اطاعت، اخلاص اور وفا کے پیکر بدری اصحاب نبویؐ
خطبات مسرور جلد 16
561
47
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 23/ نومبر 2018ء بمطابق 23 / نبوت 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج سے پھر میں بدری صحابہ کا ذکر دوبارہ شروع کروں گا۔پہلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سنان
بن ابی سنان جو بنو اسد قبیلہ سے تھے اور بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔غزوہ بدر میں آپ نے حصہ لیا۔غزوہ احد میں
اور خندق میں اور حدیبیہ سمیت جتنی لڑائیاں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آئیں ان تمام میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرکاب تھے۔بیعت رضوان میں سب سے پہلے کس نے بیعت کی اس کے متعلق اختلاف پایا
جاتا ہے۔بعض کے نزدیک حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیعت کی اور بعض حضرت سلمہ الاکوع کا نام بیان کرتے ہیں
لیکن واقدی کے نزدیک حضرت سنان بن ابی سنان نے سب سے پہلے بیعت کی۔اور بعض کے نزدیک حضرت سنان
کے والد نے سب سے پہلے بیعت کی سعادت حاصل کی۔بہر حال تاریخ میں بیان ہوا ہے کہ بیعت رضوان میں جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی بیعت لینی شروع کی تو حضرت سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی ہاتھ بڑھایا
کہ میری بیعت لیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کس چیز پر بیعت کرتے ہو۔حضرت سنان رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ جو آپ کے دل میں ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے دل میں کیا
ہے؟ تمہیں پتہ ہے ؟ صحابہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا بھی اثر تھا تو انہوں نے عرض کیا کہ فتح مند ہونا
یا شہادت پانا۔اس پر دوسرے لوگوں نے بھی کہنا شروع کر دیا کہ ہم بھی اسی بات پر بیعت کرتے ہیں جس پر
حضرت سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیعت کرتے ہیں۔(روض الانف جلد 4 صفحه 62 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت ) ( سيرة الحلبية جلد 3 صفحه 26 باب
ذكر مغازية مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2002ء ( الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 69 سنان بن ابی
حلفاء بني عبد شمس مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (اسد الغابه جلد 3 صفحه 561
سنان بن ابی سنان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
سنان ومن
حضرت سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کبار مہاجرین صحابہ میں سے تھے۔(سیرت ابن کثیر صفحه 280 اسماء اهل بدر حرف السين مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)(تاریخ الاسلام
ووفيات المشاهير والاعلام جلد 3 صفحه 371 دار الكتاب العربی بیروت 1993ء از مكتبة الشاملة)
طلیحہ بن خویلد نے دعویٰ نبوت کیا تو سب سے پہلے حضرت سنان نے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھ
خطبات مسرور جلد 16
562
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
کر خبر دی جو اس وقت بنو مالک پر عامل تھے۔(تاریخ الطبری جلد 3 صفحه 245 سنة احدى عشرة۔الخ مطبوعه دار الفكر بيروت 2002ء)
دوسرے صحابی جن کا ذکر ہو گا وہ ہیں حضرت مرجع جو حضرت عمر کے غلام تھے۔ان کے والد کا نام صالح تھا۔غزوہ بدر میں یہ سب سے پہلے شہید تھے۔ان
کا تعلق یمن سے تھا۔شروع میں قیدی ہونے کی حالت میں یہ حضرت عمرؓ کے
پاس لائے گئے۔اس وقت حضرت عمر نے احسان کرتے ہوئے ان کو آزاد کر دیا۔آپ اؤل المہاجرین میں سے تھے۔غزوہ بدر
میں شریک ہوئے اور آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے جیسا کہ پہلے ذکر ہوا کہ آپ اسلامی لشکر کے سب سے پہلے شہید تھے۔دو
صفوں کے درمیان تھے کہ اچانک ایک تیر آپ کو لگا جس سے آپ شہید ہو گئے۔عامر بن حضرمی نے آپ کو شہید کیا تھا، اس
کا تیر لگا تھا۔حضرت سعید بن مسیب کی روایت ہے کہ حضرت مهجع شہید ہوئے تو آپ کی زبان پر یہ الفاظ تھے۔انا مهجع
والی ربی ارجع۔کہ میں موجع ہوں اور اپنے پروردگار کی طرف لوٹنے والا ہوں۔حضرت مهجع ان لوگوں میں شامل تھے
جن کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی کہ وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدُوةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ
(الانعام : 53) اور تو ان لوگوں کو نہ دھتکار جو اپنے رب کو اس کی رضا چاہتے ہوئے صبح بھی پکارتے ہیں اور شام کو
بھی پکارتے ہیں۔ان کے علاوہ اس میں مندرجہ ذیل اصحاب بھی شامل تھے۔حضرت بلال، حضرت صہیب،
حضرت عمار ، حضرت خباب ، حضرت عقبہ بن غزوان، حضرت اوس بن خولی، حضرت عامر بن فھیرۃ۔رض
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 299-300 مهجع بن صالح مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)(اسد
الغابه جلد 5 صفحه 268 مهجع مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء ) ( كنز العمال جلد 10 صفحه 408-
409 كتاب الغزوات حدیث 29985 مطبوعه مؤسسة الرسالة بيروت 1985ء)
اس کا مطلب یہ نہیں ہے نعوذ باللہ کہ یہ جو آیت نازل ہوئی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم غریبوں
کو دھتکارتے تھے۔آپ کا پیار اور عزت اور احترام اور شفقت غریبوں کے لئے بے مثال اور غیر معمولی تھی جس کا
ہمیں حدیثوں سے بھی، ان غرباء کے اپنے حوالوں سے بھی پتہ لگتا ہے۔اس آیت میں اصل میں تو ان امیر لوگوں
اور بڑے لوگوں کو جواب ہے جو یہ چاہتے تھے کہ ہمیں زیادہ عزت اور احترام دیا جائے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا
کہ میں نے تورسول کو یہ کہا ہوا ہے اور یہ حکم ہے کہ غریب لوگ جو ذکر اور عبادت میں بڑھے ہوئے ہیں ان کی
عزت اور احترام اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمہاری دولت اور خاندانی عزت سے زیادہ ہے اور اللہ کا رسول تو وہی کرتا ہے
جس کا اللہ تعالیٰ اسے حکم دیتا ہے۔پس اس آیت سے اصل میں تو ان امیروں کو یہ جواب دیا گیا جن کے خیال میں یہ
تھا کہ ان کا مقام زیادہ بلند ہے کہ اللہ کے رسول کو تمہاری عزت اور تمہاری دولت کی کوئی پروا نہیں ہے۔اس کو تو
یہی لوگ پیارے ہیں۔پھر حضرت عامر بن مخلد ایک صحابی تھے۔ان کی والدہ کا نام عمارہ بنت خنساء تھا۔ان کا تعلق خزرج کے
قبیلے بنو مالک بن نجار سے تھا۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور احد کے دن یہ شہید ہوئے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 375-376 عامر بن مخلاً مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی تھے حضرت حاطب بن عمرو بن عبد شمس۔ابو حاطب ان کی کنیت تھی۔ان کا تعلق قبیلہ
خطبات مسرور جلد 16
563
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
بنو عامر بن لوئی سے تھا۔ان کی والدہ اسماء بنت حارث بن نوفل تھیں جو قبیلہ اشجع سے تھیں۔حضرت سہیل بن عمرو،
حضرت سلیط بن عمر و اور حضرت سکران بن عمرو آپ کے بھائی تھے۔حضرت حاطب بن عمرو کی اولاد میں عمرو بن
حاطب تھے۔ان کی والدہ ریطہ بنت علقمہ تھیں۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 662 حاطب بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (الطبقات
الكبرى جلد 3 صفحه 309 حاطب بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دارار تم میں تشریف آوری سے پہلے آپ حضرت ابو بکر صدیق کی تبلیغ
سے اسلام لائے تھے۔حبشہ کی سر زمین کی طرف دو دفعہ ہجرت کی اور ایک روایت کے مطابق ہجرت اولیٰ میں سب
سے پہلے جو شخص ملک حبشہ میں آئے وہ حضرت حاطب بن عمرو بن عبد شمس تھے۔جب آپ نے مکہ سے مدینہ
ہجرت کی تو حضرت رفاعہ بن عبد المنذر جو حضرت ابولبابہ بن عبد المنذر کے بھائی تھے ان کے گھر میں آپ اترے۔غزوہ بدر میں اپنے بھائی حضرت سلیط بن عمرو کے ساتھ شریک تھے اور غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 309 حاطب بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)(سیرت ابن
هشام صفحه 117, 119 باب اسلام ابى بكر و من معه من السابقين مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت سودہ بنت زمعہ کی شادی حضرت سلیط بن عمرو نے کروائی اور
بعض کے نزدیک حضرت ابو حاطب بن عمرو نے شادی کروائی اور اس وقت مہر جو باند ھا گیا تھا وہ چار سو درہم تھا۔اس شادی کی تفصیل طبقات الکبریٰ میں اس طرح درج ہے کہ حضرت سودہ کے خاوند اول حضرت
سکران بن عمر و جو کہ حضرت حاطب بن عمرو کے بھائی تھے ان کی حبشہ سے مکہ واپسی پر مکہ میں وفات ہو گئی۔جب
حضرت سودہ کی عدت پوری ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف نکاح کا پیغام بھجوایا۔حضرت سودہ
نے عرض کیا کہ میرا معاملہ آپ کے سپرد ہے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی قوم میں سے
کوئی مرد مقرر کریں کہ وہ آپ یعنی حضرت سودہ کی شادی مجھ سے کروائے۔اس پر حضرت سودہ نے حضرت حاطب
بن عمرو کو مقرر کیا۔اس طرح حضرت حاطب نے حضرت سودہ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شادی
کروائی۔حضرت سودہ حضرت خدیجہ کے بعد پہلی خاتون تھیں جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی۔(سیرت ابن هشام صفحه 661 باب ذکر ازواجه سوده بن زمعة مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء) الطبقات
الكبرى جلد 8 صفحه 42 ذکر ازواج رسول الله الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حدیبیہ کے مقام پر ہونے والی بیعت رضوان میں بھی یہ شریک تھے۔كتاب المغازى جلد دوم صفحه 92 باب غزوہ حدیبیه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2004ء)
پھر ایک صحابی تھے حضرت ابو خزیمہ بن اوس۔ان کی والدہ کا نام عمرہ بنت مسعود تھا۔حضرت مسعود بن اوس
کے بھائی ہیں۔حضرت مسعود بن اوس بھی جنگ بدر میں شامل ہوئے۔انہوں نے غزوہ بدر میں، احد میں اور خندق سمیت
تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی۔ان کی وفات حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 373 ابو خزیمه بن ،اوش مسعود بن اوش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
خطبات مسرور جلد 16
564
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
پھر ایک صحابی حضرت تمیم مولی خراش ہیں۔حضرت تمیم حضرت خراش کے آزاد کردہ غلام تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے اور حضرت خباب جو عتبہ بن غزوان کے آزاد کردہ غلام تھے ان کے
در میان مواخات قائم فرمائی۔غزوہ بدر، احد میں انہوں نے شرکت کی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 429 تمیم مولی خراش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت منذر بن قدامہ ایک صحابی تھے۔حضرت منذر بن قدامہ کا تعلق قبیلہ بنو غنم سے تھا۔انہوں
نے غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شرکت کی۔علامہ واقدی کے مطابق ان کو بنو قینقاع کے قیدیوں پر مقرر کیا گیا تھا۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 6 صفحه 172 منذر بن قدامة مطبوعة دار الكتب العلميه
بيروت 1995ء) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 367 منذر بن قدامة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت حارث بن حاطب ایک بدری صحابی تھے۔ان کی کنیت ابو عبد اللہ ہے۔آپ کی والدہ کا نام امامہ
بنت صامت تھا۔آپ کا تعلق انصار قبیلہ اوس سے تھا۔حضرت ثعلبہ بن حاطب کے بھائی تھے۔حضرت حارث بن
حاطب اور حضرت ابولبابہ بن عبد المندر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر کے لئے جارہے تھے کہ روحاء کے
مقام پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابولبابہ بن عبد المنذر کو مدینہ کا حاکم جبکہ حضرت حارث بن حاطب کو
قبیلہ بنو عمرو بن عوف کا امیر بنا کر مدینہ واپس بھیجوا دیا۔لیکن ان دونوں کو اصحاب بدر میں شامل فرماتے ہوئے مال
غنیمت میں سے بھی حصہ دیا۔حضرت حارث بن حاطب کو غزوہ بدر، احد اور خندق سمیت بیعت رضوان میں بھی
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شامل ہونے کا شرف حاصل ہوا۔کیونکہ یہ تیار ہو کے جارہے تھے اور ان کی پوری
نیت تھی کہ بدر میں شامل ہوں گے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے باوجود اس کے کہ ان کو امیر مقرر کر کے
واپس بھجوایا تھا لیکن ان
کا شمار بدر میں شامل ہونے والوں میں کیا۔غزوہ خیبر میں جنگ کے دوران ایک یہودی نے قلعہ
کے اوپر سے تیر مارا جو کہ حضرت حارث بن حاطب کے سر پر لگا جس سے آپ شہید ہو گئے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 598 حارث بن حاطب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 351 حارث بن حاطب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ثعلبہ بن زید ایک صحابی تھے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو خزرج سے ہے۔غزوہ بدر میں یہ
شامل ہوئے تھے۔حضرت ثابت بن الجذع کے والد تھے۔حضرت ثعلبہ بن زید کا لقب الجذع ہے۔الجذع آپ کی
مضبوطی قلب اور مضبوط عزم و ہمت کی وجہ سے کہا جاتا ہے یعنی جو مضبوط تنا، درخت کا تنا ہو اس کو بھی جذع کہا
جاتا ہے اور چھت کا شہتیر اور بیم جو ہے اس کو بھی کہا جاتا ہے۔بہر حال بڑے مضبوط دل کے مالک تھے اور مضبوط عزم و ہمت کے مالک تھے اس لئے ان کا لقب الجذع پڑ
گیا۔حضرت ثعلبہ بن زید کے متعلق اس کے علاوہ کوئی روایت محفوظ نہیں ہے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 467 ثعلبه بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)(الطبقات الكبرى
جلد 3 صفحه 428 ثابت بن ثعلبه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) Arabic-English)
Lexicon by Edward William Lane part 2 page 396 librairie du liban 1968)
خطبات مسرور جلد 16
565
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
حضرت عقبہ بن وہب ایک صحابی تھے۔حضرت عقبہ بن وہب کو ابن ابی وہب بھی کہا جاتا ہے۔یہ قبیلہ
بنو عبد شمس بن عبد مناف کے حلیف تھے۔غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں آنحضور صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ شامل تھے۔(اسد الغابه جلد 4 صفحه 59 عقبه بن وهب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 70 عقبه بن وهب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
مدینہ میں یہود کا ایک وفد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لئے آیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
انہیں تبلیغ کی جس کا انہوں نے کھلے طور پر انکار کیا۔اس پر جن صحابہ نے انہیں اس کھلے انکار پر ملامت کی ان میں
حضرت عقبہ بن وہب بھی شامل تھے۔چنانچہ یہ واقعہ اس طرح ملتا ہے کہ ایک دفعہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس نعمان بن اضا، بحری بن عمرو اور شائس بن عدی آئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بات چیت کی اور
انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف بلایا، اسلام کی دعوت دی۔اور اس کے عذاب سے انہیں ڈرایا جس پر انہوں نے کہا کہ اے
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہمیں آپ کس بات سے ڈراتے ہیں ؟ ہم تو اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے محبوب ہیں۔جس
طرح نصاری نے کہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق یہ آیت نازل فرمائی۔وَقَالَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصْرَى نَحْنُ ابْنَوا
اللهِ وَأَحِبَّاؤُهُ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوبِكُمْ بَلْ أَنْتُمْ بَشَرٌ فَمَنْ خَلَقَ يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ
وَلِلهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَالَيْهِ الْمَصِيرُ - (المائدہ: 19) اور یہود اور نصاریٰ نے کہا کہ ہم اللہ
کی اولاد ہیں اور اس کے محبوب ہیں۔تو کہہ دے پھر وہ تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے عذاب کیوں دیتا ہے۔نہیں بلکہ تم ان میں سے ہو جن کو اس نے پیدا کیا محض بشر ہو۔وہ جسے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے
عذاب دیتا ہے۔اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اس کی بھی جو ان دونوں کے درمیان ہے اور
آخر اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ابن اسحاق کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہود کے گروہ کو قبول اسلام کی دعوت دی
اور انہیں اس کی طرف ترغیب دلائی اور غیر اللہ کے معاملہ میں اللہ کی سزا کے متعلق انہیں ڈرایا تو انہوں نے نہ
صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بلکہ آپ کی لائی ہوئی تعلیم کا انکار کیا۔اس پر حضرت معاذ بن جبل، حضرت سعد بن
عبادۃ اور حضرت عقبہ بن وہب نے انہیں کہا اے گروہ یہود اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔اللہ کی قسم تم جانتے ہو کہ وہ رسول
اللہ ہیں۔تم خود ہمارے سامنے ان کی بعثت سے پہلے اس کا تذکرہ کیا کرتے تھے اور ہمارے سامنے ان کی صفات بیان
کیا کرتے تھے اس پر رافع بن حریملہ اور وہب بن یہوزا نے کہا کہ ہم نے تو تمہیں یہ نہیں کہا۔اور نہ اللہ تعالیٰ نے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد کوئی کتاب نازل کی ہے نہ کرنی ہے۔اور نہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کے بعد کوئی
بشارت دینے والا اور نہ ہی کوئی ڈرانے والا بھیجا ہے نہ بھیجنا ہے۔(سیرت ابن هشام صفحه 265 266 باب ما نزل فى المنافقين ويهود مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
گویا کہ وہ لوگ صاف مکر گئے حالانکہ توریت میں یہ پیشگوئیاں موجود ہیں۔یہی حال آجکل کے بعض مسلمان
علماء کا ہے جو مسیح موعود کو ماننے سے انکاری ہیں۔پہلے آنے کا شور مچاتے تھے اب کہتے ہیں کسی نے نہیں آنا۔پھر ایک
خطبات مسرور جلد 16
566
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
صحابی حضرت حبیب بن اسود ہیں۔حضرت حبیب بن اسود بن سعد انصار کے قبیلہ بنو حرام کے آزاد کردہ غلام تھے۔آپ جنگ بدر اور احد میں شامل ہوئے۔ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔آپ کا ذکر خبیب کے نام سے بھی ملتا ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 429 حبیب بن الاسود مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)(الاصابه
في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 18 حبیب بن سعد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)(اسد الغابه
جلد 1صفحه 671 حبیب بن الاسود مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر حضرت عقیمہ انصاری ایک صحابی تھے۔حضرت عصیمہ کا تعلق قبیلہ بنو اشجع سے تھا۔بنو غنم بن مالک
بن نجار کے حلیف تھے۔غزوہ بدر اور احد اور خندق اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
شریک رہے۔آپ نے حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے دور میں وفات پائی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 377 عصيمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت رافع بن حارث ایک صحابی تھے۔ان کا نام رافع بن حارث بن سواد ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو
نجار سے تھا۔غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں ان کی وفات ہوئی۔حضرت رافع بن حارث
کا ایک بیٹا تھا جس کا نام حارث تھا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 373 رافع بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت رُخیلہ بن ثعلبہ انصاری ایک بدری صحابی تھے۔ان کا نام بھی مختلف طریقوں سے بیان کیا جاتا ہے۔بعض کہتے ہیں رُخیلہ بعض رجیلہ اور رحیلہ وغیرہ۔آپ کے والد کا نام ثعلبہ بن خالد تھا۔غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک
ہوئے۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج کی ایک شاخ بنو بیاضہ سے تھا اور آپ جنگ صفین میں حضرت علی کے ہمراہ تھے۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 273 رخيلة بن ثعلبة جلد 1 صفحه 509 جبلة بن ثعلبة مطبوعه دار الكتب العلميه
بیروت 2003ء) الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 450 رخيلة بن ثعلبة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت جابر بن عبد اللہ بن رئاب ایک صحابی تھے۔حضرت جابر کو ان چھ آدمیوں میں بیان کیا جاتا ہے جو
انصار میں سب سے پہلے مکہ میں اسلام لائے۔حضرت جابر بدر اور احد اور خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ہمرکاب تھے ، ساتھ شامل ہوئے۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیثیں بھی بیان کی ہیں۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 431 جابر بن عبد الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
بیعت عقبہ اولیٰ میں انصار میں سب سے پہلے جو اسلام لائے وہ یہی ہیں۔انصار کے چند لوگوں کی رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عقبہ اولیٰ کی رات جب ملاقات ہوئی تو آپ نے پوچھا کہ تم کس قبیلہ سے ہو اس کے بعد
انہوں نے پوری تفصیل اپنی بیان کی اور یہ قبیلہ بنو نجار کے چھ آدمی تھے۔اسعد بن زرارہ اور عوف بن حارث بن
رفاعہ بن عفراء اور رافع بن مالک بن عجلان اور قطبہ بن عامر بن حديدۃ اور عقبہ بن عامر بن نابی بن زید اور جابر بن
عبد اللہ بن رئاب۔یہ سب لوگ مسلمان ہو گئے تھے۔جب یہ لوگ مدینہ آئے تو انہوں نے مدینہ والوں سے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا اور پھر وہاں تبلیغ کی۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 492 جابر بن عبد الله بن رئاب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
خطبات مسرور جلد 16
567
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
حضرت ثابت بن اقرم بن ثعلبہ ایک بدری صحابی تھے۔ان کا نام حضرت ثابت بن اقرم بن ثعلبہ بن
عدی بن عجلان تھا۔انصاری قبیلہ بنو عمرو بن عوف کے حلیف تھے۔آپ بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک رہے۔الاستيعاب جلد 1 صفحه 199 ثابت بن اقرم مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو عاصم بن عدی کو مسجد دی کہ وہ اس میں اپنا گھر
بنائیں مگر عاصم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں اس مسجد کو گھر نہیں بناؤں گا جس میں اللہ تعالیٰ نے جو اتارنا تھا
اس کو اتارا ہے۔البتہ آپ اس کو ثابت بن اقرم کو دے دیں کیونکہ اس کے پاس کوئی گھر نہیں ہے تو آپ نے
حضرت ثابت بن اقرم کو یہ جگہ عطا فرما دی۔ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔(سبل الهدى والرشاد جلد 5 صفحه 677 باب ذکر امر مسجد الضرار۔۔۔الخ مطبوعه القاهره1992ء)
غالباً یہ جگہ جو دی تھی وہ مسجد کا حصہ ہوگی یا اس کے قریب ترین جگہ ہو گی اور کسی وقت میں وہاں نمازیں
بھی پڑھی جاتی ہوں گی بہر حال ترجمہ کرنے والوں نے جو ترجمہ کیا ہے میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے۔بعض
باتوں کی وضاحت ہوتی ہے اس لئے ریسرچ سیل والے جو یہ نوٹس بھجواتے ہیں اس کو ذرا تحقیق کر کے صحیح طرح
بھیجا کریں۔صرف سکول کے بچوں کی طرح ترجمے نہ کر دیا کریں۔پھر جنگ موتہ میں حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی شہادت کے بعد اسلامی جھنڈ ا حضرت ثابت بن اقرم نے
اٹھایا اور کہا کہ اے مسلمانوں کے گروہ ! اپنے میں سے کسی ایک شخص کو اپنا سر دار مقرر کرو۔لوگوں نے کہا ہم آپ
کو مقرر کرنا چاہتے ہیں۔آپ نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔اس پر لوگوں نے حضرت خالد بن ولید کو اپنا سر دار
مقرر کر لیا۔ابن ہشام کی سیرۃ النبی میں اس کا ذکر ہے۔(سیرت ابن هشام صفحه 533 باب ذکر غزوه موته۔۔۔الخ مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
تاریخ میں آتا ہے کہ جنگ موتہ کے موقع پر جب مسلمانوں نے دشمن کا لشکر دیکھا تو اس کی تعداد
اور ساز وسامان کو دیکھ کر انہوں نے گمان کیا کہ اس لشکر کا کوئی مقابلہ نہیں۔تو حضرت ابوہریرۃ بیان کرتے
ہیں کہ میں نے جنگ موتہ میں شرکت کی۔جب دشمن ہمارے قریب آیا تو ہم نے دیکھا کہ تعداد، اسلحہ ،
گھوڑوں اور سونے اور ریشم وغیرہ میں اس کا مقابلہ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔یہ دیکھ کر میری آنکھیں
چندھیا گئیں۔اس پر حضرت ثابت بن اقرم نے مجھ سے کہا کہ اے ابو ہریرہ ! تیری حالت ایسی لگتی ہے جیسے تو
نے کوئی بہت بڑا لشکر دیکھ لیا ہے۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں میں نے کہا ہاں۔اس پر حضرت ثابت نے کہا کہ تم
ہمارے ساتھ بدر میں شامل نہیں ہوئے۔ہمیں وہاں بھی کثرت تعداد کے ذریعہ فتح نہیں ملی تھی۔(سبل الهدى والرشاد جلد 6 صفحه 148 باب في سرية موته دار الكتب العلميه بيروت 1993ء)
بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملی تھی اور یہاں بھی یہی ہو گا۔حضرت ابو بکر کی خلافت میں حضرت خالد بن ولید کے ساتھ آپ مرتدین کی طرف روانہ ہوئے۔حضرت خالد بن ولید لوگوں کے مقابلہ پر روانہ ہوتے وقت اگر اذان سنتے تو حملہ نہ کرتے اور اگر اذان نہ سنتے تو
خطبات مسرور جلد 16
568
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
حملہ کر دیتے۔جب آپ اس قوم کی طرف پہنچے جو بُزاخہ مقام میں تھی تو آپ نے حضرت عکاشہ بن محصن اور
حضرت ثابت بن اقرم کو مخبر بنا کر بھیجا کہ دشمن کی خبر لائیں اور وہ دونوں گھوڑوں پر سوار تھے۔حضرت عکاشہ کے
گھوڑے کا نام الزرام تھا اور حضرت ثابت کے گھوڑے کا نام المحبر تھا۔بہر حال ان دونوں کا سامنا طلیحہ اور اس کے
بھائی سلمہ سے ہوا۔یہ انہی کی طرح مخبری کرنے کے لئے آگے آئے ہوئے تھے ، اپنے لشکر سے آگے آئے ہوئے
تھے۔طلیحہ کا سامنا حضرت عکاشہ سے ہوا اور سلمہ کا حضرت ثابت سے۔اور یہ جو بھائی تھے ان دونوں نے ان دونوں
صحابہ کو شہید کر دیا۔ابو واقد ئیشی سے ایک روایت ہے کہ ہم دو سو سوار لشکر کے آگے آگے چلنے والے تھے اور زید
بن خطاب ہمارے امیر تھے اور ثابت اور عکاشہ ہمارے آگے تھے۔جب ہم لوگ ان کے پاس سے گزرے تو ہمیں
یہ منظر شدید ناگوار گزرا۔( ان کی شہادت کے بعد جب پیچھے سے یہ لشکر گزرا۔) حضرت خالد اور باقی مسلمان
ہمارے پیچھے تھے۔ہم ان مقتولوں کے پاس کھڑے رہے ، یہ جو شہید ہوئے تھے یہاں تک کہ حضرت خالد آئے اور
ان کے حکم سے ہم نے ثابت اور عکاشہ کو ان کے خون آلود کپڑوں میں وہیں دفن کر دیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 55-356 ثابت بن اقرم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
روایت میں آتا ہے کہ جب طلیحہ مسلمان ہوئے تو حضرت امیر المومنین عمرؓ نے ان سے فرمایا کہ میں تم
سے محبت نہیں کروں گا تم دو مسلمان حضرت عکاشہ اور حضرت ثابت بن اقرم کے شہید ہونے کی وجہ ہو۔یہ شہید
کرنے والے جو تھے بعد میں مسلمان بھی ہو گئے تو ان کو حضرت عمرؓ نے یہ جواب دیا کہ تمہارے سے محبت نہیں مجھ
کو ہو سکتی کیونکہ تم دو مسلمانوں کو شہید کرنے والے ہو۔اس پر طلیحہ نے کہا کہ یا امیر المومنین ! ان کو تو اللہ تعالیٰ نے
میرے ہاتھوں سے عزت عطا فرمائی ہے۔(سنن الكبرى للبيهقى جلد 8 صفحه -580-58 كتاب الاشربة باب قتال اهل الردة و۔۔۔الخ حديث 17631
مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔محمد بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت ثابت کو طلیحہ نے بارہ ہجری میں بُزاخہ کے مقام پر شہید کیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 55-356 ثابت بن اقرم مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر حضرت سلمہ بن سلامہ بدری صحابی تھے۔انصاری تھے اور قبیلہ اوس کے خاندان بنو استھل سے ان کا
تعلق تھا۔جب مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی خبر پہنچی تو آپ ان اولین لوگوں میں سے تھے جو
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے تھے۔(سير الصحابه جلد 3 صفحه 391 سلمه بن سلامة مطبوعة دار الاشاعت کراچی2004ء)
آپ بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شامل ہوئے اور نیز آپ کو بدر سمیت تمام غزوات میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی۔حضرت عمرؓ نے آپ کو اپنے دور خلافت
میں یمامہ کا حکمران مقرر فرمایا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 523 سلمة بن سلامة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
عمر بن قتادہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمہ بن سلامہ اور حضرت ابوسبرۃ بن
خطبات مسرور جلد 16
569
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
ابی رھم کے درمیان مواخات قائم فرمائی لیکن ابن اسحاق کے نزدیک سلمہ بن سلامہ اور حضرت زبیر بن العوام کے
در میان مواخات قائم ہوئی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 335 سلمة بن سلامة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
آپ اپنے بچپن کا ایک واقعہ خود بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ جب کہ میں چھوٹی عمر کا تھا اور اپنے
خاندان کے چند آدمیوں میں بیٹھا ہو ا تھا کہ ایک یہودی عالم وہاں آگیا اور اس نے ہمارے سامنے قیامت اور حساب
اور میزان اور جنت اور دوزخ کا ذکر شروع کر دیا اور کہنے لگا کہ مشرک اور بت پرست جہنم میں ڈالے جائیں گے۔آپ کے خاندان کے لوگ چونکہ بت پرست تھے اس لئے وہ اس حقیقت کو نہیں سمجھتے تھے کہ مرنے کے بعد لوگ
دوبارہ زندہ کئے جائیں گے۔ان لوگوں نے اس یہودی عالم سے پوچھا کہ کیا واقعی لوگ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے
جائیں گے ؟ اور اپنے اعمال کا بدلہ پائیں گے۔آخرت کی زندگی کا ان کو کوئی تصور نہیں تھا۔اس نے کہا کہ ہاں۔انہوں نے پوچھا کہ اس کی نشانی کیا ہے ؟ اس پر اس نے مکہ اور یمن کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ اس جگہ سے ایک
نبی آئے گا۔اس پر ان لوگوں نے پوچھا کہ وہ کب آئے گا؟ تو اس نے میری طرف اشارہ کیا۔کہتے ہیں میں بچہ تھا،
چھوٹا تھا میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس لڑکے نے عمر پائی تو یہ ضرور اس نبی کو دیکھے گا۔حضرت سلمہ
کہتے ہیں کہ اس واقعہ کو کچھ سال ہی گزرے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی ہمیں اطلاع ملی اور ہم سب
ایمان لے آئے، یہ جو بت پرست تھے آگ پرست تھے سب ایمان لے آئے۔کہتے ہیں اس وقت وہ یہودی عالم
بھی زندہ تھا مگر حسد کی وجہ سے وہ ایمان نہیں لایا اور ہم نے اس کو کہا کہ تم ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی
خبریں سنایا کرتے تھے اب خود ہی ایمان نہیں لائے۔اس پر اس نے کہا کہ یہ وہ نبی نہیں ہے جس کا میں نے ذکر کیا
تھا۔کہتے ہیں کہ آخر وہ شخص اسی طرح کفر کی حالت میں مر گیا۔حضرت عثمان کے زمانے میں جب فتنوں نے سر اٹھایا تو آپ نے عزلت نشینی اختیار کرلی اور اپنے آپ کو
عبادت الہی کے لئے وقف کر دیا۔(رحمت دارین کے سوشیدائی صفحہ 574 تا 576 ، طالب الہاشمی البدر پبلیکیشنز لاہور 2003ء)
یعنی کہ گوشہ نشین ہو گئے کیونکہ فتنے اس وقت کافی بڑھ رہے تھے اور صرف عبادت الہی کیا کرتے تھے۔ان کی وفات کے بارے میں اختلاف ہے۔بعض کہتے ہیں 34 ہجری میں وفات ہوئی بعض کہتے ہیں 45 ہجری میں
وفات ہوئی۔ان کی عمر 74 سال تھی جب ان کی وفات ہوئی اور مدینہ میں ہی وفات ہوئی۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 3 صفحه 125 ، سلمة بن سلامة بن ،وقش دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
پھر حضرت جبر بن عتیک ایک بدری صحابی تھے۔غزوہ بدر اور تمام غزوات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ہمراہ یہ شریک تھے۔مدینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک وہیں رہے۔حضرت جبر بن عتیک
کی کنیت عبد اللہ تھی۔اولاد میں دو بیٹے علیک اور عبد اللہ اور ایک بیٹی ام ثابت تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت جبر بن عتیک اور خباب بن الارت کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔فتح مکہ کے موقع پر بنو معاویہ بن مالک کا
جھنڈا آپ کے پاس تھا۔حضرت جبر بن عتیک کی وفات 61 ہجری میں یزید بن معاویہ کی خلافت میں اکہتر سال کی عمر
خطبات مسرور جلد 16
570
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
میں ہوئی، دور میں کہنا چاہئے خلافت نہیں تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 357 ، جبر بن عتيك دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
ایک صحابی کا نام حضرت ثابت بن ثعلبہ تھا۔ان کو ثابت بن جزع بھی کہا جاتا ہے۔ستر انصار کے ساتھ
عقبہ ثانیہ میں حاضر ہوئے۔غزوہ بدر، احد اور خندق، حدیبیہ اور خیبر اور فتح مکہ اور غزوہ طائف میں آپ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔غزوہ طائف میں شہید ہوئے۔حضرت ثابت اپنے والد حضرت ثعلبہ کے ہمراہ
غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 428 429 ثابت بن ثعلبة دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
(اسد الغابة جلد 1 صفحه 324 ، ثعلبة بن الحارث، دار الفكر النشر والتوزيع بيروت 2003ء)
پھر ایک صحابی حضرت سہیل بن وہب ہیں۔ان کا نام حضرت سہیل بن وہب بن ربیعہ بن عمر و بن عامر
قریشی تھا۔ان کی والدہ کا نام دعد تھا مگر وہ بیضاء کے نام سے مشہور تھیں۔اس لئے آپ بھی ابن بیضاء کے نام سے مشہور
ہوئے۔چنانچہ کتب میں آپ کا نام سہیل بن بیضاء بھی ملتا ہے۔ان کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بنو فھر سے تھا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 3 صفحه 162 سهل بن بيضاء القرشي، دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
(اسد الغابة جلد 2 صفحه 344 ، ثعلبة بن الحارث، دار الفكر النشر والتوزيع بيروت 2003ء)
ابتدائی زمانے میں یہ اسلام لائے۔اسلام لانے کے بعد حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے۔وہاں عرصہ تک مقیم
رہے۔جب اسلام
کی اعلانیہ تبلیغ ہونے لگی تو مکہ واپس آگئے اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مدینہ گئے۔(سیر الصحابة جلد 2 صفحہ 577 سھیل بن بیضاء، دار الاشاعت کراچی)
حضرت سہیل کے ساتھ ان کے دوسرے بھائی حضرت صفوان بن بیضاء بھی غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 318 صفوان بن بيضاء، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
جب آپ غزوہ بدر میں شامل ہوئے اس وقت آپ کی عمر 34 سال تھی۔غزوہ احد اور خندق اور تمام
غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ان کے تیسرے بھائی سہل مشرکین کی طرف سے غزوہ
بدر میں شامل ہوئے۔علامہ ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں کہ سہل مکہ میں اسلام لائے لیکن کسی سے اپنا مسلمان ہو نا ظاہر
نہیں کیا۔قریش انہیں بدر میں ساتھ لے گئے اور پھر وہ گر فتار ہوئے تو حضرت ابن مسعود نے ان کے بارے میں
گواہی دی کہ میں نے انہیں مکہ میں نماز پڑھتے دیکھا ہے۔اس پر وہ آزاد کر دیئے گئے پھر مدینہ میں ان کی وفات ہوئی
اور آپ کا اور حضرت سہیل کا جنازہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں پڑھایا۔حضرت سہیل بن بیضاء روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے سفر میں
انہیں سواری پر پیچھے بٹھایا ہوا تھا۔وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے فرمایا اے سہیل! اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یوں فرمایا تو ہر مرتبہ حضرت سہیل نے عرض کیا لبیک یارسول اللہ۔یہاں تک کہ لوگوں نے بھی جان لیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے مراد ہے۔اس پر جو لوگ آگے تھے
وہ آپ کی طرف لپکے اور جو پیچھے تھے وہ بھی آپ کے قریب ہو گئے۔یہ بھی لوگوں کو بلانے کا، متوجہ کرنے کا انداز
خطبات مسرور جلد 16
571
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
تھا۔جب لوگ اکٹھے ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود
نہیں اور وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں تو ایسے شخص پر اللہ آگ کو حرام کر دے گا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 3 صفحه 162-16، سهل بن بيضاء القرشي، دار الكتب العلمية
بیروت 1995ء) (الاصابة في تمييز الصحابة جلد 3 صفحه 176 سهيل بن السمط، دار الكتب العلمية بيروت
1995ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 317 سهيل ابن بيضاء، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
اب یہ تاریخ کی کتاب ہے اور یہ مسلمان پڑھتے ہیں کہ یہ مسلمان ہونے کی بھی ایک تعریف ہے لیکن
ان کے عمل اس کے خلاف ہیں اور اس بات پر جو ان کے فتوے ہیں وہ بھی ان باتوں کے خلاف ہیں۔حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی شراب نہ ہوتی تھی سوائے تمہاری فضیخ یعنی کھجور کی
شراب کے۔یہی وہ شراب تھی جس کو تم فضیح کہتے ہو۔کہتے ہیں میں ایک دفعہ کھڑا ابو طلحہ اور فلاں فلاں کو شراب
پلا رہا تھا کہ اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے کہا کیا تمہیں خبر پہنچی ہے؟ کہنے لگا کیا خبر ؟ اس نے کہا کہ شراب حرام
کی گئی ہے۔وہ لوگ جن کو یہ شراب پلا رہے تھے حضرت انس کو کہنے لگے کہ انس یہ مٹکے انڈیل دو۔کہتے تھے پھر
انہوں نے اس شخص کی خبر دینے کے بعد اس شراب سے متعلق پوچھا اور نہ کبھی اس کو دوبارہ پیا۔(صحيح البخارى كتاب التفسير باب انما الخمر والميسر۔۔۔حديث 4617)
ایک حکم آیا اور اس کے بعد ایسی اطاعت تھی کہ دوبارہ پھر اس شراب کا ذکر بھی نہیں ہوا۔ایک دوسری
حدیث سے ثابت ہے کہ حضرت ابو طلحہ کے ساتھ حضرت ابودجانہ اور حضرت سہیل بن بیضاء تھے جو اس وقت
شراب پی رہے تھے۔غزوہ تبوک سے واپسی پر 9 ہجری میں ان کی وفات ہوئی اور ان کی نماز جنازہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے مسجد نبوی میں پڑھائی اور وفات کے وقت ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔(صحيح البخاري كتاب الاشربة باب من رأى ان لا يخلط البسر۔۔۔حديث 5600)
(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 317 سهيل ابن بيضاء، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
حضرت عباد بن عبد اللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت سعد بن ابی
وقاص کا جنازہ مسجد سے گزارا جائے یعنی کہ مسجد میں لایا جائے تاکہ وہ بھی ان کی نماز جنازہ پڑھ لیں۔لوگوں نے
حضرت عائشہ کی اس بات کو اوپر اجانا کہ یہ عجیب بات کر رہی ہیں تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ لوگ کتنی جلدی بھول
جاتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سہیل بن بیضاء کی نماز جنازہ مسجد میں ہی پڑھی تھی۔( مترجم صحیح مسلم کتاب الجنائز باب الصلاة على الجنازة في المسجد حديث 1603 جلد 4 صفحہ 135 از نور فاؤنڈیشن)
ان کا خیال تھا کہ کھلی جگہ پر پڑھنی چاہئے تو اس کی اصلاح حضرت عائشہ نے فرمائی کہ مسجد میں نماز جنازہ
پڑھی جاسکتی ہے۔حضرت طفیل بن حارث ایک صحابی تھے۔حضرت طفیل اپنے بھائی حضرت عبیدہ اور حضرت حصین کے
خطبات مسرور جلد 16
572
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
ساتھ غزوہ بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک رہے۔(اسد الغابة جلد 2 صفحه 466 ، طفيل بن الحارث دار الفكر النشر و التوزيع بيروت 2003ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طفیل بن حارث کی مؤاخات حضرت منذر بن محمد اور بعض روایات
کے مطابق حضرت سفیان بن نسر سے قائم فرمائی۔حضرت طفیل کی وفات ستر سال کی عمر میں 32 ہجری کو ہوئی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 38 الطفيل بن الحارث، دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی حضرت ابو سلیط ائیرہ بن عمر و ہیں۔ائیرۃ بن عمروان کا نام تھا اور کنیت ابو سلیط تھی اور
ابوسلیط کے نام سے زیادہ مشہور ہیں۔ان کے والد عمرو بھی ابو خارجہ کنیت سے معروف ہیں۔بدر اور دیگر غزوات
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ رہے۔(اصحاب بدر از قاضی محمد سلیمان منصور پوری صفحہ 131، مکتبہ اسلامیہ 2015ء)
آپ خزرج کی شاخ عدی بن نجار سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے والد ابو خارجہ عمرو بن قیس بھی صحابی تھے۔(صحابہ کرام کا انسائیکلو پیڈیا از ڈاکٹر ذوالفقار کاظم صفحہ 508 ، ابوسلیط اسیرۃ بن عمرو، بیت العلوم لاہور )
جنگ بدر میں شریک ہوئے۔آپ کے بیٹے عبد اللہ نے آپ سے روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرما دیا تھا اور اس وقت دیگیں چڑھی ہوئی تھیں جن میں گدھے کا گوشت
پک رہا تھا تو ہم لوگوں نے ان دیگوں کو الٹ دیا۔(اسد الغابة جلد 5 صفحه 156، ابو سليط الانصاري، دار الفكر النشر والتوزيع بيروت 2003ء)
حضرت ثعلبہ بن حاطب انصاری ایک صحابی تھے۔ان کا تعلق بنو عمرو بن عوف سے تھا۔غزوہ بدر اور احد
میں یہ شریک ہوئے۔اصحاب بدر از قاضی محمد سلیمان منصور پوری صفحہ 136 ، مکتبہ اسلامیہ 2015ء)
جیسا کہ بتایا قبیلہ اوس کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تعلق تھا۔غزوہ بدر اور بعض دوسرے غزوات میں
بھی ان کی شرکت کی روایات ملتی ہیں۔(صحابہ کرام کا انسائیکلو پیڈیا از ڈاکٹر ذوالفقار کاظم صفحہ 450، ثعلبہ بن حاطب انصاری، بیت العلوم لاہور )
حضرت امامہ باصلی بیان کرتے ہیں کہ تعلبہ بن حاطب انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
آکر یہ عرض کی کہ اے اللہ کے رسول
اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے مال عطا کرے۔آپ نے اس پر فرمایا کہ افسوس
کی بات ہے کہ بہت تھوڑے ہیں جو شکر کرتے ہیں اور مال کو سنبھالنے کی طاقت نہیں رکھتے۔دعا نہیں کی کچھ دیر کے
بعد پھر وہ آئے اور عرض کی کہ دعا کریں مجھے مال عطا ہو جائے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تیرے
لئے میرا اسوہ حسنہ کافی نہیں ہے جو مال کی خواہش کر رہے ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں
میری جان ہے کہ اگر میں پہاڑ کو کہوں کہ وہ میرے لئے سونے اور چاندی کا بن جائے تو ایسا ہی ہو جائے لیکن آپ
نے کہا میں ایسا نہیں کرتا۔مال سے زیادہ رغبت نہیں رکھنی چاہئے۔پھر تیسری دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس آئے اور پھر اسی طرح عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے دعا کریں کہ مجھے
مال عطا ہو۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ ثعلبہ کو مال عطا کر دے۔راوی بیان کرتے ہیں کہ ان
خطبات مسرور جلد 16
573
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
کی چند بکریاں تھیں اور اس کے بعد اس میں اتنی برکت پڑی اور اس طرح وہ بڑھیں جس طرح کیڑے مکوڑے
بڑھتے ہیں۔اور پھر یہ ہوا کہ ان کو سنبھالنے کے لئے انہوں نے ظہر عصر کی نمازوں پر بھی مسجد میں آنا چھوڑ دیا اور
وہیں پھر پڑھنے لگے۔اور زیادہ بڑھ گئیں تو جمعہ پہ بھی نہیں آتے تھے۔جمعہ پہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کا
احوال پوچھا کرتے تھے تو ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیہ کے بارے میں پوچھا تو لوگوں نے کہا کہ
اس کے پاس بکریوں کا اتنا بڑا ریوڑ ہے کہ پوری وادی بھری ہوئی ہے اس لئے ان کو سنبھالنے میں وقت لگ جاتا ہے،
وہ نہیں آتے۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر بڑے افسوس کا اظہار کیا۔تین دفعہ افسوس کا اظہار
کیا۔پھر جب زکوۃ کی آیات نازل ہوئیں تو آپ نے زکوۃ لینے کے لئے دو آدمیوں کو بھیجا۔یہ لوگ جب ثعلبہ کے
پاس گئے تو انہوں نے کچھ بہانہ بنایا اور زکوۃ نہیں دی۔انہوں نے کہا اچھا میں سوچتا ہوں۔تم لوگ باقی جگہوں پر زکوۃ لینے جارہے ہو ، وہاں سے ہو کے واپس آؤ۔یہ لوگ اور جگہوں پر گئے اور
دوسری جگہ جہاں گئے تھے ایک شخص نے اپنے بہترین اونٹوں میں سے زکوۃ دی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہترین تو
نہیں مانگا تھا انہوں نے کہا نہیں ہم اپنی خوشی سے دے رہے ہیں۔بہر حال یہ ایک لمبا قصہ ہے اور انہوں نے زکوۃ
نہیں دی اور زکوۃ اکٹھی کرنے والے جو لینے کے لئے گئے تھے انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آکر جب یہ
رپورٹ دی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اس وقت یہ آیات اتریں کہ وَمِنْهُمْ مَّنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ اتْنَا مِنْ
فَضْلِهِ اور پھر یہ وَبِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ (التوبه: 75-77) تک سورۃ توبہ کی پچھتر سے ستتر تک آیات ہیں۔تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت ثعلبہ کا ایک عزیز بیٹھا ہوا تھا۔یہ بات سن کر وہ ثعلبہ کے پاس گیا اور کہا اے
ثعلبہ تجھ پر افسوس ہے۔اللہ تعالیٰ نے تیرے بارے میں فلاں فلاں آیت نازل کی ہے۔ثعلبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو جاکر عرض کرنے لگا کہ مجھ سے زکوۃ قبول کی جائے۔آپ نے فرمایا کہ اب تجھ سے وصول کرنے کا اللہ تعالیٰ نے
مجھے منع کر دیا ہے۔چنانچہ واپس ناکام و نامراد گیا۔پھر حضرت ابو بکر کے زمانے میں وہ زکوۃ لے کے آئے حضرت ابو بکر
نے بھی قبول نہیں کی۔حضرت عمرؓ کے زمانے میں آئے انہوں نے بھی قبول نہیں کی کہ جس بات کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے قبول نہیں کیا میں کس طرح قبول کر سکتا ہوں۔پھر حضرت عثمان جب خلیفہ بنے تو ان کے پاس آکر کہنے
لگے میری زکوۃ قبول کریں تو یہ قبول نہیں کی گئی اور حضرت عثمان کے زمانے میں ہی ان کی وفات ہو گئی۔(اسد الغابة جلد 1 صفحه 325-326 ، ثعلبة بن حاطب، دار الفكر النشر و التوزيع بيروت 2003ء)
اب یہ واقعہ جو ہے یہ ساتھ ایک طرف بدری صحابہ کے بارے میں ہے کہ وہ جنت میں جانے والے ہیں۔دوسری طرف زکوۃ قبول نہ کرنے کے بارے میں یہ ایک لمبی روایت چل رہی ہے۔میرے دل میں بھی خیال پیدا
ہوا تھا اس کو سن کے ، پڑھ کے ، آپ لوگوں کے دلوں میں بھی ہوا ہو گا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے ؟ لگتا ہے کہ یہ
روایت غلط ہے، کسی اور کے بارے میں ہو گی۔چنانچہ علامہ ابن حجر عسقلانی نے اس واقعہ کا ذکر کیا ہے۔انہوں نے
بھی اس کو اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر یہ صحیح ثابت ہو جائے کہ کسی صحابی سے زکوۃ لینے کا اور نہ لینے
کا یہ واقعہ اس طرح ہی ہوا تھا، تو پھر اس قصہ والی شخصیت کے بارے میں میرے خیال میں اسے حضرت ثعلبہ کی
خطبات مسرور جلد 16
574
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
طرف منسوب کرنا صحیح نہیں ہو گا کیونکہ آپ بدری صحابی تھے اور بدری صحابہ کے بارے میں تو اللہ تعالیٰ نے کھلا
بخشش کا اعلان فرمایا ہوا ہے اور ان میں منافقت اور کسی قسم کی کمزوری نہیں ہو سکتی تھی۔علامہ ابن حجر عسقلانی یہ
لکھتے ہیں کہ ابن قلبی کے قول سے اس بات میں فرق یقینی ہو جاتا ہے کہ بدری صحابی احد میں شہید ہو گئے جس کی
تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ ابن مردویہ نے عطیہ کی سند سے بحوالہ ابن عباس مذکورہ آیت کے متعلق اپنی تفسیر
میں نقل کیا ہے جو فرماتے ہیں کہ ایک شخص تھا جسے ثعلبہ بن ابی حاطب کہا جاتا تھا وہ انصار میں سے تھا ان کی ایک
مجلس میں آکر کہنے لگا کہ اگر اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضل سے نوازے پھر ، یہ سارا طویل قصہ جو بیان ہے بیان کیا۔یہ
ثعلبہ بن ابی حاطب ہے اور بدری صحابی کے متعلق سب کا اتفاق ہے کہ وہ ثعلبہ بن حاطب ہیں اور یہ روایت پایہ ثبوت
تک پہنچی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو لوگ بدر اور حدیبیہ میں شریک تھے ان میں سے کوئی مسلمان
بھی جہنم میں نہیں جائے گا۔نیز وہ ایک حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر سے فرمایا جو چاہے کرو، میں نے
تمہاری مغفرت کر دی۔تو یہ لکھتے ہیں کہ جس کا یہ مرتبہ ہو اسے اللہ تعالیٰ دل میں نفاق کا بدلہ کیسے دے گا؟ دل میں
اگر نفاق ہے تو یہ نہیں ہو سکتا کہ جنت میں جانے کا بدلہ ملے۔پھر لکھتے ہیں کہ اور جو کچھ نازل ہوا اس کے متعلق کیسے
نازل ہو سکتا ہے جس کے دل میں نفاق ہو ! لہذا یہ بات ظاہر ہو گئی کہ وہ اس شخصیت کے علاوہ ہیں۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 1 صفحه 516-517 ، ثعلبة بن حاطب دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
یعنی حضرت ثعلبہ جو تھے وہ نہیں تھے یہ اور تھے۔یہ پہلے شہید ہو گئے تھے۔اور جس کا ذکر ہے وہ ثعلبہ
بن ابی حاطب ہے۔اب نام ملتے جلتے ہیں اس لئے یہ غلط فہمی ہوئی۔اس لئے ثعلبہ بن حاطب اور ثعلبہ بن ابی حاطب
دو مختلف شخصیتیں ہیں۔پس یہ غلط فہمی کسی بدری صحابی کے بارے میں کبھی نہیں ہو سکتی کہ انہوں نے کوئی ایسی حرکت کی ہوگی۔اللہ جزا دے علامہ ابن حجر عسقلانی کو کہ انہوں نے بھی اس مسئلہ کو بڑا کھول کے بیان کر دیا اور اس بدری صحابی پہ جو
الزام لگ رہا تھا ان کی اس تاریخی روایت سے ہی ان کی بریت ثابت ہو گئی۔پھر ایک صحابی حضرت سعد بن عثمان بن خلدة انصاری ہیں۔بعض کے نزدیک ان کا نام سعید بن عثمان
ہے۔غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔ان اشخاص میں سے ہیں جن کے پاؤں جنگ احد میں اکھڑ گئے تھے اور پھر اللہ تعالیٰ
نے ان سب کی معافی کو قرآن کریم میں نازل فرمایا۔آپ حضرت عقبہ کے بھائی تھے۔ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حرہ کے مقام پر بئر احاب پر تشریف لائے جو ان دنوں آپ کی یعنی
کہ ان صحابی کی ملکیت تھا جہاں آپ اپنے بیٹے عبادہ کو چھوڑ گئے تھے تا کہ وہ لوگوں کو پانی پلائیں۔حضرت عبادہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ پہچان پائے۔جو چھوٹے بیٹے تھے۔بعد میں جب حضرت سعد آئے تو عبادہ نے آنے والی شخصیت کا حلیہ بیان کیا تو حضرت سعد نے کہا کہ یہی
تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے جن کو تم نے پہچانا نہیں۔جاؤ جا کے ملو ان سے ، فوری دوڑ کے جاؤ پیچھے۔چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیر کر
خطبات مسرور جلد 16
575
دعادی۔حضرت سعد بن عثمان کی 80 سال کی عمر تھی جب ان کی وفات ہوئی۔خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
اصحاب بدر از قاضی محمد سلیمان منصورپوری صفحه 148 ، سعد بن عثمان، مکتبه اسلاميه 2015ء)
(اسد الغابة جلد 2 صفحه 263، سعيد بن عثمان دار الفكر النشر والتوزيع بيروت 2003ء)
(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 3 صفحه 58 سعد بن عثمان بن خلدة دار الكتب العلمية بيروت 2005ء)
پھر ایک صحابی حضرت عامر بن امیہ ہیں۔حضرت ھشام بن عامر کے والد تھے۔بدر میں شامل تھے اور
احد میں شہید ہوئے۔قبیلہ بنو عدی بن نجار میں سے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 389 عامر بن امیه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ھشام بن عامر سے روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے احد کے شہداء کو دفنانے کے
بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وسیع قبر کھو دو اور دو یا تین کو ایک قبر میں اتار دو۔فرمایا کہ جس کو قرآن زیادہ آتا ہو اس کو پہلے اتارو۔حضرت ھشام بن عامر بیان کرتے ہیں کہ میرے
والد عامر بن امیہ کو دو آدمیوں سے پہلے قبر میں اتارا گیا۔خوب
(سنن الترمذى ابواب فضائل الجهاد ، ما جاء فى دفن الشهداء حديث 1713)
حضرت عامر کے بیٹے ھشام بن عامر ایک مرتبہ حضرت عائشہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا کہ عامر کیا
، شخص تھا۔لیکن آپ کی پھر نسل نہیں چلی۔(اسد الغابة جلد 3 صفحه 12 عامر بن امية، دار الفكر النشر و التوزيع بيروت 2003ء)
حضرت عمرو بن ابی سرح ایک صحابی تھے اور واقدی نے ان کا نام معمر بن ابی سرح بیان کیا ہے۔قبیلہ بنو
حارث بن فہر میں سے تھے۔ابوسعید ان کی کنیت تھی۔تیس ہجری کو مدینہ منورہ میں حضرت عثمان کے دور میں ان
کی وفات ہوئی۔ان کے بھائی حضرت وہب بن ابی سرح مہاجرین حبشہ میں سے تھے۔دونوں بھائی غزوہ بدر میں
شامل ہوئے۔غزوہ احد اور غزوہ خندق اور دیگر مشاہد میں بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ان کی نسل کوئی نہیں چلی۔(اسد الغابة جلد 3 صفحه 725724 ، عمرو بن ابی سرح دار الفكر النشر والتوزيع بيروت 2003ء)
مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو حضرت کلثوم بن ہرم کے مکان پر آکر قیام کیا۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 318 ، معمر بن ابی سرح دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)
پھر حضرت عصمہ بن حصین ایک صحابی تھے جو قبیلہ بنو عوف بن خزرج سے تھے۔ان کے بھائی ھبیل بن
وبرۃ اپنے داد او برۃ کی طرف منسوب ہیں۔یہ اور ان کے بھائی بدر میں شامل ہوئے تھے۔بعض نے آپ کے بدر میں
شامل ہونے سے اختلاف کیا ہے۔(اصحاب بدر از قاضی محمد سلیمان منصورپوری صفحه 177 ، عصمه بن الحصين مكتبه اسلاميه 2015ء)
لیکن بہر حال بعض نے لکھا ہے کہ شامل ہوئے۔حضرت خلیفہ بن عدی۔ان کے نام کے بارے میں بھی
اختلاف ہے۔ان کا نام بعض نے خلیفہ بن عدی لکھا اور بعض نے خلیفہ بن عدی۔غزوہ بدر اور غزوہ احد دونوں میں
-
خطبات مسرور جلد 16
576
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
شریک تھے۔خلیفہ بن عدی بن عمرو بن مالک بن عمرو بن مالک بن علی بن بیاضہ اصحاب بدر میں سے تھے۔(اسد الغابة جلد 1 صفحه 710-711 ،خليفة بن عدى، دار الفكر النشر و التوزيع بيروت 2003ء)
اصحاب بدر از قاضی محمد سلیمان منصور پوری صفحہ 179 ، علیفہ بن عدی، مکتبہ اسلامیہ 2015ء)
غزوہ بدر سے پہلے مشرف با اسلام ہوئے اور سب سے پہلے غزوہ بدر میں شریک ہو کر بدری صحابی ہونے کی
سعادت حاصل کی۔اس کے بعد غزوہ احد میں شریک ہوئے۔غزوۂ احد کے بعد ان کا نام پر دہ اخفاء میں چلا جاتا ہے،
ظاہر نہیں ہوتا، مزید کوئی معلومات نہیں ان کے بارے میں، اور حضرت علی کے عہد خلافت میں منظر عام پر آتا ہے۔بڑا لمبا عرصہ ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، پھر علی کے عہد خلافت میں پیش آنے والی تمام لڑائیوں میں
یہ حضرت علی کے ساتھ شریک ہوئے۔اور وفات کے سال کے بارے میں بھی سیرت کی کتابوں میں کچھ نہیں ملتا۔(حبیب کبریا کے تین سو اصحاب از طالب الہاشمی صفحہ 221، خلیفہ بن عدی، القمر انٹر پرائزز لاہور 1999ء)
حضرت معاذ بن ماعص کی واقعہ بئر معونہ میں شہادت ہوئی۔ان کے والد کا نام ناعص بھی بیان ہوتا ہے۔ان کا تعلق خزرج قبیلہ زرقی سے تھا۔بعض روایت کے مطابق آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک تھے اور بئر معونہ
کے موقعہ پر شہید ہوئے۔ایک روایت کے مطابق آپ غزوہ بدر میں زخمی ہو گئے تھے اور کچھ عرصہ بعد اسی زخم کی
وجہ سے وفات پاگئے تھے۔(اسد الغابة جلد 5 صفحه 196 ، معاذ بن ماعص، دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
آپ کے ساتھ آپ کے بھائی عائذ بن ما عص بھی غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔حديدة
(اسد الغابة جلد 3 صفحه 147 عائذ بن ماعص، دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)
صلح
کے بعد جب عیینہ بن حصن نے غطفان قبیلہ کے ساتھ جنگل میں چرنے والی آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر حملہ کیا اور حفاظت پر مامور ایک شخص کو قتل کر کے اونٹنیوں کو ہانک کر لے گیا اور شہید
ہونے والے شخص کی بیوی کو بھی اٹھا کر لے گیا تب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو آپ نے
آٹھ سواروں کو دشمن کے تعاقب میں بھیجا۔ان آٹھ سواروں میں حضرت معاذ بن ماعص بھی شامل تھے۔اس موقع پر ایک روایت یہ بھی ہے کہ ان آٹھ سواروں میں حضرت ابو عیاش بھی شامل تھے۔بھیجنے سے
پہلے آپ نے حضرت ابو عیاش سے فرمایا کہ تم اپنا گھوڑا کسی اور کو دے دو جو تم سے اچھا شہسوار ہے۔ابو عیاش نے
عرض کی کہ یا رسول اللہ میں ان سب سے بہتر شہسوار ہوں۔کہتے ہیں یہ کہہ کر ابھی میں پچاس گز ہی چلا تھا کہ
گھوڑے نے گرادیا۔ابو عیاش کہتے ہیں کہ اس پر میں بہت زیادہ فکر مند ہوا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما
رہے تھے اگر تم اپنا گھوڑا کسی اور کو دے دو تو بہتر ہے جبکہ میں کہہ رہا تھا کہ میں ان سب سے بہتر ہوں۔پھر بنو زریق
کے لوگوں کا خیال ہے کہ اس کے بعد حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیاش کے گھوڑے پر معاذ
بن ماعص یا عائذ بن ماعص کو سوار کر دیا۔( تاريخ الطبری جلد 3 صفحه 113 ، 115 ، غزوة ذى قرد، دار الفکر بيروت 2002ء)
(سیرت ابن هشام صفحه 486 باب غزوه ذی قرد مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء)
خطبات مسرور جلد 16
577
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018
حضرت سعد بن زید الا تھلی ایک صحابی تھے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو عبد الا شھل سے تھا۔غزوۂ
بدر میں شریک ہوئے۔بعض کا خیال ہے کہ بیعت عقبہ میں بھی شریک ہوئے۔غزوہ بدر، احد اور خندق سمیت تمام
غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے ہاتھ بنو
قریظہ کے قیدی بھیجے تھے۔آپ نے ان کے بدلے میں نجد میں گھوڑے اور ہتھیار خریدے تھے۔(اسد الغابة جلد 2 صفحه 217-218 ، سعد بن زيد بن مالك، دار الفكر النشر والتوزيع بيروت 2003ء)
روایت ہے کہ حضرت سعد بن زید نے ایک نجرانی تلوار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ میں دی
تھی۔آپ نے وہ تلوار حضرت محمد بن مسلمہ کو عنایت کر دی اور فرمایا تھا کہ اس سے اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور جب
لوگ آپس میں اختلاف کرنے لگیں تو اس کو پتھر پر دے مارنا اور گھر میں گھس جانا
(اسد الغابة جلد 2 صفحه 216 ، سعد بن زيد الاشهلى دار الفكر النشر والتوزيع بيروت 2003ء)
یعنی کسی بھی قسم کے فتنہ اور فساد میں شامل نہیں ہونا۔اللہ کرے کہ ان باتوں پر عمل کرنے والے آجکل وہ مسلمان بھی ہوں جو ایک دوسرے کی گردنیں
کاٹ رہے ہیں اور دنیا میں امن قائم ہو۔اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند کرتا چلا جائے اور ہمیں بھی نیکیاں
کرنے اور قربانیاں کرنے اور اخلاص و وفا کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 دسمبر 2018ء تا20 دسمبر 2018ء جلد 25 شمارہ 50 صفحہ 05تا10)