اسلام احمدیت: ایمان میں مضبوطی اور روحانی ترقی کا راستہ
خطبات مسرور جلد 15
6
61
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017ء بمطابق 10 تبلیغ 1396 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
دنیا میں اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ دنیا داری میں انسان ڈوبتا چلا جارہا ہے۔دنیاوی سامانوں کے حصول کے
لئے ایک افرا تفری پڑی ہوئی ہے، ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔خدا تعالیٰ کو اور دین کو ایک ثانوی حیثیت دی جاتی ہے بلکہ
ایسے دنیا دار ہیں اور ان کی تعداد بڑھ رہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی ذات کے ہی انکاری ہیں اور دین کو نعوذ باللہ ایک لغو چیز
خیال کرتے ہیں۔لیکن ایسے وقت میں ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی تلاش میں ہیں۔جو اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے
والے دین کی تلاش میں ہیں جو اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔جو سچے مذہب اور دین کو پہچاننا چاہتے ہیں۔بچے دین کی تلاش کر کے اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔اس کے لئے دعائیں کرتے ہیں، بے چین ہوتے ہیں۔اور
یقینا جب ایک درد کے ساتھ نیک بندے اس کوشش میں ہوں تو پھر اللہ تعالیٰ بھی ان کی رہنمائی فرماتا ہے، انہیں
سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔مختلف ذریعوں سے ان کی تسکین اور حقیقی دین کو سمجھنے کے سامان کرتا ہے۔ان کے ایمان و
یقین میں اضافہ کرتا ہے۔اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کا قرب پانے اور اس کے دین کو سمجھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کو مسیح موعود اور مہدی معہود کا مقام دے کر بھیجا اور دنیا کو کہا کہ اپنی سچی اور
حقیقی تڑپ اور تسکین کے سامان کرنے کے لئے مسیح موعود کی بیعت میں آؤ۔اللہ تعالیٰ کے قرب کے راستوں کو حاصل
کرو۔اپنی عبادتوں کی حقیقت کو پاؤ۔اپنی دعاؤں کی قبولیت کے نظارے دیکھو۔جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالی مختلف
طریق سے تڑپ رکھنے والوں کی سچائی کی طرف رہنمائی فرماتا ہے اور ان کے ایمانوں میں اضافہ کرتا ہے۔جماعت احمد یہ کاماضی بھی اور حال بھی ایسے واقعات سے بھرا پڑا ہے اور ہر روز دنیا کے کسی نہ کسی گاؤں،
شہر اور ملک میں ایسے واقعات ہو رہے ہوتے ہیں جو نہ صرف ان نئے ہدایت پا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
خطبات مسرور جلد 15
62
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017
والسلام کی جماعت میں شامل ہونے والوں کے ایمانوں میں اضافے کا موجب بنتے ہیں اور ان میں مضبوطی پیدا
کرتے ہیں بلکہ پرانے احمدیوں اور پیدائشی احمدیوں کے ایمانوں کو بھی تازہ کرتے ہیں اور ان کے ایمانوں میں
