سال ۲۰۱۶ء اور ہماری ذمہ داریاں

خطبات مسرور جلد 14
1
1
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ یکم جنوری 2016ء بمطابق یکم / صلح 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج نئے سال کا پہلا دن ہے اور یہ جمعتہ المبارک کے بابرکت دن سے شروع ہو رہا ہے۔حسب روایت
نئے سال کے شروع ہونے پر ہم ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔مجھے بھی نئے سال کے مبارکباد کے پیغام
احباب جماعت کی طرف سے موصول ہو رہے ہیں۔آپ بھی ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہوں گے۔مغرب میں یا ترقی یافتہ کہلانے والے ممالک میں نئے سال کی رات ، ساری رات ہاہو ، شراب نوشی ہلڑ بازی اور پٹانے
اور پھلجڑیاں جسے فائر ورکس (Fireworks) کہتے ہیں، سے نئے سال کا آغاز کیا جاتا ہے بلکہ اب مسلمان ممالک میں
بھی نئے سال کا اسی طرح استقبال کیا جاتا ہے۔چنانچہ کل دبئی میں بھی اسی طرح کے فائر ور کس کی خبریں آرہی تھیں۔جہاں یہ سب تماشے دکھا رہے
تھے ، وہیں اس کے ساتھ ہی ایک 63 منزلہ عمارت کو لگی ہوئی آگ کے نظارے بھی دکھائے جارہے تھے جو راکھ کا
ڈھیر ہو گئی تھی۔لیکن ٹی وی پر بار بار اعلان ہو رہا تھا کہ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔اس عمارت میں یہ آگ لگی ہے تو
لگی رہے۔تباہی ہوتی ہے تو ہوتی رہے۔ہم تو اس جگہ کے سامنے اس کے قریب ہی اپنے پروگرام کے مطابق
ھلجڑیاں چھوڑیں گے اور تماشے کریں گے۔نئے سال کا آغاز کیسے کریں
ویسے تو اس وقت اکثر مسلمان ملکوں کی حالت بری ہے لیکن بہر حال یہ ایک اظہار ہے۔ان ملکوں سے
دنیاداری کے اظہار ہو رہے ہیں جن کے پاس پیسہ ہے۔اگر آگ وہاں نہ بھی لگی ہوتی تو اس حالت کا یہ تقاضا تھا کہ
مسلمان امیر ملک یہ اعلان کرتے کہ ہم ان فضول چیزوں میں پیسہ برباد کرنے کی بجائے جو بہت سارے مسلمان

خطبات مسرور جلد 14
2
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
متاثرین ہیں ان کی مدد کریں گے لیکن یہاں تو اپنی تعلیم بھول کر ان کا یہ حال ہے کہ کچھ دن پہلے دبئی سے ہی یہ بھی
خبر آرہی تھی کہ ان کا جو سب سے بڑا ہوٹل ہے اس میں دنیا کا مہنگا ترین کرسمس ٹری (Christmas Tree) لگایا
گیا ہے جس کی مالیت گیارہ ملین ڈالر کی تھی۔تو یہ تو اب امیر مسلمان ملکوں کی ترجیحات ہو چکی ہیں۔لیکن احمدیوں میں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے اپنی رات عبادت میں گزار
دی یا صبح جلدی جاگ کر نفل پڑھ کر نئے سال کے پہلے دن کا آغاز کیا۔بہت سی جگہوں پر باجماعت تہجد بھی پڑھی گئی
لیکن اس سب کے باوجود ہم ان مسلمانوں کی نظر میں غیر مسلم ہیں اور یہ ہلڑ بازی کرنے والے، رقموں کا ضیاع
کرنے والے، غیر مذاہب کی رسومات کو بڑے اہتمام سے منانے والے یہ لوگ مسلمان ہیں۔بہر حال ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسلمان ہیں اور ہمیں کسی کی سند کی ضرورت نہیں۔ہاں اگر ہم کسی سند
کے خواہشمند ہیں تو وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں حقیقی مسلمان بن کر سند لینے کی ہے اور اس کے لئے صرف اتنا ہی کافی
نہیں کہ ہم نے سال کے پہلے دن انفرادی یا اجتماعی تہجد پڑھ لی یا صدقہ دے دیایا نیکی کی کچھ اور باتیں کر لیں اور اس
نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا حق دار بنا دیا۔بیشک یہ نیکی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والی ہو سکتی
ہے لیکن تب جب اس میں استقلال بھی پیدا ہو۔اللہ تعالیٰ تو مستقل نیکیاں اپنے بندے سے چاہتا ہے۔اللہ
تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس کا بندہ مستقل اس کے احکامات پر عمل کرنے والا ہو۔نیکیاں بجالانے والا ہو۔نمازوں اور تہجد
کے ساتھ دلوں میں ایک پاک انقلاب پیدا کرنے کی ضرورت ہے تب خد اتعالیٰ راضی ہوتا ہے۔کسی قسم کی ایسی نیکی
جو صرف ایک دن یا دو دن کے لئے ہو وہ نیکی نہیں ہے۔پس ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ کس قسم کے عمل اور رویے ہمیں اپنانے ہیں یا اپنانے چاہئیں جو اللہ تعالیٰ کی
رضا کو حاصل کرنے والا بنائیں۔اس کے لئے میں نے آج زمانے کی اصلاح کے لئے بھیجے ہوئے اللہ تعالیٰ کے
فرستادے کی بعض نصائح کو لیا ہے جو آپ نے مختلف وقتوں میں اپنی جماعت کو کی ہیں تا کہ مستقل مزاجی اور ایک
تسلسل کے ساتھ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کوشش کرتے رہیں۔یہی باتیں ہیں جو صرف سال کے پہلے
دن ہی نہیں بلکہ سال کے بارہ مہینوں اور 365 دنوں کو بابرکت کریں گی اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے
والے بن سکیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
" اب دنیا کی حالت کو دیکھو کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اپنے عمل سے یہ دکھایا کہ میرا
مرنا اور جینا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اور یا اب دنیا میں مسلمان موجود ہیں۔کسی سے کہا جاوے کہ کیا تو مسلمان
ہے ؟ تو کہتا ہے الحمد للہ۔جس کا کلمہ پڑھتا ہے اس کی زندگی کا اصول تو خدا کے لئے تھا مگر یہ دنیا کے لئے جیتا۔" کہتے تو
لا إله إلا الله ہیں لیکن فرمایا کہ اللہ کے بجائے دنیا کے لئے جیتا ہے" اور دنیا ہی کے لئے مرتا ہے۔اس وقت تک

خطبات مسرور جلد 14
3
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
کہ غرغرہ شروع ہو جاوے " موت آجائے" دنیا ہی اس کو مقصود، محبوب اور مطلوب رہتی ہے۔پھر کیونکر کہہ سکتا
ہے کہ میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتاہوں۔"
فرمایا کہ: یہ بڑی غور طلب بات ہے اس کو سرسری نہ سمجھو۔مسلمان بننا آسان نہیں ہے۔رسول اللہ صلی للی کم
کی اطاعت اور اسلام کا نمونہ جب تک اپنے اندر پیدا نہ کرو مطمئن نہ ہو۔یہ صرف چھلکا ہی چھلکا ہے اگر بدوں اتباع
مسلمان کہلاتے ہو۔" یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع نہیں کرتے ، آپ کے اسوہ پر نہیں چلتے ، قرآن کریم کی
تعلیم پر عمل نہیں کرتے فرمایا کہ " نام اور چھلکے پر خوش ہونا دانشمند کا کام نہیں ہے۔" پس اگر یہ اتباع نہیں کر رہے تو
پھر تو چھلکا ہی ہے فرمایا کہ کسی یہودی کو ایک مسلمان نے کہا کہ تو مسلمان ہو جا۔اس نے کہا تو صرف نام ہی پر خوش
نہ ہو جا۔"یہودی کہنے لگا کہ "میں نے اپنے لڑکے کا نام خالد رکھا تھا اور شام سے پہلے ہی اسے دفن کر آیا۔" اب خالد
کا مطلب یہ ہے لمبا ر ہنے والا۔ہمیشہ رہنے والا۔لیکن اس نام سے تو اس کو زندگی نہیں مل گئی۔اس کی زندگی تو ایک
دن بھی نہ رہی۔فرمایا کہ " پس حقیقت کو طلب کرو۔نرے ناموں پر راضی نہ ہو جاؤ۔کس قدر شرم کی بات ہے کہ
انسان عظیم الشان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی کہلا کر کافروں کی سی زندگی بسر کرے۔تم اپنی زندگی میں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ دکھاؤ۔وہی حالت پیدا کر و اور دیکھو اگر وہی حالت نہیں ہے تو تم طاغوت کے پیرو ہو۔"
شیطان کے پیچھے چل رہے ہو۔غرض یہ بات اب بخوبی سمجھ میں آسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا محبوب ہونا انسان کی
زندگی کی غرض وغایت ہونی چاہئے کیونکہ جب تک اللہ تعالیٰ کا محبوب نہ ہو اور خدا کی محبت نہ ملے کامیابی کی
زندگی بسر نہیں کر سکتا اور یہ امر پیدا نہیں ہوتا جب تک رسول اللہ کی سچی اطاعت اور متابعت نہ کرو اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے دکھا دیا ہے کہ اسلام کیا ہے ؟ پس تم وہ اسلام اپنے اندر پیدا
کرو تا کہ تم خدا کے محبوب بنو۔"
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 187-188)
اسلام دنیا کی نعمتوں سے منع نہیں فرماتا بلکہ دنیا میں رہتے ہوئے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی تلقین فرماتا
ہے۔اس بارے میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
" اسلام نے رہبانیت کو منع فرمایا ہے۔یہ بزدلوں کا کام ہے۔مومن کے تعلقات دنیا کے ساتھ جس
قدر وسیع ہوں وہ اس کے مراتب عالیہ کا موجب ہوتے ہیں کیونکہ اس کا نصب العین دین ہو تا ہے اور دنیا، اس کا
مال وجاہ دین کا خادم ہوتا ہے۔پس اصل بات یہ ہے کہ دنیا مقصود بالذات نہ ہو بلکہ حصول دنیا میں اصل غرض دین
ہو اور ایسے طور پر دنیا کو حاصل کیا جاوے کہ وہ دین کی خادم ہو۔جیسے انسان کسی جگہ سے دوسری جگہ جانے کے
واسطے سفر کے لئے سواری اور زادِ راہ کو ساتھ لیتا ہے تو اس کی اصل غرض منزل مقصود پر پہنچنا ہوتی ہے، نہ خود

خطبات مسرور جلد 14
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
سواری اور راستہ کی ضروریات۔اسی طرح پر انسان دنیا کو حاصل کرے مگر دین کا خادم سمجھ کر۔"
فرمایا کہ: " رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً (البقرة:202) اللہ تعالیٰ نے جو یہ دعا
تعلیم فرمائی ہے کہ ربَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً اس میں بھی دنیا کو مقدم کیا ہے۔لیکن کس
دنیا کو ؟ حَسَنَةُ الدُّنْيَاکو، جو آخرت میں حسنات کا موجب ہو جاوے۔" ایسی دنیا کو پہلے رکھا ہے، مقدم کیا ہے کہ اس
کی حسنات حاصل کر وجو د نیا آخرت کی حسنات کا موجب بنے " اس دعا کی تعلیم سے صاف سمجھ میں آجاتا ہے کہ مومن
کو دنیا کے حصول میں حسنات الآخرۃ کا خیال رکھنا چاہئے اور ساتھ ہی حَسَنَةُ الدُّنْیا کے لفظ میں ان تمام بہترین ذرائع
حصول دنیا کا ذکر آگیا ہے جو ایک مومن مسلمان کو حصول دنیا کے لئے اختیار کرنی چاہئے۔دنیا کو ہر ایسے طریق سے
حاصل کرو جس کے اختیار کرنے سے بھلائی اور خوبی ہی ہو۔نہ وہ طریق جو کسی دوسرے بنی نوع انسان کی تکلیف رسائی کا
موجب ہو۔نہ ہم جنسوں میں کسی عار اور شرم کا باعث۔ایسی دنیا بے شک حسنہ لآخر ۃ کا موجب ہو گی۔"
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 91-92)
پس فرمایا کہ ایسی دنیا تلاش کرو جس سے کسی کو نقصان نہ پہنچاؤ۔جس سے ہم جنسوں میں کسی شرم اور عار
کا باعث نہ بن جاؤ تو پھر تمہاری ایسی دنیا جو ہے وہ آخرت کے لئے حسنات کا موجب ہے اور ایسی دنیا کو اللہ تعالیٰ نے
پسند فرمایا ہے۔پھر فرمایا کہ " سمجھنا چاہئے کہ جہنم کیا چیز ہے؟ ایک جہنم تو وہ ہے جس کا مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے
وعدہ دیا ہے۔دوسرے یہ زندگی بھی اگر خدا تعالیٰ کے لئے نہ ہو تو جہنم ہی ہے۔"اگر اس میں حسنات نہیں ہیں تو پھر
یہ دنیا بھی جہنم بن جاتی ہے۔فرمایا کہ " اللہ تعالیٰ ایسے انسان کا تکلیف سے بچانے اور آرام دینے کے لئے متولی نہیں
ہو تا۔" فرمایا کہ " یہ خیال مت کرو کہ کوئی ظاہری دولت یا حکومت، مال و عزت، اولاد کی کثرت کسی شخص کے لئے
کوئی راحت یا اطمینان، سکینت کا موجب ہو جاتی ہے اور وہ دم نقد بہشت ہی ہوتا ہے۔" یعنی یہ دنیا میں بہشتی بن جاتا
ہے۔ہر گز نہیں۔وہ اطمینان اور وہ تسلی اور وہ تسکین جو بہشت کی انعامات میں سے ہیں ان باتوں سے نہیں ملتی۔وہ
خدا ہی میں زندہ رہنے اور مرنے سے مل سکتی ہے جس کے لئے انبیاء علیہم السلام خصوصاً ابراہیم اور یعقوب علیھما
السلام کی یہی وصیت تھی کہ لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ۔لذات دنیا تو ایک قسم کی ناپاک حرص پیدا کر کے
طلب اور پیاس کو بڑھا دیتی ہیں۔"صرف دنیا کی لذتیں تو ایک حرص پیدا کرتی ہیں جس سے پیاسے کی پیاس بیماری کی
طرح بھڑکتی ہے اور اُسے بڑھا دیتی ہیں فرمایا کہ " استقاء کے مریض کی طرح پیاس نہیں بجھتی یہاں تک کہ وہ
ہلاک ہو جاتے ہیں۔پس یہ بے جا آرزوؤں اور حسرتوں کی آگ بھی منجملہ اسی جہنم کی آگ کے ہے جو انسان کے دل
کو راحت اور قرار نہیں لینے دیتی بلکہ اس کو ایک تذبذب اور اضطراب میں غلطاں و پیچاں رکھتی ہے "۔فرمایا اس
لئے میرے دوستوں کی نظر سے " یعنی احمدیوں کی نظر سے " یہ امر ہر گز پوشیدہ نہ رہے کہ انسان مال و دولت یازن و
فرزند کی محبت کے جوش اور نشے میں ایسا دیوانہ اور از خودرفتہ نہ ہو جاوے کہ اس میں اور خدا تعالیٰ میں ایک حجاب

خطبات مسرور جلد 14
5
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
پید اہو جاوے۔" یعنی دوری پید اہو جائے۔اللہ تعالیٰ سے تعلق ختم ہو جائے۔(ملفوظات جلد 2 صفحہ 101-102)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ : " میرے دل میں یہ بات آئی ہے کہ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے یہ ثابت ہے کہ انسان ان صفات کو اپنے اندر لے۔یعنی اللہ تعالیٰ کے لئے ساری
صفتیں سزاوار ہیں جو رب العالمین ہے۔یعنی ہر عالم میں، نطفہ میں، مضغہ وغیر ہ سارے عالموں میں، غرض ہر عالم
میں۔پھر رحمن ہے پھر رحیم ہے اور مالک یوم الدین ہے۔اب اِيَّاكَ نَعْبُدُ جو کہتا ہے تو گویا اس عبادت میں وہی
ربوبیت، رحمانیت ، رحیمیت اور مالکیت صفات کا پر تو انسان کو اپنے اندر لینا چاہئے۔" یہ اللہ تعالیٰ کی جو صفات ہیں ان کو
اپنے اندر بھی اختیار کرنا چاہئے فرمایا کہ "کمال عبد انسان کا یہی ہے کہ تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ اللهِ یعنی اللہ تعالیٰ کے رنگ
میں رنگین ہو جاوے" ان صفات کو اپنائے اور جب تک اس مرتبہ تک نہ پہنچ جاوے نہ تھکے نہ ہارے۔اس کے بعد
خود ایک کشش اور جذب پیدا ہو جاتا ہے جو عبادت الہی کی طرف اسے لے جاتا ہے۔" یہ حالتیں، یہ صفات پید اہوں
گی تو پھر عبادت الہی کی طرف توجہ پیدا ہو گی اور عبادت الہی انسان کی زندگی کا مقصد ہے " اور وہ حالت اس پر وارد ہو
جاتی ہے جو يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کی ہوتی ہے۔"
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 132-133)
اس بارے میں فرماتے ہوئے کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔اس لئے ہمیشہ اپنی موت کو سامنے رکھو۔تبھی اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل بھی ہو سکتا ہے۔تبھی انسان ان صفات کو بھی اپنا سکتا ہے فرمایا کہ:
کسی کو کیا معلوم ہے کہ ظہر کے بعد عصر کے وقت تک زندہ رہے۔بعض وقت ایسا ہو تا ہے کہ یکد فعہ ہی
دورانِ خون بند ہو کر جان نکل جاتی ہے۔بعض دفعہ چنگے بھلے آدمی مر جاتے ہیں۔" ایک واقعہ کا ذکر فرماتے ہیں۔فرمایا کہ "وزیر محمد حسن خاں صاحب ہوا خوری کر کے آئے تھے اور خوشی خوشی زینے پر چڑھنے لگے۔ایک دو زینے
چڑھے ہوں گے کہ چکر آیا، بیٹھ گئے۔نوکر نے کہا کہ میں سہار ا دوں۔کہا نہیں۔پھر دو تین زینے چڑھے پھر چکر آیا
اور اسی چکر کے ساتھ جان نکل گئی۔ایسا ہی ایک اور شخص کا ذکر فرمایا " غلام محی الدین کو نسل کشمیر کا ممبر یکدفعہ ہی
مر گیا۔" فرمایا" غرض موت کے آجانے کا ہم کو کوئی وقت معلوم نہیں ہے کہ کس وقت آجاوے۔اسی لئے ضروری
ہے کہ اس سے بے فکر نہ ہوں۔پس دین کی غم خواری ایک بڑی چیز ہے جو سکرات الموت میں سرخرور کھتی ہے۔قرآن شریف میں آیا ہے۔اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْيٌّ عَظِيمُ (الحج:02) ساعت سے مراد قیامت بھی ہو گی ہم
کو اس سے انکار نہیں مگر اس میں سکرات الموت ہی مراد ہے کیونکہ انقطاع تام کا وقت ہو تا ہے۔انسان اپنے
محبوبات اور مرغوبات سے یکدفعہ الگ ہوتا ہے اور ایک عجیب قسم کا زلزلہ اس پر طاری ہو تا ہے۔گویا اندر ہی اندر

خطبات مسرور جلد 14
6
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
وہ ایک شکنجہ میں ہوتا ہے " جب موت کی ایسی حالت ہوتی ہے۔" اس لئے انسان کی تمام تر سعادت یہی ہے کہ وہ
موت کا خیال رکھے۔" جب موت کا وقت قریب ہوتا ہے، نزع کی حالت میں ہوتا ہے یاویسے ہی حالت طاری ہوتی
ہے تو اصل چیز فرمایا یہی ہے۔یہ بہت بڑی چیز ہے اس کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے اور فرمایا کہ سعادت یہی ہے کہ وہ
موت کا خیال رکھے " اور دنیا اور اس کی چیزیں اس کی ایسی محبوبات نہ ہوں جو اس آخری ساعت میں علیحدگی کے
وقت اس کی تکالیف کا موجب ہوں۔"
اور جب یہ یاد ہو گا تو پھر انسان نیکیاں بجالانے کی کوشش کرے گا۔پھر بلاوجہ کے تماشوں میں نہ پیسہ
ضائع کرے گانہ وقت ضائع کرے گا۔نہ بے جاخو اہشات کی تکمیل کے لئے ان چیزوں کا ضیاع کرے گا۔پھر پاک
تبدیلی پیدا کرنے کے بارے میں آپ فرماتے ہیں:
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 146-147)
"پس بے خوف ہو کر مت رہو۔استغفار اور دعاؤں میں لگ جاؤ اور ایک پاک تبدیلی پیدا کرو۔اب وہ
غفلت کا وقت نہیں رہا۔انسان کو نفس جھوٹی تسلی دیتا ہے کہ تیری عمر لمبی ہو گی۔موت کو قریب سمجھو۔خدا کا وجود
بر حق ہے۔جو ظلم کی راہ سے خدا کے حقوق کسی دوسرے کو دیتا ہے وہ ذلت کی موت دیکھے گا۔"
فرمایا: " اب جیسا کہ سورۃ فاتحہ میں تین گروہ کا ذکر ہے ان تین کا ہی مزہ چکھا دے گا۔اس میں جو آخر
تھے وہ مقدم ہو گئے یعنی ضالین۔" یعنی کہ ضالین جو سورۃ فاتحہ میں آخر میں آتا ہے لیکن یہاں مسلمانوں کی مثال
دیتے ہوئے آپ فرمارہے ہیں کہ وہ پہلے ہو گئے اور اس بارے میں مثال یہ فرمارہے ہیں کہ " اسلام وہ تھا کہ ایک
شخص مرتد ہو جا تا تھا تو قیامت برپا ہو جاتی تھی مگر اب " آپ کے زمانے میں " بیس لاکھ عیسائی ہو چکے ہیں "اسلام
چھوڑ کے " اور خود ناپاک ہو کر " اسلام چھوڑنے کی وجہ سے خود نا پاک ہوئے ہیں اور بجائے اس کے کہ اپنی ناپاکی کا
احساس ہو " پاک وجود کو گالیاں دی جاتی ہیں۔" یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بولا جاتا ہے۔پھر فرمایا
پھر مغضوب کا نمونہ طاعون سے دکھایا جارہا ہے۔یہ جو طاعون ہے یہ بھی آفت ہے۔یہ ان لوگوں پر پڑتی ہے جن
پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہو۔آجکل اس زمانے میں بھی طوفان ہیں، زلزلے ہیں اور اور مختلف قسم کی آفتیں ہیں۔یہ سب اگر انسان سوچے تو اللہ تعالیٰ کے غضب نازل ہو رہے ہیں اور یہی چیزیں پھر انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف لے
کر آتی ہیں، احساس دلاتی ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے اور اس غضب کی حالت سے بچے۔فرمایا کہ " اس کے بعد انعمت علیہم کا گروہ ہو گا۔یہ قاعدہ کی بات ہے اور خدا کی قدیم سے سنت چلی
آتی ہے کہ جب وہ کسی قوم کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ یہ کام نہ کرنا تو اس قوم میں سے ایک گروہ ضرور خدا کی خلاف
ورزی کرتا ہے۔" جب قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا یا اب بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ کام نہیں کرنا تو اس

خطبات مسرور جلد 14
7
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لوگ کام کریں گے۔پہلے اللہ تعالیٰ وارنگ دے رہا ہے کہ تم یہ کروگے لیکن نہ کرنا کیونکہ
اس کی سزا ملے گی۔فرمایا: "کوئی قوم ایسی دکھاؤ کہ جس کو کہا گیا کہ تم یہ کام نہ کرو اور اس نے نہ کیا ہو۔"یعنی اگر کسی قوم کو
کہا ہے کہ کام نہ کرو تو وہ ضرور کرتے ہیں۔" خدا نے یہودیوں کو کہا کہ تحریف نہ کرو۔" بائبل میں تورات میں
" انہوں نے تحریف کی۔قرآن کی نسبت یہ نہیں کہا کہ تحریف نہ کرو بلکہ یہ کہا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ
لحفِظُونَ (الحجر:10) غرض دعاؤں میں لگے رہو کہ خدا تعالیٰ اَنْعَمتَ عَلَيْهِمْ کے گروہ میں داخل کرے۔"
مستقل دعاؤں کی ضرورت
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 265-266)
پس أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم کے گروہ میں داخل ہونے کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے اور مستقل دعاؤں کی
ضرورت ہے۔ایک یا دو دن کی دعاؤں کی نہیں۔پھر پاک تبدیلی اور آخرت کی فکر تقویٰ سے پیدا ہوتی ہے اور تقویٰ ہی انسان کو آخرت میں سرخرو کرتا
ہے اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
" تقویٰ والے پر خدا کی ایک تجلی ہوتی ہے۔وہ خدا کے سایہ میں ہوتا ہے مگر چاہئے کہ تقویٰ خالص ہو اور
اس میں شیطان کا کچھ بھی حصہ نہ ہو ورنہ شرک خدا کو پسند نہیں اور اگر کچھ حصہ شیطان کا ہو تو خد اتعالیٰ کہتا ہے کہ
سب شیطان کا ہے۔خدا کے پیاروں کو جو دکھ آتا ہے وہ مصلحت الہی سے آتا ہے۔" خدا کے پیاروں کو بھی تکلیفیں یا
پریشانیاں آتی ہیں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی مصلحت ہوتی ہے اور نہ ساری دنیا اکٹھی ہو جائے تو ان کو ایک ذرہ بھر تکلیف
نہیں دے سکتی۔" فرمایا" چونکہ وہ دنیا میں نمونہ قائم کرنے کے واسطے ہیں۔اس واسطے ضروری ہوتا ہے کہ خدا کی راہ
میں تکالیف اٹھانے کا نمونہ بھی وہ لوگوں کو دکھائیں ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجھے کسی بات میں اس سے بڑھ کر ترود
نہیں ہو تا کہ اپنے ولی کی قبض روح کروں۔اللہ تعالیٰ تو یہ بھی نہیں چاہتا کہ اپنے ولی کو فوت کرے۔" خد اتعالیٰ
نہیں چاہتا کہ اس کے ولی کو کوئی تکلیف آوے مگر ضرورت اور مصالح کے واسطے وہ دکھ دیئے جاتے ہیں اور اس میں
خود ان کے لئے نیکی ہے کیونکہ ان کے اخلاق ظاہر ہوتے ہیں۔دکھ دیئے جاتے ہیں تو اس دکھ میں، تکلیف میں اُن
سے بجائے جزع فزع کرنے کے، شور مچانے کے ان کے اعلیٰ اخلاق ظاہر ہوتے ہیں۔فرمایا کہ " انبیاء اور اولیاء اللہ کے لئے تکلیف اس قسم کی نہیں ہوتی۔جس میں اللہ تعالیٰ کے عذاب اور
اس کی ناراضگی کا اظہار ہوتا ہے بلکہ انبیاء شجاعت کا ایک نمونہ قائم کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کو اسلام کے ساتھ کوئی
دشمنی نہ تھی مگر دیکھو جنگ اُحد میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے رہ گئے۔اس میں یہی بھید تھا کہ

خطبات مسرور جلد 14
8
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
آنحضرت کی شجاعت ظاہر ہو جبکہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار کے مقابلہ میں اکیلے کھڑے
ہو گئے کہ میں اللہ تعالیٰ کار سول ہوں۔ایسا نمونہ دکھانے کا کسی نبی کو موقع نہیں ملا۔" فرمایا کہ "ہم اپنی جماعت کو
کہتے ہیں کہ صرف اتنے پر وہ مغرور نہ ہو جائے کہ ہم نماز روزہ کرتے ہیں یا موٹے موٹے جرائم مثلاً زنا، چوری وغیرہ
نہیں کرتے۔" فرمایا کہ " ان خوبیوں میں تو اکثر غیر فرقہ کے لوگ مشرک وغیرہ تمہارے ساتھ شامل ہیں۔"
مشرک بھی بہت سارے ایسے ہیں جو ایسی نیکیاں کرتے ہیں ان کے اخلاق بہت اچھے ہیں۔فرمایا کہ " تقویٰ کا
مضمون باریک ہے اس کو حاصل کرو۔خدا کی عظمت دل میں بٹھاؤ۔جس کے اعمال میں کچھ بھی ریاکاری ہو خدا اس
کے عمل کو واپس الٹا اس کے منہ پر مارتا ہے۔متقی ہونا مشکل ہے۔مثلاً اگر کوئی تجھے کہے " مثال دے رہے ہیں آپ
" کہ تو نے قلم چرایا ہے تو تو کیوں غصہ کرتا ہے۔"اگر کسی پہ کوئی جھوٹا الزام لگا دیتا ہے مثلاً چھوٹا سا الزام ہی ہے کہ
میں نے یہاں قلم رکھا تم نے اس کو اٹھا لیا اس پر دوسرے کو غصہ آجاتا ہے۔فرمایا کیوں، غصے کی کیا ضرورت ہے۔فرمایا کہ " تیر اپر ہیز تو محض خدا کے لئے ہے"۔اس چیز پر غصے سے بچنا تو خدا کے لئے ہے۔"یہ طیش اس واسطے ہوا
که رو بحق نہ تھا۔" جو غصہ تمہیں آیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ سے تمہارا تعلق نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ کے چہرے
کو نہیں دیکھ رہے تھے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کو نہیں چاہتے تھے۔اس لئے بعض لوگوں کو ذراذراسی بات پر غصہ آجاتا
ہے۔اگر اللہ سامنے یادر ہے تو کبھی غصہ نہ آئے۔فرمایا جب تک واقعی طور پر انسان پر بہت سی موتیں نہ آجائیں وہ
متقی نہیں بنتا۔معجزات اور الہامات بھی تقویٰ کی فرع ہیں۔اصل تقویٰ ہے۔"
اس چیز کو یاد رکھو۔فرمایا کہ اس واسطے تم الہامات اور رؤیا کے پیچھے نہ پڑو "کسی کو الہام ہو گیا، کسی کو
رؤیا ہوا، کوئی سچی خوا میں آگئیں، کشف ہو گیا بلکہ حصول تقویٰ کے پیچھے لگو۔" یہ نہ دیکھو کہ کس کو کیا سچی خوا ہیں آ
رہی ہیں کہ نہیں آرہیں۔یہ دیکھو کہ تقویٰ ہے کہ نہیں۔" جو متقی ہے اسی کے الہامات بھی صحیح ہیں اور اگر تقویٰ نہیں تو
الہامات بھی قابل اعتبار نہیں۔" جتنے مرضی کوئی الہام سنا تا ر ہے۔اگر اس میں تقویٰ نہیں ہے، لوگوں کے حق مار رہا
ہے، ذراذراسی بات پر غصہ میں آجاتا ہے تو وہ چاہے جتنی مرضی سچی خواہیں سنائے کوئی سچی خواب نہیں۔فرمایا کہ " ان
میں شیطان کا حصہ ہو سکتا ہے۔کسی کے تقویٰ کو اس کے ملہم ہونے سے نہ پہچانو بلکہ اس کے الہاموں کو اس کی حالت
تقویٰ سے جانچو اور اندازہ کرو۔سب طرف سے آنکھیں بند کر کے پہلے تقویٰ کے منازل کو طے کرو۔انبیاء کے نمونہ کو
قائم رکھو۔جتنے نبی آئے سب کا مدعا یہی تھا کہ تقویٰ کی راہ سکھلائیں۔اِن اَولِيَاؤُنَ إِلَّا الْمُتَّقُونَ (الانفال: 35)"
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ اس کے حقیقی والی جو ہیں وہ متقیوں کے علاوہ اور کوئی نہیں۔"مگر قرآن شریف نے
تقویٰ کی باریک راہوں کو سکھلایا ہے۔کمال نبی کا کمالِ اُمت کو چاہتا ہے۔نبی کا کمال اس کی اُمت کے کمال کو
چاہتا ہے۔فرمایا کہ " چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین تھے۔صلی اللہ علیہ وسلم۔اس لئے آنحضرت

خطبات مسرور جلد 14
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
پر کمالات نبوت ختم ہوئے۔کمالات نبوت ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم نبوت ہوا۔جو اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہے
اور معجزات دیکھنا چاہے اور خوارق عادت دیکھنا منظور ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی بھی خارق عادت بنالے۔" جو خاتم النبیین ہے تو اس خاتم النبیین کو ماننے والے کو خود بھی تقویٰ کے وہ معیار حاصل کرنے چاہئیں جو اعلیٰ ترین
معیار ہوں اس لئے فرمایا کہ اپنی زندگی بھی خارق عادت بناؤ۔"
فرمایا کہ " دیکھو امتحان دینے والے محنتیں کرتے کرتے مدقوق کی طرح بیمار اور کمزور ہو جاتے
ہیں۔" اس طرح پڑھ پڑھ کے بیچارے کمزور ہو جاتے ہیں جس طرح کوئی ٹی بی کا مریض ہو۔" پس تقویٰ کے
امتحان میں پاس ہونے کے لئے ہر ایک تکلیف اٹھانے کے لئے تیار ہو جاؤ۔" تقویٰ بھی ایک امتحان ہے اس کے
لئے بھی محنت کرنا پڑتی ہے۔" جب انسان اس راہ پر قدم اٹھاتا ہے تو شیطان اس پر بڑے بڑے حملے کرتا ہے
لیکن ایک حد پر پہنچ کر آخر شیطان ٹھہر جاتا ہے۔یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ جب انسان کی سفلی زندگی پر موت آ
کر وہ خدا کے زیر سایہ ہو جاتا ہے۔وہ مظہر الہی اور خلیفہ اللہ ہوتا ہے۔مختصر خلاصہ ہماری تعلیم کا یہی ہے کہ
انسان اپنی تمام طاقتوں کو خدا کی طرف لگا دے"۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 301-302)
پھر تقویٰ کے ہی حوالے سے ہمیں نصیحت کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
اہل تقویٰ کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ اپنی زندگی غربت اور مسکینی میں بسر کریں۔یہ تقویٰ کی ایک شاخ
ہے جس کے ذریعہ سے ہمیں ناجائز غضب کا مقابلہ کرنا ہے۔" تقویٰ کے ذریعہ سے ہمیں بلاوجہ غصہ جو آجاتا ہے یا بلا
جہ کسی کا غصہ ہمارے پر ہو اس کا مقابلہ کرنا ہے۔" بڑے بڑے عارف اور صدیقوں کے لیے آخری اور کڑی منزل
غضب سے بچنا ہی ہے۔کسی کے غصے سے خود مغلوب الغضب نہ ہو جاؤ اور وہی حرکت خود نہ شروع کر دو فرمایا کہ
" عجب و پندار غضب سے پیدا ہوتا ہے۔" تکبر اور غرور جو ہیں یہ بھی غصے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں " اور ایسا ہی کبھی
خود غضب عجب و پندار کا نتیجہ ہوتا ہے۔" تکبر و غرور ہو تو انسان کو غصہ آتا ہے۔کسی نے کچھ کہہ دیا تو ذراسی بات پر
غصہ چڑھ گیا۔صرف وجہ یہی ہے کہ اس میں تکبر ہے فرمایا " کیونکہ غضب اس وقت ہو گا جب انسان اپنے نفس کو
وسرے پر ترجیح دیتا ہے"۔فرمایا کہ " میں نہیں چاہتا کہ میری جماعت والے آپس میں ایک دوسرے کو چھوٹا یا بڑا
سمجھیں یا ایک دوسرے پر غرور کریں یا نظر استخفاف سے دیکھیں۔کسی کو کم سمجھیں " خدا جانتا ہے کہ بڑا کون ہے
یا چھوٹا کون ہے۔یہ ایک قسم کی تحقیر ہے جس کے اندر حقارت ہے۔ڈر ہے کہ یہ حقارت کا بیج بڑھے اور اس کی
ہلاکت کا باعث ہو جاوے۔" جو اپنے آپ کو کسی بھی لحاظ سے بڑا سمجھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دوسرے کی تحقیر
کر رہا ہے اور دوسرے کو حقارت کی نظر سے دیکھ رہا ہے اور یہ حقارت سے دوسرے کو دیکھنا، فرمایا کہ ہلاکت کا باعث

خطبات مسرور جلد 14
10
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
ہو جاتا ہے " بعض آدمی بڑوں کو مل کر بڑے ادب سے پیش آتے ہیں۔" بڑا آدمی ہو، امیر آدمی ہو تو بڑے ادب سے
ملتے ہیں۔بڑا عزت احترام کرتے ہیں "لیکن بڑا وہ ہے جو مسکین کی بات کو مسکینی سے سنے۔کسی مسکین اور غریب آدمی
کی بات کو سنے اور بڑے آرام سے سنے، توجہ سے سنے اس کی دلجوئی کرے۔اس کی بات کی عزت کرے۔کوئی چڑ کی بات
منہ پر نہ لاوے کہ جس سے دکھ پہنچے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَا تَنَابَزُوا بِالأَلْقَابِ بِئْسَ الِ اسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ
الْإِيْمَانِ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ (الحجرات:12) تم ایک دوسرے کا چڑ کے نام نہ لو۔یہ فعل
فستاق وفجار کا ہے۔جو شخص کسی کو چڑاتا ہے وہ نہ مرے گا جبتک وہ خود اسی طرح مبتلا نہ ہو گا۔اپنے بھائیوں کو حقیر نہ
سمجھو۔جب ایک ہی چشمہ سے گل پانی پیتے ہو تو کون جانتا ہے کہ کس کی قسمت میں زیادہ پانی پینا ہے۔مکرم و معظم کوئی
دنیاوی اصول سے نہیں ہو سکتا۔خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑا وہ ہے جو متقی ہے۔إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ انْقَكُمْ إِنَّ اللهَ
عَلِيمٌ خَبِيرٌ - (الحجرات : 14)۔"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 36)
پھر تقویٰ کے بارے میں جماعت کو مزید نصیحت کرتے ہوئے، اس کے مختلف پہلو بیان کرتے ہوئے
آپ فرماتے ہیں کہ :
" اللہ تعالیٰ نے جس قدر قوی عطا فرمائے ہیں " جس قدر قوتیں انسان کو دی ہیں " وہ ضائع کرنے کے لئے
نہیں دیئے گئے۔ان کی تعدیل اور جائز استعمال کرنا ہی ان کی نشو و نما ہے۔" ان کو انصاف سے اور جائز جگہ پر
استعمال کرنا یہی ان کا صحیح استعمال ہے۔اس سے وہ بہتر ہوتے ہیں۔نشو و نما پاتے ہیں۔بڑھتے ہیں۔صلاحیتیں پیدا
ہوتی ہیں۔مزید نیکی اجاگر ہوتی ہے۔فرمایا اسی لئے اسلام نے قوائے رجولیت یا آنکھ کے نکالنے کی تعلیم نہیں دی
بلکہ ان کا جائز استعمال اور تزکیہ نفس کرایا۔" جنسی قویٰ جو ہیں یا آنکھ جو ہے یہ کسی بد کام کے لئے نہیں دیئے گئے۔آنکھ سے بد نظری کرنے کا نہیں کہا۔یہ سارے قویٰ دیئے ہیں لیکن فرمایا کہ ان کا جائز استعمال کرو تو تزکیۂ نفس ہو
گا۔" جیسے فرمایا۔قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (المؤمنون: 2) اور ایسے ہی یہاں بھی فرمایا۔متقی کی زندگی کا نقشہ کھینچ کر
آخر میں بطور نتیجہ یہ کہا وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔" یہ اس کی تشریح بیان کر رہے ہیں۔" یعنی وہ لوگ جو تقویٰ پر
قدم مارتے ہیں۔ایمان بالغیب لاتے ہیں۔نماز ڈگمگاتی ہے پھر اسے کھڑا کرتے ہیں۔"لوگ کہتے ہیں نماز میں توجہ
نہیں رہتی تو بہتوں کے ساتھ یہ حالت پیدا ہوتی ہے کہ ڈگمگاتی ہے تو اسے کھڑا کرتے ہیں۔" خدا کے دیئے ہوئے
سے دیتے ہیں۔باوجو د خطرات نفس بلا سوچے گزشتہ اور موجودہ کتاب اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور آخر کار وہ یقین تک
پہنچ جاتے ہیں۔" پہلے ایمان بالغیب ہوتا ہے آخر پھر وہی ایمان بالغیب جو ہے وہ یقین تک لے جاتا ہے اور یہی وہ
لوگ ہیں جو ہدایت کے سر پر ہیں۔وہ ایک ایسی سڑک پر ہیں جو برابر آگے کو جارہی ہے۔" یعنی مسلسل کوشش

خطبات مسرور جلد 14
11
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
کرنے والے لوگ جو ہیں وہی پھر اس سڑک پر چلتے ہیں جو ہدایت کی طرف لے جانے والی ہے۔" اور جس سے آدمی
فلاح تک پہنچتا ہے۔پس یہی لوگ فلاح یاب ہیں جو منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے اور راہ کے خطرات سے نجات پا
چکے ہیں۔اس لئے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے ہم کو تقویٰ کی تعلیم دے کر ایک ایسی کتاب ہم کو عطا کی جس میں
تقویٰ کے وصایا بھی دیئے۔" یہ سارا بیان کرنے کے بعد آپ فرماتے ہیں "سو ہماری جماعت یہ غم گل دنیوی غموں
سے بڑھ کر اپنی جان پر لگائے کہ ان میں تقویٰ ہے یا نہیں۔"
پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ :
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 35)
اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں فلاح دارین حاصل ہو اور لوگوں کے دلوں پر فتح پاؤ توپاکیزگی اختیار کرو۔عقل
سے کام لو اور کلام الہی کی ہدایات پر چلو۔خود اپنے تئیں سنوارو اور دوسروں کو اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھاؤ۔تب
البتہ کامیاب ہو جاؤ گے"۔ایک فارسی شعر کا مصرعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔کسی نے کیا اچھا کہا ہے کہ:
سخن کز دل برون آید نشیند لاجرم بر دل"
کہ جو بھی بات دل سے نکلتی ہے وہ دل پر ضرور بیٹھتی اور اثر کرتی ہے۔پس ایک مومن کی ہر بات دل سے نکلنی چاہئے اور
دوسروں کے لئے بھی فلاح کا موجب ہونی چاہئے اور یہی پھر اپنی فلاح کا بھی باعث بنتی ہے۔فرمایا " پس پہلے دل پیدا
کرو۔اگر دلوں پر اثر اندازی چاہتے ہو تو عملی طاقت پیدا کر و۔اگر دوسروں کے دلوں پر اثر کرنا ہے تو پہلے اپنے اندر عملی
طاقت پیدا کرو۔اپنے دل کو پہلے اس قابل بناؤ کہ ساری نیکیاں اس میں قائم ہو جائیں اور پھر ان پر عمل بھی کرو۔فرمایا
"کیونکہ عمل کے بغیر قولی طاقت اور انسانی قوت کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔زبان سے قیل و قال کرنے والے تو لاکھوں
ہیں۔بہت سے مولوی اور علماء کہلا کر منبروں پر چڑھ کر اپنے تئیں نائب الرسول اور وارث الانبیاء قرار دے کر وعظ
کرتے پھرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ تکبر، غرور، بدکاریوں سے بچو مگر جو اُن کے اپنے اعمال ہیں اور جو کر تو تیں وہ خود کرتے
ہیں ان کا اندازہ اس سے کر لو کہ ان باتوں کا اثر تمہارے دل پر کہاں تک ہو تا ہے۔"
کہنے سے پہلے خود عمل کرو
(ملفوظات جلد 1 صفحہ 67)
پھر اس طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ کہنے سے پہلے خود عمل کرو۔آپ فرماتے ہیں کہ :
" اگر اس قسم کے لوگ عملی طاقت بھی رکھتے اور اور کہنے سے پہلے خود کرتے تو قرآن شریف میں لیم
تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف:3)۔کہنے کی کیا ضرورت پڑتی ؟ یہ آیت ہی بتلاتی ہے کہ دنیا میں کہہ کر خود نہ
کرنے والے بھی موجود تھے اور ہیں اور ہوں گے۔"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 67)

خطبات مسرور جلد 14
12
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
پس اس پر اگر قرآن کریم کے حکموں پر عمل کرنا ہے تو اس طرف بھی غور کرنا ہو گا۔پھر اس نصیحت کو
خاص طور پر ہمیں چاہئے کہ ہم خود پہلے اپنا جائزہ لیں اور ہر ایک کو لینا چاہئے اور یہ بنیادی نصیحت خاص طور پر
عہدیداروں کو بھی یاد رکھنی چاہئے جو دوسروں سے تو اپنے اندر تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں، ان کو نصائح کرتے ہیں
لیکن اگر اپنے معاملہ میں ایسی صور تحال پید ا ہو جائے تو بالکل اس کے الٹ کرتے ہیں یا اس میں حیل و حجت کرتے
ہیں اور خدا تعالیٰ کے حکموں کو اور اس کے رسول کے حکموں کو پھر ثانوی حیثیت دے دیتے ہیں۔کئی ایسے
معاملے سامنے آجاتے ہیں۔پھر مزید قول و فعل میں تطابق کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ " تم میری بات
سن رکھو اور خوب یاد کر لو کہ اگر انسان کی گفتگو سچے دل سے نہ ہو اور عملی طاقت اس میں نہ ہو تو وہ اثر پذیر
نہیں ہوتی۔اسی سے تو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی صداقت معلوم ہوتی ہے کیونکہ جو کامیابی اور
تاثیر فی القلوب آپ کے حصے میں آئی اس کی کوئی نظیر بنی آدم کی تاریخ میں نہیں ملتی اور یہ سب اس لئے ہوا
کہ آپ کے قول اور فعل میں پوری مطابقت تھی۔"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 67-68)
اور یہی ہمیں حکم ہے کہ آپ کے اسوہ پر چلنے کی کوشش کریں۔پھر صرف ایک اور بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے جو جماعت کے تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے اور ماں
باپ کے لئے بھی ضروری ہے اور جو نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے لئے بھی ضروری ہے۔آپ
فرماتے ہیں کہ :
آجکل کے تعلیم یافتہ لوگوں پر ایک اور بڑی آفت جو آکر پڑتی ہے وہ یہ ہے کہ ان کو دینی علوم سے
مطلق مش نہیں ہو تا۔"کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اس طرف صحیح طرح توجہ نہیں پھیرتے۔" پھر جب وہ کسی ہیئت دان
یا فلسفہ دان کے اعتراض پڑھتے ہیں تو اسلام کی نسبت شکوک اور وساوس ان کو پیدا ہو جاتے ہیں۔کسی فلاسفر کے یا
کسی scientist کے خدا کے بارے میں یا دین کے بارے میں اعتراض جب پڑھتے ہیں تو شکوک اور وساوس شروع
ہو جاتے ہیں۔تب وہ عیسائی یا دہریہ بن جاتے ہیں۔" فرمایا کہ " ایسی حالت میں ان کے والدین بھی ان پر بڑا ظلم
کرتے ہیں کہ دینی علوم کی تحصیل کے لئے ذرا سا وقت بھی ان کو نہیں دیتے اور ابتدا ہی سے ایسے دھندوں اور
بکھیڑوں میں ڈال دیتے ہیں جو انہیں پاک دین سے محروم کر دیتے ہیں۔"
(ملفوظات جلد 1 صفحہ 70)
پس والدین کو بچوں کی طرف توجہ دینی چاہئے اور نوجوانوں کو خود اپنا علم حاصل کرنے کے لئے دینی علم
حاصل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے اور جماعت احمدیہ میں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے قرآن شریف، اس کی

خطبات مسرور جلد 14
13
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
تفاسیر ، اس کثرت سے لٹریچر موجود ہے کہ اس کو اگر پڑھا جائے تو تمام اعتراضات اور وساوس بڑے آرام سے دور
ہو جاتے ہیں۔پھر باہمی اخوت اور اتفاق اور محبت کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ : " جماعت کے باہم اتفاق و محبت پر
میں پہلے بہت دفعہ کہہ چکا ہوں کہ تم باہمت اتفاق رکھو اور اجتماع کرو۔خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہی تعلیم دی تھی
کہ تم وجو د واحد ر کھوور نہ ہو انکل جائے گی۔نماز میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر کھڑے ہونے کا حکم اسی لیے ہے
کہ باہم اتحاد ہو۔برقی طاقت کی طرح ایک کی خیر دوسرے میں سرایت کرے گی۔اگر اختلاف ہو، اتحاد نہ ہو تو پھر
بے نصیب رہو گے۔" پھر مقصد پورے نہیں ہوں گے اگر آپس میں اختلافات ہوئے۔اس لئے اختلافات کو ختم
کرو۔اتحاد پیدا کرو۔"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آپس میں محبت کرو اور ایک دوسرے کے لیے
غائبانہ دعا کرو۔"محبت کا تقاضا کیا ہے کہ تم چاہے جانتے ہو یا نہیں جانتے ایک تو اس کے لئے دعا کرو اور دوسرے کسی
کو بتائے بغیر اس کے لئے دعا کرو اگر ایک شخص غائبانہ دعا کرے تو فرشتہ کہتا ہے کہ تیرے لیے بھی ایسا ہو"۔دوسرے کو نہیں پتا کہ کون کس کے لئے دعا کر رہا ہے لیکن جب اس طرح کوئی کرتا ہے تو فرشتہ اس کے لئے دعا
کرتا ہے فرمایا " کیسی اعلیٰ درجہ کی بات ہے۔اگر انسان کی دعا منظور نہ ہو تو فرشتہ کی تو منظور ہوتی ہے۔میں نصیحت
کرتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ آپس میں اختلاف نہ ہو۔"
فرمایا: "میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں۔اول خدا کی توحید اختیار کرو۔دوسرے آپس میں محبت اور
ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لئے کرامت ہو۔یہی دلیل تھی جو صحابہ میں پیدا ہوئی تھی۔كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ (آل عمران: 104) یا درکھو تألیف ایک اعجاز ہے۔یاد رکھو جب تک تم میں
ہر ایک ایسانہ ہو کہ جو اپنے لئے پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لئے پسند کرے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے
" بلکہ فرمایا کہ " وہ مصیبت اور بلا میں ہے۔"
پھر آپ فرماتے ہیں کہ: "میرے وجود سے انشاء اللہ ایک صالح جماعت پیدا ہو گی۔باہمی عداوت کا سبق
کیا ہے۔بخل ہے۔رعونت ہے۔خود پسندی ہے اور جذبات ہیں۔"بڑی تکلیف سے آپ فرما رہے ہیں کہ جو بخل بھی
رکھتے ہیں۔رعونت ہے۔خود پسندی ہے اور اپنے جذبات پر قابو نہیں پاتے۔ان لوگوں کو فرمایا۔" ایسے تمام لوگوں
کو جماعت سے الگ کر دوں گا جو اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتے اور باہم محبت اور اخوت سے نہیں رہ سکتے۔جو ایسے
ہیں وہ یاد رکھیں کہ وہ چند روزہ مہمان ہیں جب تک کہ عمدہ نمونہ نہ دکھائیں۔میں کسی کے سبب سے اپنے اوپر
اعتراض لینا نہیں چاہتا۔ایسا شخص جو میری جماعت میں ہو کر میرے منشاء کے موافق نہ ہو وہ خشک ٹہنی ہے اس کو اگر
باغبان کاٹے نہیں تو کیا کرے۔خشک ٹہنی دوسری سبز شاخوں کے ساتھ رہ کر پانی تو چوستی ہے مگر اس کو سر سبز نہیں

خطبات مسرور جلد 14
14
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
کر سکتا بلکہ وہ شاخ دوسری کو بھی لے بیٹھتی ہے۔پس ڈرو۔میرے ساتھ وہ نہ رہے گا جو اپنا علاج نہ کرے گا۔"
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 48-49)
چاہے اس کا ظاہر میں کسی کو پتا ہو یا نہ پتا ہو لیکن جو شخص بھی کمزور ہے وہ ان باتوں سے فیضیاب نہیں ہو گا
یا پھر ان دعاؤں سے حصہ نہیں پاسکے گا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کے افراد کے لئے کی ہیں۔پس اس بارے میں ہر ایک کو اپنے جائزے لیتے رہنا چاہئے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ " اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقَيْمَةِ (ال عمران : 56)۔یہ تسلی بخش وعدہ ناصرت میں پیدا ہونے والے ابن مریم سے
ہوا تھا۔" یعنی ان لوگوں کو جنہوں نے تیری پیروی کی ہے ان لوگوں پر جنہوں نے انکار کیا ہے قیامت کے دن تک
میں بالا دست کرنے والا ہوں، فوقیت دوں گا۔فرمایا کہ یہ وعدہ تو بیشک ابن مریم سے ہوا تھا۔"مگر میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ یسوع مسیح کے نام
سے آنے والے ابن مریم کو بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں الفاظ میں مخاطب کر کے بشارت دی ہے۔" فرمایا کہ " اب آپ
سوچ لیں کہ جو میرے ساتھ تعلق رکھ کر اس وعدہ عظیم اور بشارت عظیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیا وہ وہ لوگ ہو سکتے
ہیں جو آکارہ کے درجہ میں پڑے ہوئے فسق و فجور کی راہوں پر کار بند ہیں؟ نہیں، ہر گز نہیں۔جو اللہ تعالیٰ کے اس
وعدے کی سچی قدر کرتے ہیں اور میری باتوں کو قصہ کہانی نہیں جانتے تو یاد رکھو اور دل سے سن لو۔میں پھر ایک بار
ان لوگوں کو مخاطب کر کے کہتا ہوں جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور وہ تعلق کوئی عام تعلق نہیں بلکہ بہت
زبر دست تعلق ہے اور ایسا تعلق ہے کہ جس کا اثر نہ صرف میری ذات تک بلکہ اس ہستی تک پہنچتا ہے جس نے مجھے
بھی اس برگزیدہ انسان کامل کی ذات تک پہنچایا ہے جو دنیا میں صداقت اور راستی کی روح لے کر آیا۔میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر ان باتوں کا اثر میری ہی ذات تک پہنچتا تو مجھے کچھ بھی اندیشہ اور فکر نہ تھا اور
نہ ان کی پر واہ تھی مگر اس پر بس نہیں ہوتی اس کا اثر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خود خدائے تعالیٰ کی
برگزیدہ ذات تک پہنچ جاتا ہے۔پس ایسی صورت اور حالت میں تم خوب دھیان دے کر سن رکھو کہ اگر اس
بشارت سے حصہ لینا چاہتے ہو اور اس کے مصداق ہونے کی آرزو ر کھتے ہو اور اتنی بڑی کامیابی کہ قیامت تک
مکفرین پر غالب رہو گے کی سچی پیاس تمہارے اندر ہے تو پھر اتنا ہی میں کہتا ہوں کہ یہ کامیابی اس وقت تک
حاصل نہ ہو گی جب تک توامہ کے درجہ سے گزر کر مطمئنہ کے مینار تک نہ پہنچ جاؤ۔اس سے زیادہ اور میں کچھ
نہیں کہتا کہ تم لوگ ایک ایسے شخص کے ساتھ پیوند رکھتے ہو جو مامور من اللہ ہے۔پس اس کی باتوں کو دل کے
کانوں سے سنو اور اس پر عمل کرنے کے لئے ہمہ تن تیار ہو جاؤ تا کہ ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو اقرار کے

خطبات مسرور جلد 14
15
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
بعد انکار کی نجاست میں گر کر ابدی عذاب خرید لیتے ہیں۔"
قبولیت دعا کی شرائط
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 103 تا 105)
پھر قبولیت دعا کی شرائط کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ " یہ بات بھی بحضور دل سن لینی چاہئے
کہ قبول دعا کے لئے بھی چند شرائط ہوتی ہیں۔ان میں سے بعض تو دعا کرنے والے کے متعلق ہوتی ہیں اور
بعض دعا کرانے والے کے متعلق۔دعا کرانے والے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے خوف اور
خشیت کو مد نظر رکھے اور اس کے غناء ذاتی سے ہر وقت ڈرتا رہے اور صلح کاری اور خدا پرستی اپنا شعار بنالے۔تقویٰ اور راستبازی سے خدا تعالیٰ کو خوش کرے تو ایسی صورت میں دعا کے لئے باب استجابت کھولا جاتا ہے اور
اگر وہ خدا تعالیٰ کو ناراض کرتا ہے اور اس سے بگاڑ اور جنگ قائم کرتا ہے تو اس کی شرارتیں اور غلط کاریاں دعا
کی راہ میں ایک سر اور چٹان بن جاتی ہیں۔" ایک روک بن جاتی ہیں " اور استجابت کا دروازہ اس کے لئے بند ہو
جاتا ہے۔پس ہمارے دوستوں کے لئے لازم ہے کہ وہ ہماری دعاؤں کو ضائع ہونے سے بچاویں اور ان کی راہ
میں کوئی روک نہ ڈال دیں جو ان کی ناشائستہ حرکات سے پیدا ہو سکتی ہیں"۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 108)
فرمایا چاہئے کہ وہ تقویٰ کی راہ اختیار کریں کیونکہ تقویٰ ہی ایک ایسی چیز ہے جس کو شریعت کا خلاصہ
کہہ سکتے ہیں۔اور اگر شریعت کو مختصر طور پر بیان کرنا چاہیں تو مغز شریعت تقویٰ ہی ہو سکتا ہے۔تقویٰ کے مدارج
اور مراتب بہت ہیں لیکن اگر طالب صادق ہو کر ابتدائی مراتب اور مراحل کو استقلال اور خلوص سے طے کرے
تو وہ اس راستی اور طلب صدق کی وجہ سے اعلیٰ مدارج کو پالیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ
الْمُتَّقِينَ (المائدة: 28) گویا اللہ تعالیٰ متقیوں کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔یہ گویا اس کا وعدہ ہے اور اس
کے وعدوں میں تخلف نہیں ہوتا۔" وعدہ خلافی کوئی نہیں ہوتی۔" جیسا کہ فرمایا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ
الْمِيعَادَ (الرعد : 32)۔پس جس حال میں تقویٰ کی شرط قبولیت دعا کے لئے ایک غیر منفک شرط ہے تو ایک انسان غافل اور بے راہ
ہو کر اگر قبولیت دعا چاہے تو کیا وہ احمق اور نادان نہیں ہے۔لہذا ہماری جماعت کو لازم ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ہر ایک
ان میں سے تقویٰ کی راہوں پر قدم مارے تا کہ قبولیت دعا کا سرور اور حق حاصل کرے اور زیادتی ایمانی کا حصہ لے۔"
(ملفوظات جلد 1 صفحہ 108-109)
فرمایا: "یہ مت خیال کرو کہ صرف بیعت کر لینے سے ہی خدا راضی ہو جاتا ہے۔یہ تو صرف پوست
ہے۔مغز تو اس کے اندر ہے۔اکثر قانون قدرت یہی ہے کہ ایک چھلکا ہوتا ہے اور مغز اس کے اندر ہو تا ہے۔

خطبات مسرور جلد 14
16
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جنوری 2016
چھلکا کوئی کام کی چیز نہیں ہے۔مغز ہی لیا جاتا ہے۔بعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں مغز رہتا ہی نہیں اور مرغی
کے ہوائی انڈوں کی طرح جن میں نہ زردی ہوتی ہے نہ سفیدی، جو کسی کام نہیں آسکتے اور رڈی کی طرح پھینک
دیئے جاتے ہیں۔ہاں ایک دو منٹ تک کسی بچے کے کھیل کا ذریعہ ہو تو ہو۔اسی طرح پر وہ انسان جو بیعت اور
ایمان کا دعویٰ کرتا ہے اگر وہ ان دو نو باتوں کا مغز اپنے اندر نہیں رکھتا تو اسے ڈرنا چاہئے کہ ایک وقت آتا ہے کہ
وہ اس ہوائی انڈے کی طرح ذراسی چوٹ سے چکنا چور ہو کر پھینک دیا جائے گا۔"
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 167)
فرمایا " اسی طرح جو بیعت اور ایمان کا دعویٰ کرتا ہے اس کو ٹٹولنا چاہئے کہ کیا میں چھلکا ہی ہوں یا مغز ؟
جب تک مغز پیدا نہ ہو ایمان، محبت، اطاعت، بیعت، اعتقاد، مریدی، اسلام کا مدعی سچا مدعی نہیں ہے۔یاد رکھو کہ
یہ سچی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور مغز کے سوا چھلکے کی کچھ بھی قیمت نہیں۔خوب یادرکھو کہ معلوم نہیں موت
کس وقت آجاوے لیکن یہ یقینی امر ہے کہ موت ضرور ہے۔پس نرے دعویٰ پر ہر گز کفایت نہ کرو اور خوش نہ ہو
جاؤ۔وہ ہر گز ہر گز فائدہ رساں چیز نہیں۔جب تک انسان اپنے آپ پر بہت موتیں وارد نہ کرے اور بہت سی
تبد یلیوں اور انقلابات میں سے ہو کر نہ نکلے وہ انسانیت کے اصل مقصد کو نہیں پاسکتا۔"
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 167)
اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم اپنی زندگیوں کو آپ علیہ السلام کی خواہش کے مطابق ڈھالنے والے ہوں اور
ہمارے قدم ہر آن نیکیوں کی طرف بڑھنے والے قدم ہوں۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کو ضائع
کرنے والے نہ ہوں بلکہ ہمیشہ ان دعاؤں کا وارث بنیں جو آپ علیہ السلام نے اپنی جماعت کے لئے کی ہیں۔اس دعا
کے ساتھ میں آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس سال کو ہمارے لئے ذاتی طور پر بھی اور
جماعتی طور پر بھی بیشمار برکات کا باعث بنائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 / جنوری 2016ء تا28/ جنوری 2016ء جلد 23 شمارہ 04 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی