رمضان: دعاؤں کی قبولیت کی شرائط، اس کے اصول اور فلسفہ
خطبات مسرور جلد 14
336
25
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 17 جون 2016ء بمطابق 17 احسان 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي
(البقرة:187)
لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقینا میں قریب ہوں۔میں دعا کرنے
والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان
لائیں تا کہ وہ ہدایت پائیں۔یہ آیت روزے رکھنے کے حکم، اس کی شرائط اور اس سے متعلق احکامات کی آیات کے قریباً بیچ میں رکھ کر اللہ تعالیٰ
نے ہمیں رمضان اور دعاؤں کی قبولیت کے خاص تعلق کی طرف توجہ دلائی ہے۔حضرت
خلیفہ المسح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے اس تعلق کو یوں بیان فرمایا کہ " روزہ جیسے تقویٰ سیکھنے کا ذریعہ ہے ویسا ہی قرب الہی حاصل کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔"
حقائق الفرقان جلد اول صفحہ 308)
پس صرف رمضان کا مہینہ دعاؤں کی قبولیت کی وجہ نہیں ہو سکتا جب تک کہ اسے تقویٰ سیکھنے، تقویٰ سے
زندگی بسر کرنے اور قرب الہی کے حصول کا ذریعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔اور جب یہ صورت ہو گی تو اللہ تعالیٰ
سے رمضان میں پیدا کیا ہوا تعلق صرف رمضان تک محدود نہیں ہو گا بلکہ مستقل تبدیلی کے اثرات ظاہر ہوں گے۔اللہ تعالیٰ نے بھی یہی اس آیت میں بتایا ہے کہ میں قریب ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس
مہینہ میں شیطان جکڑ دیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ قریب آجاتا ہے۔نچلے آسمان پر آجاتا ہے۔(صحیح بخاری کتاب الصوم باب هل يقول رمضان او شهر رمضان۔۔۔حدیث 1899 و صحیح بخاری کتاب
التهجد باب الدعاء والصلاة من أخر الليل حديث 1145)
خطبات مسرور جلد 14
337
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
لیکن کن کے قریب آتا ہے ؟ ان کے جو اللہ تعالیٰ کے قرب کو محسوس کرتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں اور اس
کے لئے اللہ تعالیٰ کی بات مانتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے حکم فَلْيَسْتَجِيبُوا لِی پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ
تعالیٰ کے احکامات کا پتا لگاتے ہیں اور ان پر عمل کرنے کے لئے لبیک کہتے ہیں۔اس بات پر یقین اور ایمان رکھتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ سب طاقتوں والا ہے۔اگر میں اس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اس کے لئے خالص ہوتے ہوئے
اس سے مانگوں گا تو وہ میری دعائیں سنے گا۔پس اللہ تعالیٰ بیشک اپنے بندوں کے سوال کے جواب میں یہ کہتا ہے کہ میں قریب ہوں، میں اپنے
بندے کی دعاؤں کو سنتا ہوں اور اس مہینہ میں خاص طور پر تمہارے قریب آگیا ہوں مجھے پکارو لیکن اپنی دعاؤں کی
قبولیت کے لئے مجھے پکارنے سے پہلے یہ شرط ہے کہ میری سنو۔میرے احکامات پر عمل کرو۔اور میری تمام طاقتوں
پر کامل یقین اور ایمان رکھو۔ان شرائط پر تمہیں عمل کرنا ہو گا۔پس وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم دعا کرتے ہیں دعائیں قبول نہیں ہو تیں وہ اپنے جائزے بھی لیتے ہیں؟ کہ
انہوں نے کہاں تک خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل کیا ہے ؟ اگر ہمارے عمل نہیں۔ہمارا ایمان صرف رسمی ہے تو پھر
ہمارا یہ کہنا غلط ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کو پکار الیکن ہماری دعائیں قبول نہیں ہوئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ خدا تعالیٰ نے کیا شرائط رکھی ہیں:
فرمایا کہ پہلی بات اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ لوگ ایسی حالت تقویٰ اور خدا ترسی کی پیدا کریں کہ میں ان
کی آواز سنوں۔"
(ایاما
م الصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 261)
تقویٰ پیدا ہو۔خدا سے ڈریں۔خدا کا خوف ہو تو پھر اللہ تعالیٰ آواز سنتا ہے۔دوسری بات کہ مجھ پر ایمان
لائیں۔کیسا ایمان ؟ اس بات پر ایمان کہ خدا موجود ہے اور تمام طاقتیں اور قدر تیں رکھتا ہے۔خدا کے وجو د اور اس
کے تمام طاقتیں اور قدر تیں رکھنے کا تجربہ چاہے انسان کو ہوا ہے یا نہیں ہوا یا خدا تعالیٰ کے وجود اور اس کی تمام
طاقتوں کے مالک ہونے کی معرفت عطا ہوئی ہے یا نہیں ہوئی۔اگر نہیں بھی ہوئی تب بھی ایسا ایمان ہو کہ خدا تعالیٰ
ہے اور سب طاقتوں کا مالک ہے۔گویا ایمان بالغیب ہو۔اگر پہلے یہ ہو گا تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسا عرفان بھی
ملے گا جس سے خدا تعالیٰ کے وجود اور اس کے تمام طاقتوں کے مالک ہونے ، اس کا دعاؤں کا جواب دینے کا تجربہ بھی
ہو جائے گا۔پہلے انسان کو اپنے ایمان کو مضبوط کرنا ہو گا پھر اللہ تعالیٰ قدم بڑھاتا ہے اور پھر ثبوت بھی مہیا ہو جائے
گا۔دعاؤں کی قبولیت کی شرائط ، اس کے اصول، اس کا فلسفہ وغیرہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑی
تفصیل
سے مختلف مواقع پر روشنی ڈالی ہے۔
خطبات مسرور جلد 14
338
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
مضمون
اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند حوالے بھی پیش کروں گا جس سے ہم اس م
کی گہرائی کو سمجھتے ہوئے، رمضان میں اسے قرب الہی کا ذریعہ بناتے ہوئے اپنا علم و معرفت بھی بڑھا سکتے ہیں اور
حقیقی ہدایت پانے والوں میں بھی شامل ہو سکتے ہیں اور رمضان کا حقیقی فیض بھی پاسکتے ہیں۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ
جو بھی انہوں نے دعائیں کی ہیں وہ ضرور قبول ہونی چاہئیں۔اس بارے میں تھوڑی سی وضاحت تو میں نے پہلے کر دی
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قبولیت کے لئے بعض شرائط رکھی ہیں جنہیں پورا کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔اس بات کی مزید
وضاحت فرماتے ہوئے کہ قبولیت کے کیا اصول ہیں اور بعض دفعہ سب شرائط پوری کرنے والوں کی بھی دعا اس
طرح قبول نہیں ہوتی جس طرح وہ دعامانگتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
"دعا کا اصول یہی ہے اللہ تعالیٰ قبول دعا میں ہمارے اندیشہ اور خواہش کے تابع نہیں ہو تا۔دیکھو بچے
کس قدر اپنی ماؤں کو پیارے ہوتے ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔لیکن اگر بچے بیہودہ طور
پر اصرار کریں اور رو کر تیز چاقو یا آگ کا روشن اور چمکتا ہوا انگارہ مانگیں تو کیا ماں باوجود سچی محبت اور حقیقی دل سوزی
کے کبھی گوارا کرے گی کہ اس کا بچہ آگ کا انگارہ لے کر ہاتھ جلالے یا چاقو کی تیز دھار پر ہاتھ مار کر ہاتھ کاٹ لے ہر
گز نہیں۔اسی اصول سے اجابت دعا کا اصول سمجھ سکتے ہیں۔" فرمایا کہ "میں خود اس امر میں ایک تجربہ رکھتا ہوں کہ
جب دعا میں کوئی جزو مضر ہوتا ہے تو وہ دعا ہر گز قبول نہیں ہوتی۔یہ بات خوب سمجھ میں آسکتی ہے کہ ہمارا علم یقینی
اور صحیح نہیں ہوتا۔بہت سے کام ہم نہایت خوشی سے مبارک سمجھ کر کرتے ہیں اور اپنے خیال میں ان
کا نتیجہ بہت
ہی مبارک خیال کرتے ہیں۔مگر انجام کار وہ ایک غم اور مصیبت ہو کر چمٹ جاتا ہے۔غرض یہ کہ خواہشات انسانی
سب پر صاد نہیں کر سکتے کہ سب صحیح ہیں۔"ہم یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ یہ صحیح ہیں " چونکہ انسان سہو اور نسیان
سے مرکب ہے " بھول چوک انسان سے ہوتی ہے، فطرت میں ہے " اس لئے ہونا چاہئے اور ہوتا ہے کہ بعض
خواہش مضر ہوتی ہے اور اگر اللہ تعالیٰ اس کو منظور کر لے تو یہ امر منصب رحمت کے صریح خلاف ہے۔"
پس انسان تو سمجھتا ہے کہ اس کو ہونا چاہئے لیکن خواہش بعض دفعہ انسان کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ اسے منظور کرلے تو پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا جو مقام ہے اس کے یہ بات خلاف ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ تو
دعا کرنے والے کے لئے ، اپنے بندے کے لئے رحمت چاہتا ہے۔اگر ہر خواہش اس کی پوری کر لے چاہے اس سے
اس کا نقصان ہو رہا ہو تو اس کا جو مقام رحمت ہے وہ بات پھر اس کے خلاف چلی جاتی ہے۔فرمایا کہ " یہ ایک سچا اور
یقینی امر ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور ان کو قبولیت کا شرف بخشتا ہے مگر ہر رطب و یابس کو
نہیں کیونکہ جوش نفس کی وجہ سے انسان انجام اور مال کو نہیں دیکھتا اور دعا کرتا ہے مگر اللہ تعالیٰ جو حقیقی بہی خواہ اور
قال بین ہے ان مضرتوں اور بد نتائج کو ملحوظ رکھ کر جو اس دعا کے تحت میں بصورت قبول داعی کو پہنچ سکتے ہیں اسے رڈ
خطبات مسرور جلد 14
339
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
کر دیتا ہے " انسان تو اپنا انجام نہیں دیکھتا لیکن اللہ تعالیٰ جو اپنے بندے کا ایک حقیقی خیر خواہ ہے اس کی بھلائی چاہتا
ہے۔اس کو انجام کی بھی خبر ہے۔انجام اس کو نظر آرہا ہے کہ کیا ہونا ہے تو وہ اس کے جو نقائص ہیں، جو نقصانات
پہنچ سکتے ہیں، جو بد نتائج ہو سکتے ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے دعا کو رد کر دیتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی خیر
خواہی اسی میں سمجھتا ہے کہ اس کی یہ دعا رڈ کر دے اور فرمایا کہ " یہ ردّدعا ہی اس کے لئے قبول دعا
ہو تا ہے۔"جب ایسی دعا اللہ تعالیٰ کے ہاں رڈ کر دی جاتی ہے، قبول نہیں ہوتی تو یہی اللہ تعالیٰ کی قبولیت کی گواہ ہے
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سمجھا کہ اس انسان کے لئے یہ بہتر نہیں۔اس بندے کے لئے یہ بہتر نہیں " پس ایسی دعائیں جن
میں انسان حوادث اور صدمات سے محفوظ رہتا ہے اللہ تعالیٰ قبول کر لیتا ہے مگر مضر دعاؤں کو بصورت رڈ قبول فرما لیتا
ہے۔" بعض جن میں فائدہ ہے وہ اسی طرح قبول کرتا ہے۔جن میں انسان کا نقصان ہو تا ہے ان کو ر ڈ کر دیتا ہے۔قبول نہیں فرماتا ہے اور یہی اس کی قبولیت ہے
آپ فرماتے ہیں کہ " مجھے یہ الہام بارہا ہو چکا ہے۔اُجِيْبُ كُلّ دُعَائِكَ۔دوسرے لفظوں میں یوں کہو
کہ ہر ایک ایسی دعا جو نفس الامر میں نافع اور مفید ہے قبول کی جائے گی۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 106-107)
جو مانگنے کے لحاظ سے نافع ہے، نفع دینے والی ہے اور مفید ہے وہ قبول کی جائے گی۔ہر دعا نہیں قبول ہو گی۔پس اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء اور نبیوں کی بھی بعض دعائیں سنتا ہے بعض نہیں سنتا اور اس لئے نہیں سنتا کہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ
فائدہ مند نہیں ہیں یا ان کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ غیب کا علم رکھنے والا ہے اور وہ بہتر جانتا ہے۔پھر اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ دعا کے لئے اپنے اعمال اور اعتقاد کو بھی دیکھنا ضروری ہے آپ
فرماتے ہیں کہ :
یہ سچی بات ہے کہ جو شخص اعمال سے کام نہیں لیتا وہ دعا نہیں کرتا" صرف دعا ضروری نہیں۔اعمال
