جمعہ اور جلسہ سالانہ
خطبات مسرور جلد 13
494
34
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
راحم
فرمودہ مورخہ 21 راگست 2015ء بمطابق 21 ظہور 1394 ہجری شمسی
بمقام حدیقۃ المہدی، آلٹن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جمعہ کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ جلسہ سالانہ کا باقاعدہ آغاز ہوگا یعنی جلسے کے پروگرام کے
مطابق جو پہلا سیشن شروع ہونا ہے لیکن یہ بات بھی یادرکھنی چاہئے کہ جمعے کی بھی ایک اہمیت ہے۔اس لئے
اس اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں اس کا بھی حق ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور آج جلسے کی وجہ
سے اس حق کی ادائیگی کے لئے یا اس حق کی ادائیگی کے دوران جو دعائیں کریں اس میں جلسے کے با برکت
ہونے کی دعائیں بھی کرتے رہیں۔درود شریف کی اہمیت
جمعہ کی اہمیت کے بارے میں حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ دنوں میں سے بہترین دن جمعہ کا دن ہے اس دن مجھ پر بہت زیادہ درود بھیجا کرو کیونکہ اس دن
تمہارا یہ درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔(سنن ابی داؤ د كتاب الصلوة باب فضل يوم الجمعة وليلة الجمعة 1047 )
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس دن میں ایک ایسی گھڑی آتی ہے جب مومن اس
گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے جو دعا مانگے وہ قبول کی جاتی ہے اور آپ نے
فرمایا کہ یہ بہت
چھوٹی سی گھڑی ہے۔(صحیح البخارى كتاب الجمعة باب الساعة التي في يوم الجمعة 935)
پس یہ اہمیت ہے جمعہ کی اور اگر ہم آج کے دن آج کی عبادت اور خطبہ سننے کے دوران
کیونکہ خطبہ بھی جمعہ کی عبادت کا ایک حصہ ہے، اس میں درود پڑھیں۔سب دعاؤں سے زیادہ اہم جو
خطبات مسرور جلد 13
495
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
دعا ہے وہ یہ ہے کہ درود پڑھیں۔غور کر کے درود پڑھیں۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدِ کہہ رہے ہوں تو
اس فہم اور ادراک اور سوچ کے ساتھ کہ رہے ہوں کہ اے اللہ ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو
بلند کر کے، آپ کے خوبصورت پیغام اور تعلیم کو کامیابی اور غلبہ عطا فرما کر ، آپ کی لائی ہوئی شریعت کو
حقیقی رنگ میں قائم فرما کر اس کی عظمت اور برتری دنیا پر ثابت کر دے اور ہمیں اس کے پھیلانے میں
مددگار بننے کی توفیق عطا فرما کر آپ کی امت کے لئے مقدر انعاموں میں سے حصہ دار بنادے۔اور
جب ہم اللهُم بَارِک عَلَی مُحَمَّدِ کہ رہے ہوں تو اس سوچ کے ساتھ کہ اے اللہ ہماری یہ بھی دعا
ہے کہ تو نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو بھی عزت و عظمت اور عظیم شان اور بزرگی مقدر فرمائی
ہوئی ہے اس کو قائم فرما کر اور دشمن کو خائب و خاسر کر کے ہمیں بھی اسے دیکھنے اور اس کا حصہ بننے کی
توفیق عطا فرما کہ جب ہم یہ نظارے کامیابی کے دیکھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف قائم کیا جانے والا ہر مکر اور کوشش دشمن پر پڑے۔اور
آج جب ہم جمع ہو کر یہ دعا مجموعی طور پر کر رہے ہوں گے تو یہ ایسی دعا ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہاں یقیناً پیار
اور قبولیت کی نظر پاتی ہے اور دیکھی جاتی ہے اور ہم اس کی قبولیت سے فیض بھی پاتے ہیں اور پھر اس کے
جاری فیض سے ہم حصہ دار بھی بنتے چلے جاتے ہیں۔آپ کو جب آپ کے ماننے والوں کی یہ دعائیں
پیش کی جاتی ہیں ، آپ پر درود پیش کیا جاتا ہے تو پھر آپ کی دعاؤں کے فیض بھی ہمیں ملتے ہیں اور یوں
برکات کا ایک سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ہمارے جلسوں کا ایک بہت بڑا مقصد تو یہی ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا اور بیعت کی غرض بھی یہ بیان فرمائی کہ اپنے مولیٰ کریم اور رسول مقبول
صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل پر غالب آجائے۔آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 351)
دل پر محبت تو اس وقت غالب آ سکتی ہے جب ہم آپ پر دل کی گہرائی سے درود بھیجیں کیونکہ
اللہ تعالیٰ کا بھی یہ حکم ہے اور پھر اپنی حالتوں کو بھی اس کے مطابق ڈھالیں اور ڈھالنے کی کوشش کریں جس کا
اسوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے پیش فرمایا۔آپ کی محبت کی وجہ سے آپ پر درود اور
آپ کی اتباع پھر اللہ تعالیٰ کی محبت کو بھی حاصل کرنے والا بنائے گی۔پس جمعہ کے دوران بھی ، جمعہ کے بعد
بھی خاص طور پر اور باقی دو دنوں میں بھی ایک توجہ کے ساتھ درود اور ذکر الہی میں ہر ایک کو وقت گزارنے کی
کوشش کرنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر رحم فرماتے ہوئے ہمارے مخالفین کے تمام منصوبوں کو ان پر الٹائے۔
خطبات مسرور جلد 13
496
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
پھر ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں حقوق العباد کے بھی عظیم الشان نمونے نظر آتے ہیں۔اس کے لئے بھی ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اسے اپنے اوپر لاگو کریں۔اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی یہ نشانی بتائی
ہے کہ وہ آپس میں محبت پیار اور رحم کے جذبات رکھتے ہوئے زندگی گزارنے والے ہوں اور اس میں بھی
ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جو اُسوہ نظر آتا ہے اور جس کا نقشہ اللہ تعالیٰ نے بھی کھینچا ہے کہ عزیز
عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ (التوبة:128 ) کہ تمہارا تکلیف میں پڑنا اس پر شاق گزرتا ہے۔پس آپ کو مومنین
کے لئے جو محبت تھی اس کی وجہ سے آپ کو برداشت نہیں تھا کہ ان کو ذراسی بھی تکلیف پہنچے۔مومنوں کو پہنچنے
والی ذراسی تکلیف بھی آپ کو بے چین کر دیتی تھی۔پس یہ اُسوہ ہے جو ہمارے سامنے رکھا گیا کہ ایک
دوسرے کی تکلیف تمہیں بے چین کرنے والی ہونی چاہئے اور یہ اس وقت ہی ہو سکتا ہے جب حقیقی رنگ
میں ایک دوسرے کے لئے رحم اور محبت کے جذبات ہوں۔تعلقات اخوت، جلسہ کا ایک مقصد
جلسے کے منعقد کرنے کے مقاصد میں سے ایک مقصد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بھی بیان
فرمایا کہ ” جماعت کے تعلقات اخوت استحکام پذیر ہوں گے
مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 281 اشتہار نمبر 91)
اور تعلقات اخوت تبھی مضبوط ہوتے ہیں جب بے نفس ہو کر ایک دوسرے کی خاطر انسان قربانی
کرتا ہے۔ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتا ہے۔شروع کے جلسوں میں ، ابتدائی جلسوں میں جب
ابھی تربیت کے وہ معیار حاصل نہیں ہوئے تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہم سے چاہتے ہیں اور قربانی
کا وہ جذ بہ نہیں تھا بیشک عقیدے کے لحاظ سے مضبوطی پیدا ہو گئی تھی لیکن ماحول کے زیر اثر حقوق العباد اور
محبت اور بھائی چارے کے وہ معیار عملی طور پر پیدا نہیں ہوئے تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی
جماعت میں پیدا کرنا چاہتے تھے۔تو آپ نے جب یہ شکایات سنیں کہ ایک دوسرے کا جلسے میں خیال نہیں
رکھا گیا۔ہر شخص نے یا بعض لوگوں نے اپنے آرام کو دوسرے کے آرام پر ترجیح دی ہے۔آپ اس بات پر
بڑے سخت ناراض ہوئے اور اس ناراضگی کی وجہ سے پھر ایک سال جلسہ بھی منعقد نہیں ہوا۔آپ نے بڑی سختی سے فرمایا کہ ” میں سچ سچ کہتا ہوں کہ انسان کا ایمان ہرگز درست نہیں ہوسکتا
جب تک اپنے آرام پر اپنے بھائی کا آرام حتی الوسع مقدم نہ ٹھہرا دے۔“
(شہادۃ القرآن روحانی خزائن جلد 6 صفحه 395)
خطبات مسرور جلد 13
497
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
پس یہ دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دلی جذبات اپنی جماعت کے افراد میں بھائی چارہ
اور محبت اور پیار دیکھنے کے لئے۔آپ اس بات پر بے چین ہو جاتے ہیں کہ کیوں میرے ماننے والے
ایک دوسرے کی تکلیف کا احساس نہیں کرتے۔پس جلسے پر آنے والوں کو جہاں جلسے کا مقصد پورا کرنے
کے لئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کرنی ہے وہاں آپس کی محبت اور پیار اور
بھائی چارے کے جذبات کو بھی بڑھانا ہے۔اپنے دینی علم میں بھی اضافہ کرنا ہے۔آپ نے ایک جگہ اس کیفیت کا جو جلسے کا مقصد ہے اور جو جلسے میں شامل ہونے والوں میں پیدا
ہوگی یا ہونی چاہئے اس طرح نقشہ کھینچا ہے اور بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
حتی الوسع تمام دوستوں کو محض اللہ ربانی باتوں کے سننے کے لئے اور دعا میں شریک ہونے کے
لئے اس تاریخ پر آجانا چاہئے۔اور اس جلسہ میں ایسے حقایق اور معارف کے سنانے کا شغل رہے گا جو ایمان
اور یقین اور معرفت کو ترقی دینے کے لئے ضروری ہیں۔اور نیز اُن دوستوں کے لئے خاص دعا ئیں اور
خاص توجہ ہوگی۔اور حتی الوسع بدرگاہ ارحم الراحمین کوشش کی جائے گی کہ خدائے تعالیٰ اپنی طرف ان کو کھینچے
اور اپنے لئے قبول کرے اور پاک تبدیلی ان میں بخشے اور ایک عارضی فائدہ ان جلسوں میں یہ بھی ہوگا کہ ہر
یک نئے سال جس قدر نے بھائی اس جماعت میں داخل ہوں گے وہ تاریخ مقررہ پر حاضر ہو کر اپنے پہلے
بھائیوں کے منہ دیکھ لیں گے اور روشناسی ہو کر آپس میں رشتہ تو دو تعارف ترقی پذیر ہوتا رہے گا۔اور
تمام بھائیوں کو روحانی طور پر ایک کرنے کے لئے ( اور ) ان کی خشکی اور اجنبیت اور نفاق کو درمیان سے اٹھا
دینے کے لئے بدرگاہ حضرت عزت جلشانہ کوشش کی جائے گی۔اور اس روحانی جلسہ میں اور بھی کئی روحانی
فوائد اور منافع ہوں گے جو انشاء اللہ القدیر وقتاً فوقتاً ظاہر ہوتے رہیں گئے۔آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 352-351)
پس ہم میں سے ہر ایک کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہم نے یہاں ان دنوں میں جلسے کے
مقاصد کو پورا کرنا ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دوسری جگہ فرمایا ہے کہ دنیاوی میلوں
کی طرح میلہ نہیں سمجھنا۔(ماخوذ از شهادة القرآن روحانی خزائن جلد 6 صفحه 395)
اور جیسا کہ اس اقتباس سے ظاہر ہے ہماری توجہ ان دنوں میں ربانی باتوں کے سننے کی طرف
رہنی چاہئے۔آپس کی مجلسوں اور خوش گپیوں میں وقت نہیں گزارنا چاہئے۔نہ ہی اپنے وقت کا زیادہ حصہ
خطبات مسرور جلد 13
498
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
بازاروں میں گزار کر وقت ضائع کریں۔کچھ عرصے کے لئے جانا ہے تو جائیں لیکن بعضوں کی یہ عادت ہوتی
ہے کہ مستقل باہر پھرتے رہیں گے یا ادھر اُدھر کی باتیں کرتے رہیں گے۔جلسے میں شامل ہونے والوں کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ جلسے کے پروگراموں کے علاوہ
بعد میں بھی یعنی یہ جو جلسے کے مین سیشن ہوتے ہیں اس کے علاوہ بھی بعض پروگرام ہوتے ہیں۔جلسے کے
پروگراموں کے علاوہ جو وقت باقی بچے اپنا وہ وقت دینی باتوں یا ذکر الہی میں گزاریں یا جو دوسرے
پروگرام ہیں ان کو دیکھیں۔پھر بعض ایسی چیزیں ہیں کہ بجائے ادھر ادھر پھرنے کے وقت گزارنے کے یا
بازاروں میں پھرنے کے جماعتی طور پر یہاں بعض انتظامات کئے گئے ہیں جس سے انسان کے ایمان اور
یقین میں اضافہ ہوتا ہے۔مثلاً مخزن تصاویر ہے انہوں نے یہاں نمائش لگائی ہوئی ہے۔جماعت کی ایک
تاریخ ہے اسے دیکھیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو یاد کریں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی باتوں کو اور آپ سے کئے گئے وعدوں کو پورا فرمارہا ہے اور کس طرح جماعت کا تعارف اور تبلیغ دنیا کے
کناروں تک پھیل رہی ہے؟ پھر وہاں شہدائے احمدیت کی تصاویر ہیں ان کو دیکھ کر ان کے درجات کی بلندی
اور اپنے ایمانوں کی مضبوطی اور ان کے خاندانوں اور جماعت کے افراد کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہر جگہ
جماعت کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔پھر اشاعت کی طرف سے ایک سٹال ہوتا ہے۔ان کی بھی ایک مار کی ہے وہاں جا کر اس سال
چھپنے والی جو کتب اور لٹریچر ہے اس کو دیکھیں۔جو خرید سکتے ہیں خریدیں۔پھر پہلا لٹریچر جن کے پاس نہیں
ہے یہ بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ریویو آف ریلیجز نے بھی اس سال ان کا جو یہاں سٹال ہے یا جو جگہ ہے اس کو وسعت دی
ہے اور کفن عیسی کے بارے میں اس دفعہ وہاں بڑی معلومات ہیں۔اس کو بھی دیکھیں اور ان چیزوں
کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو سچائی اور صداقت مزید ظاہر ہوتی ہے اس سے اپنے
ایمان میں اضافہ کریں۔اسی طرح جلسے کے مین پروگرام کے علاوہ مختلف زبانوں میں جو باقی پروگرام ہوتے ہیں ان سے
بھی جو استفادہ کر سکتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں انہیں استفادہ کرنا چاہئے۔جلسے کے مین پروگرام کے بعد
آپس میں تعارف وغیرہ حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کو ملیں۔جلسے کے بعد کئی نئے آنے والے
احمدی اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہماری زبان مختلف ہونے کے باوجود جب ہم مختلف قوموں کے
خطبات مسرور جلد 13
499
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
احمدیوں کو ملتے ہیں تو اشاروں کی زبان سے ہی جو محبت اور پیار کے جذبات پیدا ہو رہے ہوتے ہیں اور
بڑھتے ہیں وہ ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو یہ فرمایا کہ آپس میں رشتہ تو ڈ دو تعارف ترقی پذیر ہو اور
روحانی طور پر سب بھائی ایک ہوں اور خشکی اور اجنبیت اور نفاق اٹھا دینے کے لئے کوشش ہو اور اس کے
لئے دعا بھی ہو تو بے غرض تعلق کا اظہار اور ایک دوسرے کے لئے دعا ایک ایسا ماحول پیدا کر دیتے ہیں جس
کی مثال صرف ہمارے انہی جلسوں میں نظر آتی ہے۔پس ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس تعلق اور
تعارف کو حاصل کرے اور بڑھائے اور محض اللہ یہ تعلق ہو۔اسی طرح یہ بھی ہر ایک کو کوشش اور دعا کرنی چاہئے کہ وہ تمام روحانی فوائد جن کا حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے عمومی طور پر ذکر فرمایا ہے کہ اور بھی بہت سے روحانی فوائد اور منافع ہوں گے جن تک
ہماری سوچ جا سکتی ہے یا نہیں یا جو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں تھے کہ میرے ماننے والوں
کو یہ روحانی فوائد ہوں، ان سب سے ہم حصہ لینے والے ہوں۔یہ بھی دعا کرنی چاہئے اور اس کے لئے
کوشش کرنی چاہئے۔پس ان دنوں میں اس کے لئے ، جیسا کہ میں نے کہا ، دعا بھی کریں اور کوشش بھی کریں۔ہر ایک
کو اپنی استعداد کے مطابق اس میں حصہ لینا چاہئے۔جلسے کے پروگراموں کو سننے اور اس غرض سے سننے کی
کوشش کرنی چاہئے کہ اس پر ہم نے عمل بھی کرتا ہے۔اس بارے میں نصیحت فرماتے ہوئے ایک جگہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
سب کو متوجہ ہو کر سننا چاہئے“۔(جب باتیں کی جائیں ، تقریریں کی جائیں۔) اور
پورے غور اور فکر کے ساتھ سنو کیونکہ یہ معاملہ ایمان کا معاملہ ہے۔اس میں غفلت ، سستی اور عدم توجہ
بہت برے نتیجے پیدا کرتی ہے۔جو لوگ ایمان میں غفلت سے کام لیتے ہیں اور جب ان کو مخاطب کر
کے کچھ بیان کیا جاوے تو غور سے اس کو نہیں سنتے ہیں ان کو بولنے والے کے بیان سے خواہ وہ کیسا ہی
اعلیٰ درجہ کا مفید اور مؤثر کیوں نہ ہو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوتا“۔اگر وہ غور سے نہیں سنو گے تو جیسا مرضی بیان ہو کوئی فائدہ نہیں دے گا۔فرمایا کہ: ”ایسے ہی
لوگ ہوتے ہیں جن کی بابت کہا جاتا ہے کہ وہ کان رکھتے ہیں مگر سنتے نہیں۔دل رکھتے ہیں پر سمجھتے نہیں۔پس یا درکھو کہ جو کچھ بیان کیا جاوے اسے توجہ اور بڑی غور سے سنو کیونکہ جو تو جہ سے نہیں سنتا وہ خواہ
خطبات مسرور جلد 13
500
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2015ء
عرصہ دراز تک فائدہ رساں وجود کی صحبت میں رہے اسے کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 143-142)
پس ان پروگراموں کو بھی توجہ سے سنیں اور اس نیت سے سنیں کہ ان باتوں سے ہم نے
صرف علمی حق نہیں اٹھانا بلکہ اس پر عمل بھی کرنا ہے۔اسے اپنے ایمان اور ایقان میں اضافہ اور فائدہ کا
ذریعہ بھی بنانا ہے۔آپ نے ایک جگہ فرمایا کہ : میں اس بات کو سخت نا پسند کرتا ہوں کہ صرف مقرر کی لفاظی اور
خطابت کو ہی دیکھا جائے۔آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں میں ادبار اور زوال اور ذلت صرف اس لئے ہوئی
ہے کہ مغز کو نہیں دیکھا جاتا۔جو اصل چیز ہے اس کو نہیں دیکھا جاتا۔صرف ظاہری خوبصورتی اور کھو کھلے پن کو
دیکھا جاتا ہے۔نفس مضمون کو نہیں دیکھا جاتا۔جو باتیں ہوتی ہیں ان پر غور نہیں کیا جاتا ، ان پر عمل کرنے
کے لئے کوشش نہیں کی جاتی۔صرف یہ دیکھا جاتا ہے کہ فلاں مقرر بہت اچھا بولا ، فلاں اس طرح مجمع پر چھا
گیا۔آپ نے فرمایا کہ یہ سب باتیں ایسی ہیں جو بے فائدہ ہیں اور بے مقصد ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اوّل صفحہ 398 تا 401)
آپ نے اپنے ماننے والوں کو نصیحت کی کہ تم ان مجلسوں میں آنے والوں اور بولنے والوں کی
طرح نہ بنو بلکہ اخلاص پیدا کرو۔ایسے نہ بنو جو فائدہ نہیں اٹھاتے۔مسلمانوں کی عمومی طور پر ترقی کے بجائے
تنزلی کی یہی وجہ ہے کہ مجلسوں میں آنے جانے والے اخلاص لے کر نہیں جاتے۔بڑی بڑی مجلسیں ہوتی
ہیں لیکن وہاں اخلاص نہیں ہوتے۔ظاہری باتیں ہوتی ہیں۔پس ہم میں سے ہر ایک کو اس طرف توجہ دینے
کی ضرورت ہے کہ اخلاص کے ساتھ ان سارے پروگراموں کو سنیں ورنہ آپ لوگوں کا اتنا خرچ کر کے
یہاں آنا اور پھر جماعت کا بھی اس بڑے وسیع انتظام کے لئے اتنا زیادہ خرچ کرنا بے فائدہ ہے۔پس آنے والے مہمان تمام شامین جلسہ اپنے جلسے میں شامل ہونے کے مقصد کو سامنے رکھیں
اور زیادہ سے زیادہ فیض اٹھانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔نیز
انتظامی لحاظ سے بھی چند باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انتظامیہ سے
مکمل تعاون کریں۔انتظامیہ
جہاں آپ کی خدمت کے لئے ہے وہاں آپ کے فائدے کے لئے ہے اور اگر تعاون ہوگا تو صحیح انتظام
چلیں گے۔چاہے وہ مردوں کے لئے بھی اور عورتوں کے لئے بھی ، بچوں والی ماؤں کے لئے بھی جلسہ گاہ
میں بیٹھنے کی ہدایات ہیں یا کھانا کھانے کی مارکیوں میں کھانے کے اوقات میں جانے اور ایک نظام کے
خطبات مسرور جلد 13
501
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2015ء
تحت کھانا کھانے کی ہدایات ہیں، ان پر عمل کریں۔لیکن کھانا کھلانے کی انتظامیہ جو ہے ان کو بھی اس بات
کا خیال رکھنا چاہئے کہ بعض لوگوں
کو اپنی بیماری کی وجہ سے یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے بعض دفعہ دیر سے
آنے کی وجہ سے اور بعض بچوں والی عورتوں کو کسی وجہ سے کھانے کے اوقات کے علاوہ بھی کھانے کی
ضرورت پڑ جاتی ہے یا مار کی میں جانا پڑتا ہے اس لئے وہاں کچھ نہ کچھ انتظام ہر وقت بھی رہنا
چاہئے کیونکہ بازار تو پھر بند ہوتے ہیں۔لیکن عام طور پر آپ کو، مہمانوں کو یہ خیال رکھنا چاہئے اور
ہر ایک شخص جو ہے وہ جلسے کے اوقات میں اس بات کا خیال رکھے کہ اس نے جلسے سے فائدہ اٹھانا
ہے۔یہ نہ سمجھیں کہ تھوڑی سی اجازت ہے تو انتظامیہ کو بلا وجہ تنگ بھی کرنا شروع کر دیں۔عمومی
کوشش کریں کہ بچوں والی مائیں اپنے بچوں کے لئے کچھ نہ کچھ کھانا ساتھ لے کر آئیں اور علیحدہ
ہو کر پھر ان کو کھلا دیں۔ان کی مارکیاں بھی علیحدہ ہیں۔اسی طرح ٹریفک کی انتظامیہ سے بھی بھر پور تعاون کریں۔ٹریفک کی وجہ سے بہت دفعہ پروگرام
لیٹ ہو جاتے ہیں۔جہاں پارکنگ کے لئے کہا جائے وہاں اپنی گاڑیاں کھڑی کریں۔سکینگ(scanning) کی صورت زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اگر وقت پر کوئی
دقت بھی ہو تو برداشت کریں اور وہاں بھی گیٹوں میں داخل ہونے سے پہلے انتظامیہ سے بھر پور تعاون
کریں۔یہ سیکیورٹی کے لئے بھی ضروری ہے اور آپ کی آسانی کے لئے بھی ضروری ہے کہ اس طرح تعاون
کی وجہ سے پھر جلدی سے جلدی گزرسکیں گے۔اسی طرح سیکیورٹی کے عمومی انتظام سے بھی بھر پور تعاون
کریں اور خود بھی ہوشیاری سے ہر ایک کو ، ہر احمدی کو اپنے دائیں بائیں نظر رکھنی چاہئے۔یہ بھی ہمارا
سیکیورٹی کا بہت بڑا نظام ہے۔دنیا کے حالات بھی ایسے ہیں اور جماعت کی ترقی سے حاسدین کی شرارتوں
میں بھی تیزی آئی ہے اور اضافہ بھی ہو رہا ہے۔پس اس لئے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور سب
سے بڑھ کر تو حاسدوں کے حسد اور شریروں کے شر سے بچنے کے لئے ان دنوں میں بہت دعائیں کریں
جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہہ دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے جلسے کو با برکت فرمائے۔جلسے کے پروگرام بھی ہر
ایک کو دیئے جاتے ہیں اس پر باقی ہدایات لکھی ہوئی ہیں ان کو غور سے پڑھیں اور عمل کریں۔نمازوں کے بعد میں کچھ غائب جنازے بھی پڑھاؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جلسے
کے تعلق میں ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ جو بھائی اس عرصے میں سرائے فانی سے انتقال کر جاتے ہیں ان کے لئے
دعائے مغفرت کی جائے گی۔(ماخوذ از آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 352)
خطبات مسرور جلد 13
502
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 اگست 2015ء
تو میں اس وقت دو جنازہ غائب پڑھاؤں گا جن میں سے ایک ہمارے ایک شہید نوجوان کا
جنازہ ہے اور ایک دیرینہ اور بہت پرانے خادم سلسلہ کا جنازہ ہے۔ان کے ساتھ عمومی طور پر اس سال
رخصت ہونے والوں کو بھی شامل رکھیں۔عام طور پر تو دعاؤں میں رخصت ہونے والوں کو شامل کیا جاتا
ہے لیکن کیونکہ آج جنازے ہور ہے ہیں اس لئے یہ بھی شامل رکھیں۔پہلا جنازہ جیسا کہ میں نے کہا شہید کا ہے۔مکرم اکرام اللہ صاحب شہید ابن مکرم کریم اللہ
صاحب، یہ تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھے۔ان کو مخالفین نے مؤرخہ 19 اگست 2015ء کو
بعد نماز مغرب ان کے میڈیکل سٹور پر آ کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔وقوعہ کے روز 19 /اگست 2015ء کو شہید مرحوم اپنے میڈیکل سٹور پر تھے کہ دوموٹر سائیکلوں پر چار
مسلح افراد نے سٹور پر آ کر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔حملہ آور جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی
کرتے رہے اور اللہ اکبر کے نعرے بھی لگاتے رہے اور کہتے رہے کہ ہم نے کافر کو مار دیا۔شہید مرحوم کو
جسم کے مختلف حصوں پر گیارہ گولیاں لگیں۔ایک گولی آنکھ پر لگی اور آر پار ہو گئی جس سے موقع پر ہی
شہادت ہوگئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔شہید مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذان کے دادا مکرم سردار فیض اللہ خان صاحب نیکانی
کی ہمشیرہ محترمہ سردار بیگم صاحبہ کے ذریعہ سے ہوا جنہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں
پہلے تحریری بیعت بھجوائی اور بعد ازاں 1905ء میں اپنے خاوند کے ہمراہ قادیان جا کر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔محترمہ سردار بیگم صاحبہ کے بیعت
کرنے کے کچھ عرصہ بعد مکرم سردار فیض اللہ صاحب نے بھی بیعت کر کے جماعت میں شمولیت اختیار کر لی
تھی۔مکرم سردار فیض اللہ صاحب امیر ضلع ڈیرہ غازی خان رہ چکے ہیں۔دس سال قبل یہ تونسہ کے قریب
ایک جگہ ہے وہاں سے تونسہ شفٹ ہوئے تھے۔اکرام اللہ صاحب 1978ء میں رکھ مور جھنگی ضلع ڈیرہ
غازی خان میں پیدا ہوئے۔شہید مرحوم نے گرا یجویشن کی ، ڈسپنسر کا کورس کیا اور تعلیم کے بعد اپنی ڈسپنسری
کھول لی۔اور پھر نو سال قبل تونسہ شریف میں اپنا میڈیکل سٹور بنایا۔اور کچھ عرصہ انہوں نے ملازمت بھی
کی تھی۔2009ء میں ان کی شادی ہوئی۔انتہائی ایماندار، نیک دل ، نیک سیرت، شریف النفس اور ملنسار
شخصیت کے مالک تھے۔نہایت مخلص اور فدائی نوجوان تھے۔سیلاب کی وجہ سے پورا علاقہ متاثر ہوا جس
کی بناء پر ان کو نمایاں خدمت کا موقع ملا۔شہید مرحوم اکثر غریبوں کو مفت ادویات دیا کرتے تھے۔خدمت
خطبات مسرور جلد 13
503
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
کے جذبے سے سرشار تھے۔پیچھے رہ کر خدمت کا جذبہ نمایاں تھا۔والدین کی بھر پور خدمت کرنے والے
تھے۔شہید مرحوم خدا تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے اور اس وقت بحیثیت سیکرٹری امور عامه تونسہ شریف
خدمت کی توفیق پا رہے تھے اور اس کے علاوہ خدام الاحمدیہ میں بھی مختلف جگہوں پر ان کو جماعت کی
خدمت کی توفیق ملی۔11 جولائی 2015 ء کو وہاں کچھ لوگوں نے تونسہ شریف کی جماعت کی مسجد پر حملہ کیا تھا اور
فائرنگ کر کے وہ لوگ فرار ہو گئے تھے۔تو یہ اس کیس کی بھی پیروی کر رہے تھے۔ان کو مستقل دھمکیاں دی
جا رہی تھیں۔جماعت کے خلاف بھی، ان کے خلاف بھی مخالفانہ اشتہارات آویزاں کئے جا رہے تھے۔لیکن بہر حال اس کے باوجود یہ بڑی جرات ، بہادری سے سب کا سامنا کر رہے تھے۔سماجی لحاظ سے بھی
نمایاں اثر و رسوخ کے مالک تھے اور علاقے میں صاحب اثر تھے۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ کچھ عرصہ قبل
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خواب میں دیکھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا کہ بلا
توقف آجائیں۔شہید مرحوم نے پسماندگان میں بھائی بہنوں کے علاوہ والدہ محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ، اہلیہ
فوزیہ یاسمین صاحبہ) اور دو بچیاں ایک بیٹی رافعہ مریم عمر چار سال اور بیٹا عزیزم کا شف عمر دو سال
چھوڑے ہیں۔دونوں بچے وقف تو تنظیم میں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ شہید بھائی کے درجات بلند فرمائے اور
تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دوسرا جنازہ مکرم ومحترم پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب ایم اے کا ہے جو آجکل وکیل التصنیف
تحریک جدید تھے۔14 اگست 2015ء کو ان کی وفات ہوئی۔تعلیمی ریکارڈ کے مطابق ان کی پیدائش
1917 ء کی ہے۔چھوٹی عمر میں ان کو احمدیت سے تعارف ہوا۔زمانہ طالبعلمی میں حضرت مولوی ظہورحسین
صاحب مربی بخارا کے اسلام کے دفاع میں ایک پنڈت سے کئے گئے مناظرہ سے آپ پر احمدیت کا اچھا
اثر پڑا۔گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم کے دوران محترم قاضی محمد اسلم صاحب جو وہاں پروفیسر تھے، صدر
شعبہ فلاسفی بھی تھے ان کی شخصیت اور اوصاف حمیدہ اور دعوت الی اللہ کی وجہ سے 1941ء میں آپ کو
نوجوانی میں احمدیت کو قبول کرنے کی توفیق ملی۔پھر آخری دم تک سلسلے کی خدمت میں مصروف رہے۔آپ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اپنے
گاؤں میں بھی اکیلے احمدی تھے۔بڑی جوانمردی سے آپ نے ان تمام حالات کا مقابلہ کیا۔گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے فلاسفی کیا۔پھر آپ نے 9 اپریل 1944ء کو وقف زندگی کی
خطبات مسرور جلد 13
504
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
درخواست حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کی خدمت میں پیش کی۔اور حضرت مصلح موعودؓ نے درخواست کو از راہ
شفقت منظور فرمایا۔اس کے بعد تعلیم الاسلام کالج قادیان میں فلاسفی کے لیکچرر کے طور پر آپ کی تقرری
ہوئی تقسیم ہند کے بعد آپ پہلے لاہور میں اور پھر ربوہ میں اسی کالج سے وابستہ رہے۔اس طرح آپ تعلیم
الاسلام کالج کے بانی اساتذہ میں شامل ہوتے ہیں۔کالج میں آپ فلسفہ، نفسیات، ادب اور انگریزی
زبان پڑھاتے رہے۔جون 1967ء میں حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کے پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر
خدمت کی توفیق پائی۔اسی طرح یہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دورہ افریقہ اور یورپ کے دوران بھی
آپ کے ساتھ تھے۔ان کو معیت کا شرف حاصل ہوا۔1984ء میں آپ کا تقرر جامعہ احمدیہ میں بطور
انگریزی کے پروفیسر کے ہوا جہاں آپ نے شعبہ انگریزی کے سر براہ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔اسی طرح اس دوران میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے تراجم کی سعادت بھی آپ کو لی۔جب وکالت وقف نو کا قیام ہوا تو چو ہدری محمد علی صاحب کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے
پہلا وکیل وقف نو مقرر فرمایا۔پھر 1998ء میں تراجم کے کام کی وسعت کے پیش نظر حضرت خلیفہ المسیح
الرابع ” کی طرف سے آپ کو وکیل التصنیف مقرر فرمایا گیا۔اور آخر دم تک آپ اس خدمت پر مامور
رہے۔آپ نے سلسلے کی بہت سی کتب کا اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنے کی توفیق پائی۔اس طرح آپ
کو تقریباً 71 سال سلسلہ کی خدمات کی توفیق ملی۔ایک طویل عرصہ تک پنجاب یونیورسٹی کے سینٹ
اکیڈیمک کونسل اور بورڈ آف سٹڈیز کے ممبر رہے۔یہ بہت ہی بڑا اعزاز ہے۔آپ اردو ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے۔اردو اور پنجابی زبان کے بلند پایہ قادر الکلام شاعر
تھے۔بڑے محنتی منتظم تھے۔ہمدرد استاد تھے۔مشفق نگران تھے۔خلافت کے سچے مطیع اور فرمانبردار
تھے۔نظام جماعت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے بزرگ تھے۔ریا کاری سے پاک نرم
خو، نرم زبان، انسانیت کے ہمدرد اور نیک انسان تھے۔اور یہ ساری باتیں ایسی ہیں جن میں کوئی مبالغہ
نہیں ہے۔13 اگست کو بھی آپ دفتر تشریف لائے اور تمام وقت دفتری امور کی انجام دہی کے بعد
گھر گئے جہاں ان کو ہارٹ اٹیک ہوا۔فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے اور 13 اور
14 اگست 2015ء کی درمیانی شب اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔پسماندگان میں ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ کہتے ہیں کہ میں چھوٹا تھا۔قادیان میں چھٹی ساتویں کا
خطبات مسرور جلد 13
505
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
طالبعلم تھا۔اس وقت فضل عمر ہوٹل کی بنیا د رکھی جانی تھی اور یہ خبر مشہور ہوئی کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی
بنیادرکھنے کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔بہر حال حضرت خلیفہ اسیح الثانی وہاں تشریف لائے اور ہوٹل کے صحن میں کھڑے کھڑے
تقریر فرمائی۔کہتے ہیں میں چھوٹا تھا لیکن مجھے یاد ہے کہ حضور نے فرمایا کہ مولوی محمد علی صاحب بھی جالندھر
سے تعلق رکھتے تھے۔یعنی وہ مولوی محمد علی صاحب جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں
بیعت کی تھی اور پھر بعد میں خلافت سے علیحدہ ہو گئے تھے۔حضرت خلیفہ ثانی نے فرمایا کہ مولوی محمد علی
صاحب بھی جالندھر سے تعلق رکھتے تھے اور چوہدری محمد علی صاحب جن کو اب میں ہوٹل کا وارڈن مقرر کر رہا
ہوں یہ بھی جالندھر سے تعلق رکھتے ہیں۔نیز آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مولوی محمدعلی صاحب بھی آرائیں قوم سے
تعلق رکھتے تھے اور چوہدری محمد علی صاحب بھی آرائیں قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور پھر بعض نیک تو قعات
چوہدری محمد علی صاحب سے وابستہ کیں اور یہ حضرت مصلح موعودؓ کی دعا ئیں اور نیک تو قعات تھیں جن کی وجہ
سے چوہدری محمد علی صاحب کو مولوی محمد علی صاحب سے بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا ترجمہ
کرنے کی توفیق ملی اور پھر ترجمہ بھی بڑا اعلیٰ معیار کا آپ نے کیا۔بڑی گہرائی میں بغیر کسی لفظ یا فقرے اور
مضمون کو چھوڑے اس حق کو ادا کرنے کی آپ نے کوشش کی جو ترجمے کا حق ہوتا ہے۔مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ 1939ء کے جلسے میں آپ چھپ کر شامل ہوئے
اور 1940ء میں حضرت مصلح موعود کے دست مبارک پر بیعت کی۔( یہ 1941 ء ہے ویسے۔) آگے
لکھتے ہیں کہ روز اول سے ہی خلافت کے عاشق تھے۔حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں
فرمایا تھا کہ
اے جانِ حسنِ مطلق اے حسنِ آسمانی اے مست رو محبت،اے تیز رو جوانی
کہتے ہیں کہ ان کی یہ مست رو محبت ہر خلافت کے ساتھ ایک تیز روطغیانی کی شکل اختیار کر گئی۔اور اس میں کوئی مبالغہ نہیں۔کہتے ہیں کہ ان سے جب بھی ملاقات ہوتی اور ان سے نشست خواہ کتنی ہی
مختصر ہوتی ان کی صحبت میں بیٹھنے والا خلافت کی محبت سے سرشار ہو کر اٹھتا۔اور بلا استثناء اس بات کا ہر
ایک نے اظہار کیا ہے۔ریاض احمد ڈوگر صاحب مبلغ سلسلہ ہیں۔وہ کہتے ہیں خاکسار کو جامعہ احمدیہ میں تعلیم کے دوران
آپ کی شاگردی کا شرف حاصل ہوا۔آپ کہنے کو تو انگلش کے استاد تھے لیکن آپ نے ہمیں انگلش ہی نہیں
وقف کی اہمیت، اخلاقیات، خلافت سے وفا، بزرگوں کا احترام، سلسلے کا وقار، سب کچھ سکھانے کی بھر پور
خطبات مسرور جلد 13
506
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
کوشش کی۔کہتے ہیں جب میں جامعہ سے فارغ ہو کر میدان عمل میں جانے لگا تو جامعہ سے باہر نکلا تو دیکھا
کہ آپ ایک درخت کے سائے تلے کھڑے ہیں۔آپ نے مجھے آواز دے کر بلایا اور بٹھا کر کہنے لگے۔کیا کر رہے ہو، میدان عمل میں جار ہے ہو؟ میں نے عرض کیا ہاں جی۔کہنے لگے کہ میری دو باتیں یا درکھنا۔اور یہ ہر مبلغ کے لئے ، ہر مربی کے لئے بڑی ضروری ہیں۔کہ تم فیلڈ میں جار ہے ہو چو ہدری صاحب نے
انہیں کہا کہ وہاں ریاض ڈوگر کو کوئی نہیں جانتا۔احباب جماعت تمہارے پاس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
نمائندہ سمجھ کر آئیں گے اور حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ۔کہ لوگوں سے
اکتانا نہیں۔ایسا ہو گا کہ تم تھکے ہو گے تمہارا سر درد کر رہا ہوگا تمہارا سونے کو دل چاہ رہا ہوگا۔ایک آدمی کو نیند
نہیں آ رہی ہوگی وہ تمہارے پاس آ جائے گا۔اس کے سامنے بھی اکتاہٹ کا اظہار نہیں کرنا یعنی تمہاری
جیسی مرضی حالت ہو اگر کوئی شخص بھی آتا ہے وہ کسی وجہ اور پریشانی کی وجہ سے آتا ہے یا جس وجہ سے بھی
آتا ہے
کبھی تم نے اکتاہٹ کا اظہار نہیں کرنا۔پھر کہنے لگے کہ دوسری بات یاد رکھو۔تم جماعتوں میں جاؤ گے بعض لوگ تمہاری کمزوریوں کی
نشاندہی کریں گے اور نشاندہی کریں تو بشاشت کے ساتھ قبول کر کے اپنی اصلاح کی کوشش کریں۔بعض
لوگ مقامی عہدیداروں پر تنقید کریں گے۔کہنے لگے یہ بہت بری بات ہے۔نہیں ہونی چاہئے۔لیکن سنی جا
سکتی ہے۔سن لینا برداشت کر لینا۔آگے کہنے لگے لیکن اگر کوئی خلافت یا خلیفہ اسیح پر اعتراض کرے تو
تمہاری برداشت کی تمام حدیں ختم ہو جانی چاہئیں۔پھر کوئی برداشت نہیں کرنی۔کہنے لگے میری یہ دو باتیں
یا درکھنا انشاء اللہ میدان عمل میں سارے کام آسان ہو جا ئیں گے۔ڈاکٹر نوری صاحب کہتے ہیں کہ چوہدری محمد علی صاحب کو جب یہ جان لیوا ہارٹ اٹیک ہوا اور
آپ کو ہسپتال لے جایا گیا تو اس دوران آپ کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور مسلسل خدا تعالیٰ کی حمد میں
مصروف رہے۔طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں جب شروع ہوا ہے تو اس وقت آپ رجسٹر ہونے والے
پہلے مریض تھے۔ان کو پرانی دل کی بیماری تھی۔کئی دفعہ ہسپتال داخل ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفادی
جس کے بعد آپ پھر خدمت میں مصروف ہو جاتے۔ہمیشہ دعا کیا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس اہم کام
کو سرانجام دینے کی توفیق دے اور ہمت دے جو خلیفہ وقت نے میرے سپر د کیا ہے۔یہ کہتے ہوئے آپ
کی آواز بھتر اجاتی اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے۔ہمیشہ دعا کیا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہ بخش
دے۔میری کمزوریاں بخش دے۔ساری خطائیں معاف کر دے اور اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت
خطبات مسرور جلد 13
507
خطبه جمعه فرموده مورخه 21 اگست 2015ء
اور اس کا قرب مجھے عطا ہو۔مظفر درانی صاحب مربی لکھتے ہیں کہ جب میں آنے لگا تو ملنے گیا۔انہوں نے پوچھا تو بھرائی
ہوئی آواز میں انہوں نے مجھے سلام پہنچانے کے لئے کہا۔کہتے ہیں آپ کو خلافت سے سچی اور حقیقی محبت
تھی۔جس خلیفہ کا بھی تذکرہ کرتے تو نہایت محبت سے ذکر کرتے اور ذاتی تعلقات کے واقعات بیان
کرتے چلے جاتے۔جس خلیفہ کا بھی ذکر شروع ہو جاتا تو ایسے لگتا کہ آپ اسی کے عاشق ہیں۔لکھتے ہیں کہ
خاکسار آپ کی ملاقاتوں اور صحبت کے نتیجے میں عرض کرتا ہے کہ آپ خلافت کے سچے فدائی تھے اور تمام
خلفاء کے عاشق تھے اور یہی ایک حقیقی مومن اور حقیقی احمدی کی نشانی ہے۔پروفیسر ثناء اللہ صاحب کہتے ہیں کہ چوہدری محمد علی صاحب خلافت احمدیہ کی ایک زندہ تاریخ تھے
جن کی زندگی کا واحد مقصد خلافت کی جاں نثاری تھا اور جن کا فخر یہ شعر تھا
کریں نہ کریں وہ تمہیں قتل مضطر جھکا دینا تم اپنا سر احتیاطاً
مبارک صدیقی صاحب کہتے ہیں ایک دفعہ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔دو تین دفعہ یہ موقع
ملا تھا اور ان کو کہا کہ انتخاب سخن پروگرام میں آپ کی فلاں فلاں نظموں کی لوگ بڑی فرمائش کرتے ہیں۔اس بات پر آپ کہنے لگے میرے کلام کا کوئی ہنر نہیں ہے۔یہ سب خلافت کی برکات ہیں۔میں تو صرف
احمدیوں کے دلوں کی ترجمانی کرتا ہوں اس لئے لوگوں کو اچھا لگتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان جیسے مخلص اور
فدائی ، خلافت کے شیدائی اللہ تعالیٰ جماعت کو ہمیشہ عطا کرتا چلا جائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 11 ستمبر 2015 ء تا 17 ستمبر 2015 ، جلد 22 شمارہ 37 صفحہ 05 تا 08)