ایک سچا احمدی مسلمان ہونے کی شرائط

خطبات مسرور جلد 13
591
41
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 اکتوبر 2015ء
احمدخلیفة
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 09/اکتوبر 2015 ء بمطابق 09اخاء 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت النور بن سپیسٹ ، ہالینڈ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
یہاں احمدیوں کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو پیدائشی احمدی ہیں یا وہ لوگ جن کے گھر میں
انتہائی بچپن میں احمدیت آئی اور ان کی پروان احمدی ماحول میں چڑھی اور ان میں سے بھی اکثریت
پاکستانیوں کی ہے جن کو اس ملک میں اس لئے رہنے اور یہاں کا شہری بنے کی اجازت ملی کہ آپ نے یہاں
آکر اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان میں آپ کو آزادانہ طور پر اپنے مذہب کے مطابق ، اسلامی تعلیمات
کے مطابق اظہار اور عمل کی اجازت نہیں تھی یا نہیں ہے۔کچھ ایسے بھی ہوں گے جن پر براہ راست مقدمات
بھی بنے ہوں۔پس اس اکثریت کو یہاں رہنے کی اجازت یا یہاں کی حکومت کی شفقت اس وجہ سے ہے
کہ آپ اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں۔پس یہ احمدی ہونے کا اعلان آپ پر کچھ ذمہ داری ڈالتا ہے اور اس ذمہ داری سے وہ
احمدی بھی باہر نہیں ہیں جو اپنی تعلیمی یا کسی اور قسم کی ماہرانہ صلاحیت کی وجہ سے اس ملک میں آئے
اور یہاں آکر اپنی تعلیمی صلاحیتوں اور مہارت کو مزید نکھارنے کے موقع ملے اور اپنے آپ کو
جماعت احمدیہ سے منسوب بھی کرتے ہیں۔اسی طرح نومبائعین ہیں وہ جب بیعت کرتے ہیں
اور جماعت میں اس لئے شامل ہوتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کی سچائی پر
انہیں یقین ہے تو بیعت کے بعد ان پر بھی اس بیعت کا حق ادا کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ ان کو بھی اس وجہ سے اس ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں کر دے گا کہ وہ یہ کہہ دیں کہ ہم
نے پیدائشی احمدیوں کو یا پرانے احمدیوں کو جس طرح کرتے دیکھا اس طرح کیا۔

خطبات مسرور جلد 13
592
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109اکتوبر 2015ء
اس زمانے میں ہماری تربیت کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قرآن وسنت
کے بارے میں تفسیروں ، تشریحات کو تحریرات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ان کو دیکھنا اور
پڑھنا ضروری ہے اور یہ چیزیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔پس کسی کے لئے بھی کوئی عذر نہیں
ہے۔لیکن پرانے احمدیوں کو میں یہ بھی کہوں گا کہ آپ کے نمونے دیکھ کر اگر کسی کو ٹھو کرلگتی ہے
تو آپ اس غلطی اور گناہ میں حصہ دار ضرور بنتے ہیں۔پس پرانے احمدی جن پر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا کہ ان کے باپ دادا احمدی ہوئے یا انہیں بچپن
میں ہی احمدیت مل گئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے یہاں آکر انہیں بہتر حالات میسر آئے انہیں بھولنا
نہیں چاہئے کہ وہ جماعت کے زیر احسان ہیں اور اس احسان کے شکرانے کے طور پر انہیں اپنی حالتوں میں
غیر معمولی پاک تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنی اولادوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی جماعت میں
شامل ہونے کی وجہ سے اس احسان کے بارے میں بتاتے رہنا چاہئے اور یہ بھی کہ ان کی کی ذمہ داری ہے
اور یہ کہ آپ کے باپ دادا نے جماعت میں شامل ہو کر جو عہد بیعت کیا تھا اسے کس طرح ہم نے ہر وقت
سامنے رکھتے ہوئے نبھانے کی کوشش کرتے رہنا ہے۔یہاں آ کر معاشی بہتری جو پیدا ہوئی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوتے ہوئے ہم نے اپنی
نسلوں میں بھی اس تعلیم کو جاری رکھنا ہے۔بچوں
کو بتانا ہے کہ تمہیں اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر طور پر نکھارنے
کے جو مواقع ملے ہیں اس پر خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہوتے ہوئے ہمیشہ نظام جماعت سے مضبوط تعلق رکھنا
ہے۔خلافت احمدیہ سے ہمیشہ وفا اور اطاعت کا تعلق رکھنا ہے۔نظام جماعت اور خلافت سے وفا اور اطاعت کا تعلق
اسی طرح ہر احمدی کا یہ کام ہے کہ جب وہ اپنے آپ کو احمدیت کی طرف منسوب کرتا ہے تو ہمیشہ
نظام جماعت سے مضبوط تعلق رکھے اور خلافت احمدیہ سے وفا اور اطاعت کا تعلق رکھنا اس پر فرض ہے کیونکہ
یہی بیعت کرتے ہوئے عہد کیا تھا۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ نئے شامل ہونے والے، خاص طور پر وہ جنہوں
نے پورے یقین کے ساتھ علی وجہ البصیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کو سمجھ کر قبول کیا وہ اپنے
عہد بیعت اور اس کی شرائط پر غور بھی کرتے رہتے ہیں۔بہت سارے لوگ مجھے خطوط بھی لکھتے رہتے ہیں۔لیکن بہت سے وہ جو پیدائشی احمدی ہیں یا جن کے ماں باپ نے ان کے بچپن میں احمدیت کو قبول کیا اور جو
یہاں آکر دنیاوی معاملات میں زیادہ لگ گئے ہیں وہ نہ ہی عموماً شرائط بیعت پر غور کرتے ہیں، نہ بیعت

خطبات مسرور جلد 13
593
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 اکتوبر 2015ء
کے عہد کو سمجھتے ہیں ، نہ احمدیت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے احسانوں کو یادر کھتے ہیں۔باوجود اس کے کہ اب تو
ہر جگہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے بیعت کی کارروائی بھی دیکھی جاتی ہے اور سنی جاتی ہے اس طرف توجہ کر کے
بیعت کی حقیقت کو جاننے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔اسی طرح خلافت سے اپنے تعلق کو اس
طرح جوڑنے کی کوشش نہیں کرتے جو اس کا حق ہے۔اس میں صرف ان ملکوں میں اسائلم لے کر آنے
والے ہی نہیں ہیں بلکہ ہر قسم کے احمدی ہیں۔میں نے اسائلم والوں کی مثال اس لئے دی ہے کہ اس وقت
میرے سامنے اکثریت اسائلم والوں کی بیٹھی ہے اور آج ان کی بہتر حالت جماعت کی طرف منسوب
ہونے کی وجہ سے ہے ورنہ ایسے لوگ ہر جگہ اور ہر طبقے میں موجود ہیں۔پس ہر ایک جب اپنا جائزہ لے گا تو خود بخودا سے پتا چل جائے گا کہ وہ کہاں کھڑا ہے۔اس وقت میں اس جائزے کے لئے صرف ایک شرط بیعت سامنے رکھتا ہوں۔اس کو صرف سرسری
طور پر نہ دیکھیں بلکہ غور کریں اور پھر اپنا جائزہ لیں۔اگر تو اس جائزے کا جواب اثبات میں ہے،
ہاں میں ہے تو وہ خوش قسمت ہیں اور ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے والے ہیں۔اگر کمزوری
ہے تو اصلاح کی کوشش کریں۔بیعت کی دسویں شرط میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں
فرمایا ہے۔اس کے الفاظ یہ ہیں کہ یہ کہ اس عاجز سے عقد اخوت محض الله با قرار طاعت در
معروف باندھ کر اس پر تا وقت مرگ قائم رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجے کا ہوگا کہ
اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں اور تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564)
پس یہ وہ الفاظ ہیں جو میں آپ علیہ السلام سے بے غرض اور بے انتہا محبت اور تعلق قائم کرنے کی
ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔آپ ہم سے عہد لے رہے ہیں۔کیا عہد لے رہے ہیں؟ کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر
مجھ سے محبت تعلق اور بھائی چارے کے اعلیٰ معیار قائم کرو۔یہ عہد لے رہے ہیں کہ یہ اقرار کرو کہ آپ کے
ہر معروف فیصلے کو مانوں گا۔یعنی ہر وہ بات جس کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ کو مامور فرمایا ہے۔ہر وہ بات
جس کی اسلام کی تعلیم کی روشنی میں آپ ہمیں ہدایت فرمائیں گے۔اور پھر صرف اس کا ماننا ہی نہیں ہے،
اس کی کامل اطاعت ہی نہیں ہے بلکہ مرتے دم تک اس پر قائم رہنے کی کوشش کروں گا اور عمل کروں گا۔اور
یہ عہد بھی کہ جو تعلق اور محبت کا رشتہ قائم ہوگا اس کا معیار ایسا اعلیٰ درجے کا ہوگا کہ جس کی مثال دنیوی رشتوں
ور تعلقوں میں نہ ملتی ہوگی۔نہ ہی اس تعلق کی مثال اس حالت میں ملتی ہوگی جب انسان کسی سے وفا کی وجہ

خطبات مسرور جلد 13
594
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109اکتوبر 2015ء
سے خالص ہو کر تعلق رکھتا ہے۔نہ اس کی مثال اس صورت میں ملے جب انسان کسی کے زیرا احسان ہو کر
اپنے آپ کو اس کے ہاتھ میں دے دیتا ہے۔پس اس دنیا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اعلیٰ معیار کی محبت اگر کسی سے ہو سکتی ہے
تو وہ آپ کے غلام صادق سے ہو۔پس یہ معیار ہیں جو ہمیں قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں آنے کے بعد آپ سے تعلق کیسا ہونا چاہئے؟ ان باتوں کی روشنی
میں ہر ایک اپنا جائزہ خود لے سکتا ہے کہ کیا ہمارے یہ معیار ہیں؟ یا جب دنیاوی معاملات ہمارے
سامنے ہوں ، دنیاوی منفعتیں ہمارے سامنے ہوں ، دنیاوی فوائد ہمارے سامنے ہوں تو ہم یہ باتیں
بھول جاتے ہیں، دنیاوی تعلقات اور دنیاوی اغراض اس محبت کے تعلق اور اطاعت پر حاوی ہو جاتے
ہیں؟ انسان کسی بھی کام کو یا تو اپنے فائدے اور مفاد کے لئے کرتا ہے یا اگر مرضی کا کام نہیں ہے تو
بعض دفعہ بلکہ اکثر دفعہ خوف کی وجہ سے بھی کرتا ہے کہ مجبوری ہے۔نہ کیا تو پوچھا بھی جائے گا اور ہو سکتا
ہے کہ سزا بھی مل جائے۔یا محبت اور اخلاص اور وفا کے جذبے کے تحت کرتا ہے۔اگر دین کا صحیح فہم و
ادراک ہو تو دین کے کام انسان محبت اور اخلاص و وفا کے جذبے کے تحت ہی کرے گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم سے یہ توقع رکھی ہے کہ آپ کی بیعت میں آ کر اس
جذ بے کو بڑھا ئیں۔جب تک یہ اطاعت اور خلوص کا جذبہ اور اخلاص کا تعلق اگر پیدا نہیں ہوگا تو جو نصائح
کی جاتی ہیں ان کا بھی اثر نہیں ہوگا۔ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی نہیں ہوگی۔پس اگر نصائح پر عمل کرنا
ہے، آپ کی باتوں کو ماننا ہے، اپنے عہد بیعت کو نبھانا ہے تو اپنے اطاعت اور اخلاص اور وفا کے معیاروں کو
بھی بڑھانا ضروری ہے۔کیا کوئی احمدی
کبھی یہ تصور کر سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کوئی بات
قرآن وسنت کے منافی کی ہوگی ؟ یقینا نہیں۔پس جب نہیں تو پھر ہر احمدی کو سمجھنا چاہئے کہ معروف اطاعت کا مطلب ہے کہ محبت و
اخلاص کو انتہا پر پہنچا کر کامل اطاعت کرنا اور کامل اطاعت صرف اس صورت میں ہوسکتی ہے جب جس
کی اطاعت کی جا رہی ہے اس کے ہر حکم کی تلاش اور جستجو بھی ہو۔پس ہم پر فرض ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے ہم سے جو توقعات رکھی ہیں، جو حکم دیئے ہیں ان
کو تلاش کریں اور ان پر عمل کرنے
کی کوشش کریں ورنہ تو صرف دعوی ہو گا کہ ہم ہر بات مانتے ہیں۔باتوں کا ہمیں پتا ہی نہیں کہ کیا ہیں
اور کس کو مانا جاتا ہے تو مانی کیا ہیں۔پس احمدی ہونے کے ساتھ یہ بھی شرط ہے کہ اپنے علم میں اضافہ کیا

خطبات مسرور جلد 13
595
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09اکتوبر 2015ء
جائے۔اللہ تعالیٰ کی خاطر جس تعلق کو قائم کیا ہے اس کو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے بڑھایا
جائے اور خالص ہو کر اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کو جو نصائح فرمائی ہیں، جماعت کے افراد سے جو
تو قعات رکھی ہیں وہ آپ کی مختلف کتب اور ارشادات میں موجود ہیں۔اس وقت ان میں سے چند ایک
میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
”ہماری جماعت کو ایسا ہونا چاہئے کہ نری لفاظی پر نہ رہے“۔ظاہر پر نہ رہیں، صرف باتیں
ہی نہ ہوں۔بلکہ بیعت کے سچے منشا کو پورا کرنے والی ہو“۔سچا منشاء کیا ہے؟ فرمایا : ” اندرونی
تبدیلی کرنی چاہئے۔صرف مسائل سے تم خدا تعالیٰ کو خوش نہیں کر سکتے۔اگر اندرونی تبدیلی نہیں تو
تم میں اور تمہارے غیر میں کچھ فرق نہیں۔آپ نے فرمایا کہ ہر ایک کو چاہئے کہ اپنے بوجھ کو
اٹھائے اور اپنے وعدے کو پورا کرے۔پس صرف اعتقادی طور پر اپنے آپ کو درست کر لینا، بیعت کر لینا، حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
کی صداقت کو مان لینا، مسائل اور بحث میں دوسروں کے منہ بند کر دینا کوئی حیثیت نہیں رکھتا اگر عملی
تبدیلی نہیں ہے عملی حالتیں اگر بہتر نہیں ہور ہیں۔آپ نے فرمایا کہ اپنے نفس کی تبدیلی کے واسطے
سعی کرو۔( کوشش کرو )۔نماز میں دعائیں مانگو۔صدقات خیرات سے اور دوسرے ہر طرح
کے حیلہ سے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا (العنکبوت :70)۔میں شامل ہو جاؤ۔( ملفوظات جلد 8 صفحہ 188 )
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا کیا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ ہماری راہ میں کوشش
کرتے ہیں ان کو کیا ہوتا ہے وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوا فِيْنَا (العنکبوت: 70) کہ ہم ضرور انہیں اپنی
راہوں کی طرف ہدایت دیں گے۔اس کی ایک جگہ مزید وضاحت فرمائی۔آپ نے فرمایا کہ ”بھلا یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ جو شخص نہایت لا پروائی سے ستی کر رہا ہے وہ ایسا
ہی خدا کے فیض سے مستفیض ہو جائے“۔جو ستی کر رہا ہے وہ مستفیض نہیں ہوسکتا۔فرمایا یہ کس طرح ہوسکتا
ہے کہ وہ سستی کرنے والا خدا کے فیض سے مستفیض ہو جائے جیسے وہ شخص کہ جو تمام عقل اور تمام زور اور تمام
اخلاص سے اس کو ڈھونڈتا ہے، یعنی خدا تعالیٰ کو ڈھونڈتا ہے۔(براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 566 حاشیہ نمبر 11)

خطبات مسرور جلد 13
596
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09اکتوبر 2015ء
پس جب آپ ہمیں یہ فرماتے ہیں کہ میری مانو اور میرے پیچھے چلو اور مجھ سے اطاعت کا تعلق
رکھو تو اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کو ڈھونڈھنے کی راہیں ہمیں دکھائیں، ہمیں بتائیں کہ تم کس طرح اللہ تعالیٰ کو پا
سکتے ہو اور اللہ تعالیٰ کے فیض سے ہمیں حصہ لینے والا بنائیں۔اپنی نمازوں کو وقت پر اور صحیح رنگ میں ادا
کرنے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ کے پیار کو جذب کرنے کے لئے صدقہ و خیرات کی طرف بھی توجہ دیں۔گویا کہ
آپ سے تعلق اور اطاعت کا رشتہ ہمیں خدا تعالیٰ سے تعلق میں بڑھا رہا ہے۔پھر آپ نے ایک جگہ یہ
نصیحت فرمائی کہ تم دو باتوں کا خیال رکھو۔پہلی بات یہ کہ تم سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ اور دوسری
بات یہ کہ اس کی یعنی اسلام کی خوبیوں اور کمالات کو دنیا میں پھیلاؤ۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 8 صفحہ 323)
تبلیغ کرو۔یہ پیغام پہنچاؤ۔جب ہمارا اپنا علم کمزور ہوگا، جب ہماری اپنی عملی حالتیں قابل فکر
ہوں گی تو ہم سچے مسلمان کا کیا نمونہ بنیں گے؟ ہم اسلام کے پیغام اور اس کے کمالات کو دنیا کو کیا بتا ئیں
گے اور پھیلائیں گے؟
پھر آپ نے ایک جگہ فرمایا کہ ” ہماری جماعت یہ غم گل دنیوی غموں سے بڑھ کر اپنی جان پر
لگائے کہ ان میں تقویٰ ہے یا نہیں۔“
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 35)
ہمارا سب سے بڑا غم یہ ہونا چاہئے۔پس اس کے لئے کسی لمبی چوڑی وضاحت کی
ضرورت نہیں ہے۔ہر ایک خود اپنا جائزہ لے سکتا ہے کہ دنیا کا غم اسے زیادہ ہے یا دین کی
بہتری کا غم اور یہ غم نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنی اولاد کے لئے بھی ہے یا نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کا
خوف اور خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی طرف توجہ ہے یا نہیں ہے۔یا جب دنیاوی
معاملات ہوں تو خدا تعالیٰ کی رضا پیچھے چلی جاتی ہے۔آپ نے ایک جگہ فرمایا کہ روز مرہ کے
معاملات میں بھی ناجائز غضب اور غصے سے بچنا تقویٰ کی ایک شاخ ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ 36 )
جو لوگ ذرا ذراسی بات پر غصے میں آ جاتے ہیں انہیں خود ہی اپنی حالتوں پر غور کرنا چاہئے کہ وہ
بھی تقوی سے دور ہورہے ہیں۔

خطبات مسرور جلد 13
597
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09اکتوبر 2015ء
یہ چند ایک نصائح میں نے آپ کے سامنے رکھی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں
فرمائی ہیں۔یہی باتیں ہیں جب ہم غور کریں تو ہمیں آپ علیہ السلام سے تعلق اور محبت میں یہ چیزیں
بڑھاتی ہیں۔کس طرح اور کس درد کے ساتھ آپ کو ہماری دنیا و عاقبت کی فکر ہے۔ایک باپ سے زیادہ
آپ ہمارے لئے فکر مند ہیں۔ایک ماں سے زیادہ آپ ہمارے لئے بے چین ہیں۔بار بار ہمیں نصیحت
فرماتے ہیں اس لئے کہ کسی طرح ہمیں غلط راستوں سے نکال کر خدا تعالیٰ کی رضا کے راستوں پر ڈال
دیں۔اس فکر اور پیار کے اظہار کے بعد کوئی وجہ نہیں کہ ہر احمدی کہلانے والا بھی آپ سے تعلق واطاعت
کے اعلیٰ معیار نہ قائم کرے تا کہ اپنی دنیاو عاقبت سنوار سکے۔پھر اللہ تعالیٰ کا جماعت پر یہ بھی احسان ہے کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
بعد نظام خلافت کو ہم میں قائم کیا اور خلافت کے نظام نے بھی اسی کام کو آگے بڑھانا ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سپر د اللہ تعالیٰ نے کیا تھا۔اس حوالے سے خلافت کے ساتھ بھی
اخلاص اور اطاعت کے تعلق کو جوڑ کر ہم اپنی منزلوں کی طرف سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔جو جیسا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا سچے مسلمان کا نمونہ بننا اور اسلام کے پیغام کو دنیا میں
پھیلانا ہے۔خلیفہ وقت کے ہاتھ پر بھی ہر احمدی عہد بیعت باندھتا ہے۔پس اس عہد کو پورا کرنا
بھی ضروری ہے اور اس کے لئے خلافت کی طرف سے جو ہدایات آتی ہیں، جو نصائح کی جاتی
ہیں، جو پروگرام دیئے جاتے ہیں ان پر عمل کر کے ہی اس عہد کو پورا کیا جا سکتا ہے۔بیعت کے وقت ہر احمدی یہ عہد کرتا ہے کہ ان شرائط کی پابندی کرے گا جو بیعت کی شرائط ہیں
اور خلیفہ وقت جو بھی معروف فیصلہ کریں گے اس کی پابندی کرے گا اور جیسا کہ میں نے کہا خلیفہ وقت کا
کام بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کام اور آپ کی نصائح کو آگے پھیلانا ہے۔اسلام کے پیغام کو دنیا
کے کونے کونے پہ پھیلانا ہے۔پس جب ہر احمدی اس سوچ کے مطابق اپنے آپ کو بنائے گا تب ہی حقیقی
اطاعت کے معیار قائم ہوں گے۔تب ہی جماعت کی اکائی قائم ہوگی۔تب ہی تبلیغ کے میدان کھلیں گے۔اگر ہر ایک یہ کہہ کر کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلق اخوت اور عقیدت ہے اور میں آپ کی
اطاعت کرتا ہوں اپنے اپنے راستے متعین کرنے لگ جائے تو کبھی ترقی نہیں ہوسکتی۔جماعت احمدیہ کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ اس میں نظام خلافت قائم ہے اور جو تعلق ہر احمدی کا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس وجہ سے ہے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق ہیں تو

خطبات مسرور جلد 13
598
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 اکتوبر 2015ء
اس تعلق کو آگے خلافت کے لئے بھی رکھنا ضروری ہے۔پرسوں المیر ے (Almere) میں مسجد کا سنگ بنیا د رکھا گیا ہے۔وہاں جو میں نے مختصر امہ
کے حوالے سے باتیں کیں۔اسلام کی تعلیم، مسجد کی اہمیت اور احمدیوں کی ذمہ داریوں کے متعلق بتایا تو اس
پر ایک لوکل مہمان عورت نے اس بات کا اظہار کیا کہ خلیفہ کی باتیں تو بڑی اچھی ہیں لیکن اب دیکھتے ہیں کہ
یہاں رہنے والے احمدی ان پر کس حد تک عمل کرتے ہیں اور امن اور پیار اور محبت کی فضا پیدا کرتے ہیں۔پس لوگوں کی بھی آپ پر نظر ہے۔اس لئے اپنی حالتوں کے جائزے لیتے رہنے کی ضرورت ہے۔لوگ
خلافت کے حوالے سے زیادہ نظر رکھیں گے۔اس لئے صرف عہد بیعت کافی نہیں ہے۔اپنی اصلاح کے
لئے بھی اور تبلیغ کے لئے بھی عمل کی ضرورت ہے۔ہر جگہ اور ہر سطح پر اپنی اکائی کو قائم رکھنے اور ایک ہاتھ پر
اٹھنے اور بیٹھنے کے لئے خلافت کی اطاعت کی بھی ضرورت ہے۔ایم ٹی اے کا اہم کردار
اس زمانے میں احمدی خوش قسمت ہیں کہ جہاں اللہ تعالیٰ نے جدید سہولتیں اور ایجادات
پیدا فرما ئیں وہاں احمدیوں کو بھی ان سے نوازا۔دین کی اشاعت کے لئے جماعت کو بھی یہ سہولت مہیا
فرمائی۔ٹی وی، انٹرنیٹ اور ویب سائٹس وغیرہ پر جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام
آج موجود ہے جس پر ہم جب چاہیں پہنچ سکتے ہیں۔مختلف بڑی زبانوں میں ان کو دیکھ بھی سکتے ہیں
اور سن بھی سکتے ہیں وہاں خلیفہ وقت کے نصائح اور خطابات بھی وہاں سن پڑھ سکتے ہیں جو قرآن،
حدیث ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام پر ہی مشتمل ہوتے ہیں۔اور انہی پر بنیاد ہے اس کی جو
دنیا میں آج ایم ٹی اے کے ذریعہ سے ہر جگہ پہنچ رہا ہے۔جس نے جماعت کو اکائی بننے کا ایک نیا انداز
دیا ہے۔پس آپ میں سے ہر ایک کو اس بات کو سامنے رکھنا چاہئے اور اس کی ہر ایک کو ضرورت ہے کہ
ایم ٹی اے سے اپنا تعلق جوڑیں تا کہ اس اکائی کا حصہ بن سکیں۔ہر ہفتہ کم از کم خطبہ سنے کی طرف خاص
توجہ دیں۔ہر گھر اپنے گھروں کے جائزے لے کہ کیا گھر کے ہر فرد نے یہ سنا ہے یا نہیں۔اگر بیوی سنتی ہے
اور خاوند نہیں تو تب بھی فائدہ نہیں اگر باپ سنتا ہے اور ماں اور بچے نہیں سن رہے تب بھی کوئی فائدہ نہیں۔یہ انتظام جو اللہ تعالیٰ نے ایک اکائی بننے کے لئے پیدا فرمایا ہے اس کے لئے ایک وقت میں دنیا
کے ہر کونے میں خلیفہ وقت کی آواز پہنچ جاتی ہے اس کا حصہ بننے کی ہر احمدی کو ضرورت ہے۔پس اس
طرف توجہ کریں۔اگر یہ پتا نہیں کہ کیا کہا جا رہا ہے تو اطاعت کس طرح ہوگی۔باتیں سنیں گے تو اطاعت

خطبات مسرور جلد 13
599
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09اکتوبر 2015ء
کے قابل ہوں گے۔پس ان باتوں کی تلاش کریں جن کی اطاعت کرنی ہے ورنہ تو یہ صرف دعوی ہے اور
صرف ظاہری اعلان ہے کہ آپ جو بھی معروف فیصلہ کریں گے اس کی پابندی کرنی ضروری سمجھوں گا یا
عورت ہے تو ضروری سمجھوں گی۔یا اجتماعوں پر کھڑے ہو کر یا بیعت کے وقت یہ اعلان کر دیں کہ خلافت
احمدیہ کے استحکام کی ہم کوشش کرتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہر گھر اس طرف توجہ دینے والا ہو اور اللہ تعالیٰ نے ہماری تربیت کے لئے جو
سہولت مہیا فرمائی ہے ہم اس سے بھر پور استفادہ کرنے والے ہوں۔اور صرف تربیت ہی نہیں بلکہ اسلام
کی تعلیم کو پھیلانے میں بھی یہ (MTA) بہت بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔اگر کسی وجہ سے لائیو نہیں بھی سن سکتے
تو ریکارڈنگ سنی جاسکتی ہے۔انٹرنیٹ پر یہ پروگرام موجود ہے۔اور خاص طور پر اس میں خطبات اور بہت
سارے اور بھی خاص خاص پروگرام ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے کہ جہاں آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خاص تعلق
جوڑنے والے ہوں وہاں آپ کے بعد جاری نظام خلافت سے بھی پختہ تعلق ہو اور اطاعت کے نمونے
دکھانے والے ہوں اور یہی تعلق اور اطاعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے گزارتے ہوئے خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والا اور اس کی
رضا حاصل کرنے والا بناتی ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 3 صفحه 49 مسند ابی هریرة حدیث نمبر 7330 عالم الكتب بيروت مطبوعه 1998ء)
نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو ہمارے مربی سلسلہ مکرم حافظ محمد اقبال
وڑائچ صاحب کا ہے۔آپ 2 اکتوبر کو ایک حادثے میں 49 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا
اِلَيْهِ رَاجِعُون 2 اکتوبر کو یہ صبح اکیلے اپنے آبائی گاؤں چک پنیارا اپنے چچا کو ملنے کار پر جارہے تھے۔بھلوال کے نزدیک ریلوے پھاٹک پر کر اس کرتے ہوئے انہوں نے شاید دیکھا نہیں ،ٹرین آئی اور ٹرین کی
زد میں آگئے۔کار گھسیٹتی چلی گئی۔بہر حال ظاہری طور پر تو ان کو چوٹیں نہیں تھیں۔پولیس بھی پہنچ گئی۔پولیس
نے ایمبولینس منگوائی یا گاڑی منگوائی اس میں بٹھا کر ہسپتال پہنچایالیکن ہسپتال جا کر جانبر نہ ہو سکے۔حافظ محمد
اقبال صاحب کے دادا کا نام چوہدی فضل احمد صاحب تھا۔آپ کے پڑدادا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابی تھے جن کا نام چوہدری اللہ بخش صاحب تھا۔1901ء میں ان کے پڑدادا نے بیعت کی تھی۔ان
کے پڑدادا کا نام پہلے رسول بخش تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بدل کے اللہ بخش رکھ دیا تھا۔ان

خطبات مسرور جلد 13
600
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 109اکتوبر 2015ء
کے والد چوہدری محمد ظفر اللہ وڑائچ صاحب بھی ریٹائرمنٹ کے بعد وقف کر کے بڑا لمبا عرصہ ربوہ میں
مختلف دفاتر میں کام کرتے رہے۔حافظ صاحب ، مربی صاحب کی ابتدائی تعلیم ربوہ کی ہے۔اس کے
بعد آپ نے حفظ کیا۔سکول کی تعلیم حاصل کی پھر جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔اس کے علاوہ انہوں
نے عربی فاضل اور اردو فاضل بھی کیا۔مختلف جگہوں پر پاکستان میں تعینات رہے۔اس وقت بطور
سیکرٹری کفالت یکصد یتامی خدمت سر انجام دے رہے تھے۔ان کے پانچ بچے ہیں۔تین بیٹیوں کی
شادیاں ہو چکی ہیں۔دو بچے ابھی چھوٹے ہیں۔سترہ سال اور دس سال۔ان کے بھائی مکرم طاہر
مهدی امتیاز صاحب بھی مربی سلسلہ ہیں اور اس وقت ضیاء الاسلام پریس ربوہ کے مینجر ہیں لیکن
الفضل پر جو پابندیاں لگی ہیں تو ان پر بھی مقدمہ قائم ہوا اور کافی مہینوں سے یہ جیل میں ہیں۔اللہ تعالیٰ
ان کی جلد رہائی کے سامان پیدا فرمائے کیونکہ عدالتیں ہی بڑی بزدل ہیں۔حج نے پہلے ضمانت دی اور
پھر مولویوں کے ڈر سے کینسل کر دی۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی انصاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور
معصوموں کو ، احمدیوں کو جو اندر بند کیا ہوا ہے اللہ تعالیٰ جلد ان کی رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔سعد اللہ پور کے ایک صدر جماعت محبوب احمد راجیکی صاحب ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ 2003ء میں
سعد اللہ پور میں جب جماعتی حالات بہت خراب ہوئے تو یہاں حافظ اقبال صاحب کی مربی کے طور پر
پوسٹنگ ہوئی۔انہوں نے غیر احمدی مخالفین سے تعلقات بڑھائے اور اس کی وجہ سے نہ صرف مخالفین
مخالفت سے باز آئے بلکہ ایک بہت بڑے مخالف نے جو سر کردہ تھا احمدیت کی مخالفت پر معافی بھی مانگی۔تو
اس لحاظ سے بھی بڑے تعلق رکھنے والے اور اپنے تعلقات کو بڑھانے والے تھے۔یہ اور بات ہے کہ
پاکستان میں خوف کی وجہ سے ملاں کے خوف کی وجہ سے ، معاشرے کے خوف کی وجہ سے بہت بڑا طبقہ
باوجود اس کے کہ احمدیت کو پسند کرتا ہے یا کم از کم اس کے خلاف جو پرو پیگنڈہ ہے اس کو غلط سمجھتا ہے لیکن
کھل کر کہہ نہیں سکتا۔بہر حال اللہ تعالیٰ چھوٹے چھوٹے علاقے میں ایسے سامان پیدا فرما تا رہتا ہے کہ
جہاں لوگ کھل کر بھی بات کر جاتے ہیں۔اس وقت جہاں کام کر رہے تھے ، جس دفتر میں خدمت سرانجام دے رہے تھے وہاں کے ایک
کارکن مجید صاحب ہیں وہ کہتے ہیں کہ حافظ صاحب جہاں جہاں بطور مربی سلسلہ رہے وہاں کے افراد سے
وفات تک رابطے میں رہے۔لوگ ان سے ملنے آتے رہے اور مشورے لیتے تھے۔ان کی مدد بھی کیا کرتے
تھے۔ان
کی یہ بھی بڑی خوبی تھی بڑی کوشش یہ ہوتی تھی کہ مرکز کا پیسہ صحیح جگہ خرچ ہو اور بیوگان کے مکان

خطبات مسرور جلد 13
601
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09اکتوبر 2015ء
بنانے کے لئے حتی الوسع جو کوشش ہو سکتی تھی کرتے تھے اور یہ بھی کوشش کہ کم پیسوں میں مکان بن جائیں۔پھر بعض دفعہ جب تعمیر ہو رہی ہوتی تھی اور یہ وہاں پہنچے ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ خود جا کر کام کرنے والوں کے
ساتھ لگ جاتے تھے۔لندن کے ہمارے رشین ڈیسک کے خالد صاحب کہتے ہیں کہ یہ ان کے کلاس فیلو تھے اور بڑے
مہمان نواز اور مخلص تھے۔کہتے ہیں ایک خاص بات جو میرے تجربے میں آئی وہ یہ کہ تبلیغ کا ان کو بہت
شوق تھا اور ایک لگن تھی۔وہ غالباً جب صادق آباد یا سعد اللہ پور میں متعین تھے تو وہاں ایک رشین کمپنی کسی
پراجیکٹ پر کام کر رہی تھی۔باوجود اس کے کہ رشین زبان سے نا آشنا تھے پھر بھی آپ ان
کو تبلیغ کرتے تھے
اور خالد صاحب نے کیونکہ رشیا میں رہ کر زبان سیکھی ہوئی ہے اس لئے جب یہ پاکستان گئے تو ان کے پیچھے
پڑ کے آپ نے کچھ الفاظ سیکھے۔پھر خود ہی انہوں نے رشین زبان کے کچھ الفاظ اردو رسم الخط میں اس لئے
لکھے ہوئے تھے کہ تبلیغ کر سکیں۔تو یہ ان
کا تبلیغ کا جوش تھا۔اللہ تعالیٰ سب مرتبیان
کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ
جیسے بھی ماحول ہوں اور حالات ہوں تبلیغ کے نئے نئے رستے تلاش کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ مرحوم
حافظ صاحب سے مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کے بیوی بچوں کو
صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور ان کی نیکیاں اپنانے کی توفیق دے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 اکتوبر 2015 ء تا05 نومبر 2015 ، جلد 22 شماره 44 صفحہ 05 تا08)

آج 10 میں سے 10 باقی