پیشگوئی مصلح موعود کی صداقت
خطبات مسرور جلد 15
7
69
طبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017ء بمطابق 17 تبلیغ 1396 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ 20 فروری کا دن جماعت میں پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔یہ
ایک بڑی عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک عظیم بیٹے کی پیدائش کی خبر دی گئی
جس کی بے شمار خصوصیات بیان کی گئیں۔جس کی لمبی عمر پانے کی خبر بھی تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی قائم کر دہ جماعت کی مصلح موعود کے دور میں غیر معمولی ترقیات کی پیشگوئی بھی تھی۔اور جماعت احمدیہ کی تاریخ
گواہ ہے کہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد المصلح الموعود کے 52 سالہ دورِ خلافت میں اس پیشگوئی کی تمام جزئیات
لفظاًالفظاً پوری ہوئیں۔ایک انصاف پسند کے لئے ، ایک روحانی لحاظ سے بینا آنکھ رکھنے والے کے لئے یہی ایک پیشگوئی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی بہت بڑی دلیل ہے۔تین دن بعد 20 فروری آنے والی ہے۔آج میں اس حوالے سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے
اپنے الفاظ میں بیان کردہ کچھ اقتباسات پیش کروں گا جو روح حق سے مشرف ہونے کے حوالے سے آپ کی ذات
میں پیشگوئی پورے ہونے پر روشنی ڈالتے ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ کو 1914ء میں اللہ تعالیٰ نے خلافت کے منصب پر فائز فرمایا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں پیشگوئی مصلح موعود کی تمام باتیں اس وقت بھی لوگوں کو پوری ہوتی نظر آتی
تھیں اور علمائے جماعت اور افراد جماعت کی اکثریت یہ سمجھتی تھی کہ آپ ہی مصلح موعود ہیں۔لیکن حضرت مصلح موعودؓ
نے خود اس بات کا اعلان نہ کیا یہاں تک کہ 1944ء کا سال آیا۔یعنی آپ کے خلافت کے تیس سال پورے ہو گئے۔اس
کے بعد آپ نے اپنی ایک رؤیا کی بناء پر اعلان کیا کہ میں ہی مصلح موعود ہوں۔یہ بھی فرمایا کہ میری طبیعت کے لحاظ سے
خطبات مسرور جلد 15
70
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017
یہ مجھ پر بڑا گراں گزرتا ہے، بڑا بوجھ ہے کہ یہ اعلان کروں اور رؤیا کا سارا حوالہ بھی تفصیل سے بیان کروں۔بلکہ آپ
نے یہ بھی کئی جگہ فرمایا ہے کہ اپنی طبیعت کے لحاظ سے میں اپنی رؤیا اور الہامات بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہوں
لیکن بعض حالات کی وجہ سے بعض بتانے بھی پڑتے ہیں۔بہر حال آپ کو پہلے بھی جماعت کے افراد کی طرف سے، علماء کی طرف سے کہا جاتا تھا کہ آپ اعلان کریں
کہ آپ مصلح موعودؓ ہیں لیکن آپ یہی فرماتے رہے کہ اعلان کی ضرورت نہیں۔اگر میں مصلح موعود ہوں اور
پیشگوئی مجھ پر پوری ہو رہی ہے تو ٹھیک ہے کسی دعوے کی کیا ضرورت ہے۔لوگوں کو جواب دیتے ہوئے آپ نے
ایک دفعہ یہ بھی فرمایا کہ : " امت مسلمہ میں مجددین کی جو فہرست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دکھانے کے بعد
شائع ہوئی ہے ان میں سے کتنے ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا ہو ؟"
آپ فرماتے ہیں کہ : " میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا ہے کہ مجھے تو اور نگ زیب بھی
اپنے زمانہ کا مجد د نظر آتا ہے مگر کیا اس نے کوئی دعویٰ کیا ہے؟ عمر بن عبد العزیز کو مجد د کہا جاتا ہے۔کیا ان کا کوئی دعویٰ
ہے؟" آپ فرماتے ہیں کہ " پس غیر مامور کے لئے دعویٰ ضروری نہیں۔دعویٰ صرف مامورین کے متعلق پیشنگوئیوں
میں ضروری ہے۔غیر مامور کے صرف کام کو دیکھنا چاہئے۔اگر کام پورا ہوتا نظر آجائے تو پھر اس کے دعویٰ کی کیا
ضرورت ہے ؟ اس صورت میں تو وہ انکار بھی کرتا جائے تو ہم کہیں گے کہ وہی اس پیشگوئی کا مصداق ہے۔اگر عمر بن
عبد العزیز مجد د ہونے سے انکار بھی کرتے تو ہم کہہ سکتے تھے کہ وہ اپنے زمانہ کے مجدد ہیں کیونکہ مجدد کے لئے کسی
دعویٰ کی ضرورت نہیں۔دعویٰ صرف اُن مجددین کے لئے ضروری ہے جو مامور ہوں۔ہاں جو غیر مامور اپنے زمانہ میں
گرتے ہوئے اسلام کو کھڑا کرے ، دشمن کے حملوں کو توڑ دے اسے چاہے پتا بھی نہ ہو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ مجد د ہے۔ہاں مامور مجد دو ہی ہو سکتا ہے جو دعویٰ کرے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا۔"
آپ فرماتے ہیں " پس میری طرف سے مصلح موعود ہونے کے دعوی کی کوئی ضرورت نہیں اور مخالفوں
کی ایسی باتوں سے گھبراہٹ کی بھی ضرورت نہیں۔اس میں کوئی ہتک کی بات نہیں۔اصل عزت وہی ہوتی ہے جو
خدا تعالی کی طرف سے ملتی ہے چاہے دنیا کی نظروں میں انسان ذلیل سمجھا جائے۔اگر وہ خدا تعالیٰ کے راستہ پر چلے تو
اس کی درگاہ میں وہ ضرور معزز ہو گا اور اگر کوئی شخص جھوٹ سے کام لے کر اپنے غلط دعویٰ کو ثابت بھی کر دے اور
اپنی چستی یا چالاکی سے لوگوں میں غلبہ بھی حاصل کر لے تو خدا تعالیٰ کی درگاہ میں وہ عزت حاصل نہیں کر سکتا اور
جسے خدا تعالیٰ کے دربار میں عزت حاصل نہیں وہ خواہ ظاہری لحاظ سے کتنا معزز کیوں نہ سمجھا جائے اس نے کچھ کھویا
ہی ہے حاصل نہیں کیا اور آخر ایک دن وہ ذلیل ہو کر رہے گا۔"
خطبات مسرور جلد 15
71
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017
آپ فرماتے ہیں کہ " پس دینی و دنیوی کاموں میں ہمیشہ سچ کو اختیار کرو۔" آپ نے فرمایا کہ " جو "
شخص سچ
کے لئے نقصان اٹھاتا ہے وہ دراصل فائدے میں رہتا ہے۔" (خطبات محمود جلد 21 صفحہ : 60-61)
پس ایک اصولی بات بھی اس سلسلے میں آپ نے بیان فرما دی کہ جس سچائی کے ساتھ خدا تعالیٰ ہے،
جس کو اللہ تعالیٰ سچا سمجھتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت سے بھی ظاہر ہو جاتی ہے۔ضروری نہیں ہے کہ اس کے
لئے دعویٰ یا اعلان کیا جائے۔ہاں اگر اللہ تعالیٰ چاہے کہ اعلان ہو تو اس کا اعلان بھی ہو جاتا ہے۔پس اگر کسی کو
پر کھنا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق کام یعنی دین کا کام کر رہا ہے یا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو پھر اسے
خدا تعالی کی تائیدات کے حوالے سے پر کھنا چاہئے۔لیکن بہر حال جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا کہ جب اللہ تعالیٰ
نے آپ کو کہا کہ دعویٰ کریں تو پھر آپ نے اعلان بھی کر دیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اب واضح کر دیا ہے اور اب میں
اعلان بھی کرتاہوں کہ میں ہی پیشگوئی مصلح موعود کا مصداق ہوں۔اس اعلان پر جہاں ایک طرف تو افراد جماعت
خوش تھے وہاں غیر مبائعین جو تھے انہوں نے اعتراض بھی شروع کر دیئے۔چنانچہ 1945ء کے جلسہ سالانہ کی
دوسرے دن 27 تاریخ کی تقریر میں آپ نے اس کا ذکر کرتے ہوئے خاص طور پر مولوی محمد علی صاحب کے بیان
کے حوالے سے بیان فرمایا۔آپ فرماتے ہیں کہ : " جب سے میں نے مصلح موعود ہونے کا اعلان کیا ہے مولوی محمد علی صاحب نے ویسے
ہی اعتراض کرنے شروع کر دیئے ہیں جیسے مولوی ثناء اللہ صاحب کیا کرتے تھے۔میں خواب یا الہام سناتا ہوں اور اللہ
تعالیٰ کے اعلام کی بناء پر اعلان کرتا ہوں لیکن مولوی محمد علی صاحب نہ تو مقابل پر کوئی خواب یا الہام پیش کرتے ہیں اور
نہ ہی وہ پیش کر سکتے ہیں کیونکہ وہ سارا زور لگا کر اپنا تیس سالہ پرانا ایک الہام پیش کر سکے ہیں۔مگر وہ بھی واقعات کی رو
سے غلط نکلا ہے۔پس جب الہام ہو ا ہی نہیں تو وہ الہام پیش کیسے کریں۔اب سوائے اعتراضوں کے ان کے پاس کوئی چیز
نہیں۔اگر وہ اعتراض بھی نہ کریں تو مقابلہ کس طرح کریں۔حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ، حضرت عیسی کے دشمن
اس بات کا تو انکار نہیں کر سکتے تھے کہ الہام ہوتا ہی نہیں کیونکہ ان سے پہلے انبیاء کو الہام ہو تا تھا اور وہ اس بات کے
قائل تھے۔اس لئے ان انبیاء کا انکار کرنے والے اس بات کا انکار نہ کر سکتے تھے کہ الہام کوئی چیز نہیں ہے۔اپنی بات کو
درست ثابت کرنے کے لئے اور ان انبیاء کا مقابلہ کرنے کے لئے یہ کہتے تھے کہ ان کے الہام خود ساختہ ہیں۔اسی طرح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں نے بھی یہی کہا کہ ان کے الہام خود ساختہ ہیں۔اگر عیسائیوں اور یہودیوں کا
یہ قول درست تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ سلم کی وحی نعوذ باللہ خود ساختہ تھی۔اللہ تعالیٰ کی غیرت کا تقاضا یہ تھا کہ وہ ان کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر الہام کر دیتا
تا مفتریوں کی قلعی کھل جاتی " اور واضح ہو جاتا۔" لیکن اللہ تعالیٰ کا ان کو الہام سے محروم رکھنا بتاتا ہے کہ
خطبات مسرور جلد 15
72
طبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی حق پر تھے اور آپ کے دشمن یہودی اور عیسائی ناحق پر تھے۔اسی طرح
آج مولوی محمد علی صاحب یہ کہتے ہیں کہ میرے الہام جھوٹے ہیں لیکن کیوں اللہ تعالیٰ ان کو میرے مقابل پر
بچے الہام نہیں کر دیتا تا دنیا پر واضح ہو جائے کہ مولوی صاحب حق پر ہیں اور میں ناحق پر ہوں۔"
آپ فرماتے ہیں کہ "حیرت کی بات ہے کہ ایک شخص دن رات اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو گمراہ کرے اور دن
رات اس کے بندوں کو فریب اور دغا بازی سے غلط راستے کی طرف لے جائے لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کو غیرت نہ
آئے۔اگر اللہ تعالیٰ کو غیرت نہیں آتی تو اس کی وجہ سوائے اس کے یقیناً اور کوئی نہیں کہ اللہ تعالیٰ یہ جانتا ہے کہ
مولوی صاحب اس کے قرب سے بہت دور ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو الہام نہیں کیا۔پس سچائی کے مقابلے
میں ابتداء سے انکار ہو تا رہا ہے۔یہ سلسلہ ابتداء سے چلتا آیا ہے اور چلتا چلا جائے گا۔"
(انوار العلوم جلد نمبر 18 صفحہ 240-241)
یعنی سچائی کے مقابلے پر مخالفین کا سلسلہ۔پس اعتراض کرنے والے اعتراض تو ہمیشہ کرتے چلے آئے
ہیں لیکن اس کو ر ڈ کرنے کے لئے مقابل پر کوئی چیز پیش نہیں کرتے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر کر سکتے ہیں کہ ہم
اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر اپنے الہام یا خوا ہیں یار و یا پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کو پتا ہے کہ پکڑ ہو گی۔اب میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعض الہامات اور کشوف ورڈ یاء کا ذکر کر تاہوں جو
آپ نے اپنے مصلح موعود ہونے کے اعلان کے موقع پر بیان فرمائے تھے۔آپ فرماتے ہیں کہ : "سب سے پہلی چیز جو اس منصب کی طرف اشارہ کرتی ہے وہ میرا ایک الہام ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں مجھے ہوا اور میں نے جاکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کو بتا
دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو اپنے الہامات کی کاپی میں لکھ لیا۔وہ الہام میں نے بارہا سنایا ہے۔" آپ
لوگوں کو بتارہے ہیں "پہلے میں اسے صرف خلافت کے متعلق سمجھتا تھا لیکن اب میر اذہن اس طرف منتقل ہوا ہے کہ
اس الہام میں میرے اس منصب کی طرف اشارہ تھا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے ملنے والا تھا۔وہ الہام یہ تھا کہ
اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ يقينًا اللہ تعالیٰ تیرے متبعین کو تیرے
منکروں پر قیامت تک غالب رکھے گا۔" آپ فرماتے ہیں کہ " اس میں ایک لطیف اشارہ ہے۔ایک بہت باریک
اشارہ ہے " جو پیشگوئی کے پورا ہونے کی ترتیب پر دلالت کرتا ہے اور وہ یہ کہ یہ وہ الہام ہے جو حضرت مسیح ناصری کو
ہوا اور جس کا قرآن کریم میں بھی ذکر آتا ہے مگر وہاں یہ الفاظ ہیں۔وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ (آل عمران : 56)۔اور یہاں یہ الہام ہے کہ اِنَّ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِیمَةِ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت مسیح ناصری کا دعویٰ موسوی سلسلہ کی آخری نبوت کا تھا اور
خطبات مسرور جلد 15
73
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017
اس قسم کے دعوے کے متعلق پہلے لوگوں کی مخالفت ضروری ہوتی ہے۔پھر ایک لمبے عرصے کے بعد وہ اس نبی پر
ایمان لاتے ہیں لیکن مصلح موعود کی پیشگوئی کے مورد کو چونکہ اللہ تعالیٰ پہلے خلیفہ بنانا چاہتا تھا اور خلیفہ کو معا" فوری
طور پہ " بنی بنائی جماعت مل جاتی ہے اس لئے یہاں جَاعِلُ الَّذِینَ والے حصے کی ضرورت نہیں تھی۔حضرت مسیح
کے عہدہ والا نبی تو جب بھی لوگوں کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کرتا ہے لوگ اسے سنتے ہی کہنے لگ جاتے ہیں۔جھوٹا
جھوٹا۔کوئی ابو بکر جیسی صفت رکھنے والا انسان ہوا اور اس نے مان لیا تو یہ علیحدہ بات ہے ورنہ عام طور پر ایسا نبی جب
اپنی نبوت کا اعلان کرتا ہے ساری دنیا اسے جھوٹا قرار دینے لگ جاتی ہے۔خو در سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ابتدا
میں صرف تین لوگ ایمان لائے لیکن خلیفہ کو پہلے دن ہی ایک جماعت مانتی ہے۔پس اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمَ الْقِيمَةِ- فرما کر اللہ تعالیٰ نے اس طرف اشارہ فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ تم کو ایک دن بنی بنائی
جماعت دے دے گا اور پھر اس جماعت کا تعلق تمہارے ساتھ مضبوط کرتا چلا جائے گا یہاں تک کہ ایک دن وہ تمہاری
جماعت ظلتی طور پر کہلائے گی اور کچھ لوگ تمہارے مخالف بھی ہوں گے مگر تمہاری بیعت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ
قیامت تک تمہارے منکروں پر غلبہ دے گا اور یہ غلبہ تمہارے امام بنتے ہی شروع ہو جائے گا۔اور جَاعِلُ الَّذِينَ
اتَّبَعُوك والے حصے کی ضرورت نہیں ہو گی کہ تم انتظار کرو کہ لوگ کب ایمان لاتے ہیں یا اکثر لوگ مخالفتیں کریں،
فتوے لگائیں، مضحکہ اڑائیں، تحقیر و تذلیل کی کوشش کریں، مٹانے اور برباد کرنے کی تدبیریں کریں اور دنیا کے ایک
سرے سے لے کر دوسرے سرے تک طوفانِ مخالفت امڈ آئے بلکہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بنی بنائی جماعت کے اکثر حصہ کو تیرے " یعنی مصلح موعودؓ کو " سپر د کر دے گا اور جس دن یہ جماعت تیرے سپر دہو
گی اسی دن سے تجھے ماننے والوں کا تیرے مخالفوں پر غلبہ شروع ہو جائے گا۔"
آپ فرماتے ہیں " چنانچہ دیکھ لو ایسا ہی ہوا۔حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی جماعت کو تو تین سو سال
کے بعد غلبہ حاصل ہوا لیکن یہاں اللہ تعالیٰ نے جس وقت خلافت کے مقام پر مجھے کھڑا کیا اس کے چند ہفتوں کے
اندر ہی وہ لوگ جو میرے بالمقابل کھڑے ہوئے تھے اور میرے عہدہ کے منکر تھے یعنی پیغامی ، اللہ تعالیٰ نے ان پر
مجھے اور میرے ساتھیوں کو غلبہ دینا شروع کر دیا اور یہ غلبہ خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز بڑھتا چلا جارہا ہے۔پیغامی آج کہہ رہے ہیں کہ ایک خواب پر انحصار کیا گیا " یعنی وہ رؤیا جس کی بنیاد پہ آپ نے مصلح موعود ہونے کا اعلان
کیا تھا کہ اس پر انحصار کر کے آپ کہتے ہیں کہ مصلح موعود ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ "حالانکہ وہ بھی خواب نہیں
کیونکہ اس میں الفاظ ہیں۔مگر یہ الہام جو میں نے اوپر لکھا ہے یہ تو الہام ہے اور چالیس سالہ پرانا ہے۔اللہ تعالی نے
خبر دی کہ میں ایک جماعت کا امام ہوں گا۔کچھ حصہ میری مخالفت کرے گا۔اکثر میرے ساتھ مل جائیں گے اور
انہیں اللہ تعالیٰ قیامت تک دوسروں پر غلبہ دے گا "جو خلافت کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔" یہ جو فرمایا کہ تیرے
خطبات مسرور جلد 15
74
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017
ماننے والوں کو تیرے کافروں پر اللہ تعالیٰ قیامت تک غلبہ دے گا اس میں اسی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک
دن مجھے ظلتی طور پر نبیوں کا یعنی مسیح ناصری اور مسیح محمدی کا نام دینے والا ہے کیونکہ خلیفہ کی جماعت اس کی زندگی
تک ہوتی ہے۔وفات کے بعد صرف نبیوں کی جماعت یا ان کے اظلال کی جماعت چلتی ہے۔اسی طرح كَفَرُوا کے
الفاظ نے بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے کہ خلافت کے بعد مجھے ایک اور رتبہ ملنے والا ہے جو بعض نبیوں کے ظل کے
طور پر ہو گا۔سُبْحَانَ اللهِ لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ " (خطبات محمود۔جلد 25 صفحہ 87 تا89)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ "دوسرے مجھے ایک کشف ہوا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی
میں ہی میں نے دیکھا تھا وہ بھی اسی مقام پر دلالت کرتا ہے۔میں نے دیکھا کہ میں اس کمرہ سے نکل رہا ہوں جس میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رہتے تھے اور باہر صحن میں آیا ہوں۔وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تشریف رکھتے ہیں۔اس وقت کوئی شخص یہ کہہ کر مجھے ایک پارسل دے گیا ہے کہ یہ کچھ تمہارے لئے ہے اور کچھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ہے۔کشفی حالت میں جب میں اس پارسل پر لکھا ہو اپتادیکھتا ہوں تو
وہاں بھی مجھے دو نام لکھے ہوئے نظر آتے ہیں اور پتا اس طرح درج ہے کہ محی الدین اور معین الدین کو ملے۔" آپ
فرماتے ہیں کہ "میں کشف میں سمجھتا ہوں کہ ان میں سے ایک نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے اور
دوسرا نام میرا ہے۔اس وقت چونکہ میں بچہ تھا اور حضرت محی الدین صاحب ابن عربی کا نام میں نے سنا ہو ا نہیں تھا،
صرف اور نگ زیب کے متعلق میں جانتا تھا کہ ان کا نام محی الدین تھا۔اس لئے میں نے اس وقت سمجھا کہ محی الدین
سے مراد میں ہوں اور حضرت معین الدین چشتی چونکہ ہندوستان میں ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں اس لئے میں
نے سمجھا کہ معین الدین سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔لیکن بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ
حضرت محی الدین صاحب ابن عربی بھی ایک بہت بڑے بزرگ ہوئے ہیں تو میں نے سمجھا کہ محی الدین سے مراد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں جنہوں نے دین کو زندہ کیا اور معین الدین سے مراد میں ہوں جس نے
دین کی اعانت کی۔پس دین کو زندہ کرنے والے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور دین کی نصرت اور
اعانت کرنے والا میں ہوں جیسے ماں بچہ جنتی ہے اور دایہ دودھ پلاتی ہے۔" (خطبات محمود جلد 25 صفحہ 89-90)
پھر تیسر ا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ " تیسرا الہام جو مجھے اسی رنگ میں ہوا لیکن حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد۔وہ یہ ہے کہ اعْمَلُوا ال دَاوُدَ شُكْرًا(سبا:14)۔اے آل داود ! تم
اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ اس کے احکام پر عمل کرو۔اس الہام کے ذریعہ اعملُوا کہہ کر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے منشاء
پر پوری طرح عمل کرنے کا حکم دیا ہے اور آل داؤد کہ کر اللہ تعالیٰ نے مجھے حضرت سلیمان علیہ السلام سے مشابہت دی
ہے۔حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بعد خلیفہ ہوئے تھے اور ان کے بیٹے بھی تھے۔"
آپ فرماتے ہیں " مجھے یاد ہے اس وقت یہ الہام اتنے زور سے ہوا کہ کتنی دیر تک مجھ پر اس الہام کے نازل
خطبات مسرور جلد 15
75
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017
ہونے کی کیفیت تازہ رہی اور یہ الہام اتنا واضح تھا کہ باوجود یکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس وقت فوت ہو
چکے تھے جب میں اپنے بعض ہم عمروں سے سیر میں اس کا ذکر کر رہا تھا " تو " یکدم میرے ذہن سے آپ کی وفات کا
خیال نکل گیا اور مجھے جوش پیدا ہوا کہ میں دوڑ کر جاؤں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جاکر اس کا ذکر کروں۔"
(خطبات محمود۔جلد 25 صفحہ 90)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ "چوتھی شہادت اس رؤیا کی تصدیق "جو رؤیا اللہ تعالیٰ نے مصلح موعود ہونے کی
دکھائی " میرا یہ کشف ہے کہ میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیت الدعا میں بیٹھا دعا کر رہا
ہوں کہ یکدم مجھ پر ظاہر کیا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابراہیم تھے۔پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر
ظاہر کیا گیا کہ اس امت میں اور بھی کئی ابراہیم ہوئے ہیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول کے متعلق بتایا گیا کہ آپ بھی
ابراہیم ہیں اور آپ کا نام مجھے ابراہیم ادھم بتایا گیا۔ادھم ایک بادشاہ تھے جو بادشاہت کو چھوڑ کر تصوف کی طرف متوجہ
ہو گئے تھے۔پس مجھے بتایا گیا کہ حضرت خلیفہ اول ابراہیم ادھم ہیں۔پھر مجھے بتایا گیا کہ ایک ابراہیم تم بھی ہو۔"
(خطبات محمود۔جلد 25 صفحہ 90)
پھر پانچویں شہادت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ "پانچویں شہادت جو اس بارے میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے قریب مجھے ملی یہ ہے کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں
دیکھا کہ ایک گھنٹی بجی ہے اور اس کی آواز ایسی ہے جیسے پیتل کا کوئی کٹورا ہو اور اسے کسی چیز سے ٹھکوریں تو اس میں
سے ٹن کی آواز پیدا ہوتی ہے اس گھنٹی میں سے بھی ٹن کی آواز آئی مگر وہ آواز ایسی سریلی اور لطیف ہے کہ یوں
معلوم ہوتا ہے کہ سارے جہان کی موسیقی کی لذت اس میں بھر دی گئی ہے۔یہ آواز بڑھتی گئی ، بڑھتی گئی یہاں تک
کہ تمام جو میں متشکل ہو کر ایک فریم بن گئی۔" آسمان پر پھیل گئی۔فضا میں پھیل گئی اور ایک فریم کی شکل میں آ
گئی۔" جیسے تصویر کا فریم ہوتا ہے۔پھر میں نے دیکھا کہ اس فریم میں ایک تصویر نمودار ہوئی جو کسی نہایت ہی حسین
اور خوبصورت وجود کی ہے۔پھر وہ تصویر بلنی شروع ہوئی اور تھوڑی دیر کے بعد یکدم اس میں سے کود کر ایک وجود
میرے سامنے آگیا جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ خدا کا فرشتہ ہے اور اس نے مجھے کہا آؤ میں تم کو سورہ فاتحہ کا
درس دوں۔چنانچہ اس نے مجھے سورہ فاتحہ کا درس دینا شروع کر دیا اور دیتا گیا، دیتا گیا، دیتا گیا یہاں تک کہ وہ اياك
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کی تفسیر شروع کرنے لگا تو کہنے لگا کہ آج تک جتنے مفسر ہوئے ہیں ان سب نے مَالِكِ
يَوْمِ الدِّین تک تفسیر لکھی ہے لیکن میں تمہیں اس کے آگے بھی تفسیر بتاتا ہوں چنانچہ اس نے ساری سورۂ فاتحہ کی
تفسیر مجھے پڑھادی۔جب میری آنکھ کھلی تو رؤیا میں اس فرشتہ نے جو باتیں مجھے بتائیں تھیں ان میں سے کچھ باتیں مجھے
یاد تھیں لیکن میں نے ان کو نوٹ نہ کیا اور بعد میں میں خود بھی ان کو بھول گیا۔جب صبح میں نے اپنی اس رؤیا کا
حضرت خلیفہ اول سے ذکر کیا اور یہ بھی کہا کہ خواب میں فرشتے نے جو باتیں بتائیں تھیں ان میں سے بعض آنکھ کھلنے
خطبات مسرور جلد 15
اور یہ
76
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 فروری 2017
پر مجھے یاد تھیں لیکن صبح اٹھنے پر وہ بھی میرے ذہن میں سے نکل گئیں تو حضرت خلیفہ اول خفا ہو کر کہنے لگے کہ تم نے
اتنا علم ضائع کر دیا۔ان کو نوٹ کر لینا چاہئے تھا۔" فرماتے ہیں کہ "مگر وہ دن گیا اور آج کا دن آیا سورہ فاتحہ سے خدا
تعالیٰ ہمیشہ ہی مجھے نئے نئے نکات سمجھاتا ہے۔چنانچہ اب بھی اس رؤیا کے بعد جب میں نے توجہ کی کہ جماعت کی
اصلاح اور اسلامی نظام کی فوقیت ثابت کرنے کے لئے کون سا واضح پروگرام ہو سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے سورہ فاتحہ
سے ہی ایک نہایت واضح اور مکمل پروگرام بتایا جس پر چل کر اسلام ایسی ترقی حاصل کر سکتا ہے کہ دشمن اس کو دیکھ
کر حیران رہ جائے اور اسلامی تمدن کی فوقیت کا اعتراف کئے بغیر اس کے لئے کوئی چارہ کار نہ رہے۔اس پروگرام کے
مطابق ان تمام غلطیوں کا بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ازالہ ہو سکتا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد مسلمان نظام اسلام اور اس کے تمدنی احکام کو سمجھنے میں کر چکے ہیں۔"جو غلطیاں بعد میں مسلمانوں نے کی تھیں"
سب کچھ خدا تعالیٰ نے سورہ فاتحہ کے ذریعہ سے ہی مجھے سمجھا دیا اور اس رؤیا کی اصل تعبیر یہ تھی کہ میرے
قوائے باطنیہ میں سورۃ فاتحہ کا علم خصوصاً اور فہم قرآن کا عموماً رکھ دیا گیا ہے جو وقتاً فوقتاً الہام باطنی کے ساتھ
ضرورت کے مطابق ظاہر ہو تا رہے گا۔"
(خطبات محمود۔جلد 25 صفحہ 90-92)
پھر آپ نے یہ بھی بیان فرمایا کہ " جس وقت جماعت میں اختلاف پیدا ہوا اللہ تعالیٰ نے مجھے الہاماً بتایا کہ
لَنُمَزّ قَنَّهُمْ۔ہم ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔اس وقت یہ لوگ " جو جماعت کو چھوڑ کر گئے تھے " اپنے آپ کو
95 فیصدی کہا کرتے تھے مگر اب ان کی کیا حالت ہے خدا نے ان کو اس پیشگوئی کے مطابق حقیقت میں ٹکڑے ٹکڑے
کر دیا ہے۔چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب نے اپنی وفات سے پہلے لکھا کہ مرزا محمود نے ہمارے متعلق جو الہام شائع
کیا تھا وہ بالکل پورا ہو گیا ہے اور ہم واقعہ میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ہیں۔" (خطبات محمود جلد 25 صفحہ :93)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ " خلاصہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے متعدد دفعہ مجھ پر اپنے غیب کو ظاہر کر کے اس پیشگوئی کو
سچا کر دیا ہے کہ مصلح موعود خدا تعالیٰ کی روح حق سے مشرف ہو گا۔یہ اللہ تعالیٰ کے نشانات ہیں جو اس نے میرے ذریعہ
سے ظاہر فرمائے ہیں"۔یہ آپ فرماتے ہیں اور پیشگوئی کی تو لمبی تفصیل ہے۔(خطبات محمود جلد 25 صفحہ:93-94) اور
بہر حال آئندہ دنوں میں جماعتوں میں اس پیشگوئی کے حوالے سے جلسے بھی ہوں گے افراد جماعت کو
ان میں زیادہ سے زیادہ شامل ہونا چاہئے۔ایم ٹی اے پر بھی پروگرام آرہے ہیں، انہیں سنا چاہئے تا کہ اس پیشگوئی
کا گہرائی میں علم بھی ہو۔اس پیشگوئی میں بیشمار نشانات ہیں۔بلکہ بعض نے پچاس، پچپن، ساٹھ نکالے ہیں۔آپ
نے جو خصوصیات بیان کی ہیں اور اس پیشگوئی کی جو تفصیلات بیان ہوئی ہیں وہ تمام نشانات جو ہیں بڑی شان سے
حضرت مصلح رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں پورے ہوئے ہیں۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 مارچ2017ء تا 16 مارچ 2017ء جلد 24 شمارہ 10 صفحہ 05 تا07)