مالی قربانیوں کے حیرت انگیز ایمان افروز واقعات اور تحریک جدید
خطبات مسرور جلد 14
583
46
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 11 / نومبر 2016ء بمطابق 11/ نبوت 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت النور، کیلگری، کینیڈا
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے ایک موقع پر مالی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ:
شخص
" دنیا میں انسان مال سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے اسی واسطے علم تعبیر الرؤیا میں لکھا ہے کہ اگر کوئی
دیکھے کہ اس نے جگر نکال کر کسی کو دے دیا ہے تو اس سے مراد مال ہے۔" فرماتے ہیں " یہی وجہ ہے کہ حقیقی اتقاء
اور ایمان کے حصول کے لیے فرمایا لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا بِمَا تُحِبُّونَ (آل عمران: 93) حقیقی نیکی کو
ہر گز نہ پاؤ گے جب تک تم عزیز ترین چیز نہ خرچ کرو گے۔" فرماتے ہیں " کیونکہ مخلوق الہی کے ساتھ ہمدردی اور
سلوک کا ایک بڑا حصہ مال کے خرچ کرنے کی ضرورت بتلاتا ہے اور ابنائے جنس اور مخلوق الہی کی ہمدردی ایک ایسی
شے ہے جو ایمان کا دوسرا جزو ہے جس کے بدوں ایمان کامل اور راسخ نہیں ہو تا۔" فرمایا کہ "جب تک انسان ایثار نہ
کرے دوسرے کو نفع کیو نکر پہنچا سکتا ہے۔دوسرے کی نفع رسانی اور ہمدردی کے لیے ایشیار ضروری شئے ہے اور اس
آیت لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ میں اسی ایثار کی تعلیم اور ہدایت فرمائی گئی ہے۔پس مال کا اللہ تعالیٰ
کی راہ میں خرچ کرنا بھی انسان کی سعادت اور تقویٰ شعاری کا معیار اور محک ہے۔"
ایک اور اقتباس ہے وہ بھی پڑھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ :
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 95-96)
بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا مندی جو حقیقی خوشی کا موجب ہے حاصل نہیں ہو سکتی جب تک عارضی
تکلیفیں برداشت نہ کی جاویں۔" پھر فرمایا" مبارک ہیں وہ لوگ جو رضائے الہی کے حصول کے لیے تکلیف کی پرواہ نہ
کریں کیونکہ ابدی خوشی اور دائمی آرام کی روشنی اس عارضی تکلیف کے بعد مومن کو ملتی ہے۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 76)
خطبات مسرور جلد 14
584
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
آج کل دنیا سمجھتی ہے کہ مال کو جمع کرنا اور اسے صرف اپنے آرام و آسائش کے لیے خرچ کرنا ہی ان کے
لیے خوشی اور سکون کا باعث بن سکتا ہے۔لیکن ایک مومن جس کو دین کا حقیقی ادراک اور شعور ہو سمجھتا ہے کہ
بیشک اللہ تعالیٰ نے دنیا کی نعمتیں اور سہولتیں انسان کے لیے پیدا فرمائی ہیں لیکن زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی
رضا ہے، تقویٰ پر چلنا ہے۔اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنا ہے اور اس کی مخلوق کا حق ادا کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کو
اس آیت میں بیان فرمایا ہے جس کی وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائی ہے کہ اصل سکون تو
نیکیاں کرنے سے ملتا ہے، مال جمع کرنے سے نہیں ملتا اور نیکی اس وقت تک اپنے معیار کو حاصل نہیں کر سکتی جب
تک اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کا حق ادا کرنے کے لیے وہ چیز خرچ نہ کرو جس سے تمہیں محبت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ مال و دولت ایسی چیز ہے جس سے انسان بہت محبت
کرتا ہے۔آج اگر ہم جائزہ لیں تو دنیا کے فساد اور فتنوں اور افراتفری کی وجہ دولت کی محبت اور ہوس ہے۔پھر دنیا دار
کو تو یہ بھی نہیں پتا کہ اگر اس کے پاس بہت سی دولت آگئی ہے تو اسے خرچ کس طرح کرنا ہے۔مغربی ممالک میں جو
ترقی یافتہ ممالک کہلاتے ہیں بیشک ان میں بہت بڑے بڑے امیر لوگ بھی ہیں لیکن ان کے اخراجات کیا ہیں۔یہاں
خرچ کرنے کے لیے ان کے پاس جو چیزیں ہیں casino ہیں وہاں جا کر یہ عیاشیوں میں خرچ کرتے ہیں۔جو ؤں پہ
رقم خرچ کرتے ہیں۔بلکہ مسلمان ممالک کا بھی یہ حال ہے، مسلمانوں کا بھی کہ وہ لوگ بھی یہاں آکر یہ عیاشیاں
کرتے اور خرچ کرتے ہیں بلکہ ان کے اپنے ممالک میں ایسی جگہیں ہیں جہاں کھلے خرچ کیے جاتے ہیں۔کچھ عرصہ
ہوا میں نے ایک رسالے میں ایک آئس کریم کا اشتہار دیکھا جو دبئی کے ہوٹل کا اشتہار تھا جس کے ایک کپ کی،
جس میں دویا تین سکوپ تھے ، اس کی قیمت ساڑھے آٹھ سو ڈالر تھی کہ اس میں فلاں جگہ کاز عفران استعمال ہوا ہے
اور فلاں جگہ کی فلاں چیز استعمال ہوئی ہے اور اس پر سونے کا ورق چڑھایا گیا ہے۔ساڑھے آٹھ سو ڈالر میں ایک
غریب ملک کے ایک پورے خاندان کا بہت اعلیٰ رنگ میں گزارہ ہو سکتا ہے لیکن یہ لوگ ایک کپ آئس کریم
کھانے میں لگا دیتے ہیں۔تو جن کے پاس پیسہ بے انتہا ہو ان کو پتا ہی نہیں کہ خرچ کس طرح کرنا ہے اور کس طرح
اس سے سکون حاصل کیا جاسکتا ہے۔خرچ تو بیشک یہ لوگ کرتے ہیں لیکن اپنی عیاشیوں کی تسکین کے لیے نہ کہ اللہ
تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے اور نیکیوں کے لیے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وضاحت فرمائی ہے کہ حقیقی
اتقاء اور ایمان کے حصول کے لیے، اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے ایمان میں بڑھنے کے لیے ان لغویات
اور عیاشیوں پر خرچ کرنے کی بجائے مخلوق الہی سے ہمدردی اور اس سے حسن سلوک پر خرچ کر و۔اگر یہ نہیں تو
اللہ تعالیٰ کی رضا نہیں حاصل کر سکتے۔مخلوق کی ہمدردی میں جہاں ضرورت مندوں کی ضرورت کا خیال رکھنا ہے
خطبات مسرور جلد 14
585
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
وہاں ان کے دین و ایمان اور انہیں خدا تعالیٰ کے قریب لانے کا خیال رکھنا بھی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جو بے چین رہتے تھے جس کا ذکر قرآن کریم میں بھی آیا ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا کہ لوگوں کی
حالت دیکھ کر تو اپنے آپ کو ہلاک کرلے گا۔وہ کیا حالت تھی جس کو دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بے چین
ہوتے تھے۔وہ حالت ان لوگوں کی اللہ تعالیٰ سے دوری تھی، ایمان سے دوری تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے
آپ کو تکلیف میں اس لیے ڈالتے تھے کہ یہ لوگ ایمان نہ لاکر اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آجائیں گے۔پس اس زمانے میں بھی علاوہ مادی ضروریات کے پورا کرنے کے جس کے لیے مال خرچ کرناضروری ہے،
غریبوں کی مدد کرنا ضروری ہے۔ہم احمدیوں کے لیے روحانی ضروریات پورا کرنے کے لیے مال خرچ کرنا بھی
ضروری ہے کیونکہ تکمیل اشاعت ہدایت کا کام اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپر د کیا گیا ہے۔وہ ہدایت
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم گل انسانیت کے لیے لائے تھے اور جس کے پھیلانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے
چین تھے اس کی تکمیل کا یہ زمانہ ہے جب سب ذرائع میسر ہیں۔جس طرح یہ کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
سپر د کیا گیا تھا اسی طرح اب یہ کام آپ کے ماننے والوں کے سپر د کیا گیا ہے۔ان کے سپر د ہے جو یہ عہد کرتے ہیں
کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔امیر لوگ تو اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں۔اس کثرت سے ان کے پاس
دولت ہے کہ ان کو پتا نہیں چلتا کہ وہ خرچ کیا کریں، کس طرح کریں۔ساری ضروریات پوری کرنے کے بعد انہیں
سمجھ نہیں آتی کہ اس دولت کا کیا کرنا ہے کیونکہ ان کا دین اور انسانی ہمدردی کا خانہ تو عموماً خالی ہوتا ہے تو پھر
عیاشیوں اور بیہودگیوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔لیکن مومن وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زائد مال ہی
نہیں بلکہ حقیقی نیکی حاصل کرنے کے لیے اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو
تکلیف میں ڈال کر اس مال سے خرچ کرو جس سے تمہیں محبت ہے۔بیشک بعض امراء بھی بعض چیریٹیز (charities)
میں خرچ کرتے ہیں، صدقہ و خیرات بھی دیا کرتے ہیں لیکن ان کے خرچ ان کی آمد کے مقابلے میں بہت کم ہوتے
ہیں اور پھر ان میں کوئی باقاعدگی نہیں ہوتی۔پس باقاعدگی سے اور نیک مقاصد کے پورا کرنے کے لیے نیکیاں کمانے
کے لیے صرف مومن خرچ کرتا ہے اور اس زمانے میں جماعت احمد یہ ہی مومنین کی وہ جماعت ہے جو ایک نظام کے
تحت اشاعت اسلام کے لیے خرچ کرتی ہے جس میں مختلف ذرائع سے تبلیغ کے کام ہیں اور مخلوق سے ہمدردی کی وجہ
سے ان کے حق ادا کرتے ہوئے ان پر خرچ کیا جاتا ہے اور بہت سے ایسے لوگ ہیں جو تکلیف اٹھا کر یہ خرچ کرتے
ہیں اور اس یقین سے خرچ کرتے ہیں کہ جہاں یہ خرچ اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کی رضا حاصل کرنے والا بنائے گا
وہاں یہ بھی تسلی ہے کہ صحیح طریق سے خرچ ہو گا۔اس بات کا اعتراف تو بعض غیر لوگ بھی کیے بغیر نہیں رہتے کہ
جماعت کا مالی نظام اور خرچ بہترین ہے۔
خطبات مسرور جلد 14
586
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
ہمارے کہا بیر کے مبلغ نے ایک واقعہ لکھا کہ یروشلم یونیورسٹی کے دو ریٹائرڈ پروفیسر اپنے دو بیرونی
مہمان دوستوں کے ساتھ ہمارے مشن کہا بیر میں آئے۔ان کے ساتھ جماعت کے متعلق گفتگو کرنے کا موقع ملا۔نظام جماعت کا بتایا گیا۔ان مہمانوں میں ایک آسٹریا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر تھے۔وہ آخر پر کہنے لگے کہ مجھے
جماعت احمدیہ کی جو سب سے اچھی بات لگی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کی جماعت کا مالی نظام نہایت پاک اور صاف ہے۔کہنے لگے کہ دنیا میں صرف پاکیزہ مال سے انقلاب لے کر آنا شاید آپ لوگوں کے مقدر میں ہی لکھا ہوا ہے اور اس
کے لیے آپ کو مبارک ہو۔اور چندوں کے لیے پاکیزہ مال بہت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اپنے اس مال سے دوجو
پاک مال ہو ، جو جائز طریقے سے کمایا ہو امال ہو۔دھوکہ دے کر کمایا ہو امال نہ ہو۔ٹیکس بچا کر کمایا ہو امال نہ ہو۔یا کسی
بھی غلط طریقے سے غلط رنگ میں کمایا ہوا مال نہ ہو۔پس چندے بھی ان لوگوں سے وصول کیے جاتے ہیں جن کے
بارہ میں کم از کم یہ پتا ہو کہ یہ غلط قسم سے کمایا ہو امال نہیں ہے اور اگر ہے تو نظام جماعت چندہ نہیں لیتی۔اور اگر پھر
بھی لیا جاتا ہے تو وہ اگر مجھے پتا لگے تو بہر حال یا تو چندہ واپس کیا جاتا ہے یا ان عہدیداروں کو معطل کیا جاتا ہے۔پس
اصل چیز یہ ہے کہ قربانی کر کے دینا اور پاک مال میں سے دینا، تبھی اس میں برکت پڑتی ہے۔اور جب یہ غیروں کو
بتایا جائے تو وہ بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں جیسا کہ اس پروفیسر نے کہا۔پھر یہ بات اس دنیادار کو بھی نظر آگئی کہ
انقلاب لانے والے یہی لوگ ہیں۔پس جب تک ہماری نیتیں نیک رہیں گی جب تک ہم پاکیزہ مال کمانے کی کوشش کرتے رہیں گے اور اس کو
خداتعالی کی راہ میں خرچ کریں گے یقینا تب ہم انقلاب لانے کا ذریعہ بن سکیں گے اور یہ انقلاب ہمارے سے مقدر
ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ وعدہ ہے۔کوئی دنیاوی انقلاب ہم نے نہیں لانا بلکہ
روحانی انقلاب لانا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا میں پہنچانا ہے۔توحید کا قیام کرنا ہے اور مخلوق
کے حق ادا کرنے ہیں۔اور یہ کوئی انسانی باتیں نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
خالص اور دلی محبوں کا گر وہ بڑھانے کا وعدہ کیا ہوا ہے جو یہ کام سر انجام دیں گے ، جو آپ کے کام کی تکمیل کے لیے
ہر قربانی کرنے والے ہوں گے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی جماعت کی وفا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے وہ صدق و وفا کا نمونہ دکھایا جس کی نظیر دنیا
کی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔انہوں نے آپ کی خاطر ہر قسم کا دکھ اٹھانا سہل سمجھا یہاں تک کہ عزیز وطن چھوڑ دیا۔اپنے املاک و اسباب اور احباب سے الگ ہو گئے۔" فرماتے ہیں: " اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے میری
خطبات مسرور جلد 14
587
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
جماعت کو بھی اس کی قدر اور مرتبہ کے موافق " یعنی جتنا جتنا جماعت کا ایمان ہے اور جو ان کی حالت ہے۔صحابہ کا
مقام تو بہت اونچا تھا لیکن اس زمانے میں ان صحابہ کا مقام بھی بلند تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر
بیعت کرنے والے تھے۔فرماتے ہیں " اس کی قدر اور مرتبہ کے موافق ایک جوش بخشا ہے اور وہ وفاداری اور
صدق کا نمونہ دکھاتے ہیں۔"
پھر جماعت کی مالی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ ان لوگوں نے "میری دینی
اغراض و مقاصد کے میں ہمیشہ دل کھول کر چندے دیئے ہیں۔" فرمایا کہ " ہر شخص کم و بیش اپنی استطاعت اور
مقدرت کے موافق حصہ لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کس اخلاص اور وفاداری سے ان چندوں میں شریک
ہوتے ہیں۔" فرمایا کہ "میں یہ خوب جانتا ہوں کہ ہماری جماعت نے وہ صدق و وفا د کھایا ہے جو صحابہ ساعت العسر
میں دکھاتے تھے۔"
( ملفوظات جلد اول صفحہ 336-337)
(ملفوظات جلد اول صفحہ 338)
یعنی تنگی کے موقع پر دکھاتے تھے۔ایک موقع پر آپ نے افراد جماعت کے معیار قربانی کو دیکھ کر اس
حیرت کا بھی اظہار فرمایا تھا کہ کس طرح یہ لوگ اتنی قربانی دیتے ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ماننے والوں میں وہ انقلاب پیدا کیا جو دنیاوی خواہشات کو پس
پشت ڈال کر، پیچھے کر کے دین کو مقدم کرنے والا تھا۔لیکن کیا قربانی کی جو روح آپ نے اپنے ان ماننے والوں میں
پیدا کی تھی جو براہ راست آپ کے ہاتھ پر بیعت کرنے والے تھے وہ ختم ہو گئی ؟ اس وقت تک تھی ؟ اگر ایسا ہوتا اور
اگر ایسا ہے تو پھر جماعت کے قدم ترقی کرنے والے کبھی نہیں ہو سکتے اور نہ کبھی ترقی کی طرف اٹھتے۔اللہ تعالیٰ نے
آپ سے یہ بھی وعدہ فرمایا تھا کہ تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دوں گا اور اس کے لیے مخلص
اور فدائی اور قربانیاں کرنے والی جماعت کی بھی ضرورت تھی۔اسی طرح آپ نے اللہ تعالیٰ سے اطلاع پا کر یہ
خوشخبری بھی دی تھی کہ آپ کے بعد یہ نظام خلافت جاری ہو گا جو آپ کے کام کی تکمیل کرے گا اور جس کے ساتھ
جڑ کر مخلصین اس کام کو سر انجام دیں گے۔چنانچہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کس طرح پورے فرماتا
چلا جارہا ہے۔مخلصین کی ایک جماعت ہے اور خلافت کے ساتھ جڑ کر جان، مال اور وقت کی قربانی دے رہی ہے۔کیونکہ آج میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان بھی کروں گا اس لیے میں ان چند قربانی کرنے والوں
کے کچھ واقعات پیش کرتا ہوں جو مالی قربانی سے تعلق رکھتے ہیں۔صرف امیر ممالک میں نہیں بلکہ غریب ممالک اور
بالکل نئے شامل ہونے والے احمد کی جو ہیں ان کے دل بھی اللہ تعالیٰ احمدیت قبول کرنے کے بعد کس طرح پھیر تا
ہے۔حیرت ہوتی ہے کہ باوجود تنگی کے وہ قربانیوں میں آگے بڑھنے والے ہیں۔
خطبات مسرور جلد 14
588
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
چنانچہ مبلغ انچارج گئی کنا کری لکھتے ہیں کہ یہاں ایک جماعت ہے سومبو یادی(Soumbouyady)
اس کی مسجد کے امام اپنی مسجد سمیت اس سال جماعت میں شامل ہوئے۔جب انہیں جماعت کے مالی نظام اور
تحریک جدید کی اہمیت کے بارہ میں بتایا گیا تو کہنے لگے کہ میں نے خود بھی چندہ اور زکوۃ پر بہت زیادہ لیکچر دیئے ہیں
لیکن اتنا مضبوط اور جامع مالی نظام میں نے کہیں اور نہیں دیکھا اور نہ کبھی ایسے نظام کے بارہ میں سنا تھا۔چنانچہ
موصوف نے اسی وقت چندہ کی ادائیگی کی اور کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ ہر ماہ ہماری ساری جماعت
چندہ ادا کرے گی۔یہ وہ لوگ ہیں جو غریب علاقے کے ہیں اور غربت کا جو معیار یورپ میں یا مغرب میں ہے اس کے
انتہائی نچلے درجے کے غریب ہیں۔لیکن قربانیوں میں یہ سب سے اعلیٰ درجہ پر پہنچنے والے لوگ ہیں۔پھر یہ صرف ایک ملک کا قصہ نہیں بلکہ یہ ہوا دنیا کے بہت سے ممالک میں چل رہی ہے۔پہلے گنی کنا کری
کا ذکر ہوا تھا تو اب آئیوری کوسٹ کے مبلغ صاحب بھی لکھتے ہیں کہ ہم تبلیغ کے لیے ایک گاؤں کو پنگے
(Kopingue) میں گئے اور انہیں جماعت کا پیغام پہنچایا۔تمام مردوزن نے بہت غور سے ہماری تبلیغ سنی۔ایک
دوست کہنے لگے کہ پہلے بھی یہاں کافی لوگ تبلیغ کے لیے آچکے ہیں لیکن اس طرح کا خوبصورت پیغام ہم نے پہلے
کبھی نہیں سنا۔چنانچہ اس کے بعد تین سو کے قریب لوگوں نے اسی وقت جماعت میں شمولیت اختیار کر لی۔اس کے
بعد انہیں جماعت کے مالی نظام اور تحریک جدید کے بارے میں بتایا گیا اور باتوں باتوں میں یہ ذکر بھی ہو گیا کہ
تحریک جدید کا جو سال ہے آج اس کا یہ آخری دن ہے۔اس پر گاؤں کے چیف اور امام نے گاؤں والوں سے کہا کہ
بیشک ہم آج احمد کی ہوئے ہیں اور احمدیت میں آج شامل ہوئے ہیں لیکن ہر صورت میں اس مبارک تحریک میں
شامل ہوں گے۔چنانچہ گاؤں والوں نے فوری طور پر دس ہزار فرانک جمع کر کے تحریک جدید میں ادا کیے۔پھر قربانی کا ایک واقعہ افریقہ کے ایک اور ملک تنزانیہ کے موانزہ ریجن کا ہے۔وہاں کے ایک دوست کا
تحریک جدید کا وعدہ دولاکھ شلنگ کا تھا جس میں سے انہوں نے ایک لاکھ شلنگ کی ادائیگی کر دی تھی جبکہ ایک لاکھ
بقایا تھا۔وہ کہتے ہیں کہ اکتوبر میں امیر صاحب نے انہیں توجہ دلائی کہ ابھی آپ کے ذمہ ایک لاکھ شلنگ بقایا ہے اور
تحریک جدید کا سال ختم ہو رہا ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ میں اس وقت سفر پہ ہوں لیکن میں کوئی انتظام کرتا
ہوں۔چنانچہ انہوں نے ایک بس ڈرائیور کے ہاتھ یہ رقم بھجوادی اور اسے یہ کہا کہ یہ میرا چندہ ہے جس کی ادائیگی
بہت ضروری ہے اور وہاں پہنچتے ہی یہ ساری رقم معلم کو دے دینا۔اس کا نام بتایا، پتہ دیا۔چنانچہ وہ بس ڈرائیور جو نہی
بس اسٹینڈ پر پہنچا اس نے معلم صاحب کو فون کر کے کہا کہ آپ کی امانت میرے پاس ہے آکے لے جائیں۔جب
معلم صاحب چندہ لینے گئے تو ڈرائیور نے معلم سے کہا کہ وہ بھی احمدی ہونا چاہتا ہے۔اس بس ڈرائیور کے بیوی بچے
پہلے احمدی ہو چکے تھے لیکن وہ خود نہیں ہو رہا تھا کہ تسلی نہیں ہے۔کہنے لگا مجھے اس بات نے بہت متاثر کیا ہے کہ اس
خطبات مسرور جلد 14
589
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
مادی دور میں جہاں انسان مال سے بہت محبت کرتا ہے اور ہم تو غریب علاقے کے لوگ ہیں، کس طرح اللہ تعالیٰ نے
ایسے لوگ پیدا کیے ہیں جو اللہ کی راہ میں مال دے کر حقیقی خوشیاں اور سکون پاتے ہیں۔اس طرح احمدی دوست
جنہوں نے بس ڈرائیور کے ذریعہ اپنا چندہ بھجوایا تھا ان کا یہ چندہ بھجوانا اس غیر احمدی کو بھی احمدیت میں شامل کرنے
کا باعث بن گیا۔پس یہ ہیں وہ نیک نیتی سے دیئے ہوئے چندے جن کے نتائج فوری طور پر نکلتے ہیں۔مالی قربانی جو
محبوب مال میں سے دی گئی ہے وہ ایک سعید روح کی اصلاح کا باعث بن گئی۔تو اس طرح اللہ تعالیٰ پھل دینے کے
مختلف ذرائع استعمال کرتا ہے۔اسی طرح سینیگال کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ہماری جماعت کے ایک ممبر عمر صاحب کے والد جو کہ
غیر احمدی تھے گئی کنا کری سے انتہائی بیماری کی حالت میں آئے۔ابتدائی ادویات اور چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے
پر اسٹیٹ کا آپریشن تجویز کیا لیکن عمر دیالو صاحب کے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ وہ اپنے والد صاحب کا آپریشن کرواسکتے
اور اتنا بڑا قرضہ لینا بھی ان کے لیے مشکل نظر آرہا تھا۔بے حد پریشان تھے۔کہتے ہیں کہ اکتوبر کا پہلا ہفتہ شروع ہوا
تو جمعہ کے خطبہ میں جب میں نے تحریک جدید کے بارے میں توجہ دلائی تو اگلے روز عمر صاحب مشن ہاؤس آئے اور
کہنے لگے میری تحریک جدید کے چندے کی رسید کاٹ دیں۔امیر صاحب کہتے ہیں کہ مجھے ان کے حالات کا پتہ تھا میں
نے انہیں کہا کہ آپ کے پہلے حالات ایسے ہیں، والد بیمار ہیں آپ یہ قربانی کس طرح کریں گے۔انہوں نے کہا کل
جو آپ نے خطبہ دیا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ سے سودا ہے تو میں اللہ تعالیٰ سے سودا کرنے آیا ہوں اس لیے آپ میری رسید
کائیں۔یہ کہتے ہیں میں دو دن کے بعد جب ان کے گھر ان کے والد کی عیادت کرنے کے لیے گیا تو ان کے والد باہر
کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے اور عمر صاحب کچھ دیر بعد آئے اور کہنے لگے کہ آج میری تجارت کامیاب ہو گئی کہ اللہ کے
فضل سے والد بالکل ٹھیک ہیں اور درد وغیرہ کچھ نہیں ہے۔کچھ دن کے بعد ڈاکٹر نے بھی دوبارہ چیک آپ کیا تو اس
نے کہا آپریشن کی بھی ضرورت نہیں ہے۔چنانچہ اس واقعہ کے بعد ان کے والد نے بھی بیعت کر لی۔تو یہ بعض دفعہ
نقد سودے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کرتا ہے۔گزشتہ ہفتے میں میں نے مسجد کے افتتاح پر بھی یہاں کے ایک شخص کا
ذکر کیا تھا کہ کس طرح اس نے مسجد کی خدمت کو ترجیح دی اور اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی طور پر اس کے لیے بہت
بڑی رقم کا انتظام کر دیا۔ایک دنیا دار تو شاید اس کو اتفاق سمجھے لیکن خدا پر یقین رکھنے والا اس بات پر یقین رکھتا ہے
کہ یقیناً اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو ہو ا۔اسی طرح کانگو کنشاسا کی ایک جماعت Vunda Muhunde کے ایک احمدی دوست ایوب
Kukondolo صاحب کہتے ہیں کہ میں پہلے جماعتی کاموں میں حصہ نہیں لیتا تھا۔میرا بیٹا ہمیشہ بہار رہتا تھا اور اسکے
علاج معالجہ پر بہت خرچ ہو تا تھا۔کہتے ہیں پھر مجھے لوکل عاملہ میں سیکرٹری مال کی ذمہ داری دی گئی۔اس پر میں نے
خطبات مسرور جلد 14
590
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
سوچا کہ جب مجھے سیکرٹری مال بنایا گیا ہے تو میری مالی قربانی جماعت کے لیے نمونہ ہونا چاہیے۔اب ایک دور دراز
رہنے والے ایک ملک میں چھوٹی سی جگہ پر ایک غریب آدمی کو یہ خیال آتا ہے کہ جب مجھے سیکرٹری مال بنایا گیا تو
میری قربانی کا معیار بھی دوسروں سے زیادہ بہتر ہونا چاہیے۔کہتے ہیں میں نے باقاعدگی سے چندہ دینا شروع کر دیا اور
چندے کی برکت سے میرے حالات میں بھی تبدیلی پیدا ہونی شروع ہو گئی۔زندگی پر سکون اور خوشحال ہونے لگی۔میرا بیٹا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیماریوں سے محفوظ ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب جماعت کی خدمت اور مالی
قربانیوں کا نتیجہ ہے۔پیٹ کاٹ کر قربانی کرنے کا محاورہ استعمال ہوتا ہے۔سنا تو تھا لیکن اس کی حقیقت تک انسان نہیں پہنچ سکتا
جب تک بعض ایسے واقعات سامنے نہ آئیں۔غریبوں کی قربانیوں کے معیار دیکھ کر یہ چیزیں سامنے آتی ہیں۔گمبیا میں yeeda گاؤں کی ایک خاتون نے احمدیت قبول کی۔تحریک جدید کے بارے میں جب انہیں
بتایا گیا تو اس خاتون نے جواب دیا کہ میرے گھر میں صرف چاول خریدنے کے لیے سوڈلاسی پڑے ہوئے ہیں۔چاول بالکل ختم ہو چکے ہیں۔اس خاتون نے یہ بھی بتایا کہ اس کا اکلوتا بیٹا جو اس کے خاندان کو سپورٹ کر تا تھا وہ
دو سال سے غائب ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ وہ فوت ہو چکا ہو گا۔اب اس کا کوئی اتا پتہ نہیں لیکن ساتھ ہی اس خاتون
نے کہا کہ ٹھیک ہے میں گزارہ کرلوں گی، کھانے کے لیے کہیں سے ادھار لے لوں گی۔یہ رقم جو ہے یہ تحریک جدید
کے چندے میں دے دیں۔اللہ تعالیٰ خود میرا کوئی بندوبست کر دے گا۔اس وقعہ کے تین دن بعد ہی اس کا وہ لڑکا جو
دو سال سے غائب تھا واپس آگیا اور اپنے ساتھ چاول کی دس بوریاں بھی لے کر آیا اور بہت بڑی رقم لے کر آیا۔تو
اس لڑکے نے بتایا کہ جب وہ غائب تھا تو اس عرصے میں وہ تعمیرات کا کام سیکھتارہا اور اب اسے شہر میں رہتے ہوئے
بہت بڑے اور اچھے ٹھیکے ملنے لگ گئے ہیں۔تو یہ خاتون خود کہنے لگیں کہ یہ میری اس وقت کی مالی قربانی کی برکت ہے
اور میں آئندہ ہمیشہ حصہ لوں گی۔کیا یہ انقلاب نہیں ہے جو دور بیٹھے ہوئے لوگوں میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو ماننے کی وجہ سے پیدا کر دیا ہے ؟ یقینا ہے۔اس عورت کی ایمانی حالت دیکھیں کس درجے پر پہنچی ہوئی ہے کہ اس
نے اپنی بھوک کی کوئی پرواہ نہیں کی اور پھر اللہ تعالیٰ نے بھی جو اس سے سلوک فرمایاوہ بھی حیران کن ہے۔مالی سے مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ ایک احمدی خاتون جن کی عمر اسی سال کے قریب ہے بڑا با قاعدہ چندہ دیتی
ہیں۔ایک دن گھر سے پیدل چل کر جو ایک کلومیٹر کے فاصلے پر تھا مشن ہاؤس آئیں اور گرمی میں ان کا براحال تھا۔ان ممالک میں گرمی بھی بڑی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ مجھے بتادیتیں میں آکے چندہ لے لیتا۔کہنے لگیں کہ
مجھے مالی قربانی کا جب سے پتالگا ہے کہ اس کی کیا اہمیت ہے تو میں نہیں چاہتی کہ اس کا ثواب ضائع کروں۔ایک تو
خطبات مسرور جلد 14
591
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
پیدل چل کے آئیں اس لیے کہ رکشہ پہ جو پیسے لگنے تھے وہ بھی میں چندے میں دے دوں۔تو یہ ہیں لوگوں کے
معیار جو دور دراز کے علاقوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ جس طرح احمدیوں کے ایمانوں کو ذاتی تجربات میں سے
گزار کر تقویت بخشتا ہے وہ بھی ہر واقعہ سے ظاہر ہوتی ہے۔بین کے معلم زکریا صاحب ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہیں کہ ایک جماعت سنوے پو تا(Sinwe Kpota)
کے صدر کی نوکری چلی گئی جس کی وجہ سے وہ بڑے پریشان تھے۔انہی دنوں میں انہیں تحریک جدید کی یاد دہانی
کروائی گئی۔کچھ دن کے بعد انہوں نے مجھے بتایا کہ جب مجھے چندے کی یاد دہانی کروائی گئی تو سخت فکر ہوئی۔میں نے
خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ کوئی ذریعہ پیدا فرمادے کہ میں اپنا تحریک جدید کا چندہ ادا کر دوں اور کہتے ہیں کہ میں نے
رات بھی بہت بے چینی سے گزاری۔صبح فجر کی نماز سے فارغ ہوا تو کام کی تلاش میں ایک قریبی گاؤں میں چلا گیا۔وہاں مجھے کوئی کام نہیں ملا لیکن ایک آدمی اپنے جانور بیچنے کے لیے کہیں جارہا تھا میں نے اس کی کچھ مدد کر دی۔اس
شخص نے مجھے پانچ سو فرانک دیئے۔کہتے ہیں میں نے ان پیسوں میں سے دو سو فرانک سے کچھ کھانے کا سامان لیا۔سو فرانک اپنے بچے کو دیئے سکول جاتا ہے اور دو سو فرانک چندہ میں ادا کر دیئے۔وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس
حقیر سی قربانی کے بدلے ایسا فضل فرمایا کہ چندہ دینے کے ٹھیک چار دن کے بعد ان کو کام مل گیا اور اتنی جلدی اور
ایسا مناسب کام مل جانا محض اتفاق نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔یہ افریقہ سے واقعات ہیں۔پھر اب انڈیا سے بھی ان کے انسپکٹر تحریک جدید لکھتے ہیں۔صوبہ جات آندھرا اور تلنگانہ کے انسپکٹر
شہاب الدین صاحب کہتے ہیں کہ حیدر آباد کے ایک دوست ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے
اپنی تجارت میں ہیں ہزار روپے سے کام شروع کیا۔ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں۔نمازوں کے اوقات جب
ہوتے ہیں تو دوکان بند کر دیتے ہیں۔یہ ہے حقیقی مومن کی شان کہ پھر کاروبار بند کرے۔اور کہتے ہیں کہ سال میں
ایک ماہ کی مکمل آمد تحریک جدید میں ادا کرتے ہیں۔اس سال بھی انہوں نے ساٹھ ہزار روپے تحریک جدید میں
دیئے۔کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔کہتے ہیں ایک دن میں نے انہیں کہا کہ آپ اپنا ذاتی گھر خرید لیں۔اس پر
کہنے لگے کہ جیسا چل رہا ہے چلنے دیں۔دنیا ویسے بھی اس طرح ہلاکت کی طرف بڑھ رہی ہے کہ مال جمع کرنے کی کیا
ضرورت ہے۔کیوں نہ میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتار ہوں۔اسی طرح پاکستان سے نائب وکیل المال لکھتے ہیں کہ سیالکوٹ کے ایک خادم کے ساتھ ملاقات ہوئی۔پندرہ ہزار روپیہ ان کا وعدہ تھا جو میں نے انہیں کہا کہ پندرہ ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دیں تو انہوں نے ایک لاکھ
روپیہ کر دیا۔انہوں نے جوتے ایکسپورٹ کرنے کا کاروبار شروع کیا اور کہتے ہیں شروع میں پانچ ہزار چندہ دیتے
تھے۔پھر دس ہزار دیا۔پھر آگے بڑھایا۔پندرہ ہزار سے بڑھایا، لاکھ کیا۔اب وہ کہتے ہیں چندوں کی برکت سے جس
خطبات مسرور جلد 14
592
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
فیکٹری کو انہوں نے کرائے پر لیا ہو ا تھا وہ فیکٹری انہوں نے خرید لی اور کاروبار بھی اچھا ہو گیا۔اسی طرح انڈونیشیا سے ہمارے مبلغ لکھتے ہیں کہ وہاں کے ایک شخص نے کہا کہ اگر میرے پاس
موٹر سائیکل ہو تو مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ جمعہ پڑھنے کے لیے آسانی ہو جائے گی تو ہمارے مبلغ نے انہیں کہا کہ دعا
کریں اور چندوں میں با قاعدگی اختیار کریں۔اس کے بعد انہوں نے اپنا اور فیملی کا تحریک جدید کا چندہ دینا شروع
کر دیا۔کہتے ہیں تھوڑے عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور موٹر سائیکل خریدنے کی توفیق مل گئی۔اب اس گھر
میں ایک کی بجائے تین موٹر سائیکل ہیں۔وصیت انہوں نے کر لی ہے اور آمدنی ان کی بڑھ گئی ہے۔یہاں کینیڈا میں بھی بعض لوگ ایسے ہیں جن کے متعلق امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ہزار ڈالر چندہ تھا جو بڑھا
کے پانچ ہزار کا وعدہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ادا بھی کر دیا۔اس لیے شروع میں ہی ادا کر دیا کہ اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کو سمیٹا جائے اور مسجد کے لیے بھی انہوں نے بیس ہزار ڈالر کی ادائیگی کی۔اسی طرح بعض یہاں بھی ایمان
افروز واقعات ہیں۔کینیڈا کی ایک خاتون کہتی ہیں کہ میر اوعدہ ایک ہزار ڈالر کا تھا۔پیسے نہیں تھے۔شام کو خاوند کا
فون آیا کہ فلاں شخص نے پیسے دیئے ہیں، چیک دیا ہے۔تو میں نے کہا کہ ایک ہزار ڈالر کا چیک ہو گا۔اس نے کہا
تمہیں کس طرح پتا ہے ؟ میں نے کہا اس لیے کہ مجھے فکر تھی کہ میں نے تحریک جدید کا چندہ ادا کر نا تھا اور ایک ہزار
ڈالرز ادا کرنا تھا اور مجھے خیال ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کیا ہے تو اتنی ہی رقم ہو گی۔اسی طرح یورپ کے ممالک کے واقعات ہیں۔یہاں نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں۔کروشیا کے مبلغ لکھتے
ہیں کہ غربت کی وجہ سے نوکریوں کے مواقع بہت کم ہیں۔ایک بہت بڑی تعداد ایسی ہے جس کے پاس کوئی انکم کا
ذریعہ نہیں ہے۔یہ لوگ یا تو اپنے رشتہ داروں کی طرف سے اگر کوئی رقم مل جائے یا اگر کوئی ایسا کام مل جائے جو
ایک یا دو دن کا ہے اس سے عموما گزارہ کرتے ہیں۔ایک بڑی عمر کے احمد کی دوست ہیں جن کو جماعتی کام کرنے کا
بہت شوق ہے اور تقریباً اپنا سارا وقت جماعت کے کاموں میں صرف کرتے ہیں لیکن جب جماعت کا کام نہیں بھی
کر رہے ہوتے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی نہ کوئی کام جس سے جماعت کو فائدہ ہو وہ کرتے رہیں۔تقریباً ایک
سال سے وہ خالی کین (can) جمع کرتے تھے تاکہ اس کو ری سائیکلنگ والوں کو دے کے کچھ رقم مل جائے۔سال
بھر انہوں نے یہ کین (can) جمع کیے اور ری سائیکلنگ والوں کو دیئے۔سارے سال میں اس کام کے انہیں صرف
تیس ڈالر ملے اور ان کو لے کے وہ سیدھے مشن ہاؤس آئے اور اس میں سے دس ڈالر چندے میں ادا کر دیئے کہ میرا
تحریک جدید کے چندہ کا وعدہ تھا وہ میں نے پورا کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اس حساب سے سارے سال میں جو محنت
انہوں نے کی اس کا ایک بٹا تین (1/3) جماعت کو دے دیا۔جرمنی کے سیکرٹری تحریک جدید نے لکھا کہ ایک خاتون ہیں جنہوں نے اپنا نام نہیں ظاہر کیا۔تحریک
خطبات مسرور جلد 14
593
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
جدید کے دفتر آئیں اور اپنا سارا زیور تحریک جدید میں پیش کر دیا اور زیور اتنا زیادہ تھا کہ سارا میز زیور سے بھر گیا۔سونے کے بار ، انگوٹھیاں، چوڑیاں، کافی تعداد میں یہ چیزیں تھیں۔لیکن انہوں نے کہا میرا نام نہیں ظاہر کرنا تاکہ
میری قربانی صرف خدا تعالیٰ کی خاطر ہو۔زیور عورت کی کمزوری ہے لیکن احمدی عورتیں ہیں جو یہ قربانیاں کرتی ہیں۔یہاں بھی مجھے ایک احمدی عورت ملیں کہ میں نے اپنا تمام زیور چندے میں مسجد فنڈ میں یا کسی چیز میں
دے دیا تھا لیکن میرے سسرال والوں کو یہ بات بہت ناپسند آئی اور مجھے کہہ رہے ہیں کہ کیوں تم نے دیا اور مختلف
قسم کے طعنے ہیں۔اللہ تعالیٰ تو اپنی خاطر قربانی کرنے والوں کو نوازتا ہے اور ان خاتون کو بھی جنہوں نے اللہ کی خاطر
قربانی کی انشاء اللہ تعالیٰ نوازے گا اور بہت دے گا لیکن ان لوگوں کو فکر کرنی چاہئیے جو انہیں یا کسی کو بھی مالی قربانی
سے روکتے ہیں۔مال دینے والا بھی خدا ہے اور ناشکری کرنے والے سے لے بھی سکتا ہے اس بات کو ہمیشہ یاد رکھنا
چاہیے۔اس لیے ایسے لوگوں کو جن کے دل میں اس قسم کے خیالات آتے ہیں استغفار بہت زیادہ کرنی چاہیے۔رشیا میں بھی کئی واقعات ہیں۔ایک دوست لینار صاحب کہتے ہیں ان کے حالات کافی خراب تھے کرائے
کے فلیٹ میں رہتے تھے۔کئی مالی مشکلات میں گھرے ہوئے تھے لیکن اپنے لازمی چندے اور تحریک جدید کا چندہ
اپنی توفیق کے مطابق ادا کرتے رہے۔یہ دوست کہتے ہیں کہ چندے کی برکت سے میری بیوی کو میڈیکل کالج ختم
ہونے کے بعد حکومت کی نوکری مل گئی اور حکومت نے بچوں کی رہائش کے لیے قرض بھی فراہم کر دیا۔اب مالی
حالات پہلے سے بہت بہتر ہو گئے ہیں اور اللہ کے فضل سے ہمارے پاس دو گاڑیاں بھی آگئی ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ یہ
سب اللہ تعالیٰ کا فضل اور چندہ ادا کرنے کا نتیجہ ہے۔پہلے بہت مشکل حالات میں بھی ہم چندہ دیتے رہے اور اب تو
اللہ تعالیٰ نے بہت کشائش دی ہے۔اب رشیا میں بیٹھا ہوا ایک شخص ہے اس کو بھی اللہ تعالیٰ نواز رہا ہے۔افریقہ والے
کو بھی نواز رہا ہے۔انڈو نیشیا والے کو بھی نواز رہا ہے۔دوسرے ممالک میں بھی، یورپ میں بھی، تو یہ سب اللہ تعالیٰ کا
سلوک ثابت کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو وعدہ فرمایا تھا محبوں کی جماعت
عطا کرنے کا اور ان کو ایمان میں بڑھانے کا، جو اللہ تعالیٰ کی طرف بڑھتے ہیں ان کو ایمان میں بڑھاتا بھی ہے۔مالی قربانیوں اور اس پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے بیشمار واقعات ہیں جو میرے پاس آئے لیکن میرے لیے
مشکل ہو گیا تھا کہ ان میں سے کون سے نکالوں۔چند ایک میں نے پیش کیے۔جیسا کہ میں نے کہا تقریباً ہر ملک میں
رہنے والوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہی سلوک ہے۔جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اس کی خاطر قربانی کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ ان کو بے انتہا نوازتا ہے۔ایک عقل رکھنے والے انسان کے لیے احمدیت کی سچائی کا یہی ثبوت کافی ہے کہ
کس طرح قربانیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ قربانی کرنے والوں کو نوازتا ہے اس لیے کہ یہ چندے خدا تعالیٰ کے دین
کی اشاعت میں خرچ ہوتے ہیں۔
خطبات مسرور جلد 14
594
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
غریب ممالک والے بیشک چندے دیتے ہیں لیکن ان کے اخراجات ان کے چندوں سے بہت بڑھ کر ہیں
اس لیے امیر ممالک سے دیئے گئے جو چندے ہوتے ہیں وہ مرکز ان ممالک پر خرچ کرتا ہے جن کے اپنے بجٹ
پورے نہیں ہوتے۔سینکڑوں سکول، در جنوں ہسپتال، سینکڑوں مشن ہاؤسز، سینکڑوں مساجد ہر سال تعمیر ہوتی ہیں
اور ان کے لیے رقم کی ضرورت ہوتی ہے جو تحریک جدید اور وقف جدید کے چندوں سے پوری کی جاتی ہے۔اسی
طرح ایم ٹی اے کے اوپر بھی کئی ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔گو مڈ تربیت اور ایم ٹی اے کی بھی ایک مذ ہے جس میں
لوگ چندے دیتے ہیں لیکن اخراجات اس سے بہت زیادہ ہیں۔ایم ٹی اے کے بارہ میں میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جائزے کے مطابق یہاں ایم ٹی اے سننے کا رواج جتنا
ہونا چاہیے وہ نہیں ہے یا کم از کم میرے خطبات براہ راست نہیں سنتے۔جماعت اتنا بے شمار جو خرچ کرتی ہے یہ
جماعت کی تربیت کے لیے ہے۔اگر وقت کا فرق بھی ہے تو جو repeat خطبہ آتا ہے تو اس کو سننا چاہیے۔بیشمار غیر
لوگ سنتے ہیں اور پھر مجھے لکھتے ہیں کہ ہم غیر از جماعت ہیں لیکن آپ کے خطبات سن رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے کو خلافت سے جماعت کا تعلق جوڑنے کا ایک ذریعہ بنایا ہے۔اگر گھروں میں
آپ لوگ اس طرف توجہ نہیں دیں گے تو آہستہ آہستہ آپ کی اولادیں پیچھے ہٹنا شروع ہو جائیں گی۔اللہ تعالیٰ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کرے گا انشاء اللہ۔مخلصین بھی آئیں گے اور
آپ نے دیکھا کہ نئے شامل ہونے والوں میں اخلاص کتنا بڑھا ہوا ہے۔لیکن یہ نہ ہو کہ نئے آنے والے تو سب کچھ
لے جائیں اور پر انے اس بات پر فخر کرتے رہیں کہ ہمارے باپ دادا صحابی تھے یا ہم پرانے احمد کی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی
کسی کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔اگر پر انے اپنے آپ کو دور کریں گے تو پھر باپ دادا کے صحابی ہونے سے یا
ان کے رشتہ دار ہونے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔پس اس سے پہلے کہ پچھتاوا شروع ہو جائے اپنے آپ کو خلافت
کے ساتھ جوڑیں اور اس کا بہترین ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے دیا ہوا ہے اسے استعمال کریں۔دوسرے بھی
بے شمار اچھے پروگرام ایم ٹی اے پر آتے ہیں لیکن کم از کم خطبات تو ضرور سنا کریں۔یہ نہیں کہ مربی صاحب نے
ہمیں خلاصہ سنادیا تھا اس لیے ہمیں پتہ ہے کیا کہا گیا۔خلاصہ سننے میں اور پوراسننے میں بڑا فرق ہے۔اب جیسا کہ میں نے کہا کہ تحریک جدید کا نیا سال شروع ہو رہا ہے اور پر انا سال ختم ہو رہا ہے اس نئے
سال کا اعلان کرتاہوں۔میرے خیال میں کینیڈا سے پہلی دفعہ یہ اعلان ہو رہا ہے۔یہ جماعت پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس کی وسعت اتنی ہو چکی ہے کہ 1934ء میں احرار
جماعت کو ختم کرنے کی باتیں کرتے تھے۔قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کرتے تھے۔اس
وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریک جدید کا اعلان کر کے دنیا میں مشنری بھیجنے کا منصوبہ بنایا۔
خطبات مسرور جلد 14
595
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
تبلیغ کا ایک جامع منصوبہ بنایا گیا۔اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے ہر ملک میں جماعت احمدیہ کو جانا جاتا ہے اور
209 ممالک میں جماعت قائم ہو چکی ہے۔آج بحیثیت جماعت، جماعت احمدیہ ہی ہے جس پر کبھی سورج غروب
نہیں ہو تا۔کہاں تو احراری قادیان سے احمدیت کی آواز ختم کرنے کی بات کرتے تھے اور کہاں آج دنیا کے اس
مغربی کونے سے ساری دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو آپ کا ایک غلام اور ادنی خادم پہنچا
رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا تھا وہ بڑی شان سے پورا ہو رہا ہے۔پس
یہ بھی ہر احمدی کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ باتیں ان پر ذمہ داریاں ڈالتی ہیں اور اس ذمہ داری کو ادا کرنا آپ سب کا
فرض ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔اب میں تحریک جدید کے نئے سال کا بھی اعلان کرتا ہوں اور حسب روایت کو ائف بھی کچھ پیش کرتا
ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تحریک جدید کا جو سال گزرا ہے 31 اکتوبر کو ختم ہوا۔یہ بیاسیواں(82) سال تھا
اور یکم نومبر سے تراسیواں (83) سال شروع ہو چکا ہے جس کا میں نے اعلان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو رپورٹس آئی ہیں ان کے مطابق تحریک جدید کی مالی نظام میں اس سال عالمگیر
جماعت احمدیہ کو گل ایک کروڑ نو لاکھ تینتیس ہزار پاؤنڈ سٹرلنگ کی قربانی کی توفیق ملی ہے۔الحمد للہ۔یہ وصولی
گزشتہ سال سے سترہ لاکھ سترہ ہزار پاؤنڈ زائد ہے۔جماعتوں کی پوزیشن کے لحاظ سے پاکستان تو ہمیشہ ہوتا ہے ہی پہلے نمبر پہ ہے۔اس کو چھوڑ کر نمبر ایک
جرمنی ہے۔نمبر دو بر طانیہ ہے۔نمبر تین امریکہ ہے۔نمبر چار کینیڈا ہے۔نمبر پانچ بھارت ہے۔چھ آسٹریلیا ہے۔سات مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے۔آٹھواں انڈونیشیا ہے۔پھر نویں پر مڈل ایسٹ میں جماعت ہے۔دسواں غانا
ہے اور گیارھواں سوئٹزر لینڈ ہے۔سوئٹزرلینڈ کا کیونکہ فی کس چندہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے نام لکھالیا، نہیں تو دس
تک ہی اصل لسٹ ہے۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔پھر سوئٹزر لینڈ۔پھر یوکے۔پھر فن لینڈ۔پھر
سنگاپور۔پھر جر منی۔سویڈن۔ناروے۔جاپان۔کینیڈا۔اور ان سے پہلے اصل میں تو مڈل ایسٹ کی جماعتوں کا ہم نام
نہیں لیتے وہ پانچ جماعتیں ان سے اوپر ہیں۔افریقن ممالک میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے نمایاں ماریشس نمبر ایک ہے۔پھر غانا ہے۔پھر نائیجیریا۔پھر گیمبیا۔پھر ساؤتھ افریقہ۔پھر برکینا فاسو۔پھر کیمرون۔سیر الیون۔لائبیریا۔تنزانیہ اور مالی۔شامل ہونے والوں کی تعداد میں بھی اللہ کے فضل سے اس سال توے ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور چودہ لاکھ
چار ہزار سے زائد لوگ شامل ہوئے ہیں اور اس میں بھی زیادہ کوشش جو کی گئی ہے وہ بین نے کی ہے۔نائیجیر یانے
خطبات مسرور جلد 14
596
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
کی ہے۔مالی نے کی ہے۔برکینا فاسونے۔غانا نے۔لائبیریا نے۔سینیگال نے اور کیمرون نے۔دنیا کو ہر جگہ اس
طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دفتر اول کے جو کھاتے تھے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب جاری ہیں اور اس میں چندے آرہے ہیں ان
کے رشتے داروں کی طرف سے یا بعض خود زندہ ہیں تو ان کی طرف سے۔پاکستان میں جو تین بڑی جماعتیں ہیں ان میں اول لاہور ہے۔دوم ربوہ ہے۔سوم کراچی ہے۔اس کے
بعد وصولی کے اعتبار سے دس شہری جماعتیں جو ہیں اس میں نمبر ایک اسلام آباد۔پھر ملتان۔پھر کو ئٹہ۔پشاور۔گوجرانوالہ۔حیدرآباد۔حافظ آباد۔میانوالی۔کوٹلی۔خانیوال اور بہاولپور۔زیادہ قربانی کرنے والے پاکستان کے دس اضلاع۔باوجود غربت کے پاکستان کے چندے بہت اعلیٰ معیار
کے ہوتے ہیں۔سیالکوٹ نمبر ایک۔پھر فیصل آباد۔پھر سرگودھا۔گجرات۔عمرکوٹ۔اوکاڑہ۔نارووال۔میر پور خاص۔ٹوبہ ٹیک سنگھ۔منڈی بہاؤالدین اور میر پور آزاد کشمیر۔جرمنی کی پہلی دس جماعتیں۔روئیڈر مارک Rodermark، نوئیس، وائن گارڈن Weingarten،
راؤں ہیم ساؤتھ rainham south، فلورز ہائم Florsheim لمبرگ Limburg، کولون Cologne
کو بلنز Koblenz نیدا Neida، مهدی آباد۔اور ان کی پہلی دس لوکل امار تیں جو ہیں ہیمبرگ۔پھر فرینکفرٹ۔پھر گر اس گراؤ۔مور فیلڈن
والڈ روف۔ویز بادن۔پھر ڈٹسن باخ۔پھر آفن باخ۔پھر من ہائم۔پھر ڈامسٹڈ۔پھر ریڈ شنڈ۔مجموعی ادائیگی کے لحاظ سے برطانیہ کی پہلی پانچ ریجنز ہیں۔لندن بی۔پھر لندن اے۔پھر مڈلینڈز۔پھر
نارتھ ایسٹ۔پھر ساؤتھ ریجن۔اور ادائیگی کے لحاظ سے دس بڑی جماعتیں جو ہیں وہ مسجد فضل نمبر ایک پہ۔پھر
ووسٹر پارک۔پھر گلاسگو۔برمنگھم ساؤتھ۔پھر نیو مولڈن۔پھر بریڈ فورڈ۔پھر اسلام آباد۔جانگھم۔پھر موسک
(Mosque) ویسٹ پھر ومبلڈن پارک۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے وہاں کی پہلی پانچ ریجنز ہیں۔ساؤتھ ویسٹ۔پھر اسلام آباد۔پھر سکاٹ لینڈ۔پھر مڈلینڈ رز۔نارتھ ایسٹ۔اور بڑی جماعتیں جو ہیں بر وملے اینڈ لیو میستم Leamington Spa۔اسلام آباد۔Scunthorpe۔برمنگھم ساؤتھ۔ووسٹر پارک۔جنھم۔بورن متھ اینڈ ساؤتھ ہیمپٹن۔مسجد
فضل۔موسک (Mosque)ویسٹ۔وصولی کے لحاظ سے کینیڈا کی لوکل امارات۔پیس و پیج نمبر ایک پہ ہے۔نمبر دووان ہے۔پھر کیلگری۔پھر
برامٹن۔پھر وینکوور۔پھر مسی ساگا۔اور کینیڈا کی جماعتوں میں وصولی کے لحاظ سے ایڈ منٹن ویسٹ پہلے۔پھر ڈر ہم۔
خطبات مسرور جلد 14
597
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2016
پھر کاٹون ساؤتھ۔سکاٹون نارتھ۔ملٹن ایسٹ۔آٹو اویسٹ۔پھر آٹوا ایسٹ۔پھر ریجائنا۔میرا خیال تھا کہ
لائیڈ منسٹر کی جماعت بھی اچھی ایکٹو جماعت ہے۔صدر صاحب بھی بڑے فعال کام کرنے والے لگتے تھے۔وہاں کے
لوگوں کے مالی حالات بھی مجھے بتایا گیا کہ اچھے ہیں۔ان کی کوئی پوزیشن نہیں آئی۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے امریکہ کی جماعتیں۔سلیکون ویلی۔پھر اوش کوش نمبر دو۔پھر ڈیٹرائٹ۔پھر
سیئٹل۔پھر یارک۔پھر سینٹرل ور جینیا۔لاس اینجلس۔پھر سلور سپر نگ۔پھر سنٹرل جرسی۔شکاگو ساؤتھ ویسٹ۔پھر لاس اینجلس ویسٹ۔انڈیا کی پہلی دس جماعتیں۔کیرولائی ( کیرالہ)۔کالی کاٹ (کیرالہ)۔پھر حیدرآباد۔آند را پر دیش۔پھر
پتھا پریم ( کیرالہ)۔پھر قادیان۔پھر کنانور ٹاؤن ( کیرالہ) پھر پینگاڈی ( کیرالہ ) پھر دہلی۔پھر کلکتہ (بنگال)۔پھر
سلور ( تامل ناڈو) انڈیا کے پہلے دس صوبہ جات جو ہیں ان میں پہلے نمبر پہ کیرالہ پھر کرناٹک۔پھر آندھرا پر دیش۔پھر تامل ناڈو۔پھر جموں کشمیر۔پھر اڑیسہ۔پھر پنجاب۔بنگال۔دہلی اور مہاراشٹر ا۔انڈیا میں گزشتہ چند سالوں سے
بڑی ترقی ہے۔پہلے یہاں بہت پیچھے تھے۔آسٹریلیا کی پہلی دس جماعتیں۔یہاں بھی اللہ کے فضل سے لوگ آگے بڑھ رہے ہیں۔ملبرن بیروک۔پھر کاسل ہل۔پھر ACT کینبر ا۔پھر مازڈن پارک۔پھر بر زبن۔لو گن۔پیز تھے۔ملبرن لانگ وارن۔ایڈیلیڈ
ساؤتھ۔پلمپٹن۔ملبرن ایسٹ۔اور اسی طرح فی کس ادائیگی کے لحاظ سے دس جماعتیں۔تسمانیہ۔بر زبن نار تھے۔ACT کینبر ا۔سڈنی میٹرو۔ڈارون پیر امیٹا۔ملبرن بیروک۔پر تھ۔مازڈن پارک۔کاسل ہل۔اللہ تعالیٰ ان سب شامل ہونے والوں کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے اور ان کی قربانیوں
کو قبول فرمائے اور آئندہ بھی بڑھ چڑھ کر قربانی کی توفیق دے اور خلافت سے ہمیشہ ان کا مضبوط تعلق قائم کرتار ہے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 / دسمبر 2016ء تا08 دسمبر 2016ء جلد 23 شمارہ 49 صفحہ 05تا09)