بھی ضروری ہیں بلکہ خد اتعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔"اگر اعمال نہیں اور صرف دعا ہے تو وہ دعا نہیں۔اللہ تعالیٰ کی
تم آزمائش کر رہے ہو " اس لیے دعا کرنے سے پہلے اپنی تمام طاقتوں کو خرچ کرناضروری ہے اور یہی معنی اس دعا کے
ہیں۔پہلے لازم ہے کہ انسان اپنے اعتقاد اعمال میں نظر کرے کیونکہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ اصلاح اسباب کے
پیرایہ میں ہوتی ہے۔" اصلاح ہوتی ہے اس کے لئے بعض سبب موجود ہونے چاہئیں "وہ کوئی نہ کوئی ایسا سبب پیدا
کر دیتا ہے کہ جو اصلاح کا موجب ہو جاتا ہے۔وہ لوگ اس مقام پر ذرا خاص غور کریں جو کہتے ہیں کہ جب دعا ہوئی تو
اسباب کی کیا ضرورت ہے۔" دعا ہو گئی اس لئے اسباب کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ نادان سوچیں کہ دعا بجائے خود
ایک مخفی سبب ہے دعا بھی تو کسی کام کے کرنے کے لئے ایک چھپا ہو اسبب ہے اس کام کے کرنے کی وجہ بنتا ہے "جو
خطبات مسرور جلد 14
340
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
دوسرے اسباب کو پیدا کر دیتا ہے " دعا کے ذریعہ سے۔دعا بذات خود ایک سبب ہے ایک وجہ بنتی ہے اور یہ وجہ جب
دعا قبول ہوتی ہے تو اس کام کے کرنے کے لئے دوسرے سبب پیدا ہو جاتے ہیں۔کسی انسان کو قرض کی ضرورت
ہے، پیسوں کی ضرورت ہے، کسی کی مدد کی ضرورت ہے تو اللہ تعالی کسی ذریعہ سے اس کو وہ مہیا کر وادیتا ہے، اس کے
لئے آسانیاں پید ا کر وا دیتا ہے۔آسمان سے کوئی چیز نہیں ٹپکتی۔اگر کسی کو پیسوں کی ضرورت ہے تو آسمان سے نہیں
اتریں گے بلکہ کوئی ذریعہ بنے گا اور وہی سبب ہے جو دعا کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے بنایا فرمایا " اور ايَّاكَ نَعْبُدُ کا
تقدم إيَّاكَ نَسْتَعِين پر جو کلمہ دعائیہ ہے اس امر کی خاص تشریح کر رہا ہے۔" پہلے ايَّاكَ نَعْبُدُ کہا اور پھر تجھ سے
مدد مانگتے ہیں۔دعا کرتے ہیں۔ساتھ مددمانگتے ہیں اور دعا کے ساتھ ہی مدد جو اسباب کی طرف توجہ ہے وہ بھی ہو
جاتی ہے " غرض عادت
اللہ ہم یونہی دیکھ رہے ہیں کہ وہ خلق اسباب کر دیتا ہے۔دیکھو پیاس کے بجھانے کے لئے پانی
اور بھوک مٹانے کے لئے کھانا مہیا کرتا ہے مگر اسباب کے ذریعہ۔" کوئی ذریعہ بناتا ہے " پس یہ سلسلہ اسباب یو نہی
چلتا ہے اور خلق اسباب ضرور ہو تا ہے " سبب پیدا ہوتے ہیں " کیونکہ خدائے تعالیٰ کے یہ دو نام ہی ہیں حانَ اللهُ
عَزِيزًا حَكِيمًا۔(النساء: 159) عزیز تو یہ ہے کہ ہر ایک کام کر دینا غالب ہے ، طاقت رکھتا ہے ، ہر کام کر سکتا ہے،
کر دیتا ہے " اور حکیم یہ کہ ہر ایک کام کسی حکمت سے موقع اور محل کے مناسب اور موزوں کر دینا۔" دیکھو نباتات
جمادات میں قسم قسم کے خواص رکھے ہیں۔تربدہی کو دیکھو کہ وہ ایک دو تولہ تک دست لے آتی ہے۔ایسا ہی
سقمونیا۔اللہ تعالیٰ اس بات پر تو قادر ہے کہ یونہی دست آجائے یا پیاس بدوں پانی ہی کے بجھ جائے " بغیر پانی کے
پیاس بجھ جائے " مگر چونکہ عجائبات قدرت کا علم کرانا بھی ضروری تھا کیونکہ جس قدر واقفیت اور علم عجائبات قدرت
کا وسیع ہوتا جاتا ہے اسی قدر انسان اللہ تعالیٰ کی صفات پر اطلاع پاکر قرب حاصل کرنے کے قابل ہوتا جاتا ہے۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 124-125)
یہ اللہ تعالیٰ نے چیزیں پیدا کی ہیں ان کی صفات اور ان کی خاصیات کا علم دلوانا بھی تو اللہ تعالیٰ کے لئے
ضروری ہے کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ چیزیں ہیں اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو چیزیں پیدا کی ہیں ان کا علم
جب بڑھتا ہے تو جتنا جتنا علم وسیع ہوتا ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ کی صفات پر اطلاع ہوتی ہے۔انسان کو اس کا فہم
حاصل ہوتا ہے اور اس قابل ہو جاتا ہے کہ انسان اس کا فہم حاصل کرے اور یہی ایک دیندار شخص کا کام ہے۔ایک دہر یہ اپنے علم کو بہت کچھ سمجھتا ہے لیکن ایک مومن اس علم کے اضافے سے اللہ تعالیٰ کی صفات اور اس
کی قدرتوں کو جاننے والا بنتا ہے۔پھر دعا کی فلاسفی کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ اس طرح بیان فرمایا کہ :
" دیکھو ایک بچہ بھوک سے بیتاب اور بیقرار ہو کر دودھ کے لئے چلاتا ہے اور چیختا ہے تو ماں کے پستان
خطبات مسرور جلد 14
341
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
میں دودھ جوش مار کر آجاتا ہے حالانکہ بچہ تو دعا کانام بھی نہیں جانتا۔لیکن یہ کیا سبب ہے کہ اس کی چیخیں دودھ کو
جذب کر لیتی ہیں۔یہ ایک ایسا امر ہے کہ عموماً ہر ایک صاحب کو اس کا تجربہ ہے۔بعض اوقات ایسادیکھا گیا ہے کہ
مائیں اپنی چھاتیوں میں دودھ کو محسوس بھی نہیں کرتی ہیں اور بسا اوقات ہوتا بھی نہیں لیکن جو نہی بچہ کی درد ناک چیخ
کان میں پہنچی فوراُدودھ اتر آیا ہے۔جیسے بچے کی ان چیخوں کو دودھ کے جذب اور کشش کے ساتھ ایک علاقہ ہے"
ایک تعلق ہے " میں سچ کہتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کے حضور ہماری چلاہٹ ایسی ہی اضطراری ہو تو وہ اس کے فضل اور
رحمت کو جوش دلاتی ہے اور اس کو کھینچ لاتی ہے۔"
(ملفوظات جلد اول صفحہ 198)
پھر اس کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے کہ ماں بچے کی جو مثال آپ نے دی ہے یہ دعا کا فلسفہ ہے۔اس
کے تحت مانگنا انسان کا خاصہ ہونا چاہئے اور جب یہ انسان کا خاصہ ہو تو پھر اللہ تعالیٰ اسے قبولیت کا بھی نظارہ دکھاتا
ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
