پیشگوئی مصلح موعود
خطبات مسرور جلد 16
85
8
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018ء بمطابق 23 تبلیغ 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
يوم
مصلح موعودؓ کی اہمیت:
آجکل ان دنوں میں جہاں جہاں بھی جماعتیں قائم ہیں پیشگوئی مصلح موعود کی مناسبت سے یوم مصلح
موعود کے جلسے منعقد کئے جارہے ہیں۔20 / فروری کی تاریخ وہ تاریخ ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اللہ تعالیٰ سے خبر پاکر ایک بیٹے کی پیدائش کی خبر دی تھی جس کی مختلف خصوصیات بیان کی گئی تھیں۔اس بارے میں اشتہار شائع فرمایا تھا۔یہ اشتہار 120 فروری 1886ء کو شائع ہوا۔اور جیسا کہ میں نے کہا اس
مناسبت سے جہاں ممکن ہے وہاں 20 / فروری کو یوم مصلح موعود منایا جاتا ہے اور جہاں اس تاریخ کو سہولت میسر نہ
ہو وہاں تاریخیں آگے پیچھے کر لی جاتی ہیں۔یوم مصلح موعود کا منایا جانا اور اس کے حوالے سے جلسے منعقد کرنا اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی ایک عظیم پیشگوئی کے پورا ہونے کی وجہ سے ہے نہ کہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح
الثانی کی پیدائش کی وجہ سے۔یہ وضاحت میں نے اس لئے کی ہے کہ بعض لوگ اور یہاں کی نئی نسل، نوجوان یا کم
علم یہ سوال کرتے ہیں کہ یوم مصلح موعود جب مناتے ہیں تو پھر باقی خلفاء کے یوم پیدائش کیوں نہیں مناتے۔ایک تو یہ بات واضح ہو کہ یہ دن حضرت مصلح موعود کی پیدائش کا دن نہیں ہے۔آپ کی پیدائش تو 1889ء
میں 12 / جنوری کو ہوئی تھی۔پس اس وضاحت کے بعد آج میں پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے بات کروں گا۔سب سے
پہلے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے الفاظ میں اس پیشگوئی کے الفاظ پیش کروں
گا اور پھر یہ بھی کہ آپ کی
تحریروں سے یہ بات بھی ثابت ہے اور آپ کا یہ خیال تھا کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت خلیفۃ المسیح الثانی
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ہی تھے۔اسی طرح حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا بھی یہی خیال تھا۔بعض
دوسرے بزرگان کا بھی یہ خیال تھا کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ہی ہیں۔اسی طرح جیسا کہ
میں نے کہا اس کی مختلف خصوصیات تھیں ، علامتیں تھیں اور یہ علامتیں جس طرح پوری ہوئیں اور اپنوں اور
غیروں نے جس طرح ذکر کیا اور انہوں نے محسوس کیا اس کی بعض مثالیں میں پیش کروں گا۔
خطبات مسرور جلد 16
پیشگوئی کے الفاظ :
86
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
سب سے پہلے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں اس پیشگوئی کے الفاظ۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
"
" پیشگوئی جو خود اس احقر سے متعلق ہے آج 20 فروری 1886ء میں جو مطابق پند رہ جمادی الاول ہے
برعایت ایجاز و اختصار کلمات الہامیہ نمونہ کے طور پر لکھی جاتی ہے اور مفصل رسالہ میں درج ہو گی۔" یعنی بعد
میں۔انشاء اللہ تعالیٰ۔" فرمایا کہ " پہلی پیشگوئی بالہام اللہ تعالی و اعلامہ عز و جل خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے
جو ہر یک چیز پر قادر ہے ( جل شانه و عزاسمہ) مجھے کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا
نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تُو نے مجھ سے مانگا۔سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت
سے بپایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے) تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو
قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید
تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور
وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں۔اور تادین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مر تبہ لوگوں پر ظاہر ہو۔اور تا
حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے۔اور تالوگ سمجھیں کہ
میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں۔" یعنی اللہ تعالیٰ قادر ہے " اور تا وہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں۔اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد
مصطفی کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائیں۔سو تجھے بشارت
ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی
ذریت و نسل ہو گا۔" یعنی آپ کی جسمانی اولاد ہو گی۔اور آپ کی نہ صرف جسمانی اولاد ہو گی بلکہ آپ ہی کی اولاد ہو
گی فرمایا کہ "خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی
گئی ہے۔اور وہ رجس سے پاک ہے۔وہ نور اللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس
کے آنے کے ساتھ آئے گا۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہو گا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور
روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے۔کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے
اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔اور وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا۔۔۔۔۔دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ۔فرزند دلبند۔گرامی ارجمند۔مَظْهَرُ الْأَوَّلِ
وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَ الْعَلَا كَانَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ- جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور
کا موجب ہو گا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں
گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا اور زمین کے
کناروں تک شہرت پائے گا۔اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔۔
خطبات مسرور جلد 16
وَ كَانَ أَمْرًا مَقْضِيًّا "
87
آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 647)
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
تو یہ مصلح موعود کی پیشگوئی کے وہ الفاظ تھے۔پھر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی کے
بارے میں اس پیشگوئی کے حوالے سے آپ فرماتے ہیں کہ
ایسا ہی جب میرا پہلا لڑکا فوت ہو گیا تو نادان مولویوں اور ان کے دوستوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں نے
اس کے مرنے پر بہت خوشی ظاہر کی اور بار بار ان کو کہا گیا کہ 20 فروری 1886ء میں یہ بھی ایک پیشگوئی ہے کہ
بعض لڑکے فوت بھی ہوں گے۔پس ضرور تھا کہ کوئی لڑکا خورد سالی میں فوت ہو جاتا۔تب بھی وہ لوگ اعتراض سے
باز نہ آئے۔تب خدا تعالیٰ نے ایک دوسرے لڑکے کی مجھے بشارت دی۔چنانچہ میرے سبز اشتہار کے ساتویں صفحہ
میں اس دوسرے لڑکے کے پیدا ہونے کے بارے میں یہ بشارت ہے۔دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا دوسرا نام
محمود ہے۔" آپ فرماتے ہیں " وہ اگر چہ اب تک جو یکم ستمبر 1888 ء ہے۔" اب یہ اعلان آپ ستمبر 1888ء میں
فرمارہے ہیں کہ اگر چہ وہ اب تک جو یکم ستمبر 1888ء ہے " پیدا نہیں ہوا مگر خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق اپنی میعاد
کے اندر ضرور پیدا ہو گا۔زمین آسمان ٹل سکتے ہیں پر اس کے وعدوں کا ٹلنا ممکن نہیں۔" فرمایا کہ " یہ ہے عبارت
اشتہار سبز کے صفحہ سات کی جس کے مطابق جنوری 1889ء میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام محمود رکھا گیا اور اب تک
بفضلہ تعالیٰ زندہ موجود ہے اور سترھویں سال میں ہے۔" (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 373-374)
پہلے جو میں نے بتایا تھا وہ پہلے کی ایک تحریر ہے۔پھر بعد میں آگے "حقیقۃ الوحی" میں آپ نے جو لکھا ہے وہ میں
نے بیان کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس بارے میں اور بھی حوالے ہیں۔لیکن مزید حوالوں کی بجائے اب
میں حضرت خلیفتہ البیع الاول کا آپ کے مقام کے بارے میں کیا خیال تھا، اس بارے میں ایک روایت پیش کر تاہوں۔پیر منظور محمد صاحب بیان کرتے ہیں۔" حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی وفات سے چھ ماہ قبل حضرت پیر
منظور محمد صاحب مصنف قاعده سیسر نا القرآن نے آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھے آج حضرت اقدس علیہ
السلام کے اشتہارات پڑھ کر پتا مل گیا کہ پسر موعود میاں صاحب ہی ہیں۔" یعنی حضرت مرزا بشیر الدین محمود
احمد۔" اس پر حضرت خلیفہ اول نے فرمایا۔ہمیں تو پہلے ہی سے معلوم ہے۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ ہم میاں صاحب
کے ساتھ کس خاص طرز سے ملا کرتے ہیں اور ان کا ادب کرتے ہیں۔پیر صاحب موصوف نے یہی الفاظ لکھ کر
تصدیق کے لئے پیش کئے تو حضرت خلیفہ اول نے ان پر تحریر فرمایا۔" یہ لفظ میں نے برادرم پیر منظور محمد سے کہے
ہیں۔" اور پھر دستخط فرمائے۔"نور الدین 10 ستمبر 1913ء۔"
آپ فرماتے ہیں 11 ستمبر 1913ء کی شام کے بعد (اوپر والے واقعہ کے اگلے روز جو بیان کیا گیا ہے)
حضرت خلیفتہ المسیح گھر میں چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے میں پاؤں سہلانے لگ گیا۔تھوڑی دیر کے بعد بغیر کسی گفتگو اور
تذکرے کے خود بخود فرمایا۔" یعنی حضرت خلیفہ اول نے کہ " ابھی یہ مضمون شائع نہ کرنا۔یعنی یہ بات کہ حضرت
مرزا بشیر الدین محمود احمد ہی اس پیشگوئی کے مصداق ہیں۔"جب مخالفت ہو اس وقت شائع کرنا۔"
پسر موعود صفحہ 28-27 بحوالہ ماہنامہ خالد سید نا حضرت مصلح موعودؓ نمبر۔جون، جولائی 2008ء صفحہ 75-76)
خطبات مسرور جلد 16
88
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
ایک بزرگ مکرم غلام حسین صاحب نمبر دار محله اراضی یعقوب شہر سیالکوٹ نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو
آپ کے مصلح موعود ہونے کے اعلان کے بعد لکھا کہ: "میرے پیارے پیشوا، ہادی ور ہنما حضرت خلیفتہ المسیح الثانی و مصلح
موعود ایده الله بنصرہ العزیز۔۔۔۔۔اخبار الفضل 30 جنوری پڑھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر تاہوں۔الحمد للہ کہ میری ا /
رؤیا کو بھی خدا تعالیٰ نے سچا کر دکھایا ہے۔" لکھتے ہیں کہ " حضور کو معلوم ہو گا کہ حضرت خلیفۃ المسیح اول کی
