قبولیت دعا کے متفرق نہایت ایمان افروز واقعات
خطبات مسرور جلد 16
37
4
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 26/ جنوری 2018ء بمطابق 26/ صلح 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
دعاؤں کی برکات اور فلاسفی :
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک موقع پر دعا کی فلاسفی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:
ایک بچہ جب بھوک سے بیتاب ہو کر دودھ کے لئے چلاتا اور چیختا ہے تو ماں کے پستان میں دودھ جوش
مار کر آجاتا ہے۔بچہ دعا کا نام بھی نہیں جانتا لیکن اُس کی چھینیں دودھ کو کیونکر کھینچ لاتی ہیں ؟" فرمایا کہ بعض
اوقات دیکھا گیا ہے کہ مائیں دودھ کو محسوس بھی نہیں کرتیں مگر بچہ کی چلا ہٹ ہے کہ دودھ کو کھینچے لاتی ہے۔" آپ
فرماتے ہیں تو کیا ہماری چینیں جب اللہ تعالیٰ کے حضور ہوں تو وہ کچھ بھی نہیں کھینچ کر لا سکتیں ؟ آتا ہے اور سب کچھ
آتا ہے۔مگر آنکھوں کے اندھے جو فاضل اور فلاسفر بنے بیٹھے ہیں وہ دیکھ نہیں سکتے۔" آپ نے فرمایا کہ " بچہ کو جو
مناسبت ماں سے ہے اس تعلق اور رشتہ کو انسان اپنے ذہن میں رکھ کر اگر دعا کی فلاسفی پر غور کرے تو وہ بہت
آسان اور سہل معلوم ہوتی ہے۔"
اللہ تعالیٰ کا ہم احمدیوں پر بڑا فضل ہے کہ ہمارے اکثر چھوٹے بڑے اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اگر بیتاب ہو
کر، گڑ گڑا کر عاجزی سے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکا جائے اور اس سے دعامانگی جائے تو اللہ تعالیٰ دعاؤں کو سنتا ہے۔اور
بعض دفعہ دعا کی قبولیت کے ایسے واقعات ہوتے ہیں جو غیروں کو بھی حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔بہت سے لوگ
مجھے لکھتے ہیں کہ بعض دفعہ ایسی ناامیدی کی کیفیت ہو جاتی ہے اور کس طرح ہر طرف سے ناامید ہو جاتے ہیں اس
وقت جب ہم اللہ تعالیٰ کے آگے جھکے تو اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا جو ہمارے ایمانوں میں مضبوطی کا باعث بنا۔میں
اس وقت بعض ایسے واقعات پیش کروں گا جو مختلف رپورٹس میں آتے ہیں۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 129)
ناظر دعوت الی اللہ قادیان لکھتے ہیں کہ ضلع ہوشیار پور کے امیر نے بتایا کہ چند سال قبل ان کے گاؤں
کھیڑ ا اچھر وال میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں والے بہت پریشان تھے حتی کہ کنوئیں کا پانی بھی نچلی حد تک پہنچ
گیا تھا۔یہاں کی ہندو اکثریت نے وہاں کے معلم کو دعا کرنے کو کہا۔مشرقی پنجاب میں معلم کو ، مولوی کو میاں جی
کہتے ہیں۔انہیں یقین تھا کہ احمدی معلم کو دعا کے لئے کہیں گے تو ضر ور بارش ہو گی۔بہر حال ہمارے معلم نے پہلے تو
ان کو اسلامی دعا کے آداب بتائے اور اللہ تعالیٰ کی صفات بتائیں۔پھر دعا کروائی۔وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت
خطبات مسرور جلد 16
38
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
احمدیہ کے اس معلم کی دعا کو قبول فرمایا اور اپنے فضل سے دو تین گھنٹے کے اندر موسلا دھار بارش برسا دی اور اپنے
سمیع الدعا ہونے کا ثبوت دیا۔اس
واقعہ کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے پورے گاؤں میں اچھا اثر ہوا اور گاؤں والوں نے
بر ملا کہا کہ احمدیوں کی دعا کی وجہ سے بارش ہوئی۔پھر اسی طرح جزائر فجی کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ طوالو نجی کے قریب ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے۔اس
کے دورے پر جانے سے قبل طوالو کے مبلغ نے بتایا کہ یہاں ایک عرصے سے بارش نہیں ہوئی اور پانی کا انحصار بارش
پر ہی ہوتا ہے۔چنانچہ دورہ پر جانے سے پہلے انہوں نے مجھے بھی دعا کے لئے خط لکھا کہ بارش کے لئے دعا
کریں۔کہتے ہیں جب ہم شام کو طوالو پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے بہت زیادہ پریشانی کا ذکر کیا کہ اب پانی بالکل خشک
ہو رہا ہے۔یہ کہتے ہیں کہ میں نے اسی دن رات کو نماز عشاء پر اعلان کیا کہ ہم نماز کا جو آخری سجدہ پڑھیں گے اس
میں بارش کے لئے بھی دعا کریں گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ دعا قبول فرمائی اور رات کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بارش ہوئی اور اس کے بعد تین
چار دفعہ بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک لمبے عرصے کے لئے خشک موسم کی پیشگوئی تھی۔کہتے ہیں
کہ اس کے بعد ہم جہاں بھی گئے لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ آپ کے آنے پر یہاں بارش ہوئی ہے۔چنانچہ
کیتھولک چرچ کے بشپ اور فونا فوتی قبیلے کے ایک بڑے چیف نے بھی اس بات کا اظہار کیا کہ یہ محض خدا تعالیٰ کا
