مخالفتوں اور مظالم پر صبر کرنے اور دعاؤں سے کام لینے کی تاکیدی ہدایات

خطبات مسرور جلد 15
212
19
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017ء بمطابق 12 ہجرت 1396 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة - إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِينَ (البقرة : 154)
اے وہ لو گو جوایمان لائے ہو ( اللہ سے) صبر اور صلوۃ کے ساتھ مددمانگو۔یقینا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔انسان کی زندگی میں بہت سے مسائل آتے ہیں جن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ذاتی طور پر بہت سی دنیاوی
مشکلات میں سے انسان گزرتا ہے۔ایسے حالات آتے ہیں جہاں سوائے صبر کے اور کوئی چارہ نہیں ہو تا۔مال، اولاد
اور دنیاوی چیزوں کا نقصان ہوتا ہے۔یا تو دنیا دار روپیٹ کر ایسے حالات میں یہ نقصان برداشت کر لیتا ہے اور اکثر
میں تو یہ برداشت نہیں ہوتا کیونکہ اس برداشت کرنے میں بھی ایک دنیا دار جیسے برداشت کر رہا ہوتا ہے کئی کفریہ
کلمات اور اللہ تعالیٰ سے شکوے کے الفاظ منہ سے نکل جاتے ہیں۔یا بعض ایسے ہوتے ہیں جو دنیاوی نقصانوں کو
برداشت نہ کرتے ہوئے بعض دفعہ دماغی توازن ہی کھو بیٹھتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے بھی ہوتے ہیں
جن کو صرف اس لئے جان، مال کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے یا ذ ہنی اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے یا جسمانی اذیتیں مار
دھاڑ کی صورت میں برداشت کرنی پڑتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کو مانتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کسی نبی اور
اللہ تعالیٰ کے فرستادے پر وہ لوگ ایمان لانے والے ہوتے ہیں۔گویا ان کے دنیاوی مالی نقصان بھی خدا تعالیٰ کی
خاطر ہوتے ہیں۔جانی نقصان بھی خدا تعالیٰ کے لئے ہوتے ہیں۔لیکن وہ اس سب نقصان سے بغیر کسی شکوے کے
گزر جاتے ہیں۔ہاں اللہ تعالیٰ سے دعا ضرور کرتے ہیں کہ اے اللہ ! اب جبکہ ہم پر یہ سب کچھ تیرے بھیجے ہوئے کو
ماننے کی وجہ سے وارد کیا جا رہا ہے تو ہمارے صبر کی طاقتوں کو بھی بڑھا اور خود ہی ہماری مدد کو آ اور ان ظالموں کے
ظلموں سے ہمیں بچا۔تیری خاطر جس امتحان سے ہم گزر رہے ہیں اس میں ثبات قدم بھی عطا فرما۔دوسری دنیا تو انبیاء کی تاریخ پڑھتی ہے یا سنتی ہے، دوسرے مسلمان قرآن کریم میں انبیاء اور ان کے

خطبات مسرور جلد 15
213
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
ماننے والوں کی باتیں پڑھتے اور سنتے ہیں اور ابتدائی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے واقعات اور ان کی
مظلومیت کی باتیں پڑھتے ہیں یا اپنے علماء سے سنتے ہیں لیکن احمدی مسلمان وہ ہیں جو مسیح محمدی کو ماننے کی وجہ
سے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کو ماننے کی وجہ سے، اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے آنے والے اللہ تعالیٰ
کے فرستادے پر ایمان لانے کی وجہ سے عملاً اس حالت سے گزر رہے ہیں جو دوسروں کے لئے شاید مذہبی مظالم کے
پرانے واقعات اور داستانیں ہوں۔بعض اور گروہ اور فرقے بھی یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم بھی مذہب کی وجہ سے مخالفتوں اور دشمنیوں کا سامنا کر
رہے ہیں لیکن یہ سب لوگ یہ جماعتیں یا گر وہ جو ہیں، وہ موقع ملنے پر اپنے مخالفین اور دشمنوں سے اسی طرح ظلم کر
کے بدلہ بھی لے لیتے ہیں جس طرح کے ظلم ان پر ہوئے ہوتے ہیں لیکن احمدی ہی ہیں جو مومن ہونے کا نمونہ
دکھاتے ہوئے، قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیتے ہوئے، ظلموں پر صبر کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتے ہیں اور
اس سے مدد مانگتے ہیں۔پس احمدی مسلمانوں میں اور دنیا کے دوسرے لوگوں میں یہ ایک بہت بڑا فرق ہے۔ہم وہ لوگ ہیں اور ہمیں ایسا ہونا چاہئے کیونکہ ہم نے مسیح موعود کو مانا ہے، جو دنیاوی آزمائشوں اور
مخالفین کی دشمنیوں کی وجہ سے نہ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑنے والے ہیں، نہ اپنے ایمان سے پیچھے ہٹنے والے ہیں۔ہم اس بات کا ادراک رکھنے والے ہیں کہ ہمارے دکھوں کا مداوا صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ہمیں تکلیف کے
وقت دنیا داروں کے سامنے نہیں بلکہ سب طاقتوں کے مالک خدا کے سامنے جھکنا ہے۔اس سے مدد مانگی ہے۔وہی
ہے جو ہمیں ہمارے صبر اور دعا کی وجہ سے ان مشکلات سے نجات دلانے والا ہے اور نجات دلائے گا انشاء اللہ۔وہ
کبھی خالص ہو کر اپنی طرف جھکنے والوں کو خالی ہاتھ واپس نہیں کرتا۔وہ جو اس کی خاطر ، اس کی قائم کردہ جماعت کی
خاطر قربانیاں دیتے ہیں انہیں ضرور جزا دیتا ہے۔ہم تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر عمل کرنے
والے ہیں اور اس کا ادراک رکھنے والے ہیں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن کا معاملہ بھی عجیب
ہے۔اس کا تمام معاملہ خیر پر مشتمل ہے اور یہ مقام صرف مومن کو حاصل ہے۔اگر اس کو کوئی خوشی پہنچتی ہے تو یہ
اس پر شکر بجالاتا ہے، الحمد للہ پڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے تو یہ امر اس کے لئے خیر کا موجب
ہوتا ہے اور اگر اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو یہ صبر کرتا ہے تو یہ امر بھی اس کے لئے خیر کا موجب بن جاتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الزهد والرقائق باب المؤمن امره كله خير حدیث 7500)
اللہ تعالیٰ کے راستہ میں بڑی تکلیفیں پہنچنا یا بڑی بڑی تکلیفیں پہنچنا اور اس پر صبر اور دعا بندے کو خیر کا
موجب بناتے ہی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ تو اپنے بندوں کو نواز نے والی وہ ہستی ہے جو چھوٹی سے چھوٹی تکلیف جو مومن
کو پہنچتی ہے اس پر بھی اسے نوازے بغیر نہیں چھوڑتا۔چنانچہ اس بات کو بیان فرماتے ہوئے ایک موقع پر

خطبات مسرور جلد 15
214
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو جو بھی تھکاوٹ ، بیماری، بے چینی، تکلیف اور غم پہنچتا ہے یہاں
تک کہ اگر اس کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس کی بعض خطائیں معاف کر دیتا ہے۔(صحيح البخاري كتاب المرضى باب ما جاء في كفارة المرض حديث 5641)
پس یہ ہے ہمارا وہ رحیم و کریم خداجو ایک مومن کو ذرا ذراسی بات پر نوازتا ہے۔ایک صابر اور اللہ تعالیٰ
کے حضور جھکنے والے مومن کے لئے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبریاں ہی خوشخبریاں ہیں۔پھر ایک اور موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صبر اور دعا کی اہمیت بتاتے ہوئے اور اس
کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کے سلوک کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں بہنے والا قطرہ خون اور رات کے
وقت نفل پڑھتے ہوئے خشیت باری تعالیٰ کے نتیجہ میں آنکھ سے ٹپکنے والے قطرے سے زیادہ کوئی قطرہ اللہ تعالیٰ
کو پسند نہیں اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کو کوئی گھونٹ غم کے اس گھونٹ سے زیادہ پسند ہے جو انسان صبر کر کے پیتا ہے۔یعنی انسان کی مشکلات کے وقت غم کی جو حالت ہوتی ہے اس پر جب انسان صبر کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر
صبر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کو وہ صبر بے انتہا پسند آتا ہے۔اور فرمایا اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کو غصہ کے گھونٹ سے
زیادہ کوئی گھونٹ پسند نہیں ہے جو غصہ دبانے کے نتیجہ میں انسان پیتا ہے۔غصہ کرنے والا گھونٹ نہیں، غصہ
دبانے والا گھونٹ اللہ تعالی کو پسند ہے۔(مصنف ابن ابی شیبه جلد 8 صفحه 141 كتاب الزهد باب ما ذكر عن نبينا الله في الزهد حديث 108 مطبوعه دارالفکر بیروت)
بہت سے مواقع آتے ہیں انسان غصہ دباتا ہے، صبر کرتا ہے اور صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر صبر کرتا ہے تو
اس سے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا بنتا ہے۔بس چاہے ذاتی معاملات ہوں جن کی وجہ سے کسی سے نقصان
پہنچ رہا ہو یا جماعتی معاملات ہوں اگر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے، اگر اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا ہے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اصول بیان فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنا اور صبر کا مظاہرہ کرنا اللہ تعالیٰ کا
قرب دلاتا ہے۔اور ایک روایت میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے مقرب بندوں کے لئے بڑی غیرت رکھتا ہے اور
دشمن کو پکڑتا ہے جو اس کو تکلیف اور نقصان پہنچانے والے ہوتے ہیں۔(صحيح البخارى كتاب الرقاق باب التواضع حديث 6502)
پس جس معاملے کو اللہ تعالیٰ اپنے ہاتھ میں لیوے اس کو بندے کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کیا ضرورت ہے۔بلکہ یہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی طرف جھکنے والوں اور صبر کرنے والوں کے دشمنوں سے بدلہ لیتا ہے بلکہ ایک موقع پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب بندے پر ظلم کیا جائے اور وہ صبر سے کام لے تو اللہ تعالیٰ اسے عزت
بخشتا ہے۔(سنن الترمذی ابواب الزهد باب ما جاء مثل الدنيا مثل اربعة نفر حديث 2325)
اور جسے خدا تعالیٰ عزت بخشے اس سے بڑا ایک بندے کے لئے کیا اعزاز ہو سکتا ہے۔پس آجکل جماعت

خطبات مسرور جلد 15
215
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
احمدیہ کے افراد پر مختلف ممالک میں جو سختی، پریشانی اور تکلیف کے حالات ہیں اس پر ہمارا کام ہے کہ صبر اور دعا کے
ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد مانگتے ہوئے اس کے آگے جھکیں۔وہی ہے جو ائمۃ الکفر کو پکڑ کر ہمیں ان سے بچانے کی، ان
کے مکروں سے بچانے کی، ان کی تدبیروں سے بچانے کی سب سے زیادہ طاقت رکھتا ہے اور جماعت کی تاریخ میں ہم
یہی دیکھتے آئے ہیں کہ دشمن اپنی تمام تر طاقتوں اور وسائل کے باوجو د بھی ناکام و نامراد ہی ہوا ہے اور جماعت کا قدم
آگے ہی بڑھتا چلا گیا ہے۔مشکلات اور تکلیفوں کے دور سے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو بھی گزرنا پڑا اور
ان سے گزر کر ہی پھر کامیابیاں ملیں تو ہم کیا چیز ہیں جو بغیر کسی تکلیف برداشت کئے کامیابیاں حاصل کر لیں گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس تکلیف دہ دور کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ :
" 13 برس کا زمانہ کم نہیں ہوتا۔اس عرصہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے جس قدر دکھ اٹھائے ان
کا بیان بھی آسان نہیں ہے۔قوم کی طرف سے تکالیف اور ایذا رسانی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جاتی تھی۔"
فرمایا کہ " اور ادھر اللہ تعالیٰ کی طرف صبر و استقلال کی ہدایت ہوتی تھی۔" ایک طرف تو قوم تکلیفوں پر
تکلیفیں
دیئے چلی جارہی ہے دوسری طرف اللہ تعالیٰ کا حکم یہ تھا کہ صبر کرو اور استقلال دکھلاؤ۔فرماتے ہیں کہ " اور بار بار
حکم ہو تا تھا کہ جس طرح پہلے نبیوں نے صبر کیا ہے تو بھی صبر کر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کمال صبر کے
ساتھ ان تکالیف کو برداشت کرتے تھے اور تبلیغ میں سست نہ ہوتے تھے بلکہ قدم آگے ہی پڑتا تھا۔" فرمایا " اور
اصل یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صبر پہلے نبیوں کا سانہ تھا کیونکہ وہ تو ایک محدود قوم کے لئے مبعوث
ہو کر آئے تھے اس لئے ان کی تکالیف اور ایذارسانیاں بھی اسی حد تک محدود ہوتی تھیں۔لیکن اس کے مقابلہ
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صبر بہت ہی بڑا تھا کیونکہ سب سے اول تو اپنی ہی قوم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
مخالف ہو گئی اور ایذارسانی کے درپے ہوئی اور پھر عیسائی بھی دشمن ہو گئے۔"
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 198-199)
پس جب ہم اس شخص کی بیعت میں آکر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ
کے لئے آیا ہے اور تمام مذاہب پر اسلام کی برتری ثابت کرنے کے لئے آیا ہے اور مسلمانوں کی بھی جو فرقہ بندیاں
ہیں انہیں ختم کر کے ایک ہاتھ پر جمع کر کے امت واحدہ بنانے کے لئے آیا ہے تو ہمیں بھی اپنوں اور غیروں، سب کی
مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر تو اس وقت دنیا کے اکثر ممالک میں کھل کر اس طرح مخالفت نہیں کرتے جس
طرح اسلام کے پہلے دور میں مسلمانوں کو ان مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا۔بلکہ یہ لوگ جو غیر مسلم ہیں اگر وہ مخالفت

خطبات مسرور جلد 15
216
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
کرتے ہیں تو بڑے طریقے سے اور بڑا سوچ سمجھ کر اسلام پر حملے کرنے کے ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں جو یہ کہہ
سکیں کہ دیکھو ہم نے ظلم کوئی نہیں کیا۔لیکن مخالفتیں بہر حال کر رہے ہیں۔ان لوگوں کا دفاع بھی ہم نے اسی
طریقے سے کرنا ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جو ہتھیار اسلام کے مخالفین اسلام کو ختم
کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں وہی ہم نے کرنے ہیں۔اور وہ لٹریچر اور تبلیغ کا ہتھیار ہے۔(ماخوذ از چشمه معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 93)
جب غیر مسلم دنیا میں اسلام پھیلنا شروع ہو گا تو پھر غیر مسلم ممالک بھی جماعت کی مخالفت کریں گے۔جب وہ دیکھیں گے کہ یہاں کے مقامی لوگ بھی اسلام قبول کر رہے ہیں بلکہ بعض جگہ ایسے واقعات ہو بھی جاتے
ہیں۔شروع میں بعض چرچوں نے بڑی خوش دلی سے ہمیں اپنے فنکشن کرنے کے لئے جگہ دی لیکن جب دیکھا کہ
لوگوں کا رجحان اس طرف بڑھ رہا ہے تو مخالفت شروع ہو گئی اور دینے سے انکار کر دیا۔ان کو پتالگ رہا ہے کہ یہ
اسلام جو حقیقی اسلام ہے، جماعت احمدیہ جس کی تبلیغ کرتی ہے اور پھیلا رہی ہے یہ ایک وقت میں غلبہ حاصل کرلے
گا اور یہ مقدر ہے کہ حقیقی اسلام جماعت احمدیہ کے ذریعہ سے ہی پھیلنا ہے لیکن اس وقت ملاں جو ہے، مسلمان
لوگ جو ہیں اور مسلمانوں کے مُلاں اپنے منبر کے چھن جانے کے خوف سے ہر جگہ مخالفت میں پیش پیش ہیں۔اسی
طرح ظلم کر رہے ہیں جس طرح پرانے زمانے میں مذاہب پر کئے گئے۔سیاستدان بھی اس خوف سے کہ مُلاں کے
پیچھے چلنے والا ووٹر ہمارے ہاتھ سے نہ جاتارہے ، ووٹ اور سستی شہرت کے لئے ان کے پیچھے چلتے ہیں ورنہ ان لوگوں
کو تو مذہب کی الف ب کا بھی پتہ نہیں۔اکثریت شاید نماز بھی نہ پڑھتی ہو بلکہ شاید ہی کبھی جمعہ کی نماز پہ آتے ہوں
اور عید کی نماز پڑھنے والے ہوں۔لیکن اسلام کی غیرت کے نام پر احمدیوں پر حملے ضرور کرتے ہیں یا اسمبلیوں میں
قانون پاس کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان میں بھی آجکل آزاد کشمیر میں پاکستانی مُلاں کے زیر اثر وہاں کا ملاں بھی اور وہاں کے سیاستدان بھی
احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی قرار داد کشمیر اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں بلکہ پیش ہوئی ہے۔بہر حال یہ لوگ جو کچھ
بھی کرنا چاہیں کر لیں۔پاکستان کی اسمبلی نے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دے کر کیا حاصل کر لیا؟ کون سی جماعت کی
ترقی رک گئی ؟ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت تو نئی سے نئی وسعتوں کو حاصل کرتی چلی جارہی ہے۔لیکن افراد جماعت
کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ صبر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد کے لئے دعا کرنا اور اس کے آگے جھکنا، اپنی نمازوں اور عبادتوں
کی حفاظت کرناہر احمدی کا فرض ہے اور یہی چیز جو ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مزید وارث بنائے گی۔پھر الجزائر میں مخالفت ہے جیسا کہ گزشتہ خطبوں میں کئی دفعہ میں ذکر کر چکا ہوں۔احمدیت کی وجہ سے کئی
لوگ جیل میں ہیں جن کو ایک سال سے تین سال تک کی سزادی گئی ہے۔درجنوں احمدیوں کی سزاؤں کے اعلان ہو چکے

خطبات مسرور جلد 15
217
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
ہیں۔ابھی تک جیل میں تو نہیں بھیج لیکن کسی وقت بھی پکڑ کر ان کو جیل میں بھیجا جا سکتا ہے۔مختلف قسم کی پابندیاں
صرف اس لئے عائد ہیں کہ وہاں بھی مُلاں کو احمدیت کی ترقی کھٹک رہی ہے اور ان سے یہ برداشت نہیں ہو رہا۔اسی طرح بنگلہ دیش میں مسلسل مخالفت چلتی رہتی ہے۔انڈونیشیا میں چلتی ہے۔عرب ممالک میں چلتی
ہے۔لیکن گزشتہ دنوں بنگلہ دیش میں ایک جگہ جس کا نام شوھاگی ہے۔ضلع میمن سنگھ کا یہ قصبہ ہے۔یہاں کی ہماری
مسجد پر مولویوں نے حملہ کیا اور ہمارے مربی مستفیض الرحمن صاحب کو چاقوؤں کے وار کر کر کے ، خنجروں کے وار
کر کے شدید زخمی کر دیا۔اتنے کاری اور شدید وار چاقو کے ساتھ یا خنجر کے ساتھ کئے کہ سارا جسم ان کا چھلنی کر دیا۔پیٹ میں بھی ایسی جگہ وار ہوئے۔کہتے ہیں کہ ان کا گردہ بھی باہر آگیا۔گردن پر وار تھے۔بس شہ رگ کٹنے سے بیچ
گئی۔لیکن دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ ہر جگہ سے خون کے فوارے نکل رہے تھے۔بہر حال پولیس موقع پر پہنچ گئی۔وہ آئی اور حملہ آوروں سے نکال کر انہیں لے گئی اور ہسپتال پہنچایا۔جماعت کے افراد بھی پہنچ گئے۔خدام فوراً پہنچے
جنہوں نے خون دیا۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا کہ میڈیکل ایڈ پہنچ گئی۔ہسپتال پہنچ گئے جہاں اچھے ڈاکٹر بھی تھے اور
اچھا علاج بھی ہو تا رہا۔کئی گھنٹے کا ان کا آپریشن ہوا۔بہر حال کل تک کی جو اطلاع ہے اس کے مطابق stable تو ہیں
لیکن ابھی حالت خطرے سے باہر نہیں۔گو کہ تھوڑی سی ہوش میں بھی آگئے ہیں اور ہوش میں آنے کے بعد بول تو
نہیں سکتے تھے لیکن کاغذ قلم لے کر انہوں نے لکھ کر جو باتیں کی ہیں اس میں بھی یہی لکھ کر دیا کہ فلاں مربی صاحب
کی حفاظت کا انتظام رکھیں کیونکہ ان کو بھی خطرہ ہے یا اپنے والدین کی فکر کا اظہار کیا اور اس تکلیف میں سے گزرنے
کے باوجو د بھی ایک مومن کی شان ہے کہ دوسروں کی فکر ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی بھی
عطا فرمائے اور کامل اور جلد شفا عطا فرمائے۔بہر حال مخالفتوں کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے ہی ہمیں یہ بتا دیا تھا کہ
اگر احمدیت قبول کی ہے تو ان سختیوں سے بھی گزرنا پڑے گا۔چنانچہ ایک موقع پر اس بات کو بیان فرماتے ہوئے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
" ہماری جماعت کے لئے بھی اسی قسم کی مشکلات ہیں جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت
مسلمانوں کو پیش آئے تھے۔چنانچہ نئی اور سب سے پہلی مصیبت تو یہی ہے کہ جب کوئی شخص اس جماعت میں
داخل ہوتا ہے تو معأ دوست، رشتہ دار اور برادری الگ ہو جاتی ہے یہاں تک کہ بعض اوقات ماں باپ اور بھائی
بہن بھی دشمن ہو جاتے ہیں۔السلام علیکم تک کے روادار نہیں رہتے اور جنازہ پڑھنا نہیں چاہتے۔اس قسم کی بہت
سی مشکلات پیش آتی ہیں۔" فرمایا کہ "میں جانتا ہوں کہ بعض کمزور طبیعت کے آدمی بھی ہوتے ہیں اور ایسی
مشکلات پر وہ گھبرا جاتے ہیں۔لیکن یاد رکھو کہ اس قسم کی مشکلات کا آنا ضروری ہے۔تم انبیاء ورسل سے زیادہ

خطبات مسرور جلد 15
218
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
نہیں ہو۔ان پر اس قسم کی مشکلات اور مصائب آئیں اور یہ اسی لئے آتی ہیں کہ خدا تعالیٰ پر ایمان قوی ہو اور پاک
تبدیلی کا موقعہ ملے۔دعاؤں میں لگے رہو۔پس یہ ضروری ہے کہ تم انبیاء ورسل کی پیروی کرو اور صبر کے طریق
کو اختیار کرو۔تمہارا کچھ بھی نقصان نہیں ہوتا۔وہ دوست جو تمہیں قبولِ حق کی وجہ سے چھوڑتا ہے وہ سچا دوست
نہیں ہے۔" اس کی وجہ سے فکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ تمہارا سچا دوست نہیں ہے "ور نہ چاہئے تھا کہ
تمہارے ساتھ ہو تا۔تمہیں چاہئے کہ وہ لوگ جو محض اس وجہ سے تمہیں چھوڑتے اور تم سے الگ ہوتے ہیں کہ
تم نے خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ان سے دنگا یا فساد مت کرو بلکہ ان کے لئے
غائبانہ دعا کرو۔" ہمارا رویہ پھر بھی یہی ہو کہ دوسرے دشمنی کر رہے ہیں تو ہم نے ان کے پیچھے ان کے لئے دعا
کرنی ہے۔فرمایا یہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی وہ بصیرت اور معرفت عطا کرے جو اس نے اپنے فضل سے تمہیں
دی ہے۔تم اپنے پاک نمونہ اور عمدہ چال چلن سے ثابت کر کے دکھاؤ کہ تم نے اچھی راہ اختیار کی ہے۔"
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 203)
احمدیت قبول کر کے کوئی جرم نہیں کیا کوئی گناہ نہیں کیا کسی گند میں نہیں گئے بلکہ یہ اچھا رستہ ہے جو
تم نے اختیار کیا۔پس یہ وہ رد عمل ہے جو ان حملوں کے بعد ہم نے دکھانا ہے اور ہمیں دکھانا چاہئے۔بیشک قانونی
چارہ جوئی ہم کرتے ہیں۔دعا بھی ان کی اصلاح کے لئے کرتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی جو مجرم ہیں ان کے لئے قانونی
چارہ جوئی بھی کرتے ہیں اور کریں گے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے لیکن کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے
اور نہ چھوڑیں گے اور نہ چھوڑنا چاہئے اور ہر مصیبت اور مشکل میں اللہ تعالیٰ کے آگے ہی ہم جھکتے ہیں اور اسی
کے آگے جھکیں گے انشاء اللہ۔لیکن بعض دفعہ بعض لوگوں کے بارے میں مجھے شکایات ملتی ہیں کہ ان کو ایسی مشکلات بھی نہیں، یہاں
بیٹھے ہوئے ہیں اور یہاں ان کو تبلیغ کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔وہ بعض دفعہ براہ راست تبلیغ کرتے ہوئے بعض
لوگوں کو یا سوشل میڈیا پر مولویوں کو تبلیغ کرتے ہوئے یا بعض دفعہ ان سے مناظرہ کرتے ہوئے ایسی سخت زبان
استعمال کرتے ہیں جو احمدی کے شایان شان نہیں ہے۔اور بعض لکھنے والے مجھے لکھتے ہیں کہ احمدیوں کے منہ سے
ایسی گندی گالیاں اور ایسی گفتگو سن کر بڑی پریشانی ہوتی ہے جو ان لوگوں کے منہ سے اپنے مخالفین کے لئے، غیر
احمدی مولویوں کے لئے یا جس سے مناظرہ کر رہے ہوتے ہیں اس کے لئے نکل رہی ہوتی ہیں۔بہر حال یہ باتیں کسی
طرح بھی ایک احمدی کو زیب نہیں دیتیں۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ کہاں تک سچ ہے۔میں نے خود تو نہیں دیکھا
لیکن مجھے لکھنے والوں نے لکھا کہ جب ایسی گفتگو ہوتی ہے تو احمدیوں کے مقابلہ میں غیر احمدیوں کی زبان زیادہ نرم ہوتی
ہے۔اگر تو یہ بات سچ ہے تو پھر میں ایسے احمدیوں سے کہوں گا کہ بہتر ہے وہ تبلیغ نہ کیا کریں۔یہ تبلیغ ان کو اللہ تعالی کا

خطبات مسرور جلد 15
219
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
قرب دلانے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب بنانے والی ہو گی۔جیسا کہ حدیث میں بیان ہوا ہے اللہ تعالیٰ کو
تو صبر اور غصہ کا گھونٹ پینے والا پسند ہے۔ہم تو اعلان ہی یہ کرتے ہیں کہ غصہ آتا ہی انہیں ہے جن کے پاس کوئی
دلیل نہ ہو۔پس اگر ہمارے پاس دلیل ہے تو غصہ کا پھر کوئی جواز نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس بات کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
"دیکھو میں اس امر کے لئے مامور ہوں کہ تمہیں بار بار ہدایت کروں کہ ہر قسم کے فساد اور ہنگامہ کی
جگہوں سے بچتے رہو اور گالیاں سن کر بھی صبر کرو۔بدی کا جواب نیکی سے دو اور کوئی فساد کرنے پر آمادہ ہو تو بہتر ہے
کہ تم ایسی جگہ سے کھسک جاؤ اور نرمی سے جواب دو۔بارہا ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص بڑے جوش کے ساتھ مخالفت
کرتا ہے اور مخالفت میں وہ طریق اختیار کرتا ہے جو مفسدانہ طریق ہو جس سے سننے والوں میں اشتعال کی تحریک ہو۔لیکن جب سامنے سے نرم جواب ملتا ہے اور گالیوں کا مقابلہ نہیں کیا جاتا تو خود اسے شرم آجاتی ہے۔تو ہمارے لئے
تو یہ تعلیم ہے کہ گالیاں بھی ہیں تو نرمی سے جواب دو۔فرمایا کہ "خود اسے شرم آجاتی ہے اور وہ اپنی حرکت پر نادم
اور پشیمان ہونے لگتا ہے۔کئی دفعہ ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جن مخالفین کی نیک فطرت تھی ان کو شرم آئی۔فرمایا کہ "میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ صبر کو ہاتھ سے نہ دو۔صبر کا ہتھیار ایسا ہے کہ تو پوں سے وہ کام نہیں نکلتا جو
صبر سے نکلتا ہے۔صبر ہی ہے جو دلوں کو فتح کر لیتا ہے۔یقین یا د رکھو کہ مجھے بہت ہی رنج ہوتا ہے جب میں یہ سنتا
ہوں کہ فلاں شخص اس جماعت کا ہو کر کسی سے لڑا ہے۔اس طریق کو میں ہر گز پسند نہیں کرتا اور خدا تعالیٰ بھی
نہیں چاہتا کہ وہ جماعت جو دنیا میں ایک نمونہ ٹھہرے گی وہ ایسی راہ اختیار کرے جو تقویٰ کی راہ نہیں ہے۔بلکہ میں
تمہیں یہ بھی بتادیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ یہاں تک اس امر کی تائید کرتا ہے کہ اگر کوئی شخص اس جماعت میں ہو کر صبر
اور برداشت سے کام نہیں لیتا تو وہ یاد رکھے کہ وہ اس جماعت میں داخل نہیں ہے۔"
فرمایا کہ "نہایت کار اشتعال اور جوش کی یہ وجہ ہو سکتی ہے " اگر کوئی بہت زیادہ غصہ دلائے اور جس سے
جوش پیدا ہو یا اشتعال پیدا ہو تو اس کی یہی وجہ ہو سکتی ہے " کہ مجھے گندی گالیاں دی جاتی ہیں۔تو اس معاملہ کو خدا
کے سپر د کر دو۔تم اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔میرا معاملہ خدا پر چھوڑ دو۔تم ان گالیوں کو سن کر بھی صبر اور برداشت
سے کام لو۔تمہیں کیا معلوم ہے کہ میں ان لوگوں سے کس قدر گالیاں سنتا ہوں۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گندی گالیوں
سے بھرے ہوئے خطوط آتے ہیں اور کھلے کارڈوں میں گالیاں دی جاتی ہیں۔بے رنگ خطوط آتے ہیں جن کا محصول
بھی دینا پڑتا ہے اور پھر جب پڑھتے ہیں تو گالیوں کا طومار ہوتا ہے۔ایسی فحش گالیاں ہوتی ہیں کہ میں یقیناً جانتا ہوں
کہ کسی پیغمبر کو بھی ایسی گالیاں نہیں دی گئی ہیں اور میں اعتبار نہیں کرتا کہ ابو جہل میں بھی ایسی گالیوں کا مادہ ہو۔لیکن یہ سب کچھ سننا پڑتا ہے۔جب میں صبر کرتا ہوں تو تمہارا فرض ہے کہ تم بھی صبر کرو۔درخت سے بڑھ کر تو

خطبات مسرور جلد 15
220
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
شاخ نہیں ہوتی۔تم دیکھو کہ یہ کب تک گالیاں دیں گے۔آخر یہی تھک کر رہ جائیں گے۔ان کی گالیاں، ان کی
شرارتیں اور منصوبے مجھے ہر گز نہیں تھکا سکتے۔اگر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہو تا تو بیشک میں ان کی گالیوں
سے ڈر جاتا۔لیکن میں یقیناً جانتا ہوں کہ مجھے خدا نے مامور کیا ہے پھر میں ایسی خفیف باتوں کی کیا پر واکر وں۔یہ کبھی
نہیں ہو سکتا۔تم خو د غور کرو کہ اُن کی گالیوں نے کس کو نقصان پہنچایا ہے ؟ ان کو یا مجھے ؟ ان کی جماعت گھٹی ہے اور
میری بڑھی ہے۔اگر یہ گالیاں کوئی روک پیدا کر سکتی ہیں تو " جس زمانے میں آپ نے لکھا۔فرمایا کہ اس وقت " دو
لاکھ سے زیادہ جماعت کس طرح پیدا ہو گئی۔" اور آج ان گالیوں کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں 209
ملکوں میں جماعت قائم ہے۔فرمایا کہ " یہ لوگ ان میں سے ہی آئے ہیں یا کہیں اور سے ؟۔یہ جو گالیاں دینے والے تھے انہی لوگوں
میں سے یہ لوگ آئے ہیں اور جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔" انہوں نے مجھ پر کفر کے فتوے لگائے لیکن اس فتوئی
کفر کی کیا تاثیر ہوئی ؟ جماعت بڑھی۔"کفر کے فتووں کا نتیجہ کیا نکلا؟ کہ جماعت بڑھ گئی۔"اگر یہ سلسلہ منصوبہ بازی
سے چلایا گیا ہو تا تو ضرور تھا کہ اس فتویٰ کا اثر ہوتا۔" اس جماعت کو بنانے کا اگر میرا کوئی منصوبہ ہو تا تو فتووں کا اثر
ہو تا لیکن کوئی اثر نہیں ہوا۔فرمایا " اور میری راہ میں وہ فتویٰ کفر بڑی بھاری روک پیدا کر دیتا۔لیکن جو بات خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہو انسان کا مقدور نہیں ہے کہ اسے پامال کر سکے۔جو کچھ منصوبے میرے مخالف کئے جاتے ہیں
پہچان کرنے والوں کو حسرت ہی ہوتی ہے۔میں کھول کر کہتا ہوں کہ یہ لوگ جو میری مخالفت کرتے ہیں ایک
عظیم الشان دریا کے سامنے جو اپنے پورے زور سے آرہا ہے اپنا ہاتھ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اس سے رک
جاوے۔مگر اس کا نتیجہ ظاہر ہے کہ وہ رک نہیں سکتا۔یہ ان گالیوں سے روکنا چاہتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ کبھی
نہیں رکے گا۔" فرمایا " کیا شریف آدمیوں کا کام ہے کہ گالیاں دے۔میں ان مسلمانوں پر افسوس کرتا ہوں۔"
فرمایا میں ان مسلمانوں پر افسوس کرتا ہوں کہ یہ کس قسم کے مسلمان ہیں جو ایسی بے باکی سے زبان کھولتے ہیں۔میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایسی گندی گالیاں میں نے تو کبھی کسی چوڑے چمار سے بھی نہیں سنی ہیں جو
ان مسلمان کہلانے والوں سے سنی ہیں۔ان گالیوں میں یہ لوگ اپنی حالت کا اظہار کرتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں
کہ وہ فاسق و فاجر ہیں۔خدا تعالیٰ ان کی آنکھیں کھولے اور ان پر رحم کرے۔"
( ملفوظات جلد 7 صفحہ 203 تا 205)
پس ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ اگر یہ صحیح ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض احمدی چڑ کر غلط رنگ میں اور سختی سے
ان لوگوں کے جواب دیتے ہیں تو غلط کرتے ہیں۔اس طرح ہم صرف یہ ایک گناہ نہیں کر رہے بلکہ اس گناہ کے بھی
مر تکب ہو رہے ہیں کہ نئی نسل کو بھی احمدیت سے دور کر رہے ہیں۔بعض نوجوانوں میں خیال پیدا ہو تا ہے کہ

خطبات مسرور جلد 15
221
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
ہمارے پاس دلیل نہیں تھی شاید اس لئے ہم سختی سے جواب دے رہے ہیں حالانکہ یہ غلط ہے۔جیسا کہ میں نے کہا
تھا کہ گالیوں کا جواب گالیوں سے دینے کا مطلب ہی یہ ہے کہ ہمارے پاس دلیل نہیں ہے۔پس ایسے لوگوں کو فوری
طور پر اپنے رویے بدلنے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار بار مختلف طریقوں سے ہمیں سمجھایا کہ ہمیں صبر کا دامن
پکڑے رہنا چاہئے اور اس وقت بھی میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں۔میں یہ بار بار اس لئے رکھ رہا ہوں تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم سب پر واضح ہو جائے۔فرمایا کہ :
یہ مجھے گالیاں دیتے ہیں لیکن میں اُن کی گالیوں کی پرواہ نہیں کرتا اور نہ اُن پر افسوس کرتاہوں کیونکہ
وہ اس مقابلہ سے عاجز آگئے ہیں اور اپنی عاجزی اور فروما ئیگی کو بجز اس کے نہیں چھپاسکتے کہ گالیاں دیں۔دلیل ان
کے پاس رہی نہیں۔عاجز آچکے ہیں اور اس لئے دلیل نہ ہونے کی وجہ سے وہ گالیاں دیتے ہیں۔فرمایا کہ "کفر کے
فتوے لگائیں۔جھوٹے مقدمات بنائیں اور قسم قسم کے افتراء اور بہتان لگائیں۔وہ اپنی ساری طاقتوں کو کام میں لا کر
میرا مقابلہ کر لیں اور دیکھ لیں کہ آخری فیصلہ کس کے حق میں ہوتا ہے۔میں ان کی گالیوں کی اگر پر واہ کروں تو وہ
اصل کام جو خدا تعالیٰ نے مجھے سپر د کیا ہے رہ جاتا ہے۔اس لئے جہاں میں ان کی گالیوں کی پرواہ نہیں کرتا میں اپنی
جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان کو مناسب ہے کہ ان کی گالیاں سن کر برداشت کریں اور ہر گز ہر گز گالی کا جواب
گالی سے نہ دیں کیونکہ اس طرح پر برکت جاتی رہتی ہے۔وہ صبر اور برداشت کا نمونہ ظاہر کریں اور اپنے اخلاق
دکھائیں۔یقیناً یا در کھو کہ عقل اور جوش میں خطرناک دشمنی ہے۔جب جوش اور غصہ آتا ہے تو عقل قائم نہیں رہ سکتی۔لیکن جو صبر کرتا ہے اور بردباری کا نمونہ دکھاتا
ہے اس کو ایک نور دیا جاتا ہے جس سے اس کی عقل و فکر کی قوتوں میں
ایک نئی روشنی پیدا ہو جاتی ہے اور پھر نور سے نور پیدا ہوتا ہے۔غصہ اور جوش کی حالت میں چونکہ دل و دماغ تاریک
ہوتے ہیں اس لئے پھر تاریکی سے تاریکی پیدا ہوتی ہے۔"
(ملفوظات جلد 3 صفحہ 180)
پس اگر عقل و فکر کی قوتوں میں اضافہ کرنا ہے ، دل و دماغ میں نور پیدا کرنا ہے تو غصہ اور جوش کو ہمیں ہر
وقت دبانے کی ضرورت ہے تبھی اللہ تعالیٰ کے فضل مزید بڑھیں گے۔جماعت احمدیہ کی ترقی کسی جوش اور غضب
کے ظاہر کرنے سے نہیں ہوئی۔اب تک جو ترقی ہو رہی ہے یہ تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اس نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو غلبہ دینا ہے۔پس جب غلبہ اس نے دینا ہے اور اس کام میں برکت اس نے ہی ڈالنی ہے جو ہم
تبلیغ کا بھی اور دوسرا کرتے ہیں تو پھر ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہمیں ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی زندگی گزارنی چاہئے

خطبات مسرور جلد 15
222
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
جس میں آپ نے فرمایا کہ :
" دنیوی لوگ اسباب پر بھروسہ کرتے ہیں۔" ظاہری چیزوں پر بھروسہ کرتے ہیں "مگر اللہ تعالیٰ اس
بات کے لئے مجبور نہیں ہے کہ اسباب کا محتاج ہو۔کبھی چاہتا ہے تو اپنے پیاروں کے لئے بلا اسباب بھی کام کر دیتا ہے
اور کبھی اسباب پیدا کر کے کرتا ہے اور کسی وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ بنے بنائے اسباب کو بگاڑ دیتا ہے۔" فرمایا غرض
اپنے اعمال کو صاف کرو۔" ہمیں نصیحت فرمائی کہ اپنے اعمال کو صاف کرو اور خدا تعالیٰ کا ہمیشہ ذکر کر و اور غفلت نہ
کرو۔جس طرح بھاگنے والا شکار جب ذراست ہو جاوے تو شکاری کے قابو میں آجاتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے ذکر
سے غفلت کرنے والا شیطان کا شکار ہو جاتا ہے۔" پس یہ مثال سامنے رکھو کہ جہاں شکار جو شکاری سے ڈر کے دوڑتا
ہے اگر سست ہو تو شکاری کے قابو میں آجاتا ہے۔اسی طرح انسان اگر اپنی عبادتوں میں ، دعاؤں میں ، اللہ تعالیٰ سے
مدد مانگنے میں غفلت کرے گا تو پھر شیطان کا شکار ہو سکتا ہے۔فرمایا کہ " تو بہ کو ہمیشہ زندہ رکھو۔" یہ ضرور یاد رکھو کہ
تو بہ کو ہمیشہ زندہ رکھو اور کبھی مردہ نہ ہونے دو۔" استغفار بہت زیادہ کیا کرو کیونکہ جس عضو سے کام لیا جاتا ہے
وہی کام دے سکتا ہے اور جس کو بیکار چھوڑ دیا جاوے پھر وہ ہمیشہ کے واسطے ناکارہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح تو بہ کو بھی
متحرک رکھو تا کہ وہ بیکار نہ ہو جاوے۔"
فرمایا کہ " اگر تم نے سچی توبہ نہیں کی تو وہ اس بیچ کی طرح ہے جو پتھر پر بویا جاتا ہے۔اور اگر وہ سچی توبہ
ہے تو وہ اس بیچ کی طرح ہے جو عمدہ زمین میں بویا گیا ہے اور اپنے وقت پر پھل لاتا ہے۔" فرمایا کہ " آجکل اس تو بہ
میں بڑی بڑی مشکلات ہیں۔۔۔" وہاں قادیان میں آئے ہوئے کچھ لوگوں کو آپ یہ نصیحت فرمارہے تھے کہ جب تم
یہاں سے جاؤ گے تو تمہیں بہت کچھ لوگوں سے سننا پڑے گا۔لوگ بڑی باتیں کریں گے کہ تم نے ایک مجذوم،
کافر ، دجال وغیرہ کی بیعت کی ہے۔فرمایا کہ " ایسا کہنے والوں کے سامنے جوش ہر گز مت دکھانا۔ہم تو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے صبر کے واسطے مامور کئے گئے ہیں۔اس لئے چاہئے کہ تم ان کے لئے دعا کرو کہ خدا تعالیٰ ان کو بھی
ہدایت دے۔اور جیسے کہ تم کو امید ہے کہ وہ تمہاری باتوں کو ہر گز قبول نہ کریں گے تم بھی ان سے منہ پھیر لو۔"
فرمایا " ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار ، توبہ، دینی علوم کی واقفیت، خدا تعالیٰ کی عظمت کو مد نظر رکھنا اور
پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا ہیں۔نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ہے۔جب نماز پڑھو تو اس میں دعا کرو اور غفلت نہ
کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الہی کے متعلق ہو خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو ، بچو۔"
(ملفوظات جلد 5 صفحہ 303)
پس ہمارا کام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کریں اور اس کے حکموں پر چلنے کی کوشش ہمیشہ کرتے
رہیں۔اس کی راہ میں قربانیوں کو صبر اور استقامت سے برداشت کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں صبر اور دعا کے

خطبات مسرور جلد 15
223
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 مئی 2017
ساتھ اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کے انعاموں کو حاصل
کرنے والے رہیں۔نماز کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرم پی پی ناظم الدین صاحب آف پینگاڈی کیرالہ ،
انڈیا کا ہے جو 3 مئی کو ٹرین کے حادثے میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔اپنی کار پر جارہے تھے کہ
وہاں ایکسیڈنٹ ہو گیا۔قرآن کریم کی نمائش کے حوالے سے ایک میٹنگ سے واپس آرہے تھے تو یہ حادثہ پیش آیا۔بڑے مخلص انسان تھے۔ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے اور قادیان کے اجتماعات اور جلسہ سالانہ اور شوریٰ
وغیرہ میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے تھے۔بڑے ایکٹو ممبر تھے۔اس وقت ضلعی سیکرٹری مال کی حیثیت
سے بھی ان کو کام کی توفیق ملی۔وفات کے وقت بھی بطور نائب صدر انصار اللہ بھارت خدمات انجام دے رہے
تھے۔یہ بڑالمبا عرصہ دبئی میں رہے اور وہاں کے پہلے امیر جماعت کے طور پر انہوں نے خدمت کی توفیق پائی۔ان
کے بڑے وسیع تعلقات تھے اور ان تعلقات کو ہمیشہ جماعت کے لئے انہوں نے استعمال کیا۔جماعتی نظام کی بے انتہا پابندی کرنے والے اور اپنے ساتھیوں سے بھی پابندی کرواتے تھے۔عبادت
کرنے والے، قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے، بڑے منکسر المزاج، بڑی نفیس طبیعت کے یہ مالک تھے۔اور
لوگوں کو بڑا فائدہ پہنچانے والے نافع الناس وجود تھے۔بچوں کی بھی بڑے اچھے انداز میں تربیت کی۔ہمیشہ نیکی کی
تعلیم دیتے، تلقین کرتے اور خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے۔مرحوم موصی بھی تھے۔ان کی ایک بیٹی
یہاں بھی رہتی ہے اور ایک بیٹا ان کا دبئی میں ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی
ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے اور خلافت اور جماعت سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 جون 2017ء تا 08 جون 2017ء جلد 24 شمارہ 22 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی