اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور رضا کی تلاش

خطبات مسرور جلد 15
595
49
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 08 دسمبر 2017ء بمطابق 08 فتح 1396 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ
وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ۔ذلِكَ مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَابِ
(آل عمران:15)
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ لوگوں کے لئے طبعاً پسند کی جانے والی چیزوں کی یعنی عورتوں کی اور اولاد کی
اور ڈھیروں ڈھیر سونے چاندی کی اور امتیازی نشان کے ساتھ داغے ہوئے گھوڑوں کی اور مویشیوں اور کھیتوں کی
محبت خوبصورت کر کے دکھائی گئی ہے۔یہ دنیوی زندگی کا عارضی سامان ہے اور اللہ وہ ہے جس کے پاس بہت بہتر
کوٹنے کی جگہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ نقشہ کھینچا ہے یا ان لوگوں کی حالت بیان کی ہے جو خدا تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں اور دنیا
کا حصول ہی ان کا مقصد ہوتا ہے اور جب انسان خدا تعالیٰ کو بھولتا ہے تو پھر شیطان اس پر قبضہ کر لیتا ہے۔گو یہ
سب چیزیں خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ہیں اور ان سے فائدہ بھی اٹھانا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ہمیں بڑا واضح فرمایا کہ دنیا کے کاروباروں سے الگ ہونا بھی غلط ہے۔شادیاں کرنی بھی ضروری ہیں اور یہ سنت ہے۔اسی طرح دوسرے کام ہیں۔صحابہ بھی کیا کرتے تھے۔بعض صحابہ کی
کروڑوں کی جائیدادیں تھی۔لیکن وہ رو بہ دنیا نہیں تھے۔دنیا پہ گرے ہوئے نہیں تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
" یاد رکھو کہ خدا کا یہ ہر گز منشاء نہیں کہ تم دنیا کو بالکل ترک کر دو بلکہ اس کا جو منشاء ہے وہ یہ ہے کہ قد
أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس: 10)۔" یعنی جس نے نفس کو پاک کیا وہ اپنے مقصود کو پا گیا۔آپ فرماتے ہیں کہ : "تجارت کرو، زراعت کرو، ملازمت کرو اور حرفت کرو، جو چاہو کر و مگر نفس کو خدا

خطبات مسرور جلد 15
596
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
کی نافرمانی سے روکتے رہو اور ایسا تزکیہ کرو کہ یہ امور تمہیں خدا سے غافل نہ کر دیں۔"
(ملفوظات جلد 10 صفحہ 260-261)
ایک جگہ آپ نے فرمایا کہ " حقوق نفس تو جائز ہیں مگر نفس کی بے اعتدالیاں جائز نہیں۔"
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 248)
پس یہ بات ہمیشہ ایک مومن کو اپنے سامنے رکھنی چاہئے کہ دنیاوی چیزوں کی محبت ایسی نہ ہو جو خدا تعالیٰ
کو بھلا دے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس آیت میں زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوتِ کہ لوگوں کے لئے شہوات کی
محبت خوبصورت کر کے دکھائی گئی ہے اور پھر آگے اس کی تفصیل بھی بیان کی کہ کون کون سی چیزیں ہیں اور یہ
چیزیں ایسے لوگ صرف گزارے کے لئے نہیں چاہتے بلکہ یہ ان انسانوں کا ذکر ہے جو دنیا کی محبت میں ڈوبے ہوئے
ہیں اور صرف ان چیزوں کے حصول کی فکر ہے۔شہوۃ کے معنی ہیں کسی چیز کی شدید خواہش اور چاہت اور اس کی ہر وقت فکر کرتے رہنا۔اس کا یہ مطلب
بھی ہے کہ ایسی چیز یا مقصد جو صرف نفسانی خواہشات پر منحصر ہو۔گھٹیا ہو یا جنسی خواہش بڑھی ہوئی ہو اس کو بھی شہوۃ
کہتے ہیں۔پس جب اللہ تعالیٰ نے یہاں
فرمایا کہ ان چیزوں کی محبت انسان کے دل میں ڈالی گئی ہے تو یہ محبت اللہ تعالیٰ کی
طرف سے نہیں ہے۔اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے والی بات نہیں ہے بلکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔یہ عام
چاہت یا پسندیدگی نہیں ہے یا خوبصورتی نہیں ہے بلکہ اس حد تک اس خوبصورتی کی چاہت اور خواہش ہے کہ انسان
اس کے حصول کے لئے ہر وقت بے چین اور بے قرار رہتا ہے۔ایک غیر معمولی پیار ان دنیاوی چیزوں سے رکھتا
ہے۔پس جب اس حد تک انسان ان چیزوں میں ڈوب جائے تو پھر یہ صرف اللہ تعالیٰ کی نعمتیں نہیں رہتیں بلکہ یہ
شیطانی خواہشات ہیں اور پھر ان کے حصول کے لئے ہر ناجائز حربہ انسان کو اختیار کرنا پڑے تو کرتا ہے اور یہ ہم
دنیا داروں میں عام دیکھتے ہیں۔دولت کے لئے ، دنیاوی رتبہ کے لئے ، عورتوں سے غلط تعلقات کے لئے یہ لوگ تمام
حدیں عبور کر جاتے ہیں یا شادیاں بیاہ بھی کرتے ہیں تو دولت حاصل کرنے کے لئے۔خواہش یہ ہوتی ہے کہ دولت
مند بیوی لے کر آئیں۔اسی طرح دوسرے کاموں میں صرف اور صرف دنیا مد نظر ہوتی ہے۔باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایسی خوبصورت اور پاکیزہ تعلیم دی ہے اور ہوشیار بھی کیا ہے
کہ ان چیزوں سے بچو یعنی کہ اس حد تک نہ جاؤ کہ یہ صرف تمہارا زندگی کا مقصد بن جائے کیونکہ یہ دنیا کے عارضی
سامان ہیں۔اپنی فکر کرو کہ تم نے خدا تعالیٰ کی طرف لوٹنا ہے اس کے حضور حاضر ہونا ہے۔بدقسمتی سے پھر بھی
مسلمان اکثریت کو ہم دیکھتے ہیں کہ ان دنیاوی چیزوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور اپنی زندگی کے مقصد کو بھول گئے
ہیں۔علماء بھی، قوم کے رہنما بھی اور ہر وہ شخص جس کو موقع ملتا ہے اس کی کوشش ہوتی ہے کہ جس طرح بھی ہو ہم
یہ دنیاوی چیزیں حاصل کریں۔جب ایسی خواہشات قوم کے لیڈروں میں پیدا ہو جائیں تو پھر ملکوں اور قوموں کو

خطبات مسرور جلد 15
597
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
نقصان بھی پیدا ہو نا شروع ہو جاتا ہے۔آجکل مسلمان ملکوں میں جو فساد کی حالت ہے وہ اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے دین سے دُور ہٹے ہوؤں کی اور دنیا داروں کی جو حالت بتائی تھی وہ مسلمانوں کی ہے۔لیڈر ہیں تو دولت سمیٹنے کے
لئے عوام کی خدمت کا نعرہ لگا کر حکومت میں آتے ہیں اور پھر دونوں ہاتھوں سے وہ لوٹ مچاتے ہیں کہ تصور سے باہر
ہے۔علماء کو عوام کے دین کی بہتری کی فکر کم ہے۔اصل کوشش یہ ہے کہ دین کے نام پر عوام کو اپنے پیچھے چلائیں
اور کسی طرح حکومت میں آئیں یا حکومت سے مفاد اٹھائیں اور دولت اکٹھی کریں اور جائیدادیں بنائیں۔نام تو یہ اللہ
کالیتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے خوف کا کوئی بھی اظہار ان کے عمل سے نہیں ہو رہا ہو تا۔پاکستان میں یہ حالات ہم عام دیکھتے ہیں۔مسلمان لیڈر مسلمان عوام کو گاجر مولی کی طرح قتل کر رہے
ہیں۔کوئی حیثیت انسانی جان کی نہیں ہے۔لیکن حکومت نہیں چھوڑتے۔کئی ملکوں میں ایسی حرکتیں ہو رہی ہیں اور
کوشش یہ ہے کہ ہم حکومتوں پہ بیٹھے رہیں اور اپنی طاقت کا اظہار بھی کرتے رہیں اور دولت بھی سمیٹتے رہیں۔کسی
طرح ان کے پیٹ بھرتے نہیں۔کیا وجہ ہے کہ کئی مسلمان ملکوں کے پاس دولت ہے ، قدرتی وسائل ہیں اور پھر بھی
ایسی بری حالت ہے کہ غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے اور ایک وقت کی روٹی مشکل سے ملتی ہے۔سعودی عرب کو یہ بڑا
امیر ملک کہتے ہیں لیکن وہاں بھی اب غربت بڑھتی چلی جارہی ہے۔پہلے بھی غریب تھے اور اب اور بڑھتے جارہے
ہیں۔تیل کی دولت ہونے کے باوجود غربت کی انتہا ہو رہی ہے۔صرف شہزادوں کے ، امیروں کے ، لیڈروں کے
حالات اچھے ہیں۔وہ ایک ایک دن میں کئی کئی ملین ڈالر خرچ کر دیتے ہیں۔یہ لوگ دولت بھی ناجائز ذریعہ سے
حاصل کرتے ہیں یا غریب کا حق مار کر حاصل کرتے ہیں اور خرچ بھی ناجائز طریق پر کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان
لوگوں کو ، ان حکمرانوں کو ، ان بادشاہوں کو ، ان مفاد پرستوں کو عقل دے کہ وہ دولتیں سمیٹنے کی بجائے دولت کا
صحیح استعمال کرنے والے ہوں۔اس کا صحیح مصرف کرنے والے ہوں۔اس سے جہاں یہ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے والے ہوں گے وہاں دنیاوی اعتبار سے بھی ان کی ایک طاقت ہو گی۔غیر مسلم طاقتیں ان کو اپنے پیچھے چلانے کی بجائے اور آنکھیں دکھانے کی بجائے ان کی بات ماننے والی
ہوں گی۔آجکل جو بڑا شور اٹھا ہوا ہے کہ امریکن صدر نے اپنا سفارتخانہ یروشلم میں منتقل کرنے کا کہا ہے اور اسے
دار الحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔عملاً تو وہاں اسرائیل کے سارے دفاتر پہلے سے ہی موجود ہیں لیکن باہر کی
دنیا نے اسے تسلیم نہیں کیا تھا۔اب اس اعلان کے بعد باہر کی دنیا میں بڑا شور ہے۔لیکن وہ شور تو ہے حکومتیں
مخالفت بھی کر رہی ہیں لیکن یہ سب کچھ مسلمانوں کی کمزوری کی وجہ سے ہے۔مسلمان ملکوں کی آپس کی جنگیں ہیں
اور ملکوں کے اندر کی بے چینیاں جو ہیں اس نے غیروں کو بھی یہ موقع دیا ہے کہ یہ حالات پیدا کریں اور اس قسم
کے اعلان کریں۔امریکی صدر یہ چاہتا ہے کہ مسلمانوں میں آپس میں امن کے حالات کبھی قائم نہ ہوں اور یہ اپنی

خطبات مسرور جلد 15
598
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
من مانی کرتے رہیں۔سعودی عرب اب یہ اعلان کر رہا ہے کہ امریکی صدر کا فیصلہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔چند دن پہلے ہر بات میں ان کی ہاں میں ہاں ملا رہا تھا۔ایران کے خلاف اعلان پر امریکہ کی ہاں میں ہاں ملا رہا تھا۔اس
وقت ان کو روکنا چاہئے تھا کہ ہم ہر مسلمان ملک کے ساتھ ہیں۔اس لئے کسی بھی بڑی طاقت کے مسلمانوں کے
خلاف کسی قسم کی کارروائی کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔اسی طرح یمن کے خلاف جو کارروائی کر رہے ہیں ان میں بھی بڑی طاقتوں سے مدد لے رہے ہیں۔وہاں اپنی
طاقت کے اظہار کے لئے ، خطے میں اپنی بادشاہت کے رعب کے لئے اور امریکی مفادات سے فائدہ اٹھانے کے لئے
امریکہ کی ہاں میں ہاں ملائی۔دنیا کے عارضی سامان کے لئے خدا تعالیٰ کے حکموں سے دور چلے گئے۔اب اللہ تعالیٰ کے
حکموں کی نافرمانی کا یہی نتیجہ نکلنا تھا جو نکل رہا ہے۔پھر یہ لوگ سر پر چڑھتے چلے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ان لوگوں کی مثال جو صرف دنیا کی تلاش میں رہتے ہیں اور دنیاوی خواہشات کی تکمیل کی فکر میں
رہتے ہیں اس خارش والے مریض کی دی ہے جس کو کھجلانے سے لذت ملتی ہے اور وہ سمجھ رہا ہو تا ہے کہ اپنے جسم کو
کھجلا کر مجھے بڑی راحت محسوس ہو رہی ہے اور اس طرح وہ اپنا جسم زخمی کر لیتا ہے۔کھجلانے سے اس کو عارضی طور
پر آرام مل رہا ہو تا ہے جبکہ اس کی کھال ادھڑ رہی ہوتی ہے اور بعض اپنا بے انتہا خون نکال لیتے ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ 155)
پس یہ چیزیں جن کی انسان ضرورت سے زیادہ خواہش کرتا ہے یہ آخر میں بے چینیوں کے سامان پیدا کر رہی
ہوتی ہیں۔یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہماری طاقت بڑھ رہی ہے یا ہمارے گروہ بڑے ہورہے ہیں۔لیکن اصل میں یہ لوگ اپنا
ہی خون نکال رہے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اس کے سوا ہے۔اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ اس طرح
بیان فرمایا ہے کہ اِعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِب وَلَهُوَ وَزِيْنَةٌ وَتَفَاخُرُ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرُ فِي الْأَمْوَالِ
وَالْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْبِ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا وَفِي الْآخِرَةِ
69
عَذَابٌ شَدِيلٌ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانَ وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ (الحدید: 21 ) کہ جان لو
کہ دنیا کی زندگی محض کھیل کو د اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کر دے اور سج
د صبح اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا ہے اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے۔اس
زندگی کی مثال اس بارش کی مثال کی طرح ہے جس کی روئیدگی کفار کے دلوں کو لبھاتی ہے۔پس وہ تیزی سے بڑھتی ہے
پھر تو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا ہے پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے اور آخرت میں سخت عذاب مقدر ہے۔نیز اللہ تعالیٰ کی
طرف سے مغفرت اور رضوان بھی ہے جبکہ دنیا کی زندگی تو محض دھو کے کا ایک عارضی سامان ہے۔پس ایک مومن کا کام ہے کہ دنیاوی چیزوں پر فخر کرنے اور اس کے حصول کے لئے اپنی تمام تر کوششیں

خطبات مسرور جلد 15
599
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
صرف کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور رضا تلاش کرے اور خارش کے مریض کی طرح بن کر اپنی زندگی
اور عاقبت برباد نہ کرے۔اس دنیاوی زندگی کے سامانوں اور اس کی حالت کا نقشہ کھینچتے ہوئے ایک مجلس میں ایک
دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:
" جس قدر انسان کشمکش سے بچا ہوا ہو اسی قدر اس کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔" یعنی دنیاوی خواہشات،
کشمکش، اس کے لئے کوششیں۔فرمایا کشمکش والے کے سینے میں آگ ہوتی ہے اور وہ مصیبت میں پڑا ہوا ہوتا ہے۔دنیا کہ
اس دنیا کی زندگی میں یہی آرام ہے کہ کشمکش سے نجات ہو۔"ضرورت سے زیادہ جو کوششیں دنیا کے لئے ہیں اس
سے نجات حاصل کر و۔آپ فرماتے ہیں " کہتے ہیں کہ ایک شخص گھوڑے پر سوار چلا جاتا تھا۔راستے میں ایک فقیر
بیٹھا تھا جس نے بمشکل اپنا ستر ہی ڈھانکا ہوا تھا۔" تھوڑے سے کپڑے تھے۔مشکلوں سے ننگ ڈھانپا ہوا تھا اس نے
اس سے پوچھا اس سوار نے " کہ سائیں جی کیا حال ہے ؟ فقیر نے اسے جواب دیا کہ جس کی ساری مرادیں پوری ہو
گئی ہوں اس کا حال کیسا ہوتا ہے۔اُسے " سوار کو بڑا تعجب ہوا کہ تمہاری ساری مرادیں کس طرح حاصل ہو گئی
ہیں۔فقیر نے کہا کہ جب ساری مرادیں ترک کر دیں تو گویا سب حاصل ہو گئیں۔" آپ فرماتے ہیں کہ "حاصل
کلام یہ ہے کہ جب یہ سب حاصل کرنا چاہتا ہے تو تکلیف ہی ہوتی ہے لیکن جب قناعت کر کے سب کو چھوڑ دے تو
گویا سب کچھ ملنا ہو تا ہے۔" فرماتے ہیں کہ "نجات اور مکتی یہی ہے کہ لذت ہو۔دکھ نہ ہو۔دکھ والی زندگی تو نہ اس
جہان کی اچھی ہوتی ہے اور نہ اُس جہان
کی۔۔۔۔۔"
آپ نے فرمایا کہ یہ زندگی تو بہر حال ختم ہو جائے گی کیونکہ یہ برف کے ٹکڑے کی طرح ہے خواہ اس کو
کیسے ہی صندوقوں اور کپڑوں میں لپیٹ کر رکھو لیکن وہ پگھلتی ہی جاتی ہے۔" آپ نے برف کے ساتھ زندگی کی یہ
مثال دی کہ اسی طرح کم ہوتی جاتی ہے۔فرماتے ہیں کہ " اسی طرح پر خواہ زندگی کے قائم رکھنے کی کچھ بھی تدبیریں
کی جاویں لیکن یہ سچی بات ہے کہ وہ ختم ہوتی جاتی ہے اور روز بروز کچھ نہ کچھ فرق آتا ہی جاتا ہے۔دنیا میں ڈاکٹر بھی
ہیں۔طبیب بھی ہیں مگر کسی نے عمر کا نسخہ نہیں لکھا۔" کوئی یہ نسخہ لکھ کے نہیں دے سکتا کہ ہمیشہ انسان زندہ رہے گا
یا اتنی عمر ہو گی۔آپ فرماتے ہیں : "جب لوگ بڑھے ہو جاتے ہیں پھر ان کو خوش کرنے کو بعض لوگ آجاتے ہیں
اور کہہ دیتے ہیں کہ ابھی تمہاری عمر کیا ہے ؟ " تھوڑی سی عمر ہے۔ساٹھ ستر برس کی عمر ہے۔یہ بھی کوئی عمر
ہوتی ہے۔اس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔لیکن یہ سب عارضی باتیں ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ " انسان عمر کا خواہشمند
ہو کر نفس کے دھوکوں میں پھنسا رہتا ہے۔دنیا میں عمریں دیکھتے ہیں کہ ساٹھ کے بعد تو قویٰ بالکل گداز ہونے لگتے
ہیں۔بڑا ہی خوش قسمت ہوتا ہے جو استی یا بیاسی تک عمر پائے اور قوی بھی کسی حد تک اچھے رہیں ورنہ اکثر نیم سودائی
سے ہو جاتے ہیں۔اسے نہ تو پھر مشورہ میں داخل کرتے ہیں " یعنی دوسرے لوگ اس سے مشورہ بھی نہیں لیتے " اور

خطبات مسرور جلد 15
600
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
نہ اس میں عقل اور دماغ کی کچھ روشنی باقی رہتی ہے۔بعض وقت ایسی عمر کے بڑھوں پر عورتیں بھی ظلم کرتی ہیں کہ
کبھی کبھی روٹی دینی بھی بھول جاتے ہیں۔۔۔۔اگھر والوں کا بھی بعض دفعہ بعض لوگوں سے اچھا سلوک نہیں ہو تا۔آپ فرماتے ہیں کہ " مشکل یہ ہے کہ انسان جوانی میں مست رہتا ہے اور مرنا یاد نہیں رہتا " اور اسی طرح جو با اختیار
انسان ہوتا ہے وہ اس کو سمجھتا ہے کہ ہمیشہ یہی حالت رہنی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ "بُرے برے کام اختیار کرتا ہے
اور آخر میں جب سمجھتا ہے تو پھر کچھ کر ہی نہیں سکتا۔غرض اس جوانی کی عمر کو غنیمت سمجھنا چاہئے۔" آپ نے وہاں
مجلس میں بیٹھے ہوئے ہند و دوست شر میت کو سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ " جس قدر ارادے آپ نے اپنی عمر میں کئے
ہیں ان میں سے بعض پورے ہوئے ہوں گے۔مگر اب سوچ کر دیکھو کہ وہ ایک بلبلہ کی طرح تھے جو فوراًمعدوم ہو
جاتے ہیں اور ہاتھ پلے کچھ نہیں پڑتا۔گزشتہ آرام سے کوئی فائدہ نہیں۔اس کے تصور سے دکھ بڑھتا ہے۔"جب
انسان گزشتہ آرام سے گزر جاتا ہے اور پھر تکلیفوں میں آجاتا ہے تو فرمایا کہ اس کو فائدہ کوئی نہیں ہو تا۔انسان اس
کو سوچتا ہے تو اس سے پھر دکھ بڑھ جاتا ہے۔فرمایا کہ " اس سے عقل مند کے لئے یہ بات نکلتی ہے کہ انسان ابنُ
الوقت ہو۔" اس وقت کے مطابق چلے ، پہچانے۔"ر ہی زندگی انسان کی جو اس کے پاس موجود ہے۔جو گزر گیا وہ
وقت مر گیا۔اس کے تصورات بے فائدہ ہیں۔دیکھو جب ماں کی گود میں ہوتا ہے اس وقت کیا خوش ہوتا ہے۔سب
اٹھائے ہوئے پھرتے ہیں۔وہ زمانہ ایسا ہوتا ہے کہ گویا بہشت ہے اور اب یاد کر کے دیکھو کہ وہ زمانہ کہاں
ہے؟؟۔۔۔۔۔۔وہ بھی گزر گیا۔دنیا کی ساری چیزیں عارضی ہیں۔آسانیاں بھی عارضی ہیں۔اس لئے کسی کو جب
آسانیاں ملیں، اختیارات ملیں، حکومتیں ملیں تو ان چیزوں کو سامنے رکھنا چاہئے۔آپ نے فرمایا کہ " یہ زمانے پھر
کہاں مل سکتے ہیں ؟" آپ ایک واقعہ حکایت، روایت بیان کرتے ہیں۔فرماتے ہیں کہ ایک بادشاہ چلا جاتا تھا۔چند
چھوٹے لڑکوں کو دیکھ کر رو پڑا کہ جب سے اس صحبت کو چھوڑا دکھ پایا ہے۔" رواس لئے پڑا کہ چھوٹے بچے کھیل
رہے ہیں اور ہر فکر سے آزاد ہیں۔اس کو اپنا یہی بچپن یاد آگیا کہ کیا وہ زمانہ تھا اور اب ایسا زمانہ ہے۔تو بادشاہوں کو
بھی باوجود آراموں کے سکون اور چین نہیں آتا۔آپ فرماتے ہیں کہ صرف یہ ہے کہ احساس ہونا چاہئے۔آپ
فرماتے ہیں کہ " پیرانہ سالی کا زمانہ بُرا ہے۔اس وقت عزیز بھی چاہتے ہیں کہ مر جاوے اور مرنے سے پہلے قومی مر
جاتے ہیں۔"بعضوں عزیزوں کے دل ایسے سخت ہوتے ہیں کہ وہ مریض کی حالت دیکھ کے یا بڑھاپا دیکھ کے کہتے ہیں
کہ اس نے ہمارے پر کیا بوجھ ڈالا ہوا ہے۔آپ فرماتے ہیں زندگی کے بارے میں ہی فرماتے ہیں کہ " دانت گر جاتے
ہیں۔آنکھیں جاتی رہتی ہیں اور خواہ کچھ ہی ہو آخر پتھر کا پتلا ہو جاتا ہے۔شکل تک بگڑ جاتی ہے اور بعض ایسی
بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ آخر خود کشی کر لیتے ہیں۔" اور یہ بھی ہم زمانے میں دیکھتے ہیں کہ دنیا میں اسی طرح
ہو رہا ہے۔تو انسان کی تو کوئی حیثیت نہیں ہے لیکن پھر بھی جب اس کو طاقت مل رہی ہوتی ہے تو جو جوانی ہوتی ہے،

خطبات مسرور جلد 15
601
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
جب دولت حاصل کرنے کا وقت ہو رہا ہوتا ہے، طاقت ہوتی ہے اس وقت وہ بھول جاتا ہے کہ آئندہ میرے
ساتھ کیا ہونے والا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ " بعض اوقات جن دکھوں سے بھاگنا چاہتا ہے یکدفعہ ان میں مبتلا ہو
جاتا ہے اور اگر اولاد ٹھیک نہ ہو تو اور بھی دکھ اٹھاتا ہے۔اس وقت سمجھتا ہے کہ غلطی کی اور عمر یوں ہی گزر
گئی۔۔۔۔۔اس وقت یاد آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکموں پر چلنا ہی بہتر تھا اور اس کے مطابق زندگی گزارنی چاہئے
تھی بجائے اس کے کہ دنیا میں پڑ کے انسان اللہ تعالیٰ کو بھول جائے۔پس بہت سے فرعون بھی گزرے۔ہامان بھی
گزرے بڑے بڑے طاقتور لوگ آئے جن کی زندگیوں پر اگر انسان غور کرے تو ان سے پتا چلتا ہے کہ ان کو ان
کی دنیاوی جاہ و حشمت کوئی فائدہ نہیں دے سکی۔آج کی جو حکومتیں ہیں وہ اختیارات کے لحاظ سے ان سے زیادہ
طاقتور حکومتیں تھیں لیکن سب ختم ہو گئیں۔آپ فرماتے ہیں کہ " عقل مند وہی ہے جو خدا کی طرف توجہ کرے۔خدا کو ایک سمجھے اس کے ساتھ کوئی
نہیں۔ہم نے آزما کر دیکھا ہے نہ کوئی دیوی نہ دیو تا کوئی کام نہیں آتا۔اگر یہ صرف خدا کی طرف نہیں جھکتا تو کوئی
اس پر رحم نہیں کرتا۔اگر کوئی آفت آجاوے تو کوئی نہیں پوچھتا۔انسان پر ہزاروں بلائیں آتی ہیں۔پس یاد رکھو کہ
ایک پروردگار کے سوا کوئی نہیں۔وہی ہے جو ماں کے دل میں بھی محبت ڈالتا ہے۔اگر اس کے دل کو ایسا پیدانہ کرتا تو
وہ بھی پرورش نہ کر سکتی۔اس لئے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔" یہ آپ نے اس ہند و کو نصیحت کی۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 422 تا425)
دیوی دیوتا ظاہری شکل میں بھی بعض مذہب میں لوگ بناتے ہیں اور یہ جو دنیاوی چیزیں ہیں، مال ہے،
اولاد ہے، طاقت ہے، حکومت ہے۔یہ بھی انسان اللہ تعالیٰ کے شریک بنا کر کھڑے کر لیتا ہے۔اور پھر دوستیاں
ہیں یا جیسا میں نے مثال دی کہ بعض ملک بڑے ملکوں کی پناہ میں آنا چاہتے ہیں۔ان کو خدا بنا لیتے ہیں تو یہ سب
چیزیں ختم ہونے والی ہیں۔اور پھر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جہنم ایسوں کا ٹھکانہ بن جاتی ہے۔پھر ایک
موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
یہ خوب یاد رکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے ہو جاوے خدا تعالیٰ اس کا ہو جاتا ہے اور خدا کسی کے
دھوکے میں نہیں آتا۔اگر کوئی یہ چاہے کہ ریا کاری اور فریب سے خدا کو ٹھگ لوں گا تو یہ حماقت اور نادانی ہے۔وہ
خود ہی دھو کہ کھا رہا ہے۔دنیا کے زیب، دنیا کی محبت ساری خطا کاریوں کی جڑ ہے۔اس میں اندھا ہو کر انسان
انسانیت سے نکل جاتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ میں کیا کر رہا ہوں اور مجھے کیا کرنا چاہئے تھا۔جس حالت میں عقل مند
انسان کسی کے دھو کہ میں نہیں آسکتا تو اللہ تعالیٰ کیونکر کسی کے دھو کہ میں آسکتا ہے۔مگر ایسے افعالِ بد کی جڑ دنیا کی
محبت ہے اور سب سے بڑا گناہ جس نے اس وقت مسلمانوں کو تباہ حال کر رکھا ہے اور جس میں وہ مبتلا ہیں وہ یہی دنیا

خطبات مسرور جلد 15
602
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
کی محبت ہے۔سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ہر وقت لوگ اسی غم و ہم میں پھنسے ہوئے ہیں۔"صرف دنیا کا
غم رہ گیا ہے " اور اس وقت کا لحاظ اور خیال بھی نہیں کہ جب قبر میں رکھے جاویں گے۔ایسے لوگ اگر اللہ تعالیٰ سے
ڈرتے اور دین کے لئے ذرا بھی ہم تو غم رکھتے تو بہت کچھ فائدہ اٹھا لیتے۔"
احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے ؟ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 483)
پس ایک مومن کا کام ہے کہ دنیا کی فکروں میں پڑنے کی بجائے اپنی آخرت کو سنوارنے اور خدا تعالیٰ کی
محبت حاصل کرنے کی فکر کرے۔اس میں قناعت پیدا ہو۔دنیاوی سامانوں کو اللہ تعالیٰ کی نعمتیں سمجھتے ہوئے استعمال
تو کرے، انہیں معبود نہ بنائے یا انہی کے پیچھے دوڑتا نہ پھرے۔معبود وہی ہے جو ہمارا حقیقی معبود ہے۔محبت سب
سے زیادہ خدا تعالیٰ سے ایک مومن کو کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ سے محبت ہی انسان میں پھر تقویٰ بھی پیدا کرتی ہے اور
قناعت بھی پیدا کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے مومن کی یہی نشانی بتائی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ محبت کرتے
ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبَّالِلهِ (البقرة: 166) اور جو لوگ مومن ہیں وہ سب
سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالیٰ سے محبت کے سلسلہ میں
بیان فرماتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
" جانا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی غیوری محبت ذاتیہ میں کسی مومن کی اس کے غیر سے شراکت نہیں چاہتی۔"
اللہ تعالیٰ کو اس بات کی بڑی غیرت ہے کہ ذاتی محبت میں کوئی شرکت نہیں ہونی چاہئے۔فرمایا کہ " ایمان جو ہمیں سب
سے زیادہ پیارا ہے وہ اسی بات سے محفوظ رہ سکتا ہے کہ ہم محبت میں دوسرے کو اس سے شریک نہ کریں۔اللہ جلّ شانہ
مومن کی یہ علامت فرماتا ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُنَّا لِلهِ یعنی جو مومن ہیں وہ خدا سے بڑھ کر کسی سے دل
نہیں لگاتے۔محبت ایک خاص حق اللہ جل شانہ کا ہے۔جو شخص اس کا حق دوسرے کو دے گا وہ تباہ ہو گا۔تمام برکتیں جو مردانِ خدا کو ملتی ہیں اور تمام قبولیتیں
جو اُن کو حاصل ہوتی ہیں کیا وہ معمولی وظائف سے یا معمولی نماز وروزہ سے ملتی ہیں؟ ہر گز نہیں۔بلکہ وہ توحید فی
المحبت سے ملتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہونے سے ملتی ہیں۔"جو اُسی کے ہو جاتے ہیں۔اُسی کے ہو رہتے
ہیں۔اپنے ہاتھ سے دوسروں کو اس کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔"
فرمایا کہ " میں خوب اس درد کی حقیقت کو پہنچتا ہوں جو ایسے شخص کو ہوتا ہے کہ یکدفعہ وہ ایسے شخص
سے جدا کیا جاتا ہے جس کو وہ اپنے قالب کی گویا جان جانتا تھا۔لیکن مجھے غیرت اس بات میں ہے کہ ہمارے حقیقی
پیارے کے مقابل پر کوئی اور نہ ہونا چاہئے۔ہمیشہ سے میرا دل یہ فتویٰ دیتا ہے کہ غیر سے مستقل محبت کرنا جس سے
الہی محبت باہر ہو خواہ وہ بیٹا ہو یا دوست، کوئی ہو، ایک قسم کا کفر اور کبیرہ گناہ ہے جس سے اگر نعمت اور رحمت الہی

خطبات مسرور جلد 15
603
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
تدارک نہ کرے تو سلب ایمان کا خطرہ ہے۔"
(الحکم 10 اگست 1901ء صفحہ 9 نمبر 29 جلد 5۔تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ البقرہ زیر آیت 166)
یہ تو اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔اس کی نعمت ہے کہ وہ ایسے مواقع پیدا کر دیتی ہے۔نہیں تو پھر ایمان ضائع
ہو جاتا ہے۔پس ایک حقیقی مومن سوچ بھی نہیں سکتا۔دنیا کے سامانوں کی محبت شہوت بن کر اس کے سامنے
آجائیں گی۔اس کے لئے تقویٰ میں ترقی کرنا اور قناعت پیدا کرنا ایک مومن کے لئے انتہائی ضروری ہے۔اسی لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ متقی بنو سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے۔خدا تعالیٰ کی محبت اور تقویٰ دل
میں پیدا ہو گا تو پھر اللہ تعالیٰ کی عبودیت اور عبادت کا حق بھی انسان ادا کر سکتا ہے۔ایک حقیقی عابد کا کام یہ ہے کہ اس
میں قناعت بھی ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر قناعت پیدا کرو گے تو شکر گزار بھی بنو گے۔(سنن ابن ماجه كتاب الزهد باب الورع والتقوى حديث 4217)
اور سب سے بڑھ کر ایک مومن خدا تعالیٰ کا شکر گزار ہوتا ہے اور ہونا چاہئے۔جو لوگ منہ سے تو بیشک یہ
کہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے والے ہیں لیکن دنیاوی سامانوں اور دنیاوی جاہ و حشمت کے پیچھے دوڑنے والے
حقیقت میں محبُّ الشَّهَوَات میں مبتلا ہیں وہ کبھی حقیقی شکر گزار نہیں ہو سکتے۔ایسے دنیا داروں کا نقشہ کھنچتے ہوئے ایک موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابن آدم کے
پاس سونے کی ایک وادی بھی ہو تب بھی وہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس دوسری وادی بھی آجائے۔فرمایا کہ اس کے
منہ کو سوائے مٹی کے اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔قبر میں جائے گا تبھی اس کی لالچ ختم ہو گی۔اور پھر آپ نے فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ تو بہ قبول کرنے والے کی توبہ قبول کرتا ہے۔(صحيح البخارى كتاب الرقاق باب ما يتقى من فتنة المال حديث 6438)
پس زندگی میں وقت ہوتا ہے۔انسان کو چاہئے کہ اگر کوئی غلطیاں ہوں بھی تو تو بہ کرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک مومن کے قناعت کا معیار بیان فرماتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جس
شخص نے دلی اطمینان اور جسمانی صحت کے ساتھ صبح کی اور اس کے پاس ایک دن کی خوراک ہے۔اس نے گویا
ساری دنیا جیت لی اور اس کی ساری نعمتیں اسے مل گئیں۔(سنن الترمذی ابواب الزهد باب فى الوصف من حيزت له الدنيا حديث 2346)
پس ایک مومن کے لئے یہ قناعت کا معیار ہے۔اللہ تعالیٰ ہم میں یہ قناعت پیدا کرے۔تقویٰ پیدا
کرے۔دنیاوی چیزوں کی محبت کے بجائے خدا تعالیٰ سے محبت کا حصول ہمارا مقصود ہو اور اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور
رضوان ہم حاصل کرنے والے ہوں۔اس کے بعد میں اس دعا کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں جیسا کہ میں نے پہلے مختصر ذکر کیا ہے کہ

خطبات مسرور جلد 15
604
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08دسمبر 2017
مسلمان ممالک کے لیڈر جو دنیاوی خواہشات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور جنہوں نے عملاً خدا تعالیٰ کے بجائے بڑی
طاقتوں کو اپنا خدا بنایا ہوا ہے اور سمجھتے ہیں کہ ان سے دوستی ہماری بقا اور ترقی کی ضمانت بن سکتی ہے حالانکہ امریکہ
کے بارے میں ہی لے لیں۔ان کا حال یہ ہے کہ جرمنی کے اخبار میں ایک تجزیہ نگار نے گزشتہ دنوں مضمون لکھا۔اس نے لکھا ہے کہ اور بہت ساری باتوں میں ایک بات یہ بھی ہے کہ دنیا جو واشنگٹن کو اپنا ماڈل سمجھتی تھی، سمجھتی ہے
یا اس کی طرف رخ کیا ہوا ہے یا اپنے لئے سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے لئے ایک ایسا ماڈل ہے جس کے پیچھے ہمیں چلنا
چاہئے۔شاید اب اس کی وہ حیثیت نہیں رہی۔لکھتا ہے کیونکہ اس کی جگہ اب بیجنگ جو چین کا دارالحکومت ہے وہ
ماڈل بن رہا ہے۔امریکہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور اپنا مقام کھو چکا ہے۔پس دنیاوی سہارے تو عارضی سہارے ہیں آج آئے کل چلے گئے۔مسلمانوں کو اب اس سے سمجھنا چاہئے۔یہ جو یروشلم میں سفارت خانہ منتقل کرنے کا اعلان ہوا ہے وہ بھی اسی لئے امریکہ نے کیا ہے کہ اس طرح شاید
اسرائیل کے ساتھ تعلق بہتر ہو جائیں اور زیادہ مضبوط ہو جائیں اور اس کی ساکھ قائم ہو سکے۔لیکن جب اللہ تعالیٰ کی
طرف سے زوال آتا ہے تو پھر دنیاوی دوستیاں اور معاہدے کام نہیں آیا کرتے۔لگتا ہے کہ اب ان بڑی طاقتوں پر
بھی خاص طور پہ امریکہ پہ بھی یہ کام شروع ہو چکا ہے اور نتیجہ کب نکلتا ہے، یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔لیکن ان
حالات میں اب مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں مزید تیز تر ہوں گی۔اس لئے مسلمان دنیا کے لئے ہمیں
دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں عقل دے۔اب یہ متحد ہو جائیں اور ملکوں ملکوں کے درمیان جو جنگوں کا
امکان ہے اور مسلمان ملکوں کے اندر جو آپس میں لڑائیاں ہو رہی ہیں اور ہزاروں بلکہ بعض اعداد و شمار کے مطابق
لاکھوں جانیں ضائع ہو گئی ہیں یہ بھی دُور ہو۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے اور یہ ایک قوم بن کر رہنے والے ہوں۔آپس کی لڑائیوں کو ختم کریں تا کہ اسلام کے دشمن اپنا مفاد حاصل نہ کر سکیں اور سب سے بڑھ کر ہمیں یہ دعا بھی
کرنی چاہئے کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے مسیح موعود اور مہدی معہود کو پہچانیں جس کے ساتھ جڑ کر یہ آپس
میں بھی اور دنیا میں بھی امن قائم کرنے والے بن سکتے ہیں۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 دسمبر 2017ء تا04 جنوری 2018 ء جلد 24 شمارہ 52 صفحہ 05 تا08)

آج 10 میں سے 10 باقی