آیت الکرسی، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کے فضائل
خطبات مسرور جلد 16
75
7
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018ء بمطابق 16 تبلیغ 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
ہمیں عبادت کیلئے پیدا کیا گیا ہے:
ایک مومن کو ، ایک ایسے شخص کو جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہوں، اللہ تعالیٰ
کے اس حکم کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:57) یعنی ہم نے جن و انس کو عبادت کے لئے پیدا کیا
ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں عبادت کے طریق بھی بتائے جن میں عملی حصہ بھی ہے یعنی ظاہری حرکات و سکنات
اور دعاؤں کے الفاظ بھی ہیں جسے ذکر بھی کہہ سکتے ہیں۔نماز میں یہ دونوں باتیں موجود ہیں۔یعنی ظاہری حرکات بھی
ہیں اور ذکر بھی ہے۔دعائیں بھی ہیں۔لیکن نمازوں کے علاوہ بھی ذکر اور دعائیں اور خدا تعالیٰ کو یاد رکھنا ایک مومن
کا کام ہے۔قرآن کریم میں ہی اللہ تعالیٰ نے بہت سی دعائیں مختلف انبیاء کے حوالے سے بتائی ہیں جو ہم نماز
میں بھی پڑھ سکتے ہیں اور چلتے پھرتے ذکر کے طور پر بھی پڑھتے ہیں اور پڑھ سکتے ہیں۔لوگ اپنے خطوں میں لکھتے ہیں
کہ ہمیں فلاں مشکل ہے، فلاں پریشانی ہے، کوئی دعا اور ذکر بتائیں جس کا ورد ہم کرتے رہا کریں اور ہماری مشکلات
اور پریشانیاں دُور ہوں۔عموماً لوگوں کو میں یہی لکھتا ہوں کہ نمازوں کی طرف توجہ دیں۔سجدوں میں
دعائیں کریں۔نماز میں دعائیں کریں۔اور اپنے خدا تعالیٰ سے مددمانگیں۔آخری تین سورتوں کی فضیلت اور اہمیت:
لیکن آج میں ایک ذکر کے بارے میں بھی بتانا چاہتا ہوں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی
ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے اتری ہوئی دعائیں بھی ہیں اور جس کے مطالب پر غور کر کے پڑھنے سے جہاں انسان اللہ
تعالیٰ کی توحید کا ادراک حاصل کرتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور پناہ میں بھی آتا ہے اور ہر قسم کے شرور سے
بھی محفوظ رہتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف یہ کہ خود با قاعدگی سے روزانہ رات کو سونے سے پہلے ان
آیات اور دعاؤں کو پڑھا کرتے تھے بلکہ صحابہ کو بھی پڑھنے کی تلقین فرماتے تھے اور بہت ساری جگہوں پر ان
دعاؤں کی ان آیات کی اہمیت بیان فرمائی۔آپ نے اس کے فوائد بیان فرمائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
اپنے ذاتی عمل کے بارے میں اس سلسلہ میں روایت آتی ہے۔
خطبات مسرور جلد 16
76
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سوتے وقت آیتہ الکرسی، سورۃ اخلاص، سورۃ
فلق اور سورۃ الناس یعنی قرآن کریم کی جو آخری تین سورتیں ہیں، یہ اور آیۃ الکرسی تین دفعہ پڑھ کرہاتھوں پر پھونکتے
اور پھر اپنے ہاتھوں کو جسم پر اس طرح پھیرتے کہ سر سے شروع کر کے جہاں تک جسم پر ہاتھ جاسکتا جسم پر پھیرتے۔پس جس کام کو آپ نے باقاعدہ جاری رکھا یا با قاعدگی سے کیا تو یہ آپ کی سنت بنی اور اس کام کو ہر
مسلمان کو کرنا چاہئے اور ہم احمدی جن کی اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت پر عمل کرنے کی
طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مزید رہنمائی فرمائی ہے ہمیں اس پر عمل کرنے کی خاص کوشش
کرنی چاہئے اور خاص طور پر ان حالات میں جن میں سے ہم گزر رہے ہیں دعاؤں اور نمازوں اور اذکار کی طرف
خاص طور پر نہ صرف اپنی ذاتی روحانی اور دنیاوی ضروریات کے لئے توجہ دینی چاہئے بلکہ جماعتی فتنوں اور فسادوں
اور حاسدوں اور دشمنوں کے شر سے بچنے کے لئے بھی ایک انتہائی اہم فرض سمجھ کر توجہ دینی چاہئے۔اس ذکر اور آیات کی اہمیت بعض اور احادیث سے بھی ملتی ہے جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔جہاں تک آیتہ الکرسی کا تعلق ہے اس کے بارے میں دوجمعہ پہلے میں بیان کر چکا ہوں۔آج قرآن کریم کی آخری تین سورتوں کے بارے میں احادیث کے حوالے سے بات کروں گا۔کس طرح بار بار اور مختلف رنگ میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ان سورتوں کے پڑھنے کے
بارے میں تلقین فرمائی ہے۔ایک روایت میں آخری تینوں قل پڑھ کر جسم پر پھونکنے کے بارے میں حضرت عائشہ اس طرح بیان
فرماتی ہیں۔فرمایا کہ ہر رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر لیٹتے تو اپنی ہتھیلیوں کو جوڑتے اور پھر ان پر
پھونکتے اور ان میں یہ پڑھتے قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ یعنی یہ تینوں
سورتیں پڑھتے اور پھر جہاں تک ممکن ہو تا دونوں ہاتھوں کو جسم پر پھیرتے۔آپ اپنے سر اور چہرے سے دونوں
ہاتھ پھیر ناشر وع کرتے اور پھر جو جسم کا حصہ آتا جہاں تک آپ کا ہاتھ جاسکتا تھا آپ تین بار ایسا کرتے۔(صحیح بخاری - کتاب فضائل القرآن باب فضل المعوذات۔۔۔۔5017)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا اہتمام اس باقاعدگی سے فرماتے تھے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری بیماری میں خود یہ دعائیں پڑھتیں اور آپ کے ہاتھوں پر پھونک کر آپ کے ہاتھ ہی
آپ کے جسم پر پھیر تیں۔چنانچہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے تو
معوذات پڑھ کر اپنے او پر پھونکتے۔کہتی ہیں جب آپ کی بیماری سخت ہو گئی تو میں یہ سورتیں آپ پر پڑھتی اور آپ کے
ہاتھ ان کی برکت کی امید سے آپ پر پھیرتی۔(صحیح بخاری۔کتاب فضائل القرآن۔باب فضل المعوذات۔۔۔5016)
پس یہ خیال حضرت عائشہ کو آنا یقیناً اس وجہ سے تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس میں بہت با قاعدہ
تھے اور اس کی برکت کی اہمیت حضرت عائشہ پر خوب کھول کر واضح فرمائی تھی۔پھر صحابہ کو ان سورتوں کی برکات اور اہمیت کا کس طرح احساس دلایا۔اس بارے میں حضرت عقبہ
خطبات مسرور جلد 16
77
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
بن عامر بیان کرتے ہیں کہ میری رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے
بڑھ کر میر ا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا اے عقبہ بن عامر۔کیا میں تمہیں تورات اور انجیل اور زبور اور فرقان عظیم میں جو
سورتیں اتاری گئی ہیں ان میں سے تین بہترین سورتوں کے بارے میں نہ بتاؤں۔میں نے عرض کی۔کیوں نہیں۔اللہ مجھے آپ پر فدا کرے۔پھر آپ نے مجھے قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ
الناس پڑھ کر سنائیں۔پھر فرمایا اے عقبہ ! تم انہیں مت بھولنا اور کوئی رات ایسی نہ گزارنا جب تک تو انہیں پڑھ نہ
لے۔عقبی کہتے ہیں کہ جب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ تو انہیں نہ بھولنا۔تو اس وقت سے میں انہیں
نہیں بھولا اور میں نے کوئی رات ایسی نہیں گزاری جب تک میں نے انہیں پڑھ نہ لیا ہو۔(مسند احمد بن حنبل مسند عقبہ بن عامر جلد 5 صفحہ 895-896 مطبوعہ بیروت۔ایڈیشن 1998ء۔حدیث نمبر 17467)
پس آپ
کا یہ فرمانا کہ تم انہیں مت بھولنا اور کوئی رات ایسی نہ گزار نا کہ جب تک انہیں پڑھ نہ لو، صاف ظاہر
کرتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی کس با قاعدگی کے ساتھ اس کو پڑھا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ کی باتوں پر ، احکامات
پر ، دعاؤں پر سب سے زیادہ عمل کرنے والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور تبھی آپ دوسروں
کو فرمایا کرتے تھے۔پھر سورۃ اخلاص کی اہمیت کے بارے میں یعنی قُلْ هُوَ الله احد جو سورت شروع ہوتی ہے اس کے
بارے میں ایک حدیث میں اس طرح ذکر ملتا ہے۔حضرت ابو سعید خدری روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک
آدمی کو قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ پڑھتے ہوئے سنا جو اس کو بار بار پڑھ رہا تھا۔جب صبح ہوئی تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر ساری بات بیان کی اور گویا کہ وہ اس شخص کو کم یا چھوٹا سمجھ رہا تھا اس لئے شکایت کے
رنگ میں بیان کیا۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے
یہ قرآن کے تیسرے حصہ کے برابر ہے۔(صحیح بخاری۔کتاب فضائل القرآن۔باب قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ۔۔۔۔۔5013)
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس ضمن میں ایک جگہ تفصیل یوں بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ایک رات میں ایک تہائی
قرآن مجید پڑھے۔یہ بات صحابہ پر بڑی گراں گزری۔انہوں نے کہا یارسول اللہ ! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا
ہے کہ ایک تہائی قرآن کریم رات میں پڑھ لے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ الواحد الصمد۔یعنی سورۃ
اخلاص ایک تہائی قرآن ہے۔(صحیح بخاری۔کتاب فضائل القرآن باب قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ۔۔۔۔5015)
سورۃ اخلاص کے قرآن کریم کے تیسرے حصہ کے حوالے سے صحیح مسلم نے ایک روایت اس طرح
بھی ہے۔حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جمع ہو جاؤ میں
تمہیں قرآن کا تیسر ا حصہ پڑھ کر سناؤں گا۔ساروں کو اکٹھا کیا، جمع کیا کہ مسجد میں آجاؤ۔پس لوگ اکٹھے ہو گئے۔پھر نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور قُلْ هُوَ الله احد کی تلاوت فرمائی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف
لے گئے۔صحابہ کہتے ہیں کہ ہم میں سے کسی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آسمان سے کوئی خبر یعنی وحی آئی ہے جس کی وجہ
سے آپ اپنے گھر میں داخل ہوئے ہیں اور اندر چلے گئے ہیں۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا
خطبات مسرور جلد 16
78
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
میں نے تم سے کہا تھا کہ میں تم پر قرآن کا تیسر ا حصہ پڑھوں گا۔غور سے سنو یہ سورۃ اخلاص قرآن کے تیسرے حصہ
کے برابر ہے۔(صحیح مسلم کتاب صلوة المسافرین و قصرها باب فضل قراءة قُلْ هُوَ الله أحد۔۔۔1888)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تیسر ا حصہ کیوں کہا؟ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو توحید
کو ثابت کرنے اور اس کے قیام کے لئے نازل فرمایا۔پس اس سورۃ میں بڑے واضح الفاظ میں اور جامع انداز میں توحید
کو بیان کیا گیا ہے۔پس اس کے الفاظ پر غور کرنے اور عمل کرنے سے انسان حقیقی توحید پر عمل کر سکتا ہے اور پھر
قرآن کریم کو خدائے واحد کا کلام سمجھ کر جب بھی عمل کی کوششیں کرے گا تو گویا حقیقی توحید کو سمجھنے والا اور اس پر
قائم ہونے والا ہو گیا اور پھر قرآن کریم کی تعلیم پر مکمل طور پر عمل کرنے کی توفیق بھی ملے گی۔تو انسان کو صرف
اتنا ہی نہیں سمجھ لینا چاہئے کہ میں نے سورۃ اخلاص پڑھ لی تو تین حصہ قرآن کریم پڑھ لیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ
تم لوگ اس کو پڑھو اور پھر توحید پر قائم ہو اور اس پر عمل کرو۔اسی طرح بعض روایات میں بعض اور آیات بھی ہیں جن کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ یہ ایک حصہ ہے۔یہ ایک چوتھائی حصہ ہے۔تو اگر اسی کو لیا جائے تو گویا ان چند آیتوں کو پڑھ کر لوگ
کہیں گے کہ قرآن کریم مکمل ہو گیا۔جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے مراد یہ ہے کہ یہ ایسی باتیں ہیں
جن پر تم لوگ عمل کرو اور پھر قرآن کریم پر غور کرو، توحید کے قیام کی کوشش کرو تو تبھی تم قرآن کریم کو پڑھنے
والے ہو گے۔اور قرآن کریم کیا ہے ؟ قرآن کریم کی تعلیم توحید کے قیام کے لئے ہی ہے جس کے لئے ہر انسان کو
کوشش بھی کرنی چاہئے اور دعا بھی کرنی چاہئے۔پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ایک روایت ہے۔آپ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک سریہ کا امیر بنا کر بھیجا۔جنگ کے لئے روانہ کیا۔جو اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتا تھا اور
قراءت کا اختتام قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ پر کیا کرتا تھا۔جب صحابہ واپس آئے تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے اس بات کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اس سے پوچھو کہ وہ کیوں ایسا کرتا ہے ؟ صحابہ نے جب
اس سے پوچھا تو اس نے کہا اس لئے کہ یہ رحمان خدا کی صفت ہے۔اس وجہ سے میں اس کو پڑھنا پسند کرتا ہوں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اسے خبر دے دو کہ اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت رکھتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب صلوة المسافرین وقصرھا۔باب فضل قراءة قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ۔۔۔1890)
پھر اسی بارے میں بخاری میں حضرت انس کے حوالے سے ایک حدیث ہے۔حضرت انسؓ سے روایت
ہے کہ ایک انصاری آدمی مسجد قبامیں ان کی امامت کرایا کرتا تھا۔وہ جب ان سورتوں میں سے جو نماز میں پڑھی جاتی
ہیں کوئی سورۃ شروع کرتا تو پہلے قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ۔یعنی سورۃ اخلاص پڑھتا۔جب اسے پڑھ لیتا تو پھر اس کے ساتھ
کوئی اور سورت پڑھتا اور ہر رکعت میں ایسا ہی کرتا۔اس کے ساتھیوں نے اس بارے میں اس سے بات کی اور کہا کہ
تم سورۃ اخلاص سے شروع کرتے ہو اور پھر نہیں سمجھتے یہ سورۃ تمہیں کافی ہو گئی بلکہ ایک اور سورت بھی اس کے
ساتھ پڑھتے ہو۔یا تو تم اس کو پڑھا کرو یا اس کو چھوڑ دو اور کوئی دوسری سورت پڑھو۔اس نے کہا کہ میں تو اسے ہر گز
خطبات مسرور جلد 16
79
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
نہیں چھوڑوں گا۔اگر تم پسند کرتے ہو کہ میں اسی طرح تمہاری امامت کراؤں تو میں تمہارا امام رہوں گا۔اور اگر
تمہیں یہ پسند نہیں ہے تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا یعنی کہ امامت چھوڑ دوں گا۔سورت کو نہیں چھوڑوں گا۔وہ لوگ اس کو اپنے میں سب سے زیادہ بہتر سمجھتے تھے۔انہوں نے پسند نہ کیا کہ اس کے سوا کوئی اور ان کا امام
ہو۔جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو انہوں نے آپ کو اس واقعہ کی خبر دی۔آپ نے فرمایا اے فلاں جو
بات تمہارے ساتھی تم سے کہتے ہیں تمہیں اس فعل سے کون سی بات روکتی ہے۔"یعنی کہ سورۃ اخلاص نہ پڑھو یا وہی
پڑھو اور دوسری سورتیں نہ پڑھو۔تو اکٹھی پڑھنے کی کیا وجہ ہے؟ اور کیا وجہ ہے کہ تم نے یہ سورۃ ہر رکعت میں لازم کرلی
ہے ؟ اس نے کہا یہ سورت مجھے بہت پیاری ہے۔آپ نے فرمایا اس کی محبت نے تمہیں جنت میں داخل کر دیا۔(صحیح البخاری۔کتاب الاذان باب الجمع بين السورتين في الركعة۔۔۔774)
پھر حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں کہ جب مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ
اپنے رب کا شجرہ نسب ہمیں بتائیں۔اس پر اللہ تعالیٰ نے قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ۔اللهُ الصَّمَدُ نازل فرمائی۔پس صمد وہ ہے
جو نہ کسی کا باپ ہے۔نہ اس کا کوئی باپ ہے۔کیونکہ کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو پیدا ہوئی مگر اس نے ضرور مرنا ہے۔اور کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس نے مرنا ہے مگر اس کا ضرور کوئی نہ کوئی وارث ہو گا۔جبکہ اللہ عز و جل نہ تو وفات پائے
گا۔نہ ہی اس کا کوئی وارث ہو گا۔وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ۔کہا کہ اس کے مشابہ کوئی اور نہیں۔اور نہ ہی کوئی اس
جیسا، اور نہ ہی اس کی مانند کوئی اور چیز ہے۔(سنن الترمذی ابواب تفسیر القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم- باب وَمِنْ سورة الاخلاص۔۔۔3364)
پھر اس بارے میں ایک جگہ حضرت ابو ہریرۃ سے یوں روایت ملتی ہے۔آپ بیان کرتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے سوال کرتے ہیں۔یہانتک کہ یہ کہتے ہیں کہ
اس کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا۔یعنی کسی بھی چیز کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا تو اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا؟ " یہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی سوال ہوتے تھے۔آج بھی یہ سوال بڑے اٹھائے جاتے ہیں۔" آپ نے فرمایا
پس جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو تو قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ کہو یہانتک کہ تم یہ سورت ختم کر لو۔" یعنی سورۃ اخلاص پوری
پڑھو۔اس کے معنی پہ غور کرو تو تمہیں پتا لگ جائے گا کہ اللہ تعالیٰ کو پیدا کرنے والی کوئی چیز نہیں۔وہ ازل سے ہے
اور ابد تک رہے گا۔ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔" فرمایا کہ پھر اس کو چاہئے کہ وہ شیطان سے پناہ طلب کرے تو
وہ اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔الابانة الكبرى لابن بطه باب ترك السؤال عما لا يُغنى والبحث والتنقير جزء : 1 صفحه : 413 حدیث نمبر 327)
حضرت ابوہریر ہؓ بیان کرتے ہیں۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک آدمی کو قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ پڑھتے ہوئے سنا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا واجب ہو
گئی۔میں نے پوچھا کیا چیز واجب ہو گئی ؟ آپ نے فرمایا جس اخلاص سے یہ پڑھ رہا ہے اس پر جنت واجب ہو گئی۔(سنن الترمذی ابواب تفسیر القرآن عن رسول الله صلى الله علیه وسلم - باب وَمِنْ سورة الاخلاص۔۔۔2897)
پھر حضرت سہیل بن سعد سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اپنی
خطبات مسرور جلد 16
80
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
غربت کی شکایت کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تو اپنے گھر میں داخل ہو تو اگر کوئی گھر میں ہو تو السّلاهُ
عَلَيْكُم کہا کرو۔اور اگر کوئی نہ ہو تو پھر بھی السّلامُ عَلَيْكُم کہہ دیا کرو۔اپنے اوپر ہی سلامتی بھیجا کرو۔والسلام
تمہیں مل جائے گا اور ایک دفعہ قُلْ هُوَ اللہ احد پڑھا کرو۔تو اس آدمی نے ایسا ہی کیا یہانتک کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو
اتنارزق عطا کیا کہ اس کے ہمسائے بھی اس سے فیضیاب ہونے لگے۔(روح البيان لاسماعيل حقى بن مصطفی زیر آیت سورۃ الاخلاص جلد 10 صفحہ 558 دار الكتب العلميه بيروت۔2003ء)
یعنی اللہ تعالیٰ نے اس برکت سے اسے اتنا رزق عطا فرمایا کہ وہ ایک وقت ایسا تھا کہ خود اس کو ہاتھ تنگ
تھا۔فاقے ہوتے تھے۔اب اتنی کشائش پیدا ہوئی کہ وہ اپنے ہمسایوں کی بھی مدد کیا کرتا تھا۔پس جب انسان توحید کا سبق سیکھ لے اور اس پر عمل کرے اور خدا تعالیٰ کو تمام قدرتوں اور طاقتوں کا
مالک سمجھے تو پھر اللہ تعالیٰ بے انتہا نوازتا ہے۔اللہ تعالیٰ اور جگہوں پر بھی فرماتا ہے کہ وہ منتقلی کو ایسی ایسی جگہوں سے
رزق دیتا ہے کہ جہاں سے وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے یہ
سورة قُلْ هُوَ الله احد پسند ہے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرا اس سورت سے پیار تجھے جنت میں داخل کر دے گا۔(مسند احمد بن حنبل مسند المكثرين من الصحابة - مُسند انس بن مالك - جلد : 4 حدیث 12459)
پھر حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے ہر روز پچاس مرتبہ
قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ پڑھی اسے قیامت کے دن اس کی قبر سے پکارا جائے گا کہ کھڑا ہو جا اور جنت میں داخل ہو جا۔(المعجم الاوسط باب الياء من اسمه یعقوب جزء: 6- حدیث 9446 صفحه: 472-473 دارالفكر عمان 1999)
ابن دیلمی سے روایت ہے جو کہ نجاشی کی بہن کے بیٹے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
بھی کرتے رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے نماز میں یا اس کے علاوہ سو مرتبہ قُلْ هُوَ
اللہ احد پڑھا اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے آگ سے نجات فرض کر دی۔(المعجم الكبير للطبرانی۔جلد 18 صفحہ 331- باب الفاء فیروزالدیلمی حدیث 852۔المكتبة الشاملة)
پس یہ اہمیت ہے سورۃ اخلاص کی۔اور جب ہم رات کو یہ پڑھیں تو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو سامنے
رکھتے ہوئے ہمیں یہ پڑھنی چاہئے۔جب ہم کہیں کہ خدا تعالیٰ احد ہے تو ساتھ ہی اس کے صمد ہونے کا مقام بھی اور
مرتبہ بھی ہمارے سامنے آنا چاہئے۔صمد وہ چیز ہے جو کسی کی محتاج نہیں ہے اور کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے۔کبھی
ہلاک ہونے والی نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات کو اس طرح بیان فرمایا ہے کہ :
صد کے معنی ہیں کہ " بجز اس کے تمام چیزیں ممکن الوجو د اور هَالِكُ الذات ہیں۔"
(براہین احمدیہ صفح: 518 حاشیه در حاشیہ نمبر 3۔حاشیہ بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد نمبر 4 صفحہ 756)
یعنی جو پیدا ہو سکتی ہیں اور ہوتی ہیں اور ختم ہونے والی ہیں انہیں فنا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی ہے
جو صد ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ صمد کا مطلب بے نیاز ہے۔بے نیازی اس کی یہ ہے کہ نہ وہ ہلاک ہونے والا ہے، ختم
ہونے والا ہے اور نہ اس جیسی کوئی چیز پیدا ہو سکتی ہے۔پس یہ ہمارا خدا ہے جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
خطبات مسرور جلد 16
81
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
اور آپ فرماتے ہیں کہ " خدا اپنی ذات اور صفات اور جلال میں ایک ہے۔کوئی اس کا شریک نہیں۔سب
اس کے حاجت مند ہیں۔ذرہ ذرہ سی سے زندگی پاتا ہے۔وہ گل چیزوں کے لئے مبدء فیض ہے۔یعنی دنیا کو فائدہ
پہنچانے والی اور فیض دینے والی اسی کی ذات ہے۔اسی سے ہر فیض کے چشمے پھوٹتے ہیں اور آپ کسی سے فیضیاب
نہیں۔" یعنی اس کو کوئی فیض پہنچانے والا نہیں ہے۔وہی ہے جو دنیا کو فیض پہنچارہا ہے۔وہ نہ کسی کا بیٹا ہے اور نہ کسی کا
باپ۔اور کیونکر ہو کہ اس کا کوئی ہم ذات نہیں۔قرآن نے بار بار خدا کا کمال پیش کر کے اور اس کی عظمتیں دکھلا کے
لوگوں کو توجہ دلائی ہے کہ دیکھو ایسا خدادلوں کا مرغوب ہے۔نہ کہ مردہ اور کمزور اور کم رحم اور کم قدرت۔"
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 417۔بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد نمبر 4 صفحہ 757)
سورۃ اخلاص، سورۃ فلق اور سورۃ الناس کے نازل ہونے کے بارے میں حضرت عقبہ بن عامر سے روایت
ہے۔وہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آج رات ایسی آیات اتری ہیں کہ ان جیسی پہلے کبھی
نہیں دیکھی گئیں۔اور وہ یہ ہیں یعنی قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ۔(صحیح مسلم کتاب صلوة المسافرین وقصرھا۔باب فضل قراءة المعوذتين۔۔۔۔۔1891)
پھر احادیث میں تینوں قل پڑھنے کی اہمیت کے بارے میں روایت آتی ہے۔حضرت عقبہ بن عامر جہنی بیان
کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں ایک جنگی سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی مہار پکڑ کر آگے آگے چل رہا تھا کہ
آپ نے فرمایا اے عقبہ ! پڑھ۔میں نے آپ کی طرف کان لگایا تا کہ آپ جو فرمائیں وہ میں سن کر پڑھوں۔پھر کچھ دیر
کے بعد فرمایا اے عقبہ ! پڑھ۔میں پھر متوجہ ہوا کہ آپ کیا فرماتے ہیں۔کیا پڑھوں میں ؟ آپ نے تیسری مرتبہ پھر
یہی فرمایا تو میں نے عرض کیا۔کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا سورة قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ۔پھر آپ نے آخر تک سورۃ پڑھی۔پھر آپ نے سورۃ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ آخر تک پڑھی۔میں بھی آپ کے ساتھ پڑھتا رہا۔پھر آپ نے سورۃ قُل
اعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ آخر تک پڑھی۔میں بھی آپ کے ساتھ پڑھتا رہا۔پھر آپ نے فرمایا کسی شخص نے ان جیسی
سورتوں یا کلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل نہیں کی۔" (سنن النسائی کتاب الاستعاذة حديث 5432)
یعنی یہ ایسا کلام اور ایسی دعا ہے کہ جس سے انسان اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاتا ہے اور کبھی ضائع نہیں ہوتا
اور تمام شرور سے بچتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا اس سے بہتر اور کوئی ذریعہ ہی نہیں۔اور احادیث میں ایسی روایت
ملتی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ اس سے بہتر اللہ تعالیٰ کی اور کوئی پناہ نہیں۔پھر سورۃ فلق اور الناس کے بارے میں حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میں ایک سفر میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی لگام پکڑے چل رہا تھا۔آپ نے فرمایا اے عقبہ ! کیا میں تجھے ایسی دو
سورتیں نہ سکھاؤں جن کی قراءت انتہائی بہتر اور نفع بخش ہے۔میں نے عرض کیا کہ کیوں نہیں یا رسول اللہ۔تو
آپ نے فرما یا قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ۔اور جب آپ نے صبح کی نماز کے لئے پڑاؤ کیا تو
آپ نے انہی کی قراءت کی۔یہی تلاوت کی۔پھر جب آپ نے نماز ادا کر لی تو میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا
اے عقبہ ! تو کیسے دیکھتا ہے ؟ (شاید اس لحاظ سے بھی انہوں نے کہا ہو کہ بڑی چھوٹی سورتیں آپ نے پڑھی ہیں۔
خطبات مسرور جلد 16
82
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
فرمایا ان میں تو سب کچھ ہے۔)
ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنات کی نظر
سے اور انسانوں کی نظر سے پناہ مانگا کرتے تھے۔جب معوذتین نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اختیار کر لیا
اور باقی سب ترک کر دیا۔(سنن ابن ماجه ـ كتاب الطب ـ باب من استرقى من العين حديث 3511)
اس معاملے میں جو بھی دعائیں پہلے تھیں ان کو ختم کر دیا اور پھر یہی پڑھا کرتے تھے۔(سنن ابوداؤد۔ابواب الوتر۔باب فی المعوّذتین۔حدیث 1462)
حضرت ابنِ عابس سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اے
ابن عابس ! کیا میں پناہ لینے کے بارہ میں تجھے تعوذ کے سب سے افضل کلمات کے بارے میں نہ بتاؤں ؟۔بہترین پناہ
کس طرح کی ہے جن سے پناہ مانگنے والا پناہ مانگا کرتے ہیں۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیوں نہیں ؟ آپ نے فرمایا
وہ سورتیں ہیں سورۃ فلق اور سورۃ ناس۔(مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ 322- مسند المكيين- حدیث ابن عابس عن النبي صلى الله عليه وسلم حديث 15527)
پھر آخری دو سورتوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ایک صحابی کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک مرتبہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے۔چونکہ سواری کے جانور کم تھے اس لئے لوگ باری باری سوار ہوتے
تھے۔ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میرے اترنے کی باری تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیچھے
سے میرے قریب آئے اور میرے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ پڑھو۔میں نے یہ کلمہ پڑھ
لیا۔اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سورۃ مکمل پڑھی اور میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
اسے پڑھ لیا۔پھر اسی طرح اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس پڑھنے کے لئے فرمایا اور پوری سورۃ پڑھی جسے میں نے بھی پڑھ
لیا۔پھر آپ نے فرمایا جب نماز پڑھا کرو تو یہ دونوں سورتیں نماز میں پڑھ لیا کرو۔(مسند احمد بن حنبل۔جلد 6 صفحہ 918۔اوّل مسند البصریین۔حدیث رجل عن النبي صلى الله عليه وسلم حدیث 21025)
عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔جب
فجر طلوع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کہی اور اقامت کہی۔پھر مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا۔پھر آپ
نے معوذتین کے ساتھ قراءت کی۔جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا تُو نے کیسا دیکھا ؟ (وہ پہلے والی روایت سے
ملتا ہے۔میں نے عرض کی کہ تحقیق میں نے دیکھ لیا یار سول اللہ ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بھی تُو
سوئے اور جب بھی اٹھے تو یہ دونوں سورتیں پڑھا کر۔(المصنف في الاحاديث والآثار از ابوبکر بن ابی شیبة جلد 1 صفحہ 403 - كتاب الصلوات من كان يخفّفُ القراءة في السفر۔حدیث 3688)
ایک اہم قرآنی دعا:
پس یہ اہمیت ہے ان سورتوں کی اور اس زمانے میں ذاتی طور پر ہماری روحانی ترقی اور شیطان کے حملوں
سے بچنے کے لئے اور جماعتی طور پر اسلام کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں ان سے بچنے کے لئے ان کے پڑھنے کی
اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔آجکل اسلام کے خلاف ایک طرف اسلام مخالف طاقتوں کی بڑی ہوشیاری سے کوششیں جاری
ہیں تو دوسری طرف نام نہاد مسلمان علماء اور مسلمان لیڈروں نے ایک ایسی صور تحال پیدا کر دی ہے جہاں فتنہ وفساد پیدا
خطبات مسرور جلد 16
83
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
ہو چکا ہے۔مسلمان علماء مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف عامتہ المسلمین کو بھڑکا کر شیطانی قوتوں کو بھی اور موقع دے
رہے ہیں کہ ان کے ہاتھ مضبوط ہوں۔اسی طرح دہریت ہے تو وہ بھی آجکل اپنے زوروں پر ہے۔سورۃ فلق کے
حوالے سے اس بات کو بیان فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ وضاحت فرماتے ہیں کہ
" تم جو مسیح موعود کے دشمنوں کا نشانہ بنو گے یوں دعامانگا کرو کہ میں تمام مخلوق کے شر سے جو اندرونی
اور بیرونی دشمن ہیں اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو صبح کا مالک ہے۔یعنی روشنی کا ظاہر کرنا اس کے اختیار میں ہے۔" یہ روشنی
روحانی روشنی ہے جو مسیح موعود کے آنے سے ظاہر ہوئی ہے " اور میں اس اندھیری رات کے شر سے جو۔۔۔۔انکار مسیح
موعود کے فتنے کی رات ہے خدا کی پناہ مانگتا ہوں۔"(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 221-220)
ان میں ایک تو اسلام دشمن لوگ ہیں جو اسلام کی تعلیم پر اعتراض کرتے ہیں اور دوسرے علماء اسلام ہیں
جو اپنی غلطی کو چھوڑنا نہیں چاہتے اور مسیح موعود کے خلاف لوگوں کو بھڑ کانے میں مصروف ہیں۔جن میں پاکستان
کے علماء ہم دیکھتے ہیں کہ سر فہرست ہیں۔پس ایسے حالات میں پاکستان میں تو احمدیوں کو خاص طور پر اس سنت کو جاری کرنے کی ضرورت
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ سورۃ فلق میں جو شَرِ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ کہا گیا ہے اس میں
اندھیری رات کے شر کے فتنہ سے بچنے کی دعا ہے۔غاسق کہتے ہیں رات کو اور وقب کا مطلب ہے اند ھیرے اور
ظلمت کا چھا جانا اور یہ اندھیری رات کا فتنہ مسیح موعود کے انکار کے فتنہ کی شب تار ہے جس سے پناہ مانگی گئی ہے۔افسوس ہے مسلمانوں کی حالت پر کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک دعا سکھائی اور روشنی کے بعد اند ھیرے اور
ظلمات کے فتنہ سے بچنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان دعاؤں کو بلاناغہ روزانہ پڑھا کرو تا کہ
توحید پر بھی قائم رہو اور اندھیروں اور ظلمات کے فتنوں سے بھی بچو۔لیکن مسلمانوں نے اس کی پرواہ نہیں کی۔مسلمان تو اکثر ان فتنوں میں ڈوب رہے ہیں اور اسی وجہ سے آج دنیا میں غیر مسلموں کو مسلمانوں پر اعتراض کرنے
کا موقع مل رہا ہے۔بہر حال مسلمانوں کی یہ حالت ہمیں توجہ دلاتی ہے کہ ان سورتوں پر غور کر کے پڑھیں تا کہ ان
اندھیروں سے ہم بچ سکیں۔شَرِ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ سے بھی اللہ تعالی کی پناہ میں رہیں۔جو نظفت کے شر ہیں ، جو
گر ہیں ہیں ان سے بھی ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں رہیں۔یعنی ان لوگوں سے جو اسلام اور احمدیت کے خلاف بڑے طریقے سے لوگوں کے دلوں میں بغض و کینہ
پیدا کر رہے ہیں۔اور اس میں جیسا کہ میں نے کہا غیر مسلم اور نام نہاد علماء دونوں شامل ہیں۔ایک تو دین کے خلاف
ہونے کی وجہ سے اپنی کارروائیاں کر رہے ہیں۔غیر مسلم اسلام کے خلاف ہونے کی وجہ سے کارروائیاں کر رہے
ہیں۔اور دوسرے دین کے نام پر اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کے خلاف لوگوں کو بھر کا کر یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔اور دونوں ہی اس زمرہ میں شامل ہیں جن کے بارے میں فرمایا کہ وَمِنْ شَيْرِ النَّقْتُتِ فِي الْعُقَدِ
پھر سورۃ الناس میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور مالکیت اور حقیقی معبود ہونے کا بیان ہے۔یہ بیان کر کے
اس کی پناہ میں آنے اور شیطان کے وسوسے سے بچنے کی دعا کی ہے۔آجکل دہریت اور دنیا کا بھی بڑا زور ہے اور
84
خطبات مسرور جلد 16
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018
دنیاداری نے اس قدر معاشرے میں عمومی طور پر اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں کہ بعض نوجوان اس سے متاثر ہو جاتے
ہیں۔پس یہ دعائیں جب ہم اپنے پر پھونکیں تو ساتھ ہی اپنے بچوں پر بھی پھونکیں تاکہ ہر قسم کے شرور سے ہماری
نسلیں بھی محفوظ رہیں اور دین پر قائم رہنے والی اور خد اتعالیٰ کی وحدانیت کو سمجھنے والی ہوں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم میں سے ہر ایک ان سورتوں کے مضمون کو سمجھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی سنت پر عمل کرنے والا ہو۔خدا تعالیٰ کی وحدانیت کا مضمون ہم پر واضح ہو۔اس کے علاوہ کسی اور کے آگے
ہم جھکنے والے نہ ہوں۔اسی کو سب طاقتوں کا سر چشمہ سمجھیں۔نہ صرف دل میں بلکہ ہر عمل سے اسے ثابت کریں
کہ اللہ تعالیٰ ہی سب طاقتوں کا سر چشمہ ہے۔ہر روشنی کا منبع ہے۔اور ہر فیض کا دینے والا ہے۔مخلوق کے شر سے بچنے
کے لئے اللہ تعالیٰ کے آگے جھکیں بجائے اس کے کہ مخلوق سے امید رکھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مان کر ہم نے جس روشنی کو حاصل کر لیا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے حقیقی نور کا پر تو ہے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر ہمیشہ قائم رکھے اور کبھی ہم اندھیروں
اور ظلمات میں بھٹکنے والے نہ ہوں۔اور اللہ تعالیٰ کے انعاموں میں سے جو خلافت کا انعام ہمیں ملا ہے اس سے ہم
ہمیشہ وابستہ رہیں۔ہر نقصان پہنچانے والے کے شر سے اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے چاہے وہ دینی شر ہے یا
دنیاوی شر ہے۔ہر حاسد کے حسد سے اور اس کے نقصانات سے اللہ تعالیٰ ہمیں محفوظ رکھے۔ہمیشہ خدا تعالیٰ کو ہی اپنا رب اور اپنا پالنے والا سمجھ کر ہم اس کی پناہ میں رہیں۔سب بادشاہوں سے
افضل خدا تعالیٰ کو سمجھیں اور اس کی مالکیت پر کامل یقین رکھنے والے ہوں۔اس معبود حقیقی کی عبادت کے بھی حق
ادا کرتے ہوئے ہر دم اس کی پناہ میں آنے کی کوشش کریں۔وسوسے پیدا کرنے والوں کے شر سے بچیں۔اس
سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آئیں۔اپنے دلوں کو بھی ہر وسوسے سے پاک رکھنے کی کوشش رکھیں اور اس کے لئے
اللہ تعالی کی پناہ طلب کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہم باقاعدگی سے سونے سے پہلے یہ آیات پڑھ کر ، ان دعاؤں
کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق اپنے پر پھونکنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 09 مارچ 2018ء تا 15 مارچ2018ءجلد 25 شمارہ 10 صفحہ 05 تا08)