نیا سال منانے کا اسلامی طریق

خطبات مسرور جلد 14
670
53
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016ء بمطابق 30 فتح 1395 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
دو دن بعد انشاء اللہ نیا سال شروع ہو رہا ہے۔ہم مسلمان تو قمری سال سے بھی سال شروع کرتے ہیں اور
شمسی سال سے بھی۔یہ قمری سال صرف مسلمانوں میں ہی نہیں ہے بلکہ بہت سی قوموں میں پرانے زمانے میں
قمری سال سے ہی سال شروع کیا جاتا تھا۔چینیوں میں بھی یہ رواج ہے ، ہندوؤں میں بھی ہے اور قوموں میں بھی
ہے۔بہت سے مذہبوں میں پایا جاتا ہے۔اور اسلام سے پہلے عرب میں بھی دنوں کے حساب کے لئے قمری کیلنڈر ہی
رائج تھا۔بہر حال دنیا میں عام طور پر یہ گریگورئین کیلنڈر رائج ہے اور سب اس کو سمجھتے ہیں۔اس لئے ہر قوم اور ہر
ملک نے اس کیلنڈر کو اپنے دن اور مہینوں کے حساب کے لئے اپنا لیا ہے تو اسی وجہ سے دنیا میں ہر سال ہر جگہ اس
کے حساب سے یکم جنوری سے سال شروع ہوتا ہے اور 31 دسمبر کو ختم ہو تا ہے۔بہر حال سال آتے ہیں، بارہ مہینے
گزرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں چاہے قمری مہینے کے سال ہوں یا یہ جو رائج کیلنڈر ہے گریگورئین کیلنڈر اس کے سال
ہوں۔لیکن دنیا والے چاہے وہ مسلمانوں میں سے ہیں یا غیر مسلموں میں سے دنوں اور مہینوں اور سالوں کو دنیاوی
غل غپاڑے اور ہاؤ ہو اور دنیاوی تسکین کے کاموں میں گزار کر بیٹھ جاتے ہیں۔نئے سال کے آغاز پر جو یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے دنیا والے کیا کچھ نہیں کرتے۔مغربی ممالک میں یا
ترقی یافتہ ممالک میں خاص طور پر اور باقی دنیا میں بھی 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی رات کو کیا کچھ شور وغل
نہیں ہو تا۔آدھی رات تک خاص طور پر جاگا جاتا ہے بلکہ ساری ساری رات صرف شور شرابے کے لئے، شراب
کباب کے لئے ، ناچ گانے کے لئے جاگتے ہیں۔گویا گزشتہ سال کا اختتام بھی لغویات اور بیہودگیوں کے ساتھ ہوتا
ہے اور نئے سال کا آغاز بھی لغویات کے ساتھ ہوتا ہے۔دنیا کی اکثریت کی دین کی آنکھ تو اندھی ہو چکی ہے اس لئے
ان کی نظر تو وہاں تک پہنچ نہیں سکتی جہاں مومن کی نظر پہنچتی ہے اور پہنچنی چاہئے۔ایک مومن کی شان تو یہ ہے کہ

خطبات مسرور جلد 14
671
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
نہ صرف ان لغویات سے بچے اور بیزاری کا اظہار کرے بلکہ اپنا جائزہ لے اور غور کرے کہ اس کی زندگی میں ایک
سال آیا اور گزر گیا۔اس میں وہ ہمیں کیا دے کر گیا اور کیا لے کر گیا۔ہم نے اس سال میں
کیا کھویا اور کیا پایا۔ایک
مومن نے دنیاوی لحاظ سے دیکھنا ہے کہ اس سال میں اس نے کیا کھویا اور کیا پایا۔اس کی دنیاوی حالت میں کیا بہتری
پیدا ہوئی یادینی لحاظ سے اور روحانی لحاظ سے دیکھنا ہے کہ کیا کھویا اور کیا پایا اور اگر دینی اور روحانی لحاظ سے دیکھنا ہے تو
کس معیار پر رکھ کر دیکھنا ہے تاکہ پتا چلے کہ کیا کھویا اور کیا پایا۔ہم احمدی خوش قسمت ہیں کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود اور مہدی معہود کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی
جنہوں نے ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی تعلیم کا نچوڑیا خلاصہ نکال کر رکھ دیا اور ہمیں کہا کہ تم اس
معیار کو سامنے رکھو تو تمہیں پتا چلے گا کہ تم نے اپنی زندگی کے مقصد کو پورا کیا ہے یا پورا کرنے کی کوشش کی ہے یا
نہیں ؟ اس معیار کو سامنے رکھو گے تو صحیح مومن بن سکتے ہو۔یہ شرائط ہیں ان پر چلو گے تو صحیح طور پر اپنے ایمان کو
پر کھ سکتے ہو۔ہر احمدی سے آپ نے عہد بیعت لیا اور اس عہد بیعت میں شرائط بیعت ہمارے سامنے رکھ کر لائحہ عمل
ہمیں دے دیا جس پر عمل اور اس عمل کا ہر روز ہر ہفتے ہر مہینے اور ہر سال ایک جائزہ لینے کی ہر احمدی سے امید اور
توقع بھی کی۔پس ہم سال کی آخری رات اور نئے سال کا آغاز اگر جائزے اور دعا سے کریں گے تو اپنی عاقبت
سنوارنے والے ہوں گے۔اور اگر ہم بھی ظاہری مبارکبادوں اور دنیا داری کی باتوں سے نئے سال کا آغاز کریں گے
تو ہم نے کھویا تو بہت کچھ اور پایا کچھ نہیں یا بہت تھوڑا پایا۔اگر کمزوریاں رہ گئی ہیں اور ہمارا جائزہ ہمیں تسلی نہیں دلا رہا
تو ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ ہمارا آنے والا سال گزشتہ سال کی طرح روحانی کمزوری دکھانے والا سال نہ ہو۔بلکہ ہمارا
ہر قدم اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اٹھنے والا قدم ہو۔ہمارا ہر دن اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے والا
دن ہو۔ہمارے دن اور رات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عہد بیعت نبھانے کی طرف لے جانے
والے ہوں۔وہ عہد جو ہم سے یہ سوال کرتا ہے کہ کیا ہم نے شرک نہ کرنے کے عہد کو پورا کیا۔بتوں اور سورج چاند
کو پوجنے کا شرک نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق وہ شرک جو اعمال میں ریاء اور
دکھاوے کا شرک ہے۔وہ شرک جو مخفی خواہشات میں مبتلا ہونے کا شرک ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 7 صفحه 800-801 - حدیث محمود بن لبيد حدیث نمبر 24036۔عالم الكتب بيروت 1998ء)
کیا ہماری نمازیں، ہمارے روزے، ہمارے صدقات ، ہماری مالی قربانیاں، ہمارے خدمت خلق کے کام ،
ہمارا جماعت کے کاموں کے لئے وقت دینا، خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی بجائے غیر اللہ کو خوش کرنے یا دنیا
دکھاوے کے لئے تو نہیں تھا۔ہمارے دل کی چھپی ہوئی خواہشات اللہ تعالیٰ کے مقابلے پر کھڑی تو نہیں ہو گئی

خطبات مسرور جلد 14
672
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
تھیں۔اس کی وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس طرح فرمائی ہے۔فرمایا کہ :
" توحید صرف اس بات کا نام نہیں کہ منہ سے لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہیں اور دل میں ہزاروں بُبت جمع ہوں۔بلکہ جو شخص کسی اپنے کام اور مکر اور فریب اور تدبیر کو خدا کی سی عظمت دیتا ہے یا کسی انسان پر ایسا بھروسہ رکھتا ہے
جو خد اتعالیٰ پر رکھنا چاہئے یا اپنے نفس کو وہ عظمت دیتا ہے جو خدا کو دینی چاہئے ان سب صورتوں میں وہ خد اتعالیٰ کے
نزدیک بت پرست ہے۔"
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب۔روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 349)
پس اس معیار کو سامنے رکھ کر جائزے کی ضرورت ہے۔پھر اس کے بعد یہ سوال ہے کہ کیا ہمار ا سال جھوٹ سے مکمل طور پر پاک ہو کر اور کامل سچائی پر قائم
رہتے ہوئے گزرا ہے ؟ یعنی ایسا موقع آنے پر جب سچائی کے اظہار سے اپنا نقصان ہو رہا ہو لیکن پھر بھی سچائی کو نہ
چھوڑا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا معیار یہ مقرر فرمایا ہے کہ : "جب تک انسان اُن نفسانی
اغراض سے علیحدہ نہ ہو جو راست گوئی سے روک دیتے ہیں تب تک حقیقی طور پر راست گو نہیں ٹھہر سکتا۔" فرمایا
"سچ کے بولنے کا بڑا بھاری محل اور موقع وہی ہے جس میں اپنی جان یا مال یا آبرو کا اندیشہ ہو۔"
اسلامی اصول کی فلاسفی۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 360)
پھر یہ سوال ہے۔کیا ہم نے اپنے آپ کو ایسی تقریبوں سے دُور رکھا ہے جن سے گندے خیالات دل میں
پیدا ہو سکتے ہوں۔یعنی آجکل اس زمانے میں ٹی وی ہے، انٹر نیٹ ہے۔یا اس قسم کی چیز میں اور ان پر ایسے پروگرام جو
خیالات کے گندہ ہونے کا ذریعہ بنتے ہیں کیا ان سے ہم نے اپنے آپ کو بچایا ؟ اگر ہم ان ذریعوں سے گندی فلمیں اور
پروگرام دیکھ رہے ہیں تو ہم عہد بیعت سے دُور ہٹ گئے ہیں اور ہماری حالت قابل فکر ہے کیونکہ یہ باتیں ایک قسم
کے زنا کی طرف لے جاتی ہیں۔پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے بد نظری سے اپنے آپ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور کر رہے
ہیں ؟ کیونکہ بد نظری کا جہاں تک سوال ہے۔اس میں یہ جو حکم ہے کہ اپنی نظریں نیچی رکھو اور غض بصر سے کام لو،
یہ عورتوں اور مردوں دونوں کے لئے ہے کیونکہ کھلی نظر سے دیکھنے سے ( بد نظری کے ) امکانات پید اہو سکتے ہیں۔پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے فسق و فجور کی ہر بات سے اس سال میں بچنے کی کوشش کی ہے ؟ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن سے گالی گلوچ کرنا فسق ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد2 صفحہ 153 مسند عبد الله بن مسعود حدیث نمبر 4178 عالم الكتب بيروت 1998ء)

خطبات مسرور جلد 14
673
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
سختی سے ، لڑائی سے ، جب لڑائی جھگڑا ہوتا ہے اس وقت آدمی سخت الفاظ بھی کہہ دیتا ہے اور برے
الفاظ بھی کہہ دیتا ہے اور ایک مومن دوسرے مومن سے جب یہ کر رہا ہو تو یہ فسق ہے بلکہ کسی سے بھی جب کر
رہا ہو تو یہ فسق ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ تاجر فاجر ہوتے ہیں۔عرض کیا گیا یہ تو حلال ہے۔تجارت کرنا تو حلال ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مگر جب یہ لوگ سودا بازی کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسمیں اٹھا اٹھا کر
قیمتیں بڑھاتے ہیں۔اسی طرح آپ نے شکر اور صبر نہ کرنے والوں کو بھی فاسق فرمایا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحه 385-386 حدیث عبد الرحمن بن شبل حدیث نمبر 15752-
15753 عالم الكتب بيروت 1998ء)
پس یہ ہے گہرائی فسق سے بچنے کی۔پھر سوال یہ ہے جو ہم نے اپنے آپ سے کرنا ہے کہ کیا ہم نے اپنے
آپ کو ہر ظلم سے بچا کر رکھا ہے۔یعنی ظلم کرنے سے بچا کے رکھا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی
کی ایک ہاتھ زمین بھی دبالینا۔تھوڑی سی زمین بھی کسی کی دبالینا یا کسی کا ایک کنکر جو چھوٹا سا پتھر جو ہے، کنکری، مٹی
کا ٹکڑہ، وہ بھی غلط طریق سے لینا ظلم ہے۔(صحيح البخارى كتاب فى المظالم و الغضب باب اثم من ظلم شيئا من الارض حديث 2452)
پس یہ معیار ہے جس پہ ہم نے اپنے آپ کو پر کھنا ہے۔پھر سوال یہ کرنا ہے کہ کیا ہم نے ہر قسم کی
ا
خیانت سے اپنے آپ کو پاک رکھا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس سے بھی خیانت نہیں کرنی جو تم
سے خیانت کرتا ہے۔یہ ہے معیار۔پھر ہم نے یہ سوال کرنا ہے کہ کیا ہم نے ہر قسم کے فساد سے بچنے کی کوشش کی ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شریر ترین لوگ فسادی ہیں اور یہ فسادی ہیں جو چغل خوری سے فساد پیدا کرتے
ہیں۔یہاں کی بات وہاں لگائی، ادھر سے اُدھر بات پھیلائی وہ لوگ فسادی ہیں۔جو لوگ محبت کرنے والوں کے
در میان بگاڑ پید اکرتے ہیں وہ فسادی ہیں۔جو فرمانبردار ہیں، اطاعت کرنے والے ہیں، نظام کی ہر بات کو ماننے والے
ہیں یا دین کی ہر بات کو ماننے والے ہیں انہیں کسی غلط کام میں مبتلا کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا گناہ میں مبتلا کرنے کی
کوشش کرتے ہیں تو وہ فسادی ہیں۔(سنن ابی داؤد کتاب البیوع باب في الرجل ياخذ حقه من تحت يده حديث 3534)
(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 914 حدیث اسماء بنت يزيد حديث نمبر 28153 عالم الكتب بيروت 1998ء)
پس فساد کے ہونے کا اور فساد سے بچنے کا یہ معیار ہے۔پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہر قسم کے باغیانہ رویے سے
پر ہیز کرنے والے ہم ہیں ؟ پھر یہ سوال ہے کہ کیا ہم نفسانی جو شوں سے مغلوب تو نہیں ہو جاتے ؟ آجکل کے زمانے

خطبات مسرور جلد 14
674
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
میں جبکہ ہر طرف بے حیائی پھیلی ہوئی ہے ان نفسانی جو شوں سے بچنا بھی ایک جہاد ہے۔پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہم پانچ وقت نمازوں کا التزام کرتے رہے ہیں۔سال میں با قاعدگی سے پڑھتے
رہے ہیں کہ اس کی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی جگہ تلقین فرمائی ہے، نصیحت فرمائی ہے بلکہ حکم دیا ہے۔اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز کو چھوڑ نا انسان کو شرک اور کفر کے قریب کر دیتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان اطلاق اسم الكفر على من ترك الصلاة حديث 82)
پھر ہم نے یہ سوال کرنا ہے کہ کیا نماز تہجد پڑھنے کی طرف ہماری توجہ رہی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
اس بارے میں ارشاد ہے کہ نماز تہجد کا التزام کرو۔اس میں با قاعدگی پیدا کرنے کی کوشش کرو؟ یہ صالحین کا طریق
ہے۔فرمایا کہ یہ قرب الہی کا ذریعہ ہے۔فرمایا کہ اس کی عادت گناہوں سے روکتی ہے۔فرمایا کہ برائیوں کو ختم کرتی
ہے اور جسمانی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔(سنن الترمذى كتاب الدعوات باب فى دعاء النبی اللہ حدیث 3549)
پھر ہم نے یہ سوال کرنا ہے کہ کیا ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کی با قاعدہ کوشش کرتے
رہے ہیں یا کرتے ہیں کہ یہ مومنوں کو اللہ تعالیٰ کے خاص حکموں میں سے ایک حکم ہے اور یہ دعاؤں کی قبولیت کا
ذریعہ بھی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر درود کے بغیر دعائیں ہیں تو یہ زمین اور آسمان کے درمیان
ٹھہر جاتی ہیں۔(سنن الترمذى كتاب الصلاة ابواب الوتر باب ما جاء في فضل الصلاة على النبی اللہ حدیث 486)
اگر تم نے درود نہیں پڑھا اور تم دعائیں کر رہے ہو تو زمین سے دعائیں اٹھیں گی آسمان تک نہیں پہنچیں
گی در میان میں ٹھہر جائیں گی کیونکہ ان میں وہ طریق شامل نہیں جو اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے۔آسمان تک پہنچانے کے
لئے ضروری ہے کہ دعاؤں کے ساتھ درود بھی ہو۔پھر سوال ہم نے یہ کرتا ہے کہ کیا ہم باقاعدگی سے استغفار کرتے رہے ہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم
فرماتے ہیں کہ جو شخص استغفار کو چمٹارہتا ہے یعنی با قاعدگی سے کرتا رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر تنگی سے نکلنے
کی راہ بنا دیتا ہے اور ہر مشکل سے کشائش کی راہ پیدا کر دیتا ہے اور اسے ان راہوں سے رزق عطا کرتا ہے جس کا وہ
تصور بھی نہیں کر سکتے۔(سنن ابی داؤد ابواب الوتر باب فى الاستغفار حديث 1518)
پھر سوال یہ ہے کہ کیا اللہ تعالیٰ کی حمد کرنے کی طرف ہماری توجہ رہی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد کے بغیر شروع کیا جانے والا کام ناقص رہتا ہے، بے برکت ہوتا ہے، بے
اثر ہوتا ہے۔(سنن ابن ماجه - كتاب النكاح باب خطبة النكاح حديث 1894)

خطبات مسرور جلد 14
675
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنوں اور غیروں سب کو کسی بھی قسم کی تکلیف پہنچانے سے گریز کرتے رہے
ہیں ؟ کیا ہمارے ہاتھ اور ہماری زبانیں دوسروں کو تکلیف پہنچانے سے بچی رہی ہیں ؟ کیا ہم عفو اور در گذر سے کام لیتے
رہے ہیں ؟ کیا عاجزی اور انکساری ہمارا امتیاز رہا ہے۔کیا خوشی غمی تنگی اور آسائش ہر حالت میں ہم خد اتعالیٰ کے ساتھ
وفا کا تعلق رکھتے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے کبھی کوئی شکوہ تو نہیں پیدا ہوا کہ میری دعائیں کیوں قبول نہیں کی گئیں یا
مجھے اس تکلیف میں کیوں مبتلا کیا گیا۔اگر یہ شکوہ ہے تو کوئی انسان مومن نہیں رہ سکتا۔پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہر قسم کی رسوم اور ہو اوہوس کی باتوں سے ہم نے پوری طرح بیچنے کی کوشش کی
ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ رسوم اور بدعات تمہیں گمراہی کی طرف لے جاتی ہیں ان سے بچو۔(سنن الترمذی کتاب العلم باب ما جاء فى الاخذ بالسنة واجتناب البدع حديث 2676)
پھر سوال یہ ہے کہ کیا قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات اور ارشادات کو ہم مکمل
طور پر اختیار کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں ؟
پھر یہ سوال ہے کہ کیا تکبر اور نخوت کو ہم نے مکمل طور پر چھوڑا ہے یا اس کے چھوڑنے کے لئے کوشش
کی ہے کہ شرک کے بعد سب سے بڑی بلا تکبر اور نخوت ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ متکبر جنت
میں داخل نہیں ہو گا اور تکبر یہ ہے کہ انسان حق کا انکار کرے۔لوگوں کو ذلیل سمجھے۔ان کو حقارت کی نظر سے
دیکھے اور ان سے بری طرح پیش آئے۔(صحیح مسلم كتاب الايمان باب تحريم الكبر وبيانه حديث 147)
ہے۔پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے خوش خلقی کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ؟ کیا ہم نے حلیمی
مسکینی کو اپنانے کی کوشش کی ہے؟ مسکینوں کا مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں کتنا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ! مجھے مسکینی کی حالت میں زندہ رکھ۔مجھے مسکینی کی
حالت میں موت دے اور مجھے مسکینوں کے گروہ میں ہی اٹھانا۔(سنن ابن ماجه کتاب الزهد باب مجالسة الفقراء حديث 4126)
پھر سوال یہ ہے کہ کیا ہر دن ہمارے اندر دین میں بڑھنے اور اس کی عزت و عظمت قائم کرنے والا بنتا رہا
ہے ؟ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد جو ہم اکثر دہراتے ہیں صرف کھو کھلا عہد تو نہیں رہا۔پھر سوال یہ ہے کہ کیا
اسلام کی محبت میں ہم نے اس حد تک بڑھنے کی کوشش کی ہے کہ اپنے مال پر اس کو فوقیت دی۔اپنی عزت پر اس کو
فوقیت دی۔اور اپنی اولاد سے زیادہ اسے عزیز اور پیارا سمجھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا نے مجھے
دین اسلام دے کر بھیجا
ہے اور اسلام یہ ہے کہ تم اپنی پوری ذات کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کر دو۔دوسرے معبودوں

خطبات مسرور جلد 14
676
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
سے دستکش ہو جاؤ۔نماز قائم کرو اور زکوۃ دو۔(كنز العمال جلد1 صفح152 كتاب الايمان والاسلام من قسم الافعال، في فصل الثاني، في حقيقة الاسلام حدیث نمبر 1378 دار الكتب العلمية بيروت 2004)
پھر ہم نے یہ سوال کرنا ہے کہ کیا ہم اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی ہمدردی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنے
والے ہیں یا کرتے رہے ہیں؟ پھر یہ سوال ہے کہ اپنی تمام تر استعدادوں کے ساتھ مخلوق خدا کو فائدہ پہنچانے کی
کوشش کرتے رہے ہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی عیال ہے۔(المعجم الاوسط جزء4 صفحه 153 من اسمه محمد حدیث نمبر 5541دار الفكرعمان 1999ء)
پس اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوقات میں سے وہ شخص بہت پسند ہے جو اس کے عیال کے ساتھ اچھا سلوک کرتا
ہے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔پھر یہ سوال ہے کہ کیا یہ دعا کرتے رہے اور اپنے بچوں کو بھی نصیحت
کرتے رہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اطاعت کے معیار ہمیشہ ہم میں قائم رہیں۔ہم ہمیشہ آپ کی اطاعت
کرتے رہیں۔اعلیٰ معیاروں کے ساتھ اور اس میں بڑھتے بھی رہیں۔پھر یہ سوال ہے کہ کیا ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلق اخوت اور اطاعت اس حد تک
بڑھایا ہے کہ باقی تمام دنیوی رشتے اس کے سامنے بیچ ہو جائیں، معمولی سمجھے جانے لگیں۔پھر یہ سوال ہے کہ کیا ہم
خلافت احمدیہ سے وفا اور اطاعت کے تعلق میں قائم رہنے اور بڑھنے کی دعا سال کے دوران کرتے رہے ؟ کیا اپنے
بچوں کو خلافت احمدیہ سے وابستہ رہنے اور وفا کا تعلق رکھنے کی طرف توجہ دلاتے رہے اور اس کے لئے دعا کرتے
رہے کہ ان میں یہ توجہ پید اہو ؟
پھر سوال یہ ہے کہ کیا خلیفہ وقت اور جماعت کے لئے باقاعدگی سے دعا کرتے رہے ؟اگر تو اکثر سوالوں
کے مثبت جواب کے ساتھ یہ سال گزرا ہے تو کچھ کمزوریاں رہنے کے باوجود ہم نے بہت کچھ پایا۔جتنے سوال میں نے
اٹھائے ہیں اگر زیادہ جواب نفی میں ہے تو پھر قابل فکر حالت ہے۔ہمیں اپنی حالتوں پر غور کرنا چاہئے اور اس کا مداوا
اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ان راتوں میں یہ دعا کریں۔آج کی رات بھی ہے اور کل آخری رات ہے۔اور مصمم ارادہ کریں
اور ایک عہد کریں اور خاص طور پر نئے سال کے آغاز میں یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری گزشتہ کو تاہیوں اور کمیوں کو
معاف فرمائے اور نئے سال میں ہمیں زیادہ سے زیادہ پانے کی توفیق دے۔ہم کھونے والے نہ ہوں اور ہم ان مومنین
میں شامل ہوں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں جس میں آپ نے اپنی جماعت کو
نصائح فرمائیں اور ایک اشتہار کی صورت میں اسے شائع فرمایا تھا۔آپ نے فرمایا کہ:
"میری تمام جماعت جو اس جگہ حاضر ہے یا اپنے مقامات میں بودوباش رکھتے ہیں اس وصیت کو توجہ سے

خطبات مسرور جلد 14
677
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
سنیں کہ وہ جو اس سلسلہ میں داخل ہو کر میرے ساتھ تعلق ارادت اور مریدی کار کھتے ہیں اس سے غرض یہ ہے کہ
تا وہ نیک چلنی اور نیک بختی اور تقویٰ کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ جائیں اور کوئی فساد اور شرارت اور بد چلنی ان کے نزدیک
نہ آسکے۔وہ پنجوقت نماز جماعت کے پابند ہوں۔وہ جھوٹ نہ بولیں۔وہ کسی کو زبان سے ایذا نہ دیں۔وہ کسی قسم کی
بدکاری کے مر تکب نہ ہوں اور کسی شرارت اور ظلم اور فساد اور فتنہ کا خیال بھی دل میں نہ لاویں۔غرض ہر ایک قسم
کے معاصی اور جرائم اور ناکر دنی اور نا گفتنی اور تمام نفسانی جذبات اور بیجا حرکات سے مجتنب رہیں۔"ہر قسم کے
گناہوں سے اپنے آپ کو بچا کے رکھیں۔فرمایا کہ " اور بیجا حرکات سے مجتنب رہیں اور خد اتعالیٰ کے پاک دل اور بے
شر اور غریب مزاج بندے ہو جائیں اور کوئی زہر یلا خمیر ان کے وجود میں نہ رہے۔"
فرماتے ہیں۔تمام انسانوں کی ہمدردی ان کا اصول ہو۔" صرف مومن مومن کی ہمدردی نہ کرے بلکہ
تمام انسانوں کی ہمدردی ان کا اصول ہو۔" اور خدا تعالیٰ سے ڈریں اور اپنی زبانوں اور اپنے ہاتھوں اور اپنے دل کے
خیالات کو ہر ایک ناپاک اور فساد انگیز طریقوں اور خیانتوں سے بچاویں۔اور پنجوقتہ نماز کو نہایت التزام سے قائم
رکھیں اور ظلم اور تعدی اور غبن اور رشوت اور اتلاف حقوق اور بیجاطر فراری سے باز رہیں۔اور کسی بد صحبت میں نہ
بیٹھیں۔اور اگر بعد میں ثابت ہو کہ ایک شخص جو اُن کے ساتھ آمد و رفت رکھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے احکام کا پابند
نہیں ہے۔۔۔یا حقوق عباد کی کچھ پرواہ نہیں رکھتا اور یا ظالم طبع اور شریر مزاج اور بد چلن آدمی ہے اور یا یہ کہ جس
شخص سے تمہیں تعلق بیعت اور ارادت ہے اس کی نسبت ناحق اور بے وجہ بد گوئی اور زبان درازی اور بد زبانی اور
بہتان اور افتراء کی عادت جاری رکھ کر خدا تعالیٰ کے بندوں کو دھوکہ دینا چاہتا ہے تو تم پر لازم ہو گا کہ اس بدی کو اپنے در میان
سے دُور کرو اور ایسے انسان سے پر ہیز کرو جو خطرناک ہے۔یعنی ہر وہ شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خلاف بولتا ہے اس کی صحبت میں بیٹھنے سے، اس سے دوستی رکھنے سے، اس سے تعلق رکھنے سے بچو کیونکہ یہ بہت
خطر ناک چیز ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تبلیغ نہیں کرنی۔مطلب یہ ہے کہ غیروں کو تو کرنی ہے لیکن وہ لوگ
جو منافق طبع ہوتے ہیں یا غلط قسم کی باتیں کرنے والے ہیں اور اس بات پر مُصر ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو سوائے گالیوں کے علاوہ اور بات ہی نہیں کرنی یا جماعت کے خلاف بولنا ہے، ان سے بچو۔جو سعید فطرت ہیں وہ
بات سنتے بھی ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ " اور چاہئے کہ کسی مذہب اور کسی قوم اور کسی گروہ کے آدمی کو نقصان رسانی کا
ارادہ مت کرو۔اور ہر ایک کے لئے سچے ناصح بنو۔اور چاہئے کہ شریروں اور بد معاشوں اور مفسدوں اور بد چلنوں کو
ہر گز تمہاری مجلس میں گزر نہ ہو اور نہ تمہارے مکانوں میں رہ سکیں کہ وہ کسی وقت تمہاری ٹھو کر کا موجب ہوں
گے۔"اگر زیادہ قریب رہیں گے تو تمہیں بھی ٹھوکر لگے گی۔فرمایا " یہ وہ امور اور وہ شرائط ہیں جو میں ابتدا سے کہتا

خطبات مسرور جلد 14
678
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
چلا آیا ہوں۔میری جماعت میں سے ہر ایک فرد پر لازم ہو گا کہ ان تمام وصیتوں کے کار بند ہوں۔اور چاہئے کہ
تمہاری مجلسوں میں کوئی ناپاکی اور ٹھٹھے اور ہنسی کا مشغلہ نہ ہو اور نیک دل اور پاک طبع اور پاک خیال ہو کر زمین پر
چلو۔اور یاد رکھو کہ ہر ایک شر مقابلہ کے لائق نہیں ہے۔اس لئے لازم ہے کہ اکثر اوقات عفو اور در گذر کی عادت
ڈالو۔ہر جگہ مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔معاف کرنے کی عادت ڈالو۔" اور صبر اور حلم سے کام لو اور کسی پر
ناجائز طریق سے حملہ نہ کرو اور جذبات نفس کو دبائے رکھو۔اور اگر کوئی بحث کرو یا کوئی مذہبی گفتگو ہو تو نرم الفاظ
اور مہذبانہ طریق سے کرو۔" بحث کرنی ہے ، مذہبی گفتگو کرنی ہے تو کرو لیکن مہذبانہ طریق پر " اور اگر کوئی جہالت
سے پیش آوے تو سلام کہہ کر ایسی مجلس سے جلد اٹھ جاؤ۔اگر تم ستائے جاؤ اور گالیاں دیئے جاؤ اور تمہارے حق
میں بُرے بُرے لفظ کہے جائیں تو ہوشیار رہو کہ سفاہت کا سفاہت کے ساتھ تمہارا مقابلہ نہ ہو ورنہ تم بھی ویسے ہی
ٹھہرو گے جیسا کہ وہ ہیں۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہیں ایک ایسی جماعت بناوے کہ تم تمام دنیا کے لئے نیکی اور
راستبازی کا نمونہ ٹھہر و۔سو اپنے درمیان سے ایسے شخص کو جلد نکالو جو بدی اور شرارت اور فتنہ انگیزی اور بد نفسی کا
نمونہ ہے۔جو شخص ہماری جماعت میں غربت اور نیکی اور پرہیز گاری اور حلم اور نرم زبانی اور نیک مزاجی اور
نیک چلنی کے ساتھ نہیں رہ سکتا وہ جلد ہم سے جدا ہو جائے۔کیونکہ ہمارا خد ا نہیں چاہتا کہ ایسا شخص ہم میں رہے اور
یقیناوہ بد بختی میں مرے گا کیونکہ اس نے نیک راہ کو اختیار نہ کیا۔سو تم ہوشیار ہو جاؤ اور واقعی نیک دل اور غریب
مزاج اور راستباز بن جاؤ۔تم پنجوقتہ نماز اور اخلاقی حالت سے شناخت کئے جاؤ گے۔اور جس میں بدی کا بیج ہے وہ اس
نصیحت پر قائم نہیں رہ سکے گا۔" فرماتے ہیں کہ " چاہئے کہ تمہارے دل فریب سے پاک اور تمہارے ہاتھ ظلم سے
بری اور تمہاری آنکھیں ناپاکی سے منزہ ہوں۔اور تمہارے اندر بجز راستی اور ہمدردی خلائق کے اور کچھ نہ ہو۔"
فرماتے ہیں: " میرے دوست جو میرے پاس قادیان میں رہتے ہیں میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے تمام انسانی قوی
میں اعلیٰ نمونہ دکھائیں گے۔" فرماتے ہیں کہ "میں نہیں چاہتا کہ اس نیک جماعت میں کبھی کوئی ایسا آدمی مل کر
رہے جس کے حالات مشتبہ ہوں یا جس کے چال چلن پر کسی قسم کا اعتراض ہو سکے یا اس کی طبیعت میں کسی قسم کی
مفسدہ پردازی ہو یا کسی اور قسم کی ناپاکی اس میں پائی جائے۔لہذا ہم پر یہ واجب اور فرض ہو گا کہ اگر ہم کسی کی
نسبت کوئی شکایت سنیں گے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فرائض کو عمد اضائع کرتا ہے " جان بوجھ کر ضائع کرتا ہے" یا کسی
ٹھٹھے اور بیہودگی کی مجلس میں بیٹھا ہے "مخالفین کی ایسی مجلسوں میں بیٹھتا ہے جہاں ٹھٹھا اور بیہودگی ہو رہی ہے یا
ویسے ایسی مجالس ہیں جو گندی مجالس ہیں یا کسی اور قسم کی بد چلنی اس میں ہے تو وہ فی الفور اپنی جماعت سے الگ کر
دیا جائے گا۔"
پھر آپ فرماتے ہیں: " اصل بات یہ ہے کہ ایک کھیت جو محنت سے طیار کیا جاتا اور پکایا جاتا ہے اس کے

خطبات مسرور جلد 14
679
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2016
ساتھ خراب بوٹیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں جو کاٹنے اور جلانے کے لائق ہوتی ہیں۔ایسا ہی قانون قدرت چلا آیا ہے جس
سے ہماری جماعت باہر نہیں ہو سکتی۔اور میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ جو حقیقی طور پر میری جماعت میں داخل ہیں ان
کے دل خدا تعالیٰ نے ایسے رکھے ہیں کہ وہ طبعاً بدی سے متنفر اور نیکی سے پیار کرتے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ
اپنی زندگی کا بہت اچھا نمونہ لوگوں کے لئے ظاہر کریں گے۔"
( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 46-49۔اشتہار مورخہ 29 مئی 1898 ء اپنی جماعت کو متنبہ کرنے کے لئے ایک ضروری اشتہار)
اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس نصیحت اور اس انتباہ کو سامنے
رکھتے ہوئے اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں۔جو عہدِ بیعت ہم نے کیا ہے اسے پورا کرنے والے
ہوں۔ہماری زندگیاں اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے گزرنے والی ہوں۔ہم اپنی زندگیوں کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق ڈھالتے ہوئے اپنی زندگی کا اچھا نمونہ لوگوں کے
سامنے پیش کرنے والے اور ظاہر کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہماری کو تاہیوں سے پردہ پوشی فرماتے ہوئے
ہمیں انعامات سے نوازے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے لئے جو کامیابیاں مقدر ہیں
وہ ہمیں دکھائے۔نیا چڑھنے والا سال برکتوں کو لے کر آئے اور دشمن کے منصوبے ناکام و نامراد ہوں جن
کی منصوبہ بندی میں یہ جماعت کی مخالفت میں بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔پاکستان کے احمدی جو اس سال
قادیان کے جلسے پر نہیں جاسکے اور اس سے ان کو بڑا افسوس بھی ہے، اللہ تعالیٰ ان کی تشنگی کو ختم کرنے کے
بھی سامان پیدا فرمائے۔الجزائر کے احمدیوں کی مشکلات بھی دور فرمائے۔ان میں سے بھی بعضوں پر غلط مقدمے ہیں اور جیلوں
میں اس وقت اسیر بنے ہوئے ہیں۔جیلوں میں ان کو رکھا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی بھی رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔دشمن جب زیادتیوں اور ظالمانہ حرکتوں میں بڑھ رہا ہے تو ہمیں بھی اپنی حالتوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے
مطابق ڈھالتے ہوئے دعاؤں پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 جنوری 2017ء تا 26 جنوری 2017ء جلد 24 شمارہ 03 صفحه 05 تا08)

آج 10 میں سے 10 باقی