اہم دعائیں
خطبات مسرور جلد 16
270
24
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 15 جون 2018ء بمطابق 15 احسان 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا کہ اس میں ایک
ایسی گھڑی آتی ہے جب مسلمان کو ایسا وقت ملے اور وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو تو جو دعامانگے قبول کی جاتی ہے یا جو بھلائی
اور خیر مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عطا کرتا ہے۔(صحيح البخارى كتاب الجمعة باب الساعة التي في يوم الجمعة حديث 935)
اس کی وضاحت میں بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ جمعہ کا خطبہ بھی نماز کا حصہ ہے اس لئے یہ بھی اس
وقت میں شامل ہے جس میں وہ گھڑی میسر آتی ہے تو بہر حال جمعہ کے دن کی ایک خاص اہمیت ہے اور سوائے اشد
مجبوری کے ہر عاقل کو بالغ مرد کو اسے پڑھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔(سنن ابو داؤد کتاب الصلوة باب الجمعة للمملوك والمراة حديث 1067)
نماز میں ہر ایک اپنی اپنی سوچ اور ضرورت کے مطابق دعا کرتا ہے اور بعض ایسے بھی ہیں جو نماز بھی
پڑھ لیتے ہیں اور خاص دعا کی تحریک ان میں پیدا نہیں ہوتی۔بس نماز پڑھ لی۔نماز کے الفاظ دہر الئے کہ یہ کافی
ہے۔اور ان کو دعا کی اہمیت کا پتہ نہیں لگتا۔اس لئے میں نے سوچا کہ آج اس رمضان کے آخری جمعہ میں بعض
دعائیں پڑھوں تا کہ جن کو زیادہ احساس نہیں ان کو بھی پتہ لگ جائے کہ دعائیں کیا ہیں اور جماعتی طور پر ہم اللہ تعالیٰ
کے حضور اپنی دعائیں اور مناجات پیش کریں اور پھر نماز میں مجموعی طور پر ان دعاؤں کی قبولیت کے لئے دعا بھی
مانگیں۔ان دعاؤں میں قرآن کریم کی بعض دعائیں میں نے لی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض دعائیں
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض دعائیں شامل ہیں اور بعض عمومی دعائیں بھی ہیں۔بعض قرآنی
اور مسنون دعائیں ہیں جو میں پڑھوں گا۔جن کو یاد ہیں وہ دل میں دہراتے رہیں یا جو میرے ساتھ دل میں دہر اسکتے
ہیں بیشک دہرائیں اور ہر دعا کے بعد دل میں آمین بھی کہتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں قبول فرمائے۔سُبْحَانَ
اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ
سب سے پہلے قرآنی دعائیں ہیں :
ربَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة: 202) اے ہمارے
خطبات مسرور جلد 16
271
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
رب ہمیں دنیا میں بھی حسنہ عطا کر اور آخرت میں بھی حسنہ عطا کر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ (الاعراف: 127) اے ہمارے رب ہم پر صبر انڈیل اور
ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔اللَّهُمَّ رَبَّنَا انْزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيْدًا لِأَوَّلِنَا وَاخِرِنَا وَايَةً مِنْكَ وَارْزُقْنَا
وَأَنْتَ خَيْرُ الرُّزِقِينَ (المائدة:115) اے اللہ ہمارے رب! ہم پر آسمان سے (نعمتوں کا) دستر خوان اتار جو
ہمارے اولین اور ہمارے آخرین کے لئے عید بن جائے اور تیری طرف سے ایک عظیم نشان کے طور پر ہو اور ہمیں
رزق عطا کر اور تو رزق دینے والوں میں سب سے بہتر ہے۔رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنًا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفَرْ
عَنَّا سَيَّاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ (آل عمران:194) اے ہمارے رب
! یقیناً ہم نے ایک منادی کرنے والے کو
سنا جو ایمان کی منادی کر رہا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لے آؤ پس ہم ایمان لے آئے۔اے ہمارے رب! پس ہمارے
گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور کر دے اور ہمیں نیکیوں کے ساتھ موت دے۔رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا انْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ (آل عمران: 54) اے
ہمارے رب ! ہم اس پر ایمان لے آئے جو تو نے اتارا اور ہم نے رسول کی پیروی کی۔پس ہمیں حق کی گواہی دینے
والوں میں لکھ دے۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (آل عمران: 9) اے
ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑھانہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور ہمیں اپنی طرف
سے رحمت عطا کر۔یقینا تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔رَبَّ هَبْ لِي مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاءِ (آل عمران: 39)
اے میرے رب! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ ذریت عطا کر۔یقینا تو بہت دعا سننے والا ہے۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: 75) اے
ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنادے۔رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَأَصْلِحْ لِي
في ذُرِّيَّتِى إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (الاحقاف: 16) اے میرے ربّ! مجھے توفیق عطا کر کہ میں
تیری اس نعمت کا شکریہ ادا کر سکوں جو تُو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی اور ایسے نیک اعمال بجالاؤں جن سے تُو
راضی ہو اور میرے لئے میری ذریت کی بھی اصلاح کر دے۔یقیناً میں تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں اور بلا شبہ
میں فرمانبر داروں میں سے ہوں۔رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِينَ ( الصفت : 101 ) اے میرے رب ! مجھے صالحین میں سے (وارث ) عطا کر۔رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِير (القصص: 25) اے میرے رب ! یقیناً میں ہر اچھی چیز کے لئے
خطبات مسرور جلد 16
272
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
جو تُو میری طرف نازل کرے ایک فقیر ہوں۔اس کی خواہش رکھتا ہوں۔رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَأَدْخِلْنِي
يرحمتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ (النمل: 20) اے میرے رب! مجھے توفیق بخش کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا
کروں جو تُو نے مجھ پر کی اور میرے ماں باپ پر کی اور ایسے نیک اعمال بجالاؤں جو تجھے پسند ہوں اور تُو مجھے اپنی رحمت
سے اپنے نیکو کار بندوں میں داخل کر۔رَبَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِيْنِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبَّ أَنْ يَحْضُرُونِ (المؤمنون: 98-99) اور تو
کہہ اے میرے رب! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس بات سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں
اے میرے رب کہ وہ وسوسے میرے قریب پھنکیں۔رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: 115) اے میرے رب ! مجھے علم میں بڑھا دے۔رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى وَيَسْرَى أَمْرِى وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي۔يَفْقَهُوا قَوْلِى (طه: 26-29
اے میرے رب ! میر اسینہ میرے لئے کشادہ کر دے اور میر ا معاملہ مجھ پر آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ
سکیں۔کھول دے تاکہ وہ میری بات سمجھ
رَبَّنَا اتِنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهَى لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الکھف:11) اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی
جناب سے رحمت عطا کر اور ہمارے معاملہ میں ہمیں ہدایت عطا کر۔رَبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطنًا نَّصِيرًا (بنى
اسرائیل: 81) اے میرے رب ! مجھے اس طرح داخل کر کہ میرا داخل ہو نا سچائی کے ساتھ ہو اور مجھے اس طرح
نکال کہ میر انکلنا سچائی کے ساتھ ہو اور اپنی جناب سے میرے لئے طاقتور مدد گار عطا کر۔رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا (بنی اسرائیل: 25) اے میرے رب ! ان دونوں پر (یعنی میرے
ماں باپ پر ) رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری تربیت کی۔رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ۔وَاجْعَلْ لِى لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ۔وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ
جَنَّةِ النَّعِيمِ (الشعراء: 84-86) اے میرے رب! مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر اور
میرے لئے آخرین میں سچ کہنے والی زبان مقدر کر دے اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي (القصص: 17) اے میرے رب ! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا
پس مجھے بخش دے۔رَبِّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التحریم: 9) اے ہمارے رب! ہمارے
لئے ہمارے نور کو مکمل کر دے اور ہمیں بخش دے۔یقینا تو ہر چیز پر جسے تو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ (المؤمنون:110) اے ہمارے ربّ! ہم
ایمان لے آئے۔پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تُو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔
خطبات مسرور جلد 16
273
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخسِرِينَ۔(الاعراف:24) اے
ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقینا ہم گھاٹا کھانے
والوں میں سے ہو جائیں گے۔نہ بنانا۔رَبَّنَالًا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (الاعراف: 48) اے ہمارے رب ! ہمیں ظالم لوگوں میں سے
رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَرِثِينَ (الانبیاء: 90) اے میرے ربّ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تُو
سب وارثوں سے بہتر ہے۔رَبِّ إِمَّا تُرِيَتَى مَا يُوعَدُونَ رَبَّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِینَ۔اے میرے رب! اگر تو مجھے وہ
دکھا ہی دے جس سے ان کو ڈرایا جاتا ہے تو یہ ایک التجا ہے ) اے میرے رب ! پس مجھے ظالم قوم میں سے نہ بنادینا۔رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِيْنَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ رَبَّنَا
وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدُقَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ أَبَارِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ وَقِهِمُ السَّيَاتِ۔وَمَنْ تَقِ السَّيَّاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (المؤمن: 8-10)
اے ہمارے رب
! تو ہر چیز پر رحمت اور علم کے ساتھ محیط ہے۔پس وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی
پیروی کی ان کو بخش دے اور ان کو جہنم کے عذاب سے بچا اور اے ہمارے رب ! انہیں ان دائمی جنتوں میں داخل
کر دے جن کا تو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے اور انہیں بھی جو اُن کے باپ دادا اور ان کے ساتھیوں اور ان کی اولاد
میں سے نیکی اختیار کرنے والے ہیں۔یقینا تو ہی کامل غلبہ والا اور بہت حکمت والا ہے اور انہیں بدیوں سے بچا اور جسے
تُو نے اس دن بدیوں کے نتائج سے بچایا تو یقینا تو نے اس پر بہت رحم کیا اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا
إِنَّكَ رَؤُوفٌ رَحِيمٌ۔(الحشر: 11) اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ایمان
میں ہم پر سبقت لے گئے اور ہمارے دلوں میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے کوئی کینہ نہ رہنے دے۔اے
ہمارے رب ! یقینا تو بہت شفیق اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ۔وَلَا تَزِدِ الظَّلِمِينَ إِلَّا
تبارا (نوح: 29) اے میرے رب ! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور اسے بھی جو بحیثیت مومن میرے گھر
میں داخل ہو اور سب مومن مردوں اور سب مومن عورتوں کو اور تو ظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھانا۔رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدُتَّنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخَزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ (آل
