جھوٹ سے بچنے اور سچائی پر قائم رہنے کی تاکیدی نصائح

خطبات مسرور جلد 14
74
6
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 105 فروری 2016ء بمطابق 05 تبلیغ 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ایک جلسے پر ایک صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے سلسلہ اور دوسرے مسلمانوں میں صرف اس قدر فرق ہے کہ وہ مسیح ابن مریم
کا زندہ آسمان پر جانا تسلیم کرتے ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ وہ وفات پاچکے ہیں۔اس کے علاوہ کوئی ایسا امر نہیں جو
ہمارے در میان اور ان کے درمیان قابل نزاع ہو۔کیونکہ اس بات سے بہت سی باتیں اور آپ کی بعثت کا مقصد
واضح نہیں ہو تا تھا اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے باوجو د طبیعت کی خرابی کے اس دن اس بات کا نوٹس لیا
کہ صرف اتنا فرق نہیں ہے۔آپ نے 27 / دسمبر 1905ء کو خود اس بات کی وضاحت کے لئے ایک تقریر فرمائی
جس میں آپ نے فرمایا کہ میری بعثت کا مقصد صرف اتنے سے فرق کو ظاہر کرنا نہیں ہے۔اتنی سی بات کے لئے،
اتنے چھوٹے کام کے لئے اللہ تعالیٰ کو سلسلہ قائم کرنے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ اس میں آپ نے بہت سی باتیں
بیان فرمائیں۔حضرت مسیح موعود کی بعثت کا مقصد
(ماخوذ از ملفوظات جلد 8 صفحہ 334-335)
فرمایا ٹھیک ہے وفات مسیح کے عقیدہ کا ایک فرق ہے۔اور پھر آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں کی عملی حالت
بھی بگڑ چکی تھی اور اس بارے میں پھر آپ نے تفصیل سے فرمایا۔ان عملی حالتوں کے بارے میں جو باتیں آپ نے
بیان فرمائیں جو مسلمانوں کے زوال کا باعث بن رہی ہیں اور جن کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھیجا ہے ان
میں سے ایک جھوٹ سے بچنا اور سچائی کا قیام ہے۔اور آپ نے جماعت کو اس حوالے سے نصیحت کی کہ اپنے سچائی
کے معیاروں کو بلند کرو اور اپنے اور غیر میں اس فرق کو ظاہر کرو۔صرف ایمان لے آنا اور آپ کی بعثت کو سچامان لینا
کچھ کام نہیں آتا۔

خطبات مسرور جلد 14
75
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
آپ کے الفاظ میں یہ باتیں میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔اگر ہم میں سے ہر ایک انصاف سے اپنا جائزہ
لے تو بہت سے ایسے ہیں جن کو خود ہی پتا چل جائے گا کہ جو معیار حاصل کرنے کی طرف جماعت کو توجہ کرنی چاہئے
جس کی طرف ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے توجہ دلائی ہے وہ معیار نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف
میں بھی حقیقی مومنوں کی یہی نشانی بتائی ہے کہ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ ( الفرقان:73 ) کہ وہ جھوٹی گواہی نہیں دیتے۔پھر شرک اور جھوٹ کے بارے میں بتایا کہ ان سے بچو۔اکٹھا کیا شرک اور جھوٹ کو۔گویا جھوٹ کا گناہ بھی شرک کی
طرح ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو لفظ استعمال کیا ہے وہ جیسا کہ میں نے پڑھا" زُور " کا لفظ استعمال کیا ہے
جس کے معنی ہیں جھوٹ، غلط بیانی، غلط گواہی، خدا تعالیٰ کے شریک ٹھہرانا، ایسی مجلسیں یا جگہیں جہاں جھوٹ عام بولا
جاتا ہو۔اسی طرح گانے بجانے اور فضولیات اور غلط بیانیوں کی مجالس یہ ساری زُور کے معنوں میں آتی ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے مومن بندے وہ ہیں جو جھوٹ نہیں بولتے۔جو ایسی جگہوں پر نہیں جاتے جہاں
فضولیات اور جھوٹ بولنے والوں کی مجلس جمی ہو۔وہ اللہ تعالیٰ کا شریک نہیں بناتے۔نہ ہی ایسی جگہوں پر جاتے ہیں
جہاں مشرکانہ کام ہو رہے ہوں۔اور پھر کبھی جھوٹی گواہیاں نہیں دیتے۔پس اگر ہم میں سے ہر ایک اس طرح
جھوٹ سے بچے تو ایک ایسی تبدیلی وہ اپنے اندر پیدا کر سکتا ہے جو حقیقی مومن بناتی ہے۔بہر حال اب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خطاب کا وہ حصہ پیش کرتا ہوں جس میں جھوٹ کے
بارے میں آپ نے فرمایا۔اس کو غور سے سنیں۔آج ہم میں سے بھی بہت یا کافی تعداد تو ایسی ہے جس کو اس پر غور
کرنے کی ضرورت ہے۔مسلمانوں کے بگڑنے اور ان کے تفرقے کی وجہ بیان فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ
"مسلمانوں میں اندرونی تفرقہ کا موجب بھی یہی حُبّ دنیا ہی ہوئی ہے۔"حُبّ دنیا کا پیچھے سے ایک ذکر چل رہا
ہے۔اس بارے میں آپ نے فرمایا یہ حُب دنیا ہی ہے جو مسلمانوں میں پھاڑ ڈالنے کا موجب ہے " کیونکہ اگر محض
اللہ تعالیٰ کی رضا مقدم ہوتی تو آسانی سے سمجھ میں آسکتا تھا کہ فلاں فرقے کے اصول زیادہ صاف ہیں اور وہ انہیں
قبول کر کے ایک ہو جاتے۔اب جبکہ حُب دنیا کی وجہ سے یہ خرابی پید اہو رہی ہے تو ایسے لوگوں کو کیسے مسلمان کہا