فضل ہے اور جماعت اور آپ کے خلیفہ وقت کی دعائیں ہیں جو اس طرح غیر معمولی طور پر یہاں بارش ہوئی اور یہ
بارش نہ صرف احمدیوں کے لئے ازدیاد ایمان کا باعث بنی بلکہ غیر از جماعت کے لئے بھی حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی صداقت کا ایک نشان بنی۔بعض جگہ بارش کا ہو نا خدا تعالیٰ کی تائید اور قبولیت کا نشان بن جاتا ہے تو بعض جگہ بارش کار کنا دعا
کی قبولیت کا نشان بن جاتا ہے۔اور غیر ، چاہے اسلام کو قبول کریں یا نہ کریں لیکن اس بات کاضر ور اعتراف کرتے
ہیں کہ اسلام کا خدا دعاؤں کو سننے والا خدا ہے۔گنی بساؤ افریقہ کا ایک ملک ہے۔وہاں کے معلم عبد اللہ صاحب ہیں۔کہتے ہیں ہم ایک گاؤں سین چانگ
کا مسا (Sinchang Kamsa) میں تبلیغ کے لئے گئے اور لوگوں کو جمع کر کے انہیں جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچایا۔جب انہیں تبلیغ کی جارہی تھی تو اسی دوران سخت بارش شروع ہو گئی اور بارش کے شور کی وجہ سے یہ کہتے ہیں کہ میری
آواز حاضرین تک نہیں پہنچ رہی تھی اور یوں لگ رہا تھا کہ ابھی لوگ اٹھ کے چلے جائیں گے۔لوگ پریشان ہو رہے
تھے اور جانے والے تھے۔تو کہتے ہیں اس وقت میں نے دعا کی کہ اے اللہ! بارش بھی تیری ہے اور جو پیغام میں لے
کر آیا ہوں وہ بھی تیرا ہے لیکن بارش کی وجہ سے یہ لوگ تیرا یہ پیغام سن نہیں رہے۔اور اٹھنے والے ہیں۔کہتے ہیں
ابھی دعا کرنے کی دیر ہی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے بارش کو تھما دیا اور پھر وہاں موجود تقریباً ایک سو پچاس لوگوں کو تبلیغ کی
گئی اور کہتے ہیں الحمد للہ تبلیغ کے بعد تمام افراد نے بیعت کرنے کی توفیق حاصل کی۔دعا کے بعد بارش کے رکنے نے جہاں ہمارے معلم کے ایمان کو مضبوط کیا وہاں ان لوگوں کو بھی دعاؤں
خطبات مسرور جلد 16
39
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
کے سننے والے خدا کو دکھایا۔لوگ کہتے ہیں کہ خدا کس طرح نظر آتا ہے ؟ خدا اسی طرح اپنی قدرتوں کو دکھا کر نظر
آتا ہے۔وہی لوگ جو بارش کی وجہ سے وہاں سے اٹھ کر جانے والے تھے اللہ تعالیٰ کے اس فضل کو دیکھ کر نہ صرف
بیٹھے رہے بلکہ احمدیت اور حقیقی اسلام کو قبول کیا۔اسی طرح باند وند و کے مبلغ حافظ مزئل ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں لوکل معلم اور دو خذام کے ساتھ ایک
گاؤں کے دورے پر روانہ ہوا۔راستے میں شدید بارش شروع ہو گئی۔آگے جانانا ممکن دکھائی دیتا تھا کیونکہ راستہ کچا
اور شدید پھسلن تھی۔چنانچہ یہ کہتے ہیں ہم لوگ ایک جگہ پر رک گئے اور وہاں دعا کی کہ یا اللہ تیرے مسیح کا پیغام
پہنچانے جا رہے ہیں۔وہاں پہلے اطلاع کی ہوئی تھی۔لوگ وہاں جمع تھے۔تو فضل فرما تا راستے کی ہر روک دُور ہو
جائے۔کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فور آہماری دعا سن لی اور بارش اچانک رک گئی۔کیونکہ بظاہر لگتا تھا کہ بارش شام تک
چلے گی اس لئے ہم بڑے پریشان تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور پروگرام کے مطابق صحیح وقت پر گاؤں پہنچے
اور تبلیغی اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔پھر بارش کے دعا کے ذریعہ رکنے کے ضمن میں وہاب طیب صاحب سوئٹزر لینڈ کے مبلغ ہیں وہ کہتے
ہیں کہ جماعت نے زخول (Zuchwil) کے علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لئے جگہ خریدی۔وہاں امن کی علامت
کے لئے ایک پودا لگانے کے حوالے سے پروگرام رکھا گیا جس میں دوسرے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا۔جس دن
پودا لگانے کا پروگرام تھا اس دن پیشگوئی کے مطابق شدید بارش ہوئی تھی۔چونکہ پروگرام کی ساری کارروائی آؤٹ
ڈور (out door) تھی اس لئے ان کو بڑی پریشانی تھی۔اس حوالے سے انہوں نے مجھے بھی لکھا اور ان کے کافی خط
آتے رہے۔چنانچہ کہتے ہیں کہ پروگرام والے دن جب وہاں گئے تو پہلے سخت بارش شروع ہو گئی اور بظاہر بارش کے
رکنے کے کوئی آثار بھی نہیں تھے۔مگر پھر دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور ابھی پروگرام شروع ہونے
میں ایک گھنٹہ باقی تھا کہ بارش بالکل رک گئی اور سورج نکل آیا۔کہتے ہیں کہ پروگرام کے وقت مقامی کونسل کے صدر بھی آئے ہوئے تھے۔انہوں نے سب سے پہلے تو
بڑی حیرانی کے ساتھ یہی کہا کہ کیا آپ لوگوں نے اپنے پروگرام کے لئے موسم بھی آرڈر کروایا ہوا ہے ؟ اس پر
انہیں بتایا گیا کہ ہم دعا بھی کرتے ہیں۔ہم نے اپنے خلیفہ کو بھی دعا کے لئے لکھا اور ہمیں پوری امید تھی کہ اللہ
تعالیٰ فضل فرمائے گا اور اس طرح یہ پروگرام کامیاب رہا جس کی خبر وہاں کے لوکل اخباروں نے بھی دی اور اس
کے ذریعہ سے کافی لوگوں کو جماعت کا تعارف پہنچا۔بیشک ہم موسم کو آرڈر تو نہیں کرتے اور نہ کر سکتے ہیں لیکن اس
خدا کے حضور ضرور جھکتے ہیں جس کے حکم کے تابع موسم ہے اور پھر وہی اپنی قدرت کے نظارے دکھاتا ہے۔اب موسموں سے ہٹ کر قبولیت دعا کے بعض اور واقعات ہیں وہ پیش کرتا ہوں۔ہمارا خدا صرف
موسموں کا خدا نہیں ہے بلکہ قادر مطلق اور ہر قسم کی دعائیں سننے والا خدا ہے۔اس کی بیشمار صفات ہیں اور اپنی صفات
کے وہ جلوے دکھاتا ہے۔بین سے معلم سلسلہ متین صاحب کہتے ہیں کہ چند دن ہوئے ایک نو مبایع دوست آئے کہ مربی صاحب
خطبات مسرور جلد 16
40
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
ہمارے گھر آئیں۔اس نے کہا کہ میری بیوی کی حالت بہت خراب ہے۔تو کہتے ہیں اس بات پر میں اپنی بیوی کو لے
کر ان کے گھر چلا گیا کیونکہ ان کی بیوی کا زچگی کا معاملہ تھا اس لئے عورت کی ضرورت تھی اور وقت بالکل قریب تھا
اور اس کو بڑا تیز بخار تھا اور تیز بخار کی وجہ سے رحم کے سکڑنے کی وجہ سے بچے کی پیدائش نہیں ہو رہی تھی۔وہ کہنے
لگا کہ گزشتہ دو دفعہ بھی اس طرح ہی ہو چکا ہے جس میں یا تو بچہ بچ سکتا تھا یا والدہ۔لہذ ادونوں دفعہ انہوں نے والدہ
کو بچانے کی کوشش کی اور اولاد کی قربانی دینی پڑی اور اب یہ تیسری بار ایسا ہو رہا ہے۔معلم سلسلہ نے کہا کہ ایسی
حالت میں ہم دوا کے ساتھ دعا بھی کرتے ہیں اور اپنے امام کو بھی دعا کے لئے لکھتے ہیں لیکن اب تو یہاں اتنا وقت
نہیں ہے۔دعا کا جو ظاہری طریقہ ہے وہ تو کریں گے ہی اور لکھنے کا وقت نہیں۔چلو ہم خود ہی دعا کرتے ہیں۔چنانچہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے پاک ناموں کا واسطہ دے کر رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا
واسطہ دے کر دعا شروع کی اور دعا ختم کرنے پر سورۃ فاتحہ پڑھ کر پانی پر پھونکا اور اس عورت کو پلایا۔کہتے ہیں اس
طرح میں نے دو تین دفعہ کیا اور پانی پھونک کر عورت کو پلانے کے لئے بھجوایا۔تیسری دفعہ خاوند خوشی سے آیا کہ
اللہ تعالیٰ نے میری بیوی بھی بچالی اور بیٹا بھی دے دیا اور اس نو مبایع کا ایمان اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا تعالیٰ کی
ذات پر اور بھی بڑھا اور دعا پر ایمان مزید مضبوط ہوا اور تب سے یہ خود بھی باقاعدہ توجہ سے ، انکسار سے، عاجزی
سے، تڑپ سے دعائیں کرنے لگ گیا۔اسی طرح ایک بیمار کا ذکر کرتے ہوئے کینیا کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ وہاں کی ایک جماعت کے
صدر صاحب بہت بیمار تھے۔ان کی خیریت دریافت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ مجھے دو ہسپتالوں سے جواب دے دیا
گیا ہے اور اب میری حالت بہت خراب ہے۔کسی وقت بھی آپ کوئی بری خبر سن سکتے ہیں۔ان کی جلد کا رنگ بھی
بہت بدل گیا تھا۔جسم بالکل ٹھنڈا اور بے جان محسوس ہو تا تھا۔انہیں تسلی دی کہ آپ ہمت نہ ہاریں۔خود بھی دعا
کریں اور معلم کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے مجھے بھی یہاں خط لکھا۔معلم بتاتے ہیں کہ ایک ہفتے کے بعد جب میں دوبارہ
اس جماعت میں نماز جمعہ پڑھانے گیا تو میں نے دیکھا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور کچھ دنوں بعد یہاں سے میر اجواب بھی
ان کو مل گیا کہ اللہ تعالیٰ انشاء اللہ کامل شفا عطا فرمائے گا۔اس کے بعد کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی صحت
مسلسل بہتری کی طرف مائل ہوئی اور اب کچھ عرصہ بعد وہ بالکل تندرست ہو گئے ہیں اور اپنا کام کاج کر رہے ہیں۔پس
دعا کے طفیل انہیں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک نئی زندگی عطا ہوئی اور اس نے بھی ان کے ایمان میں اضافہ کیا ہے۔پھر کر ناٹک انڈیا سے وہاں کے امیر ضلع لکھتے ہیں۔وہاں کے ایک جماعت کے صدر جماعت لکھتے ہیں کہ ان کو
برین ٹیومر ہو گیا اور ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کا علاج ممکن نہیں ہے۔آپریشن کرتے
وقت جان بھی جاسکتی ہے۔انہوں نے فورادعا کے لئے مجھے بھی یہاں لکھا اور میر اجواب بھی ان کو گیا کہ اللہ تعالیٰ شفا عطا
فرمائے۔کہتے ہیں کہ ایک ماہ کے بعد ڈاکٹروں نے دوبارہ ان کا معائنہ کیا تو حیران ہو گئے کہ برین ٹیومر کا نام و نشان تک
نہیں ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا اور دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ حسین صاحب مکمل طور پر شفایاب ہو گئے۔پھر ایک مریض کا ذکر ہے جس کے بارے میں حافظ احسان سکندر مبلغ بیلجیم لکھتے ہیں کہ ایک احمدی
خطبات مسرور جلد 16
41
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
دوست داؤد صاحب بیمار تھے۔ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ان کے جگر گردے اور پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ہسپتال میں ہی انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔انہیں وینٹی لیٹر (ventilator) پر لگا دیا گیا۔کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے
جواب دے دیا یہاں تک کہ ان کی فیملی نے جماعت سے درخواست بھی کر دی کہ جنازہ وغیرہ کی تیاری میں مدد کی
جائے۔حافظ صاحب کہتے ہیں انہوں نے مجھے بھی دعا کے لئے لکھا خود بھی دعا کی۔جماعت کو بھی دعاؤں کے لئے
کہا۔اگلے دن جماعتی وفد جس میں صدر انصار اللہ ، سیکر ٹری تبلیغ اور یہ شامل تھے ان کو وزٹ کرنے گئے تو ڈاکٹر کہنے
لگے کہ ایک معجزہ ہو گیا ہے کہ جو دوائی ہم پہلے انہیں دے رہے تھے اور ان کا جسم اسے قبول نہیں کر رہا تھا اب وہی
دوائی اثر کر رہی ہے اور ان کی طبیعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ہم نے ڈاکٹر کو کہا کہ یہ معجزہ
دعا کی وجہ سے ہوا ہے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ نئی زندگی عطا فرمائی ہے۔دعا کی قبولیت کے بعض اور متفرق واقعات ہیں جو لوگوں کے لئے جماعت اور خلافت سے تعلق اور
جماعت کی سچائی اور خد اتعالیٰ پر ایمان میں ترقی کا باعث بنتے ہیں۔مصطفی صاحب سعودیہ کے رہنے والے ہیں۔کہتے ہیں کہ میں نے آپ کی خدمت میں دعا کی
درخواست کی تھی کہ میر اتبادلہ فلاں شہر میں ہو جائے اور اس طرح میں فیملی کے ساتھ رہ سکوں۔کہتے ہیں بظاہر یہ
نا ممکن تھا لیکن اب دعا سے ایک ایسا معجزہ ہوا کہ تبادلوں کی ایک رو چل پڑی اور میں تینتیس نمبر سے ایک نمبر پر آ
گیا ہوں۔یعنی اب جب بھی کوئی تبادلہ ہوا مجھے موقع دیا جائے گا اور اس میں فیملی کے ساتھ رہ سکوں گا۔یہ کہتے ہیں
میرے لئے تو یہ ایک معجزے سے کم نہیں ہے۔اپنے اپنے حالات ہر کوئی جانتا ہے۔بظاہر بعض باتیں بڑی معمولی
معلوم ہوتی ہیں لیکن جس پر گزر رہی ہوتی ہے اس کو احساس ہو تا ہے کہ یہ کس قسم کی انہونی ہے جو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اور دعاؤں سے ہو گئی۔تنزانیہ کے ریجن موروگورو کے معلم لطیف صاحب ایک واقعہ لکھتے ہیں۔کہتے ہیں کہ ہماری جماعت کی
ایک مسجد سے کسی نے سولر سسٹم کی بیٹری چوری کر لی۔جب اگلے دن احباب جماعت کو پتا چلا تو انہوں نے فیصلہ کیا
کہ پولیس میں رپورٹ کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔وہاں بھی کچھ نہیں ہونا۔پولیس
نے نوٹ کر لینا ہے اور قصہ ختم ہو جانا ہے تو بہتر ہے ہم دعا کریں۔اللہ کے آگے جھکیں اور اس سے مانگیں۔ہم یہ دعا
کریں گے کہ جس نے بھی یہ بیٹری چوری کی ہے اس کو خود اللہ تعالیٰ سزا دے دے اور ہماری بیٹری ہمیں کو ٹادے۔کہتے ہیں اس موقع پر چوری کا سن کر بعض غیر احمدی لوگ بھی اکٹھے ہوئے تھے۔لہذا یہ خبر اس گاؤں میں پھیل گئی
کہ احمدیوں نے دعا کی ہے کہ جس نے بھی بیٹری چوری کی ہے اللہ تعالیٰ اس کو پکڑے اور سزا دے۔غیر از جماعت
احباب نے کہنا بھی شروع کر دیا کہ احمدیوں کی دعائیں بڑی قبول ہوتی ہیں۔اب چور ضرور پکڑا جائے گا کیونکہ اب
اس کے لئے کوئی اور راستہ نہیں۔کہتے ہیں ابھی ایک ہی دن گزرا تھا کہ جس کسی نے بھی چوری کی تھی وہ چوری چھپے
صبح سویرے بیٹری صدر صاحب جماعت کے گھر کے سامنے رکھ گیا۔اس طرح کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے احمدیوں کی
دعا کوسنا اور غیر از جماعت احباب کا ایمان بھی دعاؤں پر مزید پختہ ہوا کہ یہ واقعی نیک اور سچے لوگ ہیں۔
خطبات مسرور جلد 16
42
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
بہر حال اس سے یہ تو پتا چل گیا کہ وہاں کے چوروں میں بھی خدا تعالیٰ کا خوف ہے اور خدا تعالیٰ کے نام
سے ڈر گئے۔لیکن پاکستان کے ملاں کے دل خدا تعالیٰ کے خوف سے بالکل خالی ہیں۔خدا تعالیٰ کے نام پر اس کے
حکموں کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔اور یہی لوگ ہیں جنہوں نے قوم میں بھی بگاڑ پیدا کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ قوم پر
بھی رحم کرے اور ان ظالموں سے قوم کو بھی جلد چھڑائے۔ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے مبلغ انچارج صاحب گنی کنا کری لکھتے ہیں کہ ایک مخلص نو مبایع نوجوان
سلیمان صاحب نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ وقف کر کے جماعت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لہذا ہم نے انہیں
سیر الیون جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔تیاری شروع ہو گئی۔کہتے ہیں
جب ہم نے ان کے والدین جو ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے ان کو مشن ہاؤس بلوایا تا کہ ان کی رضامندی حاصل کی جا
سکے تو بظاہر وہ خوش ہوئے اور تمام معلومات لے کر دو دن کے بعد واپس آنے کا کہہ گئے۔واپس جا کر انہوں نے
اپنے مولوی سے مشورہ کیا تو انہوں نے انہیں بہکا دیا اور ہمارے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا کہ جماعت
احمد یہ ایک غیر مسلم اور متشد د جماعت ہے اور یہ لڑکے کو بھی ور غلا رہی ہے اور شدت پسند بنارہی ہے۔کہتے ہیں اس
پر ہمیں بڑی پریشانی ہوئی۔مجھے بھی انہوں نے دعا کے لئے لکھا اور بہر حال میں نے بھی ان کو جواب
دیا کہ اللہ تعالیٰ
فضل کرے۔کوشش کرتے رہیں دعا بھی کرتے رہیں۔چنانچہ کہتے ہیں جب پولیس نے انکوائری کی اور جماعت کا
تعارف جب انہیں پیش کیا پولیس کو لیف لٹس (Leaflets) وغیرہ دیئے گئے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پولیس کمشنر
نے نہ صرف کیس خارج کر دیا بلکہ کہنے لگا کہ مجھے تو ان کا بیان کردہ اسلام زیادہ صحیح اور پر امن لگتا ہے اور پولیس
کمشنر نے کہا کہ مجھے مزید معلومات فراہم کریں میں بھی اس جماعت میں شامل ہو نا چاہتا ہوں۔پھر ایک واقعہ مالی ریجن کے مبلغ مستنصر صاحب لکھتے ہیں کہ اس سال جلسہ سالانہ مالی کے لئے احباب کو
تحریک کی کہ کثرت سے لوگ شامل ہوں۔چونکہ جہاں جلسہ ہونا تھا وہاں کا فاصلہ کافی ہے تقریباً چار سو کلو میٹر۔وہاں کے رہنے والے غریب لوگ ہیں۔وہاں جانے کا، اتنا فاصلہ طے کرنے کا دس ہزار فرانک سے زائد کرایہ لگتا
ہے۔غریب آدمیوں کے لئے اتنی رقم مہیا کرنا کہ سارا خاندان جائے بڑا مشکل ہو جاتا ہے۔تو ایک ممبر یحیی صاحب
ہیں جو دریا سے مچھلیاں پکڑتے ہیں اور مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے بڑی کوشش سے سارے سال
میں ایک آدمی کا کرایہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تو میں گیا تھا۔اس سال کیونکہ ایک آدمی کا کرایہ ہے
اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی بیوی کو جلسہ پر بھجواؤں گا۔مربی صاحب نے انہیں کہا کہ آپ کی نیت تو اچھی
ہے۔لیکن کوشش کریں کہ آپ بھی جلسہ میں شامل ہوں اور اس کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ دریا سے مچھلی کا ایسا
شکار آپ کو دے دے کہ آپ کا بھی کرایہ بن جائے۔چنانچہ جس دن صبح جلسہ کے لئے وہاں سے قافلہ چلنا تھا اس
سے پہلے رات آٹھ بجے وہ شخص مشن میں آئے۔ان کے ہاتھ میں تقریباً بارہ کلو کی ایک بہت بڑی مچھلی تھی۔انہوں
نے بتایا کہ جب صبح دریا میں جال ڈالنے گیا تو میں نے بڑی دعا کی کہ کل قافلہ روانہ ہونا ہے اور میرے پاس
کرایہ نہیں ہے۔اے اللہ میری مدد کر کہ میں جلسہ میں شامل ہو سکوں۔نیت میری نیک ہے۔کہتے ہیں عصر کے
خطبات مسرور جلد 16
43
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
وقت جال نکالا تو یہ مچھلی لگی ہوئی تھی۔جب کنارے پر آیا تو ایک آدمی نے اٹھارہ ہزار فرانک سیفا کی خرید لی۔میں
نے اس آدمی سے اجازت لی ہے کہ میں آپ کو مچھلی دکھاؤں۔تو اس مچھلی سے میرا کرایہ بھی پورا ہو گیا ہے۔ہم
دونوں میاں بیوی شریک ہو سکتے ہیں اور زائد پیسے بھی بچ گئے۔اللہ تعالیٰ قبولیت دعا کے ذریعہ کس طرح احمدیوں کو ایمان میں پختگی اور خلافت پر یقین قائم فرماتا
ہے اس بارے میں اپنا ایک واقعہ لکھتے ہوئے مالی کے ایک صاحب اور میں تر اوڑے صاحب کہتے ہیں کہ 2008ء میں
جب آپ نے گھانا کا دورہ کیا (جب میں 2008ء میں خلافت جوبلی کے جلسہ میں شامل ہوا تھا) تو اس وقت یہ احمدی
شخص بھی جلسہ میں شامل ہوئے تھے۔کہتے ہیں میں مرغیوں کا کاروبار کرتا تھا اور میں مرغیاں چھوڑ کر گھانا چلا گیا۔پیچھے میری ساری مرغیاں مر گئیں۔تو جس آدمی کے پیسوں سے میں یہ کاروبار کرتا تھا اس کو جب پتا چلا کہ میں
احمدی ہوں اور احمدیوں کے جلسہ پر گیا ہوں اور مرغیاں مرگئی ہیں تو وہ مخالفت میں اور بھی اندھا ہو گیا اور میرے
واپس آنے کے بعد مجھے پیغام بھیجا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر میرے ایک لاکھ پچاس ہزار فرانک سیفا واپس کرو۔کہتے ہیں میں بہت پریشان ہوا۔میرے پاس تو رقم نہیں ہے۔یہ مخالف مجھے بہت ذلیل کرے گا۔کہتے ہیں ساری
رات میں نے بڑی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میرا کچھ انتظام کر دے۔میں تو خلیفہ کی محبت میں جلسہ میں شامل
ہونے کے لئے گیا تھا۔کہتے ہیں کہ مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ ایک ٹرک سے کچھ اناج گرا ہوا ہے جسے میں سمیٹ
رہا ہوں۔ایک خاص جگہ دکھائی گئی کہ وہاں ٹرک ہے اور وہاں اناج گرا ہوا ہے۔وہاں سے سمیٹ رہا ہوں۔کہتے ہیں جو جگہ خواب میں دیکھی تھی میں صبح صبح وہاں گیا تو وہاں ٹرک تو کوئی نہیں تھا۔لیکن اناج گرا ہوا
تھا۔کچھ دانے گرے ہوئے تھے جو میں سمیٹنے لگا تو اچانک ایک کالے رنگ کا پلاسٹک کا لفافہ ملا۔اس کو کھولا تو اس
میں ایک لاکھ اسی ہزار فرانک سیفا تھے۔میں نے وہاں علاقے کے لوگوں سے پوچھا تو بتایا گیا کہ یہاں رات ایک
ٹرک کھڑا تھا جو آب سینیگال کی طرف چلا گیا ہے۔میں نے لوگوں سے کہا کہ مجھے یہاں سے یہ رقم ملی ہے اگر کسی کی
ہو تو بتا کر لے لے۔کوئی آدمی نہیں آیا۔بہر حال جب شام کو قرض خواہ قرض لینے آیا اور پھر بد تمیزی پر اتر آیا تو
میں نے اسے کہا صبر کرو میں تمہیں قرض دے دیتا ہوں۔میرا اللہ تعالیٰ نے انتظام کر دیا ہے اور میں نے اس کی وہ
رقم واپس کر دی۔کہتے ہیں اب کئی سال ہو گئے ہیں۔لیکن اس رقم کی ملکیت کا وہاں کسی نے دعویٰ نہیں کیا۔کوئی
نہیں آیا اسے پوچھنے۔اسی طرح جرمنی سے مبلغ سلسلہ حفیظ اللہ بھروانہ صاحب ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ایک نو مبایع احسان صاحب
جو لبنانی ہیں۔ان کی وہاں جرمنی میں میرے سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران انہوں نے دعا کے لئے مجھ سے اپنی
اسائلم کے حوالے سے مشکلات کا ذکر کیا کیونکہ پولیس نے ان
کو بتایا تھا کہ انہیں کسی وقت بھی واپس بھجوادیا جائے گا۔کہتے ہیں لیکن اس آدمی کے ایمان میں بڑا اضافہ ہوا۔خدا تعالیٰ نے بڑا معجزہ دکھایا کہ ان کا کیس باوجود اس کے کہ
پولیس کا خیال تھا کہ کوئی سیاسی پناہ نہیں ملے گی اور واپس جائیں گے۔تین سال کے لئے ان کو سیاسی پناہ مل گئی اور اب
وہ بڑے خوش ہیں اور ہر ایک کو بتاتے ہیں کہ دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھایا ہے۔
خطبات مسرور جلد 16
44
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
اللہ تعالیٰ غیر مسلموں کو بھی احمدیوں کی دعاؤں کی قبولیت کے ایسے نظارے دکھاتا ہے جو ان کو اس بات
کا قائل کر دیتے ہیں کہ اسلام کا خدا دعاؤں کا سننے والا خدا ہے۔مرزا افضل صاحب کینیڈا سے لکھتے ہیں کہ ہم
وینکوور کے مغرب میں ایک انٹر فیتھ کا نفرنس میں ایک شہر میں گئے اور ایک فون بک دیکھ کر ایک سکھ کو فون کیا کہ
ہم یہاں انٹر فیتھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔انہوں نے نہایت خندہ پیشانی سے ہمیں اپنے
گھر خوش آمدید کہا۔کھانا کھلایا۔اپنے گھر میں ہی ہمیں ظہر عصر کی نماز پڑھنے کی اجازت دی۔انہوں نے کانفرنس
میں ہر قسم کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔جب ہم چلنے لگے تو انہوں نے نہایت عاجزی سے کہا کہ اس کے بیٹے کی تین
بیٹیاں ہیں اور یہ کہ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو بیٹا بھی دے دے۔کہتے ہیں ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ہاتھ اٹھا کے
وہیں دعا بھی کی اور انہیں بتایا کہ ہم اپنے خلیفہ کو بھی دعا کے لئے لکھیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر ایک
ڈیڑھ سال کے بعد ان کا بڑا خوشی سے فون آیا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پو تا عطا فرمایا ہے۔دعاؤں کے قبولیت کے یہ چند واقعات ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : " قانون قدرت میں قبولیت دعا کی نظیریں موجود
ہیں۔" جیسا کہ شروع میں بچے کے چلانے کی وجہ سے ماں کے دودھ کے اترنے کی مثال کا ذکر ہو چکا ہے۔یہ قانون
قدرت ہی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ اسی قانون کے تحت " اور ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ زندہ نمونے بھیجتا ہے۔"
(ملفوظات جلد اوّل صفحہ 199)
اور اگر قبولیت دعا کے زندہ نمونوں کا حصہ بننا ہے تو پھر بعض لوازمات ہیں۔بعض شرطیں ہیں جن
کو پورا کرنا ضروری ہے۔بعض لوگ کہہ دیتے ہیں دعا قبول نہیں ہوئی۔آپ فرماتے ہیں کہ ان کے لئے بعض
شرطیں بھی ضروری ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ " دعا کے لوازمات سے اول ضروری یہ ہے کہ اعمال صالحہ اور اعتقاد
پیدا کریں کیونکہ جو شخص اپنے اعتقادات کو درست نہیں کرتا اور اعمال صالحہ سے کام نہیں لیتا ان کو بہتر نہیں کرتا
اور دعا کرتا ہے وہ گویا خد اتعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے۔"
( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 200)
پس ایمان کو جہاں اعتقادی لحاظ سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے وہاں عملی حالت کو بھی خدا تعالیٰ کی
رضا اور اس کے حکموں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم ویسے تو اللہ تعالیٰ کے حکموں کے
مطابق پانچ وقت نمازوں پہ توجہ نہ دیں۔لوگوں کے بنیادی حق ادا نہ کریں اور جب مشکل میں گرفتار ہوں تو اس
وقت پھر ہمیں اللہ بھی یاد آجائے۔لوگوں کے حق ادا کر نے بھی یاد آجائیں۔پہلے اپنی حالتوں کو بہتر کرنا ہو گا۔اعتقادی حالت جو بہتر کی ہے تو صرف اعتقادی حالت کے بہتر ہونے سے ہی کام پورا نہیں ہو تاجب تک عمل صالح نہ
ہو۔اور عمل صالح یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حق بھی ادا کئے جائیں اور اس کے مخلوق کے حق بھی ادا کئے جائیں۔پس
یہ ہو گا تو اللہ تعالیٰ پھر دعاؤں کو بھی سنتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے حکموں کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے
کی توفیق عطا فرمائے اور عبادتوں اور دعاؤں کے حق ہمیشہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خطبات مسرور جلد 16
45
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
نماز کے بعد میں دو جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔پہلا جنازہ مکرم چوہدری نعمت اللہ ساہی صاحب کا
ہے جنہوں نے اپنے ریٹائر منٹ کے بعد بلکہ اس سے پہلے ہی زندگی وقف بھی کی تھی اور صدر انجمن احمد یہ پاکستان
کے ناظم جائیداد رہے ہیں۔15 جنوری کو کینیڈا میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔آپ کے
خاندان میں احمدیت حضرت حسین بی بی صاحبہ، والدہ حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے ذریعہ آئی تھی انہوں
نے اپنی ایک خواب کے ذریعہ قادیان جا کر بیعت کی تھی۔حسین بی بی صاحبہ کے خاوند حضرت نصر اللہ خان صاحب
کے چھوٹے بھائی غلام احمد صاحب نے بھی قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی۔یہ
چوہدری نعمت اللہ صاحب کے دادا تھے۔چوہدری صاحب کو جماعتی خدمات کی توفیق ملی۔امیر جماعت ضلع حیدرآباد
رہے۔انصار اللہ کے ضلع حیدرآباد کے ناظم رہے۔قائد خدام الاحمدیہ حیدرآباد رہے۔ناظم جائیداد صدر انجمن
احمد یہ ربوہ پاکستان رہے۔بچپن سے ہی با قاعدہ تہجد کے عادی تھے اور آخر دم تک اس کے لئے کوشش کرتے رہے۔نماز باجماعت باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔موسم کی شدت سردی یا بارش میں آپ کی کوشش یہی ہوتی تھی کہ مسجد
پہنچیں اور نماز باجماعت پڑھیں۔دعا پر آپ کو غیر معمولی یقین تھا۔خلافت سے انتہائی عقیدت تھی۔جلسہ سالانہ میں شمولیت کو بہت اہمیت دیتے تھے۔خلافت سے پہلے
ایک دفعہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع "حیدر آباد کے دورے پر تھے تو راستے میں چوہدری صاحب کا گھر آتا تھا۔آپ
وہاں گئے۔تھوڑی دیر قیام کیا۔چوہدری صاحب تو گھر میں نہیں تھے ان کی اہلیہ سے فرمایا کہ چوہدری صاحب سے
کہیں کہ اب دین کی خدمت کریں۔حالانکہ ویسے تو جماعتی لحاظ سے وہ ایک عہد یدار کی حیثیت سے خدمت کر ہی
رہے تھے لیکن جب با قاعدہ ایک پیغام چوہدری صاحب کو ملا تو اس کے بعد آپ نے زندگی وقف کر دی۔اس کا خط
لکھا۔ہمیشہ کارکنان سے پہلے دفتر میں پہنچنے کی کوشش کرتے تھے۔بڑے صابر اور شاکر تھے اور دوسروں کی تکلیف کا بڑا خیال رکھنے والے تھے۔اپنے نفس پر قابو تھا۔بڑے
دھیمے ٹھنڈے مزاج کے تھے۔معمولی بیماری یا تکلیف کا کبھی کسی سے ذکر نہیں کیا۔ملازمت کے دوران ان کی بڑی
اچھی تنخواہ ہوتی اس کے باوجود کبھی اپنے پر زائد خرچ نہیں کرتے تھے یا پیسے کا اظہار نہیں تھا اور بڑی ایمانداری سے
انہوں نے کام کیا۔ٹیکسٹائل ملوں میں انہوں نے کام کیا اس کی وجہ سے ان کے جو مالکان تھے ان کو بھی آپ پر بڑا
زیادہ اعتماد تھا۔آپ کے بیٹے نے جب فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں کام شروع کیا تو آپ کی ایمانداری کی وجہ
سے بہت ساری ملوں کے مالکان نے کہا کہ آپ کے ساتھ ہم بغیر کسی گارنٹی اور ضمانت کے کام کر دیتے ہیں کیونکہ
ہمارے لئے یہی ضمانت کافی ہے کہ تم چوہدری صاحب کے بیٹے ہو۔ان کا ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بڑا نام تھا۔اولاد کو
بھی ہمیشہ خلیفہ وقت کو خط لکھنے کے لئے تلقین کرتے رہتے تھے۔پسماندگان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے یاد گار
چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ موصی تھے۔ان کے ایک عزیز لکھتے ہیں کہ چوہدری نعمت اللہ صاحب کے والد عنایت اللہ صاحب چوہدری ظفر اللہ
خان صاحب کے چچازاد بھائی تھے۔ایک دفعہ ان کو پتا لگا کہ چوہدری نعمت اللہ صاحب سے ان کے والد ناراض ہیں تو
خطبات مسرور جلد 16
46
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ان کے والد کو خط لکھا کہ میں پاکستان میں تھا تو مجھے معلوم ہوا کہ آپ کو عزیز نعمت اللہ
پر کسی سبب سے کچھ خفگی ہے۔کہتے ہیں مجھے تو نہیں معلوم کس وجہ سے خفگی ہے۔بہر حال میں یہ کہتا ہوں کہ آپ کو
معلوم ہے کہ جتنا عرصہ عزیز نعمت اللہ انگلستان میں رہا۔یہاں وہ پڑھنے کے لئے آئے تھے جب چوہدری صاحب
بھی یہاں ہوتے تھے۔میں جب بھی انگلستان گیا وہ مجھ سے ملتا رہا اور جب وہ اپنی بیماری کے عرصہ میں سوئٹزرلینڈ
میں تھا تو وہاں بھی ملاقات ہوتی رہی۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب لکھتے ہیں کہ میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ میں
نے عزیز کو ہر طرح سے فرمانبردار، متواضع، شریف الطبع ، خوش اخلاق اور مخلص معاون پایا۔اس کے حسن اخلاق
اور اس کی طبیعت کی شرافت پر آپ کو اس کا باپ ہونے کے لحاظ سے بجا طور پر فخر ہونا چاہئے۔پھر لکھتے ہیں کہ جتنا