عمران: 195) اے ہمارے رب! اور ہمیں وہ وعدہ عطا کر دے جو تُو نے اپنے رسولوں پر ہمارے حق میں فرض کر
دیا تھا اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا۔یقینا تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔انْتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الْغَافِرِينَ (الاعراف:156) تُو ہی ہماراولی ہے۔پس
خطبات مسرور جلد 16
274
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا (الفرقان:66) اے ہمارے رب! ہم سے
جہنم کا عذاب ٹال دے۔یقیناً اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔ربَّنَا إِنَّنَا امَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (آل عمران: 17) اے ہمارے رب ! یقیناً ہم
ایمان لے آئے۔پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ - رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ
يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ۔(ابراهيم: 41-42)اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری نسلوں کو
بھی۔اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول کر۔اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور
مومنوں کو بھی جس دن حساب بر پا ہو گا۔رَبِّ نَجْنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ۔(الشعراء: 170) اے میرے رب ! مجھے اور میرے اہل کو اس سے
نجات بخش جو وہ کرتے ہیں۔رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ۔فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِنِي وَمَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
(الشعراء:118-119) اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔پس میرے در میان اور ان کے درمیان
واضح فیصلہ کر دے اور مجھے نجات بخش اور ان کو بھی جو مومنوں میں سے میرے ساتھ ہیں۔رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ۔(العنکبوت:31) اے میرے رب ! اس فساد کرنے والی قوم
کے خلاف میری مدد کر۔أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِر - القمر : 11) میں یقیناً مغلوب ہوں پس میری مدد کر۔رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ
الكفِرِينَ۔(البقرة:287) اے ہمارے رب! ہمارا مواخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے اور
اے ہمارے رب! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر ان کے گناہوں کے نتیجہ میں تُو نے ڈالا اور اے
ہمارے رب! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور
ہم پر رحم کر۔تو ہی ہمارا والی ہے۔پس ہمیں کافر قوم کے مقابلہ پر نصرت عطا کر۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ۔(البقرة:251)اے
ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر۔ربَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (آل عمران: 148)
اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملہ میں ہماری زیادتی بھی اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور
خطبات مسرور جلد 16
275
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ۔(الاعراف:90) اے ہمارے ربّ!
ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور تو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَنَحْنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (يونس: 86-87)
اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے لئے ابتلا نہ بنا اور ہمیں اپنی رحمت سے کافر لوگوں سے نجات بخش۔رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ (المؤمنون: 40) اے میرے رب ! میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَحْنِى مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (التحريم :12)
اے میرے رب ! میرے لئے اپنے حضور جنت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچا
لے اور مجھے ان ظالم لوگوں سے نجات بخش۔اب بعض حدیث کی دعائیں ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے یہ دعا مروی ہے کہ آپ نے یہ دعا سکھائی:
اے اللہ ! مجھے میری خطائیں معاف فرما دے اور میرے سب معاملات میں میری لا علمی، جہالت اور میری
زیادتی کے شر سے مجھے بچالے اور ہر اس نقصان و شر سے بچالے جسے تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔اے اللہ ! میری
خطائیں بخش دے۔میری دانستہ نا دانستہ اور از راہ مزاح کی ہوئی ساری خطائیں مجھے بخش دے کہ یہ سب میرے اندر
موجود ہیں۔جو خطائیں مجھ سے سرزد ہو چکی ہیں اور جو ابھی نہیں ہو ئیں اور جو مخفی طور پر مجھ سے سر زد ہوئیں اور جو کھلم
کھلا میں نے کہیں وہ سب مجھے بخش دے۔تو ہی آگے بڑھانے والا اور پیچھے ہٹا دینے والا ہے اور تو ہی ہر چیز پر قادر ہے۔(صحيح البخارى كتاب الدعوات باب قول النبى اللهُمَّ اغْفِرْلِي مَا قَدَّمْتُ وَ مَا أَخَّرْتُ۔۔۔الخ حديث 6398)
پھر آپ کی دعا ہے : اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ
خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَالَمْتُ فَاغْفِرْلِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ
وَانتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
(صحیح البخارى كتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبه بالليل حديث 6317)
اے اللہ ! میں اپنا آپ تیرے سپر د کر تا ہوں۔تجھ پر تو گل کرتا ہوں اور تجھ پر ایمان لاتا ہوں۔تیری
طرف جھکتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ مد مقابل سے بحث کرتا ہوں اور تیرے ہی حضور اپنا مقدمہ پیش کرتا ہوں۔تُو
مجھے میرے اگلے پچھلے اعلانیہ ، پوشیدہ سب گناہ بخش دے۔تو ہی مقدم اور مؤخیر ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ
مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَآبُوْءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِيْ فَإِنَّهُ
خطبات مسرور جلد 16
276
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ (صحيح البخارى كتاب الدعوات باب افضل الاستغفار حديث 6306)
اے اللہ تو میر ارب ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تونے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیر ابندہ ہوں۔میں تیرے عہد اور
وعدہ پر قائم ہوں جتنی کہ مجھ میں استطاعت ہے۔میں اپنے عملوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اپنے اوپر تیری نعمتوں
کا اقرار کرتاہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں۔مجھے بخش دے۔تیرے سوا گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ
عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ اَعُوْذُبِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ
(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب قصة تعليم الدعاء اللهم الهمنى رشدى۔۔۔الخ منه حديث 3482۔الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاولى صفحه 217 مطبوعه دارالفکر بیروت)
اے اللہ ! میں تجھ سے ایسے دل سے پناہ مانگتا ہوں جس میں عاجزی اور انکساری نہیں اور ایسی دعا سے پناہ مانگتا ہوں جو مقبول نہ
ہو اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو اور ایسے علم سے جو کوئی فائدہ نہ دے۔میں ان چاروں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلَى دِينِكَ۔(سنن الترمذی ابواب القدر باب ما جاء ان القلوب بين اصبعى الرحمن حديث 2140)
اے دلوں کے پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلْكَ الْهُدَى وَالتَّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنُى
(سنن الترمذى ابواب الدعوات باب اللهم انى اسئلك الهدى۔۔۔الخ حديث 3489)
اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، عفت اور غنی مانگتا ہوں۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ۔(سنن ابو داؤد کتاب الوتر باب ما يقول الرجل اذا خاف قوما حدیث 7 153)
ہم تجھے ان کے سینوں میں رکھتے ہیں یعنی تیر ارعب ان کے سینوں میں بھر جائے اور ہم ان کے شر سے
تیری پناہ چاہتے ہیں۔اللَّهُمَّ إِنِّي اسْتَلُكَ حُبَّكَ وَ حُبّ مَن يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اللَّهُمَّ
اجْعَلْ حُبّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأهْلِي وَمِنَ الْمَائِ الْبَارِدِ
(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب دعا داؤد اللهم انى اسئلك حبك۔۔۔الخ حديث 3490)
اے میرے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور ان لوگوں کی محبت جو تجھ سے پیار کرتے ہیں اور
اس کام کی محبت جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔اے میرے خدا! ایسا کر کہ تیری محبت مجھے اپنی جان، اپنے اہل و
عیال اور ٹھنڈے شیریں پانی سے بھی زیادہ پیاری اور اچھی لگے۔ایک لمبی دعا ہے۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا
کرتے ہوئے سنا کہ اے اللہ ! میں تیری رحمت خاص کا طلب گار ہوں جس کے ذریعہ تُو میرے دل کو ہدایت عطا کر دے۔
خطبات مسرور جلد 16
277
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
میرے کام بنادے اور میرے پراگندہ کاموں کو سنوار دے اور میرے بچھڑے ہوؤں کو ملا دے اور میرے تعلق رکھنے
والوں کو رفعت دے۔تو اپنی رحمت کے ذریعہ میرے عمل کو پاک کر دے اور مجھے رشد وہدایت الہام کر اور جن چیزوں
سے مجھے الفت ہے وہ مجھے مل جائیں۔ہاں ایسی رحمت خاص جو مجھے ہر برائی سے بچالے اور اے اللہ !مجھے ایسادا گی ایمان و
ایقان بھی نصیب فرما جس کے بعد کفر نہیں ہوتا۔ایسی رحمت عطا کر جس کے ذریعہ مجھے دنیاو آخرت میں تیری کرامت
کا شرف نصیب ہو جائے۔اے اللہ ! میں تجھ سے ہر فیصلہ میں کامیابی چاہتا ہوں اور شہیدوں کی سی مہمان نوازی اور
سعادت مندی کی زندگی اور دشمنوں پر فتح اور نصرت کا خواستگار ہوں۔مولیٰ ! میں تو اپنی حاجت لے کر تیرے در پر
حاضر ہو گیا ہوں۔اگر میری سوچ ناقص اور میری تدبیر کمزور بھی ہے تب بھی میں تیری رحمت کا محتاج ہوں۔پس اے
تمام معاملات کے فیصلہ کرنے والے اور اے دلوں کو تسکین عطا کرنے والے ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جس
طرح بھرے سمندروں میں تو انسان کو بچالیتا ہے اسی طرح مجھے آگ کے عذاب سے بچالے۔ہلاکت کی آواز اور قبر
کے فتنہ سے مجھے پناہ دے۔اور میرے مولیٰ ! جس دعا سے میری سوچ کو تاہ ہے اور جس امر کے لئے میں نے دست
سوال دراز نہیں کیا۔ہاں وہ خیر اور وہ بھلائی جس کی میں نیت بھی نہیں باندھ سکا مگر تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کے
ساتھ اس خیر کا وعدہ کر رکھا ہے یا اپنے بندوں میں سے کسی کو تو وہ خیر عطا کرنے والا ہے تو ایسی ہر خیر کے لئے میں رغبت
رکھتا ہوں اور اے سب جہانوں کے رب! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تجھ سے وہ خیر مانگتا ہوں۔اے اللہ !مضبوط
تعلق والے اور رشد و ہدایت کے مالک ! میں قیامت کے روز تجھ سے امن کا خواہاں ہوں اور اس دائگی دور میں جنت چاہتا
ہوں۔تیرے دربار میں حاضری دینے والے مقرب بندوں کے ساتھ اور رکوع و سجو د بجالانے والوں اور عہد پورا کرنے
والوں کی معیت میں۔یقینا تو بہت رحم اور محبت کرنے والا ہے۔بیشک تو جو چاہتا ہے کرتا ہے۔اے اللہ ! ہمیں ایسا ہدایت
یافتہ رہنما بنادے جو نہ خود گمراہ ہونے والے ہوں ، نہ گمراہ کرنے والے بنیں۔تیرے پیاروں اور دوستوں کے لئے ہم
سلامتی کا پیغام ہوں اور تیرے دشمنوں کے لئے جنگ کا نشان۔ہم تیری محبت کے صدقہ تیرے ہر محب سے محبت
کرنے والے اور تیری مخالفت اور دشمنی کرنے والوں سے تیری خاطر عداوت رکھنے والے ہوں۔اے اللہ ! یہ ہماری عاجزانہ دعا ہے جس کا قبول کرنا تیرے پر منحصر ہے۔اے اللہ ! پس یہی دعا ہماری سب
محنت اور تدبیر ہے اور سب بھروسہ تیری ذات پر ہے۔اے اللہ ! میرے لئے میرے دل میں نور پیدا کر دے۔میری قبر کو بھی روشن کر دے۔میرے آگے اور میرے پیچھے بھی نور کر دے۔میرے دائیں بھی نور کر دے اور
میرے بائیں بھی نور کر دے۔اور میرے اوپر بھی نور کر دے اور میرے نیچے بھی نور کر دے۔اور میری سماعت
میں بھی نور بھر دے۔اور میری بصارت میں بھی نور بھر دے۔اور میرے بالوں میں بھی نور بھر دے اور میری
جلد کو بھی نورانی کر دے۔اور میرے گوشت اور میرے خون میں بھی نور بھر دے اور میرے دماغ میں بھی نور بھر
دے اور میری ہڈیوں میں بھی نور بھر دے۔اے اللہ ! میرے دل میں نور کی عظمت پیدا کر دے اور پھر مجھے وہ نور
عطا کر۔پس مجھے سراپا نور ہی بنادے۔پاک ہے وہ ذات جو بزرگی کا لباس زیب فرما کر عزت کے ساتھ متمکن ہے۔پاک ہے وہ ذات کہ جس کے سوا کسی کی پاکیزگی بیان کرنی مناسب نہیں۔پاک ہے وہ صاحب فضل و نعمت وجود۔
خطبات مسرور جلد 16
278
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
پاک ہے وہ عزت و بزرگی کا مالک اور پاک ہے وہ جلال اور اکرام والا۔(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب اللهم انى اسئلك رحمة۔۔۔الخ حديث 3419)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعائیں ہیں۔آپ نے اپنے ایک صحابی چوہدری رستم علی صاحب کو خط میں یہ دعا لکھی تھی۔یہ عربی دعا ہے:
يَا مَنْ هُوَ أَحَبُّ مِنْ كُلِّ مَحْبُوبِ اِغْفِرْلِيْ وَتُبْ عَلَى وَادْخِلْنِي فِي عِبَادِكَ الْمُخْلَصِيْنَ
(احکم مورخہ 10 اگست 1901ء صفحہ 9 جلد 5 نمبر 29)
اے وہ کہ جو ہر محبوب سے زیادہ محبت کرنے کے قابل ہے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحمت نازل فرما اور
مجھے اپنے مخلص بندوں میں داخل فرما۔ہم تیرے گناہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے۔تو ہم کو معاف فرما اور
آخرت کی آفتوں سے ہمیں بچا۔(ماخوذ از بدر مورخہ 26 جولائی 1906ء صفحہ 3 جلد 2 شمارہ 30)
حضرت خلیفہ المسیح الاول کو آپ نے ایک خط لکھا اور اس میں یہ دعا لکھی۔اس طرف توجہ دلائی۔" اے میرے محسن اور میرے خدا! میں ایک تیر انا کارہ بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں۔تو نے مجھ
ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔تُو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی
اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔سو اب بھی مجھے نالائق اور پر گناہ پر رحم کر اور میری بیبا کی اور ناسپاسی کو
معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اور چارہ گر کوئی نہیں۔آمین"
(مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 10 مکتوب بنام حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب خلیفة المسیح الاوّل، مکتوب نمبر 2)
آپ نے فنافی اللہ ہونے کی یہ دعا سکھائی۔اے رب العالمین ! میں تیرے احسانوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے۔تیرے
بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے
زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تُو راضی ہو جائے۔میں تیرے وجہ کریم
کے ساتھ اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ تیر اغضب مجھ پر وارد ہو۔رحم فرما۔رحم فرما۔رحم فرما۔اور دنیا و
آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کیونکہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین۔(ماخوذ از مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 159 مکتوب بنام حضرت نواب محمد علی خان صاحب مکتوب نمبر 3)
اب عمومی طور پر ہمیں عالم اسلام کو بھی دعاؤں میں یا درکھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان میں اتحاد پیدا کرے اور ان
کے جو دل پھٹے ہوئے ہیں وہ دل جڑ جائیں اور آپس کی دشمنیاں ان کی ختم ہوں اور دشمن ان کی دشمنیوں سے جو فائدہ اٹھا
رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس سے ان دشمنوں کے ہاتھوں کو روکے اور وہ اسلام کو نقصان پہنچانے سے ہر طرح باز رہیں۔اللہ تعالیٰ تمام احمد یوں میں مردوں میں، عورتوں میں قناعت پیدا کرے۔انہیں ہر شر سے بچائے۔انہیں
ثبات قدم عطا فرمائے۔اور وہ ہمیشہ وہ نظام جماعت اور نظام خلافت سے چھٹے رہیں۔اور نظام جماعت کو بھی لوگوں
کے حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔واقفین زندگی
خطبات مسرور جلد 16
279
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018
کو وقف کی روح کے ساتھ خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں دجال کے فتنوں اور اس کے شر سے محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ ان تمام طاقتوں کو اور ان کے
ہاتھوں کو روکے جو مسلمانوں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں اور مسلمانوں کو ان کے شر سے بچا کے رکھے بلکہ اس کے
نتیجہ میں صرف اسلامی دنیا میں نہیں بلکہ تمام دنیا میں جو ایک خطر ناک تباہی آسکتی ہے اس تباہی سے اللہ تعالیٰ
بچائے۔اللہ تعالیٰ شہدائے احمدیت کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کی، پیچھے رہنے والوں کی خود حفاظت
فرمائے۔اسیر ان راہ مولیٰ کی جلد رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کو جو کسی بھی لحاظ سے کسی
بھی مشکل میں گرفتار ہیں ان مشکلات سے رہائی عطا فرمائے۔بیماروں کو شفا عطا فرمائے۔جو لوگ سیاسی لحاظ سے یا
مذہبی لحاظ سے مشکلات میں گرفتار ہیں خاص طور پر مختلف ملکوں میں جماعت کے افراد اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کو دور
فرمائے اور دشمنوں کے ہاتھوں کو روکے۔در ویشان قادیان، اب در ویشان تو بہت تھوڑے رہ گئے ہیں۔قادیان میں رہنے والے بعض لوگ بھی
مشکلات میں ہیں ، اسی طرح پاکستان میں رہنے والے اور خاص طور پر ربوہ کے لوگ، آجکل حکومت کی طرف سے
بھی پاکستان میں احمدیوں کے حالات تنگ سے تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی ظالموں سے
نجات دے اور اللہ تعالیٰ حالات بہتر کرے۔اسی طرح پاکستان کے علاوہ ہندوستان کے بعض علاقوں میں بھی جہاں
مسلمانوں کی اکثریت ہے احمدیوں پر ظلم کئے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان ظالموں کے ہاتھوں کو روکے۔اسی طرح انڈونیشیا میں ابھی تک جہاں جہاں ظالموں کو موقع ملتا ہے وہ احمدیوں پر ظلم کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ایک جگہ جہاں تھوڑی سی جماعت تھی وہاں ان کو گھروں سے نکال دیا اور وہ بے گھر
ہوئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور دشمنوں کے شر سے ان کو بچائے۔میں نے پہلے بھی
ذکر کیا اللہ تعالیٰ مسلمان ملکوں کو عقل دے۔یمن میں دوبارہ بڑے شدید حملے شروع ہو گئے ہیں۔عراق میں ، شام
میں فرقوں کے اختلاف کی وجہ سے اور قبیلوں کے اختلاف کی وجہ سے مسلمان مسلمان کی گردن کاٹ رہا ہے۔اللہ
تعالیٰ ان کو عقل دے اور جس نبی کو یہ ماننے والے ہیں اس کی حقیقی تعلیم پر عمل کرنے کی ان کو توفیق عطا فرمائے۔اور اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے جس مہدی اور مسیح کو بھیجا ہے اس کو ماننے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ان غلط راستوں
پر چلنے سے یہ بچ سکیں اور ان کی دنیا و عاقبت محفوظ ہو۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کے اموال و نفوس میں برکت عطا فرمائے جو مختلف تحریکات میں اور
جماعتی چندوں میں مالی قربانیاں دے رہے ہیں۔اسی طرح تبلیغ کے کام کے لئے آجکل ایم ٹی اے بہت بڑا کر دار ادا
کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ایم ٹی اے کے کارکنوں کو اور ہمارے کارکنان میں سے جو والنٹیئر ز ہیں ، رضا کار ہیں ان کو بھی
جزا دے اور ان کو پہلے سے بڑھ کر خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ایم ٹی اے افریقہ بھی آجکل بڑا تبلیغ کا کام کر رہا
ہے۔نیا شروع کیا گیا ہے اور اس میں سب مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو علم اور عرفان میں بھی
برکت عطا فرمائے اور وہ بہتر پروگرام بنا کر اسلام کا حقیقی پیغام اپنی قوم کو بھی اور دنیا میں بھی پہنچانے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 06 جولائی 2018 ء تا 12 جولائی 2018ء جلد 25 شمارہ 27 صفحہ 05 تا08)