مسجد محمود (مالمو)۔ مساجد کی ضرورت، اہمیت، غرض و غایت اور تقاضے
خطبات مسرور جلد 14
20
20
263
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016ء بمطابق 13 ہجرت 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد محمود۔مالمو(Malmö)۔سویڈن
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسْجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَأَتَى الزَّكَوةَ وَلَمْ يَخْشَ
إِلَّا الله فَعَسَى أُولَئِكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ
(التوبة: 18)
الَّذِيْنَ اِنْ مَّكَّتُهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّكُوةَ وَآمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ
(الحج:42)
الْمُنْكَرِ وَلِلهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ
الحمد للہ آج اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ سویڈن کو اپنی دوسری مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی ہے جس کا
نام مسجد محمود رکھا گیا ہے۔سب مردوزن نے اس مسجد کی تعمیر میں ماشاء اللہ بڑے اخلاص کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ ایک
بڑا منصوبہ تھا جبکہ یہاں کی جماعت چھوٹی سی جماعت ہے اور اس لحاظ سے ان کے لئے یہ واقعی بہت بڑا منصوبہ تھا۔کئی بیروز گار بھی ہیں یہاں، بوڑھے بھی ہیں، بچے بھی ہیں، خانہ دار عور تیں بھی ہیں۔لیکن جہاں کمانے والوں نے
بڑھ چڑھ کر قربانیاں کی ہیں اور اس مسجد کی تعمیر میں حتی المقدور مالی قربانیاں پیش کی ہیں وہاں عورتیں، بچے بھی پیچھے
نہیں رہے اور اللہ تعالیٰ کے گھر کی تعمیر کے لئے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی مثال قائم کی ہے۔کون ہے جس کی
خواہشات نہیں ہیں ؟ کون ہے جس کی ضروریات نہیں؟ اور اس زمانے میں جب بے شمار دنیاوی اور مادی چیزیں توجہ
کھینچ رہی ہیں، احمدیوں کی مالی قربانی دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔صرف ایک مسجد کی تعمیر کا سوال نہیں ہے۔مساجد کی تعمیر، نماز سینٹر ز کی تعمیر و خرید، مشن ہاؤسز کی تعمیر اور خرید کے منصوبے مسلسل جاری ہیں اور اس کے
علاوہ بیشمار اور اخراجات ہیں اور دنیا میں ہر جگہ یہ کام ہو رہے ہیں۔اور پھر دوسرے چندے بھی ساتھ ساتھ چل
رہے ہیں۔اپنی ضروریات اور تعمیرات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ نسبتا بہتر حالت میں رہنے والے احمدی غریب
ملکوں کے رہنے والے احمدیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھی قربانیاں دے رہے ہیں یا غریب ملکوں کے
خطبات مسرور جلد 14
264
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
رہنے والے احمدیوں کی معاشی حالات کی وجہ سے قربانیوں کے باوجود جو کمی رہ جاتی ہے اسے بھی بہتر حالت میں
رہنے والے احمدی پورا کر کے ان ملکوں کی جماعتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔تو بہر حال
جماعت احمدیہ میں بہت سے ایسے افراد ہیں جن کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مزاج ہے کہ مالی قربانیاں کرنے کے لئے
بے چین رہتے ہیں اور جماعت کی خاطر ، خدا تعالیٰ کی خاطر خرچ کرنے کی یہ وہ اسلامی روح ہے جو اس زمانے میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق نے ہم میں پھونکی ہے۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
افراد جماعت کی مالی قربانیوں پر حیرت کا اظہار فرمایا تھا آج بھی جیسا کہ میں نے کہا یہ قربانیاں حیران کر دیتی ہیں۔اور یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے کا
اظہار ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی ضروریات پوری فرماتا رہے گا۔اس مسجد کی تعمیر اور اوپر دو کمروں کی رہائشگاہ، دفاتر، لائبریری وغیرہ پر جو مجھے اندازہ خرچ دیا گیا ہے وہ
تقریباً ساڑھے سینتیں ملین کرونر کا ہے۔یا 3۔2 ملین پاؤنڈ، سوا تین ملین پاؤنڈ خرچ ہوئے ہیں۔ہال اور مربی ہاؤس
اور کچن وغیرہ بھی بنا ہے۔ہال کی finishing اب ہو رہی ہے۔انتظامیہ کا خیال ہے کہ اب کچھ خرچ مزید ہو گا اور
آٹھ دس ملین کرونر مزید خرچ ہوں گے۔جیسا کہ جماعت احمدیہ کے اکثر منصوبوں میں یہ ہوتا ہے کہ کافی کام ہم و قار عمل کے ذریعہ سے بھی کر
لیتے ہیں اور اس لحاظ سے اخراجات میں کچھ بچت بھی ہو جاتی ہے۔رضا کار والنٹیئر ز کام کر رہے ہیں۔بعض نے مجھے
بتایا کہ دن رات یہاں رہے یا تھوڑی دیر کے لئے گھر جاتے تھے اور پھر آجاتے تھے تاکہ جلدی کام ختم ہو اور افتتاح
ہو سکے۔لیکن پھر بھی بعض جگہیں جیسا کہ میں نے کہا مکمل نہیں ہو سکیں۔یہ ٹھیکیدار یا مز دور جب ایک دفعہ داخل
ہو جائیں تو پھر اپنی مرضی سے نکلتے ہیں۔یہاں کی انتظامیہ کو یہ مارجن (margin)رکھ کر پھر مجھے دعوت دینی چاہئے
تھی۔بہر حال اللہ تعالی مالی قربانی کرنے والوں اور ان لوگوں کو بہترین جزا دے جنہوں نے اس مسجد اور اس
کمپلیکس کی تعمیر میں کسی طرح بھی حصہ لیا ہے۔بڑی خوبصورت مسجد تعمیر ہوئی ہے۔علاقے کے لوگ بھی اس کی
خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔دو دن پہلے اخبار اور ریڈیو کے نمائندے یہاں آئے ہوئے تھے۔مجھے بھی انہوں
نے یہی کہا کہ بڑی خوبصورت مسجد تعمیر ہوئی ہے اور یہ اس علاقے کی خوبصورتی میں ایک بڑا اضافہ ہے۔قربانی کی روح کا اظہار کس طرح بچوں، بڑوں نے کیا، اس کی چند ایک مثالیں پیش کرتا ہوں۔ایک گیارہ سال کی بچی نے مسجد کے چندہ کے لئے چند سو کرونر پیش کئے اور بتایا کہ کافی عرصے سے اس
نے جو جیب خرچ جمع کیا تھا وہ مسجد کی تعمیر کے لئے ادا کرنے کے لئے آئی ہے۔دس گیارہ سال کی ایک اور بچی امیر صاحب کے پاس یا جو بھی چندے لینے والی انتظامیہ ہے ان کے پاس
خطبات مسرور جلد 14
265
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
آئی اور پانچ سو کرونر مسجد کی تعمیر کے لئے ادا کئے اور بتایا کہ اس کے پاس دو طوطے تھے جنہیں فروخت کر کے اس
نے یہ رقم مسجد کے لئے ادا کرنے کے لئے حاصل کی۔یہاں ان ملکوں میں pet یا پالتو جانور رکھنے کا بڑا شوق ہے لیکن
احمدی بچی نے یہاں کے بچوں کی طرح اپنے پالتو جانور کو ترجیح نہیں دی بلکہ خدا تعالیٰ کے گھر کی تعمیر کو اپنے شوق پر
ترجیح دی۔حقیقتا اصل شوق اور ترجیح اللہ تعالیٰ کی رضا ہی ہے جو احمدی بچے ہی سمجھ سکتے ہیں جن کو بچپن سے ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات سے یہ ادراک پیدا ہو جاتا ہے کہ مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والا جنت میں
اپنا گھر بناتا ہے۔اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ شہروں کی بہترین جگہیں مساجد ہیں۔پھر یہ بھی
فرمایا کہ قبیلوں میں مساجد بناؤ۔محلوں میں ، شہروں میں مساجد بناؤ۔اسی بات کا نتیجہ ہے کہ ہم ہر جگہ مساجد بنانے کی
کوشش کرتے ہیں۔مجھ سے کئی جر نلسٹ سوال کرتے ہیں جہاں کہیں مسجد بنا کر جاؤ، کہ یہاں کیوں بنائی گئی ؟ کیا خصوصیت
ہے ؟ کس لئے بنائی گئی ؟ یہاں بھی لوگوں نے سوال کیا۔نہ مالمو(Malmö) کی خصوصیت ہے نہ کسی اور جگہ کی۔ہمارا کام مساجد بنانا ہے تاکہ جہاں کچھ احمدی ہیں جمع ہوں اور اپنا عبادت کا حق ادا کر سکیں۔ایک بچی اعتکاف بیٹھی تھی اس نے یہاں انتظامیہ سے رابطہ کیا اور اپناز یور مسجد کے لئے پیش کیا۔بظاہر بہت
قیمتی زیور نہ تھا مگر وہی زیور اُس کی گل جمع پونجھی تھی اور اس کے ماں باپ نے اسے تحفہ دیا تھا۔اور اس بچی نے جماعت
کے جس شخص کو زیور دیا اس کو تاکیڈا کہا کہ میرے والدین کو نہیں بتانا کہ یہ زیور میں نے چندے میں دے دیا ہے۔ایک اور واقفہ نو بچی بھی ایسی ہے جس نے تمام زیور اور جیب خرچ کی صورت میں جو رقم اس کو ملی ہوئی
تھی اس نے ایک لفافے میں ڈال کر اور خط لکھ کر اپنے والد کے تکیہ کے نیچے رکھ دیا کہ یہی سب کچھ میرے پاس
ہے اس کے علاوہ کوئی ایسی چیز نہیں جو میں اس مسجد کے لئے خدا کے حضور پیش کر سکوں۔ایسی نوجوان بچیاں بھی ہیں جن کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے زیور کے شوق پورے نہیں
کئے تھے، اپنا سارا زیور مسجد کی تعمیر کے لئے پیش کر دیا۔بہت سی خواتین نے جن کے خاوندوں نے پہلے ہی اچھے
وعدے کئے ہوئے تھے اور ادائیگی مکمل کر دی تھی ، ان خواتین نے اپنے زیور اور جو جمع پونجی تھی وہ مسجد کی تعمیر کے
لئے ادا کر دی۔یہ بتایا گیا ہے کہ دو خواتین یہاں ایسی تھیں جنہیں مالی قربانی کی استطاعت نہیں تھی یا ان کے پاس
کچھ نہیں تھا مگر پاکستان میں والد کی طرف سے انہیں موروثی مکان ملا تھا۔انہوں نے وہ مکان فروخت کر کے اس کی
گل رقم جو وہاں لاکھوں میں تھی مسجد کی تعمیر میں ادا کر دی۔ایک خادم نے مسجد میں ادائیگی کے لئے ایک بڑی رقم کا وعدہ کیا تھا جس میں ایک حصہ ان کی اہلیہ کی
طرف سے تھا۔لیکن بد قسمتی سے اس جوڑے کی علیحدگی ہو گئی۔اور وعدہ جات کے سلسلہ میں جب ان سے رابطہ کیا
خطبات مسرور جلد 14
266
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
گیا تو اس خادم کے والد نے کہا کہ اس خاتون سے علیحدگی ہو گئی ہے اس لئے وہ اپنا حصہ خود ادا کرے گی۔لیکن اِس
نوجوان نے کہا نہیں، کیونکہ میں نے اس کی طرف سے وعدہ کیا تھا اس لئے علیحدگی کے باوجو د میں ہی یہ وعدہ پورا
کروں گا اور مکمل ادائیگی کر دی۔کہیں تو ایسے لوگ ہمیں نظر آتے ہیں جو عورت کے جائز حق بھی نہیں دیتے اور
قضا کے فیصلے نہ ماننے کی وجہ سے بعض دفعہ ان کو تعزیر ہو جاتی ہے حالانکہ وہ ان کا فرض ہو تا ہے اور عورت کا حق
ہوتا ہے۔اور کہیں ایسے ہیں جیسا کہ میں نے بتایا کہ علیحدگی کے باوجو د وعدے پورے کر رہے ہیں اور حقیقت میں
یہی لوگ ہیں جو مومن کہلانے کے مستحق ہیں۔مالمو جماعت کے ایک خادم جو وقتی نوکری کرتے تھے ، عارضی نوکری تھی، پارٹ ٹائم نوکری تھی۔جب
انہیں مسجد کا وعدہ بڑھانے کی تحریک کی گئی تو انہوں نے اپنا وعدہ دس ہزار کرونر سے بڑھا کر ایک لاکھ کرونر کر دیا
اور اگلے ہفتے ہی پچاس ہزار کرونر ادائیگی کے لئے رقم لے کر مسجد میں آگئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اتنی
رقم کہاں سے جمع کر لی ؟ حالات تو ابھی فوراً ایسے نہیں ہیں اور وعدہ بھی کچھ عرصے کے لئے تھا۔دو سال میں تقسیم
تھا۔تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گاڑی بیچ دی ہے۔کار بیچ کر اور جو بھی گھر میں اس کے علاوہ پیسے جمع تھے وہ
ادائیگی کے لئے لے آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے اس قربانی کے نتیجہ میں انہیں مستقل نوکری بھی عطا فرما دی اور پہلے سے
بڑھ کر اچھی اور نئی گاڑی خریدنے کی بھی انہیں تو فیق عطا فرمائی۔یہ وہ قربانی کی روح ہے جو ہمیں بہت سے احمدیوں میں ہر جگہ نظر آتی ہے۔یہاں مخصوص نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختلف ملکوں میں، مختلف جگہوں میں پھیلے ہوئے بہت سے ایسے احمدی ہیں اور یہاں اور کبھی
ہوں گے۔یہ چند مثالیں میں نے دی ہیں۔اس مسجد کی جگہ اور تعمیر اور گنجائش کے بارے میں بھی مختصر بتادوں کہ مسجد کی تعمیر کا منصوبہ 1999ء
میں شروع ہوا تھا جب کو نسل کو درخواست پیش کی گئی تھی۔اس کے لئے مکرم احسان اللہ صاحب نے پانچ ہزار
مربع میٹر کا قطعہ زمین خرید کر جماعت کو پیش کیا تھا۔یہ قطعہ ایک ٹیلے پر ہے اور ایک نمایاں جگہ پر واقع ہے۔مین ہائی وے (Main Highway) یہاں قریب سے گزرتی ہے اور ناروے اور سویڈن کو پورے یورپ سے بھی
ملاتی ہے اور اسی طرح سویڈن اور ناروے کے تمام بڑے شہروں کو بھی ملاتی ہے۔بڑی مصروف ہائی وے ہے جہاں
ڈور سے ہی مسجد کی خوبصورت اور بلند عمارت ہر آنے جانے والے کو نظر آتی ہے اور توحید کا پیغام دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہر احمدی اپنا حق تعمیر کے بعد بھی ادا کرے اور تبلیغ کے ذریعہ بھی یہ مسجد توحید
پھیلانے کا ذریعہ ہمیشہ بنی رہے اور اس کی حقیقی خوبصورتی جو دینی تعلیم کی خوبصورتی ہے اور جس مقصد کے لئے بنائی
گئی ہے وہ روشن ہو کر چمکے۔
خطبات مسرور جلد 14
267
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
اس کمپلیکس کا گل تعمیر شدہ رقبہ 2353 مربع میٹر ہے۔پانچ عمارات پر مشتمل ہے۔بڑی عمارات ہیں۔مسجد محمود main ہے۔اس کا رقبہ 1494 مربع میٹر ہے یعنی تقریباً پندرہ سو مربع میٹر ہے۔سپورٹس ہال ساڑھے
سات سو مربع میٹر ہے۔اس کے علاوہ اور عمارتیں ہیں۔مسجد کے دو ہال ہیں۔ایک اوپر ، ایک نیچے۔مردوں کے لئے
اور عورتوں کے لئے۔یہاں بعض سوال کرنے والے سوال کر دیتے ہیں کہ آپ عورتوں کو تو علیحدہ کر دیتے ہیں،
main مسجد میں رہنے نہیں دیتے۔یہاں ان لوگوں کا یہ اعتراض بھی دُور ہو جاتا ہے جو اسلام پر اعتراض کرنے کے
راستے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ان کے لئے بھی یہاں کافی جواب ہے کہ ایک ہی مسجد کے بلاک میں دونوں ہال ہیں
اور ایک طرح کے ہال ہیں۔ان بالوں میں ہر ایک میں پانچ پانچ سو افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔اسی طرح جو
سپورٹس ہال ہے اس میں سات سو نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے سترہ سو (1700) لوگ اکٹھے نماز ادا کر سکتے ہیں۔آج تو باہر سے بہت
سارے لوگ آئے ہوئے ہیں اس لئے مسجد بھری نظر آرہی ہے لیکن عام حالات میں گنجائش کے لحاظ سے یہ بہت
وسیع مسجد ہے۔پورے ملک کی جماعت بھی اگر جمع ہو جائے تب بھی نصف جگہ نماز پڑھنے والوں کے لئے خالی رہے
گی۔ہالوں میں اوپر بھی خالی رہے گی، نیچے بھی خالی رہے گی۔پس یہ یہاں کے احمدیوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی تعداد
بڑھائیں۔آج تو افتتاح ہے۔میں بھی آیا ہوں۔لوگ بہت سارے باہر سے آئے ہیں اس لئے نظر آ رہا ہے کہ مسجد
بھری ہوئی ہے اوپر بھی، نیچے بھی، باہر بھی لوگ بیٹھے ہیں۔لیکن عمومی حالات میں جیسا کہ میں نے بتایا کہ یہ مسجد
اتنی بڑی ہے کہ سارے ملک کی جماعت جمع ہو جائے تب بھی آدھی مسجد خالی رہے گی۔یہاں کے لوگوں کو اپنی
تعداد بڑھانی چاہئے۔یہاں کے لوگوں میں اسلام کے بارے میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کریں اور انہیں دُور کر
کے توحید کی طرف لائیں۔ان لوگوں سے ہمدردی کا یہ تقاضا ہے اور ان کا یہ حق ہے کہ جو احسان یہاں کی حکومتوں
نے اور عوام نے اس ملک کے رہنے والوں نے ہمیں جگہ دے کر کیا ہے یا آپ کو جگہ دے کر آپ پر کیا ہے اس کا
بہترین بدلہ یہ ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کے قریب لائیں۔مسجد کی تعمیر کا حق بھی تبھی ادا ہو گا جب اس کو عبادت
کرنے والوں سے زیادہ سے زیادہ آباد کریں گے۔خود بھی یہاں آکر اپنی نمازوں سے اس کو آباد کریں گے اور تبلیغ کر
کے علاقے کے لوگوں کو بھی اسلام کی تعلیم سے متعارف کروائیں گے اور یہی بات ہے جس کی طرف حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے ہمیں ایک جگہ توجہ دلائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : " اس وقت ہماری جماعت کو مساجد کی بڑی ضرورت ہے۔یہ خانہ خدا ہو تا ہے۔جس گاؤں یا شہر میں ہماری جماعت کی مسجد قائم ہو گئی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑگئی۔اگر کوئی ایسا گاؤں ہو یا شہر جہاں مسلمان کم ہوں یا نہ ہوں اور وہاں اسلام کی ترقی کرنی ہو تو ایک مسجد بنادینی چاہئے پھر
خطبات مسرور جلد 14
268
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
خدا خود مسلمانوں کو کھینچ لاوے گا۔" یعنی دوسرے مسلمان بھی آجائیں گے اور یہاں کے مقامی لوگوں سے بھی
تعداد بڑھے گی۔فرمایا " لیکن شرط یہ ہے کہ قیام مسجد میں نیت یہ اخلاص ہو۔محض اللہ اسے کیا جاوے۔نفسانی
اغراض یا کسی شر کو ہر گز دخل نہ ہو تب خدا برکت دے گا۔"
اس شرط پر ہمیشہ ہر ایک کو غور کرنا چاہئے۔نیت میں پورا اخلاص ہو اور کسی قسم کا شر اور فتنہ دلوں میں نہ
ہو اور خالصۂ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے قربانیاں کی جائیں اور مسجد بنائی جائے اور مسجد کو آباد کیا جائے تو
پھر بے انتہا برکت پڑتی ہے۔فرمایا کہ " جماعت کی اپنی مسجد ہونی چاہئے جس میں اپنی جماعت کا امام ہو اور وعظ وغیرہ کرے۔اور
جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ سب مل کر اسی مسجد میں نماز باجماعت ادا کیا کریں۔" فرمایا کہ " جماعت اور اتفاق
میں بڑی برکت ہے۔" یہ بڑی اہم بات ہے جو ہر جگہ کے رہنے والوں کو یاد رکھنی چاہئے ، چاہے وہ ناروے کے ہیں،
ڈنمارک کے ہیں یاد نیا کے دوسرے ملکوں کے ہیں کہ مسجد کی آبادی کا مقصد بھی جماعت کی اکائی ہے۔پس ہمیں اس
اکائی کو قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔فرمایا کہ " پراگندگی سے پھوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ وقت ہے کہ اس وقت
اتحاد اور اتفاق کو بہت ترقی دینی چاہیئے۔" اتفاق میں، اتحاد میں ، محبت میں، پیار میں بڑھیں " اور ادنی ادنی باتوں کو
نظر انداز کر دینا چاہئے۔" چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائیاں، جھگڑے، بدظنیاں یہ ختم کریں۔فرمایا کہ " ادنی ادنی باتوں
کو نظر انداز کر دینا چاہئے جو کہ پھوٹ کا باعث ہوتی ہیں۔"
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 119-120)
ہم نے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کی ہے تو اس لئے کہ اسلام کی تعلیم کو
جو مسلمان نہ صرف بھول چکے ہیں بلکہ اس میں مختلف قسم کی بدعات پھیلا کر ، فرقہ بازیوں میں لگ کر ، اسلامی قدریں
تو ایک طرف رہیں اخلاقی قدریں بھی بھلا بیٹھے ہیں۔اس سے بچ کر ہمیں ذاتیات کے بجائے اللہ تعالیٰ کی رضا کے
حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہمیں دوسروں سے عبرت حاصل کرنی چاہئے اور ایک اکائی ہمیں بننا چاہئے اور
آپس میں اتفاق اور اتحاد پیدا کریں۔اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق پر چلیں۔اس کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نمازوں اور مساجد کے حوالے سے جو ہمیں نصیحت فرمائی ہے وہ میں
پیش کر تا ہوں۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
" نماز میں جو جماعت کا زیادہ ثواب رکھا ہے اس میں یہی غرض ہے کہ وحدت پید اہوتی ہے اور پھر اس
وحدت کو عملی رنگ میں لانے کی یہاں تک ہدایت اور تاکید ہے کہ باہم پاؤں بھی مساوی ہوں۔" جب صف بنا کر
خطبات مسرور جلد 14
269
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
کھڑے ہوں تو برابر پاؤں رکھیں۔ایڑھیاں ایک لائن میں ہوں۔ایک سیدھ میں ہوں۔" اور صف سیدھی ہو اور
ایک دوسرے ملے ہوئے ہوں۔" فرمایا کہ " اس سے مطلب یہ ہے کہ گویا ایک ہی انسان کا حکم رکھیں۔" ایسے
سیدھے ہوں کہ لگے کہ ایک ہی انسان ہیں۔" اور ایک کے انوار دوسرے میں سرایت کر سکیں۔"کسی میں زیادہ
روحانیت ہے کسی میں کم ہے تو آپ نے فرمایا کہ جو روحانیت کا نور ہے ایک دوسرے میں سرایت کرے۔وہ تمیز
جس سے خودی اور خود غرضی پیدا ہوتی ہے نہ رہے۔" یہ خواہش تھی آپ کی۔خودی اور خود غرضی بالکل ختم ہو
جائے اور ایک ہو جاؤ۔فرمایا کہ " یہ خوب یاد رکھو کہ انسان میں یہ قوت ہے کہ وہ دوسرے کے انوار کو جذب کرتا
ہے۔پھر اسی وحدت کے لئے حکم ہے کہ روزانہ نمازیں محلہ کی مسجد میں اور ہفتے کے بعد شہر کی مسجد میں اور پھر سال
کے بعد عید گاہ میں جمع ہوں اور گل زمین کے مسلمان سال میں ایک مرتبہ بیت اللہ میں اکٹھے ہوں۔ان تمام احکام
کی غرض وہی وحدت ہے۔"
لیکچر لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 282,281)
نماز سے لے کے حج تک جتنے بھی احکام ہیں، عبادت ہے ، ان کا مقصد کیا ہے ؟ تاکہ مسلمان ایک قوم بن
جائیں۔اب بد قسمتی سے سب سے زیادہ تفرقہ اور پھوٹ اور فساد اس وقت مسلمانوں میں ہے۔پس ہم احمدی ہیں
جنہوں نے یہ نمونے قائم کرنے ہیں اور دنیا کو اسلام کی حقیقی اور خوبصورت تعلیم کے بارے میں بتانا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں: "مسجدوں کی اصل زینت عمارتوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ان نمازیوں کے ساتھ
ہے جو اخلاص کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ورنہ یہ سب مساجد ویران پڑی ہوئی ہیں۔" آپ نے مسلمانوں کی جو
مساجد تھیں ان کی طرف اشارہ کیا ہے۔فرمایا کہ "رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد چھوٹی سی تھی۔کھجور کی
چھڑیوں سے اس کی چھت بنائی گئی تھی اور بارش کے وقت چھت میں سے پانی ٹپکتا تھا۔مسجد کی رونق نمازیوں کے
ساتھ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں دنیا داروں نے ایک مسجد بنوائی تھی۔وہ خد اتعالیٰ کے حکم سے
گرادی گئی۔اس مسجد کا نام مسجد ضرار تھا۔یعنی ضرر رساں۔اس مسجد کی زمین خاک کے ساتھ ملا دی گئی۔مسجدوں
کے واسطے حکم ہے کہ تقویٰ کے واسطے بنائی جائیں۔"
(ملفوظات جلد 8 صفحہ 170)
پس یقینا قربانی کا جذبہ جو مردوں عورتوں اور بچوں میں ہے اس مسجد کی تعمیر کے لئے نظر آتا ہے۔خاص طور پر بچوں کی بے لوث اور معصومانہ قربانیاں جو ہر بناوٹ سے پاک ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں اور تعلیم نے ہمیں عمومی طور پر دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا ادراک
دیا ہے اور ہماری مسجد بنانے کی سوچ دنیاداری کی غرض سے نہیں ہے۔خالصہ عبادت کرنے والوں کے لئے مسجد بنائی
گئی ہے۔تقویٰ پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کی حصول کے لئے ہے۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کئے ہوئے
خطبات مسرور جلد 14
270
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
ہر کام کے بعد یہ فکر کرنی چاہئے کہ کسی ایک مقصد کو حاصل کرنے کے بعد ہم اپنی زندگی کے بنیادی مقصد سے
لا پرواہ نہ ہو جائیں۔یہی نہ سمجھ لیں کہ ہم نے ایک خوبصورت مسجد تعمیر کر لی تو ہمارے فرائض ادا ہو گئے اور سب
کام ختم ہو گئے۔اس مسجد کی تعمیر کے بعد ہمارا اصل کام اب شروع ہوا ہے۔یہاں رہنے والوں کو اور ہر ایک کو یہ یاد
رکھنا چاہیے۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات:57) یعنی ہم نے جن اور انس کو عبادت
کے لئے پیدا کیا ہے۔پس ہمیشہ یاد رکھنا ہے ہم نے اس عبادت کا حق ادا کرنا ہے اور عبادت کا حق سب سے زیادہ
مسجدوں کی آبادی بڑھانے سے ہی ادا ہوتا ہے جیسا کہ حدیث میں پہلے میں بیان کر آیا ہوں۔اور پھر اللہ تعالیٰ کا اپنے
بندوں سے پیار کا اظہار دیکھیں، ان کو انعامات سے نوازنے کا اظہار دیکھیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا کہ نماز با جماعت مسجد میں آکر پڑھنے والے کو ستائیس گنا ثواب ہوتا ہے۔(بخاری کتاب الصلاة باب فضل صلوة الجماعة حديث (645)
پھر ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو حضرت ابوہریر نے روایت کی ہے کہ آدمی کی
باجماعت نماز اس کی اس نماز سے پچیس گنا ( بعض جگہ پر ستائیس گنا بھی ہے ) بہتر ہے جو وہ اپنے گھر میں یا بازار میں
پڑھے۔اور یہ اس لئے کہ جب وہ وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر وہ مسجد کی طرف نکلے اس حال میں کہ اسے
صرف نماز ہی نکال رہی ہے تو جو قدم بھی وہ اٹھائے گا اس کے ایک قدم پر اس کا ایک درجہ بلند کیا جائے گا اور دوسرے
پر ایک گناہ دور کر دیا جائے گا۔اور جب وہ نماز پڑھے گا تو جب تک وہ اپنی جائے نماز میں رہے گا ملائکہ "فرشتے" اس
کے لئے دعائے رحمت کرتے رہیں گے۔کیا دعا کریں گے ؟ وہ کہیں گے کہ اے اللہ اس پر خاص رحمت فرما۔اس پر رحم
فرما۔اور فرمایا تم میں سے ایک آدمی نماز ہی میں ہوتا ہے جب تک کہ وہ نماز کا انتظار کرے۔(بخاری کتاب الصلاة باب فضل صلاة الجماعة حديث (647)
یہ نہ سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ انتظار کا ثواب نہیں دیتا۔انتظار کا بھی ثواب ہے جب مسجد میں آکر نماز کے
لئے انتظار کر رہا ہوتا ہے۔پھر ایک روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مسجد کو صبح شام جاتا
ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں اپنی مہمان نوازی کا سامان تیار کرتا ہے۔(بخاری کتاب الصلاة باب فضل من غدا الى المسجد ومن راح حديث (662)
پس مسجدوں میں آنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہو کر رہتے ہیں۔اس مسجد کی تعمیر کی شکر گزاری آپس
میں پہلے سے بڑھ کر پیار اور محبت کے اظہار سے بھی ہم نے کرنی ہے۔آپ سب نے کرنی ہے جو یہاں رہنے والے
ہیں اور جو دنیا میں کہیں بھی رہنے والے احمدی ہیں۔جب مسجدوں میں جائیں تو مسجدوں کے یہ حق بھی ادا کریں۔اس مسجد کی تعمیر کے بعد آپ نے پہلے سے بڑھ کر اسلام کی تعلیم کے اپنے نمونے لوگوں کو دکھانے ہیں اور اس سے
ان کو آگاہ کرنا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ مسجد مسلمان بنانے کا ذریعہ بنے گی۔اگر
خطبات مسرور جلد 14
271
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
ہمارے عمل اسلام کی تعلیم کے مطابق نہیں، اگر ہم اسلام کا پیغام نہیں پہنچار ہے تو لوگ مسجد کو دیکھ کر بیشک اس
طرف متوجہ ہوں گے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ہائی وے پر واقع ہے اور چمکدار گنبد دور سے لوگوں کی توجہ
کھینچتا ہے لیکن یہ توجہ صرف ظاہری حسن کی طرف ہو گی۔اصل حسن تو مسجد کا اس وقت نظر آئے گا جب اس میں
عبادت کرنے والے اس مسجد میں عبادت کرنے کی وجہ سے روحانی حسن دکھائیں گے۔پس جو وقتی جوش سے
قربانیاں کی ہیں یقیناوہ بھی قابل قدر ہیں۔بعض میں وقتی جوش تھا، بعضوں کی کئی سال پہ پھیلی ہوئی قربانیاں ہیں
خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کی طرف سے۔لیکن مسلسل قربانیوں کا دور تو اب شروع ہوا ہے کہ اس مسجد کے
ظاہری حسن کو روحانی حسن میں بدل دیں۔یہ بہت بڑا کام ہے جو ہم نے کرنا ہے، یہاں کے رہنے والوں نے کرنا ہے
کہ مسجد کا جو ظاہری حسن ہے اس کو اندرونی اور روحانی حسن میں بدلنا ہے اور روحانی حسن ایک تسلسل چاہتا ہے،
مسلسل کوشش چاہتا ہے۔پس ہر احمدی روحانی حسن کے اس تسلسل کو قائم رکھنے کا عہد کرے۔یہ آیات جو میں نے شروع میں تلاوت کی ہیں اس میں پہلی آیت جو سورۃ توبہ کی ہے اللہ تعالیٰ اس میں
فرماتا ہے۔ترجمہ اس کا یہ ہے کہ اللہ کی مساجد تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر ایمان لائے اور یوم آخرت پر اور نماز
قائم کرے اور زکوۃ دے اور اللہ کے سوا کسی سے خوف نہ کھائے۔پس قریب ہے کہ یہ لوگ ہدایت یافتہ لوگوں
میں شمار کئے جائیں۔پس مسجد بنانے کا مقصد اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے اور اللہ تعالیٰ پر ایمان اس وقت کامل ہوتا ہے جب انسان ہر
قسم کے شرک سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے۔ہر چیز کا دینے والا خدا تعالیٰ کو سمجھے۔پھر آخرت پر ایمان ہے اس کی
تفصیلات ہیں۔بہت ساری چیزیں آخرت کے بارے میں آتی ہیں کہ آخرت دنیا سے بہتر ہے۔لیکن اگر انسان
صرف اس بات پر ہی غور کرلے تو پھر دنیاوی معمولی باتوں کے حصول پر اپنی سب طاقتیں خرچ کرنے کی بجائے، اپنا
زور لگانے کی بجائے آخرت کے انعامات کا وارث اپنے آپ کو بنانے کے لئے کو شش کرے۔اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے۔وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِلَّذِينَ اتَّقَوا۔( یوسف : 110) اور آخرت کا گھر
ان لوگوں کے لئے جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا یقینا زیادہ بہتر ہے۔اب ایک گھر تو مسجد کی تعمیر کر کے ایک مومن
بناتا ہے لیکن اس گھر کی آبادی، مسجد کی آبادی تقویٰ سے منسلک ہے۔پس مسجد کی تعمیر کا حق بھی تقویٰ پر چلنے سے ادا
ہو گا اور تقویٰ کے بارے میں ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
متقی بننے کے واسطے یہ ضروری ہے کہ بعد اس کے کہ موٹی باتوں جیسے زنا، چوری، تلف حقوق، "لوگوں
کے حق تلف کرنا، حق مارنا ریا، محجب، حقارت، بخل کے ترک میں پکا ہو تو اخلاق رذیلہ سے پر ہیز کر کے ان کے
خطبات مسرور جلد 14
272
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
مقابلہ میں اخلاق فاضلہ میں ترقی کرے۔گندے اور فضول اخلاق جو ہیں، بد اخلاقیاں جو ہیں ان کو چھوڑے اور عمدہ
اور اعلیٰ اخلاق کو نہ صرف اختیار کرے بلکہ اس میں ترقی کرے۔فرمایا لوگوں سے مروت، خوش خلقی، ہمدردی سے
پیش آوے۔" یہ ہیں اخلاق۔یہ ہے تقویٰ کہ لوگوں سے بھی محبت اور پیار سے پیش آؤ۔خوش اخلاقی سے پیش آؤ۔ان سے ہمدردی کر و قطع نظر اس کے کہ وہ کون ہے۔ہر ایک سے چاہے وہ مسلمان ہے، غیر مسلم ہے، اپنا ہے، غیر
ہے۔خدا تعالیٰ کے ساتھ کچی وفا اور صدق دکھلاوے۔خدمات کے مقام محمود تلاش کرے۔" ایسے کام وہ کرے
کہ اللہ تعالیٰ کی پسندیدگی کی نگاہ اس پر پڑے۔فرمایا ان باتوں سے انسان متقی کہلاتا ہے اور جو لوگ ان باتوں کے
جامع ہوتے ہیں " جن میں یہ سب باتیں جمع ہو جاتی ہیں۔"وہی اصل متقی ہوتے ہیں۔یعنی اگر ایک ایک خُلق فرداً
فرد کسی میں ہوں تو اسے متقی نہ کہیں گے۔" یہ سارے تمام اخلاق جو اچھے اخلاق ہیں وہ جب جمع ہو جائیں تو پھر متقی
ہوتا ہے۔یہ نہیں کہ ایک نیکی کر لی۔چندہ دے دیا، نیکی ہو گئی۔نماز پڑھ لی، نیکی ہو گئی۔نہیں۔چندے بھی، نمازیں
بھی، لوگوں کی خدمت بھی، لوگوں سے ہمدردی بھی، اچھے اخلاق بھی، اچھی بات بھی، یہ ہے متقی کی نشانی۔فرمایا
" جب تک بحیثیت مجموعی اخلاق فاضلہ اس میں نہ ہوں " متقی نہیں ہو سکتا۔(ملفوظات جلد 4 صفحہ 400)
پس جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔اس مسجد کا حق ادا کرنے کے لئے ایک
بڑا انقلاب ہمیں اپنے اندر پیدا کرنا ہو گا۔پھر قیام نماز کی طرف توجہ دلائی ہے اور قیام نماز پانچ وقت نماز باجماعت ہے۔پس اس مسجد کی خوبصورتی
بھی نمازیوں کی تعداد پر ہے۔ایسے نمازیوں کی تعداد پر جو خالص ہو کر خدا تعالیٰ کی عبادت کرنا چاہتے ہیں یا کرنے
والے ہیں۔پھر زکوۃ کی طرف توجہ دلا کر غریبوں کے حقوق کی طرف بھی توجہ دلا دی۔ایک حقیقی مومن جو اللہ
تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ نمازوں کے قیام اور عبادتوں کی طرف توجہ دینے کے ساتھ لازماً اپنے مال کو
پاک کرنے کی بھی فکر کرے گا اور مال پاک کرنے کا بہترین ذریعہ اپنے مال کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا اور اس
کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کے لئے خرچ کرنا ہے اور مالی قربانی کا جو صحیح ادراک ہے وہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ
احمدی کے علاوہ اور کسی کو نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی جگہ جہاں زکوۃ کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دلائی ہے، اپنے مال خرچ
کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور زکوۃ کو مخصوص کر کے بھی توجہ دلائی ہے۔بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ جماعت میں
زکوۃ کی ادائیگی کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اور یہ اسلام کا بنیادی حکم ہے اور اس کو چھوڑ کر چندوں پر زیادہ زور دیا
جاتا ہے۔جبکہ یہ خیال غلط ہے۔زکوۃ جس پر فرض ہے اس کو توجہ دلائی جاتی ہے اور بار بار دلائی جاتی ہے۔میں کئی
خطبات مسرور جلد 14
273
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
خطبات میں گزشتہ کئی سالوں سے اس پر بڑی تفصیل سے بعض موقعوں پر روشنی ڈال چکا ہوں اور پھر یہ کس طرح
ہو سکتا ہے کہ ہم توجہ نہ دلائیں جبکہ زکوۃ کا تو خلافت کے نظام کے ساتھ بھی ایک لحاظ سے بڑا گہرا تعلق ہے کہ آیت
استخلاف جس میں خلافت کے نظام کی ہدایت اور پیشگوئی فرمائی گئی ہے ، اس سے اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے قیام نماز
اور زکوۃ کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی ہے۔اور اگر دوسرے چندوں اور تحریکات کے بارے میں کہا جاتا ہے تو جیسا
کہ میں نے کہا کہ زکوۃ ہر ایک پر فرض نہیں ہے۔اس کا ایک نصاب ہے۔اس کی کچھ شر طیں ہیں۔اور نہ ہی اس
سے تمام اخراجات پورے ہو سکتے ہیں اور جتنے وسیع کام اب جماعت کے دنیا میں ہو رہے ہیں ان کے لئے دوسرے
چندوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔اور وصیت اور باقاعدگی کے ساتھ اپنے اوپر فرض کر کے ماہوار جماعتی چندہ دینے کا
نظام جو ہے یہ نظام تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قائم کر دہ ہے۔بہر حال اس وقت میں اس کی تفصیلات میں نہیں جارہا۔میں نے اس کا ضمناً ذکر کر دیا۔جو میں بتانا چاہ رہا
ہوں وہ یہ ہے کہ مساجد کی تعمیر کے ساتھ ہماری ذمہ داریاں بڑھتی ہیں اور ان کو ادا کرنے کی طرف توجہ دینی
چاہئے۔اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق جوڑ کر بھی یہ توجہ ہو گی، آخرت پر نظر رکھتے ہوئے بھی یہ توجہ ہو گی، اپنے تقویٰ کے
معیار کو بڑھا کر اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے بھی جب کوشش کریں گے تو پھر ہی حق ادا ہو گا۔نمازوں
کے قیام کے ذریعہ بھی اور مخلوق کی خدمت کے ذریعہ بھی اس کا حق ادا ہو گا۔دین کو تمکنت اس زمانے میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی ملنی تھی اور ملی ہے کیونکہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کی
حیثیت سے دنیا میں آئے اور آپ خاتم الخلفاء بھی ہیں۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہی اس لئے کہ اسلام کی تعلیم کے
حقیقی نمونے قائم ہوں۔اسلام کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ قائم کریں اور دنیا کو بتائیں کہ اسلام کی خوبصورتی کیا ہے۔پس آپ کے آنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ دنیا اسلام کی خوبصورتی دیکھ سکے۔اور دوسری آیت جو میں نے تلاوت کی ہے وہ سورۃ حج کی آیت ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کا
ذکر کیا ہے جن کو اللہ تعالیٰ جب تمکنت عطا فرماتا ہے تو وہ جن خصوصیات کے حامل بنتے ہیں ان میں نماز کا قیام بھی
ہے۔زکوۃ کی ادائیگی بھی ہے۔نیک باتوں کو پھیلانا بھی ہے اور بری باتوں سے روکنا بھی ہے۔اس زمانے میں جس
کے ذریعہ دنیا میں تمکنت ملنی تھی جیسا کہ میں نے کہا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ملنی
تھی۔خلافت کا نظام آپ کے ذریعہ سے ہی اس زمانے میں جاری ہو نا تھا اور ہوا ہے اور آج تمام دنیا میں صرف
جماعت احمد یہ ہی ہے جس میں خلافت کا وہ نظام جاری ہے جو صحیح اسلامی تعلیم کا پرچار کر رہا ہے، اسے پھیلا رہا
ہے۔جو اللہ تعالیٰ کے پیغام کو دنیا میں پھیلا رہا ہے۔جو عبادتوں کے قیام کے لئے مسجدیں بنارہا ہے نہ کہ فتنہ و فساد کی
جگہیں۔اور یہ چیزیں تمکنت کا باعث ہیں یعنی اسلام کی تعلیم کو پھیلا کر جو عزت اور وقار اور طاقت پیدا کر رہی ہیں یا
خطبات مسرور جلد 14
274
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 مئی 2016
ان سے اسلام کو عزت وقار اور طاقت مل رہی ہے۔پس ہر احمدی کی یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ اس طرف سوچے، اس مقصد کو سمجھے اور اس کے لئے
اپنے عہدوں کو پورا کرتے ہوئے اپنی سوچوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی ہر وقت کوشش کرتے
رہیں۔اس آیت کی روشنی میں اس بات کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے سچے بندے اللہ تعالیٰ سے مدد
حاصل کرتے ہیں اور انہیں اللہ تعالیٰ سے مدد ملتی ہے۔پھر اگر انسان سچا ہے ، صحیح مومن ہے ، جب وہ اللہ تعالیٰ کو مدد
کے لئے پکارتا ہے تو اللہ تعالیٰ سے مدد ملتی ہے۔وہ اپنی تمام طاقتیں اور صلاحیتیں انسانیت کی بھلائی کے لئے خرچ
کرتے ہیں۔یہ کچے بندوں، مومنوں کی نشانی ہے اور ساتھ ہی خدا تعالیٰ کے حق بھی ادا کرتے ہیں۔خد اتعالیٰ کا خوف
رکھنے والے اور ایمان میں بڑھنے والے ہوتے ہیں۔تقویٰ سے زندگی بسر کرنے والے ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی
نیکی کی تلقین کرتے ہیں اور برائیوں سے روکنے والے ہیں۔اللہ کرے کہ ہم ان باتوں کو سمجھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کا بھی حق ادا کرنے والے ہوں۔آپس کی
محبت میں بھی بڑھنے والے ہوں۔مسجد کا بھی حق ادا کرنے والے ہوں اور تبلیغ کا بھی حق ادا کرنے والے ہوں۔صرف مالی قربانی کا وقتی جوش ہی ہم میں نہ ہو صرف بلکہ روحانی ترقی کے مستقل جوش کو اپنی حالتوں میں طاری کرنے
والے اور جاری کرنے والے ہوں تا کہ اس زمانے کے امام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کے
ساتھ جو ہم نے عہد بیعت کیا ہے اسے پورا کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 جون 2016ء تا 09 جون 2016ء جلد 23 شمارہ 23 صفحہ 05 تا 08)