نماز میں عاجزی اور خشوع
خطبات مسرور جلد 13
229
15
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 10 را پریل 2015 ء بمطابق 10 شہادت 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات
کی تلاوت
فرمائی : قد أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُوْنَ
ایک حقیقی مومن کی نماز اور عبادت
(المؤمنون:2-3)
یقیناً مومن کا میاب ہو گئے۔وہ جو اپنی نماز میں عاجزی کرنے والے ہیں۔ان آیات میں سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ کہہ کر مومنوں کی
کامیابی کی یقینی خوشخبری عطا فرمائی ہے۔لیکن کو نسے مومن؟ ان کی بہت سی شرائط اگلی آیتوں میں بیان
فرمائی ہیں کہ ان شرائط کے ساتھ زندگی گزارنے والے مومن ہی فلاح پانے والے ہیں اور ان شرائط میں
سے یا اُن اوصاف میں سے جن سے ایک مومن کو متصف ہونا چاہئے ، پہلی خصوصیت یا حالت یہ ہے کہ وہ
في صَلَاتِهِمْ خُشِعُونَ۔اپنی نمازوں میں خشوع دکھانے والے ہیں۔دو
خاشع کے عام معنی یہی کئے جاتے ہیں کہ نماز میں گریہ وزاری کرنے والے۔لیکن اس کے اور بھی
معنی ہیں اور جب تک سب معنی پورے نہ ہوں ایک مومن کی حقیقی معیار کی حالت پیدا نہیں ہوتی۔اور لغات کے
مطابق خشوع کے یہ معنی ہیں کہ انتہائی عاجزی اختیار کرنا۔اپنے آپ کو بہت نیچے کرنا۔اپنے نفس کو مٹا دینا۔تذلل
اختیار کرنا۔اپنے آپ کو کمتر بنانے کے لئے کوشش کرنا۔نظریں نیچی رکھنا۔آواز کو دھیما اور نیچا رکھنا۔پس دیکھیں اس ایک لفظ میں ایک حقیقی مومن کی نماز اور عبادت کا کیسا وسیع نقشہ کھینچا گیا ہے اور
خطبات مسرور جلد 13
230
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
جو انسان خدا تعالیٰ کے آگے اپنی عبادتوں کے یہ معیار حاصل کرنے کے لئے جھکے گا، اپنی عاجزی کو انتہا پر
پہنچانے والا ہوگا، اپنے نفس کو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے مٹانے والا ہوگا اور جو دوسری خصوصیات
بیان کی گئی ہیں ان کو اپنانے والا ہو گا تو پھر وہ جہاں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والا ہو گا وہاں وہ اس
طرف بھی توجہ دے گا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق مخلوق کا
بھی حق ادا کرنا ہے اور پھر یہ نمازیں اس کے دنیاوی معاملات سلجھانے والی بھی بن جائیں گی۔پھر وہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کے مطابق
بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں شاید اسی سے دخل ہو دار الوصال میں
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 18)
کی تصویر بنے کی کوشش کرے گا اور یہ تصویر بننے کی کوشش کرتے ہوئے ، اپنی انا اور نفس کی
بڑائی کے چنگلوں سے آزاد ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے دنیاوی معاملات بھی سلجھائے گا یا
سلجھانے کی کوشش کرے گا۔اپنی نظروں کو حیا کی وجہ سے نیچے رکھتے ہوئے صرف نماز کی حالت میں ہی
نہیں بلکہ عام روز مرہ زندگی میں بھی اس پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی بیشمار برائیوں سے بچے گا یا بچنے
کی کوشش کرے گا۔اپنی آواز کو نیچا رکھنے والا جہاں عبادت کے تعلق سے اس کا ادراک حاصل کرے گا
وہاں اپنے روزمرہ معمولات میں بھی چیخنے چلانے اور لڑائی جھگڑے سے محفوظ رہے گا یا رہنے کی کوشش
کرے گا۔پس کئی برائیوں کا جن کا روزانہ کے معمولات سے تعلق ہے ایک مومن اپنی نمازوں اور عبادتوں
کی وجہ سے ان کا بھی خاتمہ کر لیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسی نمازوں اور ایسے اثر اپنے پر قائم کرنے والے جو لوگ ہیں وہ فلاح
پاگئے۔ایک ترجمہ تو فلاح پانے کا کیا گیا ہے جیسا کہ میں نے آیت میں ترجمہ کیا تھا کہ کامیاب ہو گئے۔لیکن اس کامیابی کی بڑی وسعت ہے کہ کس طرح کامیابی حاصل کی۔لغت میں اس کے معنی ہیں آسانیاں
پیدا ہونا۔کشائش ہونا۔خوش قسمتی کا ملنا۔خواہش کا پورا ہونا۔تحفظ ملنا۔اچھائی اور خوشی کا مستقل رہنا۔زندگی کی نعمتوں کا ملنا۔پس نیکیاں بجالانے والے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر نیکیاں کرتے ہیں کس کس رنگ میں
فائدہ اٹھانے والے ہیں یا اللہ تعالیٰ کس کس رنگ میں ان پر فضل کرتا ہے۔یہ سب انسانی تصور سے بھی باہر
ہے اور ان فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک مومن کے لئے پہلا قدم اور انتہائی اہم قدم
خطبات مسرور جلد 13
231
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
نمازوں میں خشوع پیدا کر نا رکھا ہے۔ان باتوں کے حصول کے لئے عبادت کر نا رکھا ہے۔عاجزی تو بعض دنیا دار بھی بعض دفعہ دکھا دیتے ہیں بلکہ صرف اگر گریہ وزاری کا سوال ہے تو بعض
دنیا دار ذرا ذراسی بات پر ایسی گریہ وزاری کرتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔ایسی جگہوں پر جہاں ان
کے دنیاوی مفاد متاثر ہو رہے ہوں وہ ذلیل ترین ہونے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں۔یا عارضی طور پر جذبات کا
اظہار بھی بعضوں سے ہوتا ہے۔بعض حالات دیکھ کر بعض لوگوں کی حالتیں دیکھ کر رحم بھی پیدا ہو جاتا ہے اور
درد ناک حالت دیکھ کر ان میں انتہائی جذباتی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔لیکن یہ سب یا تو اپنے مفادات کے
لئے یا دنیا دکھاوے کے لئے یا ایک عارضی اور وقتی جذبے کے تحت ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے یہ
سب کچھ نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا تو ان ظاہری باتوں سے بہت دُور ہوتا ہے۔دنیا داروں کی جذباتی حالت کے بارے میں یا ظاہری اور وقتی طور پر گریہ وزاری کا اظہار کرنے
والوں کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ بیان فرمایا کہ:
” بہت سے ایسے فقیر میں نے بچشم خود دیکھے ہیں اور ایسا ہی بعض دوسرے لوگ بھی دیکھنے میں
آئے ہیں کہ کسی درد ناک شعر کے پڑھنے یا دردناک نظارہ دیکھنے یا دردناک قصہ کے سننے سے اس جلدی
سے ان کے آنسو گرنے شروع ہو جاتے ہیں جیسا کہ بعض بادل اس قدر جلدی سے اپنے موٹے موٹے
قطرے برساتے ہیں کہ باہر سونے والوں کو رات کے وقت فرصت نہیں دیتے کہ اپنا بستر بغیر تر ہونے کے
اندر لے جاسکیں ( یعنی جس طرح بارش ایک دم آ جاتی ہے اس طرح ایک دم ان کے آنسو بہنے لگ جاتے
ہیں۔پھر فرمایا ) ولیکن میں اپنی ذاتی شہادت سے گواہی دیتا ہوں کہ اکثر ایسے شخص میں نے بڑے
مگار بلکہ دنیا داروں سے آگے بڑھے ہوئے پائے ہیں اور بعض کو میں نے ایسے خبیث طبع اور بددیانت اور
ہر پہلو سے بدمعاش پایا ہے کہ مجھے ان کی گریہ وزاری کی عادت اور خشوع خضوع کی خصلت دیکھ کر اس
بات سے کراہت آتی ہے کہ کسی مجلس میں ایسی رقت اور سوز و گداز ظاہر کروں۔“
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 194)
پس ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جن کے بعض نظارے دیکھ کر آنسو گرنے میں دیر نہیں لگتی لیکن یہ
ایک وقتی جذ بہ ہوتا ہے۔جب اپنے مفادات ہوں تو پھر اس شخص میں کبھی یہ کیفیت پیدا نہیں ہوگی۔اگر ایک
وقت میں ایک حالت کو دیکھے جہاں جذبات نہ ہوں، اپنے اپنے مفادات نہ ہوں تو وہ کیفیت پیدا ہوسکتی
ہے لیکن جب اپنے مفادات ہوں تو کبھی وہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی بلکہ وہ ظلم بھی کر دیتا ہے اور کبھی رحم نہیں
خطبات مسرور جلد 13
232
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
آتا۔یا بعض اور ایسی برائیاں ہوتی ہیں جو خدا کونا پسند ہیں یا ان کی نمازیں اور عبادتیں صرف دکھاوے کے
لئے ہوتی ہیں۔پس جب یہ صورتحال ہو تو قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ کے زمرے میں کس طرح ایسے لوگ آ سکتے
ہیں۔حضرت خلیفۃ اسیح الثانی بیان فرماتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل ایک بزرگ کا واقعہ سنایا
کرتے تھے کہ انہوں نے کئی سال تک باقاعدہ مسجد میں نمازیں پڑھیں تا کہ لوگ ان کی تعریف کریں لیکن
خدا تعالیٰ نے ان کی کسی گزشتہ نیکی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کے متعلق یہ بات ڈال دی کہ سب
لوگ انہیں منافق کہتے تھے۔( خواہش ان کی یہ تھی کہ لوگ تعریف کریں لیکن لوگ انہیں منافق کہتے
تھے۔آخر ایک دن ان بزرگ کو خیال آیا کہ اتنی عمر ضائع ہو گئی۔کسی نے بھی مجھے نیک نہیں کہا۔اگر خدا
کے لئے عبادت کرتا تو خدا تعالیٰ تو راضی ہو جاتا۔یہ خیال ان کے دل میں اتنے زور سے آیا کہ وہ اسی وقت
جنگل میں چلے گئے۔روئے اور دعائیں کیں اور توبہ کی اور عہد کیا کہ خدا یا اب میں صرف تیری رضا کے لئے
عبادت کیا کروں گا۔جب واپس آئے تو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے دلوں میں یہ بات ڈال دی کہ یہ شخص ہے
تو بہت ہی نیک مگر معلوم نہیں لوگوں نے اسے کیوں بدنام کر رکھا ہے اور بچے اور بوڑھے سب اس کی تعریف
کرنے لگے۔اس بزرگ نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ خدا یا صرف ایک دن میں نے تیری رضا کی خاطر
نماز پڑھی تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں نے میری تعریف شروع کر دی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 705)
اب دیکھیں احساس پیدا ہوتے ہی جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اپنی
عبادتوں کو ڈھالا یا خالص ہو کے عبادت کی جو اس کی خاطر کی جارہی تھی تو اللہ تعالیٰ بھی راضی ہو گیا۔لیکن
اب یہ کوئی خواہش نہیں رہی تھی کہ لوگ میری تعریف کریں مجھے بڑا بزرگ سمجھیں اور اب خواہش کے نہ
ہونے کے باوجود لوگوں نے انہیں وہی کچھ کہنا شروع کر دیا جس کی وہ پہلے خواہش رکھتے تھے۔لوگ
تعریف کرنے لگ گئے۔پہلے خواہش رکھتے تھے اور باوجود چاہنے کے کامیاب نہیں ہوئے تھے۔لیکن
اب بالکل اور صورتحال ہوگئی اور لوگوں نے کہنا شروع کر دیا۔دوسرے اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض پرانی نیکیوں کی قدر کرتے ہوئے کسی کی
اصلاح کے سامان پیدا فرما دیتا ہے۔یہ جو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کو کوئی پرانی نیکی پسند آ گئی تو اس کا مطلب یہی
ہے کہ اس نیکی کی وجہ سے ان کولوگوں کے کہنے پر یہ احساس پیدا ہوا اور لوگوں کا انہیں پہلے منافق کہنا ان کی
خطبات مسرور جلد 13
233
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
اصلاح کا باعث بن گیا اور یہ یونہی نہیں ہو گیا بلکہ جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی گزشتہ نیکی پسند
آئی جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ ان کی عبادت اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو
گئی۔اللہ تعالیٰ کیونکہ خود اصلاح کرنا چاہتا تھا اس لئے لوگوں کے کہنے پر ان کو احساس پیدا ہو گیا اور اگر
دوسرے لوگوں کے دلوں میں پہلے یہی ڈالے رکھا کہ یہ منافق ہے۔تو اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا تھا کہ
لوگ ان کی تعریف کریں اور اس وجہ سے غلط طور پر ان میں خود پسندی کی عادت پیدا ہو جائے اور وہ مزید
گناہوں میں ڈوبتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ کسی پرانی نیکی کی وجہ سے اصلاح چاہتا تھا تو ان کی اصلاح کے
سامان پیدا کر دیئے اور فلاح پانے والوں میں وہ شامل ہو گئے۔پس کسی پہلے وقت کی کی گئی بعض نیکیاں بھی باوجود بعد کی غلطیوں اور گناہوں کے سرزد
ہونے کے انسان کو بد انجام سے بچانے کا موجب بن جاتی ہیں اور انسان فلاح پانے والوں میں
شمار ہونے والا بن سکتا ہے۔اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمانیت پر منحصر ہے۔اللہ تعالیٰ کسی کی اصلاح کرنا۔اور
چاہے تو اس طرح بھی کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں ان مومنوں
کو یقینی فلاح کی ضمانت دی ہے
جو اس کی رحیمیت سے فیض پانے کی کوشش کرتے ہیں اور جس کی پہلی شرط نمازوں اور عبادتوں میں
خشوع ہے۔جو اللہ تعالیٰ کی خاطر خالص ہو کر خشوع کیا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون کو بیان فرماتے ہوئے مومن کی اس حالت کو انسان کی
پیدائش کے مختلف ادوار سے تشبیہ دیتے ہوئے جو بیان فرمایا ہے اس کے صرف پہلے حصے یعنی الَّذِینَ هُمُ
في صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ کو میں پیش کرتا ہوں جس سے وضاحت ہوتی ہے کہ کوئی نیکی اس وقت تک نیکی
نہیں رہتی ، نہ عبادتیں اس وقت تک مستقل بنیادوں پر عبادتیں رہتی ہیں جب تک خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت
کے ساتھ انسان چمٹا رہنے کی کوشش نہ کرے یا اس کو حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے اور اپنی عبادتوں کو
صرف ایک ایسی کوشش سمجھے جو اسے اللہ تعالیٰ سے چمٹائے رکھنے کا اس کے فضل سے ہی ذریعہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
اول مرتبہ مومن کے روحانی وجود کا وہ خشوع اور رفت اور سوز وگداز کی حالت ہے جو نماز اور یاد
الہی میں مومن کو میسر آتی ہے۔یعنی گدازش اور رقت اور فروتنی اور عجز و نیاز اور روح کا انکسار اور ایک تڑپ
اور قلق اور تپش اپنے اندر پیدا کرنا۔اور ایک خوف کی حالت اپنے پر وار کر کے خدائے عزوجل کی طرف
دل کو جھکانا جیسا کہ اس آیت میں بیان فرمایا گیا ہے قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي
خطبات مسرور جلد 13
234
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
صَلَاتِهِمْ خُشِعُونَ۔یعنی وہ مومن مراد پاگئے جو اپنی نمازوں میں اور ہر ایک طور کی یاد الہی میں
( صرف نماز ہی نہیں بلکہ ہر ایک طور کی یاد الہی میں ” فروتنی اور عجز و نیاز اختیار کرتے ہیں۔اور رقت اور
سوز و گداز اور قلق اور کرب اور دلی جوش سے اپنے رب کے ذکر میں مشغول ہوتے ہیں۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 188)
پس نماز میں گداز رہنے والا ، خشوع کرنے والا ، دوسری قسم کی یاد الہی میں بھی یہی نقشہ اپنے پر
طاری رکھتا ہے جو نماز میں ہوتا ہے۔جس کی وضاحت میں پہلے لغوی معنوں میں کر آیا ہوں جو خشوع کے
لغوی معنے بیان کئے ہیں۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ہر ایک طور کی یا دالہی میں فروتنی اختیار
کرتے ہیں اور آدمی چلتے پھرتے بھی یاد الہی کر رہا ہوتا ہے تو اس وقت بھی عاجزی ہوتی ہے۔اور جب ہر
ایک طور کی یا دالبی ہو تو ہر عمل چاہے وہ روز مرہ کے معاملات کا ہو خدا تعالیٰ کی یادکوسامنے رکھتے ہوئے ،اس
کے احکام کی یاد دلاتے ہوئے عجز اور خوف کی حالت پیدا کئے رکھتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
وہ لوگ جو قرآن شریف میں غور کرتے ہیں سمجھ لیں کہ نماز میں خشوع کی حالت روحانی وجود
کے لئے ایک نطفہ ہے اور نطفہ کی طرح روحانی طور پر انسان کامل کے تمام قومی اور صفات اور تمام نقش و نگار
اس میں مخفی ہیں۔“
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 189)
یہاں جیسا کہ میں نے کہا تھا انسانی پیدائش کے دوروں سے مثال دی ہے تو یہ اب اس کی
مثال بیان ہو رہی ہے۔جس طرح نطفہ رحم میں جا کر بچہ بن کر پیدا ہوتا ہے اور پھر تمام خصوصیات والا
ایک کامل انسان بن جاتا ہے۔اسی طرح خشوع روحانی ترقی کے مدارج طے کرواتا ہوا روحانی لحاظ سے
انسان
کو مکمل کر دیتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
دو
اور جیسا کہ نطفہ اُس وقت تک معرض خطر میں ہے جب تک کہ رحم سے تعلق نہ پکڑے۔( یعنی
اس وقت تک ضائع ہونے کا خطرہ ہے جب تک رحم میں چلا نہیں جاتا جہاں آگے اس کی اللہ تعالیٰ کی قانون
قدرت کے مطابق بڑھوتری ہوئی ہے۔فرمایا: ” ایسا ہی روحانی وجود کی یہ ابتدائی حالت یعنی خشوع کی
حالت اُس وقت تک خطرہ سے خالی نہیں جب تک کہ رحیم خدا سے تعلق نہ پکڑ لے۔یادر ہے کہ جب خدا
خطبات مسرور جلد 13
235
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
تعالی کا فیضان بغیر توسط کسی عمل کے ہو تو وہ رحمانیت کی صفت سے ہوتا ہے۔جیسا کہ جو کچھ خدا نے زمین و
آسمان وغیرہ انسان کے لئے بنائے یا خود انسان کو بنایا یہ سب فیض رحمانیت سے ظہور میں آیا۔لیکن جب
کوئی فیض کسی عمل اور عبادت اور مجاہدہ اور ریاضت کے عوض میں ہو وہ رحیمیت کا فیض کہلاتا ہے۔“
فرمایا کہ ”یہی سنت اللہ بنی آدم کے لئے جاری ہے۔پس جبکہ انسان نماز اور یاد الہی میں خشوع
کی حالت اختیار کرتا ہے تب اپنے تئیں رحیمیت کے فیضان کے لئے مستعد بناتا ہے۔سونطفہ میں اور روحانی
وجود کے پہلے مرتبہ میں جو حالت خشوع ہے صرف فرق یہ ہے کہ نطفہ رحم کی کشش کا محتاج ہوتا ہے اور یہ (رحیم
خدا کی یعنی ) رحیم کی کشش کی طرف احتیاج رکھتا ہے۔اور جیسا کہ نطفہ کے لئے ممکن ہے کہ وہ رحم کی کشش
سے پہلے ہی ضائع ہو جائے ایسا ہی روحانی وجود کے پہلے مرتبہ کے لئے یعنی حالت خشوع کے لئے ممکن ہے
کہ وہ رحیم کی کشش اور تعلق سے پہلے ہی برباد ہو جائے۔پس بعض عبادتیں جو دکھاوے کی عبادتیں ہوتی
ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے، رحیم خدا سے تعلق پیدا کرنے سے پہلے ہی برباد ہو جاتی ہیں۔فرمایا ”جیسا کہ بہت
سے لوگ ابتدائی حالت میں اپنی نمازوں میں روتے اور وجد کرتے اور نعرے مارتے اور خدا کی محبت میں
طرح طرح کی دیوانگی ظاہر کرتے ہیں اور طرح طرح کی عاشقانہ حالت دکھلاتے ہیں اور چونکہ اس ذات
ذوالفضل سے جس کا نام رحیم ہے کوئی تعلق پیدا نہیں ہوتا“۔( یہ ساری چیزیں کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ جو
رحیم ہے اس سے وہ تعلق پیدا نہیں ہوتا جو ہونا چاہئے ) اور نہ اس کی خاص تحلبی کے جذبہ سے اس کی طرف
کھنچے جاتے ہیں اس لئے ان کا وہ تمام سوز و گداز اور تمام وہ حالت خشوع بے بنیاد ہوتی ہے اور بسا اوقات ان
کا قدم پھسل جاتا ہے یہاں تک کہ پہلی حالت سے بھی بدتر حالت میں جا پڑتے ہیں“۔(اب نبیوں کی
بیعت میں آ کر پھر مرتد ہونے والے کئی ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانے میں بھی بعض تھے۔ڈاکٹر عبدالحکیم کا بھی ذکر آتا ہے۔سب کچھ ہونے کے باوجود، اپنی نیکیوں پر
پہنچنے کے باوجود اگر پھسلا تو بالکل ہی دین سے بھی گیا۔)
فرمایا ” پس یہ عجیب دلچسپ مطابقت ہے کہ جیسا کہ نطفہ جسمانی وجود کا اول مرتبہ ہے اور جب
تک رحم کی کشش اس کی دستگیری نہ کرے وہ کچھ چیز ہی نہیں۔ایسا ہی حالت خشوع روحانی وجود کا اول مرتبہ
ہے اور جب تک رحیم خدا کی کشش اُس کی دستگیری نہ کرے وہ حالت خشوع کچھ بھی چیز نہیں“۔اللہ تعالیٰ کی
مدد ہو گی ، اس تک پہنچے گا، رحیم خدا سے تعلق پیدا ہوگا تو وہ خشوع کامیاب رہے گا۔نہیں تو صرف ظاہری رونا
ہے۔بعض کہتے ہیں کہ جی ہم بڑے روئے ، بڑے چلائے ، دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔لیکن اپنی حالتوں کا
خطبات مسرور جلد 13
236
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ باقی چیزیں بھی پوری ہو رہی ہیں کہ نہیں۔فرمایا کہ اسی لئے ہزار ہا ایسے لوگوں کو پاؤ گے کہ اپنی عمر کے کسی حصہ میں یاد الہی اور نماز میں
حالت خشوع سے لذت اٹھاتے اور وجد کرتے اور روتے تھے اور پھر کسی ایسی لعنت نے اُن کو پکڑ لیا کہ یک
مرتبہ نفسانی امور کی طرف گر گئے اور دنیا اور دنیا کی خواہشوں کے جذبات سے وہ تمام حالت کھو بیٹھے۔یہ
نہایت خوف کا مقام ہے کہ اکثر وہ حالت خشوع رحیمیت کے تعلق سے پہلے ہی ضائع ہو جاتی ہے اور قبل اس
کے کہ رحیم خدا کی کشش اس میں کچھ کام کرے وہ حالت بر باد اور نابود ہو جاتی ہے۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 189-190)
پس کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کی عبادتیں خشوع کے اعلیٰ معیار پر پہنچ گئی ہیں۔خشوع جیسا کہ
میں نے پہلے بھی وضاحت کی ہے ان تمام جزئیات پر مشتمل ہے جو اس کے مضمون میں معنی میں میں
وضاحت سے بیان کر چکا ہوں۔جب یہ جزئیات تمام تر عاجزی اور انکسار سے ادا ہوں
تو اللہ تعالیٰ کی
رحیمیت پھر انہیں پھل لگاتی ہے۔یہ مثال جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دی ہے اس میں انسان کو نہیں
پتا کہ رحیم خدا کی رحیمیت نے کب اس کو قبول کر کے پھل لگانا ہے۔پس ایک مسلسل کوشش کی ضرورت
ہے۔جس طرح ظاہری طور پر پتا نہیں ہوتا کہ کب fertilization ہونی ہے اور کب بچہ پیدا ہونا ہے۔بچے نے بننا شروع ہونا ہے اور پھر جس طرح بعض دفعہ رحم میں جا کر بھی نطفے میں بعض نقائص پیدا ہو جاتے
ہیں، نطفہ ان کا حامل ہو جاتا ہے۔اس موقع پر مسجد کے اندر کسی کے موبائل فون کی گھنٹی بجنے لگی جس پر حضور انور نے فرمایا : جس کا
فون چل رہا ہے اپنا فون بند کریں اور مسجد میں بند کر کے آیا کریں۔جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا اور نطفے کی جو مثال دی تھی کہ جس طرح نطفہ رحم میں جا کر نقائص کا
حامل ہو جاتا ہے ایسا ہی بعض دفعہ انسان کا ایک دفعہ کا خشوع اس کو اگر پھل لگا بھی دے گا اور یا پھل لگا دیتا
ہے تو پھر اس میں بعض دفعہ خناس پیدا ہو جاتا ہے، اپنی بڑائی پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ انبیاء کو قبول کر کے پھر
چھوڑ دینے والوں کی حالت ہوتی ہے۔تو یہ بڑائی اور تکبر ہی ہوتا ہے جو پھر ان کو ان نیکیوں سے چھڑوا دیتا
ہے۔اللہ تعالیٰ سے ان کا تعلق اس وقت تک رہتا ہے جب تک خدا تعالیٰ کے فرستادے سے تعلق رہے اور
جہاں وہ تعلق چھوڑ اوہاں ذلت کے اور گمراہی کے کنوئیں میں گر گئے۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا خوف پیش نظر
رہنا چاہئے۔اس کی رحیمیت کے حصول کے لئے کوشش رہنی چاہئے۔اس کے فضلوں کو طلب کرتے رہنا
خطبات مسرور جلد 13
237
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
چاہئے۔اللہ تعالیٰ سے حقیقی تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنی ذراسی کوششوں یا ایک آدھ دعا
کے قبول ہونے یا چند سچی خوابیں دیکھنے پر نازاں نہیں ہو جانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے یہ کہیں نہیں فرمایا کہ
تمہاری ایک آدھ دعا کا قبول ہو جانا یا چند سچی خوا ہیں دیکھ لینا تمہیں فلاح پانے والوں میں شمار کر لے گا۔اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والے اور فلاح والے اپنی عاجزی انکساری کی انتہا کو پہنچنے کے
باوجود، لغویات سے پر ہیز کرنے کے باوجود، اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے باوجود، اپنی عصمتوں کی
حفاظت کرنے کے باوجود، اپنے عہدوں کو پورا کرنے کے باوجود، اپنی عبادتوں کے حق ادا کرنے کے
باوجود، اپنی نمازوں کے حق ادا کرنے کے باوجود اور ان کی حفاظت کرنے کے باوجود پھر بھی یہی کہتے ہیں
کہ اے اللہ! ہمیں اپنے فضلوں کی چادر میں ڈھانپ لے کہ اس کے بغیر ہم کچھ نہیں ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کا
فضل ہی ہے جو انسان کی مسلسل کوشش کو جو وہ اس کی رحیمیت کو جذب کرنے کے لئے کرتا ہے قبولیت کا درجہ
دیتا ہے۔یعنی رحیمیت کو جذب کرنے کی کوشش جو ہے وہ مسلسل رہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل حاصل ہوتے ہیں
اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وجہ سے انسان قبول کیا جاتا ہے اور انجام اس کا بہترین نکلتا ہے۔پس اس نکتے کو ایک حقیقی مومن کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے بیشک یہ فرما دیا کہ
مومن فلاح پا گئے جو یہ یہ کام کرتے ہیں لیکن اس فلاح کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے لئے ہر ترقی اور ہر
فضل جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتے ہیں اسے اپنی کسی کوشش کا نتیجہ نہ سمجھیں بلکہ ہر ترقی کے بعد سمجھے کہ میں
نے کچھ بھی نہیں کیا۔اگر یہ مادہ پیدا ہو جائے تو ترقی ہوتی چلی جائے گی ورنہ اس نطفے کی طرح جو رحم میں جا
کر مکمل پرورش نہیں پاتا اور چند ہفتوں کے بعد نکل کر ضائع ہو جاتا ہے، ہمارا عمل بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کو
عارضی طور پر جذب کرنے کے بعد اپنے کسی بدعمل سے ناکارہ ہوکر ضائع ہوسکتا ہے اور ہو جاتا ہے۔پس جیسا کہ میں نے کہا ہمیں اپنے انجام کی طرف توجہ رکھنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس کی رحیمیت کو جذب کرتے ہوئے ہمارے ہر عمل سے وہ بچہ پیدا ہو جو ہر لحاظ سے مکمل ہو۔ان لوگوں
میں ہم شمار ہوں جو بجوں جوں عبادت میں ترقی کرنے والے ہوں
تو تذلل بھی ان کا بڑھتا چلا جائے۔عاجزی اور انکساری بھی ان کی بڑھتی چلی جائے۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جن کی عبادتوں کی خوبصورتی اور خشوع کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے یہ
فرماتے ہیں کہ میں بھی جنت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جاؤں گا
(صحیح البخاری کتاب الطب باب تمنى المريض الموت حدیث نمبر 5673 دار الكتاب العربی بیروت 2004ء)
خطبات مسرور جلد 13
238
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اپریل 2015ء
تو پھر کسی اور کا صرف عمل اسے کس طرح جنت میں لے جاسکتا ہے یا اللہ تعالیٰ اس سے راضی رہ
سکتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان تمام باتوں کے باوجود کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ضمانت دی ہوئی تھی
اور انہوں نے دنیا کی اصلاح کرنی تھی، اسی کے لئے آئے تھے اور آپ کے عمل جیسا عمل تو کسی کا نہیں ہوسکتا
وہ بھی اپنے خشوع و خضوع کو اس طرح بڑھاتے ہیں کہ نوافل میں یہ احساس ہی نہیں رہتا کہ میرے پاؤں
بھی متورم ہو گئے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے مسلسل عاجزی اور اللہ تعالیٰ کا خوف ہے جو
ہر ایک کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔ہر حقیقی مومن کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے نماز شروع کرنے اور
ختم کرنے میں ایک واضح فرق ہو۔اگر نماز شروع کرنے سے پہلے اس میں کوئی انا یا تکبر کا حصہ تھا بھی تو
نماز ختم کرتے وقت اس کا دل ان چیزوں سے پاک ہونا چاہئے۔اسی طرح باقی عبادتیں ہیں۔ہر عبادت کا
خاتمہ اس کے تکبر کا خاتمہ اور تذلل کا اختیار کرنا ہو۔اپنے روز مرہ معاملات میں ایک دوسرے سے سلوک
اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے دل میں عاجزی کی حالت لئے ہوئے ہو۔پس عبادتیں ہمیں جھکائے
چلی جانے والی ہونی چاہئیں تا کہ خدا تعالیٰ کی رحیمیت اس کو ہر وقت تازہ اور صحت مند پھلنے پھولنے والے
پھل لگاتی رہے۔ہر دن ہمیں اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کرواتے ہوئے خدا تعالیٰ کے فضل کو بڑھانے والا
بنائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ استغفار کرتے رہنے والا بنائے۔ہماری ہر نیکی اگر خدا تعالیٰ کی نظر میں نیکی ہے
تو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ ہو۔ہم میں سے ہر ایک ان لوگوں میں شامل ہو جائے جو خدا تعالیٰ کی
نظر میں فلاح پانے والے ہوں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 01 مئی 2015 ء تا 07 مئی 2015 ء جلد 22 شماره 18 صفحہ 05-08)