حضرت عُمارہ بن حزمؓ اور حضرت عبد اللہ بن مسعودؓکی سیرت سے بیان

خطبات مسرور جلد 16
456
39
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018ء بمطابق 28 تبوک 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گزشتہ دورے سے پہلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ جو جنگ بدر میں شریک ہوئے ان کے
حالات و واقعات بیان کر رہا تھا۔آج پھر یہی مضمون دوبارہ شروع ہو گا۔آج جن صحابہ کا ذکر ہے ان میں سے ایک
ہیں حضرت عمارہ بن حریم۔حضرت عمارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اُن ستر صحابہ میں شامل ہیں جو بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل
ہوئے تھے۔ان کے بھائی حضرت عمر و بن حرام اور حضرت مُعمر بن حرام بھی صحابی تھے۔غزوہ بدر ، غزوہ احد سمیت
دیگر تمام غزوات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔فتح مکہ کے دن بنو مالک بن نجار کا جھنڈا
ان کے ہاتھ میں تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمارہ کی مواخات حضرت محرز بن نضلہ سے کروائی، ہجرت
کے بعد ان کا بھائی بنایا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جو مرتدین کا فتنہ اٹھا اور انہوں نے جنگ
شروع کی مسلمانوں کے ساتھ ان کے خلاف لڑائی میں بھی حضرت خالد بن ولید کے ساتھ یہ شامل ہوئے اور جنگ
یمامہ میں ان کی شہادت ہوئی۔( اصحاب بدر از قاضی محمد سلیمان صفحه 182 مکتبہ اسلامیہ لاہور 2015ء)
ان کی والدہ کا نام خالدہ بنت انس تھا۔(سیر الصحابہ جلد 3 صفحہ 455 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2004ء)
ابو بکر بن محمد بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سہل کو سانپ نے کاٹ لیا تور سول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ انہیں حضرت عمارہ بن حزم کے پاس لے جاؤ تا کہ وہ دم کریں۔انہوں نے عرض کیا یا رسول
اللہ !
یہ تو مرنے کے قریب ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم عمارہ کے پاس لے جاؤ وہ دم کر دیں گے تو
اللہ تعالیٰ شفادے گا۔(سبل الهدى والرشاد جلد 10 صفحه 771 باب الرابع فيما علمه الا الله لاصحابه من لدغة العقرب مطبوعه 1995ء قاهره)
یقینا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی آپ کو یہ دم سکھایا تھا اور دعا سکھائی ہو گی۔اس کا مطلب یہ نہیں
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ حضرت عمارہ کے دم کے محتاج تھے یا آپ نہیں کر سکتے تھے۔لوگوں کو
خاص طور پر بعض کاموں کے لئے مقرر کیا ہوا تھا اور اس کے پیچھے بہر حال قوت قدسی اور برکات آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی ہی تھیں۔سیرت ابن ہشام میں لکھا ہے کہ مسجد نبوی میں منافقین آیا کرتے تھے اور مسلمانوں کی
باتیں سن کر بعد میں ان کا تمسخر اڑاتے تھے ، ان کے دین کا استہزاء کیا کرتے تھے۔بعض دفعہ سامنے بھی ایسی باتیں

خطبات مسرور جلد 16
457
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
کر لیا کرتے تھے۔ایک دن منافقین میں سے کچھ لوگ مسجد نبوی میں جمع ہوئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
انہیں آپس میں سر گوشیاں کرتے دیکھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق حکم دیا کہ ان کو مسجد سے
نکال دو۔پس وہ مسجد سے نکال دیئے گئے۔حضرت ابو ایوب، عمر بن قیس کی طرف گئے جو بنو غنم بن مالک بن نجار
میں سے تھا اور وہ جاہلیت کے زمانے میں ان کے بتوں کا نگران بھی تھا۔انہوں نے اسے ٹانگ سے پکڑا اور
ہوئے مسجد سے باہر نکال دیا۔وہ کہتا جار ہا تھا کہ اے ابو ایوب ! کیا تو مجھے بنو ثعلبہ کی مجلس سے نکالے گا؟ پھر آپ رافع
بن ودیعہ کی طرف گئے اور وہ بھی بنو نجار میں سے تھا۔اسے بھی اپنی چادر میں لپیٹا اور زور سے کھینچا اور ایک تھپڑ مار
کے اس کو مسجد سے باہر نکال دیا۔ابو ایوب کہہ رہے تھے کہ اے خبیث منافق تجھ پر لعنت ہو ! رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی مسجد سے دور چلا جا۔حضرت عمارہ بن حزم، زید بن عمرو کی طرف گئے اور اس کی داڑھی سے اسے پکڑا
اور گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے اور مسجد سے باہر نکال دیا۔پھر حضرت عمارہ نے اپنے دونوں ہاتھ اس کے سینے پر اتنے
زور سے مارے کہ وہ گر گیا۔اس نے کہا اے عمارہ! تو نے مجھے زخمی کر دیا ہے۔اس پر حضرت عمارہ نے کہا کہ اے
منافق ! اللہ تجھے ہلاک کرے۔جو عذاب اللہ تعالیٰ نے تیرے لئے تیار کیا ہے وہ اس سے زیادہ شدید ہے۔پس آئندہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے قریب نہ آنا۔سیرت ابن هشام صفحه 246 باب من اسلم احبار یهود نفاقا مطبوعه دار ابن حزم 2009ء) من
غزوہ تبوک کے موقع پر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تبوک کی طرف تشریف لے جارہے تھے
راستے میں ایک جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی قصوئی گم ہو گئی۔صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسے ڈھونڈھنے
کے لئے نکلے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت عمارہ بن حزم بھی تھے جو کہ بیعت عقبہ میں شامل
ہوئے تھے اور بدری صحابی تھے جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے، اور حضرت عمرو بن حزم کے بھائی تھے۔بیان کرنے والے پھر
بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمارہ کے ہو دج میں زید بن صلت تھا، یعنی وہ ان لوگوں میں شامل تھا جو ان کی سواریوں
وغیرہ پر مقرر تھا، جو اونٹ کی سواری تھی اس پہ ہو دج رکھنے والا تھا۔وہ قبیلہ بنو قینقاع سے تعلق رکھتا تھا اور یہودی
تھا۔اونٹ کی سواری کے لئے بیٹھنے کی جو سیٹ ہوتی ہے اس کو رکھنے والے بعض لوگ مقرر تھے۔یہودی تھا پھر
مسلمان ہوا اور اس نے نفاق ظاہر کیا۔زید جو مسلمان ہوا تھا لیکن دل میں منافقت تھی بڑا معصوم بن کے پوچھنے لگا کہ
کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ وہ نبی ہیں اور وہ تمہیں آسمان کی خبروں سے آگاہ کرتے ہیں جبکہ وہ
خود نہیں جانتے کہ ان کی اونٹنی کہاں گئی ہے۔اس وقت حضرت عمارہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے۔یہ بات آپ تک بھی کسی طرح پہنچی یا اللہ تعالیٰ نے خبر دے دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقینا ایک شخص
نے کہا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم لوگوں کو تو بتاتا ہے کہ وہ نبی ہے اور گمان کرتا ہے کہ وہ تم لوگوں کو آسمان کی
خبروں سے آگاہ کرتا ہے جبکہ وہ خود نہیں جانتا کہ اس کی اونٹنی کہاں ہے۔اس پہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ خدا کی قسم میں نہیں جانتا ما سوائے اس کے جس کا اللہ تعالیٰ نے مجھے علم دیا ہے۔غیب کا علم تو میں نہیں جانتا، ہاں اللہ
تعالیٰ بتاتا ہے تو میں بتاتا ہوں۔اور پھر آپ نے اس منافق کا منہ بند کرنے کے لئے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے خبر بھی دے

خطبات مسرور جلد 16
458
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
دی پھر کہ یقیناً اللہ تعالیٰ نے مجھے اونٹنی کے متعلق بتایا ہے کہ وہ فلاں فلاں گھاٹی میں ہے اور ایک گھائی کی طرف
اشارہ کیا۔اس کی مہار ایک درخت سے اٹک گئی ہے پس جاؤ اور اسے میرے پاس لے آؤ۔پس صحابہ گئے اور اسے
لے آئے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس منافق کا منہ بند کرنے کے لئے یہ بھی آپ کو نظارہ دکھا دیا کہ اونٹنی کہاں ہے اور
کس جگہ کھڑی ہے۔بیقی اور ابونعیم بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمارہ اپنے ہو رج کی طرف گئے اور کہا اللہ کی قسم آج ایک
عجیب بات ہوئی ہے۔ابھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک شخص کی بات کے متعلق بتایا جس سے اللہ
تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ فرمایا تھا۔یہ واضح ہو گیا کہ جو منافق کی بات تھی اس کے بارے میں بھی اللہ
تعالیٰ نے ہی آپ کو آگاہ فرمایا تھا اور وہ زید بن صلت کی بات تھی۔حضرت عمارہ کے ہودج میں سے ایک شخص نے
بتایا کہ اللہ کی قسم زید نے آپ کے آنے سے پہلے وہ بات کی ہے جو آپ نے ابھی بتائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا۔تو زید نے آپ کے آنے سے پہلے بالکل یہی بات تھی۔اس پر حضرت عمارہ نے زید کو گردن سے دبوچ لیا اور اپنے ساتھیوں کو کہنے لگے کہ اے اللہ کے بندو!
میرے ہو دج میں ایک سانپ تھا اور میں اس کو اپنے ہو رج سے باہر نکالنے سے بے خبر تھا اور زید کو مخاطب کر کے کہا
کہ آئندہ میرا تم سے کوئی تعلق نہیں۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ زید نے بعد میں توبہ کر لی اور بعض کا خیال ہے کہ
اسی طرح شرارتوں میں ملوث رہا حتی کہ مر گیا۔(تاريخ الخميس جلد 3 صفحه 18 غزوة تبوك مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2009ء)
حضرت زیاد بن نعیم حضرت عمارہ بن حزم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ چار باتیں ایسی ہیں کہ جس نے ان پر عمل کیا وہ مسلمانوں میں سے ہو گیا اور جس نے ان میں سے ایک بھی
چھوڑی تو باقی تین اسے کچھ فائدہ نہیں دیں گی۔حضرت زیاد بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمارہ سے پوچھا کہ وہ
چار باتیں کون سی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ نماز ہے ، زکوۃ ہے ، روزہ ہے اور حج ہے۔(اسد الغابه جلد 4 صفحه 129 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
ان چاروں باتوں پر ایمان لانا اور عمل کرنا ضروری ہے۔نماز بھی فرض ہے۔زکوۃ بھی جن پر فرض ہے
ان پر ضروری ہے۔روزہ بھی صحت کی حالت میں رکھنا ضروری ہے۔اور حج بھی جن پر فرض ہے ضروری ہے ، جو ادا
کر سکتے ہیں یہ فریضہ ان کو ادا کرناضروری ہے۔بہر حال ان چاروں باتوں پر ایمان لانا بھی ضروری ہے اور ان پر عمل
کرنا بھی ضروری ہے۔اب یہ باتیں اسد الغابہ میں لکھی ہوئی ہیں۔یہی کتابیں ہیں ، مسلمان خود ہی اپنے مسلمان
ہونے کی تعریف بیان کرتے ہیں اور خود ہی ایسے بھی علماء پید اہو گئے ہیں جو کفر کے فتوے لگاتے ہیں اور انہوں نے
مسلمان ہونے کی اپنی اپنی تعریف بنائی ہوئی ہے۔دوسرے صحابی جن کا ذکر ہو گا آج وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود ہیں۔ان کی کنیت ابو عبد الرحمن ہے۔ان کا تعلق بنو ھذیل قبیلہ سے تھا اور ان کی والدہ کا نام ام عبد ہے۔ان کی وفات 32 ہجری میں ہوئی۔ان کے والد کا

خطبات مسرور جلد 16
459
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
نام مسعود بن غافل تھا۔حضرت عبد اللہ بن مسعود کا شمار ابتدائی اسلام لانے والوں میں سے ہوتا ہے۔حضرت عمر کی
ہمشیرہ حضرت فاطمہ بنت خطاب اور ان کے شوہر حضرت سعید بن زید نے جب اسلام قبول کیا تو آپ بھی اسی وقت
مسلمان ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 381-382، 387 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دارار تم میں داخل ہونے سے قبل ہی ایمان لے آئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 112 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
وہ جگہ جو مکہ میں مسلمانوں کے اکٹھے ہونے کے لئے بنائی گئی تھی۔حضرت عبد اللہ بن مسعود بیان کرتے
ہیں کہ میں اسلام قبول کرنے والا چھٹا شخص تھا۔اس وقت روئے زمین پر ہم چھ اشخاص کے علاوہ کوئی مسلمان نہیں
تھا۔اپنے اسلام قبول کرنے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے حضرت عبد اللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ میں سن تمیز کو
جب پہنچ گیا، ایسی عمر کو جب پہنچ گیا جب صحیح پہچان بھی ہوتی ہے، اچھے برے کا فرق پتہ لگ جاتا ہے ، بلوغت کی عمر
ہوتی ہے۔ایک دن عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرا رہا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور حضرت
ابو بکر بھی آپ کے ساتھ تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اے لڑکے تیرے پاس کچھ دودھ ہے ؟
میں نے عرض کیا جی ہاں ہے مگر میں امین ہوں دے نہیں سکتا۔بچپن سے ہی ان میں بڑی نیکی تھی۔آنحضور صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی بکری لے آؤ جو گا بھن نہ ہو، ایسی بکری جو گا بھن نہیں ہے، دودھ نہیں دے رہی
اسے لے آؤ۔کہتے ہیں میں ایک جوان بکری آپ کے پاس لے گیا تور سول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پاؤں
باندھ دیئے ، اس کے تھن پر ہاتھ پھیر ناشروع کیا اور دعا کی یہاں تک کہ اس کا دودھ اتر آیا۔پھر حضرت ابو بکر ایک برتن لے آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بر تن میں اس کا دودھ دھویا
اور حضرت ابو بکر سے فرمایا کہ پیو۔حضرت ابو بکر نے دودھ پیا۔بعد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا اور پھر آپ
نے تھنوں پہ اپنا ہاتھ پھیرا اور کہا کہ سکڑ جاؤ اور وہ سکڑ گئے اور پہلے جیسے ہو گئے۔میں نے عرض کی کہ یارسول اللہ
مجھے بھی اس کلام میں سے کچھ سکھا دیں جو آپ نے پڑھا ہے۔اس پر آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا تم
سیکھے سکھائے نوجوان ہو۔آپ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بلا واسطہ قرآن کریم کی ستر
سورتیں یاد کی ہیں، بر اور است آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ نے یاد کی تھیں۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 382 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
ان کے بارے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی سيرة خاتم النبیین میں لکھتے ہیں کہ "عبد اللہ بن
مسعود جو غیر قریشی تھے اور قبیلہ ہذیل سے تعلق رکھتے تھے ایک بہت غریب آدمی تھے اور عقبہ بن ابی معیط
رئیس قریش کی بکریاں چرایا کرتے تھے۔اسلام لانے کے بعد یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آگئے اور
آپ کی صحبت سے بالا آخر نہایت عالم و فاضل بن گئے۔فقہ حنفی کی بنیاد زیادہ تر انہی کے اقوال و اجتہادات پر مبنی ہے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 124)
ان کے دینی علم کی فضیلت کے بارے میں یہ روایت ہے : حضرت ابن مسعود کہتے ہیں کہ لوگ جانتے

خطبات مسرور جلد 16
460
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
ہیں کہ میں ان سب میں سے کتاب اللہ کا خوب عالم ہوں۔قرآن مجید میں کوئی سورۃ یا آیت نہیں مگر میں جانتا ہوں
کہ وہ کب اتری اور کہاں اتری۔ابو وائل راوی کہتے ہیں کہ اس بیان کا کسی نے انکار نہیں کیا۔اصحاب بدر از قاضی محمد سلیمان صفحه 107 مکتبہ اسلامیہ لاہور 2015ء)
جب حضرت عبد اللہ بن مسعود نے یہ بات کہی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جن چار صحابہ سے
قرآن کریم پڑھنے اور سیکھنے کی نصیحت فرمائی ان میں حضرت عبد اللہ بن مسعود کا نام سر فہرست ہے۔دیباچه
(صحيح البخارى كتاب المناقب باب مناقب عبد الله بن مسعود حدیث 3760)
یہ تفسیر القرآن میں اس کی تفصیل حضرت مصلح موعودؓ نے اس طرح بیان فرمائی ہے کہ چونکہ
لوگوں میں حفظ قرآن کریم کا اشتیاق بہت تیز ہو گیا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم پڑھانے والے
استادوں کی ایک جماعت مقرر فرمائی جو سارا قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حفظ کر کے آگے لوگوں کو
پڑھاتے تھے۔یہ چار چوٹی کے استاد تھے جن کا کام یہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن شریف پڑھیں
اور لوگوں کو قرآن پڑھائیں۔پھر ان کے ماتحت اور بہت سے صحابہ ایسے تھے جو لوگوں کو قرآن شریف پڑھاتے
تھے۔ان چار بڑے استادوں کے نام یہ ہیں : عبد اللہ بن مسعود، سالم مولیٰ ابی حذیفہ ، معاذ بن جبل اور ابی بن کعب۔ان میں سے پہلے دو مہاجر ہیں اور دوسرے دو انصاری۔کاموں کے لحاظ سے عبد اللہ بن مسعود ایک مزدور تھے ، سالم
ایک آزاد شدہ غلام تھے ، معاذ بن جبل اور ابی بن کعب مدینہ کے رؤسا میں سے تھے۔گویا ہر گروہ میں سے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام گروہوں کو مد نظر رکھتے ہوئے قاری مقرر کر دیئے تھے۔حدیث میں آتا ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ وَسَالِمٍ وَ مَعَاذِ ابْنِ
جَبَلٍ وَ أُبَى مِن كَعْبٍ۔جن لوگوں نے قرآن پڑھنا ہو وہ ان چار سے قرآن پڑھیں۔عبد اللہ بن مسعود، سالم، معاذ بن جبل اور
اُبی بن کعب۔حضرت مصلح موعودؓ بعد میں لکھتے ہیں کہ یہ چار تو وہ تھے جنہوں نے سارا قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم سے سیکھایا آپ کو سنا کر اس کی تصحیح کرالی لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سے صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے براہ راست بھی کچھ نہ کچھ قرآن سیکھتے رہتے تھے۔چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دفعہ عبد اللہ بن
مسعود نے ایک لفظ کو اور طرح پڑھا تو حضرت عمر نے ان کو روکا اور کہا کہ اس طرح نہیں اس طرح پڑھنا چاہئے۔اس پر عبد اللہ بن مسعود نے کہا کہ نہیں مجھے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح سکھایا ہے۔حضرت عمر اُن کو
پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کہا کہ یہ قرآن غلط
پڑھتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔عبد اللہ بن مسعود پڑھ کر سناؤ۔جب انہوں نے پڑھ کر سنایا تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو ٹھیک ہے۔حضرت عمر نے کہا یا رسول اللہ ! مجھے تو آپ نے یہ لفظ اور
رنگ میں سکھایا تھا۔آپ نے فرمایا یہ بھی ٹھیک ہے جس طرح تم پڑھ رہے ہو۔تو حضرت مصلح موعودؓ نے نتیجہ نکالا
کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف یہی چار صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن نہیں پڑھتے تھے بلکہ

خطبات مسرور جلد 16
461
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
دوسرے لوگ بھی پڑھتے تھے۔چنانچہ حضرت عمر کا یہ سوال کہ مجھے آپ نے اس طرح پڑھایا ہے بتاتا ہے کہ
حضرت عمر بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھتے تھے۔(ماخوذ از دیباچه تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد 20 صفحہ 427-428)
ایک روایت میں ہے کہ مکہ میں رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے پہلے قرآن کو علی الاعلان
پڑھنے والے حضرت عبد اللہ بن مسعود ہی تھے۔چنانچہ یہ واقعہ اس طرح ملتا ہے کہ ایک دن صحابہ جمع تھے اور آپس
میں کہہ رہے تھے کہ قریش نے قرآن کی بلند آواز تلاوت کبھی نہیں سنی۔کیا کوئی شخص ان کو سنا سکتا ہے ؟ حضرت
عبد اللہ بن مسعود نے کہا کہ میں سنا سکتا ہوں۔لوگوں نے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں کفار تمہیں تکلیف نہ پہنچائیں۔تم تو مز دور آدمی ہو تمہارے بجائے کوئی اور با اثر شخص ہو کہ کفار اگر اسے مارنا بھی چاہیں گے تو اس کا قبیلہ اسے بچا
لے گا۔حضرت عبد اللہ بن مسعود کہنے لگے کہ اس کی فکر نہ کرو مجھے اللہ بچائے گا۔عجیب جوش تھا ان صحابہ میں۔دوسرے دن چاشت کے وقت صبح کو آپ نے مقام ابراہیم پہنچ کر بلند آواز سے قرآن کریم کی تلاوت شروع کر
دی۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الرَّحْمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ پڑھنا شروع کر دیا۔قریش جو کہ اپنی مجالس میں بیٹھے
تھے آپ کے اس عمل سے حیران ہوئے۔بعض نے کہا یہ تو انہی عبارتوں میں سے پڑھ رہا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ
وسلم بیان کرتے ہیں۔یہ سن کر سب اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ کے منہ پر مار ناشروع کر دیا مگر آپ پڑھتے رہے اور
جتنا پڑھنے کا ارادہ کیا تھا پڑھا۔بعد میں جب حضرت عبد اللہ بن مسعود اصحاب کے پاس واپس گئے تو آپ کے منہ پر
طمانچوں کے نشان دیکھ کر صحابہ کہنے لگے کہ ہمیں اسی بات کا خطرہ تھا کہ تمہیں مار پڑے گی۔اس پر حضرت عبد اللہ
بن مسعود نے کہا کہ یہ خدا کے دشمن میری نظر میں اتنے بے حقیقت کبھی نہ تھے جتنے اس وقت تھے جب وہ مجھے مار
رہے تھے۔اگر تم چاہو تو میں کل بھی ایسا ہی کرنے کو تیار ہوں۔صحابہ نے کہا نہیں اتنا ہی کافی ہے تم نے انہیں وہ چیز
سنادی ہے جسے وہ سنتا ہی نہیں چاہتے تھے۔(اسد الغابہ جلد 3 صفحه 383مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت عبد اللہ بن مسعود کے اسلام قبول کرنے کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے پاس
رکھ لیا۔آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے فرما دیا تھا
کہ جب تم میری آواز سن لیا کرو اور گھر میں پردہ نہ پڑا ہو تو بلا اجازت اندر آجایا کرو۔گھر میں اگر پر دہ گرا ہوا ہے تو
پھر بغیر پوچھے نہیں آنا اور اگر پردہ اٹھا ہوا ہے، دروازہ کھلا ہے میری آواز سن لی ہے تم نے تو آجایا کرو تمہیں اجازت
ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں کوئی اس وقت، کوئی خواتین وغیرہ نہیں ہیں۔آپ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر
کام کرتے تھے۔آپ کو جوتی پہناتے۔کہیں ساتھ جانے کی ضرورت ہوتی تو ساتھ جاتے۔جب آنحضور صلی اللہ علیہ
وسلم غسل فرماتے تو آپ پر دو لے کر کھڑے رہتے۔صحابہ میں آپ صاحب السواک کے لقب سے مشہور تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 383 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
ایک اور روایت کے مطابق آپ کو صاحب السواک، صاحب الوساد اور صاحب النعلین بھی کہا جاتا ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 113 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)

خطبات مسرور جلد 16
462
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
عبد اللہ بن مسعو د رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رازدار، آپ کا بستر بچھانے والے، آپ کی مسواک
اور نعلین وغیرہ رکھنے والے تھے۔یہ جو عربی کے لفظ بولے گئے ہیں وہ یہ تھے کہ آپ کا بستر بچھانے والے تھے،
مسواک کرواتے تھے، وضو کرواتے تھے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہانے کا انتظام کرتے تھے ، آپ کا
بستر بچھاتے تھے۔بستر بچھانے والے کو صاحب السواد کہتے ہیں۔اور آپ کی نعلین مبارک، جو تیاں رکھنے اور ٹھیک
کرنے کا کام بھی کرتے تھے اس لئے صاحب النعلین بھی آپ کو کہا جاتا ہے۔وضو کا پانی رکھنے والے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفر میں ہوتے تو آپ ہی یہ کام کرتے۔ابو ملیح سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل فرماتے تو حضرت عبد اللہ بن مسعود پر دہ
کرتے تھے اور جب آپ سوتے تو آپ کو بیدار کرتے تھے۔آپ کے ہمراہ سفر میں مسلح ہو کر جاتے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 113 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ابو موسیٰ روایت کرتے ہیں کہ جب ہم یمن سے نئے نئے پہلی دفعہ آئے تو یہی سمجھتے تھے کہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہیں کیونکہ ان کی اور ان کی والدہ کی آمد
ورفت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں بہت زیادہ تھی۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 384 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
گھر میں آنا جانا بہت زیادہ تھا۔جتنا کام کرتے تھے اور والدہ بھی آتی جاتی تھیں تو اس سے یہ کہتے ہیں
کہ ہم جب نئے نئے مدینہ میں آئے تو ہم سمجھے کہ یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہیں۔حضرت عبد اللہ بن مسعود دونوں ہجرتوں میں شامل تھے ہجرت حبشہ میں بھی اور ہجرت مدینہ میں بھی۔غزوہ بدر،
احد، خندق اور بیعت رضوان وغیرہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل تھے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد جنگ یرموک میں بھی شامل ہوئے۔آپ ان صحابہ میں بھی شامل تھے جنہیں حضور نے ان کی زندگی میں
ہی جنت کی بشارت دی تھی۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 383 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
غزوہ بدر میں ابو جہل کو انجام تک پہنچانے میں حضرت عبد اللہ بن مسعود کا بھی حصہ ہے۔حضرت انس سے
مروی ہے کہ غزوہ بدر کے اختتام پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا کوئی ہے جو ابو جہل کے بارے میں درست
خبر لائے۔عبد اللہ بن مسعود گئے اور دیکھا کہ ابو جہل جنگ کے میدان میں شدید زخمی ہے اور جان کنی کی حالت میں پڑا
ہے۔اسے عفراء کے بیٹوں نے اس حالت میں پہنچایا تھا۔حضرت ابن مسعود نے اس کی داڑھی سے پکڑ کر کہا کہ کیا تم ہی
ابو جہل ہو ؟ اس نے اس حالت میں بھی بڑے غرور سے جواب دیا۔کیا کبھی مجھ سے بڑا سر دار بھی تم نے مارا ہے۔(صحيح البخاری کتاب المغازی باب قتل ابى جهل حديث 3962)
پہلی روایت تو بخاری کی تھی اس کے بارے میں صحیح مسلم کی روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود نے
اس کی داڑھی کو پکڑ کر کہا کہ کیا تو ابو جہل ہے ؟ اس پر ابو جہل نے کہا کیا تم نے آج سے پہلے میرے جیسا بڑا آدمی قتل

خطبات مسرور جلد 16
463
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
کیا ہے ؟ راوی کہتے ہیں ابو جہل نے کہا اے کاش کہ میں ایک کسان کے ہاتھوں سے قتل نہ ہوتا۔(صحیح مسلم کتاب الجهاد والسير باب قتل ابى جهل حديث 4662)
مدینہ کے دولڑکے تھے جنہوں نے قتل کیا تھا۔اس کو اس حالت میں پہنچایا تھا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی
نے بھی تفسیر کبیر میں اس کی تفصیل لکھی ہے کہ کس طرح دشمن حسد کی آگ میں ساری عمر جلتے رہے اور پھر مرتے
ہوئے بھی اسی آگ میں جل رہے تھے۔آپ لکھتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ جنگ کے بعد میں
نے دیکھا کہ ابو جہل ایک جگہ زخموں کی شدت کی وجہ سے کراہ رہا ہے۔میں اس کے پاس گیا اور میں نے کہا سناؤ کیا
حال ہے ؟ اس نے کہا مجھے اپنی موت کا کوئی غم نہیں، سپاہی آخر مرا ہی کرتے ہیں۔مجھے تو یہ غم ہے کہ مدینہ کے دو
انصاری لڑکوں کے ہاتھوں سے میں مارا گیا۔مر تو میں رہا ہوں تم صرف اتنا احسان کرو میرے پہ کہ تلوار سے میری
گردن کاٹ دو تا کہ میری یہ تکلیف ختم ہو جائے۔مگر دیکھنا میری گردن ذرا لمبی کاٹنا کیونکہ جرنیلوں کی گردن ہمیشہ
لمبی کائی جاتی ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود نے کہا کہ میں تیری اس آخری حسرت کو بھی کبھی پورا نہیں ہونے دوں
گا اور ٹھوڑی کے قریب سے تیری گردن کاٹوں گا۔چنانچہ انہوں نے ٹھوڑی کے قریب تلوار رکھ کر اس کا سر تن
سے جدا کر دیا۔حضرت مصلح موعود نے لکھا ہے کہ دیکھو یہ کتنی بڑی آگ تھی جو ابو جہل کو جلا کر راکھ کر رہی تھی
کہ ساری عمر اس بات پر جلتا رہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو نقصان ہم پہنچانا چاہتے ہیں وہ پہنچا نہیں سکے۔پھر
مر نے لگا، موت کی جو حالت آئی تو اس وقت اس آگ میں جل رہا تھا کہ مدینہ کے دو نا تجربہ کار نو عمر لڑکوں کے
ہاتھوں مارا جا رہا ہے۔اور پھر مرتے وقت اس نے جو آخری خواہش کی تھی وہ بھی پوری نہیں ہوئی اور ٹھوڑی کے
پاس سے اس کی گردن
کاٹی گئی۔غرضیکہ ہر قسم کی آگوں میں جلتا ہو ا ہی وہ دنیا سے چلا گیا۔جب حضرت عبد اللہ بن مسعود ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو حضرت معاذ بن جبل کے ہاں آپ کا
قیام تھا۔بعض کے مطابق آپ حضرت سعد بن خیثمہ کے ہاں ٹھہرے تھے۔مکہ میں آپ کی مؤاخات حضرت زبیر
بن العوام سے ہوئی تھی جبکہ مدینہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل کو آپ کا دینی بھائی بنایا۔مدینہ
کے ابتدائی ایام میں آپ کے مالی حالات اچھے نہیں تھے چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مہاجرین کے لئے
مسجد نبوی کے قریب رہائش کا کچھ انتظام کیا تو بنو زہرہ کے بعض لوگوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود کو اپنے ساتھ
رکھنے میں کچھ ہچکچاہٹ ظاہر کی کہ یہ مزدور آدمی ہے، غریب آدمی ہے، ہم لوگ بڑے آدمی ہیں۔آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم کو جب علم ہوا تو آپ نے اپنے اس غریب اور کمزور خادم کے لئے غیرت دکھاتے ہوئے فرمایا کہ کیا خدا
نے مجھے اس لئے مبعوث فرمایا ہے کہ تم لوگ یہ فرق رکھو۔یاد رکھو خدا تعالیٰ اس قوم کو کبھی برکت عطا نہیں کرتا
جس میں کمزور کو اس کا حق نہیں دیا جاتا اور پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن مسعود کو مسجد کے
قریب جگہ دی جبکہ بنو زہرہ کو مسجد کے پیچھے ایک کونے میں جگہ دی۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 6 صفحه 461)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 112-113 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)،(سیرت صحابہ رسول
الله صلى اله ام از حافظ مظفر احمد صفحه 275 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ 2009ء)

خطبات مسرور جلد 16
464
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
حضرت ابن مسعود بیان کرتے ہیں ، خود ان کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
مجھ سے فرمایا کہ مجھے سورۃ نساء پڑھ کر سناؤ۔عبد اللہ بن مسعود اپنا خود واقعہ بیان کر رہے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا مجھے سورۃ نساء پڑھ کر سناؤ۔میں نے عرض کی کہ میں بھلا کیا آپ کو سناؤں یہ آپ ہی پر تو نازل
ہوئی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے پسند ہے کہ کوئی دوسرا شخص تلاوت کرے اور میں سنوں۔بیان کرتے ہیں کہ میں نے پڑھنا شروع کیا اور جب اس آیت پر پہنچا کہ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيْدٍ وَ
جِئْنَا بِكَ عَلَى هُؤُلَاءِ شَهِيدًا (النساء : 42)۔پس کیا حال ہو گا جب ہم ہر ایک امت میں سے ایک گواہ لے کر
آئیں گے اور ہم تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔روایات میں آتا ہے کہ آپ نے کہا بس کرو۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 384 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)، (صحيح البخارى كتاب فضائل القرآن
باب قول المقرى للقارى حسبك حديث 5050)
ایک دفعہ حضرت عمر فاروق عرفات کے مقام پر ٹھہرے ہوئے تھے کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں
حاضر ہو کر کہنے لگا کہ اے امیر المومنین ! ( ان کی خلافت کے بعد کی بات ہے) میں کوفہ سے آیا ہوں۔وہاں میں نے
دیکھا ہے کہ ایک شخص بنا دیکھے قرآن کی آیات کی املاء کرتا ہے۔اس پر آپ نے غصہ کی حالت میں کہا کہ تیر ابراہو۔عربوں کا انداز ہے۔) کون ہے وہ شخص ؟ اس نے ڈرتے ڈرتے کہا کہ عبد اللہ بن مسعود۔یہ سن کر حضرت عمر کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا یہاں تک کہ پہلی حالت میں واپس آگئے۔پھر فرمانے لگے کہ میں
اس کام کا عبد اللہ بن مسعود سے زیادہ کسی اور کو حقدار نہیں سمجھتا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 128 حديث 175 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)
وہ بغیر دیکھے قرآن کریم لکھ سکتے ہیں۔حضرت عمر بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رات کے وقت
حضرت ابو بکر اور میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن مسعود کے پاس سے گزرے۔وہ
نوافل ادا کر رہے تھے اور ان میں قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے۔قیام میں کھڑے تھے، تلاوت ہو رہی
تھی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر آپ کی تلاوت سننے لگے۔پھر حضرت عبد اللہ بن مسعو در کوع میں
گئے پھر سجدہ کیا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبد اللہ اب جو مانگو گے وہ تمہیں عطا کیا جائے گا۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے رخصت ہو گئے اور فرمایا کہ جس شخص کی خوشی اس بات میں ہو کہ وہ
قرآن کریم کو اس طرح تازگی سے پڑھے جس طرح وہ نازل کیا گیا تو اسے عبد اللہ بن مسعود سے قرآن شریف
پڑھنا چاہئے۔مسند احمد بن حنبل میں یہ روایت ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه 156-157- حديث 265 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)
حضرت عبد الرحمن بن یزیدیہ روایت کرتے ہیں کہ ہم حضرت حذیفہ کے پاس گئے اور کہا کہ ہمیں
ایسے شخص کا پتہ بتادیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روش سے زیادہ قریب ہو ، اس طریق پر چلنے والا ہو اور
وہی کام کرنے والا ہو یا قریب ترین ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے تا کہ ہم اس سے علم حاصل

خطبات مسرور جلد 16
465
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
کریں اور حدیثیں سنیں۔تو انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روش سے سب سے زیادہ قریب
عبد اللہ بن مسعود ہیں۔(اسد الغابہ جلد 3 صفحه 385 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
ان کا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کے شوق و جذبہ کا یہ عالم تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات کے بعد صحابہ سے جب یہ سوال کیا جاتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عادات و خصائل اور سیرت
و شمائل کے لحاظ سے آپ کے صحابہ میں سے قریب ترین کون ہے جس کا طریق ہم بھی اختیار کریں تو حضرت حذیفہ
بیان فرماتے تھے کہ میرے علم کے مطابق چال ڈھال، گفتگو اور اخلاق و اطوار کے لحاظ سے عبد اللہ بن مسعود نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ نبی کریم فرماتے تھے کہ مجھے اپنی امت
کے لئے وہی باتیں پسند ہیں جو عبد اللہ بن مسعود کو مرغوب ہیں۔یہ بخاری کی حدیث ہے۔(صحیح البخاری کتاب المناقب باب مناقب عبد الله بن مسعود حدیث 3762)(مستدرك على الصحيحين
جلد 3 صفحه 359 ذکر مناقب عبد الله بن مسعود حدیث 5387 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
حضرت علقمہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود کو ان کے طریق، ان کے حسن سیرت اور ان
کی میانہ روی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تشبیہ دی جاتی تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 114 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت عبد اللہ بن مسعود کے بیٹے عبید اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ کی عادت تھی کہ جب رات کو لوگ
سو جاتے تو وہ تہجد کے لئے اٹھتے۔ایک رات میں نے انہیں صبح تک گنگناتے ہوئے سنا جیسے شہد کی مکھی گنگناتی ہے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 386 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
یعنی دعا میں ملکی ملکی گنگناہٹ کے ساتھ دعائیں کر رہے تھے یا تلاوت کر رہے تھے۔حضرت علی سے روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں بغیر مشورے کے کسی کو
امیر بناتا تو عبد اللہ بن مسعود کو بناتا۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 385 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
پھر ایک جگہ حضرت علی کی یہی بات اس طرح بیان ہوئی ہے، طبقات الکبری میں لکھا ہے کہ حضرت علی سے
مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اگر میں مسلمانوں کی مجلس شوری کے علاوہ کسی اور کو امیر بناتا تو
عبد اللہ بن مسعود کو امیر بناتا۔حضرت عبد اللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ میں اسلام قبول کرنے کے بعد کبھی بھی
چاشت کے وقت نہیں سویا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 114 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
عبد اللہ بن مسعود اپنے بیوی بچوں سے محبت رکھتے تھے۔گھر میں داخل ہوتے تو کھنکھارتے اور بلند آواز
سے کچھ بولتے تاکہ گھر کے لوگ باخبر ہو جائیں۔آپ کی اہلیہ حضرت زینب بیان کرتی ہیں کہ ایک روز عبد اللہ گھر
داخل ہوئے اس وقت ایک بوڑھی عورت مجھے تعویذ پہنا رہی تھی۔عورتوں کو عادت ہوتی ہے بعض دفعہ کہ تعویذ
گنڈا بھی کر لیں شاید برکت حاصل کرنے کے لئے تو ان کو پتہ تھا کہ عبد اللہ بن مسعود کو یہ چیز پسند نہیں ہے۔کہتی
ہیں میں نے انکے ڈر سے اسے اپنے پلنگ کے نیچے چھپا دیا، جہاں بیٹھ کر کر رہی تھی۔آپ میرے پاس آکر بیٹھ گئے
اور میرے گلے کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ یہ دھاگہ کیسا ہے جو تم نے گلے میں ڈالا ہوا ہے ؟ میں نے کہا تعویذ ہے۔

466
خطبات مسرور جلد 16
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
انہوں نے اس کو توڑ کے اسی وقت پھینک دیا اور کہا کہ عبد اللہ کا خاندان شرک سے بری ہے۔پھر عبد اللہ بن مسعود
نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا ہے کہ تعویذ گنڈے شرک میں داخل ہیں۔میں نے کہا یہ
آپ کیا فرماتے ہیں ؟ میری آنکھیں جوش کر آتی تھیں تو میں فلاں یہودی سے تعویذ لینے جایا کرتی تھی۔بعض دفعہ
میری آنکھوں میں تکلیف ہوا کرتی تھی، آنکھیں پھول جاتی تھیں، پانی نکلتا تھا تو میں تو یہودی سے اس کا تعویذ لیتی
تھی اور اسکے تعویذ سے مجھے سکون ہو جاتا تھا۔تو عبد اللہ بن مسعود بولے کہ یہ سب شیطانی عمل ہے۔تمہارے لئے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا ہی کافی ہے اور وہ دعا یہ ہے کہ اذهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ وَأَنْتَ
الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاءُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا۔اے لوگوں کے پروردگار میری تکلیف کو دور فرما تو شفا
دے صرف تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفا کے سوا کوئی شفا کار گر نہیں۔ایسی شفا جو کسی بیماری کو نہ چھوڑے۔(ماخوذ از سیر الصحابہ جلد 2 صفحہ 225 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2004ء)
اب وہ لوگ جو پیروں فقیروں کے دروں پہ جاتے ہیں وہ لوگ جو سارا دن بھنگ اور چرس پی رہے
ہوتے ہیں، کبھی نمازیں بھی نہیں پڑھتے اور ان سے تعویذ گنڈا کر ا کے اور پھر کہتے ہیں کہ ہم صحت یاب ہو گئے یا ہم
یہ بڑا فضل ہو گیا اور ہمیں اولا د مل گئی اور فلاں ہو گیا۔یہ سب باتیں ان لوگوں کا جواب ہے۔عبد اللہ بن مسعود ایک دفعہ اپنے ایک دوست ابو عمیر سے ملنے گئے۔اتفاق سے وہ موجود نہیں تھے تو
انہوں نے ان کی بیوی کو سلام بھیجا اور پینے کے لئے پانی مانگا۔گھر میں پینے کا پانی موجود نہیں تھا۔انہوں نے ایک
لونڈی کو کسی ہمسائے کے پاس بھیجا۔اس سے پانی لینے گئی اور دیر تک واپس نہیں آئی۔ابو عمیر کی بیوی نے اس کام
کرنے والی لونڈی کو اس بات پر سخت ست کہا اور اس پر لعنت بھیجی۔حضرت عبد اللہ یہ سن کر پیاسے ہی واپس پلٹ
گئے۔دوسرے دن ابو عمیر سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اتنی جلدی واپس چلے جانے کی وجہ پوچھی کہ تم پانی پیئے
بغیر ہی چلے گئے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ تمہاری بیوی نے جب خادمہ پر لعنت بھیجی تھی تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی بات یاد آگئی کہ جس پر لعنت بھیجی جاتی ہے اگر وہ بے قصور ہو تو لعنت بھیجنے والے پر واپس آجاتی ہے۔تو
میں نے سوچا کہ خادمہ اگر بے قصور ہوئی تو میں بے وجہ اس لعنت کے واپس آنے کا باعث بنوں گا۔(ماخوذ از سیر الصحابه جلد 2 صفحہ 223 مطبوعہ دار الاشاعت کراچی 2004ء)
اس لئے بہتر ہے کہ میں چلا جاؤں اور پانی نہ ہوں۔تو خدا تعالیٰ کے خوف کا یہ حال تھا کہ کہیں شائبہ بھی
ہو کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہو سکتی ہے کسی وجہ سے تو یہ لوگ اس سے بچتے تھے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود دبلے جسم پتلے قد اور گندم گوں رنگ کے مالک تھے لیکن لباس بڑا اچھا
پہنتے تھے۔سفید کپڑا پہنتے خوشبو لگاتے تھے۔حضرت طلحہ سے مروی ہے کہ آپ اپنی خوشبو سے پہچانے جاتے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 116-117 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کام کے لئے عبد اللہ بن
مسعود کو ایک درخت پر چڑھنے کا حکم دیا۔صحابہ آپ کی دبلی اور بظاہر کمزور پنڈلیوں کو دیکھ کر ہنسی مذاق کرنے لگے،

خطبات مسرور جلد 16
467
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
بڑی کمزور سی دبلی پتلی ٹانگیں تھیں، ہنسی مذاق کرنے لگے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیوں ہنستے
ہو ؟ عبد اللہ کی نیکیوں کا پلڑا قیامت کے دن احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہو گا۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 385 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت عبد اللہ بن مسعود کے بال ایسے تھے جن کو وہ اپنے کانوں تک اٹھاتے تھے۔ایک روایت میں ہے
کہ آپ کے بال گردن تک پہنچتے تھے۔جب آپ نماز پڑھتے تو انہیں کانوں کے پیچھے کر لیتے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 117 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
زید بن وہب بیان کرتے ہیں کہ میں ایک دن حضرت عمر کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں حضرت عبد اللہ
بن مسعود آئے۔چونکہ وہ پست قد کے تھے اس لئے اور لوگ جو بیٹھے ہوئے تھے ان میں چھپنے کے قریب ہو
گئے۔ان کا قد چھوٹا تھا۔دوسرے لوگ بہت لمبے لمبے قد کے بیٹھے ہوئے تھے یا اس طرح بیٹھے ہوں گے کہ بیٹھنے کی
وجہ سے چھپ گئے۔قریباً چھپنے والے تھے یا صحیح نظر نہیں طرح آرہے تھے۔حضرت عمر نے جب ان کو دیکھا تو
مسکرانے لگے۔پھر حضرت عمر نے آپ سے ہی باتیں کیں اور ہنس ہنس کر باتیں کرنے لگے۔اس دوران حضرت
عبد اللہ کھڑے رہے ، جب باتیں کر رہے تھے حضرت عمر سے تو حضرت عبداللہ کھڑے ہو گئے تاکہ چھپیں نہ اور
باتیں کرتے رہیں۔باتیں کرنے کے بعد جب حضرت عبد اللہ وہاں سے چلے گئے تو حضرت عمر نے آپ کو جاتے
ہوئے دیکھا اور پیچھے سے دیکھتے رہے یہاں تک کہ وہ نظروں سے اوجھل ہو گئے۔پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ
شخص علم سے بھرا ہوا ایک بڑا برتن ہے۔(اسد الغابہ جلد 3 صفحه 386 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت ابن مسعود کے علمی مقام یعنی عبد اللہ بن مسعود کے علمی مقام اور مرتبہ کا اندازہ اس امر سے لگایا
جاسکتا ہے کہ جب حضرت معاذ بن جبل کی وفات کا وقت آیا اور ان سے درخواست کی گئی کہ ہمیں کوئی نصیحت کریں
تو انہوں نے فرمایا کہ علم اور ایمان کا ایک مقام ہے جو بھی اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے کامیاب ہوتا ہے۔پھر علم اور ایمان سیکھنے کے لئے حضرت معاذ بن جبل نے جن چار عالم با عمل بزرگوں کے نام لئے ان میں حضرت
عبد اللہ بن مسعود کا نام بھی تھا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 7 صفحه 375 حدیث 22455 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت عمر نے آپ کو اہل کوفہ کی تعلیم و تربیت کے لئے بطور مربی بھیجا
جبکہ حضرت عمار بن یاسر کو حاکم بنا کر بھیجا۔ساتھ ہی اہل کوفہ کو یہ بھی لکھا کہ یہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے اصحاب میں سے چنیدہ لوگ ہیں ، بڑے خاص لوگ ہیں ، اہل بدر میں سے ہیں تم لوگ ان کی پیروی کرو، ان کے
احکام کی اطاعت کرو اور ان کی باتیں سنو ، میں نے عبد اللہ بن مسعود کے متعلق اپنی ذات پر تمہیں ترجیح دی ہے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 385 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب عبد اللہ بن مسعود کی آخری بیماری تھی آپ کی عیادت کے لئے
تشریف لائے اور پوچھا کہ کیا آپ کو کوئی شکایت ہے ؟ تو انہوں نے عرض کیا شکایت پوچھتے ہیں میرے سے تو پھر
شکایت مجھے اپنے گناہوں کی ہے کہ میں نے اتنے گناہ کئے ہیں۔پھر حضرت عثمان نے پوچھا کہ کیا آپ کو کسی چیز کی

خطبات مسرور جلد 16
468
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
ضرورت ہے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ پروردگار کی رحمت چاہتا ہوں۔حضرت عثمان نے کہا کہ آپ کے لئے کوئی
طبیب تجویز کر دوں، کوئی ڈاکٹر تجویز کر دوں جو آپ کا علاج وغیرہ کرے۔انہوں نے پھر عرض کی طبیب نے ہی تو
مجھے بیمار بنایا ہے۔یعنی کہ اللہ تعالیٰ کی رضا پہ میں راضی ہوں جو ہو رہا ہے۔پھر حضرت عثمان نے کہا کہ کیا آپ کا
وظیفہ مقرر کر دوں ؟ تو کہنے لگے مجھے اس کی ضرورت نہیں۔حضرت عثمان نے کہا کہ آپ کی لڑکیوں کے کام آئے
گا۔کہنے لگے کیا آپ کو میری لڑکیوں کے محتاج ہو جانے کا خدشہ ہے جو یہ بات کی ہے۔پھر انہوں نے کہا کہ میں نے
اپنی بیٹیوں کو حکم دے رکھا ہے کہ ہر شب سورۃ واقعہ پڑھ لیا کرو۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا
ہے کہ جو بھی ہر روز رات کو سورۃ واقعہ پڑھ لیا کرے اسے کبھی فاقے کی مصیبت پیش نہ آئے گی۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 35-387 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
یہ تھا تو کل علی اللہ اور قناعت کی حالت ان چمکتے ستاروں کی۔سلمیٰ بن تمام کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن مسعود سے ملاقات کی اور اپنی ایک خواب
بیان کرتے ہوئے کہنے لگا کہ میں نے رات آپ کو خواب میں دیکھا ہے اور یہ کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک
اونچے منبر پر بیٹھے ہیں اور آپ اس منبر کے نیچے ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمارہے ہیں کہ اے ابن مسعود
میرے پاس آجاؤ تم نے میرے بعد بڑی بے رغبتی اختیار کر لی ہے۔عبد اللہ بن مسعود نے پوچھا کہ خدا کی قسم کیا تو
نے یہ خواب دیکھا ہے ؟ اس شخص نے کہا ہاں۔پھر اس پر آپ نے فرمایا کہ کیا تو مدینہ سے میری نماز جنازہ پڑھنے آیا
ہے ؟ پھر اس کا مطلب ہے اب تو میر اوقت قریب ہی ہے۔اس کے کچھ عرصہ بعد ہی ان کی وفات ہو گئی۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 386 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
لیکن وفات سے قبل حضرت عثمان کو جب ان کی بیماری کا علم ہوا تو آپ کو کوفہ سے مدینہ بلوالیا۔کوفہ کے
لوگوں نے آپ کو کو نہ ہی میں رکنے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ ہم آپ کی حفاظت کریں گے۔شاید بیماری نہ تھی لیکن
ویسے ہی حضرت عثمان نے ان کو بلا لیا تھا۔بہر حال وہ تو صحت کی حالت میں لگ رہا تھا کہ جب اس شخص نے خواب
سنائی۔اس کے بعد پھر یہ واقعہ ہوا کہ حضرت عثمان نے ان کو کوفہ سے بلوالیا با وجود اس کے کہ کوفہ کے لوگ یہی
چاہتے تھے کہ آپ وہیں رکے رہیں اور یہ کہا کہ ہم آپ کی حفاظت کریں گے لیکن آپ نے فرمایا کہ خلیفہ وقت کا
حکم اور ان کی اطاعت میرے لئے ضروری ہے۔پھر آپ نے یہ بھی کہا کہ عنقریب کچھ فتنے ہوں گے اور میں نہیں
چاہتا کہ فتنوں کا شروع کرنے والا میں ہوں۔یہ کہہ کر خلیفہ وقت کے پاس چلے آئے۔آپ کی وفات 32 ہجری میں
مدینہ میں ہوئی۔حضرت عثمان نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔وفات کے وقت آپ کی عمر
60 سال سے کچھ زیادہ تھی۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 387 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
ایک اور روایت کے مطابق وفات کے وقت آپ کی عمر 70 برس سے کچھ زائد تھی۔(ماخوذاز طبقات الکبری مترجم از عبد الله العمادی حصہ سوم صفحہ 230 مطبوعہ نفیس اکیڈمی کراچی)
حضرت عبد اللہ بن مسعود کی وفات پر حضرت ابو موسیٰ نے حضرت ابو مسعود سے کہا کہ کیا آپ یہ

خطبات مسرور جلد 16
469
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018
سمجھتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود نے اپنے بعد ایسی خوبیوں والا اور کوئی شخص پیچھے چھوڑا ہے؟ حضرت ابو
مسعود کہنے لگے کہ بات یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں جب ہمیں جانے کی اجازت نہ ہوتی اس وقت
حضرت عبد اللہ بن مسعود کو داخل ہونے کی اجازت ملتی تھی۔اور جب ہم آپ کی مجلس سے غائب ہوتے اس
وقت حضرت عبد اللہ بن مسعود خدمت کی توفیق پاتے اور آپ کی صحبتوں سے فیضیاب ہوتے تو یہ کس طرح ہو
سکتا ہے کہ کوئی اور شخص ان کی خوبیوں والا ہو۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 119 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت عبد اللہ بن مسعود سنت نبوی پر خوب کار بند تھے۔ایک دفعہ حضرت عائشہ سے پوچھا گیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو صحابہ میں سے ایک صحابی روزہ افطار کرنے میں جلدی کرتا ہے یعنی غروب
آفتاب کے ساتھ ہی افطار کرتے ہیں اور نماز بھی غروب آفتاب کے فوراً بعد جلدی ادا کرتے ہیں جبکہ دوسرے
صحابی یہ دونوں کام نسبتاً دیر سے کرتے ہیں۔حضرت عائشہ نے پوچھا کہ جلدی کون کرتا ہے تو انہیں بتایا گیا کہ
عبد اللہ بن مسعود ایسا کرتے ہیں تو حضرت عائشہ نے اس پر فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی دستور تھا جو
عبد اللہ بن مسعود کرتے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی عمل تھا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 51 حدیث 24716 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)
حضرت عبد اللہ بن مسعود کے بارے میں اور روایات اور واقعات بھی ہیں جو انشاء اللہ آئندہ بیان کروں
گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان چمکتے ستاروں کے اسوئے اور طریق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 اکتوبر 2018 ء تا 18 اکتوبر 2018ء جلد 25 شمارہ 41 صفحہ 05 تا 09)

آج 10 میں سے 10 باقی