حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ اور حضرت قدامہ بن مظعون ؓ کی سیرت کا بیان

خطبات مسرور جلد 16
470
40
خطبه جمعه فرموده مورخه 05 اکتوبر 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 05 / اکتوبر 2018ء بمطابق 05 / اضاء 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں میں صحابہ کے ذکر میں حضرت عبد اللہ بن مسعود کے بارے میں بیان کر رہا تھا اور ان کی کیونکہ
کافی روایات ہیں ان کی اپنی بھی، ان کے بارے میں دوسروں کی بھی کچھ روایات رہ گئی تھیں جو اب میں بیان کروں گا۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے بارے میں بزرگ صحابہ کہا کرتے تھے کہ عبد اللہ بن مسعود اللہ تعالیٰ سے
قرب اور تعلق میں غیر معمولی مقام رکھتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جن صحابہ کے نمونے کو مشعل راہ
بنانے کے لئے بطور خاص ہدایت فرماتے تھے ان میں حضرت ابو بکر حضرت عمرؓ کے علاوہ عبد اللہ بن مسعودؓ کا نام بھی
شامل ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ عبد اللہ بن مسعود کا طریق مضبوطی سے پکڑو۔(جامع الترمذی ابواب المناقب باب مناقب عبد الله بن مسعود حدیث 3805)
ایک روایت ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خاص اعتماد تھا آپ پر اور عبد اللہ بن مسعودؓ کو بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے ایک غیر معمولی عشق تھا۔ان کے بعض واقعات میں نے بیان بھی کئے
تھے۔اور بھی واقعات ہیں، بعض دفعہ ملتے جلتے واقعات ہیں لیکن مختلف زاویوں سے بیان کئے گئے ہیں۔ان کے بارے میں لکھا ہے کہ باطنی لحاظ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نے حضرت ابن مسعود یعنی
عبد اللہ بن مسعود کو ایک متقی، پرہیز گار اور عبادت گزار انسان بنادیا تھا۔عبادت اور نوافل سے ایسی رغبت تھی کہ فرض
نمازوں اور تہجد کے علاوہ چاشت کے وقت کی نماز کا بھی اہتمام فرماتے تھے۔اسی طرح ہر سوموار اور جمعرات کو نفلی
روزہ رکھتے تھے اور پھر بھی یہ احساس غالب رہتا تھا کہ وہ کم روزے رکھتے تھے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود فرمایا کرتے
تھے کہ تہجد وغیرہ کی ادائیگی کے لئے بدن میں کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے۔تہجد بھی بڑی لمبی اور غیر معمولی پڑھنے
والے تھے اور اگر حقیقت میں حق ادا کرتے ہوئے نوافل اور تہجد ادا کی جائے تو انسان بڑی کمزوری محسوس کرتا ہے۔اس لئے فرماتے تھے کہ نماز کو روزے پر ترجیح دیتے ہوئے نسبتا کم نفلی روزوں کا اہتمام کرتا ہوں۔(ماخوذ از سیرت صحابہ رسول صلی الی و کم از حافظ مظفر احمد صفحہ 283 نظارت اشاعت ربوہ 2009ء)
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختصر خطاب کے بعد حضرت ابو بکر سے فرمایا کہ اب وہ
لوگوں سے وعظ کریں، یعنی حضرت ابو بکر وعظ کریں۔حضرت ابو بکر نے مختصر وعظ کیا پھر حضرت عمر سے فرمایا۔

خطبات مسرور جلد 16
471
خطبه جمعه فرموده مورخه 05 اکتوبر 2018
انہوں نے حضرت ابو بکر سے بھی مختصر وعظ کیا۔پھر کسی اور شخص سے فرمایا تو اس نے لمبی تقریر شروع کر دی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا کہ بیٹھ جاؤ یا فرمایا خاموش ہو جاؤ۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
عبد اللہ بن مسعودؓ سے تقریر کے لئے فرمایا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی اس کے بعد صرف یہ کہا کہ اے لوگو !
اللہ ہمارا رب ہے، قرآن ہمارا ر ہنما ہے ، بیت اللہ ہمارا قبلہ ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے نبی ہیں۔اور ایک
دوسری روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے رب ہونے اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہیں اور مجھے
تمہارے لئے وہ پسند ہے جو اللہ اور اس کے رسول کو پسند ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ ابن
مسعود نے درست کہا اور مجھے بھی اپنی امت کے لئے وہ پسند ہے جو ابن مسعود نے پسند کیا۔(ماخوذ از سیرت صحابه رسول صلی الله ام از حافظ مظفر احمد صفحہ 284-285 نظارت اشاعت ربوہ 2009)
حضرت علی جب کوفہ میں تشریف لے گئے تو آپ کی مجلس میں حضرت عبد اللہ بن مسعود کا کچھ تذکرہ
ہوا۔یہ وہاں پہلے رہ چکے تھے۔لوگوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اے امیر المؤمنین! ہم نے حضرت
عبد اللہ بن مسعود سے بڑھ کر اعلیٰ اخلاق والا اور نرمی سے تعلیم دینے والا اور بہترین صحبت اور مجلس کرنے والا اور
انتہائی خدا ترس اور کوئی نہیں دیکھا۔حضرت علی نے بغرض آزمائش ان سب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تمہیں
اللہ تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ سچ سچ بتاؤ کہ عبد اللہ بن مسعود کے متعلق یہ گواہی صدق دل سے دیتے ہو۔سب نے کہا ہاں۔اس پر حضرت علی نے فرمایا کہ اے اللہ ! گواہ رہنا۔اے اللہ ! میں بھی عبد اللہ بن مسعود کے
بارے میں یہی رائے رکھتا ہوں جو ان لوگوں کی ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ بہتر رائے رکھتا ہوں۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 115
ومن حلفاء بني زهره بن
كلاب۔۔۔“عبد الله
بن مسعود" دار
الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت عبد اللہ بن مسعود نے اپنے دینی بھائی حضرت زبیر بن العوام کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
قائم فرمودہ مواخات کا حق بھی خوب ادا کیا۔ان پر کامل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ وصیت فرمائی کہ میرے جملہ مالی امور
کی نگرانی اور سپر دداری، یعنی تمام کام جو ہیں ان کو سنبھالنا جو میری جائیداد پیچھے رہ جائے گی، حضرت زبیر بن العوام اور ان
کے صاحبزادے عبد اللہ بن زبیر کے ذمہ ہو گی اور خاندانی معاملات میں ان کے فیصلے قطعی اور نافذ العمل ہوں گے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 118 ومن حلفاء بني زهره بن كلاب۔۔۔"عبد الله
بن مسعود دار الكتب
العلمية بيروت 1990ء)
ابو وائل سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے ایک شخص کی تہہ بند ٹخنوں سے نیچے دیکھی تو اسے
شخنوں سے اوپر کرنے کا کہا۔اس پر اس شخص نے جوابا آپ سے کہا کہ آپ بھی اپنی تہہ بند ٹخنوں سے اوپر کریں۔آپ
نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔میری پنڈلیاں باریک ہیں اور میں دبلا بھی ہوں۔حضرت عمر کو اس واقعہ کی خبر
ہوئی تو انہوں نے اس شخص کو حضرت ابن مسعود سے اس طرح مخاطب ہونے اور جواب دینے کے سبب سزا بھی دی۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 4 صفحه 201 "عبد الله بن مسعود دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس شخص میں تکبر ہو اور اس زمانے میں تکبر کی وجہ سے کپڑے لمبے رکھنے کا رواج

