برکاتِ خلافت

خطبات مسرور جلد 13
329
22
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 29 رمئی 2015 ء بمطابق 29 ہجرت 1394 ہجری شمسی
بمقام فرینکفرٹ جرمنی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ فرمایا کہ تم میں نبوت قائم رہے گی اس وقت تک جب تک
اللہ تعالیٰ چاہے۔پھر اس کے بعد خلافت علی منہاج نبوت قائم ہوگی۔وہ خلافت قائم ہوگی جو نبی کے طریق
پر چلنے والی ہوگی۔اس کے ذاتی مفادات نہیں ہوں گے۔وہ نبی کے کام کو آگے بڑھانے والی ہوگی۔لیکن
ایک عرصے کے بعد یہ خلافت جو راشد خلافت ہے ختم ہو جائے گی۔یہ نعمت تم سے چھینی جائے گی۔پھر ایسی
بادشاہت قائم ہو جائے گی جس سے لوگ تنگی محسوس کریں گے۔پھر اس سے بھی بڑھ کر جابر بادشاہت ہو
گی۔پھر اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آئے گا اور پھر خلافت علی منہاج نبوت قائم ہوگی۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 285 مسند النعمان بن بشیر حدیث: 18596 عالم الكتب بيروت 1998ء)
ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ اسلام کی تاریخ میں مختلف ادوار میں آنے والے مسلمان
سر براہان حکومت اپنے آپ کو خلفاء کہلاتے رہے۔یہ بتاتے رہے کہ ان کا مقام خلیفہ کا مقام ہے لیکن
اس کے باوجود مسلمانوں کی اکثریت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے جو پہلے چار خلفاء ہیں
ان کو ہی خلفائے راشدین کا مقام دیتی ہے۔انہی کا دور خلافت راشدہ کا دور کہلاتا ہے۔یعنی وہ دور جو
ہدایت یافتہ اور ہدایت پھیلانے والا دور تھا جو اپنے نظام کو اس طرح چلاتے رہے جس طرح انہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چلاتے دیکھا۔قرآنی تعلیمات کے مطابق اس نظام کو چلایا۔خاندانی
بادشاہت نہیں رہی بلکہ مومنین کی جماعت کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے خلافت کی رداء انہیں پہنائی۔لیکن
ان کے علاوہ باقی خلفاء خاندانی بادشاہت کو ہی قائم رکھتے رہے اور حرف بہ حرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات مسرور جلد 13
330
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
کی یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔جب پہلی دو باتوں میں یہ پیشگوئی حرف بہ حرف پوری ہوئی تو جو آخری بات آپ
نے بیان فرمائی اس میں بھی ہمارے آقا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول نے ہی پورا ہونا تھا
کہ اس دنیا داری اور مسلمانوں کے بگڑے ہوئے حالات کو دیکھ کر وہ خدا جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو تا قیامت قائم رہنے والی شریعت کے ساتھ بھیجا تھا اس کا رحم جوش مارتا اور خلافت علی مہاج نبوت کو دنیا
میں دوبارہ قائم فرماتا۔اور ہم احمدی یہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے
گئے وعدے کے مطابق اپنے رحم کو جوش دلایا۔اس کا رحم جوش میں آیا اور ہمارے آقا و مولیٰ کی بات کو پورا فرماتے ہوئے مسیح موعود اور مہدی معہود کے
ذریعہ خلافت علی منہاج نبوت کو قائم فرمایا۔آپ کو جہاں اتنی نبی ہونے کا مقام عطافرمایا وہاں خاتم الخلفاء کے
مقام سے بھی نوازا کہ اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلۂ خلافت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق اور
خاتم الخلفاء کے ذریعہ سے ہی جاری ہوتا ہے۔پس ہم خوش قسمت ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس
خوشخبری سے حصہ پانے والوں میں شامل ہیں جو آپ نے خلافت علی منہاج نبوت کے قیام کی ہمیں عطا فرمائی
تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ جمعہ کی آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمعة: 4) کی
وضاحت میں جن بعد میں آنے والوں کو پہلوں سے ملایا تھا ان میں ہم شامل ہوئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے جس پیارے کے بارے میں فرمایا تھا کہ وہ ایمان شریا سے زمین پر لے کر آئے گا۔(صحیح البخاری کتاب التفسير سورة الجمعه باب قوله وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ 4897)
ہمیں اس کے ماننے والوں میں شامل فرمایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس مسیح و مہدی کو اپنا
سلام پہنچانے کے لئے کہا تھا
(مسند احمد بن حنبل جلد 3 صفحه 182 مسندابی هریرة حديث : 7957 عالم الكتب بيروت 1998ء)
ہمیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ یہ فرض ادا کرنے والوں میں شامل ہوں اور پھر جماعت
احمد یہ مبائعین پر یہ بھی اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آپ کے
بعد جاری سلسلۂ خلافت کی بیعت میں بھی شامل فرمایا۔پس اللہ تعالیٰ کے یہ تمام فضل ہر احمدی سے تقاضا کرتے ہیں کہ اس کا شکر گزار بنتے ہوئے اپنی
حالتوں میں وہ تبدیلی لائیں جو اللہ تعالیٰ کے اس فرستادہ کے ماننے والوں کا فرض ہے۔تبھی اس بیعت کا حق
ادا کر سکیں گے۔مسیح موعود اور مہدی معہود نے ایمان کو ثریا سے زمین پر لانا تھا اور اپنے ماننے والوں کے
دلوں کو اس سے بھرنا تھا اور ہر احمدی یقیناً اس بات کا گواہ ہے کہ آپ نے یہ کام کر کے دکھایا۔لیکن اس

خطبات مسرور جلد 13
331
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
ایمان کا قائم کرنا صرف آپ کی زندگی تک محدود نہیں تھا یا چند دہائیوں تک محدود نہیں تھا بلکہ جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خلافت علی منہاج نبوت کی خوشخبری دے کر خاموشی اختیار کی تو پھر اس کا
مطلب تھا کہ اس ایمان کو تا قیامت زمین پر اپنی شان و شوکت سے قائم رہنا ہے اور ہر وہ شخص جو اپنے
آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شمار کرتا ہے اس کا فرض ہے کہ اس ایمان کو اپنے
دلوں میں بٹھا کر اس پر ہمیشہ قائم رہے۔یہ ان ماننے والوں کا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے بعد آپ کے طریق پر چلنے والے نظام خلافت کے ساتھ بجڑ کر اس ایمان کے مظہر بنتے ہوئے اسے
دنیا کے کونے کونے میں پھیلائیں اور تو حید کو دنیا میں قائم کریں۔اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمارے
آقا و مطاع حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا تھا اور اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کے غلامِ
صادق
کو بھیجا ہے۔اور اسی کام کی سرانجام دہی کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خلافت کے تاقیامت
رہنے کی پیشگوئی فرمائی تھی۔اور اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کو اپنے اس دنیا سے
جانے کی غمناک خبر کے ساتھ یہ خوشخبری بھی دی تھی اور فرمایا تھا کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو
قدرتیں دکھاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں
کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ اپنی
قدیم سنت کو ترک کر د یوئے“۔فرمایا ” کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا
آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہو گا“۔(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305 )
پس ایمان کو زمین پر قائم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد اس
دوسری قدرت کو جاری فرمایا۔اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ مخالفین دین خوش ہوں کہ دین دوبارہ دنیا سے ختم ہو
گیا۔اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ شیطان دندناتا پھرے۔اللہ تعالیٰ نے مخالفین کی جھوٹی خوشیوں کو پامال کرنا
ہے۔اس لئے اس نے ایمان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد جاری نظام خلافت کی مددکرتے
ہوئے دنیا میں قائم رکھنا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کا بھی فرض قرار دیا ہے جو اس نظام سے جڑنے کا
دعوی کرتے ہیں کہ اس ایمان کو دنیا میں قائم رکھنے کے لئے خلافت کے مددگار بنیں اور اپنے عہد بیعت کو
سامنے رکھتے ہوئے یہ تتم ارادہ کریں کہ ہم نے اپنے ایمان کی بھی حفاظت کرنی ہے اور دوسروں کو بھی
ایمان کی روشنی سے آشکار کرنا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قدیم
سے سنت ہے کہ وہ دوقدرتیں دکھلاتا ہے اور ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ دوسری قدرت نظام خلافت

خطبات مسرور جلد 13
332
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
ہے۔پس نظام خلافت کا دینی ترقی کے ساتھ ایک اہم تعلق ہے اور شریعت اسلامیہ کا یہ ایک اہم حصہ
ہے۔دینی ترقی بغیر خلافت کے ہو ہی نہیں سکتی۔جماعت کی وحدت خلافت کے بغیر قائم رہ ہی نہیں سکتی۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم میں سے ہر ایک جو خلافت سے وابستہ ہے اس بات کو اچھی طرح جانتا ہے کہ
خلافت کا جماعت میں جاری رہنا ایمان کا حصہ ہے اور اس بات کو وہ لوگ بھی جانتے تھے جو جماعت میں
حضرت خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات پر فتنہ اٹھانے والوں کی باتوں کو رد کر کے خلافت سے
وابستہ رہنا چاہتے تھے۔ان کو پتا تھا کہ ہمارا ایمان قائم رہ ہی نہیں سکتا اگر ہم میں نظام خلافت نہیں ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے ان لوگوں کے ایمان میں پختگی کی وجہ سے آج
ہم میں سے بہت سے جو ان بزرگوں کی نسلوں میں سے ہیں نظام خلافت کے فیض سے فیضیاب ہور ہے
ہیں۔اس سلسلے میں سب سے زیادہ کوشش اور قربانی حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے کی۔حضرت خلیفہ اسیح
الثانی پر الزام لگانے والوں نے بڑے بڑے الزام لگائے لیکن جو آپ کے دل کی کیفیت نظام خلافت کو
بچانے کے لئے تھی اس کی ایک جھلک میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے الفاظ میں ہی آپ کے سامنے رکھتا
ہوں
کیونکہ یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے اور فتنوں سے بچنے کے لئے ہمیں تاریخ پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔اسی طرح
ایمان میں مضبوطی کے لیئے بھی یہ ضروری ہے۔یہ مضبوطی کا ذریعہ بنتا ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں کہ جہاں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے وفات پائی تھی یعنی
اس گھر میں جس گھر میں اس کے ایک کمرے میں میں نے مولوی محمد علی صاحب کو بلا کر کہا کہ خلافت کے
متعلق کوئی جھگڑا پیش نہ کریں کہ ہونی چاہئے یا نہ ہونی چاہئے اور اپنے خیالات کو صرف اس حد تک محدود
رکھیں کہ ایسا خلیفہ منتخب ہو جس کے ہاتھ میں جماعت کے مفاد محفوظ ہوں اور جو اسلام کی ترقی کی کوشش کر
سکے۔چونکہ صلح ایسے ہی امور میں ہوسکتی ہے جن میں قربانی ممکن ہو۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں کہ
میں نے مولوی صاحب سے کہا جہاں تک ذاتیات کا سوال ہے میں اپنے جذبات کو آپ کی خاطر قربان کر
سکتا ہوں لیکن اگر اصول کا سوال آیا تو مجبوری ہوگی کیونکہ اصول کا ترک کرنا کسی صورت میں بھی جائز نہیں۔ہمارے اور آپ کے درمیان یہی فرق ہے کہ ہم خلافت کو ایک مذہبی مسئلہ سمجھتے ہیں اور خلافت کے وجود کو
ضروری قرار دیتے ہیں۔مگر آپ خلافت کے وجود کونا جائز قرار نہیں دے سکتے کیونکہ ابھی ابھی ایک خلیفہ کی
بیعت سے آپ کو آزادی ملی ہے۔یعنی مراد تھی کہ حضرت خلیفہ امسیح الاول کی بیعت تو آپ لوگوں نے کی تھی
اور اب ان کی وفات ہوئی ہے۔آپ کو اس سے آزادی ملی ہے یعنی کہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے بعد

خطبات مسرور جلد 13
333
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
اب آپ کہتے ہیں کہ ہمیں خلافت نہیں چاہئے اور ہم خلافت سے آزاد ہو گئے۔حضرت مصلح موعود نے
انہیں کہا کہ چھ سال تک آپ نے بیعت کئے رکھی اور جو چیز چھ سال تک جائز تھی وہ آئندہ بھی حرام نہیں ہو
سکتی اور وہ چیز جسے اللہ تعالیٰ کا حکم ہو وہ تو بالکل بھی نہیں ہو سکتی۔آپ کی اور ہماری پوزیشن میں یہ ایک فرق
ہے کہ آپ اگر اپنی بات کو چھوڑ دیں تو آپ کو وہی چیز اختیار کرنی پڑے گی جسے آپ نے اب تک اختیار
کئے رکھا۔یعنی خلیفہ امسیح الاول کی بیعت کئے رکھی۔لیکن ہم اگر اپنی بات چھوڑیں تو وہ چھوڑنی پڑے گی
جسے چھوڑ نا ہمارے عقیدہ اور مذہب کے خلاف ہے اور جس کے خلاف ہم نے
کبھی عمل نہیں کیا۔پس انصاف
کا تقاضا یہی ہے کہ آپ وہ راہ اختیار کر لیں جو آپ نے آج تک اختیار کئے رکھی تھی اور ہمیں ہمارے
مذہب اور اصول کے خلاف مجبور نہ کریں۔باقی رہا یہ سوال کہ جماعت کی ترقی اور اسلام کے قیام کے لئے
کون مفید ہوسکتا ہے سو حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے حضرت مولوی محمد علی صاحب کو کہا کہ جس شخص پر آپ
متفق ہوں گے اسے ہم خلیفہ مان لیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی اکثریت یہ چاہتی
تھی کہ نظام خلافت قائم ہو۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا واضح ارشاد جماعت کے سامنے
تھا۔جب یہ میٹنگ زیادہ لمبی ہوگئی۔مولوی محمد علی صاحب ضد کرتے چلے گئے تو لوگوں نے دروازے پیٹنے
شروع کر دیئے اور شور مچایا کہ جلدی فیصلہ کریں اور ہماری بیعت لیں۔بہر حال حضرت خلیفہ اسیح الثانی
فرماتے ہیں کہ مولوی صاحب کو میں نے کہا کہ آپ کے خدشات میں نے دُور کر دیئے ہیں اس لئے
آپ کے سامنے اب یہ سوال ہونا چاہئے کہ خلیفہ کون ہو۔یہ نہیں کہ خلیفہ ہونا نہیں چاہئے۔اس پر
مولوی صاحب نے کہا کہ میں جانتا ہوں اس لئے آپ زور دے رہے ہیں کہ آپ کو پتا ہے کہ خلیفہ
کون ہو گا۔حضرت مصلح موعود نے کہا لیکن میں نے ان سے کہا کہ مجھے تو نہیں پتا کہ کون ہو گا۔خلیفہ ثانی نے
فرمایا کہ میں اس کی بیعت کرلوں گا جسے آپ یعنی مولوی محمد علی صاحب چنیں گے جب میں آپ کے منتخب
کردہ کی بیعت کرلوں گا تو پھر کیونکہ خلافت کے مؤید یعنی خلافت کی تائید کرنے والے میری بات مانتے ہیں
مخالفت کا خدشہ پیدا ہی نہیں ہوسکتا۔لیکن مولوی صاحب نے نہ ماننا تھانہ مانے۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ
تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ آپ جو بدظنیاں کرتے رہتے ہیں میرے پے۔میں اپنا دل
چیر کر آپ کو کس طرح دکھاؤں۔میں تو جو قربانی میرے امکان میں ہے کرنے کو تیار ہوں اور پھر تھوڑی
دیر بعد جب یہ دروازہ کھولا گیا باہر نکلے تو مولوی محمد احسن امروہی صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی
حضرت مرزا بشیر الدین محمد احمدکا نام پیش کیا اور جماعت نے آپ کو مجبور کیا کہ آپ بیعت لیں۔آپ نے

خطبات مسرور جلد 13
334
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
بڑا کہا کہ مجھے تو بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں۔مولوی سرور شاہ صاحب نے غالباً کہا کہ میں پڑھتا جاتا
ہوں اور یوں اس دوسری قدرت کے قائم ہونے میں یہ جو فتنہ پردازوں نے فتنہ ڈالنے کی کوشش کی تھی
اسے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو پورا کرتے ہوئے ناکام و نامراد کر دیا اور خلافت
علی منہاج نبوت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد دوسری مرتبہ پھر قائم فرما دی۔اور جو
خلافت سے دور ہٹے ہوئے تھے وہ بڑے دینی عالم بھی تھے، دنیاوی عالم بھی تھے ، پڑھے لکھے بھی تھے،
تجربہ کار بھی تھے، صاحب ثروت و حیثیت بھی تھے، انجمن کے تمام خزانے کو بھی اپنے قبضے میں کئے ہوئے
تھے لیکن وہ لوگ ناکام و نامراد ہی ہوتے گئے۔مولوی صاحب خلافت ثانیہ کے انتخاب کے بعد نہ صرف
وہاں سے، قادیان سے چلے گئے بلکہ ان غیر مبائعین نے نظام خلافت کو ختم کرنے کے لئے بعد میں بھی
بڑی فتنہ پردازیاں جاری رکھیں۔لیکن ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔کیوں؟ اس لئے کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ
خلافت کے نظام کو جاری رکھنے کا تھا۔جب یہ لوگ ہر طرح سے ناکام ہو کر قادیان چھوڑ کر جارہے تھے اور
خزانہ بھی بالکل خالی کر گئے تھے۔جاتے ہوئے تعلیم الاسلام سکول کی عمارت کی طرف اشارہ کر کے کہہ
رہے تھے کہ دس سال نہیں گزریں گے کہ ان عمارتوں پر آریوں اور عیسائیوں کا قبضہ ہوگا۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 18 صفحہ 72 تا 75)
خلافت کی برکت اور ترقیات
لیکن دیکھیں اللہ تعالیٰ کس شان سے اپنے وعدے پورے فرماتا ہے۔کس طرح اپنے رسول صلی
اللہ علیہ وسلم کے قول کو پورا کرتا ہے۔کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ دی گئی خوشخبری کو نہ
صرف پورا فرما تا ہے بلکہ آج تک ہر روز ایک نئی شان سے پورا فرما تا چلا جا رہا ہے۔وہ دس سال کی بات
کرتے تھے کہ اس سے پہلے ہی آریہ اور عیسائی یہاں قبضہ کر لیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے کاموں کی اپنی
شان ہے۔وہ دس سال بھی گزر گئے اور اس کے بعد بھی کئی دہائیاں گزرگئیں اور آج اس بات کو 101 سال
ہو گئے ہیں لیکن نہ صرف انتہائی نامساعد حالات کے باوجود قادیان ترقی کر رہا ہے جس میں پارٹیشن کا واقعہ
بھی شامل ہے جب جماعت کو وہاں سے نکلنا پڑا اور صرف چند سو درویشوں کو وہاں درویشی کی زندگی
گزارنے کے لئے چھوڑ دیا گیا۔اور اب تو قادیان میں نئی سے نئی جدید عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں۔ایک سکول
پر قبضہ کرنے کی بات کرتے تھے۔کئی کروڑ روپے کی لاگت سے نئے سکول بن رہے ہیں۔تبلیغ کے کام بھی
اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں بہت وسعت اختیار کر چکے ہیں اور پھر قادیان ہی نہیں دنیا کے بہت سے ممالک

خطبات مسرور جلد 13
335
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
میں خلافت احمدیہ کے ساتھ وابستہ جماعت کی کئی کئی منزلہ عمارتیں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کا ثبوت دے
رہی ہیں۔دنیا کے ہر مذہب کے افراد تک اسلام کی خوبصورت
تعلیم پہنچ رہی ہے۔پس یہ تائید ہے اللہ تعالیٰ
کی خلافت احمدیہ کے ساتھ جس کے نظارے ہم روز دیکھ رہے ہیں۔جرمنی بھی ان فیوض سے خالی نہیں ہے جو خلافت احمدیہ سے جڑنے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ پہنچا
رہا ہے۔ابھی چند دن پہلے جماعت جرمنی کی دو ذیلی تنظیموں انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ نے مل کر پانچ منزلہ
عمارت خریدی جو ایک اعشاریہ سات ملین یا سترہ لاکھ یورو کی خریدی گئی۔وہ خزانہ جس میں خلافت کے
مخالفین نے ایک روپے سے بھی کم رقم چھوڑی تھی اور ہنتے تھے کہ دیکھیں اب کس طرح نظام چلے گا۔اس
خلافت سے وابستہ ایک ملک کی دو ذیلی تنظیموں نے آج ایک پانچ منزلہ وسیع عمارت تقریباً انیس کروڑ
روپے سے بھی زیادہ مالیت خرچ کر کے خریدی ہے۔اب یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور خلافت احمدیہ کی تائید نہیں
تو اور کیا ہے۔جو خلافت سے علیحدہ ہوئے ان کا مرکزی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ان کے نیک فطرت اس
وقت بھی جب ان کو احساس ہوا اور آج بھی جب ان کو یا ان کی نسلوں کو احساس ہوتا ہے تو ان میں سے بھی
جماعت احمد یہ مبائعین میں شامل ہو رہے ہیں اور خلافت کے جھنڈے تلے آ رہے ہیں۔پھر آج دنیا میں تبلیغ اسلام کا کام خلافت احمدیہ کے نظام کے تحت ہی ہو رہا ہے۔جب دنیا
میں اسلام کا نام بدنام کیا جا رہا ہے تو اسلام کی خوبصورت تصویر جماعت احمد یہ ہی دکھا رہی ہے اور یہی
وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ خود بھی خلافت احمدیہ کی سچائی دنیا پر ثابت کر رہا ہے۔بعض واقعات حیرت انگیز
ہوتے ہیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کو جماعت کی سچائی کے ساتھ خلافت کے ساتھ اپنی تائید و
نصرت کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔صرف جماعت احمدیہ کی سچائی ہی نہیں بلکہ خلافت کے ساتھ بھی
جو تائید و نصرت اللہ تعالیٰ دکھا رہا ہے وہ بھی غیروں کو دکھاتا ہے اور یوں سعید فطرتوں کے سینے کھولتا
ہے۔ایک دو باتوں کا ، واقعات کا میں یہاں ذکر کر دیتا ہوں۔نائیجر افریقہ کا ایک ملک ہے وہاں کے ہمارے مبلغ نے لکھا کہ نومبائعین کی ٹرینگ کلاس میں
دس امام حضرات کے ساتھ ساتھ ایک گاؤں دو گونہ (Ougna) کے چیف بھی حاضر ہو گئے۔جب ان
سے پوچھا گیا کہ امام صاحب کے بجائے آپ خود کیوں آگئے ہیں؟ یہ کلاس تو امام حضرات کی ٹریننگ
کے لئے ہے تو انہوں نے بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ اماموں کی کلاس ہے لیکن کل رات جب میں نے
امام صاحب کو کلاس میں شامل ہونے کا پیغام دیا تو اس نے انکار کر دیا اور بتایا کہ مجھے شہر کے سنی علماء جو

خطبات مسرور جلد 13
336
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
وہابی تھے انہوں نے بتایا ہے کہ احمدی کا فر ہیں۔یہ چیف کہتے ہیں کہ مجھے بڑی حیرانی ہوئی اور دکھ بھی
ہوا کہ احمدی کا فر کیسے ہو سکتے ہیں اور یہ کہ اگر یہ کا فر ہیں تو ان کو گاؤں میں تبلیغ کرنے کی اجازت تو بحیثیت
چیف میں نے دی ہے۔اس لئے میں تو دو گنا کا فر ہو گیا۔اس لئے میں نے رات کو بہت دعا کی۔لوگ کہتے
ہیں کہ افریقہ کے رہنے والے ان پڑھ لوگ ہیں، عقل نہیں۔گاؤں میں رہنے والے یہ چیف زیادہ پڑھے
لکھے بھی نہیں ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ کا خوف تھا سعید فطرت ہیں۔کہتے ہیں میں نے رات بہت دعا کی
اور اللہ تعالیٰ سے رہنمائی کی دعا کرتے کرتے سو گیا۔اس بات کی بڑے بڑے علماء کو سمجھ نہیں آتی۔پھر
انہوں نے حلفیہ بیان دیا کہ رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے گھر میں پہلے آسمان سے ستارے
اتر آئے ہیں اور پھر ان کے پیچھے پیچھے چاند۔میں ان کو پاس سے دیکھ رہا ہوں مگر ان میں روشنی نہیں ہے
اور پھر اچانک آسمان سے ایک سفید کپڑوں میں ملبوس شخصیت میرے گھر میں اترتی ہے اور اس گھر میں
داخل ہوتے ہی یعنی اس شخص کے داخل ہوتے ہی ستارے اور چاند حیرت انگیز طور پر روشن ہو گئے اور
سارا گھر روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور میرے دل میں یہ بات زور سے داخل ہوگئی کہ یہ تو احمدیوں کی کوئی
شخصیت ہے اور میں آگے بڑھ کر اسے سوال کرتا ہوں کہ آپ احمدیوں کے مربی ہیں یا خلیفہ۔اور میری
آنکھ کھل گئی۔مربی صاحب نے ان کو تصویر میں دکھا ئیں۔البم دکھایا تو انہوں نے فوری طور پر اپنی انگلی
میری تصویر پہ رکھ کر کہا اور بار بار قسمیں کھا کر کہا کہ انہی کو میں نے اپنے گھر میں آسمان سے اترتے
دیکھا تھا اور انہی کی آمد سے میرا گھر روشن ہو گیا تھا۔پھر گیمبیا سے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ سامبا باین (Samba Mbayen) ایک گاؤں
ہے۔جب وہاں تبلیغ کی گئی تو حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے بارے میں بتایا گیا اور آپ کی
جماعت میں شامل ہونے کے لئے شرائط بیعت پڑھ کر سنائی گئیں تو گاؤں کے امام اور گاؤں کی ترقیاتی کمیٹی
کے چیئر مین نے برجستہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امام مہدی کی آمد کی پیشگوئی فرمائی تھی اور آج
وہ پہلی مرتبہ امام مہدی کی آمد کا سن رہے ہیں اور جب سے احمدیت کو دیکھا ہے بہت متاثر ہیں۔پھر کہنے
لگے کہ صرف احمدی ہی حقیقی مسلمان ہیں کیونکہ ان کے پاس خلافت کی طاقت ہے جو سب کو ایک لڑی میں
پروئے ہوئے ہے۔اور جب ان کو میرے بارے میں انہوں نے بتایا، تصویر دکھائی تو کہنے لگے کہ ہم اسے
دیکھتے ہیں اور اس شخص کو میں روز ٹی وی پر دیکھتا ہوں اور پھر سارے افراد نے جو تقریباً تین سو پچاس کے
قریب تھے بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت اختیار کر لی۔جب انہوں نے قرآن کریم کا ترجمہ تین مقامی

خطبات مسرور جلد 13
337
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
زبانوں میں دیکھا تو کہا کہ احمدیت ہی سچا اسلام ہے۔کسی اور فرقے کو یہ سعادت نصیب نہیں ہوئی جیسا کہ
احمدی کر رہے ہیں اور آخر پر کہا کہ وہ انشاء اللہ تعالیٰ احمدیت پر قائم رہیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ
سچا اسلام تو یہی ہے اور دوسرے مولوی ہمیں دھوکہ دیتے ہیں۔پھر اب اسی دورے میں آخن (Aachen) کی اس مسجد کے افتتاح کے موقع پر اور ہناؤ
(Hanau) کی مسجد کے افتتاح کے موقع پر مقامی لوگوں نے جو مختلف طبقات کے تھے، سیاستدان بھی
تھے، کاروباری بھی تھے، ٹیچر بھی تھے اور دوسرے پڑھے ہوئے لوگ بھی تھے۔مرد بھی تھے اور عورتیں بھی
تھیں۔ان میں سے بہت سوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک نے کہا کہ میری بہت سے احمدیوں
سے واقفیت ہے اور احمدیت کے بارے میں میں سمجھتی تھی کہ بہت سمجھتی ہوں اور مجھے اس واقفیت کی وجہ
سے بہت کچھ پتا ہے لیکن کہنے والے کو انہوں نے کہا کہ جو تمہارے خلیفہ کی باتیں سن کر مجھ پر اثر ہوا ہے وہ
پہلے نہیں ہوا۔مجھے اسلام کے متعلق حقیقت اب صحیح طور پر پتا چلی ہے جو دل میں اتری ہے۔تو یہ فضل ہیں
اللہ تعالیٰ کے جو خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔میں تو ایک عاجز انسان ہوں۔اپنی حالت کا مجھے علم ہے میری کوئی خوبی نہیں ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ
نے خلافت سے تائید کا وعدہ فرمایا ہے، نصرت کا وعدہ فرمایا ہے اور خدا تعالیٰ یقیناً سچے وعدوں والا ہے وہ
ہمیشہ خلافت کی تائید و نصرت فرماتا رہا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی فرماتا رہے گا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے۔یہ دوسری قدرت خدا تعالیٰ کی
قائم کردہ ہے اور اس کی تائید کے اظہار ہم دیکھتے رہتے ہیں۔پس جو اپنے ایمان میں مضبوط رہیں گے وہ
نشانات اور تائیدات دیکھتے رہیں گے۔پس اپنے ایمانوں کو مضبوط کرتے رہیں۔خلافت احمدیہ سے اپنے
تعلق کو جوڑیں اور اس حق کی ادائیگی کی طرف توجہ بھی دیں جس کا خدا تعالیٰ نے خلافت کا انعام حاصل
کرنے والوں سے وعدہ فرمایا ہے۔خلافت کی نعمت اسلام کے اول دور میں اُس وقت چھن گئی تھی جب
دنیا داری زیادہ آگئی تھی۔اب انشاء اللہ تعالیٰ یہ فیض تو خدا تعالیٰ جاری رکھے گا لیکن اس فیض سے وہ لوگ
محروم ہو جائیں گے جو دین کو دنیا پر مقدم کرنے کے عہد کو پورا نہیں کریں گے۔اگر ان شرائط پر عمل نہیں
کریں گے جو خلافت کے انعام کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے رکھی ہیں تو وہ محروم ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے
خلافت کے ذریعہ خوف کو امن میں بدلنے کا وعدہ فرمایا ہے لیکن ان لوگوں سے جو اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے
والے ہوں اور پہلا حق یہ ہے کہ يَعْبُدُو نئی۔وہ میری عبادت کریں گے۔پس اگر اس نعمت سے فائدہ

خطبات مسرور جلد 13
338
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015ء
اٹھانا ہے تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا کریں۔پانچ وقت اپنی نمازوں کی حفاظت کریں اور احسن رنگ
میں ادائیگی کی طرف توجہ دیں۔پھر فرمایا لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا۔کسی چیز کو میر اشریک نہیں بنائیں گے۔پس اس دنیا میں جہاں انسان کی مختلف ترجیحات ہیں اور خاص طور پر ان ترقی یافتہ ممالک میں
جہاں مادیت کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ان مادیت کی چیزوں کو بعض لوگوں نے خدا تعالیٰ کے احکامات پر ترجیح
دینی شروع کر دی ہے یا دیتے ہیں۔دنیاوی فائدہ کے اٹھانے کے لئے غلط بیانی اور جھوٹ سے بھی کام لیتے
ہیں۔یہ بھی ایک قسم کا شرک ہے۔پس ایسے لوگ خلافت سے صحیح فیضیاب نہیں ہو سکتے۔یہاں جرمنی سے
مجھے کسی نے خط لکھا کہ ان کا ایک زیر تبلیغ دوست تھا وہ سب مسائل اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا قائل ہو گیا۔جب اس شخص نے اپنے دوست کو یہ کہا کہ پھر بیعت کر کے جماعت میں آجاؤ تو کہنے لگا کہ
میں بہت سے احمدیوں کو جانتا ہوں بعض میرے ارد گرد جو میرے قریبی ہیں جو ٹیکس چوری بھی کرتے
ہیں۔جو جھوٹ سے بھی کام لیتے ہیں، جو اور بھی غلط کاموں میں ملوث ہیں۔تو میں تو بہر حال یہ سب غلط
کام نہیں کرتا۔میں ٹیکس بھی پورا ادا کرتا ہوں۔اگر ٹیکسی چلاتا ہوں تو اس کے بھی پیسے پورے دیتا ہوں تو
پھر میں کس طرح ان میں آجاؤں۔اس لئے ان سے بہتر ہوں باوجود اس کے کہ باقی تمہارے عقائد مان
لیتا ہوں۔گو اس کا یہ جواب غلط ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حکم کو نہ مان کر وہ خود ملزم بن گیا
ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو اسے یہی کہنا ہے کہ تمہارے سامنے جو حقیقت آگئی تو تم نے چند لوگوں کو دیکھ کر اس کا
انکار کیوں کیا۔تمہیں جو میر احکم تھا تم نے وہ کیوں نہ مانا۔لیکن ایسے احمدی اپنے غلط رویوں سے دو ہرے
گناہ کے مرتکب ہو رہے ہیں۔خود بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے محروم رہیں گے اور ہور ہے ہیں اور دوسروں
کو بھی دُور ہٹا رہے ہیں اور ایسے لوگوں کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ یہ
لوگ ہماری طرف منسوب ہو کر ہمیں بدنام کرنے والے ہیں۔خدمت دین بھی صرف خلافت سے وابستگی میں ہے
پس جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام کو بدنام کرنے والے ہیں تو انہوں نے پھر
آپ کی جاری خلافت کے فیض سے کیا حصہ لینا ہے۔پس ایسے لوگوں کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت
ہے۔اسی طرح کام کرنے والوں اور عہدیداروں سے بھی میں یہی کہتا ہوں کہ یہ برکت جو آپ کے کام
میں ہے یا جو آپ
کو اللہ تعالیٰ کام کی توفیق دے رہا ہے یہ صرف اور صرف خلافت سے وابستگی میں ہے۔اس سے علیحدہ ہو کر کوئی ایک کوڑی کا بھی کام نہیں کر سکتا۔اگر کوئی بعض کاموں کے اچھے نتائج کو دنیاوی علم

خطبات مسرور جلد 13
339
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
اور عقل اور محنت کی وجہ سمجھتا ہے تو یہ محض اس کی خوش فہمی ہے۔دین کے نام پر کئے جانے والے کام میں
خلافت سے علیحدہ ہو کر ایک ذرہ کی بھی برکت نہیں پڑے گی۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ علیحدہ ہونے
والوں نے نتیجہ دیکھ لیا۔روز بروز ان کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ان کی مرکزیت ختم ہو رہی ہے۔ان کا نظام بے
سہارا ہو رہا ہے۔پس یہ خلافت کے ساتھ محبت اور اطاعت ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کر رہی ہے
اور بہتر نتائج نکل رہے ہیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا قائم کردہ نظام ہے اس لئے دین کی ترقی کے لئے ہر کوشش کو
اس نے خلافت سے وابستہ کر دیا۔خلیفہ وقت کی باتوں کو سنو
پس اگر کسی عہدیدار کے دل میں کبھی میں آئے یا خود پسندی پیدا ہو تو اسے استغفار کی طرف توجہ
کرنی چاہئے۔پس جماعت احمدیہ کی ترقی میں نہ علماء کی علمیت کام دے رہی ہے، نہ عقلمند کی عقل کام دے
رہی ہے، نہ دنیاوی علم رکھنے والے کا علم و ہنر کام دے رہا ہے۔اگر کسی دینی علم رکھنے والے، اگر کسی عنظمند کی
عقل، اگر کسی دنیاوی علم والے کی علمیت ، اگر ماہرین کے ہنر جماعت کے کاموں میں غیر معمولی نتائج پیدا
کر رہے ہیں تو یہ محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور خلافت کے ساتھ وابستہ رہنے کی وجہ سے ہے کیونکہ اس
وابستگی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا ان نتائج کا وعدہ ہے اور اس لئے وہ عطا فرما رہا ہے۔دنیا داروں میں یا
دنیا داری میں بیشک علم عقل اور ہنر کام دے سکتا ہے لیکن جماعت میں رہنے والے کو بہر حال بہترین نتائج
کے لئے جماعتی کاموں میں خاص طور پر اپنے آپ کو خلافت کا تابع فرمان کرنا ہوگا۔اسی طرح علماء کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا ہے
یعنی نئے ماننے والے اور نئے نوجوان اور بچے جنہیں خلافت کے ساتھ حقیقی تعلق کا ادراک نہیں ہے تو وہ
انہیں اس سے آگاہ کریں، اس بارے میں بتائیں۔اسی طرح عہد یدار بھی ذمہ دار ہیں۔بعض عہد یدار
ایسے ہیں جو منتخب ہو کر عہد یدار تو بن جاتے ہیں لیکن دین کا انہیں کچھ پتا نہیں ہوتا۔وہ اپنے عہدے کو بھی
دنیاوی عہدے کی طرح سمجھتے ہیں۔میرے سامنے جب بعض لوگ کہتے ہیں کہ میرے پاس فلاں عہدہ
ہے تو میں انہیں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ عہدہ نہ کہو خدمت کہو اور اگر خدمت دین کا اللہ تعالیٰ نے موقع دے دیا
ہے تو اپنے دینی علم کو بھی بڑھائیں اور اپنے اخلاص اور وفا کو بھی بڑھا ئیں، اپنے تقویٰ کو بھی بڑھا ئیں اور
خلافت کے ساتھ اپنے تعلق کو بھی بڑھا ئیں۔ایسے عہدیدار بھی ہیں یا ہوتے ہیں جو اپنی اہمیت کی طرف تو
توجہ دلانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں کہ ہم عہد یدار ہیں لیکن خلافت کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ سال

خطبات مسرور جلد 13
340
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
میں ایک یوم خلافت منا کر ہم نے فرض ادا کر دیا۔میں نے پہلے بھی ایک دفعہ بتایا تھا حضرت مصلح موعودرضی
اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے کہ جتنا زور جماعت کو خلافت سے تعلق کے بارے میں دیا جانا چاہئے اتنا نہیں
دیا جاتا۔اب میرے کہنے پر بعد میں جلسوں میں تقاریر تو شروع ہوگئی ہیں لیکن اس بات کو راسخ کرنے کی
بہت ضرورت ہے کہ خلیفہ وقت کی باتوں کو سنو اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرو۔اپنا خلافت سے تعلق
بڑھاؤ۔جولوگ اس بات کو سمجھتے ہیں وہ اپنی حالتوں میں بھی غیر معمولی تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔گزشتہ دنوں کینیڈا سے تقریباً سو سے اوپر خدام اور امریکہ سے دوسو سے او پر خدام مختلف عمروں
کے مجھے لندن ملنے کے لئے آئے۔ان میں نئے بیعت کرنے والے بھی شامل تھے۔تین دن رہے ہیں۔اس کے بعد ان کے تاثرات بالکل مختلف تھے۔عجیب اخلاص اور وفا کا اظہار ان سے ہو رہا تھا جس کو دیکھ
اور سن کر حیرت ہوتی ہے اور بعد میں جا کر بھی انہوں نے ان باتوں کا اظہار کیا اور اپنی ان حالتوں کی تبدیلی
کا اظہار کیا۔یہ عہد کیا کہ ہم نمازوں میں باقاعدگی رکھیں گے۔یہ عہد کیا کہ جماعت کے ساتھ وابستگی میں
با قاعدگی رکھیں گے۔یہ عہد کیا کہ خلافت سے اپنے تعلق کو بڑھاتے چلے جائیں گے۔اس سے پہلے نہ ان کو
خلافت کے تعلق کے بارے میں اتنا بتایا گیا تھا، نہ ان کو تجربہ تھا۔بیشک ذاتی ملاقات سے دونوں طرف
سے ایک تعلق اور محبت کا خاص رنگ پیدا ہوتا ہے لیکن مختلف واقعات کے ذریعہ علماء اور عہد یدار خلافت کی
اہمیت کو جماعت میں وقتاً فوقتاً بیان کرتے رہیں تو ایمانوں میں مضبوطی اور مزید جلا ء پیدا ہوتی ہے۔عہد یدار خلافت کے نمائندے کے نام پر اپنی اہمیت تو واضح کرنا چاہتے ہیں۔جہاں کہیں عہد یدار کھڑا ہو گا
ہ کہے گا میں خلافت کا نمائندہ ہوں اور ان عہد یداروں میں مرد بھی شامل ہیں اور لجنہ کی صدرات بھی شامل
ہیں اور عہدیدار بھی شامل ہیں لیکن خلافت سے تعلق کو اس طرح انہوں نے ذہنوں میں نہیں ڈالا جس طرح
ڈالنا چاہئے۔اگر یہ عہدیدار خلافت کی اہمیت اور تعلق کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے تو ان
عہد یداروں کی اہمیت خود بخود بڑھ جائے گی۔پس یہ علماء کی ذمہ داری ہے۔اس میں سب لوگ شامل ہیں
چاہے وہ مربیان ہیں، عہدیداران ہیں یا دین کا علم رکھنے والے ہیں کہ خلیفہ وقت کا دست و بازو بنیں۔اپنے عمل کو بھی خلیفہ وقت کے تابع کریں اور دوسروں کو بھی نصیحت کریں۔یہ تصور غلط ہے کہ ایک دفعہ کہہ دیا
تو بات ختم ہوگئی۔یہ نصیحت اور تعلق کے اظہار کا بار بار ذکر ہونا چاہئے۔وہ
ایک خطبہ میں اس سلسلہ میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مربیان اور علماء کو ایک بڑی
اہم نصیحت فرمائی تھی۔انہوں نے فرمایا کہ ہر مومن جو دین کا درد اور سلسلہ سے اخلاص رکھتا ہے اور جو چاہتا ہے

خطبات مسرور جلد 13
341
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مئی 2015 ء
کہ خدا تعالیٰ کا سلسلہ نیک نامی کے ساتھ دنیا میں قائم رہے اور اسلام کو وہی عزت پھر حاصل ہو جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوئی تھی اور اس کام کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کی کوششیں باطل اور رائیگاں نہ جائیں تو اس کا فرض ہے کہ خلیفہ کے ساتھ دن رات تعاون کر کے اس کام
میں لگ جائے کہ ذہنی طور پر بھی جماعت کی اصلاح ہو جائے۔ایسے لوگوں کا فرض ہے کہ جس طرح شادی
کے موقع پر لوگ اپنی جھولیاں پھیلا دیتے ہیں ( بعض جگہوں پہ رواج ہوتا ہے چھوارے بانٹے جاتے ہیں
اور لوگ اپنی جھولیاں پھیلا دیتے ہیں ) کہ اس میں چھوارے گریں۔اسی طرح جب خلیفہ جماعت کی
اصلاح کے لئے کچھ کہے تو اسے لیں اور افراد جماعت کے سامنے اسے دہرائیں اور دہرائیں اور دہرائیں
حتی کہ کند ذہن سے کند ذہن آدمی بھی سمجھ جائے اور دین پر صحیح طور پر چلنے کے لئے رستہ پالے۔(ماخوذ از خطبات محمود دجلد 18 صفحہ 215-214)
اللہ تعالیٰ افراد جماعت کو بھی اور علماء اور عہدیداران کو بھی یہ توفیق دے کہ خلافت کی باتوں کو نہ
صرف سننے والے ہوں بلکہ عمل کرنے والے بھی ہوں۔یہ لوگ یوم خلافت پر صرف وفا کا اظہار کردینا یا وفا
کا اظہار کر کے یوم خلافت کی مبارکباد دے کر اپنے آپ کو فرض ادا کرنے والے نہ سمجھیں۔اللہ کرے کہ
اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہم خلافت کے انعام کو سنبھالنے والے ہوں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 19 جون 2015 تا 25 جون 2015 ، جلد 22 شماره 25 صفحہ 05 08)

آج 10 میں سے 10 باقی