زندگی میں خاکسار نے دفتر " الفضل " میں ہموجودگی شادی خان صاحب مرحوم سیالکوٹی حضور کو مبارکباد دی تھی
کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو رویا میں دکھلایا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح اول کے بعد آپ خلیفہ ہوں گے اور کامیاب
ہوں گے اور آپ پر وحی بھی نازل ہو گی۔یہ رویا میں نے حضرت خلیفہ المسیح اول کو بھی سنایا تھا اور حضور نے بہت ہی
خوش ہو کر تصدیق کی تھی اور فرمایا تھا کہ اسی لئے اس کی سخت مخالفت شروع ہو گئی ہے۔سید حامد شاہ صاحب مرحوم کو
بھی یہ رؤیاسنا یا تھا۔الحمد للہ کہ حضور نے خود بھی مصلح موعودؓ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔" کیونکہ حضرت مصلح موعودؓ نے
یہ اعلان 1944ء میں کیا تھا۔کہتے ہیں کہ اور نہ مجھ کو تو حضرت خلیفتہ المسیح اول کی زندگی میں ہی آپ کے خلیفہ اللہ اور
مصلح موعود ہونے کا حق الیقین ہو گیا تھا۔" (الفضل قادیان جلد 32 نمبر 44 مورخہ 20 فروری 1944ء صفحہ 19)
اسی طرح ایک اور بزرگ مکرم صوفی مطیع الرحمن صاحب بنگالی، حضرت مصلح موعود کے نام اپنے ایک
مکتوب میں لکھتے ہیں۔( مصلح موعود کا جو اعلان ہوا تھا اس کے بعد یہ انہوں نے لکھا تھا) کہ "میں اپنا ایک خواب بیان
کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔یہ رویا میں نے تیس یا چوبیس سال پہلے دیکھا تھا۔ایک دفعہ پہلے بھی حضور پر نور کی
خدمت میں لکھ چکا ہوں۔اب حضور اقدس کے مصلح موعود ہونے کا دعویٰ کرنے پر مجھے اس بات پر یقین ہو گیا کہ
یہ رویا اس پیشگوئی کے متعلق ہے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ عید کا جلسہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک
نہایت ہی بلند مقام پر کھڑے ہو کر سبز چوغہ زیب تن کئے خطبہ فرما رہے ہیں۔خطبہ ختم ہونے پر جب میں مصافحہ
کے لئے بڑھا تو دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نہیں بلکہ حضور انور ہیں۔" یعنی حضرت خلیفہ المسیح الثانی ہیں۔" یہ خواب میں نے اپنے مکرم کپتان ڈاکٹر بدرالدین صاحب اور اپنے بھائی جناب مولوی ظل الرحمن صاحب مبلغ
بنگال کی خدمت میں بیان کیا۔مولوی ظل الرحمن صاحب نے بتایا کہ تم کو حضرت امیر المومنین کے متعلق پیشگوئی
که "حسن و احسان میں تیر انظیر ہو گا " دکھائی گئی۔" (الفضل قادیان جلد 32 نمبر 199 مورخہ 25اگست 1944ء صفحہ 2)
پیشگوئی کے الفاظ یہ بھی ہیں کہ حسن و احسان میں تیر انظیر ہو گا۔اسی طرح حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب
سرساوی کا بیان ہے کہ "ہم نے بار ہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سنا ہے۔ایک دفعہ نہیں بلکہ بار بار سنا کہ آپ
فرمایا کرتے تھے کہ وہ لڑکا جس کا پیشگوئی میں ذکر ہے وہ میاں محمود ہی ہیں۔اور ہم نے آپ سے یہ بھی سنا کہ آپ فرمایا کرتے
تھے کہ "میاں محمود میں اس قدر دینی جوش پایا جاتا ہے کہ میں بعض اوقات ان کے لئے خاص طور پر دعا کرتا ہوں۔"
(احکم 28 دسمبر 1939ء کو الہ ماہنامہ خالد سید نا حضرت مصلح موعودؓ نمبر۔جون، جولائی 2008ء صفحہ 38)
خطبات مسرور جلد 16
89
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جب تک اللہ تعالیٰ نے نہیں کہا آپ نے مصلح موعود ہونے کا
دعویٰ نہیں کیا۔اور جب آپ کو واضح طور پر اعلان کرنے کا اذن دیا گیا تب آپ نے اعلان کیا۔اُس وقت آپ نے یہ
فرمایا کہ : " اس میں شبہ نہیں کہ اس موعود فرزند کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو علامات بیان فرمائی
ہیں ان میں سے کئی ایک کے پورا ہونے کی وجہ سے ہماری جماعت کے بہت سے لوگ یہ کہتے تھے کہ یہ پیشگوئی
میرے ہی متعلق ہے مگر میں ہمیشہ یہی کہتا تھا کہ جب تک اللہ تعالیٰ مجھے یہ حکم نہ دے کہ میں کوئی ایسا اعلان
کروں، میں نہیں کروں گا۔آخر وہ دن آگیا جب خدا تعالیٰ نے میری زبان سے اس کا اعلان کرانا تھا۔"
الفضل قادیان مصلح موعودؓ نمبر جلد 14/49 نمبر 40 مورخہ 19 فروری 1960ء صفحہ 7)
پھر آپ نے اعلان کے وقت جلسہ ہوشیار پور میں فرمایا کہ "میں خدا کے حکم کے ماتحت قسم کھا کر یہ
اعلان کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق آپ کا وہ موعود بیٹا قرار دیا ہے
جس نے زمین کے کناروں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچانا ہے۔"
الفضل قادیان جلد 12/47 نمبر 13 مورخہ 15 جنوری 1958ء صفحہ 4)
پھر لاہور کے جلسہ میں آپ نے فرمایا : " میں اس واحد اور قہار خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم
کھانا لعنتیوں کا کام ہے اور جس پر افتراء کرنے والا اس کے عذاب سے بھی بچ نہیں سکتا کہ خدا نے مجھے اس شہر لاہور میں
نمبر 13 ٹمپل روڈ پر شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ کے مکان میں یہ خبر دی کہ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق
ہوں۔اور میں ہی وہ مصلح موعود ہوں جس کے ذریعہ اسلام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا اور توحید دنیا میں قائم ہو گی۔"
(الفضل قادیان جلد 12/47 نمبر 13 مورخہ 15 جنوری 1958ء صفحہ4)
مصلح موعودؓ کی اٹھاون نشانیاں:
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیشگوئی مصلح موعود میں موعود بیٹے کی جو باون یا اٹھاون نشانیاں
بتائی تھیں وہ مختلف ملتی ہیں۔بہر حال پچاس سے زائد نشانیاں ہیں اور آپ کی یہ خصوصیات اپنوں اور غیروں نے
کس طرح حضرت مصلح موعودؓ میں دیکھیں ان کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت مصلح موعود کی وفات کے وقت دمشق کے حضرت سید ابو الفرج الحصنی بیان کرتے ہیں کہ :
"حضرت امیر المومنین الخلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات سے ہمارے دلوں کو انتہائی تکلیف
اور غم ہوا اور یہ وہ تکلیف ہے جس نے ہر احمدی پر المناک اثر کیا ہے۔جماعت دمشق کو بالخصوص انتہائی خزن و غم
ہوا ہے کیونکہ جماعت دمشق حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا براہ راست لگایا ہو اپودا ہے جس کو آپ کے مبارک ہاتھوں
نے ہی لگایا تھا اور اس کو آپ کی خاص توجہ اور روحانیت نے سیراب کیا تھا۔چنانچہ یہ پودا پھلا اور پھولا ہے۔اللہ تعالیٰ
نے آپ کے متعلق بیچ فرمایا تھا کہ " قو میں اس سے برکت پائیں گی۔"ہم نے آپ کی دعا کی برکت اور توجہ سے فیض
الہی حاصل کیا۔"لکھتے ہیں کہ " مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ میں نے جب کبھی بھی حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
دعا کی درخواست کی تو میں نے اس کی قبولیت کے آثار روحانی اور مادی لحاظ سے واضح طور پر محسوس کئے اور خدائی
خطبات مسرور جلد 16
90
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
وحی آپ کے حق میں بالکل سچی ہے۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔"
الفضل قادیان جلد 20/55 نمبر 10 مورخہ 12 جنوری 1966ء صفحہ 5)
27 جولائی 1944ء کے الفضل میں مکرم محمد موہیل صاحب کی ایک خواب کا یوں ذکر ملتا ہے کہ " محمد
موہیل صاحب احمدی نے کمال ڈیرہ سے حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت میں اپنے ایک غیر احمدی
رشتہ دار محمد اکرم صاحب کا حسب ذیل خواب تحریر کیا ہے۔یہ صاحب جو ابھی تک احمدی نہیں ہوئے لکھتے ہیں جب
حضور 1936ء میں نوابشاہ میں تشریف فرما ہوئے۔اس سے ایک رات قبل میں نے دیکھا کہ نوابشاہ کے چکرہ (گول
دائرے کا بازار ہے ) اسٹیشن کی طرف سے مغرب کی طرف ایک شخص شیر پر سوار ہو کر آرہا ہے۔جب میرے
قریب آیا تو دیکھا کہ اس کے جسم مبارک پر قرآن مجید کی آیتیں لکھی ہوئی ہیں۔میں نے آدمیوں سے پوچھا کہ یہ
کون ہے ؟ انہوں نے کہا کہ حضرت میرزا محمود احمد قادیانی ہے۔پھر میں نے پوچھا کہ وہ کیسا ہے ؟ جواب دیا
کہ دنیا میں سب سے بڑے ولی اللہ ہیں۔" (الفضل قادیان جلد 32 نمبر 174 مورخہ 27 جولائی 1944ء صفحہ 4)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کی صداقت کا اظہار اللہ تعالیٰ نے غیروں سے بھی کروایا۔چنانچہ
ایک معزز غیر احمدی عالم مولوی سمیع اللہ خان صاحب فاروقی نے قیام پاکستان سے قبل اظہارِ حق ' کے عنوان سے
ایک ٹریکٹ میں لکھا۔آپ کو (یعنی حضرت مسیح موعود کو ) اطلاع ملتی ہے کہ "میں تیری جماعت کے لئے تیری ہی
ذریت سے ایک شخص کو قائم کروں گا اور اس کو اپنے قرب اور وحی سے مخصوص کروں گا اور اس کے ذریعہ سے حق
ترقی کرے گا اور بہت سے لوگ سچائی قبول کریں گے۔"لکھتے ہیں کہ " اس پیشگوئی کو پڑھو اور بار بار پڑھو اور پھر
ایمان سے کہو کہ کیا یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی ہے اس وقت موجودہ خلیفہ ابھی بچے ہی
تھے اور مرزا صاحب کی جانب سے انہیں خلیفہ مقرر کرانے کے لئے کسی قسم کی وصیت بھی نہ کی گئی تھی بلکہ خلافت
کا انتخاب رائے عامہ پر چھوڑ دیا گیا تھا۔چنانچہ اس وقت اکثریت نے حکیم نور الدین صاحب کو خلیفہ تسلیم کر لیا جس پر مخالفین نے محولہ صدر
پیشگوئی کا مذاق بھی اڑایا۔" حضرت خلیفہ اول بنے تو پیشگوئی کا مذاق اڑایا کہ دیکھو کہتے تھے بیٹا ہو گا۔بیٹا تو بنا نہیں
"لیکن حکیم صاحب کی وفات کے بعد مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ مقرر ہوئے۔" یہ غیر احمدی لکھ رہے ہیں۔احمدی نہیں ہیں۔" اور یہ حقیقت ہے کہ آپ کے زمانہ میں احمدیت نے جس قدر ترقی کی وہ حیرت انگیز ہے۔خود
مرزا صاحب کے وقت میں احمدیوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی۔خلیفہ نور الدین صاحب کے وقت میں بھی خاص
ترقی نہ ہوئی تھی۔لیکن موجودہ خلیفہ کے وقت میں مرزائیت قریباً دنیا کے ہر خطہ تک پہنچ گئی اور حالات یہ بتلاتے
ہیں کہ آئندہ مردم شماری میں مرزائیوں کی تعداد 1931ء کی نسبت دگنی سے بھی زیادہ ہو گی۔بحالیکہ اس عہد میں مخالفین کی جانب سے مرزائیت کے استیصال کے لئے جس قدر منظم کوششیں ہوئی
ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئی تھیں۔"لکھتے ہیں کہ " الغرض آپ کی ذریت میں سے ایک شخص پیشگوئی کے مطابق جماعت
کے لئے قائم کیا گیا" پیشگوئی کے مطابق وہ جماعت کے لئے قائم کیا گیا اور اس کے ذریعہ جماعت کو حیرت انگیز ترقی
خطبات مسرور جلد 16
