توبہ اور استغفار کی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت

خطبات مسرور جلد 16
258
23
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08جون2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 08 جون 2018ء بمطابق 08 احسان 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس آیت کی تلاوت فرمائی:
وَاكْتُبْ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ قَالَ عَذَابِي أُصِيْبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ
وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَوةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِنَا يُؤْمِنُوْنَ
(الاعراف:157)
اس آیت کا ترجمہ ہے : اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی حسنہ لکھ دے اور آخرت میں بھی۔یقینا ہم تیری
طرف تو بہ کرتے ہوئے آگئے ہیں۔اس نے کہا میر اعذاب وہ ہے کہ جس پر میں چاہوں اس پر میں وارد کر دیتا ہوں
اور میری رحمت وہ ہے کہ ہر چیز پر حاوی ہے۔پس میں اس رحمت کو ان لوگوں کے لئے واجب کر دوں گا جو تقویٰ
اختیار کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں۔رمضان کا مہینہ اور رحمت الہی:
اللہ تعالیٰ کے اپنے بندوں پر عجیب احسان ہیں جیسا کہ اس آیت سے ظاہر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ میری رحمت ہر چیز پر حاوی ہے۔رحمت کا مطلب ہے نرم ہونا، مہربان ہونا ، رحم کا ابھرنا۔یعنی اللہ تعالیٰ کا بندوں
سے نرمی اور صرفِ نظر کا سلوک ہے جس کی کوئی انتہا نہیں۔اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر مہربانی کا سلوک ہے جس کی
کوئی انتہا نہیں۔اللہ تعالیٰ کار حم کا جذبہ اور یہ سلوک اتنا بڑھا ہوا ہے کہ جو ہر چیز پر حاوی ہے۔اس کی رحمت میں
رحمانیت اور رحیمیت شامل ہیں۔یہ اس کی رحمانیت ہے کہ بن مانگے بھی بیشمار چیزیں دنیا میں انسان کے لئے پیدا کی
ہیں۔اور رحیمیت کا پھر وہ اللہ تعالیٰ کے حق ادا کرنے والوں اس کے احکام پر عمل کرنے والوں اس کے آگے جھک
کر مانگنے والوں پر اظہار کرتا ہے۔تو یہاں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بندوں کو عذاب دینا میری غرض نہیں ہے۔بعضوں
کو بڑی غلط فہمی ہوتی ہے کہ انسان کو اگر عذاب دینا ہے ، سزا دینی ہے تو پیدا کیوں کیا گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری
غرض یہ نہیں ہے۔ہاں وہ لوگ میرے عذاب اور سزا کے مورد بنتے ہیں جو اپنے غلط عملوں کی انتہا کو پہنچے ہوئے
ہیں۔لیکن میرا یہ عذاب بھی عارضی چیز ہے اور اصلاح اور احساس کے لئے ہے۔حتی کہ ایک وقت آئے گا کہ دوزخ
والے بھی میری وسیع رحمت سے حصہ لیں گے اور ان کا عذاب بھی ختم ہو جائے گا۔دوزخ کی سزا بھی ان کے غلط
عملوں کی وجہ سے ملے گی اور پھر وہ ایک اصلاح کا ذریعہ بن جائے گی۔تو اگر دیکھا جائے تو یہ سزا بھی اصلاح ہے۔یہ

خطبات مسرور جلد 16
259
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
سزا کا دور جو ہے یہ بھی ایک لحاظ سے رحمت ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ جزا سزا کے دن کا مالک بھی ہے۔اس لئے وہ بظاہر
ہمیں گناہگار نظر آنے والے لوگوں کو اپنی رحمت اور بخشش کی چادر میں لپیٹ کر بغیر سزا کے جانے دے سکتا ہے۔لیکن اس نے ہمیں نیکیوں کے راستوں پر چلنے کی ترغیب دلاتے ہوئے یہ ضرور فرما دیا کہ میری رحمت ہر چیز پر حاوی
ہے اور ان پر میں ضرور اپنی رحمت کروں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں جو زکوۃ دیتے ہیں اور ان لوگوں پر جو میرے
نشانوں پر ایمان لاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی آیات پر ایمان لاتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں بطور حق کے ان لوگوں کو جو تقویٰ پر چلنے والے ہیں، جو زکوۃ دینے والے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر ان کا حق ادا کرتے ہوئے اور یقین کے ساتھ عمل کرنے والے ہیں ، اللہ تعالیٰ کی
آیات پر مکمل ایمان رکھنے والے ہیں، ضرور اپنی رحمت کی چادر میں لپیٹوں گا۔پھر ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ رَحْمَتَ اللهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ۔(الاعراف:57)
کہ اللہ کی رحمت یقیناً محسنوں کے قریب ہے۔محسن وہ ہیں جو تمام شرائط کے ساتھ اپنے کام کو پورا کرتے ہیں۔پس
جو تقویٰ کے تقاضوں کو پورا کرنے والا ہے ، اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بجالانے والا ہے، اللہ تعالیٰ کے نشانات پر
بر مکمل
ایمان رکھنے والا ہے، اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنے والا ہے تو ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ کی رحمت پہنچے گی۔پس ایک انسان کو
اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے، تقویٰ پر چلنے اور ایمان میں کامل ہونے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئے تبھی وہ
مومن کہلا سکتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے اس اعلان سے فیض پانے کی کوشش کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس
کے احکامات پر ان کا حق ادا کرتے ہوئے عمل کرنے والوں کے قریب ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے تو اپنے پر فرض کر لیا
ہے، ان کے لئے لکھ دیا ہے کہ اگر تم یہ کرو گے تو میری رحمت کی وسعت تمہیں اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔کتنا
رحیم و کریم ہے ہمارا خدا۔ہم تو اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔بندہ کس طرح اپنے مالک پر کوئی حق جتا سکتا ہے۔لیکن وہ
زمین و آسمان کا مالک کہتا ہے کہ اگر تم تقویٰ پر چلو گے ، میرے احکامات پر عمل کرتے ہوئے میرے نشانوں پر ایمان
لاؤ گے تو میری رحمت کے یقیناً حقدار بن جاؤ گے۔یہاں اللہ تعالیٰ نے پہلی چیز تقوی بیان فرمائی ہے اور اصل میں اگر
تقویٰ کا صحیح ادراک ہو جائے تو باقی نیکیاں اور ایمان میں کامل ہونا اس کے اندر ہی آجاتا ہے۔اس بارے میں ایک
جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
" انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقویٰ کی تمام باریک راہوں پر قدم مارنا ہے۔تقویٰ کی باریک راہیں
روحانی خوبصورتی کے لطیف نقوش اور خوشنما خط و خال ہیں اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی امانتوں اور ایمانی عہدوں کی
حتی الوسع رعایت کرنا یعنی انہیں صحیح طرح بجالانا اور سر سے پیر تک جتنے قوی اور اعضاء ہیں " انسان کے جتنے بھی
اعضاء ہیں۔انسان کے قومی ہیں۔طاقتیں ہیں " جن میں ظاہری طور پر آنکھیں اور کان اور ہاتھ اور پیر اور دوسرے
اعضاء ہیں اور باطنی طور پر دل اور دوسری قوتیں اور اخلاق ہیں ان کو جہاں تک طاقت ہو ٹھیک ٹھیک محل ضرورت
پر استعمال
کرنا " صحیح طرح ان کا استعمال کرنا جو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات ہیں ان کے مطابق ادا کرنا ان کا حق ادا
کرنا اور ناجائز مواضع سے روکنا اور ان کے پوشیدہ حملوں سے متنبہ رہنا۔"غلط استعمال سے اس کو روکنا اور شیطان جن

خطبات مسرور جلد 16
260
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
اعضاء کے ذریعہ ، جن طاقتوں کے ذریعہ سے پوشیدہ حملے کرواتا ہے اس لئے اس سے ہوشیار رہنا یہ انسان کا کام ہے۔تبھی
وہ صحیح تقویٰ پر چل سکتا ہے۔تبھی وہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی ادائیگی صحیح طرح کر سکتا ہے۔فرمایا اور اسی کے مقابل پر
حقوق عباد کا بھی لحاظ رکھنا یہ وہ طریق ہے کہ انسان کی تمام روحانی خوبصورتی اس سے وابستہ ہے اور خدا تعالیٰ نے قرآن
شریف میں تقویٰ کو لباس کے نام سے موسوم کیا ہے۔چنانچہ لباس التقویٰ قرآن شریف کا لفظ ہے۔یہ اس بات
کی طرف اشارہ ہے کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی زینت تقویٰ سے ہی پیدا ہوتی ہے اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان خدا
کی تمام امانتوں اور ایمانی عہد اور ایسا ہی مخلوق کی تمام امانتوں اور عہد کی حتی الوسع رعایت رکھے۔یعنی ان کے دقیق
در دقیق پہلوؤں پر تا بہ مقدور کار بند ہو جائے۔"
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 209-210)
اس کی جو باریک سے باریک باتیں ہیں اس پر بھی جتنی حد تک انسان کی طاقت ہے ، جس حد تک قدرت
رکھتا ہے اس کی پابندی کرے ان پر عمل کرے۔پس اس معیار کو انسان حاصل کر لے تو یہ ہے جہاں اللہ تعالیٰ کی رحمت اپنے بندے پر بطور حق کے فرض
ہو جاتی ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ خود اپنے پر یہ فرض کر لیتا ہے۔اور جیسا کہ میں نے کہا کہ بندے کا کیا مقام ہے کہ بطور
حق اللہ تعالیٰ سے کچھ لے سکے۔یہ دن جن میں سے ہم گزر رہے ہیں یہ رمضان کے دن ہیں۔اس کا آخری ہفتہ اب رہ گیا ہے جس
کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول
دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیطان کو جکڑ دیا جاتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الصيام باب فضل شهر رمضان حدیث 2495)
اس سے بھی مومن ہی فائدہ اٹھاتے ہیں۔وہی فائدہ اٹھائے گا جو صحیح طرح ایمان لانے والا ہے، اللہ تعالیٰ
کے حکموں پر عمل کرنے والا ہے۔شیطان کے چیلے تو ان دنوں میں بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے۔دنیا میں بے
تحاشا بیہودگیاں، بے حیائیاں روز مرہ کا معمول ہیں۔رمضان میں کوئی ختم نہیں ہو گئیں۔پس یہ خوشخبری مومنوں کے
لئے ہے اور یہ تقویٰ پر چلنے والوں کے لئے ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حصہ لینے والوں کے لئے ہے کہ تمہارے لئے
اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت پہلے سے بھی بڑھ کر وسیع کر دی ہے۔پس اس سے فائدہ اٹھاؤ اور اللہ تعالیٰ کے حق ادا کرنے کی
کوشش کرو۔اس کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کرو۔اس حق کی ادائیگی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایک موقع
پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص ایمان کے تقاضے اور ثواب کی نیت سے رمضان کی راتوں میں اٹھ کر
نماز پڑھتا ہے اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔سب پرانے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔(صحيح البخاری کتاب الايمان باب صوم رمضان احتسابا من الايمان حديث 38)
اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت کے اظہار کا ایک اور نظارہ کہ تم ایک کوشش کرتے ہو میں کئی گنا
بڑھ کر تمہیں دے دیتا ہوں۔کس کس طرح سے اس کی رحمانیت اور رحمیت اور رحمت کا اظہار ہو رہا ہے۔پس

خطبات مسرور جلد 16
261
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
خوش قسمت ہیں وہ جو ان دنوں سے فائدہ اٹھانے والے ہیں۔پھر یہ بھی اس کی دین ہے کہ ان آخری دنوں میں
لیلتہ القدر کی تلاش کی طرف بھی ہمیں توجہ دلائی ہے تاکہ ہم قبولیت دعا کے پہلے سے بڑھ کر نظارے دیکھیں۔یہ
بھی کوئی ہمارا حق تو نہیں۔یہ بھی اس کی عطا ہے تاکہ بندوں کو اپنے قریب تر کرنے کی طرف ترغیب دے اور یہ بھی
اس کی رحمت کی وسعت ہے۔پھر ایک حدیث میں ہے کہ رمضان کا ابتدائی عشرہ رحمت ہے اس کا درمیانی عشرہ مغفرت ہے اور اس کا
آخری عشرہ آگ سے نجات ہے۔(كنز العمال جلد 8 صفحه 463 حدیث 23668 مطبوعه موسسة الرسالة بيروت 1985ء)
جب رمضان میں انسان روزے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر پہلے سے زیادہ عمل کرے، اپنی
عبادتوں کو بڑھائے، اپنے تقویٰ میں ترقی کرے تو پھر انسان اللہ تعالیٰ کی رحمت کی چادر میں پہلے سے بڑھ کر آ گیا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب بندہ میری خاطر روزہ رکھتا ہے۔ان دنوں میں میری خاطر بعض جائز باتوں کے
کرنے سے بھی رکتا ہے تو پھر ایسے روزہ دار کی جزا میں خود بن جاتا ہوں۔(صحيح البخارى كتاب الصوم باب هل يقول اني صائم اذا شتم حديث 1904)
جب اللہ تعالیٰ خود جزا بن گیا تو مغفرت کے سامان ہو گئے اور جب مغفرت کے سامان ہو گئے اور اللہ تعالیٰ
نے مغفرت اور بخشش اور توبہ قبول کر لی تو پھر آگ سے بھی انسان کی نجات ہو گئی۔آگ سے بھی بچ گیا۔اس دنیا
کی آگ سے بھی اور آخرت ، اگلے جہان کی آگ سے بھی۔مگر شرط یہی ہے کہ خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی خاطر روزہ
رکھنا ہے اور عمل بھی کرنے ہیں اور پھر یہ عمل مستقل زندگی کا حصہ بن کر اللہ تعالیٰ کی رحمت میں مستقل لیٹے رکھنے
کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی رحمت صرف رمضان کے پہلے عشرہ کے لئے نہیں۔پہلے سے دوسرے عشرے میں بھی
داخل ہو رہی ہے اور تیسرے عشرے میں بھی داخل ہو رہی ہے اور مستقل انسان کے ساتھ ہے جب تک اس کے
عمل تقویٰ پر چلتے ہوئے اور ایمان میں مضبوطی کے ساتھ سر انجام دیئے جاتے رہیں گے۔اسی طرح اس کی مغفرت
صرف در میانی دس دن کے لئے نہیں ہے بلکہ رمضان کے آخر تک اور اس سے بھی آگے تک انسان کے ساتھ ہے
اور جب تک انسان کی زندگی ہے اس کے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ کی سزا سے بچانے والی ہے۔اسی طرح آگ سے بھی
صرف انسان ان دس دنوں میں نہیں بچ رہا بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت
مانگتے ہوئے جو رمضان سے بھی گزر جائے گا تو وہ اس کے بعد بھی آگ سے دُور رہے گا۔ورنہ اگر رمضان کے بعد
پھر وہی دنیا داری کے غالب آنے اور تقویٰ سے دوری اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عدم توجہ اور ایمان کی کمزوری اور
اللہ تعالیٰ کے نشانات کی ہم نے پرواہ نہ کرنا ہے تو پھر ایسا ہی ہے جیسے اپنے لئے انسان ایک محفوظ حصار بناتا ہے، ایک
محفوظ مورچہ بناتا ہے اور پھر خود ہی اس کو ضائع کر دے اور توڑ دے۔پس یہ رمضان تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حصہ لینے کے لئے اور پہلے سے بڑھ کر حصہ لینے کے لئے اللہ تعالیٰ

خطبات مسرور جلد 16
262
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
نے ایک ذریعہ بنایا ہے۔اللہ تعالیٰ کے قرب حاصل کرنے کا ایک ذریعہ اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے۔ورنہ نہ ہی اللہ تعالیٰ کی
رحمت چند دنوں تک محدود ہے، نہ اس کی مغفرت چند دنوں تک محدود ہے ، نہ اس کی مغفرت کی قبولیت کی وجہ سے
آگ سے نجات چند دنوں کے لئے یا کچھ عرصے کے لئے محدود ہے۔پس اس بات پر ہمیں ہمیشہ غور کرتے رہنا چاہئے۔اس زمانے میں قدم قدم پر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ہماری رہنمائی فرمائی ہے کہ ہم کس طرح اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں اور اس کی حقیقت
کیا ہے ؟ کس طرح ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حصہ لینے والے بن سکتے ہیں اور کس طرح اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت
میں لپیٹنے کے سامان کرتا ہے یا ہمارے ایک عمل کو کس طرح بڑھ کر نوازتا ہے۔کس طرح مغفرت کے سامان کرتا
ہے اور کس طرح ہمیں مغفرت کے لئے کوشش کرنی چاہئے تا کہ اس کی رحمت مستقل ہمارے شامل حال رہے۔اس کے لئے میں آپ کے بعض اقتباسات بھی پیش کروں گا اور وضاحت بھی کروں گا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیات کی وضاحت فرماتے ہوئے جو میں نے تلاوت کی
ہے فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ "میں جس کو چاہتا ہوں عذاب پہنچاتا ہوں اور میری رحمت نے ہر چیز پر
احاطہ کر رکھا ہے۔سو میں ان کے لئے جو ہر یک طرح کے شرک اور کفر اور فواحش سے پر ہیز کرتے ہیں اور زکوۃ
دیتے ہیں اور نیز ان کے لئے جو ہماری نشانیوں پر ایمان کامل لاتے ہیں اپنی رحمت لکھوں گا۔"
(براہین احمدیہ حصہ چہارم ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 564)
یہاں آپ نے تقویٰ کی وضاحت تین الفاظ میں فرمائی کہ شرک سے پر ہیز کرنا، کفر سے بچنا اور
فواحش سے پر ہیز کرنا۔آجکل قدم قدم پر فواحش کے سامان ہیں۔ٹی وی پہ انٹر نیٹ پہ اور میڈیا میں بیہودگیاں
اور لغویات کے سامان ہیں۔پس جو بھی ان کے بیہودہ اور لغو پروگرام ہیں ان سے بچنا بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کو
جذب کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔رمضان میں ان دنوں میں روزے رکھنے کے لئے جلدی بھی اٹھنا پڑتا ہے اور رات کو
دوسری مصروفیات بھی ہیں اس لئے بہت سے لوگ ہیں جو شاید ان دنوں میں ان چیزوں کو اتنا نہیں دیکھتے یا ان
لغویات میں نہیں پڑے ہوئے یا اس سے بچے ہوئے ہیں۔اس سے مستقل بچنا یہ ضروری ہے۔یہ چیزیں آجکل خاص
طور پر نوجوانوں کو بلکہ اکثر شکائیتیں آتی ہیں کہ بڑوں کو بھی، ان کے ذہنوں کو زہر آلود کر رہی ہیں اخلاق بھی خراب
ہو رہے ہیں اور یہ لوگ ایمان سے بھی دور جارہے ہیں۔پس ہر احمدی کو اس طرف توجہ کرتے ہوئے بھر پور کوشش
کرنی چاہئے اور ان چیزوں کا بھی صحیح، مناسب اور محتاط استعمال کرنا چاہئے۔پھر ایک جگہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
" اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ رحمت عام اور وسیع ہے اور غضب یعنی صفت عدل بعد کسی
خصوصیت کے پیدا ہوتی ہے۔یعنی یہ صفت قانون الہی سے تجاوز کرنے کے بعد اپنا حق پیدا کرتی ہے۔"
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 207)
پس جب اللہ تعالیٰ کسی کو سزا دیتا ہے تو اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے قانون سے باہر نکلتا ہے اور جیسا کہ ذکر
ہو چکا یہ سزا بھی اصلاح کے لئے ہوتی ہے اور پھر آخر میں اللہ تعالیٰ کی رحمت غالب آجاتی ہے۔بہر حال واضح ہو کہ

خطبات مسرور جلد 16
263
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر کسی پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہوتا ہے تو وہ اس وجہ سے کہ اس نے
اللہ تعالیٰ کے قانون سے باہر نکلنے کی انتہا کر دی ہے اور پھر باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کو وسیع کیا ہوا
ہے پھر بھی وہ اس کے غضب کی زد میں آجاتے ہیں۔پھر اس کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
" وعید میں دراصل کوئی وعدہ نہیں ہوتا۔صرف اس قدر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدوسیت کی وجہ سے
تقاضا فرماتا ہے کہ شخص مجرم کو سزا دے۔پھر جب شخص مجرم تو بہ اور استغفار اور تضرع اور زاری سے اس تقاضا کا
حق پورا کر دیتا ہے تو رحمت الہی کا تقاضا غضب کے تقاضا پر سبقت لے جاتا ہے اور اس غضب کو اپنے اندر مجوب و
مستور کر دیتا ہے۔یہی معنی ہیں اس آیت کے کہ عَذَابِي أَصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ
شيْءٍ (الاعراف: 157) - یعنی رَحْمَتِي سَبَقَتْ غَضَبِى " (تحفہ غزنویہ ، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 537)
یعنی میری رحمت میرے غضب پر سبقت لے گئی۔جب انسان تو بہ کر رہا ہے ، استغفار کر رہا ہے ، تضرع
کر رہا ہے ، دعائیں مانگ رہا ہے اور جب اس کا یہ تقاضا پورا کر دیتا ہے، جو اس کا حق ہے وہ پورا کر دیتا ہے تو پھر آپ نے
فرمایا کہ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر سزا دینا کوئی فرض نہیں کیا ہوا۔بلکہ اس نے جو فرض کیا تو وہ ایسے لوگوں پر
رحمت فرض کی ہے۔پھر اس کی رحمت جو ہے اس کے غضب کے تقاضے پر غالب آ جاتی ہے اور غضب جو ہے وہ
غائب ہو جاتا ہے اور پر دوں میں چھپ جاتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے کا ذریعہ توبہ اور استغفار ہے۔اور استغفار کی
حقیقت کیا ہے۔اس کے معنی کیا ہیں۔اس بارے میں آپ بیان فرماتے ہیں کہ :
" استغفار کے حقیقی اور اصلی معنی یہ ہیں کہ خدا سے درخواست کرنا کہ بشریت کی کوئی کمزوری ظاہر نہ ہو اور
خدا فطرت کو اپنی طاقت کا سہارا دے اور اپنی حمایت اور نصرت کے حلقہ کے اندر لے لے۔" استغفار کس لئے ہے کہ
انسان ہے کمزور ہے تو کوئی کمزوری جو انسان کے اندر ہے وہ ظاہر نہ ہو اور جو انسانی فطرت ہے وہ اس کو اللہ تعالیٰ اپنی
طاقت سے سہارا دے اور گناہ سرزد ہونے سے بچائے۔غلطیاں سرزد ہونے سے بچائے۔فرمایا کہ " یہ لفظ غفر سے لیا
گیا ہے جو ڈھانکنے کو کہتے ہیں۔سو اس کے یہ معنی ہیں کہ خدا اپنی قوت کے ساتھ شخص مُسْتَغفِر کی فطرتی کمزوری کو
ڈھانک لے۔" یعنی جو استغفار کرنے والا شخص ہے اس کی جو فطرتی کمزوری ہے، انسان کی فطرت میں بہت کمزوریاں
ہوتی ہیں ، ان کو ڈھانک لے۔وہ ظاہر نہ ہوں۔اور ان کمزوریوں کی وجہ سے اس سے گناہ سرزد نہ ہوں۔لیکن بعد
اس کے عام لوگوں کے لئے اس لفظ کے معنی اور بھی وسیع کئے گئے اور یہ بھی مراد لیا گیا کہ خدا گناہ کو جو صادر ہو چکا
ہے ڈھانک لے۔" یعنی جو انسان گناہ کر چکا ہے اس کو بھی ڈھانک لے۔اس کے بد اثرات سے بچائے۔اس کی وجہ
سے جو سزا ملنی ہے اس سے بچائے۔لیکن اصل اور حقیقی معنی یہی ہیں کہ خدا اپنی خدائی کی طاقت کے ساتھ
مستغفر کو جو استغفار کرتا ہے فطرتی کمزوری سے بچاوے اور اپنی طاقت سے طاقت بخشے اور اپنے علم سے علم عطا
کرے اور اپنی روشنی سے روشنی دے کیونکہ خدا انسان کو پیدا کر کے اس سے الگ نہیں ہوا بلکہ وہ جیسا کہ انسان کا

264
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
خطبات مسرور جلد 16
خالق ہے اور اس کے تمام قوی اندرونی اور بیرونی کا پیدا کرنے والا ہے ویسا ہی وہ انسان کا قیوم بھی ہے۔یعنی جو کچھ بنایا
ہے اس کو خاص اپنے سہارے سے محفوظ رکھنے والا ہے۔پس جب کہ خدا کا نام قیوم بھی ہے یعنی اپنے سہارے سے
مخلوق کو قائم رکھنے والا اس لئے انسان کے لئے لازم ہے کہ جیسا کہ وہ خدا کی خالقیت سے پیدا ہوا ہے ایسا ہی وہ اپنی
رائش کے نقش کو خدا کی قیومیت کے ذریعہ سے بگڑنے سے بچاوے۔"
(عصمت انبیاء، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 671)
اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا۔وہ قیوم بھی ہے۔پس انسان کی جو پیدائش ہے وہ قانون
قدرت کے تابع ہے۔بیشک انسان کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے، پیدائش اُسی کے اذن ہوتی ہے لیکن قانون قدرت
کے تابع انسانی کوشش اور ذریعہ اور جو قانون اللہ تعالیٰ نے پیدائش کا بنایا ہے اس سے گزرنا پڑتا ہے ، یہ ضروری
ہے۔پس فرمایا کہ پیدائش میں انسان کی جو کوشش ہے اس کے بعد اللہ تعالی نتیجہ پیدا کرتا ہے۔اس لئے یہ بھی
ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر چلنے کے لئے، اس پر عمل کرنے کے لئے اس کی جو صفت قیومیت ہے اس کا
بھی تمہارے سے اظہار ہونا چاہئے۔اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس کے حکموں پر چلنے کے لئے
اس سے دعا اور استغفار کی طرف توجہ رہنی چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ اس صفت قیومیت کو استعمال میں لاتے ہوئے پھر وہ
طاقت بھی بخشے جس سے انسان اس کے حکموں پر چلنے والا بنار ہے۔پھر مزید وضاحت فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
" پس انسان کے لئے یہ ایک طبعی ضرورت تھی جس کے لئے استغفار کی ہدایت ہے۔اسی کی طرف
قرآن شریف میں یہ اشارہ فرمایا گیا ہے کہ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوم۔۔۔سوہ خدا خالق بھی ہے اور قیوم بھی
اور جب انسان پید ا ہو گیا تو خالقیت کا کام تو پورا ہو گیا مگر قیومیت کا کام ہمیشہ کے لئے ہے۔" انسان پید اہو گیا تو خالقیت کا
کام جو اللہ تعالیٰ کی صفت ہے وہ پوری ہو گئی لیکن قیومیت کا کام جب تک انسان کی زندگی ہے اس وقت تک اس کے ساتھ
ہے " اسی لئے دائمی استغفار کی ضرورت پیش آئی۔" ہمیشہ اس قیومیت کی صفت کو حاصل کرنے کے لئے مستقل استغفار
کرنے کی ضرورت ہے۔" غرض خدا کی ہر ایک صفت کے لئے ایک فیض ہے۔پس استغفار صفت قیومیت کا فیض حاصل
کرنے کے لئے" ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفت قیومیت سے فیض حاصل کرنا ہے تو استغفار کرو تا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو
قوی دیئے ہیں ، جو صلاحیتیں دی ہیں ، جو طاقتیں دی ہیں ان کو اللہ تعالیٰ اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی توفیق بھی عطا
فرمائے۔فرمایا کہ اسی " کی طرف اشارہ سورۃ فاتحہ کی اس آیت میں ہے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔یعنی ہم تیری
ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی اس بات کی مدد چاہتے ہیں کہ تیری قیومیت اور ربوبیت ہمیں مدد دے اور ہمیں
ٹھوکر سے بچاوے تا ایسا نہ ہو کہ کمزوری ظہور میں آوے اور ہم عبادت نہ کر سکیں۔"
( عصمت انبیاء، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 672)
پس یہ وہ بنیادی نقطہ ہے جو ہر وقت ہمارے سامنے رہنا چاہئے۔صرف یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ
میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔اس لئے جو چاہے کر لو۔بعد میں اللہ تعالیٰ سے رحمت اور بخشش مانگ لینا۔

خطبات مسرور جلد 16
265
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
یہ صحیح نہیں۔اللہ تعالیٰ نے رحمت ان کے لئے اپنے اوپر فرض کی ہے جو اس کی طرف آتے ہیں۔اس کے احکامات
کے پابند ہیں۔اس سے مغفرت طلب کرتے ہیں۔پھر استغفار کے مضمون کو مزید کھولتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ : " بعض آدمی ایسے ہیں کہ ان کو
گناہ کی خبر ہوتی ہے اور بعض ایسے کہ ان کو گناہ کی خبر بھی نہیں ہوتی۔"گناہ کر لیا۔پتہ ہی نہیں لگتا۔بے حس ہو چکے
ہوتے ہیں۔یا غلطی سے گناہ سر زد ہو جاتا ہے۔پتہ نہیں لگتا کہ گناہ کیا ہے۔" اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے
استغفار کا التزام کرایا ہے کہ انسان ہر ایک گناہ کے لئے خواہ وہ ظاہر کا ہو، خواہ باطن کا، خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو اور ہاتھ
اور پاؤں اور زبان اور ناک اور کان اور آنکھ اور سب قسم کے گناہوں سے استغفار کرتا رہے۔" جسم کے جتنے اعضاء
ہیں کسی سے بھی ایسا گناہ سرزد نہ ہو۔استغفار کرتے رہو۔فرمایا کہ "آجکل آدم علیہ السلام کی دعا پڑھنی چاہئے رَبَّنَا
ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف:24) یہ دعا اوّل ہی قبول ہو چکی
ہے " اللہ تعالیٰ میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا۔اگر تو نے ہمیں نہ بخشا، ہم پر رحم نہ کیا تو پھر ہم خسارہ اٹھانے والوں
میں سے ہو جائیں گے۔آپ نے فرمایا کہ یہ دعا اول سے قبول ہو چکی ہے۔"غفلت سے زندگی بسر مت کرو۔جو
شخص غفلت سے زندگی نہیں گزار تا ہر گز امید نہیں کہ وہ کسی فوق الطاقت بلا میں مبتلا ہو۔کوئی بلا بغیر اذن کے نہیں
آتی۔" فرمایا کہ " جیسے مجھے یہ دعا الہام ہوئی رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي "
( ملفوظات جلد 4 صفحہ 275-276)
پس اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آنے کے لئے اس کی مدد و نصرت کے لئے اس کارحم حاصل کرنے کے لئے
کوشش، استغفار اور دعاضروری ہے۔استغفار اور تو بہ ہم دولفظ استعمال کرتے ہیں۔اس کے فرق کو واضح کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ :
" استغفار اور توبہ دو چیزیں ہیں۔ایک وجہ سے استغفار کو تو بہ پر تقدم ہے۔" یعنی اس کو فوقیت ہے کیونکہ
وہ پہلے ہے۔توبہ سے پہلے استغفار ہے " کیونکہ استغفار مدد اور قوت ہے جو خدا سے حاصل کی جاتی ہے۔" گناہوں
سے بچنے کے لئے استغفار کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ سے مدد اور طاقت حاصل کی جاتی ہے تاکہ انسان گناہوں سے بچے
اور تو بہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہے۔" یعنی بچنے کے بعد پھر مستقل مزاجی سے اس پر قائم رہنا۔اپنے گناہوں سے
بچنے کے لئے جو استغفار کی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی ہے اس پر قائم رہنے کے لئے تو بہ ہے۔تو یہ دعا ہے۔تو بہ اس
لئے ہے کہ اے اللہ جو مغفرت کی دعا ہم نے کی ہے ہمیں اس پر قائم بھی رکھ۔آگ سے نجات دی ہے تو یہ مستقل
نجات ہو۔ہمارا کوئی فعل یا جو بھی اس میں کوششیں ہم نے کی ہیں یہ ساری کوششیں تجھے ناراض کرنے والی نہ بن
جائیں کہ ہم پھر واپس اسی جگہ آجائیں۔اس کے لئے توبہ ہے۔یعنی گناہوں سے معافی مانگنے کے لئے تو بہ ہے۔واتوب الیہ کہا تو اس لئے کہ ہمیں اب پھر اس پر قائم بھی رکھ کہ ہم اپنے گناہوں سے بچیں بھی رہیں۔تیری
مغفرت کو ہمیشہ حاصل کرنے والے بھی رہیں اور آگ سے ہمیں ہمیشہ کے لئے نجات بھی ملتی رہے۔فرمایا
کہ " عادت اللہ یہی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے مدد چاہے گا تو خدا تعالیٰ ایک قوت دے دے گا اور پھر اس قوت کے

خطبات مسرور جلد 16
266
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08جون2018
بعد انسان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاوے گا اور نیکیوں کے کرنے کے لئے اس میں ایک قوت پیدا ہو جاوے گی جس کا
نام تُوبُوا إِلَيْهِ ہے۔فرمایا کہ " تو بہ کی توفیق استغفار کے بعد ملتی ہے۔اگر استغفار نہ ہو تو یقینا یاد رکھو کہ توبہ کی
قوت مر جاتی ہے۔پھر اگر اس طرح پر استغفار کرو گے اور پھر تو بہ کرو گے تو نتیجہ یہ ہو گا يُمَتَّعُكُمْ مَتَاعًا حَسَنًا
إلى أَجَلٍ مسمی۔" کہ تمہیں ایک مقررہ مدت تک اللہ تعالیٰ بہترین سامان عطا کرے گا۔فرمایا کہ " سنت اللہ اسی
طرح پر جاری ہے کہ اگر استغفار اور توبہ کرو گے تو اپنے مراتب پالو گے۔ہر ایک جس کے لئے ایک دائرہ ہے جس
میں وہ مدارج ترقی کو حاصل کرتا ہے۔ہر ایک آدمی نبی، رسول، صدیق، شہید نہیں ہو سکتا۔"
( ملفوظات جلد دوم صفحہ 68-69)
لیکن جو بھی کسی کے مدارج مقرر کئے گئے ہیں، جس جس حد تک کسی نے پہنچنا ہے ان کو حاصل کرنے
کے لئے کوشش کرنی پڑے گی اور وہ استغفار اور توبہ کے ذریعہ سے ہو گی۔پھر توبہ کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ:
واضح ہو کہ تو بہ لغت عرب میں رجوع کرنے کو کہتے ہیں۔اسی وجہ سے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا
نام بھی تو اب ہے یعنی بہت رجوع کرنے والا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ جب انسان گناہوں سے دست بردار ہو کر صدق
دل سے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس سے بڑھ کر اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔اور یہ امر سراسر
قانون قدرت کے مطابق ہے۔کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ نے نوع انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ جب ایک انسان
سچے دل سے دوسرے انسان کی طرف رجوع کرتا ہے تو اس کا دل بھی اس کے لئے نرم ہو جاتا ہے۔تو پھر عقل کیونکر
اس بات کو قبول کر سکتی ہے کہ بندہ تو سچے دل سے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرے مگر خدا اس کی طرف رجوع نہ
کرے۔بلکہ خدا جس کی ذات نہایت کریم ورحیم واقع ہوئی ہے وہ بندہ سے بہت زیادہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔اسی
لئے قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا نام۔۔۔تواب ہے۔یعنی بہت رجوع کرنے والا۔سو بندے کا رجوع تو پشیمانی اور
ندامت اور تذلل اور انکسار کے ساتھ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کار جوع رحمت اور مغفرت کے ساتھ۔اگر رحمت خدا تعالیٰ
کی صفات میں سے نہ ہو تو کوئی مخلصی نہیں پاسکتا۔" فرمایا کہ " افسوس ! کہ ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی صفات پر غور
نہیں کی اور تمام مدار اپنے فعل اور عمل پر رکھا ہے " جو سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنے عمل سے ہی سب کچھ حاصل کر لینا
ہے "مگر وہ خدا جس نے بغیر کسی کے عمل کے ہزاروں نعمتیں انسان کے لئے زمین پر پیدا کیں۔کیا اس کا یہ خُلق ہو
ہے کہ انسان ضعیف البنیان جب اپنی غفلت سے متنبہ ہو کر اس کی طرف رجوع کرے اور رجوع بھی ایسا
کرے کہ گویا مر جاوے اور پہلا ناپاک چولہ اپنے بدن پر سے اتار دے اور اس کی آتش محبت میں جل جائے تو پھر
بھی خدا اس کی طرف رحمت کے ساتھ توجہ نہ کرے۔کیا اس کا نام خدا کا قانون قدرت ہے ؟۔"
سکتا۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 133-134)
آپ ان لوگوں کو جواب دے رہے ہیں جو کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ رحمت کرتے ہوئے رجوع نہیں کرتا۔بیشک انسان دعا کرتے ہوئے، استغفار کرتے ہوئے اپنی حالت مردہ کی طرح بنالے گویا کہ وہ مر گیا ہے اور اپنا جو پہلا

خطبات مسرور جلد 16
267
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
ناپاک چولہ ہے، جو لباس ہے بدن سے اتار دے۔اپنے آپ کو پاک کرلے۔اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ میں جلنے لگ
جائے تب بھی اللہ تعالیٰ رحم سے رجوع نہیں کرے گا؟ یہ ان لوگوں کا نظریہ ہو سکتا ہے۔فرمایا کہ ایسے لوگ جو ہیں
یہ جھوٹ بولتے ہیں لَعْنَةُ الله عَلَى الْكَاذِبِينَ۔آپ نے فرمایا کہ یہ ہر گز نہیں ہو سکتا کہ بندہ تو اپنا حق ادا کر دے اور
خدا تعالیٰ کچھ بھی عطا نہ کرے۔یہ اللہ تعالیٰ کے مقام کے ہی خلاف ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس اعلان کے خلاف ہے کہ
میری رحمت بڑی وسیع ہے۔یہ اس کے قانون کے خلاف ہے۔جیسا کہ میں نے کہا اس کی وسیع رحمت ہونے کے
اعلان کے خلاف ہے۔لیکن انسان نے جو فرض پورا کرنا ہے وہ بھی یہ ہے کہ ایسی کوشش کرے کہ گویا مر جاوے
اور پہلا ناپاک لباس جو ہے ، انسان کا گناہوں کا لباس اس کو اپنے بدن سے اتار دے اور اس کی محبت کی آگ میں جل
جائے۔آپ نے فرمایا یہ چیزیں ہوں گی اور یہ باتیں بڑی غور طلب ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ بھی ایسا رجوع کرتا ہے کہ
انسان اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔پس یہ ہے وہ مغفرت کی طلب کا معیار جو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بندے کو حقدار بنادیتی ہے۔وہ حق جس کی
ادا ئیگی خود اللہ تعالیٰ نے اپنے پر فرض کر لی ہے۔آپ نے سچی اور حقیقی تو بہ کی شرائط بھی بیان فرمائیں کہ یہ حاصل
کرنے کے لئے انسان کو کیا اور کس طرح کوشش کرنی چاہئے۔آپ نے فرمایا کہ سچی توبہ کے لئے تین شرطیں ہیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ اپنے دماغ کو ان تمام باتوں
سے پاک کرو جن سے فاسد خیالات پیدا ہوتے ہیں اور یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک ان برائیوں کی کریہہ
اور خوفناک شکل اپنے ذہن میں پیدا نہیں کروگے۔اگر ان کی طرف توجہ رہے گی، اگر ان کے خلاف ذہن میں ایک
مکروہ شکل نہیں بناؤ گے تو پھر ان سے بچنا بڑا مشکل ہے۔پہلی چیز تو یہی ہے کہ اس کو اپنے دماغ سے نکالنا پڑے گا۔کوشش کر کے ان چیزوں سے نفرت کے جذبات پیدا کرنے ہوں گے۔دوسری بات یہ ہے کہ کوئی بھی غلط کام
کرنے یا برائی کی طرف توجہ جانے پر ندامت اور پشیمانی ہونی چاہئے۔انسان کے دماغ میں جب خیال آئے تو فوراً
شرمندگی اور پشیمانی کا خیال ہونا چاہئے۔یہ خیال دل میں ہو کہ یہ برائیاں اور لذات جن کی طرف میں جارہا ہوں یہ
عارضی ہیں اور میری زندگی برباد کرنے والی ہیں اور ایک وقت آکے یہ چیزیں ختم ہو جاتی ہیں۔عارضی لذت ہے۔گویا اپنے کا نشنس کی بات سننی ہے۔انسان
کا ضمیر اسے بتارہا ہے، اس کا کانشنس بتاتا ہے، ہر حال میں بتاتا ہے کہ یہ
بری چیز ہے یا اچھی چیز ہے۔جب اس طرح کی سوچ کریں گے اور ضمیر کی آواز سنیں گے تو آہستہ آہستہ برائی سے
بھی آپ نے فرمایا کہ بچ جاؤ گے۔اور تیسری بات یہ ہے کہ عزم ہو ، پکا ارادہ ہو کہ میں نے ان برائیوں کے قریب
بھی نہیں جانا اور پھر اس پر قائم رہنے کے لئے مکمل قوت ارادی بھی ہو اور دعا بھی ہو تو پھر یہ برائیاں ختم ہو جائیں گی
اور ان کی جگہ پھر نیکیاں لینی شروع کر دیں گی۔آپ نے جو فرمایا کہ ناپاک چولہ اتارنا ہو گا۔اس کا یہی مطلب ہے
کہ ایک بھر پور کوشش کرو اور اس پر قائم رہو۔قوت ارادی سے قائم رہو تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حقدار بنو گے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اوّل صفحہ 138-139)
استغفار اور توبہ سے آگ سے بچنے کی وضاحت فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:

خطبات مسرور جلد 16
268
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
تو بہ انسان کے واسطے کوئی زائد یا بے فائدہ چیز نہیں ہے اور اس کا اثر صرف قیامت پر ہی منحصر نہیں بلکہ
اس سے انسان کی دنیا و دین دونوں سنور جاتے ہیں اور اسے اس جہان میں اور آنے والے جہان دونوں میں آرام اور
خوشحالی نصیب ہوتی ہے۔دیکھو قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ
حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔اے ہمارے رب! ہمیں اس دنیا میں بھی آرام اور آسائش کے سامان عطا فرما اور آنے
والے جہان میں بھی آرام اور راحت عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔دیکھو در اصل ربنا کے لفظ میں تو بہ
ہی کی طرف ایک بار یک اشارہ ہے کیونکہ ربنا کا لفظ چاہتا ہے کہ بعض اور رتبوں کو جو اس نے پہلے بنائے ہوئے تھے
ان سے بیزار ہو کر اس رب کی طرف آیا ہے اور یہ لفظ حقیقی درد اور گداز کے سوا انسان کے دل سے نکل ہی نہیں
سکتا۔"جب انسان ربنا کہتا ہے تو وہ صرف اپنے منہ سے نہیں کہتا۔جب دعادل سے نکلتی ہے تو ربنا کہے گا ہی اس
وقت جب دل سے نکلے گا۔بعض لوگ ظاہری طور پر بھی کہتے ہیں لیکن حقیقت اس دعا کی وہی ہے جب دل سے
نکلے۔فرمایا کہ "رب کہتے ہیں بتدریج کمال کو پہنچانے والے اور پرورش کرنے والے کو۔اصل میں انسان نے بہت
سے ارباب بنائے ہوئے ہوتے ہیں۔اپنے حیلوں اور دغا بازیوں پر اسے پورا بھروسہ ہو تا ہے تو وہی اس کے رب ہوتے
ہیں۔اگر اسے اپنے علم کا یا قوت بازو کا گھمنڈ ہے تو وہی اس کے رب ہیں۔اگر اسے اپنے حسن یا مال و دولت پر فخر ہے تو
وہی اس کا رب ہے۔غرض اس طرح کے ہزاروں اسباب اس کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔جب تک ان سب کو ترک
کر کے ان سے بیزار ہو کر اس واحد لا شریک سچے اور حقیقی رب کے آگے سر نیاز نہ جھکائے اور ربنا کی پر درد اور دل
کو پگھلانے والی آوازوں سے اس کے آستانے پر نہ گرے تب تک وہ حقیقی رب کو نہیں سمجھا۔پس جب ایسی دلسوزی
اور جاں گدازی سے اس کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کر کے تو بہ کرتا اور اسے مخاطب کرتا ہے کہ ربنا یعنی اصلی
اور حقیقی رب تو تُو ہی تھا مگر ہم اپنی غلطی سے دوسری جگہ بہکتے پھرتے رہے۔اب میں نے ان جھوٹے بتوں اور باطل
معبودوں کو ترک کر دیا ہے اور صدق دل سے تیری ربوبیت کا اقرار کرتا ہوں تیرے آستانے پر آتا ہوں۔غرض
بجز اس کے خدا کو اپنا رب بنانا مشکل ہے۔جب تک انسان کے دل سے دوسرے رب اور ان کی قدر و منزلت و
عظمت و و قار نکل نہ جاوے تب تک حقیقی رب اور اس کی ربوبیت کا ٹھیکہ نہیں اٹھاتا۔بعض لوگوں نے جھوٹ ہی کو
اپنا رب بنایا ہوا ہو تا ہے۔وہ جانتے ہیں کہ ہمارا جھوٹ کے ہدوں گزارہ مشکل ہے۔بعض چوری و راہزنی اور فریب
دہی ہی کو اپنا رب بنائے ہوئے ہیں۔ان کا اعتقاد ہے کہ اس راہ کے سوا ان کے واسطے کوئی رزق کی راہ نہیں ہے۔سو
ان کے ارباب وہ چیزیں ہیں۔" فرمایا کہ " غرض ایسے لوگ جن کو اپنی ہی حیلہ بازیوں پر اعتماد اور بھر وسہ ہوتا ہے
ان کو خدا سے استعانت اور دعا کرنے کی کیا حاجت؟ دعا کی حاجت تو اسی کو ہوتی ہے جس کے سارے راہ بند ہوں اور
کوئی راہ سوائے اس در کے نہ ہو۔اس کے دل سے دعا نکلتی ہے۔غرض ربنا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ایسی دعا کرنا
صرف انہیں لوگوں کا کام ہے جو خدا ہی کو اپنا رب جان چکے ہیں اور ان کو یقین ہے کہ ان کے رب کے سامنے اور
سارے اربابِ
باطلہ بیچ ہیں۔" فرمایا کہ " آگ سے مراد صرف وہی آگ نہیں جو قیامت کو ہو گی بلکہ دنیا میں بھی جو

خطبات مسرور جلد 16
269
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018
شخص ایک لمبی عمر پاتا ہے وہ دیکھ لیتا ہے کہ دنیا میں بھی ہزاروں طرح کی آگ ہے۔تجربہ کار جانتے ہیں کہ قسم قسم کی
آگ دنیا میں موجود ہے۔طرح طرح کے عذاب، خوف، حُزن، فقر و فاقے ، امراض، ناکامیاں ، ذلت و ادبار کے
اندیشے ، ہزاروں قسم کے دکھ ، اولاد، بیوی وغیرہ کے متعلق تکالیف اور رشتہ داروں کے ساتھ معاملات میں الجھن۔غرض یہ سب آگ ہیں۔تو مومن دعا کرتا ہے کہ ساری قسم کی آگوں سے ہمیں بچا۔جب ہم نے تیر ادامن پکڑا ہے تو
ان سب عوارض سے جو انسانی زندگی کو تلی کرنے والے ہیں اور انسان کے لئے بمنزلہ آگ ہیں بچائے رکھ۔"
( ملفوظات جلد 5 صفحہ 187 تا 190)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ہماری
جماعت کو یہ دعا بکثرت پڑھنی چاہئے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ
النار۔(البقرة: 202)
(ماخوذ از ملفوظات جلد اوّل صفحه 9)
پس اس طرف ہمیں بھی توجہ دینی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں لے کر ہمیں ہر قسم کی دنیاوی اور
اُخروی آگ سے بچائے رکھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ " قرآن شریف میں جو خدا نے یہ فرمایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ
اے بند و مجھ سے نومید مت ہو۔میں رحیم و کریم اور ستار و غفار ہوں اور سب سے زیادہ تم پر رحم کرنے والا ہوں اور
اس طرح کوئی بھی تم پر رحم نہیں کرے گا جو میں کرتا ہوں۔اپنے باپوں سے زیادہ میرے ساتھ محبت کرو کہ در حقیقت
میں محبت میں ان سے زیادہ ہوں۔اگر تم میری طرف آؤ تو میں سارے گناہ بخش دوں گا۔اور اگر تم تو بہ کرو تو میں قبول
کروں گا اور اگر تم میری طرف آہستہ قدم سے بھی آؤ گے تو میں دوڑ کر آؤں گا۔جو شخص مجھے ڈھونڈے گاوہ مجھے پائے
گا اور جو شخص میری طرف رجوع کرے گا وہ میرے دروازے کو کھلا پائے گا۔میں تو بہ کرنے والے کے گنہ بخشتاہوں
خواہ پہاڑوں سے زیادہ گنہ ہوں۔میر ارحم تم پر بہت زیادہ ہے اور غضب کم ہے کیونکہ تم میری مخلوق ہو۔میں نے تمہیں
پیدا کیا اس لئے میر ارحم تم سب پر محیط ہے۔" (چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 56)
اللہ تعالیٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف خالص ہو کر جانے والا بنائے۔ہم اس کا تقویٰ حاصل کرنے والے
ہوں۔اپنے ایمان اور یقین میں بڑھنے والے ہوں تا کہ ہمیشہ اس کی رحمت سے حصہ لیتے رہیں۔کبھی ایسا وقت نہ
آئے کہ جب ہم اس کی رحمت سے محروم ہوں اور اپنے بد اعمال کی وجہ سے اس کی سزا کے مورد بنیں۔اللہ تعالیٰ
کے رحم کی نظر ہمیشہ ہم پر پڑتی رہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 جون 2018 ء تا 05 جولائی 2018ء جلد 25 شمارہ 26 صفحہ 05 تا 08)

آج 10 میں سے 10 باقی