مانگنا انسان کا خاصہ ہے اور استجابت اللہ تعالیٰ کا۔جو نہیں سمجھتا اور نہیں مانتا وہ جھوٹا ہے۔بچہ کی مثال جو
میں نے بیان کی ہے وہ دعا کی فلاسفی خوب حل کر کے دکھاتی ہے۔رحمانیت اور رحیمیت دو نہیں ہیں۔پس جو ایک کو
چھوڑ کر دوسری کو چاہتا ہے اسے مل نہیں سکتا۔"اگر رحیمیت کو لینے کے لئے رحمانیت کو چھوڑیں تو نہیں ہو سکتی
"رحمانیت کا تقاضا یہی ہے کہ وہ ہم میں رحیمیت سے فیض اٹھانے کی سکت پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ کی جو رحیمیت
ہے، اس سے مانگ کے لینے کی جو طاقتیں ہیں وہ طاقت رحمانیت اس میں پیدا کرتی ہے "جو ایسا نہیں کرتا وہ کا فر نعمت
ہے " اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکاری ہے " إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے یہی معنی ہیں کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں ان ظاہری سامانوں
اور اسباب کی رعایت سے جو تو نے عطا کیے ہیں "ہم عبادت کرتے ہیں اور ظاہری اسباب میں سے ایک سبب دعا کا
ہے۔دوسرے ان چیزوں کو حرکت میں لانے کا جو ہمارے لئے اس کام کے لئے مقرر کی گئی ہیں "دیکھو یہ زبان
جو عروق اور اعصاب سے خلق کی ہے " اس میں زبان ہے اس کے اعصاب بنائے گئے ہیں۔اس میں لعاب ہے جو
اس کے اندر ہے " اگر ایسی نہ ہوتی تو ہم بول نہ سکتے " زبان خشک ہو جائے تو انسان بول نہیں سکتا۔زبان کا کوئی پٹھ
کھیچ جائے تو وہیں جم جاتی ہے فرمایا کہ " ایسی زبان دعا کے واسطے عطا کی جو قلب کے خیالات تک کو ظاہر کر سکے "زبان
عطا کی تاکہ دل کے خیالات ظاہر ہوں۔اس سے انسان بول سکے "اگر ہم دعا کا کام زبان سے کبھی نہ لیں تو یہ ہماری
شور بختی ہے شور بختی، مطلب بد قسمتی ہے "بہت سی بیماریاں ایسی ہیں کہ اگر وہ زبان کو لگ جاویں تو یکد فعہ ہی زبان
اپنا کام چھوڑ بیٹھتی ہے یہاں تک کہ انسان گونگا ہو جاتا ہے۔پس یہ کیسی رحیمیت ہے کہ ہم کو زبان دے رکھی ہے۔ایسا ہی کانوں کی بناوٹ میں فرق آجاوے تو
خطبات مسرور جلد 14
342
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
خاک بھی سنائی نہ دے۔ایسا ہی قلب کا حال ہے۔وہ جو خشوع و خضوع کی حالت رکھی ہے اور سوچنے اور تفکر کی
قوتیں رکھی ہیں اگر بیماری آجاوے تو وہ سب قریباً بیکار ہو جاتی ہیں۔مجنونوں کو دیکھو کہ ان کے قومی کیسے بیکار ہو
جاتے ہیں۔تو کیا یہ ہم کو لازم نہیں کہ ان خداداد نعمتوں کی قدر کریں؟ اگر ان قوی کو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے کمال
فضل سے ہم کو عطا کیے ہیں بیکار چھوڑ دیں تو لاریب ہم کا فر نعمت ہیں تو پھر یقینا ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار کرنے
والے ہیں۔ناشکرے ہیں" پس یادرکھو کہ اگر اپنی قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کر دعا کرتے ہیں تو دعا کچھ بھی
فائدہ نہیں پہنچاسکتی "جو اللہ تعالیٰ نے طاقتیں دی ہیں، قوتیں دی ہیں، صلاحیتیں دی ہیں اور اسباب کی طرف توجہ
دینے کا حکم دیا ہے ان سب کو کام میں لاؤ اور پھر دعا کرو۔اگر اس کے بغیر ہے تو پھر دعا کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی
" کیونکہ جب ہم نے پہلے عطیہ سے کچھ کام نہیں لیا تو دوسرے کو کب اپنے لیے مفید اور کار آمد بنا سکیں گے ؟"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 130-131)
یہ بھی اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسباب پیدا کئے ہیں اور ان سے کام لینا، پھر دعا کرنا تب ہی
ہمارے لئے مفید ہو سکتا ہے۔پھر اس بات کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے کہ قانون قدرت میں قبولیت دعا کی نظیریں موجود ہیں،
مثالیں موجود ہیں آپ فرماتے ہیں کہ :
" غرض یہ ہے کہ قانون قدرت میں قبولیت دعا کی نظیریں موجود ہیں اور ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ زندہ
نمونے بھیجتا ہے۔اسی لئے اس نے اِهْدِنَا القِيرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا تعلیم
فرمائی ہے۔یہ خد اتعالیٰ کا منشاء اور قانون ہے اور کوئی نہیں جو اس کو بدل سکے۔اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا
سے پایا جاتا ہے کہ ہمارے اعمال کو اکمل اور اتم کر " جو ہمارے اعمال ہیں ان کو مکمل کر اور جو ان کی انتہا ہو سکتی ہے
وہاں لے جا" ان الفاظ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بظاہر تو اشارۃ النص کے طور پر اس سے دعا کرنے کا حکم
معلوم ہوتا ہے۔" بظاہر یہی ہے کہ ایک کھلا اشارہ ہے کہ دعا کرو صراط مستقیم کی ہدایت مانگنے کی تعلیم ہے " اس
طرف ہی اشارہ لگ رہا ہے کہ صراط مستقیم کی ہدایت اللہ تعالیٰ سے مانگو " لیکن اس کے سر پر ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ بتا رہا ہے کہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔یعنی صراط مستقیم کے منازل کے لئے قومی سلیم سے کام لے کر
استعانت الہی کو مانگنا چاہئے۔"صراط مستقیم پر چلنے کے لئے جو اللہ تعالیٰ نے قویٰ دیئے ہیں ان کو کام میں لاؤ اور
اللہ تعالیٰ کی مددمانگو" پس ظاہری اسباب کی رعایت ضروری ہے۔جو اس کو چھوڑتا ہے وہ کافر نعمت ہے۔"
(ملفوظات جلد اول صفحہ 199)
پھر آپ نے فرمایا کہ : " بہت سی بیماریاں ایسی ہیں کہ اگر وہ زبان کو لگ جائیں تو وہ یکد فعہ ہی کام چھوڑ بیٹھتی۔زبان کے بارے میں پہلے بھی مثال دی ہے " یہ رحیمیت ہے۔ایسا ہی قلب میں خشوع و خضوع کی حالت
خطبات مسرور جلد 14
343
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
رکھی اور سوچنے اور تفکر کی قوتیں ودیعت کی ہیں۔پس یا د ر کھو اگر ہم ان قوتوں اور طاقتوں کو معطل چھوڑ کر دعا
کرتے ہیں تو یہ دعا کچھ بھی مفید اور کار گر نہ ہو گی کیونکہ جب پہلے عطیہ سے کچھ کام نہیں لیا تو دوسرے سے کیا نفع
اٹھا ئیں گے۔اس لئے اِهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمُ سے پہلے إِيَّاكَ نَعْبُدُ بتا رہا ہے کہ ہم نے تیرے پہلے عطیوں
اور قوتوں کو بیکار اور برباد نہیں کیا۔یادر کھور حمانیت کا خاصہ یہی ہے کہ وہ رحیمیت سے فیض اٹھانے کے قابل
بنادے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے جو اُدعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : 61) فرمایا یہ نری لفاظی نہیں ہے بلکہ انسانی
شرف اسی کا متقاضی ہے۔مانگنا انسانی خاصہ ہے اور جو استجابت جو اللہ تعالیٰ کا نہیں " جو اللہ تعالیٰ کی قبولیت دعا کی تلاش
میں نہیں ہے " وہ ظالم ہے۔دعا ایک ایسی سرور بخش کیفیت ہے " فرمایا کہ " مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میں کن الفاظ
میں اس لذت اور سرور کو دنیا کو سمجھاؤں۔یہ تو محسوس کرنے ہی سے پتہ لگے گا۔مختصر یہ کہ دعا کے لوازمات سے
اول ضروری یہ ہے کہ اعمالِ صالحہ اور اعتقاد پیدا کریں "نیک عمل ہوں۔وہ عمل ہوں جن کا اللہ تعالیٰ نے کرنے کا
حکم دیا ہے اور اپنا اعتقاد، اپنا ایمان مضبوط کریں " کیونکہ جو شخص اپنے اعتقادات کو درست نہیں کرتا اور اعمال صالحہ
سے کام نہیں لیتا او ردعا کرتا ہے وہ گویا خدا تعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔تو بات یہ ہے کہ اهْدِنَا الخراط
الْمُسْتَقِيمَ کی دعا میں یہ مقصود ہے کہ ہمارے اعمال کو اکمل اور اتم کر اور پھر یہ کہہ کر کہ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اور بھی صراحت کر دی کھول دیا کہ ہم اس صراط کی ہدایت چاہتے ہیں جو منعم علیہ گروہ کی راہ
ہے " ایسے لوگوں کی راہ ہمیں دے جن پر تو نے انعام کیا ہوا ہے اور فرمایا " اور مغضوب گروہ کی راہ سے بچا۔" جن
پر تیر ا غضب نازل ہوا ان کے رستے پر چلنے سے ہمیں بچا۔ہمارے اعمال ہمیشہ ٹھیک رہیں۔کوئی ایسی بات نہ ہو جو
اللہ تعالیٰ کے حکموں کے خلاف ہو فرمایا کہ " جن پر بد اعمالیوں کی وجہ سے عذاب الہی آگیا اور الضالین کہہ کر یہ
دعا تعلیم کی کہ اس سے بھی محفوظ رکھ کہ تیری حمایت کے بدوں بھٹکتے پھریں۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 199-200)
ہمیں اس بات سے بھی محفوظ رکھ کہ تیری حمایت ہمیں حاصل نہ ہو۔ہم تیری رحمانیت سے فائدہ نہ
اٹھائیں اور اس کے نتیجہ میں پھر رحیمیت سے بھی فائدہ نہ اٹھانے والے ہوں اور تیری جو حمایت ہے، تیری مدد ہے،
تیر ارحم اور فضل ہے اس سے ہم محروم ہو جائیں اور بھنکتے جائیں۔پس یہ ضالین کہہ کر اس طرف بھی توجہ دلادی۔پھر دنیا داروں کے اس خیال کو رد فرماتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور رونے دھونے سے کچھ فائدہ نہیں
ملتا حضرت اقدس مسیح موعود فرماتے ہیں کہ :
" بعض لوگوں کا یہ خیال کہ اللہ تعالیٰ کے حضور رونے دھونے سے کچھ نہیں ملتا، بالکل غلط اور باطل
ہے۔" جھوٹ ہے " ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی صفات قدرت و تصرف پر ایمان نہیں رکھتے۔اگر ان میں
خطبات مسرور جلد 14
344
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
حقیقی ایمان ہو تا تو وہ ایسا کہنے کی جرات نہ کرتے۔جب کبھی کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے حضور آیا ہے اور اس نے سچی
تو بہ کے ساتھ رجوع کیا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اس پر فضل کیا ہے۔یہ کسی نے بالکل سچ کہا ہے " فارسی شعر ہے:
"عاشق که شد که یار بحالش نظر نه کرد
اے خواجہ درد نیست و گرنه طبیب ہست"
کہ وہ عاشق ہی کیا ہے کہ محبوب جس کی طرف نظر نہ کرے۔اے صاحب! اے بندے درد ہی نہیں
ہے ورنہ طبیب تو موجود ہے۔تیرے اندر درد نہیں ہے۔طبیب موجود ہے۔اپنے اندر درد پیدا کرو اللہ تعالیٰ تو سنتا
ہے۔فرمایا: " خدا تعالیٰ تو چاہتا ہے کہ تم اس کے حضور پاک دل لے کر آجاؤ۔صرف شرط اتنی ہے کہ اس کے
مناسب حال اپنے آپ کو بناؤ۔"فَلْيَسْتَجِيبُوالي پر عمل کرو اور وہ سچی تبدیلی جو خدا تعالیٰ کے حضور جانے کے
قابل بنادیتی ہے اپنے اندر کر کے دکھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ میں عجیب در عجیب قدر تیں ہیں اور
اس میں لا انتہا فضل و برکات ہیں مگر ان کے دیکھنے اور پانے کے لئے محبت کی آنکھ پیدا کر و۔اگر سچی محبت ہو تو
خدا تعالیٰ بہت دعائیں سنتا ہے " پس ایسی محبت اللہ تعالیٰ سے پیدا کر وجو دعائیں سننے والا ہو۔اگر سچی محبت ہو گی تو بہت
دعائیں سنتا ہے " اور تائیدیں کرتا ہے۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 352-353)
خدا تعالیٰ کی سچی محبت کو پانے کے لئے انسان کو کیسا ہونا چاہئے جس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ دعائیں بھی سنے
اور اپنی قربت کا اظہار بھی کرے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:
"شرط یہی ہے کہ محبت اور اخلاص خدا تعالیٰ سے ہو۔خدا کی محبت ایسی شے ہے جو انسان کی سفلی زندگی کو
جلا کر اسے ایک نیا اور مصفی انسان بنا دیتی ہے۔" پاک کر دیتی ہے " اس وقت وہ وہ کچھ " دیکھتا ہے جو پہلے نہیں دیکھتا
تھا اور وہ کچھ سنتا ہے جو پہلے نہیں سنتا تھا۔غرض خدا تعالیٰ نے جو کچھ مائدہ فضل و کرم کا انسان کے لئے تیار کیا ہے اس
کے حاصل کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے استعدادیں بھی عطا کی ہیں "صرف چیزیں نہیں بنائیں۔ہمیں
استعدادیں بھی دی ہیں کہ ان کو استعمال کریں اور ان سے فائدہ اٹھائیں " اگر وہ استعدادیں تو عطا کر تالیکن سامان نہ
ہو تاتب بھی ایک نقص تھا یا اگر سامان تو ہو تا لیکن استعدادیں نہ ہو تیں، تو کیا فائدہ تھا؟ مگر نہیں یہ بات نہیں ہے۔اس نے استعداد بھی دی اور سامان بھی مہیا کیا۔جس طرح پر ایک طرف روٹی کا سامان پید ا کیا تو دوسری طرف آنکھ ،
زبان، دانت اور معدہ دے دیا اور جگر اور امعاء کو کام میں لگا دیا اور ان تمام کاموں کا مدار غذا پر رکھ دیا۔" جگر معدہ
انتڑیاں یہ سب چیزیں ہیں جو غذا کو ہضم کرنے کے لئے ضروری ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ "اگر پیٹ کے اندر ہی کچھ
نہ جائے گاتو دل میں خون کہاں سے آئے گا۔کیلوس کہاں سے بنے گا۔" غذا جو صاف ہو کے خون کا حصہ بنے گی باقی
خطبات مسرور جلد 14
345
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
جو گند نکلے گاوہ کس طرح بنے گا۔اسی طرح پر سب سے اول اس نے یہ فضل کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو اسلام جیسا مکمل دین دے کر بھیجا اور آپ کو خاتم النبیین ٹھہرایا اور قرآن شریف جیسی کامل اور خاتم الکتاب
عطا فرمائی جس کے بعد قیامت تک نہ کوئی کتاب آئے گی اور نہ کوئی نیا نبی نئی شریعت لے کر آئے گا۔پھر جو قوی
سوچ اور فکر کے ہیں ان سے اگر ہم کام نہ لیں اور خدا تعالیٰ کی طرف قدم نہ اٹھائیں تو کس قدر سستی اور کاہلی اور
ناشکری ہے۔غور کرو کہ اللہ تعالیٰ نے اس پہلی ہی سورۃ میں ہمارے لئے کس قدر مبسوط طریق پر فضل کی راہ بتادی
ہے۔" پس انسان کے لئے فائدہ اٹھانے کا یہ طریقہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسا نبی ہمیں عطا کیا تو آپ کی
سنت پر چلنے والے ہوں۔قرآن کریم جیسی کتاب ہمیں عطا کی تو اس کے احکامات پر عمل کرنے والے ہوں۔فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ نے اس پہلی سورۃ میں یعنی سورۃ فاتحہ میں ہی ہمارے لئے کس قدر مبسوط طریق پر فضل کی راہ بتادی
ہے۔" اس سورۃ میں جس کا نام خاتم الکتاب اور ام الکتاب بھی ہے صاف طور پر بتا دیا ہے کہ انسانی زندگی کا کیا مقصد
ہے اور اس کے حصول کی کیا راہ ہے ؟ اِيَّاكَ نَعْبُدُ گویا انسانی فطرت کا اصل تقاضا اور منشاء ہے اور وہ ايَّاكَ
نَسْتَعِينُ پر مقدم کر کے یہ بتایا ہے کہ پہلے ضروری ہے کہ جہاں تک انسان کی اپنی طاقت ، ہمت اور سمجھ میں ہو
خدا تعالیٰ کی رضامندی کی راہوں کے اختیار کرنے میں سعی اور مجاہدہ کرے اور خدا تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں سے پورا
کام لے اور اس کے بعد پھر خدا تعالیٰ سے اس کی تکمیل اور نتیجہ خیز ہونے کے لئے دعا کرے۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 353-354)
اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے ذرائع کیا ہیں؟ اس کی وضاحت فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
یہ سچی بات ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا (النساء: 29)۔انسان کمز ور مخلوق ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل
اور کرم کے بدوں کچھ بھی نہیں کر سکتا۔" فضل نہ ہو تو انسان کچھ نہیں کر سکتا۔" اس کا وجو د اور اس کی پرورش اور
بقاء کے سامان سب کے سب اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہیں۔احمق ہے وہ انسان جو اپنی عقل و دانش یا اپنے مال
و دولت پر ناز کرتا ہے کیونکہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ ہی کا عطیہ ہے۔وہ کہاں سے لایا اور دُعاء کے لئے یہ ضروری بات
ہے کہ انسان اپنے ضعف اور کمزوری کا پورا خیال اور تصور کرے۔جوں جوں
وہ اپنی کمزوری پر غور کرے گا اسی قدر
اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی مدد کا محتاج پائے گا اور اس طرح پر دعا کے لئے اس کے اندر ایک جوش پیدا ہو گا۔"لوگ
کہتے ہیں دعا کے لئے جوش نہیں پیدا ہوتا۔اپنی کمزوری دیکھے ، اپنی عاجزی دیکھے، پھر اس محبت کے تقاضے کو پورا
کرنے کی کوشش کرے تو پھر ایک جوش پیدا ہوتا ہے فرمایا " جیسے انسان جب مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے اور دکھ یا تنگی
محسوس کرتا ہے تو بڑے زور کے ساتھ پکارتا اور چلاتا ہے اور دوسرے سے مدد مانگتا ہے۔اسی طرح اگر وہ اپنی
کمزوریوں اور لغزشوں پر غور کرے گا اور اپنے آپ کو ہر آن اللہ تعالیٰ کی مدد کا محتاج پائے گا تو اس کی روح پورے
خطبات مسرور جلد 14
346
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
جوش اور درد سے بے قرار ہو کر آستانہ الوہیت پر گرے گی اور چلائے گی اور یارب یارب کہہ کر پکارے گی۔غور سے
قرآن کریم کو دیکھو تو تمہیں معلوم ہو گا کہ پہلی ہی سورت میں اللہ تعالیٰ نے دعا کی تعلیم دی ہے۔اهْدِنَا الشيراط
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ (الفاتحه:8 -7)" فرمايا
کہ "دعاتب ہی جامع ہو سکتی ہے کہ وہ تمام منافع اور مفاد کو اپنے اندر رکھتی ہو اور تمام نقصانوں اور مضرتوں سے
ا
بچاتی ہو۔" دعا وہی صحیح ہے جو ہر قسم کے منافع، انسان کو جو نفع مل سکتا ہے یا اس کے مفاد میں جو بہتر ہے وہ اپنے اندر
دعاوہی
لئے ہوئے ہو اور نقصانوں اور جو تکلیفیں پہنچ سکتی ہیں ان سے اس کو بچانے والی ہو " پس اس دعا میں " اهْدِنَا
القِيرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سے لے کر وَلَا الضَّالّتين تک " تمام بہترین منافع جو ہو سکتے ہیں اور ممکن ہیں وہ اس دعا
میں مطلوب ہیں اور بڑی سے بڑی نقصان رساں چیز جو انسان کو ہلاک کر دیتی ہے اُس سے بچنے کی دعا ہے۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 411-412)
پس اس بات کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ اس میں جو سب سے بڑی دعائیں کی گئی ہیں وہ دنیاوی دعائیں نہیں
ہیں، دین کی دعا ہے۔پس اپنی دعاؤں میں ہمیں سب سے مقدم اپنے دین کو بچانے کی دعا کرنی چاہیئے۔جب انسان یہ
کرے تو پھر اللہ تعالیٰ کے قرب کے دروازے کھلتے ہیں اور پھر باقی دعائیں خود بخود قبول ہوتی چلی جاتی ہیں۔اس کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے کہ اصل دعا دین کی مضبوطی کی دعا ہے اور یہی اللہ تعالیٰ کے قرب
اور دعاؤں کی قبولیت کا ذریعہ بنتی ہے۔آپ فرماتے ہیں:
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة: 187) یعنی میں تو بہ کرنے والے کی توبہ قبول کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ اس اقرار کو جائز قرار دیتا ہے جو کہ بچے دل سے توبہ کرنے والا کرتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کی طرف
سے اس قسم کا اقرار نہ ہو تا تو پھر تو بہ کا منظور ہونا ایک مشکل امر تھا۔سچے دل سے جو اقرار کیا جاتا ہے اس کا نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ پھر خدا تعالیٰ بھی اپنے تمام وعدے پورے کرتا ہے جو اس نے تو بہ کرنے والوں کے ساتھ کئے ہیں اور
اسی وقت سے ایک نور کی تجلی اس کے دل میں شروع ہو جاتی ہے۔جب انسان یہ اقرار کرتا ہے کہ میں تمام گناہوں
سے بچوں گا اور دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔"
(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 300)
اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب اور دعا کی قبولیت کے جو طریق بتائے ہیں اس میں سے سب سے اعلیٰ ذریعہ نماز
کی حالت کو بتایا ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
نماز کی اصلی غرض اور مغز دعا ہی ہے اور دعا مانگا اللہ تعالیٰ کی قانون قدرت کے عین مطابق ہے۔مثلاً
ہم عام طور پر دیکھتے ہیں کہ جب بچہ روتا دھوتا ہے اور اضطراب ظاہر کرتا ہے تو ماں کس قدر بیقرار ہو کر اس کو دودھ
خطبات مسرور جلد 14
347
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
دیتی ہے۔الوہیت اور عبودیت میں اسی قسم کا ایک تعلق ہے جس کو ہر شخص سمجھ نہیں سکتا۔جب انسان اللہ تعالیٰ
کے دروازے پر گر پڑتا ہے اور نہایت عاجزی اور خشوع و خضوع کے ساتھ اس کے حضور اپنے حالات کو پیش
کرتا ہے اور اس سے اپنی حاجات کو مانگتا ہے تو الوہیت کا کرم جوش میں آتا ہے اور ایسے شخص پر رحم کیا جاتا
ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا دودھ بھی ایک گریہ کو چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا دودھ اگر پینا ہے ، اس
کے فضل ورحم سے فیض اٹھانا ہے تو اس کے لئے بھی عاجزی، انکساری رونا اور چلانا ہو گا۔فرمایا کہ " اس لئے اس کے
حضور رونے والی آنکھ پیش کرنی چاہئے۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 352)
پس رمضان میں جبکہ اکثر کی توجہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد کی طرف بھی ہے اور نماز باجماعت ادا کرنے
کی طرف بھی توجہ ہے۔اس کے ساتھ نوافل کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے اور پھر وہ دعائیں جو دین کو دنیا پر مقدم کرنے
اور اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے ہیں وہ ہمیں ترجیحا کرنی چاہئیں۔پہلی دعائیں یہی ہیں باقی دعائیں ، دنیاوی دعائیں، ہماری
دنیاوی ضروریات کی دعائیں بعد میں آنی چاہئیں تو پھر اللہ تعالیٰ خود ہی حاجات پوری کر دیتا ہے۔اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا بھی پیش کرتا ہوں جسے ان دنوں میں ہمیں
خاص طور پر کرنا چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو۔اللہ تعالیٰ کے حضور آپ نے یہ دعا کی تھی کہ :
"اے رب العالمین ! تیرے احسانوں کا میں شکر نہیں کر سکتا۔تُو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے
بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے
زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے اعمال کر ا جن سے تو راضی ہو جائے۔میں تیری وجہ کریم
کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیر اغضب مجھ پر وارد ہو۔رحم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا
کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین ثم آمین۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 235)
اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم دعاؤں کی حقیقت کو سمجھنے والے ہوں۔یہ رمضان ہمیں ان لوگوں میں شامل
کرے اور پھر اس پر مستقل قائم رکھے جو خدا تعالیٰ پر ایمان میں مضبوط ہوتے ہیں۔اس کے احکامات کو سنتے اور عمل
کرتے ہیں اور اپنی ہر بات پر اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کرتے ہیں۔ہمارے اعمال خالصتا اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق
ہوں اور ہمارے اعتقاد میں پہلے سے بڑھ کر مضبوطی پیدا ہو۔ہم میں اللہ تعالیٰ کی سچی محبت پیدا ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں
دنیاو آخرت کی بلاؤں سے بھی بچائے۔
خطبات مسرور جلد 14
348
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
نماز کے بعد میں دو جنازے غائب پڑھاؤں گا۔ایک مکرم راجہ غالب احمد صاحب کا ہے۔یہ جماعت کے دیرینہ
خادم اور اردو کے بڑے معروف شاعر اور ادیب تھے۔ماہر تعلیم تھے۔انہوں نے حکومت کی نوکری کی اور یہ
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئر مین بھی رہے ہیں۔یہ 4 جون 2016ء کو لاہور میں 88 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔انا
لهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔گجرات شہر میں یہ 1928ء میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد حضرت راجہ علی محمد صاحب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔انہوں نے 1905ء میں بیعت کی اور سلسلہ احمدیہ میں شمولیت اختیار
کی۔ان کے والد کو قادیان میں بطور ناظر مال اور ناظر اعلیٰ خدمت کی توفیق ملی۔راجہ غالب صاحب کے نانا
ملک برکت علی صاحب تھے اور حضرت ملک عبد الرحمن خادم صاحب جو خالد احمدیت تھے آپ کے ماموں تھے۔لاہور سے انہوں نے میٹرک کیا۔پھر قادیان سے ایف۔اے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے سائیکالوجی میں ماسٹر کی
ڈگری لی اور پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔بحیثیت شاعر دانشور ماہر تعلیم اور ادب کے ناقد ملک کے مقتدر علمی اور
ادبی حلقوں میں عزت و احترام کی نگاہ سے پہچانے جاتے تھے۔روزنامہ الفضل کے ساتھ ملکی اور بین الا قوامی جرائد
میں بھی ان کی نظمیں اور تحریر میں اردو اور انگریزی میں شائع ہوتی رہیں۔انہوں نے اپنی ملازمت کا آغاز
پاکستان ایئر فورس سے کیا۔پھر محکمہ تعلیم پنجاب کو 1962ء میں جوائن کیا۔پھر بڑے اہم مختلف کلیدی عہدوں پر فائز رہے جنرل سیکرٹری اور کنٹرولر بورڈ آف انٹر میڈیٹ سیکنڈری
ایجوکیشن پنجاب، چیئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ سرگودھا، چیئر مین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور مشیر تعلیم حکومت پنجاب
ان کی نمایاں ملکی خدمات ہیں۔جماعتی خدمات کا سلسلہ بھی بہت طویل ہے۔جماعت احمد یہ ضلع لاہور میں آپ
جنرل سیکرٹری، سیکرٹری تعلیم اور کئی عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔1974ء کے بعد آپ کو بطور
ترجمان جماعت احمدیہ کئی بار پر یس کا نفر نسیں اور پریس ریلیزیں اور بیانات جاری کرنے کا موقع ملا۔خطوط لکھنے
والے تھے۔اخبارات کو ذاتی بیان دینے کا موقع ملا۔1992 تا 97ء ڈائریکٹر فضل عمر فاؤنڈیشن۔74ء تا85ء ڈائریکٹر
وقف جدید اور اس کے علاوہ نائب صدر ناصر فاؤنڈیشن بھی رہے۔بڑے سادہ مزاج اور بڑے دھیمے مزاج کے
تھے۔خلافت سے ان کا بڑا تعلق تھا اور جماعتی عہدیداروں کی بھی بڑی عزت اور احترام کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ
ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔ان کی اولاد نہیں تھی۔ان کی ایک کے پالک بیٹی تھی۔اللہ
تعالیٰ اس کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔دوسرا جنازہ مکرم ملک محمد احمد صاحب کا ہے جو واقف زندگی تھے۔16 مئی 2016ء کو وفات پاگئے۔یہ دونوں جنازے پچھلی دفعہ پڑھانے تھے بس کسی وجہ سے رہ گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت شیخ فضل احمد صاحب بٹالوی رضی اللہ عنہ کے بڑے بیٹے تھے۔
خطبات مسرور جلد 14
349
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 جون 2016
خلفائے احمدیت اور نظام خلافت کے ساتھ اطاعت کا جذبہ اور بڑی محبت اور وفا کا تعلق رکھتے تھے۔تمام بچوں کو بھی
یہی صفت اپنانے کی نصیحت کرتے تھے۔نظام جماعت کے فرمانبردار، نہایت شریف النفس، ملنسار، منکسر المزاج،
رشتہ داروں سے حسن سلوک کرنے والے، ہمدرد، نیک انسان تھے۔زندگی بھر کئی گھرانوں کی کفالت کی۔کچھ بچوں
کی تعلیم کی ذمہ داری بھی اٹھائی اور جو وفات تک بڑی خوش اسلوبی سے نبھائی۔تحریک جدید کے دفتر اول کے پانچ
ہزار مجاہدین میں شامل تھے۔تعمیر مساجد اور دوسری تحریکات میں بڑی فراخدلی سے حصہ لیتے تھے۔ربوہ میں زمین کا
ایک ٹکڑا بھی، ایک پلاٹ بھی جماعت کو پیش کیا۔20 اکتوبر 1945ء کو آپ نے زندگی وقف کی۔پہلے تو کہیں باہر
کام کر رہے تھے۔بہر حال اس کے بعد پھر زندگی وقف کر کے آگئے اور ربوہ میں تعمیرات کے شعبہ میں 1949ء
سے 55ء تک خدمت کی۔55 ء سے 68 ء تک وکالت تبشیر میں سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمت بجالائے۔1969ء
سے 82ء تک بطور نائب افسر امانت خدمت کی توفیق پائی۔82 ء سے 86ء تک نائب وکیل المال ثانی کی خدمت کی
توفیق پائی۔85ء میں ریٹائر ہوئے اور جون 1989ء تک ری ایمپلائی ہو کر خدمت بجالاتے رہے۔86ء سے 89ء
تک بطور نائب وکیل تعمیل و تنفیذ خدمت بجالاتے رہے۔ان کی خدمت کا کم و بیش 47 سال کا عرصہ ہے۔پھر آپ
اپنے بچوں کے پاس جر منی آگئے تھے۔بڑے عبادت گزار تھے۔تلاوت قرآن کریم کرنے والے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا بڑا وسیع مطالعہ تھا۔خدا کے فضل سے موصی تھے۔ان کے
پسماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ہمارے مبلغ سلسلہ لیق طاہر صاحب ان کے چھوٹے بھائی ہیں اور یہاں
الفضل انٹر نیشنل میں وقف زندگی کارکن ملک محمود ان کے چھوٹے بیٹے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا
سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو اور نسلوں کو اخلاص و وفا سے جماعت کے ساتھ اور خلافت کے ساتھ تعلق رکھنے کی
توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 جولائی 2016 ء تا 14 جولائی 2016ء جلد 23 شمارہ 28 صفحہ 05 تا08)