماخوذ از دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 155-156)
پیشگوئی کے تو مختلف حصے ہیں جو آپ میں بڑی شان سے پورے ہوئے اور کئی مرتبہ پورے
ہوئے۔مختلف جگہوں پر پورے ہوئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کو ظاہر کرتے
رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی شان کو بڑھاتے رہے۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت ہمیشہ
برساتا رہے اور ہمیں بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب شاہد
گورداسپوری ( مبلغ سلسلہ کا ہے۔یہ مکرم میاں کرم دین صاحب کے بیٹے تھے اور مورخہ 15 فروری
2015ء کو 87 سال کی عمر میں انتقال فرما گئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔آپ کو مختلف ممالک میں
اور مرکز سلسلہ میں مختلف حیثیتوں سے ساٹھ سال تک خدمات سلسلہ بجالانے کی توفیق ملی۔آپ کی ساری
زندگی خدمات دینیہ مسلسل جد و جہد ، دعوت الی اللہ اور اطاعت خلافت سے معمور ہے۔جب تک صحت نے
اجازت دی آپ دینی امور میں ہمہ تن مصروف رہے۔کچھ عرصہ قبل آپ
کو فالج ہوا جس کی وجہ سے آپ
صاحب فراش ہو گئے تھے۔31 اکتوبر 1928ء کو لودھی منگل تحصیل بٹالہ میں آپ پیدا ہوئے۔ان کے
والد میاں کرم دین صاحب کو اللہ تعالیٰ نے 1914ء میں حضرت خلیفتہ اسیح الاول کے ہاتھ پر بیعت کرنے
کی توفیق عطا فرمائی تھی۔مولانا صدیق صاحب نے پرائمری پاس کرنے کے بعد 1940ء میں قادیان آ کر مدرسہ
احمدیہ میں داخلہ لے لیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہشیار طلباء میں سے تھے۔اول دوم پوزیشن آیا کرتی تھی۔1947ء میں مدرسہ احمدیہ پاس کر کے جامعہ احمدیہ میں داخلہ لیا۔1949ء میں جامعہ احمدیہ کے دوران ہی
مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔1950ء میں جامعتہ المبشرین کی پہلی مربیان کلاس میں داخلہ لیا اور
خطبات مسرور جلد 13
134
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015 ء
1952ء میں شاہد پاس کر لیا۔اس کے بعد دعوت الی اللہ کے سلسلے میں آپ ربوہ سے پہلی مرتبہ سیرالیون
مغربی افریقہ تشریف لے گئے۔23 اکتوبر 1952ء کو آپ کراچی سے بذریعہ بحری جہاز لندن کے لئے
روانہ ہوئے۔یہاں ایک ماہ قیام کے بعد دسمبر میں بحری جہاز کے ذریعہ سے سیرالیون پہنچے۔وہاں چارسال
فریضہ دعوت الی اللہ ادا کرنے کے بعد 19 اکتوبر 1956ء کو واپس پاکستان پہنچے۔تین سال مرکز میں
مختلف فرائض ادا کرتے رہے۔دسمبر 1959ء کو دوبارہ سیرالیون کے امیر اور مشنری انچارج بنا کر بھیجے
گئے۔1962 ء تک یہ خدمات بجالاتے رہے۔پھر 15 جنوری 1966 ء کوا کرا ( Accra) گھانا پہنچے
اور سالٹ پانڈ میں تقریباً دو سال تک پرنسپل احمد یہ مشنری ٹریننگ کالج کے فرائض انجام دیئے۔جولائی
1968ء کو تیسری مرتبہ سیرالیون میں متعین ہوئے اور 24 رمئی 1972 ء تک امیر اور مشنری انچارج کے
فرائض ادا کرتے رہے۔31 جولائی 1973ء کو امریکہ تشریف لے گئے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو چار سال تک امریکہ میں خدمات
کی توفیق عطا فرمائی۔سیرالیون میں جب
آپ امیر تھے تو وہاں اس زمانے میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا افریقہ کا پہلا دورہ ہوا تھا۔آپ اس
وقت وہیں تھے۔پاکستان میں متعد د شعبہ جات میں خدمات بجالاتے رہے۔بہت منکسر المزاج، بے
نفس، بے ریا محنتی اور خاموش خدمتگار تھے۔طبیعت میں سادگی تھی۔گہرا علم اور تحریر کا ذوق تھا۔اپنے علم
اور تجربات و مشاہدات کے ذریعے روز نامہ الفضل کے ذریعہ احباب جماعت کو مستفید کرتے رہتے۔آپ
کے مضامین وقتا فوقتا الفضل کی زینت بنتے رہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے جب مغربی افریقہ کا دورہ
کیا تو حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے بعض مبلغین کے متعلق فرمایا کہ یہ مقام نعیم پر فائز ہیں اور ان میں سے
ایک نام آپ کا بھی لیا۔آپ کی شادی محترم خلیل احمد صاحب آف گولبازار کی بیٹی امتہ المجید صاحبہ سے ہوئی جنہوں نے
اپنے شوہر کا ساتھ وقف کی روح کے ساتھ نبھایا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں سے نوازاجو
صاحب اولاد ہیں۔ایک بیٹی مبلغ سلسلہ مقصود احمد قمر صاحب کے ساتھ بیاہی گئی ہیں اور آپ کے ایک بیٹے
سعید خالد صاحب امریکہ میں مربی سلسلہ ہیں۔سعید خالد صاحب لکھتے ہیں کہ خاکسار کے والد بزرگوار فدائی خادم سلسلہ منکسر المزاج، عابد و
زاہد اور متوکل وجود تھے۔کہتے ہیں جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے آپ کی سیرت کے دو پہلو نمایاں
مشاہدہ کئے ہیں۔اول عبادت میں شغف یعنی حقوق اللہ کی ادائیگی اور دوم دین کی خدمت اور سلسلہ و نظام
خطبات مسرور جلد 13
135
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015 ء
جماعت کے ساتھ اخلاص و وفا۔نماز ہر حال میں مسجد جا کر ادا کرتے تھے۔زندگی کے آخری سالوں میں
گھٹنوں کی تکلیف کی وجہ سے مسجد میں چل کر یا سائیکل پر نہیں جاسکتے تھے تو خاکسار کی یہ ڈیوٹی تھی کہ ابا
جان کو گاڑی پر مسجد نصرت جہاں لے کر جاتا۔اگر کسی کام سے لیٹ ہو جاتا تو ناراض ہوتے کہ میری
نماز ضائع ہو گئی۔فرض نماز کی طرح نماز تہجد کا بھی ہمیشہ التزام رہا۔اس میں بھی ناغہ نہ کرتے تھے۔کبھی سفر سے تھکے ہوئے پہنچے تو تب بھی نماز تہجد کبھی ضائع نہیں کی اور کہتے ہیں کہ ہنڈیا ابلنے والی
کیفیت میں نے ان کی نمازوں میں یعنی تہجد کی نمازوں میں مشاہدہ کی ہے۔اپنی اولاد کی نمازوں
کی بھی فکر رہتی تھی اور اولاد کے ساتھ اگر کبھی سختی رکھی تو وہ نماز با جماعت کی ادائیگی کے لئے ہی سختی
تھی۔ہمارے مبلغ سعید خالد صاحب جو ہیں یہ لکھتے ہیں کہ 2010ء میں ان کا تقر را مریکہ میں ہوا
تو کیونکہ اپنے والد کی خدمت کیا کرتے تھے تو کہا کہ مجھے فکر ہے میں خلیفہ وقت کو عذر پیش کر دیتا
ہوں۔انہوں نے کہا کہ بالکل نہیں کرنا۔تم وقف زندگی ہو فو را جاؤ۔پھر یہ کہتے ہیں کہ خلافت کے ساتھ والہانہ عشق تھا۔خطبات امام میں بیان شدہ ایک ایک ہدایت
پر عمل کرنے کی کوشش کرتے اور ہمیں بھی اس کی تلقین کرتے تھے۔بڑے متوکل تھے۔کہتے ہیں ایک دفعہ
میرے بڑے بھائی امریکہ سے آئے تو ان کو معلوم ہوا کہ گھر کی کوئی ضرورت رقم نہ ہونے کی وجہ سے پوری
نہ ہوسکی۔بھائی نے ابا جان سے کہا کہ آپ نے مجھے کیوں نہیں بتایا تو آپ نے بھائی کو پاس بٹھایا اور فرمایا
کہ اگر میں نے پیسے مانگنے ہی ہیں تو کیوں نہ اپنے خدا سے مانگوں۔اس لئے تم سے پیسے نہیں مانگوں گا۔تم
