حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات میں آنحضرت ﷺ کی عظمت شان

خطبات مسرور جلد 13
298
20
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرا سر وراحمد خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء بمطابق 15 ہجرت 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گزشتہ جمعہ میں میں نے بتایا تھا کہ پنجاب حکومت نے جماعت کے بعض جرائد اور کتب پر
پابندی لگائی ہے کہ ان کی اشاعت نہیں ہو سکتی یا ڈسپلے (display) وغیرہ نہیں ہوسکتا اور اس بات کی وہاں
کی بعض اخبارات نے خبریں بھی دیں۔آجکل فون پر ہی تصویری عکس میسجز (messages) اور
مختلف قسم کے پیغام بھیجنے کے جو طریقے ہیں ان کے ذریعہ سے منٹوں میں خبریں دنیا میں گردش کر جاتی
ہیں۔یہ سن کے، دیکھ کے مجھے بھی لوگ خط لکھتے ہیں۔فیکس وغیرہ کے ذریعہ سے پریشانی کا اظہار کرتے
ہیں۔ہمیں یہ یا درکھنا چاہئے کہ یہ باتیں کوئی نئی چیز نہیں ہیں۔جماعت احمدیہ کو بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے
جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ان نام نہاد علما کے کہنے پر اسی طرح کی حرکتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں اور
ہوتی رہتی ہیں۔اور ابتدا سے ہی جب سے کہ جماعت احمدیہ قائم ہے اس قسم کی حرکتیں یہ لوگ کرتے چلے آرہے
ہیں اور کرتے رہیں گے۔ان حرکتوں سے نہ پہلے کبھی جماعت کو نقصان پہنچا ور نہ انشاء اللہ تعالی آئندہ بھی پہنچے
گا۔نہی یہ پہنچا سکتے ہیں۔نہ ہی کسی ماں نے وہ بچہ جنا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خدائی مشن
کو ان باتوں سے روک سکے۔ان علماء نام نہاد علماء اور ان کی طرف دیکھنے والی حکومتوں کو احمدیت کی ترقی دیکھ کر
حسد کے اظہار کا کوئی بہانہ چاہئے۔اس حسد میں یہ اتنے اندھے ہیں کہ ان کی عقل پر بالکل پردے پڑ جاتے
ہیں۔بظاہر پڑھے لکھے لوگ جاہلوں سے بڑھ کر اپنی حالتوں کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔

خطبات مسرور جلد 13
299
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
آنحضرت مسیلی یہ نہم کی شان اور مقام
کبھی انہوں نے یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ یہ دیکھیں کہ اسلام کی حقیقی تعلیم اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور مقام کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کس طرح بیان فرمایا ہے اور
جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں یہ سب کچھ کس خوبصورتی سے پیش کیا جاتا ہے۔انصاف پسند مسلمان جو ہیں،
عربوں میں سے بھی اور دوسری قوموں میں سے بھی جب یہ لوگ دیکھتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے، جب جماعت
کالٹریچر دیکھتے ہیں، کتب دیکھتے ہیں اور پھر پتا لگتا ہے کہ حقیقت کیا ہے تو حیران ہوتے ہیں کہ ان نام نہاد
علماء نے جو اپنے آپ کو اسلام کا علمبر دار سمجھتے ہیں کس طرح جھوٹ اور فریب سے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے خیالات کو تعلیمات کو، آپ کی تحریرات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے اور کرتے چلے جارہے ہیں۔یہ
دیکھ کر کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام اور اسلام کی خوبصورت تعلیم
کی شان کو کس طرح بیان فرمایا ہے ہمارے ایم ٹی اے کے جو لا ئیوٹی وی پروگرام ہوتے ہیں ان میں بھی
اور خطوط کے ذریعہ سے بھی اکثر لوگ اس بات کا اظہار کرتے ہیں جو ابھی احمدی نہیں ہوئے کہ ہمیں اس
مقام اور اس شان کا اب پتا لگا ہے۔نہیں تو ان علماء نے تو ہمیں جہالت کے پردے میں رکھا ہوا تھا۔لوگوں
پر یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ احمدیت کی دشمنی میں یہ لوگ شعوری طور پر یا لاشعوری طور پر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اور اسلام کے نام پر حرف لانے کا باعث بن رہے ہیں۔بہر حال ان علماء کا تو دین ہی دشمنی اور فساد ہے۔اس لئے کبھی یہ کوشش نہیں کریں گے کہ ہم
حقیقت معلوم کریں چاہے اس کی وجہ سے سادہ لوح مسلمانوں میں جتنا بھی بگاڑ پیدا ہو جائے۔بہر حال
یہ تو ان کے کام ہیں یہ کرتے رہیں گے اور کرتے چلے جائیں گے کیونکہ ان کو دین سے زیادہ اپنے ذاتی
مفادات پیارے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح ان مخالفین کے یہ عمل ہمارے ایمانوں میں جلاء پیدا کرنے
کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلق میں بڑھنے کے لئے کھاد کا کام دینے والے
ہونے چاہئیں۔اگر ہماری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے کی طرف توجہ کم تھی تو اب زیادہ
توجہ پیدا ہونی چاہئے۔ایک پنجاب کی حکومت کی روک سے تو کیا تمام دنیا کی حکومتوں کی روکوں سے بھی
یہ کام نہیں رک سکتا کیونکہ یہ انسانی کوششوں سے کئے جانے والے کام نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کے کام ہیں۔اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو علم و معرفت کے خزانوں کے ساتھ بھیجا ہے اور کامیابی کا وعدہ
فرمایا ہے۔ہمیشہ ہم نے یہی دیکھا ہے کہ بڑی بڑی روکوں اور مخالفتوں کے بعد جماعت کی ترقی زیادہ ابھر کر

خطبات مسرور جلد 13
300
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
سامنے آئی ہے۔اپنے زعم میں ہمارے خلاف جو یہ قدم اٹھایا گیا ہے یہ تو ایک معمولی سی روک ہے۔ہمیں تو جتنا
دبایا جائے اتنا ہی اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کو بڑھاتا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ اب بھی بہتر ہوگا۔اس لئے کوئی فکر کی
بات نہیں ہے۔اس لئے زیادہ فکر اور پریشانی کی ضرورت نہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب
اب تو دنیا کے اور ممالک میں بھی چھپ رہی ہیں۔ویب سائٹ پر بھی میسر ہیں۔آڈیو میں بھی بعض کتب میسر
ہیں اور باقی بھی انشاء اللہ تعالیٰ جلدی مہیا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ایک زمانہ تھا جب یہ فکر تھی کہ
اشاعت پر پابندی سے نقصان ہو سکتا ہے۔اب
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ علم و معرفت کے جو خزانے ہیں
یہ فضاؤں میں پھیلے ہوئے ہیں جو ایک بٹن دبانے سے ہمارے سامنے آ جاتے ہیں۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام اور کتب سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ایم ٹی اے پر بھی میں نے اب سوچا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا درس
پہلے سے زیادہ وقت بڑھا کر دیا جائے گا اور اس طرح پاکستان کے ایک صوبے کے قانون کی وجہ سے
دنیا میں پھیلے ہوئے احمدیوں کا فائدہ ہو جائے گا۔ہر جو روک ہوتی ہے، مخالفت ہوتی ہے ہمیں فائدہ
پہنچاتی ہے۔نئے راستوں اور ذرائع کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔اور پھر یہ بھی ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ کہ
اس سے نہ صرف اصل زبان میں کتابیں چھپیں گی یا درس ہوں گے بلکہ بہت ساری قوموں کی مقامی
زبانوں میں بھی یہ مواد میسر آ جائے گا۔پس جن کے دلوں میں کسی بھی قسم کی پریشانی ہے کیونکہ لوگ
لکھتے ہیں اس لئے مجھے کہنا پڑ رہا ہے وہ اپنے دلوں سے نکال دیں۔ہمارے لٹریچر کے خلاف یہ جو ساری کارروائی کی گئی ہے اس سے ایک بات بہر حال واضح
ہے اور یہ بڑی ابھر کر سامنے آ گئی ہے، پہلے بھی ہمیشہ آتی ہے کہ یہ لوگ جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم
عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بہت بڑھے ہوئے ہیں اور اسلامی تعلیمات کے یہ بہت بڑے علمبر دار ہیں
اور اس وجہ سے یہ ہماری مخالفت کرتے ہیں انہوں نے انصاف کی نظر سے نہ کبھی جماعت کے لٹریچر کو پڑھا
ہے، نہ پڑھنے کی کوشش کی ہے۔ویسے تو عموماً ہماری طرف سے ان کے دعوے کی حقیقت اور ان کا اصل
چہرہ ان کو دکھایا جاتا رہتا ہے لیکن میں نے سوچا ہے کہ آج بھی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
تحریرات کے حوالے سے جن میں ہمارے مخالفین کے خیال میں نعوذ باللہ اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے مقام کے خلاف باتیں کی گئی ہیں، شان کے خلاف باتیں کی گئی ہیں، تعلیمات کے خلاف باتیں کی
گئی ہیں، یا ان میں نفرت اور دل آزاری کا مواد ہے۔یہ سارے مضامین تو بڑے وسیع ہیں اس میں سے

خطبات مسرور جلد 13
301
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
چند وہ حوالے پیش کروں، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور مقام
کے ہمیں دکھائے ہیں۔حیرت ہوتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا دعویٰ کرنے والا کوئی شخص
ان کو سننے اور پڑھنے سے اپنے کان اور آنکھیں بند کر سکتا ہے!؟ بہر حال ان نام نہاد علماء سے ہمیں کوئی
غرض نہیں لیکن ایسے ہزاروں وہ لوگ جو ہماری باتیں ایم ٹی اے کے ذریعہ سنتے ہیں ان کے دلوں کو مزید
کھولنے کے لئے اور احمدیوں کے دل و دماغ میں مزید جلاء پیدا کرنے کے لئے ، اس کا صحیح ادراک پیدا
کرنے کے لئے میں کچھ حوالے پیش کروں گا۔آنحضرت ملا کہ تم پر درود کا پیارا انداز
پہلا مثلاً حمد الہی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کا پیارا انداز جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے۔ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
م الہی تیرا ہزار ہزار شکر کہ تو نے ہم کو اپنی پہچان کا آپ راہ بتایا اور اپنی پاک کتابوں کو نازل
کر کے فکر اور عقل کی غلطیوں اور خطاؤں سے بچایا اور درود اور سلام حضرت سید الرسل محمد مصطفی اور ان کی
آل و اصحاب پر کہ جس سے خدا نے ایک عالم گم گشتہ کو سیدھی راہ پر چلا یا۔وہ مربی اور نفع رسان کہ جو بھولی
ہوئی خلقت کو پھر راہ راست پر لایا۔وہ محسن اور صاحب احسان کہ جس نے لوگوں کو شرک اور بتوں کی بلا سے
چھڑا یا۔وہ نور اور نورافشان کہ جس نے توحید کی روشنی کو دنیا میں پھیلا یا۔وہ حکیم اور معالج زمان کہ جس نے
بگڑے ہوئے دلوں کا راستی پر قدم جمایا۔وہ کریم اور کرامت نشان کہ جس نے مردوں کو زندگی کا پانی پلایا۔وہ رحیم اور مہربان کہ جس نے امت کے لئے غم کھایا اور درد اٹھایا۔وہ شجاع اور پہلوان جو ہم کوموت کے منہ
سے نکال کر لایا۔وہ حلیم اور بے نفس انسان کہ جس نے بندگی میں سر جھکا یا اور اپنی ہستی کو خاک سے ملایا۔وہ
کامل موحد اور بحر عرفان کہ جس کو صرف خدا کا جلال بھایا اور غیر کو اپنی نظر سے گرایا۔وہ معجزہ قدرت رحمن کہ
جوانی ہو کر سب پر علوم حقانی میں غالب آیا اور ہر ایک قوم کو غلطیوں اور خطاؤں کا ملزم ٹھہرایا۔“
( براہین احمدیہ حصہ اوّل، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 17 )
پھر کسی بھی شخص کے اعلیٰ اخلاق کا یا اس کے تکالیف میں مبتلا ہونے سے پتا چلتا ہے یا کشائش میں
اور طاقت میں جب اس کو حاصل ہوتی ہے تب پتا چلتا ہے۔اور اس کا سب سے بڑھ کر اظہار اللہ تعالیٰ کے
انبیاء اور اس کے خاص مقربوں کے ذریعہ سے ہوتا ہے۔اور اس میں بھی سب سے بڑھ کر جو اعلیٰ مقام ہے
اس کا اظہار ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں نظر آتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق

خطبات مسرور جلد 13
302
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
ایام مصائب اور زمانہ فتوحات میں کیا تھے؟ اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
انبیاء اور اولیاء کا وجود اس لئے ہوتا ہے کہ تا لوگ جمیع اخلاق میں ان کی پیروی کریں اور جن امور
پر خدا نے ان کو استقامت بخشی ہے اس جادہ استقامت پر سب حق کے طالب قدم ماریں ( یعنی اس پر چلنے
کی کوشش کریں اور یہ بات نہایت بدیہی ہے (صاف ظاہر ہے ) کہ اخلاق فاضلہ کسی انسان کے اس وقت
بہ پایہ ثبوت پہنچتے ہیں کہ جب اپنے وقت پر ظہور پذیر ہوں ( ہر اخلاق کا ایک وقت ہوتا ہے جب اپنے اپنے
وقت پر ظاہر ہوں تو وہیں پتا لگتا ہے کہ وہ ثابت ہورہے ہیں) اور اسی وقت دلوں پر ان کی تاثیر میں بھی ہوتی
ہیں۔مثلاً عفوہ معتبر اور قابل تعریف ہے کہ جو قدرت انتقام کے وقت میں ہو۔( جب کسی میں انتقام لینے کی
طاقت ہو اس وقت معاف کرنا یہی قابل تعریف ہے) اور پرہیز گاری وہ قابل اعتبار ہے کہ جو نفس پروری کی
قدرت موجود ہوتے ہوئے پھر پر ہیز گاری قائم رہے۔غرض خدائے تعالیٰ کا ارادہ انبیاء اور اولیاء کی نسبت یہ
ہوتا ہے کہ ان کے ہر یک قسم کے اخلاق ظاہر ہوں اور یہ پایہ ثبوت پہنچ جا ئیں۔سوخدائے تعالیٰ اسی ارادہ کو
پورے کرنے کی غرض سے ان کی نورانی عمر کو دو حصہ پر منقسم کر دیتا ہے۔(دو حصے آتے ہیں) ایک حصہ
تنگیوں اور مصیبتوں میں گزرتا ہے اور ہر طرح سے دکھ دیئے جاتے ہیں اور ستائے جاتے ہیں تا وہ اعلیٰ اخلاق
ان کے ظاہر ہو جائیں کہ جو بجر بسخت تر مصیبتوں کے ہرگز ظاہر اور ثابت نہیں ہو سکتے۔اگر ان پر وہ سخت تر مصیبتیں نازل نہ ہوں تو یہ کیونکر ثابت ہو کہ وہ ایک ایسی قوم ہے کہ مصیبتوں
کے پڑنے سے اپنے مولیٰ سے بے وفائی نہیں کرتے بلکہ اور بھی آگے قدم بڑھاتے ہیں اور خداوند کریم کا
شکر کرتے ہیں کہ اس نے سب کو چھوڑ کر انہیں پر نظر عنایت کی اور انہیں کو اس لائق سمجھا کہ اس کے لئے اور
اس کی راہ میں ستائے جائیں۔سوخدائے تعالیٰ ان پر مصیبتیں نازل کرتا ہے تا ان کا صبر، ان کا صدق قدم،
ان کی مردی، ان کی استقامت، ان کی وفاداری، ان کی فتوت شعاری ( یعنی جوانمردی ) لوگوں پر ظاہر
کر کے اَلْإِسْتِقَامَةُ فَوْقَ الْكِرَامَةِ کا مصداق ان کو ٹھہر اوے۔کیونکہ کامل صبر بجز کامل مصیبتوں کے ظاہر
نہیں ہوسکتا اور اعلیٰ درجہ کی استقامت اور ثابت قدمی بجز اعلیٰ درجہ کے زلزلے کے معلوم نہیں ہوسکتی اور یہ
مصائب حقیقت میں انبیاء اور اولیاء کے لئے روحانی نعمتیں ہیں جن سے دنیا میں ان کے اخلاق فاضلہ جن
میں وہ بے مثل اور مانند ہیں ظاہر ہوتے ہیں اور آخرت میں ان کے درجات کی ترقی ہوتی ہے۔اگر خدا ان
پر یہ صیبتیں نازل نہ کرتا تو یہ نعمتیں بھی ان کو حاصل نہ ہو تیں اور نہ عوام پر ان کے شمائل حسنہ کماحقہ کھلتے بلکہ
پریہ
دوسرے لوگوں کی طرح اور ان کے مساوی ٹھہرتے (پھر تو سارے ایک جیسے ہو جاتے ) اور گوا اپنی چند روزہ

خطبات مسرور جلد 13
303
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
عمر کو کیسے ہی عشرت اور راحت میں بسر کرتے پر آخر ایک دن اس دار فانی سے گزر جاتے اور اس صورت
میں نہ وہ عیش اور عشرت ان کی باقی رہتی نہ آخرت کے درجات عالیہ حاصل ہوتے۔نہ دنیا میں ان کی وہ
فتوت اور جوانمردی اور وفاداری اور شجاعت شہرہ آفاق ہوتی جس سے وہ ایسے ارجمند ٹھہرے جن کا کوئی
مانند نہیں۔اور ایسے لگا نہ ٹھہرے جن کا کوئی ہم جنس نہیں اور ایسے فردالفر ٹھہرے جن کا کوئی ثانی نہیں اور
ایسے غیب الغیب ٹھہرے جن تک کسی ادراک کی رسائی نہیں اور ایسے کامل اور بہادر ٹھہرے کہ گویا ہزارہا
شیر ایک قالب میں ہیں اور ہزار ہا پلنگ (مطلب چیتے ) ایک بدن میں جن کی قوت اور طاقت سب کی
نظروں سے بلند تر ہوگئی اور جو تقرب کے اعلیٰ درجات تک پہنچ گئی۔( یہ ساری چیزیں ہیں جو ظاہر ہوتی
ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ کے قرب کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ جاتی ہیں۔) اور دوسرا حصہ انبیا اور اولیاء کی عمر کانتے ہیں،
اقبال میں ، دولت میں بمرتبہ کمال ہوتا ہے تا وہ اخلاق ان کے ظاہر ہو جائیں کہ جن کے ظہور کے لئے فتح
مند ہونا ، صاحب اقبال ہونا ، صاحب دولت ہونا ، صاحب اختیار ہونا ، صاحب اقتدار ہونا ، صاحب طاقت
ہونا ضروری ہے۔کیونکہ اپنے دکھ دینے والوں کے گناہ بخشا اور اپنے ستانے والوں سے درگزرکرنا اور اپنے
دشمنوں سے پیار کرنا اور اپنے بداندیشوں کی خیر خواہی بجالانا۔دولت سے دل نہ لگانا، دولت سے مغرور نہ
ہونا ، دولتمندی میں امساک اور بخل اختیار نہ کرنا اور کرم اور خود اور بخشش کا دروازہ کھولنا اور دولت کو ذریعہ نفس
پروری نہ ٹھہرانا اور حکومت کو آلہ ظلم و تعدی نہ بنانا۔(اگر حکومت، طاقت ہاتھ میں آجائے تو اس کی وجہ سے ظلم
نہ کرنا ) یہ سب اخلاق ایسے ہیں کہ جن کے ثبوت کے لئے صاحب دولت اور صاحب طاقت ہونا شرط ہے۔اور اسی وقت به پایہ ثبوت پہنچتے ہیں کہ جب انسان کے لئے دولت اور اقتدار دونوں میسر ہوں۔پس چونکہ بجز زمانہ مصیبت واد با روزمانه دولت و اقتدار ( کمزوری اور مصیبت کا زمانہ اور دولت
اور اقتدار کا زمانہ ) یہ دونوں قسم کے اخلاق ظاہر نہیں ہو سکتے۔( یعنی یہ چیزیں، ایسے اخلاق جو ہیں کمزوری
کی حالت میں بھی اور فتح کی حالت میں بھی اسی وقت ظاہر ہوتے ہیں جب انسان مصیبت کا زمانہ بھی دیکھے
اور دولت اور اقتدار کا زمانہ بھی دیکھے) پھر فرمایا کہ اس لئے حکمت کاملہ ایزدی نے تقاضا کیا کہ انبیاء اور
اولیاء کو ان دونوں طور کی حالتوں سے کہ جو ہزار ہا نعمتوں پر مشتمل ہیں متمتع کرے۔لیکن ان دونوں حالتوں
کا زمانہ وقوع ہریک کے لئے ایک ترتیب پر نہیں ہوتا۔( دونوں حالتیں ہوتی ہیں لیکن ایک ترتیب نہیں
ہوتی ) بلکہ حکمت الہیہ بعض کے لئے زمانہ امن و آسائش پہلے حصہ عمر میں میسر کر دیتی ہے اور زمانہ تکالیف
پیچھے سے اور بعض پر پہلے وقتوں میں تکالیف وارد ہوتی ہیں اور پھر آخر کا ر نصرت الہی شامل ہو جاتی ہے اور

خطبات مسرور جلد 13
304
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
بعض میں یہ دونوں حالتیں مخفی ہوتی ہیں اور بعض میں کامل درجہ پر ظهور و بروز پکڑتی ہیں (انتہائی طور پر
ظاہری ہو جاتی ہیں اور فرمایا کہ ) اور اس بارے میں سب سے اول قدم حضرت خاتم الرسل محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کا ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کمال وضاحت سے یہ دونوں حالتیں وارد ہو گئیں ( یعنی
تنگی کے حالات بھی ہوئے اور فتح اور نصرت کے حالات بھی ہوئے ) اور ایسی ترتیب سے آئیں کہ جس سے
تمام اخلاق فاضلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثل آفتاب کے روشن ہو گئے اور مضمون إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ
عَظِيمٍ (القلم:5) کا بہ پا یہ ثابت پہنچ گیا۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا دونوں طور پر علی
وجہ الکمال ثابت ہونا تمام انبیاء کے اخلاق کو ثابت کرتا ہے ( آپ کے اخلاق کا کمال تک پہنچنا صرف آپ
کے اخلاق کو نہیں بلکہ تمام انبیاء کے اخلاق کو ثابت کرتا ہے۔کس طرح؟ فرمایا ) کیونکہ آنجناب نے ان کی
نبوت اور ان کی کتابوں کو تصدیق کیا ( ان کی تصدیق کی ) اور ان کا مقرب اللہ ہونا ظاہر کر دیا ہے۔پس اس تحقیق سے یہ اعتراض بھی بالکل دور ہو گیا کہ جو مسیح کے اخلاق کی نسبت دلوں میں گزرسکتا
ہے یعنی یہ کہ اخلاق حضرت مسیح علیہ السلام دونوں قسم مذکورہ بالا پر علی وجہ الکمال ثابت نہیں ہو سکتے بلکہ ایک
قسم کے رُو سے بھی ثابت نہیں ہیں۔کیونکہ مسیح نے جو زمانہ مصیبتوں میں صبر کیا تو کمالیت اور صحت اس صبر کی
تب به پایه صداقت پہنچ سکتی تھی کہ جب صحیح اپنے تکلیف دہندوں
پر اقتدار اور غلبہ پا کر اپنے موذیوں کے
گناہ دلی صفائی سے بخش دیتا ( جنہوں نے آپ کو تکلیفیں پہنچائی تھیں ان کے گناہ دلی صفائی سے بخش دیتا )
جیسا حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں اور دوسرے لوگوں پر بکلی فتح پاکر اور ان
کو اپنی تلوار
کے نیچے دیکھ کر پھر ان کا گناہ بخش دیا۔اور صرف انہیں چند لوگوں کو سزا دی جن کو سزا دینے کے لئے حضرت
احدیت کی طرف سے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے قطعی حکم وارد ہو چکا تھا۔اور بجز ان از لی ملعونوں کے
ہر یک دشمن کا گناہ بخش دیا اور فتح پا کر سب کو لا تخریب عَلَيْكُمُ الْيَوْم کہا۔اور اسے عفو تقصیر کی وجہ
سے کہ جو مخالفوں کی نظر میں ایک امر محال ہوتا تھا اور اپنی شرارتوں پر نظر کرنے سے وہ اپنے تئیں اپنے
مخالف کے ہاتھ میں دیکھ کر مقتول خیال کرتے تھے۔“ (یعنی ایسا عفود کھایا جو مخالفوں کو اپنے گناہوں کی وجہ
سے، اپنی غلطیوں کی وجہ سے لگتا تھا کہ بڑا مشکل ہے ہمیں معاف نہیں کیا جائے گا۔جب وہ اپنی شرارتوں کو
دیکھتے تھے تو سمجھتے تھے کہ اب ہماری سزا صرف یہی ہے کہ ہمیں قتل کیا جائے گا لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان کو معاف کر دیا۔فرماتے ہیں کہ ) ” ہزاروں انسانوں نے ایک ساعت میں دین اسلام قبول
کر لیا ( اسی وجہ سے ) اور حقانی صبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کہ جو ایک زمانہ دراز تک آنجناب نے ان

خطبات مسرور جلد 13
305
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
کی سخت سخت ایذاؤں پر کیا تھا۔آفتاب کی طرح ان کے سامنے روشن ہو گیا (ایسا صبر تھا جو آفتاب کی
طرح ان کے سامنے روشن ہو گیا) اور چونکہ فطرنا یہ بات انسان کی عادت میں داخل ہے کہ اسی شخص کے
صبر کی عظمت اور بزرگی انسان پر کامل طور پر روشن ہوتی ہے کہ جو بعد زمانہ آزارکشی کے اپنے آزار دہندہ
پر قدرت انتقام پا کر اس کے گناہ کو بخش دے۔“ (یعنی کہ ایک لمبے زمانے تک آپ
کو تکلیفیں دی گئیں
لیکن فرمایا کہ اسی وقت اس کا اظہار ہو سکتا ہے صحیح صبر کا حقیقی صبر کا جب جس کو تکلیفیں دی جائیں اس کو جب
بدلہ لینے پر، انتقام لینے پر قدرت حاصل ہو جائے ، طاقت حاصل ہو جائے تب وہ ساروں کے گناہ بخش
دے۔تو یہ ہے اصل حقیقی صبر اور یہ نمونہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھایا ) فرمایا کہ اس وجہ سے
مسیح کے اخلاق کہ جو صبر اور حلم اور برداشت کے متعلق تھے بخوبی ثابت نہ ہوئے اور یہ امر اچھی طرح نہ
کھلا کہ مسیح کا صبر اور حلم اختیاری تھا یا اضطراری تھا کیونکہ مسیح نے اقتدار اور طاقت کا زمانہ نہیں پایا تا دیکھا
جاتا کہ اس نے اپنے موذیوں کے گناہ کو عفو کیا یا انتقام لیا۔برخلاف اخلاق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ وہ صدہا مواقع میں اچھی طرح کھل گئے اور
امتحان کئے گئے اور ان کی صداقت آفتاب کی طرح روشن ہو گئی۔اور جو اخلاق کرم ، اور جو د اور سخاوت
اور ایثار اور فتوت اور شجاعت اور زہد اور قناعت اور اعراض عن الدنیا ( دنیا سے بے رغبتی) کے متعلق تھے،
وہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک میں ایسے روشن اور تاباں اور درخشاں ہوئے کہ مسیح کیا
بلکہ دنیا میں آنحضرت سے پہلے کوئی بھی ایسا نبی نہیں گزرا جس کے اخلاق ایسی وضاحت تامہ سے روشن
ہو گئے ہوں کیونکہ خدائے تعالیٰ نے بے شمار خزائن کے دروازے آنحضرت پر کھول دیئے۔سو آنجناب
نے ان سب کو خدا کی راہ میں خرچ کیا اور کسی نوع کی تن پروری میں ایک جبہ بھی خرچ نہ ہوا۔(اپنے
آرام پر ایک پائی بھی خرچ نہیں کی) نہ کوئی عمارت بنائی نہ کوئی بارگاہ تیار ہوئی۔بلکہ ایک چھوٹے سے
کچے کو ٹھے میں جس کو غریب لوگوں کے کوٹھوں پر کچھ بھی ترجیح نہ تھی اپنی ساری عمر بسر کی۔بدی کرنے
والوں سے نیکی کر کے دکھلائی اور وہ جو دل آزار تھے ان کو ان کی مصیبت کے وقت اپنے مال سے خوشی
پہنچائی۔سونے کے لئے اکثر زمین پر بستر اور رہنے کے لئے ایک چھوٹا سا جھونپڑا۔اور کھانے کے لئے
نان جو یا فاقہ اختیار کیا۔دنیا کی دولتیں بکثرت ان کو دی گئیں پر آنحضرت نے اپنے پاک ہاتھوں کو دنیا
سے ذرا آلودہ نہ کیا۔اور ہمیشہ فقر کو تونگری پر اور مسکینی کو امیری پر اختیار رکھا اور اس دن سے جو ظہور فرمایا
تا اس دن تک جو اپنے رفیق اعلیٰ سے جاملے ( یعنی کہ ابتدائی زندگی سے لے کر آخر تک وصال تک ) بجز

خطبات مسرور جلد 13
306
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
اپنے مولیٰ کریم کے کسی کو کچھ چیز نہ سمجھا۔اور ہزاروں دشمنوں کے مقابلہ پر معرکہ جنگ میں کہ جہاں قتل
کیا جانا یقینی امر تھا۔(سخت مشکل جگہ ہوتی تھی ) خالصا خدا کے لئے کھڑے ہوکر اپنی شجاعت اور
وفاداری اور ثابت قدمی دکھلائی۔غرض جود اور سخاوت اور زہد اور قناعت اور مردی اور شجاعت اور محبت
الہیہ کے متعلق جو جو اخلاق فاضلہ ہیں وہ بھی خداوند کریم نے حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم میں
ایسے ظاہر کئے کہ جن کی مثل
نہ کبھی دنیا میں ظاہر ہوئی اور نہ آئندہ ظاہر ہوگی“۔آپ فرماتے ہیں اور خدا نے اس ذات مقدس پر انہیں معنوں کر کے وحی اور رسالت کو ختم کیا کہ
سب کمالات اس وجود بالجود پر ختم ہو گئے۔وَهَذَا فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ“
( براہین احمدیہ حصہ سوم، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 276 تا292 حاشیہ نمبر 11)
پھر ایک عیسائی کے سوال پر وضاحت فرماتے ہوئے کہ روشنی اور نور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی
ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔سوال یہ تھا کہ مسیح نے اپنی نسبت یہ کلمات کہے میرے پاس آؤ تم
جو تھکے اور ماندے ہو کہ میں تمہیں آرام دوں گا اور یہ کہ میں روشنی ہوں اور میں راہ ہوں۔میں زندگی اور راستی
ہوں۔کیا بانی اسلام نے یہ کلمات یا ایسے کلمات کسی جگہ اپنی طرف منسوب کئے ہیں“۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ:
قرآن شریف میں صاف فرمایا گیا ہے۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْبِبْكُمُ اللهُ - (وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ) الخ (آل عمران : 32) یعنی ان کو کہہ دے کہ اگر خدا سے
محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے اور تمہارے گناہ بخشے۔“ ( فرمایا کہ) یہ
وعدہ کہ میری پیروی سے انسان خدا کا پیارا بن جاتا ہے مسیح کے گزشتہ اقوال پر غالب ہے کیونکہ اس سے
بڑھ کر کوئی مقام نہیں کہ انسان خدا کا پیارا ہو جائے۔پس جس کی راہ پر چلنا انسان کو محبوب الہی بنا دیتا ہے اس
سے زیادہ کس کا حق ہے کہ اپنے تئیں روشنی کے نام سے موسوم کرے۔اسی لئے اللہ جل شانہ نے قرآن
شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نور رکھا ہے۔جیسا کہ فرمایا ہے قَدْ جَاءَ كُم مِّنَ اللهِ
نُور (المائدة: 16 ) یعنی تمہارے پاس خدا کا نور آیا ہے۔“
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 372)
پھر اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور پیروی انسان کو خدا
کا پیارا بنا دیتی ہے، آپ مزید فرماتے ہیں کہ : ”اللہ تعالیٰ نے اپنا کسی کے ساتھ پیار کرنا اس بات سے

خطبات مسرور جلد 13
307
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
مشروط کیا ہے کہ ایسا شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے‘ اللہ تعالیٰ نے کسی کے ساتھ اپنا پیار
کرنا اس بات سے مشروط کیا ہے کہ ایسا شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے۔یعنی شرط یہ لگائی
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرو گے تو میرا پیار حاصل ہوگا ) چنانچہ فرماتے ہیں کہ ” میرا یہ
ذاتی تجربہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچے دل سے پیروی کرنا اور آپ سے محبت رکھنا انجام کار
انسان کو خدا کا پیارا بنا دیتا ہے۔اس طرح پر کہ خود اس کے دل میں محبت الہی کی ایک سوزش پیدا کر دیتا
ہے۔تب ایسا شخص ہر ایک چیز سے دل برداشتہ ہو کر خدا کی طرف جھک جاتا ہے اور اس کا اُنس وشوق
صرف خدا تعالیٰ سے باقی رہ جاتا ہے تب محبت الہی کی ایک خاص تجلی اس پر پڑتی ہے اور اس کو ایک پورا
رنگ عشق اور محبت کا دے کر قومی جذبہ کے ساتھ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔تب جذبات نفسانیہ پر وہ
غالب آ جاتا ہے اور اس کی تائید اور نصرت میں ہر ایک پہلو سے خدا تعالیٰ کے خارق عادت افعال
نشانوں کے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں۔“
(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 67 تا 68 )
پھر یہ بیان فرماتے ہوئے کہ سب سے کامل انسان اور کامل نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔ہی ہیں فرماتے ہیں کہ :
وہ انسان جس نے اپنی ذات سے، اپنی صفات سے، اپنے افعال سے، اپنے اعمال
سے اور اپنے روحانی اور پاک قومی کے پر زور دریا سے کمال تام
کانمونہ علما وعملاً وصدقا وثبائنا دکھلا یا
اور انسان کامل کہلایا ، وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا
اور کامل برکتوں کے ساتھ آیا جس سے روحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی
اور ایک عالم کا عالم مرا ہوا اس کے آنے سے زندہ ہو گیا، وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام
الاصفیاء ختم المرسلین فخر النبیین جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اے پیارے خدا! اس
پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔اگر یہ عظیم الشان نبی
دنیا میں نہ آتا تو پھر جس قدر چھوٹے چھوٹے نبی دنیا میں آئے جیسا کہ یونس اور ایوب اور مسیح بن
مریم اور ملا کی اور بیٹی اور ذکر یا وغیرہ وغیرہ ان کی سچائی پر ہمارے پاس کوئی بھی دلیل نہیں تھی اگر چہ
سب مقرب اور وجیہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے تھے۔یہ اس نبی کا احسان ہے کہ یہ لوگ بھی دنیا میں
سچے سمجھے گئے۔اللَّهُمَّ صَلِ وَسَلّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ “
اتمام الحجة ، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 308)

خطبات مسرور جلد 13
308
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض احسانات کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
”اس نے ہمارے لئے ایک ایسا رسول صلی ہیم بھیجا جو کریم ہے۔تمام امور خیر میں صاحب
کمال ہے۔کمالات کے تمام انواع میں ، ہر رنگ میں سبقت لے جانے والا ہے۔تمام رسولوں اور نبیوں
کا خاتم ہے۔اُم القریٰ میں آنے والا موعود نبی جو سچ مح محمد ال لا الہ اہم ہے کیونکہ اس کے فیضیا بوں کی
زبانیں ہر وقت اس کی ستائش سے تر رہتی ہیں اور وہ اس رُو سے بھی کامل ستائش کا مستحق ہے کہ اس نے
امت کی خاطر انتہائی مشقت و محنت اپنے اوپر لی اور دین کی عمارت کو بلند کیا اور اس لئے بھی کہ وہ
ہمارے لئے ایک روشن اور تاباں کتاب لایا اور اس لئے بھی کہ اسے اپنے خداوند رب العالمین کے
پیغاموں کے پہنچانے میں ہمارے لئے طرح طرح کی ایذاؤں کا نشانہ بننا پڑا۔پھر اس لئے بھی کہ جو
کچھ پہلی کتابوں میں نا تمام اور ناقص رہا تھا اسے آپ ﷺ نے کامل کیا اور ہمیں افراط اور تفریط سے
اور دیگر عیوب و نقائص سے پاک شریعت عطا کی اور اخلاق کو کمال تک پہنچایا اور جو جو کچھ ناقص تھا اسے
کامل کیا اور تمام اقوام عالم کو اپنا ممنون احسان کیا اور چوٹی کے فصیح وبلیغ بیانوں اور نہایت روشن وحی کے
ذریعہ سے رُشد کی راہیں بتائیں اور مخلوق کو گمراہی سے بچایا اور اپنے نمونے کے ذریعہ سے کنارہ کش
بنایا اور بہائم و انعام کو گویا کر دیا ( یعنی ایسے لوگ جو جانوروں کی طرح رہنے والے تھے ، ان پڑھ جاہل
تھے ، اجڈ تھے ان کو بھی زبانیں دیں اور ان کی زبانوں کو شائستہ کر دیا۔ان کے اخلاق کو بلند کیا ) اور ان
میں ہدایت کی روح پھونک دی اور تمام مرسلین کے وارث بنادیا اور انہیں ایسا پاک وصاف کیا کہ وہ
اللہ تعالیٰ کی رضا میں فنا ہو گئے اور اللہ تعالیٰ کے لئے انہوں نے پانی کی طرح اپنے خون بہا دیئے اور
کامل اطاعت کے ساتھ اپنے آپ کو بکلی اللہ تعالیٰ کے سپر د کر دیا۔پھر دوسری طرف آپ نے اچھوتے اور مخفی در مخفی لطائف و معارف اور نادر نکات کی تعلیم دے کر
ہمارے جیسے آپ کے دستر خوان کا پس خوردہ کھانے والوں کو حقیقی فضیلت کے مقام پر پہنچادیا۔(اخلاق میں
بھی اعلیٰ کر دیا علم و معرفت میں بھی اعلیٰ کر دیا ) اور آپ کی رہنمائی کے طفیل حق تعالیٰ تک پہنچنے کی راہیں ہم نے
اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔(روحانیت میں بھی اوپر لے گئے ) اور ہم فلک بریں پر جا پہنچے ، بعد اس کے کہ ہم
زمین میں دھنس چکے تھے۔پس اے اللہ ! روز جزا تک اور ابد الآباد تک آپ مصلانا اسلم پر درود اور سلام بھیج۔نیز
آپ ساینا ایلم کی آل پاک طاہرین طبیبین پر اور آپ کے صحابہ کرام پر جو آپ سالانی ایم کے ناصر بھی بنے اور
منصور بھی جو اللہ تعالیٰ کی چیدہ اور برگزیدہ جماعت ہے جنہوں نے اپنی جانوں اور اپنی عزتوں اور اپنی

خطبات مسرور جلد 13
309
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
آبروؤں اور اپنے اموال اور اولاد پر اللہ تعالیٰ کو مقدم کیا۔رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ۔(البلاغ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 433-434 - ترجمه عربی عبارت از کتاب محامد خاتم النبیین سرور انبیاء حبیب خداصلی
الہ علیہ وسلم سمی به در یتیم از تحریرات از مرزا غلام احمد قادیانی شائع کردہ 31 جنوری 1936 صفہ نمبر 302)
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب ختم نبوت کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:
”ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے نبی اور رسول ہیں
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین تمام ادیان سے بہتر ہے اور ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں۔آپ کے بعد وہی نبی آ سکتا ہے جس کی تربیت آپ کے
فیضان سے ہوئی ہو اور آپ کی پیشگوئی کے ماتحت آیا ہو اور کوئی نبی نہیں آسکتا۔اور ختم نبوت سے
مراد نبوت کے کمالات کا ہمارے نبی افضل الرسل والانبیاء پر ختم ہونا ہے۔اور ہم اعتقادر کھتے ہیں کہ آپ
کے بعد وہی نبی آ سکتا ہے جو آپ کی امت میں سے اور آپ کے کامل تر پیروؤں میں سے ہو جس نے تمام کا
تمام فیضان آپ ہی کی روحانیت سے پایا ہو اور آپ ہی کے نور سے منور ہو ا ہو۔اور کوئی نبی نہیں آسکتا۔اور یہی بات حق ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے برکات پر گواہ ہے اور لوگوں کو آپ کا حسن
آپ کے سچے پیروؤں کے لباس میں جو کامل محبت اور اخلاص کے ساتھ آپ میں فنا ہوں دکھلاتی ہے اور
اس کے خلاف بحث کرنا جہالت ہے بلکہ یہ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ابتر نہ
ہونے کا ثبوت ہے اور اہل تدبر کے لئے اس کی تفصیل کی کچھ ضرورت نہیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جسمانی لحاظ سے تو کسی مرد کے باپ نہیں تھے لیکن آپ روحانیت کے رو سے کمال یا فت شخص پر اپنی فیضان
رسالت کے لحاظ سے باپ ہیں اور آپ تمام انبیاء کے خاتم اور تمام مقبولوں کے سردار ہیں اور سوائے اس
شخص کے جس کے پاس آپ
کی مہر کا نقش ہو اور آپ کی سنت کا پیرو ہوکوئی شخص خدا تعالیٰ کی درگاہ میں کبھی
رسائی نہیں پاسکتا اور کوئی عمل اور کوئی عبادت آپ کی رسالت کے اقرار اور آپ کے دین اور آپ کی ملت
پر پختگی کے ساتھ قائم ہوئے بغیر قبول نہیں ہو سکتی۔اور جس نے آپ کو چھوڑا اور اپنی طاقت اور مقدور بھر
آپ کی تمام سنن کی پیروی نہ کی وہ ہلاک ہوا اور آپ کے بعد کوئی نئی شریعت نہیں آسکتی اور کوئی چیز آپ کی
کتاب اور آپ کے احکام کو منسوخ کرنے والی یا آپ کی پاک باتوں کو تبدیل کر دینے والی نہیں ہوسکتی اور
کوئی بارش آپ کی بارش جیسی نہیں ہوسکتی۔اور جو شخص قرآن کی پیروی سے ایک ذرہ بھر باہر نکلا وہ دائرہ
ایمان سے نکل گیا۔اور کوئی شخص کامیاب نہیں ہو سکتا اور نجات نہیں پاسکتا جب تک وہ ان تمام باتوں کی

خطبات مسرور جلد 13
66
310
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
پیروی نہ کرے جو ہمارے برگزیدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور جو شخص آپ کے احکام میں سے
ایک ذرہ بھر بھی چھوڑتا ہے وہ تباہی کے گڑھے میں گرتا ہے اور جو شخص اس امت میں سے کہلا کر بھی دعوی نبوت کے
ساتھ یہ اعتقاد نہیں رکھتا کہ اس
کی تربیت خیر البرا یاسید نامحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان سے ہوئی ہے اور آپ
کے نمونے کی پیروی کے بغیر وہ کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتا اور یہ کہ قرآن شریف خاتم الشریعت ہے تو ایسا شخص ہلاک
شدہ اور پکا کا فر وفاجر ہے۔اور جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے اور یہ عقیدہ نہ رکھتا ہو کہ وہ آپ کی امت میں سے ہے
اور جو کچھ اس نے پایا ہے آپ کے فیضان سے پایا ہے اور یہ کہ وہ آپ کے باغ کا ایک پھل، آپ کی بارش کا ایک
قطرہ آپ کے انوار کی ایک جھلک ہے تو ایسا شخص ملعون ہے اور ایسے شخص پر اور اس کے مددگاروں اور پیروؤں اور
ساتھیوں پر سب پر خدا کی لعنت ہے۔اب آسمان کے نیچے ہمارے نبی مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی شخص جو
آپ کا غیر ہو نبی نہیں اور نہ ہی قرآن کریم کے سوا ہماری کوئی اور کتاب ہے اور جو شخص اس کی مخالفت کرتا ہے وہ
اپنے آپ کو آپ دوزخ میں ڈالتا ہے۔“
( مواهب الرحمان۔روحانی خزائن جلد 19 صفحه 285 تا 287 ترجمه عربی عبارت از کتاب محامد خاتم النبیین سرور انبیاء حبیب
خداصلی اللہ علیہ وسلم سمی به در یتیم از تحریرات از مرزا غلام احمد قادیانی شائع کردہ 31 جنوری 1936 صفحہ نمبر : 319_320)
پھر آپ بیان فرماتے ہیں کہ اب شفیع صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔فرمایا :
نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔اور تمام آدم زادوں کیلئے
اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ وجلال کے نبی
کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ اور یا درکھو
کہ نجات وہ چیز نہیں جو مرنے کے بعد ظاہر ہوگی بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اسی دنیا میں اپنی روشنی دکھلاتی
ہے۔نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس میں اور تمام مخلوق
میں درمیانی شفیع ہے ( خدا سچ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم محلوق اور خدا کے درمیان شفیع ہیں ) اور آسمان
کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور کتاب ہے۔اور کسی کے لئے
خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے۔موسیٰ نے وہ متاع
پائی جس کو قرون اولی کھو چکے تھے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ متاع پائی جس کو موسیٰ کا سلسلہ کھو چکا
تھا۔اب محمدی سلسلہ موسوی سلسلہ کے قائم مقام ہے مگرشان میں ہزار ہا درجہ بڑھ کر مثیل موسیٰ ، موسیٰ سے
بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ، ابن مریم سے بڑھ کر “ (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 14-13)
66

خطبات مسرور جلد 13
311
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
پس یہ چند اقتباسات ہیں جو میں نے ان بے شمار اقتباسات میں سے لئے ہیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور مقام کے بارے
میں تحریر فرمائے ہیں۔اسی طرح اسلام کی مختلف تعلیمات کی وضاحت کے بارے میں بھی ایک
خزانہ ہے جو آپ نے پیش فرمایا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے زیادہ سے زیادہ فیض اٹھانے کی توفیق عطا
فرمائے اور اسلام کے نام نہاد علمبرداروں کو بھی عقل دے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی
-
عاشق صادق کی باتوں کو سنیں اور یہ عامۃ المسلمین کی صحیح رہنمائی کرنے والے بنیں۔نماز کے بعد میں دو جنازے غائب بھی پڑھاؤں گا۔پہلا ہے مکرم محمد موسیٰ صاحب درویش
قادیان کا جو 10 رمئی 2015ء کو پچانوے سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم آخری عمر تک چلتے پھرتے رہے۔وفات سے چار روز قبل احمد یہ چوک میں ایک سڑک پر حادثے
میں گرنے کی وجہ سے کنپٹی پر چوٹ لگی جس کی وجہ سے چار روز امرتسر ہسپتال میں داخل رہے اور اس کے
بعد نور ہسپتال میں وفات ہو گئی۔مرحوم موصی تھے۔آپ کے خاندان کو خلافت اولی کے زمانے میں
بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔مرحوم ضلع شیخو پورہ کے گاؤں سید والا کے رہنے
والے تھے۔1946ء میں جب آپ نے فوج کی ملازمت چھوڑ کر قادیان میں رہائش اختیار کی تو
حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ آپ کیا کام کر رہے ہیں تو مرحوم نے بتایا کہ فوج کی سروس
چھوڑ کر ذاتی کام شروع کرنے لگا ہوں۔اس پر حضور نے فرمایا کہ مجھے آپ کی خدمت کی ضرورت ہے
ہجرت کر کے آپ نے پاکستان میں نہیں جانا۔قادیان میں ہی قیام رکھیں۔یہ 47ء کی بات ہے اور اس
وقت حالات پارٹیشن کے بھی ہو رہے تھے۔چنانچہ آپ قادیان میں ہی ٹھہرے اور اس طرح آپ
313 درویشان قادیان میں شامل ہو گئے اور بڑی سعادتمندی سے درویشی کے دن گزارے۔آپ کو سالہا
سال صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر میں بالخصوص دارا مسیح میں خدمت کی توفیق ملی۔مرحوم کو 2006 ء میں جلسہ
سالانہ برطانیہ میں درویشوں کے نمائندے کے طور پر شرکت کی توفیق ملی اور عالمی بیعت میں بھی آپ کو
ہندوستان کے نمائندہ ہونے کی توفیق ملی اور آپ سب سے آگے بیٹھے ہوئے تھے۔پسماندگان میں دو
بیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ کے بیٹے مکرم لطیف صاحب سلسلہ کی خدمت سے ریٹائر
ہوئے ہیں۔آپ کی اہلیہ کی وفات 30 مئی 2014ء کو ہوئی تھی۔انہوں نے اپنے درویش شوہر کا ساتھ
دیتے ہوئے بڑی درویشانہ زندگی بڑے صبر کے ساتھ بسر کی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور
ان
کی اولا دکو بھی توفیق عطا فرمائے کہ ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے رہیں۔

خطبات مسرور جلد 13
312
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
دوسرا جنازہ صاحبزادی سیدہ امتہ الرفیق صاحبہ کا ہے جو حضرت سید میر محمد اسماعیل صاحب رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی تھیں۔6 مئی 2015ء کو 80 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجِعُونَ۔حضرت میر محمد اسماعیل صاحب نے دو شادیاں کی تھیں۔پہلی شادی سے اولا د نہیں تھی۔دوسری
شادی مکرمہ حضرت امۃ اللطیف بیگم صاحبہ سے 1917ء میں ہوئی اور ان سے پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو
سات بیٹیاں اور تین بیٹے عطا فرمائے۔صاحبزادی امتہ الرفیق کا نمبر آٹھواں تھا۔بڑی علمی شخصیت تھیں۔خاموش طبیعت تھی۔ان کے بیٹے حمید اللہ نصرت اللہ پاشا فضل عمر ہسپتال میں ڈاکٹر ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ
میرے والد حضرت اللہ پاشا صاحب نے 1953ء میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران احمدیت
قبول
کی تھی۔1960ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میرے والد صاحب کو میری
والدہ سے رشتہ سے متعلق تجویز دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے دو ماموں تھے۔بڑے ماموں بہت بڑے
صوفی تھے یعنی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب جو حضرت اماں جان کے بھائی تھے اور چھوٹے ماموں
بہت بڑے عالم تھے یعنی حضرت میر الحق صاحب۔میاں بشیر احمد صاحب نے فرمایا کہ آپ کے لئے اپنے بڑے ماموں کی صاحبزادی امیتۃ الرفیق کا
رشتہ تجویز کرتا ہوں تو ان کے والد نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے کہا کہ میرے رشتے دار سارے غیر
احمدی ہیں تو میں رشتہ کس طرح کروں، بات کس طرح کروں؟ آپ نے فرمایا کہ آپ کے سر پرست
کے طور پر میں رشتہ کی بات کرتا ہوں۔چنانچہ 5 نومبر 1961ء کو آپ کا نکاح ہوا اور اسی روز رخصتی ہو
گئی اور حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے ڈاکٹر نصرت پاشا کوسنا یا کہ تمہاری امی کی شادی جب ہوئی
اس وقت حضرت مصلح موعود بیمار تھے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے شادی کی دعا کرائی اور
نمائندگی میں شامل ہوئے۔اس کے بعد حضرت مصلح موعود کو جب ملنے آئے اور جب مل کے نکلنے لگے تو
حضرت مصلح موعود نے پیغام دیا کہ حضرت اللہ پاشا جن سے امتہ الرفیق صاحبہ کی شادی ہوئی تھی ان کو کہہ
دو کہ آپ کو میں نے اپنی بیٹی دی ہے۔ان کے بچے حمید اللہ نصرت پاشا صاحب جیسا کہ میں نے کہا واقف زندگی ہیں۔فضل عمر
ہسپتال میں ڈینٹل سرجن ہیں۔دوسرے بیٹے خضر پاشا دوبئی میں ہیں اور بیٹی ان کی ایک فرحانہ پاشا
ڈاکٹر غلام احمد فرخ صاحب واقف زندگی کی اہلیہ ہیں۔یہ فرخ صاحب بھی ربوہ میں کمپیوٹر سیکشن میں
کام کرتے ہیں۔امتہ الرفیق صاحبہ کو ایک لمبا عرصہ نائب صدر لجنہ کراچی کے طور پر خدمت کی توفیق ملی
اور باوجود گھٹنوں کی تکلیف کے آپ ہر جگہ پہنچتیں۔دفاتر اونچی منزل میں تھے وہاں جاتیں اس کی وجہ سے

خطبات مسرور جلد 13
313
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء
آپ کو تکلیف زیادہ بڑھ گئی لیکن بہر حال انہوں نے اپنے فرائض نہیں چھوڑے۔بڑی غریب پرور تھیں اور
غریبوں کی غیر معمولی مدد کیا کرتی تھیں اور اخفاء میں رکھتی تھیں۔خلافت سے اس قدر عقیدت کا تعلق تھا کہ کوئی بات آپ برداشت نہیں کر سکتی تھیں۔1974ء
میں جو حالات ہوئے اس کے بعد کچھ مہمان ان کے گھر آئے اور کھانے کی میز پر کسی نے کہا کہ اسمبلی کی
کارروائی کے دوران حضور کو یعنی خلیفہ ثالث کو اس طرح نہیں بلکہ اس طرح کہنا چاہئے تھا تو آپ نے اسی
وقت انگلی کے اشارہ سے سختی سے منع کیا اور فرمایا کہ بس اس سے آگے ایک لفظ نہیں سنوں گی۔فوراو ہیں
بات ختم کر دی۔خلافت سے بڑا وفا کا تعلق تھا۔پھر اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کا خاص تعلق تھا۔یہ کہتے ہیں کہ میرے والد صاحب کی ریٹائرمنٹ ہو
گئی تو صرف پنشن پے گزارا تھا۔حالات ذرا تنگ تھے تو ایک دن والدہ صاحبہ نے ( یعنی امتۃ الرفیق
صاحبہ نے میری موجودگی میں والد صاحب سے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے وَاللهُ خَيْرُ
الرازقین کی بشارت ہوئی ہے۔اور اس کے بعد ان کے میاں کو ورلڈ بینک نے ایڈوائزر کے طور پر رکھا
اور کنسلٹنسی (consultancy) کی فیس بھی آنے لگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آمد بڑھ گئی۔دنیا سے
کوئی لگاؤ نہیں تھا۔ان کی بیٹی فرحانہ پاشا نے لکھا ہے کہ میری امی کا جو سامان لپیٹا ہے تو سب کچھ لپیٹنے میں
پندرہ منٹ لگے۔ان کی ایک اور خوبی یہ تھی کہ ان کا سارا سسرال غیر احمدی تھا۔حضرت مصلح موعود نے ان کو
نصیحت کی تھی کہ غیر احمدی رشتہ داروں کا ہمیشہ خیال رکھنا اور کہتی ہیں کہ امی نے ساری زندگی اس نصیحت پر
خوب عمل کیا اور ابا کے ساتھ غیر احمدی رشتہ دار جو صرف رشتہ دار ہی نہیں تھے بلکہ مختلف انداز میں مخالفت کا
بھی اظہار کرتے تھے ان کی مخالفت کے باوجود ساری زندگی ان سے حسن سلوک رکھا اور آخر وفات کے
وقت ان میں سے بعضوں نے یہ تسلیم کیا کہ ان جیسا ہمارا ہمدرد اور خیر خواہ کوئی نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے
درجات بلند فرمائے اور ان
کی اولاد کو بھی نیکیوں پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹرنیشنل مورخہ 05 جون 2015 ء تا 11 جون 2015 ، جلد 22 شماره 23 صفحہ 05 09)

آج 10 میں سے 10 باقی