91
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
ہوئی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرزا صاحب کی یہ پیشگوئی من و عن پوری ہوئی۔"
تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ 287-286۔مطبوعہ قادیان 2007ء)
پھر " ہندوستان کے ایک غیر مسلم سکھ صحافی ارجن سنگھ ایڈیٹر "رنگین" امر تسر نے تسلیم کیا۔" کہتے ہیں
" مرزا صاحب نے 1901ء میں جبکہ میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب موجودہ خلیفہ ابھی بچہ ہی تھے یہ پیشگوئی کی تھی کہ
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہو گا ایک دن محبوب میرا
کروں گا ڈور اس مہ سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي"
لکھتے ہیں کہ " یہ پیشگوئی بیشک حیرت پیدا کرنے والی ہے۔1901ء میں نہ میرزا بشیر الدین محمود کوئی
بڑے عالم و فاضل تھے اور نہ آپ کی سیاسی قابلیت کے جو ہر کھلے تھے۔اس وقت یہ کہنا کہ تیر ا ایک بیٹا ایسا اور ایسا ہو
گا، ضرور کسی روحانی قوت کی دلیل ہے۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ چونکہ میرزا صاحب نے ایک دعوی کر کے گڑی کی بنیاد
رکھ دی تھی اس لئے آپ کو یہ گمان ہو سکتا تھا کہ میرے بعد میری جانشینی کا سہر امیرے لڑکے کے سر پر رہے گا۔لیکن یہ خیال باطل ہے۔اس لئے کہ میرزا صاحب نے خلافت کی یہ شرط نہیں رکھی کہ وہ ضرور مرزا صاحب کے
خاندان سے اور آپ کی اولاد سے ہی ہو۔چنانچہ خلیفہ اول ایک ایسے صاحب ہوئے جن کا میر زاصاحب کے خاندان
سے کوئی واسطہ نہ تھا۔پھر بہت ممکن تھا کہ مولوی حکیم نور الدین صاحب خلیفہ اول کے بعد بھی کوئی اور صاحب
خلیفہ ہو جاتے۔چنانچہ اس موقع پر بھی مولوی محمد علی صاحب امیر جماعت لاہور خلافت کے لئے امیدوار تھے۔لیکن اکثریت نے میرزا بشیر الدین صاحب کا ساتھ دیا اور اس طرح آپ خلیفہ مقرر ہو گئے۔" لکھتے ہیں کہ "اب
سوال یہ ہے کہ اگر بڑے میرزا صاحب کے اندر کوئی روحانی قوت کام نہ کر رہی تھی تو پھر آخر آپ یہ کس طرح
جان گئے کہ میرا ایک بیٹا ایسا ہو گا۔جس وقت مرزا صاحب نے مندرجہ بالا اعلان کیا ہے اس وقت آپ کے تین
بیٹے تھے۔آپ تینوں کے لئے دعائیں بھی کرتے تھے لیکن پیشگوئی صرف ایک کے متعلق ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ وہ
ایک فی الواقع ایسا ثابت ہوا ہے کہ اس نے ایک عالم میں تغیر پیدا کر دیا ہے۔"
تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ 287-288 مطبوعہ قادیان 2007ء)
اس وقت کے جو جماعتی حالات تھے اور اس وقت جو دنیا کے موجود ذرائع جماعت کے پاس تھے وہ آج کی
طرح نہیں تھے۔گو آج بھی ہمارے پاس ہر طرح کے وسائل نہیں لیکن پھر بھی ان حالات سے بہت بہتر ہیں۔لیکن ان حالات میں بھی اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے دنیا میں تقریباً 50 سے زائد ممالک میں احمدیت کا پودا لگا۔جماعتیں قائم ہوئیں۔اور تقریباً ہر براعظم میں جماعت قائم ہوئی۔یہ حضرت مصلح موعود کی پیشگوئی کے مطابق
اسلام کا پھیلنا اور آپ کی اولوالعزمی کا نتیجہ تھا۔پھر پسر موعود کی آمد کا مقصود یہ تھا کہ تادین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مر تبہ لوگوں پر ظاہر ہو۔بر صغیر
پاک و ہند کے مشہور مسلم لیڈر اور ایک شعلہ نواشاعر زمیندار رسالہ کے مولوی ظفر علی خان صاحب نے کھلے لفظوں
خطبات مسرور جلد 16
92
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
میں اعتراف کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو کہا کہ کان کھول کر سن لو۔تم اور تمہارے لگے بندھے مرزا محمود کا مقابلہ
قیامت تک نہیں کر سکتے۔مرزا محمود کے پاس قرآن ہے اور قرآن کا علم ہے۔تمہارے پاس کیا دھرا ہے؟؟۔۔۔۔تم
نے کبھی خواب میں بھی قرآن نہیں پڑھا۔مرزا محمود کے پاس ایسی جماعت ہے جو تن من دھن اس کے
اشارے پر اس کے پاؤں پر نچھاور کرنے کو تیار ہے۔۔۔۔۔۔مرزا محمود کے پاس مبلغ ہیں۔مختلف علوم کے ماہر ہیں۔دنیا
کے ہر ملک میں اس نے جھنڈا گاڑ رکھا ہے۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ 288 مطبوعہ قادیان 2007ء)
پسر موعود سے متعلق وعدہ الہی تھا کہ وہ " اولو العزم " ہو گا۔نیز یہ کہ " وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا
جائے گا۔" چنانچہ ہندوستان کے نامور صوفی خواجہ حسن نظامی دہلوی۔۔۔۔۔نے آپ کی قلمی تصویر کھینچتے ہوئے حضرت
مصلح موعود کے بارے میں لکھا ہے کہ " اکثر بیمار رہتے ہیں مگر بیماریاں ان کی عملی مستعدی میں رخنہ نہیں ڈال سکتیں۔انہوں نے مخالفت کی آندھیوں میں اطمینان کے ساتھ کام کر کے اپنی مغلی کجوانمردی کو ثابت کر دیا اور یہ بھی کہ مغل
ذات کار فرمائی کا خاص سلیقہ رکھتی ہے۔سیاسی سمجھ بھی رکھتے ہیں اور مذہبی عقل و فہم میں بھی قوی ہیں اور جنگی ہنر بھی
جانتے ہیں۔یعنی دماغی اور قلمی جنگ کے ماہر ہیں۔" ( تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ 288 مطبوعہ قادیان 2007ء)
پسر موعود کے متعلق ایک اہم خبر یہ دی گئی تھی کہ "وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا۔یہ
پیشگوئی بھی مختلف رنگ میں پوری ہوتی رہی اور اس طرح بھی پوری ہوتی ہے کہ انسانی عقل کو ورطہ حیرت میں ڈال
دیا۔تحریک آزادی کشمیر اس پر شاہد ہے کیونکہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کا سہرا آل
انڈیا کشمیر کمیٹی کے سر ہے اور
یہ مشہور کمیٹی حضرت مصلح موعود کی تحریک اور ہندو پاکستان کے بڑے بڑے مسلم زعماء مثلاً سر ذوالفقار علی خان،
ڈاکٹر سر محمد اقبال، خواجہ حسن نظامی دہلوی، سید حبیب مدیر اخبار سیاست وغیرہ کے مشورے سے 25 جولائی
1931ء کو شملہ میں قائم ہوئی۔اور اس کی صدارت خود حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کو سونپی گئی۔آپ کی کامیاب
قیادت کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانانِ کشمیر جو مدتوں سے انسانیت کے ادنیٰ حقوق سے بھی محروم ہو کر غلامی کی زندگی بسر
کر رہے تھے ایک نہایت قلیل عرصہ میں آزادی کی فضا میں سانس لینے لگے۔ان کے سیاسی اور معاشی حقوق تسلیم
کئے گئے۔ریاست میں پہلی دفعہ اسمبلی قائم ہوئی اور تقریر و تحریر کی آزادی کے ساتھ انہیں اس میں مناسب
نمائندگی ملی۔جس پر مسلم پر یس نے حضرت مصلح موعودؓ کے شاندار کارناموں کا اقرار کرتے ہوئے آپ کو خراج
تحسین ادا کرتے ہوئے یہاں تک لکھا کہ جس زمانے میں کشمیر کی حالت نازک تھی اور اس زمانے میں جن لوگوں نے
اختلاف عقائد کے باوجود مرزا صاحب کو صدر منتخب کیا تھا انہوں نے کام کی کامیابی کو زیر نگاہ رکھ کر بہترین انتخاب
کیا تھا۔اس وقت اگر اختلاف عقائد کی وجہ سے مرزا صاحب کو منتخب نہ کیا جاتا تو تحریک بالکل ناکام رہتی اور اُمت
مرحومہ کو سخت نقصان پہنچتا۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ 289 مطبوعہ قادیان 2007ء)
مولانا محمد علی جوہر صاحب نے (یہ بہت بڑے سیاستدان بھی تھے۔عالم بھی تھے۔) اپنے اخبار ہمدرد
26 ستمبر 1927ء میں لکھا کہ " ناشکری ہو گی کہ جناب مرزا بشیر الدین محمود احمد اور ان کی اس منظم جماعت کا ذکر
ان سطور میں نہ کریں جنہوں نے اپنی تمام تر توجہات بلا اختلاف عقیدہ تمام مسلمانوں کی بہبودی کے لئے وقف کر دی
خطبات مسرور جلد 16
93
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
ہیں۔یہ حضرات اس وقت اگر ایک جانب مسلمانوں کی سیاست میں دلچسپی لے رہے ہیں تو دوسری طرف مسلمانوں
کی تنظیم، تبلیغ و تجارت میں بھی انتہائی جد وجہد سے منہمک ہیں۔اور وہ وقت دور نہیں جبکہ اس منظم فرقہ کا طرزِ عمل
سواد اعظم اسلام کے لئے بالعموم اور ان اشخاص کے لئے بالخصوص جو بسم اللہ کے گنبدوں میں بیٹھ کر خدمتِ اسلام
کے بلند بانگ دور باطن بیچ دعاوی کے خوگر ہیں مشعل راہ ثابت ہو گا۔"
(ماہنامہ خالد سیدنا مصلح موعودؓ نمبر۔جون جولائی 2008ء صفحہ 320-321)
انہوں نے کہا تم مولوی صرف بیٹھے منبروں پر بیٹھے دعوے کرتے ہیں لیکن یہ لوگ کام کرتے ہیں۔پھر ایک مشہور مفسر قرآن علامہ عبد الماجد دریا آبادی مدیر صدق جدید نے حضرت مصلح موعودؓ کی
وفات پر ایک شذرہ تحریر کیا جس میں حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھتے
ہیں کہ " قرآن اور علوم قرآن کی عالمگیر اشاعت اور اسلام کی آفاق گیر تبلیغ میں جو کوششیں انہوں نے سر گرمی اور
اولوالعزمی سے اپنی طویل عمر میں جاری رکھیں ان کا اللہ تعالیٰ انہیں صلہ دے۔علمی حیثیت سے قرآنی حقائق و
معارف کی جو تشریح و تبیین و ترجمانی وہ کر گئے ہیں اس کا بھی ایک بلند و ممتاز مر تبہ ہے۔"
(صدق جدید لکھنو 18 نومبر 1965ء - سوانح فضل عمر جلد 3 صفحہ 168)
ایک امریکن پادری ایک دفعہ قادیان آیا۔یہ بھی علوم ظاہری و باطنی سے پر کئے جانے کی ایک
مثال ہے۔1914ء کی بات ہے۔اس نے بعض احمدیوں کے سامنے چند مذہبی سوالات پیش کئے جو نہایت اہم تھے
اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں امریکہ سے چل کر یہاں تک آیا ہوں اور میں نے کئی علماء کے سامنے یہ سوال کئے ہیں
مگر ان سوالوں کے تسلی بخش جواب نہیں مل سکے۔میں یہاں ان سوالوں کو آپ کے خلیفہ کے سامنے پیش کرنے
کے لئے آیا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں ؟ مولوی عمر دین شملوی صاحب بیان کرتے ہیں کہ سوالات
اتنے پیچیدہ اور عجیب قسم کے تھے کہ انہیں سن کر مجھے یقین ہو گیا کہ حضرت صاحب ابھی بالکل نوجوان ہیں اور
الہیات کی کوئی باقاعدہ تعلیم بھی انہوں نے نہیں پائی۔عمر بھی چھوٹی ہے اور واقفیت بھی بہت تھوڑی ہے۔وہ ان
سوالوں کا جواب ہر گز نہیں دے سکیں گے اور اس طرح سلسلہ احمدیہ کی بڑی بدنامی اور سکی ہو گی۔ساری دنیا میں
سکی ہو جائے گی کیونکہ جب حضرت صاحب اس کے سوالوں کے جواب نہ دے سکے تو یہ امریکن پادری واپس جا کر
ساری دنیا میں اس امر کا پراپیگنڈہ کرے گا کہ احمدیوں کا خلیفہ کچھ بھی نہیں جانتا اور عیسائیت کے مقابلے میں ہر گز
نہیں ٹھہر سکتا۔وہ صرف نام کا خلیفہ ہے۔ورنہ علمیت خاک بھی نہیں رکھتا۔یہ مولوی صاحب کا خیال تھا تو کہتے ہیں اس
صورت حال سے میں کافی پریشان ہوا اور میں نے اس بات کی کوشش کی کہ وہ امریکن پادری حضرت صاحب سے نہ