اپنی توفیق کے مطابق جو خدمت کرنا چاہتے ہو کر و۔ان کے ایک بیٹے امریکہ میں انجنیئر ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے لاہور سے انجنیئر نگ کی اور
امریکہ کی کسی یونیورسٹی میں ایڈمشن (admission) کے لئے اپلائی کیا۔ایڈمشن ہونے پر سٹڈی ویزہ
کے لئے اپلائی کیا مگر اس میں کچھ مشکلات تھیں۔امریکہ میں کلاسز شروع ہونے والی تھیں۔پریشانی بھی
تھی۔والد صاحب افریقہ میں تھے۔دعا کے لئے آپ کو لکھا کہ یہ بات ہے۔ابھی لاہور میں ہی تھا کہ
ایک روز صبح اٹھا تو ذہن میں آیا کہ امیریکن قونصلیٹ جانا چاہئے۔میں وہاں چلا گیا۔امریکن قونصلیٹ
نے کہا کہ ابھی تو تم نے ٹیسٹ پاس نہیں کیا تو یہاں کیسے آگئے ہو۔میں نے ساری تفصیل بتائی۔ایڈمشن کا
بتایا کہ کلاسیں شروع ہونے والی ہیں۔اس کو کہا کہ اگر میرا معیار نہ ہوتا تو مجھے یو نیورسٹی ایڈمشن نہ دیتی۔اس پر امریکن قونصلیٹ نے کہا کہ بیٹھو اور آدھے گھنٹے کے بعد پھر ویزہ دے دیا۔جب میں ربوہ واپس آیا
خطبات مسرور جلد 13
136
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015ء
تو والد صاحب کا خط آیا ہوا تھا جو کہ افریقہ سے دس بارہ دن پہلے لکھا گیا تھا۔اس میں لکھا تھا کہ میں نے خدا
سے دعا کی ہے۔خدا نے مجھے بتایا ہے کہ تمہیں ویز مل گیا ہے۔ان کے داما دجومر بی ہیں لکھتے ہیں کہ دعا پر یقین تھا۔جب آپ سیرالیون سے واپس آ رہے تھے
اور چارج خلیل احمد مبشر صاحب کو دے دیا تو خلیل صاحب نے پوچھا کہ نازک حالات میں مجھے کیا کرنا
چاہئے اور جماعت کو کیسے سنبھالوں اور آپ کیسے سنبھالتے تھے تو انہوں نے ایک ہی بات کہی کہ جب بھی
مشکل حالات پیدا ہو جاتے تو دروازہ بند کر لیتا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی یہی فرمایا ہے کہ پھر
میں ہوتا ہوں اور خدا ہوتا ہے۔یہی نسخہ ہر مشکل سے نکلنے کا علاج ہے۔مجید سیالکوٹی صاحب بھی لکھتے ہیں کہ مربیوں سے اگر سستی ہوتی تو سختی بڑی کرتے لیکن خیال
بھی بہت رکھا کرتے تھے۔پیار بھی بہت کیا کرتے تھے۔اپنے کھانے پینے کے اخراجات سفر میں بھی
ہوتے تو ہمیشہ خود برداشت کرتے چاہے سوکھی مونگ پھلی کھا لیں یا سوکھی مچھلی کھا لیں۔جماعت پر
اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالتے تھے۔حنیف قمر صاحب مربی ہیں۔کہتے ہیں کہ جب میں سیرالیون گیا تو میں پرانے مبلغین کے
حالات کا جائزہ لیتا تھا۔وہاں ہمارے ایک افریقن احمدی بھائی پا سلمان ماتسرے صاحب تھے۔ان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔مولوی صاحب کے بارے میں جب ان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا
کہ وہ تو فرشتہ تھے۔ہمارے اس افریقن بھائی کا تبصرہ یقیناً بہت سچا ہے اور بہت ساری صفات میں
وہ فرشتہ صفت بھی تھے۔اللہ تعالیٰ ایسے واقفین زندگی جماعت کو ہمیشہ عطا فرماتا رہے۔بڑے متوکل
اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کو اپنے
پیاروں کے قرب سے نوازے۔ان کے بچوں میں بھی ہمیشہ جماعت اور خلافت کے ساتھ وفا پیدا کرے
اور خاص طور پر ان کے داماد اور بیٹے جو واقف زندگی ہیں انہیں مکرم مولانا صاحب کی خواہش کے مطابق وفا
سے اپنے وقف نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 مارچ 2015 ء تا 19 مارچ 2015 ، جلد 22 شماره 11 صفحہ 1005 )