اضافے کا باعث بنتے ہیں۔اس وقت میں چند ایسے واقعات یا لوگوں کے تجربات بیان کروں گا کہ کس طرح خدا تعالیٰ
محض اپنے فضل سے لوگوں کی ہدایت کے سامان کرتا ہے۔امیر صاحب گیمبیا ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہیں کہ نیا مینا ایسٹ ڈسٹرکٹ (۔Niamina East Dist)
کے گاؤں کی ایک خاتون سسٹر کافی فائی جن کی عمر 65 برس ہے گزشتہ دس سال سے پاؤں کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور
کہیں سے بھی ان کا علاج نہیں ہو رہا تھا۔اس تکلیف کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھیں۔علاج کے سلسلہ
میں اپنے گاؤں سے دور ایک جگہ ہے بن سنگ (Bansang)، اس علاقے میں گئیں جہاں اتفاق سے انہیں ایم ٹی اے
پر میرا خطبہ سننے کا موقع مل گیا۔موصوفہ جب اپنے گاؤں واپس آئیں تو خواب میں انہیں بتایا گیا کہ تم نے ٹی وی پر
جس کو دیکھا تھا اس کے پیچھے چلو کیونکہ وہ صحیح اور نجات کا راستہ تمہیں بتارہا ہے۔چنانچہ موصوفہ نے اس خواب کے
بعد بیعت کر لی۔امیر صاحب لکھتے ہیں کہ بیعت کرنے کی دیر تھی کہ ان خاتون کی پاؤں کی تکلیف جاتی رہی اور اس
وجہ سے ان کے ایمان میں بڑا اضافہ ہوا اور اب وہ سارے گاؤں میں تبلیغ کرتی ہیں۔لوگوں کو بتاتی ہیں کہ کس طرح
ان کی تکلیف جماعت احمدیہ میں شمولیت کی برکت سے دور ہو گئی۔اللہ تعالیٰ نے بھی جس کو اس کی نیکی پر بچانا ہوتا ہے یا کسی کی کوئی نیکی پسند آتی ہے تو اس کے لئے عجیب
عجیب طریق سے ان کی رہنمائی فرماتا ہے۔ایک دنیا دار آدمی کہہ سکتا ہے کہ یہ گاؤں کی رہنے والی ایک جاہل آن
پڑھ عورت ہے۔اس کے دل کا وہم ہو گا۔لیکن جس کو اللہ تعالیٰ ایمان کی دولت دے کر پھر اس میں مضبوط کرتا ہے
وہ ایسے دنیا داروں کو جاہل سمجھتے ہیں۔اسی طرح برکینا فاسو جو مغربی افریقہ کا ایک فرانسیسی بولنے والا ملک ہے۔صحارا کے قریب ہے بلکہ کچھ
حصہ بھی اس میں شامل ہے۔اس دُور دراز ملک میں رہنے والے ایک شخص کی اور صرف ملک ہی دور نہیں بلکہ اس
ملک میں بھی ایک چھوٹے سے قصبے میں یا گاؤں میں رہنے والے کی اللہ تعالیٰ نے کس طرح رہنمائی فرمائی۔اس
بارے میں مبلغ انچارج نے لکھا کہ لیو (Leo) ریجن کی ایک جماعت کے ایک دوست سوادو (Sawadogo)
صاحب نے جلسہ سالانہ جرمنی کے بعد احمدیت قبول کی۔وہ بتاتے ہیں کہ وہ باقاعدگی سے جماعت احمدیہ کاریڈیو سنتے
تھے اور اگر کوئی جماعت کا وفد ان کے گاؤں تبلیغ کرنے آتا تو گاؤں کا با اثر فرد ہونے کی وجہ سے کہتے ہیں کہ میں ان
کا خوب خیال رکھتا اور تبلیغ کا اہتمام بھی کرواتا۔احمدی نہیں تھے لیکن احمدیوں کے ہمدرد تھے۔کچھ عرصہ بعد
مولویوں کو اس بات کا علم ہوا تو یہ کہتے ہیں وہ مولوی میرے پاس آئے اور آکر کہنے لگے کہ تم احمد یہ ریڈیو بالکل نہ سنا
خطبات مسرور جلد 15
63
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017
کرو اور نہ ہی احمدیوں سے میل ملاپ رکھو کیونکہ یہ تمہارے اسلام کو خراب کر دیں گے۔کہتے ہیں کہ مولویوں کی
باتوں کی وجہ سے میں نے احمدیوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا اور احمد یہ ریڈیو سننا بھی بند کر دیا۔کچھ عرصہ بعد ایسا اتفاق ہوا
کہ ایک سفر سے میں واپس آرہا تھا تو نماز پڑھنے کی غرض سے ایک مسجد میں رکا۔ایک چھوٹا سا گاؤں تھا وہاں مسجد
تھی۔تو نماز شروع ہو چکی تھی اس لئے جلدی جلدی وضو کرنے لگا۔اسی دوران ایک اور شخص مسجد میں داخل ہوا اور
کہنے لگا کہ یہ احمدیوں کا گاؤں ہے اور مسجد بھی احمدیوں کی ہے۔کہتے ہیں یہ سنتے ہی میں سوچنے لگا کہ میں کہاں پھنس
گیا۔میں تو بڑی دیر سے ان کو avoid کر رہا تھا اور پھر میں آہستہ آہستہ وضو کرنے لگا کہ نماز ختم ہو تو اپنی علیحدہ نماز
پڑھوں گا۔بہر حال ان کو نماز تو وہاں پڑھنی پڑی۔اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی نیکی پسند آئی ہوئی ہو گی جو مجبوراً ان کو ہماری مسجد میں نماز پڑھنی پڑی۔بہر حال
کہتے ہیں اسی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہجوم ہے اور میں ہجوم کے اندر لوگوں کو ہٹار ہا ہوں اور
ہٹا کر میں آگے جا کر دیکھتا ہوں تو وہاں ایک شخص کھڑا ہے اور ہزاروں کا مجمع اس کے ارد گرد کھڑا ہے۔میں کسی
شخص سے پوچھتا ہوں کہ یہ کون شخص ہے جس کے ارد گرد لوگ کھڑے ہیں۔اس پر وہ آدمی جواب دیتا ہے کہ یہ
وہی ہیں جن کی بات تمہیں سننی چاہئے مگر مولویوں نے تمہیں اصل راستے سے ہٹا دیا ہے۔کہتے ہیں اسی وقت میری
آنکھ کھل گئی۔مجھ پر اس خواب کا ایسا اثر ہوا کہ میں نے احمدیوں سے دوبارہ رابطہ بحال کر لیا۔پھر میں نے ایک دن
مشن ہاؤس فون کر کے مربی صاحب کو کہا کہ میں بیعت کرنا چاہتا ہوں۔مربی صاحب نے کہا کہ فلاں دن مشن ہاؤس
آجانا۔کہتے ہیں جب میں مقررہ دن مشن ہاؤس پہنچا تو وہاں سب لوگ ٹی وی پر کچھ دیکھ رہے تھے۔کہتے ہیں میں نے
بھی آگے بڑھ کر ٹی وی دیکھا تو وہ منظر دیکھ کر میں حیران رہ گیا کیونکہ ٹی وی پر بالکل وہی منظر تھا جو میں نے خواب
میں دیکھا تھا۔اور پوچھنے پر مربی صاحب نے مجھے بتایا کہ یہ جلسہ سالانہ کی اختتامی تقریب ہے اور ہمارے خلیفہ اس
سے خطاب کر رہے ہیں اس پر میں نے مربی صاحب سے کہا کہ فوراً میری بیعت لے لیں۔کہتے ہیں خدا کی قسم یہی
منظر اور یہی شخص میں نے خواب میں دیکھا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصوف اب اپنے اہل و عیال سمیت احمدی
ہو چکے ہیں اور گاؤں کے مزید افراد کو بھی تبلیغ کر رہے ہیں۔جو شخص اس طرح کے ذاتی تجربات سے گزرا ہو اور اللہ تعالیٰ کی رہنمائی اس کو حاصل ہوئی ہو وہ یقیناً اپنے
ایمان میں مضبوطی حاصل کرتا چلا جاتا ہے۔مجھے کئی لوگ خط لکھتے ہیں کہ ہم نے جس طرح اللہ تعالیٰ سے تسلی پا کر
اور نشان دیکھ کر بیعت کی ہے اور احمدیت کو قبول کیا ہے ہمارے ایمان کو کوئی بھی نہیں ہلا سکتا۔ہمیں کسی مزید دلیل
کی ضرورت بھی نہیں ہے۔بعض لوگ مخالفت میں اس حد تک ڈھٹائی پر اتر آتے ہیں کہ عقل کی بات سنتا ہی نہیں
چاہتے۔لیکن ایسے بھی ہیں جو تکبر میں بڑھے ہوئے نہیں، جن میں کچھ حد تک انسانیت ہے بلکہ کہنا چاہئے یا بہت حد
خطبات مسرور جلد 15
64
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017
تک انسانیت ہے تو ایسے لوگ جو ہیں جن میں تکبر نہیں ہے اور انسانیت ہے ان کی پھر اللہ تعالی رہنمائی فرماتا ہے۔اگر وہ اس رہنمائی سے فائدہ اٹھا لیں تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ سیریا کے
ایک شخص کے ساتھ پیش آیا۔پہلے تو وہ مخالفت میں بڑھا ہوا تھا لیکن پھر حقیقت پانے کے لئے اسے اللہ تعالیٰ سے
رہنمائی کا خیال پید اہو ابلکہ خیال دلوایا گیا تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو ر ہنمائی بھی حاصل ہوئی۔احمد صاحب سیریا کے ایک شخص ہیں۔کہتے ہیں کہ احمدیوں کے ساتھ میرے تعلقات تھے۔اٹھنا بیٹھنا
تھا۔باہر ملتے تھے یا میرے گھر میں بھی آجاتے تھے۔میں بہت ساری باتیں تو مانتا تھا لیکن سب باتیں ماننے کے
باوجو د وفات مسیح پر آکر میں اٹک جاتا تھا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ میں ایک لمبے عرصے سے مسیح کے آسمان سے
نزول کا منتظر تھا اور مسیح کے لشکر میں شامل ہو کر بیت المقدس کو آزاد کروانے کی دیرینہ خواہش لئے ہوئے تھا۔وفات مسیح کے بارے میں سن کر میرے مزعومہ جہاد کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے۔مسیح آسمان سے نہیں
اترے گا تو میں جہاد کس طرح کروں گا ؟ کہتے ہیں ایک روز میرے گھر میں بعض احمدی احباب بیٹھے ہوئے تھے۔ان میں معتز القزق صاحب بھی تھے۔اس دوران جو وفات مسیح کے موضوع پر بات شروع ہوئی تو میں نے کہا کہ تم احمدیوں کو خدا کا واسطہ دے
کر کہتا ہوں کہ آج کے بعد وفات مسیح کے موضوع پر مجھ سے یا میرے گھر میں بات نہ کرنا۔اس پر قزق صاحب نے
کہا کہ میری بھی ایک درخواست ہے کہ آپ خدا تعالیٰ سے اس بارے میں رہنمائی کے لئے دعا کریں۔کہتے ہیں ان
کی یہ بات مجھے بڑی پسند آئی اور میں نے اسی شام سے خدا تعالیٰ کے حضور سجدوں میں رورو کر دعا کرنی شروع کر دی۔جب رات کو سویا تو خواب میں دیکھا کہ میں کسی بلند مقام کی طرف سفر کر رہا ہوں۔راستے میں ایک بھر بھری سی
زمین کا ٹکڑا آتا ہے جس پر قدم رکھتے ہی احساس ہوتا ہے کہ یہ مجھے کسی گہری کھائی کی طرف دھکیل کر لے جارہا
ہے۔اس پریشانی کے عالم میں ایک شخص مجھے کندھے سے پکڑ کر اٹھالیتا ہے اور کہتا ہے کہ ابو حسن ( یہ احمد صاحب
کی کنیت ہے) اب اس جگہ ہر گز نہ آنا اور یقین کر لو کہ عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔پھر اس نے کہا کہ لواب
اپنے راستے پر چلتے رہو۔کہتے ہیں جب میں بیدار ہوا تو اپنے احمدی بھائی سے فون کر کے کہا کہ میں نے معتز القزق
صاحب کے پاس جانا ہے۔پھر جب ہم دونوں معتز صاحب کے گھر پہنچے تو داخل ہوتے ہی دیوار پر لگی ایک تصویر کو دیکھ کر میں ٹھٹھیک
کر رہ گیا اور پوچھا کہ یہ کس کی تصویر ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ حضرت مسیح موعود امام مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی
تصویر ہے۔یہ سنتے ہی میں نے کہا کہ میں ابھی بیعت کرنا چاہتا ہوں کیونکہ کمرے کی دیوار پر لگی یہ تصویر اسی شخص
کی تھی جس نے خواب میں مجھے کندھوں سے پکڑ کر دلدل نما مٹی سے نکال کر کہا تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
خطبات مسرور جلد 15
فوت ہو چکے ہیں۔65
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017
جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ مختلف ذرائع سے دین کو سمجھنے اور سچائی کے پانے کے لئے راستے کھولتا
ہے۔کبھی خوابوں کے ذریعہ سے اور کبھی تبلیغ کے ذریعہ سے۔کبھی کسی کو جماعت احمدیہ کی طرف سے اسلام کی
حقیقی تعلیم کے بارے میں کوئی کتاب یا لٹریچر مل جائے تو اسے پڑھ کر۔کبھی کوئی کسی احمدی کے اخلاق سے متاثر ہو
کر احمدیت اور حقیقی اسلام قبول کرتا ہے۔آج کل بہت سے لوگ ہیں جو ایم ٹی اے کے ذریعہ بھی حقیقی اسلام کا علم
پاکر احمدیت میں داخل ہوتے ہیں۔بین کے مبلغ سلسلہ نے لکھا کہ ایک علاقے کے چیف جو مشرک تھے ان کو تبلیغ کی گئی تو وہ احمدی ہو
کر حقیقی اسلام پر عمل کرنے لگ گئے۔جو دل شرک کی آماجگاہ تھا وہ خدائے واحد کے آگے جھکنے والا بن گیا بلکہ
اتنا ہی نہیں وہ علاقے کے مسلمانوں کو بھی حقیقی اسلام کی دعوت دینے والوں میں شامل ہو گئے۔چنانچہ جب ان
کے علاقے میں ایک مسجد کا افتتاح ہوا تو اس موقع پر انہوں نے جو خطاب کیا اس کا کچھ حصہ انہی کی زبانی بیان
کرتا ہوں۔وہ چیف جو مشرک تھے اور پھر جو مسلمان ہو گئے کہتے ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ غیر احمدی
جماعت احمدیہ کی مخالفت کیوں کرتے ہیں۔آج جماعت احمدیہ ہی تو اسلام کا پیغام دنیا کے کناروں تک پہنچا رہی
ہے۔کہتے ہیں کہ میں ایک سال پہلے تک مشرک تھا اور مشرکوں کا بادشاہ تھا۔جماعت احمدیہ کے مبلغ نے میری
سوچ کو بدل دیا اور اسلام کا صحیح چہرہ مجھے دکھایا تو میں اسلام میں داخل ہو گیا۔اگر جماعت احمد یہ عیسائیوں اور
مشرکوں کو اسلام میں لارہی ہے تو تمہیں اس کی کیا تکلیف ہے۔کہتے ہیں یہ مسجد تمام لوگوں کے لئے کھلی ہے۔اللہ کی عبادت کے لئے اگر ایک عیسائی بھی اس مسجد میں آئے گا تو اس کو روکا نہیں جائے گا۔تم لوگ مخالفت
چھوڑو اور اندر آکر دیکھو۔یہاں صرف محبت، امن اور بھائی چارے کا سبق ملے گا۔جماعت احمد یہ صرف اور
صرف دنیا کی بھلائی چاہتی ہے۔موصوف کہنے لگے کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں یہاں مسجد کے ساتھ ایک مکان
بناؤں اور ہر آنے والے کو بتاؤں کہ جماعت احمدیہ ہی سچا اسلام ہے۔ایک طرف تو وہ لیڈر علماء ہیں جو اسلام کے نام پر فتنہ و فساد پیدا کر رہے ہیں۔تکبر کے مارے ہوئے ہیں۔اپنی ذاتی اناؤں کی وجہ سے مسلمان سے مسلمان کا خون کروار ہے ہیں۔دوسری طرف اللہ تعالیٰ کو کسی مشرک کی کوئی
نیکی پسند آتی ہے یا اس پر فضل فرماتا ہے تو اسے اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کے دعویداروں کے لئے حقیقی اسلامی
تعلیم بتانے اور فتنہ وفساد سے بچنے کی تعلیم دینے کے لئے کھڑا کر دیتا ہے۔تو یہ ہے اللہ تعالیٰ کا فعل جو اگر انسان عاجز
ہو تو کس طرح اس پر فضل فرماتا ہے۔لیکن اگر تکبر میں بڑھا ہوا ہے تو لاکھ وہ نمازیں پڑھنے والا ہے، دعائیں کرنے
والا ہے، اپنے آپ کو نیک سمجھنے والا ہے ، حاجی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت نہیں ملتی۔
خطبات مسرور جلد 15
66
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں جب لوگ آتے ہیں اور حقیقی اسلام کا مزہ چکھتے ہیں تو
پھر ان کی حالتوں میں کیا تبدیلی پیدا ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ ان کی کس طرح رہنمائی فرماتا ہے اور قربانی میں وہ کس
طرح بڑھتے ہیں، اس بارے میں ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ہمارے ایک مبلغ لکھتے ہیں کہ کیمرون کے دورہ کے
دوران ایک ریٹائرڈ فوجی نے بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔اس فوجی کا تعلق بیمون
(Bamoun) قبیلے سے ہے جہاں کے سلطان گزشتہ سال ( پچھلے سال انہوں نے لکھا تھا۔یہ واقعہ دو سال پہلے کا
ہے) جلسہ سالانہ یو کے میں شامل ہوئے تھے۔کہتے ہیں کہ اس دفعہ جب کیمرون کا دورہ کیا تو ان صاحب سے دوبارہ
ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ مسجد کے لئے جماعت کو ایک پلاٹ دینا چاہتے ہیں۔کہتے ہیں میں اور صدر جماعت
پلاٹ دیکھنے کے لئے گئے تو دیکھا کہ انہوں نے اس پلاٹ میں ایک بیسمنٹ پہلے سے بنائی ہوئی ہے۔وہاں تعمیر ہو رہی
تھی اور بیسمنٹ بنی ہوئی تھی اور وہ بیسمنٹ کے اوپر مکان تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔موصوف نے بتایا کہ
میرے والد جو کہ وفات پاچکے ہیں وہ میری خواب میں آئے اور انہوں نے کہا کہ تم اس جگہ اپنا مکان نہیں بلکہ مسجد
بناؤ۔چنانچہ کہتے ہیں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ پلاٹ اور بلڈنگ جو میں نے شروع کی ہے وہ جماعت کے نام کر
دوں تاکہ جماعت اس جگہ مسجد تعمیر کر سکے اور یہ پلاٹ کافی بڑا تقریباً ہزار مربع میٹر ہے۔انہوں نے پلاٹ کے
کاغذات بھی جماعت کے نام کر دیئے ہیں۔انشاء اللہ مسجد کی تعمیر ہو جائے گی۔پھر ایک واقعہ بیان کرتا ہوں کہ کس طرح اسلام کا درد رکھنے والے ایک دور دراز علاقے میں رہنے
والے شخص کی دعا کو اللہ تعالیٰ نے سنا اور اسلام کی حقیقی تعلیم کے رائج کرنے کے لئے ایک احمدی مبلغ کو اس
کے پاس بھیجا۔اس کو بیان کرتے ہوئے آئیوری کوسٹ کے ایک معلم ہیں وہ لکھتے ہیں کہ آئیوری کوسٹ اینگرو
(Abengourou) ریجن کے ایک دور افتادہ گاؤں پاؤ کورو (Yadukro) سے سعید و صاحب بیان کرتے
ہیں کہ ان کے گاؤں میں اسلام ان کے دادا کے ذریعہ آیا تھا۔لیکن آہستہ آہستہ لوگ اسلام سے دور ہو گئے
یہاں تک کہ اسلام برائے نام رہ گیا جیسے عام مسلمانوں کا حال ہے۔سعید و صاحب کہتے ہیں کہ میں اکثر دعا کرتا
تھا کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا فرمائے کہ گاؤں کے لوگ اسلام کی اصل تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔کہتے ہیں
رمضان المبارک 2016ء کے آغاز میں یہ دعا کرتے کرتے میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔بہت درد سے میں
نے دعا کی۔اس کے ایک دو روز بعد ہی جماعت احمدیہ کے مبلغ ہمارے گاؤں آئے اور جماعت کا تعارف
کر ایا۔کہتے ہیں یہ بات میرے لئے بہت ایمان افروز تھی کہ ہمارے دور افتادہ گاؤں میں بھی کوئی داعی الی اللہ
اس طرح اسلام کے احیائے ٹو کا پیغام لے کر آیا ہے۔مبلغ سلسلہ کے اس دورے کے دوران گاؤں کے 55
افراد نے بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت اختیار کر لی۔سعید و صاحب کہتے ہیں اس طرح جماعت احمدیہ کی
خطبات مسرور جلد 15
67
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017
بدولت آج ہم اسلام کی صحیح تعلیم پر عمل پیرا ہیں۔ذرا غور کریں ایک طرف تو ترقی یافتہ ملکوں میں رہنے والے لوگ ہیں جو دین کو بھلا کر دنیاوی چیزوں کے لئے
بے چین ہیں اور دوسری طرف افریقہ کے علاقے میں ایک دور دراز گاؤں کا رہنے والا ایک شخص جس کے گاؤں تک پکی
سڑک بھی شاید نہیں جاتی، جو دنیا کی آسائشوں سے بھی محروم ہے لیکن ایک تڑپ دل میں رکھے ہوئے ہے کہ اللہ تعالیٰ
سے تڑپ تڑپ کے یہ دعا کرتا ہے کہ اسلام کی تعلیم یہاں ختم ہو رہی ہے کسی کو بھیج جو ہمیں اسلام کی حقیقی تعلیم پر
دوبارہ قائم کرے، اس کے بارے میں بتائے۔اور پھر اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے مسیح محمدی کا ایک غلام اس علاقے تک پہنچتا
ہے اور ان کو اسلام کے بارے میں بتاتا ہے کیونکہ آج دنیا کو اگر کوئی حقیقی اسلام سکھا سکتا ہے تو وہی سکھا سکتا ہے جس
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا اور آپ کے ذریعہ سے اسلام کی حقیقت کو پہچانا۔پس ہم میں سے ہر ایک کا یہ کام ہے کہ درد کے ساتھ اسلام کی حقیقی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے اور ہر شخص
تک پہنچانے کے لئے دعائیں بھی کریں اور کوشش بھی کریں۔کہنے کو تو بہت سے ادارے ہیں، بعض گروہ ہیں،
تنظیمیں ہیں جو اسلام کے نام پر کام کر رہی ہیں، تبلیغی جماعت بھی ہے، لیکن تقریباً ہر ایک اپنے ذاتی مفادات کے پیچھے
پڑی ہوئی ہے۔مخالفت میں ایک دوسرے پر ہر وقت کفر کے فتوے دینے کو بھی تیار رہتے ہیں۔انہوں نے کیا اسلام
کی خدمت کرنی ہے ؟ یہ کام آج مسیح محمدی کے غلاموں کا ہی ہے کہ اسلام کا پیغام پہنچائیں۔ہمارا کام تو اللہ تعالیٰ خود
آسان کر رہا ہے۔کسی کو خواب کے ذریعہ سے تو کسی کو کسی اور ذریعہ سے رہنمائی کر رہا ہے۔پس اگر ہم نے حق
بیعت ادا کرنا ہے تو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مددگاروں میں بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہمیں بیعت کے بعد کیسا ہونا چاہیے ؟ کیا بننا چاہیے ؟ اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ :
" بیعت رسمی فائدہ نہیں دیتی۔ایسی بیعت سے حصہ دار ہونا مشکل ہوتا ہے۔" یعنی ان باتوں میں
حصہ دار ہونا، ان برکات میں حصہ دار ہونا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ رکھی گئی ہیں۔فرمایا کہ "اُسی وقت حصہ دار ہو گا جب اپنے وجود کو ترک کر کے بالکل محبت اور اخلاص کے ساتھ اس کے
ساتھ ہو جاوے۔منافق آنحضرت صلعم کے ساتھ سچا تعلق نہ ہونے کی وجہ سے آخر بے ایمان رہے۔ان کو
سچی محبت اور اخلاص پیدا نہ ہوا اس لئے ظاہری لَا إِلَهَ إِلَّا الله ان کے کام نہ آیا تو ان تعلقات کو بڑھانا
بڑا ضروری امر ہے۔" فرمایا کہ۔۔۔محبت و اخلاص کا تعلق بڑھانا چاہئے۔جہاں تک ممکن ہو اُس انسان " یعنی
"(مرشد) کے ہمرنگ ہو طریقوں میں اور اعتقاد میں۔" جس کو مانا ہے جیسا وہ ہے ویسے خود بننے کی کوشش
کرو۔فرمایا۔عمر کا اعتبار نہیں ہے۔جلدی راستبازی اور عبادت کی طرف جھکنا چاہئے اور صبح سے لے کر شام
"
خطبات مسرور جلد 15
68
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017
تک حساب کرنا چاہئے کہ میں کس طرح زندگی گزار رہا ہوں۔(ملفوظات جلد اوّل صفحہ 5)
اللہ تعالیٰ نئے آنے والوں کو بھی ایمان وایقان میں بڑھائے۔اعتقادی اور عملی لحاظ سے وہ ترقی کرنے
والے ہوں۔جو ایمان کی چنگاری اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں جلائی ہے، لگائی ہے احمدیت اور حقیقی اسلام کو قبول
کرنے کے بعد وہ اس میں بڑھتے چلے جائیں۔شیطان کبھی بھی انہیں ورغلانے والا نہ ہو۔اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ انہیں
ثبات قدم بھی عطا فرمائے۔اور ہم جو پرانے اور پیدائشی احمدی ہیں ہمیں بھی اللہ تعالیٰ اپنے ایمانوں کو بڑھانے اور ہر
وقت اس میں جلا پیدا کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ اپنے تعلق میں بڑھنے کی بھی ہمیں توفیق دے۔کبھی کوئی کسی نئے آنے والے کے لئے ٹھو کر کا باعث نہ بنے اور ہم ہمیشہ دنیا کو سیدھا راستہ دکھانے والے ہوں۔اس
بات پر خوش نہ ہوں کہ ہم پرانے احمدی ہیں بلکہ بیعت کا مقصد پورا کرنے والے ہوں۔دنیاوی سامان ہمارا مطمح نظر نہ
ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا ہو۔اور ہم جلد از جلد حقیقی اسلام کو دنیا میں پھیلتا ہوا دیکھیں تاکہ دنیا کو بتاسکیں کہ تم جسے دنیا
کے لئے نقصان دہ چیز سمجھتے ہو وہی حقیقت میں تمہارے لئے اور دنیا کے لئے نجات کا راستہ ہے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 مارچ2017 ء تا 09 مارچ2017ء جلد 24 شماره 09 صفحہ 05 تا07)