خطبات مسرور جلد 16
472
خطبه جمعه فرموده مورخه 05 اکتوبر 2018
تھا تو اس پر انہوں نے اس کو سمجھایا ہو اور اس نے بغیر دیکھے کہ یہ کتنے عاجز شخص ہیں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر کتنا
عمل کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی کس قدر خشیت ہے آگے سے یہ جواب دیا اور حضرت عمر کو جب پتہ لگا تو آپ
نے اس کی سرزنش کی۔حضرت عبد اللہ بن مسعود کی اطاعت رسول کے بارے میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ایک جگہ اس
طرح بیان فرمایا ہے کہ حدیثوں میں ایک واقعہ آتا ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ اُن میں کس قدر فرمانبرداری کی روح
پائی جاتی تھی۔بظاہر وہ ایک ایسی بات ہے جسے سن کر کوئی انسان کہہ سکتا ہے یہ کیسی بیو قوفی کی بات ہے لیکن جیسا کہ
میں نے بتایا ( حضرت خلیفہ ثانی کہتے ہیں ) کہ ان کی ترقی کا راز اسی میں مضمر تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زبان سے جب کوئی حکم سنتے تو اسی وقت اس پر عمل کرنے کے لئے آمادہ ہو جاتے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اس کو
بیان کر رہے ہیں کہ احادیث میں آتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
مجلس کی طرف آرہے تھے تو آپ ابھی گلی میں ہی تھے کہ آپ کے کانوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ
آواز آئی کہ بیٹھ جاؤ۔معلوم ہوتا ہے کہ ہجوم زیادہ ہو گا اور کچھ لوگ کناروں پر کھڑے ہوں گے تورسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ جو ابھی مجلس میں نہیں پہنچے تھے اور گلی میں
انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ آواز سنی تو وہیں بیٹھ گئے اور بیٹھے بیٹھے جیسے بچے چلتے ہیں گھسٹ گھسٹ
کر مسجد میں پہنچے۔کسی شخص نے جو اس راز کو نہیں سمجھتا تھا کہ اطاعت اور فرمانبر داری کی روح ہی دنیا میں قوموں کو
کس طرح کامیاب کرتی ہے جب حضرت عبد اللہ بن مسعود کو اس طرح چلتے دیکھا تو اس نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہ
کیسی بیوقوفی کی بات ہے۔وہ اس کو بیوقوفی سمجھ رہا تھا۔اس کو یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ قوموں کی ترقی کے لئے اصل چیز
اطاعت ہے۔بہر حال اس نے اس کو کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مطلب تو یہ تھا کہ مسجد میں جو لوگ
کناروں پر کھڑے ہیں وہ بیٹھ جائیں مگر آپ گلی میں ہی بیٹھ گئے ہیں اور گھسٹتے ہوئے مسجد میں آئے ہیں۔آپ کو
چاہئے تھا کہ جب مسجد پہنچتے تو اس وقت بیٹھتے ، گلی میں بیٹھ جانے کا کیا فائدہ تھا۔حضرت عبد اللہ بن مسعود نے جواب دیا ہاں ہو تو سکتا تھا لیکن اگر مسجد پہنچنے سے پہلے ہی میں مر جاتا تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم میرے عمل میں نہ آتا اور کم سے کم ایک بات ایسی ضرور رہ جاتی جس پر میں
نے عمل نہ کیا ہو تا۔اب یہ شوق تھا ان لوگوں کا کہ کوئی بات جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلے یہ نہ ہو
کہ ہم اس پر عمل نہ کریں۔اس پر انہوں نے کہا میں نے یہ بات سنی اور مجھے یہ فکر پیدا ہوئی کہ اگر میں اس دوران
مر جاتا تو پھر میرے نامہ اعمال میں کہیں یہ نہ لکھا جائے کہ یہ ایک آخری بات تھی جس پر تم نے سننے کے باوجود عمل
نہیں کیا۔تو بہر حال انہوں نے اس سے کہا کہ اس لئے میں نے مناسب نہ سمجھا کہ میں چلتا ہوا آؤں اور پھر مسجد میں
آکر بیٹھوں۔میں نے خیال کیا کہ زندگی کا کیا اعتبار ہے شاید میں مسجد میں پہنچوں یا نہ پہنچوں اس لئے ابھی بیٹھ جانا
چاہئے تا کہ اس حکم پر بھی عمل ہو جائے۔یہ لوگ اتنی باریکی سے چیزوں کو دیکھنے والے تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ مزید لکھتے ہیں کہ انہی عبد اللہ بن مسعودؓ کا واقعہ ہے کہ حضرت

خطبات مسرور جلد 16
473
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے زمانہ خلافت میں ایک دفعہ حج کے ایام میں مکہ مکرمہ میں چار رکعتیں پڑھیں۔حج
پر گئے ہوئے تھے، قیام تھوڑا تھا، وہاں چار رکعتیں پڑھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب حج کے لئے تشریف
لائے تھے تو آپ نے وہاں دور کعتیں پڑھی تھیں کیونکہ مسافر کو دور کعت نماز پڑھنے کا ہی حکم ہے۔پھر حضرت
ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے زمانہ خلافت میں تشریف لائے تو آپ نے بھی دو ہی رکعتیں پڑھیں۔حضرت عمر
رضی اللہ تعالیٰ حج کے لئے تشریف لائے تو انہوں نے بھی دو ہی پڑھیں یعنی قصر نماز کا جہاں حکم ہے وہاں قصر کی مگر
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے چار رکعتیں پڑھا دیں۔اس پر لوگوں میں ایک شور برپا ہو گیا، بڑا شور مچایالوگوں
نے اور انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو بدل دیا ہے۔چنانچہ حضرت
عثمان کے پاس لوگ آئے اور انہوں نے دریافت کیا کہ آپ نے چار رکعتیں کیوں پڑھی ہیں ؟ حضرت عثمان رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بات یہ ہے کہ میں نے ایک اجتہاد کیا اور وہ یہ اجتہاد تھا کہ اب دور دور کے لوگ مسلمان
ہو گئے ہیں۔بہت سے لوگ دور دور سے حج کے لئے بھی آنے لگ گئے ہیں اور ان میں سے اکثر کو اب اسلامی مسائل
اتنے معلوم نہیں جتنے پہلے لوگوں کو معلوم ہوا کرتے تھے۔اب وہ صرف ہمارے افعال کو دیکھتے ہیں۔وہ یہ دیکھتے ہیں
کہ ہم پرانے مسلمان کیا کر رہے ہیں ، اور جس رنگ میں وہ ہمیں کوئی کام کرتا دیکھتے ہیں اسی رنگ میں خود کرنے لگ
جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہی اسلام کا حکم ہے۔یہ لوگ چونکہ مدینہ میں بہت کم آتے ہیں اور انہیں وہاں رہ کر ہماری
نمازیں دیکھنے کا موقع نہیں ملتا تو اس لئے میں نے یہی خیال کیا کہ اب حج کے موقع پر انہوں نے مجھے دور کعت نماز
پڑھتے دیکھا، قصر کرتے دیکھا تو اپنے علاقے میں جاتے ہی کہنے لگ جائیں گے کہ خلیفہ کو ہم نے دور کعت نماز
پڑھاتے دیکھا ہے اس لئے اسلام کا اصل حکم یہی ہے کہ دور کعت نماز پڑھی جائے۔حضرت عثمان نے کہا کہ جب یہ
اپنے علاقے میں جا کے بتائیں گے تو لوگ چونکہ اس بات سے ناواقف ہوں گے کہ دور کعت نماز سفر کی وجہ سے
پڑھی گئی ہے اس لئے اسلام میں اختلاف پید اہو جائے گا اور لوگوں کو ٹھو کر لگے گی۔یہ حضرت عثمان نے اجتہاد کیا۔تو حضرت عثمان نے کہا پس میں نے مناسب سمجھا کہ چار رکعت نماز پڑھا دوں تاکہ نماز کی چار رکعت انہیں نہ
بھو لیں۔باقی رہا یہ کہ میرے لئے چار رکعت پڑھنا جائز کس طرح ہو گیا۔اس کا بھی حضرت عثمان نے جواب دیا کہ
میں نے کیوں چار رکعت پڑھیں اور کیوں میرے لئے یہ جائز ہے۔آپ نے اس کا جواب دیا کہ میں نے یہاں شادی
کی ہوئی ہے، مکہ میں میری شادی ہوئی ہوئی ہے اور بیوی کا سارا خاندان وہاں تھا ، سسرال وہیں تھا۔چونکہ بیوی کا
وطن بھی اپنا ہی وطن ہوتا ہے، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ مسافر نہیں ہوں اور مجھے پوری نماز پڑھنی چاہیئے۔اپنے اجتہاد کی یہ ایک اور دلیل انہوں نے دی۔غرض حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے چار رکعت
نماز پڑھانے کی یہ وجہ بیان فرمائی اور اس توجیہہ کا مقصد آپ نے یہ بتایا کہ باہر کے لوگوں کو دھو کہ نہ لگے اور وہ
اسلام کی صحیح تعلیم کو سمجھنے میں ٹھو کر نہ کھائیں۔ان کی یہ بات بھی بڑی لطیف تھی، بڑی باریک گہری بات تھی اور
جب صحابہ نے سنی تو اکثر لوگ سمجھ گئے اور بعض نہ سمجھے مگر خاموش رہے۔مگر دوسرے لوگوں نے جو فتنہ پیدا
کرنے والے تھے انہوں نے شور مچا دیا اور کہنا شروع کر دیا کہ حضرت عثمان نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی

474
خطبات مسرور جلد 16
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
سنت کے خلاف عمل کیا ہے۔چنانچہ جو لوگ شور مچانے والے تھے، فتنہ پرداز تھے انہی میں سے کچھ لوگ حضرت
عبد اللہ بن مسعود کے پاس بھی پہنچے اور کہنے لگے آپ نے دیکھا کہ آج کیا ہو ا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کیا
کرتے تھے اور عثمان نے آج کیا کیا۔ان لوگوں نے عبد اللہ بن مسعودؓ کو کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو حج کے
دنوں میں مکہ آکر صرف دور کعتیں پڑھایا کرتے تھے مگر حضرت عثمان نے چار رکعتیں پڑھائیں۔حضرت عبد اللہ
بن مسعودؓ نے یہ سن کر کہا کہ دیکھو ہمارا کام یہ نہیں کہ ہم فتنہ اٹھائیں کیونکہ خلیفہ وقت نے کسی حکمت کے ماتحت ہی
ایسا کام کیا ہو گا، کوئی حکمت ہو گی جو ہمیں سمجھ نہیں آئی۔پس تم فتنہ نہ اٹھاؤ۔حضرت عبد اللہ بن مسعود نے کہا کہ
میں نے بھی ان کی اقتداء میں چار رکعتیں ہی پڑھی ہیں۔میں بھی نماز پڑھنے والوں میں شامل تھا اور میں نے بھی چار
رکعتیں ہی پڑھی ہیں مگر نماز کے بعد میں نے ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ لی کہ خدایا تو ان چار رکعتوں میں سے
میری وہی دور کعتیں قبول فرمانا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم پڑھا کرتے تھے اور باقی دور کعتوں کو
میری نماز نہ سمجھنا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں یہ کیسا عشق کا رنگ ہے جو حضرت عبد اللہ بن مسعود میں پایا جاتا
تھا کہ انہوں نے چار رکعتیں پڑھ تو لیں مگر انہیں وہ ثواب بھی پسند نہ آیا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پڑھی
ہوئی دور کعتوں سے زیادہ تھا اور دعامانگی کہ الہی دور کعتیں ہی قبول فرمانا چار نہ قبول کرنا۔اب جو مقتدی تھے انہوں
نے تو خلیفہ وقت کے پیچھے چار رکعتیں پڑھیں اور اطاعت میں پڑھ لیں۔نماز کا بھی ثواب ہے ، اطاعت کا بھی ثواب
ہے لیکن عبد اللہ بن مسعود کا اپنا ایک نظریہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اطاعت میں نے کر لی لیکن اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی
کہ میں یہ نہیں چاہتا کہ اس سے زیادہ ثواب لوں جتنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے نمازیں پڑھ
کے ، ہمیں حاصل کرنے والا بنایا اور اس لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دور کعتوں کو قبول کرنا۔اور پھر حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ پھر خلافت کی اطاعت کا بھی اس میں کیسا عمدہ نمونہ پایا جاتا ہے۔ان
کو معلوم نہ تھا کہ حضرت عثمان نے کس وجہ سے دو کی بجائے چار رکعتیں پڑھی ہیں حالانکہ یہ وجہ ایسی ہے جسے بہت سے
لوگ صحیح قرار دیتے ہیں۔وہ بیوی کے گھر جاتے ہیں تو اسے سفر نہیں سمجھتے، بیٹے کے گھر جاتے ہیں تو اسے سفر نہیں
سمجھتے ، ماں باپ کے گھر جاتے ہیں تو اسے سفر نہیں سمجھتے پس یہ مسئلہ ٹھیک تھا۔اور پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کی یہ احتیاط کہ باہر کے لوگوں کو دھو کہ نہ لگے اور اسلام میں کوئی رخنہ نہ پڑ جائے ان کے اعلیٰ درجہ کے تقویٰ کا ثبوت
تھا۔حضرت عثمان کا بھی یہ بڑا اعلیٰ درجہ کا تقویٰ تھا، نیت تھی کہ ٹھوکر نہ لگے مگر حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کو اس وقت
تک اس حکمت کا علم نہیں تھا کہ کیا وجہ تھی حضرت عثمان کی چار رکعتیں پڑھنے کی لیکن انہوں نے یہ نہیں کیا کہ نماز
چھوڑ دی ہو۔بلکہ انہوں نے نماز بھی پڑھ لی اور خلافت کی اطاعت بھی کرلی اور بعد میں خدا تعالیٰ کے حضور عرض کر دیا
کہ یا اللہ میری دور کعتیں ہی قبول ہوں چار نہ ہوں۔یہ کیسی فرمانبرداری اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم بہ
قدم چلنے کی روح تھی جو ان میں پائی جاتی تھی۔یہی وجہ تھی کہ باوجود اس بات کے کہ صحابہ بالکل ان پڑھ تھے ، سارے
مکہ میں کہا جاتا ہے کل سات آدمی پڑھے لکھے تھے لیکن ساری
دنیا پہ یہ لوگ چھا گئے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 22 صفحہ 106 تا 109)

خطبات مسرور جلد 16
475
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
پس یہ اطاعت تھی جس سے وہ مقام ان کو حاصل ہوا اور فتحیاب ہوئے۔پس یہ خاص نکتہ بھی ہمیشہ یاد
رکھنا چاہئے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود کے اس عمل سے خلیفہ وقت کی اطاعت کا بھی اظہار ہو گیا اور عشق رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ مقام کا بھی اظہار ہو گیا۔اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف مواقع پر حضرت
عبد اللہ بن مسعود کے طریق کی ہمیشہ تعریف فرمائی اور یہی حقیقی طریقہ ہے فتنوں سے بچنے کا۔پس یہ وہ اسوہ ہے جو
ہر احمدی کے لئے مشعل راہ ہے۔ایک دفعہ حضرت عمررات کے وقت ایک قافلہ سے ملے۔اندھیرے کی وجہ سے اہل قافلہ کو دیکھنا ممکن
نہ تھا۔اس قافلہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود بھی موجود تھے۔حضرت عمرؓ نے ایک آدمی کو قافلہ والوں سے پوچھنے
کے لئے بھیجا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں ؟ اس آدمی کے استفسار پر حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے جواب دیا۔فج
العميق۔یعنی دور کے راستے سے۔پھر پوچھا کہاں جارہے ہو تو جواب انہوں نے دیا کہ بیت العتیق۔یعنی خانہ
کعبہ جارہے ہیں۔حضرت عمر نے پوچھا کہ ان لوگوں میں کوئی عالم ہے؟ پھر ایک آدمی کو حکم دیا کہ ان کو آواز دیگر
پوچھو کہ قرآن کریم کی سب سے عظیم آیت کون سی ہے۔اس قافلے میں حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ تھے انہوں نے
ہی اس شخص کو جواب دیا، حضرت عمرؓ کے پوچھوانے پر کہ کونسی آیت عظیم آیت ہے کہ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَى
الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُدُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمُ (البقرة:256)۔(آیت الکرسی )۔پھر پوچھا کہ قرآن کریم کی محکم ترین آیت
کون سی ہے۔تو یہ روایت میں آتا ہے کہ عبد اللہ بن مسعودؓ نے جواب دیلانَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ
ذى القربى (النحل: 91) حضرت عمر نے اس آدمی سے یہ پوچھنے کا کہا کہ قرآن کی جامع ترین آیت کون سی ہے؟
اس پر حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے یہ جواب دیا۔فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ۔وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
شر ایرہ۔(الزلزال:8-9) پھر پوچھو کہ قرآن کریم کی خوفناک ترین آیت کون سی ہے۔اس پر حضرت عبد اللہ بن
مسعودؓ نے یہ آیت بتائی کہ لیس بِأَمَانِيَكُمْ وَلَا آمَانِي أَهْلِ الْكِتَبِ۔مَنْ يَعْمَلْ سُوءٍ ا تُجْزَ بِهِ وَلَا يَجِدُ لَهُ مِنْ
دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا (النساء:124) حضرت عمر فاروق نے کہا کہ ان سے پوچھو کہ قرآن کریم کی سب سے
امید افزا آیت کون سی ہے؟ جس پر عبد اللہ بن مسعودؓ نے جواب دیا کہ قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى
أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيمُ - (الزمر:54) يہ
ساری باتیں سننے کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ان سے پوچھو کہ کیا تمہارے در میان عبد اللہ بن
مسعودؓ ہیں ؟ قافلہ کے لوگوں نے کہا کیوں نہیں! اللہ کی قسم ہمارے درمیان موجود ہیں۔حضرت عمر کو اس بات کا علم
تھا کہ آپ علم فقہ سے لبریز ہیں۔(ماخوذ از نقوش صحابه از خالد محمد خالد ترجمہ و تہذیب ارشاد الر حمن صفحه 68-69 مطبع عرفان افضل پر یس بند روڈلاہور )
اور یہ سارے جواب سن کے حضرت عمر کو یقیناً پتہ لگ گیا ہو گا کہ عبد اللہ بن مسعودؓ ہی ایسے عالمانہ
جواب دے سکتے ہیں۔حضرت عبد اللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ بدر کے دن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے پوچھا

خطبات مسرور جلد 16
476
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
کہ تم ان قیدیوں کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ حضرت ابو بکر نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ لوگ آپ
کی قوم اور آپ کے خاندان سے ہیں۔ان کو معاف فرما کر نرمی کا معاملہ فرمائیں شاید اللہ تعالیٰ ان کو توبہ کی توفیق عطا
فرمائے۔پھر حضرت عمرؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں نے آپ کو جھٹلایا اور تنگ کیا ہے
آپ ان کی گردنیں اڑا دیں۔پھر حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے رائے پیش کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ گھنے
درختوں والا جنگل تلاش کریں اور ان کو اس میں داخل کر کے آگ لگا دیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کی
رائے سنی مگر کوئی فیصلہ نہ فرمایا اور اپنے خیمے میں تشریف لے گئے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ لوگ
آپس میں باتیں کرنے لگ گئے کہ اب دیکھیں کس کی رائے پر عمل ہوتا ہے۔تھوڑی دیر بعد آنحضور صلی اللہ علیہ
وسلم خیمہ سے باہر تشریف لائے اور فرمانے لگے اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کے دلوں کو اتنا نرم فرما دیتا ہے کہ وہ دودھ
سے بھی زیادہ نرم ہو جاتے ہیں اور بعض لوگوں کے دلوں کو اتنا سخت کر دیتا ہے کہ وہ پتھر سے بھی زیادہ سخت ہو
جاتے ہیں اور اے ابو بکر ! تمہاری مثال حضرت ابراہیم جیسی ہے انہوں نے فرمایا تھا کہ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِی وَمَنْ
عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (ابراهيم :37) کہ پس جس نے میری پیروی کی تو وہ یقیناً مجھ سے ہے اور جس نے
میری نافرمانی کی تو یقینا تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔پھر یہ بھی فرمایا کہ ابو بکر تمہاری مثال حضرت
عیسی جیسی ہے انہوں نے فرمایا تھا کہ ان تُعَذِّبْهُمْ فَإِنّهُمْ عِبَادُكَ وَ إِنْ تَغْفِرُ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ (المائدة: 119) کہ اگر تو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں ، اگر تو انہیں معاف کر دے تو
یقینا تو کامل غلبہ والا اور حکمت والا ہے۔اور حضرت عمررؓ کو کہا کہ تمہاری مثال حضرت نوح علیہ السلام جیسی ہے جیسے
انہوں نے فرمایا تھارَبِ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا - ( نوح: 27) کہ اے میرے رب! کافروں میں
سے کسی کو زمین میں بستا ہوا نہ رکھ اور پھر حضرت عمرؓ کو یہ بھی فرمایا کہ تمہاری حضرت موسیٰ جیسی مثال ہے جنہوں
نے فرمایا تھا کہ رَبَّنَا اخميس عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدُ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ
الْأَلِيم (یونس: 89) کہ اے ہمارے رب ان کے اموال برباد کر دے اور ان کے دلوں پر سختی کر پس وہ ایمان
نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب دیکھ لیں۔پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چونکہ تم ضرورت
مند ہو اس وجہ سے قیدیوں میں سے ہر قیدی یا تو فدیہ دے گا یا پھر اس کی گردن اڑا دی جائے گی۔حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اس حکم کی تعمیل سے سہل بن بیضاء کو مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ میں نے ان کو اسلام کا بھلائی کے ساتھ تذکرہ کرتے
ہوئے سنا ہے۔یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اس دن جتنا
مجھے اپنے اوپر آسمان سے پتھروں کے برسنے کا ڈر لگا اتنا مجھے کبھی نہیں لگا۔آخر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرماہی دیا
کہ اس کو مستی کیا جاتا ہے۔(ماخوذ از چار عبد الله از علامہ مفتی محمد فیاض چشتی صفحہ 34 تا36 شاکر پبلیکیشنزار دو بازار لاہور 2017ء)
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خاموش رہنا انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی پر محمول کیا اور اس

477
خطبات مسرور جلد 16
خطبه جمعه فرموده مورخه 05 اکتوبر 2018
وجہ سے اللہ تعالیٰ کے خوف سے اور اللہ تعالیٰ کی سزا کے ڈر سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔عجیب مقام تھا ان کا خشیت
اللہ کا۔سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق حضرت ابن مسعود صرف جمعرات کے روز وعظ فرمایا کرتے تھے
جو بہت ہی مختصر اور جامع ہوتا تھا اور ان کا بیان ایسا دلچسپ اور شیریں ہوتا تھا کہ حضرت عبد اللہ بن مرداس بیان
کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ جب تقریر ختم کرتے تھے تو ہماری خواہش ہوتی تھی کہ کاش ابھی وہ کچھ اور بیان
کرتے۔شام کے وقت اس وعظ میں بالعموم آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں سے صرف ایک حدیث
سنایا کرتے تھے اور حدیث بیان کرتے وقت آپ کے جذب و شوق اور عشق رسول کا منظر دیدنی ہو تا تھا۔آپ کے
شاگر د مسروق کہتے ہیں کہ ایک روز آپ نے ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث سنائی اور جب ان الفاظ
پر پہنچے کہ سَمِعْتُ رَسُولَ الله۔۔۔کہ میں نے خدا کے رسول سے سنا تو مارے خوف اور خشیت سے آپ کے بدن پر
ایک لرزہ طاری ہو گیا۔یہانتک کہ آپ کے لباس سے بھی جنبش محسوس ہونے لگی۔اس کے بعد احتیاط کی خاطر یہ
بھی فرمایا کہ شاید حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ فرمائے تھے یا اس سے ملتے جلتے الفاظ۔حدیث بیان کرتے
وقت آپ کمال درجہ احتیاط برتے تھے۔یہ اس وعید اور گرفت کی وجہ سے معلوم ہوتی ہے جس کے بارے میں نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ غلط احادیث بیان کرنے والوں کی پکڑ ہو گی۔ایک اور روایت سے بھی اس احتیاط کا اندازہ ہوتا ہے۔عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں کہ میں ایک سال
تک حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے پاس آتا جاتا رہا۔وہ حدیث بیان کرنے میں بہت احتیاط سے کام لیتے۔ایک دفعہ
میں نے دیکھا کہ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله علیه وسلم یعنی اللہ کے رسول نے فرمایا کے الفاظ کہہ کر آپ پر
ایک عجیب کرب کی کیفیت طاری ہو گئی اور پیشانی سے پسینہ گرنے لگا پھر فرمانے لگے کہ اسی قسم کے الفاظ اور اس
سے ملتے جلتے الفاظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے تھے۔(سیرت صحابه رسول صلی المی یوم از حافظ مظفر احمد صفحه 83-284 نظارت اشاعت ربوہ 2009ء)
آپ کی خدا خوفی کا یہ عالم تھا کہ فرمایا کرتے تھے کہ میں چاہتا ہوں کہ مرنے کے بعد اٹھایانہ جاؤں اور
حساب کتاب سے بچ جاؤں۔حضرت عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عبد اللہ بن مسعود بیمار ہوئے تو سخت خوفزدہ ہو
گئے۔ہم نے پوچھا کہ آپ کو کبھی کسی بیماری میں اتنا پریشان نہیں دیکھا جتنا اس میں ہیں۔فرمانے لگے یہ بیماری مجھے
اچانک آلگی ہے۔میں ابھی خود کو آخرت کے سفر کے لئے تیار نہیں پاتا اس لئے پریشان ہوں۔آپ نے اپنی موت
کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ دن میرے لئے آسان نہیں ہو گا۔میں چاہتا ہوں کہ جب مروں تو اٹھایانہ جاؤں۔ابن
مسعود سے مروی ہے کہ آپ نے یہ وصیت کی اور اس وصیت میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 117 ومن حلفاء بني زهره بن كلاب۔۔۔“عبد الله بن مسعود’ دار
الكتب العلمية بيروت 1990ء)
اب بسم اللہ الرحمن الرحیم آجکل ہر ایک لکھتا ہے تو یہ خاص طور پر جو اس کا یہاں ذکر ہوا اس لئے کہ ان

خطبات مسرور جلد 16
478
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
کو حقیقی ادراک تھا، اللہ تعالیٰ کے رحمن اور رحیم ہونے کا ادراک تھا اس لئے اللہ تعالیٰ کی صفات کا واسطہ دے کر یہ
بات شروع کی، اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع کی تاکہ اس وصیت میں کوئی بھی ایسی بات ہو جو اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں
آسکتی ہو تو رحمان اور رحیم خدا اس سے بچائے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود کے مالی حالات خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنے اچھے ہو گئے تھے کہ آخری عمر
میں آپ نے اپنا وظیفہ لینا چھوڑ دیا تھا۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 387 دار الكتب العلمية بيروت)
اس فارغ البالی کی حالت میں جبکہ نوے ہزار درہم آپ کا ترکہ تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 119 ومن حلفاء بني زهره بن كلاب۔۔۔“عبد الله بن مسعود دار
الكتب العلمية بيروت 1990ء)
اپنے کفن کے بارے میں یہی وصیت کی کہ وہ سادہ چادروں کا ہو اور دو سو درہم کا ہو اور وفات کے بعد
حضرت عثمان بن مظعون کی قبر کے ساتھ دفن کیا جائے۔جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے حضرت عثمان نے آپ کی نماز جنازہ
پڑھائی اور آپ کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی۔آپ کو رات کو دفن کیا گیا۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن
مسعود کی تدفین کے بعد صبح ان کی قبر پر سے ایک راوی گزرے تو دیکھا کہ اس پر پانی چھڑ کا ہوا تھا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 118 ومن حلفاء بني زهره بن كلاب۔۔۔“عبد الله بن مسعود" دار
الكتب العلمية بيروت 1990ء)
عقیدت کا یہ حال تھا کہ لوگوں نے رات کو ہی اس قبر کی مضبوطی کے لئے پانی چھڑ کا ہو گا۔ابو الاحوص بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کی وفات کے بعد میں حضرت ابو موسیٰ اور
حضرت ابو مسعود کے پاس حاضر ہوا۔ان دونوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا کہ کیا ابن مسعود نے اپنے بعد
کوئی مثل چھوڑا ہے ، ان جیسا ہے کوئی اور ؟ تو انہوں نے کہا کہ ایسا ہمارے جانے کے بعد تو شاید ممکن ہو، اس وقت
ہمیں ایسا کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ابھی ہمارے درمیان اس وقت کوئی نہیں، شاید بعد میں کوئی پید اہو جائے۔بن مسعود دار
(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 119 حلفاء بني زهره بن كلاب۔۔۔"عبد الله ومن
الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت تمیم بن حرام بیان کرتے ہیں کہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی صحابہ کی مجالس میں بیٹھا
ہوں مگر حضرت عبد اللہ بن مسعود سے زیادہ دنیا سے بے رغبت اور آخرت سے رغبت رکھنے والا کسی اور کو نہیں پایا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 4 صفحه 201 ، عبد الله بن مسعود دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
دوسرے جن صحابی کا آج میں ذکر کروں گا ان کا نام حضرت قدامہ بن مظعون ہے۔حضرت قدامہ بن
مطعون حضرت عثمان بن مظعون کے بھائی ہیں اور حضرت عمرؓ کی بہن حضرت صفیہ آپ کے عقد میں تھیں۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 5 صفحه 322-323 قدامه بن مظعون دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
حضرت قدامہ بن مظعون کی ایک سے زائد شادیاں تھیں۔ایک اہلیہ ہند بنت ولید تھیں جن سے عمر اور

خطبات مسرور جلد 16
479
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
فاطمہ پیدا ہوئے۔ایک بیوی فاطمہ بنت ابوسفیان تھیں جن سے آپ کی بیٹی عائشہ پیدا ہوئیں۔اسی طرح ام ولد کے
بطن سے حفصہ اور حضرت صفیہ بن خطاب کے بطن سے حضرت رملہ پید اہوئیں۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 306 ومن بني جمع بن عمرو۔۔۔"قدامة بن مظعون‘ دار الكتب
العلمية بيروت 1990ء)
قبول اسلام کے وقت ان کی عمر انیس برس کی تھی، گویا عین جوانی میں ہی انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور
ہجرت مدینہ کے وقت آپ کا سارا خاندان مکہ میں اپنے مکانوں کو بالکل خالی چھوڑ کر مدینہ چلا گیا۔مدینہ میں حضرت
عبد اللہ بن سلمہ عجلانی نے اس خاندان کو اپنا مہمان بنایا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ
تشریف لائے تو آپ نے حضرت قدامہ اور ان کے بھائیوں کو مستقل رہائش کے لئے قطعات زمین مرحمت فرمائے۔( ستر ستارے از طالب الہاشمی صفحہ 66-68 البدر پبلی کیشنز لاہور)
حضرت قدامہ ابتدائی ایمان لانے والوں میں سے تھے۔دونوں ہجر توں یعنی ہجرت حبشہ اور ہجرت
مدینہ میں شامل ہوئے۔ان کو غزوہ بدر اور احد سمیت تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شامل
ہونے کی توفیق ملی۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 5 صفحه 322 قدامه بن مظعون دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)،(الطبقات الكبرى
لابن سعد جلد 3 صفحه 306 ومن بني جمع بن عمرو۔۔۔۔قدامة بن مظعون دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
جب حضرت عثمان بن مظعون کی وفات ہوئی تو آپ نے اپنے پیچھے ایک بیٹی چھوڑی جس کے متعلق آپ
نے اپنے بھائی حضرت قدامہ کو تاکیدی نصیحت فرمائی۔اس کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ
حضرت عثمان بن مظعون اور حضرت قدامہ دونوں میرے ماموں تھے۔پس میں حضرت قدامہ کے پاس گیا اور ان
سے درخواست کی کہ حضرت عثمان بن مظعون کی بیٹی کا نکاح مجھ سے کر دیں تو آپ نے مجھ سے بات پکی کر دی، رشتہ
ہو گیا۔مغیرہ بن شعبہ اس لڑکی کی والدہ کے پاس گئے اور انہیں مالی لحاظ سے رغبت دلائی اور لڑکی کی رائے بھی اپنی
والدہ کے حق میں تھی، ایک اور رشتہ آیا اور لڑکی کی والدہ اور لڑکی کی رغبت یا رشتہ کرنے کارجحان دوسری طرف
تھا۔یہ معاملہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت قدامہ کو
بلا بھیجا اور اس رشتہ کے بارے میں ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یارسول اللہ ! یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے۔میں
اس کے لئے رشتہ چنے میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔میرے بھائی کی بیٹی ہے اور وہ فوت ہو گیا ہے ، میں اس کے
رشتے کے لئے جو بہترین ہو گا وہی کروں گا چنانچہ میں نے جو پہلے ہاں کر دی ہے اس کو بہتر سمجھ کے کی ہے۔اس پر
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ یتیم بچی ہے اس کی شادی اس کی مرضی سے ہو گی۔اس کا باپ نہیں ہے ، ٹھیک
ہے تم نے بہترین کیا ہو گا لیکن اس بچی کی مرضی بھی پوچھو۔دونوں رشتوں میں سے جہاں بچی کہے گی وہاں شادی ہو
گی۔پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد یہ فیصلہ کیا۔یہ راوی جنہوں نے پہلے خود پیغام بھیجا تھا، رشتہ دار
تھے ، بھانجے تھے بیان کرتے ہیں کہ میرے بجائے اس کا نکاح مغیرہ سے کر دیا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 5 صفحه 323 قدامه بن مظعون دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)

خطبات مسرور جلد 16
480
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
دوسر ارشتہ جو پسند تھا اس کی ماں کو اور لڑکی کو اس سے رشتہ ہو گیا۔تو یہ عورت کی آزادی رائے تھی جس
کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمایا اور جو یتیم ہے اس کا خاص طور پر خیال رکھنے کو کہا کہ باپ کا سایہ اس پر
نہیں ہے تو زیادتی نہ ہو جائے اس لئے لڑکی کی مرضی بہر حال دیکھی جانی چاہئے۔حضرت قدامہ نے 36 ہجری میں 68 سال کی عمر میں وفات پائی۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 376 قدامة بن مظعون دار الكتب العلمية بيروت)
اللہ تعالیٰ یہ دین کا فہم و ادراک اور اطاعت و وفا کے حقیقی نمونے اور عشق رسول کے اعلیٰ معیار ان صحابہ
کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیں بھی حاصل کرنے، اپنانے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر قسم کے فتنوں
کا حصہ بننے سے ہمیں ہمیشہ بچائے۔نماز کے بعد میں دو جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔پہلا مکر مہ امتہ الحفیظ بھٹی صاحبہ اہلیہ محمود بھٹی صاحب
کراچی کا ہے۔یہ بڑا لمبا عرصہ صدر لجنہ ضلع کراچی رہی ہیں۔27 ستمبر کو 93 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔انا
لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے والد کا نام ڈاکٹر غلام علی تھا اور ان کے والد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ
میں شامل تھے۔آپ کے والد فوج میں ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے اکثر مختلف شہروں میں رہتے تھے ، تبادلے ہوتے
رہتے تھے۔جہاں بھی رہتے دینی ماحول بنا لیتے۔یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کا بڑا عجیب طریق
تھا۔دینی ماحول بنا لیتے اور چند مہینوں کی تبلیغ سے آپ کے زیر اثر لوگ احمد کی ہو جاتے اور پھر وہاں جماعت قائم کر
کے اپنے گھر کو ہی ڈاکٹر صاحب جماعتی کاموں کے لئے سینٹر بنا لیتے۔اور اس طرح انہوں نے بہت سی جماعتیں قائم
کیں۔ان کی خواہش تھی کہ ان کی فیملی قادیان کے دینی ماحول میں رہے اس لئے اپنی فیملی کو قادیان میں رکھا۔ڈاکٹر
امة الحفیظ صاحبہ کی والدہ نے بھی اپنی تمام عمر جماعت کے لئے وقف کر دی۔1936ء سے قادیان کے دینی ماحول
میں رہیں۔امتہ الحفیظ بھٹی صاحبہ نے قادیان میں میٹرک کے بعد دینیات کلاس میں درجہ رابعہ تک تعلیم پائی۔اس
دوران یہ سعادت بھی حاصل ہوئی کہ حضرت مصلح موعودؓ کے درس القرآن میں باقاعدگی سے شامل ہوتی رہیں۔جب سے ہوش سنبھالا جماعتی خدمت کی توفیق پائی۔ان کی شادی ان کے خالہ زاد محمود بھٹی صاحب سے ہوئی اور اس
رشتہ کا بھی یہ لمبا واقعہ ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لکھا ہے کہ میں نے کشفا دیکھا تھا کہ کس
طرح لڑکی کی والدہ نے ایک خط مجھے بھیجا ہے لڑکی کے ہاتھ اور ایک رشتے کے بارے میں پوچھا ہے اور اس کا نام بتایا
ہے۔چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد ہی وہ لڑکی آئی، خط آیا اور وہ ساری باتیں اسی طرح ہوئیں تو حضرت مصلح موعودؓ نے
اس رشتہ کو بھی منظور فرمایا کہ یہ نظارہ سارا میں کشفا ابھی تھوڑی دیر پہلے دیکھ چکا ہوں اور تھوڑی دیر بعد بعینہ اسی
طرح ہوا جس طرح آپ نے دیکھا تھا چنانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ رشتہ منظور فرمایا۔1948ء میں شادی کے بعد کراچی میں رہائش پذیر ہونے کے ساتھ ہی لجنہ اماء اللہ کراچی میں ان کا خدمات کا سلسلہ
شروع ہو گیا۔اس کے ساتھ ہی اپنی تعلیم بھی انہوں نے جاری رکھی اور پھر بڑی عمر میں 1972ء میں سندھ یونیورسٹی
سے ایم۔اے عربی کی ڈگری حاصل کی، بڑی اچھی فرسٹ کلاس کے ساتھ۔1975ء میں امتہ الحفیظ صاحبہ کے شوہر

481
خطبات مسرور جلد 16
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
افریقہ ملازمت کے لئے گئے تو وقفے وقفے سے افریقہ جاتی رہیں۔لائبیریا ویسٹ افریقہ میں نیشنل صدر کی حیثیت
سے کام کیا۔پھر جنگ کی وجہ سے ملک چھوڑنا پڑا، واپس کراچی شفٹ ہو گئے۔تحریک جدید کی پانچ ہزاری مجاہد دین
میں شامل تھیں۔1991ء میں نائب صدر اور سیکرٹری تعلیم ضلع منتخب ہوئیں اور لجنہ مرکزیہ کی طرف سے پندرہ
سالہ خدمات پر جو صد سالہ جشن تشکر میں سندات دی گئیں آپ کو بھی وہ سند ملی۔1997ء سے مئی 2018ء تک
صدر لجنہ ضلع کراچی کی توفیق پائی اور اس عرصہ میں کراچی جو بہت بڑا شہر ہے اس کے طول و عرض میں انہوں نے
دورے کئے ، اجتماعات کئے اور شعبہ جات کی میٹنگز کیں۔انتظامی لحاظ سے اس کو مضبوط کیا اور اڑتالیس سے لے کر
اٹھارہ تک تقریباستر سال کا عرصہ پر ان کی خدمات پھیلی ہوئی ہیں۔امۃ النور صاحبہ جو اس وقت ضلع کراچی کی صدر لجنہ ہیں وہ کہتی ہیں انہوں نے ستر سال میں بھر پور
خدمات انجام دیں۔دل کی بہت نرم تھیں۔مسکراتے چہرے سے دوسروں کو ملنا، دھیمے لہجے میں بات سمجھانا آپ کی
فطرت کا ایک حصہ تھا۔پابندی وقت آپ کا اصول تھا۔جو کام ذمہ لیتیں اسے فور ڈائری میں نوٹ کر لیتیں اس خیال
سے کہ بھول نہ جائیں۔پھر کام ہونے پر متعلقہ شعبہ کو فوری فون کر کے بتائیں مرکز سے جو ہدایت یا پیغام آ۔کوشش ہوتی کہ اسی وقت متعلقہ شعبہ کو بتادیں اور دفتر کھلنے کا انتظار نہ کریں اور ہمیشہ وفا کے ساتھ انہوں نے اپنے
کام کو بھی نبھایا اور خلافت سے بھی کامل وفا اور اطاعت کا نمونہ دکھایا۔آتا
امۃ الباری ناصر صاحبہ نے بھی ان کے ساتھ کام کیا انہوں نے یہی لکھا ہے کہ بڑی محبت سے کام لیتی
تھیں۔کوئی افسرانہ انداز نہیں تھا۔ان کے زمانے میں کراچی کی طرف سے پچاس کتب کی اشاعت ہوئی اور فارسی
کتاب، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی کلام کا مجموعہ ہے وہ بھی کراچی کی لجنہ کو ان کی صدارت میں ہی
شائع کرنے کا موقع ملا۔بڑی تحمل مزاج تھیں اور امتہ الباری صاحبہ کہتی ہیں کہ میرے خیال میں ان کی سب سے
بڑی خوبی ان کا صبر اور
اور تحمل تھا۔بہت معاملہ فہم تھیں خاص طور پر عا ئلی جھگڑوں کو سلجھانے میں دونوں طرف کی
بات سن کر مناسب نصیحت کرتیں اور کوشش کرتیں کہ معاملات سلجھ جائیں اور یہی آجکل کے مسائل ہیں ہماری
جماعت میں بھی۔عائلی جھگڑے بہت زیادہ ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ فریقین کو بھی عقل دے کہ آپس میں سلجھا لیا کریں
اور عہدیداروں کو بھی عقل دے کہ ان کو سلجھانے میں حقیقی کردار ادا کرنے والے ہوں۔ان کی بہو لکھتی ہیں کہ ہم بہوؤں کو بیٹیوں کی طرح رکھا اور ہم بلا جھجک آپ سے اپنے مسائل کی بات کر
لیا کرتی تھیں۔اسی طرح وہاں لجنہ کی جنرل سیکرٹری صاحبہ بھی لکھ رہی ہیں کہ دفتر چلاتے ہوئے بالکل ایک برابری
کے ساتھ ہمارے ساتھ کام کر تیں اور بڑی رہنمائی کرتیں۔پھر ان کی بہو لکھتی ہیں کہ قرآن کریم پڑھانے کی
طرف خاص توجہ تھی۔اپنے پوتے پوتیوں کو قرآن کریم پڑھایا، دینی تعلیم سے آراستہ کیا۔ملازمین سے، غریبوں
سے بھی حسن سلوک رکھتی تھیں بلکہ ان کے مرنے کے بعد ان کے گھر والوں کا بھی خیال رکھتیں اور ہمیشہ ان کے
حق ادا کرنے کی کوشش کرتیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے درجات بلند کرے ان کی اولاد
کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

خطبات مسرور جلد 16
482
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05اکتوبر 2018
دوسرا جنازہ ہے عدنان وینڈن بروک (Adnan Vandenbroeck) صاحب کا جو بیلجیم کے نیشنل
سیکرٹری امور خارجہ تھے۔29 ستمبر کو وفات پاگئے۔انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے والد رضوان وینڈن بروک
صاحب بیلجیم جماعت کے پہلے بیلج احمدی تھے جنہوں نے ساٹھ کی دہائی میں بیعت کی تھی۔عدنان صاحب نے اپنے
باپ کی وجہ سے احمدیت قبول نہیں کی بلکہ تحقیق کی اور انہوں نے کہا میں تحقیق کرنا چاہتا ہوں اور تحقیق کے بعد
1994ء میں بیعت کی اور احمدی ہونے کے بعد عدنان صاحب بہت ایکٹو ہو گئے تھے، تبلیغ کے میدان میں بھی خاص
طور پر بہت آگے آگئے تھے۔1998ء میں ایک دفعہ بیلجیم میں تبلیغی مجلس ہوئی تو حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے ان
کا ذکر کرتے ہوئے حاضرین کو کہا تھا کہ میرے پاس یہ ایسا ٹرانسلیٹر ہے جو انگریزی سے فرانسیسی میں بھی ترجمہ کر
سکتا ہے اور ڈچ میں بھی ترجمہ کر سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت ایسی مجالس میں یہ کافی مددگار ہوتے
تھے۔ڈاکٹر اور میں صاحب بیلجیم کے امیر جماعت لکھتے ہیں کہ ان کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے پھر اس میں بہتری آنی شروع ہوئی۔دوبارہ انہوں نے مشن ہاؤس آنا شروع کر دیا اور یہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جس کی وجہ سے میں بہتر ہو گیا ہوں کیونکہ اس مرض کے جو دوسرے مریض تھے ان میں سے
تقریبا سب ہی فوت ہو گئے۔جو بیلجیم کی پبلک ریلیشن کی ٹیم تھی اس کے شروع سے ہی ممبر تھے۔بعد میں پھر 2016ء میں میں نے
ان کو نیشنل سیکرٹری امور خارجہ مقرر کیا اور بڑی مستعدی سے یہ خدمات بجالاتے رہے۔جماعت کو حکومتی لیول پر
متعارف کرانے میں ان کا بڑا کر دار تھا۔امیر صاحب لکھتے ہیں کہ بیماری کے باوجود میرے ساتھ حکومتی اداروں میں
جایا کرتے تھے اور امور خارجہ کے حوالے سے جو خط و کتابت ہوتی تھی اسے باوجود بیماری کے ہسپتال سے بھی کرتے
رہتے تھے۔آخری وقت میں بھی بیلجیم میں ترجمانی کی ڈچ ٹیم کے بھی انچارج تھے۔بڑی محنت سے انہوں نے بعض کتب کے ترجمے بھی کئے ، خطبات کے ڈچ ترجمے کو بھی فائنل ریویو کیا
کرتے تھے اسی طرح تمام پریس ریلیزز کے ڈچ ترجمے کو بھی ریویو کیا کرتے تھے۔اور پھر یہ لکھتے ہیں کہ میرے
مختلف سفروں کے دوران عدنان صاحب اس بات کا اظہار کیا کرتے تھے کہ یہ بیماری میرے لئے رحمت ثابت ہوئی
ہے کیونکہ اس دوران مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب اور جماعتی لٹریچر پڑھنے کی توفیق ملی ہے اور
خدا تعالیٰ کی ہستی پر میرے ایمان میں بہت ترقی ہوئی ہے۔بیماری میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی تھے۔آخری ایام میں اپنے بڑے بھائی کو تلقین کرتے رہے کہ تم
دنیاداری کم کرو اور جماعت کو زیادہ وقت دیا کرو اور امیر صاحب کہتے ہیں مجھے بھی کہتے تھے کہ میر ابھائی شعبہ امور
خارجہ میں کافی مفید ہو سکتا ہے اس حوالے سے اس سے خدمات لیا کریں۔ان کی والدہ بتاتی ہیں کہ ان کے خاندان میں احمدیت عدنان صاحب کے والد کی وجہ سے آئی جو سات
سال عراق میں رہے جہاں انہیں قرآن کریم پڑھنے کا موقع ملا اور وہیں انہوں نے اسلام قبول کیا۔جب وہ ہالینڈ
آئے تو ان کی ملاقات امام بشیر صاحب سے ہوئی اور اس تبلیغ کے نتیجہ میں موصوف احمدیت میں شامل ہوئے۔ایک

خطبات مسرور جلد 16
483
خطبه جمعه فرموده مورخه 05 اکتوبر 2018
دفعہ بیلجیم میں جب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع سے ان کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میرے لئے دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ مجھے ہمیشہ ثابت قدم رکھے۔عدنان صاحب کی والدہ کہتی ہیں کہ ان کے والد کو دنیاوی چیزوں سے کوئی
دلچسپی نہ تھی۔وہ کہتی ہیں کہ میرا بیٹا عدنان بھی والد کے نقش قدم پر چلنے والا تھا۔نماز کا پابند ، جماعت کی خدمت
کرنے والا، خلافت سے وفا کا تعلق رکھنے والا اور خطبہ جمعہ ہر ہفتہ خود سنتا اور اپنے بچوں کو بھی سنوا تا تھا۔آپ
جماعت کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے۔خلافت سے ان کا بہت گہرا تعلق تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے، مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور جماعت کو اور ایسے جانثار عطا
فرماتا چلا جائے۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور بیٹی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی دین پر قائم
رکھے اور ایمان میں مضبوطی دے اور اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 اکتوبر 2018 ء تا 25 اکتوبر 2018, جلد 25 شماره 42 صفحہ 05 تا 09)

آج 10 میں سے 10 باقی