حضرت ابو اُسید مالک بن ربیعہ ساعدیؓ اور ابوسلمہ حضرت عبد اللہ بن عبد الاسدؓ
خطبات مسرور جلد 16
321
28
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018ء بمطابق 13 وفا1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
صحابہ کے ذکر میں آج میں دو صحابہ کا ذکر کروں گا۔ایک ہیں حضرت ابو اسید مالک بن ربیعہ ساعدی۔حضرت مالک بن ربیعہ اپنی کنیت ابو اسید سے مشہور ہیں۔بعض نے آپ کا نام ہلال بن ربیعہ بھی بیان کیا ہے۔آپ کا
تعلق خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھا۔(اسد الغابة جلد 5 صفحہ 13 ابو اسيد الساعدى مطبوعه دار الفکر بيروت 2003ء)
(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 5 صفحه 535 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت ابواسید مالک بن ربیعہ چھوٹے قد کے تھے۔سر اور داڑھی کے بال سفید ہو گئے تھے۔آپ کے بال
گھنے تھے۔بڑھاپے میں آپ بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔60 ہجری میں حضرت معاویہ کے دور میں 75 سال کی عمر
میں آپ کی وفات ہوئی اور غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں سے یہ سب سے آخر میں فوت ہوئے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 5 صفحہ 536 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
(اسد الغابة جلد 5 صفحہ 22 مالك بن ربيعة مطبوعه دار الفكر بيروت)
حضرت ابو اسید غزوہ بدر، احد ، خندق اور اس کے بعد کی جنگوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
شریک رہے۔فتح مکہ کے موقع پر ان کے پاس قبیلہ بنو ساعدہ کا جھنڈا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحہ 286 أبو أسيد الساعدى دار احياء التراث العربی بیروت 1996ء)
حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت ابو اسید ساعدی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی
شادی میں دعوت دی۔اس دن ان کی بیوی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کر رہی تھی اور وہی دلہن بھی تھی۔بڑی سادگی سے شادی ہو رہی تھی۔شادی کی دعوت ہوئی اور دلہن ہی کھانا بھی پکارہی تھی۔serve بھی کر رہی
تھی۔حضرت سہل آگے سوال کر کے جواب دے رہے ہیں۔یہ ان کا انداز ہے۔کہتے ہیں کہ تم جانتے ہو کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہوں نے کیا پلایا؟ انہوں نے آپ کے لئے ایک برتن میں رات کو کھجور میں بھگو دیں۔جب
آپ نے کھانا کھا لیا تو انہوں نے آپ کو شربت پلایا۔(صحیح مسلم كتاب الاشربة باب اباحة النبيذ الذي لم يشتد و لم يصر مسكرا حديث 5233)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دفعہ چند قیدی آئے آپ نے ان میں سے ایک عورت
خطبات مسرور جلد 16
322
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
کو روتے ہوئے دیکھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ تمہیں کیا چیز رلا رہی ہے ؟ اس نے کہا کہ اس نے
میرے اور میرے بیٹے کے درمیان بنو عبس میں فروخت کر کے دوری ڈال دی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
قیدی کے مالک کو بلایا۔جب بلایا تو دیکھا کہ وہ ابو اسید ساعدی تھے۔آپ نے پوچھا کیا تم نے اس کے اور اس کے بچے
کے درمیان دوری ڈالی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ بچہ چلنے سے معذور تھا اور یہ اس کو اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتی
تھیں۔اس لئے میں نے اس کو بنو عبس میں فروخت کر دیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم خود جا کر اسے
لے کے آؤ۔چنانچہ حضرت ابو اسید جا کر اس بچے کو واپس لائے اور اسے اس کی ماں کو لوٹا دیا۔(شرف المصطفى جلد 4 صفحہ 400، جامعه ابواب صفة اخلاقه و آدابه الله الله حدیث 1649 مطبوعه دار البشائر
الاسلامية مكه 2003ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چاہے اس میں طاقت ہے یا نہیں ، چاہے وہ قیدی ہو یا لونڈی ہو یا
غلام ہو لیکن ماں کو بچے کی وجہ سے تکلیف نہیں دی جاسکتی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ گھوڑوں اور اونٹوں کی دوڑ لگوائی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اونٹنی جس پر حضرت بلال سوار تھے سب اونٹوں سے آگے نکل گئی۔اسی طرح آپ کا ایک گھوڑا تھا۔گھوڑوں کی دوڑ
لگوائی اور آپ کے گھوڑے پر ابو اسید ساعدی سوار تھے اور اس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔امتاع الاسماع جلد اول صفحه 212 حماية النقيع لخيل المسلمين دار الكتب العلمية بيروت 1999ء)
حضرت سہل بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت ابو اُسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاں ان کے بیٹے منذر بن
ابی اسید پیدا ہوئے تو ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔آپ نے اس بچے کو اپنی ران پر بٹھالیا۔اس وقت حضرت ابواسید بیٹھے ہوئے تھے۔اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام میں مشغول ہو گئے۔حضرت ابواسید نے اشارہ کیا تو لوگ منذر کو آپ کی ران پر سے اٹھا کر لے گئے۔جب آپ کو فراغت ہوئی تو پوچھا
کہ بچہ کہاں گیا؟ حضرت ابواسید نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے اس کو گھر بھیج دیا ہے۔آپ نے
پوچھا اس کا نام کیا رکھا ہے ؟ ابو اسید نے کوئی نام بتایا کہ فلاں نام رکھا ہے۔آپ نے فرمایا نہیں۔اس کا نام منذ رہے۔آپ نے اس دن اس کا نام منذر رکھا۔(صحيح البخارى كتاب الادب باب تحويل الاسم الى اسم احسن منه حديث 6191)
شارحین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس بچے کا نام منذر رکھنے کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ حضرت
ابو اسید کے چچازاد بھائی کا نام منذر بن عمر و تھا جو بئر معونہ میں شہید ہوئے تھے۔پس یہ نام تفاؤل کی وجہ سے رکھا گیا
تھا کہ وہ بھی ان کے اچھے جانشین ثابت ہوں۔(فتح الباري شرح صحیح البخاری کتاب المغازی جلد 7 صفحہ 497 حدیث 4094 مطبوعه قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی)
حضرت سلیمان بن کیسار سے مروی ہے کہ حضرت عثمان کی شہادت سے پہلے حضرت ابواسید الساعدی کی
بینائی زائل ہو گئی۔نظر آنا بند ہو گیا۔آنکھیں خراب ہو گئیں تو اس بات پر آپ کہا کرتے تھے کہ اللہ کا شکر ہے جس
نے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں بینائی سے نوازا اور وہ ساری برکات میں نے دیکھیں اور پھر
خطبات مسرور جلد 16
323
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
جب اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو آزمائش میں ڈالنا چاہا تو میری بینائی ختم کر دی۔(المستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحہ 591 كتاب معرفة الصحابة حديث 6189 ،مطبوعه دار الكتب العلميه
بیروت 2002ء)
میری نظر ختم ہو گئی تاکہ میں ان بری حالتوں کو نہ دیکھ سکوں۔حضرت عثمان بن عبید اللہ جو حضرت سعد بن ابی وقاص کے آزاد کردہ غلام تھے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں
نے حضرت ابن عمرؓ، حضرت ابو ہریرۃ، حضرت ابو قتادہ اور حضرت ابواسید ساعدی کو دیکھا۔یہ حضرات ہم پر سے
گزرتے تھے اس حال میں کہ ہم مکتب میں ہوتے تھے تو ہم ان سے عبیر کی خوشبو محسوس کیا کرتے تھے۔یہ خوشبو
ہے جو زعفران اور کئی چیزوں سے ملا کر بنائی جاتی ہے۔(مصنف ابن ابی شیبة جلد 6 صفحہ 216 کتاب الادب باب ما يستحب للرجال ان يوجد ريحه منه، دار الفکر بیروت)
مروان بن الحکم حضرت ابو اسید ساعدی کو صدقے پر عامل بنایا کرتے تھے۔یعنی اکٹھا کرنے کے لئے اور
اس کی تقسیم کے لئے۔حضرت ابو اسید ساعدی جب دروازے پر آتے تو اونٹ بٹھاتے اور ان کو تمام چیزیں تقسیم
کے لئے دیتے۔آخری چیز جو ان کو دیتے وہ چابک ہوتا۔اسے دیتے ہوئے یوں کہتے کہ یہ تمہارے مال میں سے ہے۔حضرت ابواسید ایک مرتبہ زکوۃ کا مال تقسیم کرنے آئے اور جو سامان تھا وہ پورا تقسیم کر کے چلے گئے۔گھر میں جاکر
جو سوئے تو خواب میں انہوں نے دیکھا کہ ایک سانپ ان کی گردن سے لپٹ گیا ہے۔وہ گھبر ا کر اٹھے اور پوچھا کہ
اے فلاں ! ( خادمہ سے یا بیوی سے پوچھا کہ ) کیا مال میں سے کوئی چیز رہ گئی ہے جو تقسیم کرنے کے لئے مجھے دی گئی
تھی۔وہ بولی کہ نہیں۔حضرت ابو اسید نے فرمایا کہ پھر کیا بات ہے کہ سانپ میری گردن میں لپٹ گیا تھا۔دیکھو
شاید کچھ رہ گیا ہو۔جب انہوں نے دیکھا تو وہ بولی کہ ہاں اونٹ کو باندھنے والی ایک رسی ہے جس کے ساتھ ایک تھیلے
کا منہ باندھ دیا گیا تھا۔چنانچہ حضرت ابو اسید نے وہ رستی بھی جا کر ان کو واپس کر دی۔(شعب الايمان للبيهقى جلد 5 صفحه 167 حدیث نمبر 3247 مكتبة الرشد ناشرون رياض2003ء)
اللہ تعالیٰ ان صحابہ کو تقویٰ کے باریک ترین معیاروں پر رکھ کر امانت کی ادائیگی کے اعلیٰ ترین معیار قائم
کروانا چاہتا تھا اور اسی لئے پھر خوابوں میں بھی ان کی رہنمائی ہو جاتی تھی۔عمارہ بن غربیہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ کچھ جوانوں نے حضرت ابواسید سے انصار کے متعلق
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کردہ فضائل کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ انصار کے تمام قبائل میں سب سے اچھے بنو نجار کے گھرانے ہیں۔پھر
بنو عبد الا ستحصل، پھر بنو حارث بن خزرج، پھر بنو ساعدہ اور انصار کے تمام گھرانوں میں خیر ہی خیر ہے۔حضرت ابواسید اس
پر فرماتے تھے کہ اگر میں حق کے سوا کسی چیز کو قبول کرنے والا ہو تا تو میں بنو ساعدہ کے کسی خاندان سے شروع کرتا۔(المستحرك على الصحيحين جلد 3 صفحہ 592 کتاب معرفۃ الصحابه حديث 6194 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک جگہ تاریخ کے حوالے سے ذکر فرمایا ہے کہ جب عرب
فتح ہوا اور اسلام پھیلنے لگا تو کندہ قبیلہ کی ایک عورت جس کا اسماء یا امیمہ نام تھا اور وہ جونیہ یا بنت الجون بھی کہلاتی
خطبات مسرور جلد 16
324
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
تھی۔اس کا بھائی لقمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی قوم کی طرف سے بطور وفد حاضر ہوا اور
اس موقع پر اس نے یہ بھی خواہش کی کہ اپنی ہمشیرہ کی شادی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دے اور بالمشافہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست بھی کر دی کہ میری بہن جو پہلے ایک رشتہ دار سے بیاہی ہوئی تھی اب
بیوہ ہے اور نہایت خوبصورت اور لائق بھی ہے آپ اس سے شادی کر لیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ
قبائل عرب کا اتحاد منظور تھا اس لئے آپ نے اس کی یہ دعوت منظور کرلی اور فرمایا کہ ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی پر
نکاح پڑھ دیا جائے۔اس نے کہا یا رسول اللہ ہم معزز لوگ ہیں۔بڑے رئیس لوگ ہیں یہ مہر تھوڑا ہے۔آپ نے
فرمایا کہ اس سے زیادہ میں نے اپنی کسی بیوی یا لڑکی کا مہر نہیں باندھا۔جب اس نے رضامندی کا اظہار کر دیا اور اس
نے کہا ٹھیک ہے تو نکاح پڑھا گیا اور اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ کسی آدمی کو بھیج کر
اپنی بیوی منگوا لیجئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو اسید کو اس کام پر مقرر کیا۔وہ وہاں تشریف لے گئے۔جو نیہ نے
ان کو اپنے گھر بلایا تو حضرت اُسید نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں پر حجاب نازل ہو چکا ہے۔اس پر
اس نے دوسری ہدایات دریافت کیں جو آپ نے انہیں بتا دیں اور اونٹ پر بٹھا کر مدینہ لے آئے اور ایک مکان
میں جس کے گرد کھجوروں کے درخت بھی تھے لا کر اتارا۔اس عورت کے ساتھ جس کی شادی ہوئی تھی اس کی دایہ
بھی اس کے رشتہ داروں نے روانہ کی تھی۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ جس طرح ہمارے ملکوں میں بھی ایک
بے تکلف نو کر ساتھ جاتی ہے۔بڑے لوگ، امیر لوگ بھیجا کرتے تھے اس زمانے میں۔اب تو یہ رواج نہیں، پرانے
زمانے میں ہو تا تھا تا کہ اسے کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔چونکہ یہ عورت جو تھی جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی شادی ہوئی تھی یا جس کے بھائی نے رشتہ پیش کیا تھا، شادی کی خواہش کی تھی اور پھر نکاح بھی ہو گیا تھا یہ عورت
بڑی حسین مشہور تھی اور یوں بھی عورتوں کو دلہن دیکھنے کا شوق ہوتا ہے۔محلے کی ، قریب کی جو دوسری عورتیں
ہوتی ہیں جب کوئی نو بیاہتاد لہن آئے تو انہیں اس کو دیکھنے کا شوق ہوتا ہے۔مدینہ کی عور تیں بھی اس عورت کو دیکھنے
گئیں۔اس کی خوبصورتی بڑی مشہور تھی اور اس عورت کے بیان کے مطابق کسی عورت نے اس کو سکھا دیا کہ رعب
پہلے دن ہی ڈالا جاتا ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تیرے پاس آئیں تو تو کہہ دیجیو کہ میں آپ سے اللہ کی
پناہ مانگتی ہوں۔اس پر وہ تیرے زیادہ گرویدہ ہو جائیں گے۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ اگر یہ بات اس عورت کی بنائی ہوئی نہیں تو کچھ تعجب نہیں کہ کسی منافق
نے اپنی بیوی یا اور کسی رشتہ دار کے ذریعہ یہ شرارت کی ہو۔غرض جب اس کی آمد کی اطلاع رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو ملی تو آپ اس گھر کی طرف تشریف لے گئے جو اس کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔احادیث میں لکھا ہے کہ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے تو آپ نے اس سے فرمایا کہ تو اپنا نفس مجھے ہبہ کر دے۔اس نے جواب دیا کہ کیا ملکہ بھی اپنے آپ کو عام آدمیوں کے سپرد کیا کرتی ہے ؟ ابو اسید کہتے ہیں کہ اس پر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خیال سے کہ اجنبیت کی وجہ سے گھبرارہی ہے اسے تسلی دینے کے لئے اس پر اپنا
ہاتھ رکھا۔آپ نے اپنا ہاتھ ابھی رکھا ہی تھا کہ اس نے یہ نہایت گندہ اور نامعقول فقرہ کہہ دیا کہ میں تجھ سے اللہ
تعالی کی پناہ مانگتی ہوں۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ چونکہ نبی خدا تعالیٰ کا نام سن کر ادب کی روح سے بھر جاتا
خطبات مسرور جلد 16
325
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
ہے اور اس کی عظمت کا متوالا ہو جاتا ہے۔اس کے اس فقرے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فوراً فرمایا کہ تو نے ایک
بڑی ہستی کا واسطہ دیا ہے اور اس کی پناہ مانگی ہے جو بڑا اپناہ دینے والا ہے اس لئے میں تیری درخواست کو قبول کرتا
ہوں۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی وقت باہر تشریف لے آئے اور فرمایا کہ اے ابو اسید اسے دو چادریں دے
دو اور اس کے گھر والوں کے پاس پہنچا دو۔چنانچہ اس کے بعد اسے مہر کے حصہ کے علاوہ بطور احسان دور از قی چادریں
دینے کا آپ نے حکم دیا تا کہ قرآن کریم کا حکم وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ پورا ہو۔یعنی آپس میں احسان کا سلوک
بھول نہ جایا کرو۔اس کے مطابق آپ نے زائد دیا، احسان کیا۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ جو ایسی عورتوں کے
متعلق ہے جن کو بلا صحبت طلاق دے دی جائے اور آپ نے اسے رخصت کر دیا اور ابو اسید ہی اس کو اس کے گھر پہنچا
آئے۔اس کے قبیلے کے لوگوں پر یہ بات نہایت شاق گزری اور انہوں نے اس کو ملامت کی۔مگر وہ یہی جواب دیتی رہی
کہ یہ میری بد بختی ہے اور بعض دفعہ اس نے یہ بھی کہا کہ مجھے ورغلایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم تیرے پاس آئیں تو تم پرے ہٹ جانا اور نفرت کا اظہار کرنا۔اس طرح ان پر تمہارا رعب قائم ہو جائے گا۔معلوم
نہیں یہی وجہ ہوئی یا کوئی اور۔بہر حال اس نے نفرت کا اظہار کیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے علیحدہ ہو گئے
اور اسے رخصت کر دیا۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 2 صفحه 533-535 تفسير سورة البقرة: آيت 228)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو بیویوں کا الزام لگاتے ہیں کہ خوبصورت عورتوں کے نعوذ باللہ دلدادہ
تھے۔یہ جو سارا واقعہ ہے ان کے لئے کافی جواب ہے۔حضرت ابو اسید کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی کوئی چیز مانگی جاتی تو آپ نے
کبھی انکار نہیں فرمایا۔(مجمع الزوائد جلد 8 صفحہ 409 کتاب علامات النبوة باب في جوده حديث 14179 ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)
دوسرے صحابی جو وہ ہیں حضرت عبد اللہ بن عبد الاسد ہیں۔ان کا نام عبد اللہ تھا اور کنیت ابو سلمہ۔آب
کی والدہ بڑہ بنت عبد المطلب تھیں اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پھو پھی زاد بھائی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اور حضرت حمزہ کے رضاعی بھائی بھی تھے۔انہوں نے ابو لہب کی لونڈی تثویبہ کا دودھ پیا تھا۔حضرت اُم المومنین اُمّ
سلمہ پہلے آپ کے نکاح میں تھیں۔(اسدالغابه جلد 3 صفحہ 295، عبدالله عبد الاسد دار الكتب العلميه بيروت لبنان)
بن
اس کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی سیرت خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ:
ابوسلمہ بن عبد الاسد تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی بھائی تھے اور بنو مخزوم سے تعلق
رکھتے تھے۔ان کی وفات پر ان کی بیوہ اُم سلمہ کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی ہوئی۔"
(سیرت خاتم النبین صلى الله ام از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 124)
حضرت عبد اللہ بن عبد الاسد اسلام میں سبقت کرنے والے لوگوں میں سے ہیں۔ابن اسحاق کے مطابق
دس آدمیوں کے بعد آپ اسلام لائے۔یعنی ابتدائی مسلمانوں میں سے تھے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب، جلد سوم صفحہ 71، عبد الله بن عبد الاسد، دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2002ء)
خطبات مسرور جلد 16
326
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو عبیدہ بن حارث، حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد، حضرت ارقم بن ابو
ارقم اور حضرت عثمان بن مظعون حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے انہیں اسلام کی دعوت دی اور قرآن مجید پڑھ کر سنایا جس پر انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور یہ شہادت دی
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہدایت اور راستی پر ہیں۔حضرت عبد اللہ بن عبد الاسد اپنی بیوی حضرت ام سلمہ کے ہمراہ
پہلی ہجرت حبشہ میں شامل ہوئے۔حبشہ سے واپس مکہ آنے کے بعد مدینہ ہجرت کی۔(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد خامس صفحه 153 ابو سلمه مکتبه دارالفكر بيروت لبنان 2003ء)
سیرت خاتم النبیین میں ان کی ہجرت حبشہ کا ذکر ملتا ہے کہ "جب مسلمانوں کی تکلیف انتہا کو پہنچ گئی اور
قریش اپنی ایذا رسانی میں ترقی کرتے گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے فرمایا کہ وہ حبشہ کی
طرف ہجرت کر جائیں اور فرمایا کہ حبشہ کا بادشاہ عادل اور انصاف پسند ہے۔اس کی حکومت میں کسی پر ظلم نہیں
ہو تا۔حبشہ کا ملک جسے انگریزی میں ایتھو پیایا ابے سینیا کہتے ہیں براعظم افریقہ کے شمال مشرق میں واقعہ ہے اور
جائے وقوع کے لحاظ سے جنوبی عرب کے بالکل مقابل پر ہے اور درمیان میں بحر احمر کے سوا کوئی اور ملک حائل
نہیں۔اس زمانے میں حبشہ میں ایک مضبوط عیسائی حکومت قائم تھی اور وہاں کا بادشاہ نجاشی کہلا تا تھا بلکہ اب تک
بھی وہاں کا حکمران اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔حبشہ کے ساتھ عرب کے تجارتی تعلقات تھے۔" حضرت مرزا بشیر
احمد صاحب لکھتے ہیں کہ " ان ایام میں جن کا ہم ذکر کر رہے ہیں حبشہ کا دارالسلطنت اکسوم (AXSUN) تھا جو
موجودہ شہر عدوا (ADOWA) کے قریب واقع ہے اور اب تک ایک مقدس شہر کی صورت میں آباد چلا آتا ہے۔اکسوم ان دنوں میں ایک بڑی طاقتور حکومت کا مرکز تھا اور اس وقت کے نجاشی کا ذاتی نام اضحمہ تھا جو ایک عادل اور
بیدار مغز اور مضبوط بادشاہ تھا۔بہر حال جب مسلمانوں کی تکلیف انتہا کو پہنچ گئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان سے ارشاد فرمایا کہ جن جن سے ممکن ہو حبشہ کی طرف ہجرت کر جائیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
فرمانے پر ماہ رجب 5 نبوی میں گیارہ مرد اور چار عورتوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ان میں سے زیادہ معروف
کے نام یہ ہیں حضرت عثمان بن عفان اور ان کی زوجہ رقیہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، عبد الرحمن بن عوف، زبیر
بن العوام ، ابو حذیفہ بن عتبہ ، عثمان بن مطعون، مصعب بن عمیر ، ابو سلمہ بن عبد الاسد اور ان کی زوجہ حضرت اُم
سلمہ۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ ان ابتدائی مہاجرین میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی تھی جو قریش کے طاقتور قبائل
سے تعلق رکھتے تھے اور کمزور لوگ کم نظر آتے ہیں جس سے دو باتوں کا پتہ چلتا ہے۔اول یہ کہ طاقتور قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی قریش کے مظالم سے محفوظ نہ تھے۔دوسرے یہ کہ
کمزور لوگ مثلاً غلام و غیرہ اس وقت ایسی کمزوری اور بے بسی کی حالت میں تھے کہ ہجرت کی بھی طاقت نہ رکھتے تھے۔جب یہ مہاجرین جنوب کی طرف سفر کرتے ہوئے شعیہ پہنچے جو اس زمانے میں عرب کا ایک بندر گاہ تھا تو اللہ تعالیٰ کا ایسا
فضل ہوا کہ ان کو ایک تجارتی جہاز مل گیا جو حبشہ کی طرف روانہ ہونے کو بالکل تیار تھا۔چنانچہ یہ سب امن سے اس
میں سوار ہو گئے اور جہاز روانہ ہو گیا۔قریش مکہ کو ان کی ہجرت کا علم ہوا تو سخت برہم ہوئے کہ یہ شکار مفت میں ہاتھ
خطبات مسرور جلد 16
327
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
سے نکل گیا۔(ان کا پیچھا کر رہے تھے کہ جانے نہیں دینا لیکن وہ چلے گئے۔چنانچہ انہوں نے ان مہاجرین کا پیچھا کیا
مگر جب ان کے آدمی ساحل پر پہنچے تو جہاز روانہ ہو چکا تھا اس لئے خائب و خاسر واپس لوٹے۔حبشہ میں پہنچ کر
مسلمانوں کو نہایت امن کی زندگی نصیب ہوئی اور خدا خدا کر کے قریش کے مظالم سے چھٹکار املا۔(سیرت خاتم النبین ملی ایلام از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 146-147)
ابن اسحاق کہتے ہیں کہ جب حضرت ابو سلمہ نے (حبشہ سے واپس آنے کے بعد ) حضرت ابو طالب سے
پناہ طلب کی تو بنو مخزوم میں سے چند اشخاص ابو طالب کے پاس گئے اور کہنے لگے کہ تم نے اپنے بھتیجے محمد صلی اللہ علیہ
و سلم کو تو اپنی پناہ میں رکھا ہی ہوا ہے مگر ہمارے بھائی ابو سلمہ کو تم نے کیوں پناہ دی ہے ؟ ابو طالب نے کہا اس نے مجھے
سے پناہ طلب کی اور وہ میرا بھانجا بھی ہے اور اگر اپنے بھتیجے کو پناہ نہ دیتا تو بھانجے کو بھی پناہ نہ دیتا۔ابولہب نے
بنو مخزوم کے لوگوں سے کہا کہ تم ہمیشہ ہمارے بزرگ ابو طالب کو آکر ستاتے ہو اور طرح طرح کی باتیں کرتے ہو
بخدایا تو تم اس سے باز آجاؤ ورنہ ہم ہر ایک کام میں ان کے ساتھ شریک ہوں گے یہانتک کہ وہ اپنے ارادے کی
تکمیل کر لے۔اس پر ان لوگوں نے (ابو لہب کو مخاطب کرتے ہوئے) کہا کہ اے ابو عتبہ ! جس چیز کو تو نا پسند کرتا
ہے ہم بھی اس سے پیچھے ہٹتے ہیں۔ابولہب کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بنو مخزوم کا دوست تھا اور
مدد گار بھی تھا اس لئے وہ لوگ اس بات سے باز آگئے کہ ان کو ابو سلمہ کے بارے میں کچھ زور دیں یازیادتی کریں۔ابو طالب کو ابو لہب سے موافقت کی بات سن کر جب انہوں نے موافقت کی بات سنی کہ وہ میرے موافق بات کر
رہا ہے اور دوسرے قبیلہ کو روک دیا ہے) امید بندھی کہ یہ بھی ہماری امداد پر آمادہ ہو جائے گا۔چنانچہ انہوں نے
چند اشعار کہے جن میں ابو لہب کی تعریف کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امداد پر اسے ترغیب دلائی۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 269-270 ، قصة ابي سلمة في جواره، دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2001)
لیکن بہر حال اس کا اثر کوئی نہیں ہوا اور مخالفت میں بڑھتا چلا گیا۔ابن اسحاق کہتے ہیں کہ اُم المومنین
حضرت اُم سلمہ سے روایت ہے کہ جب میرے خاوند حضرت ابو سلمہ نے مدینہ جانے کا قصد کیا تو اپنے اونٹ کو تیار
کیا اور مجھے اور بیٹے سلمہ کو جو میری گود میں تھا اس پر سوار کروایا اور پھر چل پڑے۔آگے جا کر بنو مخزوم کے چند
لوگوں نے گھیر لیا اور کہا کہ ام سلمہ ہماری لڑکی ہے ہم اس کو تمہارے ساتھ نہیں جانے دیں گے کہ تم اسے لے کر
شہر بہ شہر پھرتے رہو۔حضرت اُم سلمہ کہتی ہیں غرض یہ کہ ان لوگوں نے میرے خاوند کو مجھ سے چھین لیا۔حضرت ابو سلمہ کے قبیلہ بنو عبد الاسد کے لوگ اس بات پر بہت خفا ہوئے اور انہوں نے کہا کہ یہ لڑکا ابو سلمہ کا ہے
اس کو ہم تمہارے پاس نہیں چھوڑیں گے چنانچہ وہ میرے بچے کو لے گئے۔(لڑکی کو اس کے قبیلے نے رکھ لیا اور جو
بچہ تھا وہ مرد کے قبیلے والے نے لے لیا۔) اور کہتی ہیں کہ میں بالکل تنہارہ گئی۔میں ایک سال تک اسی مصیبت میں
گرفتار رہی کہ ہر روز انطح مقام پر جا کر میں روتی رہی۔ایک روز میرے چاکے بیٹوں میں سے ایک شخص نے مجھے
وہاں روتے دیکھا تو اس کو مجھ پر رحم آیا اور اس نے میری قوم بنو مغیرۃ سے جا کر کہا کہ تم اس مسکین عورت کو کیوں
ستاتے ہو۔تم نے اس کو اس کے خاوند اور بچے سے جدا کر دیا ہے اس کو چھوڑ دو۔اس پر انہوں نے مجھے کہہ دیا کہ
خطبات مسرور جلد 16
328
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
اپنے خاوند کے پاس چلی جاؤ۔حضرت اُم سلمہ کہتی ہیں کہ اس کے بعد میرے بیٹے کو بنی عبد الاسد نے واپس کر دیا۔پھر میں نے اپنے اونٹ کو تیار کیا اور اپنے بچے کو ساتھ لے کر اس پر سوار ہوئی۔جب میں مدینہ کو روانہ ہوئی تو کوئی
بھی مدد گار میرے ساتھ نہ تھا۔جب مقام تنعیم میں پہنچی تو وہاں پر مجھے حضرت عثمان بن طلحہ بن ابو طلحہ، ( یہ اس
وقت مسلمان نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے سن 6 ہجری میں اسلام قبول کیا تھا) ملے اور مجھے کہنے لگے کہ اے ام سلمہ
کدھر جا رہی ہیں ؟ میں نے کہا کہ میں اپنے خاوند کے پاس مدینہ جارہی ہوں۔حضرت عثمان نے دریافت کیا کہ کیا
تمہارے ساتھ کوئی ہے؟ میں نے کہا کہ خدا کی قسم ! کوئی بھی نہیں۔صرف میرا یہ بیٹا اور خدا میرے ساتھ ہے۔عثمان نے کہا کہ اللہ کی قسم ! اس طرح تن تنہا میں تمہیں ہر گز نہیں جانے دوں گا۔میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔پھر
انہوں نے میرے اونٹ کی مہار پکڑ لی۔حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ اللہ کی قسم! میں نے عرب کے آدمیوں
میں سے اتنا معزز شخص کوئی نہیں دیکھا۔جب منزل پر پہنچتے تو اونٹ کو بٹھا کر الگ ہو جاتے۔(مختلف جگہوں پر پڑاؤ
ڈالتے ہوئے جاتے تھے۔جب ایک منزل پر پہنچتے تو اونٹ کو بٹھاتے اور الگ ہو جاتے۔) میں جس وقت اونٹ سے
اترتی تو وہ اونٹ پر سے اس کا کجاوہ اتار کر اسے درخت سے باندھ دیتے اور علیحدہ درخت کے سائے میں جا کر سو
جاتے۔جب چلنے کا وقت ہوتا تو وہ اونٹ کو تیار کر دیتے اور پھر میں اس پر سوار ہو جاتی اور وہ نکیل پکڑ کر چل پڑتے
یہاں تک کہ ہم اسی طرح مدینہ پہنچ گئے۔حضرت عثمان بن ابو طلحہ نے جب قبا میں بنو عمرو بن عوف کے گاؤں کو
دیکھا تو مجھ سے کہا کہ اے ام سلمہ ! تمہارے خاوند ابو سلمہ یہیں پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔تم خدا کی برکت کے ساتھ
اس جگہ میں داخل ہو جاؤ اور پھر عثمان واپس مکہ کو چلے گئے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحہ 333، ذكر المهاجرين الى المدينه، دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2001)
ہجرت کے دوسرے سال جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ عشیرہ کے لئے نکلے تو ابو سلمہ کو مدینہ
میں امیر مقرر فرمایا۔(الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، جلد سوم صفحہ 71، عبد اللہ بن عبد الاسد ، دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان 2002ء)
غزوہ عشیرہ کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ " جمادی الاولی میں پھر قریش مکہ کی
طرف سے کوئی خبر پا کر آپ مہاجرین کی ایک جماعت کے ساتھ مدینہ سے نکلے اور اپنے پیچھے اپنے رضاعی بھائی ابو سلمہ
بن عبدالاسد کو امیر مقرر فرمایا۔اس غزوہ میں آپ کئی چکر کاٹتے ہوئے بالآخر ساحل سمندر کے قریب ینبع کے مقام
خیرہ تک پہنچے۔اور گو قریش کا مقابلہ نہیں ہوا مگر اس میں آپ نے قبیلہ بنو مذی کے ساتھ انہی شرائط پر جو بنو شمرہ کے
ساتھ قرار پائی تھیں ایک معاہدہ طے فرمایا اور پھر واپس تشریف لے آئے۔"
(سیرت خاتم النبین صلی الله علم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 329)
بنو عمرہ کے ساتھ یہ شرائط طے پائی تھیں کہ بنو شمرہ مسلمانوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھیں گے اور
مسلمانوں کے خلاف کسی دشمن کی مدد نہیں کریں گے اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کو مسلمانوں کی مدد
کے لئے بلائیں گے تو وہ فوراً آجائیں گے۔دوسری طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کی طرف سے یہ عہد
خطبات مسرور جلد 16
329
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
کیا کہ مسلمان قبیلہ بنو ضمرہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھیں گے اور بوقت ضرورت ان کی مدد کریں گے۔یہ معاہدہ
با قاعدہ لکھا گیا اور فریقین کے اس پر دستخط ہوئے۔الطبقات الكبرى جلد اوّل صفحہ 133 باب ذکر بعثه رسول الله الله الله الرسل بكتبه - الخ مطبوعه دار احياء
111
التراث العربي بيروت 1996ء)
پھر سیرۃ خاتم النبیین میں لکھا ہے کہ "جنگ اُحد میں جو ہزیمت مسلمانوں کو پہنچی اس نے قبائل عرب کو
مسلمانوں کے خلاف سر اٹھانے پر آگے سے بھی زیادہ دیر کر دیا۔چنانچہ ابھی جنگ اُحد پر زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا اور
صحابہ ابھی اپنے زخموں کے علاج سے بھی پوری طرح فارغ نہیں ہوئے تھے کہ محرم 4 ہجری میں اچانک آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ میں یہ اطلاع پہنچی کہ قبیلہ اسد کارئیس طلیحہ بن خویلد اور اس کا بھائی سلمہ بن خُویلد اپنے علاقہ
کے لوگوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ کرنے کے لئے آمادہ کر رہے ہیں۔اس خبر کے ملتے ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اپنے ملک کے حالات کے ماتحت اس قسم کی خبروں کے خطرات کو خوب سمجھتے تھے
فور اڈیڑھ سو صحابیوں کا ایک تیز رو دستہ تیار کر کے اس پر ابو سلمہ بن عبد الاسد کو امیر مقرر فرمایا اور انہیں تاکید کی کہ
یلغار کرتے ہوئے پہنچیں اور پیشتر اس کے کہ بنو اسد اپنی عداوت کو عملی جامہ پہنا سکیں انہیں منتشر کر دیں۔چنانچہ
ابو سلمہ نے تیزی مگر خاموشی کے ساتھ بڑھتے ہوئے وسط عرب کے مقام قطن میں بنو اسد "تک پہنچ گئے اور انہیں جا
لیا۔لیکن کوئی لڑائی نہیں ہوئی بلکہ بنو اسد کے لوگ مسلمانوں کو دیکھتے ہی اِدھر اُدھر منتشر ہو گئے۔اور ابو سلمہ چند دن
کی غیر حاضری کے بعد مدینہ میں واپس پہنچ گئے۔اس سفر کی غیر معمولی مشقت سے ابو سلمہ کا وہ زخم جو انہیں اُحد میں
آیا تھا اور اب بظاہر مندمل ہو چکا تھا پھر خراب ہو گیا اور باوجو د علاج معالجہ کے بگڑتا ہی گیا اور بالآخر اسی بیماری میں اس
مخلص اور پرانے صحابی نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی بھائی بھی تھے وفات پائی۔ب الله سال
(سیرت خاتم النبین صلی للی کم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 511)
انہیں انیسیرة کنوئیں کے پانی سے غسل دیا گیا جو عالیہ مقام پر بنو امیہ بن زید کی ملکیت میں تھا۔اس کنوئیں
کا نام جاہلیت میں العیپیر تھا جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر السیرۃ رکھ دیا تھا۔اور حضرت ابو سلمہ کو
مدینہ میں دفن کیا گیا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحہ 128 ابو سلمہ بن عبد الاسد دار احياء التراث بيروت لبنان1996ء)
حضرت ابو سلمہ کی جب وفات ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی کھلی آنکھوں کو بند کیا اور
ان کی وفات کے بعد یہ دعا کی کہ اے اللہ ! ابو سلمہ سے مغفرت کا سلوک فرما اور اس کے درجات ہدایت یافتہ لوگوں
میں بلند کر دے اور پیچھے رہ جانے والے اس کے پسماندگان میں خود اس کا قائمقام ہو جا۔اے تمام جہانوں کے
رب ! اسے بخش دے اور ہمیں بھی۔ایک روایت میں یہ ہے کہ جب حضرت ابوسلمہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو
انہوں نے یہ دعا کی کہ اے خدا میرے اہل پر میرا جانشین بہترین شخص کو بنانا۔چنانچہ یہ دعا قبول ہوئی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اُم سلمہ سے نکاح کر لیا۔(اسد الغابه فى معرفة الصحابه جز ثالث صفحہ 297-296، عبدالله بن عبد الاسد دار الكتب العلميه بيروت لبنان)
خطبات مسرور جلد 16
330
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
حضرت اُم سلمہ کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ حضرت اُم سلمہ کے ہاں تشریف لائے اور
فرمانے لگے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث سنی ہے جو مجھے فلاں فلاں چیز سے زیادہ عزیز ہے۔آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جس شخص کو جو بھی مصیبت پہنچے اس پر وہ ااِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ کہہ کر یہ کہے
کہ اے اللہ ! میں اپنی اس مصیبت کا آپ کے ہاں سے ثواب طلب کرتا ہوں۔اے اللہ ! مجھے اس کا بدل عطا فرما تو
اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دیتا ہے۔حضرت اُم سلمہ بیان کرتی ہیں کہ جب ابو سلمہ شہید ہوئے تو میں نے یہ دعا مانگی جبکہ
میرا دل پسند نہیں کر رہا تھا کہ میں دعا مانگوں کہ اے اللہ ! مجھے ان یعنی حضرت ابو سلمہ کا بدل عطا فرما۔پھر میں نے کہا
ابو سلمہ سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ کیا وہ ایسے نہ تھے ؟ کیا وہ ویسے نہ تھے ؟ یعنی ایسی ایسی خوبیوں اور صفات حسنہ کے
مالک تھے۔پھر بھی میں یہ دعا پڑھتی رہی۔جب حضرت اُم سلمہ کی عدت پوری ہوئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف سے پیغام نکاح آیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کر لی۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 4 صفحہ 132 مكتبه دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2005ء)
شادی کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں لکھا کہ
اسی سال (4 ہجری ) ماہ شوال میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُم سلمہ سے شادی فرمائی۔اُم سلمہ قریش کے ایک
معزز گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور اس سے پہلے ابو سلمہ بن عبد الاسد کے عقد میں تھیں جو ایک نہایت مخلص
اور پرانے صحابی تھے اور اسی سال فوت ہوئے تھے۔جب اُتم سلمہ کی عدت (یعنی وہ میعاد جو اسلامی شریعت کی روسے
ایک بیوہ یا مطلقہ عورت پر گزرنی ضروری ہوتی ہے اور اس سے پہلے وہ نکاح نہیں کر سکتی وہ ) گزرگئی تو چونکہ ام سلمہ
ایک نہایت سمجھدار اور باسلیقہ اور قابل خاتون تھیں اس لئے حضرت ابو بکر کو ان کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش
پیدا ہوئی۔مگر اُم سلمہ نے انکار کیا۔آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خود اپنے لئے ان کا خیال آیا جس کی ایک وجہ
یہ بھی تھی کہ اُم سلمہ کی ذاتی خوبیوں کے علاوہ جن کی وجہ سے وہ ایک شارع نبی کی بیوی بننے کی اہل تھیں وہ ایک
بہت بڑے پائے کے قدیم صحابی کی بیوہ تھیں اور پھر صاحب اولاد بھی تھیں جس کی وجہ سے ان کا کوئی خاص انتظام
ہوناضروری تھا۔علاوہ ازیں چونکہ ابو سلمہ بن عبد الاسد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی بھائی بھی تھے اس
لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے پسماندگان کا خاص خیال تھا۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُم سلمہ کو اپنی طرف سے شادی کا پیغام بھیجا۔پہلے تو ام سلمہ نے
اپنی بعض معذوریوں کی وجہ سے کچھ تامل کیا اور یہ عذر بھی پیش کیا کہ میری عمر اب بہت زیادہ ہو گئی ہے اور میں
اولاد کے قابل نہیں رہی۔لیکن چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غرض اور تھی اس لئے بالآخر وہ رضا مند ہو گئیں
اور ان کی طرف سے ان کے لڑکے نے ماں کا ولی ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کی شادی کر دی۔جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے ام سلمہ ایک خاص پائے کی خاتون تھیں اور نہایت فہیم اور ذکی ہونے کے علاوہ اخلاص و ایمان
میں بھی ایک اعلیٰ مرتبہ رکھتی تھیں اور ان لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم
سے ابتداء حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی۔مدینہ کی ہجرت میں بھی وہ سب مستورات سے اول نمبر پر تھیں۔
خطبات مسرور جلد 16
331
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
حضرت ام سلمہ پڑھنا بھی جانتی تھیں اور مسلمان مستورات کی تعلیم و تربیت میں انہوں نے خاص حصہ لیا۔چنانچہ
کتب حدیث میں بہت سی روایات اور احادیث ان سے مروی ہیں اور اس جہت سے ان کا درجہ ازواج النبی میں
دوسرے نمبر پر اور گل صحابہ (مردوزن) میں بارہویں نمبر پر ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبین ملی می کنم از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 530-531)
یہ صحابہ کا ذکر تھا۔اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے اعلیٰ مقام کو مزید بلندیوں پر لے جاتا چلا جائے اور ہمیں بھی ان
نیکیوں کو کرنے کی توفیق دے جو یہ لوگ کرتے رہے۔اب میں کچھ وفات شدگان کا اعلان کروں گا اور نماز کے بعد ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔ان میں سے پہلے راجہ نصیر احمد صاحب ناصر ہیں جو واقف زندگی تھے اور مربی سلسلہ تھے اور سابق ناظر
اصلاح و ارشاد مرکز یہ بھی رہے۔6 جولائی کو صبح گیارہ بجے 80 سال کی عمر میں ان کی طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں
وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ۔کئی سالوں سے آپ بیمار تھے۔2012ء سے ان کی طبیعت آہستہ آہستہ
خراب چلی آرہی تھی۔گزشتہ تین ماہ سے برین ہیمبرج کی وجہ سے بالکل ہی بستر پر تھے۔17 مئی 1938ء کو بھیرہ ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔میٹرک کیا۔اس
کے بعد لاہور جاکر محکمہ اریلیشن (Irrigation) میں بطور کلرک نوکری شروع کر دی۔1958ء میں انہوں نے
زندگی وقف کی اور جامعہ میں داخل ہوئے اور 1965ء میں شاہد کی ڈگری حاصل کی۔ان کے خاندان میں احمدیت
ان کے والد راجہ غلام حیدر صاحب کے ذریعہ آئی تھی جنہوں نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے ہاتھ پر بیعت کی تھی
اور بعد میں پھر اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی بھی بیعت کروائی۔مگر
راجہ نصیر احمد صاحب کے والد کی خواہش تھی کہ ان کا ایک بیٹا وقف زندگی ہو۔چنانچہ اس خواہش کو پورا
کرنے کے لئے راجہ صاحب نے 1958ء میں وقف زندگی کا فارم پر کیا اور اپنے بڑے بھائی راجہ نذیر احمد صاحب
ظفر ( مرحوم) کے پاس لے گئے کہ اس پر دستخط کر دیں۔ان کے بھائی نے انہیں کہا کہ سوچ لیں کہ یہ وقف زندگی
بڑا مشکل کام ہے اور بڑا محنت کا کام ہے اور بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔لیکن آپ نے اپنے بھائی کو کہا کہ میں نے بہت سوچ لیا ہے آپ دستخط کر دیں۔والد تو ان کے فوت ہو
چکے تھے۔اس کے بعد بہر حال آپ نے وقف کیا۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ جامعہ میں داخل ہوئے اور پھر وہاں سے
فارغ التحصیل ہو کر میدان عمل میں آئے۔جامعہ سے فارغ ہونے کے بعد 47 سال جماعت کی خدمت کی توفیق ملی۔پاکستان میں مختلف جگہوں پر مربی کے طور پر خدمات سر انجام دیں اور جب بنگلہ دیش اور پاکستان ایک ہوتے تھے تو
مشرقی پاکستان میں یا بنگلہ دیش میں بھی اور مشرقی پاکستان میں بھی ان کو بطور مربی خدمت کی توفیق ملی۔یوگنڈا میں
بھی مبلغ کے طور پر رہے۔زائرے میں رہے۔انڈونیشیا میں رہے۔دو سال جامعہ احمدیہ میں بطور استاد بھی خدمت کی توفیق پائی۔پھر صدر انجمن احمد یہ میں نائب ناظر بھی
رہے۔اس کے بعد دس سال ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ خدمت کی توفیق پائی۔دوسال ایڈ یشنل ناظر رشتہ ناطہ۔پھر
خطبات مسرور جلد 16
332
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
دو سال ایڈیشنل ناظر اشاعت کے طور پر ان کو توفیق ملی۔اور 2012ء میں پھر یہ ریٹائر ڈ ہوئے۔ان کی اہلیہ ان کی چا
زاد د تھیں جو ان کی زندگی میں وفات پاگئی تھیں۔اور ان کے تین بیٹے ہیں۔راجہ محمد احمد صاحب یہاں لندن میں رہتے
ہیں۔راجہ عطاء المنان مربی سلسلہ وکالت تصنیف ربوہ میں ہیں۔اور راجہ محمد اکبر بھی یہاں انگلستان میں ہی رہتے
ہیں۔بڑے متوکل اور دعا گو شخصیت تھے۔ان کے بیٹے ہی لکھتے ہیں کہ آپ بنگلہ دیش میں تھے تو وہاں ایک دفعہ آگ لگ گئی اور احمدیوں کے گھروں
کے قریب تک آگ پہنچ گئی۔اس پر آپ نے دعا کی کہ اے اللہ تیرے مسیح موعود نے تو فرمایا ہے کہ آگ ہماری
غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے تو ہمیں اس آگ سے بچالے۔کہتے ہیں کہ آگ اس گھر کی طرف آئی اور اس کے ایک
کونے کو چھو کے واپس وہیں رک گئی اور آگے نہیں بڑھی اور احمدیوں کے گھر جو تھے نقصان سے بچ گئے۔یہ جب یو گنڈا میں تھے تو خانہ جنگی کی وجہ سے وہاں کے حالات خراب ہو گئے۔لیکن پھر بھی آپ تبلیغ کے
لئے جاتے رہتے تھے۔تبلیغ کے لئے صبح جاتے تھے اور شام کو آتے تھے۔ٹھہرنے کی کوئی جگہ نہیں تھی تو قریب
قریب کے علاقوں میں جاسکتے تھے۔وہاں کا ایک واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ جماعت اسلامی کا ایک شخص آپ کو کسی
تبلیغی جماعت کا مولوی سمجھ کر آیا۔اس نے کہا کہ اچھا میرے پاس ایک گاڑی ہے وہ آپ خرید لیں اور اس نے کہا کہ
1400 ڈالر کی گاڑی لے لیں۔آخر سودا گیارہ سو پچاس ڈالر میں طے پایا۔جماعت کے مالی حالات بھی ایسے نہیں تھے کہ گاڑی خرید سکتے۔نہ راجہ صاحب کے اپنے حالات ایسے تھے کہ گاڑی خرید سکیں۔مگر آپ نے کہا کہ ٹھیک ہے۔چنانچہ وہ سودا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یا اللہ پیسوں کا انتظام کر دے تاکہ میں گاڑی خرید سکوں۔اور اس لئے دعا کی کہ اپنا چولہا اور
بستر رکھ کر تبلیغ کے لئے نکل جایا کروں اور تبلیغ میں سہولت رہے گی۔کہتے ہیں بڑے پریشان تھے۔سودا بھی ہو گیا
تھا۔چند دن کی مہلت تھی پیسے دینے کی۔تو کہتے ہیں ایک دن میں نے پوسٹ بکس کھولا تو اس میں سے ایک خط نکلا جو اُن کے ایک نسبتی بھائی کا تھا۔کینیڈا سے آیا ہوا تھا۔اس میں لکھا ہوا تھا کہ میں نے رات خواب دیکھی کہ آپ کو ساڑھے گیارہ سو ڈالر کی ضرورت
ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ آپ کو کیوں ضرورت ہے۔لیکن بہر حال وہ پیسے آپ کو بھجوا رہا ہوں اور ساتھ ہی ساڑھے
گیارہ سو ڈالر کا چیک بھی تھا۔اس طرح اور بھی ان کی قبولیت دعا کے بہت سارے واقعات ہیں۔قرآن کریم کی تلاوت کا ان کو بڑا شوق تھا۔یہی لکھتے ہیں کہ والد صاحب کو شوق تھا کہ فضا میں بھی اور پانی
میں بھی قرآن کریم ختم کریں۔خشکی میں تو کئی دفعہ ختم کیا۔اور بحری سفر میں بھی ان کو قرآن کریم ختم کرنے کی
توفیق ملی۔لیکن ہوائی جہاز کا لمبا سفر نہیں تھا تو جتنا بھی جس حد تک سفر کے دوران پڑھ سکتے تھے وہ پڑھا کرتے تھے۔ان کے واقف زندگی بیٹے راجہ عطاء المنان جو ہیں، مربی ہیں اور وکالت تصنیف میں آجکل کام کر رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ ابا جان نے ہمیشہ دو نصیحتیں کی تھیں۔ایک یہ کہ کبھی شرک نہیں کرنا۔اور دوسرا یہ کہ ہر
حال میں خلافت احمدیہ کے ساتھ وابستہ رہنا۔اور خود بھی انہی باتوں کو اپنی زندگی کا محور بنایا۔والدہ کی عزت واحترام
خطبات مسرور جلد 16
333
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
کا یہ حال تھا کہ ان کی ہمشیرہ لکھتی ہیں کہ میری والدہ کی اتنی فرمانبرداری تھی کہ اگر کوئی بات وہ بار بار کہتیں تو ہر دفعہ
ان کی بات کو اس طرح سنتے جس طرح وہ پہلی دفعہ سن رہے ہیں۔کبھی یہ نہیں کہا کہ آپ پہلے مجھے یہ کہہ چکی ہیں۔ان کی بہو جو مربی سلسلہ کی بیوی ہیں وہ لکھتی ہیں کہ اٹھارہ سالوں میں اس گھر سے اور خاص کر ابا جی اور اُمّی یعنی سسر
اور ساس سے سوائے عزت، محبت، پیار، مان کے اور کچھ نہیں ملا اور راجہ صاحب میری مرحومہ والدہ کو کہا کرتے
تھے کہ میں آپ کی بیٹی کو میکہ بھلوا دوں گا۔تو انہوں نے کہا کہ بچیاں میکہ کس طرح بھول سکتی ہیں۔تو انہوں نے کہا
کہ نہیں۔جب سرال میں کوئی بیٹی کی طرح رکھے تو میکے بھول جایا کرتی ہیں۔بہر حال انہوں نے اپنی بہوؤں سے بھی بڑا پیار اور محبت کا سلوک رکھا۔یہی لکھتی ہیں کہ انتا جی کو میں نے
عاشق خدا، عاشق رسول، عاشق مسیح موعود علیہ السلام اور عاشق خلفائے کرام اور عاشق قرآن اور خلافت سے بے
انتہا محبت اور حد درجہ اطاعت کرنے والا، معاملہ فہم ، صائب الرائے اور انتہائی حلیم پایا۔لکھتی ہیں ان کی ایک خوبی یہ
بھی تھی کہ ہر مہینے قرآن کریم کا دور مکمل کیا کرتے تھے۔ان کے رشتہ داروں نے بھی لکھا ہے کہ ہم نے دیکھا ہے
اور یہ غیر معمولی تھا کہ اللہ تعالیٰ کس طرح ان کی ضروریات پوری کر تا تھا اور ان کی دعائیں سنتا تھا۔بہر حال ایک کامیاب مربی اور مبلغ تھے۔انتظامی صلاحیت بھی تھی۔خلافت سے ان کا تعلق جو تھا ایک
مثالی تعلق تھا اور ان کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ اس طرح کا تعلق تھا کہ جس طرح نبض چلتی ہے اس طرح یہ
خلافت کے ساتھ جسم کے ساتھ ، دل کے ساتھ چلا کرتے تھے اس طرح ان کا خلافت کے ساتھ تعلق تھا اور پاکستان
میں جب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے مجھے ناظر اعلیٰ بنایا ہے تو اس وقت بھی ایک نمایاں اطاعت کا پہلو میں نے ان
میں دیکھا ہے صرف اس لئے کہ خلیفہ المسیح نے مقرر کیا ہے اور ان کا نمائندہ ہے اس لئے اس کی اطاعت بھی کرنی
ہے۔بہر حال ایک مثالی اطاعت گزار تھے جو کم کم ہی دنیا میں نظر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے اور ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں اور خوبیوں کو جاری رکھنے کی توفیق
عطا فرمائے۔بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے۔غریبوں کا خیال رکھنے والے۔جن مربیان کے ساتھ کام کیا ان
مربیان کا خیال رکھنے والے۔ان کی ضروریات کی طرف توجہ دینے والے اور پورا کرنے کی کوشش کرنے
والے تھے۔بہت سارے مربیان نے مجھے لکھا ہے۔اس کے علاوہ دو شہداء کا جنازہ ہو گا جو جماعت کی وجہ سے تو شہید نہیں لیکن بہر حال ان کی دکان پر ڈاکہ پڑا
اور ان کو وہاں ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ان میں ایک مبین احمد صاحب شہید ابن محبوب احمد صاحب ہیں
اور دوسرے محمد ظفر اللہ صاحب ابن لیاقت علی صاحب ہیں۔17 جولائی 2018ء کو تقریباً دو پہر کے تین بجے کراچی کے علاقہ ویٹا چوک چورنگی انڈسٹریل ایریا میں
ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے تین احمدی خدام مبین احمد صاحب ابن محبوب احمد صاحب اور ظفر اللہ صاحب اور محمد نصر
اللہ صاحب کو زخمی کر دیا تھا جس سے مبین احمد صاحب اور ظفر اللہ صاحب کی شہادت ہو گئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ۔ان کی دکان پر یہ آئے تھے۔الیکٹرانکس کی دکان تھی اور ڈکیتی کے ساتھ فائرنگ کر گئے۔کیونکہ انہوں نے
خطبات مسرور جلد 16
334
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
آگے سے resist کیا تو انہوں نے فائرنگ کی اور ان کو شہید کر دیا۔مکرم مبین احمد صاحب ابن مکرم محبوب احمد صاحب کے خاندان میں احمدیت کا نفوذان کے پڑدادا
مکرم چوہدری اللہ داد صاحب کے ذریعہ ہوا جنہوں نے 1940ء میں اپنے بڑے بھائی عبد العزیز پٹواری صاحب کے
ذریعہ بیعت کی۔بیعت کے بعد ان کے بیٹوں نے ان کی مخالفت شروع کر دی اور گھر میں ان کے لئے ایک الگ جگہ
مقرر کر دی اور ان کے بستر اور بر تن الگ کر دیئے۔لیکن انہوں نے بڑے صبر سے حالات کا مقابلہ کیا۔شہید
مرحوم کے دادا مکرم علی محمد صاحب جماعت کے سخت مخالف تھے اور مخالف احمدیت عطاء اللہ شاہ بخاری کے مرید
تھے جو سخت مخالف تھا اور جب عطاء اللہ شاہ بخاری نے پارٹیشن کے وقت قائد اعظم کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے ،
کافر اعظم کہا اور اسی طرح مسلم لیگ کے خلاف بولے۔تب ان کے دادا ان سے الگ ہو گئے اور پھر جب بر صغیر کی تقسیم ہوئی ہے۔پاکستان، ہندوستان بنا ہے اور
جماعت ہجرت کر کے لاہور آئی تو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہجرت کے متعلق پیشگوئیوں کو پورا
ہوتے دیکھا تو ان کا پھر جماعت کی طرف رجحان پیدا ہوا اور قیام پاکستان کے بعد یہ فیملی پھر نوابشاہ شفٹ ہو گئی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سندھ کے دورے کے دوران شہید مرحوم کے دادا نے ریلوے سٹیشن پر
حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا جب دیدار کیا اور حضور کا چہرہ دیکھا تو پھر کہنے لگے یہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہو سکتا اور
بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو گئے۔مبین احمد صاحب بی اے کے طالبعلم تھے۔شہادت کے وقت مرحوم کی عمر بیس سال تھی۔مبین احمد
صاحب اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔بردبار طبع، سنجیدہ طبع، متین صورت نوجوان تھے۔مبین احمد صاحب پنجوقتہ نماز
کے عادی تھے۔گھر میں سب سے پیار سے پیش آتے۔شہید مرحوم جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے
ایک فقال خادم تھے۔جماعتی کاموں کے لئے اپنا ضروری کام چھوڑنا پڑتا تو پرواہ نہ کرتے تھے۔شہید مرحوم نے
وصیت کی ہوئی تھی اور مسل نمبر آچکا تھا۔امید ہے انشاء اللہ اب ان کی وصیت بھی منظور ہو جائے گی۔اہل محلہ سے بھی بڑے دوستانہ تعلقات
تھے۔اور ہر آنے والے چھوٹے بڑے نے ان کی تعریف کی ہے۔مبین احمد صاحب اسی واقعہ میں شہید ہونے والے
دوسرے خادم محمد ظفر اللہ صاحب کے پھوپھی زاد تھے۔ان کے پسماندگان میں والد مکرم محبوب احمد صاحب، والدہ
امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے علاوہ بہنیں مبینہ محبوب عمر 23 سال، کنزہ محبوب عمر 16 سال اور بھائی امین احمد عمر 13 سال
ہیں جو سوگوار چھوڑے ہیں۔دوسرے شہید جن کا جنازہ ہو گا محمد ظفر اللہ صاحب ابن لیاقت علی صاحب ہیں۔ان کو اس واقعہ کے
دوران تین گولیاں لگی تھیں جس سے ان کے دونوں گردے شدید زخمی ہو گئے۔ان کا آپریشن کیا گیا۔وہ آپریشن
ٹھیک ہو گیا لیکن پھر طبیعت خراب ہو گئی۔پھر دوبارہ آپریشن کے لئے ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا لیکن ایک رات پہلے ہی
ان کا انتقال ہو گیا۔وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا اِلَیهِ رجِعُونَ۔ان کے خاندان میں بھی احمدیت کا نفوذان کے پڑدادا
خطبات مسرور جلد 16
335
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018
غلام دین صاحب کے ذریعہ سے ہوا جو ضلع گورداسپور کے رہنے والے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابی حضرت عبد العزیز پٹواری کے کھیتوں پر کام کرتے تھے۔آپ ایک دن ان کے ساتھ قادیان گئے اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے ملاقات کے بعد بیعت کرلی۔محمد ظفر اللہ صاحب شہید کی پیدائش اکتوبر 1993 ء کی ہے۔یہ کراچی میں پیدا ہوئے۔بڑے ہنس مکھ ،
خوش اخلاق خادم تھے۔ہر وقت ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رہتی۔مرحوم جماعتی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے والے تھے۔مختلف واسطوں سے خدام الاحمدیہ کے کام کرتے تھے اور اللہ کے فضل سے مرحوم موصی تھے۔شہادت کے وقت ان کی عمر 25 سال تھی۔ان کے پسماندگان میں والد ہیں لیاقت علی صاحب۔نصیرہ بیگم صاحبہ
والدہ۔پانچ بھائی ہیں۔وجاہت احمد 33 سال عمر ہے۔منصور احمد 31 سال، مستنصر احمد 28 سال، شجاع احمد 27 سال،
حافظ محمد نصر اللہ 24 سال۔اس واقعہ میں زخمی ہونے والے تیسرے حافظ نصر اللہ صاحب تھے۔وہ بھی ان کے بھائی ہیں۔ان کا
آپریشن ہو چکا ہے۔ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ان مرحومین
کے درجات بلند فرماتا رہے۔لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 اگست 2018 ء تا 16 اگست 2018ء جلد 25 شماره 32-31 صفحہ 05 تا 09)