بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ
خطبات مسرور جلد 16
306
27
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018ء بمطابق 06 وفا 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آجکل بدری صحابہ کا میں ذکر کر رہا ہوں۔تاریخ اور روایات میں بعض صحابہ کے حالات زندگی اور
واقعات بڑی تفصیل سے ملتے ہیں لیکن بہت سے ایسے ہیں جن کے بہت ہی مختصر حالات ملتے ہیں۔لیکن بہر حال
جنگ بدر میں شامل ہونے سے ان کا جو مقام ہے وہ تو اپنی جگہ پر قائم ہے۔اس لئے چاہے چند سطر کا ہی ذکر ہو وہ بیان
ہونا چاہئے۔آج کے لئے جن صحابہ کا ذکر ہونا ہے ان میں چند ایسے ہیں جن کا بہت مختصر ذکر ہے۔ان میں سب سے پہلے سبیع بن قیس بن عیشہ ہیں۔بعض نے آپ کے دادا کا نام عبسہ اور بعض نے عائشہ
بھی لکھا ہے۔بہر حال آپ انصاری اور خزر جی تھے۔غزوہ بدر واحد میں شامل ہوئے۔آپ کی والدہ کا نام خدیجہ بنت عمرو بن زید ہے۔آپ کا ایک بیٹا تھا جس کا نام عبد اللہ تھا اور اس کی ماں
قبیلہ بنو جدارہ سے تھی۔وہ بچپن میں فوت ہو گیا۔اس کے علاوہ آپ کا کوئی بچہ نہ تھا۔حضرت عبادہ بن قیس آپ
کے بھائی تھے۔حضرت سبیع کے ایک حقیقی بھائی زید بن قیس بھی تھے۔(اسد الغابه جلد دوم صفحه 407 سبيع بن قيش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 403 سبیع بن قیش و عباده بن قيش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
دوسرے ہیں حضرت اُنیں بن قتادہ۔ان کی غزوہ اُحد کے موقع پر وفات ہوئی۔بعض لوگوں کا بیان ہے کہ
ان کا نام انس ہے۔بہر حال جو صحیح نام ہے وہ انہیں ہے۔محمد بن اسحاق اور محمد بن عمر نے انھیں ہی لکھا ہے۔بدر میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے اور جنگ اُحد میں یہ شہید ہوئے۔آپ کی بھی کوئی اولاد نہیں تھی۔اور ایک روایت ہے کہ خنساء بنت خدائم حضرت اُنہیں بن قتادہ کے نکاح میں تھیں جب وہ اُحد کے دن شہید ہوئے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 305-306 انیس بن قتاده مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 354353 و من بنى عبيد بن زيد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی تھے حضرت ممیل بن وبرة۔ان کے نام کے بارے میں بھی مختلف روایتیں ہیں۔ابن
اسحاق اور ابو نعیم نے ان کا نام ملکیل بن وبرة بن عبد الكريم بن خالد بن عجلان بیان کیا ہے۔جبکہ ابو عمر اور کلبی نے
ٹلیل بن وبرة بن خالد بن عجلان بیان کیا ہے۔عبد الکریم بیچ میں سے نکل گیا۔آپ کا تعلق خزرج کی شاخ بنو عجلان
خطبات مسرور جلد 16
307
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06جولائی 2018
سے تھا۔غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں یہ شریک ہوئے۔(اسد الغابه جلد 5 صفحه 251 مليل بن وبرة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت)
آپ کی اولاد میں زید اور حبیبہ تھیں جن کی والدہ اُتم زید بنت نضلہ بن مالک تھیں۔حضرت ملئیل کی
اولاد آگے نہیں چلی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 416 مليل بن وبرة مطبوعة دار الكتب العلمیہ بیروت 1990ء)
آپ کو ابنِ خالد بن عجلان کہا جاتا تھا۔(الاحاد والمثانى لابن ابی عاصم جلد3 صفحه: 403 تسمية من شهد بدرا من الانصار حدیث نمبر 1824
بحواله مكتبه شامله)
ایک روایت میں لکھا گیا ہے کہ آپ غزوہ بدر اور باقی تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ شریک ہوئے۔(الاكمال في رفع الارتياب عن الموتلف جلد 7 صفحه 222 باب ملکان و ملکان و باب ملیل و مليك بحواله مكتبه الشامله)
پھر ایک صحابی حضرت نوفل بن عبد اللہ بن نضلہ ہیں۔ان کی وفات غزوہ اُحد میں ہوئی۔بعض نے آپ کا
نام نوفل بن ثعلبہ بن عبد اللہ بن نضلہ بن مالک بن عجلان بیان کیا ہے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے
اور غزوہ اُحد میں آپ شہید ہوئے۔آپ کی نسل آگے نہیں چلی۔(اسد الغابه جلد 5 صفحه 346-347 نوفل بن ثعلبة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 415 نوفل بن عبد الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی حضرت ودیعہ بن عمر و ہیں۔ابن کلبی نے ان کا نام ودیعہ بن عمر و بن یسار بن عوف بیان کیا
ہے۔اور ابو معشر نے ان کا نام رفاعہ بن عمر و بن جراد بیان کیا ہے۔آپ کا تعلق بنو جہینہ سے تھا جو بنو نجار کے حلیف
تھے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے۔حضرت ربیعہ بن عمرو آپ کے بھائی تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 377 وديعه بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
الاصابه في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 392 ربيعة بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
پھر ایک صحابی حضرت یزید بن منذر بن سرح بن مُخناس ہیں۔آپ کا تعلق قبیلہ بنو خزرج سے تھا اور
بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت یزید بن مُنذر اور عامر بن ربیعہ کے درمیان
مؤاخات قائم فرمائی۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے۔جب آپ کی وفات ہوئی تو ان کی کوئی اولاد نہ
تھی۔آپ کے بھائی معقل بن منذر بھی بیعت عقبہ ، غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 432 يزيد بن المنذر و اخوه معقل بن المنذر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
(1990
(اسد الغابه جلد 5 صفحه 473 يزيد بن المنذر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
پھر ایک صحابی حضرت خارجہ بن عمیر اتیجی ہیں۔تاریخوں میں آپ کے نام میں بھی کافی اختلاف ہے۔ابن اسحاق نے آپ کا نام خَارِجہ بن خمیر بتایا ہے۔موسیٰ بن عقبہ نے آپ کا نام حارثہ بن حمیٹر بیان کیا ہے۔واقدی
خطبات مسرور جلد 16
308
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
نے آپ کا نام حمزہ بن خمیر بیان کیا ہے۔آپ کے والد کے نام کے متعلق بھی اختلاف ہے۔بعض نے خمیر بیان کیا
ہے۔جبکہ بعض نے والد کا نام جمیرہ اور جمیر لکھا ہے۔بہر حال اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ آپ کا تعلق قبیلہ اشمع سے تھا اور قبیلہ بنو خزرج کے حلیف
تھے۔آپ کے بھائی کا نام عبد اللہ بن حمیر ہے جو کہ غزوہ بدر میں آپ کے ہمراہ شامل ہوئے تھے۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 1 صفحه 704 حارثه بن حمير مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(اسد الغابه جلد 1 صفحه 649 حارثة بن خمير مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت)
پھر حضرت سُراقہ بن عمرو کا ذکر ہے یہ انصاری تھے۔ان کا پورا نام سراقہ بن عمر و بن عَطِيَّہ بن خَفْسَاء
انصاری تھا۔ان کی وفات جمادی الاول 8 ہجری میں جنگ موتہ میں ہوئی۔ان کا پورا نام سراقہ بن عمرو بن عطیہ بن
حنساء انصاری تھا۔ان کی والدہ کا نام عقیلہ بنت قیس تھا اور سراقہ کا تعلق انصار کے معزز قبیلہ بنو نجار سے تھا۔آپ
کے قبول اسلام سے متعلق اختلاف ہے۔بعض کے نزدیک آپ نے ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ پہلے اور
بعض کے نزدیک آپ نے ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے تھوڑی دیر بعد اسلام قبول کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میچ مولیٰ عمر اور سُراقہ بن عمرو کے در میان مواخات قائم فرمائی۔آپ
نے غزوہ بدر ، غزوہ اُحد ، غزوہ خندق اور خیبر میں شرکت کی نیز ان کو صلح حدیبیہ اور عمرۃ القضاء کے موقع پر بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت حاصل رہی۔حضرت سراقہ بن عمروان خوش قسمت صحابہ میں سے تھے جن
کو بیعت رضوان میں شمولیت کا شرف حاصل ہوا اور ان کا سلسلہ نسب آگے نہیں چلا۔ان کی شہادت جیسا کہ بتایا میں
نے جمادی الاول 8 ہجری میں جنگ موتہ کے دوران ہوئی۔الاستيعاب جلد 2 صفحه 580 سراقه بن عمرو مطبوعه دار الجيل بيروت 1992 ء ) (الاصابه في تمييز الصحابه
جلد صفحه 34 سراقه بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء) (الطبقات الكبرى جلد 3صفحه 393
سراقة بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلمیه بیروت 1990ء (عیون الاثر جلد اوّل صفحه 233 ذكر الموخاة دار
القلم بیروت 1993ء) ( پچاس صحابہ از طالب الہاشمی صفحه : 553 البدر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور 2006ء)
پھر صحابی حضرت عباد بن گئیں ہیں۔ان کی وفات بھی 8 ہجری میں جنگ موتہ میں ہوئی۔ان کے نام میں
بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔آپ کا نام عبادہ بن قیس بن عیشہ بھی ملتا ہے۔اسی طرح آپ کے دادا کا نام عبسہ بھی بیان کیا
جاتا ہے۔حضرت عباد حضرت ابو درداء کے چچا تھے۔حضرت عباد غزوہ بدر، احد، خندق اور خبیر میں آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم کے ہمرکاب تھے۔صلح حدیبیہ میں بھی آپ شریک تھے اور جنگ موتہ میں آپ کی شہادت ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 403 عباده بن قيش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 3 صفحه 154 عباد بن قيس مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
پھر حضرت ابو النیاح بن ثابت بن نعمان ہیں۔ان کی وفات 7 ہجری میں ہوئی۔ایک روایت میں آپ کا
نام کثیر بن ثابت بن نعمان بن امیہ بن امراء القیس اور دوسری روایت کے مطابق نعمان بن ثابت بن امراء القیس
ہے۔آپ اپنی کنیت سے مشہور ہیں جو ابو الفیاح ہے۔غزوہ بدر، احد، خندق اور حدیبیہ میں شریک ہوئے اور غزوہ
خطبات مسرور جلد 16
309
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
خیبر 7ہجری میں شہید ہوئے۔بیان کیا جاتا ہے کہ ایک یہودی نے آپ کے سر پر وار کیا جس سے آپ کا سر کٹ گیا
جس سے آپ کی شہادت ہو گئی۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 175 ابو الضياح بن ثابت مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 364-365 ابو ضياح مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت انسہ ہیں۔ان کی وفات غزوہ بدر میں ہوئی۔لیکن اس میں اختلاف ہے۔کچھ کہتے ہیں کہ
حضرت ابو بکر کی خلافت تک یہ زندہ تھے۔بہر حال آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ حبشی غلام تھے۔آپ کا نام انہ تھا اور ابو ائسہ بھی آتا ہے۔اسی طرح بعض کے نزدیک آپ کی کنیت ابو مسروح تھی۔حضرت انسہ
دعوت اسلام کے آغاز میں ہی مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت کے زمانہ میں مدینہ گئے اور حضرت سعد بن خیثمہ کے
مہمان ہوئے اور جب تک زندہ رہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت گزاری آپ کا مرغوب مشغلہ تھا۔آپ اس درجہ فرمانبردار تھے کہ ان کے بارے میں آتا ہے کہ جب بیٹھتے تھے تو تب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے اجازت لے کر بیٹھتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ بدر میں شریک ہوئے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 301-30- انسة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت)
(سیر الصحابه از شاه معین الدین احمد ندوی جلد دوم حصہ دوم صفحه 587 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 1 صفحه 283 انسة مولى رسول الله الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
پھر حضرت ابو کبشہ سلیم ہیں۔کنیت ان کی ابو کبشہ ہے۔ان کی وفات دورِ خلافت حضرت عمر میں ہوئی۔بعض کے نزدیک آپ کا نام سلمہ تھا۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ فارسی غلام تھے۔آپ بدری صحابی
ہیں۔آپ کی پیدائش اؤس کی زمین پر ہوئی۔آپ کے وطن اور نسب کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔بعض فارسی،
بعض دوسی اور بعض کی بتاتے ہیں۔آپ دعوت اسلام کے قریب تر زمانے میں اسلام سے مشرف ہوئے اور ہجرت کی
اجازت ملنے پر مدینہ چلے گئے اور بدر سمیت تمام غزوات میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رہے۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 7 صفحه 284 ابو كبشة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
(سیر الصحابه از شاه معین الدین احمد ندوی جلد دوم حصہ دوم صفحہ 579 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
جب حضرت ابو کبشہ نے مدینہ جانے کے لئے ہجرت کی تو آپ حضرت کلثوم بن القدم کے ہاں ٹھہرے
اور ایک روایت کے مطابق آپ حضرت سعد بن خیثمہ کے پاس ٹھہرے۔حضرت عمرؓ کے خلیفہ مقرر ہونے کے پہلے
روز حضرت ابو کبشہ کی وفات ہوئی۔یہ 22 جمادی الثانی 13 ہجری کی بات ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 36 ابو كبشة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت محمد بن ابی مریم ہیں۔ان کی وفات صفر تین ہجری میں مقام رجیع میں ہوئی۔آپ بدری
صحابی تھے۔آپ حضرت حمزہ بن عبد المطلب کے حلیف تھے۔آپ اپنے والد کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے تھے۔آپ اسلام کے شروع میں مشرف باسلام ہوئے اور بدر سے قبل ہجرت کر کے مدینہ آگئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان کی مؤاخات حضرت اوس بن صامت سے فرما دی۔بدر کے روز یہ گھوڑے پر حاضر ہوئے جس کا نام
سبل تھا۔ابن اسحاق نے لکھا ہے کہ حضرت مریڈ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس فوجی دستہ کے سالار تھے جسے آنحضرت
خطبات مسرور جلد 16
310
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06جولائی 2018
صلی اللہ علیہ وسلم نے رجیع کی طرف روانہ فرمایا تھا۔یہ واقعہ ماہ صفر تین ہجری میں پیش آیا اور بعض کا خیال ہے کہ
اس دستہ کی کمان حضرت عاصم بن ثابت کے پاس تھی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 35 ابو مرثد - مرثد بن ابی مرثد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 5صفحه 133 مرثد بن ابی مرثد مطبوعه دار الكتب العلميه بیروت) (سیر الصحابه جلد 2 صفحه :
554 مطبوعہ دارالاشاعت کراچی 2004ء)
ان کی شہادت کا واقعہ اس طرح ہے کہ بنو عضل اور قارہ نے اسلام لانے کا دکھاوا کر کے آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم سے مذہبی تعلیم کے لئے چند معلم بھیجوانے کی درخواست کی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس
کے بارے میں روایتوں میں اختلاف ہے) حضرت مر تمررضی اللہ تعالیٰ عنہ یا حضرت عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیر
امارت ایک جماعت بھیجی۔یہ لوگ ابھی مقام رجیع پر پہنچے تھے کہ بنو ھذیل ننگی تلواریں لے کر آگئے اور کہا کہ ہمارا
مقصد تمہیں قتل کرنا نہیں بلکہ تمہارے بدلہ میں ہم اہل مکہ سے مال حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہم تمہاری حفاظتِ
جان کا عہد کرتے ہیں۔اس پر حضرت مرید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور خالد رضی اللہ عنہ اور عاصم رضی اللہ عنہ نے کہا
کہ ہمیں تم لوگوں کے عہد پر بھروسہ نہیں اور اس طرح لڑتے ہوئے تینوں نے جان دے دی۔سیر الصحابه از شاه معین الدین احمد ندوی جلد دوم حصہ دوم صفحہ 555 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
پھر ایک صحابی ہیں حضرت ابو مر حمد گناز بن الحصین غنوی۔ان کی وفات 12 ہجری میں ہوئی۔بعض لوگوں
کے نزدیک ان کی کنیت ابو مرثد تھی۔آپ شام کے رہائشی تھے۔انہوں نے آغاز دعوتِ اسلام میں ہی اسلام قبول کیا
اور ہجرت کی اجازت کے بعد مدینہ آگئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی حضرت عبادہ بن صامت سے
مؤاخات فرما دی۔(سیر الصحابه از شاہ معین الدین احمد ندوی جلد دوم حصہ دوم صفحہ 581 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 7 صفحه 305 ابو مرثد الغنوى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
جب حضرت ابو مرتد رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے بیٹے مرد نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو دونوں
حضرت کلثوم بن الھدم کے پاس ٹھہرے۔بعض کے نزدیک آپ دونوں حضرت سعد بن خیثمہ کے پاس ٹھہرے۔حضرت ابو مر تیر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حاضر ہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 34-35 ابو مرثد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ابو مر نجمہ کو تاریخ میں یہ مقام حاصل ہے کہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ نے فتح مکہ سے قبل اپنے
بال بچوں کی حفاظت کے خیال سے مکہ والوں کو خفیہ طور پر ایک خط کے ذریعہ اطلاع دینی چاہی۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو علم ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین سواروں کو اس عورت کی
طرف بھیجا جو خط لے کر جارہی تھی۔ان سواروں نے وہ خط بر آمد کروالیا۔ان میں سے ایک سوار حضرت ابو مرتئمز
تھے۔حضرت علی سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور ابو مرنیز غنوی اور
زبیر کو بھیجا اور ہم گھڑ سوار تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم روانہ ہو جاؤ یہاں تک کہ جب تم روضہ خارج تک
پہنچو۔یہ ایک مقام ہے تو وہاں تمہیں مشرکوں میں سے ایک عورت ملے گی جس کے پاس حاطب بن ابی بلتعہ کی
خطبات مسرور جلد 16
311
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
طرف سے مشرکوں کے نام ایک خط ہے۔یہ بخاری کی روایت ہے۔(صحيح البخاری کتاب المغازى باب فضل من شهد بدراً حديث 3983)
آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی ہے مسلم اور بغوی وغیرہ میں ان کی یہ
حدیث ہے۔فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ قبروں پر نہ بیٹھو اور نہ ان کی طرف
رخ کر کے نماز پڑھو۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 7 صفحه 305 ابو مرثد الغنوى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
ان کی وفات پھر حضرت ابو بکر صدیق کے عہد خلافت میں 12 ہجری میں 66 سال کی عمر میں ہوئی۔(سیر الصحابه از شاہ معین الدین احمد ندوی جلد دوم حصہ دوم صفحہ 581 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی)
پھر ایک صحابی ہیں حضرت سلیط بن قیس بن عمرو۔ان کی وفات 14 ہجری میں ہوئی۔حضرت سلیط بن
قیس بن عمر و بن عبید بن مالک ان کا پورا نام ہے۔حضرت سلیط بن قیس اور حضرت ابو صر مہ دونوں نے اسلام قبول
کرنے کے بعد خاندانِ بنو عدی بن نجار کے بت توڑ دیئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کر کے مدینہ
تشریف لے گئے تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹنی پر بیٹھ کر مدینہ شہر میں داخل ہو رہے تھے تو ہر قبیلہ یہ چاہتا تھا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر میں قیام کریں۔جب آپ کی اونٹنی بنو عدی کے گھر کے پاس پہنچی اور یہ
لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماموں تھے کیونکہ سلمیٰ بنت عمر و، عبد المطلب کی والدہ اسی قبیلہ سے تھیں۔اس وقت حضرت سلیط بن قیس، ابو سلیط ائیرہ بن ابو خارجہ نے روکنا چاہا تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
میری اونٹنی کو چھوڑ دو کہ اس وقت یہ مامور ہے۔یعنی جہاں خدا کا منشاء ہو گا وہاں یہ خود بیٹھ جائے گی۔حضرت سلیط
بدر اور اُحد اور خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔جنگ جسمر ابی عبید میں
14 ہجری کو حضرت عمر کے عہد خلافت میں یہ شہید ہوئے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 388 سليط بن قيس مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(سیرت ابن هشام صفحه 229 باب هجرة الرسول الله مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
حضرت مجدد بن زیاد۔غزوہ اُحد میں ان کی شہادت ہوئی۔مُجد ر آپ کا لقب تھا اس کا مطلب ہے موٹے
جسم والا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مجدد اور عاقل بن نگیر کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔دوسری جگہ یہ آیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مُجد ر اور حضرت عکاشہ بن محصن کے درمیان
مواخات قائم فرمائی تھی۔حضرت مُجد ز غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 5 صفحه 573 المجذر بن ذياد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء) (الطبقات
الكبرى جلد 3 صفحه 417 المجخر بن ذياد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) عيون الاثر جلد اوّل صفحه 232۔233 باب ذكر المواخاة مطبوعة دار القلم بيروت 1993ء)
ابن اسحاق نے بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بختری کو قتل کرنے سے منع فرمایا تھا
کیونکہ مکہ میں اس نے لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف پہنچانے سے روکا تھا۔(اس کے عوض
خطبات مسرور جلد 16
312
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06جولائی 2018
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو قتل نہیں کرنا) اور وہ خود بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی
تکلیف نہیں پہنچاتا تھا اور وہ ان لوگوں میں سے تھا جو اس معاہدے کے خلاف کھڑے ہوئے تھے جو قریش نے
بنو ہاشم اور بنی مطلب کے خلاف کیا تھا۔حضرت مُجد زا ابو بختر منی سے ملے اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہمیں تمہارے قتل سے روکا ہے۔ابو بختر منی کے ساتھ اس کا ایک ساتھی بھی تھا جو اس کے ساتھ مکہ سے نکلا تھا۔اس کا نام جنادة بن ملیحہ تھا جو بنو لیث سے تھا۔ابو بمختر یخی کا نام عاص تھا۔اس نے کہا کہ میرے اس ساتھی کے بارے
میں کیا حکم ہے ؟ حضرت مجد ز نے کہا کہ نہیں۔اللہ کی قسم !اہم تمہارے ساتھی کو نہیں چھوڑیں گے۔رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صرف تمہارے اکیلے کے متعلق حکم دیا ہے۔اس نے کہا کہ اگر مریں گے تو پھر ہم دونوں اکٹھے مریں گے۔میں یہ گوارا نہیں کر سکتا کہ ملکہ کی عورتیں
یہ بیان کرتی پھریں کہ میں نے اپنی زندگی کی خاطر اپنے ساتھی کو چھوڑ دیا۔پھر وہ دونوں ان سے (حضرت مجذر
سے لڑائی کے لئے تیار ہو گئے اور لڑائی میں حضرت مُجدڑ نے اسے قتل کر دیا۔حضرت مجدد رضی اللہ تعالیٰ عنہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ساتھ
مبعوث کیا میں نے اس کو بہت اصرار کے ساتھ کہا کہ وہ اسیر ہو جائے اور اسے میں آپ کے پاس لے آتا مگر وہ
اس پر رضامند نہ ہوا اور آخر اس نے مجھ سے لڑائی کی اور میں نے اسے قتل کر دیا۔(اسد الغابه جلد 5صفحه 59-60 المجذر بن ذياد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
(عيون الاثر جلد اوّل صفحه 301 باب غزوہ بدر مطبوعه دار القلم بيروت 1993ء)
حضرت مجدد کی اولاد مدینہ اور بغداد میں موجود تھی۔ابی و خزہ سے مروی ہے کہ شہدائے اُحد کے جو
تین آدمی ایک قبر میں دفن کئے گئے تھے وہ مُجد زبن زیاد ، نعمان بن مالک اور عبدہ بن حسحاس تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 417 المجذر بن ذياد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
لیکن ایک روایت میں یہ بھی آتا ہے کہ حضرت انیسہ بنت عدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا بیٹا عبد اللہ جو بدری ہے غزوہ اُحد میں شہید ہو گیا
ہے۔میری خواہش ہے کہ میں اپنے بیٹے کو اپنے مکان کے قریب دفن کروں تاکہ مجھے اس کا قرب حاصل رہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت عطا فرمائی اور یہ فیصلہ بھی ہوا کہ حضرت عبد اللہ کے ساتھ ان کے دوست
حضرت مجد ز کو بھی ایک ہی قبر میں دفن کیا جائے۔چنانچہ دونوں دوستوں کو ایک ہی کمبل میں لپیٹ کر اونٹ پر رکھ
کر مدینہ بھیجا گیا ان میں سے عبد اللہ ذرا دبلے پتلے تھے اور مجد ر و کیم اور جسیم تھے۔کہتے ہیں روایت میں آتا ہے کہ
اونٹ پر دونوں برابر اترے یعنی وزن ایک جیسا تھا۔اتارنے والوں نے دیکھا تو لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دونوں کے اعمال نے ان کے درمیان برابری کر دی۔(اسد الغابه جلد 7 صفحه 31 انيسة بنت عدى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 5 صفحه 573 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت )
حضرت محباب بن منذر بن جموح ایک صحابی ہیں۔ان کی وفات حضرت عمر کے دور خلافت میں ہوئی۔حضرت محباب بن منذر غزره بدر، احد، خندق اور باقی تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔
خطبات مسرور جلد 16
313
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
غزوہ اُحد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے اور موت پر آپ سے بیعت کی۔(اسد الغابه جلد 1صفحه 665 حباب بن منذر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 428 حباب بن منذر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
ان کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی سیرۃ خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ "جس جگہ
اسلامی لشکر نے ڈیرہ ڈالا تھاوہ کوئی ایسی اچھی جگہ نہ تھی۔اس پر حضرت خباب بن منذر نے آپ سے پوچھا کہ خدائی
الہام کے ماتحت آپ نے یہ جگہ پسند کی ہے یا محض فوجی تدبیر کے طور پر اسے اختیار کیا ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ اس بارے میں کوئی خدائی حکم نہیں ہے۔تم اگر کوئی مشورہ دینا چاہتے ہو تو بتاؤ؟ اس پر حضرت
حباب نے عرض کیا تو پھر میرے خیال میں یہ جگہ اچھی نہیں ہے۔بہتر ہو گا کہ آگے بڑھ کر قریش سے قریب
ترین چشمہ پر قبضہ کر لیا جاوے۔میں اس چشمہ کو جانتا ہوں۔اس کا پانی بھی اچھا ہے اور عموما کافی مقدار میں ہوتا
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تجویز کو پسند فرمایا اور چونکہ ابھی تک قریش ٹیلے کے پرے ڈیرہ ڈالے
پڑے تھے اور یہ چشمہ خالی تھا، مسلمان آگے بڑھ کر اس چشمہ پر قابض ہو گئے۔لیکن جیسا کہ قرآن شریف میں
اشارہ پایا جاتا ہے اس وقت چشمہ میں بھی پانی زیادہ نہیں تھا اور مسلمانوں کو پانی کی قلت محسوس ہوتی تھی۔پھر یہ بھی
تھا کہ وادی کے جس طرف مسلمان تھے وہ ایسی اچھی نہ تھی کیونکہ اس طرف ریت بہت تھی جس کی وجہ سے پاؤں
اچھی طرح جمتے نہیں تھے۔پھر خدا کا فضل ایسا ہوا کہ کچھ بارش بھی ہو گئی جس سے مسلمانوں کو یہ موقع مل گیا کہ
حوض بنابنا کر پانی جمع کر لیں اور یہ بھی فائدہ ہو گیا کہ ریت جم گئی اور پاؤں زمین میں دھسنے سے رک گئے اور دوسری
طرف قریش والی جگہ میں کیچڑ کی سی صورت ہو گئی اور اس طرف کا پانی بھی کچھ گدلا ہو کر میلا ہو گیا۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 356-357)
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضرت جبرئیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئے اور
فرمایا کہ صحیح رائے یہی ہے جس کا حضرت محباب بن منذر نے مشورہ دیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے
حباب ! تم نے عقل کا مشورہ دیا۔غزوہ بدر میں خزرج کا جھنڈ ا حضرت حباب بن منذر کے پاس تھا۔حضرت محباب بن
منذر کی عمر 33 سال تھی جب غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 427-428 غزوہ بدر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
ان کے بارے میں مزید حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرۃ خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ "جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مخبروں سے لشکر قریش کے قریب آجانے کی اطلاع موصول ہوئی تو آپ نے
اپنے ایک صحابی حباب بن مُنذر کو روانہ فرمایا کہ وہ جا کر دشمن کی تعداد اور طاقت کا پتہ لائیں اور آپ نے انہیں تاکید
فرمائی کہ اگر دشمن کی طاقت زیادہ ہو اور مسلمانوں کے لئے خطرہ کی صورت ہو تو واپس آکر مجلس میں اس کا ذکر نہ
کریں " کہ بہت بڑی تعداد ہے بلکہ علیحدگی میں اطلاع دیں تا کہ اس سے " مسلمانوں میں " کسی قسم کی بددلی نہ
پھیلے۔خباب خفیہ خفیہ گئے اور نہایت ہوشیاری سے تھوڑی دیر میں ہی واپس آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
سارے حالات عرض کر دیئے۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 484)
خطبات مسرور جلد 16
314
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
يحيی بن سعید سے مروی ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم قریظہ اور یوم النضیر کے موقع پر جب لوگوں
سے مشورہ طلب کیا تو حضرت محباب بن منذر کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ میری رائے یہ ہے کہ ہم محلات کے درمیان میں
پڑاؤ کریں۔(یعنی ان کے قریب ترین جائیں تاکہ وہاں کی باتیں بھی معلوم ہو سکیں اور نگرانی بھی صحیح ہو سکے ) تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اس مشورہ پر عمل کیا۔حضرت عمر کے دور خلافت میں ان کی وفات ہوئی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 4277 428 حباب بن منذر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو اس وقت مسلمانوں کی جو صور تحال تھی اس کو
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس طرح کنٹرول میں لائے اس کا یہ واقعہ ہے کہ "حضرت ابو بکر نے حمد و ثنا
بیان کی اور کہا کہ دیکھو جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پوجتا تھا سن لے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو یقینا فوت ہو گئے اور جو
اللہ کو پوجتا تھا تو اسے یاد رہے کہ اللہ زندہ ہے کبھی نہیں مرے گا اور حضرت ابو بکر نے یہ آیت پڑھی۔إِنَّكَ
مَيْت وَإِنَّهُمْ مَيْتُونَ (الزمر: 31) کہ تم بھی مرنے والے ہو اور وہ بھی مرنے والے ہیں۔پھر انہوں نے یہ آیت
بھی پڑھی کہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ
وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَ اللهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِى اللهُ الشَّكِرِينَ۔(آل عمران: 145) کہ محمد صرف
ایک رسول ہیں۔آپ (صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سب رسول فوت ہو چکے ہیں۔پھر کیا اگر آپ (صلی اللہ علیہ
وسلم) فوت ہو جائیں یا قتل کئے جائیں تو تم اپنی ایڑھیوں کے بل پھر جاؤ گے اور جو کوئی اپنی ایڑھیوں کے بل پھر
جائے تو وہ اللہ کو ہر گز نقصان نہ پہنچا سکے گا اور عنقریب اللہ شکر کرنے والوں کو بدلہ دے گا۔سلیمان کہتے ہیں کہ یہ سن کر لوگ اتنا روئے کہ ہچکیاں بندھ گئیں۔سلیمان کہتے ہیں کہ اور انصار بنی
ساعدہ کے گھر حضرت سعد بن عبادۃ کے پاس اکٹھے ہوئے اور کہنے لگے ایک امیر ہم میں سے ہو اور ایک امیر تم میں
سے۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمر بن خطاب اور حضرت ابو عبيدة بن الجراح ان کے پاس گئے۔حضرت عمر بولنے
لگے تھے کہ حضرت ابو بکر نے انہیں خاموش کیا۔حضرت عمر کہتے تھے کہ اللہ کی قسم! میں نے جو بولنا چاہا تھا تو اس
لئے کہ میں نے ایسی تقریر تیار کی تھی جو مجھے پسند آئی تھی اور مجھے ڈر تھا کہ حضرت ابو بکر اس تک نہ پہنچ سکیں گے
یعنی ویسا نہ بول سکیں گے۔پھر اس کے بعد حضرت ابو بکر نے تقریر کی اور ایسی تقریر کی جو بلاغت میں تمام لوگوں کی
تقریروں سے بڑھ کر تھی۔انہوں نے اپنی تقریر کے اثناء میں یہ بھی کہا کہ ہم امیر ہیں اور تم وزیر ہو۔حُباب بن
منذر نے یہ سن کر کہا کہ ہر گز نہیں۔یہاں یہ ذکر اس لئے کر رہا ہوں کہ محباب بن منذر کا یہاں ذکر آتا ہے۔محباب
بن منذر نے یہ سن کر یہ کہا کہ ہر گز نہیں اللہ کی قسم ! ہر گز نہیں۔بخدا ہم ایسا نہیں کریں گے ایک امیر ہم میں سے
ہو گا اور ایک امیر آپ میں سے ہو گا۔یعنی قریش میں سے بھی ہو اور انصار میں سے بھی ہو۔حضرت ابو بکر رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے کہا نہیں بلکہ امیر ہم ہیں اور تم وزیر ہو۔کیونکہ یہ قریش لوگ بلحاظ نسب تمام عربوں سے اعلیٰ ہیں اور
بلحاظ حسب وہ قدیمی عرب ہیں اس لئے عمر یا ابوعبیدہ کی بیعت کر لو۔حضرت عمر نے کہا نہیں بلکہ ہم تو آپ کی بیعت
کریں گے کیونکہ آپ ہمارے سردار ہیں اور ہم میں سے بہتر ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم سے زیادہ
خطبات مسرور جلد 16
315
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
پیارے ہیں۔یہ کہہ کر حضرت عمر نے حضرت ابو بکر کا ہاتھ پکڑا اور ان سے بیعت کی اور لوگوں نے بھی ان سے
بیعت کی۔اس وقت سب نے پھر بیعت کر لی۔(صحيح البخارى كتاب فضائل اصحاب النبئ باب قول النبى لو كنت متخذا خليلا حديث 3668)
حضرت محباب بن منذر سے روایت ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس آئے اور عرض کیا کہ ان دو باتوں میں سے کون سی آپ کو زیادہ پسند ہے ؟ یہ کہ آپ دنیا میں اپنے صحابہ کے
ساتھ رہیں یا یہ کہ اپنے رب کی طرف ان وعدوں کے ساتھ لوٹیں جو اس نے نعمتوں والی جنتوں میں قائم رہنے والی
نعمتوں کا آپ سے وعدہ کیا ہے اور اس کا بھی وعدہ کیا ہے کہ جو آپ کو پسند ہو اور جس سے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی
ہوں۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے پوچھا کہ بتاؤ تم کیا مشورہ دیتے ہو ؟ تو صحابہ نے عرض کی کہ اے
اللہ کے رسول ! ہمیں یہ بات زیادہ پسند ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہوں اور ہمیں ہمارے دشمن کی کمزوریوں سے آگاہ
کریں اور اللہ سے دعا کریں تا کہ وہ ان کے خلاف ہماری مدد کرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں آسمان کی خبروں
سے آگاہ کریں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محباب بن مُنذر کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ تمہیں کیا ہوا ہے
کہ تم نہیں بولتے ؟ بڑے خاموش بیٹھے ہو۔کہتے ہیں میں نے اس پر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! جو آپ کے
رب نے آپ کے لئے پسند فرمایا ہے وہ اختیار کریں۔پس آپ نے میری بات کو پسند فرمایا۔(المستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 483 کتاب معرفة الصحابة ذكر مناقب الحباب بن المنذر
حديث 5803 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
پھر ایک صحابی ہیں حضرت رفاعہ بن رافع بن مالک بن عجلان۔یہ بھی انصاری ہیں۔ان کی وفات حضرت
امیر معاویہ کی امارت کے ابتدائی ایام میں ہوئی۔حضرت رفاعہ بن رافع بن مالک بن عجلان۔ان کی کنیت ابو معاذ ہے۔والدہ ام مالک بنت اُبی بن سلول تھیں جو عبد اللہ بن اُبی بن سلول سردار المنافقین کی بہن تھیں۔یہ بیعت عقبہ میں
شریک تھے۔غزوہ بدر اور اُحد اور خندق اور بیعت رضوان اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہمراہ تھے۔آپ کے دو بھائی تھے خلاد بن رافع اور مالک بن رافع۔یہ بھی غزوہ بدر میں شامل تھے۔(اسد الغابه جلد 2صفحه 279 رفاعه بن رافع مطبوعه دارالکتب العلمیة بیروت)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 447 رفاعه بن رافع مطبوعه دارالکتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت معاذ نے اپنے باپ حضرت رفاعہ بن رافع سے روایت کی ہے اور ان کے باپ اہل بدر میں سے
تھے ، انہوں نے کہا کہ جبرئیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا آپ مسلمانوں میں اہل بدر کو کیا مقام دیتے
ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ بہترین مسلم یا ایسا ہی کوئی کلمہ فرمایا۔حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا
اور اسی طرح وہ ملائکہ بھی افضل ہیں جو جنگ بدر میں شریک ہوئے۔یہ بخاری کی روایت ہے۔(صحيح البخاری کتاب المغازی باب شهود الملائكة بدرا حديث 3992)
ملائکہ کس طرح جنگ میں شریک ہوئے ؟ حضرت سید زین العابدین شاہ صاحب نے بخاری کی جو شرح
لکھی ہے بخاری کی اس میں ان فرشتوں کے شریک ہونے کے حوالے سے جو وضاحت بیان کی ہے وہ اس طرح ہے
316
خطبات مسرور جلد 16
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ا ذ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى الْمَلَئِكَةِ إِنِّي مَعَكُمْ فَتَبْتُوا الَّذِيْنَ امَنُوْا سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ
كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ (الانفال:13)" یہ وہ وقت تھا جب تیرا
رب ملائکہ کو بھی وحی کر رہا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔پس مؤمنوں کو ثابت قدم بناؤ۔میں کفار کے دلوں میں
رعب ڈالوں گا۔" پس اے مومنو تم ان کی گردنوں پر حملے کرتے جاؤ اور ان کے پور پور پر ضر میں لگاتے جاؤ۔ضرب
الأعناق، ضرب الرقاب اور ضَرْبُ كُلَّ بَنان سے مراد زور دار حملہ ہے جس میں نشانے کی صحت ملحوظ ہو۔"اس
سے ملتی جلتی دو تین روایتیں ہیں ان کے بارے میں شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ "روایات زیر باب میں فرشتوں کی
موجودگی اور مشاہدے کا جو ذکر ہے وہ از قبیل مکاشفات ہے۔یعنی مکاشفہ کی صورت میں ہے " اور ان کی جنگ بھی اسی
قسم کی ہے جو اُن کے مناسب حال ہے۔یعنی جو فرشتوں کے مناسب حال جنگ ہوتی ہے وہ ہے " نہ تیر و تفنگ کی۔فرشتوں نے کوئی تیر اور تلواریں نہیں اٹھائی تھیں۔" اور ان کا مشاہدہ روحانی بینائی سے ہوتا ہے ، نہ جسمانی آنکھ سے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مشاہدہ فرمایا اور صحابہ کرام نے بھی اور ایسا مشاہدہ اولیاء اللہ کو بھی ہوتا ہے۔" کہ
ملائکۃ اللہ کس طرح لڑتے ہیں "ملائکہ اللہ ہی کے تصرف میں سے تھا یہ وضاحت شاہ صاحب کرتے ہیں " کہ عمائد
قریش
واقعہ نخلہ سے مشتعل ہو کر اپنے طیش میں آپے سے باہر ہو گئے اور یہی واقعہ بعد کی جنگوں کا ایک سبب بنا جن میں
کفار قریش کی ہلاکت سے متعلق تقدیر الہی پوری ہوئی۔ملائکۃ اللہ کا طریق کار ہمارے طریقہ کار سے جدا اور ان کا
اسلوب جنگ ہمارے اسلوب جنگ سے نرالا ہے۔بدر کے مقام پر دشمن کا عقل "تو ده ریگ" کے فراز میں پڑاؤ
کرنا وہ اونچائی پر تھے "نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نشیب وادی میں اترنا اور صحابہ کرام کی قلیل تعداد کادشمن کی نظر
سے اوجھل رہنا، باد و باراں کا ظہور ، ( بارش ہو گئی۔اس کا ظہور ہونا) صحابہ کرام کا ایک ایک تیر کا اپنے نشانے پر ٹھیک
بیٹھنا۔(جو بھی تیر صحابہ چلاتے تھے وہ نشانے پر صحیح بیٹھتا تھا۔اس کا صحیح بیٹھنا) اور کاری ثابت ہونا، دشمن کی سراسیمگی
اور صحابہ کرام کی دلجمعی۔" دشمن پریشان تھا اور صحابہ کرام بڑی مستقل مزاجی اور دلجمعی سے جنگ لڑ رہے تھے۔" یہ
سب ملائکتہ اللہ کے تصرف کا کرشمہ تھا جس کی خبر اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان الفاظ میں دی تھی اِذْ
تَسْتَغِيْثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِلٌ كُمْ بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مُرْدِفِينَ۔(الانفال: 10)" کہ اور اس
وقت کو بھی یاد کرو جبکہ تم اپنے رب سے التجائیں کرتے تھے اس پر تمہارے رب نے تمہاری دعاؤں کو سنا اور کہا کہ
میں تمہاری مدد ہزاروں فرشتوں سے کروں گا جن کا لشکر کے بعد لشکر بڑھ رہا ہو گا۔" پھر لکھتے ہیں کہ " دعائے نبوی کی
قبولیت سے ظاہری اسباب میں جو جنبش پیدا ہوئی اس کے اندر ایک عجیب تسلسل دکھائی دیتا ہے۔اس کے حصوں پر
یکجائی نظر ڈالنے سے ملائکتہ اللہ کا لشکر بیکراں کار فرما نظر آتا ہے۔"آپ بیان کرتے ہیں کہ کس نے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو نازک گھڑی میں بحفاظت مکہ مکرمہ سے نکالا اور کس نے اہل مکہ کو غافل رکھا اور پھر کس نے انہیں غار ثور
تک لا کر آپ کے تعاقب سے قریش کو نا امید واپس لوٹا دیا اور کس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بحفاظت مدینہ منورہ
پہنچایا جو اسلام کی ترقی کا اہم مرکز بنا۔"
پھر لکھتے ہیں کہ "حضرت عباس کا ہجرت کے بعد مکہ مکرمہ میں بحالت شرک رہنا اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ
خطبات مسرور جلد 16
317
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
وسلم سے دلی ہمدردی رکھنا اور آپ کو مدینہ منورہ میں قریش مکہ کے بد ارادوں اور منصوبوں سے آگاہ کرتے رہنا یعنی
حضرت عباس کے ذریعہ سے۔" یہ بھی ملائکتہ اللہ کے تصرف کا ایک حصہ ہے۔" یہ ملائکہ اس طرح کام کرتے ہیں۔" ان
سب واقعات کے پس پردہ ملائکہ ہی کی تحریک کار فرما تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات اور فتح و ظفر مندی کا
پس منظر ایمان افروز آیت آئی حمل كُمْ بِالْفِ مِنَ الْمَلِئِكَةِ مُرْدِفِينَ (الانفال:10) کی تفسیر پیش کرتا ہے۔"
پھر شاہ صاحب مزید فرماتے ہیں کہ "میں نے صحیح بخاری مکمل حضرت خلیفہ اول حضرت مولانا نور الدین
صاحب رضی اللہ عنہ سے سبقا سبقا پڑھی ہے اور اسی طرح قرآن مجید بھی کئی بار در سا در سأسنا اور پڑھا ہے۔آپ
یعنی حضرت خلیفتہ المسیح الاول " ملائکتہ اللہ کے تعلق میں فرمایا کرتے تھے کہ نور الدین کو بھی ملائکتہ اللہ سے ہمکلام
ہونے کا موقع ملا ہے اور نظام ملکی بہت وسیع نظام ہے۔انسان کے قومی اور ملکات میں سے ہر قوت و ملکہ کے لئے بھی
ملائکہ متعین ہیں۔قوت بصر و بصیرت، قوت سمع و سماعت، قوت لمس و بطش اور عقل و شعور اور قوائے مفکرۃ و
مدیرہ کے ساتھ اگر ملائکتہ اللہ کی مدد اور ہم آہنگی نہ ہو تو یہ قوتیں بریکار بلکہ نقصان دہ ہو جاتی ہیں۔"ساری انسانی
استعدادیں اور قوتیں جو ہیں وہ فرشتوں کی وجہ سے ہی کارآمد ہوتی ہیں۔" پھر لکھتے ہیں کہ " تیر یا گولی کی شست و
نشست اسی وقت اپنے نشانے پر راس آسکتی ہے جب عقل و شعور اپنے ٹھکانے پر اور دور ونزدیک کے فاصلے کا اندازہ
صحیح ہو۔اوسان بجا ہوں۔قوت قلبیہ بر قرار ہو ورنہ تیر خطا جائے گا۔"لکھتے ہیں کہ خلیفہ اول " فرمایا کرتے تھے کہ
ایک ایک ذہنی اور جسمانی قوت کے ساتھ ملائکتہ اللہ متعین ہیں اور ان کا تعلق ہر انسان کی ہر قوت سے مختلف حالات
کفر و ایمان میں کم و بیش ہوتا ہے۔قرآن مجید نے ان کی تعداد غزوہ بدر کے ذکر میں تین ہز ار اور غزوہ اُحد میں پانچ
ہزار بتائی ہے۔یہ فرق موقع و محل کے اختلاف اور اہمیت فرضِ منصبی کی وجہ سے ہے۔جنگ بدر میں دشمن کی تعداد کم
اور جنگ اُحد میں زیادہ اور اسی نسبت سے خطرہ بھی زیادہ اور ملائکہ کی حفاظت بھی زیادہ تعداد میں نازل کئے جانے کا
وعدہ ہے۔فرماتا ہے وَمَا النَّصْرُ الَّا مِنْ عِنْدِ اللهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ (آل عمران:127) "کہ" موعودہ نصرت الہی
کا ظہور اللہ تعالیٰ کی صفت عزیزیت اور صفت حکیمیت سے ہے۔یہ دونوں صفتیں حسن تدبیر اور کامل غلبہ واستحکام کی
متقاضی ہیں جن میں اسباب نصرت کے تمام حلقے ایک دوسرے سے پیہم پیوست ہوتے ہیں۔ان میں تسلسل و احکام
پایا جاتا ہے اور وہ محکم تدبیر الہی سے قومی و مضبوط کئے جاتے ہیں۔"
(صحيح البخاری کتاب المغازی باب شهود الملائكة بدرا جلد 8 صفحہ 718 تا 73 نظارت اشارت ربوہ )
تو یہ ہے وہ ساری اس علم کی گہرائی جو ملائکۃ اللہ کے جنگ کرنے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
فرشتے بھیجے تھے جو جنگ کر رہے تھے نہ یہ کہ فرشتے خود مار رہے تھے۔اور بعضوں کے نزدیک تو یہ بھی روایتوں میں
ہے کہ فرشتوں نے جن کو مارا اور جن کو زخم لگائے ان کی پہچان بالکل علیحدہ تھی اور جو صحابہ کے ذریعہ سے لوگوں کو
زخم پہنچ رہے تھے ان کی پہچان علیحدہ تھی۔(فتح الباري شرح صحيح البخارى كتاب الغازى باب شهود الملائكة بدرا جلد 7 صفحہ 396 حدیث 3992 مطبوعہ
قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی)
خطبات مسرور جلد 16
318
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
یہ غلط چیز ہے۔اصل یہی ہے کہ فرشتے انسانی قوی کو صحیح طرح رہنمائی کرتے ہیں اور ان کا صحیح استعمال
کرتے ہیں اور فرشتوں کی طرف سے جب یہ ہو رہا ہو تا ہے تو وہی فرشتوں کا لڑنا ہے۔حضرت یحیی نے معاذ بن رفائلہ بن رافع سے روایت کی ہے۔حضرت رفاعہ اہل بدر میں سے اور ان کے
والد حضرت رافع عقبہ میں بیعت کرنے والوں میں سے ایک تھے۔حضرت رافع اپنے بیٹے حضرت رِقلعہ سے کہا
کرتے تھے کہ مجھے یہ بات خوش نہ کرتی کہ بجائے بدر میں شریک ہونے کے میں عقبہ میں بیعت کرنے والوں میں
شامل ہوتا۔یعنی یہ بات میرے لئے بہت بڑی بات ہے ، میرے لئے یہ زیادہ قابل اعزاز ہے کہ میں جنگ بدر میں
شامل ہوا بہ نسبت اس کے کہ بیعت عقبہ میں میں نے بیعت کی۔(صحيح البخاری کتاب المغازی باب شهود الملائكة بدرا حديث 3993)
ایک بہت بڑا اعزاز مجھے جنگ بدر میں شامل ہو کے ملا۔حضرت رِفائہ بن رافع جنگ جمل اور صفین میں
حضرت علی کے ہمراہ تھے۔ایک روایت کے مطابق جب حضرت طلحہ اور حضرت زبیر بصرہ کی طرف لشکر کے ہمراہ نکلے
تو حضرت عباس بن عبد المطلب کی اہلیہ ام الفضل بنت حارث نے حضرت علی کو ان کے خروج کی اطلاع دی۔اس پر
حضرت علیؓ نے کہا حیرت ہے کہ لوگوں نے حضرت عثمان پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا اور بغیر اکراہ کے میری بیعت
کی۔میں نے زبر دستی تو نہیں کہا تھا کہ بیعت کرو۔لوگوں نے میری بیعت کی اور طلحہ اور زبیر نے بھی میری بیعت کی اور اب وہ لشکر کے ہمراہ عراق کی طرف
نکل پڑے ہیں۔اس پر حضرت پر قائد بن رافع نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو ہمارا گمان تھا کہ
ہم لوگ یعنی انصار اس خلافت کے زیادہ حقدار ہیں کیونکہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی اور ہمارا مقام دین
میں بڑا ہے مگر آپ لوگوں نے کہا کہ ہم مہاجرین اولین ہیں اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوست اور قریبی ہیں
اور ہم تمہیں اللہ کی یاد دلاتے ہیں کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانشینی میں ہم سے مزاحمت نہ کرو اور تم لوگ
خوب جانتے ہو کہ ہم نے اس وقت تمہیں اور (خلافت کے ) امر کو چھوڑ دیا تھا۔( ہم نے پھر بحث نہیں کی اور بالکل کامل
اطاعت کے ساتھ خلافت کی بیعت کر لی۔اور اس کی وجہ یہ تھی کہ جب ہم نے دیکھا کہ حق پر عمل ہو رہا ہے اور
کتاب اللہ کی پیروی کی جارہی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت قائم ہے تو ہمارے پاس راضی ہونے کے علاوہ
کوئی اور چارہ ہی نہ تھا اور اس کے سوا ہمیں کیا چاہئے تھا اور ہم نے آپ کی بیعت کی اور پھر اس سے رجوع نہیں کیا۔(پھر
پیچھے ہٹے نہیں۔اب آپ سے ان لوگوں نے مخالفت کی ہے جن سے آپ بہتر ہیں اور زیادہ پسندیدہ ہیں۔پس آپ ہمیں اپنے حکم سے مطلع فرمائیں۔اسی اثناء میں حجانج بن عربیہ انصاری آئے اور انہوں نے کہا کہ
اے امیر المومنین! اس معاملے کا تدارک اس سے پہلے کرنا چاہئے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے۔میری جان کو کبھی چین
نصیب نہ ہو ، اگر میں موت کا خوف کروں۔اے انصار کے گروہ ! امیر المومنین کی دوسری دفعہ مد د کرو جس طرح تم نے
پہلے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی تھی۔اللہ کی قسم ! یہ دوسری مدد پہلی مدد کی مانند ہو گی سوائے اس کے کہ ان
دونوں میں سے پہلی مد دافضل ہے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحہ 280-281 رفاعة بن رافع مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
خطبات مسرور جلد 16
319
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06جولائی 2018
بہر حال ان کی وفات حضرت امیر معاویہ کی امارت کے ابتدائی ایام میں ہوئی۔(الاستیعاب جلد 2 صفحہ 497 رفاعه بن رافع مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
تو یہ تھا صحابہ کا ذکر۔گزشتہ خطبہ کے واقعہ کے حوالے سے بھی بات کرنا چاہتا ہوں۔ایک واقعہ کی مزید
وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے حضرت عمار کے بارے میں بیان کیا تھا کہ حضرت عمر و بن عاص نے ان کی وفات
پر بڑے افسوس اور فکر کا اظہار کیا تھا کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا تھا کہ عمار بن یاسر کو باغی
گروہ قتل کرے گا اور حضرت عمرو بن عاص کو فکر اس لئے تھی کہ وہ امیر معاویہ کی طرف تھے اور حضرت عمار کو
شہید کرنے والے حضرت امیر معاویہ کے فوجی تھے۔(المستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 474 كتاب معرفة الصحابه ذكر مناقب عمار بن یاسر حدیث 5726
مطبوعه دار الحرمين للطباعة والنشر والتوزيع1997ء)
بہر حال اس بات پر بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ جب یہ باغی گروپ میں تھے تو پھر ان کا نام اتنی
عزت سے کیوں لیا جاتا ہے اور حضرت امیر معاویہ کو بھی جماعت کے لٹریچر میں ایک مقام ہے۔پہلی بات تو یہ کہ
صحابہ کاجو مقام ہے ہمارا کام نہیں کہ ہم کہیں کہ یہ بخشا جائے گا اور یہ نہیں بخشا جائے گا۔جس بھی غلط فہمی یا غلطی کی
وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ ہوا اس کا معاملہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے۔اس کا خمیازہ مسلمانوں نے بھگتا بھی۔یہ سوال
ان لوگوں کے ذہنوں میں اٹھتے تھے جو اس زمانے میں تھے اور پھر وہ اپنی بے چینی کو دور کرنے کے لئے دعا بھی
کرتے ہوں گے کہ یہ کیا ہو گیا کہ یہ بھی صحابی اور وہ بھی صحابی اور ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ
سے رہنمائی بھی مانگتے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی بھی فرماتا تھا)۔چنانچہ ایک روایت ہے ابو ضعفی سے مروی ہے کہ عمرو بن شتر خیل ابو میسرۃ نے (جو حضرت عبد اللہ بن
مسعود کے فاضل شاگردوں میں سے تھے ) خواب میں دیکھا کہ ایک سر سبز باغ ہے جس میں چند خیمے نصب تھے۔ان میں حضرت عمار بن یاسر بھی تھے اور چند اور خیمے تھے جن میں ذُوالكَلاع تھے۔تو ابو میسرۃ نے پوچھا یہ کیسے ہو
گیا کہ ان لوگوں نے تو باہم قتال کیا تھا، جنگ کی تھی۔جواب ملا کہ ان لوگوں نے پروردگار کو واسِعُ الْمَغْفِرَة یعنی
بہت بڑا بخشش والا پایا ہے اس لئے اب وہاں اکٹھے ہو گئے۔(السنن الكبرى للبيهقى جلد 8 صفحه 302 کتاب قتال اهل البغى باب الدليل على ان فئة الباغية۔۔۔الخ حديث
16720 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (الطبقات الكبرى :جلد 3 صفحه: 200 عمار بن یاسر
مطبوعه دارالكتب العلمية بيروت 1990ء)
پس یہ معاملات اب اللہ تعالیٰ کے سپرد ہیں۔ان معاملات اور اختلافات کو ہمارا کام نہیں کہ اپنے دلوں میں
جگہ دیں۔ان معاملات کو دلوں میں رکھنے کی وجہ سے اور جنگوں کی وجہ سے ہی مسلمانوں کے دلوں میں دوری بڑھتی چلی
گئی اور مسلمانوں میں اور تفرقہ پید اہو تا چلا گیا اور اس کا نتیجہ ہم آج بھی دیکھ رہے ہیں۔یہ باتیں ہمارے لئے بھی سبق
ہیں کہ ان باتوں کو دلوں میں لانے کی بجائے وحدت پر قائم ہوں۔جب ایک دفعہ میں نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے امیر معاویہ کا کوئی واقعہ بیان
خطبات مسرور جلد 16
320
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018
کیا تھا تو کسی نے مجھے عرب ملکوں میں سے یہ لکھا کہ وہ تو باغی اور قاتل گروہ تھا اور اس کا سر دار تھا۔اس کا نام آپ اتنی
عزت سے کیوں لیتے ہیں تو ان کے لئے بھی یہ جو خواب کی روایت ہے یہ کافی جواب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور
رحمت وسیع ہے۔ہمیں اپنے معاملات سنبھالنے چاہئیں اور ان لوگوں کے بارے میں اب بجائے کچھ سوچنے کے، کہنے
کے اپنی اصلاح کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بعض جگہ حضرت امیر معاویہ کے حوالے
سے تعریفی بات کی ہے۔(ماخوذ از ملائکۃ اللہ ، انوار العلوم جلد 5 صفحہ 552)
پس ہمیں بھی ان بزرگوں کی غلطیوں پر کچھ کہنے کی بجائے ان سے سبق لینا چاہئے۔حضرت امیر معاویہ
کے بارے میں ایک جگہ یہ بھی آتا ہے کہ جب حضرت علی اور ان کی جنگ ہو رہی تھی اور اختلافات بڑے وسیع ہو
رہے تھے تو اس وقت کے عیسائی بادشاہ نے کہا کہ مسلمانوں کی حالت اب کمزور ہے تو حملہ کرنا چاہا۔حضرت امیر معاویہ کو جب یہ پتہ لگا تو انہوں نے کہا کہ تمہاری اگر یہ سوچ ہے تو یا درکھو کہ اگر تم نے حملہ
کیا تو حضرت علی کے جھنڈے کے نیچے لڑنے والا سب سے پہلا جرنیل میں ہوں گا جو اُن کے جھنڈے کے نیچے ان کی
طرف سے تمہارے خلاف لڑوں گا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 4 صفحه 430)
پس ہوش سے کام لو۔تو بہر حال ان لوگوں کا یہ مقام بھی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ہمیشہ
ایک رہیں اور وحدت پر قائم رہیں اور نیکیوں میں بڑھنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 27 جولائی 2018 ء تا 02 اگست 2018ء جلد 25 شماره 30 صفحہ 0905)