اسلام کی سچی اور خوبصورت تعلیم کی تبلیغ

خطبات مسرور جلد 14
408
31
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 29 / جولائی 2016ء بمطابق 29 وفا 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
آجکل دنیا کے حالات بڑی تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور بد قسمتی سے اس کی وجہ مسلمانوں کے بعض
گروہ بن رہے ہیں۔مسلمان ممالک کے سربراہ، ان کے کرتے دھر تے بھی نہیں سمجھتے کہ ان کو اسلام مخالفت
طاقتیں گھیرے میں لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔اسلام کے نام پر اور جہاد کے نام پر جو ظلم ہو رہے ہیں ان کا اسلام کی
تعلیم سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔اسی طرح جو حکومتیں اپنے لوگوں پر ظلم ڈھارہی ہیں ان کا بھی اسلامی تعلیم سے
ڈور کا بھی واسطہ نہیں۔وہ اسلامی تعلیم کے خلاف کام کر رہی ہیں۔اسلام میں یہ کہاں لکھا ہے کہ معصوموں کو قتل
کرو۔اور پھر یہ نہ صرف اسلام کے نام پر غیر مسلموں کو قتل کر رہے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر مسلمانوں کا قتل عام ہو
رہا ہے۔اس میں معصوم بھی شامل ہیں۔بچے، بوڑھے ، عورتیں سب شامل ہیں۔مسلمان ممالک کی طاقت کمزور سے
کمزور تر ہو رہی ہے اور یہی بات اسلام مخالف جو طاقتیں ہیں وہ چاہتی ہیں کہ اسلامی حکومتیں کبھی مضبوط نہ ہوں۔اسلامی ممالک کبھی معاشی لحاظ سے یا امن اور سلامتی کے لحاظ سے مضبوط نہ ہوں۔مسلمان ممالک کے سربراہ اور ان کے پروردہ علماء نہ ہی اسلامی تعلیم کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی سمجھنا چاہتے
ہیں۔خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے اس زمانے کے امام اور ہادی کی بات سننے سے انکاری ہیں جس کو خود اللہ تعالیٰ نے اپنے
وعدے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانے میں اسلام کی حقیقی تعلیم کو دنیا میں
جاری کرنے کے لئے بھیجا ہے۔نتیجہ ہم کیا دیکھ رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے ذکر کر دیا ہے کہ اسلام جو امن اور
انصاف قائم کرنے کا سب سے بڑا علمبر دار ہے۔جو اسلامی حکومتوں کو کہتا ہے کہ امن اور انصاف قائم کرنا اسلامی
حکومتوں کا سب سے بڑھ کر فرض ہے ، وہی امن اور انصاف کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ہر مسلمان ملک میں جو فتنہ و فساد برپا ہے اور مفاد پرست جو اس سے فائدہ اٹھا ر ہے ہیں وہ اس لئے ہے کہ

خطبات مسرور جلد 14
409
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
حکومتیں بجائے اس کے کہ عوام کی بھلائی اور بہتری کے لئے کام کریں اپنے مفادات کو مقدم رکھے ہوئے ہیں۔مسلمان مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں۔برداشت کا مادہ سربراہوں میں نہیں رہا۔اب ترکی میں گزشتہ دنوں جو بغاوت ہوئی بیشک یہ بغاوت کسی طرح بھی اسلامی تعلیم کے مطابق
justified نہیں ہے۔لیکن اس کے نتیجہ میں حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں یا کر رہی ہے وہ بھی ظالمانہ ہیں کہ
جتنے بھی حکومت کے سیاسی لحاظ سے مخالف ہیں چاہے وہ فساد میں شامل بھی نہیں ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو رہی
ہے۔یہ دیکھ بھی چکے ہیں کہ اس کے نتیجہ میں جلد یا کچھ عرصہ بعد رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔لیکن بہر حال اگر خ
جاری رہے تو رد عمل ضرور ہوتا ہے اور پھر اس رد عمل کو اسلام مخالف طاقتیں ہوا دیتی ہیں، اس سے فائدہ اٹھاتی
ہیں۔بڑی طاقتیں اپنا اسلحہ بیچتی ہیں اور دونوں طرف کی ہمدرد بن جاتی ہیں۔عراق، لیبیا، شام وغیرہ میں یہ سب کچھ
دیکھنے کے باوجود مسلمان حکمرانوں کو سمجھ نہیں آتی۔اگر قرآن کریم کی تعلیم پر ہی غور نہیں کرنا، اگر مسلمان بن
کر نہیں رہنا تو عقل کا تو تقاضا یہ ہے کہ سوچ سمجھ کے اپنے قدم اٹھائیں۔یہ دیکھیں کہ مسلمانوں کے اختلاف کا یا ان
کے ملکوں میں بے چینی اور بدامنی کا فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے۔لیکن انہیں سمجھ نہیں آتی۔پس ان مسلمان ممالک کے
لئے ان دنوں میں بہت دعا کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے۔پھر دہشت گرد تنظیموں نے ان مغربی ممالک میں معصوم جانوں کو قتل کرنے کے انتہائی بہیمانہ اور ظالمانہ
عمل کر کے اسلام کو بد نام کرناشروع کیا ہوا ہے۔یہ بھی بعید نہیں کہ اسلام کو بد نام کرنے کے لئے اسلام مخالف طاقتیں
ہی غیر مسلم ممالک میں ایسی حرکتیں ان لوگوں سے کروارہی ہوں جس سے اسلام بھی بدنام ہو اور ان کو مدد کے نام پر،
دنیا کو دہشت گردی سے بچانے کے نام پر ان ممالک میں اپنے اڈے قائم کرنے کے لئے ایک وجہ ہاتھ آجائے۔اگر صحیح اسلامی تعلیم سے یہ لوگ آگاہ ہوں علم ہو تو ان کو پتا ہونا چاہئے کہ یہ کوئی اسلامی تعلیم نہیں ہے
کہ معصوموں کی قتل و غارت کی جائے۔ایئر پورٹوں پر، سٹیشنوں پر مسافروں کو اور بچوں کو ، عورتوں کو، بوڑھوں کو،
بیماروں کو قتل کر دیا جائے۔چرچوں میں جا کر لوگوں اور پادریوں کو قتل کر دیا جائے۔قتل تو دور کی بات رہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو جنگ میں جو فوج بھجواتے تھے اسے بھی ہدایت ہوتی تھی کہ عورتوں، بچوں،
بوڑھوں، راہبوں، پادریوں کو قتل نہیں کرنا۔ہر شخص جو ہتھیار نہیں اٹھاتا یا کسی بھی شکل میں مسلمانوں کے خلاف
جنگ کا حصہ نہیں بنتا اسے کوئی نقصان نہیں پہنچانا۔(ماخوذ از المعجم الاوسط للطبراني جزء3 صفحه 154 ، من اسمه على حديث 4162، دار الفكر عمّان ، اردن1999ء)
(ماخوذ از شرح معانی الآثار جزج صفحہ 126 كتاب السير باب الشيخ الكبير هل يقتل في دار الحرب ام لا حديث 5067 مکتبه رحمانیه اردو بازار لاهور)
پس یہ نہ ہی قرآن کریم کی تعلیم ہے، نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم۔اور نہ ہی آپ کے اور آپ

خطبات مسرور جلد 14
410
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
کے خلفاء راشدین اور صحابہ رضوان اللہ علیہم کے کسی عمل سے یہ ثابت ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے دین کا نام اسلام
رکھا ہے اور یہ نام ہی دہشتگردی اور جبر و تشدد کو ر ڈ کرتا ہے اور امن و صلح اور آشتی کا پیغام دیتا ہے۔اسلام کے معنی
ہی امن میں رہنا اور امن دینا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَاللهُ يَدْعُوا إِلى دَارِ السَّلَامِ (یونس:26) اور اللہ تعالیٰ
سلامتی اور امن کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔پھر ایک حقیقی مسلمان جب نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا رحم اور اس کا
فضل مانگتا ہے لیکن یہ لوگ جو ظالم لوگ ہیں یہ نہ تو قرآن کریم کو مانتے ہیں، نہ اس پر عمل کرتے ہیں، نہ نمازیں
پڑھتے ہیں۔انہوں نے تو اپنا ایک نیادین اور نئی شریعت بنائی ہوئی ہے۔بہر حال جب ایک حقیقی مسلمان سلامتی مانگتا
ہے، نماز پڑھتا ہے تو پھر شرارت شوخی اور فسق و فجور سے بچتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نماز بری اور ناپسندیدہ باتوں
سے روکتی ہے۔پھر اسلام کہتا ہے سلام کو رواج دو اور سلامتی پھیلاؤ۔سلام کہنا صرف مسلمانوں تک محدود نہیں
ہے۔گو کہ آجکل پاکستان میں وہاں کے ملکی قانون نے علماء کے زیر اثر اس پر بھی اپنا قبضہ جمایا ہوا ہے یا
monopolize کیا ہے کہ سوائے مسلمانوں کے کوئی سلام نہیں کہہ سکتا اور احمدی تو بالکل سلام نہیں کہہ سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو بلا تخصیص سب کو سلام کہا جاتا تھا۔(ماخوذ از الصحيح البخارى كتاب الايمان باب اطعام الطعام الاسلام حدیث 12) من
اسلام کی امن قائم کرنے کے لئے یہ چند خوبیاں جو میں نے بیان کی ہیں یہ مختصر آمیں نے بعض باتیں بتائی
ہیں۔تفصیل میں جائیں اور کسی بھی رنگ میں دیکھ لیں، کسی بھی حکم کو لے لیں تو اسلام امن صلح اور آشتی کا مذہب
ہے نہ کہ دہشت گردی کا۔اگر دنیا کے دل جیتے جاسکتے ہیں، اگر اسلام کو دنیا میں پھیلایا جا سکتا ہے تو اس کی خوبصورت تعلیم سے، نہ
کہ شدت پسند لوگوں اور علماء کی خود ساختہ تعلیم سے۔لیکن یہ راستہ تو وہی دکھا سکتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اس
زمانے کا امام بنا کر بھیجا ہے۔انصاف تو وہی قائم کر سکتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے انصاف قائم کرنے کے لئے بھیجا ہے۔حکم اور عدل بنا کر بھیجا ہے۔اسلام کی خوبصورت تعلیم کو وہی لاگو کر سکتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر فائز کیا ہے۔ہم احمد کی خوش قسمت ہیں کہ ہم نے زمانے کے امام اور مسیح موعود اور مہدی معہود کو مانا اور دنیا کے ان
ظلموں میں شامل ہونے سے بچے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
اسلام نے اپنی تعلیم کے دو حصہ کئے ہیں۔اول حقوق اللہ اور دوم حقوق العباد۔حق اللہ یہ ہے کہ اس کو
واجب الاطاعت سمجھے اور حق العباد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق سے ہمدردی کریں۔یہ طریق اچھا نہیں کہ صرف
مخالفت مذہب کی وجہ سے کسی کو دکھ دیں۔ہمدردی اور سلوک الگ چیز ہے اور مخالفت مذہب دوسری شئے۔

خطبات مسرور جلد 14
411
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
مسلمانوں کا وہ گروہ جو جہاد کی غلطی اور غلط فہمی میں مبتلا ہیں انہوں نے یہ بھی جائز رکھا ہے کہ کفار کا مال ناجائز طور پر
لینا بھی درست ہے۔"
فرماتے ہیں کہ بلکہ "خود میری نسبت بھی ان لوگوں نے فتویٰ دیا کہ ان کا مال لوٹ لو"۔یہ فتویٰ
غیر احمدی علماء کا جماعت احمدیہ کے لوگوں کے لئے آج بھی جاری ہے۔آپ فرماتے ہیں لوگوں نے فتویٰ دیا ہے کہ
ان کا مال لوٹ لو یعنی احمدیوں کا یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا۔فرماتے ہیں بلکہ یہاں تک بھی کہ ان کی بیویاں
نکال لو۔حالانکہ اسلام میں اس قسم کی ناپاک تعلیمیں نہ تھیں۔وہ تو ایک صاف اور مصفی مذہب تھا۔اسلام کی مثال
ہم یوں دے سکتے ہیں کہ جیسے باپ اپنے حقوق ابوت کو چاہتا ہے اسی طرح وہ چاہتا ہے کہ اولاد میں ایک دوسرے
کے ساتھ ہمدردی ہو۔وہ نہیں چاہتا کہ ایک دوسرے کو مارے۔اسلام بھی جہاں یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کوئی
شریک نہ ہو وہاں اس کا یہ بھی منشاء ہے کہ نوع انسان میں مودت اور وحدت ہو۔"
لیکچر لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 281)
پس یہ تعلیم ہے جس کو اپنا کر مسلمان دنیا میں دوبارہ اسلام کی شان و شوکت قائم کر سکتے ہیں کہ خدا کے
حق کو بھی پہچانیں اور ایک دوسرے کے حق کو بھی پہچانیں۔نوع انسان میں محبت اور پیار پیدا کرنے کی کوشش
کریں قطع نظر اس کے کہ کون کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ظلم سے کام لے کر معصوموں کو قتل کرنے کی
بجائے اسلام کی امن صلح اور آشتی کی تلوار سے دلوں کو گھائل کر کے خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے قدموں میں
لا کر ڈالیں۔خود کش حملے کر کے یا ظلم کر کے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینے کی بجائے اس کا پیار اور قرب حاصل
کرنے کی کوشش کریں۔اسلام کی آغوش کو باپ کی محبت اور رحمت کا سایہ بنائیں نہ کہ اپنی ظالمانہ حرکتوں کی وجہ
سے اسلام پر اعتراض کرنے والوں اور حملہ کرنے والوں کو مزید مواقع فراہم کریں۔اگر یہ باز نہیں آئیں گے تو یاد
رکھیں کہ دنیاوی حیلوں اور حملوں سے کبھی بھی اسلام کو دنیا میں پھیلا نہیں سکتے۔ہم احمدیوں کو بھی یادرکھنا چاہئے کہ ہر حملہ جو اسلام کے نام پر یہ بھٹکے ہوئے لوگ کرتے ہیں ہمیں پہلے
سے بڑھ کر ہماری ذمہ داریاں پوری کرنے کی طرف توجہ دلانے والا ہونا چاہئے۔ہر ایسی حرکت جس سے اسلام کا
نام بدنام ہوتا ہے اس کے بعد ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ میرے مذہب کی بنیاد امن اور سلامتی پر ہے۔ہم میں سے
ہر ایک نے یہ بتانا ہے۔اگر اسلام کے پیروؤں میں سے کوئی ایسی حرکت کرتا ہے جو امن اور سلامتی کو برباد کرنے
والی ہے تو یہ اس شخص یا گروہ کا ذاتی اور اپنے مفاد حاصل کرنے والا عمل ہے۔اسلام کی تعلیم سے اس کا کوئی بھی
تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔یہ سراسر نا جائز چیزیں ہیں۔اس کی ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہوتی ہے جو یہ عمل
کرتے ہیں نہ کہ اسلامی تعلیم پر۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت احمد یہ اس بات کے لئے ہر ملک میں کوشش کرتی ہے اور اب اللہ تعالیٰ

خطبات مسرور جلد 14
412
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
کے فضل سے میڈیا کے ذریعہ سے اس کا اچھا اثر بھی ہو رہا ہے۔ان کے کالم لکھنے والے خود لکھتے ہیں۔اب فرانس میں
جو پادری کا ظالمانہ قتل ہوا اس پر ہی یہاں ایک لکھنے والے نے یہ لکھا کہ یہ عمل اس بات کی طرف توجہ پھیر تا ہے کہ
دنیا میں مذہبی جنگ شروع ہو چکی ہے۔لیکن وہ خود ہی لکھتا ہے۔حقیقت یہ نہیں ہے۔یہ مذہب کی آڑ میں مفاد
پرستوں اور نفسیاتی مریضوں کی جنگ ہے۔پوپ صاحب نے بھی بڑا اچھا بیان دیا کہ یہ بیشک بین الا قوامی جنگ بن گئی ہے لیکن یہ مذہبی جنگ نہیں ہے
بلکہ مفادات کی جنگ ہے۔ان لوگوں کی جنگ ہے جن کے اپنے مفادات ہیں کیونکہ کوئی مذہب بھی ظلم کی تعلیم نہیں
دیتا۔ابھی تک تو یہ غیر خود ہی اپنے لوگوں کو سنبھالے ہوئے ہیں۔لیکن یہ ظلم جب بڑھتے جائیں گے تو پھر رد عمل بھی
ہوتے ہیں۔اس لئے ہماری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں کہ ہم اپنا اسلام کا، امن کا پیغام دنیا میں ہر جگہ پہنچائیں۔بہر حال ایک طرف تو یہ ہے لیکن ایسے بھی ہیں جن تک ہمارا پیغام پہنچا ہوا ہے لیکن وہ منفی معنی پہنانے
کی کوشش کرتے ہیں۔کسی نے مجھے لکھا کہ ایک شخص نے جو غالباً اسلام سے مرتد ہوا ہوا ہے میرے حوالے سے
ایک ٹویٹ (Tweet) کیا اور شاید اس میں اس نے میری تصویر بھی دی ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ظلم و بربریت کی مناہی کی ہے۔لیکن اس بیان کے بعد پھر آگے اپنی طرف سے اس
نے استہزائیہ انداز میں یہ لکھ دیا کہ یہ حکم عورتوں کے لئے نہیں ہے ، اسلام کو چھوڑنے والوں کے لئے نہیں ہے، جو
ارتداد اختیار کرتے ہیں ان کے لئے نہیں ہے۔فلاں چیز کے لئے نہیں ہے، فلاں چیز کے لئے نہیں ہے۔تو ایسے بھی
ہیں جب دیکھتے ہیں کہ اسلام کی امن پسندی کی جو تصویر جماعت احمدیہ پیش کرتی ہے اس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں
تو اس اثر کو زائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ ذریعہ جو آجکل ٹویٹ (Tweet)اور فیس بک(Facebook)
اور دوسرے مختلف ذرائع سے اپنایا جاتا ہے اس میں کئی ہزار لوگوں تک بلکہ لاکھوں تک یہ پیغام پہنچ جاتے ہیں۔پس
ایسے لوگوں پر بھی نظر رکھنا ہمارا کام ہے اور ان کا جواب دینا ہمارا کام ہے۔دنیا تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کا ابھی بہت کام ہے جو ہم نے کرنا ہے۔گو کہ دنیا میں جماعت احمدیہ
کے ذریعہ سے اسلام کا پہلے سے بہت زیادہ تعارف ہو چکا ہے۔لیکن ابھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تسلی بخش کام ہو گیا۔مخالفت کے اس دور میں جو غیر مسلموں کی طرف سے اسلام کی بھی مخالفت ہے اور مسلمانوں کی طرف سے جماعت
کی بھی مخالفت ہے اس میں ہمیں بڑی حکمت اور محنت سے کام کرنا ہو گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام وہ مذہب
ہے جس نے انشاء اللہ دنیا میں پھیلنا ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ اب احمدیت کے ذریعہ
سے ہونی ہے انشاء اللہ تعالی۔یہ اللہ تعالیٰ نے مقدر کیا ہوا ہے لیکن ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے اور دعا کرنی چاہئے کہ
یہ ترقی کے نظارے ہم اپنی زندگیوں میں دیکھ سکیں اور ہماری کمزوریاں اور کو تاہیاں اس ترقی کو ہم سے دور کرنے

خطبات مسرور جلد 14
413
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
والی نہ ہوں۔پس اپنی پر دہ پوشی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے ہمیں محنت اور دعاؤں کی ضرورت
ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ ہمارے تو اسلام مخالف طاقتیں بھی خلاف ہیں اور نام نہاد علماء کے پیچھے چلنے والے
مسلمان بھی خلاف ہیں۔لیکن ہم نے ہر خوف کو دور کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کی تکمیل
کے لئے کوشش کرنی ہے۔اب جو بعض جر نلسٹ ہیں، اخباری نمائندے ہیں وہ سوال بھی کرتے ہیں۔یورپ میں بھی مجھ سے سوال
کیا۔اس دفعہ دورے پر سویڈن میں بھی ایک جر نلسٹ نے سوال کیا کہ تمہاری تو شدت پسند گروہوں کی طرف سے
مخالفت ہے اور تمہاری جانوں کو خطرہ ہے تو کس طرح تم اپنے کام کرو گے ؟ میں نے کہا ہاں بیشک ٹھیک ہے کہ مجھے
خطرہ ہے۔جماعت کے افراد کو خطرہ ہے۔لیکن یہ خطرے ہمیں اپنے کام سے نہیں روک سکتے۔خطرہ تو اب ہر ایک
کو ہر جگہ ہے۔اسے میں نے کہا تمہیں بھی خطرہ ہے۔اس میں احمدی یا غیر مسلم کا سوال نہیں ہے۔جو بھی ان مفاد
پرست لوگوں کے ایجنڈے پر عمل نہیں کرتا یا ان کی ہاں میں ہاں نہیں ملا تا اس کی جان خطرے میں ہے۔لیکن
احمدیوں کے تو وہ لوگ بھی مخالف ہیں جو قومیت پرست ہیں یا اسلام مخالف ہیں تو ہمیں تو دونوں طرف سے خطرہ
ہے۔لیکن بہر حال ایک مومن ان باتوں کی پرواہ نہیں کرتا اور ایمان پر قائم رہتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہر احمدی
رہے گا۔دنیا کے جو حالات ہیں اس کے لئے اور ہر احمدی کو ہر شر سے بچنے کے لئے اور جماعت کے من حیث الجماعت
دنیا میں ہر جگہ شریروں کے شر سے بچنے کے لئے ہمیں دعاؤں اور صدقات پر توجہ دینی چاہئے۔ان دنوں میں خاص
طور پر اس طرف توجہ دینی چاہئے۔جیسا کہ میں نے کہا آجکل حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ
شریروں کے شر ان پر الٹائے جو اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔اسلام کے نام پر ظلم وتعدی کر کے اللہ تعالیٰ کے دین کو
بد نام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی پکڑ کے جلد سامان کرے اور تمام بلاؤں اور مشکلات کو دور فرمائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاؤں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا کہ جس کے لئے
باب دعا کھولا گیا تو گویا اس کے لئے رحمت کے دروازے کھول دیئے گئے اور اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگی جاتی ہے ان
میں سے سب سے زیادہ اسے یعنی اللہ تعالیٰ کو عافیت طلب کرنا محبوب ہے۔اس کی عافیت میں آنا اس کو محبوب ہے۔اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دعا اس ابتلا کے موقع پر جو آچکا ہو اور اس ابتلا کے مقابلے پر جو ابھی
نہ آیا ہو نفع دیتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے بندو تم پر لازم ہے کہ تم دعا کرنے کو اختیار کرو۔(سنن الترمذى ابواب الدعوات حديث 3548)
پھر آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ قابل عزت اور کوئی چیز نہیں ہے۔(سنن الترمذى ابواب الدعوات ، باب ما جاء في فضل الدعا حديث 3370)

خطبات مسرور جلد 14
414
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقات کے بارے میں فرمایا کہ ابتلاؤں اور آگ سے بچنے کے لئے صدقات دو۔(ماخوذ از کنز العمال جلد 5 صفحه 14 كتاب الزكوة باب في السخاء و الصدقة حديث 15978،15975 دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2004ء)
بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ ہر مسلمان پر صدقہ کرنا فرض ہے۔صحابہ کے پوچھنے پر کہ
جس کے پاس کچھ بھی نہ ہو وہ کیا کرے ؟ تو آپ نے فرمایا کہ وہ معروف باتوں پر عمل کرے۔اسلامی احکامات جو ہیں
عمل کرے۔نیکیوں پر عمل کرے اور بری باتوں سے روکے۔یہی اس کے لئے صدقہ ہے۔ان پر
(الصحيح البخاري كتاب الادب باب كل معروف صدقة حديث 6022)
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی سمجھے کہ جس نے مال کا صدقہ دے دیاوہ بیشک معروف باتوں پر عمل
نہ کرے اور بری باتوں سے نہ بھی رکے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس کے بدلے میں صدقہ دے دیا۔نہیں۔یہ تو
اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر رحمت کی نظر ہے کہ اگر کوئی مجبور ہے، مال نہیں رکھتا تو نیکیاں کرنا اور برائیوں سے رکنا
ہی اس کے لئے صدقہ بن جاتا ہے ورنہ اگر کوئی اس پر عمل نہیں کرتا یعنی نیکیوں پر عمل نہیں کرتا اور برائیوں سے
رکتا نہیں ہے تو اس کے مال کا صدقہ بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔جس طرح دکھاوے کی نمازیں کوئی اہمیت نہیں
رکھتیں اور نمازیوں کے منہ پر ماری جاتی ہیں اسی طرح صدقہ کی بھی کوئی اہمیت نہیں۔ایک مومن سے تو یہی توقع کی
جاتی ہے کہ جب وہ صدقہ کرتا ہے ، دعائیں کرتا ہے تو پھر اپنے ہر عمل کو بھی خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی
کوشش کرے اور جب ایسی حالت ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا ذریعہ بنتی ہے اور مشکلات اور
بلاؤں سے انسان کو بچاتی ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک موقع پر فرمایا کہ
"صدقہ اور دعا سے بلائل جاتی ہے۔"
پھر دعاؤں کے مقبول ہونے کے لئے کیا حالت ہونی چاہئے۔اس بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ " دعاؤں
(ملفوظات جلد 5 صفحہ 82-81)
کی قبولیت کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرے۔اگر بدیوں سے نہیں بچ سکتا اور
خدا تعالیٰ کی حدود کو توڑتا ہے تو دعاؤں میں کوئی اثر نہیں رہتا۔"
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 27)
پس اللہ تعالیٰ کی حدود کے اندر رہتے ہوئے دعاؤں اور صدقات پر زور دینے کی بہت زیادہ ہمیں کوشش
کرنی چاہئے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والے بنتے چلے جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک موقع پر دعاؤں کی طرف ہمیں توجہ دلاتے ہوئے فرماتے
ہیں کہ :
" میں تو ہمیشہ دعا کرتا ہوں مگر تم لوگوں کو بھی چاہئے کہ ہمیشہ دعا میں لگے رہو۔نمازیں پڑھو اور توبہ
کرتے رہو۔جب یہ حالت ہو گی تو اللہ تعالیٰ حفاظت کرے گا اور اگر سارے گھر میں ایک شخص بھی ایسا ہو گا تو
اللہ تعالیٰ اس کے باعث سے دوسروں کی بھی حفاظت کرے گا۔۔۔" فرمایا ” جو خاص ایمان رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی

خطبات مسرور جلد 14
415
مخطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
طرف رجوع کرتا ہے اور آپ ان کی حفاظت فرماتا ہے۔۔۔"
پھر آپ نے فرمایا کہ " خد اتعالیٰ کبھی کسی صادق سے بے وفائی نہیں کرتا۔ساری دنیا بھی اگر اُس کی دشمن
ہو اور اس سے عداوت کرے تو اس کو کوئی گزند نہیں پہنچا سکتی۔خدا بڑی طاقت اور قدرت والا ہے اور انسان ایمان
کی قوت کے ساتھ اس کی حفاظت کے نیچے آتا ہے اور اس کی قدرتوں اور طاقتوں کے عجائبات دیکھتا ہے۔پھر اس پر
کوئی ذلت نہ آوے گی۔یاد رکھو خد اتعالیٰ زبر دست پر بھی زبر دست ہے۔یعنی کوئی بہت زیادہ طاقتور ہے تو اس سے
بھی طاقتور ہے فرمایا " بلکہ اپنے امر پر بھی غالب ہے۔سچے دل سے نمازیں پڑھو اور دعاؤں میں لگے رہو اور اپنے سب
رشتے داروں اور عزیزوں کو یہی تعلیم دو۔پورے طور پر خدا کی طرف ہو کر کوئی نقصان نہیں اٹھاتا۔نقصان کی اصل
جڑ گناہ ہے۔"
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 67 تا 70)
پس ہمیں خالص ہو کر خدا تعالیٰ کے آگے جھکنے اور اس سے مدد مانگنے کی ضرورت ہے۔وہ تمام بلاؤں کو
اور مشکلات کو دور فرمائے اور دشمن کو خائب و خاسر فرمائے۔مخالفین کے جماعت کے خلاف ہر حربے اور ہر حملے کو
ناکام و نامراد کر دے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں بھی بعض دعائیں سکھائی ہیں ان کو بھی پڑھنا چاہیئے اور سمجھ کر پڑھنا
چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآنی دعاؤں کے بارے میں ہماری یہ بھی رہنمائی فرمائی اور یہ
نکتہ بیان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو دعائیں سکھائی ہیں وہ بتائی ہی اس لئے گئی ہیں کہ ایک مومن خالص
ہو کر جب یہ دعائیں مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے۔پس بلاؤں کے دُور ہونے اور شرور سے محفوظ رہنے کے
لئے ہمیں ان قرآنی دعاؤں پر بھی زور دینا چاہئے۔قرآن کریم نے ایک دعا ہمیں سکھائی جو ہم عموماً نماز میں بھی
پڑھتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس کو بہت زیادہ پڑھنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور وہ دعا یہ
ہے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة:202) کہ اے اللہ
ہمیں اس دنیا کی حسنات سے بھی نواز اور آخرت کی حسنات سے بھی نواز اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ : " انسان اپنے نفس کی خوشحالی کے
واسطے دو چیزوں کا محتاج ہے۔ایک دنیا کی مختصر زندگی اور اس میں جو کچھ مصائب، شدائد، ابتلاوغیرہ اسے پیش آتے
ہیں اُن سے امن میں رہے۔دوسرے فسق و فجور اور روحانی بیماریاں جو اُسے خدا سے دُور کرتی ہیں ان سے نجات
پاوے۔" فرمایا کہ "دنیا کا حسنہ یہ ہے کہ کیا جسمانی اور کیا روحانی دونو طور پر یہ ہر ایک بلا اور گندی زندگی اور ذلّت
سے محفوظ رہے۔فرمایا۔اور فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً میں جو آخرت کا پہلو ہے وہ بھی دنیا کے حسنہ کا ثمرہ ہے اس کا

خطبات مسرور جلد 14
416
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
پھل ہے۔اس کے نتیجہ میں ملتا ہے " اگر دنیا کا حسنہ انسان کو مل جاوے تو وہ فال نیک آخرت کے واسطے ہے۔"
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 303-302)
پھر آگ کے عذاب سے بچانے کے بارے میں فرمایا کہ اس سے مراد صرف وہی آگ نہیں جو قیامت کو
ہو گی۔دنیا میں بھی ہزاروں طرح کی آگ ہے۔اور اس کے بارے میں پھر آپ نے فرمایا کہ اس میں طرح طرح کی
پریشانیاں ہیں۔خوف ہیں۔رشتہ داروں کے ساتھ معاملات ہیں۔امراض وغیرہ ہیں۔سب یہ چیزیں شامل ہیں۔فرمایا کہ مومن دعا کرتا ہے کہ ساری قسم کی آگوں سے ہمیں بچا۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 5 صفحہ 190)
پھر حالات خراب ہوں، ابتلا ہوں بعض دفعہ انسان ثابت قدم نہیں رہتا تو دشمن کے خلاف ثبات قدم کی
یہ دعا ہمیں سکھائی۔اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنے کی دعا سکھائی۔ایک دعا یہ ہے کہ ربَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى
الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (آل عمران : 148) کہ اے ہمارے رب! ہمارے قصور اور کو تاہیاں اور ہمارے اعمال میں
ہماری زیادتیاں معاف فرما دے اور ہمارے قدموں کو مضبوط کر اور کافروں کے خلاف ہماری مدد کر۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں کہ : " پس ظاہر ہے کہ اگر خدا گناہ بخشنے والا نہ ہو تا تو ایسی دعا
ہر گز نہ سکھاتا۔"
(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 25)
پھر قرآن کریم کی ایک دعا ہے۔رَبِّ إِنِّي لِمَا انْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص: 25) کہ اے
میرے ربّ اپنی خیر سے، اپنی بھلائی سے جو کچھ بھی تو مجھ پر نازل کرے میں اس کا محتاج ہوں۔یہ دعا بھی کرنی
چاہئے۔قرآن کریم میں اور بھی بہت ساری دعائیں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کے لئے پڑھتے
رہنا چاہئے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ان دعاؤں
کا ذکر فرمایا ہے اور یہ اس لئے فرمایا ہے کہ انسان خالص ہو کر اس سے مانگے تو اللہ تعالیٰ انہیں قبول فرمائے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعائیں
ہیں۔ایک دعا کے بارے میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہے آپ فرماتے ہیں کہ یہ مجھ پر القاء ہوئی۔یعنی اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ دعا سکھائی ہے اور وہ یہ ہے کہ رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِيْ وَانْصُرْنِي
واز حَمنِی فرمایا کہ "میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ اسم اعظم ہے اور یہ وہ کلمات ہیں کہ جو اسے پڑھے گاہر ایک آفت
سے اُسے نجات ہو گی۔"
اللہ تعالیٰ جماعت کو مجموعی طور پر بھی اور افراد جماعت کو انفرادی طور پر بھی ہر شر سے بچائے اور
مخالفین کے شر اُن پر الٹائے۔مسلمانوں کو عقل اور سمجھ بھی دے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کی آواز کو سنیں اور
(ملفوظات جلد 4 صفحہ 264)

خطبات مسرور جلد 14
417
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
امت واحدہ بن کر اسلام کی پرامن اور خوبصورت تعلیم کو دنیا میں قائم کرنے والے اور پھیلانے والے ہوں۔نماز کے بعد میں تین جنازے پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ مکرم ایون در نان (Evan Vernon) صاحب کا
ہے۔Belize کے رہنے والے ہیں۔گزشتہ دنوں 49 سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ۔Belize جماعت کے ابتدائی احمدیوں میں سے تھے اور اس وقت سیکرٹری تبلیغ کے طور پر خدمت کی
توفیق پارہے تھے۔2014ء میں جلسہ سالانہ یو کے میں بھی شامل ہوئے۔بڑے فدائی اور مخلص احمدی اور ایک
جوش رکھنے والے احمدی تھے اور باوجود اس کے کہ تھوڑا عرصہ پہلے ہی احمد کی ہوئے تھے لیکن جماعت کے ساتھ ایسا
اخلاص اور ایسی وفا اور ایسا تعلق تھا کہ بہت سے شاید پرانے احمدیوں میں بھی نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند
فرمائے اور ایسے اور بھی فدائی ہمیشہ اللہ تعالیٰ عطا فرما تار ہے۔دوسرا جنازه سید نادر سیدین کا ہے جو ربوہ میں ہمارے ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے انچارج تھے۔سید غلام سیدین کے بیٹے تھے۔ان کی 23 جولائی 2016ء کو پمز ہسپتال اسلام آباد میں 55 سال کی عمر میں وفات ہو
گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔دل کو خون مہیا کرنے والی آرٹریوں میں clot کی وجہ سے ان کی وفات ہوئی۔ان
کی دادی نے 1905ء میں کوہاٹ سے خط لکھ کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تھی لیکن ان کے باقی
لوگ احمدی نہیں ہوئے تھے۔سید نادر سیدین نے 1982ء میں خود تحقیق کر کے بیعت کی۔کراچی سے پھر انہوں
نے بی۔ایس۔سی کی۔اس کے بعد یہ وہیں کراچی میں ہی رہے اور 1989ء میں یہ کراچی سے اسلام آباد شفٹ
ہو گئے۔مجلس خدام الاحمدیہ ضلع کی سطح پر ان کو بہت سارے شعبہ جات میں خدمت سر انجام دینے کی توفیق ملی۔معتمد ضلع رہے۔خدمت خلق کے شعبہ میں رہے۔مختلف جگہوں پر ان کو میڈیکل کیمپ لگانے کی توفیق ملی۔انچارج
رائٹر فورم مجلس خدام الاحمدیہ ضلع اسلام آباد کے طور پر خدمات کی توفیق ملی۔1999ء میں اسلام آباد سے ربوہ
شفٹ ہو گئے اور پھر انہوں نے 2000ء میں اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔مجلس خدام الاحمدیہ میں جیسا کہ میں نے
بتایاناصر فائر اینڈریسکیو سروس کا جو شعبہ ہے اس کے یہ انچارج رہے۔اسی طرح سپورٹ کمپلیکس (Sport Complex) کے بھی انچارج رہے۔جوڈو کراٹے کے اور مارشل
آرٹ کے بڑے ماہر تھے اور بین الا قوامی سطح کے مشہور مارشل آرٹس کے ماہر تھے اور پاکستان کی نمائندگی
دوسرے ملکوں میں کرتے رہے۔انہوں نے ربوہ میں بھی خدام کو اور بچوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ دی۔خلافت
سے بڑا گہرا تعلق تھا۔بڑے اخلاص و وفا سے خدمت کرنے والے تھے اور بڑے سادہ مزاج تھے۔اور ہمیشہ یہ خوبی
ان کی تھی کہ ان کا چہرہ مسکر اتار ہتا تھا۔کتنی بھی طبیعت خراب ہو، کیسی بھی مشکلات ہوں ہمیشہ یہ خوش رہے۔اللہ تعالیٰ
ان سے وہاں بھی ایسا سلوک کرے جو ان کے لئے بھی خوشی کا باعث ہو اور ان کی نسلوں کے لئے بھی۔اللہ تعالیٰ کے

خطبات مسرور جلد 14
418
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016
فضل سے موصی تھے اور وہاں ربوہ میں ان کی تدفین ہوئی ہے۔اہلیہ کے علاوہ ان کے والدین بھی حیات ہیں اور تین
بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ان کا ایک بیٹا مدرستہ الحفظ میں قرآن بھی حفظ کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔تیسر اجنازہ مکرم نذیر احمد ایاز صاحب کا ہے جو صدر جماعت نیو یارک امریکہ تھے۔3 جولائی 2016ء کو
69 سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - 23 مئی 1947ء میں یہ تنزانیہ میں پیدا
ہوئے تھے۔1977ء میں نیو یارک پہنچے اور جماعتی کاموں میں حصہ لینے لگے۔پہلے بطور سیکرٹری مال، پھر 35 سال تک
نیو یارک جماعت کے صدر کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔نیو یارک کے مختلف نماز سینٹروں میں ہر مہینے ایک دفعہ مبلغ
سلسلہ کے ساتھ جایا کرتے تھے۔مالی قربانی اور ہر تحریک میں حصہ لینے کی کوشش کرتے۔افراد جماعت کو با قاعدگی کے
ساتھ بذریعہ ای میل اور خطوط قربانیوں کی طرف توجہ دلاتے۔جماعتی خدمات بڑی خوشی سے اور ذمہ داری سے ادا
کرتے۔نوجوانوں کو ٹرینگ بھی دیتے۔عموماً بعض دفعہ ہوتا ہے کہ جو افسران ہیں وہ دوسری لائن تیار نہیں کرتے لیکن
ان میں خوبی تھی کہ نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر یہ ان کو بھی تیار کر رہے تھے تا کہ وہ جماعت کی خدمت میں آگے آنے
والے ہوں اور وہاں مسجد میں یا سینٹر میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لانے کے لئے انہوں نے کھیلوں وغیرہ کا بھی
انتظام کیا ہوا تھا یا پھر اور پروگرام ہوں جس سے آجکل کے نوجوانوں کی توجہ رہے تاکہ ضائع ہونے سے بچیں۔تعلیمی
کلاس مردو خواتین کی ہر ہفتہ یا اتوار کو بلاناغہ منعقد کرتے تھے جو اب طاہر اکیڈمی کے نام سے وہاں جاری ہے۔ہیومینٹی فرسٹ نیو یارک کے ڈائریکٹر بھی تھے۔اس میں بھی انہوں نے بڑا کام کیا۔اور ہر کام کر لیتے
تھے۔باوجو د صدر ہونے کے اگر سینٹر میں صفائی کی ضرورت ہوتی تو خود ہی صفائی کرتے اور کوڑا اٹھا کر باہر پھینکتے۔نمازوں کے پابند تھے۔مرحوم موصی تھے۔وہیں مقبرہ موصیان میں ان کی تدفین ہوئی ہے۔ان کی اہلیہ اور ایک اکلوتی
بیٹی ہے اسماء ایاز۔اللہ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند فرمائے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع
نے بھی ایک دفعہ ان کو کہا تھا کہ آپ امریکہ کی جماعتوں میں ایک مثالی صدر ہیں اور میری دعا ہے کہ ہمیشہ رہیں۔اللہ کرے کہ اور بھی ایسے پیدا ہوتے رہیں۔35 سال تک ان کو جماعت کے صدر اور مخلص صدر کے طور پر
خدمت کی توفیق ملی۔امیر صاحب امریکہ اور نائب امیر امریکہ نے بھی لکھا کہ بڑی انکساری سے خدمت کرنے والے تھے اور
انتظامی کاموں میں دوسروں سے بڑھ کر شامل ہوتے اور صرف افسر بن کر نہیں رہے بلکہ دوسروں کے ساتھ مل کر
ایک کارکن کی طرح بھی کام انجام دیتے۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک
فرمائے۔نماز کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ان کی نماز جنازہ ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 / اگست 2016 ء تا 25 / اگست 2016ء جلد 23 شمارہ 33-34 صفحہ 25 تا 28)

آج 10 میں سے 10 باقی