بنیادی اخلاق کی تعلیم اور حضور اکرم ﷺ کا ارفع و اعلیٰ اخلاق

خطبات مسرور جلد 16
97
9
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 02 / مارچ 2018ء بمطابق 02 / امان 1397 ہجری
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اعلیٰ اخلاق کی تعلیم اور اس پر عمل کی ضرورت:
اسلام میں اعلیٰ اخلاق اپنانے، اچھے اخلاق ہر موقع پر ظاہر کرنے، گھروں میں بھی اور معاشرے
میں بھی اور ہر سطح پر اعلیٰ اخلاق دکھانے ، اپنوں اور غیروں سے اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی جتنی تعلیم دی گئی ہے
اور کسی چھوٹے سے چھوٹے پہلو کو بھی نہیں چھوڑا گیا، کسی اور مذہب میں اس طرح تفصیل سے ان کا بیان نہیں کیا
گیا۔لیکن بد قسمتی سے مسلمان ہی ہیں جو اس لحاظ سے عموما نچلے ترین درجہ پر سمجھے جاتے ہیں۔غیر مسلم ان پر انگلی
اٹھاتے ہیں کیونکہ جو کچھ وہ کہتے ہیں ان کے عمل اس کے خلاف ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے بھی اور مختلف مواقع پر بار بار اپنی اُمت کو اخلاق کے اعلیٰ
معیاروں کو حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔مسلمان عمومی طور پر رسول کی محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کی باتوں اور سنت پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔مسلمانوں کی اسی حالت کے پیش نظر جب یہ حالات ہونے
تھے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا۔لیکن اس طرف بھی یہ لوگ توجہ دینے سے انکاری ہیں بلکہ
بعض لوگ مخالفت میں بعض جگہوں پر یا بعض ملکوں میں انتہا پر پہنچے ہوئے ہیں اور معمولی اخلاق سے ہٹ کر، بلکہ ایک
اخلاق سے نیچے گرے ہوئے شخص سے بھی گھٹیا بن کر، انتہائی گندی اور غلیظ زبان حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ
کے ماننے والوں کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اس کا نتیجہ بھی یہ دنیا میں ہر جگہ بھگت رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا غیر
مسلم ان پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ان کی یہ حالت ہم احمدیوں کو اس طرف توجہ دلانے والی ہونی چاہئے کہ ہم اپنی تمام تر
کوششوں کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کو اپنانے کی کوشش کریں۔تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کو اپنانے کی
کوشش کریں جو اسلام کی تعلیم ہے اور جس کا اسوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے قائم فرمایا یا کسی بھی
رنگ میں ان باتوں کے بارے میں نصیحت فرمائی ہے۔ورنہ پھر ہمیں احمدی ہونے اور کہلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کو ہم دیکھیں تو حیرت انگیز معیار نظر آتے ہیں۔آپ کے گھریلو
حالات کو دیکھیں تو کہیں آپ اپنی بیوی کے دوسری بیوی کے چھوٹے قد کا مذاق اڑانے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار

خطبات مسرور جلد 16
98
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
فرماتے ہیں کہ کسی کو جذباتی تکلیف نہیں دینی چاہئے۔(سنن ابو داؤد کتاب الأدب باب في الغيبة حديث 4875)
تو کہیں اس بات پر ایک بیوی کو سمجھا رہے ہیں کہ معمولی سی بھی ناپسندیدگی کا اظہار دوسری بیوی کے کسی
کام
ر نہیں ہونا چاہئے۔(سنن ابن ماجه كتاب الاحکام باب الحكم فيمن كسر شيئا حديث 2333)
کہیں آپ بچوں کے اخلاق بلند کرنے کی نصیحت فرماتے ہیں کہ لوگوں کے پھلوں کے درختوں پر
پتھر مار کر ان کا کچا پکا پھل جو ہے وہ ضائع نہ کرو۔آپ نے ایک بچے کو فرمایا کہ اگر بہت بھوک لگی ہوئی ہے بر داشت
نہیں ہو تا تو درخت سے نیچے گری ہوئی پکی کھجوریں ہیں وہ اٹھا کر کھالو۔لیکن ساتھ ہی یہ نصیحت بھی فرمائی کہ سب
سے اچھی بات یہ ہے کہ میں تمہیں دعا دیتا ہوں کہ تمہیں ایسی حالت کی نوبت بھی نہ آئے کہ تمہیں نیچے سے اٹھا
کے کھجوریں کھانی پڑیں۔تم مجبور ہی نہ ہو۔اللہ تعالیٰ تمہارے لئے سامان فرما تار ہے۔(سنن ابی داؤد كتاب الجهاد باب من قال انه ياكل مما سقط حديث 2622)
اس دعا کے ساتھ بچے کو بھی توجہ دلا دی کہ اپنی ضروریات کے پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع
کرو، نہ کہ غلط طریقے سے لوگوں کے مالوں کو اٹھاؤ۔کیونکہ گو مجبوری میں بعض دفعہ اس طرح کی چیزیں جو نیچے زائد
پڑی ہیں جائز بھی بن جاتی ہیں لیکن آپ نے فرمایا کہ اعلیٰ اخلاق اختیار کرو اور یہی نیکی ہے۔پھر ایک بچے کو تیزی سے
کھانے اور اپنا ہاتھ کھانے کی پلیٹ پر یا تھالی پر پھیرنے کی وجہ سے فرمایا کہ پہلے بسم اللہ پڑھو، اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور
اپنے سامنے سے کھاؤ۔(صحیح البخاري كتاب الاطمة باب التسمية على الطعام۔۔۔الخ حديث 5376)
پس بچوں کی تربیت بھی اس رنگ میں کرنی چاہئے تاکہ بڑے ہو کر ان میں اعلیٰ اخلاق پید اہوں۔پھر جھوٹ ایک گناہ ہے اور سچائی ایک نیکی ہے اور خُلق ہے۔اس کو بچپن سے ہی بچوں کے دلوں میں قائم کرنے کے
لئے آپ نے اس طرح نصیحت فرمائی کہ ایک صحابی اپنے بچپن کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے اور میں اپنے بچپن کی وجہ سے تھوڑی دیر بعد ہی گھر میں آپ کی موجودگی میں ہی
کھیلنے کے لئے باہر جانے لگا تو میری ماں نے مجھے اس بابرکت ماحول سے دُور جانے سے روکنے کے لئے کہا کہ ادھر آؤ۔ابھی یہیں رہو۔میں تمہیں ایک چیز دوں گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ تم اسے کچھ دینا چاہتی
ہو ؟ میری ماں نے کہا کہ ہاں میں اسے ایک کھجور دوں گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ اگر تمہارا یہ
