صحابہ رسول ؐ کے خصائل حمیدہ کا ایمان افروز تذکرہ
خطبات مسرور جلد 16
120
11
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرموده مورخہ 16 مارچ 2018ء بمطابق 16 / امان 1397 ہجری
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
صحابہ کرام کا مقام ہر احمدی کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک موقع پر صحابہ رضوان اللہ علیہم کا مقام بیان فرماتے ہوئے
فرماتے ہیں کہ :
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے روشن ثبوت
ہیں۔اب کوئی شخص ان ثبوتوں کو ضائع کرتا ہے تو وہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو ضائع کرنا چاہتا
ہے۔پس وہی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی قدر کر سکتا ہے جو صحابہ کرام کی قدر کرتا ہے۔" فرمایا کہ"
جو صحابہ کرام کی قدر نہیں کرتا وہ ہر گز ہر گز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر نہیں کرتا۔وہ اس دعوی میں جھوٹا
ہے اگر کہے کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہوں۔کیونکہ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو اور پھر صحابہ سے دشمنی۔"
آپ نے فرمایا کہ " صحابہ کرائم کی وہ پاک جماعت تھی جو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی الگ نہیں
ہوئے اور وہ آپ کی راہ میں جان دینے سے بھی دریغ نہ کرتے تھے بلکہ دریغ نہیں کیا۔"
فرماتے ہیں کہ " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں ایسے گم ہو گئے کہ وہ اس کے لئے ہر ایک
(ملفوظات جلد 6 صفحہ 278)
(ملفوظات جلد 6 صفحہ 277)
تکلیف اور مصیبت اٹھانے کو ہر وقت تیار تھے۔"
پس یہ صحابہ رضوان اللہ علیہم کا وہ مقام ہے جو ہر احمدی کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔جب ہم صحابہ
کی سیرت کے بارے میں پڑھتے ہیں اور ان کے عملی نمونوں کے بارے میں علم حاصل کرتے ہیں تب ہی ان کا اہم
مقام ابھر کر سامنے آتا ہے اور یہ جو مقام ہے یہ ہمیں اس بات کی طرف توجہ دلانے والا ہونا چاہئے کہ ان کی سیرت،
ان کا اُسوہ، ان کے کام، ان کی اطاعت، ان کی عبادت کے معیار ہمارے لئے نمونہ ہیں اور ہم ان کو اپنی زندگیوں کا
حصہ بنانے کی کوشش کریں۔اس وقت میں بعض صحابہ کے کچھ واقعات بیان کروں گا۔ایک صحابی ابودجانہ انصاری تھے انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ ہجرت سے پہلے
اسلام قبول کیا تھا۔مدینہ کے رہنے والے تھے۔ان کو بھی یہ اعزاز حاصل تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
121
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018
خطبات مسرور جلد 16
ساتھ جنگ بدر میں شامل ہوئے اور انتہائی بہادری کے جوہر دکھائے۔اسی طرح اُحد کی جنگ میں بھی شمولیت کی
انہیں توفیق ملی اور جنگ کا رخ پلٹنے کے بعد، یعنی جب مسلمان پہلے جیت رہے تھے تو پھر رخ پلٹا اور ایک جگہ چھوڑنے
کی وجہ سے کافروں نے دوبارہ حملہ کیا اور جنگ کا پانسہ مسلمانوں کے خلاف ہو گیا تو جو صحابہ اس وقت آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے قریب رہ گئے تھے ان میں حضرت ابو دجانہ بھی شامل تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
دفاع میں یہ انتہائی زخمی بھی ہو گئے تھے لیکن ان زخموں کے باوجود یہ پیچھے نہیں ہے۔(سير الصحابه جلد 3 صفحہ 207 حضرت ابو دجانه انصاری مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2004ء)
الاستیعاب جلد 4 صفحہ 1644 ابو دجانه مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
یہ واقعہ بھی آپ کے متعلق روایت میں آتا ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار بلند
کر کے ایک موقع پر فرمایا کہ کون ہے جو آج اس تلوار کا حق ادا کرے گا تو حضرت ابو دجانہ انصاری ہی آگے بڑھے
تھے اور کہا تھا کہ میں اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ اس تلوار کا حق ادا کروں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
کا یہ جذبہ دیکھ کر ان کو تلوار دے دی۔پھر انہوں نے دوبارہ جرات کر کے پوچھا کہ یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !
اس تلوار کا حق ادا کس طرح ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تلوار کسی مسلمان کا خون نہیں بہائے گی۔دوسرے اس سے کوئی دشمن کا فر بیچ کر نہیں جائے گا۔(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابه باب من فضل ابودجانه۔۔۔الخ حديث 6353)
(کنز العمال جلد 4 صفحہ 339 حدیث 10792 مطبوعه موسسة الرسالة بيروت 1985ء)
دشمن کافر ، وہ کا فرجو دشمنی کرنے والے ہیں، جو اسلام کے خلاف جنگ کرنے والے ہیں یہ ان کے خلاف
استعمال کرنی ہے۔آپ یہ تلوار لے کر بڑے فخر سے اور اکڑ کر میدان جہاد میں آئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ عام حالات میں تو اللہ تعالیٰ کو بڑائی کا اس قسم کا اظہار جو ہے پسند نہیں ہے۔لیکن آج میدان جنگ میں
ابو دجانہ کی اکڑ کر چلنے کی جو ادا ہے یہ اللہ تعالیٰ کو بہت پسند آئی ہے۔(اسد الغابہ جلد 6 صفحہ 93ابو دجانة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
جنگ یمامہ میں مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگ کرتے ہوئے آپ نے شہادت پائی۔انہوں نے بڑی
بہادری سے قلعہ کا دروازہ کھولنے کے لئے (وہ قلعہ کے اندر بند ہو گیا تھا اور دروازہ بند کر لیا تھا) ایک تدبیر کی
اور اپنے ساتھیوں کو کہا کہ مجھے دیوار سے اندر پھینک دو۔بڑی اونچی فصیل تھی۔اس طرح جب ان کو پھینکا گیا تو
گرنے سے ان کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی لیکن اس کے باوجود بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے قلعہ کا دروازہ کھول دیا
اور مسلمان اندر داخل ہو گئے۔حیرت انگیز جرآت اور مردانگی کا اظہار تھا جو انہوں نے کیا۔لیکن بہر حال اس
حالت میں لڑتے ہوئے وہ شہید ہوئے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحہ 551 سماك بن خرشة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
ایک دفعہ بیماری میں اپنے ساتھی کو کہنے لگے کہ شاید میرے دو عمل اللہ تعالیٰ قبول کر لے۔ایک یہ کہ
خطبات مسرور جلد 16
122
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ2018
میں کوئی لغو بات نہیں کرتا۔غیبت نہیں کرتا۔لوگوں کے پیچھے ان کی باتیں نہیں کرتا۔دوسرے یہ کہ کسی مسلمان
کے لئے میرے دل میں کینہ اور بغض نہیں ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحہ 420 باب ابو دجانة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت محمد بن مسلمہ کا ذکر ملتا ہے جو ابتدائی انصاری مسلمانوں میں سے تھے۔بڑے بہادر اور
نڈر انسان تھے۔اُحد کی جنگ میں محمد بن مسلمہ بھی تھے جو بڑی ثابت قدمی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ ڈٹے رہے۔ایک خصوصیت جو ان کو حاصل تھی وہ یہ ہے کہ ان کے حق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر ان کو اپنی تلوار عطا فرماتے
ہوئے فرمایا کہ جب تک مشرکین کے ساتھ تمہاری جنگ ہو اس تلوار کے ساتھ ان سے جنگ کرتے رہنا۔اور
جب ایسا زمانہ آئے کہ مسلمان آپس میں لڑنے لگ جائیں تو یہ تلوار توڑ دینا اور اپنے گھر بیٹھ جانا یہانتک کہ کوئی تم
پر حملہ آور ہو یا تمہاری موت آجائے۔انہوں نے اس نصیحت پر عمل کیا اور یہ عمل حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد کیا کہ
عملاً اس تلوار کو توڑ دیا اور لکڑی کی ایک تلوار بنائی جو میان میں لٹکاتے تھے۔کسی نے پوچھا کہ اس کا کیا فائدہ ہے ؟
فرمانے لگے کہ اس کی حکمت یہ ہے کہ رعب قائم رہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی تعمیل بھی میں
نے کر لی ہے کہ اب لوہے کی تلوار نہیں رکھنی اور لکڑی کی تلوار کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔بعض صحابہ کہتے تھے
کہ اگر کسی پر فتنہ کا اثر نہیں ہو ا یعنی وہ فتنہ جب حضرت عثمان کی شہادت کے بعد مسلمانوں میں شروع ہوا تو اس کا اگر
کسی پہ اثر نہیں ہوا تو وہ محمد بن مسلمہ تھے۔انہوں نے فتنوں سے بچنے کے لئے ویرانے میں ڈیرہ ڈال لیا اور فرماتے
تھے کہ جب تک فتنے ٹل نہیں جاتے میر ایہی ارادہ ہے کہ میں ویرانوں میں زندگی گزاروں۔الطبقات الكبرى لا بن سعد۔جلد 3 صفحہ 338 تا 340 باب محمد بن مسلمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پس یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے جب جنگ کی تو اس لئے کہ مذہب پر حملہ ہو رہا ہے۔اس لئے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مشرکین جو دین کو ختم کرنے کے لئے حملہ کر رہے ہیں ان سے لڑو۔جب تک مسلمان اس بات پر قائم رہے ان کی طاقت بھی ایسی رہی کہ وہ غالب آتے رہے۔اور جب آپس میں
لڑائیاں شروع ہوئیں ، جب منافقین کی باتوں میں آکر آپس میں ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے لگے تو بیشک
حکومتیں تو چلتی رہیں لیکن وحدت نہیں رہی اور آہستہ آہستہ حکومت بھی کمزور ہوتی گئی۔اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ
مسلمانوں کے آپس میں جو اختلافات ہیں ان کی انتہا ہوئی ہوئی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو ایک
دوسری پیشگوئی تھی وہ بھی پوری ہو چکی ہے کہ اندھیرے زمانے کے بعد جب روشنی کا زمانہ آئے، مسیح موعود کا زمانہ
آئے تو مسیح موعود کو مان لینا اور جماعت کے ساتھ منسلک ہو جانا کہ اسی میں برکت ہے۔لیکن اس آنے والے کو نہ
مان کر اب ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمان اپنے ہی ملکوں میں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو رہے ہیں اور اسی کا نتیجہ
یہ ہے کہ آج غیر مسلم دنیا عملاً مسلمانوں پر حکومت کر رہی ہے۔
خطبات مسرور جلد 16
123
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16مارچ2018
حضرت محمد بن مسلمہ کے انتہائی صائب الرائے ہونے اور اطاعت گزار ہونے کے بھی واقعات ملتے ہیں
اور اس وجہ سے خلفاء ان پر بہت اعتماد کرتے تھے۔خاص طور پر حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان نے انہیں بعض بہت
اہم کام دیئے۔بعض مہمات سپر د کیں۔تو بعض دفعہ عمال کی جو شکایات آتی تھیں، نظام کی طرف سے جو مختلف کام
کرنے والے مقرر تھے، ان کے خلاف جب دوسرے ملکوں سے، دوسری جگہوں سے شکایات آتی تھیں تو حضرت
عمران کی تحقیق کے لئے محمد بن مسلمہ کو بھیجا کرتے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحہ 47 باب ذكر المصريين و حصر عثمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 5 صفحہ 107 محمد بن مسلمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
ایک ابتدائی صحابی حضرت ابو ایوب انصاری تھے۔یہ وہ خوش قسمت تھے جن کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ کے وقت ابتدائی زمانے میں مدینہ میں میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ہر شخص کی خواہش تھی
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کے گھر قیام فرمائیں اور اُس وقت ہر ایک اس بات کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے
اظہار کر رہا تھا۔آپ کی خدمت میں درخواست دے رہا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اونٹنی کو کھلا
چھوڑ دو جہاں اللہ تعالیٰ کی مرضی ہو گی یہ ٹھہر جائے گی۔ابو ایوب انصاری کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اونٹنی ان کے گھر
کے سامنے رکی۔لیکن لوگوں کی تسلی پھر بھی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر بھی قریب ہیں۔ہمارے ہاں
ٹھہریں۔اس پر آپ نے قرعہ اندازی کی اور پھر قرعہ اندازی میں بھی حضرت ابوایوب انصاری کا نام ہی نکلا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 1 صفحہ 183 ذکر خروج رسول الله عله الله۔۔۔الخ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(سير الصحابہ جلد 3 صفحہ 110 ابو ایوب انصاری مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2004ء)
ان کے گھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام فرمایا۔ان کا جو گھر تھا دو منزلہ تھا۔اوپر کی منزل میں
ابوایوب انصاری رہتے تھے۔نچلا حصہ سارا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا۔وہاں قیام کا واقعہ
ہے کہ ایک رات اوپر کی منزل میں یہ تھے تو پانی کا ایک بڑا گھڑایا جو بر تن تھا وہ ٹوٹ گیا۔مٹی کے برتن ہوتے تھے،
کی مٹی کے اس میں پانی رکھا جاتا تھا۔اب بھی تیسری دنیا میں ہمارے غریب ملکوں میں پاکستان میں افریقہ میں ایسے
برتنوں میں پانی رکھا جاتا ہے۔بہر حال وہ ٹوٹ گیا۔ابوایوب انصاری اور ان کی بیوی ساری رات اپنے لحاف سے اس
کو خشک کرتے رہے۔اگلے دن انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رات کا واقعہ سنایا اور عرض
کی کہ حضور آپ اوپر کی منزل میں رہائش رکھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی درخواست قبول کر لی اور تقریباً چھ سات مہینے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ان کے ہاں مقیم رہے۔مہمان نوازی کا بھی انہوں نے خوب حق ادا کرنے کی کوشش کی۔آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے بچے ہوئے کھانے سے یہ کھانا کھاتے تھے۔روایت میں لکھا ہے کہ جو کھانا بیچ کے آتا تھا تو جہاں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان ہوتے تھے وہاں سے یہ کھانا کھایا کرتے تھے۔ایک روز دیکھا کہ کھانے
پر آپ کے نشان نہیں ہیں اور کھانا کھایا ہوا نہیں لگ رہا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر
عرض کیا کہ حضور آپ نے آج کھانا نہیں کھایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں کھانا کھانے لگا تو میں نے
خطبات مسرور جلد 16
124
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018
دیکھا کہ اس میں پیاز اور لہسن ڈالا ہوا ہے اور مجھے یہ پسند نہیں اس لئے نہیں کھایا۔حضرت ابوایوب انصاری نے
عرض کی کہ جسے حضور پسند نہیں کرتے اسے میں بھی ناپسند کرتا ہوں اور آئندہ یہ دونوں چیزیں نہیں کھاؤں گا۔عجیب عشق و محبت کے قصے ہیں یہ۔(مسند احمد بن حنبل جلد 7 صفحہ 781 حدیث 23966 مسند ابو ایوب انصاری مطبوعه عالم الكتب بيروت)
(صحیح مسلم الاشربه باب اباحة اكل الثوم۔۔۔الخ حديث 5356 ) ( الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 1 صفحہ 183
ذکر خروج رسول الله عليها الله۔۔۔الخ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ابوایوب انصاری تمام غزوات میں شامل ہوئے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحہ 369 باب ابو ایوب انصاری مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
خیبر کی جنگ میں یہودی سردار جو جنگ میں مارا گیا تھا اس کی بیٹی صفیہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
عقد میں آئیں تور خصتانے کے اگلے دن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صبح نماز پڑھانے کے لئے باہر آئے تو دیکھا کہ
ابوایوب انصاری باہر پہرہ پر کھڑے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا وجہ ہے کہ تم پہرے پر کھڑے
ہو۔انہوں نے عرض کی کہ حضرت صفیہ کے عزیز رشتہ داروں کو ہمارے ہاتھوں نقصان پہنچا ہے۔کچھ مارے بھی گئے
ہیں۔اس لئے مجھے خیال پیدا ہوا کہ کوئی شرارت نہ کرے۔کوئی آکے اپنا بدلہ لینے کی کوشش نہ کرے۔اس لئے میں
پہرے کے لئے آ گیا تھا۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں یوں دعا کی کہ اے اللہ ! ابوایوب کو
ہمیشہ اپنی حفاظت اور امان میں رکھنا جس طرح رات بھر یہ میری حفاظت کے لئے مستعد رہا ہے۔حضرت ابوایوب جنگ روم میں بھی شامل ہوئے۔باوجود اس کے کہ آپ بوڑھے ہو چکے تھے لیکن
صرف اس لئے شامل ہوئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قسطنطنیہ کے بارے میں جو پیش خبری تھی اس کو
آپ دیکھ سکیں۔بہر حال اس دوران میں آپ بیمار بھی ہو گئے۔جب آپ سے آپ کی آخری خواہش کے بارے میں
پوچھا گیا تو آپ نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو میر اسلام کہنا اور میری قبر دشمن کے علاقے میں جہاں تک جاسکتے ہو وہاں
جا کر بنانا۔چنانچہ آپؐ کی وفات کے بعد رات کے وقت آپ کا جنازہ دشمن کی سرزمین میں جہاں تک لے جایا جا سکتا تھا
لے جایا گیا اور وہاں آپ کی تدفین ہوئی۔ان کی قبر آج بھی ترکی میں ہے اور دیکھنے والے بتاتے ہیں ، بعض
روایتیں ایسی بھی ہیں کہ لوگوں نے بعض بدعات والی روایتیں بھی بنالی ہیں کہ ان سے مانگتے ہیں۔ان سے تو بہر حال
نہیں مانگتے لیکن دعا جو ان کی قبر پہ کی جائے وہ قبول بھی ہوتی ہے۔(السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 65 غزوہ خیبر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)(اسد الغابه جلد 2 صفحه
123 خالد بن زيد بن كليب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
تو بہر حال بعد میں یہ بعض کہانیاں بھی بن جاتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی حفاظت
اور امان کی جو دعا کی تھی اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آپ نے بہت سی جنگوں میں شمولیت کی اور ہر جگہ غازی بن کر آئے اور
بڑی لمبی عمر پائی۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی حضرت عبد اللہ بن رواحہ تھے جو
عرب کے مشہور شاعر بھی تھے اور شاعر رسول کے لقب سے بھی جانے جاتے تھے۔(سیر الصحابہ جلد 3 صفحہ 409 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2004ء)
خطبات مسرور جلد 16
125
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018
غزوہ بدر کے ختم ہونے کے بعد فتح کی خبر مدینہ پہنچانے والے بھی آپ ہی تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحہ 398 باب عبد الله بن رواحة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت، محبت اور غیرت کے اظہار کے
بھی واقعات ہیں جن کا ایک جگہ یوں ذکر ملتا ہے۔عروہ سے روایت ہے کہ حضرت اسامہ بن زید نے انہیں بتایا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گدھے پر سوار ہوئے جس پر پالان تھا۔اس کے نیچے فدک کے علاقے کی چادر تھی۔آپ نے اپنے پیچھے اُسامہ کو بٹھایا ہوا تھا۔آپ حضرت سعد بن عبادہ کی عیادت کے لئے بنو حارث بن خزرج قبیلہ میں
تشریف لے گئے۔یہ بدر کے واقعہ سے پہلے کی بات ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس کے پاس سے گزرے
جس میں مسلمان اور مشرکین اور یہود ملے جلے بیٹھے تھے۔ان میں عبد اللہ بن ابی بھی تھا اور اس مجلس میں حضرت
عبد اللہ بن رواحہ بھی تھے۔جب مجلس کے قریب پہنچے تو وہاں سواری کی وجہ سے تھوڑی سی گر داڑی۔عبد اللہ بن ابی
نے اپنی ناک اپنی چادر سے ڈھانپ لی۔پھر کہنے لگا کہ ہم پر گردنہ ڈالو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں السلام
علیکم کہا۔پھر ٹھہرے اور سواری سے اترے اور انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف بلایا اور ان پر قرآن پڑھا۔عبد اللہ بن ابی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہنے لگا کہ اے شخص یہ اچھی بات نہیں۔جو تم کہتے ہو اگر سچ ہے تو پھر بھی ہماری مجالس میں
ہمیں تکلیف نہ دو اور اپنے ڈیرے کی طرف لوٹ جاؤ اور جو تمہارے پاس آئے اس کے پاس بیان کرو۔حضرت
عبد اللہ بن رواحہ وہاں بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ ہماری مجلس میں تشریف لایا
کریں۔ہم یہ پسند کرتے ہیں۔(صحیح مسلم كتاب الجهاد والسير باب فی دعا النبی الله و صبره۔۔۔الخ حديث 4659) صلى
انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی کہ یہ جو اُن کا سردار ہے وہ کیا کہہ رہا ہے۔تو یہ آپ کا غیرت اور محبت
کا بے اختیار اظہار تھا جو عبد اللہ بن رواحہ نے کیا اور ان سرداروں اور دنیا داروں کی کچھ بھی پر واہ نہیں کی۔حضرت ابن عباس سے ایک روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم میں اصحاب کو بھیجا جن
میں حضرت عبد اللہ بن رواحہ بھی شامل تھے۔جمعہ کا دن تھا۔مہم میں شامل باقی اصحاب تو صبح کو روانہ ہو گئے۔انہوں نے
کہا کہ میں پیچھے رہ کر جمعہ کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادا کر کے پھر ان سے جاملوں گا۔حضور صلی اللہ
علیہ وسلم نے جب ان کو دیکھا کہ مسجد میں موجود ہیں تو نماز جمعہ کے بعد ان سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ
تجھے کس چیز نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ روانہ ہونے سے روک رکھا ہے ؟ انہوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ؟
میری بے حد خواہش اور تمنا تھی کہ میں نماز جمعہ میں حضور کے ساتھ شریک ہو کر حضور کا خطبہ سن لوں اور پھر پیچھے
سے جاکر اس دستے سے جاملوں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زمین میں جو کچھ ہے اگر وہ سب بھی تم خرچ
کر ڈالو تو جو لوگ حسب ہدایت علی الصبح مہم پر روانہ ہو کر سبقت لے گئے وہ اجر اور ثواب تم ہر گز نہیں پاسکتے۔(سنن الترمذی ابواب الجمعه باب ما جاء في سفر يوم الجمعة حديث 527)
تو یہاں ضروری ہے کہ جو اطاعت ہے وہ فرض ہے۔اس کے بعد روایات میں آتا ہے کہ جب کسی
خطبات مسرور جلد 16
126
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018
غزوے پر یا مہم پر جانا ہو تا تو حضرت عبد اللہ بن رواحہ سب سے پہلے اس دستہ میں شامل ہوتے اور سب سے آخر میں
مدینہ واپس لوٹا کرتے تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحہ 236 عبد الله بن رواحة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
ایک روایت میں آتا ہے اور یہ حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
غزوہ موتہ میں حضرت زید بن حارثہ کو سر دار لشکر بنایا اور فرمایا کہ اگر یہ شہید ہو جائیں تو حضرت جعفر بن ابی طالب
امیر لشکر ہوں گے اگر وہ بھی شہید ہو جائیں تو حضرت عبد اللہ بن رواحہ قیادت سنبھالیں گے۔اگر عبد اللہ بھی شہید ہوں تو
مسلمان جس کو پسند کریں اس کو اپنا سر دار بنالیں۔اس لشکر کی روانگی اور الوداع کا وقت آیا تو حضرت عبد اللہ بن رواحہ
رونے لگے۔لوگوں نے کہا کہ عبد اللہ روتے کیوں ہو؟ کہنے لگے کہ خدا کی قسم مجھے دنیا سے ہر گز کوئی محبت نہیں
ہے۔اس کا کوئی شوق نہیں۔لیکن میں نے اس آیت کہ وَ إِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتما
مقْضِيًّا (مریم:72 ) کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ہر ایک شخص کو ایک دفعہ ضرور آگ
کا سامنا کرنا ہے۔پس میں نہیں جانتا کہ پل صراط پر چڑھنے کے بعد پار اترنے پر میرا کیا حال ہو گا۔(اسد الغابه جلد 3 صفحہ 237 باب عبد الله بن رواحة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
لیکن ان اللہ کا خوف رکھنے والوں کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بہترین انجام کی جو خبر
دی اس کا بھی ذکر ملتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ موتہ کے امرائے لشکر کے بارے میں فرمایا کہ
میں نے ان کو جنت میں سونے کے تختوں پر بیٹھے ہوئے دیکھا ہے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحہ 238 باب عبد الله بن رواحة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
پس یہ لوگ اپنی مراد کو پانے والے تھے۔ان کا جذبہ شہادت ان کے ایک شعر سے یوں ظاہر ہوتا ہے۔جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ایسے تیر اور نیزے مجھے لگیں جو میری آنتوں سے گزر کر جگر کے پار ہو جائیں اور خدا تعالیٰ کے ہاں
میری شہادت قبول ہو جائے۔اور جب لوگ میری قبر سے گزریں تو یہ کہیں کہ خدا اس کا بھلا کرے کیسا عظیم غازی تھا۔جنگ موتہ جس میں یہ شہید ہوئے تھے اس کی کچھ تفصیل اس طرح ہے کہ مونہ کے مقام پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ
غانیوں نے مسلمانوں کے خلاف ہر قل شاہ روم سے مدد طلب کی ہے اور اس نے دولاکھ کا لشکر مسلمانوں کے مقابلے
کے لئے بھجوایا ہے۔اس موقع پر مسلمان امرائے لشکر نے باہم مشورہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
پیغام بھیجنا چاہئے کہ دشمن کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے کمک بھجوائی جائے یا پھر جو بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا
ارشاد ہو اس پر عمل کیا جائے۔اس موقع پر حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے مسلمانوں کے بہت حوصلے بڑھائے اور ان کی
رزمیہ شاعری بھی خوب کام آئی۔مسلمانوں کا تین ہزار کا لشکر دولاکھ کے لشکر کے مقابلے میں اکیلے آگے بڑھا۔(اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 7 23 باب عبد الله بن رواحة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی تمنائے شہادت کا ذکر حضرت زید بن ارقم یوں بیان کرتے تھے کہ
حضرت عبد اللہ بن رواحہ مجھے اپنی اونٹنی کے پیچھے سوار کر کے غزوہ موتہ میں ہمراہ لے گئے۔زید بن ارقم کو حضرت عبد الله
خطبات مسرور جلد 16
127
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ2018
بن رواحہ نے ایک یتیم بچے کے طور پر لے کر پالا اور ان کی تربیت کی تھی۔کہتے ہیں کہ ایک رات میں نے
حضرت عبد اللہ بن رواحہ کو یہ شعر پڑھتے ہوئے سنا جس میں اپنے اہل خانہ کی یاد کے ساتھ یہ ذکر تھا کہ اب میں کبھی کوٹ
کر واپس گھر نہیں جاؤں گا۔بڑے مزے سے وہ شعر گنگنا رہے تھے جن میں حضرت عبد اللہ اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے تھے کہ
جمعرات کی وہ شام جب تم نے میرے اونٹ کے پالان کو سفر جہاد کے لئے درست کیا تھا اور آخری دفعہ میرے قریب
ہوئی تھی تیری وہ حالت کیا خوب اور مبارک تھی۔تجھ میں کوئی عیب یا خرابی تو نہیں مگر اب میں اس میدان جنگ میں آ
چکا ہوں اور اس سے کوٹ کر میں تمہاری طرف کبھی واپس نہیں آؤں گا۔گویا اپنے اہل خانہ کو یہ ان کا غائبانہ الوداع تھا۔کم
سن زید نے یہ سناتو افسردہ ہو کر رو دیئے۔حضرت عبد اللہ نے انہیں ڈانٹا اور کہا کہ اے نا سمجھ ! اگر اللہ تعالیٰ مجھے شہادت
عطا فرمائے تو تیرا کیا نقصان بلکہ تم تو میری سواری لے کر اکیلے آرام سے اس پر بیٹھ کر واپس لوٹو گے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحہ 236-237 باب عبد الله بن رواحة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
میدان جہاد میں حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے بہادری کے خوب جوہر دکھائے۔حضرت نعمان بن بشیر
بیان کرتے تھے کہ حضرت جعفر کی شہادت ہوئی تو حضرت عبداللہ بن رواحہ لشکر کے ایک جانب تھے لوگوں نے
ان کو بلایا۔وہ اپنے آپ کو مخاطب کر کے یہ رجزیہ شعر پڑھتے ہوئے آگے بڑھے۔ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اے میرے
نفس ! کیا تم اس طرح لڑائی نہیں لڑو گے کہ جان دے دو۔موت کے تالاب میں تم داخل ہو چکے ہو۔شہادت کی جو
خواہش تم نے کی تھی اسے پورا کرنے کا وقت آچکا ہے۔اب اگر جان کا نذرانہ پیش کر و تو شاید نیک انجام پا جاؤ۔مصعب بن شیبہ بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت زید اور حضرت جعفر " بھی شہید ہو گئے تو حضرت عبد اللہ بن
رواحہ میدان میں آگے تشریف لائے۔جب انہیں نیزہ لگا تو خون کی ایک دھار جسم سے نکلی۔آپ نے اپنے ہاتھ
آگے بڑھائے اور ان میں خون لے کر اپنے منہ کے اوپر مل لیا۔پھر وہ دشمن اور مسلمانوں کی صفوں کے درمیان گر
گئے مگر آخری سانس تک سر دار لشکر کے طور پر مسلمانوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور نہایت موئثر جذباتی رنگ میں
مسلمانوں کو انگیخت کرتے ہوئے اپنی مدد کے لئے بلاتے رہے کہ دیکھو اے مسلمانو! یہ تمہارے بھائی کا لاشہ
دشمنوں کے سامنے پڑا ہوا ہے۔آگے بڑھو اور دشمنوں کو اپنے اس بھائی کے راستے سے دور کرو اور ہٹاؤ۔چنانچہ
مسلمانوں نے اس موقع پر بڑے زور کے ساتھ کفار پر حملہ کیا اور پے در پے حملے کرتے رہے یہاں تک کہ اس
دوران حضرت عبد اللہ کی شہادت بھی ہو گئی۔(اسد الغابه جلد 3 صفحہ 237-238 باب عبد الله بن رواحة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
ان کی ایک خصوصیت کے بارے میں ان کی بیوہ نے ان کی شہادت کے بعد بتایا۔ان کی بیوہ کی شادی ہوئی
تو اس شوہر نے کہا کہ عبد اللہ بن رواحہ کی پاکیزہ سیرت کے بارے میں مجھے کچھ بتاؤ کہ تو اس خاتون نے کیا ہی
خوبصورت گواہی دی۔کہنے لگیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ کبھی گھر سے باہر نہیں جاتے تھے جب تک کہ دو
خطبات مسرور جلد 16
128
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16مارچ2018
رکعت نفل نماز ادا نہ کر لیں۔اسی طرح جب گھر میں داخل ہوتے تھے تو آپ کا پہلا کام یہ ہو تا تھا کہ وضو کر کے دو
رکعت نفل نماز ادا کیا کرتے تھے۔(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 4 صفحہ 74 عبد الله بن رواحة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
یہ لوگ تھے جو اللہ تعالیٰ کو ہر حال میں اور ہر وقت یاد رکھنے والے تھے۔ان کی اطاعت کے معیار کا
روایت میں یوں ذکر ملتا ہے۔حضرت ابولیلی بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد
فرمارہے تھے۔اس دوران آپ نے فرمایا کہ لوگو! بیٹھ جاؤ۔حضرت عبد اللہ بن رواحہ مسجد سے باہر خطبہ سننے کے لئے
حاضر ہو رہے تھے۔وہ وہیں پر بیٹھ گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ زَادَكَ اللهُ
حِرْصًا عَلَى طَوَاعِيَةِ اللهِ وَطَوَاعِيَةِ رَسُوْلِم کہ اے عبد اللہ بن رواحہ ! اللہ اور رسول کی اطاعت کا تمہارا یہ جذبہ
اللہ تعالیٰ اور بڑھائے۔دینی باتیں کرنے، دینی مجالس لگانے، بامقصد گفتگو کرنے، ایک دوسرے کے حق ادا کرنے کے لئے ان
لوگوں کے کیا معیار تھے۔اس بارہ میں حضرت ابو دردا بیان کرتے تھے کہ میں اس بات سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا
ہوں کہ میرے اوپر کوئی ایک ایسا دن آئے جب میں حضرت عبد اللہ بن رواحہ کو یاد نہ کروں۔ہر روز میں ان کو یاد
کرتا ہوں اور اس کی وجہ ان کی، حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی، یہ خوبی ہے کہ جب بھی میرے سے ملاقات ہوئی اگر
وہ پیچھے سے آرہے ہوتے تو اپنا ہاتھ میرے کندھوں پر رکھ دیتے اور سامنے سے آرہے ہوتے تو سینے پر ہاتھ رکھتے اور
فرماتے کہ اے ابو درداء! آؤ ذرا مل بیٹھیں اور ایمان تازہ کریں۔کچھ ایمان کی باتیں کریں۔پھر وہ میرے ساتھ بیٹھتے
اور جب تک ہمیں موقع ملتا ہم اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے۔پھر فرماتے کہ اے ابو درداء! یہ ایمان کی مجالس ہیں۔(اسد الغابه جلد 3 صفحہ 236 باب عبد الله بن رواحة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
پس ان ایمان کی مجالس لگانے والوں نے وہ نمونے قائم کئے ہیں جو ہمارے لئے اُسوہ ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی باتوں اور مجلسوں کو کس طرح سند عطا فرمائی۔حضرت انس بیان
کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ کو عادت تھی کہ جب اپنے کسی صحابی سے ملتے تو ان کو یہ تحریک کرتے تھے
کہ تَعَالَ نُؤْمِنْ بِرَبِّنَا سَاعَةً آؤ تھوڑی دیر اپنے رب پر ایمان لے آئیں۔ایک دن انہوں نے یہی بات ایک آدمی
سے کہی تو وہ غصہ میں آگیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا کہ یار سول اللہ ! ابن رواحہ کو تو دیکھئے۔یہ لوگوں کو آپ پر ایمان لانے سے موڑ کر تھوڑی دیر کے لئے ایمان کی دعوت دے رہا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: يَرْحَمُ اللهُ ابْنَ رَوَاحَق کہ اللہ عبد اللہ بن رواحہ پر رحم کرے۔آپ نے فرمایا کہ وہ ان مجلسوں کو
پسند کرتے ہیں جن پر فرشتے بھی فخر کرتے ہیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ 676 حدیث 13832 مسند انس بن مالك مطبوعه عالم الكتب العلميه بيروت 1998ء)
آپ ایک بلند پایہ شاعر تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار کے شعراء میں حضرت کعب بن
مالک اور حضرت حسان بن ثابت کے علاوہ یہ تیسرے بلند پایہ شاعر تھے۔ان کی شاعری رزمیہ تھی۔منجم الشعراء
خطبات مسرور جلد 16
129
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018
کے مصنف لکھتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ زمانہ جاہلیت کی شاعری میں بھی بہت قدر و منزلت رکھتے تھے اور
زمانہ اسلام میں بھی ان کو بہت بلند مقام اور مرتبہ حاصل تھا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایک شعر
حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے ایسا کہا کہ اسے آپ کا بہترین شعر کہا جا سکتا ہے۔وہ شعر آپ کی دلی کیفیت کو خوب
بیان کرتا ہے جس میں حضرت عبد اللہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔لَوْلَمْ تَكُنْ فِيْهِ آيَاتٌ مُّبَيِّنَةٌ
كانَتْ بَدِيْهَتُهُ تُنْبِيْكَ بِالْخَبَرِ
(الاصابة في تمييز الصحابه جلد 4 صفحہ 75 عبد الله بن رواحة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اگر سچائی اور صداقت کا اظہار کرنے کے لئے وہ تمام کھلے کھلے
اور روشن نشانات نہ بھی ہوتے جو آپ کے ساتھ تھے تو بھی محض آپ کا چہرہ ہی آپ کی صداقت کے لئے کافی تھا جو
خود آپ کی سچائی کا اعلان کر رہا تھا۔یہ لوگ تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق تھے جنہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ دیکھ کر ہی حق کو پہچانا۔پھر تاریخ میں ہمیں دو چھوٹی عمر کے بھائیوں کا بھی ذکر ملتا ہے جن کی جرآت حیرت انگیز تھی۔حضرت معاذ بن حارث بن رفاعہ اور حضرت معوذ بن حارث بن رفاعہ۔غزوہ بدر میں شریک تھے۔ابو جہل کے قتل
میں بھی انہوں نے حصہ لیا۔بدر کا جو میدان تھا اس میں شدید جنگ ہو رہی تھی اور مسلمانوں کے سامنے ان سے
تین گنازیادہ جماعت تھی جو ہر قسم کے سامان حرب سے آراستہ تھی اور اس عزم کے ساتھ میدان میں نکلی تھی کہ
ہم نے اسلام کا نام و نشان مٹا دینا ہے۔مسلمان بیچارے تعداد میں تھوڑے تھے۔اس سارے واقعہ کو حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب نے بھی اپنی کتاب سیرۃ خاتم النبیین میں لکھا ہے۔اور مسلمانوں کی غربت اور بے وطنی کی حالت
تھی۔ظاہری اسباب کے لحاظ سے اہل مکہ کے سامنے جو مسلمان لوگ تھے یہ چند منٹوں کا شکار تھے مگر توحید اور
رسالت کی محبت نے انہیں ایسا بنا دیا تھا۔وہ ایسے اس جذبہ میں ڈوبے ہوئے تھے کہ جس سے زیادہ اس وقت طاقتور
دنیا میں اور کوئی چیز نہیں تھی اور یہ ایمان تھا۔ان کا زندہ ایمان جس نے ایک غیر معمولی طاقت ان کے اندر بھر دی
تھی۔اس وقت میدان جنگ میں وہ خدمت دین کا ایک ایسا نمونہ دکھا رہے تھے جس کی مثال نہیں ملتی۔ہر ایک
شخص دوسرے سے بڑھ کر خدا کی راہ میں جان دینے کے لئے بیقرار نظر آتا تھا۔انصار کے جوش کا، اخلاص کا یہ عالم تھا کہ عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
جب عام جنگ شروع ہوئی تو میں نے اپنے دائیں بائیں نظر کی۔مگر کیا دیکھتا ہوں کہ انصار کے دو نوجوان لڑکے
میرے پہلو میں کھڑے ہیں۔انہیں دیکھ کر میرا دل کچھ بیٹھ سا گیا کہ ایسی جنگوں میں دائیں بائیں کے ساتھیوں پر
انحصار ہوتا ہے اور وہی شخص اچھی طرح لڑ سکتا ہے جس کے پہلو محفوظ ہوں۔مگر عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں اس
خیال میں ہی تھا کہ یہ بچے میری کیا حفاظت کریں گے کہ ان لڑکوں میں سے ایک نے مجھے آہستہ سے پوچھا جیسے
دوسرے سے اپنی بات چھپانا چاہتا ہو کہ چا! وہ ابو جہل کہاں ہے جو مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ دیا
خطبات مسرور جلد 16
130
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ2018
کر تا تھا۔لڑکا کہنے لگا میں نے خدا سے عہد کیا ہے کہ میں اسے قتل کروں گا یا قتل کرنے کی کوشش میں مارا جاؤں گا۔کہتے ہیں میں نے ابھی اس کا جواب نہیں دیا تھا کہ دوسری طرف سے دوسرے نے بھی اسی طرح آہستہ سے یہی
سوال کیا تو میں ان کی جرآت دیکھ کر حیران رہ گیا۔کیونکہ ابو جہل گویا سردار لشکر تھا اور اس کے چاروں طرف
آزمودہ کار سپاہی موجود تھے۔بڑے تجربہ کار سپاہی تھے۔میں نے ہاتھ سے اشارہ کر کے کہا کہ وہ ابو جہل ہے۔عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میرا اشارہ کرنا تھا کہ دونوں بچے باز کی طرح جھپٹے اور دشمن کی صفیں کاٹتے ہوئے
آن کی آن میں وہاں پہنچ گئے اور اس تیزی سے وار کیا کہ ابو جہل اور اس کے ساتھی دیکھتے رہ گئے اور ابو جہل کو نیچے
گر الیا۔عکرمہ بن ابو جہل بھی اپنے باپ کے ساتھ تھا۔وہ اپنے باپ کو تو نہیں بچا سکا مگر اس نے پیچھے سے معاذ پر ایسا
وار کیا کہ ان کا دایاں بازو کٹ گیا اور لٹکنے لگا۔معاذ نے عکرمہ کا پیچھا کیا مگر وہ بچ گئے۔چونکہ کٹا ہوا باز و لڑنے میں
روک پیدا کر رہا تھا تو معاذ نے اسے زور کے ساتھ کھینچ کر اپنے جسم سے علیحدہ کر دیا اور پھر لڑنے لگ گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 362)
تو ان لڑکوں میں غیرت ایمانی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق تھا جس نے انہیں نڈر بنا
دیا کہ وہ شخص جو اسلام کو ختم کرنا چاہتا تھا، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی سال تک تکلیفیں دیتارہا اس کا انجام
ہمارے ہاتھوں سے ہو۔یہ آجکل کے نام نہاد جہادیوں کی طرح نہیں تھے جو نوجوانوں کو، بچوں کو ریڈیکلائز
(radicalize) کر لیتے ہیں کہ آؤ اور اسلام کے لئے جنگ کرو بلکہ ان کا ایک مقصد تھا کہ دشمن اگر ہمیں اب امن
نہیں دیتا باوجود اس کے کہ ہم علیحدہ ہو گئے ہیں تو پھر اس کے لئے ہمیں ہر قربانی دینی چاہئے تا کہ امن کا قیام ہو۔نہ
کہ فتنہ پیدا ہو۔آجکل تو حکومتوں پہ قبضہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو زبر دستی اغوا کیا جاتا ہے۔پھر ریڈیکلائز
(radicalize) کیا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں یہ خبر تھی کہ سیریا میں چودہ سال کا ایک لڑکا ان سے بیچ کے نکل کے آیا
تو کہنے لگا کہ میں سکول سے آرہا تھا مجھے اغوا کر لیا اور اغوا کر کے پھر زبر دستی مجھے ٹریننگ دی۔پہلے میں نہیں مانا تو مجھے
پر سختی کی گئی۔آخر مجھ سے جنگ کروائی جاتی تھی اور بڑی مشکل سے پھر میں وہاں سے بیچ کے آیا ہوں۔تو مسلمان
اسلام کے نام پر اس قسم کی حرکتیں کر رہے ہیں جو سراسر اسلام کی تعلیم کے خلاف ہیں۔اسلام نے اگر جنگ
کی، اسلام نے اگر جانیں دیں اور ان لوگوں میں قربانی دینے کا جذبہ تھا تو اس لئے کہ دین کو بچانا ہے اور دنیا میں امن
قائم کرنا ہے۔پس آجکل کے جہادیوں میں اور ان جہاد کرنے والوں میں بڑا فرق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں کہ :
یہی نمونہ صحابہ کا اپنی جماعت میں دیکھنا چاہتا ہوں:
میں یہی نمونہ صحابہ کا اپنی جماعت میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کو وہ مقدم کر لیں اور کوئی امر
ان کی راہ میں روک نہ ہو۔وہ اپنے مال و جان کو بیچ سمجھیں۔میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں کے کارڈ آتے ہیں۔کسی
تجارت یا اور کام میں نقصان ہو ایا اور کسی قسم کا ابتلا آیا تو جھٹ شبہات میں پڑ گئے۔" کہ پتا نہیں ہم نے مسیح موعود کو
خطبات مسرور جلد 16
131
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018
مان کے غلطی تو نہیں کر لی۔تو اس قسم کے شبہات دین کے بارے میں ، خدا تعالیٰ کی ذات کے بارہ میں ، حضرت مسیح
موعودؓ کے بارہ میں آتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ ایسی حالت میں ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اصل مطلب اور مقصد
سے وہ کس قدر دُور ہیں۔غور کرو کیا فرق ہے صحابہ میں اور ان لوگوں میں۔صحابہ یہ چاہتے تھے کہ خدا تعالیٰ کو راضی
کریں خواہ اس راہ میں کیسی ہی سختیاں اور تکلیفیں اٹھانی پڑیں۔اگر کوئی مصائب اور مشکلات میں نہ پڑتا اور اسے دیر
ہوتی تو وہ روتا اور چلاتا تھا۔الیعنی صحابہ میں سے وہ سمجھتے تھے کہ مشکلات میں پڑنا اللہ تعالیٰ کا قرب دلائے گا۔وہ یہ
سمجھ چکے تھے فرماتے ہیں کہ " وہ سمجھ چکے تھے کہ ان ابتلاؤں کے نیچے خدا تعالیٰ کی رضا کا پروانہ اور خزانہ مخفی ہے۔"
آپ نے ایک فارسی کا شعر یہاں بیان فرمایا کہ
" ہر بلاکیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده است"
کہ جو بھی آزمائش خدا تعالیٰ کی طرف سے اس قوم پر آئے اس کے نیچے خدا کے کرم کا ایک خزانہ چھپا ہوتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں:
" قرآن شریف ان کی تعریف سے بھرا ہوا ہے۔اسے کھول کر دیکھو۔صحابہ کی زندگی آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا عملی ثبوت تھا۔صحابہ جس مقام پر پہنچے تھے اس کو قرآن شریف نے اس طرح پر بیان
فرمایا ہے۔فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب :24) یعنی بعض ان میں سے شہادت پاچکے اور
انہوں نے گویا اصل مقصود حاصل کر لیا اور بعض اس انتظار میں ہیں کہ چاہتے ہیں کہ شہادت نصیب ہو۔صحابہ دنیا کی
طرف نہیں جھکے کہ عمریں لمبی ہوں اور اس قدر مال و دولت ملے اور یوں بے فکری اور عیش کے سامان ہوں۔" آپ
فرماتے ہیں کہ " میں جب صحابہ کے اس نمونے کو دیکھتا ہوں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی کمالِ فیضان کا
بے اختیار اقرار کرنا پڑتا ہے کہ کس طرح پر آپ نے ان کی کایا پلٹ دی اور انہیں بالکل رُو بخد ا کر دیا۔اللَّهُمَّ صَلِّ
عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ
آپ فرماتے ہیں کہ " خلاصہ یہ کہ ہمارا فرض یہ ہونا چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے جو یا اور
طالب رہیں اور اسی کو اپنا اصل مقصود قرار دیں۔ہماری ساری کوشش اور تگ و دو اللہ تعالیٰ کے رضا کے حاصل
کرنے میں ہونی چاہئے خواہ وہ شدائد اور مصائب ہی سے حاصل ہو۔یہ رضائے الہی دنیا اور اس کی تمام لذات سے
افضل اور بالا تر ہے۔"
( ملفوظات جلد 8 صفحہ 82-83)
اللہ تعالیٰ ہمیں یہ فرض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔نماز کے بعد ایک جنازہ غائب پڑھاؤں گا جو مکرم الحاج اسماعیل بی۔کے آڈو صاحب کا ہے۔غانا کے
احمدی تھے۔84 سال کی عمر میں 8 مارچ کو ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔آپ پیدا ئشی احمدی تھے اور ان کے والد کا نام اسماعیل Kwabena آڈو اور والدہ کا نام جنت آڑو تھا۔ان
کے والد پہلے عیسائی تھے۔1928ء میں انہوں نے بیعت کی اور جماعت میں شامل ہوئے۔اسماعیل آڈو صاحب کی
132
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018
خطبات مسرور جلد 16
والدہ کا انتقال چھوٹی عمر میں ہی ہو گیا تھا۔انہوں نے ٹی آئی احمد یہ سکول کماسی سے سیکنڈری سکول کی تعلیم حاصل
کی۔پھر 1964ء میں انگریزی میں بی اے کیا۔بعد میں ٹیچر ٹریننگ کالج گھانا سے اپنی پیشہ وارانہ تعلیم مکمل کی اور پھر
مختلف جگہوں پر ٹیچر مقرر ہوئے اور 1980ء تک اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر رہے۔سالٹ پانڈ سینٹرل ریجن کے ایک سکول
میں منتقل ہو گئے اور وہاں انگلش کے سکول ٹیچر رہے۔جس سکول میں ہوتے تھے وہاں مسلمان طلباء کے لئے ان کی
سہولتوں کا انتظام کرتے تھے۔انہوں نے وہاں مسلمان طلباء کے لئے مسجد بھی بنوائی۔پھر Nknumah یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جو تھی اس میں یہ انگریزی کے استاد لگے۔پھر
مختلف کالجوں میں ان کو پڑھانے کا موقع ملا۔پھر انہوں نے انگریزی پڑھانے کے بارے میں ایک کتاب بھی لکھی جو
غانا اور نائیجیریا میں بڑی مشہور ہوئی جو پڑھائی جاتی ہے۔محکمہ سے اس سلسلہ میں ان کو سکالرشپ ملا اور یو کے کی
یونیورسٹی آف بینگور (Bangor) ویلز میں انہیں بھجوایا گیا اور یہاں یو کے میں آکے انہوں نے انگریزی زبان میں
ڈپلومہ حاصل کیا۔پھر ان کی جماعتی خدمات یہ ہیں کہ غانا میں متعد د جماعتی عہدوں پر فائز رہے۔1980ء میں غانا کی حکومت نے آپ کو Addis Ababa ایتھوپیا کے لئے بطور سفیر منتخب کیا اور اسی
عہدہ پر تھے کہ UN نے آپ کو بحیثیت چیئر مین او۔اے۔یو (OAU) لبریشن کمیٹی مقرر کیا جس کی وجہ سے آپ
نے موز مبیق اور انگولا کی ریاستوں کو آزادی دلوانے کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔کچھ عرصہ آپ لیبیا میں بھی بطور
سفیر مقرر ہوئے۔ان کی خصوصیت تھی، جہاں بھی گئے ان کا اپنا ایک ہمیشہ خاص وصف تھا کہ دین کو دنیا پر مقدم
رکھنا ہے اور اپنی یہ پہچان ہمیشہ قائم رکھی۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی ہجرت کے بعد، آپ کے یو کے آنے کے بعد انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کو
بھی الوداع کہا اور پھر یہیں آگئے تا کہ اپنے بچوں کے ساتھ خلافت کے قریب رہ سکیں اور یہاں آ کے پھر آپ
سکول میں بطور ٹیچر کام کرتے رہے۔ان کو خلافت سے ، ہر خلافت سے ایک خاص عشق تھا۔انہوں نے بڑے پیار
اور محبت کا سلوک اور اطاعت کا نمونہ دکھایا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے سلمان رشدی کے خلاف کتاب لکھنے والی
جو ایک کمیٹی بنائی تھی اس کا ان کو بھی ممبر بنایا تھا۔تبلیغ کے میدان میں بھی ان کا بڑا نمایاں کردار تھا۔مختلف جگہوں
پر تبلیغی سٹال لگاتے تھے۔ریڈیو پر تبلیغی پروگرام کرتے تھے۔مختلف جماعتی مجالس میں سوال وجواب کی مجلس بھی
لگاتے تھے اور اسی طرح 1986ء میں جب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے پکین افریقن احمد یہ مسلم ایسوسی ایشن قائم
کی تو ان کو پہلا صدر مقرر کیا۔یہاں پیکم (Peckham) جماعت کے پہلے صدر بھی مقرر ہوئے تھے۔1994ء میں ایم۔ٹی۔اے کے
اجراء کے بعد اردو کلاس کے یہ خاص شاگردوں میں سے تھے اور اس وقت اردو سیکھنے کے لئے بڑی محنت کرتے
تھے۔جو بھی جتنی بھی کوشش کر سکتے تھے کرتے تھے۔اور اردو کلاس میں یہ بڑے بچے کے نام سے مشہور تھے۔لوگ ان کو جانتے ہیں۔گھانین تھے اور ان کی دو بیویاں تھیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی وفات کے موقع پر جو
مجلس انتخاب خلافت تھی اس کے بھی یہ رکن تھے۔جامعہ کا جب اجراء ہوا ہے تو یہاں یو کے میں کچھ عرصہ انہوں۔
خطبات مسرور جلد 16
133
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018
نے جامعہ میں بھی انگریزی پڑھائی ہے۔ان کو وہاں مقرر کیا تھا۔تقویٰ پر چلنے والے، بڑے عبادت گزار ، صابر اور
شاکر، رحم دل اور نہایت مشفق انسان تھے۔عبادت کا بھی جوش تھا۔ان کے گھر والوں نے یہ بتایا ہے کہ تہجد کی نماز
ہمیشہ باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔اگر بیمار ہوتے تب بھی ناغہ نہیں کرتے تھے۔قرآن کریم کی تلاوت نہایت خوش
الحانی سے اور درد کے ساتھ کیا کرتے تھے۔قرآن کریم کی بہت ساری آیات ان کو یاد تھیں اور ان کا ترجمہ اور پھر تفسیر بھی یاد کیا کرتے تھے تاکہ
آگے تبلیغ میں کام آئیں یا تربیت میں کام آئے بلکہ بعض گھا نین کہتے ہیں کہ ان کے گھروں میں قرآن کریم کے ایسے
نسخے موجود ہیں جن میں آڈو صاحب کے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹس بھی ہیں۔2005ء میں ان کو اپنی دونوں
بیویوں کے ساتھ حج کرنے کی سعادت ملی۔بڑے ہنس مکھ اور سادہ انسان تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند
فرمائے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے دس بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔تئیس پوتے پوتیاں۔اللہ تعالیٰ ان کی
نسل کو بھی نیکی اور تقویٰ پر قائم رکھے اور جماعت سے وابستہ رکھے۔ابھی نمازوں کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ان کی
نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 106 اپریل 2018ء تا 12 اپریل 2018ء جلد 25 شماره 14 صفحہ 09705)