عرصہ باہر رہا نہایت نیک رہا اور میری طبیعت اس سے بہت خوش رہی۔میں متواتر اس کے لئے دعا کرتارہتا ہوں اور
اب بھی ہر نماز میں اس کے لئے دعا کرتا ہوں۔لکھتے ہیں کہ نہایت سچائی سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے تینوں
عزیزوں میں سے جو اس عرصے میں انگلستان میں تعلیم حاصل کر رہے تھے (کہتے ہیں کہ) عزیز نعمت اللہ ان تینوں
میں سب سے زیادہ نیک اور شریف طبیعت ہے۔پھر ان کے دفتر نظامت جائیداد کے ایک مختار عام لکھتے ہیں کہ کبھی ان کا افسروں والا رویہ نہیں تھا بلکہ
ہمیشہ شفیق بزرگ ہی انہیں پایا۔نہایت درجہ کا عجز و انکسار تھا۔بڑی درویش صفت طبیعت تھی۔دنیاوی طور پر نہایت
کامیاب اور اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے مگر اس کے باوجود کمال کی عاجزی تھی اور افسران کے ساتھ تعلق میں نہایت
درجے کے مؤدب اور احترام والا تعلق تھا۔افسران کا چاہے عمر میں چھوٹا ہی کیوں نہ ہوتا بڑی عزت اور احترام
کرتے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے اور بڑا صحیح لکھا ہے کہ وقف زندگی کی منظوری کے بعد وہ اپنی ذات کو مٹا چکے
تھے۔انانیت کا کوئی پہلوان کی ذات میں نظر نہیں آتا تھا۔کہتے ہیں اکثر میں دفتر میں جب بھی آپ کے پاس حاضر
ہو تا تو آپ ذکر الہی میں مشغول ہوتے۔کہتے ہیں جہاں نظام جماعت کی بات آتی تو تمام تعلقات اور رشتوں کو ایک
طرف رکھ دیتے۔ویسے بڑے رشتوں کو نبھانے والے تھے۔کہتے ہیں ربوہ میں کسی احمدی نے جماعت کی جگہ پر قبضہ
کر لیا تھا اور لوگوں کو یہ تاثر دینا شروع کر دیا کہ چوہدری صاحب سے میری رشتہ داری ہے اور مجھے کوئی کچھ نہ کہے۔چوہدری صاحب کو جب معلوم ہوا تو بڑی سختی سے اس شخص سے پیش آئے۔کہتے ہیں ایسی سختی انہوں نے پہلے کسی
اور سے نہیں کی جتنی اس اپنے رشتہ دار سے کی حالانکہ اور بھی ناجائز قابضین تھے۔یہ کہتے ہیں کہ ایک بار مجھے چوہدری صاحب نے بتایا کہ میں نے ساری زندگی کبھی اپنی اہلیہ سے لڑائی نہیں
کی۔خلافت کا ذکر ہو تا تو آنکھوں میں چمک آجاتی۔ایک دفعہ ان کے ایک بیٹے کا کہیں رشتہ ہوا تو ان کو کسی ذریعہ
سے پتا لگا کہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع کو یہ رشتہ پسند نہیں ہے۔تو انہوں نے اپنے بیٹے کو بلا کر کہا کہ میں تمہیں یہ تو
نہیں کہتا کہ رشتہ توڑ دو۔ختم کر دو۔زبر دستی نہیں کر سکتا۔لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ جب مجھے یہ پتالگ گیا ہے کہ
حضرت خلیفہ المسیح الرابع کو پسند نہیں تو میں اس شادی میں شامل نہیں ہوں گا۔تو پھر بیٹے نے خود ہی وہ رشتہ ختم کر
دیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خطبات مسرور جلد 16
47
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018
دوسرا جنازہ ظفر اللہ خان بڑ صاحب کر تو، شیخو پورہ کا ہے۔ان کی 19 جنوری کو وفات ہوئی اِنَّا لِلَّهِ وَ
اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ۔پیدائشی احمدی تھے۔آپ کے والد چوہدری اللہ دتہ صاحب نے 1928ء میں احمدیت قبول کی
تھی۔اپنے گاؤں کر تو ضلع شیخو پورہ میں ان کو بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق ملی۔نماز تہجد بہت با قاعدگی سے ادا
کرنے والے۔پنجوقتہ نماز ادا کرنے والے۔خطبات باقاعدگی سے سننے والے۔چندوں میں بہت با قاعدہ تھے۔طبیعت
میں سادگی تھی لیکن اولاد کی تربیت کے معاملہ میں ہر باریک پہلو کو مد نظر رکھتے تھے۔پسماندگان میں تین بیٹیاں اور
تین بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔آپ کے ایک بیٹے ساجد محمود بٹر صاحب مربی سلسلہ ہیں اور آجکل جامعہ احمدیہ
انٹر نیشنل گھانا میں بطور استاد خدمت بجا لا رہے ہیں۔اپنی جماعتی ذمہ داریوں کی وجہ سے اپنے والد کی وفات پر
پاکستان نہیں جاسکے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔یہ کہتے ہیں کہ بچپن میں ہمیشہ ماں باپ نے ہماری تربیت کا خیال رکھا۔ہمیشہ مجھے اپنے ساتھ مسجد لے کر
جاتے تھے اور جب کوئی مہمان آتا تو بڑی خوشی سے میرا تعارف کرواتے کہ میں نے اس بیٹے کو وقف کیا ہے اور اسے
جامعہ بھجوانا ہے۔کہتے ہیں اس کا یہ اثر تھا کہ کبھی میرے دل میں کسی اور تعلیم کا خیال ہی نہیں آیا اور ہمیشہ یہی خیال
رہتا کہ میں نے جامعہ جانا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی نیکیاں ان کی اولاد میں بھی جاری رکھے اور جس جذبے اور احساس سے انہوں نے اپنے
بیٹے کو وقف کیا تھا اللہ تعالیٰ ان کے بیٹے کو بھی حقیقت میں وقف کی روح کے ساتھ اپنے وقف کو نبھانے کی توفیق عطا
فرمائے۔مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 فروری 2018ء تا 22 فروری 2018ء جلد 25 شمارہ 07 صفحہ 05 تا08)