بدری صحابہ کا ذکر خیر
خطبات مسرور جلد 16
484
41
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 12 / اکتوبر 2018ء بمطابق 12 / اضاء 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
آج میں جن صحابہ کا ذکر کرنے لگا ہوں ان کے واقعات اور روایات کو تاریخ نے تفصیل سے محفوظ نہیں
کیا۔ان کا مختصر تعارف ہی ہے جو بعض کا چند سطروں میں بیان ہوا ہے لیکن کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ایک دفعہ تمام
بدری صحابہ کا ذکر ایک جگہ جماعتی لٹریچر میں بھی آجائے اس لئے مختصر تعارف والے ناموں کو بھی میں لے رہا
ہوں۔ویسے بھی ان صحابہ کا جو مقام تھا اور ہے ان کا چاہے مختصر ذکر ہی ہو، ان لوگوں کا ذکر خیر بھی یا ان کو یاد کرنا
بھی ہمارے لئے یہ برکت کا موجب ہے۔یہ وہ لوگ تھے جو غریب اور کمزور ہونے کے باوجود دین کی حفاظت کرنے
والوں میں صف اول میں تھے۔دشمن کی طاقت سے مرعوب نہیں ہوئے بلکہ ان
کا تمام تر توکل اللہ تعالیٰ کی ذات پر
تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا اور محبت کا عہد کیا تو اس کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ
نہیں کیا۔ان کے اس عہد وفا کے نبھانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے بھی ان کو جنت کی بشارت دی اور ان سے راضی
ہونے کا اعلان فرمایا۔حضرت عبدربہ بن حق بن اوس ایک صحابی تھے۔ان کے بارے میں ایک سے زائد آراء ہیں۔بعض نے
عبد ربہ اور بعض نے عبد اللہ لکھا ہے۔ابن اسحاق کے نزدیک ان کا نام عبد اللہ بن حق جبکہ ابن عمارہ کے مطابق عبدِ
رب بن حق ہے ان کا تعلق بنو خزرج کے خاندان بنو ساعدہ سے تھا اور آپ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه فى معرفة الصحابه جلد3 صفحه 17-3-318 "عبد ربه بن حق مطبوعه دار الفكر بيروت 2003ء)
پھر حضرت سلمہ بن ثابت ہیں ان کا نام پورا نام سلمہ بن ثابت بن وقش ہے۔حضرت سلمہ غزوہ بدر میں
شریک ہوئے غزوہ احد میں ابو سفیان نے حضرت سلمہ بن ثابت کو شہید کیا تھا۔حضرت سلمہ کے والد حضرت ثابت
بن وقش اور چچا حضرت رفاعہ بن وقش اور ان کے بھائی حضرت عمرو بن ثابت بھی غزوہ احد میں شہید ہوئے
تھے۔اس خاندان کے بہت سارے افراد غزوہ احد میں شریک ہوئے۔ان کی والدہ کا نام لیلی بنت یمان تھا جو
حضرت حذیفہ بن یمان کی بہن تھیں۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه4 23 سلمہ بن ثابت بن ،وقش دار احیاء التراث العربي بيروت 1996ء)
(اسد الغابه في معرفة الصحابة جلد2 صفحه 291 سلمة بن ثابت دار الفکر بيروت 2003ء)
خطبات مسرور جلد 16
485
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
پھر حضرت سنان بن صیفی ہیں ان کا تعلق خزرج کی شاخ بنو سلمہ سے تھا۔ان کی والدہ کا نام نائلہ بنت قیس
تھا۔ان کا ایک بیٹا مسعود بھی تھا۔12 نبوی میں مصعب بن عمیر کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں انہوں نے اسلام قبول
کیا۔یہ بیعت عقبہ ثانیہ کے موقع پر دیگر ستر انصار کے ساتھ شامل ہوئے اور غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 291 ، ومن بني عبيد بن عدى۔۔۔سنان بن صيفى دار احیاء التراث
العربي1996ء)، (حبیب کبریاء کے تین سو اصحاب از طالب الهاشمی صفحه 325 ، ندیم یونس پرنٹرز لاهور1999ء)
غزوہ خندق میں بھی یہ شریک تھے اور اس میں آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔(السيرة النبوية لابن هشام جزء اول صفحه 276 باب اسماء من شهد العقبة الاخيرة، دار الكتاب العربي بيروت 2008ء)
پھر حضرت عبد اللہ بن عبد مناف ہیں ان کا تعلق قبیلہ بنو نعمان سے تھا۔(السيرة النبوية لابن هشام جزء دوم صفحه 410، من حضر بدراً من المسلمين، دار الكتاب العربي بيروت 2008ء)
ابو یحی ان کی کنیت تھی ان کی والدہ خمیمہ بنت عبید تھیں۔ان کی ایک بیٹی تھیں ان کا نام بھی خمیمہ تھا جن
کی والدہ ربیع بنت طفیل تھیں۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى لا بن سعد جلد3 صفحه 292 عبد الله بن عبد مناف، دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء)
پھر حضرت محرز بن عامر بن مالک ہیں۔ان کی وفات غزوہ احد کے لئے نکلنے والی صبح کے وقت ہوئی۔ان
کا پورا نام محرز بن عامر تھا۔ان کا تعلق بنو عدی بن نجار سے تھا۔ان کی والدہ کا نام سغدی بنت خیثمہ بن حارث تھا اور
ان کا تعلق اوس قبیلہ سے تھا۔ان کی والدہ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خیثمہ کی ہمشیرہ تھیں۔ان کے بارے
میں لکھا ہے کہ ام سھل بنت ابی خارجہ سے آپ کی اولاد اسماء اور کلنم تھیں۔آپ نے غزوہ بدر میں شرکت کی۔جس
دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے لئے نکلنا تھا اس دن صبح کے وقت ان کی وفات ہو گئی تھی۔ان کا شمار ان
لوگوں میں کیا گیا ہے جو غزوہ احد میں شامل ہوئے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 388 محرز بن عامر دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
کیونکہ شامل ہونے کی نیت تھی اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو شامل ہونے والوں میں شمار فرمایا۔حضرت عائذ بن ماعص انصاری صحابی ہیں۔ان نام عائذ بن ما عص تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُریق
سے تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مؤاخات حضرت سوئیط بن حرملہ سے کروائی۔آپ اپنے بھائی
حضرت معاذ بن ماعص کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات میں
شامل ہوئے۔حضرت عائذ بن ماعص بئر معونہ اور غزوہ خندق میں شریک ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ تمام غزوات میں شریک تھے۔حضرت ابو بکر کے دور خلافت میں 12 ہجری میں جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 43 عائذ بن ماعص مطبوعه دار الفکر بيروت 2003ء)،(الطبقات
الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 301 عائذ بن ماعص دار احياء التراث العربي 1996ء)
پھر حضرت عبد اللہ بن سلمہ بن مالک انصاری ہیں۔آپ انصار کے قبیلہ بلی سے تعلق رکھتے تھے۔غزوہ
بدر اور احد میں شریک ہوئے اور غزوہ احد میں شہید ہوئے۔حضرت عبد اللہ بن سلمہ جب شہید ہوئے تو ان کو اور
خطبات مسرور جلد 16
486
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
حضرت مجذر بن زیاد کو ایک ہی چادر میں لپیٹ کر اونٹ پر مدینہ لایا گیا۔حضرت عبد اللہ بن سلمہ کی والدہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کی یارسول اللہ ! میرابیٹا غزوہ بدر میں شریک ہو اتھا اور غزوہ احد میں شہید
ہو گیا ہے۔میں چاہتی ہوں کہ اسے اپنے پاس لے آؤں ، یعنی اس کی تدفین مدینہ میں ہو جائے، تا میں اس کی قربت
سے مانوس ہو سکوں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت عنایت فرمائی۔حضرت عبد اللہ بن سلمہ جسیم
اور بھاری وزن کے تھے اور حضرت مجزر بن زیاد دبلے پتلے تھے تاہم روایتوں میں یہ لکھا ہے کہ اونٹ پر دونوں کا
وزن بر ابر رہا۔اس پر لوگوں نے تعجب کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان دونوں کے اعمال نے انہیں
برابر کر دیا ہے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد3 صفحه 160-161 عبد الله بن سلمة، مطبوعه دار الفكر بيروت 2003ء)
پھر ایک صحابی حضرت مسعود بن خلدہ ہیں۔ان کا نام مسعود بن خلدہ تھا اور بعض روایات میں مسعود بن خالد
بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زریق سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے اور بعض روایات سے پتہ
چلتا ہے کہ آپ واقعہ بئر معونہ میں شہید ہوئے جبکہ بعض دیگر روایات میں ہے کہ آپ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 448 مسعود بن خلدة، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)،
الاصابه في تمييز الصحابه جلد 6 صفحه 281 مسعود بن خلدة، دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
پھر حضرت مسعود بن سعد انصاری ہیں۔حضرت مسعود کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زریق سے تھا۔غزوہ
بدر اور احد میں آپ شریک ہوئے اور بعض کے نزدیک حضرت مسعود بن سعد واقعہ بئر معونہ میں شہید ہوئے جبکہ
عبد اللہ بن محمد بن عمارہ اور ابو نعیم کے نزدیک آپ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 369-370 مسعود بن سعد، دار الفکر بيروت 2003ء)
پھر ایک صحابی حضرت زید بن اسلم ہیں۔یہ بھی انصاری ہیں۔حضرت زید بن اسلم کا تعلق انصار کے قبیلہ
بنو عجلان سے تھا۔یہ غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور حضرت ابو بکر کے دور خلافت میں طلیحہ بن خویلد الاسدی
کے خلاف لڑتے ہوئے بُزاخہ کے دن شہید ہوئے۔بزاخہ نجد میں ایک چشمہ ہے جہاں مسلمانوں کی اسلامی حکومت
کے باغی اور مدعی نبوت طلیحہ بن خویلد الاسدی سے جنگ ہوئی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 246 طبقات البحريين من الانصار، زيدبن اسلم، دار احیاء التراث
العربی بیروت 1996ء) (اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد2 صفحه 135-136 زید بن اسلم، دار الفكر بيروت 2003ء)
پھر ایک صحابی ہیں ابو المنذر یزید بن عامر۔ان کا نام یزید بن عمرو بھی بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے
قبیلہ بنو سواد سے تھا۔بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور ان کی اولاد مدینہ اور بغداد میں بھی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 294 طبقات البحريين من الانصار ، يزيد بن عامر ، دار احیاء التراث العربي
بیروت 1996ء)، (الاصابة في تمييز الصحابة جلد 6 صفحه 525 يزيد بن عمرو، دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
ان کی اولاد کافی پھیلی۔پھر حضرت عمرو بن ثعلبہ انصاری صحابی ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو عدی سے تھا۔اپنی کنیت سے
خطبات مسرور جلد 16
487
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
زیادہ مشہور تھے۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔حضرت عمرو بن ثعلبہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے سیالہ مقام پر ملا اور یہاں پر اسلام قبول کیا اور آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔وضاح بن
سلمہ ایک صحابی ہیں وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سو سال کی عمر میں بھی حضرت عمرو بن ثعلبہ کے سر پر جس
جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پھیرا تھا وہاں بال سفید نہ ہوئے تھے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد3 صفحه 700 عمرو بن ثعلبة الانصارى، دار الفكر بيروت 2003ء)(الاستیعاب في
معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 253 عمرو بن ثعلبة بن النجار، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
حضرت ابو خالد حارث بن قیس بن خالد بن محمد ایک صحابی تھے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُریق
سے تھا۔آپ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں۔آپ بیعت عقبہ اور غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت خالد بن ولید کے ہمراہ جنگ یمامہ میں شامل ہوئے اور زخمی ہو گئے۔زخم مندمل ہو گیا لیکن حضرت عمرؓ کے دور میں دوبارہ زخم پھٹ پڑا جس سے آپ کی وفات ہو گئی۔اس لئے آپ کو
جنگ یمامہ کے شہداء میں شامل کیا جاتا ہے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 81 ابو خالد الحارث بن قيس دار الفکر بيروت 2003ء)(الاستيعاب
في معرفة الاصحاب جلد 1 صفحه 363 الحارث بن قيس الزرقى دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
پھر ایک صحابی حضرت عبد اللہ بن ثعلبہ البلوتی ہیں۔یہ بھی انصاری ہیں۔ان کا نام حضرت عبد اللہ بن ثعلبہ
تھا آپ نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی۔غزوہ بدر میں اپنے بھائی حضرت بحاث بن ثعلبہ کے ساتھ شامل ہوئے۔(اسد الغابة جلد3 صفحه 85 عبد الله بن ثعلبة البلوى دار الفكر بيروت 2003ء) ، (الطبقات الكبرى جلد 3
صفحه 418 عبد الله بن ثعلبه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت نخاب بن ثعلبہ انصاری ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بلی سے تھا۔ان کے دو بھائی
حضرت عبد اللہ اور حضرت یزید تھے۔ان کے بھائی حضرت یزید بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شامل
تھے۔حضرت نخاب بن ثعلبہ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ بن ثعلبہ کے ساتھ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔حضرت نخاب بن ثعلبہ کا نام بحاث بن ثعلبہ بھی بیان ہوا ہے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 1 صفحه 230 بحاث بن ثعلبة، دار الفكر بيروت 2003ء)(الاستیعاب في
معرفة الاصحاب جلد 1 صفحه 267 بحاث بن ثعلبة دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
پھر حضرت مالک بن مسعود انصاری ہیں۔ان کا نام مالک بن مسعود تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو
ساعدہ سے تھا۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد4 صفحه 255 ، مالك بن مسعود، دار الفكر بيروت 2003ء)
پھر عبد اللہ بن قیس بن صخر انصاری ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو سلمہ سے تھا۔آپ اپنے بھائی
معبد بن قیس کے ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 366 عبد الله بن قيس مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت)(الطبقات الكبرى
جلد 3 صفحه 437 معبد بن قيس مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
خطبات مسرور جلد 16
488
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
پھر حضرت عبد اللہ بن عبس انصاری ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی سے تھا۔بعض نے ان کا نام عبد اللہ بن عیس بیان کیا ہے۔یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر اور اس کے بعد
ہونے والے تمام غزوات میں شامل ہوئے۔(الاستیعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 75 عبد الله بن عبس، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
پھر حضرت معیب بن شیر انصاری ہیں۔بعض روایات میں آپ کا نام معتب بن بشیر بھی بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنو ضبیعہ سے تھا۔حضرت معتب بن قشیر بیعت عقبہ میں شامل تھے۔آپ
غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 432 معتب بن ،قشیر دار الفکر بيروت 2003ء)
حضرت سواد بن رُژن انصاری ایک صحابی ہیں۔ان کا نام سواد بن رزن تھا اور بعض روایات میں آپ کا
نام اسود بن رزن اور سواد بن زُریق بھی بیان ہوا ہے۔یہ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 293 سواد بن رزن دار احیاء التراث العربی بیروت 1996ء)
پھر حضرت معیب بن عوف صحابی تھے۔حضرت مکتب بن عوف کا تعلق قبیلہ بنو خزاعہ سے ہے۔یہ بنو
مخزوم کے حلیف تھے۔آپ کو مکتب بن الحمراء بھی کہا جاتا ہے۔آپ کی کنیت ابو عوف ہے۔حضرت معیب بن عوف
دوسری ہجرت حبشہ میں شامل تھے۔جب حضرت معیب بن عوف نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو آپ حضرت مبشر بن
عبد المنذر کے ہاں ٹھہرے۔مؤاخات مدینہ کے وقت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ثعلبہ بن حاطب انصاری
کے ساتھ آپ کی مواخات کروائی تھی۔حضرت مکتب بن عوف غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شامل ہوئے۔حضرت معیب بن عوف کی وفات 57 ہجری میں بعمر 78 سال ہوئی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 141، معتب بن عوف، دار احياء التراث العربی بیروت 1996ء)
پھر حضرت بخیر بن ابی بخیر ہیں۔حضرت بخیر بن ابی بخیر غزوہ بدر اور احد میں شریک تھے۔ان کے بارے
میں بس اتنا ہی لکھا گیا ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 395 بجير بن ابی ،بجیر، دارالکتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر حضرت عامر بن بگیر تھے۔حضرت عامر بن بگیر کا تعلق قبیلہ بنو سعد سے تھا۔حضرت عامر غزوہ بدر
میں شریک ہوئے اور آپ کے ساتھ آپ کے بھائی حضرت ایاس بن نگیر ، حضرت عاقل بن بگیر اور حضرت خالد بن
بگیر غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور یہ سب بعد کے غزوات میں بھی شامل ہوئے۔ان سب بھائیوں نے دارارقم میں
اسلام قبول کیا تھا۔حضرت عامر بن بگیر جنگ یمامہ والے دن شہید ہوئے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 2 صفحه 788 عامر بن بكير دار الجيل بيروت 1992ء)
پھر حضرت عمرو بن سراقہ بن المعتمر ہیں۔ان کا پورا نام حضرت عمرو بن سراقہ بن معتمر جیسا کہ میں نے
کہا ہے۔حضرت عثمان کے دور خلافت میں ان کی وفات ہوئی تھی۔ان کی والدہ کا نام قدامہ بنت عبد اللہ بن عمر تھا۔بعض کے نزدیک ان کی والدہ کا نام آمنہ بنت عبد اللہ بن عمیر بن أصیب تھا۔حضرت عمر و بن سراقہ کا تعلق قبیلہ بنو
خطبات مسرور جلد 16
489
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
عدی سے تھا اور حضرت عبد اللہ بن سراقہ آپ کے بھائی تھے۔حضرت عمر و بن سراقہ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ کے
ساتھ ہجرت کر کے مدینہ آئے تو حضرت رفاعہ بن عبد المندر انصاری نے آپ کو اپنے ہاں ٹھہرایا۔الطبقات الكبرىی جلد 3 صفحه 295 ، عمرو بن سراقة دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)،(الاصابة في
تمييز الصحابة جلد 4 صفحه 523 عمرو بن سراقة، دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
آنحضور صلی اللہ ولیم نے حضرت عمرو بن سراقہ کی حضرت سعد بن زید کے ساتھ مواخات قائم فرمائی۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد2 صفحه 436 سعد بن زيد بن مالك الاشهلى دار الكتب العلمية بيروت )
حضرت عمرو بن سراقہ نے غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں شرکت کی۔حضرت عامر بن
ربیعہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سریہ نخلہ پر بھیجا اور ہمارے ساتھ حضرت عمرو بن
سراقہ بھی تھے۔آپ کا جسم دبلا اور قد لمبا تھا۔دوران سفر حضرت عمرو بن سراقہ پیٹ پکڑ کر بیٹھ گئے، کیونکہ کھانے
پینے کا وہاں کچھ نہیں تھا، بھوک کی شدت کی وجہ سے چل نہیں سکتے تھے۔کہتے ہیں ہم نے ایک پتھر لے کر آپ کے
پیٹ کے ساتھ کس کر باندھ دیا پھر آپ ہمارے ساتھ چلنے لگے۔پھر ہم عرب کے ایک قبیلہ میں پہنچے تو قبیلہ والوں
نے ہماری ضیافت کی۔اس کے بعد پھر آپ چل پڑے۔حس مزاح بھی تھی صحابہ میں تو وہاں سے کھانا کھانے کے
بعد جب چل پڑے تو حضرت عمرو بن سراقہ کہنے لگے کہ پہلے میں سمجھتا تھا کہ انسان کی دونوں ٹانگیں اس کے پیٹ
کو اٹھاتی ہیں لیکن آج مجھے معلوم ہوا ہے کہ اصل میں پیٹ ٹانگوں کو اٹھاتا ہے۔خالی پیٹ ہو تو آدمی چل نہیں سکتا۔حضرت عمر نے آپ کو خیبر کی زمین کا ایک حصہ عطا فرمایا تھا۔حضرت عمر و بن سراقہ کی وفات جیسا کہ میں نے کہا
حضرت عثمان کے دور خلافت میں ہوئی۔(اسد الغابة جلد3 صفحه 723 عمرو بن سراقة القرشي، دار الفكر بيروت 2003ء)، (الاصابة جلد4 صفحه 523
عمرو بن سراقة دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
پھر حضرت ثابت بن هذال ایک صحابی ہیں۔ان کا تعلق خزرج کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تھا۔غزوہ
بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔12 ہجری کو حضرت
ابو بکر کے دور خلافت میں ہونے والی جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 1 صفحه 456 ثابت بن هزال دار الكتب العلمية بيروت )
(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 283 ثابت بن هزال، دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
پھر حضرت سبیع بن تھیں ہیں۔آپ انصاری خزرجی تھے۔غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے۔حضرت سبیع رضی اللہ تعالٰی عنہ کی والدہ کا نام خدیجہ بنت عمرو بن زید ہے۔حضرت سیع کا ایک بیٹا تھا جس کا نام
عبد اللہ تھا اور اس کی ماں قبیلہ بنو جدارہ سے تھیں۔وہ فوت ہو گیا تھا۔اس کے علاوہ آپ کا کوئی بچہ نہ تھا۔حضرت عبادہ بن قیس آپ کے بھائی تھے۔حضرت سکیع بن قیس اور حضرت عبادہ بن قیس حضرت ابو درداء کے چچا
تھے اور حضرت سمیع کے حقیقی بھائی زید بن قیس بھی تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 275 سبيع بن قيس دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
خطبات مسرور جلد 16
490
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
پھر حضرت خباب مولی عقبہ بن غزوان تھے۔حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عتبہ بن غزوان
کے آزاد کردہ غلام تھے۔آپ کی کنیت ابویحی تھی۔بنو نوفل کے حلیف تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہجرت مدینہ کے وقت آپ کی مؤاخات حضرت تمیم مولی خراش بن القیمہ سے کروائی تھی۔حضرت خباب غزوہ
بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔19 ہجری میں آپ کی
وفات مدینہ میں ہوئی۔اس وقت آپ کی عمر پچاس سال تھی۔ان کا جنازہ حضرت عمرؓ نے پڑھایا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 73 خباب مولى عتبة دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)،
(اسد الغابة جلد 2 صفحه 151 خباب مولى عتبة دار الكتب العلمية بيروت )
حضرت سفیان رضی اللہ عنہ بن نسر انصاری ایک صحابی تھے۔حضرت سفیان کا تعلق قبیلہ خزرج کے
خاندان بنو خشم سے تھا۔ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے بعض نے کسر لکھا ہے اور بعض نے بشر بیان کیا ہے۔غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد2 صفحه 274 سفیان بن ،نسر دار الفكر بيروت 2003ء)
ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سفیان کی مواخات حضرت طفیل بن
حارث کے ساتھ کر وائی ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 30 طفيل بن حارث، دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء)
پھر ایک صحابی ابو مخنشی الطائی ہیں۔یہ اپنی کنیت ابو مخشی سے ہی مشہور تھے۔ان کا نام سوئد بن مخشی
ابو مخشی الطائی بنو اسد کے حلیف تھے۔اولین مہاجرین میں سے تھے۔غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔ہے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 4 صفحه 1754 ابو مخشی ،الطائی، دار الجيل بيروت 1992ء)
الاصابة في تمييز الصحابة جلد7 صفحه 304 ابو مخشى الطائى دار الكتب العلمية بيروت 1995ء)
پھر حضرت وہب بن ابی سرح ایک صحابی ہیں۔موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں کہ آپ اپنے بھائی عمرو کے ساتھ
غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔ھیثم بن عدی نے ان کا ذکر مہاجرین حبشہ میں کیا ہے لیکن بلاڈری نے کہا ہے کہ یہ
بات ثابت نہیں ہے۔صرف بدر میں شریک ہوئے تھے ہجرت حبشہ کا ذکر نہیں ملتا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد6 صفحه 489 وهب بن ابی سرح دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
پھر حضرت تمیم مولیٰ بنو غنم انصاری تھے۔حضرت تمیم بنو غنم بن السیلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔آپ
غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 253 تمیم مولی بنی غنم بن السلم ، دار احياء التراث العربی بیروت 1996ء)
حضرت ابوالحمراء مولی حضرت حارث بن عفراء یہ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔غزوہ بدر میں
حضرت معاذ، حضرت عوف اور حضرت معوذ اور ان کے آزاد کردہ غلام ابو الحمراء کے پاس ایک اونٹ تھا جس پر وہ
باری باری سوار ہوتے تھے۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 75 ابو الحمراء، دار الكتب العلميه بيروت)، (كتاب المغازى للواقدى جلد 1 صفحه 38
بدر القتال، دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)
خطبات مسرور جلد 16
491
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
پھر حضرت ابوسبرۃ بن ابی رھم تھے۔ابو سہرۃ ان کی کنیت تھی۔اس کنیت نے اتنی شہرت پائی کہ آپ کا
اصل نام لوگوں کو بھول گیا۔ان کی والدہ کا نام بڑہ بنت عبد المطلب ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی
تھیں۔اس طرح حضرت ابو سبرة آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی ہوئے۔حضرت ابو سبرۃ نے
حبشہ کی طرف دونوں دفعہ ہجرت کی۔دوسری ہجرت حبشہ میں ان کی بیوی ام کلثوم بنت سہیل بن عمرو بھی شامل
تھیں۔ان کے تین بیٹے تھے جن کے نام محمد ، عبد اللہ اور سعد تھے۔حضرت ابو سبرۃ جب مکہ سے مدینہ کی طرف
ہجرت کر کے آئے تو انہوں نے منذر بن محمد کے پاس قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو سبرۃ اور
سلمہ بن سلامہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔حضرت ابو سبرة غزوہ بدر، احد، خندق اور باقی تمام غزوات میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمرکاب رہے۔آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مدینہ سے
چلے گئے اور مکہ جا کر آباد ہو گئے تھے۔حضرت ابو سبرۃ نے حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 307-308 ابو سبرة بن ابى رهم، دار الكتب العلمية
بیروت 1990ء)(سير الصحابه جلد2 صفحه 583 حضرت ابو سبره بن ابی ،رهم، دار الاشاعت کراچی2004ء)
پھر حضرت ثابت بن عمرو بن زید ہیں۔ابن اسحاق اور زہری جو تاریخ کے لکھنے والے ہیں انہوں نے
حضرت ثابت بن عمرو کا سلسلہ نسب بنو نجار سے بیان کیا ہے اور ابن مندہ نے ان کا سلسلہ نسب قبیلہ بنو شمجمع سے قرار
دیا ہے جو انصار کے حلیف تھے۔غزوہ بدر میں یہ شامل ہوئے تھے اور غزوہ احد میں شہادت پائی۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد1 صفحه 449 ثابت بن عمرو بن ،زید دار الكتب العلمية بيروت)
پھر حضرت ابوالاً غور بن الحارث ہیں۔حضرت ابوالاعور بن حارث کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔ابن اسحاق کہتے ہیں کہ ابو الاعور کا نام کعب ہے جبکہ ابن عمارہ کے نزدیک ان کا نام حارث بن ظالم ہے۔آپ کے چچا
کا نام کعب تھا۔جو نسب کو نہیں جانتے انہوں نے ابو الاعور کو ان کے چچا کعب کے نام سے منسوب کیا ہے۔ابن ہشام
بھی یہی کہتے ہیں۔حضرت ابوالاعور کی والدہ ام نیار بنت ایاس بن عامر تھیں ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی
شاخ بنو عدی بن نجار سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 4 صفحه 1599 ابو الاعور بن الحارث دار الجيل بيروت 1992ء)
(الطبقات الكبرى لابن ، سعد جلد 3 صفحه 389-390 ابو الاعور، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر حضرت عبس بن عامر بن عدی ہیں۔ابن اسحاق نے آپ کا نام عبس بیان کیا ہے اور موسیٰ بن عقبہ نے
آپ کا نام عبسی بیان کیا ہے۔ان کی والدہ کا نام ام البنین بنت زهیر بن ثعلبہ تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج
کے خاندان بنو سلمہ سے تھا۔حضرت عبس ان ستر انصار صحابہ میں شامل تھے جو بیعت عقبہ میں حاضر تھے اور آپ
غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔(طبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 294 ، عبس بن عامر، دار احياء التراث العربی بیروت 1996ء)
(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 3 صفحه 415 عبس بن عامر الانصاري، دار الفکر بيروت 2003ء)
پھر حضرت ایاس بن بگیر ہیں، ان کو ابن ابی نگیر بھی کہا جاتا تھا۔آپ قبیلہ بنو سعد بن لیث سے تھے جو بنو
خطبات مسرور جلد 16
492
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
عدی کے حلیف تھے۔حضرت عاقل، حضرت عامر ، حضرت ایاس اور حضرت خالد نے اکٹھے دار ارقم میں اسلام
قبول کیا تھا۔حضرت ایاس اور ان کے بھائیوں حضرت عاقل اور حضرت خالد اور حضرت عامر نے اکٹھی ہجرت کی
اور مدینہ میں رفاعہ بن عبد المنذر کے ہاں قیام کیا۔ان کی والدہ کی طرف سے تین بھائی اور بھی تھے یہ سب کے سب
غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔ابن یونس نے کہا ہے کہ ایاس فتح مصر میں بھی شریک تھے اور 34 ہجری میں وفات پائی جبکہ ایک روایت
کے مطابق حضرت ایاس نے جنگ یمامہ میں شہادت پائی۔ان کے بھائی حضرت معاذ اور حضرت معوذ اور عاقل غزوہ
بدر میں جبکہ حضرت خالد واقعہ رجیع میں اور حضرت عامر جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔حضرت عامر کے متعلق ایک
روایت یہ ہے کہ آپ نے بئر معونہ میں شہادت پائی۔حضرت ایاس بن نگیر غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق اور باقی تمام
غزوات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رہے۔آپ سابقین اسلام میں سے تھے اور ابتدائی ہجرت کرنے
والوں میں سے تھے۔آپ محمد بن ایاس بن نگیر کے والد تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ایاس بن بگیر
اور حضرت حارث بن خزمہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔یہ شاعر بھی تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 297-298 عاقل بن ابى البكير اياس بن ابى البكير، دار الكتب العلمية بيروت
1990ء)، (اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 1 صفحه 213 اياس بن البكير، دار الفكر بيروت 2003ء)،(الاصابة في تمييز
الصحابة جلد 1 صفحه 309-310 اياس بن ابى البكير، دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)،(کتاب المحبر صفحه 399-400 دار نشر
الکتب الاسلامیۃ لاہور)، ( بدر البدور المعروف اصحاب بدر مصنفہ قاضی محمد سلیمان منصور پوری صفحه 44، ایاس بن البکیر ،مکتبہ نذیریہ لاہور )
زید بن اسلم سے روایت ہے کہ ابو البکیر کے لڑکے یعنی یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوئے اور عرض کی کہ یارسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر دیا جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے۔بلال اس سے بہتر ہے اس کے متعلق
سوچو۔وہ لوگ چلے گئے۔دوسری مرتبہ پھر آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور
پھر عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری بہن کا فلاح شخص کے ساتھ نکاح کر دیجئے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے پھر دوبارہ یہی فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے۔وہ لوگ سوچنے کے لئے پھر چلے گئے۔پھر وہ
لوگ تیسری مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پھر یہی عرض کی کہ ہماری بہن کا
شخص کے ساتھ نکاح کر دیجئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال
ہے؟ اور پھر فرمایا کہ ایسے شخص کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے جو اہل جنت میں سے ہے۔پھر ان لوگوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ٹھیک ہے اور بلال سے اپنی بہن کا نکاح کر دیا۔فلاں
(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 179 بلال بن رباح، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
تو حضرت بلال کا یہ مقام تھا۔اور کس طرح رشتے طے ہوتے تھے اس زمانے میں۔ٹھیک ہے ایک دو دفعہ
انکار کیا لیکن تیسری دفعہ پھر انہیں جو حکم ہو اوہ مان لیا۔بہر حال ہر ایک کا اپنا اپنا مقام تھا۔بعض لوگ پہلی دفعہ ہی
عرض کر دیتے تھے کہ ٹھیک ہے جو آپ فرمائیں، بعض سوچنے لگ جاتے تھے لیکن بہر حال حضرت بلال کے مقام کا
خطبات مسرور جلد 16
493
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
اس سے بھی پتہ لگتا ہے۔پھر ایک صحابی حضرت مالک بن تمیلہ ہیں۔ان کی والدہ کا نام نمیلہ تھا۔ان کو ابن تمیلہ کہا جاتا تھا۔ان کا
تعلق قبیلہ مُزئینہ سے تھا جو قبیلہ اوس کی شاخ بنی معاویہ کے حلیف تھے۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور
غزوہ احد میں ان کی شہادت ہوئی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 358 مالك ابن نميلة دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)(اسد
الغابة في معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 258 مالك بن نميلة، دار الفكر بيروت 2003ء)
پھر حضرت اُئیں بن قتادہ بن ربیعہ ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا۔بدر میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے۔جنگ احد میں شہید ہوئے۔ابو الحکم بن اخنس بن شریق نے ان کو شہید کیا تھا۔حضرت خنساء بنت خذام حضرت اُنیس بن قتادہ کے نکاح میں تھیں۔جب وہ احد کے دن شہید ہوئے تو
حضرت خنساء کے والد نے ان کا نکاح قبیلہ مزینہ کے ایک شخص سے کر دیا مگر یہ اسے ناپسند کرتی تھیں۔پھر یہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خنساء کا نکاح فسخ کر دیا۔باپ نے نکاح کیا
تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا اگر لڑکی کو یہ نا پسند ہے تو نکاح فسح کر دیا۔اس کے بعد حضرت خنساء نے
حضرت ابولبابہ سے شادی کرلی اور اس نکاح سے پھر حضرت سائب بن ابی لبابہ پیدا ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 1 صفحه 187 انيس بن قتادة بن ربيعة، دار الكتب العلمية
بیروت 2003ء) ، (الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 354 انيس بن قتادة، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
یہ ہے مثال عورت کی آزادی کی۔رشتوں کے معاملے میں بعض لوگ جو اپنی لڑکیوں پر زبر دستی کرتے
ہیں ان کو سوچنا چاہئے۔پھر حضرت حارث بن عرفیہ ایک صحابی تھے۔ان کا تعلق قبیلہ بنو غنم سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں یہ شامل ہوئے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 253 الحارث بن عرفجة، دار احياء التراث العربی بیروت 1996ء)
پھر حضرت رافع بن عنجدہ انصاری تھے۔حضرت رافع کے والد کا نام عبد الحارث تھا، عنجدہ آپ کی والدہ
کا نام تھا۔حضرت رافع نے اپنی والدہ کی ابنیت سے شہرت پائی، باپ کے بجائے والدہ کے نام سے مشہور ہوئے۔ان کا
تعلق قبیلہ بنو امیہ بن زید بن مالک سے تھا۔غزوہ بدر، احد اور خندق میں یہ شریک ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد2 صفحه 45 رافع بن عنجرة، دار الفكر بيروت 2003ء)،(الاصابة في تمييز
الصحابة جلد2 صفحه 369 رافع بن عنجدة، دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت رافع بن عُنجدہ اور حضرت حصین
رضی اللہ عنہ بن حارث کے در میان عقد مواخات کو قائم کیا۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 30 ذكر الحصين بن الحارث، دار احياء التراث العربي1996ء)
پھر حضرت خُليدة بن قیس ایک صحابی تھے۔ان کی والدہ کا نام ادام بنت القین تھا جو کہ بنو سلمہ میں سے
تھیں۔خُلیدۃ بن قیس کے علاوہ آپ کا نام خلید بن قیس، خالد بن قیس اور خالدہ بن قیس بھی ملتا ہے۔یہ غزوہ بدر اور احد
خطبات مسرور جلد 16
494
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
میں شریک تھے۔ان کے حقیقی بھائی جن کا نام خلاد تھا بعض مورخین کے نزدیک یہ بھی بدری صحابہ میں شامل تھے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد3 صفحه 292 خليد بن قيس دار احياء التراث العربي 1996ء)
پھر حضرت ثقف بن عمر و ہیں۔حضرت ثقف بن عمرو کے قبیلہ کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔بعض نے
بنو اسلم، بعض کے نزدیک بنو اسد تھا، جبکہ بعض آپ کا تعلق قبیلہ بنو سلم سے بتاتے ہیں۔آپ بنو اسد کے حلیف تھے
لیکن بعض کے نزدیک آپ بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔یہ اپنے دو بھائیوں کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے جن
کے نام حضرت مالک بن عمر و اور مدلاج بن عمرو ہیں۔حضرت ثقف بن عمر و اولین مہاجرین میں سے تھے۔غزوہ بدر،
احد ، خندق، حدیبیہ اور خیبر میں شامل ہوئے اور غزوہ خیبر میں آپ کی شہادت ہوئی۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 1 صفحه 476 ثقف بن عمرو، دار الكتب العلمية بيروت)(الاصابة في
تمييز الصحابة جلد 1 صفحه 525 ،ثقاف دار الكتب العلمية بيروت 1995ء) (الطبقات الكبرى لابن
جلد 3 صفحه 72 ثقف بن عمرو، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر حضرت سبرۃ بن فاتک تھے۔یہ خُریم بن فاتک کے بھائی تھے اور خاندان بنو اسد سے تھے۔ان کے
والد کا نام فاتک بن الاخرم تھا۔حضرت سبرۃ کا نام سمرہ بن فاتک بھی ملتا ہے۔ایمن بن خُریم بیان کرتے ہیں کہ
میرے والد اور چا دونوں غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور انہوں نے مجھے سے پختہ عہد لیا تھا کہ میں کسی مسلمان سے
قتال نہیں کروں گا، جنگ نہیں کروں گا۔عبد اللہ بن یوسف نے کہا ہے کہ سبرۃ بن فاتک وہی ہیں جنہوں نے دمشق
کو مسلمانوں میں تقسیم کیا تھا۔ان کا شمار شامیوں میں ہوتا ہے۔یہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ میزان خدائے رحمن کے ہاتھ میں ہے۔وہ بعض قوموں کو بلند کرتا ہے اور بعض کو زوال دیتا ہے ( یعنی
ان کے اپنے عملوں کی وجہ سے)۔حضرت سبرۃ بن فاتک کا گزر حضرت ابو درداء کے پاس سے ہوا تو انہوں نے کہا
سبرۃ کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور ہے۔عبد الرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا
جس نے حضرت سبرۃ کو برا بھلا کہا تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے بچنے کے لئے غصہ پی لیا۔جواب نہیں دیا،
غصہ کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا، خاموش رہے اور غصہ کو دبانے کی وجہ سے آبدیدہ ہو گئے۔اتنا شدت سے ان کو
غصہ تھا، اتنابرابھلا کہا گیا ان کو کہ غصہ دبایا جس کی وجہ سے آنکھوں سے پانی آگیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کیا ہی اچھا آدمی ہے سمرہ اگر وہ اپنے لمبے بال کچھ چھوٹے کر والے (ان کے لمبے بال تھے ) اور اپنی تہ بند کو تھوڑا
اوپر اٹھالے۔جب آپ تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے فوری طور پر ایسا ہی کیا۔آپ بیان کرتے تھے کہ مجھے اس بات
کی خواہش ہے کہ ہر دن کسی مشرک سے میر اسامنا ہو جس نے زرہ پہن رکھی ہو۔اگر وہ مجھے شہید کر دے تو ٹھیک
اور اگر میں اسے قتل کر دوں تو اس جیسا اور میرے مقابل پر آجائے۔بعض کے نزدیک یہ بدر میں شامل نہیں تھے
ا
لیکن امام بخاری وغیرہ نے آپ کو اور آپ کے بھائی کو بدری اصحاب میں شامل کیا ہے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد2 صفحه 190 سبرة بن فاتك، دار الفكر بيروت 2003ء)(الاصابة في تمييز
الصحابة جلد 3 صفحه -25-26 ، 152 سبرة سمرة بن فاتك دار الكتب العلمية بيروت 2005ء) (الاستیعاب
في معرفة الاصحاب جلد2 صفحه 29 خريم بن فاتك الاسدي دار الكتب العلمية بيروت 2002ء)
خطبات مسرور جلد 16
495
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
یہ صحابہ کے ذکر تھے۔اب جمعہ کے بعد میں دو جنازے غائب بھی پڑھاؤں گا جن میں سے پہلا جنازہ مکرم
اُنگلو عدنان اسماعیل (Ungku Adnan Ismail) صاحب صدر جماعت ملائیشیا کا ہے، آٹھ اکتوبر کو 74 سال کی
عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُوْنَ۔ان کے والد ابتدائی احمدیوں میں سے تھے جنہوں نے
1956ء میں سنگا پور کے مبلغ مکرم مولانا محمد صادق صاحب اور سنگا پور جماعت کے پہلے صدر محمد سالکین صاحب کے
ذریعہ بیعت کی تھی۔ان کے والد ملائشیا کی ایک سٹیٹ جو ہو ر (Johor) کے مفتی تھے اور ننھیال کی طرف سے اس
سٹیٹ کے بادشاہ کے رشتہ دار تھے۔احمدی ہونے کے بعد ان کو گورنمنٹ کے ایک دوسرے شعبہ میں ٹرانسفر کر
دیا گیا تھا۔عدنان صاحب اگست 1944 ء میں پیدا ہوئے۔1968ء میں انہوں نے سنگا پور یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بی اے آنرز کیا۔پھر 1969ء میں
گورنمنٹ کے انتظامی اور سفارتی شعبوں میں ملازمت کا آغاز کیا۔1969ء سے 1981ء تک وزیر اعظم کے شعبہ
ریسرچ میں کام کیا۔اس دوران ان کا تقرر سنگا پور، بیجنگ اور بنکاک میں ملائیشیا کی ایمبیسیز میں ہو تا رہا۔پھر ان کی
ترقی ہوئی اور انہیں وزیر اعظم کی نیشنل سکیورٹی کونسل میں ڈویژنل ہیڈ بنا دیا گیا۔یہاں انہوں نے 1984ء سے
1992ء تک کام کیا۔اس کے علاوہ 1992ء سے 1997 ء تک انہوں نے وزیر اعظم کے شعبہ سے باہر دوسرے
حکومتی دفاتر میں بھی کام کیا۔1996ء میں دل کے بائی پاس کا آپریشن ہوا، پھر دوبارہ وزیر اعظم کے شعبہ ریسرچ
میں 1997ء میں کام شروع کیا۔1999ء میں وہاں سے ریٹائرڈ ہوئے۔آپ نے 1956ء میں گو اپنے والدین کے
ساتھ بیعت کی تھی لیکن 1981ء میں بنکاک والی پوسٹنگ سے واپسی پر صحیح، ایکٹو احمدی بنے اور ان کا جماعت سے
تعلق بڑھا۔1986ء میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ملائیشیا کے پہلے صدر جماعت کے طور پر
مقرر فرمایا اور ان کے دور صدارت میں جماعت میں بڑی تبدیلیاں اور ترقیاں بھی ہوئیں۔بیت السلام اور بیت الرحمٰن کی عمارتوں کی تعمیر ان کے دور میں مکمل ہوئی۔انڈونیشیا سے مبلغین کو ملائیشیا
میں لانے، انہیں سیٹل کرنے میں انہوں نے بڑی مدد کی۔اسی طرح سے ملائشیا سے جامعہ ربوہ اور قادیان میں طلباء
بھجوائے۔گذشتہ دوسالوں سے ان کی صحت کافی خراب تھی۔کئی بار ہسپتال داخل رہے۔پھر انہوں نے مجھے لکھا کہ
میں طاہر ہارٹ بھی جانا چاہتا ہوں۔پھر اس سال مئی میں طاہر ہارٹ بھی گئے، کچھ عرصہ گزار کے آئے وہاں، صحت
بہتر ہو گئی تھی ان کی لیکن پھر دوبارہ صحت خراب ہوئی اور پھر ہسپتال میں داخل ہو گئے تھے۔یہ اللہ کے فضل سے
موصی تھے۔پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔اُنگو عدنان اسماعیل صاحب جوہور (Johor) سٹیٹ کی رائل فیملی سے ہونے کے باوجود بڑے عاجز
انسان تھے۔اپنی حکومتی اور جماعتی ذمہ داری انتہائی احسن انداز میں ادا کرتے تھے۔مرکز بھجوائی جانے والی
رپورٹس میں باریک پہلوؤں کا خیال رکھتے اور اکثر جماعتی امور کی انجام دہی کے لئے رات دیر تک دفتر میں کام کرتے
رہتے۔جماعتی عہدیداران، کارکنان، احباب جماعت اور خاص کر مبلغین سے ان کا انتہائی اچھا سلوک تھا۔بچوں کے
حوالے سے خصوصی توجہ تھی۔یعنی جماعت کے بچوں اور ان کی تعلیم و تربیت کی فکر میں رہتے تھے اور یہی کہتے تھے
خطبات مسرور جلد 16
496
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
کہ یہ جماعت کا مستقبل ہیں۔ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ آپ ہمیشہ جماعت میں بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیم پر زور دیتے اور
ہمیشہ جماعتی ترقی کے بارے میں سوچتے تھے۔وفات کے دن ہسپتال میں کوئی ایمبولینس فارغ نہیں تھی، میت کو مسجد میں لے جانے کے لئے
ٹرانسپورٹ میسر نہیں تھی۔تو جماعت کے ممبر نے ایک چینی رضا کار کو ان چی (Kuan Chee) صاحب سے رابطہ
کیا جو اپنی گاڑی بطور ایمبولینس چلاتے تھے اور لوگوں کی میتیں منتقل کرنے میں مدد کرتے تھے۔اس چینی آدمی نے
اپنے فیس بک پر ذکر کیا کہ اس میت کو لے جانے میں اسے عجیب غیر معمولی تجربہ ہوا ہے۔اس نے لکھا ہے کہ جب
اس نے دین کو چلانا شروع کیا تو جس سڑک پر ہمیشہ شدید ٹریفک جام ہو تا تھا وہاں اچانک ٹریفک ختم ہو گیا اور عام طور
پر تقریباً ایک گھنٹے کا سفر ہوتا ہے لیکن اس دن مسجد پہنچنے میں صرف پچیس منٹ لگے۔پھر کہتے ہیں مسجد پہنچ کر مجھے
احساس ہوا کہ لگتا ہے کسی خادم دین کی میت تھی۔وکیل التبشیر ربوہ منصور خان صاحب نے لکھا ہے کہ عدنان اسماعیل صاحب نے طویل عرصہ جماعت
ملائیشیا کے صدر کے طور پر خدمت کی۔اپنے احباب جماعت کے لئے والد کی طرح تھے۔کہتے ہیں ملائیشیا کے دورے
کے دوران مجھے جماعتی معلومات پر ان سے بات چیت کا موقع ملا تو میں نے ان کو ایک حکمت عملی سے کام لینے والا
شخص پایا اور جس نے ناقابل یقین حالات میں جماعتی کاموں کو کامیابی سے انجام دیا۔بہت پیچیدہ اور مشکل معاملات
میں ان کی رائے پر اعتماد کیا جاتا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے ، ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں پر قائم
رکھے اور ہمیشہ جماعت سے مضبوط تعلق رکھنے والے ہوں۔دوسر اجنازہ حمیدہ بیگم صاحبہ کا ہے جو چوہدری خلیل احمد صاحب ربوہ کی اہلیہ تھیں۔5 / اکتوبر کو 84 سال
کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ۔قادیان سے ملحقہ گاؤں بھینی بانگر میں احمدی فیملی میں پیدا
ہوئیں۔نمازوں کی پابند، تہجد گزار، دنیاوی تعلیم تو کوئی نہیں تھی لیکن قرآن کریم سے آپ کو بڑا محبت اور عشق تھا۔دن میں متعدد بار قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتی تھیں۔رمضان میں باقاعدگی سے قرآن کریم سننے کے شوق سے
نماز تراویح پر بھی جایا کرتی تھیں۔جب ربوہ میں عورتیں جمعہ پر جایا کرتی تھیں اس وقت ان کی کوشش ہوتی تھی کہ
مسجد اقصیٰ ربوہ میں نماز جمعہ پر پہنچنے والی سب سے پہلی عورت وہ ہوں اس لئے بہت پہلے جمعہ پر چلی جایا کرتی تھیں۔رہن سہن میں بہت سادگی تھی۔جو پیسے جمع کرتیں اسے چندے کی مختلف تحریکات میں اور تعمیر مساجد میں پیش کر
کے بہت خوش ہو تیں اور خدا کا شکر ادا کرتیں۔کئی بچیوں کی شادیاں کروائیں۔غریب بچیوں کا جہیز بھی خود تیار کروا
کر دیتیں۔کئی مرتبہ اپنا زیور چندے میں یا غریبوں کو دے دیا۔ہمیشہ با قاعدگی سے غرباء کے پاس جانا ان کی سب
سے بڑی خوشی ہوتی تھی۔صدقہ و خیرات بہت کھلے ہاتھ سے کرتیں۔گھر سے کسی کو خالی ہاتھ نہ جانے دیتیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹیاں اور آٹھ بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔لطیف
احمد صاحب کاہلوں ریٹائرڈ مربی سلسلہ کی بڑی بہن تھیں اور ان کے بڑے بیٹے ڈاکٹر مظفر چوہدری صاحب کو بھی
وقف عارضی کی توفیق ملتی رہتی ہے، یہیں یو کے میں، سکنتھارپ (Scunthorpe) میں رہتے ہیں۔ان کے بیٹے
خطبات مسرور جلد 16
497
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018
بشارت نوید صاحب مربی سلسلہ ہیں اور آج کل جزیرہ ری یونین میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ان کے داماد حافظ
بد الحلیم صاحب بھی ربوہ میں مربی ہیں۔نواسے بھی ایک مربی ہیں اور دونو اسے حافظ قرآن بھی ہیں۔ایک پوتا ان
کا یہاں یو کے جامعہ میں پڑھ رہا ہے۔عام طور پر ان مربیان کی والدہ کا میں جنازہ پڑھاتا ہوں جو مربیان میدان عمل
میں ہوں اور اپنے والدین کے یا والد یا والدہ کے جنازے پر شامل نہ ہو سکتے ہوں۔بشارت نوید صاحب بھی میدان
عمل میں تھے اور ان کی وفات پر وہاں پہنچ نہیں سکے تھے اس لئے ان کی والدہ کا بھی جنازہ غائب میں نے آج
پڑھانے کے لئے رکھا ہے۔بشارت نوید صاحب لکھتے ہیں کہ جامعہ احمدیہ مکمل کرنے کے بعد جب میں میدان عمل میں گیا تو ایک
مرتبہ گھر واپس آیا تو صبح کی نماز کے لئے مسجد نہیں جاسکا۔اس پر مجھے کہنے لگی کہ بیٹا تم جب جہاں اپنی پوسٹنگ ہے
وہاں ہوتے ہو تو تمہیں لوگ دیکھتے ہیں اور شاید تم لوگوں کی وجہ سے مسجد میں چلے جاتے ہو لیکن یاد رکھو یہاں تمہیں
خدا دیکھ رہا ہے اس لئے ہمیشہ نمازوں کی طرف توجہ رکھو اور یہ دیکھتے رہو کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے۔کہتے ہیں کہ میں جامعہ میں پڑھ رہا تھا تو والد صاحب کی اچانک وفات ہو گئی۔بڑے بھائی بیرون ملک جا
چکے تھے۔بڑی ہمت سے انہوں نے گھر کو سنبھالا۔کہتے ہیں ایک دن میں نے مذاق سے ان کو کہہ دیا کہ جماعت کو
میں کہہ دوں کہ میری والدہ اکیلی ہیں تو میں ان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اس لئے مجھے دور کسی جگہ نہ بھیجا جائے ؟
اس پر بڑی سنجیدہ ہو گئیں اور بڑی سختی سے کہا کہ جہاں جماعت بھیجے وہاں جانا ہے۔یہ تو ممکن نہیں ہے کہ جس کو میں
نے وقف کیا ہے اس کو میں اپنے پاس رکھوں اور جو دنیا کمانے والے ہیں انہیں کہوں کہ جاؤ اور دنیا کماؤ۔اگر میں نے
اپنے پاس کسی کور کھنا ہوا تو تمہیں نہیں بلکہ دنیا کمانے والوں کو بلاؤں گی۔یہ ان کا جذبہ تھا۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ 2013ء میں جب آخری مرتبہ ان کے پاس رخصت پر پاکستان گیا تو ان کو میں نے کہا
کہ اپنے بیوی بچوں کو آپ کے پاس چھوڑ دوں ؟ حالانکہ بہت کمزور ہو چکی تھیں، بستر سے اٹھنا بھی مشکل تھا لیکن پھر
بھی اس بات کی اجازت نہیں دی۔کہنے لگیں نہیں! بیوی بچوں کو اپنے پاس رکھو، انہیں خاوند کے پاس ہی رہنا
چاہئے۔یہ ہے سبق ان بزرگوں کا جو آج کل بھی لوگوں کے لئے بڑا اہم ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے
اور ان کی نسلوں کو بھی وفا کے ساتھ دین پر قائم رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 اکتوبر 2018 ء تا 01 نومبر 2018ء جلد 25 شماره 43 صفحہ 09r05)