جماعت احمدیہ کی مخالفت اور ابتلا کا دَور: صبر، دعائیں اور استقامت
خطبات مسرور جلد 14
660
52
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016ء بمطابق 23 فتح 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
جماعت احمدیہ کی مخالفت اور افراد جماعت پر مخالفین جماعت کی طرف سے کئے جانے والے مظالم کوئی
نئی چیز نہیں اور نہ ہی انبیاء کی جماعتوں کی مخالفت کوئی نئی بات ہے۔سب شیاطین اکٹھے ہو کر یہ مخالفت کرتے ہیں۔علماء اور لیڈر عوام الناس کے سامنے عجیب و غریب قسم کی باتیں انبیاء اور ان کے ماننے والوں کی طرف منسوب کر
کے بیان کرتے ہیں، انہیں بھڑ کاتے ہیں۔نفرتوں کی آگیں سلگانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں یہ بیان کر کے واضح فرما دیا کہ ہر رسول کی مخالفت ہوتی ہے۔کوئی نبی نہیں جس کی مخالفت نہ ہوئی ہو۔انبیاء سے
استہزاء بھی کیا جاتا ہے۔ان کے کاموں میں روکیں ڈالنے کی شیطان کوشش بھی کرتا ہے۔تو یہ کوئی نئی چیز نہیں
جس کا جماعت احمدیہ کو سامنا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اس بات کو بیان فرماتے ہوئے ایک جگہ فرماتا ہے کہ
وَكَذَالِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِنَّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ
غُرُورًا۔(الانعام: 113) اور ہم نے انسانوں اور جنوں میں سے سرکشوں کو اس طرح ہر ایک نبی کا دشمن بنادیا تھا۔ان میں سے بعض بعض کو ملمع کی ہوئی باتیں دھو کہ دیتے ہوئے وحی کرتے ہیں۔یعنی دھوکے والے خیالات لوگوں
کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی یہ بات آج بھی سچ ہے۔یہ سرکش علماء دین کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں اور دھو کہ
دیتے ہوئے عوام الناس کو بھڑکاتے ہیں اور مختلف جگہوں پر بعض لیڈر بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی جماعت کی طرف ایسی باتیں منسوب کی جاتی ہیں جن کا کوئی وجود
ہی نہیں، حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔اسی طرح دوسری باتیں بھی جو یہ لوگ جماعت کے بارے میں کرتے ہیں یا
خطبات مسرور جلد 14
661
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا استہزاء کرتے ہیں یہ سب باتیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمائی ہیں کہ
انبیاء کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے۔جھوٹ بھی ان پہ بولا جاتا ہے۔ان کا استہزاء بھی کیا جاتا ہے، مذاق بھی اڑایا جاتا
ہے۔پس یہ مخالفت اور ہمیں تکالیف دینا ایک حقیقی ہے، ایمان پر قائم احمدی کے ایمان میں زیادتی کا باعث بنتا ہے۔لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ اب ہم احمدیوں پر ظلم کی انتہا ہو گئی ہے اور اب ہمیں سختی کا جواب سختی
سے دینا چاہئے۔کتنا عرصہ ہم تکلیفیں برداشت کریں گے۔یہ چاہے ایک دو یا چند ایک ہوں لیکن بعض ایسے لوگ
نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے مطالبات منوانے کے
لئے اور اپنی آزادی کے لئے دنیاوی طریق اختیار کرنے چاہئیں۔یہ جہالت کی باتیں ہیں اور انتہائی غلط سوچ ہے۔یا تو
ایسے لوگ جذبات میں آکر یہ بھول گئے ہیں کہ ہماری بنیادی تعلیم کیا ہے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ہم سے کیا چاہتے ہیں۔آپ نے اپنی جماعت کو ان سختیوں اور تکالیف کو برداشت کرنے کے لئے کیا نصائح فرمائی
ہیں۔یا پھر ایسے لوگ ہمدرد بن کر جماعت میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔جوں جوں جماعت بڑھتی ہے مخالفین
مختلف ذریعوں سے حملے کرتے ہیں۔مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں۔ہو سکتا ہے یہ بھی ایک طریقہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فتح و نصرت اور ترقی کے وعدے کئے ہیں
لیکن سختی کا جواب سختی سے دینے سے نہیں بلکہ پیار اور محبت اور دعاؤں کی طرف توجہ کرنے سے اور یہی بات
آپ علیہ السلام نے ہمیں بار بار سمجھائی ہے کہ جماعت کی ترقی اور دشمن کی تباہی دعاؤں سے ہونی ہے۔انشاء اللہ۔اس لئے اپنی حالتوں کو اللہ تعالیٰ کی تعلیم کے مطابق ڈھالتے ہوئے اپنے اندر تقویٰ پیدا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے
آگے جھکو۔مسیح موعود نے تو امن کا شہزادہ بن کر آنا تھا اور آیا۔آپ نے تو اپنے ماننے والوں کو پہلے دن سے ہی کہہ
دیا تھا کہ میرے راستے آسان راستے نہیں ہیں۔ان میں بڑی سختیاں ہیں۔یہاں جذبات کو بھی مار نا ہو گا اور جانی ومالی
نقصان کو بھی برداشت کرنا ہو گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے افراد جماعت اس راہ میں ہر قسم کی قربانی کرتے چلے
جارہے ہیں اور جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبوں میں ذکر بھی کیا تھا کہ مجھے لکھتے ہیں کہ دشمن کے حملوں سے ہم ڈرتے
نہیں۔ہمارے ایمان پہلے سے مضبوط ہو رہے ہیں۔لیکن اگر کوئی ایک آدھ شخص بھی ایسی بات کرے جو جماعتی
تعلیم کے خلاف ہے تو فتنہ پیدا کرنے والی بات ہے اور دشمن کو اپنے خلاف مزید مخالفت کا موقع دینا ہے۔خاص
طور پر جب کہ ایسی باتیں واٹس ایپ پر یا ٹوئٹر پر یا فیس بک پر یا کسی اور ذریعہ سے کی جائیں۔پس ہم تو اس تعلیم پر
عمل کرتے آئے ہیں کہ مخالفین کے ظلم اور بربریت کے مقابلہ پر ہم نے ظلم و بربریت نہیں دکھانی۔ویسے اظہار ہم
نے نہیں کرنے اور نہ ہی حکومتوں سے ہم نے ہتھیاروں سے مقابلہ کرنا ہے۔ہمارا مقابلہ دعاؤں کے ہتھیار سے ہے
جیسا کہ میں نے کہا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی مدد اور اس
خطبات مسرور جلد 14
662
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
کے پیار کو حاصل کرنا ہے تو دشمن کے حملوں اور زیادتیوں کا جواب اس طرح نہیں دینا بلکہ صبر اور دعا سے کام لینا
ہے تبھی ہم کامیابیوں کو دیکھیں گے۔چنانچہ ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔پہلے
آپ نے ایک فارسی کا شعر فرمایا کہ
عزیزاں بے خلوص وصدق نکشایند را
ہے را
مصفا قطره باید که تا گوہر شود پیدا
کہ اے عزیز و ابغیر خلوص اور صدق کے مقام حاصل نہیں ہو تا۔صاف اور شفاف قطرہ بنو کہ وہی صاف
اور شفاف قطرہ ہے جس سے گوہر اور موتی پید اہوتا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
"اے میرے دوستو ! جو میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو خدا ہمیں اور تمہیں ان باتوں کی توفیق دے
جن سے وہ راضی ہو جائے۔آج تم تھوڑے ہو اور تحقیر کی نظر سے دیکھے گئے ہو اور ایک ابتلا کا وقت تم پر ہے اسی
سنت اللہ کے موافق جو قدیم سے جاری ہے۔ہر یک طرف سے کوشش ہو گی کہ تم ٹھو کر کھاؤ اور تم ہر طرح سے
ستائے جاؤ گے اور طرح طرح کی باتیں تمہیں سننی پڑیں گی اور ہر ایک جو تمہیں زبان یا ہاتھ سے دکھ دے گا وہ خیال
کرے گا کہ اسلام کی حمایت کر رہا ہے۔"
اکثر ہمارے مخالفین عوام الناس جو ہیں کم علمی کی وجہ سے مخالفت کرتے ہیں۔مولویوں نے ان کے
دماغوں میں یہ ڈال دیا ہے کہ احمدیوں کی جو مخالفت ہے یہ اسلام کی بہت بڑی خدمت ہے۔آپ نے فرمایا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام کی حمایت کر رہے ہیں فرماتے ہیں کہ : " اور کچھ آسمانی ابتلا بھی
تم پر آئیں گے تا تم ہر طرح سے آزمائے جاؤ۔سو تم اس وقت سن رکھو کہ تمہارے فتح مند اور غالب ہو جانے کی یہ راہ
نہیں کہ تم اپنے خشک منطق سے کام لو یا تمسخر کے مقابل پر تمسخر کی باتیں کرو۔یا گالی کے مقابل پر گالی دو۔کیونکہ
اگر تم نے یہی راہیں اختیار کیں تو تمہارے دل سخت ہو جائیں گے اور تم میں صرف باتیں ہی باتیں ہوں گی جن سے
خدا تعالیٰ نفرت کرتا ہے اور کراہت کی نظر سے دیکھتا ہے۔سو تم ایسانہ کرو کہ اپنے پر دو لعنتیں جمع کر لو۔ایک
خلقت کی اور دوسری خدا کی بھی۔"
(ازالہ اوہام حصہ دوم۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 546-547)
پس ہم نے تو اس تعلیم پر عمل کرنا ہے اور اس ہدایت پر چلنا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
ہمیں دی ہے۔ہم نے گالیوں کا جواب نہ گالی سے دینا ہے ، نہ فساد کا جواب فساد پیدا کر کے دینا ہے اور قانون کو اپنے
ہاتھ میں لے کر دینا ہے۔اور پھر پاکستان اور مسلمان ممالک میں تو اگر جائز طور پر بھی اپنا د فاع کریں تو اکثر یہی دیکھا
خطبات مسرور جلد 14
663
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
گیا ہے کہ قانون بجائے ہماراساتھ دینے کے ظالم کا ساتھ دیتا ہے۔مظلوم احمدی اسیر ان کی ضمانت بھی اس وجہ سے
نہیں لی جاتی کہ عدالتیں مولوی کے سامنے بے بس ہیں۔عدالت کے باہر کھڑ ا مولوی عدالت کو پیغام بھیج دیتا ہے کہ
اگر ضمانت دی تو پھر تم اپنا حال دیکھ لینا اور پھر اکثر جج خوف سے انگلی تاریخیں دے دیتے ہیں اور فیصلہ نہیں کرتے۔پس نہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارا ساتھ دینے کو تیار ہیں، نہ قانون انصاف کرنے کو تیار ہے۔ملک میں فساد
کرنا ہماری تعلیم نہیں ہے۔پس ایک ہی راستہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ڈر کو پکڑیں اور دعاؤں کی انتہا کر دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ " دعا اور اس کی قبولیت کے زمانہ کے درمیانی
اوقات میں بسا اوقات ابتلا پر ابتلا آتے ہیں اور ایسے ایسے ابتلا بھی آجاتے ہیں جو کمر توڑ دیتے ہیں۔مگر مستقل مزاج
سعید الفطرت ان ابتلاؤں اور مشکلات میں بھی اپنے رب کی عنایتوں کی خوشبو سونگھتا ہے اور فراست کی نظر سے
دیکھتا ہے کہ اس کے بعد نصرت آتی ہے۔ان ابتلاؤں کے آنے میں ایک سر یہ بھی ہوتا ہے کہ دعا کے لئے جوش
بڑھتا ہے کیونکہ جس جس قدر اضطرار اور اضطراب بڑھتا جاوے گا اسی قدر روح میں گدازش ہوتی جائے گی اور یہ
دعا کی قبولیت کے اسباب میں سے ہیں۔" اتنا ہی انسان کا دل پچھلے گا، روئے گا، چلائے گا اور جب یہ حالت ہو تو یہ
اللہ تعالیٰ خود قبولیت دعا کے لئے سبب پیدا کر رہا ہوتا ہے۔پس فرمایا: " پس کبھی گھبرانا نہیں چاہئے اور بے صبری اور
بے قراری سے اپنے اللہ پر بد ظن نہیں ہونا چاہئے۔"
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 434,435)
پس یہ ہے ہمارا فرض۔یقینا اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے سچے
ہیں اور یقینا اللہ تعالیٰ دعاؤں کو بھی سنتا ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ کیا میں نے دعا کے وہ معیار
حاصل کر لئے ہیں جو اللہ تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے۔کیا ہم دنیاوی اسباب کی طرف نظر رکھنے کی بجائے اپنی روح کو
گدازش کے اس معیار پر لے گئے ہیں جہاں قبولیت دعا ہوتی ہے۔ان معیاروں کو صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ہم
کوشش بھی کریں تو جان نہیں سکتے۔اس لئے کوئی کہہ نہیں سکتا کہ ہاں ہم نے یہ معیار حاصل کر لئے ہیں پھر بھی کچھ
حاصل نہیں ہوا، دعا قبول نہیں ہوئی کیونکہ معیار اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔پس ہمارا کام صبر اور دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے دامن کو پکڑے رکھنا ہے۔اگر کوئی بھی ہم میں سے
بے صبری دکھائے گا تو اپنا نقصان کرے گا۔جن ملکوں میں جو تکلیف میں ہیں، خاص طور پر پاکستان میں ان کی
اکثریت تو صبر ہی کر رہی ہے اور دعائیں بھی کر رہی ہے اور ایمان بھی مضبوط ہیں اور جو دور بیٹھے ہیں اور ظاہری
تکلیفوں سے بچے ہوئے ہیں وہی زیادہ تر باتیں بھی کرتے ہیں۔پس ان کو بھی چاہئے کہ اگر اپنے بھائیوں سے ہمدردی
ہے تو اللہ تعالیٰ کا دامن پکڑیں۔
خطبات مسرور جلد 14
664
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا کہ : " اگر کوئی گالیاں دے تو ہمارا شکوہ خدا کی
جناب میں ہے نہ کسی اور عدالت میں۔اور بائیں ہمہ نوع انسان کی ہمدردی ہمارا حق ہے۔"
(سراج منیر۔روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 28)
گالیاں سن کے بھی ہم نے ہمدردی ہی کرنی ہے۔پس ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ براہ راست
تکلیف کے دور سے گزر رہا ہے یا نہیں گزر رہا اس نے صبر اور دعا کے دامن کو پکڑنا ہے اور یہی ایمان کی نشانی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ آپ کے ساتھ چلنا کوئی آسان
بات نہیں ہے فرماتے ہیں : " پس اگر کوئی میرے قدم پر چلنا نہیں چاہتا تو وہ مجھ سے الگ ہو جائے۔مجھے کیا معلوم ہے
کہ ابھی کون کون سے ہولناک جنگل اور پر خار باد یہ در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا ہے۔پس جن لوگوں کے
نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں۔جو میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے۔نہ مصیبت سے ،
نہ لوگوں کے سب وشتم سے ، نہ آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے۔اور جو میرے نہیں وہ عبث دوستی کا دم مارتے ہیں
کیونکہ وہ عنقریب الگ کئے جائیں گے اور اُن کا پچھلا حال ان کے پہلے سے بد تر ہو گا۔کیا ہم زلزلوں سے ڈر سکتے ہیں ؟
کیا ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں ابتلاؤں سے خوفناک ہو جائیں گے ؟ کیا ہم اپنے پیارے خدا کی کسی آزمائش سے جدا ہو سکتے
ہیں ؟ ہر گز نہیں ہو سکتے مگر محض اس کے فضل اور رحمت سے۔پس جو جد اہونے والے ہیں جد اہو جائیں اُن کو وداع
کا سلام۔لیکن یاد رکھیں کہ بدظنی اور قطع تعلق کے بعد اگر پھر کسی وقت جھکیں تو اس جھکنے کی عند اللہ ایسی عزت
نہیں ہوگی جو وفادار لوگ عزت پاتے ہیں۔کیونکہ بدظنی اور غداری کا داغ بہت ہی بڑا داغ ہے۔"
(انوار الاسلام۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 23-24)
پھر اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ ایک مومن کے تقویٰ کا معیار بہت بلند ہوتا ہے اور دشمنوں کی
طرف سے تکلیفوں کے باوجو د وہ ہر قسم کے شر کا مقابلہ کرتے ہیں اور دشمنوں کی تکلیفوں کی پرواہ نہیں کرتے۔دوسروں کی طرف سے دکھوں کے باوجود وہ ان کی غلطیاں بخشنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔فساد نہیں پھیلاتے بلکہ
امن کے سفیر ہی بنے رہتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ :
"یقینا یاد رکھو کہ مومن متقی کے دل میں شر نہیں ہوتا۔مومن جس قدر متقی ہوتا جاتا ہے اسی قدر وہ کسی
کی نسبت سزا اور ایڈا کو پسند نہیں کرتا۔" تقویٰ بڑھتا ہے تو ہمدردی بڑھتی چلی جاتی ہے۔دشمن کے لئے بھی سزا کو
اور تکلیف کو پسند نہیں کرتا۔فرمایا کہ " مسلمان کبھی کینہ ور نہیں ہو سکتا۔"حقیقی مسلمان جو ہے وہ کینہ ور نہیں ہو سکتا
ہاں " دوسری قومیں ایسی کینہ پرور ہوتی ہیں کہ ان کے دل سے دوسرے کی بات کینے کی کبھی نہیں جاتی اور بدلہ لینے
کے لئے ہمیشہ کوشش میں لگے رہتے ہیں۔مگر " ہم خود دیکھتے ہیں کہ ان لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے۔کوئی
خطبات مسرور جلد 14
665
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
دکھ اور تکلیف جو وہ پہنچاسکتے تھے انہوں نے پہنچایا ہے لیکن پھر بھی ان کی ہزاروں خطائیں بخشنے کو ہم اب بھی تیار
ہیں۔پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو یاد رکھو کہ تم ہر شخص سے خواہ وہ کسی مذہب کا ہو ہمدردی کرو اور بلا تمیز
مذہب و قوم ہر ایک سے نیکی کرو۔"
(ملفوظات جلد 7 صفحہ 285)
دوسرے مسلمان تو بغیر رہنما کے ہیں اور اس وجہ سے ان میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اور تقویٰ سے دوری ہو
رہی ہے لیکن ہم جو احمدی مسلمان ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے ایک رہنما حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
صورت میں عطا فرمایا ہے ہمارا ہر عمل اسلامی تعلیم کے مطابق ہونا چاہئے اور ہماری ہر بات تقویٰ پر مبنی ہونی چاہئے۔عارضی اور وقتی جوشوں سے ہمیں ہمیشہ بچنا چاہئے۔اپنے دلوں کو ہمیں ٹٹولنا چاہئے کہ ان میں کتنا تقویٰ ہے۔پھر اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ تقویٰ کیا ہے اور حقیقی تقویٰ کی نشانی کیا ہے اور ایک نیک اور متقی
سے کس طرح کے اظہار ہونے چاہئیں، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
"حقیقی تقویٰ کے ساتھ جاہلیت جمع نہیں ہو سکتی۔حقیقی تقویٰ اپنے ساتھ ایک نور رکھتی ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ
فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ (الانفال: 30)
وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِہ۔(الحدید: (29) یعنی اے ایمان لانے والو! اگر تم متقی ہونے پر ثابت قدم رہو
اور اللہ تعالیٰ کے لئے اتقاء کی صفت میں قیام اور استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور تمہارے غیر وں میں فرق
رکھ دے گا۔وہ فرق یہ ہے کہ تم کو ایک نور دیا جائے گا جس نور کے ساتھ تم اپنی تمام راہوں میں چلو گے۔یعنی وہ نور
تمہارے تمام افعال اور اقوال اور قویٰ اور حواس میں آجائے گا۔" ہر عمل اور قول کو ، ہر کام کو اور ہر بات کو پھر نور
عطا ہو گا۔"تمہاری عقل میں بھی نور ہو گا۔اور تمہاری ایک انکل کی بات میں بھی نور ہو گا۔اور تمہاری آنکھوں میں
بھی نور ہو گا۔اور تمہارے کانوں اور تمہاری زبانوں اور تمہارے بیانوں اور تمہاری ہر ایک حرکت اور سکون میں نور
ہو گا۔اور جن راہوں میں تم چلو گے وہ راہ نورانی ہو جائیں گی۔غرض جتنی تمہاری راہیں، تمہارے قومی کی راہیں،
تمہارے حواس کی راہیں ہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی۔" یعنی کہ اپنے ہاتھ پیر جسم جو بھی تم ہلاؤ گے وہ نور کے
حاصل کرنے کے لئے یا نور پھیلانے کے لئے ہی ہوں گے۔تمہاری سوچیں صرف نور پھیلانے والی ہوں گی اور نور
سے بھر جائیں گی" اور تم سراپا نور میں ہی چلو گے۔"
(آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 177-178)
پس اگر ہماری باتوں میں دوسروں کی طرح عقل سے ہٹ کر صرف جوش ہے تو یہ تقویٰ نہیں ہے۔ہمارے عمل اگر اسلامی تعلیم کے مطابق نہیں تو یہ تقویٰ نہیں ہے۔ہمارے قول و فعل میں اگر اللہ تعالیٰ کے نور کا
خطبات مسرور جلد 14
666
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
اظہار نہیں تو ہمیں اپنے تقویٰ کی فکر کرنی چاہئے۔نامساعد حالات میں اگر ہم زمانے کے امام کی بتائی ہوئی نصائح اور
ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تو ہم اس نور سے دُور چلے جائیں گے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس اطاعت کی وجہ سے
ہمیں ملتا ہے۔پس ہمیں پہلے اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے اگر ہمارے تقویٰ کے معیار اتنے بلند ہو چکے ہیں کہ
جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کا نور نظر آئے۔اور ہماری دعائیں گدازش کی اُن حدود کو چھورہی ہیں جو ایک صحیح دعا کرنے
والے کے لئے چاہئیں اور جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے تو پھر ہمیں اس بات پر یقین ہو نا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت
قریب ہے اور اللہ تعالیٰ ہی ہمارے لئے ملک بھی بنائے گا اور ہمارے لئے زمینیں بھی ہموار کرے گا۔انشاء اللہ۔اور
اگر اس سے ہٹ کر ہم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں یا چاہیں گے تو کچھ نہیں ملے گا۔ہمارے سامنے ان تنظیموں کی
مثالیں ہیں جو اسلام کے نام پر اور بے شمار وسائل کے ساتھ ملینز بلینز ڈالرز اور پاؤنڈ خرچ کر کے اسلامی حکومتیں قائم
کرنا چاہتی ہیں لیکن سوائے فساد ظلم بربریت کے انہیں کچھ نہیں ملا۔عارضی قبضے بھی ہوئے تو بھی ہاتھ سے نکل گئے۔اسلام کو بد نام کرنے والے تو یہ کہلاتے ہیں اور دنیا میں اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔اسلام کی خدمت کرنے والے
ان کو کوئی نہیں کہتا۔اسلام کی خدمت اور اسلام کی اشاعت اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ
سے اور آپ کی جماعت کے ذریعہ سے مقدر ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے
اس فرستادے کے نقش قدم پر چلیں ورنہ دنیاوی لحاظ سے ہم جتنی کوشش کر لیں نہ ہمارے پاس طاقت ہے نہ
وسائل ہیں کہ ہم کچھ حاصل کریں۔لیکن اگر ہم تقویٰ پیدا کر لیں گے ، اگر ہم اپنے دلوں میں اللہ تعالیٰ کا خوف پیدا
کر لیں گے ، اگر ہم اپنی دعاؤں کو انتہا تک پہنچانے والے ہوں گے تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم
کے حوالے سے فرمایا ہے کہ ہمیں وہ نور اور طاقتیں عطا ہوں گی جس کا کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی مقابلہ نہیں کر
سکتی اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھی ہے کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ (الحجرات:14) کہ اللہ تعالیٰ کے
نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔تو کیا اللہ تعالیٰ غلط کہتا ہے ؟ ایک طرف تو وہ
متقی کو معزز کہے اور دوسری طرف دنیا والوں کے سامنے انہیں ذلیل کر کے چھوڑ دے۔یقینا نہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ
انبیاء اور ان کی جماعتوں کو دنیاداروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس طرح کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے خود بیان فرمایا ہے مگر کیا ہر موقع پر دشمن خود خائب و خاسر نہیں ہوا۔کیا ہر ایک جو جماعت کی ترقی میں روک
ڈالنے کے لئے کھڑا ہوا یا ہر روک جو جماعت کی ترقی میں ڈالی گئی اس سے جماعت مزید پھیلی اور پھولی نہیں ؟
اندرونی حربے بھی مخالفین نے آزمائے اور بیرونی حملے بھی لیکن جماعت ترقی کی شاہراہوں پر قدم مارتے ہوئے
آج دو سو نو (209) ممالک میں نفوذ کر چکی ہے۔اگر ایک جگہ سے دباتے ہیں تو دس دوسری جگہوں میں پہلے سے بڑھ
کر پھیلنے کا اللہ تعالی سامان اور موقع عطا فرما دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ میں ایک عام شخص کو جو تقویٰ میں بڑھا ہوا
خطبات مسرور جلد 14
667
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
ہے بغیر عزت دینے کے نہیں چھوڑ تا تو کیا جس شخص کو خود خدا تعالیٰ نے بھیجا ہے اور گزشتہ سوا سو سال سے ہم جس
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تائیدات دیکھ رہے ہیں آج اللہ تعالیٰ اس کی جماعت کو باقی وعدے پورے کئے بغیر چھوڑ دے
گا بغیر عزت کے چھوڑ دے گا کبھی یہ نہیں ہو سکتا لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا کہ یہ سب کچھ
ثبات قدم اور مستقل مزاجی سے ملے گا۔یہ شرط ہے۔اگر ہم مستقل مزاجی سے اللہ تعالیٰ کا دامن پکڑے رہیں گے
تو ہم دشمن کی خاک اڑتے بھی انشاء اللہ دیکھیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
" اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور تمہاری ہر ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور گرمی یعنی خوش
مزاجی بھی اور غصہ بھی " محض خدا کے لئے ہو جائے گی۔" ذاتی اغراض کے لئے کسی پہ غصہ نہ ہو، نہ کسی دنیاوی چیز
کو دیکھ کر خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ چیزیں ہوں
تو پھر فرمایا اور ہر ایک تلخی اور مصیبت
کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں کرو گے اور تعلق کو نہیں توڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم
خدا کی ایک خاص قوم ہو جاؤ گے۔تم بھی انسان ہو جیسا کہ میں انسان ہوں اور وہی میرا خدا تمہارا خدا ہے۔پس اپنی
پاک قوتوں کو ضائع مت کرو۔اگر تم پورے طور پر خدا کی طرف جھکو گے تو دیکھو میں خدا کی منشاء کے موافق تمہیں
کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک قوم برگزیدہ ہو جاؤ گے۔خدا کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ اور اس کی توحید کا اقرار نہ
صرف زبان سے بلکہ عملی طور پر کرو تا خدا بھی عملی طور پر اپنا لطف و احسان تم پر ظاہر کرے۔"
(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 308)
پس ہم میں سے ہر ایک کو اپنی حالتوں میں تبدیلیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔جو کمزور ہیں وہ اپنے
جائزے لیں۔جو اپنے آپ کو بہتر سمجھتے ہیں وہ بھی نیکیوں میں بڑھنے کے مزید راستے تلاش کریں کہ صرف اللہ تعالیٰ
ہی جانتا ہے کہ بہتر کون ہے اور جو ہمارے مقاصد ہیں کہاں تک ہم نے حاصل کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایک جگہ
ٹھہرا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا۔یہ خیال کسی کو نہیں ہونا چاہئے کہ میں اب بہتر ہو گیا اور نیکیوں میں بڑھ رہا ہوں یا نیکیوں
کو حاصل کر لیا ہے۔ہمیں اپنے معیاروں کو اونچا کرنے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : " خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں
اپنی جماعت کو اطلاع دوں کہ جو لوگ ایمان لائے ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق یا
بزدلی سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں اور خدا
فرماتا ہے کہ وہ وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔"
(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309)
خطبات مسرور جلد 14
668
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 دسمبر 2016
پس اس صدق کے قدم پر ہمیں چلنے کی ضرورت ہے تا کہ ان فتوحات کے نظارے ہم کر سکیں جو
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ وابستہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے مقدر کی ہوئی ہیں۔یہ ابتلا کا دور یقیناً ختم ہونے والا دور ہے لیکن اس میں تیزی پیدا کرنے کے لئے ہمیں اپنے تقویٰ کے معیاروں کو
بڑھانے اور بڑھاتے چلے جانے کی ضرورت ہے۔یقینا اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں یہ جماعت اس لئے قائم فرمائی ہے
کہ اسلام کا دنیا میں بول بالا ہو اور اسلام دنیا میں پھیلے اور سب دینوں پر اسلام کو غلبہ حاصل ہو۔اللہ تعالیٰ نے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ اس جماعت نے بڑھنا ہے، پھلنا ہے اور پھولنا ہے اور
کوئی دنیاوی طاقت اسے ختم نہیں کر سکتی۔آپ فرماتے ہیں کہ : " یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔" یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں
ضائع کر دے گا۔"تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ بیج بڑھے گا اور پھولے گا اور
ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔"
(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309)
اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم میں سے ہر ایک اس درخت کی پھلنے پھولنے والی شاخ بن جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی جماعت سے جو توقعات ہیں ان پہ ہم پورا اترنے والے ہوں۔تقویٰ
میں ترقی کرنے والے ہوں اور صبر اور دعا کے ساتھ دشمن کے ہر حملے کو ناکام و نامراد کرتے چلے جانے والے ہوں۔نمازوں کے بعد میں ایک غائب جنازہ بھی پڑھاؤں گا جو مکرم ملک خالد جاوید صاحب ابن مکرم
ملک ایوب احمد صاحب دوالمیال ضلع چکوال کا ہے۔ملک خالد جاوید صاحب بعمر 69 سال مورخہ 12 دسمبر 2016ء
کو دارالذکر دوالمیال ضلع چکوال میں حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 12 / دسمبر 2016ء ( بارہ ربیع الاول) کو مخالفین نے دوالمیال ضلع چکوال
میں بہت بڑا جلوس نکالا اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اپنا مقررہ رُوٹ تبدیل کرتے ہوئے احمد یہ دارالذکر پر
حملہ کیا۔احمد یہ مسجد پر حملہ کیا اور مسجد کے باہر آکر اشتعال انگیز نعرے بازی اور پتھر اؤ شروع کر دیا۔نیز مسجد کے
گیٹ کو توڑنا شروع کیا۔دوسری طرف ہمارے لوگ بھی تھے ان میں یہ خالد صاحب بھی شامل تھے۔مرحوم کی
فیملی کے مطابق مرحوم کو قبل ازیں دل کی تکلیف کبھی نہیں تھی اور نہ کبھی دل کی کوئی دوا لیتے تھے اور نہ ہی کبھی
زیر علاج رہے۔وفات سے قبل یہ مسجد کے اندر تھے اور جب یہ مخالفین حملہ کر رہے تھے تو یہ ایک ہی بات مسلسل
دہرا رہے تھے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف اس قدر گندی اور ناپاک زبان بر داشت
نہیں کر سکتا۔ان الفاظ کے ساتھ ہی وہ بیہوش ہو گئے۔باہر ہزاروں کی تعداد میں موجود مشتعل ہجوم اور کشیدہ
رپر
خطبات مسرور جلد 14
669
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23دسمبر 2016
حالات کی وجہ سے خالد جاوید صاحب کو طبی معائنہ کے لئے یا طبی امداد کے لئے لے جایا نہیں جاسکا۔اس حالت میں
مکرم خالد جاوید صاحب کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کی
دادی مکر مہ مانوبی صاحبہ کے ذریعہ سے ہوا جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی کرم داد صاحب
کی بھانجی تھیں جو دوالمیال جماعت کے بانی احمدیوں میں سے تھے۔پاکستان میں تو پابندیاں ہیں تو لکھنے والے اس طرح رپورٹ بھیجتے ہیں کہ صحابی کو رفیق لکھتے ہیں اور مسجد کو
دارالذکر۔ان کی یہ رپورٹ جو دفتر مجھے ٹائپ کر کے دیتا ہے تو اس میں اصلاح کر دیا کرے اور جو صحیح اسلامی الفاظ
ہیں وہ استعمال کئے جائیں۔مرحوم بفضلہ تعالی پیدائشی احمدی تھے۔اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے۔اطاعت اور فرمانبرداری کے ساتھ
ساتھ خلافت سے والہانہ محبت اور اخلاص کا وصف نمایاں تھا۔پنجگانہ نماز کے علاوہ تہجد اور بلند آواز میں تلاوت
قرآن کریم کرنے کے عادی تھے۔ایک بڑا لمبا عرصہ ، ہیں سال یہ روزگار کے سلسلہ میں شارجہ میں مقیم رہے۔پھر
گزشتہ بیس سال سے دوالمیال واپس آگئے تھے اور ان کا اکثر وقت کئی سالوں سے مسجد میں ہی گزرتا تھا۔اس دوران
جماعتی امور کی انجام دہی اور مسجد کی سیکیورٹی اور دیگر جماعتی معاملات میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔قرآن کریم سے
خاص عشق تھا۔اپنے ایک بیٹے سبحان ایوب صاحب کو بھی قرآن حفظ کروایا۔مرحوم اس وقت سیکرٹری تعلیم القرآن
کی حیثیت سے خدمت کی توفیق پارہے تھے اور اس کے علاوہ بھی مختلف حیثیتوں سے ان کو جماعت کی خدمت کی
توفیق ملی۔پسماندگان میں اہلیہ محترمہ عذرا بیگم صاحبہ کے علاوہ دو بیٹے سلمان خالد جو یہاں یو کے میں رہتے ہیں اور
حافظ سبحان ایوب اور دو بیٹیاں ہیں ندامریم اور حرا مریم۔یہ سوگوار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند
فرمائے اور ان کی اولاد میں بھی یہ نیکیاں جاری فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 جنوری 2017ء تا 19 / جنوری 2017ء جلد 24 شمارہ 02 صفحه 05 تا 08)