عہدیداروں اور شعبہ تربیت کے لئے ہدایات
خطبات مسرور جلد 14
384
29
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 15 / جولائی 2016ء بمطابق 15 وفا 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
کچھ عرصہ پہلے میں ایک خطبہ میں ذکر کر چکا ہوں کہ یہ جماعتی عہد ید ار ان کے انتخاب کا سال ہے۔اب
اکثر جگہوں پر انتخاب ہو چکے ہیں ملکوں میں بھی اور مقامی جماعتوں میں بھی اور نئے عہدیداروں نے اپنا کام سنبھال
لیا ہے۔عہدیداروں میں بعض جگہوں پر بعض امراء، صدران اور دوسرے عہد یدار نئے منتخب ہوئے ہیں لیکن بہت
سی جگہوں پر پہلے سے کام کرنے والوں کا ہی دوبارہ انتخاب کیا گیا ہے۔نئے آنے والوں کو بھی اللہ تعالیٰ کا جہاں شکر
ادا کرنا چاہئے کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے جماعت کی خدمت کے لئے چنا وہاں عاجزی سے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے
ہوئے اللہ تعالیٰ سے مددمانگنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس امانت کا حق ادا کرنے کی توفیق دے جو اُن کے سپرد کی گئی
ہے۔اسی طرح جو عہدیدار دوبارہ منتخب ہوئے ہیں وہ بھی جہاں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں دوبارہ
خدمت کی توفیق دی وہاں اللہ تعالیٰ سے یہ عاجزانہ دعا بھی مانگیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ان
امانتوں کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور گزشتہ عرصہ خدمت کے دوران ان سے جو کو تاہیاں، ستیاں اور
غفلتیں ہو گئیں جس کی وجہ سے ان کے سپرد کی گئی امانتوں کا حق ادا نہیں کیا گیا یا حق ادا نہیں ہو سکا اللہ تعالیٰ ایک تو
اس سے صرفِ نظر فرمائے اور پھر اپنا فضل فرماتے ہوئے اس نے آئندہ تین سال کے لئے جو دوبارہ خدمت کا موقع
عطا فرمایا ہے اور جو امانتیں اس کے سپرد کی ہیں ان میں آئندہ ستیاں اور کو تاہیاں اور غفلتیں نہ ہوں اور اللہ تعالیٰ ان
امانتوں کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یاد رکھنا چاہئے کہ جماعتی خدمت کو کوئی معمولی خدمت نہیں سمجھنا چاہئے۔سرسری طور پر نہیں لینا
چاہئے۔ہم میں سے ہر ایک نے چاہے وہ عہدیدار ہے یا ایک عام احمدی ہے اس نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ دین کو دنیا پر
خطبات مسرور جلد 14
385
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
مقدم کرے گا اور جب ایک شخص دین کی خدمت یا بحیثیت عہدیدار کسی خدمت کے کرنے کو قبول کرتا ہے یا اس
خدمت پر مامور کیا جاتا ہے تو اس پر دوسروں سے زیادہ بڑھ کر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عہد کو پورا کرے اور یاد
رکھے کہ یہ عہد اس نے اللہ تعالیٰ سے کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے عہدوں کو پورا کرنے کا کئی جگہ قرآن کریم میں
ذکر فرمایا ہے۔پس ہمیشہ یادرکھیں اللہ تعالیٰ نے یہ بڑا واضح فرمایا ہے کہ تمہارے سپرد کی گئی امانتیں جن کو تم قبول
کرتے ہو تمہارے عہد ہیں پس اپنی امانتوں اور اپنے عہدوں کو پورا کرو۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے اپنے قول کے بچے
اور تقویٰ پر چلنے والوں کی یہ نشانی بتائی ہے کہ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا۔(البقرة:178) یعنی اپنے عہد
کو جب کوئی عہد کر لیں پورا کرنے والے ہیں۔پس یہ خاص طور پر اُن لوگوں کا ایک بنیادی امتیاز ہونا چاہئے جو جماعتی کاموں کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں
کہ وہ ہمیشہ سچائی پر قائم رہتے ہوئے اور اپنے تقویٰ کے معیار کو بڑھاتے ہوئے اپنے کام سر انجام دیں۔اگر ان کے
سچائی کے معیار میں ذرا سا بھی جھول ہے ، کمی ہے، اگر ان کے تقویٰ کے معیار ایک عام فرد جماعت کے لئے نمونہ
نہیں تو وہ اپنے عہد ، اپنے عہدے، اپنی امانت کے حق کو ادا کرنے کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔پس امراء، صدران سب سے پہلے اپنی عاملہ کے سامنے بھی اور افراد جماعت کے سامنے بھی اپنے نمونے
قائم کریں۔سیکر ٹریان تربیت ہیں جن کے سپر د تربیت کا کام ہے اور تربیت کا کام اسی وقت صحیح رنگ میں ہو سکتا ہے
جب نمونے قائم ہوں۔جو کام کرنے والا ہے، جس کی ذمہ داری ہے، دوسروں کو نصیحت کرنے والا ہے تو خو د بھی ان
کاموں پر عمل کرنے والا ہو۔پس سیکرٹریان تربیت بھی افراد جماعت کے سامنے اپنے نمونے قائم کریں کہ جماعت
کی تربیت کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔میں کئی موقعوں پر ذکر کر چکا ہوں کہ اگر شعبہ تربیت فعال ہو جائے تو بہت سے دوسرے شعبوں کے
کام خود بخود ہو جاتے ہیں۔جتنا افرادِ جماعت کی تربیت کا معیار اونچا ہو گا اتنا ہی دوسرے شعبوں کا کام آسان ہو گا۔مثلاً سیکرٹری مال کا کام آسان ہو گا۔سیکرٹری امور عامہ کا کام آسان ہو گا۔سیکرٹری تبلیغ کا کام آسان ہو گا۔اسی طرح
دوسرے شعبوں کا، قضاء کا کام آسان ہو گا۔میں اکثر مختلف جگہوں پر عاملہ کی میٹنگ میں کہا کرتا ہوں کہ تربیت کا کام پہلے اپنے گھر سے شروع کریں
اور یہ گھر صرف سیکرٹری تربیت کا گھر نہیں ہے بلکہ عاملہ کے ہر ممبر کا گھر ہے اور مجلس عاملہ سب سے بڑھ کر ہے کہ
وہ اپنی تربیت کرے۔امیر جماعت، صدر جماعت اور سیکرٹری تربیت جو بھی پروگرام بناتے ہیں ان کو سب سے پہلے
اپنی عاملہ کو دیکھنا چاہئے کہ وہ ان پروگراموں پر عمل کر رہی ہے کہ نہیں۔خدا تعالیٰ کے جو بنیادی احکام ہیں اور
انسان کی پیدائش کا جو مقصد ہے اسے عاملہ کے ممبران پورا کر رہے ہیں ؟ اگر نہیں تو پھر تقویٰ نہیں۔
خطبات مسرور جلد 14
386
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سب سے بڑا حق عبادت کا ہے اور اس کے لئے مردوں کو یہ حکم ہے کہ نماز کا قیام
کرو اور نمازوں کا قیام با جماعت نماز کی ادائیگی ہے۔پس امراء، صدران، عہدیداران اپنی نمازوں کی حفاظت کر کے
اس کے قیام اور باجماعت ادا ئیگی کی بھر پور کوشش کریں تو اس سے جہاں ہماری مسجدیں آباد ہوں گی، نماز سینٹر آباد
ہوں گے وہاں وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو بھی حاصل کرنے والے ہوں گے اور اپنے عملی نمونے سے افراد جماعت کی
بھی تربیت کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بھی ہوں گے۔ان کے کاموں میں آسانیاں بھی
پیدا ہوں گی۔صرف باتیں کرنے والے نہیں ہوں گے۔پس کام کرنے والے پہلے اپنے جائزے لیں کہ کس حد تک
ان کے قول و فعل ایک ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف:3)
یعنی اے مومنو اوہ باتیں کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ " یہ
آیت ہی بتلاتی ہے کہ دنیا میں کہہ کر خود نہ کرنے والے بھی موجود تھے اور ہیں اور ہوں گے۔" فرمایا کہ " تم میری
بات سن رکھو اور خوب یاد کر لو کہ اگر انسان کی گفتگو سچے دل سے نہ ہو اور عملی طاقت اس میں نہ ہو تو وہ اثر پذیر نہیں
( ملفوظات جلد اول صفحہ 67)
ہوتی۔"
پھر فرمایا" یا در کھو کہ صرف لفاظی اور لسانی کام نہیں آسکتی جب تک کہ عمل نہ ہو۔" اور " محض باتیں عند
( ملفوظات جلد اول صفحہ 77)
اللہ کچھ بھی وقعت نہیں رکھتیں۔"
عمل کے علاوہ اگر اور باتیں ہیں تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کی کوئی اہمیت نہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اللہ تعالیٰ کے اس حکم کے مطابق کھول کر بتایا کہ ہمارے عمل اور قول میں تضاد نہیں ہو نا چاہئے۔پس اس بات کو
سامنے رکھ کر اپنے جائزے لینے والے سب سے زیادہ ہمارے عہدیدار ہونے چاہئیں۔جہاں فاصلے زیادہ ہیں یا چند گھر ہیں اور مسجد یا سینٹر کی سہولت موجود نہیں وہاں گھروں میں نمازوں کا
اہتمام ہو سکتا ہے اور عملاً یہ مشکل نہیں ہے۔بہت سے احمدی ہیں جو اس کی پابندی کرتے ہیں۔ان کے پاس کوئی
با قاعدہ خدمت بھی نہیں ہے۔کسی عاملہ کے ممبر بھی نہیں ہیں لیکن اپنے گھروں میں ارد گرد کے احمدیوں کو جمع کر
کے نماز باجماعت کا اہتمام کرتے ہیں۔پس اگر احساس ہو تو سب کچھ ہو سکتا ہے اور ہمارے ہر عہد یدار میں نماز
باجماعت کی ادائیگی کا احساس ہونا چاہئے ورنہ امانتوں کا حق ادا کرنے والے نہیں ہوں گے جس کی قرآن کریم میں بار
بار تلقین کی گئی ہے۔پس ہمیشہ عہدیداران کو یہ بات سامنے رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے حقیقی مومن کی نشانی ہی یہ بتائی ہے
کہ وہ اپنی امانتوں اور اپنے عہدوں کا خیال رکھنے والے ہیں۔ان کی نگرانی کرنے والے ہیں۔یہ دیکھنے والے ہیں کہ
کہیں ہمارے سپر دجو امانتیں کی گئی ہیں اور جو ہم نے خدمت کرنے کا عہد کیا ہے اس میں ہماری طرف سے کوئی کمی
خطبات مسرور جلد 14
387
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
اور کو تاہی تو نہیں ہو رہی ؟ کیونکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بھی فرمایا ہے کہ ان
الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا - (بنی اسرائیل:35) کہ ہر عہد کے متعلق ایک نہ ایک دن جواب طلبی ہو گی۔یہ عبادت تو
ایک بنیادی چیز ہے اور یہی انسان کی پیدائش کا مقصد ہے اور اس کا حق تو ہم نے ادا کرنا ہی ہے۔اس میں سستی تو ، خاص
طور پر عہدیداروں کی طرف سے بالکل نہیں ہونی چاہئے بلکہ کسی بھی حقیقی مومن کی طرف سے نہیں ہونی چاہیئے۔اس کے علاوہ بھی بعض باتیں ہیں جن کا عہدیداروں کو خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے اور یہ باتیں لوگوں
کے حقوق اور افراد جماعت کے ساتھ عہدیداروں کے رویوں سے تعلق رکھتی ہیں اور اسی طرح یہ باتیں
عہدیداروں کے عہدوں سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔کوئی عہدیدار افسر بننے کے تصور سے یا بنائے جانے کے تصور سے کسی خدمت پر مامور نہیں کیا جاتا بلکہ
اسلام میں تو عہد یدار کا تصور ہی بالکل مختلف ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس طرح بیان فرمایا ہے
کہ قوم کا سر دار قوم کا خادم ہو تا ہے۔(كنز العمال كتاب السفر، الفصل الثانى فى آداب السفر، جزء 6 صفحه 302 حدیث 17513 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)
پس ایک عہدیدار کالوگوں کے معاملے میں اپنی امانت کا حق ادا کرنا اس کا قوم کا خادم بن کر رہنا ہے۔اور
یہ حالت اس وقت پید اہو سکتی ہے جب انسان میں قربانی کا مادہ ہو۔اس میں عاجزی اور انکساری ہو۔اس کا صبر کا معیار
دوسروں سے اونچا ہو۔بعض دفعہ عہدیداروں کو بعض باتیں بھی سننی پڑتی ہیں۔اگر سننی پڑیں تو سن لینی چاہئیں۔اپنا
یہ جائزہ تو عہدیدار خود ہی لے سکتے ہیں کہ ان کا برداشت کا یہ پیمانہ کتنا اونچا ہے، کس حد تک ہے اور عاجزی کی حالت
ان کی کس حد تک ہے۔بعض دفعہ ایسے عہدیداران کے معاملات بھی سامنے آجاتے ہیں جن میں برداشت بالکل بھی نہیں
ہوتی اور اگر کوئی دوسرا بد تمیزی کر رہا ہے تو یہ بھی تو تکار شروع کر دیتے ہیں۔اگر کوئی عام شخص بد تمیز ہے تو
اس سے اسے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس کے اخلاق تو یہی کہیں گے بڑا بد اخلاق ہے۔اس کے اخلاق گرے
ہوئے ہیں۔لیکن جب عہدیدار کے منہ سے غلط الفاظ لوگوں کے سامنے نکلتے ہیں تو عہدیدار کی اپنی عزت اور
و قار پر حرف آتا ہے اور ساتھ ہی جماعت کے افراد پر بھی اثر پڑتا ہے۔جماعت کاجو معیار ہو نا چاہئے اور جس
معیار پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں اس میں اگر کہیں بھی ایک بھی ایسی مثال ہو
جائے تو جماعت کی بدنامی کا موجب بنتی ہے اور بن سکتی ہے اور یہ مثالیں بعض جگہوں پہ ملتی ہیں۔مسجدوں میں بھی
جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں اور یہ باتیں بچوں اور نوجوانوں پر انتہائی برا اثر ڈالتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سے کیا چاہتا ہے اور قربانی کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والوں
کا اللہ تعالیٰ نے کس طرح ذکر
خطبات مسرور جلد 14
388
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
فرمایا ہے۔ایک جگہ فرمایا کہ وَيُؤْثِرُونَ عَلَى اَنْفُسِهِمْ - (الحشر : 10) کہ مومن جو ہیں اپنے دینی بھائیوں کو
اپنے نفسوں پر ترجیح دیتے ہیں۔یہ مثال انصار نے مہاجرین کے لئے قائم کی۔اور یہی ایک نمونہ ہے ہمارے لئے۔یہ
نفسوں کو ترجیح دینا تو بڑی دُور کی بات ہے اور بڑی بات ہے ، بعض دفعہ تو کسی کا جو حق ہے وہ بھی پوری طرح ادا نہیں
کیا جاتا۔لوگوں کے بعض معاملات عہدیداروں کے پاس یا مرکز میں رپورٹ بھجوانے کے لئے آتے ہیں یا مرکز سے
رپورٹ بھیجوانے کے لئے بعض معاملات بھیجے جاتے ہیں تو بڑی بے احتیاطی سے معاملے کی رپورٹ دی جاتی
ہے۔صحیح رنگ میں تحقیق نہیں کی جاتی اور رپورٹ بھجوائی جاتی ہے یا معاملے کو اتنا لٹکا دیا جاتا ہے کہ اگر کسی
ضرور حمند کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کوئی درخواست ہے تو وقت پر ضرورت پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس
ضرور تمند کو نقصان ہو جاتا ہے یا تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔بعض عہدیداران اپنی مصروفیت کا بھی عذر پیش کر
دیتے ہیں۔بعض کے پاس کوئی عذر نہیں ہو تا صرف عدم تو جنگی ہوتی ہے۔اگر ان کے اپنے معاملے ہوں یا کسی
قریبی کے معاملے ہوں تو ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔پس حقیقی خدمت کا جذبہ، قربانی کا جذبہ، اپنی امانت کا صحیح حق ادا کرنا تو یہ ہے کہ ایک فکر کے ساتھ
دوسرے کے کام آیا جائے اور جب یہ قربانی کا مادہ ہو اور دوسرے کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھ کر کام کیا جائے گا تو
جماعت کے افراد کا بھی معیار قربانی بڑھے گا۔ایک دوسرے کے حق مارنے کی بجائے حق دینے کی طرف توجہ ہو
گی۔ہم غیروں کے سامنے تو یہ کہتے ہیں کہ دنیا میں امن تب قائم ہو سکتا ہے جب ہر سطح پر حق لینے اور حق غصب
کرنے کی بجائے حق دینے اور قربانی کا جذبہ پید اہو لیکن ہمارے اندر اگر یہ معیار نہیں تو ہم ایک ایسا کام کر رہے ہوں
گے جو اللہ تعالیٰ کو نا پسند ہے۔پھر ایک وصف جو خاص طور پر عہدیداروں کے اندر ہونا چاہئے وہ عاجزی ہے۔اللہ تعالیٰ نے عباد الرحمن
کی یہ نشانی بتائی ہے کہ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا۔(الفرقان: 64) کہ وہ زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں۔پس اس
کی بھی اعلیٰ مثال ہمارے عہدیداروں میں ہونی چاہئے۔جتنا بڑا کسی کے پاس عہدہ ہے اتنی ہی زیادہ اسے خدمت کے
جذبے سے لوگوں کے ملنے کے لحاظ سے عاجزی دکھانی چاہئے اور یہی بڑا پن ہے۔لوگ دیکھتے بھی ہیں اور محسوس بھی
کرتے ہیں کہ عہدیداروں کے رویے کیا ہیں۔بعض دفعہ لوگ مجھے لکھ بھی دیتے ہیں کہ فلاں عہدیدار کا رویہ ایسا تھا
لیکن آج مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اس عہدیدار نے مجھے نہ صرف سلام کیا بلکہ میر احال بھی پوچھا اور بڑی خوش اخلاقی
سے پیش آیا اور اس کے رویے کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور اس سے اس عہد یدار کا بڑا پن ظاہر ہوا۔پس اکثریت افراد جماعت کی تو ایسی ہے کہ وہ عہدیداروں کے پیار، نرمی اور شفقت کے سلوک سے ہی
خوش ہو کر ہر قربانی کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔اگر کسی عہدیدار کے دل میں اپنے عہدے کی وجہ سے کسی بھی قسم کی
خطبات مسرور جلد 14
389
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
بڑائی پیدا ہوتی ہے یا تکبر پیدا ہو تا ہے تو اسے یادرکھنا چاہئے کہ یہ چیز اللہ تعالیٰ سے دور کرتی ہے اور جب خدا تعالیٰ سے
انسان
دور ہو جاتا ہے تو پھر کام میں برکت نہیں رہتی۔اور دین کا کام تو ہے ہی خالصۂ خد اتعالیٰ کی رضا کے لئے اور جب خدا
تعالیٰ کی رضا ہی نہیں رہی تو پھر ایسا شخص جماعت کے لئے بجائے فائدے کے نقصان کا موجب بن جاتا ہے۔پس ہمیشہ عہدیداروں کو خاص طور پر اس لحاظ سے اپنے جائزے لینے چاہئیں کہ ان میں عاجزی ہے یا
نہیں۔اور ہے تو کس حد تک ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جتنازیادہ کوئی عاجزی اور خاکساری اختیار
کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی اسے بلند مرتبہ عطا کرتا ہے۔(صحیح مسلم كتاب البر والصلة والآداب باب استحباب العفو والتواضع حديث 6487)
پس ہر عہدیدار کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کو اگر اللہ تعالیٰ نے جماعت کی خدمت کا موقع دیا ہے تو یہ اللہ تعالیٰ کا
احسان ہے اور اس احسان کی شکر گزاری اس میں مزید عاجزی اور انکساری کا پید اہونا ہے۔اگر یہ عاجزی اور انکساری
مزید پیدا نہیں ہوتی تو اللہ تعالیٰ کے احسان کا شکر ادا نہیں ہو تا۔بسا اوقات دیکھنے میں آتا ہے کہ بعض لوگ عام حالات میں اگر ملیں تو بڑی عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔لوگوں سے بھی صحیح طریق سے مل رہے ہوتے ہیں۔لیکن جب کسی کا اپنے ماتحت یا عام آدمی سے اختلاف رائے ہو
جائے تو فوراً ان کی افسرانہ رگ جاگ جاتی ہے اور بڑے عہدیدار ہونے کاز عم اپنے ماتحت کے ساتھ متکبرانہ رویے کا
اظہار کروادیتا ہے۔پس عاجزی یہ نہیں کہ جب تک کوئی جی حضوری کرتارہے، کسی نے اختلاف نہیں کیا تو اس وقت
تک عاجزی کا اظہار ہو۔یہ بناوٹی عاجزی ہے۔اصل حقیقت اس وقت کھلتی ہے جب اختلاف رائے ہو یا ما تحت مرضی
کے خلاف بات کر دے تو پھر انصاف پر قائم رہتے ہوئے اس رائے کا اچھی طرح جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے۔پس
اس عاجزی کے ساتھ بلند حوصلگی کا بھی اظہار ہو گا اور جب یہ ہو گا تو یہ عاجزی حقیقی عاجزی کہلائے گی۔ہمیشہ عہد یدار کو اللہ تعالیٰ کا یہ حکم سامنے رکھنا چاہئے کہ وَلَا تُصَعِرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي
الْأَرْضِ مَرَحًا (لقمان: 19) اور اپنے گال لوگوں کے سامنے غصہ سے مت پھلاؤ۔( اپنا منہ نہ پھلاؤ غصہ سے)
اور زمین میں تکبر سے مت چلو۔اختلاف رائے کی میں نے بات کی ہے تو اس بارے میں یہ بھی بتا دوں کہ قواعد بیشک امیر جماعت کو یہ
اجازت دیتے ہیں کہ بعض دفعہ وہ عاملہ کی رائے کو ر ڈ کر کے اپنی رائے کے مطابق فیصلہ کرے لیکن ہمیشہ یہ کوشش
کرنی چاہیئے کہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے اور مشورے سے، اکثریت رائے سے ہی فیصلے ہوں اور کام ہوں۔بعض
جگہ امراء اس حق کو ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے لگ جاتے ہیں۔اس حق کا استعمال انتہائی صورت میں ہونا
چاہئے۔جہاں یہ پتا ہو کہ جماعت کا یہ مفاد ہے تو پھر وہاں عاملہ پر واضح بھی کر دیا جائے۔وسیع تر جماعتی مفاد کو سامنے
خطبات مسرور جلد 14
390
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
رکھتے ہوئے یہ ہونا چاہئے۔اس کے لئے دعا سے اللہ تعالیٰ کی مدد بھی لینی چاہئے۔صرف اپنی عقل پر بھروسہ نہ
کریں۔واضح ہو کہ یہ حق صدرانِ جماعت کو نہیں۔جہاں نیشنل صدر ہیں وہاں بھی ان کو نہیں کہ عاملہ کی رائے کو رڈ
کرتے ہوئے اپنی رائے کے مطابق فیصلہ کریں۔اپنے اپنے دائرہ کار کو سمجھنے کے لئے عہدیداران کے لئے ضروری
ہے کہ قواعد و ضوابط کو پڑھیں اور سمجھیں۔اگر قواعد وضوابط کے مطابق عمل کریں گے تو بعض چھوٹے چھوٹے
مسائل جو عاملہ کے اندر یا افراد جماعت کے لئے بے چینی کا باعث بن جاتے ہیں وہ نہیں بنیں گے۔پھر ایک خصوصیت عہدیداران کی یہ بھی ہونی چاہئے کہ وہ ماتحتوں سے حسن سلوک کریں۔جماعت
کے اکثر کام تو رضا کارانہ ہوتے ہیں۔افراد جماعت جماعتی کام کے لئے وقت دیتے ہیں۔اس لئے وقت دیتے ہیں کہ
وہ خد اتعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں۔اس لئے وقت دیتے ہیں کہ ان کو جماعت سے تعلق اور محبت ہے۔پس عہدیداروں
کو بھی اپنے کام کرنے والوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہئے اور ان سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے اور یہی
اللہ تعالیٰ کا بھی حکم ہے۔پھر اس حسن سلوک کے ساتھ اپنے نائین اور ماتحتوں کو کام سکھانے کی بھی کوشش کرنی چاہئے تا کہ
جماعتی کام بہتر طور پر چلانے کے لئے ہمیشہ کارکن مہیا ہوتے رہیں۔اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ جماعت کے
کاموں کو اللہ تعالیٰ چلاتا ہے۔لیکن اگر افسران عہدیداران جن کو کام کا تجربہ ہے کام کرنے والوں کی دوسری لائن
تیار کرتے ہیں تو ان کو اس کام کا بھی ثواب مل جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ ہی مجھے ، نہ پہلے خلفاء کو کبھی یہ
فکر ہوئی کہ جماعتی کام کیسے چلیں گے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ ہے۔وہ
انشاء اللہ تعالیٰ کام کرنے والے مخلصین مہیا کر تا رہے گا۔(ماخوذ از براہین احمدیہ ، روحانی خزائن جلد اول صفحہ 267 حاشیہ)
حضرت خلیفة المسیح الثالث " کے وقت میں ایک عہدیدار کا خیال تھا کہ میری حکمت عملی اور میری محنت کی
وجہ سے مالی نظام بہت عمدہ طور پر چل رہا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کو جب یہ پتا چلا تو آپ نے اس کو ہٹا کر ایک
ایسے شخص کو اس کام پر مقرر کر دیا جس کو مال کی الف ب بھی نہیں پتا تھی۔لیکن کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور
خلیفہ وقت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا جو سلوک ہے اس وجہ سے نئے آنے والے افسر جس کو کچھ بھی نہیں پتا تھا اس کے
کام میں اتنی برکت پڑی کہ اس سے پہلے کبھی تصور بھی نہیں تھا۔پس عہدیداروں کو تو اللہ تعالیٰ موقع دیتا ہے۔جماعتی کارکنوں کو تو اللہ تعالیٰ موقع دیتا ہے۔واقفین زندگی
کو تو خدا تعالیٰ موقع دیتا ہے کہ وہ جماعت کی اور دین کی خدمت کر کے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں ورنہ کام
تو خود اللہ تعالیٰ کر رہا ہے اور یہ اس کا وعدہ ہے۔اس لئے کسی کے دل میں یہ خیال نہیں ہونا چاہئے کہ میر اتجربہ اور
خطبات مسرور جلد 14
391
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
میر اعلم جماعت کے کاموں کو چلا رہا ہے یا میر اتجربہ اور علم جماعت کے کاموں کو چلا سکتا ہے۔جماعت کے کاموں کو
خدا تعالیٰ کا فضل چلا رہا ہے۔ہماری بہت ساری کمزوریاں، کمیاں ایسی ہیں کہ اگر دنیاوی کام ہو تو ان میں وہ برکت پڑہی
نہیں سکتی۔ان کے وہ اچھے نتیجے نکل ہی نہیں سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ پر وہ پوشی فرماتا ہے اور خود فرشتوں کے ذریعہ سے
مدد فرماتا ہے۔تبلیغ کے مثلاً کام ہیں۔اس میں ہی ان مغربی ممالک میں بھی اللہ تعالیٰ نے یہاں پلے بڑھے ایسے نوجوان
کارکن مہیا کر دیئے ہیں جنہوں نے اپنے طور پر دینی علم حاصل کیا ہے اور پھر مخالفین احمدیت کا منہ بند کرتے ہیں اور
ایسے جواب دیتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اور پھر بہت سارے ایسے نوجوان ہیں جن کے اس طرح کے
جو ابوں سے مخالفین کو راہِ فرار کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔پس عہدیدار خدمت دین کے موقع کو فضل الہی
سمجھیں ، نہ کہ اپنے کسی تجربے یا لیاقت اور قابلیت کی وجہ۔پھر ایک وصف عہدیداران میں جو ہونا چاہئے وہ بشاشت ہے اور خوش اخلاقی سے پیش آتا ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا۔(البقرة:84 ) یعنی اور لوگوں کے ساتھ نرمی سے بات کیا کرو۔اور ان سے
خوش اخلاقی سے پیش آؤ۔پس یہ بھی ایک بنیادی خُلق ہے جو عہدیداروں میں بہت زیادہ ہونا چاہئے۔اپنے ماتحتوں
سے، اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے بھی جب بات چیت کریں اور اسی طرح جب دوسرے لوگوں سے بھی بات
کریں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔بعض دفعہ انتظامی معاملات کی وجہ سے
سختی سے بات کرنے کی ضرورت پڑ جاتی ہے لیکن یہ ضرورت انتہائی قدم ہے اور اگر پیار سے کسی کو سمجھایا جائے اور
عہد یدار لوگوں کو یہ احساس دلا دیں کہ ہم تمہارے ہمدرد ہیں تو ننانوے فیصد ایسے لوگ ہیں جو سمجھ جاتے ہیں اور
جماعت سے اس لئے تعاون کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں کہ جماعت سے ان کو ایک تعلق ہے۔لیکن بڑی اور اہم شرط
یہی ہے کہ لوگوں میں یہ احساس پیدا کیا جائے یا لوگوں کو یہ احساس ہو جائے کہ عہدیدار ہمارے ہمدرد ہیں۔نرمی
سے لوگوں سے بات کریں۔کسی کی غلطی پر شروع میں ہی اس طرح پکڑ نہ کر لیں کہ دوسرے کو اپنی صفائی کا صحیح طرح موقع ہی نہ
ملے۔ہاں جو عادی ہیں، بار بار کرنے والے ہیں، بات بات پر فتنہ اور فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے
ساتھ سختی بھی کرنی پڑتی ہے لیکن اس کے لئے پوری طرح تحقیق ہونی چاہئے۔اور پھر ساتھ ہی یہ سختی بھی ذاتی عناد
کی شکل اختیار کرنے والی نہیں ہونی چاہئے بلکہ اصلاح کے لئے ہونی چاہئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
موقع پر اپنے مقرر کردہ یمن کے والیوں کو یہ نصیحت فرمائی تھی کہ لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنا۔مشکلیں نہ پیدا
کرنا۔اور محبت اور خوشی پھیلانا۔نفرت کو نہ پہنچنے دینا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 638 حدیث 19935 مسند ابو موسى الاشعرى مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)
خطبات مسرور جلد 14
392
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
پس یہ ایسی نصیحت ہے جو عہدیداروں اور افراد جماعت کے درمیان بھی تعلقات میں خوبصورتی پیدا
کرتی ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں آپس میں افراد جماعت میں بھی ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنے کی روح
پیدا ہوتی ہے۔پس عہدیداروں کی اور خاص طور پر امراء، صدران اور تربیت کے شعبوں اور فیصلہ کرنے والے
اداروں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے طریق سوچیں۔لیکن یہ بھی خیال
رہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے اندر رہتے ہوئے یہ طریق اختیار کرنے ہیں۔دنیاداروں کی طرح نہیں کہ
آسانیاں پیدا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کے حکموں کو بھول جائیں۔ہم نے شریعت کے دائرے کے اندر رہتے
ہوئے، خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھتے ہوئے بندوں کے بھی حق ادا کرنے ہیں اور اپنے عہدوں اور اپنی امانتوں کی
بھی حفاظت کرنی ہے۔پھر جیسا کہ میں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی کتاب کو ہر عہدیدار کو دیکھنا چاہئے اور اپنے شعبے کے
کاموں کا علم حاصل کرنا چاہئے۔ہر ایک کو اپنی حدود کا علم ہونا چاہئے۔بعض دفعہ عہدیداروں کو اپنی حدود کا بھی
پتا نہیں ہوتا۔ایک شعبہ ایک کام کر رہا ہوتا ہے جبکہ قواعد وضوابط میں دوسرے شعبہ میں وہ کام لکھا ہو تا ہے۔یا
بعض دفعہ ایسا باریک فرق کاموں کے بارے میں ہوتا ہے جس پر غور نہ کرتے ہوئے دو شعبے ایک دوسرے کی
حد میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں۔گزشتہ دنوں میں میری یہاں یو کے (UK) کی مجلس عاملہ سے بھی میٹنگ تھی وہاں بھی مجھے احساس ہوا
کہ اس بار یک فرق کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بلاوجہ کی بحث شروع ہو جاتی ہے۔اگر قواعد کو پڑھیں تو اس طرح وقت
ضائع نہ ہو۔مثلاً تبلیغ کے شعبہ نے تبلیغی مہم بھی چلانی ہے اور رابطے بھی کرنے ہیں۔رابطوں سے ہی تبلیغ آگے پھیلے
گی۔اسی طرح شعبہ امور خارجہ ہے اس نے بھی رابطے کرنے ہیں اور جماعت کا تعارف بھی کروانا ہے۔دونوں کا
دائرہ علیحدہ ہے۔ایک نے تبلیغی مقصد کے لئے کام کرنا ہے۔دوسرے نے اپنی پبلک ریلیشن (Public Relation)
کے لئے یہ کام کرنا ہے۔تعلقات بڑھانے کے لئے یہ کام کرنا ہے۔اصل مقصد تو جماعت کا تعارف اور دین کی طرف
رہنمائی ہے تاکہ دنیا کو خدا تعالیٰ کی طرف لا کر ہم ان کی دنیا و عاقبت بھی سنوارنے کی کوشش کریں اور دنیا کے امن
کی صور تحال کی طرف بھی توجہ دلائی جائے۔دنیاوی طور پر کوئی کریڈٹ لینا تو ہمارا مقصد نہیں ہے۔اصل مقصد
تو خدا تعالیٰ کو خوش کرنا اور اس کی رضا حاصل کرنا ہے۔اگر شعبے آپس میں تعاون سے کام کریں تو نتیجہ کئی گنا
بہتر نکل سکتا ہے۔پھر اکثر جگہوں سے اس بات کا بھی اظہار کیا جاتا ہے کہ شعبوں کے بجٹ صحیح طرح مختص نہیں کئے
خطبات مسرور جلد 14
393
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
جاتے۔ہر شعبے کو بجٹ جو شوری میں پاس ہوا ہوتا ہے وہ بجٹ دیا جانا چاہئے اور اس کے خرچ کا متعلقہ سیکرٹری کو
اختیار ہو نا چاہئے۔ہاں یہ ضروری ہے کہ سیکرٹری سال کے کام کا منصوبہ عاملہ میں پیش کرے اور اس منظور شدہ
منصوبے کے مطابق خرچ ہو اور پھر کام کا جائزہ ہر عاملہ میٹنگ میں لیا جائے اور اگر منظور شدہ منصوبے میں یا کام
کے طریق میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہو یا بہتری کی گنجائش کی طرف کسی کی توجہ ہو اور دلائی جائے تو اس پر دوبارہ
غور کر لیا جائے۔پھر امر اء اور صدران اور جماعتی سیکر ٹریان کا یہ بھی بہت اہم کام ہے کہ مرکز سے جو ہدایات جاتی ہیں یا
سر کلر جاتے ہیں ان پر فوری اور پوری توجہ سے عملدرآمد کریں اور اپنی جماعتوں کے ذریعہ بھی کروایا جائے۔بعض
جماعتوں کے بارے میں یہ شکایات ملتی ہیں کہ مرکزی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کیا جاتا۔اگر کسی ہدایت کے
بارے میں کسی خاص ملک یا جماعت کو ملکی حالات کی وجہ سے کچھ تحفظات ہوں تو پھر بھی فوری طور پر مرکز سے رابطہ
کر کے حالات کے مطابق اس میں تبدیلی کرنے کی درخواست کرنی چاہئے اور یہ کام امیر جماعت اور صدر کا ہے۔لیکن یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں کہ اپنی عقل لڑاتے ہوئے اس ہدایت کو ایک طرف رکھ کر دبادیا جائے اور اس
پر عمل نہ کروایا جائے اور نہ ہی مرکز کو اطلاع کی جائے۔کسی بھی امیر یا صدر جماعت کی جو یہ حرکت ہے یہ مرکز
گریز رویہ سمجھی جائے گی اور اس بارہ میں پھر مرکز کارروائی بھی کر سکتا ہے۔موصیان کے بارہ میں بھی میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پہلی بات تو موصیان کو یہ یاد رکھنی چاہئے کہ اپنے
چندے کی باقاعدہ ادائیگی اور اس کا حساب رکھنا ہر موصی کی اپنی ذمہ داری ہے۔لیکن مرکزی دفتر اور متعلقہ
سیکر ٹریان کا بھی کام ہے کہ ہر موصی کا حساب مکمل رکھیں اور جب ضرورت ہو انہیں یاد دہانی بھی کروائیں کہ ان
کے چندے کی کیا صور تحال ہے ؟ ملکی جماعت کا کام ہے کہ مقامی جماعتوں کے سیکرٹریان کو فعال کریں اور ہر موصی
ان کے رابطے میں ہو۔بعض دفعہ دیکھنے میں آتا ہے کہ کسی معاملے میں کسی شخص کے بارے میں رپورٹ منگوائی
جاتی ہے اور وہ شخص موصی ہوتا ہے۔رپورٹ میں ذکر کر دیا جاتا ہے کہ اس نے اتنے عرصے سے وصیت کا چندہ
نہیں دیا۔جب پوچھا جائے کہ وصیت کا چندہ نہیں دیا تو وصیت کس طرح قائم ہے ؟ تو پھر تحقیق کرنے پر پتا چلتا ہے
کہ موصی کا قصور نہیں تھا۔اس نے تو چندہ دیا تھا۔لیکن ریکارڈ رکھنے والوں نے، دفتر نے صحیح ریکارڈ نہیں رکھا۔ایک
تو ایسی رپورٹ بلا وجہ موصی کو پریشان کرنے کا موجب بنتی ہے۔دوسرے جماعتی نظام کی کمزوری کا بھی برا اثر پڑتا ہے۔اب تو ٹھوس حسابات کا انتظام ہو چکا ہے۔بڑا
systematic طریقہ ہے۔کمپیوٹر ہیں، سب کچھ ہیں۔ایسی غلطی ہونی نہیں چاہئے۔ہر ملک کے سیکر ٹریان وصایا اور
سیکر ٹریان مال اپنے ملک کی ہر جماعت کے متعلقہ سیکر ٹریان کو فعال کریں اور امرائے جماعت کا بھی یہ کام ہے کہ
خطبات مسرور جلد 14
394
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
اس کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہا کریں۔صرف چندہ جمع کرنا اور اس کی رپورٹ کرنا ان کا کام نہیں ہے بلکہ اس نظام کو
قابل اعتماد بنانا اور مرکز اور مقامی جماعتی نظام میں مضبوط ربط پید ا کرنا بھی امراء کا کام ہے۔اسی طرح ایک بات مبلغین اور مربیان کے حوالے سے بھی کہنا چاہتا ہوں۔بعض جگہ مربیان مبلغین کی
با قاعدہ ہر ماہ میٹنگز نہیں ہو تیں۔مبلغ انچارج اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ یہ میٹنگز با قاعدہ ہوں۔جماعتی تربیتی اور
تبلیغی کاموں کا بھی جائزہ ہو۔جو بہتر کام کسی نے کیا ہے اس کے بارہ میں تبادلہ خیال ہو اور کسی کی طرف سے اس بہتر
کام کا جو طریقہ کار اپنایا گیا تھا اُس سے دوسرے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔اسی طرح جو جماعتی سیکر ٹریان
جماعتوں کو ہدایت دیتے ہیں یا مرکز کی ہدایت پر جماعتوں کو ہدایت بھجوائی جاتی ہے اس بارے میں بھی رپورٹ
دیں۔مربیان یہ بھی دیکھا کریں کہ ہر جماعت میں اس سلسلے میں کتنا کام ہوا ہے اور جہاں سیکر ٹریان فعال نہیں ہیں۔خاص طور پر تبلیغ اور تربیت اور مالی قربانی کے معاملے میں وہاں مربیان اور مبلغین انہیں توجہ دلائیں۔اللہ تعالیٰ تمام عہدیداروں کو توفیق دے کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے جو آئندہ تین سال کے لئے خدمت کا
موقع دیا ہے اس میں وہ زیادہ سے زیادہ کام اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ سر انجام دے سکیں اور اپنے ہر قول و فعل
سے جماعت میں نمونہ بننے والے ہوں۔نماز کے بعد میں ایک جنازہ بھی پڑھاؤں گا۔یہ غائب جنازہ ہے جو محترمہ صاحبزادی طاہرہ صدیقہ صاحبہ
اہلیہ مکرم صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب کا ہے۔13 / جولائی 2016ء کو شام چھ بجے ان کی وفات ہوئی تھی۔انا للہ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ حضرت نواب عبد اللہ خان صاحب اور نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے ہاں پیدا
ہوئیں۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی پوتی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نواسی تھیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی بہو تھیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔95 سال آپ نے عمر پائی۔قادیان میں ابتدائی تعلیم میٹرک تک حاصل کی۔حضرت اناں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا
نے انہیں اپنی بیٹی بنایا ہوا تھا اور ان کے ساتھ بڑا خاص محبت اور شفقت کا سلوک تھا۔جہلم میں مکرم
صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب کے ساتھ رہیں۔جہاں ان کی ( مرزا منیر احمد صاحب کی ) چپ بورڈ فیکٹری تھی جو چند
ماہ پہلے جلائی گئی تھی۔وہاں یہ صدر لجنہ کی خدمات بھی بجالاتی رہیں۔پھر 1974ء کے جو فساد ہوئے تو جہلم کی جماعت
کا بہت بڑا حصہ یہاں چپ بورڈ فیکٹری میں جمع ہو گیا تھا اور ان دنوں میں وہاں پر مرحومہ نے افرادِ جماعت کی بڑے
اچھے رنگ میں مہمان نوازی بھی کی۔آپ کی ایک صاحبزادی ہیں امتہ الحسیب بیگم جو مکرم مرزا انس احمد صاحب جو حضرت خلیفتہ المسیح الثالث
کے بیٹے ہیں ان کی بیوی ہیں۔اور ایک بیٹے مرزا نصیر احمد صاحب ہیں۔یہ جہلم کے امیر جماعت رہے ہیں۔ابھی تک
خطبات مسرور جلد 14
395
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016
تھے لیکن جب ان کی فیکٹری گئی تو وہاں سے جہلم چھوڑنا پڑا۔اسی طرح مرزا سفیر احمد حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے
داماد ہیں یہ بھی ان کے بیٹے ہیں۔مرحومہ بہت خوش اخلاق، ہنس مکھ اور ملنسار تھیں۔صابر اور شاکر ، دعا گو،
تہجد گزار ، عبادت میں شغف رکھنے والی خاتون تھیں۔خلافت کے ساتھ بھی بڑا گہرا تعلق تھا۔مالی تحریکات میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے والی تھیں۔مہمان نوازی بھی ان کا وصف تھا۔یہ نظام جماعت اور سلسلہ کی بہت غیرت رکھنے والی
خاتون تھیں۔نظام خلافت کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں تھی۔اگر کوئی نظام کے خلاف، خلافت کے خلاف
بات کرتا تو فوراً روک دیتیں۔حضرت اماں جان نے جیسا کہ میں نے کہا ان کو بیٹی بنایا ہوا تھا۔حضرت اماں جان نے
اپنا ذاتی بہت سارا جہیز کا سامان ان کو دے دیا تھا جس پہ حضرت اماں جان کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی
اولاد کو بھی ان کی نیکیوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور خلافت سے ہمیشہ وابستہ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 05 / اگست 2016 ء تا11 / اگست 2016ء جلد 23 شماره 32 صفحہ 05 تا 08)