حضرت مسیح موعودؑ سے متعلق حضرت مصلح موعودؓ کی بیان فرمودہ بعض روایات

خطبات مسرور جلد 14
30
30
396
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 22 / جولائی 2016ء بمطابق 22 وفا 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محنت و مشقت کی عادت اور صحت کے قائم رکھنے اور جسم کو
چست رکھنے کے لئے کیا آپ کا معمول تھا۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے
ہیں کہ آپ ست ہر گز نہ تھے بلکہ نہایت محنت کش تھے اور خلوت کے دلدادہ ہونے کے باوجود مشقت سے نہ
گھبر اتے تھے اور بار ہا ایسا ہو تا تھا کہ آپ کو جب کسی سفر پر جانا پڑتا تو سواری کا گھوڑا نوکر کے ہاتھ آگے روانہ کر دیتے
اور آپ پا پیادہ ہیں پچیس میل کا سفر طے کر کے منزل مقصود پر پہنچ جاتے بلکہ اکثر اوقات آپ پیادہ ہی سفر کرتے۔پیدل سفر کرتے تھے اور سواری پر کم چڑھتے اور یہ عادت پیادہ چلنے کی آپ کو آخر عمر تک تھی اور ستر سال سے متجاوز
عمر میں جبکہ بعض سخت بیماریاں آپ کو لاحق تھیں اکثر روزانہ ہوا خوری کے لئے جاتے اور چار پانچ میل روزانہ پھر
آتے اور بعض اوقات سات میل پیدل پھر لیتے تھے اور بڑھاپے سے پہلے کا حال آپ بیان فرمایا کرتے تھے کہ بعض
اوقات صبح کی نماز سے پہلے اٹھ کر سیر کے لئے چل پڑتے تھے اور وڈالہ تک پہنچ کر جو بٹالہ کی سڑک پر قادیان سے
تقریباً ساڑھے پانچ میل پر ایک گاؤں ہے وہاں جا کر صبح کی نماز کا وقت ہو تا۔(ماخوذ از ریویو آف ریلیجنزار دو نومبر 1916ء جلد 15 نمبر 11 صفحہ 402)
پس یہ نمونہ ہے ہمارے لئے ، خاص طور پر واقفین زندگی کے لئے جن کے سپر د جماعت کی خدمت کا کام
ہے جن میں مربیان پہلے نمبر پر ہیں کہ اپنی صحت کے قائم رکھنے اور سخت جانی پیدا کرنے کے لئے ورزش یا سیر کی
با قاعدہ عادت ڈالیں۔اگر وقت کی کمی کی وجہ سے یا کسی بھی وجہ سے سیر نہیں کر سکتے تو کچھ وقت ورزش کے لئے
ضرور نکالنا چاہئے۔بعض مربیان جو ابھی نوجوان ہیں ان کے جسم بتا رہے ہوتے ہیں کہ ورزش نہیں کرتے۔جب
پوچھو تو کہتے ہیں کہ ورزش کرتے تھے۔کچھ عرصے سے چھوڑی ہوئی ہے۔جتنے بڑے کام ہمارے مبلغین کے سپرد

خطبات مسرور جلد 14
397
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
ہیں، مربیان کے سپرد ہیں انہیں اپنے آپ کو چست اور صحتمند رکھنے کے لئے ورزش کی طرف با قاعدہ توجہ دینی
چاہئے۔ہمارے باہر کے جامعات کے مربیان اپنی تعلیم مکمل کر کے کچھ عرصہ ٹرینگ کے لئے ربوہ بھی جاتے ہیں
وہاں ان کے طبی معائنے بھی ہوتے ہیں۔ڈاکٹر نوری صاحب جو وہاں دل کے سپیشلسٹ ہیں انہوں نے مجھے لکھا کہ
ماشاء اللہ ہر لحاظ سے بڑے اچھے مربیان ہیں لیکن ان میں بہت سے ایسے تھے جو وزن کے لحاظ سے خطرناک حد تک
زائد وزن رکھتے ہیں۔ان کو اس طرف توجہ دینی چاہئے۔میدان عمل میں جا کر تو اور بھی زیادہ اس لحاظ سے عدم توجہ
کا شکار ہو جاتے ہیں۔پس ایک تو ہمارے مربیان اور واقفین زندگی کو کسی نہ کسی قسم کی ورزش ضرور کرنی چاہئے اور دوسرے
ان مغربی ممالک میں غیر صحت مند غذا بھی بڑی عام ہے جس کو یہ لوگ خود بھی جنک فوڈ (junk food) کہتے ہیں۔اس سے پر ہیز کرنا چاہئے۔پس اس کا بھی خیال رکھیں۔اگر اکیلے ہیں اگر فیملیاں ساتھ نہیں بھی تو بعض دفعہ جہاں
جہاں مشن ہاؤس میں ہیں وہاں اتناوقت تو مل ہی جاتا ہے کہ تھوڑا بہت کھانا پکانا بھی مربی کو آنا چاہئے۔بہر حال اس
طرف توجہ دینی چاہئے۔یہ میں صرف آپ کو نصیحت نہیں کر رہا بلکہ میں خود بھی اللہ کے فضل سے با قاعدہ ورزش
کرتاہوں۔سائیکل ایکسر سائز پہ یا دوسری مشینوں پر۔خدا تعالیٰ ابھی تک تو توفیق دے رہا ہے۔بہر حال ہمیں صحتمند
واقفین زندگی اور مربیان چاہئیں۔اس لحاظ سے انہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے
لا پر واہ اور سست نہ ہوں تا کہ اپنے کام کو احسن رنگ میں سر انجام دے سکیں۔ایک اور واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے سے حضرت مصلح موعودؓ نے بیان کیا ہے۔آجکل تو لاؤڈ سپیکر وغیرہ کے ذریعہ سے ہم اپنی آواز ہر جگہ پہنچا لیتے ہیں اور اس وجہ سے ہم میں سے بہت سوں کو
زیادہ اونچا بولنے کی عادت نہیں رہی یا ایک حد تک اونچا بول سکتے ہیں۔خاص طور پر جو واعظین ہیں، مربیان ہیں جب
میدان عمل میں جاتے ہیں تو بعض دفعہ تبلیغ کرنی پڑتی ہے ان کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ان کو اونچا بولنے کی پریکٹس
کرنی چاہئے۔بعض دفعہ ساؤنڈ سسٹم مہیا نہیں ہوتے خاص طور پر غریب ممالک میں۔پرانے زمانے میں آواز
پہنچانے کا ذریعہ نہیں تھا۔مجمع کو آواز پہنچانے کے لئے بڑی کوشش کرنی پڑتی تھی۔بڑا مشکل تھا۔اور اس لئے لوگ
پریکٹس بھی کرتے تھے تا کہ آواز اونچی کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام عام حالات میں تو بڑا دھیمی
آواز میں مخاطب ہوا کرتے تھے لیکن بوقت ضرورت جب دنیا کو اسلام کی تعلیم سے آگاہ کرنا ہو اس وقت آپ کی کیا
کیفیت ہوتی تھی اس کا ایک نقشہ حضرت مصلح موعودؓ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ "حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
لاہور میں جب تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تو لاہور کا سب سے وسیع ہال " جہاں لیکچر دینا تھا " آدمیوں سے
بھرا ہوا تھا اور اس قدر اثر دہام تھا کہ دروازے کھول دیئے بلکہ باہر قناتیں لگائی گئیں اور وہ بھی سامعین سے بھر

خطبات مسرور جلد 14
398
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
گئیں۔" فرماتے ہیں کہ " شروع میں تو جیسا کہ عام قاعدہ ہے آپ کی آواز ذرامد ھم تھی اور بعض لوگوں نے کچھ شور
بھی کیا مگر بعد میں جب آپ بول رہے تھے تو ایسا معلوم ہو تا تھا جیسے آسمان سے کوئی بگل بجایا جا رہا ہے اور لوگ
مبہوت بنے بیٹھے تھے۔تو فرماتے ہیں کہ " آواز کی بلندی دینی خدمات کے اہم حالات میں سے ہے۔"
الفضل 2 مارچ 1960ء جلد 46/14 نمبر 49 صفحہ 2)
بعض دفعہ دینی خدمت کے لئے آواز کو بلند کرنا پڑتا ہے۔اس لئے اس لحاظ سے بھی جن کے سپر د یہ کام
ہے ان کو اس طرف خاص طور پر توجہ دینی چاہئے۔بعض دفعہ بعض لوگ بڑی فکر کا اظہار کرتے ہیں کہ ہماری نیکی کی حالت ایک جیسی نہیں رہتی۔بڑی فکر
ہے یہ اس لحاظ سے بڑی اچھی بات ہے کہ انسان اپنا جائزہ لیتا ہے کہ یہ حالت جو مجھ میں نیکی کی کمی کی ہے یا نیکی میں
جو شوق یا عبادات میں جو شوق پہلے تھا اس میں جو کمی ہے اس کا یہ جائزہ لیتا ہے کہ یہ کیوں ہوئی اور یہ فکر ہو کہ زیادہ
دیر نہ رہے اور اس کے علاج کی فکر کرے۔تو بہر حال یہ بڑی اچھی بات ہے۔لیکن بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ
کوئی برائی نہیں ہوتی بلکہ زیادہ نیکی اور کم نیکی کی جو حالت ہے وہ آتی جاتی رہتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس بھی ایک شخص آیا۔آپ کے ایک صحابی آئے۔انہوں نے کہا کہ یارسول اللہ ! میں تو منافق ہوں۔میں جب آپ
کے پاس مجلس میں بیٹھتا ہوں تو میری حالت اور ہوتی ہے اور جب آپ کی مجلس سے اٹھ کر چلا جاتا ہوں تو میری حالت
اور ہوتی ہے۔یعنی نیکی کی اور دلی پاکیزگی کی حالت وہ نہیں رہتی جو آپ کی صحبت میں ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
نیکی اور دل
فرمایا کہ یہی تو مومن کی علامت ہے۔تم منافق نہیں ہو۔(ماخوذ از سنن الترمذی ابواب القيامة والرقائق باب منه حديث 2514)
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا جو اثر ہے ظاہر ہے آپ کی قوت قدسی اور آپ کی صحبت نے وہ
اثر تو ڈالنا تھا اور ڈالا کہ آپ کے پاس بیٹھنے والے جو پاک دل ہو کر آکر بیٹھتے تھے، کچھ سیکھنے کے لئے بیٹھتے تھے، اللہ تعالیٰ
، تعلق کے درجے بلند کرنے کے لئے بیٹھتے تھے ان پر اثر ہو تا تھا۔اور پھر باہر جاکر اس میں کمی بھی ہوتی تھی۔لیکن بہر حال ان صحابی کے دل میں خدا تعالیٰ کا خوف تھا۔اخلاص تھا۔اس لئے ان کو فکر پیدا ہوئی کہ نیکی میں کمی کی
حالت کہیں لمبی نہ ہوتی چلی جائے اور ہوتے ہوتے مجھے دین سے دور نہ کر دے۔میرے اندر کوئی منافقت نہ پید اہو
جائے۔یہ سوچ تھی صحابہ کی اور جب یہ احساس ہوتا ہے تو پھر انسان دعا اور استغفار سے اپنی حالت بہتر کرنے کی
طرف توجہ کرتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے ایک جگہ فرمایا کہ
" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ بعض بچوں کی صحت عموماماؤں کے وہم کی وجہ سے ٹھیک

خطبات مسرور جلد 14
399
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
رہتی ہے۔( بچے کو ) ذرا سے بھی تکلیف ہو تو ماں اسے انتہائی سمجھ لیتی ہے کہ پتا نہیں کیا ہو گیا اور " اس کا نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ وہ اس کا توجہ سے علاج کرواتی ہے اور بچہ بیماری کے مزمن ہو جانے سے بچ جاتا ہے۔"زیادہ بڑھنے سے اور
خطر ناک ہونے سے بچ جاتا ہے۔" لیکن بعض مائیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں بچے کی بیماری کا اس وقت علم ہوتا ہے جب
وہ مزمن شکل اختیار کر لیتی ہے اور علاج مشکل ہو جاتا ہے۔" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
" غرض ماں کا وہم بھی بچہ کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔اسی طرح اپنی ذات میں اس قسم کا وہم کہ شاید یہ
کوئی بیماری نہ ہو بہت مفید ہے۔"مثلاً روحانیت کا جہاں تک تعلق ہے اگر روحانیت میں کوئی کمی پیدا ہوتی ہے،
عبادات میں کمی پیدا ہوتی ہے، کسی نیکی کے کرنے میں کمی پیدا ہوتی ہے اور یہ وہم ہو جائے کہ میں خدا تعالیٰ سے
بالکل دُور تو نہیں ہٹ رہا تو ایسا ہم بھی مفید ہوتا ہے۔فرمایا کہ " اس طرح انسان خطرے کے مقابلے کے لئے تیار ہو
جاتا ہے اور اپنے آپ کو اس کے حملہ سے محفوظ کر لیتا ہے۔"
الفضل 7 اگست 1949 ء جلد 3 نمبر 180 صفحہ 4)
پس حقیقت میں نیکیوں میں بڑھنے والے اور اپنی حالتوں کو اللہ تعالیٰ کے حکموں کے مطابق قائم رکھنے
والے وہی لوگ ہوتے ہیں جو ماں کی طرح فکر مند رہتے ہیں کہ ان کی نمازوں میں دعاؤں میں کمی کہیں ان کی کسی
کمزوری اور معصیت کے نتیجہ میں نہ ہو۔اس وجہ سے انہیں ایسا روحانی مریض نہ بنادے جو نا قابل علاج ہو جس کی
بیماری بہت پھیل چکی ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تو وہ خوش قسمت تھے کہ جب اپنی حالت پر غور کر
کے فکر مند ہوتے تو آپ کی صحبت میں چلے جاتے تھے اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی کی وجہ سے
اپنا علاج کر لیتے تھے۔لیکن ہمیں تو اس فکر میں رہتے ہوئے اپنی عبادتوں ، دعاؤں اور استغفار کے ذریعہ کو ہمیشہ اختیار
کئے رکھنا چاہئے اور اس ذریعہ سے اپنا علاج کرتے رہنا چاہئے۔اگر ہمار او ہم بھی ہو تو یہ وہم بھی لاپر واہی کی نسبت بہتر
ہے کیونکہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ لا پرواہی خدا تعالیٰ سے دور لے جاتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ دین سے بھی ہم دور
ہٹ جاتے ہیں۔پھر نا قابل علاج روحانی مریض بن جاتے ہیں۔پس اس لحاظ سے بہت توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک دفعہ یہ مضمون بیان فرمارہے تھے کہ خوشی اور غمی کا تعلق
احساسات سے ہے۔مثلاً اگر کسی گھر میں شادی ہے تو وہ شادی کی اس خوشی کے لئے اگر قرض بھی لینا ہو تو قرض لے
کر وہ خوشی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے قریبی بھی اس خوشی میں شامل ہوتے ہیں۔لیکن جن کو اس سے
کوئی تعلق نہیں ہوتا ان کے لئے اس شخص کا خوشی کرنا یا اس کے خاندان والوں کا خوشی کرنا یا اس کے قریبیوں کا
خوشی کرنا اور اس کے لئے اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالنا یا قرض لینا کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ان کو اس سے کیا غرض
ہے کہ کوئی خوشی مناتا ہے یا نہیں یا قرض لے کے مناتا ہے یا نہیں مناتا۔اسی طرح کوئی شخص اپنے خاندان کا کفیل

خطبات مسرور جلد 14
400
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
ہو اگر وہ مر جائے تو گھر میں ایک ماتم ہوتا ہے لیکن دوسرے جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو تا ان کے لئے اس کا
فوت ہونا کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ہزاروں لوگ روزانہ مرتے ہیں، وفا تیں ہوتی ہیں، اطلاعیں آتی ہیں لیکن جن کو ہم
جانتے نہیں باوجود ان کے بارے میں علم میں آنے کے ان کا احساس نہیں ہوتا۔جبکہ اپنا اگر کوئی قریبی فوت ہو تو
بڑی شدت سے اس کا احساس ہوتا ہے۔پھر بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو لوگوں کے لئے بڑی تکلیف کا باعث بنے
ہوتے ہیں۔ظالم ڈاکو ہیں، دہشت گرد ہیں جن کے مرنے سے ایک طبقے کو افسوس کے بجائے خوشی ہو رہی ہوتی ہے
لیکن ان کے قریبیوں کو اس کا غم بھی ہوتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ " یہ احساسات کا عجیب سلسلہ ہے اس پر غور
کرنے سے عجیب کیفیت طاری ہوتی ہے۔ایک بات ایک کے لئے خوشی کی گھڑی اور راحت کی واحد ساعت ہوتی ہے
مگر دوسرے کے لئے ماتم کا اثر رکھتی ہے اور بہت ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو نہ کسی کی خوشی میں حصہ ہوتا ہے نہ غم
میں۔" فرماتے ہیں کہ " یہ مضمون مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک فقرے میں سکھایا تھا۔"فرماتے ہیں
کہ "حضرت مسیح موعود با قاعدہ اخبار پڑھا کرتے تھے۔" اس میں بھی ہمارے ان لوگوں کے لئے جن کے سپر د دین
کے کاموں کی ذمہ داری ہے ایک سبق یہ بھی ہے کہ ان کو با قاعدہ اخبار بھی پڑھنے چاہئیں اور چھوٹی چھوٹی خبروں
کو بھی دیکھ لینا چاہئے۔بہر حال فرماتے ہیں آپ باقاعدہ اخبار پڑھا کرتے تھے۔ایک دن 1907ء کی بات ہے۔اخبار پڑھتے ہوئے مجھے آواز دی۔"محمود" "محمود" یہ آواز اس طرح دی کہ جیسے کوئی جلدی کا کام ہوتا
ہے۔"حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مصلح موعودؓ کو آواز دی اور ایسی آواز تھی جیسے کوئی جلدی کا کام
ہوتا ہے۔کہتے ہیں " جب میں حاضر ہوا تو آپ نے مجھے خبر سنائی۔ایک شخص (جس کا مجھ کو اس وقت نام یاد نہیں) مر
گیا ہے۔حضرت مصلح موعود کہتے ہیں " اس پر میری ہنسی نکل گئی اور میں نے کہا مجھے اس سے کیا۔"
حضرت صاحب نے فرمایا اس کے گھر میں تو ماتم پڑا ہو گا اور تم کہتے ہو مجھے کیا؟۔"حضرت مصلح موعودؓ فرماتے
ہیں " اس کی کیا وجہ ہے۔یہ کہ جس کے ساتھ تعلق نہ ہو اس کے رنج کا اثر نہیں ہوتا۔" اور اسی طرح اگر کوئی خوشی
کی بات ہے تو اس خوشی کا اثر نہیں ہو تا۔یہ بات حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب بیان فرمائی تو یہ اس
موقع کی بات ہے جب حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے بیٹے میاں عبد السلام صاحب کے نکاح کا موقع تھا اور پھر
حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے جذبات کا اظہار اس طرح فرمایا کہ " حضرت خلیفتہ المسیح الاول۔۔اگر زندہ ہوتے تو کس
طرح خوشی مناتے۔"خود کس قدر دعائیں کرتے اور " اس وجہ سے " دوسروں کو بھی کس قدر دعائیں کرنے کی
تحریک ہوتی۔" فرمایا۔یہ موقع ہمارے قلوب کے باریک احساسات میں خاص حرکت پیدا کرتا ہے۔کسی پیارے
کے قریبی کی خوشی کا موقع ہو تو یہ خاص حرکت پیدا کرتی ہے۔یہ سوچ خاص حرکت پیدا کرتی ہے۔کس طرح وہ

خطبات مسرور جلد 14
401
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
ہمارا پیارا اپنے قریبیوں کے لئے دعا کرتا ہو گا اور فرماتے ہیں کہ یہ بات " اور خوشی کی لہر ہمارے جسم میں پیر سے لے
کر سر تک پھیل جاتی ہے۔"
الفضل 2 نومبر 1922ء جلد 10 نمبر 35 صفحہ 5)
پس اس بات کو یاد رکھنا چاہئے کہ اپنے محسنوں اور ان کی اولادوں کے لئے خاص طور پر دعائیں کرنی
چاہئیں۔خوشی اور غمی کے موقع پر ان کو محسوس کرنا چاہئے اور افراد جماعت کے لئے عمومی طور پر بھی ہمارے خوشی اور
غمی کے اظہار ہونے چاہئیں کیونکہ جماعت بھی ایک وجود ہے اور اسی وقت احساس پید اہو تا ہے جب ہم ہر فرد جماعت
کے درد کو اور اس کی خوشی کو محسوس بھی کریں اور یہ چیز ہے جو جماعت میں اکائی پیدا کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اطاعت کا ایک واقعہ بیان فرماتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ
" حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق مجھے یاد ہے " کہ " وہ عبدالحکیم مرتد پٹیالوی سے جب وہ احمد کی تھا بہت
محبت کیا کرتے تھے اور وہ بھی آپ سے بہت تعلق رکھتا تھا یہاں تک کہ جب اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی مخالفت کی تو اس وقت بھی اس نے یہی لکھا کہ آپ کی جماعت میں یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت
میں " سوائے مولوی نورالدین صاحب کے اور کوئی نہیں جو صحابہ کا نمونہ ہو۔یہ شخص بیشک ایسا ہے جو جماعت کے
لئے قابل فخر ہے۔" حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ " عبد الحکیم پٹیالوی نے ایک تفسیر بھی لکھی تھی اور اس میں
بہت کچھ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھ کر لکھا تھا۔جب عبد الحکیم نے اپنے ارتداد کا اعلان کیا تو میں
نے دیکھا آپ نے گھبر اکر اپنے شاگردوں کو بلایا " یعنی حضرت خلیفہ اول نے فوری طور پر اس کے ارتداد کے اعلان
پہ اپنے شاگردوں
کو بلایا اور ان سے فرمایا کہ جاؤ اور جلدی میرے کتب خانے میں سے عبد الحکیم کی تفسیر نکال دو۔"
جو تفسیر اس نے لکھی تھی وہ آپ کی لائبریری میں پڑی ہوئی تھی ان سے کہاوہاں سے فوراً نکال دو۔فرمایا کہ "ایسانہ
ہو کہ اس کی وجہ سے مجھ پر خدا کی ناراضگی نازل ہو۔" حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ "حالانکہ وہ قرآن کریم کی
تفسیر تھی اور اس کی بہت سی آیات کی تفسیر اس "شخص" نے خود آپ سے " یعنی حضرت خلیفہ اول سے " پوچھ کر
لکھی تھی مگر اس وجہ سے کہ اس پر خدا کا غضب نازل ہوا اس نے ارتداد اختیار کیا اس کی لکھی ہوئی تفسیر کو بھی
آپ نے اپنے کتب خانے سے نکلوادیا اور اپنے ذوق کے مطابق سمجھا کہ یہ کتاب دوسری کتب کے ساتھ مل کر ان کو
پلید کر دے گی۔"
الفضل 21 جون 1944ء جلد 22 نمبر 143 صفحہ 1)
پس یہ دینی غیرت اور خدا تعالیٰ کا خوف ہے جو ہمارے لئے ایک نمونہ ہے۔پھر بعض لوگ اعتراض کر دیتے
ہیں کہ جماعتی طور پر مثلاً کسی کو سزا ملی ہے یا کسی شخص کے خلاف کارروائی ہوئی ہے تو وہ اپنے متعلق کہتا ہے کہ میرے
خلاف جو فلاں کارروائی ہوئی ہے غلط ہوئی ہے اور فلاں شخص کے خلاف نہیں ہوئی اور اس کی حمایت کی گئی ہے۔اس قسم

خطبات مسرور جلد 14
402
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
کے اعتراض کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ہر زمانے میں ایسے اعتراض ملتے ہیں۔آج بھی یہ لوگ کرتے ہیں۔پہلے بھی کیا کرتے
تھے۔چنانچہ ایسے ہی لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ
"حقیقت یہ ہے کہ نظام کی درستی کے لئے اتحادِ خیالات کا ایک دائرہ ہوتا ہے۔ہو سکتا ہے کہ ایک
اختلاف بڑا نظر آئے لیکن اگر وہ کسی فتنے کا موجب نہ ہو تو اس اختلاف رکھنے والے کو جماعت میں شامل ہونے کی
اجازت دے دی جائے۔لیکن ایک دوسرا شخص خواہ اس سے کم اختلاف رکھتا ہو لیکن اس کا اختلاف کسی فتنے کا
موجب ہو تو اسے جماعت سے نکال دیا جائے۔" فرماتے ہیں کہ " حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک
دفعہ ایک دوست نے پوچھا کہ میں ابھی شیعیت سے نکل کر شیعہ تھا میں۔اور شیعیت سے نکل کر " آیا ہوں اور
حضرت علی کو حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ سے افضل سمجھتا ہوں " کیونکہ میرے پر شیعیت کا اثر زیادہ ہے۔" پس
کیا اس عقیدے کے ہوتے ہوئے میں آپ کی بیعت کر سکتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں لکھا
کہ آپ بیعت کر سکتے ہیں۔لیکن اس کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ چند آدمیوں
کو سزا کے طور پر " قادیان سے باہر چلے جانے کا حکم دے دیا اور ان کے بارے میں اشتہار بھی شائع کیا مگر وجہ
صرف یہ تھی کہ وہ پنجوقتہ نماز میں حاضر نہیں ہوتے تھے اور بعض ایسے تھے کہ ان کی مجلسوں میں حقہ نوشی اور
فضول گوئی کا شغل رہتا تھا۔" حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ " اب بتاؤ حضرت علی و حضرت ابو بکر سے افضل سمجھنے
اور حقہ پینے میں کونسی بات بڑی ہے۔لاز ماہر شخص یہی کہے گا کہ حضرت علی کو حضرت ابو بکر سے افضل سمجھنا بڑی
بات ہے اور حقہ پینا چھوٹی بات ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک بڑا اختلاف رکھنے کے باوجود ایک شخص کو اپنی بیعت کی
اجازت دے دی اور حقہ پینے اور جنسی ٹھٹھا میں مشغول رہنے پر دوسروں کو مرکز سے چلے جانے کی ہدایت فرمائی۔حالانکہ " آپ بیان فرماتے ہیں ایک دعوت کے موقع پر خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا انتظام کیا تھا۔چنانچہ ترکوں کا سفیر حسین کامی جب قادیان میں آیا اور اس کے لئے دعوت کا انتظام کیا گیا۔"حضرت مصلح موعودؓ
کہتے ہیں کہ۔میں اس وقت چھوٹا تھا مگر مجھے خوب یاد ہے کہ ایک مجلس میں مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم
نے ذکر کیا کہ یہ لوگ سگریٹ کے عادی ہوتے ہیں۔اگر ہم نے کوئی انتظام نہ کیا تو اسے تکلیف ہو گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ ایسی حرام چیزوں میں سے نہیں جیسے شراب وغیرہ
ہوتی ہے۔پس آپ نے وہ چیز جو اس قسم کی حرمت نہیں رکھتی جیسی شراب اپنے اندر حرمت رکھتی ہے استعمال
کرنے پر تو ایک شخص کو جماعت سے خارج کر دیا اور وہ جس نے یہ کہا تھا کہ میں حضرت ابو بکر سے حضرت علی ہو
افضل سمجھتا ہوں باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنا عقیدہ یہ تھا کہ حضرت ابو بکر حضرت علی سے

خطبات مسرور جلد 14
403
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
افضل ہیں اسے بیعت کرنے کی اجازت دے دی۔" آپ فرماتے ہیں کہ " در حقیقت بعض باتیں وقتی فتنے کے لحاظ
سے بڑی ہوتی ہیں حالانکہ وہ اصل میں چھوٹی ہوتی ہیں اور بعض باتیں وقتی فتنے کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں حالانکہ
اصل میں وہ بڑی ہوتی ہیں۔پس وقتی فتنے کے لحاظ سے کبھی بڑی بات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور چھوٹی بات پر ایکشن لے لیا جاتا ہے مگر
ان لوگوں نے جو اعتراض کرنے والے ہیں " کبھی عقل سے کام نہیں لیا۔ان کا مقصد صرف اعتراض کرنا ہوتا ہے۔"
(الفضل 13 ستمبر 1961ء جلد 50/15 نمبر 211 صفحہ 4)
اور بہت سارے لوگ دوسرے کے لئے کہہ دیتے ہیں۔ان کے کچھ حمایتی پیدا ہو جاتے ہیں جن کو سزا
ملتی ہے۔ان کو پتا نہیں ہو تا کہ اصل بات کیا ہے کس وجہ سے سزا مل رہی ہے ؟ تو اس لحاظ سے بلاوجہ دخل اندازیاں
نہیں کرنی چاہئیں یا کسی کی سفارشیں نہیں کرنی چاہئیں۔ہاں جب نظام سمجھتا ہے جائزہ لیا جاتا ہے تو پھر ان کی معافی
بھی ہو جاتی ہے۔اس قسم کے معترضین جیسا کہ میں نے کہا آجکل بھی ہیں۔غلط کام کرتے ہیں اور سزا ملے تو بجائے
اصلاح کے مزید نظام کے خلاف بھی بولتے ہیں اور پھر یہ بھی مطالبہ ہوتا ہے کہ ہم جیسے بھی ہیں ویسے ہی رہیں گے
اس کے باوجو د نظام جماعت ہمیں اپنا حصہ بنائے، ہم نے اصلاح نہیں کرنی۔یہاں دوبارہ بھی واضح کر دوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیشک ترک سفیر کے لئے تو اس کی
ضرورت کی چیز منگوا دی جو حرام تو نہیں جیسا کہ واقعہ میں بھی لکھا ہوا ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو حقہ نوشی وغیرہ بڑی نا پسند تھی اور بعض دفعہ آپ نے اس سے بڑی نفرت کا اظہار کیا ہے۔تبلیغ کے لئے کیا ذرائع استعمال کرنے چاہئیں اور کس طرح کرنی چاہئے اس بارے میں ایک موقع پر
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ " اس وقت نظارت دعوت و تبلیغ پمفلٹ کے ذریعہ تبلیغ کرتی
ہے۔" پمفلٹ تقسیم کئے جاتے ہیں، بروشر تقسیم کئے جاتے ہیں "لیکن پمفلٹ ایسی چیز ہے جس کا بوجھ زیادہ دیر تک
نہیں اٹھایا جاسکتا۔" آپ فرماتے ہیں کہ "حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں تبلیغ اشتہارات کے
ذریعہ ہوتی تھی۔وہ اشتہارات دو چار صفحات پر مشتمل ہوتے تھے اور ان سے ملک میں تہلکہ مچا دیا جاتا تھا۔ان کی
کثرت سے اشاعت کی جاتی تھی۔اس زمانہ کے لحاظ سے کثرت کے معنی ایک دو ہزار کی تعداد کے ہوتے تھے۔بعض
اوقات دس دس ہزار کی تعداد میں بھی اشتہارات شائع کئے جاتے تھے لیکن " فرماتے ہیں کہ " اب ہماری جماعت
بیسیوں گنازیادہ ہے۔اب اشتہاری پروپیگینڈہ یہ ہو گا کہ اشتہارات پچاس پچاس ہزار بلکہ لاکھ لاکھ کی تعداد میں شائع
ہوں پھر دیکھو کہ یہ اشتہارات کس طرح لوگوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔"
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اب تو بعض جگہ بعض خبریں کئی کئی لاکھ تک پہنچ جاتی ہیں، میٹر تک پہنچ جاتی ہیں اور

خطبات مسرور جلد 14
404
مخطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
اس کا اثر دوسرے ملکوں پر بھی ہوتا ہے۔اب امریکہ سے ہی ایک اطلاع تھی کہ سویڈن کی نیوز ایجنسی ہے یا
ٹیلیویژن ہے انہوں نے وہاں ہمارے نمائندے سے رابطہ کیا کہ سویڈن میں اسلام کے بارے میں اب کافی توجہ پیدا
ہو رہی ہے تو ہم نے بھی اس لحاظ سے آپ کا انٹرویو لینا ہے کہ نہیں یہ کیا چیز ہے۔یہ کس وجہ سے ہے ؟ یہ بھی اللہ
جانتا ہے۔تو اس طرح بھی توجہ پید اہورہی ہے۔میرے دورے کے دوران بھی وہاں لاکھوں لوگوں تک پیغام پہنچا۔تو بہر حال اشتہارات کے ذریعہ سے یا خبروں کے ذریعہ سے یا پریس کے ذریعہ سے بہت وسیع پیمانے پر پیغام پہنچتا ہے
جو عام لٹریچر کے ذریعہ سے (انسان) نہیں پہنچا سکتا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ "اگر اشتہارات پہلے سال میں بارہ دفعہ شائع ہوتے تھے تو اب خواہ
انہیں سال میں تین دفعہ کر دیا جائے اور صفحات دو چار پر لے آئیں لیکن وہ لاکھ لاکھ دو دو لاکھ کی تعداد میں شائع
ہوں تو پتالگ جائے گا کہ انہوں نے کس طرح حرکت پیدا کی ہے۔"
(الفضل 11 جنوری 1952 جلد 6 / 40 نمبر 10 صفحہ 4)
اور اب ہم دیکھتے بھی ہیں کہ لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوتے ہیں تو حرکت پید اہوتی ہے۔اس لئے بعض
لوگ جو بعض دفعہ کہہ دیتے ہیں کہ اخباروں میں اشتہار دینے کا کیا فائدہ؟۔(انہیں بتارہاہوں کہ) اشتہار دینے کا
فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان اخباروں کی سرکولیشن سے جماعت کا تعارف لوگوں میں پہنچتا ہے جبکہ لٹریچر آپ بڑی
مشکل سے دو مہینے میں جتنا تقسیم کرتے ہیں ایک اخبار سے ایک دن میں وہ خبر بعض دفعہ اس سے زیادہ لوگوں تک
پہنچ جاتی ہے۔آجکل اللہ تعالیٰ کے فضل سے اخباروں کے ذریعہ جماعت کا تعارف ہوتا ہے اور جیسا کہ میں نے کہا
بہت جگہ پہ ہو رہا ہے۔جماعت کا پر لیں اور میڈیا کا جو شعبہ ہے یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں بڑا کردار ادا کر رہا
ہے اور
یہ وسیع پیمانے پر دنیا میں ہر جگہ ہو رہا ہے۔پس شعبہ تبلیغ کا بھی کام ہے کہ اس تعارف سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور
اسلام کے حقیقی پیغام کو اس ذریعہ سے پھر آگے پہنچاتے رہیں۔یہ نہ ہو کہ ایک دفعہ اخبار میں آگیا اور ختم ہو جائے
بلکہ آگے پھر شعبہ تبلیغ کا بھی کام ہے کہ اس ذریعہ کو تبلیغ کے لئے بھی استعمال کریں۔اس تعارف کو تبلیغ کے لئے
بھی استعمال کریں اور اس کے لئے نئے نئے راستے ڈھونڈیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دفعہ بچوں کی تربیت کے لئے ایک مضمون لکھا جس میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک کہانی کا ذکر کیا۔آپ لکھتے ہیں کہ "جناب امام ہمام علیہ الصلوۃ والسلام
نے 15 ستمبر 1898ء کو بعد نماز عصر میری درخواست پر مجھے مندرجہ ذیل کہانی سنائی جس سے معلوم ہو تا
ہے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ کرنا اور سچا تقویٰ انسان کو اس قابل بنا دیتا ہے کہ خدا تعالیٰ خود اس کا

خطبات مسرور جلد 14
405
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
کفیل ہو جاتا ہے اور ایسے طور اس کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے کہ کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی۔چنانچہ حضرت یعنی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام" نے فرمایا کہ ایک بزرگ کہیں سفر پر جارہے تھے اور ایک جنگل میں ان کا
گزر ہوا جہاں ایک چور رہتا تھا اور جو ہر آنے جانے والے مسافر کو لوٹ لیا کرتا تھا۔اپنی عادت کے موافق اس بزرگ
کو بھی کوٹنے لگا۔بزرگ موصوف نے اسے فرمایا کہ وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ (الذاريات: 23)"
یعنی آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو بشر طیکہ نیکیوں پہ قائم رہو۔فرمایا کہ "تمہارا رزق
آسمان پر موجود ہے۔تم خدا پر بھروسہ کرو اور تقویٰ اختیار کرو۔چوری چھوڑ دوخد اتعالیٰ خود تمہاری ضرورتوں کو پورا
کر دے گا۔چور کے دل پر اثر ہوا۔اس نے بزرگ موصوف کو چھوڑ دیا اور ان کی بات پر عمل کیا۔"آگے کہانی کا
قصہ یہ ہے کہ " یہاں تک کہ سونے چاندی کے برتنوں میں اسے عمدہ عمدہ قسم کے کھانے ملنے لگے۔"کہاں تو وہ
چوریاں کیا کرتا تھا اور کہاں چوری چھوڑ کے جب اللہ تعالیٰ پر توکل کیا تو کہانی یہ ہے کہ سونے چاندی کے برتنوں میں
اسے کھانا ملنے لگا۔"وہ کھانے کھا کر برتنوں کو اپنی جھونپڑی کے باہر پھینک دیتا تھا۔اتفاقاً پھر وہی بزرگ کبھی ادھر
سے گزرے تو اس چور نے جو اب بڑا نیک بخت اور متقی ہو گیا تھا اس بزرگ سے ساری کیفیت بیان کی اور کہا کہ مجھے کوئی
اور آیت بتلاؤ۔تو بزرگ موصوف نے فرمایا کہ فَوَرَبِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَق (الذاريات:24)" که یعنی آسمان
اور زمین کے رب کی قسم یقینا یہ حق ہے۔" یہ پاک الفاظ سن کر اس پر ایسا اثر ہوا کہ خدا تعالیٰ کی عظمت و جلال کا
خیال کر کے تڑپ اٹھا اور اسی میں جان دے دی۔"
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آٹھ دس سال کے ایک بچے کو یہ کہانی سنائی اور پھر وہ آگے
مضمون میں بچوں کو ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ۔تقویٰ اختیار کرنے سے کیسی دولت نصیب ہوتی ہے کہ وہ خد اتعالیٰ جو
زمین اور آسمان کے رہنے والوں کی پرورش کرتا ہے کیا اس کے ہونے میں کوئی شک ہو سکتا ہے ؟ وہ پاک اور سچا خدا
ہے جو ہم سب کو پالتا ہے پوستا ہے۔پس اسی خدا سے ڈرو۔اس پر بھروسہ کرو اور نیک بختی اختیار کرو۔"
(الحکم 13 ستمبر 1898ء جلد2 نمبر 26-27صفحہ 11)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں بچوں کی یہ حالت تھی کہ ان کو یہ سبق دیئے جاتے تھے جو
آجکل کے بڑوں کے لئے سمجھنے میں مشکل ہیں۔پس ہمیشہ ہم میں سے ہر ایک کو یاد رکھنا چاہئے کہ تقویٰ پر چلنے کی
کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر اتنا یقین ہو اور اس پر قائم ہوں کہ وہی ہے جو ہماری پرورش کرنے والا ہے۔وہی
ہے جو ہمیں پالتا پوستا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہی پاک اور سچا خدا ہے اور اسی سے ہمیں ڈرنا چاہئے اور اسی سے
ہر وقت ہمیں مانگنا چاہئے اور اسی کے آگے ہمیں جھکنا چاہئے اور اسی پر ہمیں ہمیشہ بھروسہ کرنا چاہئے اور یہی نیکی ہے جو
ایک مسلمان کے لئے اختیار کرناضروری ہے اور جس پر ایمان لانا ضروری ہے اور جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔

خطبات مسرور جلد 14
406
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
پس بڑوں کے لئے بھی اس سبق کی بچوں سے زیادہ اہمیت ہے۔آجکل کے دور میں جب ہم ان باتوں کو
بھولتے جارہے ہیں اور تقویٰ سے بعض دفعہ بعض لوگ جو دُور ہٹ جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کے بجائے
لوگوں پر بھروسہ زیادہ ہو جاتا ہے ان کو یا درکھنا چاہئے کہ اصل بھروسہ خدا تعالیٰ کی ذات پر ہو نا چاہئے۔پس اللہ تعالیٰ
کرے کہ ہم میں سب میں یہ تقویٰ پیدا ہو۔نماز کے بعد میں دو جنازے غائب پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ مکرم الحاج ڈاکٹر اور میں بنگو را صاحب
نائب امیر اول سیرالیون کا ہے جو 3 مئی 2016ء کو مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
راجِعُونَ۔آپ نے بو (Bo) شہر کے سکول میں دوران تعلیم احمدیت قبول کی۔1966ء میں مجلس عاملہ کے ممبر
بنے اور تاوفات کسی نہ کسی عہدے پر جماعتی خدمت کی توفیق پائی۔لمبا عرصہ بطور ڈپٹی امیر اول خدمات بجالا رہے
تھے۔کامیاب مبلغ تھے۔بہت سے لوگوں کو آپ کے ذریعہ احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی۔مسجد سے گھر دور
ہونے کے باوجود فجر اور مغرب و عشاء کی نمازیں مسجد میں آکر ادا کیا کرتے تھے۔چھٹی والے دن صبح سے عصر تک کا وقت
مسجد میں گزارتے اور قرآن شریف کی تلاوت اور نوافل میں وقت صرف کرتے۔نماز جمعہ کے پابند اور ایم ٹی اے اور
خلیفہ وقت کا خطبہ بڑی باقاعدگی سے سنتے۔ہر وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی نہ کوئی کتاب زیر مطالعہ
رکھتے۔مدد کے طالب ہر شخص کی مدد کرتے۔پیشہ کے لحاظ سے میڈیکل ڈاکٹر تھے لیکن اس کے باوجو د جماعت کے
لئے انہوں نے ہمہ وقت زندگی ایک لحاظ سے وقف ہی کی ہوئی تھی۔عقیل احمد صاحب ریجنل مشنری بو نے لکھا ہے
کہ کسی بھی وقت احباب جماعت مدد کی درخواست لے کر آتے اور بجٹ میں گنجائش نظر نہ آتی تو آپ یعنی مشنری
ایسے لوگوں کو ڈاکٹر صاحب کے پاس لے جاتے اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی آپ کے پاس مدد کے لئے آیا ہو اور
اس کی مدد نہ کی ہو۔مرحوم نہایت شفیق و مہربان انسان تھے۔واقفین زندگی کا بڑی توجہ سے علاج کرتے۔جو دوائیں
میسر ہو تیں اپنے پاس سے دے دیتے اور انہیں دعا کے لئے کہتے۔غرباء کا مفت علاج کرتے بلکہ آنے جانے کا خرچ
بھی خود ادا کیا کرتے تھے۔بہت سے مریضوں کے ہر نیا کے آپریشن مفت کئے۔جب صحت ٹھیک نہ رہی اور کوئی
مریض آجاتا تو اسے ہسپتال بھیجنے اور فیس خود ادا کرتے تھے۔آپ کے ذریعہ ایک مخلص احمدی ڈاکٹر الحاج شیخو تامو صاحب
نے بیعت کی اور جماعت کو زمین کا ٹکڑا بطور تحفہ پیش کیا۔جب ڈاکٹر بنگور اصاحب کو پتا چلا کہ یہ بعد میں آکر قربانی میں
آگے بڑھ گئے ہیں تو شہر کے درمیان میں مسجد کے لئے ایک جگہ جماعت کو دی۔اسی طرح مسجد کی تعمیر کے لئے پینتیس
ملین لیون کی خطیر رقم بھی دی۔مرحوم احمدیت کے عاشق اور خلفاء احمدیت کے لئے نہایت اخلاص سے دعائیں کرنے
والے بزرگ انسان تھے۔مرحوم موصی تھے اور دیگر تحریکات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔یہ وہ لوگ ہیں جو
دور دراز ملکوں میں رہتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے جب ایمان لائے تو اس میں ترقی کرتے چلے گئے۔اللہ تعالیٰ

خطبات مسرور جلد 14
407
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016
مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نسلوں میں بھی احمدیت کو قائم رکھے اور ہمیشہ وفا کا تعلق رکھے۔دوسرا جنازه مکرمه منصوره بیگم صاحبہ اہلیہ خالد سیف اللہ خان صاحب نائب امیر آسٹریلیا کا ہے جو 21 جولائی
2016ء کو آسٹریلیا میں وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ نمازوں کی پابند، دعا گو، تہجد گزار ، احمدیت
کے لئے غیرت رکھنے والی، خلافت سے انتہائی پیار کا تعلق رکھنے والی، نیک بزرگ خاتون تھیں۔ہسپتال میں بھی نماز
کی فکر رہتی تھی۔آخری بیماری کی وجہ سے نماز بھول جاتی تھیں تو اپنے خاوند کو کہا کہ میرے ساتھ دہرادیا کریں اور
اس طرح نماز پڑھ لیا کرتی تھیں۔آپ کو بطور صدر لجنہ اماءاللہ آسٹریلیا، صدر لجنہ اماءاللہ لیبیا، اسی طرح پاکستان
میں تربیلا اور حلقہ سول لائن لاہور میں خدمت کی توفیق ملی۔اپنی ٹیم بنا کے کام کیا کرتی تھیں۔قرآن کریم سے پیار
تھا۔باقاعدگی سے تلاوت کیا کرتی تھیں۔اپنے بچوں کے علاوہ غیر احمدی بچوں کو بھی قرآن کریم پڑھانے کی توفیق
ملی۔مرحومہ موصیہ تھیں۔بڑی فکر سے اپنا چندہ ادا کیا کرتی تھیں۔حصہ جائیداد اور حصہ آمد جولائی 2016ء تک
ادا شدہ تھا۔پسماندگان میں خاوند کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔سبھی مختلف رنگ میں
خدمت دین میں مصروف ہیں۔ان کے ایک بیٹے عمر خالد صاحب یہاں رہتے ہیں اور لندن کے ایک حلقے کے صدر جماعت
بھی ہیں۔ان کے ایک بیٹے آسٹریلیا میں نیشنل سیکرٹری وقف جدید ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے
اور مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی نسلوں میں بھی ہمیشہ اخلاص و وفا قائم رہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 / اگست 2016 ء تا 25 / اگست 2016ء جلد 23 شماره 33-34 صفحه 05 تا 08)

آج 10 میں سے 10 باقی