سورج اور چاند گرہن
خطبات مسرور جلد 13
181
12
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 20 / مارچ 2015 ء بمطابق 20 امان 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
آج یہاں سورج گرہن تھا۔اسی طرح بعض اور ممالک میں بھی گرہن لگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس موقع پر خاص طور پر دعاؤں، استغفار ، صدقہ خیرات اور نماز پڑھنے کی ہدایت فرمائی ہے۔(صحيح البخارى كتاب الكسوف باب الصلوة في كسوف الشمس حدیث : 1044 ، صحیح مسلم
کتاب الكسوف وصلاته باب ذکر النداء بصلاة الكسوف۔۔۔حديث : 2117)
کسوف و خسوف کا ایک اہم نشان
اس لحاظ سے جماعت کو جہاں جہاں بھی گرہن لگنے کی خبر تھی ہدایت کی گئی تھی کہ نماز کسوف ادا
کریں۔ہم نے بھی یہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق یہ نماز ادا کی۔احادیث میں
اللہ تعالیٰ کے خاص نشانوں میں سے ایک نشان سورج اور چاند گرہن کو قرار دیا گیا ہے۔(صحیح البخاری کتاب الكسوف باب صلاة النساء مع الرجال في الكسوف حدیث:1053)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق مسیح موعود کی آمد کی نشانیوں میں سے ایک بڑی زبردست
نشانی سورج اور چاند گرہن تھا واللہ تعالیٰ کے فضل سے مشرق اور مغرب میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
تائید میں پورا ہوا۔پس اس لحاظ سے گرہن کی نشانی کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت سے
ایک خاص تعلق ہے۔آج کا یہ گرہن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے نشان کے طور پر تو نہیں کہا جا سکتا۔جو
خطبات مسرور جلد 13
182
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء
گرہن لگتے ہیں اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے نشان ہے مخصوص تو نہیں کیا جا سکتا۔لیکن یہ گرہن اُس طرف
تو جہ ضرور پھیرتا ہے جو گر بہن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی نشانی کے طور پر ظاہر ہوا۔اور
پھر آج اس دن کا گرہن اس لحاظ سے بھی اُس نشان کی طرف توجہ پھیرنے کا باعث ہے کہ آج جمعہ کا دن
ہے اور جمعہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد سے بھی ایک خاص نسبت ہے۔پھر مارچ کا مہینہ
ہونے کی وجہ سے بھی توجہ ہوتی ہے کیونکہ تین دن بعد اسی مہینہ کو 23 مارچ کو یوم مسیح موعود بھی ہے۔دعوئی
بھی ہوا۔گویا یہ مہینہ، یہ دن اور یہ گرہن مختلف پہلوؤں سے جماعت کی تاریخ کو یاد کروانے والے ہیں۔اس لئے میں نے جب نماز کسوف کے خطبے کے لئے حوالے لئے تو خیال آیا کہ جمعہ کے خطبے میں بھی گرہن
کے حوالے سے ہی بات کروں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی چاند سورج گرہن کی پیشگوئی (جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی تھی) کے بارے میں آپ کے اقتباسات پیش کروں یا ایک آدھ
اقتباس پیش کروں۔اور اسی طرح صحابہ کے چند واقعات بھی جنہوں نے اس گرہن کو دیکھ کر سلسلے میں
شمولیت اختیار کی اور اپنے ایمان کو صیقل کیا۔جیسا کہ میں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گرہنوں کو خاص طور پر بڑی اہمیت دی
ہے۔اسی لئے جب ایک دفعہ آپ کی زندگی میں گرہن لگا تو اس حوالے سے بہت سی احادیث ہیں۔تو پہلے
ایک حدیث میں سامنے رکھتا ہوں۔حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جب سورج گرہن ہوا تو میں
حضرت عائشہ کے پاس آئی تو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہی ہیں۔میں نے کہا لوگوں کو کیا ہوا ہے اس وقت
کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔حضرت عائشہ نے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور سبحان اللہ کہا۔میں نے پوچھا
کہ کیا کوئی نشان ہے؟ انہوں نے سر ہلا کر اشارے سے کہا: ہاں۔اسماء کہتی ہیں کہ میں بھی کھڑی ہوگئی یہاں
تک کہ مجھ پر غشی طاری ہونے لگی۔( یعنی نماز اتنی لمبی تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھائی۔) کہتی
ہیں مجھے غشی طاری ہونے لگی تو میں اپنے سر پر پانی ڈالنے لگی۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے
فارغ ہوئے تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی بھی ایسی چیز
نہیں کہ جسے میں نے اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا مگر اپنی اس جگہ پر کھڑے کھڑے اسے دیکھ لیا۔یہاں
تک کہ جنت اور آگ کو بھی۔اور مجھے وحی کی گئی ہے کہ تم قبروں میں آزمائے جاؤ گے دجال کے فتنے کی
طرح یا اس کے قریب۔پھر فرمایا تم میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا۔اس سے پوچھا جائے گا کہ اس شخص
خطبات مسرور جلد 13
183
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015ء
یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تجھے کیا علم ہے؟ تو مومن یا یقین رکھنے والا جو ہے، (اسماء کہتی ہیں
دونوں میں سے کوئی ایک لفظ استعمال ہوا ) کہے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔آپ ہمارے
پاس نشانات اور ہدایت لے کر آئے ہم نے آپ
کو قبول کیا اور ایمان لائے اور آپ کی پیروی کی۔اسے کہا
جائے گا تو عمدہ نیند سو جا۔ہمیں پتا ہے کہ تو یقیناً ایمان رکھنے والا تھا۔اور جو شخص منافق یا شبہ رکھنے والا تھا وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے بارے میں کہے گا میں نہیں جانتا، کیا ہیں۔میں نے تو لوگوں کو سناوہ
ایک بات کہتے تھے میں نے بھی ہاں کہہ دی۔(صحیح البخاری کتاب الكسوف باب صلاة النساء مع الرجل حديث: 1053)
اسی طرح آپ نے یہ بھی فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔اس کا کسی کی
زندگی اور موت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس میں دعا کرنی چاہئے۔استغفار کرنا چاہئے۔(صحیح مسلم کتاب الکسوف و صلاته باب ذكر النداء بصلاة الكسوف۔۔۔حديث: 2117)
اب میں چاند سورج گرہن کی پیشگوئی کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس پیش
کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ:
حضرت مسیح موعود کی تائید میں نشان پرنشان
مجھے بڑا تعجب ہے کہ باوجود یکہ نشان پر نشان ظاہر ہوتے جاتے ہیں مگر پھر بھی مولویوں کو سچائی
کے قبول کرنے کی طرف توجہ نہیں۔وہ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ ہر میدان میں خدا تعالیٰ ان کو شکست دیتا ہے اور
وہ بہت ہی چاہتے ہیں کہ کسی قسم کی تائید الہی ان کی نسبت بھی ثابت ہومگر بجائے تائید کے دن بدن ان کا
خذلان اور ان کا نا مراد ہونا ثابت ہوتا جاتا ہے۔( یعنی ان کی بدنصیبی اور نامرادی ثابت ہوتی ہے۔) مثلاً
جن دنوں میں جنتریوں کے ذریعہ سے یہ مشہور ہوا تھا کہ حال کے رمضان میں سورج اور چاند دونوں کو گر ہن
لگے گا اور لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہوا تھا کہ یہ امام موعود کے ظہور کا نشان ہے تو اس وقت مولویوں
کے دلوں میں یہ دھڑ کا شروع ہو گیا تھا کہ مہدی اور مسیح ہونے کا مدعی تو یہی ایک شخص میدان میں کھڑا ہے۔ایسا نہ ہو کہ لوگ اس کی طرف جھک جائیں۔تب اس نشان کے چھپانے کے لئے اول تو بعض نے یہ کہنا
شروع کیا کہ اس رمضان میں ہر گز کسوف خسوف نہیں ہوگا بلکہ اس وقت ہوگا کہ جب ان کے امام مہدی
ظہور فرما ہوں گے۔اور جب رمضان میں خسوف کسوف ہو چکا تو پھر یہ بہانہ پیش کیا کہ یہ کسوف خسوف
حدیث کے لفظوں کے مطابق نہیں کیونکہ حدیث میں یہ ہے کہ چاند کوگر ہن اوّل رات میں لگے گا اور سورج
خطبات مسرور جلد 13
184
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015ء
کو گرہن درمیان کی تاریخ میں لگے گا“۔فرمایا حالانکہ اس کسوف خسوف میں چاند کو گرہن تیرھویں رات
میں لگا اور سورج کو گرہن اٹھائیس تاریخ کو لگا۔اور جب ان کو سمجھایا گیا کہ حدیث میں مہینے کی پہلی تاریخ
مراد نہیں اور پہلی تاریخ کے چاند کو قمر نہیں کہہ سکتے اس کا نام تو ہلال ہے اور حدیث میں قمر کا لفظ ہے نہ ہلال کا
لفظ۔سوحدیث کے معنی یہ ہیں کہ چاند کو اس پہلی رات میں گرہن لگے گا جو اُس کے گرہن کی راتوں میں سے
پہلی رات ہے۔یعنی مہینے کی تیرھویں رات۔اور سورج کو درمیان کے دن میں گرہن لگے گا یعنی اٹھائیں
تاریخ جو اس کے گرہن کے دنوں میں سے درمیانی دن ہے۔تب یہ نادان مولوی اس صحیح معنے کوسن کر بہت
شرمندہ ہوئے اور پھر بڑی جانکا ہی سے یہ دوسرا عذر بنایا کہ حدیث کے رجال میں سے ایک راوی اچھا
آدمی نہیں ہے۔( یعنی جو روایت کرنے والے تھے ان میں سے ایک راوی اچھا نہیں تھا۔) تب ان کو کہا
گیا کہ جبکہ حدیث کی پیشگوئی پوری ہوگئی تو وہ جرح جس کی بناء شک پر ہے اس
یقینی واقعہ کے مقابل پر جو
حدیث کی صحت پر ایک قوی دلیل ہے کچھ چیز ہی نہیں۔یعنی پیشگوئی کا پورا ہونا یہ گواہی دے رہا ہے کہ یہ
صادق کا کلام ہے اور اب یہ کہنا کہ وہ صادق نہیں بلکہ کاذب ہے بدیہیات کے انکار کے حکم میں ہے اور
ہمیشہ سے یہی اصول محدثین کا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ شک یقین کو رفع نہیں کرسکتا۔پیشگوئی کا اپنے مفہوم کے
مطابق ایک مدعی مہدویت کے زمانہ میں پوری ہو جانا اس بات پر یقینی گواہی ہے کہ جس کے منہ سے یہ
کلمات نکلے تھے اس نے سچ بولا ہے۔لیکن یہ کہنا اس کی چال چلن میں ہمیں کلام ہے۔( یعنی مدعی کے ) یہ ایک ٹنگی امر ہے اور کبھی
کا ذب بھی سچ بولتا ہے ( یعنی کبھی جھوٹا بھی سچ بول سکتا ہے۔ماسوا اس کے یہ پیشگوئی اور طرق سے بھی
ثابت ہے اور حنفیوں کے بعض اکابر نے بھی اس کو لکھا ہے تو پھر ا نکار شرط انصاف نہیں ہے بلکہ سراسر ہٹ
دھرمی ہے۔اور اس دندان شکن جواب کے بعد انہیں یہ کہنا پڑا کہ یہ حدیث تو صحیح ہے اور اس سے یہی سمجھا
جاتا ہے کہ عنقریب امام موعود ظاہر ہوگا مگر یہ شخص امام موعود نہیں ہے ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) بلکہ
وہ اور ہوگا جو بعد اس کے عنقریب ظاہر ہو گا۔مگر یہ ان کا جواب بھی بودا اور باطل ثابت ہوا کیونکہ اگر کوئی اور
امام ہوتا تو جیسا کہ حدیث کا مفہوم ہے وہ امام صدی کے سر پر آنا چاہئے تھا مگر صدی سے بھی پندرہ برس گزر
گئے اور کوئی امام ان کا ظاہر نہ ہوا۔اب ان لوگوں کی طرف سے آخری جواب یہ ہے کہ یہ لوگ کافر ہیں۔ان
کی کتابیں مت دیکھو۔ان سے ملاپ مت رکھو۔ان کی بات مت سنو کہ ان
کی باتیں دلوں میں اثر کرتی
ہیں۔لیکن کس قدر عبرت کی جگہ ہے کہ آسمان بھی ان کے مخالف ہو گیا اور زمین کی حالت موجودہ بھی مخالف
ہو گئی۔یہ کس قدر ان کی ذلت ہے کہ ایک طرف آسمان ان کے مخالف گواہی دے رہا ہے اور ایک طرف
خطبات مسرور جلد 13
185
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء
زمین صلیبی غلبہ کی وجہ سے گواہی دے رہی ہے۔“
( ضرورة الامام، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 509507)
اور ایک جگہ آپ نے فرمایا کہ : ”ہمارے لئے کسوف خسوف کا نشان ظاہر ہوا اور صد ہا آدمی
اس کو دیکھ کر ہماری جماعت میں داخل ہوئے اور اس کسوف خسوف سے ہم کو خوشی پہنچی اور مخالفوں کو
ذلت۔کیا وہ قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ ان کا دل چاہتا تھا کہ ایسے موقع پر جو ہم مہدی موعود کا دعوی کر
رہے ہیں کسوف خسوف ہو جائے اور بلا د عرب میں اس کا نام و نشان نہ ہو اور پھر جبکہ خلاف مرضی ظاہر ہو گیا
تو بیشک ان کے دل دکھے ہوں گے اور اس میں اپنی ذلت دیکھتے ہوں گے۔“
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 33)
اس کے بعد اب میں بعض صحابہ کے واقعات بیان کرتا ہوں۔حضرت غلام محمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : ”خاکسار کے گاؤں میں پہلے
پہل ایک صاحب مولوی بدرالدین صاحب نامی تھے۔ان دنوں میں فدوی کی عمر قریباً پندرہ برس کی
ہوگی۔بندہ مولوی بدرالدین صاحب کے گھر کے سامنے ان کے ہمراہ کھڑا تھا کہ دن میں سورج کو گرہن لگا
اور مولوی صاحب نے فرمایا : سبحان اللہ ! مہدی صاحب کے علامات ظہور میں آگئے اور ان کی آمد کا وقت آ
پہنچا۔بعد کچھ عرصہ گزرنے کے مولوی صاحب احمدی ہو گئے۔مولوی صاحب بہت ہی مخلص اور نیک
فطرت اور پرا خلاص تھے۔انہوں نے اپنے والدین اور بیوی کو ایک سال تک کوشش کر کے احمدی کیا۔“
( رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ، جلد 6 صفحہ 305، 306 روایت حضرت غلام محمد صاحب ولد علی بخش صاحب سکنه قادر آباد ضلع امرتسر )
پھر حافظ محمد حیات صاحب آف لالیاں نے ایک مضمون لکھا تھا لالیاں میں احمدیت۔وہ لکھتے
ہیں۔نشان کسوف و خسوف سے دلوں میں تحریک پیدا ہوئی۔کہتے ہیں : اسی طرح 1894ء میں سورج اور
چاند گرہن کے نشان کے پورا ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں میں یہ جستجو پیدا ہوئی کہ امام مہدی کا
ظہور ہو چکا ہے اور قیامت قریب ہے۔روایات سے پتا چلتا ہے کہ لوگوں کے دلوں میں گھبراہٹ کا عالم
طاری تھا کہ اب کیا ہوگا۔قیامت آ پہنچی ہے۔اسی زمانے میں ان نشانات کا اکثر تذکرۃ تھا۔چنانچہ
حافظ محمد لکھو کے نے اپنی احوال الآخرۃ میں امام مہدی کے ظہور کے نشانات کا اپنے پنجابی کلام میں ذکر کیا
تھا۔اسی طرح لالیاں کے ایک سجادہ نشین اور صوفی شاعر میاں محمد صدیق لالی نے بھی انہی نشانات کا اپنے
کلام میں ذکر کیا۔(یعنی ان نشانیوں کے بارے میں اس میں لکھا تھا۔) تیرھویں چن اور چاند کو اور
خطبات مسرور جلد 13
186
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015ء
ستائیسویں سورج کو گرہن لگے گا۔ستائیسویں لکھا گیا اٹھائیسویں سورج ہونا چاہئے۔یہ پنجابی کے ان
شعروں کا ترجمہ ہے۔بہر حال کہتے ہیں ان نشانیوں کے بارے میں گھر گھر تذکرہ ہوتا تھا اور عام لوگوں
میں امام وقت کی جستجو تھی۔ان حالات میں مولانا تاج محمود صاحب اور دیگر چند بزرگوں نے با ہمی مشورہ
کیا اور ایک وفد تشکیل دیا جو قادیان جا کر مہدی علیہ السلام کو دیکھیں اور تمام نشانات جو مہدی موعود کے
متعلق مختلف روایات میں ہیں ان کے پورا ہونے کا بغور جائزہ لیں اور اگر وہ نشانات پورے ہوں تو
ان کی بیعت کر لی جائے۔اس وفد میں جن اشخاص کا انتخاب ہوا اُن میں سر فہرست تین اشخاص تھے۔شیخ امیر الدین صاحب، میاں صاحب دین صاحب اور میاں محمد یا ر صاحب۔یہ وفد پیدل روانہ ہوا۔زادراہ کے طور پر ان دونوں کے پاس اس وقت کی رائج کرنسی کے مطابق صرف ڈیڑھ روپیہ تھا۔( بعض
روایات میں ہے دو آدمیوں کا وفد گیا تھا۔صرف میاں صاحب دین اور شیخ امیر الدین تو بہر حال یہ کہتے
ہیں ان دونوں آدمیوں کے پاس صرف ڈیڑھ روپیہ تھا) اور مارچ کا مہینہ تھا۔گندم پکنے کے قریب تھی۔یہ
لوگ پیدل ہی روزانہ دس بارہ میل کا سفر کرتے تھے۔جب بھوک لگتی تھی تو وہاں زمینداروں کی جو گندم پکی
ہوئی ہوتی تھی ان سے سٹے لے لئے اور سٹے بھون کے کھاتے تھے اور گزارہ کرتے تھے۔اگر کوئی آبادی یا
ڈیرہ قریب ہوتا تو وہاں رات بسر کرتے۔بہر حال سینکڑوں کوس کی مسافت طے کرتے ہوئے ( تقریباً ڈیڑھ پونے دو سو میل کے قریب تو
سفر بنتا ہوگا ) جب یہ دونوں ساتھی ( بعض روایتوں کے مطابق تینوں ساتھی ) بٹالہ کے قریب پہنچے تو وہاں پر
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے شاگردوں نے آلیا۔ان سے قادیان کا راستہ دریافت کیا گیا۔انہوں
نے قادیان جانے کی وجہ پوچھی۔مقصد معلوم ہونے پر ان کے شاگردوں نے قادیان جانے سے منع کیا
اور کہا کہ جس شخص نے مہدی ہونے کا دعوی کیا ہوا ہے وہ تو نعوذ باللہ جھوٹا ہے کیونکہ اس نے ایک نہیں
سات دعوے کئے ہوئے ہیں۔تم کس کس دعوے پر ایمان لاؤ گے۔لہذا یہیں سے واپس چلے جاؤ۔یہ سن
کر شیخ امیر الدین صاحب نے جواب دیا ( پڑھے لکھے نہیں تھے لیکن جواب بڑا دیا۔کہنے لگے ) کہ اگر اس
نے سات مختلف دعوے کئے ہیں تو بھی وہ سچا ہے۔اس نے تو ابھی اور بھی دعوے کرنے ہیں۔اور دلیل انہوں
نے اپنے مطابق یہ دی کہ مثلاً یہاں پر تم سب سات آدمی ہو اور میں اکیلا ہوں۔تم سب میرے ساتھ مقابلہ
کرو اور کشتی کرو۔اگر میں تم سب کو پچھاڑ دوں تو پھر میں ایک ہوا یا سات۔یعنی سات پر بھاری ہوگیا اور فرمایا
کہ امام الزماں نے تو ساری دنیا کے مختلف مذاہب کا مقابلہ کرنا ہے۔اس لئے ان کے اور بھی دعوے ہوں
خطبات مسرور جلد 13
187
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015ء
گے۔اس پر وہ سب لا جواب ہو گئے اور کہا میاں تم اپنی راہ لولیکن راستہ پھر بھی نہیں بتایا۔کہتے ہیں تھوڑی دور آگے ہم گئے۔کسی سکھ کا چائے کا کھوکھا تھا۔اس سکھ نے چائے وغیرہ بنادی۔بسکٹ وغیرہ پیش کئے۔شیخ صاحب نے بٹالوی صاحب کے شاگردوں کا واقعہ اور رویہ سکھ سے بیان کیا جس
پر اس نے افسوس کا اظہار کیا۔سکھ نے کہا کہ میں تمہیں راستہ بتا تا ہوں۔آپ ضرور قادیان جائیں۔معلوم
ہوتا ہے کہ وہ اپنے دعوے میں سچا ہے۔( حضرت مسیح موعود کے بارے میں فرمایا۔) پھر کہنے لگا کہ ہم مرزا
صاحب کو جانتے ہیں۔چنانچہ وہ سکھ دُور تک ساتھ گیا اور راستے پر چھوڑا جو سیدھا قادیان جاتا تھا۔اس وقت
قادیان کا کوئی پختہ راستہ نہیں تھا۔جب یہ دونوں ساتھی قادیان پہنچے تو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مسجد مبارک میں تشریف فرما تھے۔مجلس لگی تھی۔چند غیر از جماعت علماء اور گدی نشین اس مجلس میں بیٹھے
تھے جن سے حضرت اقدس مکالمہ مخاطبہ فرمارہے تھے اور ان کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمارہے تھے
اور ساتھ ہی ساتھ تحریر میں بھی مصروف تھے۔یہ بھی ایک نشان تھا کہ آپ ایک طرف تحریر فرما رہے تھے
اور قلم چل رہا تھا جیسے کوئی غیب سے مضمون دل میں اتر رہا ہے اور دوسری طرف مجلس میں بیٹھے لوگوں سے
گفتگو فرمارہے ہیں۔قلم میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی تھی۔ان ساتھیوں کا تعارف حضور سے کروایا گیا۔شیخ صاحب نے عرض کیا کہ حضور ہم لالیاں سے
آئے ہیں۔حضور نے پوچھا کہ لالیاں کہاں ہے؟ (اکثر لوگ تو جانتے ہوں گے۔جو نہیں جانتے ان کی
اطلاع کے لئے بتا دوں کہ لالیاں ربوہ سے تقریباً آٹھ میل کے فاصلے پر اب ایک قصبہ بلکہ شہر بن چکا
ہے۔بہر حال یہ اس زمانے میں یہاں سے گئے تھے۔اس وقت مجلس میں حضرت حکیم مولانا نورالدین
صاحب بیٹھے ہوئے تھے جن کا تعلق بھیرہ سے تھا۔اس لئے لالیاں کے بارے میں وہ جانتے تھے۔انہوں نے عرض کیا حضور ! لالیاں کڑا نہ اور لک بار کے پاس ہے۔جس پر حضور نے فرمایا کہ ہاں ہاں وہ لک
اور لالی۔( کیونکہ لالی کا شعر سن چکے تھے۔شاید اس لئے علم میں ہو۔) حضرت مولانا حکیم نورالدین
صاحب نے عرض کیا کہ حضور یہ ہمارے پڑوسی ہیں۔چونکہ شیخ صاحب اور صاحب دین صاحب ان پڑھ
تھے اس لئے وہ بولے ہاں حضور ہم بھی (پنجابی میں کہنے لگے ) ان کے گوانڈھی ہیں۔پھر سفر کے تمام
حالات اور واقعات حضور کے سامنے عرض کئے۔جب حضور نے بٹالوی صاحب کے شاگردوں کا واقعہ سنا
تو حضور نے فرمایا۔دیکھو یہ کیسا آن پڑھ شخص ہے۔اس نے کیسا جواب دیا۔لاجواب کر دیا۔اس کو کس نے
سکھایا۔اس کو خدا نے سکھایا۔یہ الفاظ حضور نے تین مرتبہ دہرائے۔حضور نے پھر ان کو ارشاد فرمایا کہ آپ
خطبات مسرور جلد 13
188
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء
چند دن ہمارے پاس رہیں۔تین دن تک یہ حضور کی مجلس میں رہے۔حضور کے ساتھ سیر پر بھی جاتے
رہے۔وہ نشانیاں جو لالیاں کے علماء نے بتائی تھیں ان کا جائزہ بھی لیا۔اپنی آنکھوں سے ان نشانیوں کو پورا
ہوتے دیکھا۔آخر کار واپسی سے پہلے مسجد میں حاضر ہو کے حضور کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام
( جو اپنے مہدی کو پہنچانے کی تاکید فرمائی تھی ) عرض کیا اور بیعت کی درخواست کی۔اس پر حضور نے فرمایا
ابھی کچھ دن اور ہمارے پاس رہیں۔یہ سن کر شیخ صاحب آبدیدہ ہو گئے اور اپنے پاؤں آگے کر کے حضور کو
دکھائے اور عرض کی کہ حضور اتنی لمبی مسافت سے ہمارے پاؤں سوج گئے ہیں۔اتنی تکلیف ہم نے
برداشت کی ہے اور ہم نے آپ
کو سچا مہدی پایا ہے۔نہ جانے زندگی ساتھ دے یا نہ دے۔ہماری بیعت
قبول فرمائیں۔چنانچہ پھر وہاں مسجد مبارک میں ان کی دستی بیعت ہوئی۔(ماخوذ از ماہنامہ انصار الله ر بوه جون 1995 صفحہ 32 تا34 )
اسد اللہ قریشی صاحب حضرت قاضی محمد اکبر صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں تحریر
کرتے ہیں کہ حضرت قاضی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حلقہ بگوش احمدیت ہونے سے قبل اہلحدیث تھے۔حضرت مولوی برہان الدین صاحب سہمی سے مراسم تھے۔اپنے علاقے کے امام تھے۔علاقے کے لوگوں
کی دینی تعلیم اور تدریس میں مشغول تھے کہ کسوف خسوف کا نشان آسمان پر ظاہر ہوا۔آپ اس امر سے
پہلے ہی آگاہ تھے کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا زمانہ قریب ہے۔کسوف خسوف کے عظیم الشان نشان
کے ظاہر ہونے پر اپنے طلباء اور حلقہ احباب میں تذکرہ ہونے لگا۔بشیر احمد صاحب جواُن کے پوتے ہیں وہ
کہتے ہیں کہ میں نے یہ بیان میاں منگا صاحب سے سنا ہے کہ ہم قاضی صاحب سے پڑھتے تھے کہ سورج
اور چاند گرہن کا نشان رمضان میں ظاہر ہوا تو قاضی صاحب نے فرمایا کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا
نشان تو ظاہر ہو گیا ہے ہمیں ان کی تلاش کرنی چاہئے۔ان ایام میں چارکوٹ کے لوگ سودا سلف کے لئے
جہلم جایا کرتے تھے۔قاضی صاحب نے جہلم آنے والے احباب کے سپرد یہ کام کیا کہ حضرت مولوی
برہان الدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات کریں۔ان سے پوچھ کر آئیں کہ سورج چاند گرہن کا یہ
نشان تو ظاہر ہو گیا آپ امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں ہماری رہنمائی فرما ئیں۔چنانچہ وہ لوگ
حضرت مولوی صاحب سے ملے۔حضرت مولوی صاحب نے چند کتب اور ایک خط حضرت قاضی صاحب
کی طرف بھیجا۔خط اور کتب کی وصولی سے قبل آپ نے رویا میں دیکھا۔کسی نے آپ کو تین کتابیں پڑھنے
کے لئے دی ہیں۔ان میں سے پہلی کتاب پڑھنے کے لئے آپ نے کھولی تو اس کے اندر گند بھرا ہوا تھا اور
خطبات مسرور جلد 13
189
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015ء
بد بو آ رہی تھی۔اس پر آپ نے وہ کتاب پھینک دی۔پھر دو کتابوں کو دیکھا کہ ان سے نور کے شعلے نکل
رہے ہیں۔حضرت مولوی برہان الدین صاحب رضی اللہ عنہ کی بھجوائی ہوئی کتب کی وصولی پر آپ کا
رؤیا اس طرح پورا ہو گیا کہ حضرت مولوی صاحب نے جو کتب آپ کو بھجوائیں ان میں ایک کتاب
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کی تردید کے متعلق تھی۔آپ نے پہلے اسی کو پڑھنا شروع
کیا۔جب اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق دل آزار الفاظ دیکھے تو اس کو پڑھنا ترک کر
دیا اور پرے پھینک دیا اور دوسری دو کتب اور خط پڑھے تو انہیں اپنی رؤیا کے عین مطابق پایا اور آپ کو
تحقیقات کی مزید تحریک ہوئی۔چنانچہ آپ نے تحقیقات کے لئے تین افراد پر مشتمل وفد قادیان بھجوایا اور ان تینوں نے قادیان
پہنچ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔اور یہاں یہ امر بھی
قابل ذکر ہے جس طرح کہ روایات میں آتا ہے اور ہر جگہ ہر ایک کے ساتھ ہی ہوتا ہے کہ جب یہ وفد بٹالہ
پہنچا تو مولوی محمد حسین بٹالوی نے انہیں بھی روک لیا۔کچھ خاطر مدارات بھی کی اور کہا آپ لوگ خوامخواہ کئی
دنوں کے پیدل سفر کی تکالیف برداشت کر کے قادیان جاتے ہیں۔آپ چونکہ دور دراز علاقے کے رہنے
والے ہیں اس لئے آپ
کو علم نہیں۔مرزا صاحب کا سارا کاروبار جھوٹا ہے۔اس لئے آپ لوگ واپس چلے
جائیں۔چنانچہ مولوی صاحب نے انہیں نہ صرف یہ کہا بلکہ واپس شہر کے کنارے تک، باہر تک چھوڑ کر
گئے۔مگر ان سے رخصت ہونے کے بعد یہ تینوں پھر بجائے واپس جانے کے قادیان پہنچ گئے اور وہاں آ
کر اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیعت کر لی۔اس کے بعد قاضی صاحب نے پہلے تحریری بیعت کی اور پھر قادیان
پہنچ کر دستی بیعت کا شرف حاصل کیا۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جموں وکشمیر مرتبہ اسد اللہ قریشی صاحب صفحه 57-59)
پھر حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کے دادا قاضی مولا بخش صاحب تحصیل نواں شہر
ضلع جالندھر کے معروف اہلحدیث خطیب تھے۔جب نشان کسوف وخسوف ظاہر ہوا تو انہوں نے ایک
خطبے میں رمضان المبارک کی تیرہ اور اٹھائیس تاریخ کو بالترتیب چاند گرہن اور پھر سورج گرہن کا تفصیل
کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ امام مہدی کے ظہور کا نشان ہے۔اب ہمیں انتظار کرنا چاہئے کہ
امام موعود کب اور کہاں سے ظاہر ہوتا ہے؟ اس خطبے کا خاطر خواہ اثر ہوا۔چنانچہ محترم قاضی صاحب کو ( یعنی
قاضی مولا بخش صاحب کو جو مولانا ابوالعطاء جالندھری کے دادا تھے ) اگر چہ خود قبول کرنے کی صورت
خطبات مسرور جلد 13
190
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء
پیدا نہ ہوئی مگر ان کے بڑے بیٹے یعنی مولانا ابوالعطاء صاحب کے والد حضرت میاں امام الدین صاحب
کو مدعی کا علم ہوا اور کچھ مطالعہ اور غور وفکر کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصدیق اور بیعت کرنے کی
سعادت نصیب ہوئی۔(ماخوذ از ماہنامہ الفرقان اکتوبر 1967 صفحہ 43۔بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ ربوہ مئی 1994 ء صفحہ 84)
در ششمین کا اثر
حضرت غلام مجتبی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ 1901ء میں در خمین میری نظر
سے گزری جبکہ میں ہانگ کانگ میں ملازم تھا۔چونکہ زمانہ تقاضا کر رہا تھا کہ مصلح دنیا میں ظاہر ہو کیونکہ
اختلافات اس قسم کے علمائے زمانہ میں پائے جاتے تھے کہ ہر ایک عقل سلیم رکھنے والا ان اختلافات سے
بیزار ہو کر مصلح کی تلاش میں تھا۔در ششمین کے اشعار پڑھ کر میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ اگر یہ شخص سچا ہے تو ز ہے
قسمت ورنہ اس شخص نے جھوٹ میں کمال ہی کر دیا ہے۔(ایسی اعلیٰ کتاب ہے۔) اسی دوران ازالہ اوہام
میری نظر سے گزرا مگر یہ معلوم نہ ہو سکا کہ کس نے یہ کتابیں ہانگ کانگ میں پہنچائیں۔میں نے ازالہ اوہام
کو تمام کا تمام پڑھا اور پھر میں اس طریق پر امام مسجد ہانگ کانگ سے بحث و مباحثہ کرتا رہا۔امام مسجد ہانگ
کانگ کے پاس قصیدہ نعمت اللہ ولی اللہ کا فارسی میں تھا اس کے پڑھنے سے ہمیں بہت سی مدد ملتی کہ زمانہ تو
عنقریب ہے کہ مہدی کا ظہور ہو بلکہ یہی زمانہ ہے۔نیز میرے والد صاحب مرحوم مقیبی تھے جب سورج کو
گرہن رمضان میں لگا اور چاند کو بھی تو میرے والد صاحب نے فرمایا کہ مہدی علیہ السلام پیدا ہو گیا ہے۔(ماخوذ از رجسٹروایات صحابہ غیر مطبوع ، جلد 7 صفحہ 116 روایت حضرت غلام مجتبی صاحب سکنہ رسول پور تحصیل کھاریاں ضلع گجرات)
مولانا ابراہیم صاحب بقا پوری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ دو شخص جو باپ بیٹے تھے
مولوی عبدالجبار کے پاس آکر کہنے لگے کہ وہ حدیث جس میں کسوف و خسوف کا ذکر امام مہدی کے ظہور کے
لئے آیا ہے صحیح ہے؟ مولوی صاحب نے کہا کہ حدیث تو صحیح ہے مگر مرزا صاحب کے پھندے میں نہ پھنس
جانا کیونکہ وہ اس کو اپنے دعوے کی تصدیق میں پیش کرتے ہیں اور یہ حدیث امام مہدی کی پیدائش کے
متعلق ہے نہ کہ دعوے کی دلیل کے لئے ہے۔باپ نے کہا مولوی صاحب ! جو بات میں نے آپ سے
پوچھی اس کا جواب آپ نے دے دیا ہے۔باقی رہا یہ کہ وہ کس پر چسپاں ہوتی ہے تو اس کے متعلق عرض
ہے کہ میری ساری عمر مقدمہ جات میں گزری ہے مگر مجھے سرکار نے کبھی گواہ لانے کے لئے نہیں کہا تھا جبتک
کہ میں پہلے دعوی نہ کرتا۔یہی حال مرز اصاحب کا ہے کہ ان کا دعویٰ تو پہلے سے ہی ہے اور اب یہ کسوف و
خطبات مسرور جلد 13
191
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015ء
خسوف ان کے دعوے کی دلیل کے طور پر ہیں۔اس پر مولوی صاحب خاموش ہو گئے اور دونوں باپ بیٹا
اپنے گاؤں چلے گئے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ، جلد 8 صفحہ 4 روایت حضرت مولانا ابراہیم صاحب بقا پوری)
اللہ تعالیٰ نے ان کو قبولیت کی توفیق دی۔اور دلیلیں بھی اللہ تعالیٰ فور اسکھاتا ہے۔سید نذیر حسین شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں کہ جب سورج اور چاند کو گرہن لگا تو اس وقت میں
اپنے گھر تھا۔میرے والد صاحب یہ کہہ رہے تھے کہ یہ حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا نشان ہے۔اس
بات کا بھی مجھ پر اثر ہوا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ، جلد 10 صفحه 237 روایت حضرت سید نذیر حسین شاہ صاحب گھٹیا لیاں ضلع
سیالکوٹ )
چنانچہ قبولیت کی توفیق بھی ملی۔سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ اس
زمانے میں اس بات کا عام چرچا تھا کہ مسلمان برباد ہو چکے ہیں اور تیرھویں صدی کا آخر ہے اور یہ وہ
زمانہ ہے جس میں حضرت امام مہدی تشریف لائیں گے اور ان کے بعد حضرت عیسیٰ بھی تشریف لائیں
گے۔چنانچہ حضرت والدہ صاحبہ اس مہدی اور عیسی کی آمد کا ذکر بڑی خوشی سے کیا کرتی تھیں کہ وہ زمانہ
قریب آ رہا ہے اور یہ بھی ذکر کیا کرتی تھیں کہ چاند گرہن اور سورج گرہن کا ہونا بھی حضرت مہدی کے
زمانے کے لئے مخصوص تھا اور وہ ہو چکا ہے۔“
(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ، جلد 11 صفحہ 142 ، 143 روایت حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب سکنہ
سہالہ ضلع راولپنڈی)
بہر حال اللہ تعالیٰ نے پھر سارے خاندان کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب فرماتے تھے کہ رمضان کے مہینے میں چاند اور سورج گرہن لگنے
کی پیشگوئی دار قطنی وغیرہ احادیث میں بطور علامت مہدی بیان ہوئی۔مارچ 1894ء میں پہلے چاند ماہ
رمضان میں گہنایا۔جب اسی رمضان میں سورج کو گرہن لگنے کے دن قریب آئے تو دونوں بھائی اس
ارادے سے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ یہ نشان دیکھیں اور کسوف کی نماز ادا کریں، ہفتے کی
شام کو لاہور سے روانہ ہو کر قریبا گیارہ بجے رات بٹالہ پہنچے۔اگلے دن علی الصبح گرہن لگنا تھا۔( اب ان
نوجوانوں کا بھی شوق دیکھیں کتنا ہے۔) آندھی چل رہی تھی بادل گرجتے اور بجلی چمکتی تھی۔ہوا مخالف تھی اور
خطبات مسرور جلد 13
192
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء
مٹی آنکھوں میں پڑتی تھی۔( بٹالہ سے قادیان پیدل جارہے تھے۔) قدم اچھی طرح نہیں اٹھتے تھے۔اور راستہ صرف بجلی کے چمکنے سے نظر آتا تھا۔ساتھ آپ کے اہل وطن دوست مولوی عبدالعلی صاحب بھی
تھے۔( گل تین آدمی تھے۔سب نے ارادہ کیا کہ خواہ کچھ بھی ہو راتوں رات قادیان پہنچنا ہے۔(احمدیت تو قبول کر چکے تھے۔نماز کسوف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ادا کرنا چاہتے تھے۔)
چنانچہ تینوں نے راستے میں کھڑے ہو کر نہایت تفرع سے دعا کی کہ اے اللہ ! جو زمین و آسمان کا قادر
مطلق خدا ہے ہم تیرے عاجز بندے ہیں۔تیرے مسیح کی زیارت کے لئے جاتے ہیں اور ہم پیدل سفر کر
رہے ہیں۔سردی ہے۔تو ہی ہم پر رحم فرما۔ہمارے لئے راستہ آسان کر دے اور اس با دمخالف کو ( یعنی جو
الٹی ہوا چل رہی تھی اس کو ) دُور کر۔( کہتے ہیں کہ ) ابھی آخری لفظ دعا کا منہ میں ہی تھا کہ ہوانے رُخ بدلا
اور بجائے سامنے کے پشت کی طرف سے چلنے لگی اور مد سفر بن گئی۔( یعنی پیچھے سے اتنی تیز چل رہی تھی کہ
ان کا سفر آسان ہو گیا۔قدم بڑے ہلکے اٹھنے لگے۔ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ہوا میں اڑے جارہے ہیں۔تھوڑی ہی دیر میں نہر پر پہنچ گئے۔اس جگہ کچھ بوندا باندی شروع ہوئی۔نہر کے( پانی کے ) پاس ایک کوٹھا
تھا اس میں داخل ہو گئے۔ان ایام میں گورداسپور کے ضلع کے اکثر سڑکوں پر ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی تھیں۔دیا سلائی جلا کر
دیکھا تو کوٹھا خالی تھا اور اس میں دواو پلے اور ایک موٹی اینٹ پڑی تھی۔ہر ایک نے ایک ایک سرہانے رکھی
اور زمین پر سو گئے۔کچھ دیر بعد آنکھ کھلی تو ستارے نکلے ہوئے تھے آسمان صاف تھا اور بادل اور آندھی کا
نام و نشان نہ تھا۔چنانچہ پھر روانہ ہوئے اور سحری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دستر خوان پر کھائی۔( رمضان کا مہینہ تھا ناں یہ ) صبح حضرت اقدس کے ساتھ کسوف کی نماز پڑھی جو کہ مولوی محمد احسن صاحب
امروہی نے مسجد مبارک کی چھت پر پڑھائی۔قریباً تین گھنٹے یہ نماز وغیرہ جاری رہی۔( نماز خطبہ وغیرہ۔)
کئی دوستوں نے شیشے پر سیاہی لگائی ہوئی تھی جس میں سے وہ گرہن دیکھنے میں مشغول تھے۔ابھی خفیف
سی سیاہی شیشے پر شروع ہوئی تھی (یعنی سورج کا حلقہ سا شروع ہوا تھا) کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کوکسی
نے کہا کہ سورج کو گرہن لگ گیا ہے۔آپ نے اس شیشے میں سے دیکھا تو نہایت ہی خفیف سی سیاہی
معلوم ہوئی یعنی ابھی ہلکا سا گرہن لگنا شروع ہوا تھا۔حضور نے فرمایا کہ اس گرہن کو ہم نے تو دیکھ لیا ہے مگر
یہ ایسا خفیف ہے کہ عوام کی نظر سے اوجھل رہ جائے گا اور اس طرح ایک عظیم الشان پیشگوئی کا نشان مشتبہ
ہو جائے گا۔حضور علیہ السلام نے کئی بار اس کا ذکر کیا۔لیکن تھوڑی دیر بعد ہی سورج پہ جو سیا ہی تھی ، گرہن
خطبات مسرور جلد 13
193
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015ء
تھا وہ بڑھنا شروع ہوا حتی کہ آفتاب کا زیادہ حصہ تاریک ہو گیا۔تب حضور نے فرمایا کہ ہم نے آج خواب
میں پیاز دیکھا تھا اس کی تعبیر غم ہوتی ہے۔سو شروع میں سیاہی کے خفیف رہنے سے تھوڑا ہلکا ساغم ہوالیکن
اللہ تعالیٰ نے خوشی دکھائی۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد 1 صفحہ 92 تا 94 روایت حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب)
گرہن کا نشان اور علماء کی پریشانی
حضرت مولوی غلام رسول صاحب بیان فرماتے ہیں کہ 1894ء میں جب سورج گرہن اور چاند
گرہن ہوا اس وقت میں لاہور میں مولوی حافظ عبدالمنان صاحب سے ترمذی شریف پڑھتا تھا۔علماء کی
پریشانی اور گھبراہٹ نے میرے دل پر اثر کیا۔گو علماء لوگوں کو طفل تسلیاں دے رہے تھے مگر دل میں
سخت خائف تھے کہ اس سچے نشان کی وجہ سے لوگوں کا بڑی تیزی سے حضرت اقدس کی طرف رجوع ہو
گا۔ان دنوں حافظ محمد صاحب لکھو کے والے پتھری کا آپریشن کروانے کے لئے لاہور آئے ہوئے
تھے۔میں بھی ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ان سے جب عوام نے دریافت کیا کہ یہ نشان آپ نے اپنی
کتاب احوال الاخرۃ میں واضح طور پر لکھا ہے اور مدعی حضرت مرزا صاحب بھی موجود ہیں اور اس نشان کو
اپنا مؤید قرار دے رہے ہیں۔آپ اس بارے میں کیا مسلک اختیار فرماتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں
بیمار اور سخت کمزور ہوں۔صحت کی درستی کے بعد کچھ کہہ سکوں گا۔البتہ اپنے لڑ کے عبدالرحمن محی الدین کو
حضرت مرزا صاحب کی مخالفت سے روکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے راز عجیب ہوتے ہیں۔لیکن ( بہر حال )
وہ زندہ نہ رہ سکے اور جلد ہی راہی ملک عدم ہو گئے۔( یہ لکھنے والے کہتے ہیں ) ان باتوں سے گومیرا دل
حضرت اقدس کی سچائی کے بارے میں مطمئن ہو چکا تھا لیکن علم حدیث کی تکمیل کی خاطر امرتسر چلا گیا
اور وہاں دو تین سال رہ کر دورہ حدیث سے فراغت حاصل کر کے میں دارالامان میں حاضر ہو کر
حضرت اقدس کی بیعت سے مشرف ہوا۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد 10 صفحہ 178 روایت حضرت مولوی غلام رسول صاحب)
حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی بیان فرماتے ہیں کہ 1894ء کے رمضان المبارک
میں مہدی آخرالزمان کے ظہور کی مشہور علامت کسوف و خسوف پوری ہوگئی۔وہ نظارہ آج تک میری
آنکھوں کے سامنے ہے اور وہ الفاظ میرے کانوں میں گونجتے سنائی دیتے ہیں جو ہمارے ہیڈ ماسٹر مولوی
جمال الدین صاحب نے اس علامت کے پورا ہونے پر مدرسے کے کمرے کے اندر ساری جماعت کے
سامنے ( یعنی کلاس کے سامنے ) کہے تھے کہ مہدی آخر الزمان کی اب تلاش کرنی چاہئے۔وہ ضرور کسی غار
خطبات مسرور جلد 13
194
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء
میں پیدا ہو چکے ہیں کیونکہ ان کے ظہور کی بڑی علامت آج پوری ہو چکی ہے۔کہتے ہیں میں بھی جماعت
میں موجود تھا۔وہ کمرہ ، وہ مقام اور لڑکوں کا حلقہ اب تک میری نظروں کے سامنے ہے۔وہ کرسی جس پر بیٹھے
ہوئے مولانا نے یہ الفاظ کہے تھے ، وہ میز جس پر ہاتھ مار کر لڑکوں
کو یہ خبر سنائی تھی خدا کے حضور ضرور اس
بات کی شہادت دیں گے کہ مولوی صاحب موصوف پر اتمام حجت ہو چکی۔باوجود اس نشان کا اعلان کرنے
کے خود قبول مہدی آخر الزماں سے محروم ہی چلے گئے۔( بھائی عبدالرحمن صاحب یہ کہتے ہیں کہ ) مہدی
آخرالزمان، میرے کان ابھی تک اس نام سے نا آشنا تھے۔ان کا کسی غار میں پیدا ہونا ”ان کے ظہور
کی بڑی علامت، یہ الفاظ میرے واسطے اور بھی اچنبھا تھے۔میں مڈل میں تعلیم پاتا تھا۔طبیعت میں ٹوہ کی
خواہش پیدا ہوئی۔استاد سے بوجہ حجاب اور ادب نہ پوچھ سکا۔آخر ہم جماعتوں سے (اپنے کلاس فیلوز
سے ) اس معمے کا حل چاہا جنہوں نے اپنے مروجہ عقیدہ اور خیال کے مطابق سارا قصہ کہہ سنایا۔میرے دل
میں جو تاثرات ان قصوں کو سن کر پیدا ہوئے اور جنہوں نے میری روحانیت میں اور اضافہ کیا وہ یہ تھے۔(آٹھویں کلاس کے طالبعلم کا ذہن دیکھیں کتنا زرخیز ہے۔فرمایا کہ) نمبر ایک یہ کہ تیرہ سوسال
قبل ایک واقعہ کی خبر دینا جو دوست ودشمن میں مشہور ہو چکی ہو اور پھر اس کا عین وقت کے مطابق پورا ہو جانا۔دوسری بات یہ ذہن میں آئی کہ وہ واقعہ انسانی کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ آسمان پر ہو ا جہاں انسان
کی پہنچ نہیں اور نہ ہی انسان
کا کسی قسم کا اس میں دخل ہے۔تیسری بات یہ آئی کہ مہدی آخر الزمان کی شخصیت، اس کا کفر کومٹانا، اسلام کو بڑھانا اور اسلامی
لشکر تیار کر کے کافروں کو تلوار کے گھاٹ اتارنا اور مسلمانوں کی فتوحات کے خیالات۔چوتھی بات یہ کہ دعا اور اس کی حقیقت۔خدا کا بندوں کی دعاؤں کو سننا اور قبول کرنا کیونکہ اولیائے
امت محمدیہ مہدی آخر الزمان کے لئے دعائیں کرتے رہے ہیں۔آخر وہ قبول ہوئیں۔پانچویں یہ کہ یہ باتیں اسلام کی صداقت کی واضح اور بین دلیل ہیں اور اسلام ہی ایک ایسا مذہب
ہے جو خدا کو پیارا اور خدا تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔کہتے ہیں یہ پنجگانہ امورا اپنی مجمل سی کیفیت کے ساتھ میرے دل پر اثر انداز ہوئے اور اس
واقعہ نے میرے ایمان میں ترقی و تازگی اور روحانیت میں اضافہ کر دیا اور میں بھی مہدی آخرالزمان کو
پانے کے لئے بیتاب ہونے لگا جس کے حصول کے لئے مجھے دعاؤں کی عادت ہوگئی۔میں راتوں کو بھی
جاگتا اور دن میں بھی بیقرار رہتا اور مہدی آخر الزمان کی تلاش کا خیال بعض اوقات ایسا غلبہ پا تا که با وجود
خطبات مسرور جلد 13
195
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015ء
کم سنی کے، چھوٹی عمر کے میں دیوانہ وار ان بھیانک کھنڈرات میں نکل جایا کرتا اور پکار پکار کر اور بعض
اوقات رورو کر بھی اللہ تعالیٰ کے حضور اس مقدس وجود کے پانے کے لئے التجائیں کیا کرتا تھا۔(ماخوذ از اصحاب احمد جلد 9 صفحہ 11 تا 13 روایت حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی)
آخر اللہ تعالیٰ نے دعاؤں
کو قبول کیا اور قبولیت کی توفیق پائی۔ابھی اور بھی واقعات ہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی جن کا نام حضرت شیخ نصیر الدین صاحب
ہے 1858ء میں مکند پور ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔ایک خواب کی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
بیعت سے مشرف ہوئے۔اہلحدیث مسلک سے تعلق رکھتے تھے لیکن سکون قلب حاصل نہ تھا۔مسجدوں
میں علماء سے احوال آخرت پیشگوئیوں کی مشہور کتاب سنتے تو دل گواہی دیتا کہ آنے والے کا وقت تو یہی
معلوم ہوتا ہے لیکن امام مہدی کا ظہور کیوں نہیں ہو رہا۔اسی طرح ایک دن ایک مسجد میں نماز پڑھ رہے
تھے۔ایک مولوی صاحب بڑی پریشانی کے عالم میں اپنی رانوں پر ہاتھ مار مار کر سورج اور چاند گرہن کا
ذکر کر کر کے کہہ رہے تھے کہ اب تو لوگوں نے مرزا صاحب کو مان لینا ہے کیونکہ پیشگوئی کے مطابق گرہن تو
لگ چکا ہے۔آپ کے ( یعنی مولوی شیخ نصیر الدین صاحب کے ) کان میں یہ آواز پڑی تو پریشانی اور
بڑھی کہ مولوی صاحب کیا کہہ رہے ہیں؟ اگر پیشگوئی پوری ہوگئی ہے تو بڑی خوشی کی بات ہے۔چنانچہ آپ
نے بڑی آہ وزاری سے دعائیں شروع کر دیں کہ مولیٰ کریم تو ہی میری رہنمائی فرما۔اللہ تعالیٰ نے رہنمائی
فرمائی۔آپ نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑی بلا آپ پر حملہ کرتی ہے لیکن آپ نے بندوق سے
اس پر فائر کیا اور وہ دھوئیں کی طرح غائب ہو گئی۔پھر آپ ایک اونچی جگہ مسجد میں نماز با جماعت میں شامل
ہو گئے۔یہ خواب آپ نے ایک مولوی صاحب سے بیان کی۔اس نے تعبیر بتائی کہ آپ اپنے شیطان پر
غلبہ حاصل کر لیں گے اور ایک صالح جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔اسی دوران آپ نے حضرت مسیح
موعود کے دعوے کے بارے میں سنا اور قادیان پہنچ کر اپنے خواب کی طرح صورتحال دیکھ کر بلا چون و چرا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کر لی۔اس طرح سورج چاند گرہن کی پیشگوئی (اور
مولوی کی وہ باتیں ) آپ کی رہنمائی کے لئے اہم محرک ثابت ہوئیں۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت ضلع راولپنڈی۔مرتبہ خواجہ منظور صادق صاحب صفحہ 164،163)
اللہ تعالیٰ دنیا کو بھی اور آجکل کے جو مسلمان ہیں ان کو بھی عقل دے اور بجائے زمانے کے امام کی
مخالفت کرنے کے آپ کو ان کو ماننے کی توفیق عطا فرمائے۔
خطبات مسرور جلد 13
196
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء
نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔یہ عزیزم احمد یحیی باجوہ ابن مکرم نعیم احمد
باجوہ صاحب جرمنی کا ہے۔یہ جامعہ احمدیہ کے طالبعلم تھے۔11 مارچ 2015ء کو ایک حادثے میں
27 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ جامعہ میں پہلے داخل ہوئے پھر کچھ
بیماری کی وجہ سے پڑھائی چھوڑ دی اور چلے گئے۔پھر دو سال بعد دوبارہ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ
میں نے داخل ہوتا ہے۔اس لئے زیادہ عمر کے باوجود بھی ان کو داخلہ دے دیا گیا۔اب یہ رابعہ میں تھے اور
بڑے ہونہار اور عاجز اور وقف کی حقیقی روح رکھنے والے طالبعلم تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑا پیار اوجود
تھے۔اپنے ساتھیوں
کو بھی سمجھانے کا ان کا بڑا اچھا انداز تھا۔ان کے جواکثر کلاس فیلو ہیں، نئے پرانے سب
کے مجھے خط آئے ہیں ہر ایک نے ان کی تعریف کی ہے اور یہی مشترک چیز ہے کہ انتہائی عاجزی کبھی کسی
سے لڑائی نہیں کرنی۔لڑ رہے ہوں تو ان کو سمجھانا، اصلاح کی کوشش کرنا بلکہ جامعہ کے ایک سٹاف ممبر ( جو
دوسرے کارکن تھے۔ٹیچنگ سٹاف نہیں۔اساتذہ میں سے نہیں بلکہ عام جو عملہ تھا اس میں سے ایک
صاحب) کو سگریٹ نوشی کی عادت تھی۔ایسے انداز سے انہوں نے ان سے بات کی کہ ان کی کوشش سے
انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کر دی۔اور یہ ہر لحاظ سے بڑے پیار سے سمجھانے والے تھے۔اور ہر ایک سے
ان کا ایک پیار اور محبت کا تعلق تھا۔بڑی دوستی کا تعلق تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔رحم اور
مغفرت کا سلوک فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا ابھی میں انشاء اللہ ان کا نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 10 اپریل 2015 ء تا 16 اپریل 2015 ءجلد 22 شمارہ 15 صفحہ 05 تا09)