بدری صحابہؓ کا اخلاص و وفا اور عظیم الشان قربانیاں
خطبات مسرور جلد 16
247
22
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جون 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 01 جون 2018ء بمطابق 01 احسان 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی حضرت عکاشہ بن محسن تھے۔حضرت عکاشہ بن محصن
کا شمار کبار صحابہ میں ہوتا ہے۔آپ بدر کے موقع پر گھوڑے پر سوار ہو کر شامل ہوئے۔اس دن آپ کی تلوار ٹوٹ
گئی۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ایک لکڑی دی تو وہ آپ کے ہاتھ میں گویا نہایت تیز اور صاف لوہے
کی تلوار بن گئی اور آپ اسی سے لڑے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فرمائی۔پھر اسی تلوار کے ساتھ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تمام غزوات میں شامل ہوئے اور یہ لکڑی کی تلوار وفات تک آپ کے پاس ہی تھی۔اس تلوار کا
نام عون تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بشارت دی تھی کہ تم جنت میں بغیر حساب کے داخل ہو گے۔(اسد الغابه جلد 4 صفحه -64-65 عکاشہ بن محصن مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
غزوہ بدر کے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا کہ عرب کا بہترین شہسوار
ہمارے ساتھ شامل ہے۔صحابہ نے پوچھا یار سول اللہ وہ کون شخص ہے ؟ فرمایا عکاشہ بن محصن۔(سیرت ابن هشام صفحه 435 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ
نے فرمایا کہ میری امت سے ایک گروہ جنت میں داخل ہو گا۔وہ ستر ہزار ہوں گے اور ان کے چہرے چودہویں
رات کے چاند کی طرح روشن ہوں گے۔حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عکاشہ بن محصن اپنی چادر
اٹھاتے ہوئے کھڑے ہوئے اور عرض کی کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان میں
سے بنادے۔تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ ! اسے بھی ان میں شامل کر دے۔پھر انصار میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے دعا کریں کہ
مجھے بھی ان میں سے بنا دے۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سَبَقَكَ بِهَا عُکاشہ۔کہ عکاشہ اس
بارے میں تجھ پر سبقت لے گیا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الایمان باب الدليل على دخول طوائف من المسلمين الجنة بغير حساب ولا عذاب حديث 369)
اس واقعہ کو بیان کرتے ہوئے اپنی سیرت کی کتاب میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ
خطبات مسرور جلد 16
248
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جون 2018
ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ذکر ہوا کہ میری اُمت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے
جنت میں داخل ہوں گے۔یعنی وہ ایسے روحانی مرتبہ پر فائز ہوں گے کہ ان کے لئے خدائی فضل و کرم اس قدر
جوش میں ہو گا کہ ان کے حساب کتاب کی ضرورت نہیں ہو گی۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ ان
لوگوں کے چہرے قیامت کے دن اس طرح چمکتے ہوں گے جس طرح چودہویں رات کا چاند آسمان پر چمکتا ہے۔اس
پر حضرت عکاشہ نے عرض کیا کہ میرے لئے بھی دعا کریں اور آپ نے دعا کی کہ ان کو بھی ان میں شامل کر دے۔اس پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بڑے خوبصورت رنگ میں اس کی تفسیر بیان کی ہے اور تجزیہ کیا ہے۔آپ لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کا یہ ایک بظاہر چھوٹا سا واقعہ اپنے اندر بہت
سے معارف کا خزانہ رکھتا ہے۔کیونکہ اول تو اس سے یہ علم حاصل ہوتا ہے کہ امت محمدیہ پر اللہ تعالیٰ کا اس درجہ
فضل و کرم ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی فیض اس کمال کو پہنچا ہوا ہے کہ آپ کی اُمت میں سے ستر ہزار
آدمی ایسا ہو گا جو اپنے نمایاں روحانی مقام اور خدا کے خاص فضل و کرم کی وجہ سے گویا قیامت کے دن حساب و کتاب کی
پریشانی سے بالا سمجھا جائے گا۔ستر ہزار سے یہ بھی مراد لی جاتی ہے کہ ایک بڑی تعداد ہو گی۔دوسرے اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کے دربار میں ایسا قرب
حاصل ہے کہ آپ کی روحانی توجہ پر خدا تعالیٰ نے فوراًبذریعہ کشف یا القاء آپ کو یہ علم دے دیا کہ عکاشہ بھی اس
ستر ہزار کے گروہ میں شامل ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ عکاشہ پہلے اس گروہ میں شامل نہ ہو مگر آپ کی دعا کے نتیجہ
میں خدا نے اسے یہ شرف عطا کر دیا ہو۔تیسرے اس واقعہ سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
اللہ تعالیٰ کا اس درجہ ادب ملحوظ تھا اور آپ اپنی اُمت میں جدوجہد کے عمل کو اس درجہ ترقی دینا چاہتے تھے کہ جب
عُکاشہ کے بعد ایک دوسرے شخص نے آپ سے اسی قسم کی دعا کی درخواست کی تو آپ نے اس اخص روحانی مقام
کے پیش نظر جو اس پاک گروہ کو حاصل ہے مزید انفرادی دعا سے انکار کر دیا اور مسلمانوں کو تقویٰ اور ایمان اور
عمل صالح میں ترقی کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اور یہ بتایا کہ اگر اس طرف توجہ رہے گی تو تمہیں مقام مل سکتا ہے۔چوتھے اس سے آپ کے اعلیٰ اخلاق
پر یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق پر بھی غیر معمولی روشنی پڑتی ہے۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے انکار ایسے رنگ میں نہیں کیا جس سے سوال کرنے والے انصاری کی دل شکنی ہو بلکہ ایک نہایت لطیف رنگ میں
اس بات کو ٹال دیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ 667 تا 668)
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عُکاشہ کو مختلف سرایا میں ، جنگوں میں جو فوجیں بھیجی جاتی
تھیں ان میں امیر بنا کر بھیجا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ربیع الاول چھ ہجری میں حضرت عُکاشہ کو چالیس
مسلمانوں کا افسر بنا کر قبیلہ بنی اسد کے مقابلے پر روانہ فرمایا۔یہ قبیلہ ایک چشمہ کے قریب ڈیرہ ڈالے پڑا تھا جس کا
نام غمر تھا جو مدینہ سے مکہ کی سمت میں چند دن کے فاصلے پر تھا۔عُکاشہ کی پارٹی جلدی جلدی سفر کر کے قریب پہنچی تا
کہ انہیں شرارت سے روکا جائے تو معلوم ہوا کہ قبیلے کے لوگ مسلمانوں کی خبر پا کر ادھر اُدھر منتشر ہو گئے تھے۔
خطبات مسرور جلد 16
249
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جون 2018
اس پر عُکاشہ اور ان کے ساتھی مدینہ کی طرف واپس لوٹ آئے اور کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ 666)
یعنی جو الزام لگایا جاتا ہے کہ ان لوگوں کو یا مسلمانوں کو جنگوں کا خاص شوق تھا۔لیکن ان لوگوں
نے ان سے بلا وجہ کی جنگ ہونے کی بھی کوشش نہیں کی۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ النصر نازل ہوئی تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال کو اذان دینے کا حکم دیا۔نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خطبہ ارشاد
فرمایا جسے سن کر لوگ بہت روئے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اے لوگو میں کیسا نبی ہوں ؟ اس پر ان
لوگوں نے کہا اللہ آپ کو جزا دے۔آپ سب سے بہترین نبی ہیں۔آپ ہمارے لئے رحیم باپ کی طرح اور شفیق
اور نصیحت کرنے والے بھائی کی طرح ہیں۔آپ نے ہم تک اللہ کے پیغام پہنچائے اور اس کی وحی پہنچائی اور حکمت
اور اچھی نصیحت سے ہمیں اپنے رب کے راستے کی طرف بلایا۔پس اللہ آپ کو بہترین جزا دے جو وہ اپنے انبیاء کو دیتا
ہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے مسلمانوں کے گروہ ! میں تمہیں اللہ کی اور تم پر اپنے حق کی قسم دے
کر کہتا ہوں کہ اگر کسی پر میری طرف سے کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو وہ کھڑ اہو اور میرے سے بدلہ لے۔مگر کوئی
کھڑا نہ ہوا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری بار قسم دے کر کہا مگر کوئی کھٹڑا نہ ہوا۔آپ نے تیسری بار پھر فرمایا
کہ اے مسلمانوں کے گروہ ! میں تمہیں اللہ اور تم پر اپنے حق کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ اگر کسی پر میری طرف
سے کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو وہ اٹھے اور قیامت کے دن کے بدلہ سے پہلے میرے سے بدلہ لے۔اس پر لوگوں
میں سے ایک بوڑھے شخص کھڑے ہوئے جن کا نام عُکاشہ تھا۔آپ مسلمانوں میں سے ہوتے ہوئے آگے آئے
یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رُوبرو کھڑے ہو گئے اور عرض کی۔یارسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !
میرے ماں باپ آپ پر قربان۔اگر آپ نے بار بار قسم نہ دی ہوتی تو میں ہر گز کھڑا نہ ہوتا۔حضرت عکاشہ کہنے
لگے۔میں آپ کے ساتھ ایک غزوہ میں تھا جس سے واپسی پر میری اونٹنی آپ کی اونٹنی کے قریب آگئی تو میں اپنی
سواری سے اتر کر آپ کے قریب آیا تا کہ آپ کے پاؤں کو بوسہ دوں۔مگر آپ نے اپنی چھڑی ماری جو میرے پہلو
میں لگی۔مجھے نہیں معلوم کہ وہ چھڑی آپ نے اونٹنی کو ماری تھی یا مجھے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ
کے جلال کی قسم کہ خدا کار سول جان بوجھ کر تجھے نہیں مار سکتا۔پھر آپ نے حضرت بلال کو مخاطب کر کے فرمایا اے بلال! فاطمہ کی طرف جاؤ۔حضرت فاطمہ کے گھر
میں اور اس سے وہ چھڑی لے آؤ۔حضرت بلال گئے اور حضرت فاطمہ سے عرض کی کہ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی صاحبزادی! مجھے چھڑی دے دیں۔اس پر حضرت فاطمہ نے کہا اے بلال! میرے والد اس چھڑی کے ساتھ
کیا کریں گے ؟ کیا یہ جنگ کے دن کی بجائے حج کا دن نہیں۔اس پر حضرت بلال نے کہا کہ اے فاطمہ آپ اپنے باپ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی بے خبر ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو الوداع کہہ رہے ہیں اور دنیا
چھوڑ کر جا رہے ہیں اور اپنا بدلہ دے رہے ہیں۔اس پر حضرت فاطمہ نے حیرانگی سے پوچھا اے بلال! کس کا دل
خطبات مسرور جلد 16
250
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جون 2018
کرے گا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ لے۔پھر حضرت فاطمہ نے کہا کہ اے بلال حسن اور حسین سے کہو کہ وہ اس شخص کے سامنے کھڑے ہو
جائیں کہ وہ ان دونوں سے بدلہ لے لے اور وہ اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ نہ لینے دیں۔پس حضرت
بلال مسجد آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھڑی پکڑا دی اور آپ نے وہ چھڑی عُکاشہ کو پکڑائی۔جب
حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ نے یہ منظر دیکھا تو وہ دونوں کھڑے ہو گئے اور کہا اے عکاشہ !ہم تمہارے سامنے
کھڑے ہیں۔ہم سے بدلہ لے لو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ نہ کہو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: اے ابو بکر اور عمر رک جاؤ۔اللہ تم دونوں کے
مقام کو جانتا ہے۔اس کے بعد حضرت علی کھڑے ہوئے اور کہا اے عکاشہ ! میں نے اپنی ساری زندگی رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزاری ہے اور میر ادل گوارا نہیں کرتا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارو۔پس یہ
میرا جسم ہے میرے سے بدلہ لے لو اور بیشک مجھے سو بار مار و مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ نہ لو۔اس پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے علی بیٹھ جاؤ۔اللہ تمہاری نیت اور مقام کو جانتا ہے۔اس کے بعد حضرت
حسن اور حسین کھڑے ہوئے اور کہا اے عکاشہ ! ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے ہیں اور ہم سے بدلہ لینا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدلہ لینے کے جیسا ہی ہے۔آپ نے ان دونوں سے فرمایا: اے میرے پیارو! بیٹھ
جاؤ۔اس کے بعد آپ نے فرمایا اے عکاشہ مارو۔حضرت عکاشہ نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب آپ نے مجھے مارا تھا تو اس وقت میرے
پیٹ پر کپڑا نہیں تھا۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیٹ پر سے کپڑا اٹھایا۔اس پر مسلمان دیوانہ وار رونے
لگ گئے اور کہنے لگے کیا عکاشہ واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارے گا؟ مگر جب حضرت عُکاشہ نے آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کے بدن کی سفیدی دیکھی تو دیوانہ وار لپک کر آگے بڑھے اور آپ کے بدن کو چومنے لگے اور عرض کی
یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کس کا دل گوارا کر سکتا ہے کہ وہ آپ سے بدلہ لے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: یا بدلہ لینا ہے یا معاف کرنا ہے۔اس پر حضرت عُکاشہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! میں نے معاف کیا اس
امید پر کہ اللہ قیامت کے دن مجھے معاف فرما دے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا
کہ جو جنت میں میر اساتھی دیکھنا چاہتا ہے وہ اس بوڑھے شخص کو دیکھ لے۔پس مسلمان اٹھے اور حضرت عُکاشہ کا ما تھا
چومنے لگے اور ان کو مبارکباد دینے لگے کہ تو نے بہت بلند مقام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کو پالیا۔(مجمع الزوائد جلد 8 صفحه 429 تا 431 کتاب علامات النبوة حديث 14253 مطبوعه دار الكتب العلميه
بیروت 2001ء)
یہ تھے حضرت عکاشہ کہ انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی
واپسی کی خبریں سنارہے ہیں اور اب پتہ نہیں کبھی موقع ملتا ہے کہ نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں یہ موقع ہے
کہ آپ کے جسم کو نہ صرف چوموں بلکہ بوسہ دوں۔
خطبات مسرور جلد 16
251
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01جون2018
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ کی خلافت میں حضرت خالد بن ولید کے ساتھ حضرت عُکاشہ مرتدین کی
سرکوبی کے لئے روانہ ہوئے۔عیسی بن عمیلہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید لوگوں کے
مقابلے پر روانہ ہوتے وقت اگر اذان سنتے تو حملہ نہ کرتے اور اگر اذان نہ سنتے تو حملہ کر دیتے۔جب آپ رضی اللہ
عنہ اس قوم کی طرف پہنچے جو بُز اخہ مقام پر تھی تو آپ نے حضرت عُکاشہ بن محصن اور حضرت ثابت بن اقرم کو مخبر
بنا کر بھیجا کہ دشمن کی خبر لائیں۔وہ دونوں گھوڑوں پر سوار تھے۔حضرت عکاشہ کے گھوڑے کا نام الرزام تھا اور
حضرت ثابت کے گھوڑے کا نام المجر۔ان دونوں کا سامنا طلیحہ اور اس کے بھائی سلمہ سے ہواجو مسلمانوں کی مخبری
کرنے کے لئے لشکر سے آگے آئے ہوئے تھے۔طلیحہ کا سامنا حضرت عکاشہ سے ہوا اور سلمہ کا سامنا حضرت ثابت
سے ہوا اور ان دونوں بھائیوں نے ان دونوں اصحاب کو شہید کر دیا۔ابو واقد اللیثی بیان کرتے ہیں کہ ہم دوسو سوار
لشکر کے آگے آگے چلنے والے تھے ہم ان مقتولوں، حضرت ثابت اور حضرت عکاشہ کے پاس کھڑے رہے یہانتک
کہ حضرت خالد آئے اور ان کے حکم سے ہم نے حضرت ثابت اور حضرت عکاشہ کو ان کے خون آلود کپڑوں میں ہی
دفن کر دیا۔یہ واقعہ 12 ہجری کا ہے۔اس طرح ان کی شہادت ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 245 ثابت بن اقرم مطبوعه دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
حضرت خارجہ بن زید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی تھے۔حضرت خارجہ بن زید کا
تعلق خزرج کے خاندان اغ“ سے تھا۔حضرت خارجہ کی بیٹی حضرت حبیبہ بنت خارجہ حضرت ابو بکر صدیق کی اہلیہ
تھیں جن کے بطن سے حضرت ابو بکر صدیق کی صاحبزادی حضرت اُم کلثوم پیدا ہوئیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت خارجہ بن زید اور حضرت ابو بکر صدیق کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔رئیس قبیلہ تھے اور ان کو کبار
صحابہ میں شامل کیا جاتا تھا۔انہوں نے عقبہ میں بیعت کی تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 271 ومن بني
الحارث۔۔۔خارجه بن زید مطبوعه دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
ہجرت مدینہ کے بعد حضرت ابو بکر صدیق نے حضرت خارجہ بن زید کے گھر قیام کیا تھا۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 640 خارجه بن زيد مطبوعه دار الفکر بيروت لبنان 2003ء)
یہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔حضرت خارجہ نے غزوہ اُحد میں بڑی بہادری اور جوانمردی سے لڑتے
ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔نیزوں کی زد میں آگئے اور آپ کو تیرہ سے زائد زخم لگے۔آپ زخموں سے نڈھال
پڑے تھے کہ پاس سے صفوان بن امیہ گزرا۔اس نے انہیں پہچان کر حملہ کر کے شہید کر دیا۔پھر ان کا مثلہ بھی
کیا اور کہا کہ یہ ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے بدر میں ابو علی کو قتل کیا تھا یعنی میرے باپ اُمیہ بن خلف کو۔اب مجھے موقع ملا ہے کہ ان اصحاب محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) میں سے بہترین لوگوں کو قتل کروں اور اپنا دل ٹھنڈا
کروں۔اس نے حضرت ابن قوقل، حضرت خارجہ بن زید اور حضرت اوس بن ارقم کو شہید کیا۔حضرت خارجہ
اور حضرت سعد بن ربیع جو کہ آپ کے چچا زاد بھائی تھے ان دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا۔الاستيعاب جلد 2 صفحه 3-4 خارجه بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
خطبات مسرور جلد 16
252
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 جون 2018
روایت ہے کہ اُحد کے دن حضرت عباس بن عبادۃ اونچی آواز سے کہہ رہے تھے کہ اے مسلمانوں کے
گر وہ ! اللہ اور اپنے نبی سے جڑے رہو۔جو مصیبت تمہیں پہنچی ہے یہ اپنے نبی کی نافرمانی سے پہنچی ہے۔وہ تمہیں مدد کا
وعدہ دیتا تھا لیکن تم نے صبر نہیں کیا۔پھر حضرت عباس بن عبادۃ نے اپنا خود اور اپنی زرہ اتاری اور حضرت خارجہ بن
زید سے پوچھا کہ کیا آپ کو اس کی ضرورت ہے ؟ خارجہ نے کہا نہیں جس چیز کی تمہیں آرزو ہے وہی میں بھی چاہتا
ہوں۔پھر وہ سب دشمن سے بھڑ گئے۔عباس بن عبادہ کہتے تھے کہ ہمارے دیکھتے ہوئے اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو گزند پہنچا، کوئی تکلیف پہنچی تو ہمارا اپنے رب کے حضور کیا عذر ہو گا؟ اور حضرت خارجہ یہ کہتے تھے کہ اپنے
رب کے حضور ہمارے پاس نہ تو کوئی عذر ہو گا اور نہ ہی کوئی دلیل۔حضرت عباس بن عبادۃ کو سفیان بن عبد شمس
سلمی نے شہید کیا اور خارجہ بن زید کو تیروں کی وجہ سے جسم پر دس سے زائد زخم لگے۔(کتاب المغازی جلد 1 صفحه 2277-228 باب غزوہ احد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2004ء)
غزوہ احد کے دن حضرت مالک بن دخشم، حضرت خارجہ بن زید کے پاس سے گزرے۔حضرت خارجہ
زخموں سے چور بیٹھے ہوئے تھے۔ان کو تیرہ کے قریب مہلک زخم آئے تھے۔حضرت مالک نے ان سے کہا کیا آپ
کو معلوم نہیں کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید کر دیئے گئے ہیں ؟ حضرت خارجہ نے کہا کہ اگر آپ
کو شہید کر دیا گیا ہے تو یقینا اللہ زندہ ہے اور وہ نہیں مرے گا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام پہنچا دیا۔تم بھی اپنے
دین کے لئے قتال کرو۔(كتاب المغازی جلد 1 صفحه 243 باب غزوه احد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2004ء)
حضرت خارجہ کے دو بچے تھے جن میں سے ایک حضرت زید بن خارجہ تھے جنہوں نے حضرت عثمان
کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔حضرت خارجہ بن زید کی دوسری اولاد حضرت حبیبہ بنت خارجہ تھیں۔ان کی
شادی حضرت ابو بکر صدیق سے ہوئی تھی۔حضرت ابو بکر صدیق کی جب وفات ہوئی تو ان کی اہلیہ حضرت حبیبہ امید
سے تھیں۔ابو بکر نے فرمایا تھا کہ مجھے ان کے ہاں بیٹی کی توقع ہے۔چنانچہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئیں۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 640-641 خارجه بن زيد مطبوعه دار الفكر بيروت 2003ء)
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی حضرت زیاد بن لبید تھے۔ان کی والدہ کا نام عمرہ
بنت عبید بن مطروف تھا۔حضرت زیاد کا ایک بیٹا عبد اللہ تھا۔عقبہ ثانیہ میں ستر اصحاب کے ساتھ آپ حاضر ہوئے
اور اسلام قبول کیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد جب مدینہ واپس آئے تو انہوں نے آتے ہی اپنے قبیلہ بنو بیاضہ کے
بت توڑ دیئے جو بتوں کی پوجا کیا کرتے تھے۔پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مکہ چلے گئے اور وہیں مقیم
رہے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو آپ نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ ہجرت کی۔اس لئے حضرت زیاد کو مہاجر انصاری کہا جاتا ہے۔مہاجر بھی ہوئے اور انصاری بھی
تھے۔حضرت زیاد غزوہ بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرکاب تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 302 زياد بن لبيد مطبوعه دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
خطبات مسرور جلد 16
253
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01جون2018
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ پہنچے اور قبیلہ بنو بیاضہ کے محلہ سے گزرے تو حضرت زیاد
نے اھلا و سھلا کہا اور قیام کے لئے اپنا مکان پیش کیا تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اونٹنی کو آزاد
چھوڑ دو یہ خود منزل تلاش کرلے گی۔محرم نو ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ و زکوۃ وصول کرنے کے لئے الگ الگ محصلین مقرر
فرمائے تو حضرت زیاد کو حضر موت کے علاقے کا محصل مقرر فرمایا۔حضرت عمر کے دور تک آپ اسی خدمت پر
مامور رہے۔اس منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد آپ نے کوفہ میں سکونت اختیار کرلی اور وہیں اکتالیس ہجری
میں وفات پائی۔(سرور کائنات کے پچاس صحابہ از طالب الہاشمی صفحہ 557 تا559 مطبوعہ میٹرو پر نٹر زلاہور 1985ء)
تاریخ میں ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق کے دور خلافت میں جب فتنہ ارتداد نے زور پکڑا اور زکوۃ دینے
سے انکار کر دیا تو اشعث بن قیس الکندی نے بھی ارتداد اختیار کیا۔حضرت زیاد کو اس کی سرکوبی کے لئے مقرر کیا
گیا۔جب آپ نے اس پر حملہ کیا تو اس نے قلعہ نخیر میں پناہ لے لی۔حضرت زیاد نے اس کا نہایت سختی سے محاصرہ کیا
یہاں تک کہ وہ تنگ آگیا اور اس نے پیغام بھیجا کہ مجھے اور نو اور آدمیوں کو امان دے دیں تو قلعہ کا دروازہ کھول دوں
گا۔حضرت زیاد نے کہا معاہدہ لکھ کر لے آؤ میں اس پر مہر ثبت کر دوں گا۔اس کے بعد انہوں نے دروازہ کھولا۔بعد میں جب معاہدہ دیکھا گیا تو باقی نو آدمیوں کے نام تو لکھے ہوئے تھے مگر اشعث اپنا نام لکھنا بھول گیا تھا۔چنانچہ
اسے دوسرے قیدیوں کے ساتھ مدینہ منورہ بھجوا دیا گیا۔(امتاع الاسماع جلد 14 صفحه 254-255 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء)
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی حضرت مكتب بن عبید تھے۔آپ کی کوئی اولاد
نہیں تھی آپ کے بھتیجے ائیر بن عروہ آپ کے وارث ہوئے۔حضرت معیب بن عبید غزوہ بدر اور اُحد میں شریک
ہوئے اور انہوں نے یوم الرجیع میں شہادت پائی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 240 ومن حلفاء بني ظفر مطبوعه دار احياء التراث العربى بيروت 1996ء)
رجیع کا جو واقعہ ہے کہ اس میں دس مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔اس واقعہ کے بارے میں حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب نے بھی لکھا ہے کہ " یہ دن مسلمانوں کے لئے سخت خطرے کے دن تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
و سلم کو چاروں طرف سے متوشش خبریں آرہی تھیں۔لیکن سب سے زیادہ خطرہ آپ کو قریش مکہ کی طرف سے تھا
جو جنگ اُحد کی وجہ سے بہت دلیر اور شوخ ہو رہے تھے۔اس خطرے کو محسوس کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ماہ صفر چار ہجری میں اپنے دس صحابیوں کی ایک پارٹی تیار کی اور ان پر عاصم بن ثابت کو امیر مقرر فرمایا اور ان کو
حکم دیا کہ وہ خفیہ خفیہ مکہ کے قریب جا کر قریش کے حالات دریافت کریں اور ان کی کارروائیوں اور ارادوں سے
آپ کو اطلاع دیں لیکن ابھی یہ پارٹی روانہ نہیں ہوئی تھی کہ قبائل عضل اور قارہ کے چند لوگ آپ کی خدمت میں
حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمارے قبائل میں بہت سے آدمی اسلام کی طرف مائل ہیں۔آپ چند آدمی ہمارے
ساتھ روانہ فرمائیں جو ہمیں مسلمان بنائیں اور اسلام کی تعلیم دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ خواہش
خطبات مسرور جلد 16
طور پر
254
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01جون2018
معلوم کر کے وہی پارٹی جو خبر رسانی کے لئے تیار کی گئی تھی ان کے ساتھ روانہ فرما دی۔لیکن دراصل جیسا کہ بعد
میں معلوم ہوا کہ یہ لوگ جھوٹے تھے اور بنو لحیان کی انگیخت پر مدینہ میں آئے تھے جنہوں نے اپنے رئیس سفیان
بن خالد کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے یہ چال چلی تھی کہ اس بہانے سے مسلمان مدینہ سے نکلیں تو ان پر حملہ کر دیا
جائے اور بنو لحیان نے اس خدمت کے معاوضہ میں عضل اور قارہ کے لوگوں کے لئے بہت سے اونٹ انعام کے
ر مقرر کئے تھے۔جب عضل اور قارہ کے یہ غدار لوگ عسفان اور مکہ کے درمیان پہنچے تو انہوں نے بنو لحیان کو
خفیہ خفیہ اطلاع بھجوا دی کہ مسلمان ہمارے ساتھ آرہے ہیں تم آجاؤ۔جس پر قبیلہ بنو لحیان کے دوسو نوجوان جن
میں سے ایک سو تیر انداز تھے مسلمانوں کے تعاقب میں نکل کھڑے ہوئے اور مقام رجیع میں (رجمیع ایک جگہ ہے)
ان کو دبایا۔دس آدمی دو سو سپاہیوں کا کیا مقابلہ کر سکتے تھے۔لیکن مسلمانوں کو ہتھیار ڈالنے کی تعلیم نہیں دی گئی
تھی۔" اگر ایسے حالات پیدا ہو جائیں جو تمہیں گھیر لیا جائے تو پھر یہی حکم ہے کہ جنگ کرو۔" فوراً یہ صحابی ایک
قریب کے ٹیلے پر چڑھ کر مقابلے کے واسطے تیار ہو گئے۔کفار نے جن کے نزدیک دھو کہ دینا کوئی معیوب فعل نہیں
تھا ان کو آواز دی کہ تم پہاڑی پر سے نیچے اتر آؤ ہم تم سے پختہ عہد کرتے ہیں کہ تمہیں قتل نہیں کریں گے۔عاصم رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ہمیں تمہارے عہد و پیمان پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔ہم تمہاری اس
ذمہ داری پر نہیں اتر سکتے اور پھر آسمان کی طرف منہ اٹھا کر کہا کہ اے خدا تو ہماری حالت دیکھ رہا ہے۔اپنے رسول کو
ہماری اس حالت سے اطلاع پہنچا دے۔غرض عاصم اور ان کے ساتھیوں نے مقابلہ کیا اور لڑتے لڑتے شہید ہو
گئے۔جب سات صحابہ مارے گئے اور صرف خُبیب بن عدی اور زید بن دشتہ اور ایک اور صحابی باقی رہ گئے تو کفار نے
جن کی اصل خواہش ان لوگوں کو زندہ پکڑنے کی تھی پھر آواز دے کر کہا کہ اب بھی نیچے اتر آؤ ہم وعدہ کرتے ہیں
کہ تمہیں تکلیف نہیں پہنچائیں گے۔اب کی دفعہ یہ سادہ لوح مسلمان ان کے پھندے میں آکر نیچے اتر آئے مگر نیچے
اترتے ہی کفار نے ان کو اپنی تیر کمانوں کی تندیوں سے جکڑ کر باندھ لیا اور اس پر خُبیب اور زید کے ساتھی سے جن کا
نام تاریخ میں عبد اللہ بن طارق مذکور ہوا ہے صبر نہ ہو سکا اور انہوں نے پکار کر کہا کہ یہ تمہاری پہلی بد عہدی ہے اور
نامعلوم تم آگے چل کر کیا کرو گے۔عبد اللہ نے ان کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا جس پر کفار تھوڑی دور تک عبد اللہ کو گھسیٹتے ہوئے، زدو کوب
کرتے ہوئے لے گئے اور پھر انہیں قتل کر کے وہیں پھینک دیا اور چونکہ ان کا انتقام پورا ہو چکا تھا وہ قریش کو خوش کرنے
کے لئے نیز روپے کی لالچ میں حبیب اور زید کو ساتھ لے کر مکہ کی طرف روانہ ہو گئے اور وہاں پہنچ کر انہیں قریش کے
ہاتھ فروخت کر دیا۔چنانچہ حبیب کو تو حارث بن عابر بن نوفل کے لڑکوں نے خرید لیا کیونکہ حبیب نے بدر کی جنگ میں
حارث کو قتل کیا تھا اور زید کو صفوان بن امیہ نے خرید لیا۔" اور یہ بھی پھر آخر میں شہید کر دیئے گئے تھے۔(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 513-514)
پھر بدری صحابہ میں ایک ذکر حضرت خالد بن نگیر کا ہے۔حضرت خالد بن نگیر حضرت عاقل
خطبات مسرور جلد 16
255
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جون 2018
حضرت عامر ، حضرت ایاس نے اکٹھے دارار تم میں اسلام قبول کیا تھا اور ان چاروں بھائیوں نے دارار تم میں سب
سے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد بن بگیر اور حضرت زید بن دشیہ کے
در میان مواخات قائم فرمائی۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں موجود تھے اور رجمیع کا واقعہ جو پہلے بیان ہوا ہے جہاں
دھوکے سے دس مسلمانوں کو مارا گیا تھا وہاں آپ بھی شہید ہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 297 عاقل بن ابی البکیر ، خالد بن ابى البكير مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر سے پہلے ایک سریہ عبد اللہ بن جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
قیادت میں قریش کے قافلہ کے لئے روانہ فرمایا اس میں حضرت خالد بن بگیر بھی شامل تھے۔آپ صفر 4 ہجری کو
34 سال کی عمر میں جنگ رجیع میں عاصم بن ثابت اور مرید بن ابی مرید غنوی کے ساتھ قبائل عضل و قارہ کے
ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 647 خالد بن بکیر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
اس بارہ میں ابن اسحاق کہتے ہیں کہ جب قبیلہ عضل اور قارہ کے لوگ ان صحابہ کو لے کر مقام رجیع میں
پہنچے جو قبیلہ ھذیل کے ایک چشمہ کا نام ہے۔رجیع جو جگہ ہے یہ جو قبیلہ ھذیل کے ایک چشمہ کا نام ہے اور حجاز کے
کنارے پر واقعہ ہے تو ان لوگوں نے اصحاب کے ساتھ غداری کی۔یعنی جو لوگ لے کر گئے تھے انہوں نے صحابہ
کے ساتھ غداری کی۔دھو کہ دیا اور قبیلہ ھذیل کو ان کے خلاف بھڑ کا دیا۔صحابہ اس وقت اپنے خیمہ میں ہی تھے کہ
انہوں نے دیکھا کہ چاروں طرف سے لوگ تلواریں لئے چلے آرہے ہیں۔یہ بھی دلیرانہ جنگ کے لئے تیار ہو گئے۔ان لوگوں نے ( یعنی کا فروں نے ) کہا واللہ! ہم تم کو قتل نہیں کریں گے۔ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ تم کو پکڑ کر مکہ
والوں کے پاس لے جائیں گے اور ان سے تمہارے معاوضہ میں کچھ لے لیں گے۔حضرت مرید بن ابی مرتد رضی
اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت خالد بن نگیر نے کہا کہ خدا کی قسم ! ہم مشرک
کے عہد میں داخل نہیں ہوتے۔آخر یہ تینوں اس قدر لڑے کہ شہید ہو گئے۔(سیرت ابن هشام صفحه 591-592 ذكر يوم الرجيع فى سنة ثلاث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2001ء)
حضرت حسان بن ثابت نے ان لوگوں کے بارے میں اپنے ایک شعر میں کہا ہے کہ
الا ليتنى فِيْهَا شَهِدْتُ ابْنَ طَارِقٍ
فَدَا فَعْتُ عَنْ حِيَى خُبَيْبٍ وَ عَاصِمٍ
وَزَيْدًا وَمَا تُغْنِي الْآمَانِي وَمَرْثَدَا
وَكَانَ شِفَاءٌ لَوْ تَدَارَكْتُ خَالِدًا
(اسد الغابه جلد 1 صفحه 647 خالد بن بكير مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
کہ کاش میں اس ( واقعہ رجمیع) میں ابن طارق اور زید اور مرید کے ساتھ ہو تا۔اگر چہ آرزوئیں کچھ کام
نہیں آتیں۔تو میں اپنے دوست خُبیب اور عاصم کو بچاتا اور اگر میں خالد کو پالیتا تو وہ بھی بچ جاتا۔تو یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دین کی حفاظت کے لئے ، اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے قربانیاں دیں اور
اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بنے۔
خطبات مسرور جلد 16
256
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 جون 2018
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی ایک تصنیف میں تحریر فرماتے ہیں کہ
اس خدائے محسن کا شکر ہے جو احسان کرنے والا اور غموں کو دور کرنے والا ہے اور اس کے رسول پر
درود اور سلام جو انس اور جن کا امام اور پاک دل اور بہشت کی طرف کھینچنے والا ہے۔اور اس کے ان اصحاب پر سلام
جو ایمان کے چشموں کی طرف پیاسے کی طرح دوڑے اور گمراہی کی اندھیری راتوں میں علمی اور عملی کمال سے
نور الحق حصہ دوم ، روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 188)
روشن کئے گئے۔"
پھر ایک جگہ آپ صحابہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ "جو دن کے میدانوں کے شیر اور راتوں
کے راہب ہیں اور دین کے ستارے ہیں۔" راتوں کے راہب ہونے کا مطلب ہے راتوں میں کہ عبادت کرنے
والے۔اور دین کے ستارے ہیں۔"خدا کی خوشنودی ان سب کے شامل حال ہے۔"
نجم الهدی، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 17)
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنی علمی اور عملی حالتوں کو بہتر کرنے اور راتوں کی عبادتوں کے معیار بلند کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔جمعہ کے بعد میں ایک جنازہ غائب پڑھاؤں گا جو مکرم اسماعیل مالا گالا صاحب مبلغ یوگنڈا
کا ہے۔یہ 25 مئی کو نماز جمعہ سے قبل دل کی تکلیف کی وجہ سے ان کو دل کا حملہ ہوا۔اور اپنے خالق حقیقی سے جا
ملے 64 سال ان کی عمر تھی۔اِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ۔اسماعیل مالا گالا صاحب 1954ء میں مکونو ڈسٹرکٹ یوگنڈا
میں پیدا ہوئے۔ان کے والد اور والدہ دونوں عیسائی تھے لہذا یہ خود بھی پیدائشی طور پر عیسائی تھے۔مالا گالا صاحب
ایک احمدی دوست حاجی شعیب نصیر اصاحب کے برادر نسبتی تھے اس لئے ان کا حاجی شعیب صاحب کے گھر آنا جانا
تھا۔حاجی شعیب صاحب کے ذریعہ ہی اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ایک لمبا عرصہ سوال و جواب کا سلسلہ چلتا رہا۔اس کے بعد آہستہ آہستہ ان پر اسلام کی سچائی روشن ہونا شروع ہوئی اور آخر 1978ء میں یہ بیعت کر کے اسلام
احمدیت میں داخل ہو گئے۔جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو حاجی شعیب نصیر اصاحب سے ذکر کیا کہ میری بچپن
سے یہ خواہش تھی کہ میں عیسائی پادری بنوں۔اب چونکہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے تو کیا میں اسلام کی خدمت
کر سکتا ہوں ؟ اس پر انہیں بتایا گیا کہ آپ اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر سکتے ہیں۔اس وقت محمد علی
کائرے صاحب ( جو اس وقت یو گنڈا کے امیر جماعت ہیں) پاکستان سے جامعہ احمدیہ کی تعلیم مکمل کر کے یوگنڈا پہنچے
تھے۔چنانچہ انہوں نے 1980ء میں مالا گالا صاحب کو دیگر پانچ خدام کے ساتھ پاکستان بھجوا دیا۔موصوف دسمبر
1980ء میں جامعہ احمد یہ ربوہ میں فصل خاص میں داخل ہوئے اور یکم مارچ 1988ء کو تعلیم مکمل کی۔جامعہ کے
عرصہ تعلیم کے حوالے سے اس وقت جامعہ کے پرنسپل سید میر محمود احمد ناصر صاحب نے اپنے ریمارکس میں ان
کے بارے میں لکھا کہ " علمی لحاظ سے کمزور ہیں لیکن اچھے متعاون اور اطاعت گزار طالبعلم رہے۔منکسر المزاج اور
عبادت گزار تھے۔بزرگوں سے ملاقات اور انہیں دعا کا کہنا ان کا شعار تھا۔" موصوف نے نہایت محنت کے ساتھ
جامعہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کی اور 1984ء میں جب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کو پاکستان سے ہجرت کرنا
پڑی تو اس وقت مخصوص حالات میں بڑی خوش اسلوبی اور بہادری سے یہ بھی ڈیوٹیاں دینے والوں میں شامل تھے۔
خطبات مسرور جلد 16
257
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 01 جون 2018
موجودہ پر نسپل مبشر ایاز صاحب ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ " ہم جامعہ میں اکٹھے رہے۔بہت ہی نیک طبیعت
تھی۔خاموش طبع تھے۔جامعہ کے ان طلباء میں ان کا شمار ہوتا تھا جنہیں عبادت اور ریاضت کا خاص شوق تھا۔اطاعت گزاری ان کا خاص اور قابل ذکر وصف تھا۔کہتے ہیں کہ مجھے نقیب اور زعیم ہونے کی وجہ سے ان سے کئی بار
واسطہ پڑا۔بہت ہی عاجز مزاج اور مطیع اور فرمانبر دار پایا۔فٹبال کے بڑے شوقین تھے۔ٹیم کے ایک اہم ممبر سمجھے
جاتے تھے اور خاص طور پر ان کو شامل کیا جاتا تھا۔" جامعہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کا باقاعدہ تقر ر یوگنڈا میں
بطور مبلغ 1988ء میں ہوا جہاں انہوں نے کئی جماعتوں میں بطور مبلغ کام کیا۔2007ء میں موصوف دو یوگنڈن
مبلغین کے ساتھ پاکستان بھی گئے جہاں انہیں لو گنڈ ا زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی نظر ثانی کا کام مکمل کرنے
کی توفیق ملی اور تین ماہ کے اندر انہوں نے یہ کام مکمل کر لیا۔جامعہ میں تو شاید علمی لحاظ سے کمزور ہوں گے لیکن بعد
میں علمی لحاظ سے بھی بڑے آگے نکلے ہوئے تھے۔انہوں نے اپنا علم بہت بڑھایا، اضافہ کیا۔مرحوم کو تبلیغ کا بڑا
شوق تھا اور ان کی تبلیغ سے بڑی تعداد نے احمدیت قبول کی۔سائیکل پر ہی بہت لمبے لمبے تبلیغی سفر کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ وہ تبلیغ کے لئے نکلے ہوئے تھے کہ پیچھے سے ان کی بیوی کی وفات ہو گئی۔رابطہ کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔اور
جب تبلیغی سفر سے واپس آئے تو پتہ چلا کہ بیوی فوت ہو گئی ہے اور اس کی تدفین بھی ہو چکی ہے۔ساری زندگی
نہایت سادگی کے ساتھ خدمت دین میں مصروف رہتے ہوئے گزاری۔بہت نرم دل، ہمدرد اور شفیق انسان تھے۔غریبوں اور مسکینوں کا بہت خیال رکھتے تھے۔خلافت کے بہت شیدائی تھے۔خلیفہ وقت کا ہر حکم ماناضروری سمجھتے
تھے۔عموماً سارے افریقین ہی لیکن افریقن مبلغین خاص طور پر واقفین زندگی میں نے دیکھا ہے کہ خلافت کے
ساتھ ان کا خاص تعلق ہے۔امیر صاحب یوگنڈا محمد علی کائرے صاحب لکھتے ہیں کہ مرحوم ایک مثالی مربی تھے۔نہایت نیک دل اور
دعوت الی اللہ کرنے والے اور دین کی خدمت بجالانے والے انسان تھے۔بہت سی مشکلات کے باوجود کبھی شکوہ نہ
کیا بلکہ ہر ہر طرح سے خدمت دین میں لگے رہے۔پہلی بیوی کی وفات کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی اور کچھ
عرصہ بعد تیسری شادی بھی کی۔ان کی ایک بیوی لکھتی ہیں کہ میں نے انہیں ساری زندگی بہت ہی پیار کرنے والا،
نرم دل اور ہر حال میں پر سکون اور خدا کا شکر بجالانے والا انسان پایا۔ان کی بیٹی بیان کرتی ہیں کہ ہمارے والد بہت
شفیق اور بردبار انسان تھے۔ہمیشہ ہماری ضرورتوں کا خیال رکھتے اور دین پر عمل پیرا رہنے کا درس دیتے رہے۔مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیویاں اور نو بچے چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے۔ان کے
ساتھ مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کی نسلوں کو بھی ہمیشہ جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 جون 2018 ء تا 28 جون 2018ء جلد 25 شمارہ 25 صفحہ 05 تا08)