مومن کی خصوصیات: دعوت الی اللہ، عمل صالح، اطاعت اور فرمانبرداری

خطبات مسرور جلد 16
172
16
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 20 / اپریل 2018ء بمطابق 20 / شہادت 1397 ہجری
بمقام مسجد بشارت، پید رو آباد، سپین
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مَنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔(حم السجدۃ:34) اس آیت
کا ترجمہ یہ ہے کہ اور بات کہنے میں اس سے بہتر کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک اعمال بجالائے اور
کہے کہ میں یقینا کامل فرمانبرداروں میں سے ہوں۔یہ آیت ایک کامل مثال ہے اور ان تمام خصوصیات کو سمیٹے ہوئے ہے جو ایک مومن کا خاصہ ہونا
چاہئے۔ایک حقیقی مسلمان سے زیادہ کون ان باتوں کو کرنے والا ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو یہ تین باتیں یا تین
خصوصیات بتائی ہیں اگر کسی میں ہوں تو اس کی زندگی میں انقلاب پیدا ہو سکتا ہے اور ایسا شخص نہ صرف اپنی زندگی
میں انقلاب پیدا ہو سکتا ہے بلکہ معاشرے میں بھی انقلاب پیدا کرنے والا بن سکتا ہے۔یہ جو تین باتیں ہیں یعنی
دعوت الی اللہ کرنا، عمل صالح کرنا اور اطاعت اور فرمانبرداری کا نمونہ دکھا کر یہ اعلان کرنا کہ میں اللہ تعالیٰ اور اس
کے رسول کی تمام باتوں پر عمل کرنے والا یا عمل کرنے کی حتی المقدور کوشش کرنے والا ہوں۔یہ باتیں ایسی ہیں جن میں سے پہلی بات ایک مومن کو دینی علم سیکھنے اور اسے دنیا کو سکھانے والا
بناتی ہے۔جو یہ سکھاتی ہے کہ دنیا کو بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ کے حق کیا ہیں اور تم نے انہیں کس طرح ادا کرنا ہے۔یہ بتاتی
ہے کہ دوسروں کو بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر ایک دوسرے کے کیا حقوق رکھے ہیں اور تم نے انہیں کس طرح ادا
کرنا ہے۔دوسروں کو بتانے کی طرف تبھی توجہ پیدا ہو سکتی ہے جب دوسروں کے لئے ایک درد دل میں ہو۔ان کو
شیطان کے نرغے اور قبضہ سے بچانے کے لئے ایک تڑپ اور توجہ ہو۔عباد الرحمن کے گروہ کو بڑھانے کے لئے
ایک تڑپ ہو۔جس میں یہ خصوصیت پیدا ہو جائے یا اللہ تعالیٰ کے قریب لانے کے لئے ایک جذبہ اور شوق ہو
خاص طور پر ایسے حالات میں جبکہ شیطان کے منصوبے اور اللہ تعالیٰ سے دُور کرنے کے لئے مختلف دلچسپیوں کے
سامان اپنی انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں۔ایسے حالات میں خدا تعالیٰ کا خوف رکھنے والا اور اس کے قرب کو تلاش کرنے
والا ہی یہ کوشش اور جد وجہد کر سکتا ہے۔پھر دوسری خصوصیت یہ ہے کہ فرمایا کہ عمل صالح بجالاؤ۔یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے حق ادا
کرنے کی طرف نہ صرف توجہ دو بلکہ خود ایک مثال بن کر اپنا نمونہ دوسروں کے لئے قائم کرو ورنہ اگر اپنا عمل نہیں تو

خطبات مسرور جلد 16
173
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
تمہارا دینی علم بھی بے فائدہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے کا عمل بھی اللہ تعالیٰ کی برکات اور بہتر نتائج سے خالی ہو
گا۔جب یہ صورتحال ہو تو پھر دعوت الی اللہ کی تمام کوششیں بریکار گئیں۔اور اللہ تعالیٰ کی رضا بھی پھر حاصل نہ ہوئی۔اور پھر تیسری خصوصیت یہ بیان فرمائی کہ حقیقی مومن یہ اعلان کرے کہ میں کامل فرمانبر داروں
میں سے ہوں۔یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکامات پر کامل ایمان لاتا ہوں اور نہ صرف ایمان لا تا ہوں بلکہ ان
کو اپنی زندگی کا حصہ بناتا ہوں۔میں دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا ہوں اور رہوں گا۔فرمانبر داری میں خلیفہ وقت اور
نظام جماعت کی اطاعت اور فرمانبرداری بھی آجاتی ہے۔یہ کہنا کہ میں بڑی تبلیغ کر رہا ہوں ، میرے پاس بڑا علم ہے،
مجھے کسی نظام کی ضرورت نہیں ہے، یہ طریق اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہے۔اس زمانے میں اللہ تعالیٰ ایک جماعت قائم
کرنا چاہتا تھا اور اس نے قائم کر دی۔پس اس کے ساتھ جڑنا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ بیشک دعوت الی اللہ
بڑی اچھی بات ہے لیکن یہ اعلان بھی ضروری ہے کہ اتنی مِنَ الْمُسْلِمِینَ کہ میں اطاعت کے اعلیٰ معیار قائم رکھتے
ہوئے فرمانبر داری کا بھی اعلان کرتا ہوں۔اسی طرح عمل صالح اور نیک عمل اور تقویٰ کے معیار بھی اسی وقت حاصل ہوتے ہیں جب اطاعت اور
فرمانبرداری کا معیار بھی بلند ہو گا۔بعض دفعہ بظاہر نیک یا دین کا کام کرنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا انجام
نظر آتا ہے کہ اچھا نہیں ہوا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک مومن کو ، ایک عمدہ ترین بات کہنے والے کو بھی اعلیٰ نمونہ دکھانے والے
کے معیار اس وقت حاصل ہوں گے اور نتیجہ خیز ہوں گے جب وہ یہ اعلان بھی کرے کہ میں فرمانبر دار ہو تا ہوں۔میں اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے نظام کی کامل فرمانبرداری اور اطاعت کرتا ہوں۔اور ہم احمدیوں کے لئے یہ معیار جو
کامل فرمانبر داری کے ہیں تبھی قائم ہوں گے ، ہماری تبلیغ تبھی کامیاب ہو گی اور ہماری نیکیاں تبھی عمل صالح کہلائیں
گی جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد نظام خلافت کی بھی پوری اطاعت کرنے والے ہوں گے
اور خلافت کے زیر انتظام جو نظام ہے اس سے بھی تعاون کرنے والے ہوں گے۔ہماری انفرادی اور اجتماعی
کوششوں میں برکت تبھی پڑے گی جب جماعت کا ہر فرد اور ہر عہدیدار بھی، ہر کارکن بھی اور ہر مربی بھی نظام کو
سمجھنے اور ایک دوسرے کے حق ادا کرنے والا ہو گا۔اس میں تو کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئی کے مطابق جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا ہے اور ان وعدوں کے مطابق بھیجا ہے کہ جن
کاموں کی تکمیل آپ کے سپر د ہے وہ انشاء اللہ پورے ہونے ہیں۔کچھ تو آپ کی زندگی میں پورے ہوئے اور کچھ
آپ علیہ السلام کی زندگی کے بعد پورے ہونے تھے اور ہو رہے ہیں اور آپ کے ذریعہ سے اسلام کا پیغام بھی دنیا
کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے اور آہستہ آہستہ پاک دل احمدیت اور اسلام کی آغوش میں آرہے ہیں۔اللہ تعالیٰ
اپنے انبیاء کو جن مقاصد کے لئے بھیجتا ہے ان کو پورا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ : كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَ آنَا وَرُسُلِى (المجادلة:22 ) کہ اللہ تعالیٰ نے

خطبات مسرور جلد 16
174
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
فیصلہ کر چھوڑا ہے کہ میں اور میرارسول غالب آئیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی متعدد بار یہ الہام
ہوا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی الہاماً فرمایا۔(تذکرہ صفحہ 84 ایڈیشن چہارم)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
" یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور جب سے کہ اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ اس سنت کو وہ ظاہر
کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور ان کو غلبہ دیتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے كتب الله
لا غُلِبَنَّ انَا وَرُسُلِى (المجادلہ:22 ) اور غلبہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشاء ہوتا ہے کہ خدا کی
حجت زمین پر پوری ہو جائے اور اس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے۔اسی طرح خدا تعالیٰ قوی نشانوں کے ساتھ اُن کی سچائی ظاہر
کر دیتا ہے اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اس کی تخم ریزی انہی کے ہاتھ سے کر دیتا ہے۔"
الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 304)
پھر آپ فرماتے ہیں " خدا نے ابتداء سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنا قانون اور اپنی سنت قرار دے دیا ہے کہ وہ
اور اس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے "حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے بارہ میں فرماتے ہیں کہ "چونکہ میں
اس کا رسول یعنی فرستادہ ہوں مگر بغیر کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء
(صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نام پاکر اور اُسی میں ہو کر اور اُسی کا مظہر بن کر آیا ہوں اس لئے میں کہتا ہوں کہ جیسا کہ قدیم
سے یعنی آدم کے زمانہ سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے ایسا ہی
اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔"
( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 380-381)
پس جس پودے کو اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دنیا کے ہر کونے میں لگانا
چاہتا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اتری ہوئی شریعت کا پودا ہے جس کی تکمیل اشاعت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مقدر ہے۔پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جس راستبازی کو
اللہ تعالیٰ دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے اس کی تخمریزی اپنے رسولوں کے ہاتھوں کروادیتا ہے اور یہ تکمیل اشاعت اسلام کا
بی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ لگوا دیا بلکہ اس بیچ کی بعض علاقوں میں ہری بھری
فصلیں بھی آپ کو دکھا دیں اور پھر نظام خلافت کے ذریعہ سے آپ کے لگائے ہوئے بیج کے پودے دنیا میں پھیل
رہے ہیں۔گویا وہ بیج جو آپ کے ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ نے لگوایا تھا اس کے پودے دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی
پھیل رہے ہیں۔جیسے زمیندار جانتے ہیں اور یہاں بھی زمیندارے کا بڑا رواج ہے کہ پودوں کی نرسری تیار کر کے
پھر ان پودوں کو کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے اور وہاں لگایا جا سکتا ہے۔اسی طرح آپ کی قرآن کریم کے علم و
معرفت کی تفسیر کی نرسری اور جس طرح آپ نے ہمیں اسلام کا پیغام قرآن کریم کی روشنی میں واضح کر کے بتایا دنیا
کے کونے کونے میں پھیلایا جارہا ہے اور دنیا اسلام کی خوبصورت تعلیم کی گرویدہ ہو رہی ہے۔پس اس میں تو کوئی شک نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کا
خوبصورت پیغام دنیا میں پھیلنا ہے اور پھیل رہا ہے۔اس کے بارہ میں آپ
کو اللہ تعالیٰ نے متعدد الہاموں کے

خطبات مسرور جلد 16
175
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
ذریعہ خوشخبری بھی دی ہے۔ایک تو كتب الله لا غلبن کا ذکر ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی الہام ہیں۔چند
(تذکرہ صفحہ 574 ایڈیشن چہارم)
اللہ تعالیٰ اپنے دین میں تمہاری مدد کرے گا۔یعنی جس کام کو آپ پھیلا رہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کا دین ہے وہ
ایک بیان کرتا ہوں۔مثلاً فرمایا يَنْصُرُ كُمُ اللهُ فِي دِينِهِ
اسلام ہے۔پھر ایک الہام ہے کہ يَنْصُرُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ
( تذکرہ صفحہ 39 ایڈ یشن چہارم)
خدا اپنی طرف سے تیری مدد کرے گا۔پھر ایک الہام ہے کہ " میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے
ساتھ شہرت دوں گا۔"
(تذکرہ صفحہ 149 ایڈیشن چہارم)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت قائم ہو گی اور اسلام کا پیغام پہنچانے کی وجہ سے قائم ہو گی اور اللہ
تعالی کی طرف سے قائم ہو گی۔پھر یہ الہام ہے جو ہر جگہ کافی مشہور بھی ہے اور ہر جگہ کہا جاتا ہے۔اس کا میں ذکر کرنا
پہلے
چاہتا تھا کہ "میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہونچاؤں گا۔" ( تذکرہ صفحہ 260 ایڈیشن چہارم)
ہر کوئی جانتا ہے، ہر کوئی کہتا ہے۔پس اس میں تو کوئی شک نہیں کہ آپ کا پیغام دنیا میں پہنچنا ہے اور دنیا آپ
کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق اور ایک جری پہلو ان کی حیثیت سے جانے گی اور جان رہی ہے۔ایم ٹی اے کی غیر معمولی افادیت اور اہمیت:
اب ہم دیکھتے ہیں کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دنیا میں خود پیغام پہنچا رہا ہے۔بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہمارے دنیاوی وسائل کبھی بھی اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے یا کم از کم اس
وقت تک اس بات کے متحمل نہیں ہیں کہ ہم ٹی وی چینل چلائیں ، چوبیس گھنٹے چلائیں اور دنیا کی مختلف زبانوں میں
پروگرام دیں اور دنیا کے ہر خطے میں اس کے پروگرام پہنچ رہے ہوں اور دنیا کے جو مختلف خطے ہیں، ان میں ہر
خطہ میں ، میرے خطبات کے ترجمے پہنچ رہے ہوں۔چھ سات زبانوں میں ساتھ کے ساتھ رواں ترجمہ ہو رہا ہے۔یہ
سب اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدوں کا نتیجہ ہے۔اور پھر اس کے ذریعہ
یعنی میرے خطبات کے ذریعہ اور پروگراموں کے ذریعہ اور ایم ٹی اے کے مختلف پروگراموں کے ذریعہ سعید
فطرت لوگ احمدیت میں شامل ہو رہے ہیں۔مجھے کئی لوگ لکھتے ہیں کہ کس طرح ایم ٹی اے پر آپ کے خطبات نے یا دوسرے پروگراموں
نے ہم پر اثر ڈالا اور ہم نے احمدیت میں دلچسپی لی اور اللہ تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے کی توفیق دی۔دو تین دن
ہوئے Guadelope کے مربی کے ساتھ وہاں کے نواحمدی کا ایک پروگرام آ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ احمدیت کا
تعارف تو مجھے ہو گیا لیکن میں بیعت نہیں کر رہا تھا اور خطبات سننے کے بعد پھر تسلی ہوئی اور ان کے ذریعہ پھر مجھے
بیعت کی بھی تحریک پیدا ہوئی۔پس یہ تو اللہ تعالیٰ کے کام ہیں اور اس کے وعدے ہیں۔یہ تو پورے ہوتے رہیں گے
انشاء اللہ۔اس میں ہمارا یا کسی انسانی کوشش کا کمال نہیں ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بہترین مومن کی نشانی یہ
ہے کہ وہ دعوت الی اللہ کرے۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں اس کام میں حصہ دار بنانا چاہتا ہے جو کام وہ خود کر رہا ہے اور جس
کے کرنے کا وہ فیصلہ کر چکا ہے۔ہمیں تو اللہ تعالیٰ ثواب میں شامل کرنا چاہتا ہے۔پس ہر احمدی کو اس بات کو اہمیت

خطبات مسرور جلد 16
176
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
دینی چاہئے کہ جو کام اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے اس میں حصہ دار بن کر ثواب میں حصہ لیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے والے بنیں۔پس آپ لوگ جو یہاں سپین میں ہیں وقت نکال کر مہینہ میں کم از کم ایک دو دن تبلیغ کے لئے
دیں۔یہاں کے لوگوں کی نفسیات کے مطابق تبلیغ کے مختلف طریقے تلاش کریں۔ایک نواحمدی سپینش ہیں دو تین
دن ہوئے مجھے ملنے آئے تو کہنے لگے کہ جس طرح ہمیں یہاں اسلام کی تبلیغ کرنی چاہئے ہم اس طرح نہیں کر رہے،
جماعت نہیں کر رہی۔بلکہ ان کے خیال میں ایک آدھ مربی کے علاوہ مربیان بھی سپینش نفسیات کو سمجھتے ہوئے تبلیغ
نہیں کر رہے یا ان کو پتا نہیں کس طرح تبلیغ کرنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم بیشک یورپ میں شمار ہوتے ہیں لیکن
ہماری نفسیات یورپ سے کچھ مختلف ہے۔یورپ کے لوگوں کی طرح آجکل کے حالات کی وجہ سے اسلام سے اور
مسلمانوں سے ہم یہاں کے لوگ خوفزدہ بھی ہیں۔یورپ کا اثر ہے۔لیکن ساتھ ہی مسلمانوں کے ایک لمبا عرصہ
سپین میں رہنے کی وجہ سے غیر محسوس طریقے پر ہمارے اندر مسلمانوں سے تعلق کا جذبہ بھی ہے جسے ابھارنے کی
ضرورت ہے۔خاص طور پر بعض علاقوں میں جیسے اندلس کا صوبہ ہے۔نہیں ہمارے مرکزی تبلیغ سیکرٹری بھی اور جماعتوں کے تبلیغی سیکرٹریان بھی اور دوسرے
عہدیدار بھی جہاں حالات کے مطابق منصوبہ بندی کریں وہاں ہر احمدی کو بھی خدام، انصار، لجنہ کو بھی تبلیغ کے لئے
وقت دینا چاہئے۔یہاں مسلمانوں کو سات آٹھ سو سال پہلے تلوار کے زور پر عیسائی بنایا گیا لیکن ہم نے محبت پیار اور
اسلام کی خوبصورت تعلیم کے ذریعہ دلوں کو جیتنا ہے۔جماعت کا تعارف، اسلام کا تعارف تو یہاں وسیع پیمانے پر اب
ہو رہا ہے۔ٹی وی چینل اور اخبار جماعت کے بارے میں لکھتے ہیں اور اس ذریعہ سے بھی ایک تبلیغ ہو رہی ہے۔قرطبہ
کے ایک اخبار کے ایڈیٹر یا شاید مالک مجھے ملنے آئے تھے۔انہوں نے اخبار دکھایا کہ کس طرح میں جماعت کے
بارے میں لکھتا ہوں اور پورا صفحہ لکھا ہوا ہے۔لندن میں جب ہمارا پیس سمپوزیم ہوا ہے تو وہاں بھی یہاں کے اخبار
والے اور ٹی وی چینل کے نمائندے آئے ہوئے تھے۔ٹی وی چینل کے نمائندے نے میرا انٹر ویو بھی لیا اور پھر
یہاں آکر اپنے ٹی وی چینل پر جماعت کے بارے میں اور جماعت اسلام کی جو پرامن تعلیم پیش کرتی ہے اس کے
بارے میں ایک پروگرام بھی دکھایا۔میرے انٹر ویو کا کچھ حصہ بھی اس میں دکھایا۔تو اب سپین کی وہ صور تحال نہیں
ہے جو آج سے پینتیس چالیس سال پہلے تھی۔آج اگر پیغام پہنچانے میں کمی ہے تو ہماری طرف سے ہے۔پھر یہاں مختلف شہروں میں مرا کو اور
دوسرے عرب ممالک کے لوگ آکر بس گئے ہیں۔ان کے علاقوں میں عربی بولنے والوں کے ذریعہ سے تبلیغ کی
جائے۔عربی لٹریچر تقسیم کیا جائے۔سپینش زبان میں لٹریچر کا جہاں تک تعلق ہے اور اسلام اور احمدیت کے تعارف
پر مبنی لٹریچر کا جہاں تک تعلق ہے گزشتہ چند سال سے میں یو کے اور جرمنی کے فارغ التحصیل طلباء جو شاہد کر کے
میدان عمل میں آنے والے ہیں ، ان کو میدان عمل میں بھیجنے سے پہلے یہاں بھیجتا ہوں اور وہ ہر شہر میں یہ لٹریچر
تقسیم کرتے ہیں۔میرے خیال میں شاید تین ملین سے زیادہ کی تعداد میں لٹریچر تقسیم ہو چکا ہو گا۔نئے مربیان اور

خطبات مسرور جلد 16
177
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
جامعہ کے وہ لڑکے جو یہاں آتے ہیں ان کا بھی عمومی تاثر یہی ہے کہ سپین کے لوگ زیادہ بہتر طریق پر لٹریچر وصول
کرتے ہیں اور عموماً عزت اور احترام سے ملتے ہیں اور پڑھتے ہیں۔بہت کم ہیں جو پھینکتے ہوں۔عموماً دیکھتے ہیں ، پڑھتے
ہیں اور پھر جیب میں ڈال لیتے ہیں۔اسی طرح ہماری ایک سپینش خاتون ہیں جو احمدی ہوئی ہیں اور لندن میں رہتی ہیں۔وہاں ہمارے
سیکرٹری نو مبایعین کی اہلیہ ہیں۔ان کا خاندان یہیں ہے۔ماں باپ یہیں ہیں۔وہ بھی یہاں آتی ہیں تو مختلف سکولوں
میں یا یونیورسٹی میں ، کالجوں میں جا کر تبلیغ کرتی ہیں۔وہ لندن سے آکے مواقع تلاش کر لیتی ہیں کہ کس طرح
جماعت کا تعارف کروانا ہے اور اسلام کا پیغام پہنچانا ہے تو جو یہاں رہنے والے ہیں ، مربیان ہیں وہ ایسے مواقع کیوں
نہیں پیدا کر سکتے۔پس یہاں رہنے والے احمدی عہدیداروں اور مربیان کو اس بارے میں ایک مضبوط اور مربوط
پروگرام بنانا چاہئے۔نواحمدی سپینش جس کا میں نے ذکر کیا ہے ان کو بھی میں نے یہی کہا تھا کہ تمہارے خیال میں
تبلیغ کے جو بہترین طریقے ہو سکتے ہیں وہ مجھے لکھ کر بھجواؤ۔جب اس کا وہ مشورہ آئے گا تو وہ بھی یہاں بھجوادوں گا۔اگر وہ قابل عمل ہے اور آپ لوگوں کو سمجھ آتی ہے تو پھر اس کے مطابق عمل ہونا چاہئے۔لیکن اصل چیز یہی ہے کہ
آپس کے تعاون کی ضرورت ہے۔ذاتیات سے ہٹ کر جماعتی مفادات کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔اس بات کو
سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے احمدی ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں اور ایک خاص جوش، جذبے اور لگن سے
ادا کرنی ہیں۔صرف سال بعد نئے مربیان کے یہاں مہینہ کے لئے آکر لٹریچر تقسیم کرنے سے مقصد پورا نہیں ہو گا۔میں نے ان لوگوں کو اس لئے بھجوانا شروع کیا تھا کہ ایک تو آپ کی مدد ہو جائے گی کیونکہ یہاں افراد جماعت کی
تعداد کم ہے۔دوسرے اس طرح آپ کے دل میں بھی تبلیغ کا شوق پیدا ہو گا یاز بان صحیح طرح نہ آنے کی وجہ سے کم
از کم تبلیغ کرنے کے لئے جو حجاب ہے وہ دُور ہو گا اور سب تبلیغ کے کام میں شامل ہو جائیں گے۔جو مربیان نئے آتے
ہیں ان کو تو زبان نہیں آتی لیکن پھر بھی ہر جگہ جاتے ہیں اور اپنا مقصد پورا کر لیتے ہیں۔پس یہ احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دعوت الی اللہ کا کام جو ایک حقیقی مومن
کے سپرد کیا ہے اسے ہم نے بھی پورا کرنا ہے۔ایک تڑپ اور جذبے سے اس میں حصہ لیتا ہے اور اس کام میں
سب سے زیادہ مربیان کا پہلے فرض ہے کہ وہ تبلیغ کے مختلف راستے تلاش کریں۔افراد کو بتائیں اور افراد جماعت کو
ساتھ لے کر چلیں۔جو نیشنل سیکرٹری تبلیغ ہیں وہ تبلیغ کے بارے میں بڑے جذبے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔انہوں
نے کھل کر تو مجھے نہیں کہا لیکن لگتا ہے کہ انہیں بجٹ کا بھی مسئلہ رہتا ہے۔افراد جماعت کے تعاون کا بھی مسئلہ رہتا
ہے۔پس یہ امیر جماعت کی بھی ذمہ داری ہے کہ اگر سیکرٹری تبلیغ اور مربیان اور افراد جماعت کو بجٹ کا مسئلہ ہے تو حل
کریں، مجھے لکھیں۔اور اس کے لئے امیر جماعت کا بھی کام ہے کہ بھر پور تعاون دیں۔پہلے بھی تو اخراجات بہت سارے
مرکز پورے کرتا ہے۔یہی طریق ہے جس سے ہم اسلام کی کھوئی ہوئی شان دوبارہ قائم کر سکتے ہیں۔یہی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد تھا۔زمانے کی حالت کا نقشہ کھینچتے ہوئے اور اسلام کی موجودہ حالت کو سامنے
رکھ کر اپنے دل کے درد کا ذکر فرماتے ہوئے اور یہ بتاتے ہوئے کہ اب اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اسلام کی شان و شوکت

خطبات مسرور جلد 16
178
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
دوبارہ قائم ہو، اسلام کی برتری دنیا پر دوبارہ ثابت ہو، مخالفین اسلام کے منصوبوں کو اللہ تعالی تباہ کرنا چاہتا ہے اور تباہ
کرنے والا ہے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھیجنے اور سلسلہ کو قائم کرنے کا انتظام فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ اب اس
سلسلہ کی عظمت کو دکھا رہا ہے۔ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
"
یہ زمانہ کیسا مبارک زمانہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان پر آشوب دنوں میں محض اپنے فضل۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے اظہار کے لئے یہ مبارک ارادہ فرمایا۔" خدا تعالیٰ نے ان پر آشوب دنوں
میں محض اپنے فضل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے اظہار کے لئے یہ مبارک ارادہ فرمایا کہ غیب
سے اسلام کی نصرت کا انتظام فرمایا اور ایک سلسلہ کو قائم کیا۔میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں جو اپنے دل میں
اسلام کے لئے ایک درد رکھتے ہیں اور اُس کی عزت اور وقعت اُن کے دلوں میں ہے وہ بتائیں کہ کیا کوئی زمانہ اس
زمانے سے بڑھ کر اسلام پر گزرا ہے جس میں اس قدر سب و شتم اور توہین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کی گئی ہو
اور قرآن شریف کی ہتک ہوتی ہو ؟ پھر مجھے مسلمانوں کی حالت پر سخت افسوس اور دلی رنج ہوتا ہے۔اور بعض وقت
میں اس درد سے بیقرار ہو جاتا ہوں کہ ان میں اتنی حس بھی باقی نہیں رہی کہ اس بے عزتی کو محسوس کر لیں۔کیا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ بھی عزت اللہ تعالیٰ کو منظور نہ تھی جو اس قدر سب و شتم پر بھی وہ کوئی آسمانی
سلسلہ قائم نہ کرتا اور ان مخالفین اسلام کے منہ بند کر کے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی عظمت اور پاکیزگی کو دنیا میں
پھیلا تا جبکہ خود اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں تو اس تو ہین کے وقت اس
صلوۃ کا اظہار کس قدر ضروری ہے۔اور اس کا ظہور اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کی صورت میں کیا ہے۔" یعنی جماعت
احمدیہ کو قائم کر کے۔فرمایا " مجھے بھیجا گیا ہے تاکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کھوئی ہوئی عظمت کو پھر قائم
کروں اور قرآن شریف کی سچائیوں کو دنیا کو دکھاؤں اور یہ سب کام ہو رہا ہے۔لیکن جن کی آنکھوں پر پٹی ہے وہ
اس کو دیکھ نہیں سکتے حالانکہ اب یہ سلسلہ سورج کی طرح روشن ہو گیا ہے اور اس کی آیات و نشانات کے اس قدر
لوگ گواہ ہیں کہ اگر ان کو ایک جگہ جمع کیا جائے تو ان کی تعداد اس قدر ہو کہ رُوئے زمین پر کسی بادشاہ کی بھی اتنی
فوج نہیں ہے۔اس قدر صورتیں اس سلسلہ کی سچائی کی موجود ہیں کہ ان سب کو بیان کرنا بھی آسان نہیں۔چونکہ
اسلام کی سخت تو ہین کی گئی تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے اسی توہین کے لحاظ سے اس سلسلہ کی عظمت کو دکھایا ہے۔"
(ملفوظات جلد 5 صفحہ 13-14)
اور ہم گواہ ہیں کہ یہ عظمت اللہ تعالیٰ دکھا رہا ہے۔یہاں بھی پریس کی اور لوگوں کی توجہ پیدا ہوئی ہے
اور دنیا کے بعض ممالک میں اس کے کھل کر اظہار بھی ہو رہے ہیں۔پس یقینا یہ باتیں جو ہیں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی بات کی تصدیق کرنے والی ہیں۔اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کام تو وہ خود کر رہا ہے لیکن اس
میں ہمیں حصہ دار بنانا چاہتا ہے اس لئے اس میں حصہ دار بنیں اور بھر پور طریقے سے بنیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے کہ عمر بڑھانی ہے تو تبلیغ کے
کام میں مصروف ہو جاؤ، فرماتے ہیں کہ :
"سب آدمی اپنے اپنے کام اور غرض سے جس کے لئے وہ آئے ہیں واقف نہیں ہوتے۔بعض کا اتنا ہی

خطبات مسرور جلد 16
179
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
کام ہو تا ہے کہ چوپایوں کی طرح کھا پی لینا۔وہ سمجھتے ہیں کہ اتنا گوشت کھاتا ہے۔اس قدر کپڑا پہنتا ہے وغیرہ اور کسی
بات کی ان کو پر واہ اور فکر ہی نہیں ہوتی۔ایسے آدمی جب پکڑے جاتے ہیں تو پھر یک دفعہ ہی ان کا خاتمہ ہو جاتا
ہے۔" فرمایا " لیکن جو لوگ خدمت دین میں مصروف ہوں ان کے ساتھ نرمی کی جاتی ہے اس وقت تک کہ جب
تک وہ اس کام اور خدمت کو پورا نہ کر لیں۔فرمایا کہ " انسان اگر چاہتا ہے کہ اپنی عمر بڑھائے اور لمبی عمر پائے تو اس
کو چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے خالص دین کے واسطے اپنی عمر کو وقف کرے۔یہ یادر کھے کہ اللہ تعالیٰ سے دھو کہ نہیں
چلتا۔جو اللہ تعالیٰ کو دغا دیتا ہے وہ یاد رکھے کہ اپنے نفس کو دھو کہ دیتا ہے۔وہ اس کی پاداش میں ہلاک ہو جاوے
گا۔" فرمایا کہ " پس عمر بڑھانے کا اس سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے کہ انسان خلوص اور وفاداری کے ساتھ اعلائے کلمتہ
الاسلام میں مصروف ہو جاوے اور خدمت دین میں لگ جاوے اور آجکل یہ نسخہ بہت ہی کارگر ہے کیونکہ دین کو
آج ایسے مخلص خادموں کی ضرورت ہے۔اگر یہ بات نہیں ہے تو پھر عمر کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔یونہی چلی جاتی
ہے۔"
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 329-330)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے جو نصیحت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کو فرمائی تھی وہی ہمارے لئے بھی ایک سنہری نصیحت ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر حضرت علیؓ
کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ بخدا تیرے ذریعہ ایک آدمی کا ہدایت پا جانا تیرے لئے اعلیٰ درجہ کے سرخ اونٹوں
کے مل جانے سے بہتر ہے۔(صحیح البخارى كتاب الجهاد باب من اختار الغزو بعد البناء حديث 2942)
سرخ اونٹ اس زمانے میں بڑی قیمتی چیز سمجھی جاتی تھی۔سرخ اونٹ رکھنے والا جو ہو تا ہے وہ امیر کبیر
انسان سمجھا جاتا تھا۔پس آپ نے فرمایا یہ دنیاوی مال و متاع جو ہے اس بات کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا کہ
تم تبلیغ کر و اور کسی کی ہدایت کا ذریعہ بنو۔پس بیشک یہاں دنیا کمائیں جو یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن کچھ وقت تبلیغ کے لئے بھی ضرور دیں۔میں نے تو مہینہ میں ایک دو دن کہا ہے اس سے زیادہ آپ لوگوں کو دینا چاہئے۔اس سے دنیا بھی ملے گی اور اللہ تعالیٰ
بھی راضی ہو گا۔جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا کہ تبلیغ کرنے کی وجہ سے اپنا دینی علم بھی بڑھے گا۔پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کسی نیک کام اور ہدایت کی طرف بلاتا ہے اس کو اتناہی ثواب ملتا ہے جتنا کہ
ثواب اس پر عمل کرنے والے کو ملتا ہے اور اس کے ثواب میں سے کچھ بھی کم نہیں ہو تا۔(صحیح مسلم کتاب العلم باب من سن سنة حسنة۔۔۔الخ حديث 6804)
پس یہ اس آیت کی وضاحت ہے جو شروع میں تلاوت کی گئی تھی کہ اس سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے جو
اللہ تعالیٰ کی طرف بلائے۔بلانے والے کو بھی ثواب مل رہا ہے۔نیکی کرنے کا بھی ثواب مل رہا ہے اور جس کو ہدایت
مل رہی ہے اس کا بھی ثواب مل رہا ہے۔دعوت الی اللہ کرنے والے کو دنیاوی انعام بھی ملا، عمر میں بھی برکت پڑی
اور نیکی کا ثواب بھی ملا۔پس اللہ تعالیٰ کے انعاموں کا وارث بننے کے لئے ہمیں ضرورت ہے کہ اس وقت تبلیغ اور
دنیا کی ہدایت کے لئے وقت دیں۔

خطبات مسرور جلد 16
180
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں اس اہم خدمت جو اسلام کی خدمت ہے کی طرف توجہ دلاتے
ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ :
" اب وقت تنگ ہے۔میں بار بار یہی نصیحت کرتا ہوں کہ کوئی جوان یہ بھروسہ نہ کرے کہ اٹھارہ یا
انیس سال کی عمر ہے اور ابھی بہت وقت باقی ہے۔تندرست اپنی تندرستی اور صحت پر ناز نہ کرے۔اسی طرح اور کوئی
شخص جو عمدہ حالت رکھتا ہے وہ اپنی وجاہت پر بھروسہ نہ کرے۔زمانہ انقلاب میں ہے۔یہ آخری زمانہ ہے۔اللہ تعالیٰ
صادق اور کاذب کو آزمانا چاہتا ہے۔اس وقت صدق و وفا کے دکھانے کا وقت ہے اور آخری موقع دیا گیا ہے۔یہ
وقت پھر ہاتھ نہ آئے گا۔یہ وہ وقت ہے کہ تمام نبیوں کی پیشگوئیاں یہاں آکر ختم ہو جاتی ہیں۔اس لئے صدق اور
خدمت کا یہ آخری موقع ہے جو نوع انسان کو دیا گیا ہے۔اب اس کے بعد کوئی موقع نہ ہو گا۔بڑاہی بد قسمت وہ ہے جو
اس موقع کو کھو دے۔" فرماتے ہیں کہ "نر از بان سے بیعت کا اقرار کرنا کچھ چیز نہیں ہے بلکہ کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ
سے دعائیں مانگو کہ وہ تمہیں صادق بنادے۔اس میں کا ہلی اور سستی سے کام نہ لو بلکہ مستعد ہو جاؤ اور اُس تعلیم پر جو
میں پیش کر چکا ہوں عمل کرنے کے لئے کوشش کرو اور اس راہ پر چلو جو میں نے پیش کی ہے۔"
(ملفوظات جلد 6 صفحہ 263-264)
جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بھی کہا تھا اور کشتی نوح کے حوالے سے جو بات کی تھی کہ کشتی نوح
میں ہماری تعلیم کا جو حصہ ہے وہ ضرور ہر ایک احمدی کو پڑھنا چاہئے بلکہ پوری، کشتی نوح ہی آپ نے فرمایا۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 3 صفحہ 408)
ہمیں دعوت الی اللہ کی جو توفیق ملنی ہے، اور ہمیں اعمال صالحہ بجالانے کی جو توفیق ملنی ہے اس کی طرف بھی
یہ ہماری تعلیم والے جو ارشادات ہیں وہ رہنمائی کرتے ہیں اور یہی وہ تعلیم ہے جو ہمیں بہترین مومن بنا سکتی ہے۔اعمال صالحہ کی طرف مزید توجہ دلاتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
اگر چہ عام نظر میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ لوگ لا إِلهَ إِلَّا الله کے بھی قائل ہیں۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم
کی بھی زبان سے تصدیق کرتے ہیں۔بظاہر نمازیں بھی پڑھتے ہیں۔روزے بھی رکھتے ہیں۔مگر اصل بات یہ ہے کہ
روحانیت بالکل نہیں رہی اور دوسری طرف ان اعمال صالحہ کے مخالف کام کرنا ہی شہادت دیتا ہے کہ وہ اعمال، اعمالِ
صالحہ کے رنگ میں نہیں کئے جاتے " اللہ تعالیٰ کے جو حکم ہیں ان کے مخالف سارے کام کر رہے ہیں۔یہ بات
ثابت کرتی ہے کہ جو کام مسلمان کر رہے ہیں وہ اعمال صالحہ نہیں ہیں اور جو بعض نیکیاں کر بھی رہے ہیں وہ صرف
فرمایا بلکہ رسم اور عادت کے طور پر کئے جاتے ہیں کیونکہ ان میں اخلاص اور روحانیت کا شمہ بھی نہیں ہے۔ورنہ کیا
وجہ ہے کہ ان اعمال صالحہ کے برکات اور انوار ساتھ نہیں ہیں۔خوب یاد رکھو کہ جب تک سچے دل سے اور روحانیت
کے ساتھ یہ اعمال نہ ہوں کچھ فائدہ نہ ہو گا اور یہ اعمال کام نہ آئیں گے۔اعمال صالحہ اُسی وقت اعمال صالحہ کہلاتے
ہیں جب ان میں کسی قسم کا فساد نہ ہو۔صلاح کی ضد فساد ہے۔صالح وہ ہے جو فساد سے مبر امنزہ ہو۔جن کی نمازوں
میں فساد ہے اور نفسانی اغراض چھپے ہوئے ہیں ان کی نماز یں اللہ تعالیٰ کے واسطے ہر گز نہیں ہیں اور وہ زمین سے ایک

خطبات مسرور جلد 16
181
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
بالشت بھی اوپر نہیں جاتی ہیں کیونکہ ان میں اخلاص کی روح نہیں اور وہ روحانیت سے خالی ہیں۔"
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 237)
اعمال صالحہ کی حقیقت کیا ہے؟ اس کو بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
" یا درکھو اللہ تعالیٰ روح اور روحانیت پر نظر کرتا ہے۔وہ ظاہری اعمال پر نگاہ نہیں کرتا۔وہ ان کی حقیقت
اور اندرونی حالت کو دیکھتا ہے کہ ان کے اعمال کی شہر میں خود غرضی اور نفسانیت ہے یا اللہ تعالیٰ کی سچی اطاعت اور
اخلاص۔مگر انسان بعض وقت ظاہری اعمال کو دیکھ کر دھو کہ کھا جاتا ہے۔جس کے ہاتھ میں تسبیح ہے یاوہ تہجد واشراق
پڑھتا ہے ، بظاہر ابرار واخیار کے کام کرتا ہے، "بڑی نیکی کی باتیں کر رہا ہے " تو اس کو نیک سمجھ لیتا ہے۔" ایک انسان
عام طور پر تسبیح جس کے ہاتھ میں ہو اس کو انسان دوسرا بڑا نیک سمجھتا ہے "مگر خدا تعالیٰ کو تو پوست پسند نہیں۔"جو
ظاہری چیزیں ہیں وہ پسند نہیں ہیں۔" یہ پوست اور قشر ہے اللہ تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا اور کبھی راضی نہیں ہوتا
جب تک وفاداری اور صدق نہ ہو۔" ظاہری چمک دمک، ایک چیز کی ظاہری حالت ، اس کا ایک shell، باہر کا خول یہ
چیزیں اللہ کو پسند نہیں ہیں بلکہ یہ راضی نہیں کرتیں۔فرمایا " بے وفا آدمی کتے کی طرح ہے۔جو مر دار دنیا پر
یر گرے
ہوئے ہوتے ہیں وہ بظاہر نیک بھی نظر آتے ہوں لیکن افعالِ ذمیمہ اُن میں پائے جاتے ہیں۔" برے کام کرنے
والے ہیں " اور پوشیدہ بد چلنیاں ان میں پائی جاتی ہیں۔جو نمازیں ریا کاری سے بھری ہوئی ہوں ان نمازوں کو ہم کیا
کریں اور ان سے کیا فائدہ؟"
پس ایسے دکھاوے کے جو اعمال ہیں انسان کے کچھ کام نہیں آسکتے۔ایسے عمل جس میں ہر لمحہ اللہ تعالیٰ
کے خوف اور اس کی رضا مد نظر نہ ہو اس کا کوئی ثواب نہیں ہوتا۔ایسی دعوت الی اللہ کرنے والوں کے نتائج بھی
خاطر خواہ نہیں ہوتے چاہے وہ جتنی مرضی کوشش کر لیں۔پس اس طرف بھی ہمیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے فرمایا توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پھر اعمال صالحہ کثرت سے بجالانے کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ :
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 239-240)
" پس جو شخص ایمان کو قائم رکھنا چاہتا ہے وہ اعمالِ صالحہ میں ترقی کرے۔یہ روحانی امور ہیں اور اعمال کا
اثر عقائد پر پڑتا ہے۔" اگر مضبوط ایمان ہونا ہے تو اعمال بجالانے ضروری ہیں۔"جن لوگوں نے بد کاری وغیرہ
اختیار کی ہے ان کو دیکھو تو آخر معلوم ہو گا کہ ان کا خدا پر ایمان نہیں ہے۔حدیث شریف میں اسی لئے ہے کہ چور
جب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہو تا۔اس کے یہی معنے ہیں کہ
اس کی بد اعمالی نے اس کے بچے اور صحیح عقیدے پر اثر ڈال کر اسے ضائع کر دیا ہے۔ہماری جماعت کو چاہئے کہ اعمالِ
صالحہ کثرت سے بجالاوے۔اگر اس کی بھی یہی حالت رہی جیسے اوروں کی تو پھر امتیاز کیا ہوا؟ اور خدا تعالیٰ کو اُن کی
رعایت اور حفاظت کی کیا ضرورت ہے ؟ خدا تعالیٰ اُسی وقت رعایت کرے گا جب تقویٰ، طہارت اور سچی اطاعت سے
اسے خوش کرو گے۔یادر کھو کہ اس کا کسی سے کچھ رشتہ نہیں ہے۔" یعنی اللہ تعالیٰ کا کسی سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔" محض
لاف اور یاوہ گوئی سے کوئی بات نہیں بنا کرتی۔" فضول باتیں کرتے رہو یا دعوے کرتے رہو۔ان دعووں کا کوئی فائدہ

182
خطبات مسرور جلد 16
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018
نہیں ہے جب تک وفانہ ہو۔فرمایا کہ " سچی اطاعت ایک موت ہے۔جو نہیں بجالا تاوہ خدا تعالیٰ سے شطر نج بازی کرتا ہے
کہ مطلب کے وقت تو خدا سے خوش ہوتا ہے اور جب مطلب نہ ہو تو ناراض ہو گیا۔مومن کا یہ دستور نہیں چاہئے۔بھلا
غور تو کرو کہ اگر خدا تعالیٰ ہر ایک میدان میں کامیابی دیتار ہے اور کوئی ناکامی کی صورت کبھی پیش نہ آوے تو کیا سب
جہان موحد نہیں ہو سکتا؟" ایک خدا کو مانے والا نہ بن جائے۔" اور خصوصیت کیا رہے گی۔اسی لئے جو مصیبت میں وفا
اور صدق رکھے گا خدا تعالیٰ اسی سے خوش ہو گا۔"
( ملفوظات جلد 6 صفحہ 366-367)
پس اعمال صالحہ اس وقت اعمال صالحہ ہیں جب اطاعت بھی کامل ہو اور کامل اطاعت کے ساتھ بجالائے
جائیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے بجالائے جائیں۔جب اپنی خواہشات کی دیواروں کو مکمل طور پر گرا
دیا جائے اور صرف اور صرف ایک مقصد ہو کہ ہم نے اپنے ہر عمل کے پیچھے خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھنا ہے۔اللہ
تعالیٰ کے حکموں کے مطابق عمل کرنا ہے۔اور سچی فرمانبرداری یہی ہے۔یہ نہیں کہ جہاں مفاد حاصل ہو جائے وہاں
اطاعت اور فرمانبرداری کا اعلان کر دیا۔جہاں مرضی کے مطابق کام نہ ہو وہاں شکوے شروع ہو گئے۔ہمیشہ یاد
رکھیں کہ نظام سے بھی غیر ضروری شکوے نظام سے ہٹاتے ہیں۔پھر دین سے بھی ہٹاتے ہیں۔خلافت سے بھی دُور
کرتے ہیں اور پھر انسان
کو اللہ تعالیٰ سے بھی دُوری پیدا ہو جاتی ہے۔ہم نے بعض لوگوں کا یہی انجام دیکھا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار، تو بہ ، دینی علوم کی واقفیت، خدا تعالیٰ کی عظمت کو مد نظر رکھنا
اور پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا ہے۔نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ہے۔جب نماز پڑھو تو اس میں دعا کرو اور غفلت نہ
کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الہی کے متعلق ہو خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو بچو۔" (ملفوظات جلد 5 صفحہ 303)
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کی اشاعت اور غلبہ کا حصہ بنائے۔پیغام کو پہنچانے
کا اور اشاعت کے غلبہ کا حصہ بھی بنائے۔توبہ استغفار کرتے ہوئے، دعائیں کرتے ہوئے ہم تبلیغ کے کام کو سر انجام
دینے والے ہوں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد بجالانے والے ہوں۔یہی حقوق ہیں جو اعمال صالحہ بجالانے کی طرف
متوجہ رکھتے ہیں۔ہمارے ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہمارے پیش نظر ہو۔اللہ تعالیٰ کے کامل فرمانبر داروں میں ہم
شامل ہوں۔اور جب ہم ان باتوں کی طرف اپنی توجہ رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق انشاء اللہ تعالیٰ،
اسلام کے غلبہ کے دن بھی دیکھنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 مئی 2018ء تا 17 مئی 2018، جلد 25 شماره 19 صفحہ 09t05)

آج 10 میں سے 10 باقی