ایمان اور اسلام
خطبات مسرور جلد 13
543
37
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
الحي ایده
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ امس الخامس ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز
مسروراج
فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015 ء بمطابق 11 تبوک 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح موردن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
ایک شخص جو مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اس کے مسلمان ہونے کی خوبصورتی تبھی ظاہر ہوگی
جب وہ ایمان میں مضبوط ہو اور اسلام کی حقیقت کو سمجھتا ہو۔ایمان یہ ہے کہ اپنے آپ کو مکمل طور پر خدا تعالیٰ
کے سپر د کر دے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والا ہو اور اسلام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکموں پر نظر رکھتے
ہوئے اپنے آپ کو بھی ہر شر سے بچا کر رکھے اور دوسروں کے لئے بھی سلامتی کے سامان کرے۔دنیا میں پائیدار امن کا ذریعہ
پس یہ خلاصہ ہے ایمان اور اسلام کا۔اگر مسلم دنیا اس چیز کو سمجھ لے ، اس بات کو سمجھ لے تو دنیا میں
پائیدار امن اور سلامتی قائم کرنے اور بکھیرنے کے ایسے نظارے نظر آئیں جو دنیا کو جنت بنادیں۔اس زمانے میں اس حقیقی ایمان کو دلوں میں قائم کرنے اور حقیقی اسلام کے نمونے دکھانے کے
لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور آپ کی طرف منسوب ہونے کے بعد یہی
ہماری ذمہ داری ہے کہ حقیقی ایمان کو قائم کرتے ہوئے اور اسلام کا صحیح نمونہ بنے ہوئے اس کام میں آپ کے
ممد و معاون بنیں۔دنیا کو ایمان کی حقیقت بتا ئیں اور سلامتی پھیلانے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت احمد یہ اپنے نظام کے ذریعہ سے دنیا میں ہر جگہ یہ کام تو کر ہی رہی ہے لیکن ہر احمدی کا بھی فرض ہے کہ
وہ اپنے آپ کو اسلامی تعلیم کا نمونہ بنائے تا کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی ذمہ داری ادا کرنے والا بنے۔آجکل مسلمان دنیا میں بدقسمتی سے جو فساد برپا ہے اس نے اسلام کے نام کو بدنام کیا ہؤا ہے۔
خطبات مسرور جلد 13
544
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
کاش کہ مسلمان ممالک اس بات کو سمجھیں کہ ان کے ذاتی مفادات نے اسلام کو کس قدر زد پہنچائی ہے اور
شدت پسند گروہ اور تنظیمیں بھی اس وجہ سے ابھری ہیں کہ ہر سطح پر مفاد پرستی زور پکڑ رہی ہے۔ملکوں کے
امن برباد ہورہے ہیں۔نہ خود امن میں ہیں، نہ دوسروں کو سلامتی پہنچارہے ہیں۔نہ حکومت رعایا کے ساتھ
انصاف کر رہی ہے، نہ رعایا حکومت کے حق ادا کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ ان
دونوں کی بے اعتدالیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ:
”جب تک یہ دونوں پہلو ( یعنی حکومت کے فرائض اور رعایا کے فرائض ) اعتدال سے چلتے ہیں
تب تک اُس ملک میں امن رہتا ہے اور جب کوئی بے اعتدالی رعایا کی طرف سے یا بادشاہوں کی طرف
سے ظہور میں آتی ہے تبھی ملک میں سے امن اٹھ جاتا ہے۔(چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 33)
بد قسمتی سے یہی کچھ ہم آجکل اکثر مسلمان ممالک میں دیکھ رہے ہیں اور پھر اسلام دشمن قوتیں بھی
اس سے اپنے مفادات حاصل کر رہی ہیں۔ایک طرف تو دونوں کی جھگڑے بڑھانے میں مدد کی جاتی ہے تو
دوسری طرف شدت پسند گروہوں کی کارروائیوں کو شہرت دے کر پریس اور میڈیا بے انتہا کوریج دیتا ہے
اور یہ کوریج دے کر اسلام کو بدنام کیا جاتا ہے۔اسلام کے خلاف میڈیا کا ایک کردار
میں نے بعض انٹرویوز جو میڈیا کو دیئے ان میں ایک بات یہ بھی انہیں کہی تھی کہ اسلام کے خلاف
نفرت پھیلانے اور اسے شدت پسند اور دہشت گرد مذہب کے طور پر پیش کرنے میں تم جو میڈ یا والے ہو
تمہارا بھی ہاتھ ہے۔میڈیا انصاف سے کام نہیں لیتا۔کسی گروہ کے یا ملک کے حکمرانوں کے، جو اپنے آپ
کو مسلمان کہتے ہیں، سیاسی عزائم کو تم مذہب کا نام دے کر پھر اسلام کی تعلیم کو بدنام کرتے ہو۔اور پھر اس کو
اتنی شہرت دیتے ہو کہ تم نے دنیا میں رہنے والے لوگوں کی اسلام کے متعلق سوچیں ہی بدل دی ہیں۔یا جو
اسلام کو جانتے نہیں ان کے ذہنوں میں اسلام کا ایسا تصور پیدا کر دیا ہے، ایسا ہو اکھڑا کر دیا ہے کہ ان کے
چہرے اسلام کا نام سن کر ہی متغیر ہو جاتے ہیں۔اور جہاں تمہارے اپنے مفادات ہوں وہاں خبریں دبا بھی
دیتے ہو۔مثلاً کچھ عرصہ پہلے آئرلینڈ میں جب شدت پسندی کے واقعات علیحدگی پسندوں کی طرف سے
ہوئے تو پریس نے فیصلہ کر لیا کہ خبریں نہیں دینی یا پریس کو مجبور کیا گیا کہ خبریں نہیں دینی اور نتیجہ وہیں
مقامی سطح پر ہی تھوڑا سا ابال اٹھا اور حکومت نے اسے دبا دیا۔یہ ٹھیک ہے کہ مسلمان ممالک میں حکومت
خطبات مسرور جلد 13
545
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
مخالف گروہوں کی کارروائیاں زیادہ سخت ہوں ، جو مسلمان ممالک میں علیحدگی پسند گروہ ہیں یا شدت پسند
گروہ ہیں ان کی کارروائیاں ان کی نسبت شاید زیادہ سخت ہوں لیکن ان کو تسلسل سے یہ کارروائیاں کرنے
کی کس طرح تو فیق مل رہی ہے یا کس طرح وہ یہ انجام دے رہے ہیں۔ان کو اسلحہ کی صورت میں جو ایندھن
ہے وہ تو باہر سے ہی مہیا کیا جاتا ہے۔میں نے ان کو یہ بھی کہا کہ حالات سے تنگ اور بے چین لوگ جب شدت پسند گروہوں میں
شامل ہوتے ہیں تو اس کا بے انتہا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ اتنے لوگ یہاں سے چلے گئے ، اتنے لوگ وہاں
سے چلے گئے اور پھر اسلام کو بھی کسی نہ کسی طریق سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے مزید بے چینی پیدا ہوتی
ہے اور ردعمل ظاہر ہوتا ہے۔لیکن ہزاروں لاکھوں مسلمان جو امن کی بات کرتے ہیں ان کا ذکر میڈ یا نہیں
کرتا یا انہیں وہ پذیرائی نہیں ملتی جو منفی رویے دکھانے والوں کو ملتی ہے۔اور سب سے بڑھ کر تو جماعت
احمد یہ ہے جو محبت اور پیار کی اسلامی تعلیم پھیلاتی ہے اور تمام دنیا میں ایک لگن سے اس کام پرلگی ہوئی ہے
جس کے نتیجے میں امن کے جھنڈے تلے امن پھیلانے اور سلامتی بکھیر نے کے لئے لاکھوں لوگ ہر سال
جماعت میں شامل ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں ہم تمہیں بتا ئیں بھی تو تم اتنی تو جہ نہیں دیتے بلکہ بالکل
بھی توجہ نہیں دیتے۔کہیں ذکر نہیں ہوتا۔اور دنیا کے سامنے بعض مسلمانوں کے یا مسلمان گروہوں کے
عمل کی غلط تصویر ہی پیش کی جاتی ہے، منفی تصویر پیش کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں دنیا کی غیر مسلم آبادی
ٹھتی ہے کہ اسلام کا صرف ایک ہی رخ ہے اور اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ شدت پسندی ہے
اور نا انصافی ہے اور یہی اسلام کا حقیقی چہرہ ہے۔اور پھر جیسا کہ میں نے کہا دنیا میں ، غیر مسلموں میں اسلام
سے نفرت بڑھتی جاتی ہے۔اسلام کا خوبصورت پیغام آگے پھیلائیں
بہر حال پریس بھی کیونکہ اب ایک کاروباری چیز ہے ان کا کاروبار ہے اور مسالے دار خبریں لگانا
ان کا کام ہے جو وہ اس لئے لگاتے ہیں کہ ان کو مالی فوائد حاصل ہوں۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ لاکھوں
لوگ امن اور سلامتی کے جھنڈے تلے ہر سال جمع ہوتے ہیں۔جلسے کی رپورٹ میں بھی ان کا ذکر ہوتا ہے،
میں نے کیا تھا۔بعض مثالیں میں نے جلسے میں دوسرے دن پیش کی تھیں۔تو اس وقت میں ایسے ہی چند
لوگوں کی مثالیں پیش کرتا ہوں جنہوں نے جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کا حقیقی چہرہ دیکھا اور ان کے
دلوں پر اثر ہوا۔ان میں غیر مسلم بھی شامل ہیں اور مسلمان بھی شامل ہیں اور پھر بہت سے ایسے ہیں جنہوں
خطبات مسرور جلد 13
546
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
نے اسلام کی خوبصورت تصویر کو دیکھ کر اسلام قبول کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آ
کر یہ عہد کیا کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی اور صحیح اسلامی تعلیم کے اظہار کی حتی
المقدور کوشش کریں گے اور یہ پیغام آگے پھیلائیں گے جو اسلام کا خوبصورت پیغام ہے، جو امن اور سلامتی
کا پیغام ہے اور بعض نے یہ بھی اظہار کیا کہ اسلام کی اس خوبصورت تعلیم کی دنیا کو ضرورت ہے اور میڈیا نے
اسلام کے بارے میں منفی تاثر دے کر ہماری سوچوں پر تالے لگا دیئے تھے۔جماعت احمدیہ کی جو یہ کوششیں ہیں
انہوں نے پھر ان کی ان غلط سوچوں کو دور کیا۔ایک عیسائی پادری نے ایک جگہ بر ملا اس بات کا اظہار کیا۔بینن
میں ایک چھوٹی سی جماعت چیر ئیمان ہے وہاں مسجد کا افتتاح تھا تو اپاسٹلک (Apostalic) چرچ کے پادری
نے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا ایک عجیب دن ہے۔آج مسلمان اور مسیحی ایک جگہ بیٹھے ہیں۔میں پہلے
بھی مسلمانوں کے علاقے میں کام کر چکا ہوں لیکن کبھی کوئی ایسی تقریب نہیں دیکھی جس میں مسلمان اور
عیسائی اکٹھے ہوں۔کوئی شک نہیں کہ جماعت احمدیہ نے ہم سب کو اکٹھا کیا ہے۔میں احمدیت کو
سلام پیش کرتا ہوں۔پھر انصاف پسند سیاستدان جو ہیں ان پر بھی جماعت کے ان کاموں کا بڑا اثر ہے۔یہاں جلسے
کے دنوں میں بھی آپ کے سامنے بعضوں نے اظہار کیا ہوگا۔دنیا میں ہر جگہ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت احمد یہ جو اسلامی تعلیم پیش کرتی ہے اور جو کام کر رہی ہے، جو عملی تصویر ہے اس کو سراہا جاتا ہے۔جماعت کی خدمات کو لوگ پسند کرتے ہیں اور اظہار کرتے ہیں کہ کیسی خوبصورت تعلیم ہے۔بینن کے ہی گاؤں گان رو گو (Ganzougo) میں مسجد کا افتتاح تھا۔اس میں ایک مہمان
آئے ہوئے تھے جو وہاں منسٹر آف ٹرانسپورٹ ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ جماعت احمد یہ ہمارے لئے کوئی نئی
جماعت نہیں اور ان کی خدمات انسانی کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔ہم گورنمنٹ کے نمائندے ہر ایک تنظیم اور
گروپ
کی تحقیق کرتے ہیں اور ان کے منشور ، مقاصد اور مشن پر گہری نظر رکھنا ہمارا کام ہے۔اور احمدیت
کی انسانی خدمات جو بینن میں ہیں اور جو امن کی اور محبت کی کوشش جماعت احمدیہ نے کی ہے وہ ملک بینن
میں اول نمبر پر ہے۔میں امن اور محبت کی کاوشوں میں احمدیت کی خدمات کو سلام کرتا ہوں اور یہ محبت ہی
مجھے یہاں کھینچ لائی ہے۔پھر یہ کہتے ہیں کہ اس جگہ کے چیف سے لے کر تمام حکومتی مشینری آپ کی خدمت
کے لئے حاضر ہے کیونکہ آپ کا جو نعرہ ہے محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں، اور جو اسلامی تعلیم آپ پیش
کرتے ہیں وہ ایسی چیز ہے کہ ہم مجبور ہیں کہ آپ کا ساتھ دیں۔
خطبات مسرور جلد 13
547
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
پھر میڈیا کا کردار ایک طرف تو اتنا زیادہ ہے کہ بڑے تو بڑے بچوں کو بھی اسلام سے خوفزدہ کیا
جاتا ہے۔بعض جگہ سکولوں میں ایسے واقعات ہو جاتے ہیں کہ بعض دفعہ غیر مسلم بچے مسلمانوں بچوں سے
ایسا سلوک کر رہے ہوتے ہیں جس سے لگ رہا ہوتا ہے کہ نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔دوسری طرف جماعت
احمدیہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کس طرح ان کے اس اثر کو زائل کرتا ہے اس کا ایک چھوٹا سا واقعہ پیش کرتا ہوں۔کہا بیر میں ہماری مسجد ہے۔وہاں جماعت ہے۔وہاں کے مشنری لکھتے ہیں کہ چند دن قبل ہماری
مسجد کے سامنے ایک یہودی ٹیچر اپنے سکول کے بچوں کو لے کر جماعت کا تعارف کرا رہے تھے۔وہ ٹیچر
غالباً عربی بھی جانتے تھے۔ہماری مسجد کے دروازے پر لکھا ہوا ہے کہ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنَّا وہ ٹیچر ان
الفاظ کا لفظی ترجمہ کر کے بچوں کو سمجھا رہے تھے کہ اس جملے کا مطلب ہے کہ جو اس میں داخل ہو گا وہ امن
میں رہے گا۔کہنے لگا یہ الفاظ تو سارے مسلمان ادا کرتے ہیں، پڑھتے ہیں ، قرآن شریف میں ہے۔بچوں
کو کہتا ہے کہ مگر آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ اس جملے کا عملی نمونہ صرف احمدیوں کی مسجد میں ہی دیکھنے کو ملے گا۔پھر اللہ تعالیٰ کس طرح لوگوں کی توجہ جماعت کی طرف پھیرتا ہے۔برکینا فاسو افریقہ کا ایک ملک
ہے فرنچ علاقہ ہے۔وہاں ایک جگہ کا لمبا گو (Kalambago) میں مسجد تعمیر ہوئی۔مسجد کے افتتاح کے
موقع پر ایک دوست نے کہا کہ میرا جماعت احمدیہ سے دس سال
قبل تعارف ہوا تھا لیکن میں جماعت احمد یہ
کو مسلمانوں کی ایک عام سی تنظیم سمجھتا تھا۔اس لئے نہ میں نے احمدیت قبول کی اور نہ ہی اپنے اس علاقے
میں اس کا ذکر کیا مگر آج جماعت احمدیہ کی یہاں اپنے گاؤں میں مسجد دیکھ کر مجھے علم ہوا ہے کہ جس جماعت
کو میں نے مسلمانوں کی عام تنظیم سمجھ کر نظر انداز کر دیا تھا وہی جماعت اسلام کی حقیقی خدمت کر رہی ہے اور
آج میرے گاؤں میں بھی اس جماعت نے مسجد بنادی ہے۔آج مجھ پر واضح ہو گیا کہ یہ جماعت یقینا سچی
ہے اور اس کے ساتھ اللہ کی تائید ہے۔پھر موٹیوں (Mougnoun) ایک جگہ بینن میں ہے جہاں مشرکین آباد ہیں۔سب مشرکین
ہیں۔ہمارے مشنری وہاں
تبلیغ کے لئے گئے۔جماعت کا تعارف کرانے کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر کسی
کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو کرے۔اس پر ایک بزرگ کہنے لگے کہ میں تو اسلام کے بارے میں بُرے
خیالات رکھتا تھا۔آپ کو دیکھ کر میں سمجھا تھا کہ بوکو حرام ہم میں داخل ہو گئے ہیں۔( بوکوحرام ایک شدت
پسند، دہشت گرد تنظیم ہے جن کا آجکل نائیجیریا میں خاص طور پر بڑا زور ہے۔لیکن جب میں نے آپ کی
تقریر سنی تو میرے اسلام کے بارے میں تمام خدشات دور ہو گئے اور میں پہلا شخص ہوں جو ان مشرکین
خطبات مسرور جلد 13
548
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
میں سے اسلام اور احمد بیت کو قبول کرتا ہوں۔پھر اس کے بعد اس گاؤں سے چالیس افراد اسلام احمدیت
میں داخل ہوئے اور یہاں مشرکین کے گاؤں میں، اس جگہ میں ایک نئی جماعت قائم ہو گئی۔پھر ان کی کچھ
روایات ہیں۔جب آدمی فوت ہوتا ہے تو اس کے لئے بڑا اہتمام کیا جاتا ہے۔جب تک پورا اہتمام نہ ہو
جائے، لاکھوں فرانک خرچ نہ کئے جائیں اس وقت تک اس
کو دفنایا نہیں جاتا۔بڑے اہتمام سے دفنایا جاتا
ہے۔بڑا فنگشن ہوتا ہے اور چاہے مہینہ رکھنا پڑے مارچری میں رکھا جاتا ہے۔لیکن جب یہ احمدی ہوئے تو
اس بزرگ نے اعلان کیا کہ میں جب مرجاؤں تو مجھے اس طرح نہ دفتانا بلکہ جو مسلمانوں کا طریقہ ہے اس
کے مطابق میری تدفین ہو۔یہ رسم ورواج اب آئندہ سے ختم ہوں تو فوری تبدیلی ان میں یہ پیدا ہوئی کہ رسم
ورواج کو بھی انہوں نے فوری طور پر چھوڑ دیا۔پھر ایک دن ہمارے معلم کو کہنے لگے کہ احمدی ہونے کے بعد
میرے جسم میں ایک نئی روح آ گئی ہے۔میں جہاں بھی ہوں چاہے اپنے فارم پہ کام کر رہا ہوں، میری
روح میرے ضمیر کو جگاتی ہے اور کہتی ہے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے۔تو یہ پابندی ان لوگوں میں نماز کے لئے
بھی پیدا ہو چکی ہے اور کہتے ہیں کہ اس طرح میں نماز کے لئے کھڑا ہو جاتا ہوں اور میری روح کو سکون اور
جسم کو راحت ملتی ہے۔کہتے ہیں اب میں اپنے اندر بڑی تبدیلی محسوس کرنے لگ گیا ہوں۔پس ہم میں
سے بھی جو نماز میں سست ہیں ان کو یا درکھنا چاہتے کہ نئے آنے والے عبادتوں کی طرف بھی رجحان رکھنے
والے ہیں اور بڑی توجہ سے نمازیں پڑھتے ہیں۔آج اسلام کی حقیقی تعلیم جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی دنیا کو پہنچ سکتی
ہے۔اس کا ذکر اکثر ر پورٹس میں ہوتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو دنیا
میں پہنچارہا ہے اور کس طرح لوگوں پر اثر ہوتا ہے۔ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔یہ گنی کنا کری ملک کا ہے وہاں
کا ایک شہر فارانا (Farana) ہے جو وہاں کے کیپیٹل سے تقریباً پانچ سوکلومیٹر دور ہے۔وہاں ہمارے
لوگ جب تبلیغ کے لئے پہنچے تو وہاں پر موجود ہمارے ایک احمدی دوست ابو بکر صاحب نے تبلیغی نشستوں کا
اہتمام کیا۔یہ مربی کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام ان لوگوں کو پہنچایا۔ابھی تبلیغ کا
سلسلہ جاری تھا کہ وہاں ایک مولوی شر پھیلانے کے لئے پہنچ گیا۔کچھ دیر تو خاموشی سے باتیں سنتا رہا۔اس
کے بعد بڑے غصے میں کہا کہ تمہیں یہاں تبلیغ کی اجازت نہیں ہے اور میں تمہیں پولیس کے ذریعہ سے ابھی
یہاں بند ( گرفتار ) کرواتا ہوں۔وہاں کے نوجوان کھڑے ہو گئے اور اس مولوی کو بڑے غصے سے کہا کہ تم
اتنے عرصے سے یہاں ہو تم نے تو کبھی یہ باتیں نہیں بتائیں جو باتیں آج ہمیں سننے کومل رہی ہیں اور یہی
خطبات مسرور جلد 13
549
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
باتیں ہیں جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا کلام ہے جو ہمارے دل پر اثر کر رہا ہے۔اسلام کی تعلیم کو خوبصورتی
سے پیش کرنے کا یہ انداز ہے جو ہمارے دلوں کو گھائل کر رہا ہے اور ہمیں اس سے سکون مل رہا ہے۔تم تو ابھی
تک ہمیں گمراہ کرتے چلے آئے ہو۔اس لئے فوراً یہاں سے چلے جاؤ۔چنانچہ وہ مولوی بڑا شرمندہ ہوکر
وہاں سے گیا اور وہاں جو مجلس لگی تھی اس کے نتیجہ میں پندرہ افراد جماعت میں شامل ہو گئے۔پھر گنی کنا کری کا ہی ایک واقعہ ہے۔دارالحکومت سے کوئی دوسوکلومیٹر دور ایک قصبے میں تبلیغ
کے لئے جب گئے تو وہاں ایک شخص نے کہا کہ آپ سے پہلے بھی تبلیغی جماعت کے لوگ یہاں آئے
تھے لیکن ان کے رویے کیا تھے۔وہ لوگ آئے تو تبلیغ کرنے تھے۔انہوں نے بھی اللہ اور رسول کی
باتیں کی تھیں لیکن پھر انہوں نے اس گاؤں میں کچھ ایسی بیہودگیاں کی ہیں کہ ہم بیان نہیں کر سکتے۔تم
لوگ بھی وہی کچھ کرنے آئے ہو۔اس لئے بہتر ہے کہ یہاں سے چلے جاؤ اس سے پہلے کہ ہم تمہیں
مار مار کر نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ کہنے دو۔وہاں کے ایک بزرگ نے بھی لوگوں کو سمجھایا
کہ یہ لوگ مجھے ان لوگوں سے کچھ مختلف لگتے ہیں، ذرا ان کی باتیں تو سن لو۔چنانچہ کہتے ہیں ہم نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کا مقصد بیان کیا اور آپ کی آمد کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ آخری زمانے کی یہ علامات ہوں گی اور اس
میں مسیح موعود ظاہر ہوں گے۔بہر حال لوگوں پر اس بات کا غیر معمولی اثر ہوا۔لوکل مشنری کو وہاں
چھوڑ آئے جنہوں نے تبلیغ جاری رکھی اور کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ہفتے میں نہ صرف وہ
گاؤں اپنے امام اور مسجد سمیت احمدیت میں داخل ہوا بلکہ قریب کے چار پانچ گاؤں بھی بیعت کر
کے احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں داخل ہو چکے ہیں اور مزید رابطے جاری ہیں۔اور کہتے ہیں کہ مسلسل
ہمیں پیغام مل رہے ہیں کہ لوگ بے چینی سے حقیقی اسلام میں داخل ہونے کے لئے تیار ہیں۔مسلمان علماء اور لیڈروں کا منفی کردار
بد قسمتی سے مسلمان علماء اور لیڈروں نے بھی جیسا کہ میں نے مثال بھی دی ہے اسلام سے دور
کرنے میں بہت کردار ادا کیا ہے۔اور اسی وجہ سے ہر جگہ جو غیر مسلم ہیں ان کو بھی جرات پیدا ہوئی کہ اسلام
کو بدنام کریں۔جماعت احمد یہ کس طرح کوشش کر کے بگڑے ہوئے مسلمانوں یا ان مسلمانوں کو جن کے
ذہنوں میں اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے واپس دین کی طرف لاتی ہے اس کی
ایک دو مثالیں پیش کرتا ہوں۔
خطبات مسرور جلد 13
550
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
افریقہ میں ایک جگہ ایک بکسٹال لگایا گیا۔قرآن کریم کی نمائش تھی۔پورتونو و و بین کا شہر ہے
وہاں سے دو مسلمان نوجوان آئے۔انہیں جب احمدیت کا تعارف کروایا گیا اور بتایا گیا کہ امام مہدی علیہ
السلام آچکے ہیں اور وہی اس زمانے کے امام ہیں تو وہ فوراً بولے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو خاتم النبین
ہیں۔کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی کوئی آئے گا۔اس پر انہیں فرینچ زبان میں کتاب صداقت مسیح
موعود علیہ السلام پڑھنے کے لئے دی گئی اور آخری زمانے میں مسلمانوں کی جو حالت زار ہے اس کے
بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پیش کی گئیں۔مسیح کی آمد ثانی کا ذکر کیا گیا۔احمدیت یعنی
حقیقی اسلام کے بارے میں بتایا گیا کہ اسلام کیا ہے۔یعنی وہ حقیقی اسلام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
لائے تھے۔جس میں محبت ہے، امن ہے اور آشتی کی تعلیم ہے۔آج تو مسلمانوں نے اس کی شکل بگاڑ دی
ہے۔اس پر وہ دونوں نوجوان کہنے لگے کہ ہم عقیدے کے اعتبار سے مسلمان تو ضرور ہیں لیکن مسلمانوں کی
بربریت اور دہشت گردی سے اتنے تنگ آگئے تھے کہ ہم تو عیسائی ہونے لگے تھے۔لیکن اب جماعت
احمدیہ کی باتیں سن کر تسلی ہوئی ہے کہ اسلام ایسا نہیں جیسا یہ ملاں لوگ پیش کرتے ہیں۔مبلغ لکھتے ہیں کہ
انہوں نے ہمارا شکر یہ ادا کیا کہ آپ نے ہمیں عیسائی ہونے سے بچالیا، اسلام چھوڑنے سے بچالیا۔غیر مسلموں کے دلوں میں بھی حقیقی اسلام کو دیکھ کر اس پیغام کو پھیلانے کا شوق پیدا ہوتا ہے وہ بھی
ہمارا ساتھ دینے لگ جاتے ہیں۔جاپان کے مبلغ لکھتے ہیں کہ ایک بدھسٹ جاپانی ہمارے سٹال پر آئے
اور کہنے لگے کہ اسلام کے بارے میں ان کی معلومات بہت کم ہیں۔جب انہیں اسلام کا تعارف کروایا گیا
اور دیگر مذاہب کے بارے میں اسلامی تعلیم کے نمونے قرآن کریم کی آیات سے دکھائے تو انہوں نے نہ
صرف ہمارا شکر یہ ادا کیا بلکہ کہنے لگے کہ یہ خوبصورت تعلیم اس لائق ہے کہ دنیا کو بتائی جائے اور اسلام کے
بارے میں غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔موصوف کہنے لگے کہ اگر مجھے اجازت دیں تو میں بھی ایک دن آپ
لوگوں کے ساتھ مل کر امن کا پیغام تقسیم کرنا چاہتا ہوں۔ہمارے مبلغ لکھتے ہیں چنانچہ حسب وعدہ ایک دن وہ
ہمارے سٹال پر آئے اور صبح دس بجے سے شام چار بجے تک باوجود اس کے کہ وہ بدھسٹ تھے بلند آواز
سے یہ اعلان کرتے رہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور لوگوں میں فولڈ تقسیم کرتے رہے۔اسی طرح انڈیا میں صوبہ کرناٹک میں ایک جگہ گرک میں ایک بکسٹال لگایا گیا۔اس بکسٹال پر
ایک غیر مسلم دوست آئے اور بعد میں کہنے لگے کہ ہم نے اس سے قبل بھی بہت سے بک سٹال دیکھے ہیں
لیکن امن اور شانتی کا پیغام دینے والے اور اسلام کی خوبصورت تعلیم کو لوگوں تک پہنچانے والے ایسے
خطبات مسرور جلد 13
551
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
لوگ میں نے آج تک نہیں دیکھے۔وہ بہت متاثر ہوئے اور ہمارے اس بک سٹال سے بہت ساری
کتابیں خرید کر لے گئے۔لکسمبرگ کے ایک شہر میں نمائش کے موقع پر جماعت کی طرف سے بکسٹال کا انعقاد کیا گیا۔شہر
کے میئر بھی سٹینڈ پر آئے اور مختلف کتابیں دیکھیں۔اس کے بعد لکسمبرگ جماعت کے صدر نے انہیں
جماعت کا مختصر تعارف کروایا۔ان کو ایک کتاب بھی تحفہ دی۔اس پر میئر نے کہا کہ آپ کی کمیونٹی بہت اچھا
کام کر رہی ہے۔آپ کو چاہئے کہ اسلام کی اس خوبصورت تصویر کو جلد از جلد دنیا میں پھیلائیں۔ایک دل شکستہ نومسلم کا واقعہ پیش کرتا ہوں۔امیر صاحب ہالینڈ نے لکھا ہے بلال صاحب ایک
ڈچ مسلمان ہیں۔مسلمانوں کی حالت زار سے بہت دل شکستہ ہو گئے تھے۔ایک مرتبہ وہ اپنے بچے کے
لئے تحفہ خریدنے کی نیت سے بازار گئے تو راستے میں ایک بک سٹال پر رک گئے۔یہ جماعت احمدیہ کا بک
سٹال تھا۔انہوں نے جماعت کا شائع شدہ قرآن کریم پہلی مرتبہ دیکھا۔سٹال پر موجود احمدی خادم سے
بات چیت بھی کی اور جماعت کا کچھ لٹریچر اپنے ساتھ گھر لے گئے۔کچھ عرصے بعد جب ان سے دوبارہ
رابطہ ہوا تو کہنے لگے کہ میں جماعت احمدیہ کی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔میں نے جب خوشی خوشی
اپنے سنی مسلمان دوستوں سے جماعت کا ذکر کیا اور انہیں بتایا کہ میرے پاس جماعت احمدیہ کا لٹریچر بھی
ہے تو اس پر بہت غصے ہوئے اور لڑنے پر اتر آئے۔کہتے ہیں کہ میری بیوی جو کہ مراکش کی ہیں وہ بھی بہت
غصہ میں آگئیں۔گھر میں احمدیت کا ذکر کرنا بھی ناممکن ہو گیا۔بہر حال کہتے ہیں میں نے فیصلہ کیا کہ میں
چھپ کر احمدیت کے بارے میں تحقیق کروں گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے میری دوبارہ اس نوجوان کے ساتھ
ملاقات کروا دی جو مجھے بک سٹال پر ملا تھا۔اس نے مجھے جلسہ سالانہ ہالینڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔میں دو دن جلسے میں شامل رہا۔اس دوران مجھے یوٹیوب پر بھی ڈچ زبان میں کچھ ویڈیو دیکھنے کو مل گئیں جس
کی وجہ سے مجھے بہت فائدہ ہوا بلکہ میری بیوی نے بھی ان ویڈیوز کو دیکھ کر احمدیت کے بارے میں اپنی
رائے بدل لی۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھ پر احمدیت کی صداقت ظاہر کی اور مجھے بیعت کرنے کی توفیق
ملی۔اب میں جماعتی پروگرام میں شامل ہوتا ہوں اور روحانی طور پر ترقی محسوس کرتا ہوں۔جو پہلے بے چینی
تھی وہ بھی ختم ہورہی ہے۔پھر قرآن کریم کی تعلیم کا غیروں پر کس طرح اثر ہوتا ہے۔کینیڈا سے ہمارے ایک داعی الی اللہ
دوست لکھتے ہیں کہ ہم نے ایک تبلیغی بک سٹال لگایا۔ایک انگریز کینیڈین میاں بیوی ہمارے سٹال پر آئے اور
خطبات مسرور جلد 13
552
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
قرآن مجید دیکھ کر کہنے لگے مجھے بتائیں کہ اس کتاب کی کیا خصوصیات ہیں؟ کہتے ہیں میں نے انہیں قرآن
مجید کا مختصر تعارف کروایا۔اس کے بعد وہ صاحب قرآن کریم خریدنے لگے۔لیکن بیوی بڑی کثر عیسائی
تھی۔وہ اس بات پر بضد رہی اور خاوند کو کہتی رہی کہ قرآن کریم نہیں خریدنا۔بہر حال وہ صاحب کہنے لگے
کہ میری بیوی جو ہے اس کو قرآن کریم کی کوئی ایسی بات بتائیں کہ وہ قرآن کریم لینے پر آمادہ ہو جائے۔خود تو خریدنا چاہتے تھے لیکن مجبوری بھی تھی ، لڑائی نہ پڑ جائے گھر میں۔ہمارے وہ احمدی کہتے ہیں کہ میں
نے انہیں کہا کہ قرآن مجید میں ایک سورۃ ہے جس میں حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کی والدہ حضرت مریم
علیہا السلام کا ذکر ہے۔ان کے بارے میں ایسی تفصیل ہے جو آپ کو بائبل میں نہیں ملے گی اور وہ جگہ نکال
کر ان کے آگے رکھ دی۔ترجمہ تھا۔ان کی اہلیہ پڑھنے لگیں۔کچھ دیر پڑھنے کے بعد کہنے لگیں کہ واقعی
بہت دلچسپ کتاب ہے۔ہم نے تو پریس میں پڑھا تھا یعنی میڈیا نے ہمیں یہ بتایا ہوا تھا، اخباروں نے
ہمیں یہ بتایا ہوا تھا کہ قرآن نفرت سے بھرا ہوا ہے لیکن اس میں تو عیسی علیہ السلام اور ان کی والدہ کا بہت
محبت سے ذکر کیا گیا ہے۔چنانچہ انہوں نے قرآن کریم خرید لیا۔چند ہفتوں کے بعد وہ دوبارہ ہمارے
سٹال پر سے گزرے تو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگے کہ ہم نے قرآن کریم پڑھا ہے۔میڈیا میں اسلام
اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جو نفرت پھیلائی جا رہی ہے اگر کوئی قرآن کریم
پڑھے یا اس پر سرسری نگاہ ہی ڈال لے تو اس کی ساری غلط فہمیوں کا ازالہ ہو جاتا ہے۔کہتے ہیں میں تو اپنے
بہت سارے عیسائی دوستوں کو بھی قرآن کریم پڑھنے کا کہتا ہوں۔بینن میں ایک بک سٹال کے موقع پر گورنمنٹ کے ایک سکول ٹیچر آئے اور جماعت کی محبت اور
امن کی تعلیم پڑھی تو کہنے لگے مجھے اپنے طالبعلموں کے لئے بھی لٹریچر دیں۔میں چاہتا ہوں کہ وہ بھی اس
لٹریچر کا مطالعہ کریں اور معاشرہ امن اور محبت سے بھر جائے۔امن اور محبت سے بھرنے کے لئے معاشرے
کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ جماعت احمدیہ کا لٹریچر ہے۔چنانچہ وہ لٹریچر لے گئے اور جا کر اپنے طالبعلموں
کود یا اور بعد میں سکول کے کچھ سٹوڈنٹس آئے اور انہوں نے کہا کہ یہ لٹریچر میں ٹیچر سے مل چکا ہے۔نیک فطرت مسلمانوں پر بھی جماعت احمدیہ کے نظام کو دیکھ کر جو عین اسلامی نظام ہے اثر ہوتا
ہے۔اور یہی بات پھر ان کے لئے ہدایت کا باعث بن جاتی ہے۔برکینا فاسو کے مربی کہتے ہیں کہ ایک جگہ
ہے سلا بوبو (Silaboubo) وہاں تبلیغ کے لئے گئے۔لوگوں نے بڑا اچھا استقبال کیا۔سارے مرد
عور تیں تبلیغ سننے کے لئے جمع ہو گئے اور رات دو بجے تک سوال و جواب ہوتے رہے۔آخر پر کہتے ہیں کہ
خطبات مسرور جلد 13
553
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
میں نے انہیں بتایا کہ ہماری جماعت ایک ہاتھ پر اکٹھی ہے اور ہمارے چندے کا بھی ایک نظام ہے جو
با قاعدہ عالمی شکل اختیار کر چکا ہے۔جماعت کا ایک بیت المال ہے جو خلیفہ وقت کے تحت ہے۔اسی بیت
المال میں چندہ جاتا ہے اور اسی میں سے نکل کر خرچ ہوتا ہے۔کہتے ہیں صبح نماز کے بعد ایک دوست زکریا
صاحب آئے اور کہنے لگے کہ میں نے کچھ عرصہ قبل ایک خواب دیکھی تھی کہ میں چندہ دے رہا ہوں اور ایک
آواز آتی ہے کہ چندہ ایسے اسلامی گروپ کو دو جس کا ایک بیت المال ہو۔میں کافی عرصے سے یہ اسلامی
گروپ ڈھونڈ رہا تھا لیکن رات کو جب مربی صاحب نے جماعت کے مالی نظام کے بارے میں بتایا تو
مجھے ان الفاظ کی تعبیر مل گئی جو میں نے خواب میں سنے تھے۔چنانچہ موصوف نے اسی وقت دس ہزار
فرانک سیفہ نکال کر ادا کئے۔رسید بک بھی ہمارے پاس تھی۔کہتے ہیں اسی وقت ہم نے رسید بک نکال
کر رسید کاٹ دی۔جب لوگوں نے اس خواب کے بارے میں سنا اور یہ بھی دیکھا کہ با قاعدہ چندے
کی ایک رسید بک ہوتی ہے جس پر سارا ریکارڈ رکھا جاتا ہے تو بڑے متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اس کے بعد اس گاؤں میں 282 افراد نے بیعت کر لی اور باقاعدہ یہ سب لوگ جماعت کے
چندے کے نظام میں شامل ہیں۔گوئٹے مالا ساؤتھ امریکہ کا ملک ہے۔وہاں فلائر کی تقسیم کے دوران ایک نوجوان یوسف
سے رابطہ ہوا۔مشن ہاؤس آئے۔احمدیت قبول کی۔انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا تھا۔کہتے
ہیں کہ غیر از جماعت مسجد میں جا کر دلی سکون نہیں ملا۔لوگ آپس میں ایک دوسرے سے کینہ اور بغض
رکھتے ہیں۔ایک دن جب میں دعا کر کے سویا تو خواب میں ایک بزرگ دیکھے جو نہایت روحانی شکل
وصورت کے مالک تھے۔ایک راستہ ہے جس پر راکھ ہی راکھ ہے۔یہ بزرگ میرے سامنے چلنے لگ
جاتے ہیں اور اشارہ کرتے ہیں کہ میرے پیچھے چلو۔اس بزرگ کے چلنے سے راکھ والا راستہ صاف
ہوتا جا رہا ہے۔کہتے ہیں خواب میں صرف یہ بات ہی سمجھ لگتی ہے کہ یہ سبق کل تک یا درکھو۔اگلے دن
آپ لوگوں کو اسلام احمدیت کا پیغام لوگوں میں تقسیم کرتے دیکھا۔میں نے پڑھا تو دل کو یوں محسوس
ہوا کہ یہی اصل اسلام ہے اور میں ویب سائٹ پر تمام معلومات حاصل کر کے با قاعدہ بیعت کی غرض
سے اب یہاں آیا ہوں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا کہ
یہی وہ بزرگ تھے جو انہیں خواب میں راستہ دکھا رہے تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات نے
ان کو ایمان میں اور بھی مضبوط کر دیا ہے۔
خطبات مسرور جلد 13
554
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
فرانس کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ایک نو مبائع دوست کمال صاحب نے بتایا کہ میں کئی سال
سے روایتی مسلمان تھا اور علماء کی طرف سے قرآن کریم کی جو تشریحات کی جاتیں ان پر مطمئن نہیں تھا۔میں دو مختلف انتہاؤں میں زندگی گزار رہا تھا۔ایک طرف وہ چیز جس پر میرا ایمان تھا لیکن دوسری طرف
میرا دماغ جو بعض باتوں کو رڈ کرتا تھا اور دلیل مانگتا تھا۔اس کی وجہ سے عجیب کشمکش میں تھا۔لیکن اچانک
میری اندھیری روحانی زندگی میں ایک شمع نمودار ہوئی جس نے مجھے جہالت کے اندھیرے سے نکال کر
روشنی کی طرف نیا راستہ دکھا دیا۔کہتے ہیں کہ ایک دن میں اپنے بہنوئی کے ساتھ کسی مذہبی موضوع پر گفتگو
کر رہا تھا تو انہوں نے جماعت احمدیہ کا ذکر کیا اور مجھے حضرت خلیفۃ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تفسیر
پڑھنے کو کہا۔میں نے جب تفسیر پڑھی تو میں دنگ رہ گیا کہ اتنی سادہ اور شفاف تفسیر چودہ سو سال میں کسی
اور نے کیوں نہیں لکھی۔اس کے بعد میرے بہنوئی نے مجھے ایم ٹی اے کے بارے میں بتا یا۔انٹرنیٹ کا
لنک دیا جس پر میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بہت سی کتب پڑھیں اور کئی پروگرامز
دیکھے۔جو لوگ بھی یہ پروگرام کرتے تھے میں نے ان کو مخلص اور دلیل سے بات کرنے والا پایا۔مجھے ایسا
لگا کہ میرے ہاتھ کوئی خزانہ لگ گیا ہے اور میری روح کو آزادی مل گئی ہے۔میرے تمام وساوس دور ہو
گئے اور حقیقی اسلام کو جان لیا چنانچہ بیعت کر لی۔دنیا کے مختلف حصوں میں جب جماعت کے ذریعہ سے اسلام کا پیغام پہنچتا ہے جو محبت اور امن
اور سلامتی کا پیغام ہے تو نیک فطرت اسے قبول کرتے ہیں۔ابھی میں نے فرانس کا واقعہ کا بیان کیا ہے تو
ایک واقعہ ساؤتھ امریکہ کا بھی ہے کہ کس طرح لوگوں نے اسلام قبول کیا۔مبلغ انچارج گوئٹے مالا لکھتے ہیں
کہ لیف لیٹس کی تقسیم کے نتیجے میں 91 افراد کو قبول اسلام کی توفیق ملی۔احمدیت قبول کرنے والوں میں
ایک پادری ہیں جو 33 سال تک کیتھولک چرچ اور پانچ سال پروٹسٹنٹ فرقے سے منسلک رہے۔اسی طرح ایک اور ڈومنگو (Domingo) صاحب ہیں جو میونسپلٹی میں بطور جج کے فرائض
سرانجام دیتے ہیں۔جامعہ کینیڈا کے فارغ التحصیل جو طلباء تھے ان کو ایک ماہ کے لئے وہاں بھجوایا گیا تھا
جنہوں نے گوئٹے مالا میں تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ لیف لیٹس تقسیم کئے ، پمفلٹ تقسیم کئے مختلف علاقوں
میں گئے۔یہ جو ج تھے ان کو بھی ایک فولڈر ملا۔چنانچہ مشن ہاؤس آئے اور مشنری انچارج سے دو تین گھنٹے
ان کی اسلام کے بارے میں گفتگو ہوئی۔انہوں نے معلومات حاصل کیں اور بڑے متاثر ہوئے اور دو تین
سوفولڈرز اپنے ہمراہ بھی لے گئے اور کہا کہ میں اپنے علاقے میں تقسیم کروں گا۔پھر کچھ عرصے بعد اپنے
خطبات مسرور جلد 13
555
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
علاقے سے سات افراد پر مشتمل ایک وفد لے کر آئے اور پھر قریباً دس دن مشن ہاؤس میں قیام کیا۔اسلام
اور عیسائیت کا موازنہ تثلیث اور کفارہ کے مسئلے زیر بحث آئے۔نیز اسلام کی تعلیمات کی خوبصورتی اور
برتری سے آگاہ کر کے جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈومنگو صاحب اور ان کی
اہلیہ نے بیعت فارم پر کر کے احمدیت قبول کر لی اور اپنے علاقے میں واپس جا کر اسلام اور احمدیت کی تبلیغ
شروع کر دی۔یہاں اپنے علاقے میں جولائی میں تبلیغی پروگرام بھی انہوں نے بنایا۔کہتے ہیں میں پہنچا تو
سکول کے ہال میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ارد گرد کے دیہاتوں کے لوگوں کو مدعو کیا ہوا تھا۔بڑی تفصیل سے
وہاں اسلامی تعلیم بیان کی گئی۔احمدیت کی تبلیغ کی گئی۔گوئٹے مالا کے احمدیوں نے اپنی قبول احمدیت کے
واقعات سنائے۔سوال و جواب ہوئے۔کہتے ہیں یہ مجلس سات گھنٹے جاری رہی۔مجلس کے اختتام سے قبل جملہ
حاضرین نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا جن کی تعداد 89 تھی۔ان میں مرد عورتیں سب شامل تھے۔یہاں یورپ سوئٹزرلینڈ سے غالباً ایک صاحب نے لکھا کہ آپ کا فلائر مجھے بہت اچھا لگا۔آپ
جو کام کر رہے ہیں یہ خزاں کے موسم کو بہار میں بدلنے کے مترادف ہے۔کبھی نہ کبھی توضرور بہار آئے گی۔یہ
غیروں کے تاثر ہیں۔اسی طرح ایک سوئس باشندے نے کہا کہ جو لیف لیٹ میرے لیٹر بکس میں ڈالا گیا اس کا مضمون
مجھے بہت پسند آیا۔میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میری بڑے عرصے سے یہ خواہش تھی کہ کاش مسلمانوں
میں سے بھی کوئی ایسا ہو جو اس طرح امن کی مہم چلائے۔آپ لوگوں نے میری خواہش پوری کر دی ہے۔پھر سوئٹزرلینڈ کے مبلغ صاحب لکھتے ہیں کہ زیورخ ایک چرچ میں جیکب (Jakob) صاحب
ہیں۔جماعت کی خدمات کے بڑے معترف ہیں اور جماعت کو پسند کرتے ہیں۔اس چرچ نے جماعت
کے ماٹو محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں، کو لیا ہوا ہے اور سال 2015 ء کا 33 واں ہفتہ اس حوالہ
سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے جو معلوماتی لیف لیٹ انہوں نے شائع کیا ہے اس میں انہوں نے
بڑے اچھے انداز میں جماعت احمدیہ کا ذکر کیا اور لکھا ہے کہ جماعت احمدیہ کے دو بنیادی اصول ہیں۔ایک
یہ فقرہ کہ محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں اور دوسرا یہ فقرہ کہ دین میں کوئی جبر نہیں۔کہتے ہیں کہ
جماعت احمدیہ کے ان دونوں اصولوں پر چلنے سے امن قائم ہو سکتا ہے۔سوئٹزرلینڈ میں اسلام کے خلاف بہت کچھ کہا جاتا ہے۔وہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی ہوا
ہے کہ لوگوں
کو اللہ تعالیٰ خود کھڑا کر رہا ہے۔
خطبات مسرور جلد 13
556
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015 ء
اسلامی تعلیم کا شکریہ غیر لوگ کس طرح ادا کرتے ہیں۔کونگو کنشاسا سے مبلغ لکھتے ہیں کہ ہمارے
ریڈیو پروگراموں کو سن کر آرتھوڈوکس چرچ کے ایک پادری نے کہا کہ میں آپ کے انداز تبلیغ اور اسلامی
تعلیمات سے بہت متاثر ہوں۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اسلام میں داخل ہو جاؤں گا اور سب سے پہلے
اپنے بچے کو اسلام احمدیت میں داخل کروں گا۔چنانچہ ان کا بیٹا مقامی جماعت میں بیعت کر کے اسلام
احمدیت میں داخل ہو چکا ہے۔باند وندو (Bandundu) کونگو سے ہی ایک مربی لکھتے ہیں کہ ریڈیو باندوند و ایف ایم کے
ڈائریکٹر نے جماعت احمدیہ کے ریڈیو پر نشر ہونے والے پروگراموں کے متعلق کہا کہ ہمارے ریڈیو پر
عیسائی پادری بھی تبلیغ کرتے ہیں لیکن جماعت احمدیہ کا تبلیغ کرنے کا طریقہ سب سے نرالا ہے۔آپ کے
پروگراموں میں کسی پر کچرا نہیں اچھالا جا تا۔آپ لوگ اسلامی تعلیم کے محاسن پر گفتگو کرتے ہیں اور انسان
کومعاشرے کا مفید حصہ بنانے کی تعلیم دیتے ہیں۔نائیجیریا کے ایک استاد جو مسلمان ہیں کہتے ہیں کہ آپ کی ساری جماعت میں پرامن اسلام کی
عمدہ خوبیاں ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے ساتھ آپ کو ملاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے
خلیفہ کی دعائیں اسلام کے حق میں قبول فرمائے۔پھر بینن سے ہمارے مربی لکھتے ہیں کہ ایک مسجد کے افتتاح کے موقع پر کنگ آف داسو ( King
of Dasso) بھی وہاں آئے ہوئے تھے۔کہتے ہیں میں تو سب کو کہوں گا کہ احمدی ہو جاؤ۔یہی سچے لوگ
ہیں اور ٹھوں زبان کے ایک شاعر جو وہاں کی ایک مقامی زبان ہے انہوں نے اس موقع پر چند شعر بھی کہے
جس کا مفہوم یہ ہے کہ انسان
کا گایا ہوا پودا اگر پانی نہ ملے تو جل جاتا ہے لیکن خدا کے لگائے ہوئے پودے کو
اس کی حاجت نہیں۔احمدیت خدا کا لگایا ہوا پودا ہے اور اس مسجد کی تعمیر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اور میرا گھر
اس مسجد کے قریب ہے تو میں کیوں عبادت کے لئے دُور کسی چرچ میں جاؤں۔کیوں نہ مسجد میں جاؤں۔پس یہ پودا اسلام کا پودا ہے۔اللہ تعالیٰ کا لگایا ہوا پودا ہے اور اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق اس کی آبیاری کے لئے اس نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا ہے اور
تا قیامت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض پاتے ہوئے ، آپ کے فیض کے طفیل اللہ تعالیٰ اس کو پانی
مہیا کرتا بھی رہے گا روحانی طور پر بھی جو پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے
مطابق مہیا کیا اور آئندہ بھی کرتا رہے گا انشاء اللہ تعالیٰ اور ہمیشہ یہ پودا انشاءاللہ سرسبز و شاداب رہے گا۔
خطبات مسرور جلد 13
557
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء
دنیا کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق چلانے کے لئے اور سلامتی اور محبت بکھیرنے کے لئے ہزاروں
واقعات میں سے یہ چند واقعات میں نے پیش کئے ہیں جو سامنے آتے رہتے ہیں اور ہمارے ایمان کو
تقویت بخشتے ہیں۔کس طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے سینے کھولتا ہے۔کس طرح غیروں کے منہ سے ہمارے حق
میں باتیں نکلواتا ہے۔کوئی افریقہ کا رہنے والا ہے تو کوئی عرب کا۔کوئی یورپ کا کوئی ساؤتھ امریکہ کا۔لیکن
اثر سب پر یکساں ہے۔اس لئے کہ عالمگیر تعلیم صرف ایک ہی ہے اور وہ اسلام کی تعلیم ہے۔ہر انصاف پسند
چاہے وہ فوری طور پر اسلام کو قبول کرے یا نہ کرے لیکن اس بات کے کہنے پر مجبور ہے کہ دنیا کے امن کی
اسلام ہی ضمانت ہے۔کوئی انصاف پسند، خود غرض مسلمان لیڈروں یا مفاد پرست شر پسند گروہوں کے عمل کو
اسلام
کی تعلیم کا حصہ نہیں مانتا۔وہی کہے گا جس میں انصاف نہیں ہے۔اسلام مخالف طاقتیں چاہے جتنا بھی
اسلام کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کریں لیکن اسلام نے ہی دنیا کو اللہ تعالیٰ کے قرب کے راستے دکھانے
ہیں اور امن اور سلامتی مہیا کرنی ہے۔آج نہیں تو کل دنیا کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اسلام ہی دنیا کے امن اور
سلامتی کی ضمانت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اس کا میابی کا حصہ بننے والے ہوں
اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو
کئی گنا بڑھ کر دیکھنے والے ہوں اور اپنے عملوں کو اسلام کی تعلیم کے مطابق ڈھالنے والے ہوں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 02 اکتوبر 2015 ء تا08 اکتوبر 2015 ، جلد 22 شماره 40 صفحه 05 تا 09)