حضرت مصلح موعودؓ: حضرت مسیح موعودؑ کے بیان فرمودہ بعض سبق آموز واقعات
خطبات مسرور جلد 14
128
10
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 04 / مارچ 2016ء بمطابق 04 امان 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
گزشتہ کچھ عرصہ میں بعض جمعوں کے خطبات میں میں نے بعض کہاوتیں، حکایتیں یا بعض کہانیاں جو
سبق آموز ہیں جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے
سے بیان فرمائیں، بیان کیں۔آج جب میں نے ان حکایتوں کو بیان کرنے کے لئے چنا تو مجھے خیال آیا کہ پاک وہند کی
پرانی کہانیاں اور روایتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائی ہیں ان روایتوں کا آج تک جاری رہنا بھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل سے ہی ہے۔اگر جماعت کے لٹریچر میں یہ نہ ہو تیں تو کبھی کی یہ کہیں دفن
ہو چکی ہوتیں اور اس جدید زمانے میں ان کو کوئی بھی نہ جانتا۔آج ان باتوں کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوتا ہے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا میں یہ دیکھ رہا تھا۔سو ان روایتوں کو آج بیان کروں گا۔یہ صرف کہانیاں ہی نہیں بلکہ
بعض حقیقی واقعات بھی ہیں۔بعض اور طرز میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نصائح بھی فرمائی ہوئی ہیں۔بعض
جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بعض باتوں کی طرف توجہ دلاتے ہیں جو بظاہر تو لطیفے ہیں لیکن ان لطیفوں میں سے
بھی آپ اصلاح کا پہلو ہمارے سامنے پیش فرما دیتے ہیں۔ایسا ہی بظاہر ایک لطیفہ ہے جو پیش کر تاہوں۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مالن کی مثال بیان فرمایا
کرتے تھے۔فرماتے کہ اس کی دولڑکیاں تھیں ایک کمہاروں کے گھر بیاہی ہوئی تھی دوسری مالیوں کے ہاں۔جب
کبھی بادل آتا تو وہ عورت دیوانہ وار گھبرائی ہوئی پھرتی تھی۔لوگ کہتے تھے اسے کیا ہو گیا ہے ؟ وہ کہتیں کہ میری
ایک بیٹی نہیں رہی۔کیوں کہ اگر بارش ہو گئی تو جو کمہاروں کے ہاں بیاہی ہوئی ہے وہ نہیں رہی، ان کا کاروبار ختم ہو
جائے گا۔اور اگر بارش نہ ہوئی تو جو مالیوں کے گھر ہے وہ نہیں رہے گی کیونکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے ان کی سبزیاں
خطبات مسرور جلد 14
129
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
وغیرہ نہیں آگیں گی۔تو بہر حال اگر ہو گئی تو کمہارن کے بر تن خراب ہو جائیں گے۔اگر نہ ہوئی تو سبزیوں والوں کی
سبزی کا نقصان ہو گا۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد سوم صفحہ 211)
بظاہر تو یہ ہلکی پھلکی بات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ مثال اس ضمن میں بیان فرمائی کہ
قادیان کے دو آدمیوں کا آپس میں اختلاف ہو گیا۔دوستوں نے سمجھایا لیکن دونوں نے یہی کہا کہ نہیں ہم نے
انگریزی عدالت میں جانا ہے وہیں سے فیصلہ کروانا ہے اور ایک دوسرے پر سر کاری عدالت میں نالش کر دی۔جب مقدمے کی پیشی ہوتی تو وہ خود یا ان کا کوئی نمائندہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں دعا کے لئے
کہنے آجاتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے کہ دونوں میرے مرید ہیں اور ان سے تعلق بھی
ہے۔کس کے لئے دعا کروں کہ وہ ہارے اور وہ جیتے۔میں تو یہی دعا کر تاہوں کہ جو سچا ہے وہ جیت جائے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 3 صفحہ 210)
آجکل بھی یہی حال ہے۔جب احمدی ایک دوسرے پر قضاء میں یا عدالت میں کیس کرتے ہیں تو دعا کے
لئے بھی ساتھ لکھ دیتے ہیں۔ایسی دعا کے لئے کہنا تو ایسا ہی ہے جیسے بارش ہونے یا نہ ہونے کا معاملہ ہے۔یا تو کمہاروں
میں بیاہی ہوئی لڑکی کو نقصان پہنچے گا یامالیوں میں بیاہی ہوئی لڑکی کو نقصان پہنچے گا۔کسی نہ کسی نے نقصان اٹھانا ہے۔یہاں یہ بھی واضح کر دوں کہ اس مثال سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں
مقدمے بازی ہوتی تھی تو آج بھی اگر ہو رہی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، یہ جائز ہے۔یہ جائز تو ہے کہ انصاف کے
لئے انسان عدالت میں جائے لیکن اگر آپس میں فیصلے دوستوں کے ذریعہ ہو سکتے ہوں، ثالثی فیصلے ہو سکتے ہوں، مل بیٹھ
کے ہو سکتے ہوں تو عدالتوں میں بھی نہیں جانا چاہئے اور پھر ڈھٹائی بھی نہیں دکھانی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے بھی اس نمونے کو پسند نہیں فرمایا تھا۔پس ضد جو ہے یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔اس لئے اس ضد سے بھی بچنا
چاہئے اور پھر دعا کے لئے کہہ کے امام کو بھی مشکل سے بچانا چاہئے۔کیونکہ اگر دونوں ہی فریق احمد ی ہوں تو کس کے
لئے دعا کرے اور کس کے لئے نہ کرے۔اور وہی دعا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میں کرتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ جس کا حق بنتا ہے اسے دے دے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایک حکم کی طرف، ایک بات کی طرف ہمیں توجہ دلائی اور وہ یہ کہ والدین کا عزت و احترام
کرنا چاہئے۔سوائے دین کے معاملے کے ، خدا تعالیٰ کے حکموں کے معاملے کے والدین کی اطاعت کرنی چاہئے۔ان
کے حقوق ادا کرنے چاہئیں۔جب دین کا معاملہ آئے تو بیشک یہ کہا جاسکتا ہے کہ میں احترام تو آپ کا کرتاہوں لیکن
کیونکہ خد اتعالیٰ کا معاملہ ہے اس لئے یہ بات ماننا میرے لئے مشکل ہے ، میری مجبوری ہے۔
خطبات مسرور جلد 14
130
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک
کرے اور ان کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہ کرے۔لیکن بہت سے نوجوان ایسے ہیں جو اپنے ماں باپ کا مناسب
احترام نہیں کرتے اور نہ ان کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔بلکہ اولاد میں سے اگر کسی کو اچھا عہدہ مل جائے تو وہ اپنے
غریب والدین سے ملنے میں بھی شرم محسوس کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ
کسی ہندو نے بڑی تکلیف برداشت کر کے اپنے لڑکے کو بی اے اور ایم اے کروایا اور اس ڈگری کو حاصل کرنے کے
بعد وہ ڈپٹی ہو گیا۔سول سروس پہ چلا گیا۔اس زمانے میں ڈپٹی ہونا بڑا اعزاز تھا۔گو آج کے زمانے میں کوئی بڑا اعزاز
نہیں سمجھا جاتا۔اس کے باپ کو ایک دن خیال آیا کہ میرا لڑکاڈپٹی ہو گیا ہے میں بھی اس سے مل آؤں۔چنانچہ جس
وقت وہ ہندو اپنے بیٹے کو ملنے کے لئے مجلس میں پہنچا تو اس وقت اس کے پاس وکیل اور بیرسٹر وغیرہ بیٹھے ہوئے
تھے۔یہ بھی اپنی گندی دھوتی کے ساتھ ایک طرف بیٹھ گیا۔باتیں ہوتی رہیں۔ان میں سے کسی شخص کو اس آدمی کا
بیٹھنا برا محسوس ہوا اور اس نے پوچھا کہ ہماری مجلس میں یہ کون بیٹھا ہوا ہے ؟ تو ڈپٹی صاحب اس کی بات سن کر
جھینپ گئے اور شرمندگی سے بچنے کے لئے کہنے لگے کہ یہ ہمارے ٹہلیا ہیں۔یعنی کھلانے والے ہیں۔باپ اپنے بیٹے کی یہ بات سن کر غصے کے ساتھ جل گیا اور اپنی چادر سنبھالتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا اور کہنے
لگا۔جناب ! میں ان کا ٹہلیا نہیں ان کی ماں کا ٹہلیا ہوں۔ساتھ والوں کو جب معلوم ہوا کہ یہ ڈپٹی صاحب کے والد
ہیں تو انہوں نے اس کو بڑی لعن طعن کی کہ اگر ہمیں پہلے بتا دیتے تو ہم اس کی مناسب تعظیم و تکریم کرتے۔ادب
کے ساتھ ان کو بٹھاتے۔بہر حال اس قسم کے نظارے دیکھنے میں آتے ہیں کہ اگر رشتہ دار غریب ہوں تو لوگ رشتہ
داروں کے ساتھ ملنے سے جی چراتے ہیں۔چاہے وہ باپ ہے یا کوئی اور رشتہ دار ہے تا کہ ان کی اعلیٰ پوزیشن میں کوئی
کمی نہ آئے۔گویا ماں باپ کا احترام یا اور دوسرے رشتے جن کا احترام کرنا چاہئے ان سے لوگ بچتے ہیں اور پھر بجائے
اس کے کہ ماں باپ کا نام روشن کریں یہ تو الگ رہا ان کے نام کو بٹہ لگانے والے بن جاتے ہیں۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 7 صفحه 593)
ایک دفعہ حضرت مصلح موعودؓ یہ مضمون بیان فرمارہے تھے کہ لوگ بعض علماء یا مقررین کی تقریر صرف
وقتی حظ اٹھانے کے لئے عاد تا سنتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس بارے میں یہی فرمایا ہوا ہے کہ
مجلسوں میں صرف اس لئے نہ آؤ کہ فلاں مقرر اچھا ہے اس کی تقریر سننی ہے بلکہ یہ دیکھو کہ اس مجلس میں کیا ذکر ہو
رہا ہے اور اس سے کیا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔بہر حال بعض لوگ نہ مقرر کی بات کی گہرائی کو نہ تقریر کو سمجھ رہے
ہوتے ہیں، نہ اس کا مقصد ان کو سمجھ آ رہا ہوتا ہے۔صرف وقتی حظ کے لئے بیٹھے ہوتے ہیں۔اسی طرح بعض
مقررین بھی صرف عارضی جذباتی کیفیت پیدا کرنے کے لئے بڑی زور دار تقریر کرتے ہیں یا کرنے کی کوشش
خطبات مسرور جلد 14
131
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
کرتے ہیں اور بڑی مختلف آوازیں نکالتے ہیں۔بناوٹی قسم کی رقت بھی طاری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔تو ایسے
ہی ایک خطیب کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک خطیب کا ذکر سناتے تھے
کہ وہ لیکچر کے لئے کھڑا ہوا اور اس کا مضمون بڑار فت والا تھا۔ایک شخص آیا اور کھڑا ہو گیا۔زمیندار آدمی تھا۔ہاتھ
میں اس کے ترنگڑی تھی۔یہ زمینداروں کی ایک چیز ہوتی ہے تین شاخہ سا آلہ ہوتا ہے۔اس کا دستہ لمبا ہو تا ہے جو
بھوسہ وغیرہ اٹھانے کے لئے ، تُوڑی اٹھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔پر
جب جدید ٹیکنالوجی آئی ہے تو اس سے پہلے پرانے زمانے میں تو یہ یہاں مغربی ممالک میں بھی استعمال
ہو تا تھا۔بہر حال دیہات سے آیا اور تقریر سننے کے لئے کھڑا ہو گیا۔جتنے لوگ وہاں بیٹھے تھے ان پر تو اس تقریر کا اثر
نہ ہوا لیکن وہ زمیندار تھوڑی ہی دیر بعد رونے لگ گیا۔تقریر کرنے والا جو واعظ تھا اس کی جو شامت آئی اور اس کے
دل میں ریا پیدا ہوئی تو اس نے خیال کیا کہ یہ میرے وعظ سے متاثر ہو گیا۔اس نے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا کہ
دیکھو انسانوں کے قلوب بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ تم لوگ ہو جو گھنٹوں سے میر اوعظ سن رہے ہو لیکن ان
مطلق اثر نہیں ہوا۔مگر یہ ایک اللہ کا بندہ ہے اس پر فوراً اثر ہو گیا۔تھوڑی دیر کے لئے آیا ہے، کھڑ ا ہوا ہے اور یہ
رو پڑا۔پھر اس نے لوگوں کو بتانے کے لئے کہ دیکھو کتنا اثر ہو ا ہے اس سے پوچھا کہ میاں ! کس بات نے تم پہ اثر کیا
ہے کہ تم رو پڑے ہو۔اس نے کہا، اس کو صحیح طرح زمیندار لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں جو پرانے ہوں کہ کل اسی
طرح میری بھینس کا بچہ اڑا اڑا کر مر گیا تھا تو جب میں نے آپ کی آواز سنی تو وہ یاد آگیا اور میں رو پڑا۔تو یہ سن کر
خطیب صاحب بہت شرمندہ ہوئے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 6 صفحہ 137)
گویا اس شخص کے جذبات تو ابھرے لیکن خطیب کے زور دار آواز میں بولنے اور بعض دفعہ رفت کی
کوشش میں اپنے گلے سے عجیب و غریب آوازیں نکالنے کی وجہ سے اس کو اپنی بھینس کا بچہ جو گلے سے عجیب
آوازیں نکالتے ہوئے مرا تھاوہ یاد آگیا۔تو خطیب بیچارے کو اپنے خطاب کی جو غلط فہمی ہو گئی تھی کہ میری جو رفت
بھری تقریر ہے یہ سن کے شاید یہ رو پڑا ہے تو وہ اس کی ریانے، اس کی بناوٹ نے فورا دُور کر دی۔ہمارے خلاف جو
مولوی بولتے ہیں اگر کبھی ان کی تقریریں سنیں تو بالکل اسی طرح آوازیں آرہی ہوتی ہیں۔بہر حال یہ تو اُن لوگوں کا
کام ہے۔خاص طور پر جب ان کو احمدیت کے خلاف بولنے کا جوش آتا ہے تو جو لوگ پاکستان میں رہتے ہیں یا پاکستان
سے ان دنوں میں آئے ہیں ان کو پتا ہو گا، جنہوں نے ان کی تقریریں سنی ہوں گی کہ کس طرح کی اور کیسی تقریریں
ان کی ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کا ہم پر یہ احسان ہے کہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی توفیق ملی ورنہ اسلام کے
نام پر پیروں نے جو دوکانداریاں چمکائی ہوئی ہیں ہم بھی شاید انہی کا حصہ ہوتے۔دعوے تو یہ پیر لوگ کرتے ہیں کہ
خطبات مسرور جلد 14
132
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
بڑے پہنچے ہوئے لوگ ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی دعاؤں سے اپنی ضروریات پوری کر لیتے ہیں۔ہمیں کسی چیز کی
ضرورت نہیں۔اللہ تعالیٰ سے ہمارا بڑا قریبی تعلق ہے اور دنیا سے بالکل بے رغبتی ہے۔لیکن ان کے عمل کیا ہیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک شخص کی نسبت فرماتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو خاص درجہ تک پہنچا
ہوا سمجھتا تھا مگر ایک دفعہ ایک مرید کے ہاں گیا اور جا کر کہا کہ لاؤ میرا ٹیکس۔یعنی مجھے نذرانہ دو۔قحط کا موسم تھا۔مرید نے کہا کہ کچھ نہیں ہے۔اس دفعہ معاف کر دو۔پیر صاحب بہت دیر تک لڑتے جھگڑتے رہے اور آخر کوئی چیز
اس کی بکوائی۔کوئی چیز اس کو پیچنی پڑی اور پھر روپیہ لے کر اس کی جان چھوڑی۔تو اس قسم کی کمزوریاں اور گندان
لوگوں میں دیکھے جاتے ہیں جو بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں کہ ہم بڑے پہنچے ہوئے ہیں۔(ماخوذ از ذکر الہی۔انوار العلوم جلد 3 صفحہ 495-494)
اور یہ اُس زمانے کی کوئی پرانی باتیں نہیں بلکہ آج بھی پاکستان وغیرہ ملکوں میں ایسے پیر موجود ہیں۔قرآن کریم میں جو علم و معرفت کا بیان ہوا ہے۔اس نے ہر علم کا احاطہ کیا ہو ا ہے۔یہ اور بات ہے کہ اپنی کم علمی اور
کم غور و تدبر کی وجہ سے اکثر اس کی گہرائی تک نہیں پہنچ سکتے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ مجھے یاد ہے ایک
دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا طب کے تمام اصول قرآن مجید میں بیان کئے گئے ہیں اور دنیا کی
تمام امراض کا علاج قرآن مجید میں موجود ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ ہو سکتا ہے مجھے اس طرح قرآن مجید پر غور
کرنے کا موقع ہی نہ ملا ہو اور ممکن ہے میرا عرفان ابھی تک اس حد تک نہ پہنچا ہو مگر بہر حال جتنا بھی عرفان ہے اپنا
عرفان اور اپنے بڑوں
کا تجربہ ملاکر میں کہہ سکتا ہوں کہ قرآن مجید سے باہر ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 13 صفحہ 503)
پس قرآن کریم پر غور اور تدبر کرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفاسیر پڑھنی چاہئیں۔پھر
حضرت مصلح موعودؓ نے بھی تفسیریں لکھی ہیں وہ پڑھنی چاہئیں۔خلفاء کی بعض آیتوں پر وضاحتیں ہیں، تفسیر ہے ان
کو دیکھنا چاہئے۔خود غور کرنا چاہئے اور قرآن کریم سے ہی علم و معرفت کے نکتے تلاش کرنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہیئے۔بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ہم نے علم حاصل کر لیا اور یہ بہت ہے اور کسی چیز کی ہمیں ضرورت
نہیں۔کسی تجربے کی ہمیں ضرورت نہیں۔کسی دوسرے سے مشورہ لینے کی ہمیں ضرورت نہیں۔لیکن یہ ضروری
ہے یہ یادرکھنے والی بات ہے کہ علم کے ساتھ تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر کوئی شخص محض کتاب پڑھ کر طبیب
بننا چاہے تو بہت مشکل ہے۔بڑا محال ہے۔مثلاً طب کی کتب ہیں۔ضرورت ہے کہ ان کے پڑھنے کے ساتھ لائق
طبیب کے سامنے مریضوں کی تشخیص اور علاج کیا ہو۔اگر ایک طبیب ہے جب کتب پڑھ لے تو پھر کسی ماہر کے
سامنے مریضوں کی تشخیص اور علاج بھی کرتا ہو۔اسی لئے ڈاکٹروں کو جب کالجوں میں پڑھایا جاتا ہے تو اس کے
خطبات مسرور جلد 14
133
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
ساتھ ساتھ ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ان کے پریکٹیکل بھی ہو رہے ہوتے ہیں۔اگر یہ نہ ہو تو تجربہ حاصل نہیں ہوتا
اور انسان کچھ سیکھ نہیں سکتا۔لیکن اس کے بعد بھی تجربات ضروری ہوتے ہیں صرف یہی نہیں کہ پڑھائی کے
دوران تجربہ حاصل کر لیا۔بہر حال کسی طبیب کا طب کا علم تبھی کامل ہو گا جب وہ ساتھ عمل بھی کرے گا۔بغیر
عمل کے علم مفید نہیں ہو تا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسی علم اور عمل کے متعلق سناتے تھے کہ ایک طبیب تھا جو بہت بڑا عالم
تھا۔اس نے طب کا خوب مطالعہ کیا ہوا تھا۔علم حاصل کیا ہوا تھا۔بہت پڑھا ہوا تھا۔اس نے رنجیت سنگھ کا شہرہ سنا تو
دتی سے اس کے دربار میں پہنچا کہ شاید ترقی حاصل ہو۔رنجیت سنگھ کا وزیر ایک مسلمان تھا۔اس نے اس سے ملاقات
کی اور اس سے مہاراجہ سے ملنے کے لئے سفارش چاہی۔یعنی طبیب نے مسلمان وزیر سے ملاقات کی اور کہا کہ میری
سفارش کرو کہ میں راجہ سے مل سکوں۔وزیر کو اندیشہ ہوا کہ اگر اس کا رسوخ ہو گا تو میں کہیں گر نہ جاؤں۔اور
طبیب کی سفارش نہ کرنا بھی اس نے مروّت کے خلاف سمجھا۔کچھ وہ طبیب صاحب کی باتوں سے سمجھ بھی گیا تھا کہ
ان
کا عملی تجر بہ تو کچھ نہیں لیکن بہر حال علم بہت ہے۔مہاراجہ رنجیت سنگھ سے اس نے اس کی سفارش کی اور کہا کہ
حضور یہ بہت بڑے عالم ہیں۔انہوں نے فلاں کتاب پڑھی ہوئی ہے اور اس مسلمان وزیر نے اس طبیب کے علم کی
بہت تعریف کی۔مہاراجہ نے پوچھا کہ یہ بتاؤ کہ انہوں نے علاج بھی کیا ہے، تجربہ حاصل کیا ہے ؟ وزیر نے کہا کہ
تجربہ بھی حضور کے طفیل ہو جائے گا۔آپ پہ تجربہ کر لیں گے۔رنجیت سنگھ بڑا عقل مند آدمی تھا۔وہ سمجھ گیا کہ علم
بغیر عمل کے کچھ نہیں اور کہا کہ تجربے کے لئے کیا غریب رنجیت سنگھ ہی رہ گیا ہے۔بہتر ہے کہ حکیم صاحب کو
انعام دے کر رخصت کر دیا جائے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 7 صفحہ 19-18)
پس علم کے ساتھ عملی تجربہ بھی ضروری ہے اور دنیا میں اس کی بڑی اہمیت ہے۔کسی بھی میدان میں علم
حاصل کرنے کے بعد اگر عملی تجربہ حاصل نہ کیا جائے تو بعض موقعے ایسے آتے ہیں جہاں کام کرتے وقت انسان کو
پتا نہیں لگتا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں اور باوجو د علم کے جو مسئلہ سامنے ہوتا ہے، جو روک ہوتی
ہے وہ دُور نہیں ہو سکتی۔پس اگر صرف علم حاصل کر کے انسان اپنے آپ کو کسی مید ان
کا ماہر سمجھنے لگ جائے تو پھر
اسے رنجیت سنگھ والا جواب ملے گا۔جماعت کی عمومی ترقی کے لئے بھی یہ بہت ضروری ہے اور اس کی بہت اہمیت ہے کہ نوجوان جدید علم
جب حاصل کرتے ہیں تو اس کا مزید تجربہ بھی حاصل کریں اور اپنے علم کو تجربہ کار لوگوں کے ساتھ ملا کر پھر
جماعت کی ترقی کے لئے بھی استعمال کریں۔بہت سے مشورے لوگ دیتے ہیں۔نئی ٹیکنالوجی ہے اس کو استعمال کرنا
ہے تو بعض دفعہ علم کی حد تک تو ٹھیک ہوتا ہے لیکن بعض مسائل ایسے ہوتے ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے اور یا
خطبات مسرور جلد 14
134
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
پھر ایسی روکیں سامنے آسکتی ہیں جن پر غور کرنا ضروری ہوتا ہے اور تجربہ کار لوگ یہ بتا سکتے ہیں۔ایک احمدی ہو کر ایمان کی ایسی صورت میں حفاظت ہو سکتی ہے جب نظام جماعت اور خلافت سے مضبوط
تعلق ہو اور باقاعدہ تعلق ہو اور اس تعلق کے لئے ان ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے جن سے دور بیٹھ کر بھی
وہ تعلق قائم رہے۔حضرت مصلح موعودؓ اس بات کو بیان کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ جماعتی معاملات میں
افراد کبھی ترقی نہیں کر سکتے بلکہ کبھی زندہ نہیں رہ سکتے جب تک ان کا جڑ سے تعلق نہ ہو اور اس زمانے میں یہ تعلق
پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ اخبارات ہیں۔انسان کسی جگہ بھی بیٹھا ہو اہو اگر اسے سلسلہ کے اخبارات پہنچتے رہیں تو ایسا
ہی ہوتا ہے جیسے پاس بیٹھا ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے میں اب بول رہا ہوں۔اس وقت آپ بیان فرماتے ہیں
کہ اب عورتوں کا جلسہ ہو رہا ہے، جلسے کی تقریر ہے۔عورتیں لاؤڈ سپیکر پر تقریر سن رہی ہیں۔اگر لاؤڈ سپیکر کے
ذریعہ سے ان تک آواز نہ جارہی ہوتی تو ان کو کچھ علم نہ ہوتا کہ کیا بول رہے ہیں۔پس لاؤڈ سپیکر نے عورتوں کو میری
تقریر کے قریب کر دیا ہے۔یہاں بھی اب لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ سے ، عورتوں کے ہال میں بھی آواز جارہی ہے اور وہ
بھی سُن رہی ہیں۔یہ بھی ایک قربت ہے۔اسی طرح اخبارات دُور رہنے والوں کو قوم سے وابستہ رکھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیشہ
فرمایا کرتے تھے کہ الحکم اور بدر ہمارے دو بازو ہیں۔گو بعض دفعہ یہ اخبارات ایسی خبریں بھی شائع کر دیتے تھے جو
ضرر رساں ہوتی تھیں مگر چونکہ ان کے فوائد ان کے ضرر سے زیادہ تھے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرمایا کرتے تھے کہ ہم ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے یہ دو اخبارات ہمارے دو بازو ہیں۔دو بازو ہونے کے یہی معنی
ہیں کہ ان کے ذریعہ ہمارا جو بازو ہے یعنی جماعت وہ ہم سے ملا ہوا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ اُس زمانے میں، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں، ہمارے اخبارات
کی طرف احباب کو بہت توجہ ہوا کرتی تھی۔حالانکہ جماعت اس وقت آج سے دسواں یا بیسواں حصہ تھی اور اب تو
سوواں یا ہزارواں حصہ ہے۔چنانچہ بدر کی خریداری ایک زمانے میں، اُس زمانے میں چودہ پندرہ سورہ چکی تھی۔اس
کے بعد پھر کم ہوتی رہی۔اسی طرح الحکم کی تعداد بھی بڑھی۔جماعت کے دوست اس زمانے میں کثرت سے
اخبارات خریدتے تھے بلکہ جو پڑھے لکھے نہیں تھے بعض دفعہ وہ بھی خریدتے تھے اور دوسروں کو پڑھنے کے لئے
دے دیتے تھے اور سمجھتے تھے کہ یہ بھی تبلیغ کا ایک ذریعہ ہے۔(ماخوذ از مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر۔انوار العلوم جلد 14 صفحہ 545-544)
بلکہ ایک احمدی بیگہ چلانے والے تھے۔پڑھے لکھے نہیں تھے۔وہ الحکم منگوا کر رکھ لیتے تھے اور اپنی
سواریاں جب ٹانگے پر لے کے جاتے تھے تو سواری کی شکل دیکھ کے پہچان لیتے تھے کہ یہ کوئی شریف النفس ہے تو
خطبات مسرور جلد 14
135
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
اسے اخبار دے کر کہتے تھے کہ یہ اخبار آیا ہے ذرا مجھے پڑھ کر سنانا اور اس طرح بعض دفعہ جب سواری اپنی منزل پر
پہنچ کے اترتی تھی تو اخبار کا نام پتا نوٹ کر لیتے تھے اور اس طرح جماعت کے رابطے میں آتے تھے اور پھر بیعتیں
ہوتی تھیں۔اس وقت لوگ کہا کرتے تھے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں باوجود ان پڑھ ہونے کے اور ٹانگہ چلانے
کے سب سے زیادہ بیعتیں کروائیں۔اس زمانے میں تو اللہ تعالیٰ نے اور بھی آسانی ہمارے لئے پیدا فرما دی ہے۔ایک تو اپنی تربیت اور خلافت سے مضبوط تعلق کے لئے ہر احمدی کو ایم ٹی اے سننے کی ضرورت ہے اس کی عادت
ڈالنی چاہئے۔دوسرے تبلیغ کے لئے جو ایم ٹی اے اور ویب سائٹ پر پروگرام ہیں وہ بھی دوسروں کو بتانے چاہئیں۔اپنے دوستوں کے ساتھ بعض دفعہ موقع ملتا ہے تو بیٹھ کے دیکھنے چاہئیں۔دوستوں کو ان کا تعارف کروانا چاہیئے۔بہت سارے خط مجھے ابھی بھی آتے ہیں کہ جب سے ہم نے ایم ٹی اے پر کم از کم خطبات ہی باقاعدہ سننے
شروع کئے ہیں ہمارا جماعت سے مضبوط تعلق ہو رہا ہے۔ہمارے ایمانوں میں مضبوطی پیدا ہو رہی ہے۔پس
آجکل ایم ٹی اے اور اسی طرح alislam کی جو ویب سائٹ ہے یہ جماعت کی ویب سائٹ ہے۔یہ بڑا اچھا
ذریعہ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ کو بھی پہنچانے کا ذریعہ ہیں اور ہر احمدی کی تربیت اور
خلافت سے جوڑنے اور جماعت سے جوڑنے کا بھی ذریعہ ہیں۔پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس کے ساتھ جڑنے
کی کوشش کریں۔بعض لوگ سوچ تو یہ رکھتے ہیں کہ ان کی اصلاح ہو اور اسلامی احکامات کی پابندی کرنے والے ہوں۔خاص طور پر نمازوں کے بارے میں یہ خواہش رکھتے ہیں کہ با قاعدہ نماز پڑھنے والے ہوں لیکن پھر ایسے لوگوں کی
صحبت میں چلے جاتے ہیں جو سست ہیں اور نتیجہ باوجود خواہش کے خود یہ لوگ بھی سست ہو جاتے ہیں۔یہ اثر لا شعوری
طور پر پڑ رہا ہوتا ہے۔پس تعلقات بنانے کے لئے بھی ایسے لوگوں کو چنا چاہئے جن کی دینی حالت اچھی ہو جو نمازوں
کی با قاعدہ ادائیگی کرنے والے ہوں اور پابند ہوں۔اس حوالے سے خاص طور پر میں ربوہ اور قادیان کے احمدیوں
کو توجہ دلانا چاہتا ہوں جہاں تھوڑی سی جگہ پر احمدیوں کی بڑی تعداد ہے اور اسی طرح وہاں مساجد بھی تھوڑے
تھوڑے فاصلے پر ہیں کہ مسجدوں کو آباد کریں۔اسی طرح بہت سے ایسے لوگ جو جماعت کے نظام کے بارے میں
غلط خیالات رکھتے ہیں ان سے بھی بچنے کی کوشش کریں۔باہر سے جو لوگ جاتے ہیں وہ بعض دفعہ اس بارہ میں مجھے
لکھتے بھی ہیں، شکایتاً بھی لکھتے ہیں کہ ربوہ میں بھی نمازوں کے اہتمام کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔پس ربوہ کے
شہریوں کو اس طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔جو کمزور ہیں وہ کمزوروں کا اثر لینے کی بجائے ان لوگوں کا اثر لیں جن کا
جماعت سے مضبوط تعلق بھی ہے اور جو نماز میں بھی باقاعدہ ہیں۔اس کی مثال دیتے ہوئے کہ کس طرح اثر ہوتا ہے
اور عقل مند کس طرح سمجھ جاتا ہے کہ مجھ پر دوسرے کا اثر ہو رہا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا
خطبات مسرور جلد 14
136
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
کرتے تھے کہ ایک دفعہ جالینوس ایک جگہ کھڑا تھا۔ایک دیوانہ دوڑتا ہوا آیا اور آکر اس سے چمٹ گیا۔جب
جالینوس نے اس کو چھوڑا تو اس نے کہا میر ا فصد نکلواؤ۔یعنی خون نکلواؤ۔اس پر لوگوں نے پوچھا کہ فصد کیوں
کھلواتے ہیں۔کہنے لگا کہ یہ دیوانہ جو آکر مجھ کو چمٹ گیا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مجھ میں بھی کوئی رگ جنون کی ہے
کہ یہ اوروں کو چھوڑ کر مجھ سے آچھٹا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میرے اندر جنون کی کوئی رگ ہے جس سے اس
دیوانے کو مناسبت ہوئی اور وہ میری طرف کھچا آیا۔تو مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے پیچھے جھکنا جو نمازی
نہیں ہیں اور ان کے پیچھے چلنا جو نمازوں میں ست ہیں یہ بتاتا ہے کہ انہیں بھی ست لوگوں سے مناسبت ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 9 صفحہ 349-348)
پس عمومی طور پر ہر جگہ ہی ہر احمدی کو سست لوگوں سے مناسبت رکھنے کی بجائے چست لوگوں سے،
active لوگوں سے، جماعت کے فقال لوگوں سے مناسبت رکھنی چاہئے۔ان سے تعلق رکھنا چاہئے اور جب یہ
مناسبت قائم ہو کر چست لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا تو سست بھی پھر چست ہو جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں ایک دفعہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ میں معجزہ
دیکھنا چاہتا ہوں۔اگر مجھے فلاں معجزہ دکھا دیا جائے تو میں آپ پر ایمان لانے کے لئے تیار ہوں۔حضرت مصلح موعود
فرماتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ مداری نہیں۔وہ
کوئی تماشا نہیں دکھاتا بلکہ اس کا ہر کام حکمت سے پُر ہوتا ہے۔آپ یہ بتائیں کہ جو پہلے معجزے دکھائے گئے تھے ان
سے آپ نے کیا فائدہ اٹھایا ہے کہ آپ کے لئے اب کوئی نیا معجزہ دکھایا جائے۔مگر انسانی فطرت کی کمزوری اس کو
بھی نا پسند کرتی ہے بلکہ شاید اسے بد تہذ یبی قرار دیتی ہے۔وہ جائز سمجھتی ہے کہ سستی اور غفلت میں مبتلا چلی جائے
بلکہ سستی اور غفلت میں ہمیشہ پڑی رہے اور کوئی اس سے اتنا بھی سوال نہ کرے کہ اس نے اپنی ذمہ داری کو کس حد
تک ادا کیا ہے ہاں جب وہ کوئی تماشا دیکھنا چاہے اس وقت اسے وہ تماشاضر ور دکھا دیا جائے۔(ماخوذ از تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔انوار العلوم جلد 14 صفحہ 228-227)
یہ انسانی فطرت ہے۔یہ عادت ضدی انسانوں کی ہمیشہ سے ہے کہ نہ ماننا ہو تو شیطان کے نقش قدم پر چلتے
ہیں۔تمام انبیاء سے یہی سوال ہوتے رہے ہیں حتی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی نہ ماننے والوں نے ایسے
ہی مطالبے کئے تھے کہ سونے کے گھر کا نشان دکھائیں۔آسمان پر چڑھنے کا نشان دکھائیں اور پھر یہی نہیں بلکہ آسمان
سے ہمارے سامنے کتاب بھی لے کر آئیں۔اور اس طرح کی بیہودہ باتیں اور اعتراض تھے۔پس اللہ تعالیٰ ان بیہودہ
مطالبوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور نہ اس کے انبیاء دیتے ہیں۔بے شمار نشانات ہیں اگر ماننا ہو تو نیک فطرتوں کے لئے
وہی کافی ہوتے ہیں۔بعض لوگوں نے تحریک جدید پر بعض اعتراض کئے کہ یہ کیا نئی سکیم شروع کر دی ہے۔اس کا
جواب دیتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے ایک جگہ پر فرمایا کہ در حقیقت میری تحریک کوئی جدید تحریک نہیں بلکہ
خطبات مسرور جلد 14
137
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
یہ قدیم تحریک ہے۔اور اس جدید کے لفظ سے نہ صرف ان ماؤف اور بیمار دماغوں سے تلعب کیا گیا ہے جو بغیر جدید
کے کسی بات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے جس طرح ڈاکٹر جب ایک مریض کا لمبے عرصے تک علاج کرتا
رہتا ہے تو بیمار بعض دفعہ کہتا ہے کہ مجھے ان دواؤں سے کوئی فائدہ نہیں ہو تا۔تب وہ کہتا ہے اچھا میں آج تمہیں نئی
دوا دے دیتا ہوں۔یہ کہہ کر وہ پہلی دوا میں کچھ اور ملا دیتا ہے۔مثلاً اس زمانے میں آپ نے مثال دی کہ ٹنکچر
کارڈ مم(Tincture Cardamom) ملا کر خوشبو دار بنا دیتا ہے اور مریض سمجھتا ہے کہ یہ نئی دوا مجھے مل گئی اور
ڈاکٹر بھی اسے نئی دوا کہنے میں حق بجانب ہوتا ہے کیونکہ دوا میں ایک نئی دوا ملائی ہوتی ہے مگر وہ اس لئے اسے
جدید بناتا ہے تا مریض دوائی پیار ہے اور اس کی امید نہ ٹوٹے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک دفعہ
ایک بڑھیا آئی۔اسے ملیریا بخار تھا جو لمبا ہو گیا، اتر نہیں رہا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے فرمایا کہ تم
کو نین کھایا کرو۔وہ کہنے لگی کو نین ؟ میں تو اگر کونین کی گولی کا چوتھا حصہ بھی کھالوں تو ہفتہ ہفتہ بخار کی تیزی سے
پھونکتی رہتی ہوں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ کو نین کھانے کے لئے تیار نہیں تو چونکہ عام طور
پر ہمارے ملک میں کو نین کو گوئین کہتے ہیں جس کے معنی دو جہانوں کے ہوتے ہیں یعنی دو جہان۔اس لئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے کھانے کو تو کونین دی، گولیاں دیں۔مگر فرمایا یہ ڈارین کی گولیاں ہیں انہیں
استعمال کرو۔کوئین اور دارین دو جہان ہی ہیں۔واضح ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ نہیں فرمایا تھا یہ
کو نین نہیں ہے۔اس کا نیا نام رکھ دیا۔دو تین گولیاں ہی اس نے کھائی ہوں گی کہ آکے کہنے لگی کہ مجھے تو اس دوا سے
ٹھنڈک پڑگئی ہے کچھ اور گولیاں دیں۔پہلے تو وہ کہتی تھی کہ آدھی گولی کھالوں، چوتھا حصہ کھالوں تو بخار نہیں اترتا،
گرمی ہو جاتی ہے یا نام بدلنے سے ہی ٹھنڈک پڑ گئی۔آپ فرماتے ہیں کہ میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی
طرح پرانی تحریک کا نام جدید رکھ دیا۔اور تم نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ جدید تحریک ہے۔وہ لوگ جن کے اندر
اخلاص تھا وہ چاہتے تھے کہ روحانیت میں ترقی کریں انہوں نے جب ایک تحریک کا نیا نام سنا تو انہوں نے کہا یہ نئی چیز
ہے۔آؤ ہم اس سے فائدہ اٹھائیں اور وہ لوگ جن کے اندر نفاق تھا انہوں نے یہ سمجھ کر کہ یہ نئی چیز ہے، کہنا شروع
کر دیا کہ اب یہ نئی نئی باتیں نکال رہے ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
طریق سے انحراف کر رہے ہیں۔نہ اس نے بات سمجھنے کی کوشش کی اور نہ اُس نے فائدہ اٹھایا۔(ماخوذ از تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔۔۔انوار العلوم جلد 14 صفحہ 230-231)
پس یہ ایک قانون ہے جو ہمیشہ سے مقرر ہے آدم کے وقت سے آج تک کہ جب شیطان تم پر حملہ
کرے تو تمہیں اس سے بچنے کے لئے ترکیبیں نکالنی پڑیں گی اور شیطان سے بچنے اور دین کے کام میں ترقی کے
خطبات مسرور جلد 14
138
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
لئے جب بھی کوئی ترکیب نکالی جائے تو اصل میں وہ اس مقصد کے حصول کے لئے ہوتی ہے جس کے لئے انبیاء
آئے اور جس کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور جس کے لئے اس زمانے میں آپ کے غلام صادق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے۔کسی بھی مقصد کے حصول کے لئے اور جماعت کی مجموعی ترقی کے
لئے ذمہ دار افراد کو مسلسل اور پیچھے پڑ کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے چاہے وہ تربیت کا کام ہو یا کوئی اور کام ہو۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ایک فقیر تھا جو
اکثر اس کمرے کے سامنے جہاں پہلے محاسب کا دفتر تھا بیٹھا کرتا تھا۔جب اسے کوئی آدمی احمد یہ چوک میں سے آتا
ہوا نظر آتا تو کہتا کہ ایک روپیہ دے دو۔جب آنے والا کچھ قدم آگے آجاتا تو کہتا اٹھنی ہی سہی۔جب وہ کچھ اور
آگے آتا تو کہتا چوٹی ہی سہی۔جب اس کے مقابلے پر آجاتا تو کہتاد و آنے ہی دے دو۔جب اس کے پاس سے گزر کر
دو قدم آگے چلا جاتا تو کہتا ایک آنہ ہی سہی۔جب کچھ اور آگے چلا جاتا تو کہتا ایک پیسہ ہی دے دے۔جب کچھ اور
آگے چلا جاتا تو کہتا د ھیلہ ہی سہی۔جب جانے والا اس موڑ کے قریب پہنچتا جہاں مسجد اقصیٰ کی طرف مڑتے ہیں تو
کہتا کہ پکوڑا ہی دے دو۔جب دیکھتا کہ آخری نگر پر پہنچ گیا ہے تو کہتا مرچ ہی دے دو۔وہ روپے سے شروع کرتا اور
مرچ پر ختم کرتا۔اسی طرح کام کرنے والوں کو بھی یہی سمجھنا چاہئے کہ کچھ نہ کچھ تو ہمارے ہاتھ آجائے۔اگر پہلی
دفعہ سو میں سے ایک کی طرف توجہ کرے گا تو اگلی دفعہ دو ہو جائیں گے اس سے اگلی دفعہ چار ہو جائیں گے اور اس
طرح آہستہ آہستہ بڑھتے جائیں گے۔پس کام کرو اور پھر نتیجہ دیکھو۔جب دنیوی کام بے نتیجہ نہیں ہوتے تو کس
طرح سمجھ لیا جائے کہ اخلاقی اور روحانی کام بغیر نتیجہ کے ہو سکتے ہیں۔لیکن جن کے من ٹھیک نہ ہوں وہ کہہ دیتے
ہیں کہ ہم تو کام کرتے ہیں لیکن نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے کہنے سے ان کا یہ
مطلب ہوتا ہے کہ ہم نے تو اپنی طرف سے پوری محنت کی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم سے دشمنی نکال لی۔یہ کہنا کس
قدر حماقت اور بیوقوفی ہے۔گویا اپنی کمزوریوں اور خامیوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا یہ
قانون ہے کہ جو کام ہم کرتے ہیں اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ مرتب ہوتا ہے۔لیکن اچھے یا برے نتیجہ کا دارو مدار
ہمارے اپنے کام پر ہوتا ہے۔کسی شخص نے 1/10 حصے کے لئے محنت کی ہے تو قانون قدرت یہی ہے کہ اس کا
1/10 حصہ نتیجہ نکلے گا۔اب اس کے 1/10 حصے نکلنے کے یہ معنی نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت کی وجہ سے
1/10 حصہ نتیجہ نکلے گا ورنہ اس نے محنت تو زیادہ کی تھی۔قانون قدرت کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا لیکن
شرارتی نفس یہ کہتا ہے کہ میں نے تو اپنا فرض ادا کر دیا تھا لیکن اللہ میاں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا اور بھول گیا۔اس
سے بڑا کفر اور کیا ہو سکتا ہے۔پس جہاں تک محنت اور کوشش کا سوال ہے نتائج ہمارے ہی اختیار میں ہیں اور اگر
نتیجہ اچھا نہیں نکلتا تو سمجھ لو کہ ہمارے کام میں کوئی غلطی رہ گئی ہے۔کوشش کرنی چاہئے کہ ہر کام کے نتائج کسی
خطبات مسرور جلد 14
139
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
معین صورت میں ہمارے سامنے آسکیں اور جب تک یہ نتائج سامنے نہ آئیں ہمیں آرام سے نہیں بیٹھنا چاہئے۔(ماخوذ از مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام۔انوار العلوم جلد 18 صفحہ 201-202)
بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ہم نے بڑی عبادت کی، بڑی دعائیں کیں، ہمیں ہمارے مقصد نہیں حاصل ہو
سکے۔ہماری دعائیں قبول نہیں ہوئیں۔تو ان کو بھی سمجھ لینا چاہئے کہ یا تو جس حد تک جانا چاہئے وہاں تک نہیں پہنچے یا
پھر انہوں نے منزل تو مقرر کر لی لیکن راستہ غلط لے لیا۔پس اس پر ایک دعا کرنے والے کو غور کرنا چاہئے کہ راستہ
بھی صحیح ہو اور جو جتنی محنت چاہئے وہ بھی ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ
کیمیا گر جب ناکام رہتا ہے تو کہتا ہے کہ ایک آنچ کی کسر رہ گئی۔گویاوہ کیمیا بننے سے ناامید نہیں ہو تا بلکہ اپنی کوشش کا
نقص قرار دیتا ہے حالانکہ کیمیا گری میں امید کی گنجائش ہی نہیں۔اور خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق بڑھنے اور اس کے
قریب ہونے کی تو پوری امید ہے مگر کیمیا گر جس کی ساری عمر ہی ایک آنچ کی کسر میں گزر جاتی ہے وہ تو باوجود ہر دفعہ
کی ناکامی کے نا امید نہیں ہو تا لیکن وہ شخص جو خد اتعالیٰ کے قریب ہونا چاہے کامیاب نہیں ہو تا تو اپنے طریق عمل کا
نقص قرار نہیں دیتا بلکہ خدا تعالیٰ سے نا امید ہو کر فوراً نا امید ہو جاتا ہے اور اپنی تمام کوششیں چھوڑ بیٹھتا ہے۔پس
کیمیا گر تو غلطی کو اپنی طرف منسوب کرتا ہے اور سونا بننے کے خیال کو یقینی سمجھتا ہے لیکن خدا کو پانے کی کوشش
کرنے والا اپنی غلطی کو خدا کی طرف منسوب کرتا ہے اور اسے چھوڑ دیتا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 11 صفحہ 60)
آجکل کی ریسرچ کرنے والوں کا بھی یہی حال ہے۔سالوں ایک مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ریسرچ
کرتے ہیں۔سالوں لگاتے ہیں اور پھر سالوں بعد جا کے کہیں کامیابی ملتی ہے اور وہ بھی ضروری نہیں ہے کہ جس
طریق کو ایک دفعہ اپنایا ہو اسی کو اختیار کریں۔مختلف تجربات میں مختلف طریقے بدلتے رہتے ہیں۔پس روحانیت کے
حصول اور خدا تعالیٰ کے قرب اور دعاؤں کی قبولیت کے لئے بھی اپنے طریق کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔اپنی اصلاح
کی ضرورت ہے اور اس کے جائزے کی ضرورت ہے۔کس طرح اصلاح کر رہے ہیں۔اس کے لئے اپنے نفس کو
ٹٹولنے کی ضرورت ہے۔اپنی عبادتوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات پر عمل کرنے کی
ضرورت ہے۔اپنے ہر قسم کے اعمال کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کس قسم کے ہمارے اعمال ہیں۔اپنی سوچوں اور
عقل کی درستی کی ضرورت ہے۔جب خدا تعالیٰ نے کہا کہ میں اپنے بندوں کے قریب ہوں اور ان کی دعائیں سنتا
اور پھر اگر وہ قریب نہیں آتا، دعائیں نہیں سنی جاتیں تو کہیں نہ کہیں، کسی جگہ ہماری کوششوں اور حالتوں
ہوں اور
میں کمی ہے۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ گداگر دو
خطبات مسرور جلد 14
140
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
قسم کے ہوتے ہیں۔ایک نر گرا اور ایک دوسرا خر گدا۔نر گراوہ ہوتا ہے جو کسی کے دروازے پر جاکر آواز دیتا
ہے کہ کچھ دو۔اگر کسی نے کچھ ڈال دیا تو لے لیا۔نہیں تو دو تین آواز میں دے کر آگے چلے گئے۔مگر خر گد اوہ
ہوتا ہے کہ جب تک نہ ملے ٹلتا نہیں۔اس قسم کے گداگر لئے بغیر پیچھا ہی نہیں چھوڑتے اور ایسے گداگر بہت ہی
تھوڑے ہوتے ہیں۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس بھی آکر ایک شخص بیٹھا کرتا تھا۔وہ
نہیں اٹھتا تھا جب تک کچھ لے نہ لیتا۔وہ بیٹھا رہتا تھا جب تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام باہر نہ نکلتے اور اسے
کچھ دے نہ دیتے۔پھر بعض اوقات وہ رقم مقرر کر دیتا کہ اتنی رقم لینی ہے اور اگر حضرت صاحب اس سے کم دیتے تو وہ
ہر گز نہ لیتا۔کئی دفعہ ایسا ہوا کہ مہمان اسے اتنی رقم پوری کر دیتے تھے کہ چلا جائے۔فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا
کہ اگر اس کے منہ سے کوئی رقم نکل گئی کہ یہ لینی ہے اور وہ پوری نہ ہوتی تو وہ جاتا نہ تھا جب تک رقم پوری نہ کر دی
جاتی اور اگر حضرت صاحب بیمار ہوتے تو تب تک نہ جاتا جب تک صحت یاب ہو کر آپ باہر تشریف نہ لاتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کہ دعا کی قبولیت کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان خر گدا بنے اور مانگتا چلا
جائے اور خدا کے حضور دھونی رما کر بیٹھ جائے اور ملے نہیں جب تک کہ خدا کا فعل یہ ثابت نہ کر دے کہ اب اس
کے متعلق دعانہ کی جائے۔خدا کا فعل کہ اب اس کے متعلق دعانہ کی جائے کئی طرح سے ہے۔ایک عورت مثلاً حمل میں ہے۔آجکل کی سائنس کے مطابق یہ پتا چل جاتا ہے کہ لڑکی پیداہو رہی ہے یا لڑکا پیدا ہونا ہے اور آخری وقت میں آ
کے بالکل پتا چل جاتا ہے۔اس وقت یہ کہنا کہ اب لڑکا ہی ہو یہ خدا تعالیٰ کے فعل کے خلاف ہے۔وہ تو پیدائش کا
آخری وقت ہے۔ہاں اگلے حمل کے لئے یہ دعا قبول ہو سکتی ہے کہ آئندہ حمل میں پھر اللہ تعالیٰ لڑکا دے دے یا
کبھی خدا کا منشاء کھول دیا جائے اور پھر بھی انسان دعا کرتارہے تو پھر بھی یہ غلط ہے۔یہ بے ادبی بن جاتی ہے۔لیکن
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کبھی تدبیر کو بھی نہیں چھوڑنا۔تدبیر بھی دعا کے ساتھ ضروری ہے۔تدبیر اور دعا مستقل
مزاجی سے کرتے رہنا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو کھینچتا ہے۔تدبیر کا دعا کے ساتھ ہونا بھی بہت ضروری ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے کہ تدبیر کا دعا کے ساتھ نہ ہونا بالکل غلط چیز ہے اور ایسے شخص کی دعا اس
کے منہ پر ماری جاتی ہے جو صرف دعا کرتا ہو اور تدبیر نہ کرتا ہو۔جو تدبیر اور دعا کو ساتھ نہیں رکھتا اس کی دعا نہیں
سنی جاتی کیونکہ دعا کے ساتھ تدبیر کا نہ کرنا خد اتعالیٰ کے قانون کو توڑنا اور اس کا امتحان لینا ہے۔اور خدا تعالیٰ کی یہ شان
نہیں کہ بندے اس کا امتحان لیں۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 10 صفحہ 200-201)
خطبات مسرور جلد 14
141
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
اللہ تعالیٰ ہمیں مستقل مزاجی سے اور اپنی حالتوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق بناتے ہوئے اور تمام
ظاہری پہلو اپناتے ہوئے دعاؤں کی توفیق عطا فرمائے۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ بھی پڑھاؤں گا جو شہید کا جنازہ ہے۔مکرم قمر الضیاء صاحب ابن مکرم
محمد علی صاحب ساکن کوٹ عبد المالک ضلع شیخو پورہ کو مخالفین نے یکم مارچ 2016ء کو دو پہر تقریباً ڈیڑھ بجے ان کے
گھر کے باہر چھریوں کے وار کر کے شہید کر دیا۔اناللہ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔وقوعہ کے روز شہید مرحوم قمر الضیاء صاحب
گھر سے ملحقہ اپنی دوکان کو بند کر کے اپنے بچوں کو سکول سے لینے کے لئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ دو نامعلوم حملہ
آوروں نے ان پر حملہ کر دیا اور ان کو گھیٹتے ہوئے گلی میں لے گئے۔ایک شخص نے قمر الضیاء صاحب کو دبوچ لیا اور
دوسرے نے ان پر چھریوں کے ساتھ وار شروع کر دیئے۔مکرم قمر الضیاء صاحب نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی لیکن ان کی چھاتی، کندھے ، دل اور گردن پر
چھریوں کے زخم آئے۔ایک حملہ آور نے گردن کے پیچھے چھری سے وار کیا اور چھری جسم میں پیوست چھوڑ کر
موقع سے فرار ہو گئے۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی آپ شہید ہو گئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شہید مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذان کے پڑدادا مکرم دولت خان صاحب کے ذریعہ ہوا تھا
جنہوں نے اولکھ بیری ضلع گورداسپور سے قادیان جاکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت
کر کے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔وفات کے بعد بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہیں۔شہید مرحوم کے
داد الکرم فتح محمد صاحب بھی بفضلہ تعالی پیدا ئشی احمدی تھے۔وہ بھی بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہیں۔قیام پاکستان
کے بعد یہ خاندان ہجرت کر کے کا لیکے ناگرے ضلع سیالکوٹ میں آکر آباد ہوا۔شہید مرحوم کی پیدائش وہیں کی
ہے۔پھر یہ 1985ء میں کوٹ عبد المالک آگئے۔شہید مرحوم نے بی کام تک تعلیم حاصل کی۔کچھ عرصہ مختلف
ادارہ جات میں ملازمت کی۔بعد میں اپنے گھر سے ملحقہ ایک دکان کھول لی۔کاروبار کا آغاز کیا۔فوٹو سٹیٹ اور
موبائل کی دوکان بنائی۔2004ء میں ان کی شادی ہوئی۔بے شمار خوبیوں کے حامل تھے۔نیک، ایماندار ، نیک دل،
نیک سیرت، شریف النفس، ملنسار شخصیت کے مالک، نہایت مخلص، فدائی اور دلیر نوجوان تھے۔مرکزی مہمانان
کی خدمت میں پیش پیش رہتے۔جماعتی خدمات میں بھی ہمیشہ نمایاں رہے۔ہر ایک سے خوش خلقی سے پیش آتے
تھے۔شہید کے بھائی مظہر علی صاحب بیان کرتے ہیں کہ نمازوں کی ادائیگی کا بالعموم اور نماز جمعہ کی ادائیگی کا
بالخصوص انتظام کیا کرتے تھے۔شہید مرحوم کو با قاعدگی کے ساتھ جمعہ پڑھتے دیکھ کر دیگر غیر از جماعت دوکاندار
بھی اپنی دوکانیں بند کر کے جمعہ کی ادائیگی کے لئے جاتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ اگر یہ مرزائی جمعہ کے وقت
دوکان بند کر کے جاسکتا ہے تو ہمیں بھی جانا چاہئے۔آپ اس وجہ سے بھی کبھی جمعہ نہیں چھوڑتے تھے کہ میری وجہ
خطبات مسرور جلد 14
142
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 مارچ 2016
سے غیر احمدی لوگ بھی جمعہ کے لئے جاتے ہیں۔آپ کی اہلیہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سے شہید مرحوم کے رویے میں
نمایاں تبدیلی آئی تھی اور میر اپہلے سے بڑھ کے خیال رکھتے۔کسی سخت بات کا بھی برا نہیں مناتے تھے۔شہید مرحوم
اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے اور اس وقت سیکرٹری اصلاح و ارشاد کے عہدے پر خدمت کی توفیق پارہے
تھے۔اس کے علاوہ بھی مختلف خدمات سر انجام دیتے رہے۔اس سے پہلے مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق
پائی۔تمام جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔شہید مرحوم کو جماعتی مخالفت کا سامنا تھا اور اس کے بارے
میں پولیس اور انتظامیہ کو تحریری درخواستیں بھی دی جاچکی تھیں۔14 اگست 2012ء کو تقریباً پانچ سو افراد پر
مشتمل جلوس پولیس کی نگرانی میں قمر الضیاء صاحب کے گھر کے باہر اکٹھا ہوا۔مخالفین کے دباؤ پر ایک پولیس والے
نے دوکان کے کاؤنٹر پر چڑھ کر تصاویر اتارنی شروع کر دیں۔دوکان کے شٹر پر لکھے ہوئے۔وَاللهُ خَيْرُ الرَّازِقِيْن
اور کلمہ طیبہ کو سیاہ رنگ پھیر کر مٹا دیا۔بعد ازاں اس گھر کی دیوار پر آویزاں آلْيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اور مَاشَاءَ
اللہ کی تحریرات کو بھی چھینی ہتھوڑے سے توڑ دیا۔آخر میں گھر کے باہر لگی نام والی سختی جس پر قمر الضیاء صاحب
کے والد صاحب کا نام محمد علی لکھا ہوا تھا اس سے محمد بھی چھینی ہتھوڑے سے توڑ دیا گیا۔یہ تو ان لوگوں کی حالت
ہے سوائے اس کے کہ اس پر انا للہ پڑھا جائے اور کیا کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح 26 جنوری 2014ء کو چالیس سے پچاس مولویوں کے ایک جلوس نے قمر الضیاء صاحب کو
ان کی دوکان سے زبر دستی باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر کی
بے حرمتی کی اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے۔اس دوران پولیس موقع پر پہنچ کر قمر الضیاء صاحب کو تھانے لے
گئی لیکن بعد ازاں مخالفین کے خلاف بغیر کسی کارروائی کے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔تو یہ مخالفانہ حالات تھے۔دھمکیاں ان کو مستقل ملتی تھیں۔اس وجہ سے ان کا خیال تھا کہ شاید بیرون ملک چلے جائیں لیکن اللہ تعالیٰ نے
شہادت کا رتبہ عطا فرمایا اور اپنے پاس بلا لیا۔شہید مرحوم نے پسماندگان میں دو بھائی اور دو ہمشیر گان کے علاوہ والد
مکرم محمد علی صاحب، اہلیہ روبی قمر صاحبہ تین بچے حذیفہ احمد عمر دس سال، بیٹی امتہ المتین عمر سات سال اور ایک
دوسری بیٹی امتہ الہادی عمر چار سال چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے اس شہید بھائی کے درجات بلند فرمائے۔اپنی
رضا کی جنتوں میں ہمیشہ ان کے درجات بلند فرماتا چلا جائے اور نعماء جنت سے نواز تار ہے۔اپنے پیاروں کے قرب
میں جگہ دے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 / مارچ 2016ء تا 31 / مارچ 2016ء جلد 23 شمارہ 13 صفحہ 05تا09)