جاسکتا ہے جبکہ ان کا قدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پر نہیں" ہے۔فرمایا کہ " اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا تھا "کہ"
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (آل عمران : 32)۔یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے
ہو تو میری اتباع کرو اللہ تعالیٰ تم کو دوست رکھے گا۔اب اس حُبّ اللہ کی بجائے اور اتباع رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم
کی بجائے حُب الدنیا کو مقدم کیا گیا ہے۔" آپ سوال اٹھاتے ہیں کہ " کیا یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع
ہے ؟ دین کو چھوڑ کر دنیا کی طرف ڈوب جاؤ " کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا دار تھے ؟ کیا وہ سود لیا کرتے
تھے ؟ یا فرائض اور احکام الہی کی بجا آوری میں غفلت کیا کرتے تھے ؟ کیا آپ میں معاذ اللہ نفاق تھا ؟ مداہنہ تھا؟ دنیا کو

خطبات مسرور جلد 14
76
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
دین پر مقدم کرتے تھے ؟ غور کرو۔اتباع تو یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلو " آپ تو دین کو دنیا پر
مقدم کرتے تھے نہ کہ دنیا کو دین پر " اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کیسے کیسے فضل کرتا ہے "۔فرمایا کہ " آپ کے نقش
قدم پر چلو اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کیسے کیسے فضل کرتا ہے۔صحابہ نے وہ چلن اختیار کیا تھا۔پھر دیکھ لو کہ اللہ تعالیٰ
نے انہیں کہاں سے کہاں پہنچایا۔انہوں نے دنیا پر لات مار دی تھی اور بالکل حُب دنیا سے الگ ہو گئے تھے۔اپنی
خواہشوں پر ایک موت وارد کر لی تھی۔اب تم اپنی حالت کا ان سے مقابلہ کر کے دیکھ لو۔کیا انہیں کے قدموں پر ہو ؟
افسوس اس وقت لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا تعالیٰ ان سے کیا چاہتا ہے ؟ رأْسُ كُلّ خَطْئَةٍ نے بہت سے بچے دے دیئے
ہیں۔فرمایا کہ " کوئی شخص عدالت میں جاتا ہے تو دو آنے لے کر جھوٹی گواہی دے دینے میں ذرا شرم و حیا نہیں کرتا۔کیا وکلاء قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ سارے کے سارے گواہ سچے پیش کرتے ہیں۔"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 348-349)
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے حوالے سے ایک واقعہ بیان کیا۔وہ
مجسٹریٹ تھے۔کہتے ہیں ایک دفعہ میرے پاس ایک شخص آیا جس کو میں جانتا تھا۔تاریخ تھی گواہوں کی پیشی ہونی
تھی۔اس نے کہا کہ مجھے اگلی تاریخ دے دیں میرے گواہ نہیں حاضر ہوئے۔تو حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے
اسے مذاق سے کہا کہ میں تو تمہیں بڑا عقل مند سمجھتا تھا تم تو بڑے بیوقوف نکلے۔گواہ کہاں سے تم نے لانے ہیں۔باہر جاؤ کسی کو آٹھ آنے روپیہ دووہ تمہارے گواہ بن کے آجائیں گے۔خیر وہ شخص باہر چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد دو
تین آدمی گواہ لے آیا اور گواہ سے جب حضرت مرزا سلطان احمد صاحب جرح کرتے تھے تو وہ جواب دیتا ہاں میں
نے دیکھا اس طرح واقعہ ہوا ہے ، اس طرح واقعہ ہوا ہے۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کہتے ہیں کہ میں دل دل میں ہنس رہا تھا بلکہ اس کے سامنے ہی ہنس رہا تھا
کہ میرے کہنے پہ یہ باہر گیا ہے، گواہ لے کے آیا ہے اور گواہ کتنی صفائی سے میرے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں اور
خدا کی قسم کھا کر ، قرآن ہاتھ میں پکڑ کر جھوٹ بول رہے ہیں۔تو اس کے بعد جب انہوں نے گواہی دے دی۔میں
نے انہیں کہا تمہیں شرم نہیں آتی کہ قرآن ہاتھ میں پکڑ کر قرآن کے اوپر گواہی دے رہے ہو اور میرے سامنے
لے کے آئے ہو۔(ماخوذ از اپنے اندر سچائی، محنت اور ایثار کے اوصاف پیدا کرو۔انوار العلوم جلد 22 صفحہ 291)
تو یہ گواہوں کا حال ہے اور آج بھی یہی حال ہے۔جماعت کے خلاف تو مقدمات میں ہمیں اکثر نظر آتا
ہے کہ بہت سارے لوگ جو موجود بھی نہیں ہوتے وہ گواہ بن کے کسی کے مقدمے میں پیش ہو جاتے ہیں۔تو
بہر حال فرماتے ہیں کہ " آج دنیا کی حالت بہت نازک ہو گئی ہے۔جس پہلو اور رنگ سے دیکھو جھوٹے گواہ بنائے
جاتے ہیں۔جھوٹے مقدمہ کرنا تو بات ہی کچھ نہیں۔جھوٹے اسناد بنا لیے جاتے ہیں۔سارے کاغذات

خطبات مسرور جلد 14
77
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
documents جھوٹے بنالئے جاتے ہیں۔کسی سرکاری افسر کو پیسے دیئے اور جھوٹے بنالئے " کوئی امر بیان کریں گے
تو سچ کا پہلو بچا کر بولیں گے۔" یعنی سچ سے دُور ہی رہیں گے اور آجکل تو یہ حالت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے " اب کوئی
ان لوگوں سے جو اس سلسلہ کی ضرورت نہیں سمجھتے پوچھے کہ کیا یہی وہ دین تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لے
کر آئے تھے ؟ سلسلے کی ضرورت کے بارے میں آپ نے ان اخلاق کو پیش کیا اور بتایا کہ کیا صرف اتناہی کہہ دینا کہ
مسیح آسمان پر نہیں ہے اور زمین میں فوت ہو چکے ہیں اور اب جس نے آنا تھاوہ آگیا ہے کافی ہے ؟ نہیں۔بلکہ یہ اعلیٰ
اخلاق ہیں جو قائم کرنے ہوں گے۔اور اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا۔فرمایا
کہ " اللہ تعالیٰ نے تو جھوٹ کو نجاست کہا تھا کہ اس سے پرہیز کرو۔فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ
وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ (الحج: 31) بُت پرستی کے ساتھ اس جھوٹ کو ملایا ہے۔"
فرمایا " جیسا احمق انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر پتھر کی طرف سر جھکاتا ہے ویسے ہی صدق اور راستی کو چھوڑ
کر اپنے مطلب کے لیے جھوٹ کو بُت بناتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو بت پرستی کے ساتھ ملایا اور اس
سے نسبت دی جیسے ایک بت پرست بت سے نجات چاہتا ہے۔جھوٹ بولنے والا بھی اپنی طرف سے بت بناتا ہے اور
سمجھتا ہے کہ اس بت کے ذریعہ نجات ہو جاوے گی۔کیسی خرابی آکر پڑی ہے۔اگر کہا جاوے کہ کیوں بُت پرست
ہوتے ہو۔اس نجاست کو چھوڑ دو۔تو کہتے ہیں کیونکر چھوڑ دیں۔اس کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا۔اس سے بڑھ کر اور
کیا بد قسمتی ہو گی کہ جھوٹ پر اپنا مدار سمجھتے ہیں۔مگر میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ آخر سچ ہی کامیاب ہوتا ہے۔بھلائی اور فتح اسی کی ہے۔"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 349-350)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنا ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں۔فرمایا کہ:
ستائیس اٹھائیس سال کا عرصہ گزرا ہو گا یا شاید اس سے کچھ زیادہ ہو کہ اس عاجز نے اسلام کی تائید میں
آریوں کے مقابل پر ایک عیسائی کے مطبع میں جس کا نام رلی رام تھا اور وکیل بھی تھا اور امر تسر میں رہتا تھا اور اس کا
ایک اخبار بھی نکالتا تھا۔ایک مضمون بغرض طبع ہونے کے ایک پیکٹ کی صورت میں جس کی دونوں طرفیں کھلی
تھیں بھیجا۔" اب یہ واقعہ ہم میں سے کئی لوگوں نے سنا ہوا ہے۔بیان بھی کرتے ہیں۔لیکن صرف بیان کرتے ہیں۔عمل ہم میں سے بھی بعض نہیں کر رہے ہوتے فرمایا کہ " اور اس پیکٹ میں ایک خط بھی رکھ دیا۔چونکہ خط میں ایسے
الفاظ تھے جن میں اسلام کی تائید اور دوسرے مذاہب کے بطلان کی طرف اشارہ تھا اور مضمون کے چھاپ دینے
کے لیے تاکید بھی تھی اس لیے وہ عیسائی مخالفت مذہب کی وجہ سے افروختہ ہوا اور اتفاقاً اس کو دشمنانہ حملہ کے لیے
یہ موقعہ ملا کہ کسی علیحدہ خط کا پیکٹ میں رکھنا قانونا ایک جرم تھا جس کی اس عاجز کو کچھ بھی اطلاع نہ تھی اور ایسے جرم
کی سزا میں قوانین ڈاک کی رو سے پانچ سو روپیہ جرمانہ یا چھ ماہ تک قید ہے۔سو اُس نے مخبر بن کر افسران ڈاک سے

خطبات مسرور جلد 14
78
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
اس عاجز پر مقدمہ دائر کر ادیا۔اور قبل اس کے جو مجھے اس مقدمہ کی کچھ اطلاع ہو رویا میں اللہ تعالیٰ نے میرے پر
ظاہر کیا کہ رلیا رام وکیل نے ایک سانپ میرے کاٹنے کے لیے مجھ کو بھیجا ہے اور میں نے اسے مچھلی کی طرح نکل کر
واپس بھیج دیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ آخر وہ مقدمہ جس طرز سے عدالت میں
فیصلہ پایاوہ ایک ایسی نظیر ہے جو وکیلوں کے کام آسکتی ہے۔غرض میں اس جرم میں صدر ضلع گورداسپور میں طلب کیا گیا اور جن جن وکلاء سے مقدمہ کے لیے
مشورہ لیا گیا انہوں نے یہی مشورہ دیا کہ بجز دروغگوئی کے " جھوٹ بولنے کے " اور کوئی راہ نہیں اور یہ صلاح دی کہ
اس طرح اظہار دے دو کہ ہم نے پیکٹ میں خط نہیں ڈالا۔ر لیا رام نے خود ڈال دیا ہو گا۔اور نیز بطور تسلی دہی کے
کہا کہ ایسا بیان کرنے سے شہادت پر فیصلہ ہو جائے گا اور دو چار جھوٹے گواہ دے کر بریت ہو جائے گی۔" یعنی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وکیل مشورہ دے رہے ہیں کہ جھوٹے گواہ پیش کرو۔"اور نہ " وکیلوں نے کہا کہ
صورت مقدمہ سخت مشکل ہے اور کوئی طریق رہائی " کا " نہیں " ہے۔" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں "مگر میں نے ان سب کو جواب دیا کہ میں کسی حالت میں راستی کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔جو ہو گا سو ہو گا۔تب
اسی دن یا دوسرے دن مجھے ایک انگریز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اور میرے مقابل پر ڈاکخانہ جات کا افسر بحیثیت
سرکاری مدعی ہونے کے حاضر ہوا۔اس وقت حاکم عدالت نے اپنے ہاتھ سے میرا اظہار لکھا اور سب سے پہلے مجھ سے یہی سوال کیا کہ کیا یہ
خط تم نے اپنے پیکٹ میں رکھ دیا تھا اور یہ خط اور یہ پیکٹ تمہارا ہے ؟ تب میں نے ہلا تو قف جواب دیا کہ یہ میرا ہی خط
اور میر اہی پیکٹ ہے اور میں نے اس خط کو پیکٹ کے اندر رکھ کر روانہ کیا تھا مگر میں نے گورنمنٹ کی نقصاں رسانی
محصول کے لیے بدنیتی سے یہ کام نہیں کیا " حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے، اس کے پیسے ہضم کرنے کے لئے یہ
کام نہیں کیا تھا بلکہ میں نے اس خط کو اس مضمون سے کچھ علیحدہ نہیں سمجھا اور نہ اس میں کوئی نج کی بات تھی۔اس
بات کو سنتے ہی خدا تعالیٰ نے اس انگریز کے دل کو میری طرف پھیر دیا اور میرے مقابل پر افسر ڈاکخانہ جات نے
بہت شور مچایا اور لمبی لمبی تقریریں انگریزی میں کیں جن کو میں نہیں سمجھتا تھا۔مگر اس قدر میں سمجھتا تھا کہ ہر ایک
تقریر کے بعد زبان انگریزی میں وہ حاکم نو نو " No,No" کر کے اس کی سب باتوں کو ر ڈ کر دیتا تھا۔انجام کار جب وہ
افسر مدعی اپنی تمام وجوہ پیش کر چکا اور اپنے تمام بخارات نکال چکا تو حاکم نے فیصلہ لکھنے کی طرف توجہ کی اور شاید سطر یا
ڈیڑھ سطر لکھ کر مجھ کو کہا کہ اچھا آپ کے لیے رخصت " ہے۔" یہ سن کر میں عدالت کے کمرہ سے باہر ہوا اور اپنے
محسن حقیقی کا شکر بجالایا جس نے ایک افسر انگریز کے مقابل پر مجھ کو ہی فتح بخشی اور میں خوب جانتا ہوں کہ اُس وقت
صدق کی برکت سے خدا تعالیٰ نے اس بلا سے مجھ کو نجات دی۔میں نے اس سے پہلے یہ خواب بھی دیکھی تھی کہ

خطبات مسرور جلد 14
79
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
ایک شخص نے میری ٹوپی اتارنے کے لئے ہاتھ مارا۔میں نے کہا کیا کرنے لگا ہے ؟ تب اس نے ٹوپی کو میرے سر پر
ہی رہنے دیا کہ خیر ہے۔خیر ہے۔"
(ملفوظات جلد 8 صفحہ 350 تا 353 حاشیہ)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "میں کیونکر کہوں کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں۔ایسی
باتیں نری بیہودگیاں ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ سچ کے بغیر گزارہ نہیں۔میں اب تک بھی جب اپنے اس واقعہ کو یاد کرتا
ہوں تو ایک مزا آتا ہے۔" یہ ڈاکخانے والا واقعہ ، عدالت والا واقعہ فرمایا کہ " میں اس واقعہ کو یاد کرتا ہوں تو ایک مزا
آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے پہلو کو اختیار کیا۔اس نے ہماری رعایت رکھی اور ایسی رعایت رکھی جو بطور نشان کے ہو گئی۔مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق:04) - " جو اللہ تعالیٰ پر مکمل تو کل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے
کافی ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
یقین یاد رکھو جھوٹ جیسی کوئی منحوس چیز نہیں۔عام طور پر دنیا دار کہتے ہیں کہ سچ بولنے والے گرفتار
ہو جاتے ہیں۔مگر میں کیونکر اس کو باور کروں؟ مجھ پر سات مقدمے ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے کسی ایک
میں " ایک لفظ " بھی مجھے جھوٹ کہنے کی ضرورت نہیں پڑی۔کوئی بتائے کہ کسی ایک میں بھی خدا تعالیٰ نے مجھے
شکست دی ہو۔اللہ تعالیٰ تو آپ سچائی کا حامی اور مددگار ہے۔یہ ہو سکتا ہے کہ وہ راستباز کو سزادے؟ یہ کس طرح
سکتا ہے " اگر ایسا ہو تو دنیا میں پھر کوئی شخص سچ بولنے کی جرات نہ کرے اور خدا تعالیٰ پر سے ہی اعتقاد اٹھ
جاوے۔راستباز تو زندہ ہی مر جاویں۔"
ہو
پھر آپ فرماتے ہیں کہ "اصل بات یہ ہے کہ سچ بولنے سے جو سزا پاتے ہیں وہ سچ کی وجہ سے نہیں
ہوتی۔" اگر کسی نے سچ بولا اور کسی مقدمہ میں یا کسی وجہ سے اس کو اگر کوئی سزا ملی ہے تو اس وجہ سے نہیں ملی کہ اس
نے یہ سچ بولا تھا اور اگر وہ جھوٹ بولتا تو سزا نہ ملتی بلکہ فرمایا " وہ سزا اُن کی بعض اور مخفی در مخفی بدکاریوں کی ہوتی
ہے جو دوسرے گناہ کئے ہوتے ہیں، چھپے ہوئے گناہ کئے ہوتے ہیں بعض دفعہ ان کی سزا ہوتی ہے " اور کسی اور
جھوٹ کی " سزا ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ کے پاس تو ان کی بدیوں اور شرارتوں کا ایک سلسلہ ہوتا ہے۔ان کی بہت سی
خطائیں ہوتی ہیں اور کسی نہ کسی میں وہ سزا پالیتے ہیں۔"
اس کے بعد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ کس طرح بعض دفعہ دنیا میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ایک چھوٹی سی
بات ہوتی ہے اس کی سزا بڑی مل رہی ہوتی ہے۔ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ "میرے ایک استاد گل علی شاہ بٹالے
کے رہنے والے تھے۔وہ شیر سنگھ کے بیٹے پر تاپ سنگھ کو بھی پڑھایا کرتے تھے۔انہوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ

خطبات مسرور جلد 14
80
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
شیر سنگھ نے اپنے باورچی کو محض نمک مرچ کی زیادتی پر بہت مارا تو چونکہ وہ بڑے سادہ مزاج تھے" یہ استاد جو تھے
گل علی شاہ صاحب " انہوں نے کہا کہ آپ نے " اس کو مار کے "بڑا ظلم کیا۔" بیچارے نے کھانے میں نمک ہی زیادہ ڈالا
تھاناں " اس پر شیر سنگھ نے کہا۔مولوی جی کو خبر نہیں اس نے میر اسو بکر اکھایا ہے۔اسی طرح پر انسان کی بد کاریوں کا
ایک ذخیرہ ہوتا ہے اور وہ کسی ایک موقعہ پر پکڑا جا کر سزا پاتا ہے"۔فرمایا "جو شخص سچائی اختیار کرے گا کبھی نہیں ہو
سکتا کہ ذلیل ہو اس لیے کہ وہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی حفاظت جیسا اور کوئی محفوظ قلعہ اور
حصار نہیں" ہے۔" لیکن ادھوری بات فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ جب پیاس لگی ہوئی ہو تو صرف
ایک قطرہ پی لینا کفایت کرے گا یا شدت بھوک کے وقت ایک دانہ یا لقمہ سے سیر ہو جاوے گا۔بالکل نہیں۔بلکہ جب
تک پورا سیر ہو کر پانی نہ پئے یا کھانا نہ کھالے تسلی نہ ہو گی۔اسی طرح پر جب تک اعمال میں کمال نہ ہو وہ ثمرات اور
نتائج پیدا نہیں ہوتے جو ہونے چاہئیں۔ناقص اعمال اللہ تعالیٰ کو خوش نہیں کر سکتے اور نہ وہ بابرکت ہو سکتے ہیں۔اللہ
تعالیٰ کا یہی وعدہ ہے کہ میری مرضی کے موافق اعمال کرو۔پھر میں برکت دوں گا۔"
پھر آپ فرماتے ہیں کہ " غرض یہ باتیں دنیا دار خود ہی بنالیتے ہیں کہ جھوٹ اور فریب کے بغیر گزارہ
نہیں۔کوئی کہتا ہے فلاں شخص نے مقدمہ میں سچ بولا تھا اس لیے چار برس کو دھر اگیا۔میں پھر کہوں گا کہ یہ سب
خیالی باتیں ہیں جو عدم معرفت سے پیدا ہوتی ہیں۔"
فرمایا "کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی " یعنی کمال حاصل کرتا کہ تو دنیا کا پیارا بن جائے۔یہ اپنی
کمزوریاں ہیں جو جھوٹ بلواتی ہیں۔اگر نیکیوں کی طرف توجہ ہو اور انسان اس پر بڑھنے کی کوشش کرے، اللہ تعالیٰ
پر تو کل ہو تو پھر یہ سزائیں اس طرح نہیں ملا کر تیں۔فرمایا " یہ نقص کے نتیجے ہیں۔" یہ اپنی کمزوریوں کے جو نقص
ہیں اس کے نتیجے ہیں کہ سزائیں ملتی ہیں " کمال ایسے ثمرات پیدا نہیں کرتا۔ایک شخص اگر موٹی سی کھدر کی چادر میں
کوئی تو پا بھرے تو اس سے وہ درزی نہیں بن جاوے گا۔" یعنی کوئی ٹانکا لگا دے کھدر کی چادر میں تو اس سے اس کو یہ
نہیں کہہ سکتے کہ وہ بڑا اچھا درزی ہے، اس کو سینا آتا ہے " اور یہ لازم نہ آئے گا کہ اعلیٰ درجہ کے ریشمی کپڑے بھی وہ
سی لے گا۔اگر اس کو ایسے کپڑے دیئے جاویں تو نتیجہ یہی ہو گا کہ وہ انہیں برباد کر دے گا۔" فرمایا " پس ایسی نیکی
جس میں گند ملا ہوا ہو کسی کام کی نہیں۔خدا تعالیٰ کے حضور اس کی کچھ قدر نہیں۔لیکن یہ لوگ اس پر ناز کرتے ہیں
اور اس کے ذریعہ نجات چاہتے ہیں۔اگر اخلاص ہو تو اللہ تعالیٰ تو ایک ذرّہ بھی کسی نیکی کو ضائع نہیں کرتا۔اس نے تو
خود فرمایا ہے۔مَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَةُ ( الزلزال : 8)۔" کہ جس نے ذرہ بھر بھی نیکی کی ہو گی وہ اس کا
نتیجہ دیکھے گا اور پھل پائے گا فرمایا اس لئے اگر ذرہ بھر بھی نیکی ہو تو اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر پائے گا۔پھر کیا وجہ ہے
کہ اس قدر نیکی کر کے پھل نہیں ملتا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں اخلاص نہیں آیا ہے۔اعمال کے لیے اخلاص

خطبات مسرور جلد 14
81
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
شرط ہے۔جیسا کہ فرمایا۔مُخلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ( البينة : 6 ) یہ اخلاص ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ابدال ہیں"۔اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے دین کو اللہ تعالیٰ کے لئے خالص کرو۔(ملفوظات جلد 8 صفحہ 351 تا 355)
پس اب یہ سب باتیں ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائی ہیں اور بڑے درد کے ساتھ
بیان فرمائی ہیں اور جیسا کہ میں نے بتایا اس حوالے سے بیان فرمائی ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان سے
آنے یا نہ آنے کے عقیدے سے زیادہ اہم یہ بات ہے کہ اپنے آپ کو شرک سے بکلی پاک کرو اور اپنی عملی حالتوں کو
ایسا بناؤ کہ شرک کا شائبہ تک نہ ہو۔سچائی کو قائم کرو اور جھوٹ سے نفرت کرو۔اب ان باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے
ہر احمد ی جائزہ لے مثلاً بعض باتیں ایسی ہیں۔چند بیان کرتا ہوں۔مقدمات میں یہ جائزہ لیں کہ مقدمات میں ہم غلط
بیانیوں سے کام تو نہیں لیتے۔پھر ہم کاروباروں میں منافع کی خاطر غلط بیانی سے کام تو نہیں لیتے۔پھر ہم رشتہ طے
کرتے وقت غلط بیانیاں تو نہیں کرتے۔کیا ہر طرح سے قول سدید سے کام لیتے ہیں ؟ لڑکے کے بارے میں اور لڑکی
کے بارے میں سب معلومات دی جاتی ہیں ؟ حکومت سے سوشل اور ویلفیئر الاؤنس لینے کے لئے جھوٹ کا سہارا تو
نہیں لیتے۔اس بارے میں تو بہت سے لوگوں کے بارے میں منفی تاثر پایا جاتا ہے کہ اپنی آمد چھپا کر حکومت سے
الاؤنس لیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ٹیکس کی ادائیگی بھی نہیں کی جاتی۔یہاں ٹیکس بھی چوری ہوتا ہے۔ہمیں یاد رکھنا
چاہئے کہ اب جو عمومی معاشی حالات دنیا کے ہیں ہر حکومت مسائل کا شکار ہو رہی ہے یا ہو گئی ہے اور اگر نہیں ہوئی
تو ہو جائے گی۔اس لئے اب حکومتیں گہرائی میں جا کر حقیقت جاننے کی کوشش کرتی ہیں اور کر رہی ہیں۔پس اگر
حکومت کے سامنے کوئی غلط معاملہ آجاتا ہے تو جہاں یہ باتیں اس شخص کے لئے مشکلات پیدا کریں گی وہاں احمدیت
کی بدنامی کا باعث بھی بنیں گی اگر یہ پتا ہو کہ وہ شخص احمدی ہے۔پس جو اس لحاظ سے کسی بھی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں وہ دنیاوی فائدے کو نہ دیکھیں۔تھوڑے سے
میں گزارہ کر کے جھوٹ سے بیچ کر اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔پھر اسائلم کے معاملات ہیں اس میں اپنے جائزے لیں کہ غلط بیانی سے کام تو نہیں لیا جارہا۔یقینا و کیل اس
کے لئے ابھارتے ہیں اور یہ ہمیشہ سے وکیلوں کا وطیرہ ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا ہے کہ
آپ کو بھی کہا کہ جھوٹ بولیں اور جھوٹے گواہ پیش کر دیں۔اسی طرح عہدیدار بھی اپنے جائزے لیں کہ کیا وہ اپنی
رپورٹس میں غلط بیانی تو نہیں کرتے یا کوئی ایسی بات تو نہیں چھوڑ دیتے جس کی اہمیت ہو۔پہلے بھی میں نے ایک دفعہ
ایک خطبہ میں کہا تھا کہ پوری طرح قول سدید سے اگر کام نہ لیا جائے تو وہ بھی غلط ہے۔تقویٰ سے کام لیتے ہوئے
معاملات نپٹائے جانے چاہئیں۔(ماخوذ از خطبات مسرور جلد 10 صفحہ 539 خطبہ جمعہ فرمودہ 17 ستمبر 2012ء)

خطبات مسرور جلد 14
82
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
پس بہت گہرائی میں جا کر معاملات کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ہر ایک اپنے مفادات سے باہر نکل کر
اپنی اناؤں سے باہر نکل کر خدا تعالیٰ کے خوف کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے معاملات نپٹائے اور اس طرح اپنے
معاملات نپٹانے چاہئیں۔اگر یہ سب کچھ نہیں تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ
سب کچھ حُب دنیا کا اظہار ہے اور حُبّ دنیا جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے تفرقہ کی طرف لے
کر جاتی ہے اور تفرقہ سے پھر ظاہر ہے جماعت کی اکائی بھی قائم نہیں رہتی یا کم از کم اس معاشرے میں اس حلقے میں
ایک فتنہ پیدا ہو جاتا ہے اور وہ اکائی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا کرنے آئے تھے وہ ختم ہو جاتی ہے۔حُبّ
دنیا کی وجہ سے ہی باقی فرقے بنے تھے۔اسی طرح کا پھر ایک فرقہ بن جائے گا۔گویا کہ ایک برائی سے کئی برائیاں
جنم لیتی ہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ برائیاں پھر بچے دیتی چلی جاتی ہیں۔پس احمدی ہو
کر ہم پر بہت ذمہ داریاں پڑ رہی ہیں جنہیں ہمیں اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔حقیقی احمدی تو وہی ہے جو اسوہ رسول صلی
اللہ علیہ وسلم پر چلنے کی کوشش کرے اور خدا تعالیٰ کا بننے کی کوشش کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک جگہ اسی تسلسل میں جو پیچھے میں نے بیان کیا ہے فرماتے ہیں کہ " یہ
خوب یاد رکھو کہ جو شخص خد اتعالیٰ کے لیے ہو جاوے خدا تعالیٰ اس کا ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کسی کے دھوکے میں
نہیں آتا۔اگر کوئی یہ چاہے کہ ریاکاری اور فریب سے خدا تعالیٰ کو ٹھگ لوں گا تو یہ حماقت اور نادانی ہے۔وہ خود ہی
دھو کا کھارہا ہے۔دنیا کی زیب ، دنیا کی محبت ساری خطا کاریوں کی جڑ ہے۔"دنیا کی خوبصورتی اور دنیا کی محبت جو ہے یہ
سب خطا کاریوں کی جڑ ہے " اس میں اندھا ہو کر انسان انسانیت سے نکل جاتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ میں کیا کر رہا ہوں
اور مجھے کیا کرنا چاہئے تھا۔جس حالت میں عقلمند انسان کسی کے دھو کہ میں نہیں آسکتا تو اللہ تعالیٰ کیونکر کسی کے
دھو کہ میں آسکتا ہے۔مگر ایسے افعالِ بد کی جڑ دنیا کی محبت ہے اور سب سے بڑا گناہ جس نے اس وقت مسلمانوں کو
تباہ حال کر رکھا ہے اور جس میں وہ مبتلا ہیں وہ یہی دنیا کی محبت ہے۔سوتے جاگتے ، اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے ہر وقت
لوگ اسی غم و ہم میں پھنسے ہوئے ہیں اور اس وقت کا لحاظ اور خیال بھی نہیں کہ جب قبر میں رکھے جاویں گے۔ایسے
لوگ اگر اللہ تعالیٰ سے ڈرتے اور دین کے لیے ذرا بھی ہم و غم رکھتے تو بہت کچھ فائدہ اٹھا لیتے۔" فرمایا " سعدی "جو
فارسی کا شاعر ہے " کہتا ہے:
گر وزیر از خدا بترسیدی
کاش وزیر خدا سے ڈر تا۔"ملازم لوگ تھوڑی سی نوکری کے لیے اپنے کام میں کیسے چست و چالاک ہوتے
ہیں لیکن جب نماز کا وقت آتا ہے تو ذرا ٹھنڈاپانی دیکھ کر ہی رہ جاتے ہیں۔ایسی باتیں کیوں پید اہوتی ہیں ؟ اس لیے کہ
اللہ تعالیٰ کی عظمت دل میں نہیں ہوتی۔اگر خدا تعالیٰ کی کچھ بھی عظمت ہو اور مرنے کا خیال اور یقین ہو تو ساری

خطبات مسرور جلد 14
83
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
سستی اور غفلت جاتی رہے۔اس لیے خدا تعالیٰ کی عظمت کو دل میں رکھنا چاہئے اور اس سے ہمیشہ ڈرنا چاہئے۔اس کی
گرفت خطر ناک ہوتی ہے۔وہ چشم پوشی کرتا ہے اور در گذر فرماتا ہے۔لیکن جب کسی کو پکڑتا ہے تو پھر بہت سخت
پکڑتا ہے یہاں تک کہ لا تخافُ عُقبها (الشمس: 16)۔پھر وہ اس امر کی بھی پروا نہیں کرتا کہ اس کے پچھلوں
کا کیا حال ہو گا۔بر خلاف اس کے جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے اور اس کی عظمت کو دل میں جگہ دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ
ان کو عزت دیتا اور خود اُن کے لیے ایک سپر ہو جاتا ہے۔حدیث میں آیا ہے مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَ۔یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے ہو جاوے اللہ تعالیٰ اس
کا ہو جاتا ہے۔مگر افسوس یہ ہے کہ جو لوگ اس طرف توجہ بھی کرتے ہیں اور خداتعالی کی طرف آنا چاہتے ہیں ان
میں سے اکثر یہی چاہتے ہیں کہ ہتھیلی پر سرسوں جمادی جاوے۔وہ نہیں جانتے کہ دین کے کاموں میں کس قدر صبر
اور حوصلہ کی حاجت ہے۔اور تعجب تو یہ ہے کہ وہ دنیا جس کے لیے وہ رات دن مرتے اور ٹکریں مارتے ہیں اس کے
کاموں کے لیے تو برسوں انتظار کرتے ہیں۔کسان بیج بو کر کتنے عرصہ تک منتظر رہتا ہے۔لیکن دین کے کاموں میں
آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پھونک مار کر ولی بنادو اور پہلے ہی دن چاہتے ہیں کہ عرش پر پہنچ جاویں۔حالانکہ نہ اس راہ میں
کوئی محنت اور مشقت اٹھائی اور نہ کسی ابتلا کے نیچے آیا۔فرمایا کہ "خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کا یہ قانون اور آئین
نہیں ہے۔یہاں ہر ترقی تدریجی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ نری اتنی باتوں سے خوش نہیں ہو سکتا کہ ہم کہہ دیں ہم
مسلمان ہیں یا مومن ہیں۔چنانچہ اس نے فرمایا ہے کہ " أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ (العنكبوت: 03) یعنی کیا یہ لوگ گمان کر بیٹھے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اتنا ہی کہنے پر راضی ہو جاوے اور یہ
لوگ چھوڑ دیئے جاویں کہ وہ کہہ دیں ہم ایمان لائے اور ان کی کوئی آزمائش نہ ہو۔یہ امر سنت اللہ کے خلاف ہے کہ
پھونک مار کر ولی اللہ بنادیا جاوے۔اگر یہی سنت ہوتی تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے اور پھر اپنے
جان نثار صحابہ کو پھونک مار کر ولی بنا دیتے۔ان کو امتحان میں ڈلوا کر ان کے سر نہ کٹواتے اور خد اتعالیٰ ان کی نسبت یہ
نہ فرما تا کہ مِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا (الاحزاب:24)" پس ان میں
سے وہ بھی ہے جس نے اپنی منت کو پورا کیا اور ان میں سے وہ بھی ہیں جو ا بھی انتظار کر رہے ہیں۔آپ نے فرمایا:" پس جب دنیا بغیر مشکلات اور محنت کے ہاتھ نہیں آتی تو عجیب بے وقوف ہے وہ انسان جو
دین کو حلوہ بے دود سمجھتا ہے۔یہ تو سچ ہے کہ دین سہل ہے مگر ہر نعمت مشقت کو چاہتی ہے۔بایں اسلام نے تو ایسی
مشقت بھی نہیں رکھی۔ہندوؤں میں دیکھو کہ ان کے جوگیوں اور سنیاسیوں کو کیا کیا کرنا پڑتا ہے۔کہیں ان کی
کمریں ماری جاتی ہیں۔کوئی ناخن بڑھاتا ہے۔ایسا ہی عیسائیوں میں رہبانیت تھی۔اسلام نے ان باتوں کو نہیں رکھا بلکہ
اس نے یہ تعلیم دی کہ قد أَفْلَحَ مَن زَثْهَا (الشمس: 10) یعنی نجات پا گیا وہ شخص جس نے تزکیہ نفس کیا۔یعنی

خطبات مسرور جلد 14
84
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
جس نے ہر قسم کی بدعت، فسق و فجور ، نفسانی جذبات سے خدا تعالیٰ کے لیے الگ کر لیا۔اور ہر قسم کی نفسانی لذات کو
چھوڑ کر خدا کی راہ میں تکالیف کو مقدم کر لیا۔ایسا شخص فی الحقیقت نجات یافتہ ہے جو خدا تعالیٰ کو مقدم کرتا ہے اور
دنیا اور اس کے تکلفات کو چھوڑتا ہے۔"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 355 تا 357)
اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم اپنے اندر عملی تبدیلیاں پیدا کرنے والے ہوں۔سچائی کے معیار کی اہمیت کو سمجھنے
والے ہوں۔دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر صرف
اپنے مونہوں سے نہیں بلکہ حقیقت میں آپ کی بعثت کے مقصد کو سمجھنے والے ہوں اور اسے پورا کرنے والے
ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی بھر پور کوشش کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو
ہر چیز پر مقدم کر کے اسے حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب پڑھاؤں گا جو مکرم قاسم تورے صاحب مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ
کا ہے۔یہ وہاں کے مقامی باشندے تھے۔25 جنوری 2016ء کو بقضائے الہی وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجِعُون۔آپ نے 1986ء میں احمدیت قبول کی تھی۔قبول احمدیت سے قبل آپ ایک ذاتی مدرسہ چلاتے تھے
اور احمدیت میں داخل ہونے کے بعد آپ نے وہ اپنا مدرسہ جماعت کو پیش کر دیا جسے بعد میں پرائمری سکول میں
تبدیل کر دیا گیا۔1990ء میں جامعہ احمدیہ آئیوری کوسٹ سے مشنری کورس جو مربی کا کورس ہے ، معلم کا کورس ہے
مکمل کیا اور اس کے بعد ایک لمبے عرصے تک آئیوری کوسٹ کے طول و عرض میں تبلیغی دورہ جات کئے۔بیشمار
شہروں اور دیہاتوں میں احمدیت کا پودا لگایا۔آپ کو دس سال تک بستم ریجن میں بطور ریجنل مشنری کام کرنے کی بھی
توفیق ملی۔آپ نے تقریباً ایک سال اردو زبان سیکھنے کے لئے صرف کیا اور پھر وفات تک جولا زبان میں خطبات جمعہ
کے ترجمہ کا کام بھی جاری رکھا۔مرحوم موصی تھے۔وہاں کے مبلغ باسط صاحب لکھتے ہیں کہ آپ سے خاکسار کا
تعارف 1996ء میں ہو ا تھا۔86 ء سے لے کر اب تک گزشتہ تیس سال سے ان کو جماعتی خدمت کی توفیق مل رہی
تھی۔جماعت سے وفاداری، خلافت سے محبت، کلام امام سے محبت اور ان تھک محنت ان کے نمایاں اوصاف تھے۔آپ نے اپنے شوق سے اردو لکھنی پڑھنی سیکھی تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے براہ راست
استفادہ کر سکیں۔اس کے لئے دو دفعہ قادیان بھی گئے تا کہ اردو سیکھ سکیں۔واپس آکر بڑے شوق سے کتب کا
مطالعہ کیا کرتے تھے۔مربی صاحب کہتے ہیں کہ اس سلسلہ میں میرے ساتھ اکثر ٹیلیفون پر رابطہ ہو تا تھا۔مختلف
محاورات اور مشکل الفاظ کے بارے میں پوچھتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام بھی بڑے شوق اور
عشق کے جذبے سے پڑھتے تھے اور اس کا ترجمہ جاننے کی بھی کوشش کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں خوش الحانی

خطبات مسرور جلد 14
85
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 فروری 2016
عطا کی تھی۔کہتے ہیں ایک دفعہ ایک سفر کے دوران انہوں نے خاکسار سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فارسی
کلام سیکھنے کی فرمائش کی۔کہتے ہیں میں نے انہیں جان و دلم فدائے جمال محمد است کے تقریباً پانچ اشعار ترنم کے
ساتھ سکھائے۔چنانچہ جب ہم گاؤں میں پہنچے جہاں دورے پہ جارہے تھے تو وہاں جلسے میں انہوں نے وہ اشعار ترنم
سے سنائے۔اور پھر جو لا زبان میں ان کا ترجمہ بھی کیا۔اسلام احمدیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور ظہور امام مہدی
کے بارے میں عربی، جولا اور فریج زبان میں بیشمار نظمیں خود انہوں نے کمپوز کیں اور خود ہی ترنم سے پڑھتے بھی
تھے جو کہ لوگوں میں بے حد مقبول ہوئیں۔2003ء میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی وفات کے بعد نارتھ ریجن میں جو باغیوں کے کنٹرول میں تھا
اور عملاً ملک سے کٹا ہو اتھا وہاں جماعت کے مخالفین نے یہ جھوٹا پراپیگنڈہ شروع کر دیا کہ ان کے خلیفہ کی وفات ہو
گئی ہے اور اس کے بعد اب جماعت ختم ہو گئی ہے جس سے اس علاقے کے احمدیوں میں بے چینی پھیل گئی۔جب یہ
خبر مرکز میں پہنچی تو قاسم تورے صاحب کو اس جھوٹے پراپیگنڈے کے قلع قمع کے لئے بھیجا گیا۔ان دنوں میں
نارتھ ریجن کا سفر بہت مشکل تھا لیکن قاسم صاحب بس پر ، ٹریکٹر ٹرالی پر ، موٹر سائیکل پر، گدھا گاڑی پر ، پیدل سفر
کرتے کراتے جنگلوں میں سے گزرتے ہوئے ان جماعتوں میں پہنچے۔وہاں اس علاقے میں دوبارہ تبلیغ کی اور بتایا کہ
خلافت کا نظام اللہ تعالیٰ کے فضل سے قائم ہے۔پھر اس سے احمدیوں کا مورال بلند ہوا۔چنانچہ اس دورے کے نتیجہ
میں بہت سی جماعتوں میں زندگی کی نئی روح پید اہوئی اور یوں انہیں جھوٹے پراپیگنڈے کو ختم کرنے کی توفیق ملی۔تبلیغ کی خاطر آپ اکثر ایک ایک ماہ کے مسلسل دورے کیا کرتے تھے اور بڑی محنت کرنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ
مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نسلوں کو بھی جماعت کے ساتھ وفا کا تعلق رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 فروری 2016ء تا 03 / مارچ 2016ء جلد 23 شماره 109 صفحہ 05 تا 08)

آج 10 میں سے 10 باقی