حضرت مولانا حکیم نور الدین خلیفۃ المسیح الاوّلؓ

خطبات مسرور جلد 13
664
46
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
راحم
فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015 ء بمطابق 13 رنبوت 1394 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن
تشہد وتعوذ اورسورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے فرمایا:
حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالٰی عنہ کو جوعشق اور محبت کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تھا
اسے ہر وہ احمدی جس نے آپ کے بارے میں کچھ نہ کچھ پڑھا ہو یا سنا ہو جانتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
محض اللہ عقد اخوت اور محبت کی کوئی مثال اگر دی جا سکتی ہے تو وہ حضرت مولانا حکیم نور الدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
مثال ہے۔اقرار اطاعت کرنے کے بعد اگر اس کے انتہائی معیاری نمونے دکھا کر اس پر قائم رہنے کی مثال کوئی دی جا
سکتی ہے تو وہ حضرت مولانا نور الدین کی ہے۔تمام دنیوی رشتوں سے بڑھ کر بیعت کا حق ادا کرتے ہوئے اگر کسی
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے رشتہ جوڑا تو اس کی اعلیٰ ترین مثال حضرت
خلیفہ امسیح الاول کی ہے۔خادمانہ
حالت کا بیمثال نمونہ اگر کسی نے قائم کیا تو وہ حضرت حکیم الامت مولانا نورالدین نے قائم کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے سامنے عجز وانکسار میں اگر ہمیں کوئی انتہائی اعلیٰ مقام پر نظر آتا ہے تو جماعت احمدیہ کی تاریخ میں اس کا بھی
اعلیٰ معیار حضرت خلیفہ المسیح الاول نے قائم کیا اور پر امام الزمان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وہ
پھر موعود
اعزاز پایا جوکی اور کو نہیں سکا۔آپ علیہ السلام نے حضرت خلیفہ مسیح الاول کے بارے میں فرمایا کہ 'چہ خوش بودے
اگر ہر یک زانت نور دیں بودے“۔نشان آسمانی روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 411)
پس یہ ایک زبر دست اعزاز ہے جو کہ زمانے کے امام نے اپنے ماننے والوں کے لئے ہر چیز کا
معیار حضرت مولانا نورالدین کے معیار کو بنادیا کہ اگر ہر ایک نورالدین بن جائے تو ایک انقلاب بر پا ہو
سکتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت حکیم مولانا نور الدین خلیفتہ اسیح الاوّل کے

خطبات مسرور جلد 13
665
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
بعض واقعات بیان فرمائے ہیں۔ان واقعات کو پڑھ کر آقا و غلام ، مرشد و مرید کے دو طرفہ تعلق اور
محبت کے نمونے نظر آتے ہیں۔عاجزی اور انکساری کے نمونے بھی نظر آتے ہیں۔اخلاص و وفا کے
نمونے بھی نظر آتے ہیں۔حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل کی قربانیوں کے معیار اور اطاعت کے اعلیٰ ترین نمونے کا ذکر کرتے
ہوئے ایک جگہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان فرمایا کہ ایک دفعہ جب آپ قادیان آئے تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا مجھے آپ کے متعلق الہام ہوا ہے کہ اگر آپ اپنے وطن گئے تو اپنی
عزت کھو بیٹھیں گے۔اس پر آپ نے وطن واپس جانے تک کا نام تک نہ لیا۔اس وقت آپ اپنے وطن
بھیرہ میں ایک شاندار مکان بنا رہے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ جب میں بھیرہ گیا ہوں تو
میں نے بھی یہ مکان دیکھا تھا۔اس میں آپ ایک شاندار ہال بنوا ر ہے تھے تا کہ اس میں بیٹھ کر درس دیں
اور مطب بھی کیا کریں۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ موجودہ زمانے کے لحاظ سے ( یعنی اس زمانے میں
جب یہ بیان ہو رہا ہے ) تو وہ مکان زیادہ حیثیت کا نہ تھا لیکن جس زمانے میں حضرت خلیفہ امسیح الاول
نے قربانی کی تھی اس وقت جماعت کے پاس زیادہ مال نہیں تھا۔اس وقت اس جیسا مکان بنانا بھی ہر شخص کا
کام نہیں تھا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ارشاد کے بعد آپ نے واپس جا کر اس مکان کو
دیکھا تک نہیں۔بعض دوستوں نے کہا بھی کہ آپ ایک دفعہ جا کر مکان تو دیکھ آئیں۔لیکن آپ نے فرمایا
کہ میں نے اسے خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑ دیا ہے اب اسے دیکھنے کی کیا ضرورت ہے۔(ماخوذ از مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات،انوار العلوم جلد 25 صفحہ 419-420)
پھر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک اور واقعہ بیان کرتے ہیں۔جب انجمن کے بعض
عمائدین اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے لگ گئے تھے اور دنیا داری کا رنگ ان پر غالب آ رہا تھا۔بہت سے
معاملات جب انجمن میں پیش ہوتے تو عموماً حضرت خلیفتہ المسیح الاول اور حضرت مصلح موعودؓ کی رائے ایک
ہوتی تھی اور بعض دوسرے بڑے سرکردہ ممبران کی مختلف ہوتی تھی۔بہر حال ایک ایسے ہی موقع پر ایک
مجلس میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کو بند کرنے کا معاملہ پیش ہوا۔حضرت مصلح موعودؓ اس کو بند کرنے کے
خلاف تھے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی رائے بھی یہی تھی کہ اس کو بند نہ کیا جائے۔اس پر بڑی زور دار
بحث ہو رہی تھی۔آخر فیصلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش ہونا تھا۔بہر حال اس کا ذکر
کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے ایام میں بعض

خطبات مسرور جلد 13
666
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
لوگوں نے کوشش کی کہ اس سکول کو تو ڑ کر صرف عربی کا ایک مدرسہ قائم رکھا جائے کیونکہ جماعت دوسکولوں
کے بوجھ برداشت نہیں کر سکتی اور اس پر اتفاق جماعت اتنا زبردست تھا ( یعنی وہ جو ممبران تھے )۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں جہاں تک میں سمجھتا ہوں شاید ڈیڑھ آدمی سکول کی تائید میں رہ گیا تھا۔ایک
تو حضرت خلیفہ امسیح الاول تھے اور حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ آدھا میں اپنے آپ کو کہتا ہوں کیونکہ
اُس وقت میں بچہ تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو جوش مجھے اس وقت سکول کے متعلق تھا وہ دیوانگی کی حد تک
پہنچا ہوا تھا اور حضرت خلیفہ اسیح الاول چونکہ ادب کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
سامنے بات نہ کر سکتے تھے اس لئے آپ نے مجھے اپنا ذریعہ اور ہتھیار بنایا ہوا تھا۔وہ مجھے بات بتا دیتے
اور میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پہنچا دیتا۔آخر اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی عطا کی اور باوجود یکہ بعض
جلد باز دوستوں نے قریبا ہم پر کفر کا فتویٰ لگا دیا کہ اگر یہ سکول بند نہ کیا تو گو یا کہ تم لوگ کفر کر رہے ہو اور کہا
یہ دنیا دارلوگ ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول کو بھی اور حضرت مصلح موعودؓ کو بھی کہنے لگے یہ لوگ دنیا دار ہیں
کیونکہ انگریزی تعلیم کی تائید کرتے ہیں۔پھر بھی فیصلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے حق میں کیا۔(ماخوذ از خطبات محمود دجلد 13 صفحہ 480-481)
اس واقعہ سے سکول کے جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں جو باتیں ہیں وہ تو ہیں لیکن
حضرت خلیفہ اسیح الاول کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے بات کرنے کے ادب اور احترام کا
بھی پتا چلتا ہے۔شاید آپ کو یہ بھی خیال ہو کہ معاملہ کو پیش کرتے وقت جوش میں کوئی ایسی بات نہ ہو
جائے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ادب کے خلاف ہو۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی فراست کا ذکر کرتے ہوئے ، آپ کے ایمان کا ذکر کرتے
ہوئے اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ قومیں کس طرح بنتی ہیں حضرت مصلح موعود ایک جگہ فرماتے ہیں کہ
افراد سے قو میں بنتی ہیں اور قوموں سے افراد بنتے ہیں۔اعلیٰ دماغوں کے مالک ذہین اور نیک انسان
قوموں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں اور اعلیٰ اور نیک مقاصد ا چھے اور ہوشیار لوگوں کے ہاتھ آ کر
بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔اور پھر یہ بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی
جماعت قائم کی۔آپ کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ نے یہی سلوک کیا کہ آپ کے دعوی کے ابتدا میں ہی بعض
ایسے افراد آپ علیہ السلام پر ایمان لائے جو کہ ذاتی جوہر کے لحاظ سے بہترین خدمات سرانجام دینے
والے تھے اور اس کام میں آپ کی مدد کرنے والے تھے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے سپر د کیا تھا اور ان میں

خطبات مسرور جلد 13
667
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
ایک حضرت خلیفہ امسیح الاول " بھی تھے۔حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں کہ ہم دیکھتے ہیں کہ واقعہ میں وہ
لوگ بہترین مددگار اور معاون ثابت ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی نبوت سے پہلے ہی حضرت خلیفہ اول مولوی نور الدین
صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی توجہ آپ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف پھری اور آپ نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھنی شروع کیں۔جب حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے دعوئی
مسیحیت کیا تو نبوت کے متعلق بعض مضامین اپنی ابتدائی کتب فتح اسلام اور توضیح مرام میں بیان فرمائے۔ایک شخص نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بدظنی رکھتا تھا ان کتابوں کے پروف کسی طرح دیکھے۔پریس میں شاید پڑھے ہوں۔وہ جموں گیا اور اس نے کہا آج میں نے مولوی نورالدین صاحب کو مرزا
صاحب سے ہٹا دینا ہے۔اس وقت حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
بیعت کر چکے تھے۔دعوی مسیحیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فتح اسلام اور توضیح مرام کی اشاعت کے
زمانے میں کیا جو بیعت سے قریبا دو سال بعد ہوا اور انہی میں مسئلہ اجرائے نبوت کی بنیا د رکھی۔جب اس
شخص نے آپ کی کتب میں نبوت کے جاری ہونے کے متعلق پڑھا تو اس نے کہا اب تو یقیناً مولوی نور
الدین صاحب مرزا صاحب کو چھوڑ دیں گے کیونکہ مولوی صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید
محبت رکھتے ہیں۔جب وہ یہ نہیں گے کہ مرزا صاحب نے یہ کہا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی
نبی آ سکتا ہے تو وہ مرزا صاحب کے مرید نہیں رہیں گے۔چنانچہ اس شخص نے اپنے ساتھ ایک پارٹی لی ، کچھ
لوگ لئے اور خراماں خراماں حضرت مولوی صاحب کی طرف چلے۔جب آپ کے پاس پہنچے تو اس شخص نے
حضرت مولوی صاحب سے کہا کہ میں آپ سے ایک بات دریافت کرنا چاہتا ہوں۔آپ نے کہا فرمائیے
کیا پوچھنا چاہتے ہیں۔اس شخص نے کہا کہ اگر کوئی شخص کہے کہ میں اس زمانے کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا
ہوں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت محمدیہ میں نبوت جاری ہے تو آپ اس کے متعلق کیا خیال
کریں گے۔اس شخص نے تو یہ خیال کیا تھا کہ گویا میں ایک مولوی کے پاس جارہا ہوں لیکن اسے یہ معلوم
نہیں تھا کہ میں ایک مولوی کے پاس نہیں بلکہ ایک ایسے شخص کے پاس جارہا ہوں جس سے اللہ تعالیٰ اپنے
سلسلے کا کام لینا چاہتا ہے۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ اس سوال کا جواب تو دعوی کرنے والے کی
حالت پر منحصر ہے کہ آیا وہ اس دعوے کا مستحق ہے یا نہیں۔اگر یہ دعوی کرنے والا انسان راستباز نہ ہوگا تو
ہم اسے جھوٹا کہیں گے اور اگر دعوی کرنے والا کوئی راستباز انسان ہے تو میں یہ سمجھوں گا کہ غلطی میری ہے،

خطبات مسرور جلد 13
668
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
حقیقت میں نبی آ سکتا ہے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ اس شخص نے جب میرا یہ
جواب سنا تو وہ اپنے ساتھیوں سے کہنے لگا کہ چلو جی اے بالکل خراب ہو گئے۔اب ان سے بات کرنے کا
کوئی فائدہ نہیں۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ اس پر میں نے اس سے کہا کہ مجھے یہ تو بتا دو کہ بات کیا تھی تو
اس نے کہا بات یہ ہے کہ آپ کے مرزا صاحب نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کا الہام نازل ہوتا ہے
اور میں ایک نبی کے مشابہ ہوں۔حضرت خلیفہ اول نے اس کی یہ بات سن کر فرمایا کہ بیشک مرزا صاحب
نے جو کچھ لکھا ہے وہ درست ہے اور مجھے اس پر ایمان ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 28 صفحہ 209-210)
ایک واقعہ جو براہِ راست حضرت خلیفہ اول سے تعلق تو نہیں رکھتا لیکن رکھتا بھی ہے ان کی بہن کا
واقعہ ہے جس کو حضرت خلیفہ اول نے ایک پیر صاحب سے سوال جواب کی رہنمائی کی تھی۔ان کی بہن
نے احمدیت قبول کی اور وہ کسی ایک پیر کی مرید تھیں اور پیر نے انہیں بیعت کے بعد ورغلانے کی کوشش
کی۔آج بھی یہی آجکل کے پیروں کا حال ہے۔اس کو بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے
ہیں کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک بہن ایک پیر صاحب کی مرید تھیں۔وہ قادیان میں
آئیں۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر لی۔جب واپس گئیں تو ان کے پیر صاحب کہنے
لگے کہ تجھے کیا ہو گیا کہ تو نے مرزا صاحب کی بیعت کر لی۔معلوم ہوتا ہے کہ نورالدین نے تجھ پر جادو کر دیا
ہے۔وہ آئیں تو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انہوں نے اس کا ذکر کیا۔آپ نے فرمایا اگر پھر
کبھی پیر صاحب سے ملنے کا اتفاق ہو تو انہیں کہنا کہ آپ کے عمل آپ کے ساتھ ہیں اور میرے عمل میرے
ساتھ ہیں۔میں نے تو مرزا صاحب کو اس لئے مانا ہے کہ اگر آپ کو نہ مانا تو قیامت کے دن مجھے جوتیاں
پڑیں گی۔آپ بتائیں کہ آپ اس دن کیا کریں گے۔پیر صاحب سے پوچھنا۔جب وہ واپس گئیں تو
انہوں نے پیر صاحب سے یہی بات کہہ دی۔وہ پیر کہنے لگا کہ یہ نورالدین کی شرارت معلوم ہوتی ہے اسی
نے تجھے یہ بات سمجھا کر میرے پاس بھیجا ہے مگر تمہیں اس بارے میں کسی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں۔جب
قیامت کا دن آئے گا اور پل صراط پر سب لوگ اکٹھے ہوں گے تو تمہارے گناہ میں خود اٹھالوں گا اور تم دگر
دگر کرتے ہوئے جنت میں چلے جانا۔انہوں نے کہا پیر صاحب ہم تو جنت میں چلے گئے پھر آپ کا کیا بنے
گا۔وہ کہنے لگے جب فرشتے میرے پاس آئیں گے تو میں انہیں لال لال آنکھیں دکھا کر کہوں گا کہ کیا
ہمارے نا نا امام حسین کی شہادت
کافی نہیں تھی کہ آج قیامت کے دن ہمیں بھی ستایا جارہا ہے۔پس یہ سنتے

خطبات مسرور جلد 13
669
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
فرشتے شرمندہ ہو کر دوڑ جائیں گے اور ہم بھی چھلانگیں مارتے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔(ماخوذ از الفضل 27 جون 1957 صفحہ 3 جلد 11/46 نمبر 152 )
حضرت
خلیفہ المسیح الاول " کی سادگی اور اطاعت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود ایک جگہ
فرماتے ہیں کہ ہم نے خود حضرت خلیفہ اول کو دیکھا ہے آپ مجلس میں بڑی مسکنت سے بیٹھا کرتے تھے۔ایک دفعہ مجلس میں شادیوں کا ذکر ہو رہا تھا۔ڈپٹی محمد شریف صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے صحابی ہیں وہ سناتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول اکڑوں بیٹھے ہوئے تھے یعنی آپ نے اپنے گھٹنے اٹھائے
ہوئے تھے اور سر جھکا کر گھٹنوں میں رکھا ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا مولوی
صاحب جماعت کے بڑھنے کا ایک ذریعہ کثرت اولا د بھی ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر جماعت کے
دوست ایک سے زیادہ شادیاں کریں تو اس سے بھی جماعت بڑھ سکتی ہے۔حضرت خلیفہ اول نے گھٹنوں
پر سراٹھایا اور فرمایا کہ حضور میں تو آپ کا حکم ماننے کے لئے تیار ہوں لیکن اس عمر میں مجھے کوئی شخص اپنی لڑکی
دینے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہنس پڑے۔حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے
ہیں دیکھو یہ انکسار اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ادب تھا جس کی وجہ سے انہیں یہ رتبہ ملا۔(ماخوذ از الفضل 27 مارچ 1957 ، صفحہ 5 جلد 11/46 نمبر 74)
آجکل بعض لوگ شادیوں کے شوقین ہیں لیکن وہ اس وجہ سے شوقین نہیں ہوتے۔اگر تو کوئی
جائز وجوہ ہوں تو شادی کرنے کی اجازت ہے۔لیکن بعض لوگ اپنے گھروں کو برباد کر کے شادیاں
کرتے ہیں ان کو اس چیز سے بچنا چاہئے اور اس بارے میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑی
سختی سے منع فرمایا ہے۔پھر حضرت خلیفہ اول کی یہ بات بیان کرنے کے بعد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ
ذکر کیا کہ آپ کے بچوں میں سے بعض نے خلافت اور جماعت کے بارے میں غلط رویہ اختیار کیا لیکن
اب بھی جماعت آپ کا یعنی حضرت خلیفہ اول کا احترام کرنے پر مجبور ہے اور آپ کے لئے دعائیں کرتی
ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں میں اس انکسار اور محبت کی جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے تھی وہ عظمت ڈالی ہے کہ باوجود اس کے کہ بعض بیٹوں نے غلط رویہ اختیار کیا پھر بھی ان کے باپ کی
محبت ہمارے دلوں سے نہیں جاتی۔پھر بھی ہم انہیں اپنی دعاؤں میں یا درکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
ان کے درجات کو بلند کرے کیونکہ انہوں نے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا جب

خطبات مسرور جلد 13
670
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
ساری دنیا آپ کی مخالف تھی۔پس حضرت خلیفتہ اسی الاول کا ایک مقام ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔(ماخوذ از الفضل 27 مارچ 1957 صفحہ 5 جلد 11/46 نمبر 74)
اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان کردہ یہ بات کہ جماعت کی تعداد بڑھانے کا
ایک ذریعہ کثرت اولا د بھی ہے اس کے بارے میں حضرت مصلح موعود کا یہ بھی بیان ہے جو اُن کے اپنے
بارے میں یا حضرت مسیح موعود کی اولاد کے بارے میں ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے جب ہماری شادیوں کی تجویز فرمائی تو سب سے پہلے یہ سوال کرتے تھے کہ فلاں
صاحب کے ہاں
کتنی اولاد ہے؟ وہ کتنے بھائی ہیں؟ آگے ان کی کتنی اولاد ہے؟ حضرت مصلح موعود کہتے
ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ جس جگہ میاں بشیر احمد صاحب کی شادی کی تحریک ہوئی اس کے متعلق حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دریافت فرمایا کہ اس خاندان کی کس قدر اولاد ہے اور جب آپ کو معلوم ہوا
کہ سات لڑکے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور تمام باتوں پر غور کرنے سے پہلے فرمانے لگے
کہ بہت اچھا ہے یہیں شادی کی جائے۔فرماتے ہیں کہ میری اور میاں بشیر احمد صاحب کی شادی کی
تجویز اکٹھی ہی ہوئی تھی۔ہم دونوں کی شادی کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
یہی دریافت فرمایا که معلوم کیا جائے کہ جہاں رشتے تجویز ہوئے ہیں ان کے ہاں اولا د کتنی ہے۔کتنے لڑکے ہیں۔کتنے بھائی ہیں۔تو جہاں آپ نے اور باتوں کو دیکھا وہاں وُلُو ڈا کو مقدم رکھا۔حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں اب بھی بعض لوگ جب مجھ سے مشورہ لیتے ہیں میں ان کو یہی مشورہ دیتا ہوں
کہ یہ دیکھو جہاں رشتے تجویز ہوئے ہیں ان کے ہاں
کتنی اولا د ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 3 صفحہ 396-397)
آجکل کی دنیا میں فیملی پلانگ پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے۔لیکن ایسے ممالک جہاں اس پر
بہت زور دیا گیا ان میں اب یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ یہ غلط ہے۔جب انسان قانون قدرت سے لڑنے کی
کوشش کرتا ہے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ایک لمبے عرصے تک چین نے اپنے شہریوں پر پابندی لگادی تھی
کہ ایک سے زیادہ بچہ نہ ہو ورنہ جرمانہ یا سزا بھی ہوگی اور وہاں ایسے بھی واقعات ہوئے کہ لوگوں نے یا
اپنے بچے ضائع کر دیئے یا ان کو پیدائش کے وقت مار دیا۔لیکن اب اس کا احساس ان لوگوں میں پیدا ہوا
ہے اور اب انہوں نے اس پابندی کو اٹھایا ہے۔اور بعض دوسرے ممالک بھی ہیں جہاں یہ پابندی ہے اور
اب یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ پابندی جاری رہی تو ان ملکوں میں کچھ عرصے کے بعد افرادی قوت بالکل ختم ہو

خطبات مسرور جلد 13
671
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
جائے گی۔ان کو کام کرنے والے نہیں ملیں گے۔آئندہ نسل جو ہے اس میں اتنا بڑا گیپ(gap)آ
جائے گا کہ بیچ میں اس وقفے کو غیروں کے ذریعہ سے پر کرنا پڑے گا۔چنانچہ اب یہ اپنی پالیسیاں بدل
رہے ہیں۔اور یہی نتیجہ ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کے قانون سے انسان لڑنے کی کوشش کرے اور اپنے
آپ کو عقل گل سمجھے۔اب ان کو یہ فکر پیدا ہو گئی ہے کہ ہماری نسلوں میں ایک نسل سے دوسری نسل تک اتنا
خلا پیدا ہو جائے گا کہ اس کو پتا نہیں کس طرح پر کیا جائے گا اور اس کی وجہ سے پھر قوموں کو نقصان ہو
گا۔بہر حال یہ یمنی بات بیچ میں آئی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت خلیفہ اسی الاول کے اخلاص، عاجزی اور سادگی کا
ایک اور واقعہ بیان کرتے ہیں۔فرماتے ہیں کہ خدمت کے لئے مختلف سامانوں کی ضرورت ہوتی تھی۔کھانا
پکوانے کی ضرورت ہوتی تھی۔شروع شروع میں جب قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس
مہمان آتے تھے سودا وغیرہ لانے کی ضرورت ہوتی تھی اور یہ ظاہر ہے کہ یہ کام صرف ہمارے خاندان کے
افراد نہیں کر سکتے تھے۔اکثر یہی ہوا کرتا تھا کہ جماعت کے افرادمل ملا کر وہ کام کر دیا کرتے تھے۔اس
وقت طریق یہ تھا لنگر خانے کا باقاعدہ انتظام تو نہیں تھا کہ اگر ایندھن آجاتا اور وہ اندرڈالنا ہوتا یعنی سٹور میں
رکھنا ہوتا تو گھر کی خادمہ آواز دے دیتی کہ ایندھن آیا ہے کوئی آدمی ہے تو وہ آ جائے اور ایندھن اندر ڈال
دے۔آگ جلانے کے لئے جو سامان آیا ہے۔پانچ سات آدمی جو حاضر ہوتے وہ آ جاتے اور ایندھن
اندر ڈال دیتے۔دو تین دفعہ ایسا ہوا کہ کام کے لئے باہر خادمہ نے آواز دی مگر کوئی آدمی نہ آیا۔ایک دفعہ
لنگر خانے کے لئے اوپلوں کا ایک گڈا آیا۔(وہ جو جلانے کے لئے او پلے استعمال کئے جاتے ہیں ) بادل
بھی آیا ہوا تھا۔خادمہ نے آواز دی تا کوئی آدمی مل جائے تو وہ اوپلوں کو اندر رکھوا دے مگر اس کی آواز کی
طرف کسی نے توجہ نہ کی۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت خلیفہ اول اُس وقت
مسجد اقصیٰ سے قرآن کریم کا درس دے کر واپس تشریف لا رہے تھے۔آپ اس وقت خلیفہ نہیں تھے مگر
علم دینیات، تقویٰ اور طب کی وجہ سے آپ کو جماعت میں ایک خاص پوزیشن حاصل تھی اور لوگوں پر
آپ کا بہت اثر تھا۔آپ درس سے فارغ ہو کر گھر جارہے تھے کہ خادمہ نے آواز دی اور کہا کہ کوئی آدمی
ہے تو وہ آ جائے۔بارش ہونے والی ہے ذرا او پہلے اٹھا کر اندر ڈال دے۔لیکن کسی نے توجہ نہ کی۔آپ
نے جب دیکھا کہ خادمہ کی آواز کی طرف کسی نے توجہ نہیں کی تو آپ نے فرمایا اچھا آج ہم ہی آدمی بن
جاتے ہیں۔یہ کہہ کر آپ نے او پہلے اٹھائے اور اندر ڈالنے شروع کر دیئے۔ظاہر ہے کہ جب شاگر داستاد

خطبات مسرور جلد 13
672
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
کو او پلے اٹھاتے دیکھے گا تو وہ بھی اس کے ساتھ ہی وہی کام شروع کر دے گا۔چنانچہ اور لوگ بھی آپ کے
ساتھ شامل ہو گئے۔کام کرنے لگے اور او پہلے اندر ڈال دیئے۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں مجھے یاد ہے
میں نے دو تین مختلف مواقع پر آپ کو ایسا کرتے دیکھا اور جب بھی آپ ایسے اٹھانے لگتے اور لوگ بھی
(ماخوذ از خطبات محمود جلد 29 صفحہ 326-327)
آپ کے ساتھ شامل ہو جاتے۔پھر حضرت خلیفۃ آیع الاول کا حضرت یح موعود علیہ السلام سے جوعشق تھا اس کی مثال دیتے
ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ حضرت خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عادت تھی جب آپ بہت
خوش ہوتے اور محبت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر کرتے تو مرزا کا لفظ استعمال کرتے
اور فرماتے کہ ہمارے مرزا کی یہ بات ہے۔ابتدائی ایام میں جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا ابھی دعوی نہیں تھا چونکہ آپ کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلقات تھے اسی لئے اس وقت
سے یہ لفظ آپ کی زبان پر چڑھے ہوئے تھے۔کئی نادان اس وقت اعتراض کیا کرتے تھے اور کہتے
تھے کہ حضرت مولوی صاحب کے دل میں نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ادب نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں آپ کو یعنی خلیفہ اول کو لوگ عام طور پر مولوی
صاحب یا بڑے مولوی صاحب کہا کرتے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں میں نے خود کئی دفعہ یہ
اعتراض لوگوں کے منہ سے سنا ہے اور حضرت مولوی صاحب کو اس کا جواب دیتے ہوئے بھی سنا ہے۔چنانچہ ایک دفعہ اسی مسجد میں ( یعنی مسجد اقصیٰ میں ) حضرت خلیفہ اول جبکہ درس دے رہے تھے آپ نے
فرمایا بعض لوگ مجھ پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ادب
نہیں کرتا حالانکہ میں محبت اور پیار کی شدت کی وجہ سے یہ لفظ بولا کرتا ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے
ہیں کہ ظاہری الفاظ کو نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ ان الفاظ کے اندر حقیقت جو مخفی ہو اس کو دیکھنا چاہئے۔(ماخوذ از الفضل 30 جون 1938 صفحہ 3 جلد 26 نمبر 147 )
پھر دوطرفہ اخلاص و محبت کی ایک اور مثال ہے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں
حضرت خلیفتہ المسیح الاول میں جس قدر اخلاص تھا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔لیکن انہیں تیز چلنے کی عادت
نہیں تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب سیر کے لئے تشریف لے جاتے تو حضرت خلیفہ اسیح الاول
بھی ساتھ ہوتے مگر تھوڑی دور چل کر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تیز قدم کر لینے تو حضرت خلیفہ اول
نے قصبہ کے مشرقی طرف باہر ایک بڑ کا درخت تھا اس کے نیچے بیٹھ جانا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات مسرور جلد 13
673
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
نے سیر سے واپس آنا تو پھر آپ کے ساتھ ہو لینا۔کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ذکر کیا کہ
حضرت مولوی صاحب سیر کے لئے نہیں جاتے۔آپ نے فرمایا وہ تو روز جاتے ہیں۔اس پر آپ کو بتایا
گیا کہ وہ سیر کے لئے ساتھ تو چلتے ہیں لیکن پھر بڑ کے نیچے بیٹھ جاتے ہیں اور واپسی پر ساتھ شامل ہو جاتے
ہیں۔چنانچہ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیشہ حضرت خلیفہ اول کو اپنے ساتھ سیر میں رکھتے اور
جب آپ نے تیز ہو جانا اور حضرت خلیفہ اول نے بہت پیچھے رہ جانا تو آپ نے چلتے چلتے ٹھہر جانا اور فرمانا
مولوی صاحب فلاں بات کس طرح ہے۔مولوی صاحب تیز تیز چل کر آپ کے پاس پہنچتے اور ساتھ چل پڑتے تو پھر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام تھوڑی دیر کے بعد پھر تیز چلنا شروع کرتے آگے نکل جاتے تھوڑی دور جا کر پھر حضرت مسیح
موعود علیہ السلام ٹھہر جاتے اور فرماتے مولوی صاحب فلاں بات اس اس طرح ہے۔مختلف باتیں ہوتیں۔مولوی صاحب پھر تیزی سے آپ کے پاس پہنچتے اور تیز تیز چلنے کی وجہ سے ہانپنے لگ جاتے مگر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کو اپنے ساتھ رکھتے۔تھیں چالیس گز چل کر مولوی صاحب
پیچھے رہ جاتے اور آپ پھر کوئی بات کہہ کر مولوی صاحب کو مخاطب فرماتے اور وہ تیزی سے آپ سے آ
کر مل جاتے۔حضرت مسیح موعود کی غرض یہ تھی کہ اس طرح مولوی صاحب کو تیز چلنے کی عادت ہو
جائے۔یہ صرف تیز چلنے کی مشق نہ ہونے کا نتیجہ تھا کہ مولوی صاحب آہستہ چلتے تھے۔چونکہ طب کا
پیشہ ایسا ہے کہ اس میں عموما انسان کو بیٹھا رہنا پڑتا ہے اور اگر باہرکسی مریض کو دیکھنے کے لئے جانے کا
اتفاق ہو تو سواری موجود ہوتی ہے اس لئے حضرت خلیفہ امسیح الاول کو تیز چلنے کی مشق نہ تھی ورنہ
اخلاص آپ میں جس قدر تھا اس کے متعلق خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں’چہ خوش
بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے۔(ماخوذ از تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 126-127)
پھر ایک اور مثال ہے جس سے حضرت خلیفہ اول کا اخلاص بھی ظاہر ہوتا ہے اور تو گل بھی۔حضرت مصلح موعود بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفتہ اسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک مرتبہ مطب میں
بیٹھے ہوئے تھے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام دلی میں تھے۔وہاں حضرت میر صاحب سخت بیمار ہو گئے۔قولنج کا اتنا سخت حملہ ہوا کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ آپریشن ہونا چاہئے۔بعض لوگوں نے کہا کہ بعض یونانی
دواؤں سے بغیر آپریشن کے بھی آرام ہو جاتا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے

خطبات مسرور جلد 13
674
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تار دے دیا کہ جس حالت میں بھی ہوں آجائیں۔آپ مطب میں
بیٹھے ہوئے تھے۔کوٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا ، پیسے بھی پاس نہ تھے۔آپ نے غالباً حکیم غلام محمد صاحب
مرحوم امرتسری کو ساتھ لیا اور اسی طرح اٹھ کر چل پڑے۔حکیم غلام محمد صاحب نے کہا کہ میں گھر سے پیسے
وغیرہ لے آؤں مگر آپ نے کہا کہ نہیں حکم یہی ہے کہ جس حالت میں ہو چلے آؤ۔سب لوگ جانتے ہیں کہ
حضرت خلیفہ اول چلنے میں کمزور تھے جیسا پہلے واقعہ بیان ہو چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیر کو جاتے تو آپ پیچھے رہ جاتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے
ہو کر فرماتے کہ مولوی صاحب کہاں ہیں اور حضرت خلیفہ اول بعد میں آکر ملتے۔اس طرح پھر پیچھے رہ
جاتے۔پھر کھڑے ہو کر انتظار فرماتے جیسا کہ میں نے واقعہ سنایا۔مگر آپ غالباً حکیم غلام محمد صاحب کو ساتھ
لے کر پیدل بٹالہ پہنچے۔سٹیشن پر جا کر بیٹھے۔چلنے میں کمزور تھے لیکن اس کے باوجود کیونکہ حکم آیا کہ فوراً
پہنچو اسی طرح پیدل چل کر بٹالہ پہنچ گئے۔اب دیکھیں یہ اخلاص اور اطاعت ہے کہ زیادہ چلنے میں آپ
ย
کو دقت ہوتی تھی لیکن حکم ہوا تو بٹالے تک تقریبا گیارہ میل کا فاصلہ پیدل پہنچے ہیں۔حکیم صاحب نے کہا کہ اب کرائے وغیرہ کا کیا انتظام ہو گا۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ
یہاں بیٹھو اللہ تعالیٰ خود ہی کوئی انتظام کر دے گا۔تو گل کی یہ مثال ہے۔اتنے میں ایک شخص آیا اور دریافت
کیا کہ کیا آپ حکیم نور الدین صاحب ہیں۔آپ نے فرمایا ہاں۔وہ شخص کہنے لگا کہ ابھی گاڑی آنے میں
دس پندرہ منٹ باقی ہیں اور میں نے سٹیشن ماسٹر سے کہہ بھی دیا ہے کہ وہ آپ کا انتظار کرے۔میں بٹالے کا
تحصیل دار ہوں میری بیوی بہت سخت بیمار ہے آپ ذرا چل کر اسے دیکھ آئیں۔آپ گئے ، مریضہ کو دیکھ کر
نسخہ لکھا اور سٹیشن پر واپس آگئے۔وہ شخص تحصیل دار بھی ساتھ آیا اور کہا کہ آپ چل کر گاڑی میں بیٹھیں میں
ٹکٹ لے کر آتا ہوں اور وہ سیکنڈ کلاس کا ایک ٹکٹ اور ایک تھرڈ کلاس کا لے آیا اور ساتھ پچاس روپے نقد
دیئے اور کہا کہ یہ حقیر ہدیہ ہے اسے قبول فرمائیں۔آپ دہلی پہنچے اور جا کر میر ناصر نواب صاحب کا علاج کیا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ یہ
صحیح تو کل کا مقام ہے۔اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہ میرے بندے کا تو کل صحیح ہے یا نہیں۔ممکن ہے اس آزمائش
کے لئے بعض دفعہ وہ فاقے بھی دے۔تو کل میں یہ نہیں ہوتا کہ ہر دفعہ پورا ہو جائے۔بعض دفعہ آزمائش
آتی ہے۔فاقے بھی ہوتے ہیں۔ننگا بھی کر دے۔موت کے قریب کر دے تا بندوں کو بتائے کہ میرے
اس بندے کا انحصار تو کل پر ہے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ لنگوٹی

خطبات مسرور جلد 13
675
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
باندھنی پڑتی ہے، دھیاں لٹکنے لگتی ہیں اور بعض کو اس کی مدد کے لئے اس طرح نگا دکھا کر الہام کرتا ہے۔بعض کو لفظی الہام سے بھی مدد کا حکم دیتا ہے مگر بعض کو اس کی حالت دکھا کر تحریک کرتا ہے۔مگر تو گل کے صحیح
مقام پر جولوگ ہوتے ہیں وہ کسی سے منہ سے مانگتے نہیں۔(ماخوذ از الفضل 8 نومبر 1939 ء صفحہ 7-6 جلد 27 نمبر 256)
اللہ تعالیٰ لوگوں کی توجہ اس طرف پھیر دیتا ہے اور انتظام کر دیتا ہے لیکن وہ خود جن کو اللہ پر توکل
ہوتا ہے وہ خود کسی کے پاس نہیں جاتے بلکہ اللہ تعالیٰ ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے خود بھیجتا ہے۔تو
یہ توکل کا بہت اعلیٰ مقام ہے جو آپ کو حاصل تھا۔ایک جگہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ اس بات
کو بیان کرتے ہوئے کہ حضرت خلیفہ المسح الاول
کا جو مقام تھا بہت بالا مقام تھا ، بہت بلند مقام تھا ، بڑے ولی اللہ تھے لیکن اس میں غلو بھی نہیں ہونا
چاہئے۔یہ نہ ہو کہ اس
کو اتنا بڑھا دو کہ انتہائی ایسے مقام پر لے جاؤ جہاں مبالغہ ہونا شروع ہو
جائے۔آپ فرماتے ہیں حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی اولاد میں سے بعض نے مبالغہ کرنے کی
کوشش کی اور بعض غیر مبائع بھی مبالغہ کرتے ہیں۔لیکن غیر مبائعین جو ہیں یہ آپ کی محبت میں نہیں
کرتے بلکہ ان کا مقصد تو اپنا مقصد حاصل کرنا ہے۔لیکن حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے
ہیں کہ سچائی کے اظہار سے بھی نہیں رکنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سچائی کا اظہار بھی کیا ہے اور آپ کے مقام کو بھی بلند کیا ہے۔چنانچہ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ بیشک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
بڑی تعریف فرمائی۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت مولوی نورالدین صاحب کی
بڑی تعریف فرمائی۔مگر قرآن اس لئے نہیں اترا تھا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عزت قائم کی
جائے۔نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں یہ کہیں ذکر آتا ہے کہ ہم نے تجھے اس لئے مبعوث
کیا ہے کہ تو نور الدین کی عزت قائم کرے۔ہاں جو سچائی اور حقیقت تھی اس کا آپ نے اظہار کر دیا۔مثلاً
آپ نے فرمایا ”چہ خوش بودے اگر ہر یک ز امت نورد میں بودے“ مگر یہ تو ایک سچائی ہے جو کہنی چاہئے
تھی۔حضرت خلیفہ اول نے بڑی قربانیاں کی ہیں۔اب جس نے قربانی کی ہو اس
کی قربانی کا اظہار نہ کرنا ناشکری ہوتی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ

خطبات مسرور جلد 13
676
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
کہتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ ایک مریض آیا اور اس نے ذکر کیا کہ مولوی صاحب سے میں نے
علاج کروایا تھا جس سے مجھے بڑا فائدہ ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اُس دن بیمار تھے مگر جب آپ
نے یہ بات سنی تو آپ اسی وقت اٹھ کر بیٹھ گئے اور حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمانے لگے کہ
اللہ تعالیٰ ہی مولوی صاحب کو تحریک کر کے یہاں لایا ہے اور اب ہزاروں لوگ ان سے فائدہ اٹھا رہے
ہیں۔اگر مولوی صاحب یہاں نہ آتے تو ان لوگوں کا کس طرح علاج ہوتا۔پس مولوی صاحب کا وجود بھی
خدا تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔یہ شکر گزاری تھی لیکن غلو نہیں تھا۔(ماخوذ از الفضل 2 اگست 1956 ، صفحہ 2 جلد 10/45 نمبر 179)
حضرت
خلیفہ البیع الاول کی عاجزی کی جو انتہا تھی اس کا ذکر ایک صحابی کے حوالے سے
حضرت مصلح موعودؓ نے کیا ہے۔ایک صحابی کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک دفعہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ملنے کے لئے آیا آپ مسجد مبارک میں بیٹھے تھے اور دروازے کے پاس
جو تیاں پڑی تھیں۔ایک آدمی سیدھے سادے کپڑوں والا آ گیا اور آ کر جوتیوں میں بیٹھ گیا۔یہ صحابی کہتے
ہیں کہ میں نے سمجھا کہ یہ کوئی جوتی چور ہے۔چنانچہ میں نے اپنی جوتیوں کی نگرانی شروع کر دی کہیں وہ لے کر بھاگ نہ جائے۔کہنے لگے اس
کے کچھ عرصے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فوت ہو گئے اور میں نے سنا کہ آپ کی جگہ کوئی
اور شخص خلیفہ بن گیا ہے اس پر میں بیعت کرنے کے لئے آیا۔جب میں نے بیعت کے لئے اپنا ہاتھ
بڑھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ وہی شخص تھا جس کو میں نے اپنی بیوقوفی سے جوتی چور سمجھا تھا ( یعنی حضرت
خلیفہ اول اور میں اپنے دل میں سخت شرمندہ ہوا۔آپ کی عادت تھی کہ آپ جوتیوں میں آ کر بیٹھ جاتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام آواز دیتے تو آپ ذرا آگے آجاتے۔پھر جب کہتے کہ مولوی نورالدین صاحب " نہیں آئے تو پھر
کچھ اور آگے آجاتے۔اس طرح بار بار کہنے کے بعد کہیں وہ آگے آتے تھے۔تو یہ صحابی پھر بیان کرتے ہیں
کہ میں ان کی اولاد کو بھی کہا کرتا تھا کہ یہ مقام جو انہوں نے حاصل کیا اس طرح عاجزی سے حاصل کیا تھا۔(ماخوذ از الفضل 27 مارچ 1957 ، صفحہ 5 جلد 11/46 نمبر 74)
بہر حال یہ تو تھی آپ کی عاجزی، اس شخص کی عاجزی جو علم ومعرفت میں بھی انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔

خطبات مسرور جلد 13
677
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء
جو ہندوستان کے چوٹی کے حکماء میں سے تھا۔جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بہت بڑے عظیم اعزاز
سے نوازا لیکن ان سب باتوں نے آپ
کو عجز میں اور زیادہ کیا۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرماتا چلا
جائے اور آپ کے نام پر فساد پیدا کرنے والوں کو بھی عقل دے اور سمجھ دے اور ہمیں بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی خواہش کے مطابق اس نمونے سے سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج ماریشس کا جلسہ سالانہ بھی ہو رہا ہے اور ماریشس میں جماعت احمدیہ کو قائم ہوئے ایک سو
سال ہو چکے ہیں۔وہ اپنی سینٹری (centenary) منا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا یہ جلسہ بھی ہر لحاظ سے
با برکت کرے اور یہ سو سال آئندہ وہاں نئی ترقیات کا پیش خیمہ ثابت ہوں اور نئے سے نئے منصو بے کریں
وہاں بعض فسادی لوگ بھی ہیں اللہ تعالیٰ ان سے بھی جماعت کو محفوظ رکھے اور ہر شر سے بچائے اور ہر لحاظ
سے جلسے کو اور ان کے پروگراموں کو با برکت فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 04 دسمبر 2015 ء تا 10 دسمبر 2015 ، جلد 22 شماره 49 صفحہ 05 تا 08)

آج 10 میں سے 10 باقی