جلسہ سالانہ کے اغراض و مقاصد کا تذکرہ اور اہم نصائح
خطبات مسرور جلد 16
432
37
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
بر موقع جلسہ سالانہ بیلجیم فرموده مورخہ 14/ ستمبر 2018ء بمطابق 14 / تبوک 1397 ہجری شمسی
بمقام Dilbeek برسلز، بیلجیم
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج سے جماعت احمدیہ بیلجیم کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔بڑے عرصے کے
بعد میں آپ کے جلسہ میں شامل ہو رہا ہوں۔اس عرصہ میں جہاں جماعت میں اضافہ بھی ہوا ہے دنیا کی دوسری
جماعتوں کی طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں بھی جماعت بڑھی ہے۔پاکستان سے یہاں ہجرت کر کے آنے والے
بھی بہت سے نئے شامل ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اور بہت سی باتوں میں یہاں ترقی ہوئی ہے۔مثلاً مشن ہاؤسز میں
اضافہ ہوا۔مساجد اور نماز سینٹر ز میں بھی اضافہ ہوا۔برسلز کی مسجد جو زیر تعمیر ہے تقریبا تکمیل کے مراحل میں
ہے۔وہ بھی اچھی مسجد بن رہی ہے۔پرسوں آلکن (Alken) میں ایک مسجد کا میں نے افتتاح کیا۔بڑی وسیع جگہ
اور عمارت جماعت کو اللہ تعالیٰ نے دی ہے۔تو ظاہری طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ جماعت پر یہاں بڑے فضل ہوئے
ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے یہ فضل یہ احساس بھی افراد جماعت میں پیدا کرنے والے ہونے چاہئیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے
احکامات کو سمجھنے اور ماننے میں اور عمل کرنے میں بھی نہ صرف ظاہری طور پر بلکہ حقیقی طور پر پہلے کی نسبت بہتر
ہوں۔اور یہی نہیں کہ بہتر ہوں اور ایک جگہ کھڑے ہو جائیں بلکہ ہمارا ہر دن اور ہر قدم گزشتہ دن سے اور پچھلے
قدم سے نیکی اور تقویٰ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے میں ترقی کرتا ہوا اور آگے
بڑھتا ہوا نظر آئے۔اپنی برائیوں کو ہم پیچھے چھوڑ چکے ہوں اور نیکیوں میں نئی منزلوں کو طے کر رہے ہوں۔اگر یہ
بات افراد جماعت میں نظر آتی ہو تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے
مقصد کو حاصل کر لیا ہے یا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کا حق ادا
کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پس اس بات کو سمجھتے ہوئے ہر وقت اپنے جائزے لیتے رہنے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر ان ترقی
یافتہ اور آزادی کے نام پر دینی پابندیوں اور اللہ تعالیٰ کے احکام سے بھی آزاد ملکوں میں جہاں کوئی پرواہ نہیں ہے کہ
دینی احکامات کی پابندی کرنی ہے یا اللہ تعالیٰ کے حکموں کی پابندی کرنی ہے۔یہ ملک ان سب سے آزاد ہیں۔ان
ملکوں میں تو خاص طور پر توجہ اور کوشش کی ضرورت ہے۔ورنہ دین کے نام پر ان ملکوں میں آکر پھر اللہ تعالیٰ کی
باتوں کو کوئی اہمیت نہ دینا اور دنیا میں پڑ جانا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مورد بنا دیتا ہے۔یہاں آنے والوں کی اکثریت دین
خطبات مسرور جلد 16
433
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
کے نام پر آئی ہے۔اس وجہ سے آئی کہ آپ کو اپنے ملک میں اپنے دین پر عمل کرنے کی آزادی نہیں تھی۔پس اس
بات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔ورنہ یہ بات یاد رکھیں کہ یہاں آئے اور دین کے نام پر آئے ، اللہ تعالیٰ کے نام پر آئے
اور پھر اللہ کے حکموں پر عمل نہ کیا تو یہ باتیں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مورد بنا سکتی ہیں۔لیکن انسان کمزور ہے اس لئے
اس کمزوری کی وجہ سے دنیا کی طرف جھکاؤ بھی ہو جاتا ہے۔ایک حد تک دنیا کی طرف توجہ دینا اور دنیا کمانا گناہ نہیں
لیکن دنیا پر دنیا داروں کی طرح گرنا اس بات سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔اور اس بارے میں ہمیں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بڑا کھول کر واضح فرمایا۔ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے دنیا کے شغلوں کو جائز رکھا
ہے۔جو دنیا کے کام ہیں، شغل ہیں ، مصروفیات ہیں جائز ہیں۔ان میں کوئی گناہ نہیں۔کیونکہ اگر یہ نہیں ہوں گے تو
اس راہ سے بھی ابتلا آ جاتا ہے اور اسی ابتلا کی وجہ سے انسان چور ، قمار باز، ٹھگ، ڈکیت بن جاتا ہے اور کیا کیا بری
عادتیں اختیار کر لیتا ہے۔فرمایا مگر ہر ایک چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔دنیاوی شغلوں کو اس حد تک اختیار کرو کہ وہ
دین کی راہ میں تمہارے لئے مدد کا سامان پیدا کر سکیں اور مقصود بالذات اس میں دین ہی ہو۔فرمایا پس ہم دنیاوی
شغلوں سے بھی منع نہیں کرتے۔جو دنیا کی مصروفیات ہیں یہ منع نہیں۔لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اصل مقصد
دین ہو نا چاہئے۔پس ایک دیندار کے لئے، ایک اس شخص کے لئے جو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے دین پر چلنے والا کہتا
ہے یہ بنیادی اصول ہے کہ دنیا کماؤ۔ضروریات زندگی پورا کرنے کے سامان کرو۔اپنے بیوی بچوں کے اخراجات اپنی
گھریلو ذمہ داریاں ادا کرو یہ تمہارے ذمہ ہے۔ان کے لئے دنیاوی کاروبار کرنا، کام کرنا، نوکری کرنا بھی ضروری
ہے۔لیکن یہ کام یہ کاروبار، یہ نوکری تمہیں پیسہ کمانے میں اس حد تک منہمک نہ کر دے، اس میں اس حد تک نہ
ڈوب جاؤ کہ پھر دین کی فکر ہی نہ رہے اور تمام فکریں صرف دنیا کے گرد گھومتی رہیں۔دنیا بھی کمانی ہے تو اس لئے کہ
اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق بیوی بچوں کے حق ادا کرنے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے حق ادا کرنے ہیں۔اللہ تعالیٰ
کے دین کی خدمت کرنی ہے۔یہ مقصد ہو گا تو دنیا بھی ملے گی اور دین بھی ملے گا۔آپ نے پھر یہ بھی فرمایا کہ یہ نہ
ہو کہ دن رات دنیا کے دھندوں اور بکھیڑوں میں منہمک ہو کر خدا تعالیٰ کا خانہ بھی دنیا سے ہی بھر دو۔یہ نہ ہو کہ جو
اللہ کو حق دینا ہے وہ بھی دنیا کی مصروفیات میں گزار دو۔فرمایا کہ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ محرومی کے اسباب بہم
پہنچاتا ہے اور اس کی زبان پر نرا دعوی ہی رہ جاتا ہے۔(ماخوذاز ملفوظات جلد 2 صفحہ 73)
پس اگر دنیا میں ڈوب گئے تو دین سے محروم ہو گئے۔اور جب دین سے محروم ہو گئے تو پھر دین کا دعویٰ
اور بیعت کا دعویٰ اور اللہ تعالیٰ پر ایمان کا دعویٰ صرف دعوی ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں اور اس کی
کوئی حقیقت نہیں۔کہنے کو تو ہم احمدی ہیں لیکن اگر ہم دنیا کی طرف بڑھ گئے، زیادہ اس میں ڈوب گئے تو عمل ہمارے
وہ یہیں جو دوسروں کے ہیں۔پھر اس بات کی ایک اور جگہ مزید وضاحت فرماتے ہوئے کہ دنیا کو حاصل کرنے کا مقصد دین ہونا چاہئے
آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اسلام نے رہبانیت کو منع فرمایا ہے۔یہ بزدلوں کا کام ہے۔دنیا سے کٹ جانا یہ تو
خطبات مسرور جلد 16
434
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
بزدلوں کا کام ہے۔فرمایا کہ مومن کے تعلقات دنیا کے ساتھ جس قدر وسیع ہوں وہ اس کے مراتب عالیہ کے
موجب ہوتے ہیں کیونکہ اس کا نصب العین دین ہوتا ہے اور دنیا اور اس کا مال و جاہ دین کا خادم ہو تا ہے۔یعنی دنیا
بھی اور دنیا میں جو عزت و مرتبہ اور دولت ملی ہے وہ سب ایک مومن کو دنیا داری کے اظہار کا ذریعہ نہیں بناتی بلکہ یہ
سب چیزیں دین کے خادم کے طور پر کام کرتی ہیں۔اس کا مقام و مر تبہ دین کے فائدے کے لئے ہو تا ہے اور اس کی
دولت بھی دین کے فائدے کے لئے ہوتی ہے۔گویا کہ آپ نے جو بیان فرمایا اس کا مفہوم یہی ہے کہ دنیا کی دولت
ایک ایسی سواری ہے جس پر بیٹھ کر انسان کو دین کی اعلیٰ منزلوں تک پہنچنا ہے۔جب وہ زاد راہ جو ہے انسان اپنے سفر
کی آسانی کے لئے ساتھ لیتا ہے۔اچھی سواری اور سفر کی سہولت کا سامان انسان اس لئے کرتا ہے تا کہ آسانی سے
منزل مقصود تک پہنچ سکے۔پس اس طرح دنیا کو حاصل کر کے استعمال کرو اور اسے دین کا خادم بناؤ۔نہ یہ کہ خود دنیا
کے خادم بن کر دین کو بھی چھوڑ دو۔پھر آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو یہ دعا تعلیم فرمائی ہے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي
الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً- (البقرة:202) اس میں بھی دنیا کو مقدم کیا ہے۔فرمایا اس میں دنیا کو مقدم
کیا ہے لیکن کس دنیا کو؟ فرمایا حَسَنَةُ الدُّنْيَا کو مقدم کیا ہے جو آخرت میں حسنات کا موجب ہو جائے۔فرمایا کہ اس
دعا کی تعلیم سے صاف سمجھ میں آجاتا ہے کہ مومن کو دنیا کے حصول میں حَسَنَاتُ الْآخِرَة کا خیال رکھنا چاہئے اور
ساتھ ہی حَسَنَةُ الدُّنْیا کے لفظ میں ان تمام بہترین ذرائع حصول دنیا کا ذکر آ گیا جو ایک مومن مسلمان کو حصول دنیا
کے لئے اختیار کرنی چاہئے۔دنیا کو ہر ایسے طریق سے حاصل کرو جس کے اختیار کرنے سے بھلائی اور خوبی ہی ہو۔نہ
وہ طریق جو کسی دوسرے بنی نوع انسان کی تکلیف کا موجب ہو۔نہ ہم جنسوں میں کسی عار اور شرم کا باعث۔ایسی دنیا
بیشک حَسَنَةُ الْآخِرَة کا موجب ہو گی۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 2 صفحہ 91-92)
پس ہم میں سے ہر ایک کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ایسی دنیا کمائیں جو آخرت کی حسنات کی بھی موجب
ہو، نہ یہ کہ یہاں کی رنگینیوں میں گم ہو کر اپنے مقصد کو بھول جائیں اور آخرت میں حسنات لینے کی بجائے اللہ تعالیٰ
کی ناراضگی کا موجب بنے۔اور پھر دنیا کی رنگینیاں اور لذات ایسی ہیں کہ جو انسان میں مزید بے چینیاں پیدا کر دیتی ہیں۔اپنی طرف سے انسان سمجھتا ہے کہ دنیا میں مجھے سکون مل سکتا ہے لیکن حقیقت میں سکون نہیں ہے بلکہ بے
چینیاں پیدا ہوتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہ مت خیال کرو
کہ کوئی ظاہری دولت یا حکومت اور مال و عزت، اولاد کی کثرت کسی شخص کے لئے راحت یا اطمینان اور سکینت کا موجب
ہو جاتی ہے اور وہ دم نقد بہشتی ہوتا ہے۔یعنی وہ گویا جنت میں ہے یا اسے یہ جنت مل گئی جو تم سمجھتے ہو۔فرمایا ہر گز نہیں۔حقیقت میں وہ اطمینان اور تسلی اور تسکین جو بہشت کے انعامات میں سے ہے جس سے بہشت مل سکتی ہے وہ ان باتوں
سے نہیں ملتی۔وہ خدا میں زندہ رہنے اور مرنے سے مل سکتی ہے جس کے لئے انبیاء علیہم السلام خصوصاً ابراہیم اور
یعقوب علیہ السلام کی یہی نصیحت تھی کہ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُون۔(البقرة: 133)۔کہ پس ہر گز نہ مرنا
مگر اس حالت میں کہ تم اللہ کے پورے فرمانبردار ہو۔مطلب یہ کہ تمہیں ہر وقت اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی
خطبات مسرور جلد 16
435
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
حالت میں رہنا چاہئے۔موت کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔یہ نہ ہو کہ موت آجائے اور تم فرمانبر داری سے باہر ہو۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ لذات دنیا تو ایک قسم کی ناپاک حرص پیدا کر کے طلب اور پیاس کو بڑھا دیتی ہیں۔استسقاء کے مریض کی طرح پیاس نہیں بجھتی۔وہ مریض جس کو بیماری ہو پانی پینے کی اس کی پیاس بجھتی ہی نہیں پیتا
چلا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔پس یہ بے جاسر توں آرزوؤں کی آگ بھی منجملہ اس جہنم کی آگ کے ہے جو انسان کے دل کو راحت اور
قرار نہیں لینے دیتی بلکہ اس کو ایک تذبذب اور اضطراب میں غلطاں و پیچاں رکھتی ہے۔فرمایا کہ اس لئے میرے
دوستوں کی نظر سے یہ امر ہر گز پوشیدہ نہ رہے کہ انسان مال و دولت یازن و فرزند کی محبت کے جوش اور نشہ میں ایسا
دیوانہ اور از خودرفتہ نہ ہو جاوے کہ اس میں اور خدا تعالیٰ میں ایک حجاب پید اہو جاوے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 2 صفحہ 101-102)
یعنی اگر دنیا اور اس کی چیزوں میں ضرورت سے زیادہ محو ہو گئے اور ڈوب گئے تو پھر ایسی حالت پیدا ہو
جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اور خدا میں ایک حجاب پیدا ہو جاتا ہے۔ایک روک کھڑی ہو جاتی ہے۔پر دے بیچ میں آجاتے
ہیں۔نہ بندہ خدا کی طرف بڑھتا ہے اور نہ خدا بندے کی طرف آتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو یہ فرمایا ہے کہ بندہ پہلے
میری طرف آنے کی کوشش کرے گا تو میں اس کی طرف آؤں گا جیسا کہ حدیث میں بھی آیا ہے کہ بندہ ایک قدم
آئے گا تو میں دو قدم آؤں گا۔وہ چل کر آئے گا تو میں دوڑ کر آؤں گا۔(صحيح البخارى كتاب التوحيد باب قول الله تعالى و يحذركم الله نفسه حدیث 7405)
پس اگر اس حجاب اور روک کو دُور کرنا ہے تو دنیا کو دین کا غلام بنا کر ہی دُور کیا جا سکتا ہے۔آپ نے مزید
فرمایا کہ مال اور اولاد اسی لئے تو فتنہ کہلاتی ہے کہ وہ بندے اور خدا میں ایک روک پیدا کر دیتی ہے۔آپ فرماتے ہیں
ان سے یعنی مال اور اولاد سے بھی انسان کے لئے ایک دوزخ تیار ہوتا ہے اور جب وہ ان سے الگ کیا جاتا ہے تو سخت
بے چینی اور گھبر اہٹ ظاہر کرتا ہے۔آپ فرماتے ہیں دو چیزوں کے باہم تعلق اور رگڑ سے حرارت پید اہوتی ہے۔ہاتھوں کو بھی رگڑو تو اس سے بھی حرارت پیدا ہوتی ہے۔پتھروں کو رگڑو تو اس سے گرمی پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح پر
انسان کی محبت اور دنیا اور دنیا کی محبت کی رگڑ سے جو حرارت پیدا ہوتی ہے اس سے الہی محبت جل جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ
کی محبت پھر ختم ہو جاتی ہے۔انسان کی محبت اور دنیا کی محبت جب آپس میں رگڑیں تو پھر کیا نتیجہ نکلے گا؟ کہ اللہ تعالیٰ
کی محبت ختم ہو جائے گی اور جل جائے گی۔فرمایا کہ اور دل تاریک ہو کر خدا سے دور ہو جاتا ہے اور ہر قسم کی بیقراری
کا شکار ہو جاتا ہے۔فرمایا کہ لیکن جب کہ دنیا کی چیزوں سے جو تعلق ہو وہ خدا میں ہو کر ایک تعلق ہو۔دنیا کی چیزوں
کا جو تعلق ہے وہ خدا میں ہو کر ہو۔اور ان کی محبت خدا کی محبت میں ہو کر ہو۔دنیا کی چیزوں کی محبت بھی اس لئے ہو
کہ اللہ تعالیٰ نے ایک حد تک ان سے محبت کرنا جائز قرار دیا ہے۔اور وہ خدا کی محبت سے ہو کر ہو گی اور اس وقت خدا
نہ بھولے تو پھر کیا ہو گا؟ فرمایا کہ اس وقت باہمی رگڑ سے غیر اللہ کی محبت جل جاتی ہے۔جب وہ رگڑ پیدا ہو گی توجو
اللہ کے غیر ہیں ان کی محبت ختم ہو جائے گی اور اس کی جگہ ایک روشنی اور نور بھر جاتا ہے۔پھر خدا کی رضا اس کی
رضا اور اس کی رضا خدا کی رضا کا منشاء ہو جاتا ہے۔پھر بندہ اس بات پر راضی ہو جاتا ہے اور وہی چاہتا ہے جو خدا تعالیٰ
خطبات مسرور جلد 16
436
خطیب جمعه فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
چاہتا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ بر خلاف اس کے جو کچھ حالت انسان کی ہے وہ جہنم ہے۔گویا خدا تعالیٰ کے سوازندگی
(ماخوذ از ملفوظات جلد 2 صفحہ 102-103)
بسر کرنا یہ بھی جہنم ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ تم سے یہ چاہتا ہے کہ تم پورے مسلمان بنو۔مسلمان کا لفظ ہی دلالت کرتا
ہے کہ انقطاع کلی ہو یعنی مکمل طور پر خدا کی طرف جھکو۔یہ نہیں کہ ابھی خدا تعالیٰ کی طرف جھک گئے اور جب دنیا
کے فائدے دیکھے تو دنیا کی طرف جھک گئے ، خدا بھول گیا۔آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو مسلمان پیدا
کر کے لا انتہا فضل کئے ہیں بشر طیکہ وہ غور کرے اور سمجھے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 2 صفحہ 304)
جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ انسان کمزور ہے۔بعض دفعہ دنیا کی دلچسپیاں اسے اپنی طرف کھینچنے کی کوشش
کرتی ہیں۔انسان دنیا کی طرف زیادہ جھک جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے دین کی طرف سے غافل ہو جاتا ہے یا
بعض عملوں میں کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے تمام احکام کو انسان پوری طرح سامنے نہیں رکھتا۔حق ادا
نہیں کرتا۔بیوی بچوں کے حق ادا نہیں کئے۔عائلی مسائل پیدا کر دیئے۔گھروں میں لڑائیاں ہیں یا اپنے کاروبار میں
ایمانداری سے کام نہیں کیا یا کاروبار کی وجہ سے نمازیں چھوڑ دیں یا اور بہت ساری باتیں ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے
انسان کو اس کمزوری سے نکالنے کے لئے بھی انتظام فرمایا ہوا ہے اور ہم احمدی خوش قسمت ہیں کہ ہمیں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کی توفیق دی جو ہمیں بار بار مختلف موقعوں پر راستے سے بھٹکنے سے بچانے کے لئے
رہنمائی فرماتے رہتے ہیں۔پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کے اذن سے ایک یہ بھی انتظام فرمایا کہ ان جلسوں کا انعقاد فرمایا جہاں ہم سال میں
ایک مرتبہ جمع ہو کر اپنی روحانی بہتری کا سامان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پس ہر شامل ہونے والے کو جلسہ کے
اس مقصد کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے قریب تر ہوں۔دین کو مقدم کرنے والے ہوں اور دنیا میں
رہتے ہوئے دنیا کو دین کا خادم بنانے والے ہوں۔اور یہ روح صرف اپنے اندر پیدا نہ کریں بلکہ اپنی اولاد میں بھی یہ
روح پھونکیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کیا چاہتا ہے اور انسانی زندگی کا مقصد کیا ہے۔نسلاً بعد نسل اس بات کو اپنی اولا دوں
کے دلوں میں بٹھاتے چلے جائیں کہ دنیا کو دین کا خادم بنانے کے لئے اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں ان پر چلنے کی
کوشش کرو اور اس آخری زمانے میں ہماری اصلاح کے لئے اور ہم پر فضل فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے جو مسیح موعود
اور مہدی معہود کو بھیجا ہے اس کی بیعت میں آکر ہمیشہ اس کی باتوں پر عمل کرنے والے بنے رہیں کہ اسی میں ہماری
بقاء ہے۔اسی میں ہماری نسلوں کی بقاء ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مقصد کو بیان کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ
" تمام مخلصین داخلین سلسلہ بیعت اس عاجز پر ظاہر ہو کہ بیعت کرنے سے غرض یہ ہے کہ تا دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو۔اور اپنے مولیٰ کریم اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل پر غالب آجائے اور ایسی حالتِ انقطاع پیدا ہو
جائے جس سے سفر آخرت مکر وہ معلوم نہ ہو۔"
پس جب تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے کامل محبت نہ ہو ، نہ ہی دنیا کی محبت میں کمی آسکتی ہے ، نہ ہی
آسمانی فیصلہ ، روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 351)
خطبات مسرور جلد 16
437
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
انسان کو مرتے وقت دلی سکون مل سکتا ہے اور نہ ہی مرتے وقت کی بے چینی دور ہو سکتی ہے۔یہ ہے وہ مقصد جس
کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ سے یہ سلسلہ قائم فرمایا اور ہمیں اس میں شامل ہونے کی توفیق دی اور جس کے
لئے آپ نے بیعت لی اور بیعت کرنے والوں پر اس مقصد کو واضح فرمایا۔اگر اس مقصد کے حصول کے لئے ہم
کوشش نہیں کر رہے تو ہمارے بیعت کے دعوے صرف دعوے ہیں اور حقیقت میں نہ ہی ہم نے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پہچانا ہے، نہ ہی آپ کو مانا ہے ، نہ ہی ہم بیعت کا حق ادا کرنے والے ہیں۔شروع میں جب جلسوں کا آغاز ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب یہ پتہ چلا کہ جلسے کے
مقصد کو لوگ پورا نہیں کر رہے تو آپ نے بڑی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال میں جلسہ کا
انعقاد نہیں کروں گا اور اُس سال جلسہ منعقد نہیں ہوا۔اور اس کے ملتوی کرنے کا جو اعلان آپ نے فرمایا وہ ایسا ہے
کہ ہر مخلص کو آج بھی بے چین کرنے والا ہے اور بے چین کرنے والا ہونا چاہئے۔آپ نے فرمایا کہ " اس جلسہ سے
مدعا اور اصل مطلب یہ تھا کہ ہماری جماعت کے لوگ کسی طرح بار بار کی ملاقاتوں سے ایک ایسی تبدیلی اپنے اندر
حاصل کر لیں کہ ان کے دل آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں اور ان کے اندر خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو اور وہ زُہد اور
تقویٰ اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور باہم محبت اور مواخات میں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں
اور انکسار اور تواضع اور راست بازی ان میں پیدا ہو اور دینی مہمات کے لئے سرگرمی اختیار کریں۔"
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 394)
پھر فرمایا یہ جلسہ ایسا تو نہیں ہے کہ دنیا کے میلوں کی طرح خواہ مخواہ التزام اس کا لازم ہے بلکہ اس کا انعقاد
صحت نیت اور حسنِ ثمرات پر موقوف ہے ، ورنہ بغیر اس کے پیچ۔" (شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد 6 صفحه 395)
اگر نیت صحیح نہیں اور اچھے پھل نہیں حاصل ہو رہے۔وہ مقصد حاصل نہیں ہو رہا جس کے لئے جلسہ
منعقد کیا گیا ہے تو پھر بالکل بیچ ہے ، اس کا کوئی فائدہ نہیں۔یہ جو آپ نے فرمایا کہ بار بار کی ملاقاتوں سے ایسی تبدیلی پیدا کریں۔یہ کس کی ملاقاتیں ہیں۔یہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ملاقاتیں ہیں۔پس اگر ایسے لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے وقت میں اپنی کچھ کمزوریوں کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ناراضگی کا مورد بنے تو
آجکل تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ تعداد کے لحاظ سے ہم کتنے ہیں اور ہماری کیا حالت ہے جو اس زمرہ میں آتے ہیں۔ان لوگوں میں آتے ہیں جن پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ناراضگی کا اظہار فرمایا۔پس اس لحاظ سے ہر ایک کو
اپنے جائزے لینے چاہئیں کہ اگر وہ معیار نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام چاہتے ہیں تو پھر ہم جلسہ میں شامل
ہونے کے حق دار بھی نہیں ہیں۔یا یہ دیکھیں کہ ہم حق دار ہیں بھی کہ نہیں ؟ یا صرف اس لئے کہ پیدائشی احمدی
ہیں یا پرانے احمدی ہو گئے، کئی سالوں سے بیعت کر کے یا بزرگ آباؤ اجداد کی اولاد ہیں اس لئے شامل ہو رہے ہیں تو
پھر وہ مقصد پورا نہیں کر رہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم سے چاہتے ہیں۔یا اس نیت سے نہیں آئے
کہ ہم نے یہ مقصد حاصل کرنے کی اپنی تمام تر صلاحیتوں سے کوشش کرنی ہے یا کرتے رہے ہیں یا کر رہے ہیں تو پھر
اگر یہ نہیں تو پھر جلسوں پر آنا ایک میلے پر آنا ہی ہے۔پس اس بات سے ہر مخلص احمدی کے دل میں ایک فکر پیدا
خطبات مسرور جلد 16
438
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
ہونی چاہئے۔اب تو ہر سال دنیا کے مختلف ممالک کے جلسے ہوتے ہیں بعض میں میں شامل ہو تا ہوں۔بعض پر ایم ٹی
اے کے ذریعہ سے شرکت ہو جاتی ہے۔یورپ کے بعض جلسوں میں آپ میں سے بہت سے شامل ہوتے ہیں۔اس
وقت بھی میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں جو کئی جلسوں میں شامل ہوئے۔یو کے کے جلسہ کے بعد جرمنی کے جلسہ میں
بہت سے شامل ہو کر آئے ہیں اور ہر جلسہ پر جلسہ کے مقاصد اور دینی علمی اور روحانی ترقی کی باتیں ہوتی ہیں اور
تقاریر ہوتی ہیں اور بہت سے لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ ایک خاص ماحول تھا اس میں روحانیت کے نظارے ہم نے
دیکھے۔آپس میں بہت پیار اور بھائی چارے کے نظارے ہم نے دیکھے۔لوگ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بعض
مہمان گئے ہوئے تھے وہ بھی یہ ماحول دیکھ کر بڑے متاثر ہوئے۔پس ان باتوں کی وجہ سے اور ایک سال میں ایک
سے زیادہ جلسوں میں شامل ہونے کی وجہ سے ایک انقلاب ہماری حالتوں میں آ جانا چاہئے۔کہاں تو وہ زمانہ جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں کہ سال میں ایک دفعہ جلسہ میں شامل ہوں تاکہ تمہارے اندر
ایسی پاک تبدیلی ہو کر سفر آخرت مکر وہ معلوم نہ ہو اور اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے حقوق ادا کرنے کی طرف ایک
خاص توجہ پیدا ہو۔اور کجا اب یہ حالت ہے کہ بعض لوگ سال میں ایک سے زائد جلسوں میں شامل ہوتے ہیں۔پس
جائزہ لیں کہ پھر ایسے حالات میں کیسا انقلاب آ جانا چاہئے۔بیشک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک
ملاقات ہی کئی جلسوں پر بھاری تھی اور آپ سے مل کے ایک انقلاب آ جاتا تھا۔بہر حال نبی کا ایک مقام ہوتا ہے۔لیکن اب مسلسل کئی جلسوں کو دیکھنا اور شامل ہونا کچھ تو پاک تبدیلی پیدا کرنے کا باعث ہونا چاہئے۔باتیں تو اب بھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہی بیان کی جاتی ہیں۔الفاظ تو آپ علیہ السلام کے ہی بیان کئے جارہے ہیں
اور پھر اس سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ ہیں اور باتیں ہیں جو مختلف تقریروں میں بیان کی جاتی
ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے کلام کی تفسیریں بیان کی جاتی ہیں۔تو اگر انسان کا ارادہ ہو اور نیک نیت ہو تو
پاک تبدیلی کے سامان اب بھی موجود ہیں۔خلیفہ وقت آپ سے کچھ کہتا ہے تو وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی نمائندگی میں ہی کہتا ہے۔خلافت کے جاری رہنے اور اس کے ساتھ منسلک ہو کر آپ علیہ السلام کی
برکات کا تسلسل قائم رہنے کی خوشخبری بھی تو اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہی دی
تھی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی جس کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا تھا کہ ان برکات کے یعنی خلافت کی برکات کے جاری رہنے کا وعدہ تمہاری نسبت ہے۔پس اس لحاظ سے آج
میں اس موقع سے اس مضمون سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایم ٹی اے سننے کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں۔پاکستان میں جلسوں پر پابندی ہے۔وہاں کے لوگ اس لحاظ سے محرومی کا شکار ہیں تو ایم ٹی اے پر کم از کم
باقاعدگی سے خطبات ہی سنا کریں ، دیکھا کریں، جلسے دیکھا کریں اور پھر اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔یہ بھی تو
ایک ذریعہ اللہ تعالیٰ نے کچھ حد تک اس محرومی کا مداوا کرنے کے لئے پھر کھول دیا۔جلسوں کے پروگرام کو ایم ٹی اے پر
دیکھ اور سن کر ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تو ساٹھ ستر فیصد تو تشنگی دور ہو سکتی ہے اور اگر چاہیں تو پاک
تبدیلی تو پھر سو فیصد پیدا ہو سکتی ہے۔لیکن آپ لوگ جو آب یورپ میں آگئے ہیں آپ کو میں کہتا ہوں کہ آپ تو
جلسوں میں شامل ہو رہے ہیں اور بعض سال میں ایک سے زیادہ جلسوں میں شامل ہو رہے ہیں۔یہاں آنے والے
خطبات مسرور جلد 16
439
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
احمدیوں کو تو جیسا کہ میں نے کہا ایک انقلاب اپنی حالتوں میں پیدا کر لینا چاہئے۔یہ ٹریننگ کیمپ جو اللہ تعالیٰ نے
میسر فرمایا
ہے اس میں آنے کا فائدہ تو تبھی ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہشات کے مطابق
دنیا کو اپنا خادم بنا کر ایک پاک تبدیلی پیدا کرنے والے بنیں۔یہاں آکر جلسہ کی کارروائی کو غور سے سنیں اور اس
نیت سے سنیں کہ ہم نے ان باتوں پر عمل کرنا ہے تا کہ اپنے اندر نیک تبدیلیاں پید ا کر سکیں۔جلسہ کی کارروائی کو غور سے سننے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ایک موقع پر فرمایا کہ "سب کو متوجہ ہو کر سننا چاہئے اور پورے غور اور فکر کے ساتھ سنو کیونکہ یہ معاملہ ایمان کا
معاملہ ہے۔" یہ فقرہ جو آپ نے فرمایا یہ معاملہ ایمان کا معاملہ ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔معمولی فقرہ نہیں،
غور کرنے والا فقرہ ہے کیونکہ یہ معاملہ ایمان کا ہے۔اس میں سستی اور غفلت اور عدم توجہ بہت برے نتیجے پیدا کرتی
ہے۔" فرماتے ہیں کہ "جو لوگ ایمان میں غفلت سے کام لیتے ہیں اور جب ان کو مخاطب کر کے کچھ بیان کیا جاوے تو
غور سے اس کو نہیں سنتے ہیں ان کو بولنے والے کے بیان سے خواہ وہ کیسا ہی اعلیٰ درجہ کا مفید اور موکتر کیوں نہ ہو کچھ بھی
فائدہ نہیں ہو تا۔ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جن کی بابت کہا جاتا ہے کہ وہ کان رکھتے ہیں مگر سنتے نہیں۔دل رکھتے ہیں پر
سمجھتے نہیں۔پس یاد رکھو کہ جو کچھ بیان کیا جاوے اسے توجہ اور بڑی غور سے سنو کیونکہ جو توجہ سے نہیں سنتا ہے وہ
خواہ عرصہ دراز تک فائدہ رساں وجود کی صحبت میں رہے اسے کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔"
( ملفوظات جلد 3 صفحہ 142-143)
پس آپ نے یہ ان لوگوں کو تنبیہ فرمائی جو جلسہ میں رہتے ہوئے ، جلسہ میں شامل ہونے کے باوجو د جلسہ
سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔نعرہ تکبیر تو بڑے زور سے لگاتے ہیں، بڑا بلند کرتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی بڑائی کا یہ اعلان
اور نعرہ چند لمحوں کے بعد ہی دل و دماغ سے غائب ہو جاتا ہے۔پس ہر ایک اپنا جائزہ لے کہ کہیں ہم حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے مطابق ان لوگوں میں تو شامل نہیں جن کو جلسہ کوئی فائدہ نہیں دے رہا۔پس جب یہاں جلسہ میں شامل ہونے کے لئے آئے ہیں تو ہر شامل ہونے والا جلسہ کی تمام کارروائی میں شامل
ہو۔صبر اور تحمل سے بیٹھے اور تمام تقاریر سنے اور جو باتیں بیان ہوئی ہوں ان سے علمی اور عملی فائدہ حاصل کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تقاریر سننے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ "سب
صاحبان متوجہ ہو کر سنیں۔میں اپنی جماعت اور خود اپنی ذات اور اپنے نفس کے لئے یہی چاہتا اور پسند کر تاہوں کہ
ظاہری قیل و قال جو لیکچروں میں ہوتی ہے اس کو ہی پسند نہ کیا جاوے اور ساری غرض و غایت آکر اُس پر ہی نہ ٹھہر
جائے کہ بولنے والا کیسی جادو بھری تقریر کر رہا ہے۔الفاظ میں کیسا زور ہے۔میں اس بات پر راضی نہیں ہو تا۔"
صرف مقرر کی جو تقریر ہے، لٹانی ہے اس پر میں راضی نہیں ہوتا۔فرمایا کہ " میں تو یہی پسند کرتا ہوں اور نہ بناوٹ
اور تکلف سے بلکہ میری طبیعت اور فطرت کا ہی یہی اقتضا ہے۔یہی میری طبیعت چاہتی ہے " کہ جو کام ہو اللہ تعالیٰ
کے لئے ہو۔جو بات ہو خدا کے واسطے ہو۔"
( ملفوظات جلد 1 صفحہ 398-399)
"مسلمانوں میں ادبار اور زوال آنے کی یہ بڑی بھاری وجہ ہے ورنہ اس قدر کا نفرنسیں اور انجمنیں اور
خطبات مسرور جلد 16
440
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
مجلسیں ہوتی ہیں اور وہاں بڑے بڑے کسان اور لیکچرار اپنے لیکچر پڑھتے اور تقریریں کرتے ، شاعر قوم کی حالت پر
نوحہ خوانیاں کرتے ہیں۔وہ بات کیا ہے کہ اس کا کچھ بھی اثر نہیں ہوتا۔قوم دن بدن ترقی کی بجائے تنزیل ہی کی
طرف جاتی ہے۔" فرمایا کہ " بات یہی ہے کہ ان مجلسوں میں آنے جانے والے اخلاص لے کر نہیں جاتے۔"
(لمفوظات جلد 1 صفحہ 401)
اخلاص نہیں ہے صرف ظاہری باتیں ہیں مقرروں کی تقریروں کی لسانیاں ہیں اور سننے والے صرف حظ
اٹھا رہے ہیں ان میں اخلاص نہیں ہے۔پس یہ ہے آپ کی طبعی پسند۔یہ ہے آپ کی خواہش اپنے مانے والوں کے لئے کہ وقتی طور پر تقریروں
کے اور مقرر کے جوش سے کوئی متاثر نہ ہو بلکہ نفس مضمون کو سمجھ کر اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔اگر صرف
تقریروں کو سنا اور جلسہ گاہ سے باہر آکر اس کو بھلا دینا ہے تو یہ ترقی نہیں بلکہ تنزل کی طرف لے جانے والی باتیں
ہیں اور مسلمانوں کی آجکل جو ذلت اور تنزل کی حالت ہے وہ اس لئے ہے کہ بڑے بڑے مقررین کی تقریریں توسن
لیتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے۔عمل بالکل نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ ہے ہی نہیں۔اور جس قوم میں عمل نہ ہو وہ کبھی
ترقی نہیں کر سکتی۔دنیا میں آج مسلمانوں کی جو حالت ہے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ صرف باتیں ہیں اور عمل
نہیں۔اگر عمل ہو تا تو آج یہ حالت نہ ہوتی۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہم نے مانا ہے تو اس
لئے کہ وہ کمزوریاں جو مسلمانوں میں پیدا ہو گئی ہیں ان کو ڈور کیا جائے ورنہ بے فائدہ ہے۔ہم ایک طرف تو یہ دعویٰ
کرتے ہیں کہ دنیا کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے نیچے لے کر آنا ہے دوسری طرف دنیا
ہم پر غالب ہو رہی ہو اور جلسہ اور جلسہ پر آنا بھی صرف اس لئے ہو کہ کچھ دوستوں کو مل لیں گے اور کچھ جلسہ سن
لیں گے۔دوستوں کو ملنا بھی اچھی بات ہے لیکن جلسہ کا یہ ایک ضمنی فائدہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے بیان فرمایا ہے اور ضمنی فائدہ بھی بلا مقصد نہیں ہے بلکہ اس لئے آپ نے فرمایا کہ تعلق اخوت اور موڈت
پیدا ہو۔احمدیوں کا آپس میں بھائی چارہ اور پیار پیدا ہو۔حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف توجہ پید اہو اور جماعت کی
مضبوطی اور ایک ہونے کا نظارہ ہر جگہ نظر آئے۔پس یہاں آنے کے اصل مقصد کو اپنے سامنے رکھیں۔جو جلسہ سننا اور ان باتوں پر عمل کرنا ہے ان کو
یہاں سنیں۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو یہ مقصد حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جلسہ کی برکات سے اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کی برکات سے فائدہ اٹھانے والے ہوں اور اپنے قول اور عمل سے دنیا کو اسلام
کی حقیقی تصویر دکھانے والے ہوں۔دنیا ہمیشہ ہر احمدی کے لئے ایک ثانوی حیثیت رکھتی ہو اور اصل مقصد اور مدعا
دین ہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا ہو۔اللہ تعالیٰ کی رضا کی حقیقت کو جو سمجھ جائے وہ اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے والا بن جاتا
ہے اور اس کی مخلوق کا حق ادا کرنے والا بن جاتا ہے یا بن سکتا ہے۔امن ، پیار اور محبت اور بھائی چارہ پیدا کرنے والا
بن سکتا ہے اور اس چیز کی آج دنیا کو ضرورت ہے۔دنیا میں جو افرا تفری ہے اس کو اگر دور کرنا ہے تو صرف اسی
صورت میں کہ ہم دنیا کو اپنے خدا کو پہچاننے کی طرف لے کر آئیں ، مخلوق کے حق ادا کرنے کی طرف لے کر آئیں
خطبات مسرور جلد 16
441
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2018
اور آج یہ ایک احمدی کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔پس اس لحاظ سے ہر ایک کو توجہ کرنی چاہئے۔جلسہ کے لحاظ سے بعض انتظامی باتیں بھی کرنی چاہتا ہوں۔سب سے پہلے تو یہ جگہ جو جلسہ کے لئے لی گئی
ہے اس کے ماحول میں خیال رکھیں ، نہ انتظامیہ کو کوئی تکلیف ہو ، نہ باہر نکلتے ہوئے سڑکوں پر ہمسایوں کو تکلیف ہو۔اس بات کو بہر حال یقینی بنانا چاہئے۔غیر مسلموں کو تبھی اسلام کا صحیح پتہ چلے گا جب ان پر یہ اظہار ہو گا کہ احمدی
کس طرح ہمسایوں کا بھی خیال رکھنے والے ہیں اور قانون کی پابندی کرنے والے ہیں اور باوجو د اتنی تعداد ہونے کے
کسی قسم کی پریشانی کا باعث نہیں بن رہے۔بلکہ جلسہ کی انتظامیہ بھی خاص طور پر اس بات کا خیال رکھے اور انتظامات
کرنے چاہئیں۔گو یہ تعداد بعض ملکوں کے جلسوں کے لحاظ سے تو معمولی ہے بلکہ بعض جگہ جہاں جماعتیں زیادہ ہیں
وہاں تو خدام الاحمدیہ کے اجتماع کی تعداد بھی اس سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اس ملک کے لحاظ سے، یہاں کی تعداد کے
لحاظ سے، یہاں کی انتظامیہ کے انتظامات کے لحاظ سے یہ اس وقت کافی بڑی تعداد ہے۔پھر جلسہ کے دنوں میں جو
اصل مقصد ہے دعاؤں کا اس کو بھی سامنے رکھیں۔درود پڑھتے رہیں۔ذکر الہی سے اپنی زبانوں کو تر کریں۔نمازوں
کے اوقات میں بھی یہاں اگر نمازیں ہو رہی ہیں یا مشن ہاؤس میں نمازیں ہو رہی ہیں تو وقت پر آئیں۔اور دو دن سے
خاص طور پر نوٹ کر رہا ہوں کہ لوگ مشن ہاؤس میں لیٹ آتے ہیں اور پھر جلدی جلدی چل کر جب آتے ہیں تو
لکڑی کے فرش کی وجہ سے شور پیدا ہوتا ہے، آواز پیدا ہوتی ہے۔تو پہلے آکر بیٹھا کریں تا کہ دوسروں کی نمازیں
ڈسٹرب نہ ہوں۔جلسہ کی تقریروں کو میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ غور سے سنیں اور اس کے لئے یہ با قاعدہ
انتظام رکھیں کہ جلسہ کے وقت میں ہر پروگرام میں شامل ہونا ہے اور تقریریں سنی ہیں۔اسی طرح پھر آپ اپنے
بچوں کی اور اگلی نسلوں کی تربیت کر سکتے ہیں۔ان میں یہ احساس پیدا کر سکتے ہیں کہ جلسے کی کیا اہمیت ہے اور ہم نے
جلسے کی تقریروں کو سننا ہے۔پس اس لحاظ سے بھی خاص خیال رکھیں۔جلسوں میں بھی آپس میں بد مزگیاں پیدا
ہو جاتی ہیں۔کچھ پرانی رنجشیں لوگوں کی چل رہی ہوتی ہیں اور جب اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ ابھر کے سامنے آجاتی ہیں
اس لئے اس ماحول کو اس لحاظ سے بالکل پاک صاف رکھیں۔کسی بھی قسم کی کوئی ایسی بات نہ ہو جو کسی طرح بھی
ایک دوسرے کے لئے دل آزاری کا باعث بنے اور اس کی وجہ سے پھر لوگوں میں بھی غلط تاثر قائم ہو۔مجھے نہیں پتہ
کہ انتظامیہ نے تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانے وغیرہ کا انتظام کیا ہے کہ نہیں۔بہر حال کیا ہو گا۔اگر اس میں کوئی
کمی بیشی بھی ہو جائے تو صبر کا نمونہ دکھائیں انشاء اللہ تعالیٰ انتظامات ہو جائیں گے۔انتظامیہ کو تھوڑا سا وقت بھی
دیں۔ان کے لئے تو یہ میرا خیال ہے کافی سالوں کے بعد پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے لئے
انتظامات کرنے ہیں۔اللہ تعالیٰ بہر حال ہر لحاظ سے جلسہ کو بابرکت فرمائے اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا سب لوگ
ان جلسے کے دنوں میں دعائیں بھی کرتے رہیں۔نمازوں کی طرف بھی توجہ رکھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی دعاؤں کا بھی اللہ تعالیٰ آپ کو وارث بنائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 ستمبر 2018 ء تا 04 اکتوبر 2018ء جلد 25 شمارہ 39 صفحہ 05 تا08)