ارادہ نہ ہو تا اور تم صرف بچے کو بلانے کے لئے یہ کہتی تو تم پھر جھوٹ بولنے کا گناہ کرنے والی ہوتی۔(سنن ابی داؤد كتاب الأدب باب في التشديد في الكذب حديث 4991)
اب اس بچے پر بھی اس چھوٹی عمر میں سچائی کی اہمیت اور جھوٹ سے نفرت واضح ہو گئی اور بڑے ہونے
تک انہوں نے یہ بات یادر کھی اور اس کے بعد بیان فرمائی کہ میرے دل میں یہ اہمیت تھی۔ایک مرتبہ ایک شخص کو فرمایا کہ اگر تم ساری برائیاں نہیں چھوڑ سکتے تو جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔ایک برائی کم از کم چھوڑو۔( تفسیر کبیر امام رازی جلد 8 جزء 16 صفحہ 176 تفسير سورة التوبة مطبوعة دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)
اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا آجکل کے مسلمانوں کے یہ معیار ہیں کہ اس باریکی سے جھوٹ سے بچیں اور

خطبات مسرور جلد 16
99
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
سچائی کو قائم کریں بلکہ ہمیں اپنے بھی جائزے لینے چاہئیں کہ کیا ہمارے یہ معیار ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گناہ کبیرہ کے بارے میں بتاتے ہوئے فرمایا کہ گناہ کبیرہ یہ ہے کہ اللہ کا شرک کرنا۔والدین کی نافرمانی کرنا اور پھر راوی کہتے ہیں کہ آپ ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے یہ باتیں کر رہے تھے تو اٹھ کر بیٹھ گئے اور
فرمایا کہ غور سے سنو۔جھوٹ اور جھوٹی گواہی۔پھر آپ نے فرمایا جھوٹ اور جھوٹی گواہی۔اور بار بار فرمایا۔راوی
کہتے ہیں کہ آپ یہ کہتے چلے گئے اور ہم نے خواہش کی کہ کاش حضور صلی اللہ علیہ وسلم اب خاموش ہو جائیں۔(صحيح البخارى كتاب الأدب باب عقوق الوالدين من الكبائر حديث 5976)
پھر ہم اس رنگ میں بھی آپ کے اخلاق کا مظاہرہ دیکھتے ہیں۔برداشت اور صبر کا کیا معیار ہے اور کس
طرح آپ نصیحت فرماتے تھے۔ایک بدو مسجد میں پیشاب کرنے لگا۔لوگ اس کی طرف روکنے کے لئے دوڑے۔آپ
نے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو اور جہاں پیشاب کیا ہے وہاں پانی بہا دو۔پھر آپ نے فرمایا کہ تم لوگوں کی آسانی کے لئے پیدا
کئے گئے ہو نہ کہ تنگی کے لئے۔اس پر وہ بڈو ہمیشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت کا ذکر کیا کرتا تھا۔(سنن الترمذى ابواب الطهارة باب ما جاء فى البول يصيب الارض حدیث 147)
آجکل تو لگتا ہے کہ مسلمان حکومتیں بھی، علماء بھی، گروہ بھی، دنیا میں تنگی پیدا کرنے کے لئے سب سے
بڑھے ہوئے ہیں۔نہ چھوٹی بات پہ آسانیاں پیدا کرنے والے ہیں نہ بڑی بات پر۔ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اگر تم یہ معلوم کرنا چاہتے ہو کہ تم برا کر رہے ہو یا اچھا کر رہے ہو تو پھر اپنے ہمسائے کی طرف دیکھو کہ وہ
تمہارے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔(سنن ابن ماجہ کتاب الزهد باب الثناء الحسن حديث 4222)
پھر افسروں کو فرمایا کہ تمہارے اعلیٰ اخلاق کا تب پتا چلے گا جب تم اپنے آپ کو قوم کا خادم
گے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ عوام کی خدمت کروگے۔سمجھو
(کنز العمال جلد 6 صفحہ 710 حدیث 17517 مطبوعه مؤسسة الرسالة بيروت 1885ء)
یہ معیار ہمارے لیڈروں میں اور افسروں میں کہاں نظر آتے ہیں۔پس ہمارے جو جماعتی عہدیدار ہیں
ان
کو بھی اس بات کی طرف توجہ دینی چاہئے۔پھر جب تمام طاقتیں آپ کو مل گئیں اور عرب پر فتوحات ہو گئیں تو ہم آپ کے معیار کا یہ حال دیکھتے
ہیں۔فتح مکہ کے موقع پر آپ نے کس طرح اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کیا کہ دشمنوں کو بھی معاف کر دیا۔ایسے دشمن جو
جانی دشمن تھے جنہوں نے مسلسل تکلیفیں دی تھیں اور پھر یہی معافی جو ہے وہ بہت سوں کے اسلام لانے کا
موجب بن گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ ترین معیار کا ، اعلیٰ ترین اخلاق کے معیار کا، ذکر کرتے ہوئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ
اللہ جل شانہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے إِنَّكَ لَعَلَى خُلْقٍ عَظِيمٍ (القلم: 5)
یعنی تو ایک بزرگ خُلق پر قائم ہے۔سو اسی تشریح کے مطابق اس کے معنی ہیں یعنی یہ کہ تمام قسمیں اخلاق کی۔"کون
سی قسمیں " سخاوت " ہے "، شجاعت " ہے "، عدل" ہے " ، رحم، احسان، صدق، حوصلہ وغیرہ " یعنی حوصلے سے کسی چیز کو
برداشت کرنا " تجھ میں جمع ہیں۔غرض جس قدر انسان کے دل میں قوتیں پائی جاتی ہیں جیسا کہ ادب، حیا، دیانت،

خطبات مسرور جلد 16
100
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
مروت، غیرت، استقامت، عفت، زہادت، اعتدال، مواسات یعنی ہمدردی۔ایسا ہی شجاعت، سخاوت، عفو، صبر ،
احسان، صدق، وفا وغیرہ۔جب یہ تمام طبعی حالتیں عقل اور تدبر کے مشورہ سے اپنے اپنے محل اور موقع پر ظاہر کی
جائیں گی تو سب کا نام اخلاق ہو گا۔اور یہ تمام اخلاق در حقیقت انسان کی طبعی حالتیں اور طبیعی جذبات ہیں اور صرف اس
وقت اخلاق کے نام سے موسوم ہوتے ہیں کہ جب محل اور موقع کے لحاظ سے بالا رادہ ان کو استعمال کیا جائے۔"
اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 333)
ایک عاد تا نہیں بلکہ ہر خلق جو ہے اس کو اس لحاظ سے استعمال کیا جائے کہ اس کے نیک نتیجے پیدا ہوں۔بعض دفعہ سزا دینی پڑتی ہے تو سزا اس ارادے سے کہ نیک نتائج پیدا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اعلیٰ اخلاق دکھانے کی مختلف حالتوں کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا
کہ : اعلیٰ اخلاق کا دو حالتوں میں پتا لگتا ہے۔ابتلاؤں میں بھی اور تنگی کی حالت میں بھی، ابتلاؤں اور تنگی کی حالت میں
اور انعام اور کشائش کی حالت میں۔ابتلاء اور تنگی میں جو صبر اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کا نمونہ دکھائے وہ
اعلیٰ اخلاق کا مالک ہے اور انعام اور حکومت میں جو عاجزی اور انصاف قائم کرے وہ اعلیٰ اخلاق والا کہلا سکتا ہے اور یہ
دونوں حالتیں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں روشن ہو کر ظاہر ہوتی ہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ کس
طرح فتح مکہ کے موقع پر اپنے جانی دشمنوں کو بھی معاف کر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ " انسان کے اخلاق ہمیشہ دورنگ میں ظاہر ہو سکتے ہیں یا ابتلا
کی حالت میں اور یا انعام کی حالت میں۔اگر ایک ہی پہلو ہو اور دوسرا نہ ہو تو پھر اخلاق کا پتا نہیں مل سکتا۔چونکہ خدا
تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق مکمل کرنے تھے اس لئے کچھ حصہ آپ کی زندگی کا مکی ہے اور کچھ
مدنی۔مکہ کے دشمنوں کی بڑی بڑی ایذارسانی پر صبر کا نمونہ دکھایا اور باوجود ان لوگوں کے کمال سختی سے پیش آنے
کے پھر بھی آپ ان سے حلم اور بردباری سے پیش آتے رہے اور جو پیغام خدا تعالیٰ کی طرف سے لائے تھے اس کی
تبلیغ میں کو تاہی نہ کی۔پھر مدینہ میں جب آپ کو عروج حاصل ہوا اور وہی دشمن گرفتار ہو کر پیش ہوئے تو ان میں
سے اکثروں کو معاف کر دیا۔باوجو د قوت انتقام پانے کے پھر انتقام نہ لیا۔" (ملفوظات جلد 6 صفحہ 195-196)
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا مزید ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
ان باتوں کو نہایت توجہ سے سننا چاہئے۔اکثر آدمیوں کو میں نے دیکھا اور غور سے مطالعہ کیا ہے کہ بعض
سخاوت تو کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی غصہ ور اور زُود رنج ہیں۔بڑے سخی ہیں لوگوں کو دیتے بھی ہیں لیکن ساتھ غصہ
بھی آجاتا ہے اور ذرا ذراسی بات پر ناراضگی بھی آجاتی ہے۔کسی کو دیا تو اس کے بعد پھر احسان بھی جتادیا۔ناراضگی
ہوئی تو۔فرمایا کہ بعض حلیم تو ہیں لیکن بخیل ہیں۔بعض غضب اور طیش کی حالت میں ڈنڈے مار مار کر گھائل کر دیتے
ہیں مگر تواضع اور انکسار نام کو نہیں۔بعض کو دیکھا ہے کہ تواضع اور انکسار تو ان میں پرلے درجہ کا ہے مگر شجاعت
نہیں ہے۔۔۔عاجزی ہے ، انکساری ہے لیکن بہادری نہیں۔ذراسی کوئی بات موقع آئے تو فور أبز دلی دکھانے لگ جاتے
ہیں۔فرمایا کہ ہر انسان جامع صفات بھی نہیں ہوتا۔یہ ٹھیک ہے۔لیکن ساتھ یہ بھی ہے کہ بالکل محروم بھی نہیں

خطبات مسرور جلد 16
101
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ 132-133)
ہے۔اور پھر آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان اخلاق کے بارے میں سب سے
اکمل نمونہ اور نظیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے جو جمیع اخلاق میں کامل تھے اسی لئے آپ کی شان میں
فرمایا۔اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ -
پس تکالیف کے زمانہ میں بھی آپ نے اخلاق دکھلائے اور صبر کا وہ مظاہرہ کیا کہ دنیا حیران ہو گئی اور تمام
عرب کی حکومت ملی جیسا کہ فرمایا کہ میں نے تو تمام ظلم کرنے والوں کو معاف کر دیا۔پس اخلاق کے اعلیٰ معیار ہیں
جو ہر حالت میں ایک حقیقی مسلمان کو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے کو ہمیشہ سامنے رکھنے چاہئیں اور
دکھانے چاہئیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہماری کس طرح رہنمائی فرمائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں فرماتے ہوئے یہ بھی فرماتے
ہیں کہ یہ اعلیٰ اخلاق ایسے تھے جنہوں نے لوگوں کو اپنا گرویدہ کر لیا اور ایک اعجاز دکھایا۔پھر آپ ہمیں فرماتے ہیں
کہ اگر تم اس سنت پر چلتے ہوئے اپنے اخلاق اچھے کر لو اور ہر خُلق کو موقع اور محل کے مطابق استعمال کرو تو تم بھی
اعجاز دکھانے والے بن سکتے ہو۔آپ فرماتے ہیں "خوارق پر تو کسی نہ کسی رنگ میں لوگ عذرات پیش کر دیتے ہیں اور اس کو ٹالنا چاہتے
ہیں۔لیکن اخلاقی حالت ایک ایسی کرامت ہے جس پر کوئی انگلی نہیں رکھ سکتا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے بڑا اور قومی اعجاز اخلاق ہی کا دیا گیا۔جیسے فرمایا نَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ - " فرمایا کہ
یوں تو آنحضرت صلعم کے ہر ایک قسم کے خوارق قوت ثبوت میں جملہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات سے بجائے خود
بڑھے ہوئے ہیں۔مگر آپ کے اخلاقی اعجاز کا نمبر ان سب سے اول ہے جس کی نظیر دنیا کی تاریخ نہیں بتلا سکتی اور نہ
پیش کر سکے گی۔" فرمایا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک شخص جو اپنے اخلاق سیئہ کو چھوڑ کر " برے اخلاق کو چھوڑ کر
" عادات ذمیمہ کو ترک کر کے خصائل حسنہ کو لیتا ہے۔" اچھی خصلتیں اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے۔" اس کے لئے وہی
کرامت ہے۔تو یہ بہت بڑی کرامت ہے۔اگر اس طرح کر لو کہ برے اخلاق کو چھوڑ دو اور نیکیاں اپنے اندر پید اکر
لو۔مثلاً اگر بہت ہی سخت تُند مزاج اور غصہ ور ان عادات بد کو چھوڑتا ہے اور حلم اور عفو کو اختیار کر تا ہے یا امساک کو
چھوڑ کر سخاوت اور حسد کی بجائے ہمدردی حاصل کرتا ہے تو بیشک یہ کرامت ہے۔سخت مزاج آدمی ہے۔غصہ ور
آدمی ہے۔یہ بری عادتیں ہیں انکو چھوڑ کر نرمی اور معاف کرنے کی صفت اختیار کرتا ہے یا کنجوسی کو چھوڑ کر سخاوت
کرتا ہے، اپنے ہاتھ کو روکے رکھنے کی بجائے اور حسد کے بجائے ہمدردی کرتا ہے تو اگر ایسی تبدیلی پیدا کر لو تو یہ ایک
کر امت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر نتیجے بھی دکھاتی ہے۔" اور ایسا ہی خودستائی اور خود پسندی کو چھوڑ کر جب انکساری اور
فروتنی اختیار کرتا ہے تو یہ فروتنی ہی کرامت ہے۔" اپنے آپ کی تعریف کرنا یا اپنے آپ کو اظہار کرنایا تعریف کروانا
ان باتوں کو چھوڑ کر عاجزی اختیار کرو تو یہ کرامت بن جائے گی۔فرمایا کہ " پس تم میں سے کون ہے جو نہیں چاہتا کہ کراماتی بن جاوے۔میں جانتا ہوں ہر ایک یہی چاہتا
ہے۔تو بس یہ ایک مدامی اور زندہ کرامت ہے۔انسان اخلاقی حالت کو درست کرے کیونکہ یہ " ایک ایسی کرامت

خطبات مسرور جلد 16
102
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
ہے جس کا اثر کبھی زائل نہیں ہو تا بلکہ نفع دُور تک پہنچتا ہے۔مومن کو چاہئے کہ خلق اور خالق کے نزدیک اہل
کرامت ہو جاوے۔بہت سے رند اور عیاش ایسے دیکھے گئے ہیں جو کسی خارق عادت نشان کے قائل نہیں ہوئے
لیکن اخلاقی حالت کو دیکھ کر انہوں نے بھی سر جھکا لیا ہے اور بجز اقرار اور قائل ہونے کے دوسری راہ نہیں ملی۔بہت سے لوگوں کے سوانح میں اس امر کو پاؤ گے کہ انہوں نے اخلاقی کرامات ہی کو دیکھ کر دین حق کو قبول کر لیا۔"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 141-142)
بظاہر عموماً د نیا دار بھی اخلاق دکھا رہے ہوتے ہیں۔لیکن جس بات کو اخلاق کا نام دیا جاتا ہے وہ حقیقت
میں عموماً ایک دکھاوا ہوتا ہے اور صرف اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے کے لئے یہ کر رہے ہوتے ہیں جہاں اپنے ذاتی
مفادات بھی نہ ہوں وہاں اپنے آپ کو اچھا ثابت کرتے ہیں۔دل میں کچھ اور ہوتا ہے۔یا پھر بعض دفعہ کسی بڑے
افسر کے سامنے یا بڑے امیر آدمی کے سامنے اس طرح اظہار کرتے ہیں کہ بڑے اچھے اخلاق ہیں حالانکہ وہ مداہنت
ہے۔ایسی چیز ہے جو کمزوری ہے اور خوف کے مارے یا بزدلی کی وجہ سے ایسی باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔آپ نے
فرمایا کہ اسلام کی تعلیم یہ نہیں ہے کیونکہ یہ اسلام کے بچے اخلاق نہیں ہیں۔بلکہ اعلیٰ خُلق یہ ہے کہ دل سے اس
بات کا اظہار ہو رہا ہو۔اگر ہمدردی ہے تو دل سے ہو۔اگر دوسری باتوں کا اظہار ہے تو دل سے ہو۔چنانچہ اس بات کو بیان فرماتے ہوئے آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ: " اخلاق دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک تو وہ ہیں جو آجکل کے نو تعلیم یافتہ پیش کرتے ہیں کہ ملاقات وغیرہ میں زبان سے چاپلوسی اور مداہنہ سے پیش
آتے ہیں اور دلوں میں نفاق اور کینہ بھرا ہوا ہوتا ہے۔یہ اخلاق قرآن شریف کے خلاف ہیں۔دوسری قسم اخلاق کی یہ ہے کہ سچی ہمدردی کرے۔دل میں نفاق نہ ہو اور چاپلوسی اور مداہنہ وغیرہ
سے کام نہ لے۔جیسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبى (النحل:91)۔تو
یہ کامل طریق ہے۔" عدل کرو۔انصاف سے کام کرو۔جو حقیقت ہے اس کو بیان کرو۔پھر ایسی صورتیں پیدا ہوتی
ہیں جہاں احسان کرنے کی ضرورت ہے وہاں احسان کرو۔پھر اس سے آگے بڑھو تو دوسروں سے اس طرح سلوک
کرو ایسے اخلاق دکھاؤ جس طرح ایک ماں اپنے بچے سے کرتی ہے یا کوئی بہت قریبی رشتہ دار قریبی رشتے سے کرتا
ہے۔تو فرمایا کہ یہ کامل طریق ہے اور ہر ایک کامل طریق اور ہدایت خدا کے کلام میں موجود ہے جو اس سے
روگردانی کرتے ہیں وہ اور جگہ ہدایت نہیں پاسکتے۔اچھی تعلیم اپنی اثر اندازی کے لئے دل کی پاکیزگی چاہتی ہے۔جو
لوگ اس سے دُور ہیں اگر عمیق نظر سے ان کو دیکھو گے تو ان میں ضرور گند نظر آئے گا۔"پس اس کے لئے دل کی
پاکیزگی کی ضرورت ہے۔اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کے حکموں پر چلانے کی ضرورت ہے۔فرمایا کہ
"زندگی کا اعتبار نہیں ہے۔نماز ، " اور " صدق وصفا میں ترقی کرو۔" ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 200)
اپنی عبادتوں میں ترقی کرو۔اپنے سچائی کے معیار کو بڑھاؤ۔اپنی ہر بات میں سچائی پیدا کرو۔بعض لوگ پوچھتے ہیں کہ نیکیاں کیا ہیں ؟ بعض سمجھتے ہیں کہ صرف ظاہری نمازیں اور عبادت ہی نیکی ہے
یا معمولی اخلاق دکھا دیئے تو بڑی نیکی ہو گی اور دوسرے بہت سارے بنیادی اخلاق کی پر واہ نہیں کرتے۔اس پر

خطبات مسرور جلد 16
103
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
بڑے خوبصورت انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اخلاق دوسری نیکیوں کی کلید ہے۔ایک چابی ہے اس کی۔"جو لوگ اخلاق کی اصلاح نہیں کرتے وہ
رفتہ رفتہ بے خیر ہو جاتے ہیں۔" ان سے پھر کوئی خیر نہیں ہوتی فائدہ نہیں پہنچتا۔فرمایا کہ "میر اتو یہ مذہب ہے کہ
دنیا میں ہر ایک چیز کام آتی ہے۔زہر اور نجاست بھی کام آتی ہے۔اسٹر کنیا بھی کام آتا ہے۔اعصاب پر اپنا اثر ڈالتا
ہے۔مگر انسان جو اخلاق فاضلہ کو حاصل کر کے نفع رساں ہستی نہیں بنتا۔" یہ زہر بھی کام آسکتے ہیں۔گند بھی کام
آسکتا ہے لیکن اخلاق فاضلہ کو حاصل کرتا ہے۔اگر انسان ایسا نہیں کرتا اور لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچاتا تو فرمایا
کہ ایسا ہو جاتا ہے کہ وہ کسی بھی کام نہیں آسکتا۔" پس انسان تبھی کام آسکتا ہے جب اس میں اعلیٰ اخلاق ہوں۔فرماتے ہیں کہ : " مر دار حیوان سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔کیونکہ اس کی تو کھال اور ہڈیاں بھی کام آجاتی
ہیں۔اس کی تو کھال بھی کام نہیں آتی اور یہی وہ مقام ہے جہاں انسان بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الاعراف: 180) کا مصداق
ہو جاتا ہے۔انتہائی گری ہوئی چیز بن جاتا ہے۔پس یاد رکھو کہ اخلاق کی درستی بہت ضروری چیز ہے کیونکہ نیکیوں
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 76)
کی ماں اخلاق ہی ہے۔"
اگر اخلاق پیدا ہوں گے تو دوسری نیکیاں کرنے کی بھی توفیق ملے گی۔روز مرہ معاملات میں یہ
اخلاق کس طرح ظاہر ہوتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ : ” بعض آدمیوں کی عادت ہوتی ہے کہ سائل کو دیکھ کے چڑ
جاتے ہیں۔" کوئی سوالی آئے تو اس کو دیکھ کے چڑ جاتے ہیں۔کوئی ضرورت مند آئے تو اس کو دیکھ کر چڑ جاتے
ہیں۔" اور کچھ مولویت کی رگ ہو تو اس کو بجائے کچھ دینے کے سوال کے مسائل سمجھاناشروع کر دیتے ہیں۔" مسائل
بیان کرنے شروع کر دیتے ہیں بجائے اس کے کہ اس کو دیں۔مانگنے والا آیا ہے تو وہ اس سے علمی باتیں شروع کر دیں
گے یا سوال کرنے کی برائیاں اور اچھائیاں بیان کرنی شروع کر دیں گے۔فرمایا اور اس پر اپنی مولویت کا رعب بٹھا کر
بعض اوقات سخت سست بھی کہہ بیٹھتے ہیں۔افسوس ان لوگوں کو عقل نہیں اور سوچنے کا مادہ نہیں رکھتے جو ایک نیک دل
اور سلیم الفطرت انسان کو ملتا ہے۔اتنا نہیں سوچتے کہ سائل اگر باوجود صحت کے سوال کرتا ہے تو وہ خود گناہ کرتا
ہے۔اگر کوئی سوالی ایسا ہے جو صحت کے باوجود سوال کرنے آیا ہے تو اس کا گناہ اس کے سر ہے۔تمہارے پاس کچھ
ہے ، مانگ رہا ہے تو اس کو دے دو۔" اس کو کچھ دینے میں تو گناہ لازم نہیں آتا۔بلکہ حدیث شریف میں لَوْ آتَاكَ رَاكِبًا کے الفاظ آئے ہیں۔یعنی خواہ سائل سوار ہو کر بھی آوے تو
بھی کچھ دے دینا چاہئے اور قرآن شریف میں وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ (الضحیٰ:11) کا ارشاد آیا ہے کہ سائل کو
مت جھڑک۔" فرمایا کہ اس میں یہ کوئی صراحت نہیں کی گئی کہ فلاں قسم کے سائل کو مت جھڑک اور فلاں قسم
کے سائل کو جھڑک۔پس یاد رکھو کہ سائل کو نہ جھڑ کو۔" سوالی، سوال کرنے والے کو نہ جھڑ کو " کیونکہ اس سے
ایک قسم کی بد اخلاقی کا بیج بویا جاتا ہے۔اخلاق یہی چاہتا ہے کہ سائل پر جلد ہی ناراض نہ ہو۔یہ شیطان کی خواہش ہے
کہ وہ اس طریق سے تم کو نیکی سے محروم رکھے اور بدی کا وارث بنادے۔"
پھر آپ فرماتے ہیں: " غور کرو کہ ایک نیکی کرنے سے دوسری نیکی پیدا ہوتی ہے اور اسی طرح پر ایک

خطبات مسرور جلد 16
104
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
بدی دوسری بدی کا موجب ہو جاتی ہے۔جیسے ایک چیز دوسری چیز کو جذب کرتی ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے یہ
تجاذب کا مسئلہ۔" یہ جذب کرنے کا مسئلہ " ہر فعل میں رکھا ہوا ہے۔پس جب سائل سے نرمی کے ساتھ پیش آئے
گا اور اس طرح پر اخلاقی صدقہ دے دے گا۔" سائل سے نرمی کے ساتھ جب تو پیش آئے گا اور اس طرح پر
اخلاقی صدقہ دے دے گا تو قبض دُور ہو کر دوسری نیکی بھی کرلے گا۔" یعنی جو دل میں ایک روک پیدا ہو جاتی ہے
وہ دُور ہو جائے گی اور پھر دوسری نیکیوں کی بھی توفیق ملے گی " اور اس کو کچھ دے بھی دے گا۔"
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 75-76)
پھر ہمارے معاشرے میں عموماً والدین کے بارے میں یہ سوال ہوتا ہے۔والدین اگر احمدی نہیں یا
مخالفت کر رہے ہیں تو ان کا احترام کس طرح آپ نے قائم فرمایا۔آپ نے شیخ عبد الرحمن صاحب قادیانی کو ان کے
والد کے بارے میں دریافت فرماتے ہوئے نصیحت فرمائی کہ ان کے حق میں دعا کیا کرو۔ہر طرح اور حتی الوسع
والدین کی دلجوئی کرنی چاہئے اور ان کو پہلے سے ہزار چند زیادہ اخلاق اور اپناپاکیزہ نمونہ دکھلا کر اسلام کی صداقت کا
قائل کرو۔" کیونکہ وہ مسلمان نہیں تھے اس لئے ان کو اپنا نمونہ دکھاؤ تا کہ وہ اسلام کی سچائی کے قائل ہو جائیں۔اخلاقی نمونہ ایسا معجزہ ہے کہ جس کی دوسرے معجزے برابری نہیں کر سکتے۔سچے اسلام کا یہ معیار ہے کہ اس سے
انسان اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر ہو جاتا ہے اور وہ ایک ممیز شخص ہوتا ہے۔شاید خدا تعالیٰ تمہارے ذریعہ ان کے دل
میں اسلام کی محبت ڈال دے۔اسلام والدین کی خدمت سے نہیں روکتا۔دنیوی امور میں جن سے دین کا حرج نہیں
ہو تا ان کی ہر طرح سے پوری فرمانبرداری کرنی چاہئے۔دل و جان سے ان کی خدمت بجالاؤ۔"
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 175- حاشیہ نمبر 1)
آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ اخلاق ہی ہیں جو انسان اور جانوروں میں فرق کرتے ہیں۔اس بات کو بیان
فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ:
" اول چار پا یہ کیفیت اور کمیت میں فرق نہیں کر سکتا اور جو کچھ آگے آتا ہے اور جس قدر آتا ہے کھاتا
ہے۔جیسے کتا اس قدر کھاتا ہے کہ آخر قے کرتا ہے۔" کیا کیفیت ہونی چاہئے۔کس حالت میں ہونی چاہئے۔کس
طرح ہونی چاہئے اور اس میں کوئی فرق نہیں کرتے۔کتے کی مثال دی کہ اس کو یہ نہیں پتا کتنا کھانا ہے۔وہ کھاتا ہے تو
کھاتا چلا جاتا ہے اور آخر قے کر دیتا ہے۔یہاں ہم نے دیکھا ہے کہ بعض لوگوں کا یہی حال ہے۔لالچ ختم ہی نہیں
ہوتی اور جائز اور ناجائز طریقے سے چاہے وہ کھانا ہو یا لوگوں کا مال ہو کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔فرمایا کہ " دوسرا یہ کہ انعام حلال اور حرام میں تمیز نہیں کرتے۔ایک تو یہ ہے کہ ان کو یہ فرق نہیں پتا
کہ کیسی حالت رہنی چاہئے۔کس طرح رہنی چاہئے۔روحانیت کیا کہتی ہے اور کس حد تک تمہیں اپنے جائز ذرائع سے
کھانے اور کمانے کی اجازت دیتی ہے۔صرف یہی نہیں ہے کہ جیبیں بھرتے چلے جاؤ اور اپنے خزانے بھرتے چلے
جاؤ بلکہ اس کا اندازہ ہونا چاہئے۔دوسری بات یہ ہے کہ جانور حلال اور حرام میں تمیز نہیں کرتا۔فرمایا کہ " ایک بیل
مثلاً " بیل کی مثال ہے کبھی یہ تمیز نہیں کرتا کہ یہ ہمسایہ کا کھیت ہے اس میں نہ جاؤں۔" کھلا بیل ہے ، جانور ہے

خطبات مسرور جلد 16
105
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
گھاس چر رہا ہے تو اپنے کھیت سے اگر باڑ نہیں لگی ہوئی تو دوسرے کھیت میں بھی چلا جائے گا۔اس کو تمیز ہی نہیں
ہے۔تو فرمایا کہ ایسا ہی ہر ایک امر جو کھانے کے لحاظ سے ہو " وہ " نہیں کرتا۔۔۔" فرمایا کہ " یہ لوگ جو اخلاقی
اصولوں کو توڑتے ہیں اور پرواہ نہیں کرتے کہ گویا انسان نہیں۔پاک پلید کا تو یہ حال " ہے کہ " عرب میں
مردے کتے کھالیتے تھے۔" پھر آگے آپ نے مثال دی کہ اس زمانے میں بھی لوگ کھا لیتے ہیں۔پھر فرماتے ہیں
کہ " یتیموں کا مال کھانے میں کوئی تر ڈد و تامل نہیں۔جیسے یتیم کا گھاس گائے کے سامنے رکھ دیا جاوے، بلا تر ڈ دکھا
لے گی یعنی کہ گائے جو ہے اس کے سامنے گھاس رکھ دو، چاہے وہ جائز طریقے سے آیا ہے یا ناجائز طریقے سے، تو
گائے نے تو کھا لینا ہے۔اسی طرح بعض لوگ یتیموں کا مال جائز اور ناجائز طریقے سے کھا لیتے ہیں۔فرمایا ایسا ہی ان
لوگوں کا حال ہے۔یہی معنی ہیں وَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ (محمد: 13)۔ان کا ٹھکانہ دوزخ ہو گا۔"جب ناجائز طریقے
سے کھاتے ہیں تو پھر ایسے انسانوں کا ٹھکانہ دوزخ بن جاتا ہے۔فرمایا کہ "غرض یاد رکھو کہ دو پہلو ہیں۔ایک عظمتِ
الہی کا۔جو اس کے خلاف ہے ، وہ بھی اخلاق کے خلاف ہے۔اور دوسر اشفقت علی خلق اللہ کا۔پس جو نوع انسان کے
خلاف ہو ، وہ بھی اخلاق کے برخلاف ہے۔اللہ کے حقوق ادا نہیں کرتے۔اس کی عظمت نہیں مانتے۔اس کی
عبادت نہیں کرتے۔اس کی باتوں کو توجہ سے نہیں سنتے۔اس کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو یہ بھی
اخلاق نہیں۔اور اگر لوگوں کے حق ادا نہیں کرتے۔ناجائز طریقے سے ان کے مال کھاتے ہو۔نقصان پہنچانے کی
کوشش کرتے ہو یا اور طریقے سے بد اخلاقی دکھاتے ہو تو یہ بھی اخلاق کے خلاف ہے۔آپ فرماتے ہیں " آہ ! بہت
تھوڑے لوگ ہیں جو ان باتوں پر جو انسان کی زندگی کا اصل مقصد اور غرض ہیں غور کرتے ہیں۔"
( ملفوظات جلد 2 صفحہ 78-79)
پھر ایک برائی تکبر کی ہے جو نیکیوں سے محروم کر دیتی ہے بلکہ خد اتعالیٰ کی ناراضگی کا مورد بنادیتی ہے۔آپ فرماتے ہیں "صوفی کہتے ہیں کہ انسان کے اندر اخلاق رذیلہ کے بہت سے جن ہیں۔"گھٹیا اخلاق کے بہت سے جن
ہیں جو انسان کے اندر ہوتے ہیں۔اور جب یہ نکلنے لگتے ہیں تو نکلتے رہتے ہیں۔مگر سب سے آخری جن تکبر کا ہوتا ہے
جو اس میں رہتا ہے اور خد اتعالیٰ کے فضل اور انسان کے بچے مجاہدہ اور دعاؤں سے نکلتا ہے۔" فرمایا کہ " بہت سے آدمی
اپنے آپ کو خاکسار سمجھتے ہیں " بڑی عاجزی دکھاتے ہیں۔سمجھتے ہیں کہ ہم بہت عاجز ہیں "لیکن ان میں بھی کسی نہ کسی
نوع کا تکبر ہو تا ہے۔اس لئے تکبر کی باریک در بار یک قسموں سے بچنا چاہئے۔بعض وقت یہ تکبر دولت سے پیدا ہو تا
ہے۔دولتمند متکبر دوسروں کو کنگال سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کون ہے جو میر ا مقابلہ کرے۔بعض اوقات خاندان
اور ذات کا تکبر ہو تا ہے۔سمجھتا ہے کہ میری ذات بڑی ہے اور یہ چھوٹی ذات کا ہے۔بعض وقت تکبر علم سے بھی پیدا
ہوتا ہے۔ایک شخص غلط بولتا ہے تو یہ جھٹ اس کا عیب پکڑتا ہے اور شور مچاتا ہے کہ اس کو تو ایک لفظ بھی صحیح بولنا
نہیں آتا۔غرض مختلف ٹیمیں تکبر کی ہوتی ہیں اور یہ سب کی سب انسان کو نیکیوں سے محروم کر دیتی ہیں اور لوگوں کو
نفع پہنچانے سے روک دیتی ہیں۔ان سب سے بچنا چاہئے۔"
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 402)

خطبات مسرور جلد 16
106
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ 2018
پھر آپ فرماتے ہیں کسی کو اخلاق کی کوئی قوت نہیں دی گئی مگر اس کو بہت سی نیکیوں کی توفیق ملی۔ترک
اخلاق ہی بدی اور گناہ ہے۔" فرمایا کہ نیکیوں کی انسان کو توفیق ملتی ہے اور فرمایا کہ ترک اخلاق ہی بدی اور گناہ ہے۔جب اخلاق کو ترک کر دو گے تو یہ بدی اور گناہ بن جاتا ہے۔اور پھر اس سے نیکیوں کی یہ توفیق بھی ختم ہو جاتی ہے۔فرمایا ایک شخص جو مثلاً زنا کرتا ہے اس کو خبر نہیں کہ اس عورت کے خاوند کو کس قدر صدمہ عظیم پہنچتا ہے۔"کسی
عورت کے ساتھ اگر زنا کیا ہے ، شادی شدہ تھی اب اگر یہ اُس تکلیف اور صدمے کو محسوس کر سکتا اور اس کو اخلاقی
حصہ حاصل ہو تا تو ایسے فعل شنیع کا مرتکب نہ ہوتا۔اگر ایسے نابکار انسان کو یہ معلوم ہو جاتا کہ اس فعل بد کے
ارتکاب سے نوع انسان کے لئے کیسے کیسے خطرناک نتائج پیدا ہوتے ہیں تو ہٹ جاتا۔"
فرمایا کہ " ایک شخص جو چوری کرتا ہے کمبخت ظالم اتنا بھی تو نہیں کرتا کہ رات کے کھانے کے واسطے"
کسی غریب آدمی کے گھر میں چوری کر لیتا ہے اس کے لئے کچھ ہی چھوڑ جائے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک غریب کی
کئی سالوں کی محنت کو ملیا میٹ کر دیتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں " اب اگر ان حالتوں کو محسوس کرتا اور اخلاقی
حالت سے اندھانہ ہو تا تو کیوں چوری کرتا۔آئے دن اخبارات میں دردناک موتوں کی خبریں پڑھنے میں آتی ہیں کہ
فلاں بچہ زیور کے لالچ سے مارا گیا۔فلاں جگہ کسی عورت کو قتل کر ڈالا۔اب سوچ کر دیکھو کہ اگر اخلاقی حالت
درست ہو تو ایسی مصیبتیں کیوں آئیں؟ ممکن ہے کہ اپنے جیسے انسان پر مصیبت آئے اور یہ محسوس نہ کرے۔"
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 77-78)
اگر یہ اخلاق ہی نہ ہوں، احساس ہی نہ ہو، اللہ تعالیٰ کا خوف ہی نہ ہو تو تبھی یہ حالت پیدا ہوتی ہے۔نہیں تو
"
اگر اللہ تعالیٰ کا خوف ہو یا انسانیت انسان میں ہو تو کبھی اس قسم کی حرکتیں نہ کریں۔اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ "جو شخص اپنے ہمسایہ کو اپنے اخلاق میں تبدیلی دکھاتا
ہے کہ پہلے کیا تھا اور اب کیا ہے وہ گویا ایک کرامت دکھاتا ہے۔اس کا اثر ہمسایہ پر بہت اعلیٰ درجہ کا پڑتا ہے۔ہماری
جماعت پر اعتراض کرتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ کیا ترقی ہو گئی ہے۔لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ہمیں نہیں پتا
کہ جماعت میں کیا ترقی ہو گئی ہے " اور تہمت لگاتے ہیں کہ افتراء، غیظ و غضب میں مبتلا ہیں۔" یہ الزام بھی ہم پر
لگاتے ہیں کہ غیظ و غضب میں بھی مبتلا ہیں اور افترا بھی کرتے ہیں۔" کیا یہ ان کے لئے باعث ندامت نہیں ہے کہ
انسان عمدہ سمجھ کر اس سلسلہ میں آیا تھا۔ایسے لوگ جو اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں تو پھر ان کو شر مندہ ہونا
چاہئے۔فرمایا کہ "جیسا کہ ایک رشید فرزند اپنے باپ کی نیک نامی ظاہر کرتا ہے کیونکہ بیعت کرنے والا فرزند کے حکم
میں ہوتا ہے۔۔۔" اس لئے تم لوگ بھی جو بیعت میں آئے ہو تو لوگ جو الزام لگاتے ہیں کہ یہ ہوا یہ ہوا۔وہ الزامات
تمہارے پہ سچ ثابت نہیں ہونے چاہئیں۔فرمایا " روحانی باپ آسمان پر لے جاتا جس طرح جسمانی باپ زمین پر
لانے کا موجب ہوتا ہے اور ظاہری زندگی کا باعث بنتا ہے اسی طرح روحانی باپ آسمان پر لے جاتا ہے اور اس مرکز
اصلی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔" فرمایا کہ " کیا آپ پسند کرتے ہیں کہ کوئی بیٹا اپنے باپ کو بد نام کرے؟ طوائف
کے ہاں جاوے؟ اور قمار بازی کرتا پھرے۔شراب پیوے یا اور ایسے افعال قبیحہ کا مر تکب ہو جو باپ کی بدنامی کا

خطبات مسرور جلد 16
107
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
موجب ہوں۔" فرمایا کہ "میں جانتا ہوں کوئی آدمی ایسا نہیں ہو سکتا جو اس فعل کو پسند کرے۔لیکن جب وہ ناخلف
بیٹا ایسا کرتا ہے تو پھر زبان خلق بند نہیں ہو سکتی۔لوگ اس کے باپ کی طرف نسبت کر کے کہیں گے کہ یہ فلاں
شخص کا بیٹا فلاں بد کام کرتا ہے۔پس وہ ناخلف بیٹا خود ہی باپ کی بدنامی کا موجب ہوتا ہے۔اسی طرح پر جب کوئی
خص ایک سلسلہ میں شامل ہوتا ہے اور اس سلسلہ کی عظمت اور عزت کا خیال نہیں رکھتا اور اس کے خلاف کرتا ہے
تو وہ عند اللہ ماخوذ ہوتا ہے۔" اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آجائے گا کیونکہ وہ صرف اپنے آپ ہی کو ہلاکت میں نہیں ڈالتا
بلکہ دوسروں کے لئے ایک برانمونہ ہو کر ان کو سعادت اور ہدایت کی راہ سے محروم رکھتا ہے۔" بد نمونہ جو لوگ
دیکھیں گے تو ان کو پھر اس جماعت سے دُوری پید ا ہو جائے گی۔وہ قریب نہیں آئیں گے۔اور پھر اس سعادت سے،
جماعت میں شامل ہونے کی جو برکات ہیں اس سے محروم رہ جائیں گے۔پس جہاں تک آپ لوگوں کی طاقت ہے خدا تعالیٰ سے مد دیا نگو اور اپنی پوری طاقت اور ہمت سے اپنی
کمزوریوں کو دُور کرنے کی کوشش کرو۔جہاں عاجز آ جاؤ وہاں صدق اور یقین سے ہاتھ اٹھاؤ کیونکہ خشوع اور خضوع
سے اٹھائے ہوئے ہاتھ جو صدق اور یقین کی تحریک سے اٹھتے ہیں خالی واپس نہیں ہوتے۔ہم تجربہ سے کہتے ہیں کہ
ہماری ہزار بادعائیں قبول ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔" فرمایا کہ " یہ ایک یقینی بات ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے اندر اپنے
ابنائے جنس کے لئے ہمدردی کا جوش نہیں پاتا وہ بخیل ہے۔"اگر دوسرے انسان کے لئے ہمدردی کا جوش نہیں تو پھر
وہ بخیل اور کنجوس ہے۔" اگر میں ایک راہ دیکھوں جس میں بھلائی اور خیر ہے تو میرا فرض ہے کہ میں پکار پکار کر
لوگوں کو بتلاؤں۔اس امر کی پرواہ نہیں ہونی چاہئے کہ کوئی اس پر عمل کرتا ہے یا نہیں۔"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 146-147)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ "جب تک انسان مجاہدہ نہ کرے گا، دعا سے کام نہ لے گا، وہ عمرہ جو دل میں پڑ جاتا ہے دُور
نہیں ہو سکتا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيْرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد: 12)۔یعنی
خدا تعالیٰ ہر ایک قسم کی آفت اور بلا کو جو قوم پر آتی ہے دُور نہیں کرتا ہے جب تک خود قوم اس کو دُور کرنے کی
کوشش نہ کرے۔ہمت نہ کرے۔شجاعت سے کام نہ لے تو کیونکر تبدیلی ہو۔یہ اللہ تعالیٰ کی ایک لا تبدیل سنت ہے
جیسے فرمایا وَ لَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا (الاحزاب: 63)۔پس ہماری جماعت ہو یا کوئی ہو وہ تبدیل اخلاق اسی
صورت میں کر سکتے ہیں جبکہ مجاہدہ اور دعا سے کام لیں ورنہ ممکن نہیں ہے۔" (ملفوظات جلد 1 صفحہ 137)
اللہ تعالیٰ ہمیں اُسوہ رسول پر چلتے ہوئے اپنے اخلاق کو ہر لحاظ سے اور ہر موقع پر اور ہر جگہ اور ہر صورت
میں بہتر سے بہتر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمارے اخلاق کے معیار اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہوں ، نہ
کہ دنیا دکھاوے کے لئے۔مخلوق کی سچی ہمدردی ہمارے دلوں میں پیدا ہو۔تقویٰ کے معیار بلند کرنے والے ہم
ہوں۔ہم نے زمانے کے امام کو مانا ہے تو ہماری سوچ ہر وقت یہ رہے کہ ہمارا کوئی عمل اسلام، آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم اور مسیح موعود علیہ السلام کی بدنامی کا باعث نہ بنے بلکہ اسلام کی خوبصورت تعلیم کو ہم پھیلانے والے ہوں اور
دنیا کو اس سے متاثر کرنے والے ہوں اور اس سے بڑھ کر یہ کہ ہم اپنے اخلاق کے معیاروں کو بڑھانے کی ہر وقت

خطبات مسرور جلد 16
108
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
کوشش کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کے آگے جھک کر دعا سے کام لیتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس کے حصول کے لئے مدد
طلب کرنے والے ہوں۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب پڑھاؤں گا جو مکرم شیخ عبد المجید صاحب ابن شیخ عبدالحمید
صاحب حلقہ ڈیفنس سوسائٹی کراچی کا ہے۔15 فروری کو 88 سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ۔ان کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا حضرت شیخ نور احمد صاحب جالندھر کے ذریعہ سے آئی تھی جن کا
ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب انجام آتھم میں 313 صحابہ کی فہرست میں 242 نمبر پر شیخ نور احمد
صاحب جالند هر حال ممباسہ کے نام سے کیا ہے۔انجام آتھم ،روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 328)
یہ 1929ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔تعلیم الاسلام کالج قادیان سے ایف ایس سی (FSC) کرنے کے
بعد آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیمیکل انجنیئر نگ میں ایم ایس سی (MSC) کی اور کالج میں ٹاپ بھی کیا۔پھر
1951ء سے 1953ء تک یہاں یو کے کی سرے (Surrey) یونیورسٹی میں میٹالوجیکل انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔اور اس کے بعد پھر آپ کو کراچی میں جماعتی خدمات انجام دینے کی توفیق ملی۔سیکرٹری جائیداد ، صدر امداد کمیٹی، حلقے
کے صدر تھے۔نائب امیر کراچی کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔مجلس تحریک جدید مرکزیہ کے ممبر تھے۔آپ کی
اولاد میں ایک بیٹی ہیں سلمی طارق جو طارق سجاد صاحب کی اہلیہ ہیں اور دونو اسے اور ایک نواسی ہیں۔ان کے نواسے لکھتے ہیں کہ قادیان میں بزرگوں کی صحبت میں رہ کے بچپن سے ہی اللہ تعالیٰ سے ایک
خاص تعلق تھا۔اور کہتے ہیں میٹرک کے امتحان میں انگریزی کا پرچہ اچھا نہیں ہوا تو یہ مسجد کی طرف آ رہے تھے تو
راستے میں حضرت مولانا شیر علی صاحب ملے۔وہ مسجد سے نکل رہے تھے۔مولانا صاحب نے امتحان کا حال پوچھا۔انہوں نے کہا کہ پرچہ اچھا نہیں ہوا۔مولانا شیر علی صاحب نے ہاتھ اٹھا کر وہیں دعا کی اور ان کو کہا کہ آپ پاس ہو
جائیں گے۔خوشخبری دی۔کہتے ہیں کہ اس کے بعد دعا ایسی قبول ہوئی کہ ہر امتحان میں میں پاس ہی ہوتا چلا گیا۔تنگی اور خوشی کے مختلف حالات ان پر آئے۔یہاں سے جانے کے بعد مختلف نوکریاں بھی انہوں نے کیں اور
جماعتی مخالفت کی وجہ سے بھی یا افسران کے آپس کے کچھ غلط رویوں کی وجہ سے ان کو نوکریوں سے نکالا جاتا رہا۔آخر انہوں نے کاروبار شروع کیا اور کاروبار میں یہ عہد کیا کہ اپنے خرچ کے لئے کچھ تھوڑا سا رکھوں گا۔باقی جو کچھ ہو گا وہ جماعت کو پیش کر دیا کروں گا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے تازندگی اس عہد کو جو اللہ
تعالیٰ سے کیا تھا نبھایا۔انہوں نے بزنس کیا ہے۔کارخانے لگائے۔اس کا جو بھی منافع آتا اس سے بے انتہا انہوں نے
جماعت پر خرچ کیا اور جماعت کو ہمیشہ چندہ دیتے رہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے جب ایم ٹی اے کا اجراء فرمایا تو اس وقت بھی انہوں نے فوری طور پر ایک
کروڑ روپیہ وہاں ادا کر دیا۔اسی طرح رشیا میں ایک دفعہ مسجد بنانے کا خیال پیدا ہوا تھا تو اس وقت تحریک سے پہلے
احمدیوں کا ایک رشین و فد یہاں آکے حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہاں باتیں ہو رہی تھیں
تو اسی دوران میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کو پرائیویٹ سیکرٹری نے بتایا کہ شیخ صاحب نے بغیر کسی تحریک کے یہ

خطبات مسرور جلد 16
109
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 مارچ2018
خطیر رقم وہاں مسجد کے لئے دی ہے۔اور پرائیویٹ سیکرٹری نے ان کو بتایا کہ اس پر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے
بڑا خوشنودی کا اظہار فرمایا۔اسی طرح وہاں کے مربی صاحب لکھتے ہیں کہ 2010ء میں جب دارالذکر میں اور ماڈل
ٹاؤن میں 28 مئی کا واقعہ ہوا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اسی دن شام کو میں دفتر گیا تو دیکھا کہ وہاں کے سیکرٹری مال ایک
رسید کاٹ رہے تھے اور میں دیکھ رہا تھا کہ صفر پہ صفر ڈال رہے ہیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ غلطی سے تو نہیں کر رہے۔تو انہوں نے کہا نہیں بلکہ ابھی شیخ صاحب سیدنا
بلال فنڈ کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم دے کر گئے ہیں۔اسی طرح قرآن کریم کی اشاعت کے لئے انہوں نے
بڑی خطیر رقمیں دیں۔جماعت کراچی کے بیشمار پراجیکٹ تھے ان کے لئے چندے دیئے اور انہوں نے ہمیشہ بڑی
سادگی سے زندگی گزاری۔ان کے ظاہری رکھ رکھاؤ سے لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ شخص دو فیکٹریوں کا مالک اور بڑا امیر
آدمی ہے کیونکہ جو کمائی ہوتی تھی اپنے اخراجات کے لئے اور گھر کے اخراجات کے لئے رکھ کے باقی جماعت کو دے
دیا کرتے تھے اور آخر میں بھی یہی وصیت کر کے گئے کہ یہ جو میری جائیداد ہے یہ جماعت کی ہو گی۔اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے۔درجات بلند فرمائے۔اور ان کے نواسوں نواسی کو اور بچوں کو ، بیٹی کو
بھی صبر و حوصلہ بھی عطا فرمائے اور ان کے نیک نمونوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔نمازوں کے بعد ان کا نماز جنازہ
غائب پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 مارچ 2018ء تا 29مارچ2018ء جلد 25 شمارہ 12 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی