روزے کی حقیقت: تقویٰ پیدا کرنا

خطبات مسرور جلد 16
221
20
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018ء بمطابق 18 ہجرت 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصَّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
(البقرة:184)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے
لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔رمضان کی اہمیت اور برکات :
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں ایک اور رمضان کے مہینہ سے گزرنے کی توفیق مل رہی ہے جو کل سے
شروع ہو چکا ہے۔اس مہینہ میں مسلمانوں کی بڑی تعد اد روزہ کے ساتھ مسجد میں نمازوں اور تراویح کے لئے بھی آتی
ہے۔اس طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔ہماری مساجد میں بھی ان دنوں میں عام دنوں کی نسبت زیادہ آبادی ہوتی ہے۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے آجکل تو ایم ٹی اے پر بھی کافی تلاوت کی جاتی ہے یہ یاد دلانے کے لئے کہ یہ
روزے جو فرض کئے گئے ہیں ان کا مقصد تقویٰ ہے۔پہلے مذاہب میں بھی جو روزے فرض کئے گئے تھے تو اس کا
مقصد بھی تقویٰ تھا۔آج ان مذاہب کے ماننے والوں کے پاس نہ ان کی تعلیم اصل حالت میں ہے اور نہ اس پر عمل
ہے اور نہ ہی پھر ان میں تقویٰ ہے۔لیکن اسلام ایک دائمی مذہب ہے۔تا قیامت رہنے والا مذہب ہے۔اس کی تعلیم
دائمی ہے اور قرآن کریم دنیا کے ہر کونے میں آج اپنی اصل حالت میں محفوظ ہے اور تقویٰ پر چلنے والوں کے لئے
ہدایت ہے۔ان کے لئے ایک رہنمائی ہے۔اس کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہمیشہ تقویٰ پر چلنے والے ہوں گے اور
پھر آخری زمانے میں ہماری اصلاح اور قرآن کریم کی اشاعت اور اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلانے اور راستے
دکھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور ہمیں آپ کو ماننے کی توفیق عطا
فرمائی۔پس ہم احمدیوں کی یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ روزے کی حقیقت کو سمجھیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے
کی کوشش کریں جو رمضان کا مقصد ہے۔یعنی تقویٰ پیدا کرنا اور تقویٰ میں ترقی کرنا۔اس آیت سے اگلی آیتوں میں روزوں سے متعلق احکامات کی جزئیات بھی بیان کی گئی ہیں ،
تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔قرآن کریم پڑھنے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کو ماننے اور دعاؤں کی طرف توجہ دینے کے

خطبات مسرور جلد 16
222
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
متعلق بھی بیان ہوا ہے۔لیکن ان سب کا خلاصہ اس آیت کے اس ایک لفظ میں بیان کر دیا کہ مقصد تقویٰ ہے۔پس
اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل اور اس کی عبادت کی طرف توجہ دے کر خاص طور پر کوشش کرو تا کہ
ان پر عمل ہمیشہ کے لئے تمہیں اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے میں آسانی پیدا کرنے والا بن سکے۔پس رمضان میں جب ہم تقویٰ کے حصول کے لئے کوشش کرتے ہیں یا کوشش کرنے والے ہوں گے تو
اپنی عبادتوں کی طرف توجہ ہو گی۔اگر ہم تقویٰ پر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے روزے رکھیں گے تو برائیوں سے
بچنے کی طرف توجہ پیدا ہو گی۔اللہ تعالیٰ کے احکامات تلاش کر کے ان پر عمل کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو گی۔اگر ہم
برائیوں سے نہیں بیچ رہے چاہے وہ برائیاں ہماری ذات پر اثر کرنے والی ہیں یا دوسروں کو تکلیف میں ڈالنے والی۔ان
کو چھوڑنے سے ہی روزے کا مقصد پورا ہوتا ہے۔اگر ان کو نہیں چھوڑ رہے تو روزے کا مقصد پورا نہیں ہو تا اور یہی
تقویٰ ہے۔اگر روزے رکھ کر بھی ہم میں تکبر ہے ، اپنے کاموں اور اپنی باتوں پر بے جا فخر ہے، خود پسندی کی عادت
ہے ،لوگوں سے تعریف کروانے کی خواہش ہے، اپنے ماتحتوں سے خوشامد کروانے کو ہم پسند کرتے ہیں جس نے
تعریف کر دی اس پر بڑا خوش ہو گئے ، یا اس کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ تقویٰ نہیں ہے۔روزوں میں لڑائی جھگڑا، جھوٹ فساد سے اگر ہم بچ نہیں رہے تو یہ تقویٰ نہیں ہے۔روزوں میں
عبادتوں اور دعاؤں اور نیک کاموں میں اگر وقت نہیں گزار رہے تو یہ تقویٰ نہیں ہے اور روزے کا مقصد پورا نہیں
کر رہے۔پس رمضان میں برائیوں کو چھوڑنا اور نیکیوں کو اختیار کرنا، یہی ہے جس سے روزے کا مقصد پورا ہو تا ہے۔اور جب انسان اس میں ثابت قدم رہنے کی کوشش کرے تو پھر حقیقت میں روزے کے مقصد کو پانے والا ہو و سکتا
ہے۔ورنہ اگر یہ مقصد حاصل نہیں کر رہے تو پھر بھوکا رہنا ہے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کو تمہارے بھوکا رہنے سے کوئی غرض نہیں ہے۔(صحيح البخارى كتاب الصوم باب من لم يدع قول الزور۔۔۔الخ حديث 1903)
اگر تم ان مقاصد کو حاصل نہیں کر رہے۔بعض لوگ روزے کے نام پر دھو کہ بھی دیتے ہیں اور بھوکے
بھی نہیں رہتے۔بظاہر یہ اظہار کرتے ہیں کہ ہم نے روزہ رکھا ہوا ہے لیکن روزہ نہیں ہو تا۔ایسے لوگ ہیں جن کو
اپنے کھانے پینے پر بھی ضبط نہیں ہے۔جو چند گھنٹے اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنے آپ کو کھانے پینے سے نہیں روک سکتے۔جب ایسے لوگ ہیں تو باقی معاملات میں اپنے نفس پر کس طرح ضبط کر سکتے ہیں۔کل ہی کی بات ہے یہاں مسلمانوں
کے روزے کے بارے میں اخبار میں ایک جائزہ شائع ہوا اور اس نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اکثر یہاں کے جو نوجوان
ہیں وہ روزہ صرف دکھاوے کے لئے رکھتے ہیں اور روزے کی غرض کا انہیں کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ایک عیسائی نے یا لامذ ہب نے بہر حال غیر مسلم نے ایک نوجوان کا انٹرویو لیا تو اس نوجوان نے کہا کہ ہاں
میں نے صبح سحری کھا کر اپنے گھر والوں کے ساتھ روزہ رکھا اور بڑی باقاعدگی سے ہمارے گھر میں سحری اور افطاری
کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔میری ماں چونسٹھ سال کی ہے۔شوگر کی مریض بھی ہے اور شاید بڑے اہتمام سے روزے
بھی رکھتی ہے اس کے باوجود ہمارے لئے افطاری کے لئے قسم قسم کی چیزیں تیار کرتی ہے اور اب ہم جا کے افطاری

خطبات مسرور جلد 16
223
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
کھائیں گے۔لیکن وہ نوجوان کہنے لگا کہ حقیقت یہ ہے کہ جو معاشرتی دباؤ ہے۔معاشرے کا جو دباؤ ہے یا گھر والوں کو
دکھانے کے لئے میں ظاہر تو یہ کرتا ہوں کہ میرا روزہ ہے اور میں نے آج صبح سحری بھی کھائی تھی مگر آج دوپہر کو
ابھی میں فش اینڈ چپس کھا کر آیا ہوں اور کہنے لگا کہ یہاں انگلستان میں میری طرح کے ہزاروں نوجوان ہیں جو اس
قسم کے روزے رکھتے ہیں۔تو یہ تو بعض لوگوں کے روزے کی حقیقت ہے اور پھر بعض اگر پورا دن فاقہ بھی کر لیتے ہیں تو نمازوں اور
عبادت کی طرف وہ توجہ نہیں ہوتی جو ہونی چاہئے۔ایک آدھ نماز پڑھ لی اور بس۔اللہ تعالیٰ کے اوامر اور نواہی کی
طرف کوئی توجہ نہیں۔ایسے روزے پھر اس مقصد کو پورا نہیں کر رہے جو اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔پس ہم احمدیوں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کے بعد
اپنے روزوں کے اس طرح حق ادا کرنے کی کوشش کریں جس طرح ان کا حق ادا کرنے کا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔یہ
سمجھنے کی کوشش کریں کہ تقویٰ کیا ہے اور ہم نے اسے کس طرح اختیار کرنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے مختلف مواقع پر تقویٰ کے بارے میں ہمیں بتایا کہ متقی کون ہے؟ حقیقی راحت اور لذت اصل میں تقویٰ
ہی سے پیدا ہوتی ہے نہ کہ دنیا کی لذتوں میں راحت ہے۔کس طرح ہمیں نیکیاں بجالانی چاہئیں۔انسان کو حقیقی
مومن بننے کے لئے اپنا ہر کام خدا تعالیٰ کی مرضی اور اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرنا چاہئے اور یہی ایک بات
ہے جو مومن اور کافر میں فرق ڈالتی ہے۔اور یہ بھی آپ نے ہمیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت میں انسان ترقی
کرے۔ہر روز جو آئے ، ہر آنے والا دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی معرفت میں آگے لے جانے والا ہو ، نہ کہ وہیں کھڑے
رہیں یا ان لوگوں کی طرح ہوں جو صرف معاشرتی دباؤ کی وجہ سے دکھانے کے لئے روزے رکھتے ہیں نہ کہ تقویٰ
میں بڑھنے کے لئے جیسا کہ میں نے ابھی مثال دی۔بہر حال اس وقت میں تقویٰ سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مختلف
اقتباسات پیش کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے تقویٰ پر چلنے
کی نصیحت کرتے ہوئے اپنے ایک الہام کا ذکر کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں اور یہ بھی کہ تقویٰ تمام پرانے صحف
مقدسہ کا خلاصہ ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
"کل " یعنی 22 / جون 1899 ء جلسہ کا ذکر فرما رہے ہیں کہ " بہت دفعہ خدا کی طرف سے الہام ہوا کہ تم
لوگ متقی بن جاؤ اور تقویٰ کی باریک راہوں پر چلو تو خدا تمہارے ساتھ ہو گا۔" فرمایا " اس سے میرے دل میں بڑا
درد پیدا ہوتا ہے کہ میں کیا کروں کہ ہماری جماعت سچا تقویٰ و طہارت اختیار کر لے۔" پھر فرمایا کہ " میں اتنی دعا
کرتا ہوں کہ دعا کرتے کرتے ضعف کا غلبہ ہو جاتا ہے اور بعض اوقات غشی اور ہلاکت تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔"
فرمایا جب تک کوئی جماعت خدا تعالیٰ کی نگاہ میں متقی نہ بن جائے خدا تعالیٰ کی نصرت اس کے شامل حال نہیں ہو
سکتی۔فرمایا " تقوی خلاصہ ہے تمام صحف مقدسہ اور توریت وانجیل کی تعلیمات کا۔قرآن کریم نے ایک ہی لفظ
میں خدا تعالیٰ کی عظیم الشان مرضی اور پوری رضا کا اظہار کر دیا ہے۔"یعنی تقویٰ کے لفظ میں۔فرمایا " میں اس فکر

خطبات مسرور جلد 16
224
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
میں بھی ہوں کہ اپنی جماعت میں سے سچے متقیوں ، دین کو دنیا پر مقدم کرنے والوں اور منقطعین الی اللہ کو الگ
کروں اور بعض دینی کام انہیں سپر د کروں اور پھر میں دنیا کے ہم و غم میں مبتلا رہنے والوں اور رات دن مردار دنیا ہی
کی طلب میں جان کھپانے والوں کی کچھ بھی پرواہ نہ کروں گا۔"
پس یہ درد ہے آپ کا کہ میری جماعت کا ہر فرد ایسا ہو جو تقویٰ پر چلنے والا ہو۔نہ کہ صرف دنیا کا غم ہی ہر
( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 303)
وقت اسے کھائے جائے۔پھر اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ تقویٰ پر چلنا ہی اصل میں شریعت کا خلاصہ ہے اور اگر
دعاؤں کی قبولیت چاہتے ہو تو تقویٰ پر چلو۔آپ فرماتے ہیں:
چاہئے کہ وہ تقویٰ کی راہ اختیار کریں کیونکہ تقویٰ ہی ایک ایسی چیز ہے جس کو شریعت کا خلاصہ کہہ سکتے
ہیں۔" احمدیوں کو مخاطب ہو کر فرمارہے ہیں اور اگر شریعت کو مختصر طور پر بیان کرنا چاہیں تو مغز شریعت تقویٰ ہی
ہو سکتا ہے۔تقویٰ کے مدارج اور مراتب بہت ہیں۔لیکن اگر طالب صادق ہو کر ابتدائی مراتب اور مراحل کو
استقلال اور خلوص سے طے کرے تو وہ اس راستی اور طلب صدق کی وجہ سے اعلیٰ مدارج کو پالیتا ہے۔" پس مستقل
مزاجی سے ہر نیکی چاہے وہ چھوٹی نیکی ہے یا بڑی نیکی ہے اس کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :" اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اِثْمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: 28) گویا اللہ تعالیٰ
متقیوں کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔یہ گویا اس کا وعدہ ہے اور اس کے وعدوں میں تخلف نہیں ہو تا۔" اپنا وعدہ
خلافی نہیں کرتا جیسا کہ فرمایا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَاد (الرعد : 32)۔پس جس حال میں تقویٰ کی شرط
قبولیت دعا کے لئے ایک غیر منفک شرط ہے۔ایک بنیادی شرط ہے جسے الگ نہیں کیا جا سکتا۔تقویٰ بہر حال قبولیت
دعا کے لئے ضروری ہے فرمایا " تو ایک انسان غافل اور بے راہ ہو کر اگر قبولیت دعا چاہے تو کیا وہ احمق اور نادان نہیں
ہے۔لہذا ہماری جماعت کو لازم ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ہر ایک ان میں سے تقویٰ کی راہوں پر قدم مارے تا کہ
قبولیت دعا کا سرور اور حق حاصل کرے اور زیادتی ایمان کا حصہ لے۔" (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 108-109)
پس رمضان سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہ بنیادی نسخہ ہے کہ ہمارے روزے اور ہمارا ہر عمل تقویٰ
کے حصول کے لئے ہو۔بہت سارے لوگ کہتے ہیں دعائیں قبول نہیں ہو تیں۔ہم نے بڑی دعائیں کیں قبول نہیں
ہوئیں۔ان کو پہلے اپنے اندر دیکھنا چاہئے کہ کیا ان کے اندر دین غالب ہے ؟ تقویٰ پر چلنے والے ہیں یا دنیا کی ملونی
زیادہ ہو گئی ہے ؟ پس دعا کی قبولیت کے لئے ایک یہ بھی شرط ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : " در حقیقت متقیوں کے واسطے بڑے بڑے وعدے ہیں اور اس سے بڑھ کر کیا
ہو گا کہ اللہ تعالیٰ متقیوں کا ولی ہوتا ہے۔جھوٹے ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ ہم مقرب بارگاہ الہی ہیں اور پھر متقی نہیں ہیں
بلکہ فسق و فجور کی زندگی بسر کرتے ہیں اور ایک ظلم اور غضب کرتے ہیں جبکہ وہ ولایت اور قرب الہی کے درجے کو
اپنے ساتھ منسوب کرتے ہیں۔" یہ نام نہاد بزرگ ہیں " کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ متقی ہونے کی شرط لگادی
ہے۔" ولی کے ساتھ متقی ہو نا شرط ہے۔فرمایا " پھر ایک اور شرط لگاتا ہے یا یہ کہو، متقیوں کا ایک نشان بتاتا ہے۔انّ

خطبات مسرور جلد 16
225
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا۔(النحل: 129) خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے۔یعنی ان کی نصرت کرتا ہے جو متقی ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی معیت کا ثبوت اس کی نصرت ہی سے ملتا ہے۔"اگر اللہ تعالیٰ مدد کر رہا ہے تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ
ہے۔" پہلا دروازہ ولایت کا ویسے بند ہوا۔اب دوسرا دروازہ معیت اور نصرت الہی کا اس طرح پر بند ہوا۔اللہ تعالیٰ سے
کلام کا وعدہ تو کہتے ہیں ناں کہ ختم ہو گیا۔اس کا دروازہ بند ہو گیا۔اب یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی جو مد دہے اس کا دروازہ بھی بند
کرنا چاہتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ " یاد رکھو اللہ تعالیٰ کی نصرت کبھی بھی ناپاکوں اور فاسقوں کو نہیں مل سکتی۔اس کا
انحصار تقویٰ ہی پر ہے۔خدا کی اعانت متقی ہی کے لئے ہے۔فرمایا " پھر ایک اور راہ ہے کہ انسان مشکلات اور مصائب
میں مبتلا ہوتا ہے اور حاجات مختلف رکھتا ہے۔ان کے حل اور روا ہونے کے لئے بھی تقوی ہی کو اصول قرار دیا ہے۔" اگر
حل کرنا ہے تو پھر تقویٰ ہی ہے جس سے وہ پورے ہو سکتے ہیں یا یہ نتیجے نکل سکتے ہیں۔فرمایا " معاش کی تنگی اور دوسری
تنگیوں سے راہ نجات تقویٰ ہی ہے۔فرمایا " یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ " مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ
حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ (الطلاق: 3-4) خدا متقی کے لئے ہر مشکل میں ایک مخرج پیدا کر دیتا ہے اور اس کو غیب سے
اس سے مخلصی پانے کے اسباب بہم پہنچا دیتا ہے۔اس کو ایسے طور سے رزق دیتا ہے کہ اس کو پتہ بھی نہ لگے۔" پس یہ
دعا بھی بہت کرنی چاہئے اور اس کو یاد رکھنا چاہئے کہ مَنْ يَتَّقِ الله يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا
يَحْتَسِبُ۔(الطلاق: 3-4) ہمیشہ انسان یہ یاد رکھے تو تقویٰ پر چلنے کی طرف بھی توجہ پیدا ہوتی رہتی ہے۔فرمایا کہ
" اب غور کر کے دیکھ لو کہ انسان اس دنیا میں چاہتا کیا ہے۔انسان کی بڑی سے بڑی خواہش دنیا میں یہی ہے کہ اس کو سکھ
اور آرام ملے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک ہی راہ مقرر کی ہے جو تقویٰ کی راہ کہلاتی ہے اور دوسرے لفظوں میں اس
کو قرآن کریم کی راہ کہتے ہیں اور یا اس کا نام صراط مستقیم رکھتے ہیں۔کوئی یہ نہ کہے کہ کفار کے پاس بھی مال و دولت اور
املاک ہوتے ہیں اور وہ اپنی عیش و عشرت میں منہمک اور مست رہتے ہیں۔فرمایا میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی
آنکھ میں بلکہ ذلیل دنیا داروں اور ظاہر پرستوں کی آنکھ میں خوش معلوم دیتے ہیں۔مگر در حقیقت وہ ایک جلن اور دکھ
میں مبتلا ہوتے ہیں۔تم نے ان کی صورت کو دیکھا ہے مگر میں ایسے لوگوں کے قلب پر نگاہ کر تا ہوں۔وہ ایک سعیر اور
سلاسل و اغلال میں جکڑے ہوئے ہیں۔" آگ میں جل رہے ہیں۔زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔" جیسے فرمایا ہے انا
أَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا" (الدھر: 5) کہ یقیناً ہم نے کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور
جہنم تیار کر رکھے ہیں۔آپ فرماتے ہیں " وہ نیکی کی طرف آہی نہیں سکتے۔وہ ایسے اغلال ہیں کہ خدا کی طرف " سے "ان
اغلال کی وجہ سے ایسے دبے پڑے ہیں کہ حیوانوں اور بہائم سے بھی بدتر ہو جاتے ہیں۔ان کی آنکھ ہر وقت دنیا ہی کی
طرف لگی رہتی ہے اور زمین کی طرف جھکتے جاتے ہیں۔پھر اندر ہی اندر ایک سوزش اور جلن بھی لگی ہوئی ہوتی ہے۔اگر مال میں کمی ہو جائے یا حسب مراد تدبیر میں کامیابی نہ ہو تو کڑھتے اور جلتے ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات سودائی اور
پاگل ہو جاتے ہیں یاعدالتوں میں مارے مارے پھرتے ہیں۔فرمایا کہ " یہ واقعی بات ہے کہ بے دین آدمی سعیر سے خالی
نہیں ہوتا۔" اپنی آگ میں جل رہا ہوتا ہے اور اس قسم کے کئی نظارے ہمیں نظر آتے ہیں اخباروں میں ایسی خبریں بھی
پڑھی ہیں۔فرمایا کہ اس لئے کہ اس کو قرار اور سکون نصیب نہیں ہو تا جو راحت اور تسلی کالازمی نتیجہ ہے۔جیسے شرابی

خطبات مسرور جلد 16
226
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
ایک جام شراب پی کر ایک اور مانگتا ہے اور مانگتا ہی جاتا ہے اور ایک جلن سی لگی رہتی ہے ایسا ہی دنیا دار بھی سعیر میں
ہے۔جل رہا ہے" اس کی آتش آز ایک دم بھی بجھ نہیں سکتی۔سچی خوشحالی حقیقت میں ایک متقی ہی کے لئے ہے جس
کے لئے اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ اس کے لئے دو جنت ہیں۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 420-421)
پھر اس بات کو مزید بیان فرماتے ہوئے کہ حقیقی راحت اور لذت کا مدار تقویٰ پر ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :
متقی سچی خوشحالی ایک جھونپڑی میں پاسکتا ہے جو دنیادار اور حرص و آز کے پرستار کو رفیع الشان قصر میں
بھی نہیں مل سکتی۔" قناعت ہو ، تقویٰ ہو، اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول مقصد ہو تو کم حالات میں بھی انسان گزارہ کر لیتا
ہے اور سکون اور لذت پید ا ہو جاتی ہے جبکہ بڑے بڑے امیروں کو لذت پیدا نہیں ہو سکتی۔فرمایا کہ " جس قدر دنیا
زیادہ ملتی ہے اسی قدر بلائیں زیادہ سامنے آجاتی ہیں۔پس یاد رکھو کہ حقیقی راحت اور لذت دنیا دار کے حصہ میں نہیں
آئی۔یہ مت سمجھو کہ مال کی کثرت، عمدہ عمدہ لباس اور کھانے کسی خوشی کا باعث ہو سکتے ہیں۔ہر گز نہیں۔بلکہ اس کا
مدار ہی تقویٰ پر ہے۔جبکہ ان ساری باتوں سے معلوم ہو گیا کہ سچے تقویٰ کے بغیر کوئی راحت اور خوشی مل ہی نہیں
سکتی تو معلوم کرنا چاہئے کہ تقویٰ کے بہت سے شعبے ہیں جو عنکبوت کے تاروں کی طرح پھیلے ہوئے ہیں " یعنی مکڑی
کے جالے کی طرح پھیلے ہوئے ہیں۔باریک باریک تاریں ہیں۔" تقویٰ تمام جوارح انسانی " یعنی تمام انسانی اعضاء جو
ہیں " اور عقائد زبان اخلاق وغیرہ سے متعلق ہے۔"
عقائد میں بھی تقویٰ ہو۔زبان میں بھی تقویٰ ہو۔عام اخلاق میں بھی تقویٰ ہو۔روزہ کے حوالے
سے ایک حدیث بھی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ دار اپنی زبان کو ہمیشہ پاک رکھے اور اگر
کوئی اس سے جھگڑے تو تب بھی وہ یہی کہے کہ میں روزہ دار ہوں۔میں تمہاری ان باتوں کا جواب نہیں دے سکتا۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 421 تا 422)
(بخاری کتاب الصوم باب هل يقول اِنّى صَائِمٌ إِذَا شُتِم حديث 1904)
"
فرمایا کہ "نازک ترین معاملہ زبان سے ہے۔بسا اوقات تقویٰ کو دور کر کے ایک بات کہتا ہے اور دل میں
خوش ہو جاتا ہے کہ میں نے یوں کہا اور ایسا کہا حالانکہ وہ بات بری ہوتی ہے۔مجھے اس پر ایک نقل یاد آئی ہے کہ
ایک بزرگ کی کسی دنیا دار نے دعوت کی۔اب یہ باریکی بھی دیکھنے والی چیز ہے۔صرف یہی نہیں کہ موٹی موٹی
گالیاں دے دیں یا لڑائی کر لی یا جھگڑا کر لیا بلکہ خود پسندی اور دکھاوا بھی ہے۔زبان کی جو غلطیاں ہیں یا زبان کی وجہ
سے جو گناہ ہوتے ہیں یا زبان کی وجہ سے جو تقویٰ میں کمی ہے اس میں یہ چیزیں بھی آتی ہیں۔تو فرمایا کہ ایک بزرگ
کی کسی دنیا دار نے دعوت کی۔جب وہ بزرگ کھانا کھانے کے لئے تشریف لے گئے تو اس متکبر دنیا دار نے اپنے نوکر
کو کہا کہ فلاں تھال لانا جو ہم پہلے حج میں لائے تھے۔اور پھر کہا دوسرا تھال بھی لاناجو دوسرے حج میں لائے تھے۔اور
پھر کہا کہ تیسرے حج والا بھی لیتے آنا۔اس بزرگ نے فرمایا ' اس دنیا دار کو " کہ تو تو بہت ہی قابل رحم ہے۔ان تین
فقروں میں تو نے اپنے تین ہی حجوں کا ستیاناس کر دیا۔دنیا دکھاوے کے لئے حج تھے، نہ کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے
لئے۔تقویٰ سے دور ہٹے ہوئے تھے۔آپ فرماتے ہیں کہ اس بزرگ نے یہ کہا کہ " تیر امطلب اس سے صرف یہ تھا
کہ تو اس امر کا اظہار کرے کہ تو نے تین حج کئے ہیں۔اس لئے خدا نے تعلیم دی ہے کہ زبان کو سنبھال کر رکھا جائے

227
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
خطبات مسرور جلد 16
اور بے معنی، بیہودہ، بے موقع غیر ضروری باتوں سے احتراز کیا جائے۔" پس صرف زبان کو دوسروں کو تکلیف دینے
سے روکنے کے لئے حکم نہیں ہے۔اپنی خود نمائی جو ہے ، خود پسندی جو ہے ، دکھا واجو ہے یہ بھی نیکیوں سے دور کرنے
والا ہو جاتا ہے اور تقویٰ سے دور ہٹانے والا بن جاتا ہے۔پس اس لحاظ سے بھی ہمیں غور کرنا چاہئے۔آپ نے فرمایا دیکھو۔اللہ تعالیٰ نے ايَّاكَ نَعْبُدُ کی تعلیم دی ہے۔اب ممکن تھا کہ انسان اپنی قوت پر
ھر وسہ کر لیتا اور خدا سے دور ہو جاتا۔اس لئے ساتھ ہی اِيَّاكَ نَسْتَعِین کی تعلیم دے دی کہ یہ مت سمجھو کہ یہ
عبادت جو میں کر تاہوں اپنی قوت اور طاقت سے کرتا ہوں، ہر گز نہیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی استعانت جب تک نہ ہو اور
خود وہ پاک ذات جب تک توفیق اور طاقت نہ دے کچھ بھی نہیں ہو سکتا اور پھر اِيَّاكَ أَعْبُدُ يَا إِيَّاكَ أَسْتَعِيْن نہیں
کہا۔اس لئے کہ اس میں نفس کے تقدم کی بو آتی تھی۔" اپنا یہ اظہار ہوتا ہے کہ میں کچھ کر رہا ہو اور یہ تقویٰ کے
خلاف ہے۔" فرمایا کہ " تقویٰ والا گل انسانوں کو لیتا ہے۔زبان سے ہی انسان تقویٰ سے دُور چلا جاتا ہے۔" یعنی تقویٰ
جو ہے ہر معاملہ میں ضروری ہے۔زبان ہے اس سے انسان تقویٰ سے دور چلا جاتا ہے۔" زبان سے تکبر کر لیتا ہے
اور زبان سے ہی فرعونی صفات آجاتی ہیں۔" لوگ بہت بڑے دعوے کرنے لگ جاتے ہیں " اور اسی زبان کی وجہ
سے پوشیدہ اعمال کو ریا کاری سے بدل لیتا ہے اور زبان کا زیان بہت جلد پید اہوتا ہے۔" آپ فرماتے ہیں کہ " حدیث
شریف میں آیا ہے کہ جو شخص ناف کے نیچے کے عضو اور زبان کو شر سے بچاتا ہے اس کی بہشت کا ذمہ دار میں ہوں۔حرام خوری اس قدر نقصان نہیں پہنچاتی جیسے قولِ زُور۔اس سے کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ حرام خوری اچھی چیز ہے۔"
جھوٹ اور غلط بات کہنا نقصان پہنچانے والی چیز ہے۔یہ نہ سمجھو کہ حرام خوری اچھی چیز ہے۔" یہ سخت غلطی ہے اگر
کوئی ایسا سمجھے۔" آپ فرماتے ہیں کہ " میر امطلب یہ ہے کہ ایک شخص جو اضطرار اسور کھالے تو یہ امر دیگر ہے۔"
اضطراراً اجازت ہے۔اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہوئی ہے " لیکن اگر وہ اپنی زبان سے خنزیر کا فتویٰ دے دے تو وہ
اسلام سے دُور نکل جاتا ہے۔" یہ فتویٰ دے دے کہ ہر حالت میں سور کھانا جائز ہے تو پھر وہ اسلام سے ہٹ گیا۔آپ فرماتے ہیں کہ اس طرح اللہ تعالیٰ کے حرام کو حلال ٹھہراتا ہے۔غرض اس سے معلوم ہوا کہ زبان کا زیان
خطر ناک ہے اس لئے متقی اپنی زبان کو بہت ہی قابو میں رکھتا ہے۔اس کے منہ سے کوئی ایسی بات نہیں نکلتی جو تقویٰ
کے خلاف ہو۔" آپ فرماتے ہیں " پس تم اپنی زبان پر حکومت کرو نہ یہ کہ زبانیں تم پر حکومت کریں اور آناپ
شناپ بولتے رہو۔"
روزوں میں بہت ساروں کے ذکر الہی میں اضافہ ہوا ہے تو اس اضافے کے ساتھ غیر ضروری باتوں میں
(ملفوظات جلد اوّل صفحہ 421 تا 423)
بھی کمی ہونی چاہئے اور اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے تاکہ روزوں کا اور تقویٰ کا مقصد پورا ہو۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : " ہمیشہ دیکھنا چاہئے کہ ہم نے تقویٰ و طہارت میں کہاں تک ترقی کی ہے۔اس کا معیار قرآن ہے۔اللہ تعالیٰ نے متقی کے نشانوں میں ایک یہ بھی نشان رکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو مکروہات دنیا
سے آزاد کر کے اس کے کاموں کا خود مشکل ہو جاتا ہے۔جیسے کہ فرمایا وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ
حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ (الطلاق: 3-4) جو شخص خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالی ہر ایک مصیبت میں اس کے لئے

خطبات مسرور جلد 16
228
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
تہ مخلصی کا نکال دیتا ہے اور اس کے لئے ایسے روزی کے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے علم و گمان میں نہ ہوں۔یعنی یہ بھی ایک علامت متقی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو نابکار ضرورتوں کا محتاج نہیں کرتا۔" یعنی سامان کر دیتا ہے اور
ایسی بے مقصد جو ضرور تیں ہیں یا بے مقصد خواہشات ہیں وہ دل میں پیدا نہیں ہو تیں یا ان کا محتاج نہیں کرتا اس کا
خیال بھی نہیں آتا۔یہ بھی تقویٰ کی نشانی ہے اور اللہ تعالیٰ کی متقی کے ساتھ ایک سلوک کی نشانی ہے۔فرمایا " مثلاً
ایک دوکاندار یہ خیال کرتا ہے کہ درونگوئی کے سوا اس کا کام ہی نہیں چل سکتا اس لئے وہ درونگوئی سے باز نہیں آتا
اور جھوٹ بولنے کے لئے وہ مجبوری ظاہر کرتا ہے لیکن یہ امر ہر گز سچ نہیں۔خدا تعالیٰ متقی کا خود محافظ ہو جاتا اور
اُسے ایسے موقع سے بچالیتا ہے جو خلاف حق پر مجبور کرنے والے ہوں۔"یعنی ایسا موقع ہی نہیں آتا کہ وہ جھوٹ
بولے۔" یاد رکھو جب اللہ تعالیٰ کو کسی نے چھوڑا ، تو خدا نے اسے چھوڑ دیا۔جب رحمان نے چھوڑ دیا تو ضرور شیطان
اپنا رشتہ جوڑے گا۔" پھر آپ فرماتے ہیں کہ " یہ نہ سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کمزور ہے۔وہ بڑی طاقت والا ہے۔جب اس
پر کسی امر میں بھروسہ کرو گے وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا۔وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ۔(الطلاق:4)
اور جو کوئی اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے تو وہ اس کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔"لیکن جو لوگ ان آیات کے پہلے مخاطب
تھے وہ اہل دین تھے۔ان کی ساری فکریں محض دینی امور کے لئے تھیں اور دنیوی امور حوالہ بخدا تھے۔اس لئے اللہ
تعالیٰ نے ان کو تسلی دی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔غرض برکات تقویٰ میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو ان
مصائب سے مخلصی بخشتا ہے جو دینی امور کے حارج ہوں۔" (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 12)
یعنی اگر تقویٰ صحیح ہے تو دنیاوی پریشانیاں جو ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ اس لئے دُور کر دیتا ہے کہ دینی کاموں
میں روک پیدا نہ ہو۔پس اس لحاظ سے بھی جہاں لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے دنیاوی مسائل ایسے ہیں کہ دینی کام میں
ہم حصہ نہیں لے سکتے۔اگر صحیح تقویٰ ہے تو اللہ تعالیٰ دنیاوی مسائل خود بخود حل کر دیتا ہے اور پھر دین کی
خدمت کی توفیق ملتی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ نیکیوں کے دوحصے ہیں اور
نیکیاں کرنے والے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کیسا سلوک فرماتا ہے۔فرماتے ہیں کہ:
" انسان جس قدر نیکیاں کرتا ہے اس کے دو حصے ہوتے ہیں۔ایک فرائض دوسرے نوافل " ایک فرض
ہے جو تم نے کرنا ہے۔ایک نفل ہے۔" فرائض یعنی جو انسان پر فرض کیا گیا ہو جیسے قرضہ کا اتارنا کسی سے قرض لیا
ہوا ہے اس کا اتار نا فرض ہے۔"یا نیکی کے مقابل نیکی" یہ بھی فرض ہے۔کوئی نیکی کرتا ہے تو اس کے مقابلے پر نیکی
کرو۔اس کا حق ادا کرو۔فرمایا کہ صرف یہ نیکی نہیں ہے۔یہ کوئی احسان نہیں ہے کہ اس نے نیکی کی تو میں نے بھی
نیکی کر دی۔اگر کسی نے نیکی کی ہے تو اس کے مقابلے پر تم بھی اس سے نیکی کرو۔یہ تمہارا فرض ہے اور دوسرے کا
حق ہے۔فرمایا ان فرائض کے علاوہ ہر ایک نیکی کے ساتھ نوافل ہوتے ہیں یعنی ایسی نیکی جو اس کے حق سے فاضل
ہو۔" زائد نیکی ہو۔" جیسے احسان کے مقابل احسان کے علاوہ اور احسان کرنا۔کسی نے احسان کیا اس کے احسان کا
بدلہ چکا دینا یہ تو برابر کی ایک نیکی ہو گئی لیکن اور احسان کرنا۔اس سے زائد احسان کرنا یہ نوافل کے حق سے فاضل

خطبات مسرور جلد 16
229
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
ہے۔فرمایا کہ " یہ نوافل ہیں۔" یہ نفل بن جاتا ہے۔" یہ بطور مکملات اور متممات فرائض کے ہیں۔" جب انسان
بڑھ کر نیکیاں کرتا ہے تو ان سے جو فرض ہیں وہ مکمل ہوتے ہیں اور اپنی انتہا کو پہنچتے ہیں۔فرمایا کہ اس حدیث میں
بیان ہے کہ اولیاء اللہ کے دینی فرائض کی تکمیل نوافل سے ہو رہتی ہے۔مثلاً زکوۃ کے علاوہ وہ اور صدقات دیتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسوں کا ولی ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی دوستی یہاں تک ہوتی ہے کہ میں اس کے ہاتھ
پاؤں وغیرہ حتی کہ اس کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے۔"
پھر آپ فرماتے ہیں کہ " بات یہ ہے کہ جب انسان جذبات نفس سے پاک ہو تا اور نفسانیت چھوڑ کر خدا
کے ارادوں کے اندر چلتا ہے اس کا کوئی فعل نا جائز نہیں ہو تا بلکہ ہر ایک فعل خدا کی منشاء کے مطابق ہوتا ہے۔جہاں
لوگ ابتلا میں پڑتے ہیں وہاں یہ امر ہمیشہ ہوتا ہے کہ وہ فعل خدا کے ارادہ سے مطابق نہیں ہو تا۔اللہ کی مرضی کے
خلاف ہو وہیں ابتلاء شروع ہو جاتے ہیں۔"خدا کی رضا اس کے بر خلاف ہوتی ہے۔ایسا شخص اپنے جذبات کے نیچے چلتا
ہے۔مثلاً غصہ میں آکر کوئی ایسا فعل اس سے سرزد ہو جاتا ہے جس سے مقدمات بن جایا کرتے ہیں۔فوجداریاں ہو
جاتی ہیں۔مگر اگر کسی کا یہ ارادہ ہو کہ بلا استصواب کتاب اللہ اس کا حرکت و سکون نہ ہو گا۔" خدا تعالیٰ کی کتاب سے
دیکھے بغیر کوئی حرکت نہیں ہو گی۔کوئی کام نہیں ہو گا اور اپنی ہر ایک بات پر کتاب اللہ کی طرف رجوع کرے گا تو
یقینی امر ہے کہ کتاب اللہ مشورہ دے گی۔جیسے فرما یا ولا رطب ولا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ (الانعام: 60) " کہ نہ کوئی تر چیز اور نہ کوئی خشک
چیز ہے مگر اس کا ذکر ایک روشن کتاب میں ہے۔یعنی قرآن کریم نے ہر نیکی اور بدی کو کھول کر بیان کر دیا ہے اور جو اس
پر عمل کرے گاوہ محفوظ رہے گا۔فرمایا سو اگر ہم یہ ارادہ کریں کہ ہم مشورہ کتاب اللہ سے لیں گے تو ہم کو ضرور مشورہ
ملے گا۔" دنیاوی کاموں میں لوگوں کو جو ابتلا آتے ہیں یاوہ کوئی بھی غلط کام کرتے ہیں تو اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر
عمل نہیں کر رہے ہوتے۔قرآن کریم کو دیکھے بغیر جب چلیں گے ، اس کے حکموں کو سامنے رکھے بغیر اگر کوئی کام
کریں گے تو پھر مشکلات میں انسان گرفتار ہوتا ہے۔یہاں یہ فرق ہونا چاہئے کہ دینی معاملات میں اللہ تعالیٰ امتحان میں
ڈالتا ہے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ امتحان بھی نیکیوں کو آزمانے کے لئے ہیں۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ انبیاء سب سے زیادہ ایسے امتحانوں سے گزرتے ہیں۔ایک تو دنیاوی باتیں ہیں جن پہ انسان مشکلات میں پڑتا ہے اور وہ اس لئے مشکلات میں پڑتا ہے کہ وہ دنیاداری کی
سوچ سے سوچتا ہے۔ایک مومن ہونے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن ہمارے لئے جو راہ ہدایت ہے وہ قرآن کریم ہے۔اس کے حکموں پر وہ عمل کرنے کی کوشش نہیں کرتاتب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس وجہ سے ابتلا آتے ہیں۔بہر حال پھر آپ فرماتے ہیں کہ "لیکن جو اپنے جذبات کا تابع ہے وہ ضرور نقصان ہی میں پڑے گا۔" یہ بات مزید کھل
گئی کہ جذبات کا تابع ہو کر دنیاوی معاملات میں نقصان اٹھاتا ہے۔بسا اوقات وہ اس جگہ مؤاخذہ میں پڑے گا۔سو
اس کے مقابل اللہ نے فرمایا کہ ولی جو میرے ساتھ بولتے چلتے کام کرتے ہیں وہ گویا اس میں محو ہیں۔سو جس قدر کوئی
محویت میں کم ہے وہ اتنا ہی خدا سے دُور ہے۔لیکن اگر اس کی محویت ویسی ہی ہے جیسے خدا نے فرمایا تو اس کے ایمان کا

خطبات مسرور جلد 16
230
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
اندازہ نہیں۔ان کی حمایت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ عَادَ لِي وَلِيًّا فَقَدْ أذَنْتُه بِالْحَرْبِ۔(الحديث)" کہ" جو
شخص میرے ولی کا مقابلہ کرتا ہے وہ میرے ساتھ مقابلہ کرتا ہے۔اب دیکھ لو ایسے لوگوں کو اگر نیکی کے معاملے میں
جب ایسی باتیں آتی ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ خود اپنے ولی کا ساتھ دیتا ہے اور دشمنوں کو ایک وقت میں پھر ناکام و نامراد کرتا ہے۔" اب دیکھ لو کہ متقی کی شان کس قدر بلند ہے اور اس کا پایہ کس قدر عالی ہے جس کا قرب خدا کی جناب میں ایسا ہے کہ اس کا
ستایاجاناخدا کا ستایا جاتا ہے تو خدا اس کا کس قدر معاون و مددگار ہو گا۔" (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 13 تا15)
پھر ہمیں اپنی زندگی کو غربت اور مسکینی میں بسر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
" اہل تقویٰ کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ اپنی زندگی غربت اور مسکینی میں بسر کریں۔یہ تقویٰ کی ایک شاخ ہے جس
کے ذریعہ سے ہمیں ناجائز غضب کا مقابلہ کرنا ہے۔بڑے بڑے عارف اور صدیقوں کے لئے آخری اور کڑی منزل
غضب سے بچنا ہی ہے۔محجب و پندار غضب سے پیدا ہوتا ہے۔" یعنی تکبر اور غرور جو ہے وہ غصہ کی وجہ سے پیدا
ہوتا ہے۔" اور ایسا ہی کبھی خود غضب محجب و پندار کا نتیجہ ہوتا ہے۔کیونکہ غضب اس وقت ہو گا جب انسان اپنے
نفس کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے۔میں نہیں چاہتا کہ میری جماعت والے آپس میں ایک دوسرے کو چھوٹا یا بڑا
سمجھیں یا ایک دوسرے پر غرور کریں یا نظر استخفاف سے دیکھیں۔" غرور کریں یا نظر استخفاف سے دیکھیں۔"خدا
جانتا ہے کہ بڑا کون ہے یا چھوٹا کون ہے۔یہ ایک قسم کی تحقیر ہے جس کے اندر حقارت ہے۔ڈر ہے کہ یہ حقارت بیچ
کی طرح بڑھے اور اس کی ہلاکت کا باعث ہو جاوے۔بعض آدمی بڑوں کو مل کر بڑے ادب سے پیش آتے ہیں لیکن
بڑا وہ ہے جو مسکین کی بات کو مسکینی سے سنے۔اس کی دلجوئی کرے۔اس کی بات کی عزت کرے کوئی چڑ کی بات منہ
پر نہ لاوے کہ جس سے دکھ پہنچے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَنَابَزُوا بِالألْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ
الإيمانِ (الحجرات:12)" کہ ایک دوسرے کو برے ناموں سے یاد نہ کرو۔ایمان کے بعد دین سے دور جانا
بہت بڑی بات ہے۔"وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ (الحجرات:12)" اور جس نے توبہ نہ کی۔یہ
باتیں کر تا رہا تو یہی ظالم لوگ ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ تم ایک دوسرے کا چڑ کے نام نہ لو۔یہ فعل فستاق وفجار کا
ہے۔جو شخص کسی کو چڑاتا ہے وہ نہ مرے گا جب تک وہ خود اسی طرح مبتلا نہ ہو گا۔اپنے بھائیوں کو حقیر نہ سمجھو۔جب ایک ہی چشمہ سے گل پانی پیتے ہو تو کون جانتا ہے کہ کس کی قسمت میں زیادہ پانی پینا ہے۔مکرم و معظم کوئی
دنیاوی اصولوں سے نہیں ہو سکتا۔خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑا وہ ہے جو متقی ہے۔اِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ
اللهَ عَلِيمٌ خَبِير (الحجرات: 14)۔"
( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 36)
کہ یقینا اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ معزز وہی ہے جو متقی ہے۔یقیناً اللہ تعالیٰ دائمی علم رکھنے والا اور باخبر
ہے۔پس اللہ تعالیٰ کو ہر حقیقت کا علم ہے۔ہر بات کا علم ہے کہ دکھاوے کا تقویٰ ہے یا حقیقی تقویٰ ہے۔اس لئے
جب اللہ تعالیٰ کو علم ہے تو ہمیں پھر بڑے خوف سے اور اپنا جائزہ لیتے ہوئے حقیقی تقویٰ اپنانے کی کوشش کرنی
چاہئے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ اختیار کرو۔اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ ایک مومن اور تقویٰ پہ چلنے والے کو جب کامیابی ملتی ہے تو اس کا

خطبات مسرور جلد 16
231
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
کیا اظہار ہوتا ہے اور ایک کافر اس کامیابی پر کیسا اظہار کرتا ہے۔آپ فرماتے ہیں :
اس اصول کو ہمیشہ مد نظر رکھو۔مومن کا کام یہ ہے کہ وہ کسی کامیابی پر جو اسے دی جاتی ہے شرمندہ
ہوتا ہے اور خدا کی حمد کرتا ہے۔" یعنی ہر چیز اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے اس کی تعریف کرتا ہے " کہ اس
نے اپنا فضل کیا اور اس طرح پر وہ قدم آگے رکھتا ہے اور ہر ابتلا میں ثابت قدم رہ کر ایمان پاتا ہے۔بظاہر ایک ہندو
اور مومن کی کامیابی ایک رنگ میں مشابہ ہوتی ہے۔لیکن یاد رکھو کہ کافر کی کامیابی ضلالت کی راہ ہے اور مومن کی
کامیابی سے اس کے لئے نعمتوں کا دروازہ کھلتا ہے۔کافر کی کامیابی ضلالت کی راہ ہے اور مومن کی کامیابی سے اس کے
لئے نعمتوں کا دروازہ کھلتا ہے۔کافر کی کامیابی اس لئے ضلالت کی طرف لے جاتی ہے کہ وہ خدا کی طرف رجوع نہیں
کر تا بلکہ اپنی محنت ، دانش اور قابلیت کو خدا بنالیتا ہے۔مگر مومن خدا کی طرف رجوع کر کے خدا سے ایک نیا تعارف پیدا کرتا ہے اور اس طرح پر ہر ایک
کامیابی کے بعد اس کا خدا سے ایک نیا معاملہ شروع ہو جاتا ہے اور اس میں تبدیلی ہونے لگتی ہے۔اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ
اتَّقَوْا(النحل:129) خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے جو متقی ہوتے ہیں۔یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن شریف میں تقویٰ کا
لفظ بہت مرتبہ آیا ہے اس کے معنی پہلے لفظ سے کئے جاتے ہیں۔یہاں مع کا لفظ آیا ہے۔یعنی جو خدا کو مقدم سمجھتا ہے خدا اس کو مقدم رکھتا ہے اور دنیا میں ہر قسم کی ذلتوں سے بچالیتا
ہے۔میرا ایمان یہی ہے کہ اگر انسان دنیا میں ہر قسم کی ذلت اور سختی سے بچنا چاہے تو اس کے لئے ایک ہی راہ ہے
کہ متقی بن جائے پھر اس کو کسی چیز کی کمی نہیں۔پس مومن کی کامیابیاں اس کو آگے لے جاتی ہیں اور وہ وہیں پر نہیں
ٹھہر جاتا۔" پھر آپ فرماتے ہیں " اکثر لوگوں کے حالات کتابوں میں لکھے ہیں کہ اوائل میں دنیا سے تعلق رکھتے تھے
اور شدید تعلق رکھتے تھے لیکن انہوں نے کوئی دعا کی اور وہ قبول ہو گئی۔اس کے بعد ان کی حالت ہی بدل گئی۔اس
لئے اپنی دعاؤں کی قبولیت اور کامیابیوں پر نازاں نہ ہو بلکہ خدا کے فضل اور عنایت کی قدر کرو۔" یہ اللہ تعالیٰ کا فضل
ہے کہ اس نے دعا کو قبول کیا۔بجائے اس بات پہ خوش ہونے کے یا فخر کرنے کے اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر نظر رکھو۔آپ فرماتے ہیں کہ " قاعدہ ہے کہ کامیابی پر ہمت اور حوصلے میں ایک نئی زندگی آجاتی ہے۔اس زندگی سے فائدہ
اٹھانا چاہئے اور اس سے اللہ تعالیٰ کی معرفت میں ترقی کرنی چاہئے۔"کامیابی ملی یا دعا قبول ہوئی تو اللہ تعالی کی پہچان
زیادہ ہونی چاہئے۔اس کی معرفت ہونی چاہئے۔کیونکہ سب سے اعلیٰ درجہ کی بات جو کام آنے والی ہے وہ یہی
معرفت الہی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم پر غور کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کو کوئی روک
نہیں سکتا۔" فرماتے ہیں " بہت تنگدستی بھی انسان کو مصیبت میں ڈال دیتی ہے۔اس لئے حدیث میں آیا ہے الْفَقْرُ سَوَادُ الْوَجْهِ " یعنی تنگی چہروں کو بگاڑ دیتی ہے یا کالا کر دیتی ہے یا
تنگدستی کی وجہ سے انسان دین سے بھی بسا اوقات دور ہٹ جاتا ہے۔آپ فرماتے ہیں " ایسے لوگ میں نے خود
دیکھے ہیں جو اپنی تنگدستیوں کی وجہ سے دہر یہ ہو گئے ہیں۔مگر مومن کسی تنگی پر بھی خدا سے بد گمان نہیں ہو تا اور
اس کو اپنی غلطیوں کا نتیجہ قرار دے کر اس سے رحم اور فضل کی درخواست کرتا ہے اور جب وہ زمانہ گزر جاتا ہے

خطبات مسرور جلد 16
232
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
اور اس کی دعائیں بارور ہوتی ہیں تو وہ اس عاجزی کے زمانہ کو بھولتا نہیں بلکہ اسے یاد رکھتا ہے۔غرض اگر اس پر
ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ سے کام پڑنا ہے تو تقویٰ کا طریق اختیار کرو۔مبارک وہ ہے جو کامیابی اور خوشی کے وقت
تقویٰ اختیار کرلے اور بد قسمت وہ ہے جو ٹھو کر کھا کر اس کی طرف نہ جھکے۔" (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 155تا157)
آپ فرماتے ہیں ' اللہ تعالیٰ ان کی حمایت اور نصرت میں ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں۔تقویٰ کہتے ہیں
بدی سے پر ہیز کرنے کو اور مخیستون وہ ہوتے ہیں جو اتناہی نہیں کہ بدی سے پر ہیز کریں بلکہ نیکی بھی کریں۔اور پھر
یہ بھی فرمایا لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسٹی۔(یونس: 27) یعنی ان نیکیوں کو بھی سنوار سنوار کر کرتے ہیں۔" آپ اس
آیت کی تشریح فرما رہے ہیں کہ ان اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ۔کہ یقینا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے
ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور پھر جو احسان کرنے والے ہیں۔آپ فرماتے ہیں " مجھے یہ وحی بار بار ہوئی ان
اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ اور اتنی مرتبہ ہوئی ہے کہ میں گن نہیں سکتا۔خدا جانے دو ہزار مرتبہ
ہوئی ہو۔اس سے غرض یہی ہے کہ تا جماعت کو معلوم ہو جاوے کہ صرف اس بات پر ہی فریفتہ نہیں ہونا چاہئے کہ
ہم اس جماعت میں شامل ہو گئے ہیں یا صرف خوش خیالی ایمان سے راضی ہو جاؤ۔اللہ تعالیٰ کی معیت اور نصرت اسی
وقت ملے گی جب سچی تقویٰ ہو اور پھر نیکی ساتھ ہو۔" (ملفوظات جلد 8 صفحہ 371)
اس بارے میں آپ مزید فرماتے ہیں: "إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل: 129)
خدا تعالیٰ بھی انسان کے اعمال کا روز نامچہ بناتا ہے۔پس انسان کو بھی اپنے حالات کا ایک روز نامچہ تیار کرنا چاہئے اور
اس میں غور کرنا چاہئے کہ نیکی میں کہاں تک آگے قدم رکھا ہے۔انسان کا آج اور کل برابر نہیں ہونے چاہئیں۔جس کا آج اور کل اس لحاظ سے کہ نیکی میں کیا ترقی کی ہے برابر ہو گیا وہ گھاٹے میں ہے۔انسان اگر خدا کو ماننے والا اور
اسی پر کامل ایمان رکھنے والا ہو تو کبھی ضائع نہیں کیا جاتا بلکہ اس ایک کی خاطر لاکھوں جانیں بچائی جاتی ہیں۔"آپ
مثال دیتے ہیں کہ " ایک شخص جو اولیاء اللہ میں سے تھے ان کا ذکر ہے کہ وہ جہاز میں سوار تھے۔سمندر میں طوفان
آگیا۔قریب تھا کہ جہاز غرق ہو جا تا۔اس کی دعا سے بچا لیا گیا اور دعا کے وقت اس کو الہام ہوا کہ تیری خاطر ہم نے
سب کو بچا لیا۔" آپ فرماتے ہیں " مگر یہ باتیں نر از بانی جمع خرچ کرنے سے حاصل نہیں ہو تیں " بلکہ اس کے لئے
محنت کرنی پڑتی ہے۔اور آپ نے فرمایا کہ میرے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کرائِي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ۔( ملفوظات جلد 10 صفحہ 137-138)
(ماخوذ از ملفوظات جلد 10 صفحہ 138)
لیکن اس کے لئے تم لوگوں کو بھی پہلے تقویٰ اختیار کرنا پڑے گا۔اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ میری
دعاؤں کی قبولیت کے لئے خود اپنے آپ کو دعاؤں کا اہل بنانے کی ضرورت ہے تب میری دعائیں قبول ہوں گی اور
اس کے لئے تقویٰ ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس رمضان میں تقویٰ سے روزے رکھنے اور عبادت کرنے اور باقی حق ادا کرنے کی توفیق
عطا فرمائے۔اور ہر لحاظ سے یہ رمضان جماعت کے لئے بھی، مسلمانوں کے لئے بھی اور دنیا کے لئے بھی بابرکت

خطبات مسرور جلد 16
233
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018
ہو۔پاکستان میں جماعت کے جو حالات ہیں اور اس میں دن بدن سختی پیدا ہوتی جارہی ہے ان کے لئے خاص
طور پر دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔ہم جہاں روزوں کے حق ادا کرنے والے ہوں وہاں تقویٰ پر چلتے
ہوئے یہ حق ادا کرنے والے ہوں۔دعاؤں کی طرف توجہ دینے والے ہوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر بھی رحم فرمائے اور ان کی قیادت کو اور لیڈرشپ کو اور علماء کو
عقل اور سمجھ عطا فرمائے اور اسی طرح دنیا کو بھی کہ وہ زمانے کے امام کو ماننے والے ہوں۔ہر روز ایک نئی خبر آتی
ہے کہ آج جنگ کا شعلہ بھڑ کنے والا ہے ، آج ختم ہونے والا ہے۔بظاہر یہی لگتا ہے کہ بڑی طاقتیں جو ہیں وہ جنگ کی طرف جس تیزی سے بڑھ رہی ہیں اس میں
اب مزید کوئی روک پیدا ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ خاص طور پر مسلمانوں کو ، خاص طور
پر احمدیوں کو ان جنگ کے بد اثرات سے بچا کر رکھے اور عمومی طور پر انسانیت کو بھی بد اثرات سے بچائے۔اگر ابھی بھی اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے اور کوئی ذریعہ بن سکتا ہے کہ ان کی
اصلاح ہو جائے اور یہ خدا کو پہچاننے والے ہوں تو اللہ تعالیٰ وہ حالات پیدا کرے کہ یہ اللہ تعالیٰ کو پہچانیں اور اپنی
تباہی سے بچ سکیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 جون 2018ء تا 14 جون 2018ء جلد 25 شمارہ 23 صفحہ 05 تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی