رسول اللہﷺ کے اصحاب کے حالات زندگی اور سیرت کا ایمان افروز تذکرہ
خطبات مسرور جلد 16
209
19
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018ء بمطابق 11 ہجرت 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
آج میں جن صحابہ کا ذکر کروں گا ان میں سب سے پہلے حضرت عبد اللہ بن جحش کا ذکر ہے۔آپ
کی والدہ امیمہ بنت عبد المطلب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ میں پھوپھی تھیں۔اس طرح آپ حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دارِ ار قم میں جانے سے قبل ہی انہوں نے
اسلام قبول کر لیا تھا۔(اسد الغابہ جلد 3 صفحه 89 عبد الله بن جحش مطبوعه دار الفكر بيروت 2003ء)
دایر ار تم وہ مکان ہے یا مرکز ہے جو ایک نو مسلم ارقم بن ارقم کا مکان تھا اور ملکہ سے ذرا سا باہر تھا۔وہاں
مسلمان جمع ہوتے تھے اور دین سیکھنے اور عبادت وغیرہ کرنے کے لئے ایک مرکز تھا اور اسی شہرت کی وجہ سے اس کا نام
دار الا سلام کے نام سے بھی مشہور ہوا اور یہ مکہ میں تین سال تک مرکز رہا۔وہیں خاموشی سے عبادت کیا کرتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسیں لگا کرتی تھیں اور پھر جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام قبول کیا تو پھر
کھل کر باہر نکلنا شروع کیا۔روایت میں آتا ہے کہ حضرت عمر اس مرکز میں اسلام لانے والے آخری "
(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 129)
بہر حال یہ مرکز بننے سے پہلے ہی حضرت عبد اللہ بن جحش نے اسلام قبول کر لیا تھا اور پھر روایت میں آتا
ہے کہ مشرکین قریش کے دست ظلم سے آپ کا خاندان بھی محفوظ نہیں تھا۔آپ نے اپنے دونوں بھائیوں حضرت
ابو احمد اور عبید اللہ اور اپنی بہنوں حضرت زینب بنت جحش، حضرت ام حبیبہ اور حمنہ بنت جحش کے ہمراہ دو دفعہ حبشہ کی
طرف ہجرت کی۔ان کے بھائی عبید اللہ حبشہ جاکر عیسائی ہو گئے تھے اور وہیں عیسائی ہونے کی حالت میں ان کی وفات
ہوئی جبکہ ان کی بیوی حضرت اُمّ حبیبہ بنت ابو سفیان ابھی حبشہ میں ہی تھیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے
اس وقت نکاح کر لیا۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 89 عبد الله بن جحش مطبوعه دار الفکر بيروت 2003ء)
حضرت عبد اللہ بن جحش مدینہ ہجرت سے قبل مکہ آئے اور یہاں سے اپنے قبیلہ بنو غنم میں دُور ان کے
تمام افراد کو ( یہ سب کے سب دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے تھے ) ساتھ لے کر مدینہ پہنچے۔انہوں نے اپنے رشتہ
داروں سے مکہ کو اس طرح خالی کر دیا تھا کہ محلہ کا محلہ بے رونق ہو گیا اور بہت سے مکانات مقفل ہو گئے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 49 عبد الله بن جحش مطبوعه دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء)
خطبات مسرور جلد 16
210
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
یہی حالات آجکل پاکستان میں بھی بعض جگہ احمدیوں کے ساتھ ہیں۔بعض گاؤں خالی ہو گئے ہیں۔ابن اسحاق کہتے ہیں کہ جب بنو بخش بن رئاب نے مکہ سے ہجرت کی تو ابوسفیان بن حرب نے ان کے
مکان کو عمرو بن علقمہ کے ہاتھ فروخت کر دیا۔جب یہ خبر مدینہ میں حضرت عبد اللہ بن جحش کو پہنچی تو انہوں نے
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات عرض کی۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبد اللہ کیا تو
اس بات سے راضی نہیں ہے کہ خدا اس کے بدلہ میں تجھ کو جنت میں محل عنایت کرے۔حضرت عبد اللہ بن جحش
نے عرض کیا کہ ہاں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں راضی ہوں۔تو آپ نے فرمایا پس وہ محل تیرے واسطے ہیں۔(سیرت ابن هشام صفحه 352 باب هجرة الرسول عليه الله مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
یعنی یہ مکانات جو تم نے چھوڑے ہیں ان کی جگہ تمہیں جنتوں میں جگہ ملے گی وہاں محل تیار ہوں گے۔حضرت عبد اللہ بن جحش کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ میں وادی نخلہ کی طرف بھیجا جس کا
ذکر کتب میں اس طرح ملتا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن جب عشاء کی نماز ادا کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جحش کو فرمایا کہ صبح کو اپنے ہتھیاروں سے لیس ہو کر آنا تمہیں ایک جگہ بھیجنا ہے۔چنانچہ
جس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن جحش کو اپنے
تیر و ترکش، نیزہ اور ڈھال سمیت اپنے گھر کے دروازے پر انتظار کرتے ہوئے کھڑا پایا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت اُبی بن کعب کو بلوایا اور انہیں ایک خط لکھنے کا حکم دیا جب وہ خط لکھا گیا تو حضرت عبد اللہ بن جحش کو بلا کر اس خط کو
ان کے سپر د کرتے ہوئے فرمایا کہ میں تمہیں اس جماعت کا نگران مقرر کرتا ہوں جو آپ کی قیادت میں بھیجا گیا تھا۔تاریخ میں آتا ہے کہ اس سے پہلے آپ نے اس جماعت پر حضرت عبیدہ بن حارث کو مقرر کیا تھا لیکن روانگی سے پہلے
جب وہ رخصت ہونے کے لئے اپنے گھر گئے تو ان کے بچے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر رونے لگے تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جحش کو ان کی جگہ امیر بنا کر بھیجا اور حضرت عبد اللہ بن جحش کو بھیجتے وقت
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا لقب امیر المومنین رکھا۔سیرۃ الحلبیہ میں یہ لکھا ہوا ہے۔اس طرح حضرت عبد اللہ
بن جحش وہ پہلے خوش نصیب صحابی تھے جن کا دور اسلام میں امیر المومنین لقب رکھا گیا۔(السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 217 سرية عبد الله بن جحش الى بطن نخلة مطبوعة دار الكتب العلمية
بیروت 2002ء)
حضرت مصلح موعود رضی الله تعالى عنہ آیت يَسْتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْهِ (البقرة: 218)
کی تفسیر میں اس واقعہ کا ذکر ان الفاظ میں فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ مکرمہ سے ہجرت کر
کے مدینہ منورہ تشریف لائے تو اس کے بعد بھی مکہ والوں کے جوش غضب میں کوئی کمی نہ آئی بلکہ انہوں نے مدینہ
والوں کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں کہ چونکہ تم نے ہمارے آدمیوں کو اپنے ہاں پناہ دی ہے۔اس لئے اب
تمہارے لئے ایک ہی راہ ہے کہ یا تو تم ان سب کو قتل کر دو یا مدینہ سے باہر نکال دو ورنہ ہم قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم
مدینہ پر حملہ کر دیں گے اور تم سب کو قتل کر کے تمہاری عورتوں پر قبضہ کر لیں گے۔اور پھر انہوں نے صرف
خطبات مسرور جلد 16
211
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
دھمکیوں پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ مدینہ پر حملہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان
ایام میں یہ کیفیت تھی کہ بسا اوقات آپ ساری ساری رات جاگ کر بسر کرتے تھے۔اسی طرح صحابہ رات کو ہتھیار
باندھ کر سویا کرتے تھے تاکہ رات کی تاریکی میں دشمن کہیں اچانک حملہ نہ کر دے۔ان حالات میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طرف تو مدینہ کے قریب، قرب وجوار میں بسنے والے قبائل سے معاہدات کرنے شروع
کر دیئے کہ اگر ایسی صورت پیدا ہو تو وہ مسلمانوں کا ساتھ دیں گے اور دوسری طرف ان خبروں کی وجہ سے کہ
قریش حملہ کی تیاری کر رہے ہیں آپ نے 2 ہجری میں حضرت عبد اللہ بن جحش کو بارہ آدمیوں کے ساتھ نخلہ بھجوایا
اور انہیں ایک خط دے کر ارشاد فرمایا کہ اسے دودن کے بعد کھولا جائے۔حضرت عبد اللہ بن جحش نے دو دن کے بعد کھولا تو اس میں لکھا تھا کہ تم نخلہ میں قیام کرو اور قریش کے
حالات کا پتہ لگا کر ہمیں اطلاع دو۔اتفاق ایسا ہوا کہ اس دوران میں قریش کا ایک چھوٹا سا قافلہ جو شام سے تجارت
کا مال لے کر واپس آرہا تھا وہاں سے گزرا۔حضرت عبد اللہ بن جحش نے ذاتی اجتہاد سے کام لے کر ان پر حملہ کر دیا
جس کے نتیجہ میں کفار میں سے ایک شخص عمرو بن الحضرمی مارا گیا اور دو گر فتار ہوئے اور مال غنیمت پر بھی مسلمانوں
نے قبضہ کر لیا۔جب انہوں نے مدینہ میں واپس آکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو آپ بہت
ناراض ہوئے اور فرمایا کہ میں نے تمہیں لڑائی کی اجازت نہیں دی تھی اور مال غنیمت کو بھی قبول کرنے سے آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے انکار کر دیا۔ابن جریر نے حضرت ابن عباس کی روایت سے لکھا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن جحش اور ان کے ساتھیوں
سے یہ غلطی ہوئی کہ انہوں نے یہ خیال کر لیا کہ ابھی رجب شروع نہیں ہوا حالانکہ رجب کا مہینہ شروع ہو چکا تھا۔وہ خیال کرتے رہے کہ ابھی تیں جمادی الثانی ہے۔رجب کا آغاز نہیں ہوا۔بہر حال عمرو بن الحضرمی کا مسلمانوں
کے ہاتھوں مارا جانا تھا کہ مشرکین نے اس بات پر شور مچانا شروع کر دیا کہ اب مسلمانوں کو ان مقدس مہینوں کی
حرمت کا بھی پاس نہیں رہا جن میں ہر قسم کی جنگ بند رہتی تھی۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس آیت
میں اسی اعتراض کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ بیشک ان مہینوں میں لڑائی کرنا سخت ناپسندیدہ امر ہے اور اللہ تعالیٰ کے
نزدیک گناہ ہے۔لیکن اس سے بھی زیادہ ناپسندیدہ بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستے سے لوگوں کو روکا جائے اور
خدا تعالیٰ کی توحید کا انکار کیا جائے اور مسجد حرام کی حرمت کو باطل کیا جائے اور اس کے باشندوں کو بغیر کسی جرم کے
محض اس لئے کہ وہ خدائے واحد پر ایمان لائے تھے اپنے گھروں سے نکال دیا جائے۔تمہیں ایک بات کا خیال تو آگیا
مگر تم نے یہ نہ سوچا کہ تم خود کتنے بڑے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہو اور خدا اور اس کے رسول کا انکار کر کے اور مسجد
حرام کی حرمت کو باطل کر کے اس کے رہنے والوں کو وہاں سے نکال کر کتنے نا پسندیدہ افعال کے مر تکب ہوئے ہو۔جب تم خود ان فتیح حرکات کے مرتکب ہو چکے ہو تو تم مسلمانوں کو کس منہ سے اعتراض کرتے ہو۔ان سے تو صرف
نادانستہ طور پر ایک غلطی ہوئی ہے۔مگر تم تو جانتے بوجھتے ہوئے یہ سب کچھ کر رہے ہو۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 474-475 زير آيت يَسْئَلُونَكَ عن الشهر الحرام۔۔۔الخ البقرة218)
خطبات مسرور جلد 16
212
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
بخاری کی ایک حدیث کی شرح کرتے ہوئے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے سریہ
عبد اللہ بن جحش کے مثبت نتائج کا ذکر کرتے ہوئے اس کی وضاحت میں لکھا کہ " واقعات بتاتے ہیں کہ اس وفد کو
جس غرض کے لئے روانہ کیا گیا تھا اس میں ان کو پوری کامیابی ہوئی اور انہوں نے قیدیوں کے ذریعہ سے قریش مکہ
کے منصوبہ اور ان کی نقل و حرکت سے متعلق یقینی اطلاعات حاصل کیں۔حضرمی کے قافلے کا واقعہ ایک ضمنی اور
اتفاقی حادثہ تھا اور بعض مورخین نے جو اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ اس مہم کے بعض افراد کو مہاجرین کے غصب
شدہ اموال کی تلافی کا خیال پید ا ہوا تھا، یہ رائے صحیح نہیں۔بلکہ اس مہم کا اصل مقصد صرف یہ تھا کہ حضرمی والے
قافلے کے ذریعہ ابوسفیان بن حرب کی قیادت میں جانے والے قافلے کی غرض و غایت اور قریش مکہ کے منصوبہ
جنگ کے بارہ میں یقینی معلومات حاصل ہو جائیں اور یہی کام بصیغہ راز ان کے سپر د کیا گیا تھا۔اس لئے انہوں نے اس
مختصر قافلے کو اپنے قبضہ میں لانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔یہ خیال بہت دُور کا ہے کہ وہ بھیجے تو گئے تھے
قریش مکہ کی جنگی تیاریوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے لیکن انہوں نے قافلے کے ٹوٹنے پر قناعت کر
کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس ہونے کو کافی سمجھ لیا۔حضرت عبد اللہ بن جحش " بڑے پایہ کے صحابی تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد
بھائی۔آپ نے ایک قابل اعتماد راز دار کو اس مہم کے لئے منتخب فرمایا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش مکہ
کی جنگی تیاریوں کے متعلق علم ہو گیا تو آپ نے بھی تیاری شروع کر دی اور اس تیاری میں پوری راز داری سے کام لیا۔"
(صحیح البخاری ترجمه و شرح حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب جلد 8 صفحہ 15 کتاب المغازی باب قصہ غزوة بدر مطبوعہ ضیاء
الاسلام پر لیس ربوہ )
وہ لکھتے ہیں کہ بیشک مغازی میں ایسی روایتیں آتی ہیں یعنی جو جنگوں کی روایات ہیں ان میں یہ آتی ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جحش اور آپ کے ساتھیوں پر ناراضگی کا اظہار فرمایا۔لیکن یہ
ناراضگی اس لحاظ سے بجا تھی کہ ان کی مہم سے متعلق ایسی صورت پیدا ہو گئی تھی جو فتنہ کا موجب بن سکتی تھی۔مگر
بسا اوقات بعض امور جو بظاہر غلطیاں معلوم ہوتے ہیں منشائے الہی کے تحت صادر ہوتی ہیں اور بعض معمولی واقعات
عظیم الشان
نتائج پر منتج ہو جاتے ہیں۔پس عین ممکن تھا کہ حضرت عبد اللہ بن جحش کی مہم نہ بھیجی جاتی اور ان سے جو
کچھ ہوا وہ نہ ہوتا اور ابوسفیان کی سرکردگی میں شام سے آنے والا قافلہ مکہ میں بلا خطر پہنچ جاتا تو قریش اس قافلے
سے فائدہ اٹھا کر بہت بڑی تیاری کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ آور ہوتے جس کا مقابلہ کرنا قلیل التعداد بے سروسامان
صحابہ کے لئے ناگوار صورت رکھتا۔لیکن حضرت عبد اللہ بن جحش کے واقعہ سے مغرور سر داران قریش آگ بگولہ ہو
گئے اور اس طیش اور غرور میں جلدی سے وہ ایک ہزار کے لگ بھگ مسلح افواج کے ساتھ اس زعم میں مقام بدر پر
پہنچ گئے کہ وہ اپنے قافلے کو بچائیں اور وہ نہیں جانتے تھے کہ وہیں ان کی موت مقدر ہے۔اور دوسری طرف اس
بات کا بھی امکان تھا کہ اگر صحابہ کرام کو یہ معلوم ہوتا کہ ایک مسلح فوج کے مقابلہ کے لئے انہیں لے جایا جارہا ہے
خطبات مسرور جلد 16
213
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
تو ان میں سے بعض تر ڈو میں پڑ جاتے۔پس راز داری نے وہ کام کیا جو جنگ میں ایسے مورچے کام دیتے ہیں جنہیں
آجکل جنگی اصطلاح میں آوٹ کہا جاتا ہے یاcamouflage بھی کہا جاتا ہے۔(ماخوذ از صحیح البخاری ترجمه و شرح حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب جلد 8 صفحہ 17 کتاب المغازی باب قصہ غزوة بدر مطبوعه
ضیاء الاسلام پر میں ربوہ )
تاریخ میں لکھا ہے خدا اور رسول کی محبت نے ان کو تمام دنیا سے بے نیاز کر دیا تھا۔انہیں اگر کوئی
تمنا تھی تو صرف یہ کہ جان عزیز کسی طرح راہ خدا میں نثار ہو جائے۔چنانچہ ان کی یہ آرزو پوری ہوئی اور الْمُجَدَّعُ
في الله۔( خدا کی راہ میں کان کٹا ہوا) ان کے نام کا امتیازی نشان ہو گیا۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 90 عبد الله بن جحش مطبوعه دار الفكر بيروت 2003ء)
حضرت عبد اللہ بن جحش کے بارے میں مزید تفصیل کہ آپ کی دعا کس طرح قبول ہوتی تھی۔آپ کی
شہادت سے قبل کی دعا کی قبولیت کا ایک واقعہ مشہور ہے۔اسحاق بن سعد بن ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے
ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جحش نے میرے والد یعنی سعد سے غزوہ اُحد کے دن کہا کہ آؤ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں چنانچہ
دونوں ایک جانب ہو گئے۔پہلے حضرت سعد نے دعا کی کہ اے اللہ جس وقت میں کل دشمنوں سے ملوں تو میر امقابلہ
ایسے شخص سے ہو جو حملہ کرنے میں سخت ہو اور اس کا رعب غالب ہو۔پس میں اس سے لڑوں اور اس کو تیری راہ میں
قتل کر دوں اور اس کے ہتھیاروں کو لے لوں۔اس پر عبد اللہ بن جحش نے آمین کہی۔اس کے بعد حضرت عبد اللہ بن
جحش نے یہ دعا کی کہ اے اللہ ! کل میرے سامنے ایسا شخص آئے جو حملہ کرنے میں سخت ہو اور اس کار عب غالب ہو
اس سے میں تیری خاطر قتال کروں اور وہ مجھ سے قتال کرے۔وہ غالب آکر مجھے قتل کر دے اور مجھ کو پکڑ کر میری
ناک کان کاٹ ڈالے۔پس جس وقت میں تیرے حضور حاضر ہوں تو تُو مجھ سے پوچھے کہ اے عبد اللہ ! کس کی راہ میں
تیری ناک اور تیرے دونوں کان کاٹے گئے۔میں عرض کروں کہ تیری اور تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ
میں۔جواب میں تو یہ کہے کہ تو نے سچ کہا۔حضرت سعد کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جحش کی دعا میری دعا سے بہتر
تھی۔اس لئے کہ اخیر دن میں میں نے ان کی ناک اور دونوں کانوں کو دیکھا کہ ایک دھاگے میں معلق تھے۔(اسدالغابه جلد 3 صفحه 90 عبد الله بن جحش مطبوعه دار الفکر بيروت 2003ء)
یعنی کٹے ہوئے تھے اور انہیں پر دیا ہوا تھا۔یہ ظالمانہ فعل ہے جو وہ کافر کرتے تھے اور یہی آجکل بھی
بعض دفعه بعض شدت پسند مسلمان اسلام کے نام پر کر رہے ہیں۔حضرت مطلب بن عبد اللہ بن حنطب کی روایت ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس روز اُحد کی
جانب روانہ ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے راستہ میں مدینہ کے قریب ایک جگہ شیخین کے پاس رات قیام
کیا جہاں حضرت اُم سلمہ ایک بھنی ہوئی دستی لائیں جس میں سے آنحضور نے نوش فرمایا۔اسی طرح نبیز لائیں اور
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبیذ بھی پی۔میراخیال ہے کہ یہ ایک طرح ہریرہ ٹائپ کی کوئی چیز تھی۔پھر ایک شخص
نے وہ نبیذ والا پیالہ لے لیا اور اس میں سے کچھ پیا۔پھر وہ پیالہ حضرت عبد اللہ بن جحش نے لے لیا اور اس کو ختم کر
دیا۔ایک آدمی نے حضرت عبد اللہ بن جحش سے کہا کہ کچھ مجھے بھی دے دو۔تمہیں معلوم ہے کہ کل صبح تم کہاں جاؤ
خطبات مسرور جلد 16
214
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
گے ؟ تو حضرت عبد اللہ بن جحش نے کہا کہ ہاں مجھے معلوم ہے۔مجھے اللہ تعالیٰ سے اس حالت میں ملنا کہ میں سیر اب
ہوں۔(یعنی اچھی طرح کھایا پیا ہو ، ) اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اس سے پیاسا ہونے کی حالت میں ملوں۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 50 و من حلفاء بني عبد شمس الخ مطبوعه دار احياء التراث العربي
بيروت 1996ء)
صحابہ کا بھی اللہ تعالیٰ سے پیار کا یہ عجیب انداز ہے اور اس کے لئے ان کے تیاری کے بھی عجیب رنگ ہیں۔حضرت عبد اللہ بن جحش اور حضرت حمزہ بن عبد المطلب کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا تھا۔حضرت حمزہ
حضرت عبد اللہ بن جحش کے ماموں تھے اور شہادت کے وقت آپ کی عمر چالیس سال سے کچھ زائد تھی۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے ترکہ کے ولی بنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بیٹے کو خیبر میں مال خرید کر دیا۔(اسدالغابه في معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 90 عبد الله بن جحش مطبوعه دار الفكر بيروت 2003ء)
حضرت عبد اللہ بن جحش کو صائب الرائے ہونے کی فضیلت بھی حاصل تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے بدر کے متعلق جن صحابہ سے مشورہ مانگا ان میں آپ بھی شامل تھے۔(الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب جلد 3 صفحه 16 عبد الله بن جحش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ اُحد سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی واپسی پر
حضرت عبد اللہ بن جحش کی ہمشیرہ کا ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں جو تاریخ میں اس طرح آیا ہے یا آپ نے اپنے الفاظ
میں اس طرح بیان کیا کہ اس جنگ میں یعنی اُحد کی جنگ میں ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس
طرح بلند حوصلگی اور اپنے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ پیش کیا اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور دلجوئی کی۔اس جنگ کے
حالات سے پتا چلتا ہے کہ آپ اخلاق کے کتنے بلند ترین مقام پے کھڑے تھے اور اس جنگ میں صحابہ کی عدیم المثال
قربانیوں کا بھی پتہ چلتا ہے۔لکھتے ہیں کہ میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب آپ جنگ ختم ہونے پر مدینہ واپس
تشریف لا رہے تھے۔مدینہ کی عورتیں جو آپ کی شہادت کی خبر سن کر بیقرار تھیں۔اب وہ آپ کی آمد کی خبر سن کر
آپ کے استقبال کے لئے مدینہ سے باہر کچھ فاصلہ پر پہنچ گئی تھیں۔ان میں آپ کی ایک سالی حمنہ بنت جحش بھی
تھیں۔ان کے تین نہایت قریبی رشتہ دار جنگ میں شہید ہو گئے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب
انہیں دیکھا تو فرمایا کہ اپنے مُردہ کا افسوس کرو۔یہ عربی زبان کا ایک محاورہ ہے جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ میں
تمہیں خبر دیتا ہوں کہ تمہارا عزیز مارا گیا ہے۔حمنہ بنت جحش نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کس
مُردہ کا افسوس کروں۔آپ نے فرمایا تمہارا ماموں حمزہ شہید ہو گیا ہے۔یہ سن کر حضرت حمنہ نے إِنَّا لِلَّهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ پڑھا اور پھر کہا اللہ تعالیٰ ان کے مدارج بلند کرے وہ
کیسی اچھی موت مرے ہیں۔اس کے بعد آپ نے فرمایا اچھا اپنے ایک اور مرنے والے کا افسوس کر لو۔حمنہ نے
عرض کیا یا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس کا؟ آپ نے فرمایا تمہارا بھائی عبد اللہ بن جحش بھی شہید ہو گیا ہے۔حمنہ
نے پھر إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ پڑھا اور کہا الحمد للہ وہ تو بڑی اچھی موت مرے ہیں۔آپ نے پھر فرمایا حمنہ ! اپنے
ایک اور مردے کا بھی افسوس کرو۔اس نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس کا؟ آپ نے فرمایا تیر اخاوند
خطبات مسرور جلد 16
215
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
بھی شہید ہو گیا۔یہ سن کر حمنہ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے اور اس نے کہا ہائے افسوس۔یہ دیکھ کر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھو عورت کو اپنے خاوند کے ساتھ کتنا گہرا تعلق ہوتا ہے۔جب میں نے حمنہ کو اس
کے ماموں کے شہید ہونے کی خبر دی تو اس نے پڑھا اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔جب میں نے اسے اس کے بھائی کے
شہید ہونے کی خبر دی تو اس نے پھر بھی اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ہی پڑھا۔لیکن جب میں نے اس کے خاوند کے
شہید ہونے کی خبر دی تو اس نے ایک آہ بھر کر کہا کہ ہائے افسوس اور وہ اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکی اور گھبراگئی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت کو ایسے وقت میں اپنے عزیز ترین رشتہ دار اور خونی رشتہ دار بھول جاتے
ہیں لیکن اسے محبت کرنے والا خاوند یاد رہتا ہے۔اس کے بعد آپ نے حمنہ سے پوچھا تم نے اپنے خاوند کی وفات کی
خبر سن کر ہائے افسوس کیوں کہا تھا؟ حمنہ نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے اس کے بیٹے یاد آگئے تھے کہ ان کی کون
رکھوالی کرے گا۔یہاں خاوند کی محبت اپنی جگہ۔ایک محبت کرنے والا خاوند ہو تو بیوی یاد رکھتی ہے۔لیکن اس کے
بچوں کی فکر تھی۔اس کا اظہار انہوں نے کیا۔اور اس میں آجکل کے مردوں کے لئے بھی اور عورتوں کے لئے
بھی سبق ہے کہ محبت کرنے والے خاوند بنیں اور بچوں کی فکر کرنے والی مائیں بہنیں۔اور محبت کرنے والے
خاوند بننے کے لئے بیوی اور بچوں کے حق ادا کر نے بھی ضروری ہیں جس کی آجکل بڑی شکایتیں ملتی ہیں کہ حق ادا نہیں
ہو رہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیسا خوبصورت ارشاد فرمایا۔آپ نے حمنہ کو فرمایا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا
کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کی تمہارے خاوند سے بہتر خبر گیری کرنے والا کوئی شخص پیدا کرے۔یعنی بچوں کی خبر گیری
کرنے والا کوئی بہتر شخص پیدا ہو جائے۔چنانچہ اسی دعا کا نتیجہ تھا کہ حمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شادی حضرت طلحہ کے
ساتھ ہوئی اور ان کے ہاں محمد بن طلحہ پیدا ہوئے۔مگر تاریخوں میں ذکر آتا ہے کہ حضرت طلحہ اپنے بیٹے محمد کے ساتھ
اتنی محبت اور شفقت نہیں کرتے تھے جتنی کہ حمنہ کے پہلے بچوں کے ساتھ اور لوگ یہ کہتے تھے کہ کسی کے بچوں کو
اتنی محبت سے پالنے والا طلحہ سے بڑھ کر اور کوئی نہیں۔اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا نتیجہ تھا۔(ماخوذ از مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں ، انوار العلوم جلد 19 صفحہ 56-57)
پھر دوسر اذ کر حضرت کعب بن زید کا ہے جو صحابی ہیں۔آپ کا نام کعب بن زید بن قیس بن مالک ہے
قبیلہ بنو نجار سے آپ کا تعلق تھا۔حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں حاضر ہوئے اور غزوہ خندق میں
شہید ہوئے۔کہا جاتا ہے کہ آپ کو اُمیہ بن ربیعہ بن صخر کا تیر لگا تھا۔آپ بئر معونہ کے اصحاب میں سے ہیں جہاں
ان کے سب ساتھی شہید ہو گئے تھے۔صرف آپ ہی زندہ بچے تھے۔الاستيعاب جلد 3 صفحه 376 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
بئر معونہ جو ہے وہ جگہ وہ ہے جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ایک قبیلے کے کہنے پر اپنے ستر
صحابہ کو بھیجا جن میں سے بہت سارے حافظ قرآن اور قاری تھے اور ان لوگوں نے دھو کہ سے ان سب کو شہید کر دیا
سوائے حضرت کعب کے اور آپ بھی بئر معونہ کے واقعہ میں اس لئے زندہ بچے کہ آپ اس وقت پہاڑی پر چڑھ گئے
تھے اور بعض روایات کے مطابق کفار نے حملہ کر کے آپ کو بھی بڑا شدید زخمی کر دیا تھا اور کافر آپ کو مردہ سمجھ کر
خطبات مسرور جلد 16
216
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
چھوڑ گئے تھے۔لیکن اس وقت آپ میں جان تھی اور اس کے بعد پھر کچھ دنوں میں وہ مدینہ پہنچے اور پھر ان کو زندگی
بہر حال مل گئی اور ٹھیک ہو گئے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 518 تا519)
تیسر ا ذکر حضرت صالح شقر ان کا ہے۔ان کا نام صالح تھا اور لقب شقر ان تھا اور اسی سے آپ معروف
تھے۔حضرت صالح شقران حضرت عبد الرحمن بن عوف کے حبشی نژاد غلام تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان کو اپنی خدمت گزاری کے لئے پسند فرمایا اور حضرت عبدالرحمن کو قیمت دے کر ان سے خرید لیا اور بعض
روایات کے مطابق حضرت عبد الرحمن بن عوف نے ان کو بلا معاوضہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نذر کیا تھا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 392 شقران مطبوعه دار الفکر بيروت 2003ء)
حضرت صالح شقران غزوہ بدر میں شریک تھے۔چونکہ اس وقت مملوک تھے آزاد نہیں تھے اس لئے نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا حصہ مقرر نہ فرمایا تھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صالح شقران کو
قیدیوں کا نگران مقرر فرمایا۔حضرت صالح شقران جن لوگوں کے قیدیوں کی نگرانی کرتے تھے وہ بدلہ میں خود
معاوضہ دیتے تھے۔چنانچہ ان کو مال غنیمت سے زیادہ مال حاصل ہو ا۔(سیرت ابن کثیر باب ذکر عبيدة۔۔۔صفحه 750 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
مال غنیمت میں تو حصہ نہیں ملا لیکن اس نگرانی کی وجہ سے مال غنیمت سے زیادہ مال ان کو ملا۔غزوہ بدر
کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد فرما دیا تھا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 392 شقران مطبوعه دار الفكر بيروت 2003ء)
حضرت جعفر بن محمد صادق کہتے ہیں کہ حضرت شقران اہل صفہ میں سے تھے۔(حلية الاولياء جلد اوّل صفحه 348 ذكر اهل الصفة مطبوعه مكتبة الايمان المنصورہ 2007ء)
ان لوگوں میں سے تھے جو ہر وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے در پر بیٹھے رہتے تھے۔حضرت شقران
کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل اور تدفین میں بھی شامل تھے۔(الاصابه جلد 3 صفحه 284 شقران مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)
حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی قمیص میں ہی غسل دیا گیا اور آپ کی قبر میں
حضرت علی، حضرت فضل بن عباس، حضرت قشم بن عباس اور حضرت شقران اور حضرت اوس بن خولی داخل ہوئے۔(السنن الكبرى للبيهقى جلد 4 صفحه 84 حديث 7143 جماع ابواب التكبير على الجنائز۔۔۔الخ مكتبه
الرشد رياض 2004ء ) ( الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 2014 مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت شقر ان اس بارے میں یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی قسم ! میں نے ہی قبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
نیچے مخملی چادر بچھائی تھی۔(سنن الترمذی کتاب الجنائز باب ما جاء في الثوب الواحد الخ حديث 1047)
صحیح مسلم کی روایت کے مطابق وہ سرخ رنگ کی مخملی چادر تھی۔(صحيح مسلم كتاب الجنائز باب جعل القطيفة في القبر حديث 2241)
یہ وہ چادر تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کو استعمال فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ حضرت شقران
خطبات مسرور جلد 16
217
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
بیان کرتے تھے کہ میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی دوسرا اس کو اوڑھے
کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس چادر کو اوڑھتے اور بچھایا بھی کرتے تھے۔(المنهاج بشرح صحیح مسلم از امام نووی صفحه 749 كتاب الجنائز باب جعل القطيفة في القبر حديث
967 مطبوعه دار ابن حزم 2002ء)
غزوہ مریسیع کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت شقران کو قیدیوں اور اہل مریسیع کے
کیمپوں سے جو مال و متاع اور اسلحہ اور جانور وغیرہ ملے تھے ان پر نگران مقرر فرمایا تھا۔امتاع الاسماع جلد 6 صفحه 316 فصل فی ذکر موالی رسول الله الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1999ء)
اس لحاظ سے بڑے قابل اعتماد، قابل اعتبار تھے۔نگرانی کیا کرتے تھے۔ان کے بارے میں ذکر ملتا ہے کہ
حضرت عمر نے حضرت شقر ان کے صاحبزادے عبد الرحمن بن شقران کو حضرت ابوموسیٰ اشعری کی طرف روانہ کیا
اور لکھا کہ میں تمہاری طرف ایک صالح آدمی عبد الرحمن بن صالح شقران کو بھیج رہا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ان کے والد کے مقام کا لحاظ رکھتے ہوئے اس سے
سلوک کرنا۔(الاصابه جلد 5 صفحه 31 عبد الرحمن بن شقران مطبوعه دارالکتب العلميه بيروت 2005ء)
یہ وہ مقام تھا جو اسلام نے غلاموں کو بھی دیا کہ نہ صرف غلامی سے آزاد کیا بلکہ ان کی اولادیں بھی
قابل احترام ٹھہریں۔ایک روایت ہے کہ حضرت شقران نے مدینہ میں رہائش اختیار کی تھی اور آپ کا ایک گھر
بصرہ میں بھی تھا۔حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں آپ کی وفات ہوئی۔(الاصابه جلد 3 صفحه 285 شقران مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2005ء) (امتاع الاسماع جلد 6
صفحه 316 فصل في ذكر موالی رسول الله الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1999ء)
اگلا ذکر ہے حضرت مالک بن دخشم کا۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج کے خاندان بنو غنم بن عوف سے تھا۔آپ
کی ایک بیٹی تھیں جن کا نام فریعہ تھا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 282 مالك بن الدخشم مطبوعه دار إحياء التراث العربي بيروت 1996ء)
علماء اس بارے میں اختلاف کرتے ہیں کہ آیا حضرت مالک بن دخشم بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے یا
نہیں۔ابن اسحاق اور موسی بن عقبہ کے نزدیک آپ بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے۔بہر حال یہ علماء کی بحث
چلتی ہی رہتی ہے۔حضرت مالک بن دخشم غزوہ بدر، احد، خندق اور اس کے بعد کے تمام غزوات میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمرکاب رہے۔الاستيعاب جلد 3 صفحه 405 406 مالك ـ بن الدخشم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
سہیل بن عمرو قریش کے بڑے اور باعزت سرداروں میں سے ایک تھے۔وہ جنگ بدر میں مشرکین کی
طرف سے شامل ہوئے اور ان کو حضرت مالک بن د ختم نے قیدی بنایا۔روایت میں آتا ہے کہ عامر بن سعد اپنے والد حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایت کرتے ہیں کہ میں
نے غزوہ بدر کے دن سہیل بن عمرو کو تیر مارا جس سے ان کی رگ کٹ گئی تھی۔میں بہتے ہوئے خون کے دھبوں
خطبات مسرور جلد 16
218
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
کے پیچھے چلتا گیا۔میں نے دیکھا کہ حضرت مالک بن دخشم نے اس کو پیشانی کے بالوں سے پکڑا ہوا تھا۔میں نے کہا یہ
میر اقیدی ہے۔میں نے اسے تیر مارا تھا۔لیکن حضرت مالک نے کہا کہ یہ میر اقیدی ہے میں نے اسے پکڑا ہے۔پھر وہ
دونوں سہیل کولے کر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے سہیل کو
ان دونوں سے لے لیا اور روحاء کے مقام پر سہیل حضرت مالک بن دخشم کے ہاتھ سے نکل گیا۔حضرت مالک نے
لوگوں میں بلند آواز سے صدا لگائی اور اس کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
موقع پر فرمایا کہ جس کو بھی وہ ملے اسے قتل کر دیا جائے۔جنگ کے لئے آئے تھے۔مسلمانوں سے لڑائی کی تھی۔قیدی بنے تو وہاں سے نکل گئے۔دوبارہ خطرہ پید ا ہو سکتا تھا کہ بہر حال وہ جنگی قیدی تھا۔اس کے لئے حکم ہوا۔لیکن
اس کی زندگی بچنی تھی۔سہیل بن عمرو بجائے کسی اور کو ملتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی ملا۔لیکن جب ملا تو نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قتل نہیں کیا۔اگر کسی اور صحابی کے ہاتھ چڑھ جاتا تو وہ قتل کر دیتے۔لیکن چونکہ وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملا اس لئے آپ نے قتل نہیں کیا۔یہ اُسوہ ہے اور آپ کا یہ اُسوہ ان ظالموں کو جواب ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پہ یہ الزام
لگاتے ہیں کہ آپ نے ظلم کیا اور قتل وغارت کی کہ قتل کا جو سزاوار تھا جس کے لئے فیصلہ بھی ہو چکا تھا وہ بھی جب
آپ کو نظر آیا تو آپ نے اسے قتل نہیں کیا۔ایک روایت کے مطابق سہیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیکر کے
درختوں کے جھنڈ میں ملا تھا۔جس پر آپ نے حکم دیا کہ اس کو پکڑ لو۔اس کے ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ باندھ
دیئے گئے۔یعنی قید کر لیا گیا۔( تاريخ دمشق لابن عساكر جلد 12 جزء 24 صفحه 333 سهيل بن عمرو بن عبد شمس۔مطبوعه دار احیاء
التراث العربي بيروت)
صحیح بخاری میں یہ روایت ہے کہ حضرت عتبان بن مالک جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان
انصاری صحابہ میں سے تھے جو بدر میں شریک ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا یارسول
اللہ ! میری بینائی کمزور ہو گئی ہے۔میں اپنی قوم کو نماز پڑھاتا ہوں۔جب بارشیں ہوتی ہیں تو اس نالے میں جو میرے
اور ان کے درمیان ہے سیلاب آ جاتا ہے اور میں ان کی مسجد میں آکر انہیں نماز نہیں پڑھا سکتا۔یارسول اللہ میری
خواہش ہے کہ آپ میرے پاس آئیں اور میرے گھر میں نماز پڑھیں اور میں اسے مسجد بنالوں۔رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ انشاء اللہ میں آؤں گا۔وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی اللہ
تعالیٰ عنہ ایک دن صبح جس وقت دن چڑھا تو میرے ہاں آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت مانگی۔میں
نے آپ کو اجازت دی۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو بیٹھے نہیں بلکہ فرمایا کہ تم اپنے گھر میں
کہاں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں۔وہ کہتے ہیں میں نے گھر کے ایک کونے کی طرف اشارہ کر کے آپ کو بتایا کہ
یہاں میں چاہتا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے وہاں کھڑے ہو گئے۔وہاں نماز پڑھی اور اللہ اکبر کہا
اور ہم بھی کھڑے ہو گئے اور صف باندھ لی۔آپ نے دور کعت نماز پڑھی۔پھر سلام پھیرا۔راوی کہتے ہیں ہم نے
خطبات مسرور جلد 16
219
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
آپ
کو عزیزہ گوشت اور آئے یا روٹی سے تیار کردہ جو کھانا ہوتا ہے۔وہ پیش کرنے کے لئے روک لیا جو ہم نے آپ
کے لئے تیار کیا ہوا تھا۔راوی کہتے ہیں کہ گھر میں محلے کے کچھ اور آدمی ادھر اُدھر سے آگئے۔جب وہ اکٹھے ہو گئے تو
ان میں سے کسی کہنے والے نے کہا کہ مالک بن دُختم کہاں ہے ؟ تو ان میں سے کسی نے کہا کہ وہ تو منافق ہے۔اللہ اور
اس کے رسول سے محبت نہیں رکھتا۔شاید نہ آنے کی وجہ سے کہا۔اس علاقے میں رہتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا یہ مت کہو کیا تم اسے نہیں دیکھتے کہ اس نے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا ہے۔اور اس سے وہ اللہ کی
رضامندی ہی چاہتا ہے۔اس کہنے والے نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔پھر اس نے کہا کہ ہم تو اس کی
توجہ اور اس کی خیر خواہی منافقین کے لئے ہی دیکھتے ہیں۔شاید دل کی نرمی کی وجہ سے وہ چاہتے ہوں گے کہ منافقین
کو بھی تبلیغ کریں اور ان کو اسلام کے قریب لائیں۔اس لئے ہمدردی بھی رکھتے ہوں گے اور اس کی وجہ سے صحابہ
میں غلط فہمی پیدا ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے یقینا اس شخص پر آگ حرام کر دی ہے
جس نے لا اله إلا الله کا اقرار کیا بشر طیکہ وہ اس اقرار سے اللہ کی رضامندی چاہتا ہو۔(صحیح بخاری کتاب الصلاة باب المساجد في البيوت حدیث 425)
تو یہ جواب ہے ان نام نہاد علماء کو بھی جو کفر کے فتوے لگانے والے ہیں اور خاص طور پر احمد یوں پر
اس حوالے سے ظلم کرنے والے ہیں۔یہ نام نہاد علماء کے اپنے فتووں نے ہی مسلمان ملکوں کے امن و سکون کو برباد
کیا ہوا ہے۔پاکستان میں آجکل لبیک یار سول اللہ تنظیم چلی ہوئی ہے۔وہ نعرے تو لگاتے ہیں۔لبیک یار سول اللہ
لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے کہ جو لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہتا ہے اس کو بھی تم یہ نہ کہو کہ مسلمان نہیں
ہے۔اگر وہ اللہ کی رضا چاہتے ہوئے یہ بات کر رہا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس پر آگ حرام کر دی ہے۔اور یہ کہتے ہیں
نہیں تم لوگ اللہ کی رضا چاہتے ہوئے نہیں کہتے۔دلوں کا حال یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ جاننے والے
ہیں۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے قوم کو بچا کے رکھے۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت عتبان بن مالک نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ
حضرت مالک بن دخشم منافق ہیں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا وہ لا الهَ إِلَّا الله کی شہادت
نہیں دیتا۔عتبان نے جواب دیا کیوں نہیں مگر اس کی گواہی کوئی نہیں ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا وہ
نماز نہیں پڑھتا؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ولا صلوۃ لہ لیکن اس کی نماز کوئی نماز نہیں ہے۔(شاید ان لوگوں میں
سے بھی بعض لوگوں میں آجکل کے بعض مولویوں کی طرح یہ سختی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی وہ
لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی طرف سے کسی قسم کی رائے قائم کرنے سے منع فرمایا ہے۔(اسد الغابه جلد 4 صفحه 230 مالك بن الدخشم مطبوعه دار الفكر بيروت 2003ء)
دلوں کا حال صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تو اللہ تعالیٰ نے منع فرما دیا لیکن ان علماء
اورخاص طور پر پاکستانی علماءکے بقول ان کے پاس یہ سند ہے، لائسنس ہے کہ اللہ تعالی کے نام پر جو چاہیں ظلم کرتے رہیں۔حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حضرت مالک بن دخشم کو
خطبات مسرور جلد 16
220
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 مئی 2018
برابھلا کہا گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یالا تَسُبُّواَصْحَابِی۔کہ تم میرے ساتھیوں کو برابھلا مت کہو۔(الاستيعاب جلد 3 صفحه 406 مالك بن الدخشم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک سے واپسی پر مدینہ سے تھوڑے فاصلے پر ایک جگہ ذی اوان
میں قیام فرمایا تو آپ کو مسجد ضرار کے بارے میں وحی نازل ہوئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مالک بن د ختم
اور حضرت معن بن عدی کو بلا بھیجا اور مسجد ضرار کی طرف جانے کا ارشاد فرمایا۔حضرت مالک بن دُختم اور حضرت
معن بن عدی تیزی سے قبیلہ بنو سالم پہنچے جو کہ حضرت مالک بن دخشم کا قبیلہ تھا۔حضرت مالک بن دخشم نے
حضرت معن سے کہا کہ مجھے کچھ مہلت دو یہاں تک کہ میں گھر سے آگ لے آؤں۔چنانچہ وہ گھر سے کھجور کی سوکھی
ٹہنی کو آگ لگا کر لے آئے۔پھر وہ دونوں مسجد ضرار گئے اور ایک روایت کے مطابق مغرب اور عشاء کے درمیان
وہاں پہنچے اور وہاں جا کر اس کو آگ لگا دی اور اس کو زمین بوس کر دیا۔( شرح زرقاني على مواهب اللدنيه جلد 4 صفحه 97-98 باب غزوہ تبوك مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
تو کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہم صحابہ پر بدظنی نہیں کر سکتے۔جن کے بارے میں بعض لوگوں کا یہ تاثر
تھا کہ شاید یہ غلط راستہ پر چلے ہوئے ہیں یہاں تک کہ انہیں منافق بھی کہہ دیا لیکن بعد میں وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے
منافقین کے مرکز کی تباہی کرنے والے بنے اور اس کو ختم کرنے والے بنے۔اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے اور ہمیں بھی اپنے جائزے لینے کی توفیق عطا فرمائے
کہ کیا اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں اور کس حد تک ہم ان کو پورا کرنے والے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 01 جون 2018ء تا 07 جون 2018ء جلد 25 شماره 22 صفحہ 05 تا 09)