سیرت حضرت مسیح موعودؑ: حضرت مصلح موعودؓ کی بیان فرمودہ بعض روایات

خطبات مسرور جلد 13
634
44
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
سراراحم
فرمودہ مورخہ 30 را کتوبر 2015 ء بمطابق 30 راخاء 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے واقعات اور آپ کے حوالے سے جو آپ نے بعض حکایات
بیان کیں ان کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی مختلف تقاریر میں بیان کیا ہوا ہے ان کو مختلف
جگہوں سے لے کے میں آج بیان کروں گا۔ہر واقعہ یا حکایت علیحدہ علیحدہ اپنے اندر ایک نصیحت کا پہلو
رکھتی ہے۔اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ افراد جماعت کو اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہئے۔دینی علم
رکھنے والے حالات حاضرہ سے بھی واقفیت رکھیں اور تاریخ سے بھی واقفیت رکھیں۔خاص طور پر وہ جن کے
سپرد تبلیغ کا کام ہے۔مربیان ہیں، مبلغین ہیں ان کو چاہئے کہ خاص طور پر توجہ دیں۔آج کل کی دنیا میں تو
یہ معلومات فوری طور پر بڑی آسانی سے مہیا ہو جاتی ہیں۔بہر حال ایک حکایت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے حوالے سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان فرمائی ہے جو علمی استعداد بڑھانے کی طرف
بھی توجہ دلاتی ہے۔موقع محل کے مطابق اپنی علمی صلاحیت کے اندر رہنے کی طرف بھی توجہ دلاتی ہے اور
حقیقی بزرگی کے معیار کی طرف بھی توجہ دلاتی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے ہم نے یہ واقعہ سنا ہوا ہے۔آپ
فرمایا کرتے تھے کہ کوئی شخص تھا جو بڑا بزرگ کہلاتا تھا۔کسی بادشاہ کا وزیر اتفاقاً اس کا معتقد ہو گیا اور اس
نے ہر جگہ اس شخص کی بزرگی اور اس کی ولایت کا پروپیگنڈا شروع کر دیا اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ وہ بڑے
بزرگ اور خدارسیدہ انسان ہیں۔یہاں تک کہ اس نے بادشاہ کو بھی تحریک کی اور کہا کہ آپ ان کی
ضرور زیارت کریں۔چنانچہ بادشاہ نے کہا اچھا فلاں دن میں اس بزرگ کے پاس جاؤں گا۔جو بنا ہوا

خطبات مسرور جلد 13
635
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30اکتوبر 2015ء
بزرگ ہے یا جسے تم بزرگ کہتے ہو۔بہر حال وزیر نے یہ بات فوراً اس بزرگ کو پہنچا دی اور کہا کہ بادشاہ
فلاں دن آپ کے پاس آئے گا۔آپ اس سے اس طرح باتیں کریں تا کہ اس پر اثر ہو جائے اور وہ بھی
آپ کا معتقد ہو جائے۔اگر بادشاہ معتقد ہو گیا تو پھر باقی رعایا بھی پوری توجہ دے گی۔بہر حال آپ لکھتے
ہیں کہ معلوم نہیں وہ بزرگ تھا یا نہیں مگر جو آگے واقعات ہیں ان سے یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ بیوقوف ضرور
تھا۔جب اسے اطلاع پہنچی کہ بادشاہ آنے والا ہے اور اس سے مجھے ایسے باتیں کرنی چاہئیں جن کا اس کی
طبیعت پر اچھا اثر ہو تو اس نے اپنے ذہن میں کچھ باتیں سوچ لیں اور جب بادشاہ اس سے ملنے کے لئے آیا
تو کہنے لگا۔بادشاہ سلامت ! آپ کو انصاف کرنا چاہئے۔دیکھئے مسلمانوں میں سے جو سکندر نامی بادشاہ گزرا ہے وہ کیسا عادل اور منصف تھا اور اس کا آج
تک کتنا شہرہ ہے۔حالانکہ سکندر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے سینکڑوں سال پہلے بلکہ
حضرت عیسی علیہ السلام سے بھی پہلے ہو چکا تھا مگر اس نے سکندر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بعد کا
بادشاہ قرار دے کر اسے مسلمان بادشاہ قرار دے دیا۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ
وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی سینکڑوں سال بعد ہوا تھا کیونکہ سکندر خلافت اربع کے زمانے میں تو ہو
نہیں سکتا تھا کیونکہ اس وقت خلفاء کی حکومت تھی۔حضرت معاویہؓ کے زمانے میں بھی نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ
اس وقت حضرت معاویہ تمام دنیا کے بادشاہ تھے۔بنو عباس کے ابتدائی ایام خلافت میں بھی نہیں ہو سکتا تھا
کیونکہ اس وقت بھی وہی رُوئے زمین کے حکمران تھے۔پس اگر سکندر مسلمان تھا تو وہ چوتھی پانچویں صدی
ہجری کا بادشاہ ہوسکتا ہے حالانکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سینکڑوں سال پہلے گزرا ہے۔تو وہ جو
سینکڑوں سال پہلے کا بادشاہ تھا اسے اس شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی امت میں سے
قرار دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ اس نے بادشاہ پہ اثر تو کیا ڈالنا تھا، بادشاہ اس سے سخت بدظن ہو گیا اور فوراً اٹھ کر چلا
آیا۔تو حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ تاریخ دانی بزرگی کے لئے شرط نہیں ہے مگر یہ مصیبت تو اس خود ساختہ
بزرگ نے خود اپنے اوپر سپیری۔اسے کس نے کہا تھا کہ وہ تاریخ میں دخل دینا شروع کر دے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 19 صفحہ 631 تا633)
تو اس لئے علم صحیح ہونا چاہئے اور جو بھی بات انسان کرے اس کے بارے میں یہ تسلی ہونی چاہئے
کہ اگر وہ تاریخی لحاظ سے ہے تو تاریخ کا صحیح علم ہو اور کوئی علمی بات ہو تو اس
کا صحیح علم ہو۔اس شخص کو اس کی
نفس کی خواہش نے ہلاک کر دیا۔جب انسان سچائی سے ہٹ کر نام نہاد بزرگی اور علم کا چولہ پہنے یا اس کو

خطبات مسرور جلد 13
636
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
ย
پہننے کی کوشش کرتا ہے تو پھر اسی طرح ذلیل ہوتا ہے یہی انجام ہوتا ہے۔ہم کسی کے لئے بددعانہ کریں
پھر ایک جگہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کے حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے دل کی نرمی اور امت کے لئے درد بلکہ انسانیت کے لئے بھی درد کا واقعہ بیان کرتے ہوئے
حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ کسی کو بد دعا دینے کی لوگوں کو بڑی جلدی ہوتی ہے۔ہمارا یہی اصول
ہونا چاہئے کہ ہم کسی کے لئے بددعا نہ کریں بلکہ ہمیں اپنے مخالفین کے لئے دعا کرنی چاہئے۔آخر
انہوں نے ہی ایمان لانا ہے۔مولوی عبد الکریم صاحب فرمایا کرتے تھے کہ میں چوبارے میں
رہتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کمرے کے اوپر آپ نے ان کے لئے ایک اور کمرہ بنوایا
تھا اور اوپر رہتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مکان کے نچلے حصے میں تھے کہ ایک
رات نچلے حصے سے مجھے اس طرح رونے کی آواز آئی جیسے کوئی عورت دردزہ کی وجہ سے چلاتی ہو۔مجھے تعجب ہوا اور میں نے کان لگا کر آواز کو سنا تو معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دعا
کر رہے ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ اے خدا! طاعون پڑی ہوئی ہے اور لوگ اس کی وجہ سے مر
رہے ہیں۔اے خدا! اگر یہ سب لوگ مر گئے تو تجھ پر ایمان کون لائے گا۔اب دیکھو طاعون وہ نشان تھا جس کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی۔طاعون
کے نشان کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں سے بھی پتا چلتا ہے۔لیکن جب طاعون آتی ہے
تو وہی شخص جس کی صداقت کو ظاہر کرنے کے لئے طاعون آتی ہے خدا تعالیٰ کے سامنے گڑگڑاتا ہے
اور کہتا ہے کہ اے اللہ ! اگر یہ لوگ مر گئے تو تجھ پر ایمان کون لائے گا۔پس مومن کو عام لوگوں کے
لئے بددعا نہیں کرنی چاہئے کیونکہ وہ انہی کے بچانے کے لئے کھڑا ہوتا ہے۔ایک مومن دنیا کو بچانے
کے لئے کھڑا ہوتا ہے۔اگر وہ ان کے لئے بددعا کرے گا تو وہ کس کو بچائے گا ؟ احمدیت قائم ہی اس
لئے ہوئی ہے کہ وہ اسلام کو بچائے۔احمدیت قائم ہی اس لئے ہوئی ہے کہ وہ مسلمانوں کو بچائے اور
ان کی عظمت انہیں واپس دلائے۔بنو امیہ کے زمانے میں مسلمانوں کو جو شوکت اور عظمت حاصل تھی
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں آج وہی شوکت و عظمت احمدیت مسلمانوں کو اس شرط کے ساتھ دینا
چاہتی ہے کہ بنو عباس اور بنوامیہ کی خرابیاں ان میں نہ آئیں۔پس جن لوگوں کو اعلیٰ مقام تک پہنچانے کے لئے ہمیں کھڑا کیا گیا ہے ان کے لئے ہم بددعا کیسے

خطبات مسرور جلد 13
637
کر سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
کا خر کنند دعوئے حب پیمبرم
اے دل تو نیز خاطر اینان نگاه دار
کہ اے میرے دل تو ان لوگوں کے خیالات، جذبات اور احساسات کا خیال رکھا کرتا
ان کے دل میلے نہ ہوں۔یہ نہ ہو کہ تنگ آ کر تو بددعا کرنے لگ جائے۔یعنی اپنے آپ کو کہہ
رہے ہیں۔آخر ان کو تیرے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے اور اسی محبت کی وجہ سے جو
انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے یہ
تمہیں گالیاں دیتے ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 33 صفحہ 222-221)
پس عوام الناس تو لا علم ہے۔ان کو جو مولوی پڑھاتے ہیں وہ آگے اس کا اظہار کر دیتے ہیں۔آج
بھی کئی احمدی اپنے واقعات بھیجتے ہیں کہ جب کسی طرح احمدیت کی حقیقت مخالفین کو بتائی گئی یا کسی شخص کو
بتائی گئی جو مخالف تھا تو اس کی کایا پلٹ گئی۔اسی طرح مجھے بھی بعض غیر از جماعت خط لکھتے ہیں کہ کس طرح
ان کو احمدیت کی حقیقت معلوم ہوئی اور اب ہمیں پتا چلا ہے کہ مولوی ہمیں کس طرح گمراہ کر رہے تھے۔افریقہ میں کئی ایسے واقعات ہیں جہاں بعد میں جماعتیں قائم ہوئیں اور انہوں نے اظہار کیا کہ ہمیں
مولویوں نے غلط رنگ میں احمدیت کے بارے میں بتایا تھا۔پس ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
امت کو علماء سوء اور غلط لیڈروں سے بچائے اور عوام الناس کو حق پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔پھر اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ حقیقی مسلمان کے لئے یہ مقدر ہے کہ مصائب اور مشکلات
اور خطرات پیدا ہوں تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے بہتری کے سامان پیدا فرماتا ہے۔آپ فرماتے ہیں۔حضرت مولانا روم کا شعر ہے کہ
بر بلائیں قوم را اُودَاده است زیر آں یگ گنج با یتنہا وہ است
کہ اس خدا نے قوم پر جو بھی مشکل ڈالی اس کے نیچے اس نے ایک بہت بڑا خزانہ رکھا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ اس کو پڑھ کر ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی
قوم یا جماعت واقع میں مسلمان بن جائے تو اس کے تمام مصائب اور تمام خطرات جن میں وہ گرفتار ہو اس
کے لئے موجب نجات و ترقی ہو جاتے ہیں اور اس پر کوئی مصیبت نہیں آتی جس کا نتیجہ اس کے لئے سکھ نہیں
ہوتا۔یعنی ہر مصیبت جو آتی ہے ہر مشکل جو آتی ہے اس کے پیچھے سکھ اور آسانیاں ہوتی ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 9 صفحہ 167-166 )

خطبات مسرور جلد 13
638
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
پس اس وقت تمام مسلم امہ میں سے حقیقی مسلمان وہی ہے جو زمانے کے امام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے عاشق صادق کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ہمارے لئے اگر مشکلات کھڑی ہوتی ہیں تو مستقبل کی خوشخبریاں دینے
کے لئے ہیں اور یہ سچائی کو ماپنے کا بہت بڑا معیار ہے کہ مشکلات کے بعد سکھ آتے ہیں۔جماعت احمدیہ کی تاریخ
اس پر گواہ ہے کہ ہرا بتلا ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی کے سامان لے کر آتا ہے۔ٹی وی پروگرام اور بداثرات
پھر اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ بد خیالات کا اثر بغیر ظاہری اسباب کے صرف صحبت سے
بھی ہو جاتا ہے۔کوئی کسی کو کسی برائی میں پڑنے کی ترغیب دے یا نہ دے اگر کسی برے کی صحبت میں انسان
وقت گزار رہا ہو تو وہ برائی لاشعوری طور پر اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔برے انسان کا اثر لاشعوری طور پر اس پر
ہو رہا ہوتا ہے۔اس بات کو بیان فرماتے ہوئے آپ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک سکھ طالبعلم نے جو
گورنمنٹ کالج میں پڑھتا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اخلاص کا تعلق رکھتا تھا حضرت صاحب کو کہلا
بھیجا یا دوسری روایت میں ہے کہ حضرت خلیفہ اسی الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعہ سے کہلا کے بھیجا کہ
پہلے مجھے خدا پر یقین تھا مگر اب میرے دل میں اس کے متعلق شکوک پڑنے لگ گئے ہیں۔(ماخوذ از اپنے اندر جہتی پیدا کرو۔۔۔انوار العلوم جلد 24 صفحہ 422)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے کہلا بھیجا کہ جہاں تم کالج میں جس سیٹ پر بیٹھتے ہو
اس جگہ کو بدل لو۔چنانچہ اس نے جگہ بدل لی اور پھر بتایا کہ اب خدا تعالیٰ کے بارے میں کوئی شک
پیدا نہیں ہوتا۔جب یہ بات حضرت صاحب کو سنائی گئی تو آپ نے فرمایا کہ اس پر ایک شخص کا اثر پڑ
رہا تھا جو اس کے پاس بیٹھتا تھا اور وہ دہر یہ تھا۔جب جگہ بدلی تو اس کا اثر پڑنا بند ہو گیا اور شکوک بھی
نہ رہے۔تو برے آدمی کے پاس بیٹھنے سے بھی بلا اس کے کہ وہ کوئی لفظ کہے اثر پڑتا ہے اور اچھے
آدمی کے پاس بیٹھنے سے ہلا اس کے کہ وہ کچھ کہے اچھا اثر پڑتا ہے۔(ماخوذ از ملائکۃ اللہ۔انوار العلوم جلد 5 صفحہ 537)
پس دنیا میں خیالات ایک دوسرے پر اثر کر رہے ہوتے ہیں مگر ان
کا پتا نہیں لگتا۔پس خاص طور
پر نو جوانوں کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ ان کی دوستیاں ، ان
کا اٹھنا بیٹھنا، ایسے لوگوں سے ہو جو اُن
پر بداثر نہ ڈالیں۔اسی طرح ٹی وی پروگرام ہیں۔اس بارے میں بڑوں کو بھی یا درکھنا چاہئے کہ وہ بچوں کو
پروگرام دیکھنے سے روکتے ہیں تو وہ اگر بچوں کو ایسے پروگرام نہ بھی دیکھنے دیں جو بچوں کے اخلاق پر برا اثر

خطبات مسرور جلد 13
639
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
ڈالتے ہیں یا پروگراموں میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ یہ بچوں کی عمر کے لئے نہیں ہیں، اس عمر کے بچوں کے لئے
نہیں
لیکن خود گھروں میں اگر ماں باپ دیکھ رہے ہوں تو ایک تو یہ بات ہے کہ کبھی نہ بھی بچوں کی نظر اس
پروگرام پر پڑ جاتی ہے جب ماں باپ دیکھ رہے ہوں۔دوسرے لاشعوری طور پر ماحول کا بھی اثر ہورہا ہوتا
ہے اور بچوں کی تربیت بھی خراب ہو رہی ہوتی ہے۔ایسے ماں باپ جو ایسے پروگرام دیکھتے ہیں یہ تو ہو نہیں
سکتا کہ وہ خود یہ پروگرام دیکھنے کے بعد بالکل تقویٰ کے اعلیٰ معیاروں پر قائم ہوں۔بعض دیر تک دیکھتے
ہیں اور پھر صبح فجر پہ نمازوں کے لئے بھی نہیں جاگتے۔پس والدین کا بھی فرض ہے کہ اپنے گھر کے ماحول کو
پاک صاف رکھیں کیونکہ لاشعوری طور پر ان چیزوں کا بھی بچوں پر اثر پڑتا ہے اور تربیت پر اثر پڑتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جگہ بیان فرماتے ہیں کہ دعا کے لئے تعلق کی ضرورت
ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بعض لوگوں کو کہہ دیا کرتے تھے کہ تم ایک نذر مقرر کرو میں
دعا کروں گا۔یہ طریق اس لئے اختیار کرتے تھے کہ تعلق بڑھے۔اس کے لئے حضرت صاحب نے بارہا
ایک حکایت سنائی ہے کہ ایک بزرگ سے کوئی شخص دعا کرانے گیا۔اس کے مکان کا قبالہ گم ہو گیا تھا۔مکان
کے جو کاغذات تھے وہ گم گئے تھے۔اس نے کہا میں دعا کروں گا پہلے میرے لئے حلوہ لاؤ۔وہ شخص حیران
تو ہوا کہ میں دعا کے لئے گیا ہوں اور یہ مجھے حلوہ کا کہہ رہے ہیں۔مگر بہر حال اس کو دعا کی ضرورت تھی حلوہ
لینے چلا گیا اور حلوائی کی دکان سے حلوہ لیا۔اور جب حلوہ اس نے لیا اور حلوائی اس کو ایک کاغذ میں ڈال کر
دینے لگا جو کاغذ حلوائی کے پاس پڑا ہوا تھا تو اس نے شور مچا دیا کہ اس کاغذ کو نہ پھاڑنا۔یہی تو میرے مکان
کے کاغذات ہیں۔اسی کے لئے تو میں دعا کروانا چاہتا تھا۔غرض وہ حلوہ لے کر گیا اور بتایا کہ مجھے قبالہ یا وہ
کاغذات مل گئے ہیں تو اس بزرگ نے کہا کہ میری غرض حلوہ سے صرف یہ تھی کہ تمہارے سے ایک تعلق
پیدا ہو اور وہ تعلق دعا کے لئے تو پیدا ہونا ہی تھا تمہیں ظاہری فائدہ بھی ہو گیا۔(ماخوذ از منصب خلافت۔انوار العلوم جلد 2 صفحہ 50)
تو بہت سے ایسے واقعات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے ملتے ہیں جب کسی
مخلص کے کاروبار کی بہتری یا اس کی صحت کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خاص درد کے ساتھ اس
لئے دعا کی کہ وہ آپ کے مشن ، آپ کے اشاعت اسلام کے کاموں کے لئے مالی مدد بہت زیادہ کرتے تھے
یا غیر معمولی کرتے تھے۔پس ان قربانیوں کی وجہ سے خاص تعلق ان سے پیدا ہو گیا تھا۔نیکیوں میں ایک
دوسرے سے آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے ایک دفعہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے

خطبات مسرور جلد 13
640
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30اکتوبر 2015ء
سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام دو صحابیوں کے بارے میں سناتے تھے۔ایک صحابی بازار میں
گھوڑا بیچنے کے لئے لایا۔دوسرے نے اس سے قیمت دریافت کی۔اس نے کچھ بتائی لیکن خرید نے
والے نے کہا نہیں اس کی قیمت یہ ہے اور جو اس نے بتائی وہ بیچنے والے کی بتائی ہوئی قیمت سے زیادہ تھی۔لیکن بیچنے والا کہے کہ میں وہی قیمت لوں گا جو میں نے بتائی ہے اور خریدنے والا یہ کہ رہا تھا کہ میں وہی
قیمت دوں گا جو میں نے قرار دی ہے۔تو آپ فرماتے ہیں کہ یہ تو صحابہ کا ایک معمولی واقعہ ہے۔ان کی
دیانت کا، ایمانداری کا یہ معیار تو ایک معمولی واقعہ ہے۔وہ لوگ تو ہر ایک نیکی کے میدان میں ایک دوسرے
سے بڑھنا چاہتے تھے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم نیکی میں ایک دوسرے سے بڑھو۔اگر ایک دین کا کوئی کام
کرے تو تم کوشش کرو کہ اس سے بھی بڑھ کر کرو اور دوسرے کے مقابلے میں اپنے نفس کو قربان کرو۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 5 صفحہ 502)
اگر ہم میں سے ہر ایک کی یہ سوچ ہو جائے کہ بجائے اپنے دنیاوی مفادات حاصل کرنے کے وہ
نیکی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔سچائی پر قائم رہنے میں ایک دوسرے سے بڑھنے
کی کوشش کریں تو جہاں یہ بات ہماری اپنی تربیت کے لئے ، اپنے ثواب پہنچانے کے لئے فائدہ مند ہوگی
ہماری نسلوں کی تربیت کرنے والی بھی ہوگی اور اس کے ساتھ ہی جماعت کی ترقی کا بھی باعث بنے گی۔پس
یہ ایمانداری کے معیار ہیں جو ہمیں قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ایک اور اہم بات
پھر ایک اور اہم بات جس کی طرف ہر احمدی کو توجہ دینی چاہئے ، یہ ہے کہ ہمیشہ یہ یا درکھیں کہ
تمام خوبیوں کی مالک صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اسی طرح کسی کو ہدایت دینا بھی اللہ تعالیٰ کا کام
ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپر دا ایک کام کیا ہے کہ ہدایت کی اشاعت کرو۔پیغام پہنچاؤ۔لیکن ہدایت
دینا یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔ہمیں جس حد تک ممکن ہوا اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اس کام کو کرنا
چاہئے اور نتائج پھر اللہ تعالیٰ خود عطا فرماتا ہے۔یہ بھی خیال نہیں کرنا چاہئے کہ اگر فلاں شخص ہدایت پا
جائے اور احمدی ہو جائے تو جماعت ترقی کرے گی۔بعض دفعہ لوگ کہتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص احمدی
ہو جائے تو یہ احمدیت کی ترقی ہوگی اور ہم بھی احمدی ہو جائیں گے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اس بارے میں ایک جگہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آتے
اور کہتے کہ ہمارے گاؤں میں فلاں شخص ہے اگر وہ احمدی ہو جائے تو ہم گاؤں کے لوگ احمدی ہو جائیں

خطبات مسرور جلد 13
641
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
گے حالانکہ ان کا یہ خیال صحیح نہیں ہوتا کیونکہ اگر وہ شخص مان بھی لے تب بھی بہت سے ایسے ہوتے ہیں جو
نہیں مانتے اور تکذیب سے باز نہیں آتے۔چنانچہ واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک گاؤں میں تین مولوی تھے وہاں کے لوگ کہتے تھے کہ اگر
ان میں سے کوئی مرزا صاحب کو مان لے تو ہم سب کے سب مان لیں گے۔ان میں سے ایک نے بیعت کر
لی۔(اللہ تعالیٰ نے اس پر فضل کیا اور اس نے بیعت کر لی تو سب لوگوں نے کہہ دیا کہ ایک نے مان لیا تو
کیا ہوا۔اس کی تو عقل ماری گئی ہے۔ابھی دونے نہیں مانا۔دوسرے دو تو ایسے ہی ہیں ناں جنہوں نے نہیں
مانا۔یہ تین ہمارے ایسے بزرگ ہیں اور پڑھے لکھے لوگ ہیں اگر یہ مان لیں تو مانے جائیں گے۔ایک نے
مانا ہے تو کیا پتا اس کی عقل ماری گئی ہو۔پھر ایک اور نے بیعت کر لی۔پھر مخالفین نے یہی کہا کہ ان دونوں
مولویوں کا کیا ہے، یہ تو بیوقوف لوگ ہیں۔ایک نے ابھی تک بیعت نہیں کی اس لئے ہم نہیں مانتے۔تو ایسے
واقعات ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں لیکن جن لوگوں کا تجربہ وسیع نہیں ہوتا وہ اسی دُھن میں لگے رہتے ہیں کہ
فلاں شخص مان لے تو سب لوگ مان لیں گے مگر اکثر ایسا نہیں ہوتا۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 5 صفحہ 507-508)
پس ہماری تو جہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کی طرف ہونی چاہئے۔ہمارا انحصار اللہ تعالیٰ
پر ہونا چاہئے اور جو کام ہم نے کرنا ہے اس کو کرنا چاہئے نہ کہ لوگوں کی طرف ہم نظر رکھیں۔بہت سارے
لوگ ہیں جن پر بعض لوگ بعض دفعہ انحصار کرتے ہیں لیکن وہ جن پر انحصار کیا جا رہا ہوتا ہے وہ خود ہی بعض
دفعہ مشکل اور ابتلا میں آجاتے ہیں۔بعض دفعہ لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ فلاں شخص نے اس کے لئے یہ شرائط
کہی ہیں۔اس کے لئے دعا کریں کہ اس کی یہ شرطیں پوری ہو جائیں تو وہ احمدی ہو جائے گا اور جب وہ
احمدی ہو جائے گا تو ہمارے علاقے میں انقلاب آ جائے گا۔حالانکہ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اس لئے یہ
دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگ جماعت کو عطا فرمائے جو اخلاص و وفا میں بڑھنے والے ہوں اور دینی
ترقی میں آگے قدم بڑھانے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو انسانیت کو گمراہی سے بچانے کے لئے کتنا درد تھا اس کی
ایک مثال دیتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ایک ان پڑھ اور ادنی عورت آئی۔وہاں ہندوستان میں تو ذاتوں کا بڑا
دیکھا جاتا ہے۔تو بڑی ادنیٰ ذات کی عورت تھی اور کہنے لگی کہ حضور میرا بیٹا عیسائی ہو گیا۔آپ دعا کریں کہ وہ

خطبات مسرور جلد 13
642
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30اکتوبر 2015ء
مسلمان ہو جائے۔آپ نے فرمایا تم اسے میرے پاس بھیجا کرو کہ وہ خدا تعالیٰ کی باتیں سنا کرے۔وہ بیمار
تھا اور حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس علاج کے لئے آیا ہوا تھا۔کیونکہ وہ قادیان میں تھا
تو آپ نے فرمایا کہ ٹھیک ہے علاج کروا رہا ہے۔اس کو میرے پاس بھی بھیج دیا کرو۔آپ فرماتے ہیں اس
لڑکے کوسل کی بیماری تھی (یعنی ٹی بی کی بیماری تھی۔چنانچہ جب وہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
پاس آتا تو اسے نصیحت کرتے رہے اور اسلام کی باتیں سمجھاتے رہے لیکن عیسائیت اس کے اندر اتنی راسخ
ہو چکی تھی کہ جب آپ کی باتوں کا اثر اس کے دل پر ہونے لگا تو اس نے خیال کیا کہ میں کہیں مسلمان ہی نہ
ہو جاؤں۔چنانچہ ایک رات وہ اپنی ماں کو غافل پا کر بٹالہ کی طرف بھاگ گیا۔رات کو گھر سے، قادیان
سے دوڑ گیا۔اور بٹالہ میں جہاں عیسائیوں کا مشن تھا وہاں چلا گیا۔جب اس کی ماں کو پتا لگا تو وہ راتوں
رات بٹالہ پیدل گئی اور اسے پکڑ کر پھر قادیان واپس لے آئی۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ مجھے اچھی
طرح یاد ہے کہ وہ عورت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیروں پر گر جاتی تھی اور کہتی تھی مجھے اپنا بیٹا
پیارا نہیں مجھے اسلام پیارا ہے۔میرا یہ اکلوتا بیٹا ہے مگر میری خواہش یہ ہے کہ یہ مسلمان ہو جائے پھر بیشک
مرجائے۔جو بیماری ہے اس سے اگر نہیں بچتا تو مجھے کوئی افسوس نہیں ہو گا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس عورت
کی التجا قبول کر لی اور وہ لڑکا مسلمان ہو گیا اور اسلام لانے کے چند دن بعد ( بیچارہ ) فوت بھی ہو گیا۔(ماخوذ از الفضل 10 فروری 1959 ء صفحہ 3 جلد 13/48 نمبر 35)
اس عورت کو بھی یہ پتا تھا کہ اگر دین میں واپس لانے کے لئے کوئی آخری حیلہ، انسانی
وسیلہ ہوسکتا ہے تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی ہیں کیونکہ انہی میں اسلام کا حقیقی درد
ہے اور وہی حقیقی درد کے ساتھ دوسرے کو پیغام بھی پہنچا سکتے ہیں تبلیغ بھی کر سکتے ہیں، قائل بھی کر
سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اصلاح کے طریق کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں۔اب اصلاح میں بھی بعض لوگ بعض دفعہ غلط رنگ میں ایسی بات کہہ
دیتے ہیں کہ لوگ بجائے اصلاح کے بگڑ جاتے ہیں۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں حضرت صاحب کی
اصلاح کا طرز بڑا لطیف اور عجیب تھا۔ایک شخص آپ کے پاس آیا۔اس کے پاس وسائل کی کمی تھی۔وہ باتوں باتوں میں یہ بیان کرنے لگا کہ اس کمی کی وجہ سے ریلوے ٹکٹ میں اس رعایت کے ساتھ آیا
ہوں اور وہ طریقہ شاید کچھ غلط طریقہ تھا۔آپ نے ایک روپیہ اس کو دے دیا ( اس زمانے میں روپے
کی بڑی ویلیو تھی) اور مسکراتے ہوئے فرمایا کہ امید ہے جاتے ہوئے ایسا کرنے کی تمہیں ضرورت نہیں

خطبات مسرور جلد 13
643
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30اکتوبر 2015ء
پڑے گی۔اس کو یہ بھی سمجھا دیا کہ جو جائز چیز ہے اس کو ہمیشہ کرنا چاہئے۔(ماخوذ از جماعت قادیان کو نصائح۔انوار العلوم جلد 4 صفحہ 23)
پھر افراد جماعت کو ہنر سکھنے اور محنت کرنے کی طرف حضرت مصلح موعودؓ نے بہت توجہ دلائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے کا ایک واقعہ اس کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ
ایک معمولی سمجھ بوجھ رکھنے والے نوجوان تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس رہتا تھا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک لڑکا تھا
جس کا نام فجا تھا۔اسے آپ نے کسی معمار کے ساتھ لگا دیا اور تھوڑے ہی عرصے کے بعد وہ معمار بن گیا۔آپ فرماتے ہیں کہ اس میں سمجھ بہت کم تھی مگر خلص اور بیدار تھا۔وہ غیر احمدی ہونے کی حالت میں آیا تھا اور
بعد میں احمدی ہو گیا تھا۔اس کی عقل کا ( یعنی معمولی عقل کا جو واقعہ ہے وہ آپ یہ بیان فرماتے ہیں کہ) یہ
حال تھا کہ ایک دفعہ بعض مہمان آئے۔اس وقت لنگر خانے کا کام علیحدہ نہیں تھا۔شروع شروع کی بات تھی تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر ہی سے مہمانوں کے لئے کھانا جانتا تھا۔شیخ رحمت اللہ صاحب،
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب ، خواجہ کمال الدین صاحب، قریشی محمد حسین صاحب موجد مفرح عنبری
قادیان آئے اور ایک دوست اور بھی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے لئے چائے تیار
کروائی اور مجھے کو کہا کہ ان مہمانوں کو چائے پلا آئے۔اور اس خیال سے کہ وہ کسی کو چائے دینا بھول نہ
جائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑی تاکید کی کہ دیکھو پانچوں کو چائے دینی ہے۔یہ نہ ہو کسی کو بھول جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اور پرانے ملازم چراغ تھے ان
کو بھی آپ نے ساتھ کر دیا اور
جب یہ دونوں چائے لے کر گئے تو پتالگا کہ وہ جہاں باہر کمرے میں تھے وہاں نہیں بیٹھے ہوئے بلکہ وہ تو سارے
حضرت خلیفہ مسیح الاول کے پاس ان کی ملاقات کے لئے چلے گئے تھے۔چنانچہ وہ چائے لے کر یہ لوگ وہاں
پہنچ گئے۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ چراغ و پرانا ملازم تھا نے پہلے چائے کی پیالی حضرت خلیفہ مسیح
الاول کے سامنے رکھی کیونکہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی بزرگی اور حفظ مراتب کا خیال تھا۔اس لئے انہوں نے
ان کے سامنے رکھی۔لیکن مجھے صاحب نے ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کا
نام نہیں لیا تھا۔چراغ نے اسے آنکھ سے
اشارہ کیا اور کہنی ماری اور یہ بات سمجھانے کی کوشش کی کہ بیشک
آپ نے حضرت خلیفتہ المسیح الاول " کا نام نہیں لیا تھا لیکن آپ ان سب سے زیادہ معزز ہیں اس لئے چائے
پہلے آپ کے سامنے ہی رکھنی چاہئے۔لیکن وہ یہ بات کہے جاتا تھا کہ حضرت صاحب نے صرف پانچ کے

خطبات مسرور جلد 13
644
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
نام لئے تھے ان
کا نام نہیں لیا تھا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں گویا ان کا عقل کا معیار اس قدر تھا کہ اتنی
بات بھی نہیں سمجھ سکتے تھے۔لیکن وہ جب معمار کے ساتھ لگایا گیا تو معمار بن گئے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 35 صفحہ 290-289)
پس حضرت مصلح موعود اس طرف توجہ دلاتے ہیں کہ جو لوگ سکتے بیٹھے رہتے ہیں بعض دوسرے
ممالک میں غریب ملکوں میں بھی اور یہاں بھی آکر بعض لوگ بیٹھے رہتے ہیں وہ اگر ذرا بھی توجہ کریں تو
کوئی نہ کوئی ہنر اور کام سیکھ سکتے ہیں اور روپیہ کما سکتے ہیں بلکہ رفاہِ عامہ کے کاموں میں، خدمت خلق کے
کاموں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غیرت کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ بیان
فرماتے ہیں کہتے ہیں کہ یہاں ایک شخص تھے بعد میں وہ بہت مخلص احمدی ہو گئے اور حضرت صاحب
سے ان
کا بڑا تعلق تھا مگر احمدی ہونے سے قبل حضرت صاحب ان سے ہیں سال تک ناراض رہے۔وجہ
یہ کہ حضرت صاحب کو ان کی ایک بات سے سخت انقباض ہو گیا اور وہ اس طرح کہ ان کا ایک لڑکا مر
گیا (فوت ہو گیا۔) حضرت صاحب اپنے بھائی کے ساتھ ان کے ہاں ماتم پرسی کے لئے گئے۔ان میں قاعدہ تھا کہ جب کوئی شخص آتا اور اس سے ان کے بہت دوستانہ تعلقات ہوتے تو اس سے
بغلگیر ہو کر روتے اور چیچنیں مارتے۔اسی کے مطابق انہوں نے حضرت صاحب کے بڑے بھائی
سے بغلگیر ہوکر روتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھ پر بڑا ظلم کیا ہے۔نعوذ باللہ۔یہ سن کر حضرت صاحب
کو ایسی نفرت ہو گئی کہ ان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔بعد میں خدا تعالیٰ نے اس شخص کو
توفیق دی اور وہ ان جہالتوں سے نکل آئے اور احمدیت قبول کر لی۔(ماخوذ از تقدیر الہی۔انوار العلوم جلد 4 صفحہ 607-606)
حضرت مصلح موعودؓ ہستی باری تعالیٰ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک واقعہ سنایا
کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب کے ساتھ ایک دہر یہ پڑھا
کرتا تھا۔یعنی ہستی باری تعالیٰ کا کیا ثبوت ہے اس کے بارے میں بیان فرما رہے ہیں کہ ایک دفعہ زلزلہ
جو آیا تو اس کے منہ سے بے اختیار رام رام نکل گیا۔پہلے ہندو تھا۔دہر یہ ہو گیا تو میر صاحب نے جب
اس سے پوچھا کہ تم تو خدا کے منکر ہو پھر تم نے رام رام کیوں کہا۔کہنے لگا غلطی ہو گئی۔یونہی منہ سے نکل
گیا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ مگر اصل بات یہ ہے دہریے جہالت پر ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ

خطبات مسرور جلد 13
645
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
کے ماننے والے علم پر۔اس لئے مرتے وقت یا خوف کے وقت دہر یہ کہتا ہے کہ ممکن ہے میں ہی غلطی پر
ہوں۔ورنہ اگر وہ علم پر ہوتا تو اس کے بجائے یہ ہوتا کہ مرتے وقت دہر یہ دوسروں کو کہتا کہ خدا کے وہم کو
چھوڑ دو کوئی خدا نہیں۔مگر اس کے الٹ نظارے نظر آتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کی ہستی کی یہ بہت
زبر دست دلیل ہے کہ ہر قوم میں یہ خیال پایا جاتا ہے۔(ماخوذ از هستی باری تعالیٰ۔انوار العلوم جلد 6 صفحہ 286)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ساتھ خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت پر آپ علیہ السلام کی
دلی کیفیت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود ایک جگہ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس
حالت اور اس کیفیت کا اندازہ اس نوٹ سے لگایا جا سکتا ہے جو آپ نے اپنی ایک پرائیویٹ نوٹ بک
میں لکھا اور جسے میں نے نوٹ بک سے لے کر شائع کر دیا۔وہ تحریر آپ نے دنیا کو دکھانے کے لئے نہ کھی
تھی کہ کوئی اس میں کسی قسم کا تکلف اور بناوٹ خیال کر سکے۔وہ ایک سر گوشی تھی اپنے رب کے ساتھ اور وہ
ایک عاجزانہ پکار تھی اپنے اللہ کے حضور جو لکھنے والے کے قلم سے نکلی اور خدا تعالیٰ کے حضور پہنچی۔آپ نے
وہ تحریر نہ اس لئے لکھی تھی کہ وہ دنیا میں پہنچے اور نہ پہنچ سکتی تھی اگر میرے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ اپنی مصلحت کے
تحت نہ ڈال دیتا اور میں اسے شائع نہ کر دیتا۔اس تحریر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالیٰ کو
مخاطب کر کے فرماتے ہیں : اے خدا! میں تجھے کس طرح چھوڑ دوں جبکہ تمام دوست و غمخوار مجھے کوئی مددنہیں
دے سکتے اُس وقت تو مجھے تسلی دیتا اور میری مدد کرتا ہے۔یہ اس کا مفہوم ہے۔(ماخوذ از افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1927ء۔انوار العلوم جلد 10 صفحہ 60)
ہر احمدی کے اخلاق کا معیار انتہائی اعلیٰ ہونا چاہیئے۔اس کی بارہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے تلقین فرمائی ہے۔اس بارے میں آپ
کا اپنا نمونہ کیا تھا اور مخالفین سے بھی آپ کس طرح
حسن سلوک فرمایا کرتے تھے اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ ایک
دوست نے سنایا کہ ایک دفعہ ہندوؤں میں سے ایک شخص شدید مخالف کی بیوی سخت بیمار ہو گئی۔طبیب نے اس کے لئے جو دوائیں تجویز کیں ان میں مشک بھی پڑتا تھا۔جب کہیں اور سے
اسے کستوری نہ ملی تو وہ شرمندہ اور نادم سا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آیا اور آ کر عرض
کیا کہ اگر آپ کے پاس مشک ہو تو عنایت فرمائیں۔غالباً اسے ایک یا دورتی مشک کی ضرورت
تھی مگر اس کا اپنا بیان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مشک کی شیشی بھر کر لے آئے اور فرمایا

خطبات مسرور جلد 13
646
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30اکتوبر 2015ء
آپ کی بیوی کو بہت تکلیف ہے یہ سب لے جائیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 15 صفحہ 124)
اشتعال انگیزی سے بچنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کیا تعلیم ہے۔حضرت مصلح موعود
فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ طاعون طعن سے نکالا ہے اور طعن کا
معنی نیزہ مارنا ہیں۔پس وہی خدا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت آپ کے دشمنوں
کے متعلق قہری جلوہ دکھایا وہی اب بھی موجود ہے اور اب بھی ضرور اپنی طاقتوں کا جلوہ دکھائے گا اور ہرگز
خاموش نہ رہے گا۔ہاں ! ہم خاموش رہیں گے اور جماعت کو نصیحت کریں گے کہ اپنے نفسوں کو قابو میں رکھیں
اور دنیا کو دکھا دیں کہ ایک ایسی جماعت بھی دنیا میں ہو سکتی ہے جو تمام قسم کی اشتعال انگیزیوں کو دیکھ اور سن
کرامن پسند رہتی ہے۔(ماخوذ از حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات۔انوارالعلوم جلد 13 صفحہ 512-511)
یہ دعا کا قصہ پہلے بھی سنا چکا ہوں کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام درد سے دعا
کرتے تھے تو ایک تو بد دعا نہیں دینی۔دوسرے ہر فتنے کی صورت میں ہم نے امن پسند رہنا
ہے۔دعا میں خاص حالت پیدا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک
رہنمائی فرمائی ہے۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا
کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص یہ سمجھے کہ دعا کے وقت حقیقی تضرع اس میں پیدا نہیں ہوتا تو وہ مصنوعی طور
پر رونے کی کوشش کرے اور اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کے نتیجہ میں حقیقی رقت پیدا ہو جائے گی۔“
(خطبات محمود جلد 15 صفحہ 166 )
پھر دعا میں کیسی حالت پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے آپ
فرماتے ہیں کہ ہماری بعض معاملات میں ناکامیاں اور دشمنوں میں اس طرح گھرے رہنا صرف اس لئے
ہے کہ ہمارا ایک حصہ ایسا ہے جو دعا میں سستی کرتا ہے۔(اور آج بھی یہ حقیقت ہے ) اور بہت ایسے ہیں جو
دعا کرنا بھی نہیں جانتے۔اور ان کو یہ بھی نہیں پتا کہ دعا کیا ہے؟ ( انقلاب انقلاب کی باتیں تو ہم کرتے ہیں
لیکن اس میں بہت کمزوری ہے۔) اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ دعا
موت قبول کرنے کا نام ہے۔اور آپ فرمایا کرتے تھے جو منگے سومر ر ہے جو مرے سومنگن جائے۔یعنی
کسی سے سوال
کرنا یا مانگنا ایک موت ہے اور موت وارد کئے بغیر انسان مانگ نہیں سکتا۔جب تک وہ اپنے
او پر ایک قسم کی موت وارد نہیں کر لیتا وہ مانگ نہیں سکتا۔پس دعا کا یہ مطلب ہے کہ انسان اپنے اوپر ایک

خطبات مسرور جلد 13
647
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء
موت طاری کرتا ہے کیونکہ جو شخص جانتا ہے کہ میں یہ کام کر سکتا ہوں وہ کب مدد کے لئے کسی کو آواز دیتا
ہے۔کیا یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص کپڑے پہننے کے لئے محلے والوں کو آواز میں دیتا پھرے کہ آؤ مجھے کپڑے
پہناؤ یا تھائی دھونے کے لئے ، ( پلیٹ دھونے کے لئے ) دوسروں سے کہتا پھرے کہ مجھے آ کے پلیٹ دھلوا
دو یا قلم اٹھانے کے لئے دوسرے کا محتاج بنتا ہے۔انسان دوسروں سے اس وقت مدد کی درخواست کرتا ہے جب وہ جانتا ہے کہ یہ کام میں نہیں کر
سکتا۔ورنہ جس کو یہ خیال ہو کہ میں خود کر سکتا ہوں وہ دوسروں سے مد نہیں مانگا کرتا۔وہی شخص دوسروں سے
مدد مانگتا ہے جو یہ سمجھے کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔اسی طرح خدا تعالیٰ سے بھی وہی شخص مانگ سکتا ہے جو اپنے
آپ کو اس کے سامنے مرا ہوا سمجھے اور اس کے آگے اپنے آپ
کو بالکل بے دست و پا ظاہر کرے۔خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ انسان میرے رستے میں جب تک مر نہ جائے اس وقت تک دعا دعانہ ہوگی کیونکہ پھر تو بالکل
ایسا ہی ہے کہ ایک شخص قلم اٹھانے کی طاقت اپنے اندر رکھتا ہو دوسروں کو مدد کے لئے آواز میں دے۔کیا
اس کا ایسا کرنا ہنسی نہ ہوگا۔جب ایک شخص جانتا ہو اس میں اتنی طاقت ہے کہ قلم اٹھا سکے تو اس کی مدد نہیں
کرے گا۔اسی طرح جو شخص یہ مجھتا ہے کہ میں خود فلاں کام کر سکتا ہوں وہ اگر اس کے لئے دعا کرے تو اس
کی دعا در اصل دعا نہیں ہوگی۔دعا اسی کی دعا کہلانے کی مستحق ہوگی جو اپنے اوپر ایک موت طاری کرتا ہے
اور اپنے آپ کو بالکل پیچ سمجھتا ہے۔جو انسان یہ حالت پیدا کرے وہی خدا کے حضور کا میاب اور اسی کی
دعائیں قابل قبول ہو سکتی ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 9 صفحہ 104)
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے اندر اخلاق کے بھی اعلیٰ معیار قائم کریں اور عبادتوں کے
بھی اعلیٰ معیار قائم کرنے والے ہوں اور خدا تعالیٰ ہمیں مقبول دعاؤں کی بھی توفیق دے اور اس کا حق ادا
کرنے والا بنائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 نومبر 2015 ء تا 26 نومبر 2015 ، جلد 22 شماره 47 صفحہ 05-08)

آج 10 میں سے 10 باقی