ملے اور ویسے ہی واپس چلا جائے مگر مجھے اس کوشش میں ناکامی ہوئی۔وہ اس بات پر مصر تھا کہ میں نے ضرور مل کر
جانا ہے۔کہتے ہیں ناچار میں حضرت صاحب کے پاس گیا۔بتایا کہ امریکن پادری آیا ہے اور کچھ سوالات پوچھنا چاہتا
ہے۔اب کیا کریں۔اس پر حضرت صاحب نے بغیر توقف کے فرمایا۔تو بلا لوا سے۔کہتے ہیں بہر حال میں اس کو لے کر حاضر ہو گیا۔ان دونوں کے درمیان ترجمان میں ہی تھا۔کہتے ہیں
خطبات مسرور جلد 16
94
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
امریکن پادری نے کچھ رسمی گفتگو کے بعد اپنے سوالات حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کئے جن کا ترجمہ میں نے
آپ کو سنا دیا اور حضرت مصلح موعودؓ نے نہایت سکون کے ساتھ ان سب سوالوں کو سنا اور پھر فوراً ان کے ایسے تسلی
بخش جوابات دیئے کہ میں سن کر حیران ہو گیا۔مجھے ہر گز بھی یقین نہ تھا کہ ان سوالوں کے حضرت صاحب
پر معارف اور بے نظیر جواب دے سکیں گے۔جب میں نے یہ جوابات انگریزی میں امریکن پادری کو سنائے تو وہ بھی
حیران ہو گیا اور کہنے لگا کہ میں نے آج تک ایسی معقول گفتگو اور ایسی مدلل تقریر کسی کے منہ سے نہیں سنی۔معلوم
ہوتا ہے کہ تمہارا خلیفہ بہت بڑا سکالر ہے اور مذاہب عالم پر اس کی نظر بہت گہری ہے۔یہ کہہ کر اس نے بڑے ادب
سے حضرت صاحب کے ہاتھ کو بوسہ دیا اور واپس چلا گیا۔(ماخوذ از ماہنامہ خالد سیدنا مصلح موعودؓ نمبر۔جون جولائی 2008ء صفحہ 319-320)
فروری 1945ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے احمدیہ ہاسٹل لاہور میں اسلام کا اقتصادی نظام کے نام پر
ایک پر شوکت لیکچر دیا۔دنیاوی علوم کا بھی ان کو ایک خاص ملکہ تھا۔لیکچر کے بعد صدر جلسہ جناب لالہ رام چند مچندہ
صاحب نے ایک مختصر تقریر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے
ایسی قیمتی تقریر سنے کا موقع ملا اور مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ تحریک احمدیت ترقی کر رہی ہے اور نمایاں ترقی کر
رہی ہے۔جو تقریر اس وقت آپ لوگوں نے سنی ہے اس کے اندر نہایت قیمتی اور نئی نئی باتیں حضور نے بیان فرمائی
ہیں۔مجھے اس تقریر سے بہت فائدہ ہوا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں نے بھی ان قیمتی معلومات سے بہت
فائدہ اٹھایا ہو گا۔مجھے اس بات سے بھی بہت خوشی ہوئی ہے کہ اس جلسہ میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی
شامل ہوئے ہیں۔اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔جماعت احمدیہ
کے بہت سے معزز دوستوں سے مجھے تبادلہ خیالات کا موقع ملتا رہتا ہے۔یہ جماعت اسلام کی وہ تفسیر کرتی ہے جو اس ملک کے لئے نہایت مفید ہے۔پہلے تو میں سمجھتا تھا اور یہ
میری غلطی تھی کہ اسلام صرف اپنے قوانین میں مسلمانوں کا ہی خیال رکھتا ہے۔غیر مسلموں کا کوئی لحاظ نہیں رکھتا۔مگر آج حضرت امام جماعت احمدیہ کی تقریر سے معلوم ہوا کہ اسلام تمام انسانوں میں مساوات کی تعلیم دیتا ہے اور مجھے
یہ سن کر بہت خوشی ہے میں غیر مسلم دوستوں سے کہوں گا کہ اس قسم کے اسلام کی عزت اور احترام کرنے میں آپ
لوگوں کو کیا عذر ہے ؟ آپ لوگوں نے جس سنجیدگی اور سکون سے اڑھائی گھنٹے تک حضور کی تقریر سنی ہے اگر کوئی
یورپین اس بات کو دیکھتا تو حیران ہو تا کہ ہندوستان نے اتنی ترقی کر لی ہے۔جہاں میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا
ہوں اس بات پر کہ آپ لوگوں نے سکون کے ساتھ تقریر کو سنا وہاں میں اپنی طرف سے اور آپ سب لوگوں کی
طرف سے حضرت امام جماعت احمدیہ کا بار بار اور لاکھ لاکھ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی نہایت ہی قیمتی
معلومات سے پر تقریر سے ہمیں مستفید فرمایا۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 495-496 مطبوعہ قادیان 2007ء)
جناب اختر اور مینوی صاحب (ایم۔اے صدر شعبہ اردو۔پٹنہ یونیورسٹی)، پروفیسر عبد المنان بیدل
صاحب (سابق صدر شعبہ فارسی) کے تفسیر کبیر کے بارے میں اپنا ایک چشم دید واقعہ بیان کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ
خطبات مسرور جلد 16
95
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
میں نے یکے بعد دیگرے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی تفسیر کبیر کی چند جلدیں پر وفیسر عبد المنان بیدل سابق صدر
شعبہ فارسی پٹنہ کالج پٹنہ وحال پر نسپل شبینہ کالج پٹنہ کی خدمت میں پیش کیں اور وہ ان تفسیروں کو پڑھ کر اتنے متاثر
ہوئے کہ انہوں نے مدرسہ عربیہ شمس الھدی پٹنہ کے شیوخ کو بھی تفسیر کی بعض جلدیں پڑھنے کے لئے دیں اور
ایک دن کئی شیوخ کو بلوا کر انہوں نے ان کے خیالات دریافت کئے۔ایک پیشگوئی تھی علوم قرآن سے بھی پر کیا جانا
ایک شیخ نے کہا کہ فارسی تفسیروں میں ایسی تفسیر نہیں ملتی۔پروفیسر عبد المنان صاحب نے پوچھا کہ عربی تفسیروں
کے متعلق کیا خیال ہے ؟ شیوخ خاموش رہے۔کچھ دیر کے بعد ان میں سے ایک نے کہا کہ پٹنہ میں ساری عربی
تفسیریں ملتی نہیں ہیں۔مصر اور شام کی ساری تفاسیر کے مطالعہ کے بعد ہی صحیح رائے قائم کی جاسکتی ہے۔پروفیسر
صاحب نے قدیم عربی تفسیروں کا تذکرہ شروع کیا اور فرمایا کہ مرزا محمود کی تفسیر کے پائے کی ایک تفسیر بھی کسی
زبان میں نہیں ملتی۔آپ جدید تفسیریں بھی مصر اور شام سے منگوا لیجئے اور چند ماہ بعد مجھ سے باتیں کیجئے۔عربی اور
فارسی کے علماء مبہوت رہ گئے۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 9 صفحہ 158 - 159 مطبوعہ قادیان 2007ء)
قریشی عبد الرحمن صاحب سکھر حضور کی سحر انگیز علمی شخصیت کا ذکر کرتے ہوئے بیان کرتے
ہیں کہ حضور کے سکھر کے قیام کے دوران سب دوست اپنے غیر از جماعت دوستوں کو ملانے لاتے تھے۔میں ایک
دوست کو جو اکثر اپنے علم کی ڈینگیں مارتے تھے ، ملانے لایا۔حضور مجلس میں تشریف فرما تھے۔دوست بعض
سوالات کرتے تھے حضور جواب دیتے تھے۔مگر وہ شخص شروع سے آخر تک خاموش ہی رہا۔جب مجلس برخاست
ہوئی تو میں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے کوئی سوال نہیں پوچھا؟ اس نے بھی بے ساختہ کہا کہ یہاں بولنا گویا اپنی
پردہ دری کرنے والی بات تھی۔وہ ایک شدید مخالف تھا مگر حضور کی گفتگو اتنی موٹر تھی کہ اس نے کہا کہ میں تو یہی
سمجھتا رہا کہ میں یہاں سے اپنا ایمان سلامت لے جاؤں تو بڑی بات ہے۔سوال کرنا تو دور کی بات ہے۔(ماخوذ از سوانح فضل عمر جلد 5 صفحہ 553)
ایک ہفتہ وار اخبار "پارس" کے ایڈیٹر لالہ کرم چند کچھ اخبار نویسوں کے ساتھ قادیان گئے اور حضور
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بہت متاثر ہو کر واپس آئے اور اپنی اخبار میں اس کے متعلق مضمون بھی لکھے۔ان کا کہنا تھا
کہ ہم تو ظفر اللہ خان کو بڑا آدمی سمجھتے تھے۔یعنی چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ان دنوں وائسرائے کے ایگزیکٹو
کو نسل کے ممبر بھی تھے مگر بشیر الدین محمود احمد صاحب کے سامنے اس کی حیثیت ایک طفل مکتب کی ہے۔وہ ہر
معاملے میں ان سے بہتر رائے رکھتے ہیں۔یعنی حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی تو حیثیت بہت بلند ہے اور بہت بہتر رائے
رکھتے ہیں اور بہترین دلائل پیش کرتے ہیں۔اس میں بے پناہ تنظیمی قابلیت ہے۔ایسا آدمی بآسانی کسی ریاست کو بامِ
عروج تک لے جاسکتا ہے۔(ماخوذ از سوانح فضل عمر جلد 5 صفحہ 558)
ایک علم دوست بزرگ جلسہ قادیان میں شامل ہوئے۔انہوں نے حضرت مصلح موعود اور آپ کے
پیروکاروں کے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔کہتے ہیں میں نے ایک اور بات جسے غور کے ساتھ دیکھا وہ یہ تھی کہ
سارا گروه، سارا سلسله، سارا ہجوم، سارا انبوہ اس پاک نفس خلیفہ کی ایک چھوٹی انگلی کے اشارے پر چل رہا تھا۔
خطبات مسرور جلد 16
96
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018
حضرت امام جماعت احمدیہ کے متعلق اس نتیجہ پر پہنچا کہ یہ شخص قلم کا دھنی بھی ہے۔تقریر کا اعلیٰ درجہ کا مالک بھی
ہے۔اور تنظیم کا اعلیٰ درجہ کا گور نر بھی ہے۔(ماخوذ از سوانح فضل عمر جلد 5 صفحہ 538)
علامہ نیاز فتح پوری صاحب تفسیر کبیر جلد سوم کے مطالعہ کے بعد لکھتے ہیں کہ تفسیر کبیر جلد سوئم آجکل میرے
سامنے ہے اور میں اسے بڑی نگاہ غائر سے دیکھ رہا ہوں اس میں شک نہیں کہ مطالعہ قرآن کا ایک بالکل نیاز او یہ فکر آپ نے
پیدا کیا ہے اور یہ تفسیر اپنی نوعیت کے لحاظ سے بالکل پہلی تفسیر ہے جس میں عقل اور نقل کو بڑے حسن سے ہم آہنگ
کر دیا گیا ہے۔آپ کی تجر علمی، آپ کی وسعت نظر، آپ کی غیر معمولی فکر و فراست، آپ کا حُسنِ استدلال آپ کے
ایک ایک لفظ سے نمایاں ہے۔اور مجھے افسوس ہے کہ میں کیوں اس وقت تک اس سے بے خبر رہا۔کاش کہ میں اس
کی تمام جلدیں دیکھ سکتا۔کل سورۃ ھود کی تفسیر حضرت لوط علیہ السلام پر آپ کے خیالات معلوم کر کے جی پھڑک گیا
اور بے اختیار یہ لکھنے پر مجبور ہو گیا۔آپ نے ھؤلاء بناتي کی تفسیر کرتے ہوئے عام مفسرین سے جدا بحث کا جو پہلو
اختیار کیا ہے اس کی داد دینا میرے امکان میں نہیں۔خدا آپ کو تادیر سلامت رکھے۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 7- تعارف)
پس اپنوں اور غیروں کے حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں جو تاثرات ہیں وہ آپ سے مل کر آپ کی
شخصیت کا جو گہرا اثر اُن پر ہوتا تھا اور آپ کی خصوصیات کا جب علم ہوتا تھا وہ ہر ایک کو حیرت میں ڈال دیتا تھا۔پیشگوئی کی صداقت کا یہ سب کھلا اظہار ہے۔ان جلسوں میں جو آجکل ہو رہے ہیں پیشگوئی کا ذکر اور آپ کے
کار ہائے نمایاں کی باتیں سن کر جہاں ہمیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے درجات کے بڑھتے چلے جانے
کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں وہاں اپنی حالتوں کے جائزے بھی لینے چاہئیں کہ احمدیت کی ترقی کے لئے ایک عزم کے
ساتھ ہر فرد جماعت کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو نکھارنا اور استعمال کرنا ضروری ہے۔اگر ہم یہ کریں گے تو ہم احمدیت
کی ترقی کو اپنی زندگیوں میں پہلے سے بڑھ کر پورا ہوتے دیکھیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 مارچ 2018ء تا 22 مارچ 2018ء جلد 25 شماره 11 صفحہ 0805)