آنحضرت ﷺ کا ارفع و اعلیٰ مقام اور آپ کی کامل اتباع
خطبات مسرور جلد 15
505
42
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20اکتوبر2017
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 20 / اکتوبر 2017ء بمطابق 20/ اخاء1396 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک حوالہ پڑھا تھا جس میں آپ
نے مسلمانوں کی عمومی حالت کے بارے میں فرمایا تھا کہ اگر ان کی یہ حالت نہ ہو گئی ہوتی اور وہ حقیقت اسلام سے بکلی
ڈور نہ جا پڑے ہوتے تو پھر میرے آنے کی ضرورت کیا تھی۔ان لوگوں کی ایمانی حالتیں بہت کمزور ہو گئی ہیں اور وہ
اسلام کے مفہوم اور مقصد سے محض ناواقف ہیں۔پھر آگے آپ نے یہ بھی فرمایا تھا اس کا پہلے ذکر نہیں ہوا تھا کہ
" یہ لوگ سمجھتے نہیں کہ ہم میں کون سی بات اسلام کے خلاف ہے۔ہم لَا إِلهَ إِلَّا اللہ کہتے ہیں۔" یعنی
مسلمان عمومی طور پر سمجھتے ہیں کہ ہم لَا اِلهَ اِلَّا الله کہتے ہیں " اور نمازیں بھی پڑھتے ہیں اور روزے کے دنوں میں
روزے بھی رکھتے ہیں اور زکوۃ بھی دیتے ہیں۔" آپ فرماتے ہیں کہ " مگر میں کہتا ہوں کہ ان کے تمام اعمال اعمالِ
صالحہ کے رنگ میں نہیں ہیں۔۔۔ورنہ اگر یہ اعمال صالحہ ہیں تو پھر ان کے پاک نتائج کیوں پیدا نہیں ہوتے ؟ اعمال
صالحہ تو تب ہو سکتے ہیں کہ وہ ہر قسم کے فساد اور ملاوٹ سے پاک ہوں لیکن ان میں یہ باتیں کہاں ہیں ؟"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 343)
آج ہم دیکھتے ہیں تو سب سے زیادہ فساد کی حالت مسلمان ممالک میں ہے۔مسلمان گروہوں میں ہے۔ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے پر سرگرم ہیں۔ہر ایک لا إِلهَ إِلَّا اللہ تو پڑھتا ہے اور دوسرے لا إِلهَ إِلَّا الله
پڑھنے والے کا خون کرتا ہے۔اس کا حق مارتا ہے۔کسی بھی ذریعہ سے اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، کیا
یہی قرآن کریم کی تعلیم ہے جس پر یہ لوگ عمل کر رہے ہیں؟ کیا یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہے جس کی
یہ لوگ پیروی کر رہے ہیں؟ آجکل تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہر جگہ دنیا داری غالب ہے۔اگر مذہب کا نام بھی لیتے ہیں تو
سیاست چمکانے کے لئے اور اپنے زعم میں اپنی حکومتیں قائم کرنے کے لئے یا بچانے کے لئے۔
خطبات مسرور جلد 15
506
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے بارے میں تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یہ سنہری
حروف میں لکھا جانے والا بیان ہے کہ "كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآن"
(مسند امام احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 305 حدیث 25816 مسند عائشة مطبوعه عالم الكتب العلمية بيروت 1998ء)
کہ آپ کی سیرت اور آپ کے معمولات کا پتہ کرنا ہے تو قرآن کریم آپ کی سیرت کی تفصیل ہے اسے
پڑھو۔اور یہ نمونے آپ نے اس لئے قائم فرمائے کہ آپ کو ماننے والے مومن اس پر عمل کریں۔صرف نعرے
لگانے کے لئے نہیں۔اللہ تعالیٰ نے بھی یہی فرمایا ہے کہ میرے سے حقیقی تعلق صرف لا الهَ إِلَّا اللہ کہنے سے قائم
نہیں ہو گا بلکہ میری محبت کو حاصل کرنا ہے تو پھر میرے محبوب رسول کی پیروی کرو۔اس کے اُسوہ کو اپناؤ تو میرے
پیارے بن جاؤ گے۔تمہیں وہ مقام مل جائے گا جو اللہ تعالیٰ کی قربت کا مقام ہے ورنہ تمہارے نعرے کھو کھلے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ
وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (آل عمران:32) کہ تو کہہ دے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو۔اللہ تم
سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔کیا اللہ تعالیٰ جس سے محبت کرے اس کا یہی حال ہوتا ہے جو آجکل کے مسلمانوں کا ہے۔علماء جن کو عائمہ
المسلمین عام طور پر اللہ تعالیٰ کا پیارا سمجھتے ہیں، اس کے قریب سمجھتے ہیں، وہ سب سے زیادہ دنیا میں فساد پیدا کر رہے
ہیں۔اب تو خود پاکستان میں بعض تجزیہ نگار اور کالم نویس اخباروں میں بھی لکھنے لگ گئے ہیں، دوسرے میڈیا پر بھی
کہنے لگ گئے ہیں کہ مسلمانوں کی یہ حالت ان نام نہاد علماء نے ایسی کر دی ہے۔پس اس وقت مسلمان علماء کی عمومی
حالت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ کوئی قرآن اور سنت کی حقیقت بتانے والا ہو اور وہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے
مطابق بھیج دیا ہے۔لیکن علماءنہ خود اس کی بات سننا چاہتے ہیں، نہ عوام کو سنے دیتے ہیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
آنے والے کے خلاف کفر کے فتوے دے کر ایک عمومی خوف وہر اس اور فتنہ وفساد کی صورت پیدا کر دی ہے۔یہ الزام حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ہر روز لگتا ہے کہ آپ نے نعوذ باللہ دنیاوی خواہشات کی تکمیل
اور اپنی بڑائی کے لئے جماعت کا قیام کیا ہے۔بہر حال ہم جانتے ہیں کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق تھے اور آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کی شریعت کی تجدید و تکمیل اشاعت کے لئے ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھیجا تھا۔قرآن کریم کے علوم و معارف کا
فہم و ادراک آپ کے ذریعہ سے ہی ہمیں حاصل ہوا۔آپ نے ہر موقع پر قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں ہماری
رہنمائی فرمائی۔چنانچہ اس آیت قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله کو مختلف مواقع پر مختلف
زاویوں اور معانی کے ساتھ آپ نے پیش فرمایا اور یہی وہ باتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کا قرب دلا کر ، اس کا پیارا بنا کر فتنہ و
خطبات مسرور جلد 15
507
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017
فساد کی حالت سے نکالنے والی بن سکتی ہیں۔اس کے علاوہ مسلمانوں کے لئے اپنی بقا کو قائم رکھنے کے لئے ، اپنے ملکوں
میں امن قائم رکھنے کے لئے ، اسلام کی شان و شوکت کو دنیا پر ظاہر کرنے کے لئے کوئی اور راستہ نہیں۔نیک نتائج
اس وقت قائم ہوں گے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی پیروی ہو گی ورنہ لَا اِلهَ إِلَّا اللہ کا نعرہ بھی کھوکھلا
ہے اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا نعرہ بھی کھو کھلا ہے۔اس وقت میں نے اس آیت کی تشریح میں بعض اقتباسات لئے ہیں جو آپ نے فرمائے۔ایک جگہ آپ
فرماتے ہیں کہ :
"مسلمانوں میں اندرونی تفرقہ کا موجب بھی یہی حُب دنیا ہی ہوئی ہے۔کیونکہ اگر محض اللہ تعالیٰ کی رضا
مقدم ہوتی تو آسانی سے سمجھ میں آسکتا تھا کہ فلاں فرقے کے اصول زیادہ صاف ہیں اور وہ انہیں قبول کر کے ایک
ہو جاتے۔اب جبکہ حُب دنیا کی وجہ سے یہ خرابی پید اہو رہی ہے تو ایسے لوگوں کو کیسے مسلمان کہا جا سکتا ہے جبکہ ان کا
قدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پر نہیں۔اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا تھا : قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : 32) یعنی " کہو " اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔اللہ
تعالیٰ تم کو دوست رکھے گا۔" آپ فرماتے ہیں کہ " اب اس حُب اللہ کی بجائے اور اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بجائے حُب الدنیا کو مقدم کیا گیا ہے۔کیا یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے ؟ کیا آنحضرت صلی للہ ہم دنیادار
تھے ؟ کیا وہ "انعوذ باللہ " سود لیا کرتے تھے ؟ یا فرائض اور احکام الہی کی بجا آوری میں غفلت کیا کرتے تھے ؟ کیا آپ
میں معاذ اللہ نفاق تھا ؟ مداہنہ تھا؟ دنیا کو دین پر مقدم کرتے تھے ؟ غور کر واتباع تو یہ ہے کہ آپ صلی للی نیم کے نقش
قدم پر چلو اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کیسے کیسے فضل کرتا ہے۔"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 348-349)
لیکن آجکل عملی طور پر جو مسلمانوں کی حالت ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کی جو فعلی شہادت اس کے خلاف ہے
وہ اس بات کی گواہ ہے کہ اُن کا یہ برا حال ہو رہا ہے۔ملک ملک لڑ رہے ہیں۔غیروں کے پاس جا کر ہم مسلمان
ممالک دوسرے مسلمان ممالک کے خلاف لڑنے کے لئے بھیک مانگتے ہیں۔اب گزشتہ دنوں امریکہ کے صدر نے جو ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگانے کا ایک اعلان کیا اور اس
کے اوپر کام ہو رہا ہے اس پہ سارا یورپ، یورپی یونین، دوسرے ممالک اس کے خلاف ہیں۔اور یہاں انگلستان میں
ایک انگریز کالم لکھنے والے نے لکھا کہ امریکہ کے صدر کی اس حرکت پر ساری دنیا خلاف ہے سوائے تین ممالک
ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ امریکہ بڑا اچھا کر رہا ہے۔ایک تو امریکہ خود ایک اسرائیل اور ایک سعودی عرب۔اب
سعودی عرب مسلمان ملک کے خلاف ایک غیر مسلم ملک کو جنگ کرنے کی اجازت دے رہا ہے بلکہ اس کا ساتھ
خطبات مسرور جلد 15
508
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اکتوبر 2017
دے رہا ہے۔تو یہ حالات ہیں مسلمانوں کے۔اور اسی کا نقشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کھینچا ہے کہ تم لوگ تو
پھٹے ہوئے ہو۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو کس طرح حاصل کر سکتے ہو۔اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ حقیقی نیکی انسان کس طرح کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کو انسان کس طرح
حاصل کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے انعامات سے کس طرح فیضیاب ہو سکتا ہے۔اور آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
یہ انعامات کس طرح ملے ؟ آپ کے خلاف یہ فتوے دیئے جاتے ہیں کہ نعوذ باللہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تع
سے انحراف کرنے والے ہیں۔آپ اسلام کی تعلیم سے ہی انحراف کرنے والے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ :
"میں سچ کہتا ہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ کوئی شخص حقیقی نیکی کرنے والا اور خدا تعالیٰ کی رضا کو پانے
والا نہیں ٹھہر سکتا اور ان انعام و برکات اور معارف اور حقائق اور کشوف سے بہرہ ور نہیں ہو سکتا جو اعلیٰ درجہ کے تزکیہ
بر ملتے ہیں۔" اعلیٰ درجہ کا جو تزکیہ نفس ہوتا ہے ایک مقام پر انسان پہنچتا ہے تبھی اللہ تعالیٰ سے انعامات و برکات ملتے
ہیں۔کشوف ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے مکالمہ ہوتا ہے۔فرمایا کہ "جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں کھویا نہ جائے اور اس کا ثبوت خود خدا تعالیٰ
کے کلام سے ملتا ہے : قُل اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران:32) اور خدا تعالیٰ کے
اس دعوی کی عملی اور زندہ دلیل " آپ فرماتے ہیں کہ "میں ہوں۔"
(الحکم مورخہ 17 ستمبر 1901ء جلد 5 نمبر : 34 صفحہ:1-2)
اس زمانے میں مجھ سے اللہ تعالیٰ کلام کرتا ہے اس لئے کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں
کھویا گیا۔آپ کی پیروی کی اور اللہ تعالیٰ نے پھر محبت کا سلوک کیا۔پس آپ پر الزام لگانے والوں کے الزام کہ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو گرایا ہے۔جبکہ آپ تو فرمارہے ہیں کہ جو مقام مجھے ملاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق اور محبت اور آپ کی کامل پیروی کے
ذریعہ سے ملا۔جس کو دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام گرانے والا سمجھتی ہے وہی حقیقی عاشق صادق ہے جس نے
حقیقی پیروی کی اور پھر اللہ تعالیٰ نے بھی ایسا نوازا کہ اپنے حبیب سے محبت کرنے کی وجہ سے اپنا بھی محبوب بنالیا۔اس
کامل پیروی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جو کام آپ کے سپرد فرمایا اس کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ :
" مجھے بھیجا گیا ہے تاکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کھوئی ہوئی عظمت کو پھر قائم کروں اور
قرآن شریف کی سچائیوں کو دنیا کو دکھاؤں اور یہ سب کام ہو رہا ہے۔لیکن جن کی آنکھوں پر پٹی ہے وہ اس کو
دیکھ نہیں سکتے۔"
پھر ایک جگہ اس آیت کی وضاحت فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
(ملفوظات جلد 5 صفحہ 14)
خطبات مسرور جلد 15
509
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اکتوبر 2017
" ان کو کہہ دو کہ اگر تم چاہتے ہو کہ محبوب الہی بن جاؤ اور تمہارے گناہ بخش دیئے جاویں تو اس کی ایک
ہی راہ ہے کہ میری اطاعت کرو۔" یہ جو آیت ہے اس کا ترجمہ ہے۔آپ فرماتے ہیں " کیا مطلب کہ میری پیروی
ایک ایسی شئے ہے جو رحمت الہی سے ناامید ہونے نہیں دیتی۔گناہوں کی مغفرت کا باعث ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا
محبوب بنادیتی ہے۔" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی جو ہے وہ کی جائے تو وہ گناہوں کی مغفرت کا باعث بنتی ہے
اور نہ صرف یہ بلکہ اللہ تعالیٰ کا محبوب بنادیتی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ " اور تمہارا یہ دعویٰ کہ ہم اللہ تعالیٰ سے محبت
کرتے ہیں اسی صورت میں سچا اور صحیح ثابت ہو گا کہ تم میری پیروی کرو۔" یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی
کرو۔فرماتے ہیں کہ " اس آیت سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ انسان اپنے کسی خود تراشیدہ طرز ریاضت و مشقت
اور جپ شپ سے اللہ تعالیٰ کا محبوب اور قرب الہی کا حقدار نہیں بن سکتا۔انوار و برکاتِ الہیہ کسی پر نازل نہیں ہو سکتیں جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں
کھویا نہ جاوے۔اور جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں گم ہو جاوے اور آپ کی اطاعت اور پیروی
میں ہر قسم کی موت اپنی جان پر وارد کر لے اس کو وہ نورِ ایمان۔محبت اور عشق دیا جاتا ہے جو غیر اللہ سے رہائی
دلا دیتا ہے اور گناہوں سے رستگاری اور نجات کا موجب ہوتا ہے۔اسی دنیا میں وہ ایک پاک زندگی پاتا ہے اور
نفسانی جوش و جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے نکال دیا جاتا ہے۔اسی کی طرف یہ حدیث اشارہ کرتی ہے۔"
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "أَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِن۔یعنی میں وہ مُردوں کو
اٹھانے والا ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں۔"
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 183)
روحانی مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں۔آپ کے پیچھے چلنے والے اللہ تعالیٰ کے محبوب بننے والے ہیں۔پھر ایک جگہ آپ اس کی وضاحت کرتے ہوئے مزید فرماتے ہیں کہ :
" سعادت عظمی کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک ہی راہ رکھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اطاعت کی جاوے۔جیسا کہ اس آیت میں صاف فرما دیا ہے قُل اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
الله (ال عمران:32) یعنی آؤ میری پیروی کرو تا کہ اللہ بھی تم کو دوست رکھے۔اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ
رسمی طور پر عبادت کرو۔اگر حقیقت مذہب یہی ہے تو پھر نماز کیا چیز ہے۔اور روزہ کیا چیز ہے۔خود ہی ایک بات
سے رکے اور خود ہی کرے۔" رسمی نمازیں نہیں ہیں۔نمازیں اس طرح ادا کر و جو اُن کا حق ہے۔جو ان کے
اوقات ہیں اس کی پابندی کرنی ضروری ہے اور پھر اس طرح عبادت کرو کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہوئے ہو
ور نہ تو یہ ساری رسمی عبادتیں ہیں۔فرمایا کہ "اسلام محض اس کا نام نہیں ہے۔اسلام تو یہ ہے کہ بکرے کی طرح
خطبات مسرور جلد 15
510
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 اکتوبر 2017
سر رکھ دے۔جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا مرنا، میرا جینا، میری نماز، میری قربانیاں اللہ
ہی کے لئے ہیں اور سب سے پہلے میں اپنی گردن رکھتا ہوں۔"
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 186)
پس حقیقی پیروی کرنے والے اپنی عبادتوں کے بھی معیار بلند کرتے ہیں۔پس ہم میں سے ہر ایک کو اپنا
جائزہ لینا چاہئے کہ اس لحاظ سے بھی ہمیں ضرورت ہے ورنہ ہمارا بھی پیروی کا دعویٰ کھو کھلا دعویٰ ہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل موحد ہونے کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان
ہے کہ " اے رسول تُو ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔" یہ آیت کا
ترجمہ ہے۔فرمایا کہ " اللہ تعالیٰ تم کو اپنا محبوب بنالے گا۔" فرماتے ہیں کہ "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل
اتباع انسان کو محبوب الہی کے مقام تک پہنچا دیتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کامل موحد کا نمونہ تھے۔"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 115)
یعنی اب آپ اس سے یہ استنباط کر رہے ہیں، یہ دلیل دے رہے ہیں کہ آپ کامل موحد تھے۔اس مقام
پر پہنچے ہوئے تھے جس پہ اور کوئی نہیں پہنچ سکتا۔اسی لئے عبادت کے لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہی نمونہ
ٹھہرایا جس طرح دوسرے اخلاق فاضلہ کے بارے میں۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ :
وسلم
" اللہ تعالیٰ کی محبت کامل طور پر انسان اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتا جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ و
کے اخلاق اور طرز عمل کو اپنار ہبر اور ہادی نہ بنادے۔چنانچہ خود اللہ تعالیٰ نے اس کی بابت فرمایا ہے : قُل اِن
كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحببكُمُ الله (ال عمران : 32) یعنی محبوب الہی بننے کے لئے ضروری ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی جاوے۔سچی اتباع آپ کے اخلاق فاضلہ کا رنگ اپنے اندر پیدا کرنا ہوتا ہے۔"
(ملفوظات جلد 3 صفحہ 87)
پس ایک تو عبادت کے رنگ ہیں۔ایک دوسرے اخلاق فاضلہ کے رنگ ہیں۔اور سچی اتباع کا مطلب ہی
یہی ہے کہ جو اخلاق فاضلہ ہیں جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے وہ ان میں پیدا کی جائیں جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ كَانَ خُلُقَهُ الْقُرْآن کہ آپ کے اخلاق فاضلہ اگر دیکھنے ہیں تو
قرآن کریم پڑھ لو۔وہی اس کی تفسیر ہے۔پس اس لحاظ سے بھی ہمیں قرآن کریم پڑھنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اوروں
کو کہنے سے پہلے اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مان کر ہم نے کس حد تک
قرآن کریم کو اپنادستور العمل بنایا ہے۔یہ بیعت کا حصہ بھی ہے۔سچائی کو ہم نے کس حد تک قائم کیا ہے۔انصاف کو ہم
کس حد تک قائم کرنے والے ہیں۔لوگوں کے حقوق دینے میں ہم کس حد تک کوشش کرنے والے ہیں۔پھر ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
خطبات مسرور جلد 15
511
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017
" ہر ایک شخص کو خود بخود خدا تعالیٰ سے ملاقات کرنے کی طاقت نہیں ہے اس کے واسطے واسطہ ضرور ہے
اور وہ واسطہ قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اس واسطے جو آپ کو چھوڑتا ہے وہ کبھی بامراد نہ
ہو گا۔انسان تو دراصل بندہ یعنی غلام ہے۔غلام کا کام یہ ہوتا ہے کہ مالک جو حکم کرے اسے قبول کرے۔اسی طرح
اگر تم چاہتے ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض حاصل کرو تو ضرور ہے کہ اس کے غلام ہو جاؤ۔قرآن کریم
میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ (الزمر: 54) "
یعنی کہہ دے اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔فرمایا کہ " اس جگہ بندوں سے مراد غلام ہی
ہیں نہ کہ مخلوق۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بندہ ہونے کے واسطے ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو اور آپ
کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو۔سب حکموں پر کاربند رہو۔جیسے کہ حکم ہے۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران : 32) یعنی اگر تم خدا تعالیٰ سے پیار کرنا چاہتے ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
پورے فرمانبر دار بن جاؤ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں فنا ہو جاؤ تب خدا تعالیٰ تم سے محبت کرے گا۔"
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 321-322)
پس انتہائی گنہگار بھی استغفار کرنے والا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے والا اگر حقیقت میں
اپنے آپ میں تبدیلی پیدا کرنا چاہے تو پھر خدا تعالیٰ کا پیارا بن سکتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ: اللہ تعالیٰ کے خوش کرنے کا ایک یہی طریق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی سچی فرمانبرداری کی جاوے۔دیکھا جاتا ہے کہ لوگ طرح طرح کی رسومات میں گرفتار ہیں۔کوئی مر جاتا ہے تو قسم
قسم کی بدعات اور رسومات کی جاتی ہیں۔حالانکہ چاہئے کہ مُردہ کے حق میں دعا کریں۔رسومات کی بجا آوری میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف مخالفت ہی نہیں ہے بلکہ ان کی ہتک بھی کی جاتی ہے۔" جو نئی نئی رسمیں پیدا
کرلی ہیں یہ صرف آپ کے حکم کی خلاف ورزی ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک لحاظ سے آپ کی ہتک ہے۔اب جنہوں نے
ہتک رسول کے قانون پاس کئے ہوئے ہیں وہ سب سے بڑھ کے ان بدعات میں ملوث ہیں۔یہ ہتک کس طرح کی
جاتی ہے ؟ آپ فرماتے ہیں کہ۔۔۔گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کو کافی نہیں سمجھا جاتا اگر کافی خیال
کرتے تو اپنی طرف سے رسومات کے گھڑنے کی کیوں ضرورت پڑتی۔"
(ملفوظات جلد 5 صفحہ 440)
پس ان لوگوں کو جو ہمارے خلاف کفر کے فتوے دیتے ہیں اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے پھر
ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ :
" اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔اس اتباع کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ تم سے محبت
کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا۔" آپ فرماتے ہیں " پس اب اس آیت سے صاف ثابت ہے کہ جب
خطبات مسرور جلد 15
512
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017
تک انسان کامل متبع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نہیں ہوتا وہ اللہ تعالیٰ سے فیوض و برکات پا نہیں سکتا اور معرفت
اور بصیرت جو اس کی گناہ آلو د زندگی اور نفسانی جذبات کی آگ کو ٹھنڈا کر دے عطا نہیں ہوتی۔ایسے لوگ ہیں جو
عُلماء امينی کے مفہوم کے اندر داخل ہیں۔"
(ملفوظات جلد 8 صفحہ 96-97)
اگر نفسانی جذبات کو ٹھنڈا کرنا ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی کی ضرورت ہے۔آپ
کے اسوہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔حقیقی معرفت اور بصیرت اللہ تعالیٰ کی حاصل کرنی ہے، اس کا محبوب بننا ہے تو آپ
کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔گناہ آلو د زندگی سے نجات پانی ہے تو آپ کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔اور
جو لوگ یہ کرتے ہیں وہ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں جن کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
میری اُمت کے علماء، بنی اسرائیل کے انبیاء کی طرح ہیں۔الموضوعات الكبری از ملا علی قاری صفحه 159 حدیث 614 مطبوعه قدیمی کتب خانه آرام باغ کراچی)
لیکن آجکل کے علماء اس میں شامل نہیں ہیں۔یہ وہ مقام نہیں پانے والے۔کیونکہ یہ تو آنحضرت صلی للی نم کے
جاری فیض کے قائل ہی نہیں ہیں۔یہ سمجھتے ہی نہیں کہ اس سے فیض مل سکتا ہے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقام کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ :
" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا مقام تو یہ تھا کہ آپ محبوب الہی تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے
دوسرے لوگوں کو بھی اس مقام پر پہنچنے کی راہ بتائی۔جیسا کہ فرمایا قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُوْنِي
يُحْبِبْكُمُ الله (آل عمران:32) یعنی ان کو کہہ دو کہ اگر تم چاہتے ہو کہ محبوب الہی بن جاؤ تو میری اتباع کرو۔اللہ تعالیٰ تم کو اپنا محبوب بنالے گا۔" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کروایا۔فرماتے ہیں
کہ " اب غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع محبوب الہی بنادیتی ہے تو پھر اور کیا چاہئے ؟"
(ملفوظات جلد 8 صفحہ 65)
پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ :
"جو شخص یہ کہتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر نجات ہو سکتی ہے وہ جھوٹا ہے۔خدا تعالیٰ نے جو بات ہم کو سمجھائی ہے وہ بالکل اس کے بر خلاف ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران : 32) اے رسول (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ان لوگوں کو کہہ دے کہ
اگر تم خدا تعالیٰ سے پیار کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تم خدا تعالیٰ کے محبوب بن جاؤ گے۔بغیر متابعت آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شخص نجات نہیں پاسکتا۔جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بغض رکھتے ہیں ان کی
کبھی خیر نہیں۔"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 434-435)
خطبات مسرور جلد 15
513
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017
یہ ہے ہمارے ایمان کا حصہ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کے بارہ میں ایک عیسائی سے آپ کی
بحث ہورہی تھی۔سوال جواب ہو رہے تھے۔اس عیسائی نے کہا حضرت عیسی علیہ السلام کے مقام کے بارے میں کہ
حضرت عیسی علیہ السلام اپنے بارے میں یہ کہتے ہیں۔انہوں نے یہ کہا ہے کہ "میرے پاس آؤ تم جو تھکے اور ماندہ ہو
کہ میں تمہیں آرام دوں گا اور یہ بھی کہا عیسی علیہ السلام نے کہ " میں روشنی ہوں اور میں راہ ہوں۔میں زندگی اور
راستی ہوں۔" یعنی میں روشنی ہوں۔میں رستہ دکھانے والا ہوں۔میں زندگی دینے والا ہوں۔میرے پاس آؤ۔تو
عیسائی نے سوال کیا کہ " کیا بانی اسلام " یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم " نے یہ کلمات یا ایسے کلمات کسی جگہ اپنی
طرف منسوب کئے ہیں؟" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے جواب میں فرمایا کہ " قرآن شریف
میں صاف فرمایا گیا ہے قُل اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران:32) یعنی ان کو کہہ
دے کہ اگر خدا سے محبت رکھتے ہو تو آدمیری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے اور تمہارے گناہ بخشے۔" فرمایا کہ
یہ وعدہ کہ میری پیروی سے انسان خدا کا پیارا بن جاتا ہے مسیح کے گزشتہ اقوال پر غالب ہے کیونکہ اس سے بڑھ کر کوئی
مقام نہیں کہ انسان خدا کا پیارا ہو جائے۔"
مسیح نے تو یہ کہا تھا کہ روشنی پاؤ۔اللہ تعالیٰ نے یہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ آپ اعلان کریں
کہ جو میری پیروی کرے گا وہ اللہ کا محبوب بن جائے گا اور گناہ بھی بخشے جائیں گے۔فرماتے ہیں کہ " پس جس کی راہ پر چلنا
انسان کو محبوب الہی بنادیتا ہے اس سے زیادہ کس کا حق ہے کہ اپنے تئیں روشنی کے نام سے موسوم کرے۔"
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جواب، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 372)
یہ وہ زمانہ تھا جب ہر طرف عیسائی پادری عیسائیت کی تبلیغ کر رہے تھے۔ہندوستان میں لاکھوں
مسلمان عیسائی ہو چکے تھے۔مسلمان علماء اور دوسرے لیڈروں کو توفیق نہیں تھی کہ اسلام کا دفاع کر سکیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام اور شان کو ایسے رنگ میں بیان کریں کہ غیر مسلموں کے منہ بند ہو سکیں۔ایسے
وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کا مقابلہ کیا۔آپ ہی تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے بھیجا تھا۔اور پھر ہندوستان کی تاریخ گواہ ہے کہ
عیسائی پادریوں کے اسلام پر حملے کو اللہ تعالیٰ کے اس پہلوان نے، اس جری اللہ نے دلائل اور براہین سے روکا۔اور نہ
صرف روکا بلکہ پسپا کیا اور اس بات کا اظہار اس وقت کے مسلمانوں نے کیا۔تاریخ میں ہمیں ملتا ہے بلکہ اس زمانے کے علماء
جو ہمارے مخالف ہیں انہوں نے بھی اس بات کا اقرار کیا۔چنانچہ چند سال پہلے ڈاکٹر اسرار احمد جو فوت ہو گئے ہیں انہوں
نے بھی اس بات کا اقرار کیا تھا کہ اُس زمانے میں حقیقت میں اسلام کا دفاع حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے
ہی کیا تھا۔بہر حال یہ ایک حقیقت ہے کہ جس طرح آپ نے اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو بلند کیا
خطبات مسرور جلد 15
514
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017
کسی اور مسلمان عالم کو اس کی توفیق نہیں ملی۔پھر قُلْ اِنْ كُنْتُم سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کا بھی خوبصورت استدلال آپ نے پیش
فرمایا۔عربوں میں تو خاص طور پر اب بھی حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ سمجھا جاتا ہے اور یہ ان کا بڑا راسخ
نظریہ ہے۔بہر حال اس کارڈ کرتے ہوئے اس دلیل سے آپ فرماتے ہیں کہ :
"میرے نزدیک مومن وہی ہوتا ہے جو آپ کی اتباع کرتا ہے اور وہی کسی مقام پر پہنچتا ہے۔جیسا کہ خود
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔قُل اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران:32) یعنی کہہ دو
کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو تا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنا محبوب بنالے۔" آپ فرماتے ہیں
کہ "اب محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ محبوب کے فعل کے ساتھ خاص موانست ہو۔" خاص انس ہو۔ایک تعلق ہو۔آپ فرماتے ہیں کہ " اور مرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔" یعنی آپ کی وفات ہوئی۔" آپ نے مرکر
دکھا دیا۔پھر کون ہے جو زندہ رہے یا زندہ رہنے کی آرزو کرے ؟ یا کسی اور کے لئے تجویز کرے کہ وہ زندہ رہے ؟"
اگر کوئی حقیقی طور پر آپ کو ماننے والا ہے تو نہ وہ زندہ رہ سکتا ہے، نہ کوئی آرزو کرے گا اور نہ ہی اس کو کسی اور کے
زندہ رہنے کے نظریے پر یقین رکھنا چاہئے۔آپ فرماتے ہیں کہ "محبت کا تقاضا تو یہی ہے کہ آپ
کی اتباع میں ایسا گم ہو
کہ اپنے جذباتِ نفس کو تھام لے اور یہ سوچ لے کہ میں کسی کی اُمت ہوں۔ایسی صورت میں جو شخص حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کی نسبت یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ وہ اب تک زندہ ہیں وہ کیونکر آپ صلی یی کم کی محبت اور اتباع کا دعویٰ کر سکتا
ہے ؟ اس لئے کہ آپ کی نسبت وہ گوارا کرتا ہے کہ مسیح کو افضل قرار دیا جاوے اور آپ کو مردہ کہا جاوے۔مگر اُس
کے لئے وہ پسند کرتا ہے کہ زندہ یقین کیا جاوے؟"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 228-229)
ایک طرف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا، آپ کی اتباع کا دعویٰ۔دوسری طرف یہ کہہ کر کہ
مسیح زندہ ہے اس کو افضل قرار دیا جارہا ہے۔پس آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی ہیں جنہوں نے ہر لحاظ سے اسلام اور آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا ہے اور آپ کی شان کو بلند فرمایا ہے اور یہی آپ کی بعثت کا مقصد تھا جس پر علماء کو ہر وقت
اعتراض رہتا ہے۔اس بات کو بیان فرماتے ہوئے کہ زندہ نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، آپ فرماتے ہیں:
" غور کر کے دیکھو کہ جب یہ لوگ خلافِ قرآن وسنت کہتے ہیں کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں تو
پادریوں کو نکتہ چینی کا موقع ملتا ہے اور وہ جھٹ پٹ کہہ اٹھتے ہیں کہ تمہارا پیغمبر مر گیا اور معاذ اللہ وہ زمینی ہے۔" اور
یہی کچھ ٹی وی چینلوں پر ہو تا رہا ہے جس پر عرب دنیا میں بڑی بے چینی پیدا ہوتی رہی ہے۔آخر کار جب ہماری
خطبات مسرور جلد 15
515
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017
دلیلیں سنیں، "حوار" کے پروگرام سنے ، ایم ٹی اے پر عربی پروگرام سنے ،تب بہت سارے لوگوں نے اس کو پسند
کیا اور ان دلائل کے قائل ہوئے۔لیکن علماء پھر بھی قائل نہیں ہو رہے۔آپ فرماتے ہیں کہ " حضرت عیسی زندہ
اور آسمانی ہے اور اس کے ساتھ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے کہتے ہیں کہ وہ مردہ ہے۔" ان
کی یہ باتیں ہیں کہ وہ جھٹ کہتے ہیں کہ تمہارا پیغمبر مر گیا معاذ اللہ وہ زمینی ہے۔عیسائی پادری یہ کہتے ہیں کہ
حضرت عیسی زندہ ہیں اور آسمانی ہیں اور اس کے ساتھ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے عیسائی یہ کہتے
ہیں کہ وہ مردہ ہے۔یہی ان کا پراپیگنڈہ ہو تا رہا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ "سوچ کر بتاؤ کہ وہ پیغمبر جو افضل الرسل
اور خاتم الانبیاء ہے ایسا اعتقاد کر کے اس کی فضیلت اور خاتمیت کو یہ لوگ بٹہ نہیں لگاتے ؟ ضرور لگاتے ہیں اور
خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا ارتکاب کرتے ہیں۔" آپ فرماتے ہیں کہ "میں یقین رکھتا ہوں کہ
پادریوں سے جس قدر تو ہین ان لوگوں نے اسلام کی کرائی ہے " یعنی ان مسلمانوں نے جو یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ
حضرت عیسی زندہ ہیں " اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مردہ کہلایا ہے۔اسی کی سزا میں یہ نکبت اور بد بختی ان کے
شامل حال ہو رہی ہے۔"مسلمانوں کا جو حال ہے یہ اسی وجہ سے ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ ایک طرف تو منہ سے کہتے ہیں کہ وہ افضل الانبیاء ہیں۔" یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سب انبیاء سے افضل ہیں " اور دوسری طرف اقرار کر لیتے ہیں کہ 63 سال کے بعد مر گئے اور مسیح اب تک
زندہ ہے اور نہیں مرا۔حالانکہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ
عَظِيمًا (النساء: 114)" کہ اللہ تعالیٰ کا تجھ پر بہت بڑا فضل ہے۔" پھر کیا یہ ارشاد الہی غلط ہے ؟" فرماتے
ہیں " نہیں۔یہ بالکل درست اور صحیح ہے۔وہ جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مُردہ ہیں۔اس
سے بڑھ کر کوئی کلمہ توہین کا نہیں ہو سکتا۔حقیقت یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں ایسی فضیلت ہے جو
کسی نبی میں نہیں ہے۔میں اس کو عزیز رکھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات کو جو شخص بیان نہیں کرتا
وہ میرے نزدیک کافر ہے۔" آپ فرماتے ہیں " کس قدر افسوس کی بات ہے کہ جس نبی کی امت کہلاتے ہیں اسی کو
معاذ اللہ مردہ کہتے ہیں اور اس نبی کو جس کی اُمت کا خاتمہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَة (البقرة:
62) پر ہوا ہے " یعنی ان پر ذلت اور مسکینی کی مار ڈالی گئی تھی " اسے زندہ کہا جاتا ہے۔"
(ملفوظات جلد 5 صفحہ 28-29
اس بات کو بیان کرنے کے بعد کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جو نبی آچکے ، وہ اب کوئی
بھی نہیں آ سکتا۔اب نہ عیسی علیہ السلام آسکتے ہیں۔وہ تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کے نبی تھے اور وہ
فوت ہو گئے۔حضرت موسیٰ کی امت کا اب کوئی نبی نہیں آ سکتا۔پھر آپ بیان فرماتے ہیں کہ یہ فیض اب
خطبات مسرور جلد 15
516
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے اور آپ کی پیروی سے ہی جاری ہو سکتا ہے اور ہوا ہے کیونکہ آپ،
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی زندہ نبی ہیں۔چنانچہ اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو مسیح موعود اور
مہدی معہود بنا کر بھیجا ہے جس کا درجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع نبی کا اور غیر شرعی نبی کا ہے۔چنانچہ
آپ فرماتے ہیں کہ :
میں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل حصہ پایا ہے جو مجھ سے پہلے
نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی۔اور میرے لئے اس نعمت
کا پانا ممکن نہ تھا اگر میں اپنے سید و
مولی فخر الانبیاء اور خیر الوریٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے راہوں کی پیروی نہ کرتا۔سو میں نے جو کچھ
پایا اس پیروی سے پایا اور میں اپنے سچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز پیر وی اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کا ملہ کا حصہ پا سکتا ہے۔اور میں اس جگہ یہ بھی بتلاتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے
کہ سچی اور کامل پیروی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب باتوں سے پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے۔سو یا د رہے
کہ وہ قلب سلیم ہے۔یعنی دل سے دنیا کی محبت نکل جاتی ہے اور دل ایک ابدی اور لازوال لذت کا طالب ہو جاتا ہے۔پھر بعد اس کے ایک مصفیٰ اور کامل محبت الہی باعث اس قلب سلیم کے حاصل ہوتی ہے۔" جب دنیا کی محبت نکالی
جاتی ہے تو پھر محبت الہی حاصل ہوتی ہے۔" اور یہ سب نعمتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے بطور
وراثت ملتی ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران:32) یعنی ان کو کہہ دے کہ
اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے۔بلکہ یکطرفہ محبت کا دعویٰ
بالکل ایک جھوٹ اور لاف و گزاف ہے۔جب انسان سچے طور پر خدا تعالیٰ سے محبت کرتا ہے تو خدا بھی اس سے
محبت کرتا ہے۔تب زمین پر اس کے لئے ایک قبولیت پھیلائی جاتی ہے اور ہزاروں انسانوں کے دلوں میں ایک
سچی محبت اس کی ڈال دی جاتی ہے اور ایک قوتِ جذب اس کو عنایت ہوتی ہے اور ایک نور اس کو دیا جاتا ہے جو
ہمیشہ اس کے ساتھ ہوتا ہے۔"
چنانچہ یہی دیکھ لیں اب دور دراز بیٹھے ہوئے افریقن ممالک میں بھی یہ محبت اللہ تعالیٰ ڈالتا ہے جہاں
لاکھوں لوگ احمدیت میں شامل ہو رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مان رہے ہیں۔آپ فرماتے ہیں " جب ایک انسان سچے دل سے خدا سے محبت کرتا ہے اور تمام دنیا پر اس کو اختیار کر لیتا
ہے اور غیر اللہ کی عظمت اور وجاہت اس کے دل میں باقی نہیں رہتی بلکہ سب کو ایک مرے ہوئے کیڑے سے بھی
خطبات مسرور جلد 15
517
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اکتوبر 2017
بد تر سمجھتا ہے تب خدا جو اس کے دل کو دیکھتا ہے ایک بھاری تجلی کے ساتھ اس پر نازل ہو تا ہے اور جس طرح ایک
صاف آئینہ میں جو آفتاب کے مقابل پر رکھا گیا ہے آفتاب کا عکس ایسے پورے طور پر پڑتا ہے کہ مجاز اور استعارہ
کے رنگ میں کہہ سکتے ہیں کہ وہی آفتاب جو آسمان پر ہے اس آئینہ میں بھی موجود ہے۔ایسا ہی خدا ایسے دل پر اتر تا
ہے اور اس کے دل کو اپنا عرش بنالیتا ہے۔یہی وہ امر ہے جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے۔"
(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 64-65)
پس آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل عاشق اور آپ کی پیروی کرنے والے تھے جس کی وجہ
سے خدا تعالیٰ نے آپ سے محبت کی اور مسیح موعود اور مہدی معہود اور تابع نبی ہونے کا اعزاز بخشا۔اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کو ماننے کے بعد اس کی قدر کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل پیروی کرنے والا بنائے۔ہمیں ہر ایک کو اپنی اپنی استعدادوں اور صلاحیتوں کے
مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ پر چلنے کی اور آپ کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مسلمانوں کو
بھی توفیق دے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عاشق صادق کو پہچاننے والے اور ماننے والے بنیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 نومبر 2017 ء تا 16 نومبر 2017ء جلد 24 شمارہ 45 صفحہ 05 تا08)