بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ کا تذکرہ
خطبات مسرور جلد 16
602
50
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 14 / دسمبر 2018ء بمطابق 15 فتح 1397 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشہد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
صحابہ کے ذکر میں سے آج حضرت مسطح بن اللہ کا ذکر ہو گا۔ان کا نام عوف اور لقب میسطح تھا ان کی
والدہ حضرت ام مسطح سلمیٰ بنت صخر تھیں جو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ کی خالہ ریطہ بنت صخر کی بیٹی تھیں۔(الاصابه جلد 6 صفحه 74 مسطح بن اثاثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)(اسد الغابه جلد 5
صفحه 150 مسطح بن اثاثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (استیعاب جلد 4 صفحه 1472
مسطح بن اثاثة مطبوعة دار الجيل بيروت 1992ء)
حضرت مسطح بن اثاثہ نے حضرت عبیدہ بن حارث اور ان کے دو بھائیوں حضرت طفیل بن حارث
حصین بن حارث کے ساتھ مکہ سے ہجرت کی۔سفر سے پہلے طے پایا کہ یہ لوگ وادی تاریخ میں اکٹھے ہوں
گے لیکن حضرت مسطح بن اثاثہ پیچھے رہ گئے کیونکہ ان کو سفر کے دوران سانپ نے ڈس لیا تھا۔اگلے دن ان لوگوں کو
جو پہلے چلے گئے حضرت مسطح کے سانپ کے ڈسے جانے کی اطلاع ملی پھر یہ لوگ واپس گئے اور انہیں ساتھ لے کر
رینہ آگئے۔مدینہ میں سب لوگ حضرت عبد الرحمن بن سلمہ کے ہاں ٹھہرے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 37 عبيدة بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسطح بن اثاثہ اور زید بن مزین کے درمیان مواخات کا رشتہ
قائم کیا تھا۔حضرت مسطح غزوہ بدر سمیت دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 39 مسطح بن اثاثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
ہجرت کے آٹھ مہینے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبیدہ بن حارث کو ساٹھ یا ایک
روایت کے مطابق اسی سواروں کے ساتھ روانہ کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبیدہ بن حارث کے
لئے ایک سفید رنگ کا پرچم باندھا، ایک جھنڈا بنایا جسے مسطح بن اثاثہ نے اٹھایا۔اس سریہ کا مطلب یہ تھا کہ قریش
کے تجارتی قافلے کو راہ میں روک لیا جائے۔قریش کے قافلے کا امیر ابو سفیان تھا، بعض کے مطابق عکرمہ بن ابو جہل
اور بعض کے مطابق میکرز بن حفص تھا۔اس قافلے میں 200 آدمی تھے جو مال لے کر جارہے تھے۔صحابہ کی اس
جماعت نے رابغ وادی پر اس قافلے کو جالیا، اس مقام کو وڈان بھی کہا جاتا ہے۔یہ قافلہ صرف تجارتی قافلہ نہیں تھا
خطبات مسرور جلد 16
603
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
بلکہ جنگی سامان سے لیس بھی تھا اور اس قافلے کی جو آمد ہوئی تھی وہ بھی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں استعمال ہونی
تھی کیونکہ واقعات سے پتہ لگتا ہے کہ وہ پوری طرح سے تیار تھے۔بہر حال یہ لوگ جب گئے تو دونوں فریق کے
درمیان تیر اندازی کے علاوہ کوئی مقابلہ نہیں ہوا اور لڑائی کے لئے باقاعدہ صف بندی بھی نہیں ہوئی۔پہلے بھی اس
کا ایک اور صحابی کے ذکر میں ایک دفعہ ذکر ہو چکا ہے۔وہ صحابی جنہوں نے مسلمانوں کی جانب سے پہلا تیر چلایا وہ
حضرت سعد بن ابی وقاص تھے اور یہ وہ پہلا تیر تھا جو اسلام کی طرف سے چلایا گیا۔اس موقع پر حضرت مقداد بن
اسود اور حضرت عیینہ بن غره وان، (سیرت ابن ہشام اور تاریخ طبری میں عتبہ بن غزوان ہے ) مشرکوں کی جماعت
سے نکل کر مسلمانوں میں آملے کیونکہ ان دونوں نے اسلام قبول کیا ہوا تھا اور وہ مسلمانوں کی طرف جانا چاہتے
تھے۔حضرت عبیدہ بن حارث کی سرکردگی میں یہ اسلام کا دوسرائریہ تھا۔تیر اندازی کے بعد دونوں فریق پیچھے
ہٹ گئے۔( پہلے بھی کسی خطبہ میں ایک دفعہ ذکر ہو چکا ہے) اور مشرکین پر مسلمانوں کا اس قدر رعب پڑا کہ انہوں
نے یہ سمجھا کہ مسلمانوں کا بہت بڑا لشکر ہے جو ان کی مدد کر سکتا ہے۔لہذا وہ خوفزدہ ہو کر واپس چلے گئے اور
مسلمانوں نے بھی ان کا پیچھا نہیں کیا۔(السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 215-216 سريه عبيدة بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت
2002ء) (سیرت ابن هشام جلد اول صفحه 592 سرية عبيدة بن الحارث مطبوعه مصطفی البابی مصر
1955ء)( تاريخ الطبری جلد 2 صفحه 12 سنة 1ه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1987ء)
کیونکہ مقصد جنگ نہیں تھا صرف ان کو روکنا تھا اور یہ سبق دینا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف اگر وہ تیاری
کریں گے تو مسلمان بھی تیار ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے موقع پر حضرت مسطح اور ابن الیاس کو پچاس وسق غلہ عطا فرمایا
اس زمانے میں مال غنیمت میں یہ دیا جاتا تھا طبقات الکبریٰ میں یہ باتیں لکھی ہیں ) ان کی وفات 56 برس کی عمر میں
34 ہجری میں حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں ہوئی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ حضرت علی کے دورِ خلافت تک
زندہ رہے اور حضرت علی کے ساتھ جنگ صفین میں شامل ہوئے اور اسی سال 37 ہجری میں وفات پائی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 39 مسطح بن اثاثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(الاصابه جلد 6 صفحه 74 مسطح بن اثاثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
حضرت مسطح وہی شخص ہیں جن کے نان و نفقہ کا بندوبست حضرت ابو بکر کیا کرتے تھے، ان کے ذمہ تھا۔لیکن جب حضرت عائشہ پر تہمت لگائی گئی۔الزام لگایا گیا تو ان لگانے والوں میں مسطح بھی شامل ہو گئے اور حضرت ابو بکر
نے اس وقت قسم کھائی کہ آئندہ ان کی کفالت نہیں کریں گے جس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ وَلَا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ
مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسْكِيْنَ وَالْمُهَجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا ۖ أَلَا
تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
اور تم میں سے صاحب فضیلت اور صاحب توفیق اپنے قریبیوں اور مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت
کرنے والوں کو کچھ نہ دینے کی قسم نہ کھائیں۔پس چاہئے کہ معاف کر دیں اور درگزر کریں۔کیا تم یہ پسند نہیں کرتے
(النور:23)
خطبات مسرور جلد 16
604
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
کہ اللہ تمہیں بخش دے اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔بہر حال یہ آیت نازل ہوئی۔اس پر حضرت ابو بکر نے دوبارہ ان کا نان و نفقہ جاری فرما دیا اور جب
اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ کی بریت نازل فرما دی تو پھر بہتان لگانے والوں کو سزا بھی دی گئی۔بعض روایات کے
مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ پر الزام لگانے والے جن اصحاب کو کوڑے لگوائے تھے ان
میں حضرت مسطح بھی شامل تھے۔(الاصابه جلد 6 صفحه 74 مسطح بن اثاثه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
یہ افک کا الزام لگانے کا جو واقعہ ہے یہ کیونکہ ایک بڑا تاریخی، ایک اہم واقعہ ہے۔تاریخی تو نہیں ایک
اہم واقعہ ہے اور مسلمانوں کے لئے اس میں سبق بھی ہے اس لئے اس کی تفصیل بھی بڑی لکھی گئی ہے۔اور اللہ تعالیٰ
نے اس بارے میں قرآن کریم میں آیات بھی نازل فرمائیں۔بہر حال اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
" خدا تعالیٰ نے اپنے اخلاق میں یہ داخل رکھا ہے کہ وہ وعید کی پیشگوئی کو توبہ واستغفار اور دعا اور صدقہ
سے ٹال دیتا ہے اسی طرح انسان کو بھی اس نے یہی اخلاق سکھائے ہیں۔" حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس
واقعہ کا ذکر کر کے وعدہ اور وعید کے فرق کو ظاہر فرمایا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ "جیسا کہ قرآن شریف اور
حدیث سے یہ ثابت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی نسبت جو منافقین نے محض خباثت سے خلاف واقعہ
تہمت لگائی تھی اس تذکرہ میں بعض سادہ لوح صحابہ بھی شریک ہو گئے تھے۔" ان کا مقصد فتنہ نہیں تھا۔سادہ لوحی
میں شامل ہو گئے۔" ایک صحابی ایسے تھے کہ وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے گھر سے دو وقتہ روٹی کھاتے تھے۔حضرت ابو بکر نے ان کی اس خطا پر قسم کھائی تھی اور وعید کے طور پر عہد کر لیا تھا کہ میں اس بے جا حرکت کی سزا
میں اس کو کبھی روٹی نہ دوں گا۔اس پر یہ آیت نازل ہوئی تھی : وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوْا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ لِلهُ لَكُمْ
وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - (النور: 23) تب حضرت ابو بکرؓ نے اپنے اس عہد کو توڑ دیا اور بدستور روٹی لگا دی۔اسی بنا پر اسلامی
اخلاق میں یہ داخل ہے کہ " یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مسئلہ حل کیا کہ "اگر وعید کے طور پر کوئی عہد
کیا جائے تو اس کا توڑنا حسن اخلاق میں داخل ہے۔" و عید کیا ہے؟ فرمایا کہ "مثلاً اگر کوئی اپنے خدمت گار کی نسبت قسم
کھائے کہ میں اس کو ضرور پچاس جوتے ماروں گا تو اس کی توبہ اور تفترع پر معاف کرنا سنت اسلام ہے تا تخلق باخلاق اللہ
ہو جائے۔مگر وعدہ کا تخلف جائز نہیں۔ترک وعدہ پر باز پرس ہو گی مگر ترک و عید پر نہیں۔"
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 181)
وعدہ ایک ایسا عہد ہے جو تمام منفی اور مثبت پہلو سامنے رکھ کر کیا جاتا ہے اور اس کی پابندی ضروری ہوتی
ہے۔اس کو توڑنا، پھر اس کی پوچھ کچھ بھی ہو گی یا پھر کچھ جرمانہ بھی ہو گا۔صحیح بخاری کی روایت کے مطابق حضرت عائشہ واقعہ افک کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں۔اس کی
تفصیل کی کیونکہ اہمیت ہے۔اس لئے میں بھی اب بیان کر رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر میں
خطبات مسرور جلد 16
605
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14دسمبر 2018
نکلنے کا ارادہ فرماتے تو آپ اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ ڈالتے۔پھر جس کا قرعہ نکلتا آپ اس کو اپنے ساتھ لے
جاتے۔چنانچہ آپ نے ایک حملے کے وقت جو آپ نے کیا ہمارے درمیان قرعہ ڈالا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرا
قرعہ نکالا۔میں آپ کے ساتھ گئی۔اس وقت حجاب کا حکم اتر چکا تھا، پردے کا حکم آگیا تھا۔میں ہو دج میں بٹھائی جاتی
( ہودج جو اونٹ کے اوپر سواری کی جگہ بنائی جاتی ہے۔covered ہوتی ہے ) اور ہو دج سمیت اتاری جاتی۔کہتی
ہیں کہ ہم اسی طرح سفر میں رہے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس حملے سے فارغ ہوئے اور واپس آئے
اور ہم مدینہ کے قریب ہی تھے کہ ایک رات آپ نے کوچ کا حکم دیا۔جب لوگوں نے کوچ کرنے کا اعلان کیا تو میں
بھی چل پڑی اور فوج سے آگے نکل گئی۔کہتی ہیں میں پیدل ہی چل پڑی۔کیونکہ رفع حاجت کے لئے جانا تھا تو ایک
طرف ہو کے چلی گئیں جب میں اپنی حاجت سے فارغ ہوئی، تو اپنے ہو درج کی طرف آئی اور میں نے اپنے سینے کو
ہاتھ لگایا تو کیا دیکھتی ہوں کہ ظفار کے کالے نگینوں کا میر اہار گر گیا ہے۔ایک بار پہنا ہوا تھا وہ گر گیا ہے۔کہتی ہیں میں
اپنا ہار ڈھونڈنے کے لئے واپس لوٹی اور اس کی تلاش نے مجھے روکے رکھا تو کچھ وقت لگ گیا۔اتنے میں وہ لوگ جو
میرے اونٹ کو تیار کرتے تھے ، آئے اور انہوں نے میر اہو دج اٹھا لیا اور وہ ہو دج میرے اونٹ پر رکھ دیا جس پر
میں سوار ہو ا کرتی تھی۔وہ خالی تھا۔لیکن وہ سمجھے کہ میں اسی میں ہوں۔کہتی ہیں کہ عورتیں ان دنوں میں ہلکی پھلکی
ہوا کرتی تھیں۔بھاری بھر کم نہ تھیں۔ان کے بدن پر زیادہ گوشت نہ ہو تا تھا۔وہ تھوڑا سا تو کھانا کھایا کرتی تھیں۔لوگوں نے جب ہو رج کو اٹھایا تو اس کے بوجھ کو غیر معمولی نہ سمجھے۔یہ احساس نہیں ہوا کہ یہ ہلکا ہے۔حضرت عائشہ
فرماتی ہیں کہ انہوں نے اس کو اٹھالیا اور میں کم عمر لڑکی تھی۔انہوں نے اونٹ کو بھی اٹھا کر چلا دیا اور خود بھی چل
پڑے۔جب سارا لشکر گزر چکا اور اس کے بعد میں نے اپنا ہار بھی ڈھونڈ لیا تو میں ڈیرے پر واپس آئی۔وہاں کوئی بھی
نہیں تھا۔پھر میں اپنے اس ڈیرے کی طرف گئی جس میں میں تھی اور میں نے خیال کیا کہ وہ مجھے نہ پائیں گے تو یہیں
واپس لوٹ آئیں گے۔کہتی ہیں میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی اثناء میں میری آنکھ لگ گئی اور میں سو گئی۔لمعلن سلیمی ذکوانی فوج کے پیچھے رہا کرتے تھے۔ایک آدمی پیچھے ہو تا تھا تا کہ دیکھ لے کہ
قافلہ چلا گیا ہے تو کوئی چیز پیچھے تو نہیں رہ گئی۔کہتی ہیں وہ صبح میرے ڈیرے پر آئے اور انہوں نے ایک سوئے
ہوئے انسان کا وجود دیکھا اور میرے پاس آئے۔اور حجاب کے حکم سے پہلے انہوں نے مجھے دیکھا ہوا تھا۔واپس
آئے تو انہوں نے انا للہ پڑھا۔ان کے انا للہ پڑھنے پر میں جاگ اٹھی۔اس کے بعد پہلے اونٹنی قریب لے آئے،
اور جب انہوں نے اپنی اونٹنی بٹھائی تو میں اس پر سوار ہو گئی اور وہ اونٹنی کی نکیل پکڑ کر چل پڑے۔کہتی ہیں :
یہاں تک کہ ہم فوج میں اس وقت پہنچے جب لوگ ٹھیک دو پہر کے وقت آرام کرنے کے لئے ڈیروں میں تھے۔پھر جس کو ہلاک ہونا تھا ہلاک ہو گیا۔یعنی اس بات پر بعض لوگوں نے الزام لگانے شروع کر دئے۔غلط قسم کی
باتیں حضرت عائشہ کی طرف منسوب کر دیں۔صفوان بن
فرماتی ہیں اس تہمت کا بانی عبد اللہ بن اُبی بن سکول تھا۔ہم مدینہ پہنچے۔میں وہاں ایک ماہ تک بیمار رہی۔تہمت لگانے والوں کی باتوں کا لوگ چرچا کرتے رہے اور میری اس بیماری کے اثناء میں جو بات مجھے شک میں ڈالتی
خطبات مسرور جلد 16
606
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
تھی وہ یہ تھی کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ مہربانی نہیں دیکھتی تھی جو میں آپ سے اپنی بیماری میں دیکھا کرتی
تھی۔بڑا چرچا ہو گیا۔تہمت لگائی۔مشہوری ہو گئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک بھی باتیں پہنچیں۔کہتی ہیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیماری میں جو سلوک میرے ساتھ پہلے ہوا کرتا تھا وہ مجھے نظر نہیں آتا تھا۔آپ
صرف اندر آتے اور السلام علیکم کہتے۔پھر پوچھتے کہ اب وہ کیسی ہے۔اور وہ بھی ان کے والدین سے پوچھ لیتے۔کہتی
ہیں کہ مجھے اس تہمت کا کچھ بھی علم نہ تھا یہاں تک کہ جب میں نے بیماری سے شفا پائی۔اور نقاہت کی حالت میں
تھی کہ میں اور ام مسطح مناصبغ کی طرف گئیں جو قضائے حاجت کی جگہ تھی۔ہم رات کو ہی نکلا کرتے تھے اور یہ اس
وقت سے پہلے کی بات ہے جب ہم نے اپنے گھروں میں، گھروں کے قریب بیوت الخلاء بنائے تھے۔اس زمانے میں
رفع حاجت کے لئے لوگ باہر جایا کرتے تھے اور عور تیں رات کو جب اندھیرا پھیل جائے نکلا کرتی تھیں۔کہتی ہیں
اس سے قبل ہماری حالت پہلے عربوں کی سی تھی کہ جنگل میں یا باہر جا کر قضائے حاجت کیا کرتے تھے۔میں اور ام
مسطح بنت ابی رھم دونوں جارہی تھیں کہ اتنے میں وہ اپنی اوڑھنی سے انکی اور ٹھوکر کھائی۔تب بولی کہ مسطح
بد نصیب ہو۔میں نے اس سے کہا کہ کیا بری بات کی ہے تم نے۔کیا تو ایسے شخص کو برا کہ رہی ہے جو جنگ بدر میں
موجود تھا۔اس نے کہا کہ اری بھولی بھالی لڑکی! کیا تم نے نہیں سنا جو لوگوں نے افترا کیا ہے ؟ تب اس نے مجھے تہمت
لگانے والوں کی بات سنائی کہ یہ الزام تمہارے پر لگایا گیا ہے۔کہتی ہیں میں بیماری سے ابھی اٹھی تھی، نقاہت تو تھی
ہی۔یہ بات سن کے میری بیماری بڑھ گئی۔جب اپنے گھر لوٹی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے۔آپ نے السلام علیکم کہا اور آپ نے
پوچھا اب تم کیسی ہو ؟ میں نے کہا: مجھے اپنے والدین کے پاس جانے کی اجازت دیں۔کہتی تھیں کہ میں اُس وقت یہ
چاہتی تھی کہ میں ان کے پاس جا کر اس کی نسبت معلوم کروں یعنی یہ الزام جو لگا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
مجھے اجازت دے دی۔میں اپنے والدین کے پاس آئی تو میں نے اپنی ماں سے پوچھا کہ لوگ کیا باتیں کر رہے ہیں !
میری ماں نے کہا کہ بیٹی اس بات سے اپنی جان کو جنجال میں نہ ڈالو۔ہلکان نہ کرو۔اطمینان سے رہو۔اللہ کی قسم! کم
ہی ایسا ہوا ہے کہ کبھی کسی شخص کے پاس کوئی خوبصورت عورت ہو ، اس کی بیوی ہو جس سے وہ محبت بھی رکھے اور
اس کی سو کنیں بھی ہوں اور پھر لوگ اس کے بر خلاف باتیں نہ کریں۔حضرت عائشہ کہتی ہیں۔میں نے اس پر کہا کہ
سبحان اللہ۔لوگ ایسی بات کا چرچا کر رہے ہیں۔پھر کہتی ہیں کہ میں نے وہ رات اس طرح کائی کہ صبح تک میرے
آنسو نہیں تھے۔اتنا بڑا الزام مجھ پر لگایا ہے۔ساری رات مجھے نیند نہیں آئی اور میں روتی رہی۔جب صبح اٹھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب اور اسامہ بن زید کو بلایا۔اس وقت
جب وحی کے آنے میں دیر ہوئی تا ان دونوں سے اپنی بیوی کو چھوڑنے کے بارے میں مشورہ کریں۔یعنی یہ فیصلہ کہ
اس طرح جو الزام لگایا ہے اس کے بعد آیا ان کو رکھوں نہ رکھوں ؟ اسامہ نے تو آپ کو اس محبت کی بنا پر مشورہ دیا جو
ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں سے تھی۔اسامہ نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ کی بیوی ہیں اور ہم اللہ کی قسم !
سوائے بھلائی کے اور کچھ نہیں جانتے۔ہم نے تو کوئی عیب نہیں دیکھا۔حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ لیکن علی بن ابی
خطبات مسرور جلد 16
607
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
طالب نے کہا کہ یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے آپ پر کچھ تنگی نہیں رکھی۔حضرت علی ذرا تیز طبیعت کے تھے۔اس
لئے انہوں نے یہ مشورہ دیا کہ آپ پر کبھی تنگی نہیں رکھی اور اس کے سوا اور عور تیں بھی بہت ہیں۔پھر حضرت علی
نے یہ کہا کہ اس خادمہ سے پوچھئے۔جو حضرت عائشہ کی خادمہ تھیں۔ان سے پوچھیں کہ کیسی ہیں۔(وہ) آپ سے
سچ سچ کہہ دے گی۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کو بلایا۔وہ خادمہ تھیں اور آپ نے کہا بریرہ! کیا تم
نے اس میں یعنی حضرت عائشہ میں کوئی ایسی بات دیکھی ہے جو تمہیں شبہ میں ڈالے؟ بریرہ نے کہا کہ ہر گز نہیں۔اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے کہ میں نے حضرت عائشہ میں اس سے زیادہ کوئی اور بات
نہیں دیکھی جس کو میں ان کے لئے معیوب سمجھوں کہ وہ کم عمر لڑکی ہے۔یعنی آٹا چھوڑ کر سو جاتی ہے۔ذرا بے
پرواہی ہے اور اتنی گہری نیند اُن کو آتی ہے کہ گھر کی بکری آتی ہے اور وہ اسے کھا جاتی ہے۔ان کی یہ ایک مثال
دے کے بتایا کہ کوئی برائی تو نہیں ہے لیکن یہ کمزوری ہے۔نیند غالب آجاتی ہے۔یہ سن کر اسی دن رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو مخاطب فرمایا اور عبد اللہ بن اُبی بن سکول کی شکایت کی کیونکہ اسی نے مشہور کیا تھا۔رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسے شخص کو کون سنبھالے جس نے میری بیوی کے بارے میں مجھے دکھ دیا ہے۔میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ اپنی بیوی میں سوائے بھلائی کے اور کوئی بات مجھے معلوم نہیں اور ان لوگوں نے ایسے
شخص کا ذکر کیا ہے جس کی بابت بھی مجھے بھلائی کے سوا کوئی علم نہیں۔یعنی کہ حضرت عائشہ کے بارے میں جس پر
الزام لگایا ہے اور میرے گھر والوں کے پاس جب بھی وہ آیا کرتے میرے ساتھ ہی آتے۔اس پر حضرت سعد بن
مُعاذ کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! بخدا میں اس سے آپ کا بدلہ لوں گا جس نے یہ الزام لگایا ہے۔اگر وہ اوس کا ہوا تو میں اس کی گردن اڑا دوں گا۔اگر وہ ہمارے بھائیوں خزرج سے ہوا تو جو بھی آپ ہمیں حکم دیں
گے ہم آپ کا حکم بجالائیں گے۔اس پر سعد بن عبادہ کھڑے ہوئے اور وہ خزرج قبیلہ کے سردار تھے اور اس سے
پہلے وہ اچھے آدمی تھے لیکن قومی عزت نے انہیں بھڑ کا یا اور انہوں نے کہا تم نے غلط کہا۔اللہ کی قسم! تم اسے نہیں
مارو گے اور نہ ایسا کر سکو گے۔بحث شروع ہو گئی۔اس پر اُسید بن حضیر کھڑے ہو گئے۔تیسرا شخص بھی کھڑا ہو گیا
اور انہوں نے کہا کہ تم نے غلط کہا ہے۔اللہ کی قسم! اللہ کی قسم! ہم اسے ضرور مارڈالیں گے جس نے بھی الزام لگایا
ہے۔اور پھر یہاں تک کہہ دیا کہ تو تو منافق ہے جو منافقوں کی طرف سے جھگڑتا ہے۔اس پر دونوں قبیلے اوس اور
خزرج بھڑک اٹھے۔آپس میں غصہ میں آگئے، طیش میں آگئے۔یہاں تک کہ لڑائی شروع ہو گئی۔شروع تو نہیں
ہوئی لیکن لڑنے کے قریب تھے ، کہتے ہیں لڑنے پر آمادہ ہو گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے تھے
آپ اترے اور ان کو ٹھنڈا کیا یہاں تک کہ وہ خاموش ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی خاموش ہو رہے۔حضرت عائشہ کہتی ہیں ، یہ روایت چل رہی ہے۔بخاری کی لمبی روایت ہے کہ میں سارا دن روتی رہی۔نہ
میرے آنسو تھمتے اور نہ مجھے نیند آتی۔میرے ماں باپ میرے پاس آگئے۔میں دورا تیں اور ایک دن اتناروئی کہ
میں سمجھی کہ یہ رونا میرے جگر کو شق کر دے گا۔میں ختم ہو جاؤں گی۔کہتی تھیں کہ اسی اثناء میں کہ وہ دونوں
میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے یعنی ماں باپ بیٹھے ہوئے تھے اور میں رور ہی تھی کہ اتنے میں ایک انصاری عورت نے
خطبات مسرور جلد 16
608
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
اندر آنے کی اجازت چاہی۔میں نے اسے اجازت دے دی۔وہ بھی بیٹھ کر میرے ساتھ رونے لگی۔ہم اسی حال میں
تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر کے گھر میں اندر آئے اور بیٹھ گئے۔اور اس سے پہلے جس دن
سے مجھ پر تہمت لگائی گئی تھی آپ میرے پاس نہیں بیٹھے تھے۔دور سے حال پوچھ کر چلے جایا کرتے تھے یا ملازمہ
سے حال پوچھ کے چلے جایا کرتے تھے اور جب گھر آگئی ہیں تو وہاں پوچھتے تھے۔بہر حال اُس دن آئے اور کہتی ہیں
میرے پاس بیٹھے اور آپ ایک مہینہ منتظر رہے۔مگر میرے متعلق آپ کو کوئی وحی نہ ہوئی۔جس دن سے یہ الزام لگا
تھا مہینہ گزر گیا تقریباً اور آپ میرے پاس بیٹھے نہیں تھے لیکن اس دن آکر بیٹھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اس انتظار میں تھے کہ اللہ تعالیٰ کچھ بتادے گا۔حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ آپ نے تشہد پڑھا پھر آپ نے مجھے فرمایا
کہ عائشہ ! مجھے تمہارے متعلق یہ بات پہنچی ہے۔پہلی دفعہ یہ بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے
کی۔سو اگر تم بڑی ہو تو ضرور اللہ تعالیٰ تمہیں بری فرمائے گا اور اگر تم سے کوئی کمزوری ہو گئی ہے تو اللہ سے مغفرت مانگو
اور اس کے حضور توبہ کرو کیونکہ بندہ جب اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہے اور اس کے بعد توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس
پر رحم کرتا ہے۔کہتی ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بات ختم کر لی تو پہلے چونکہ میں بہت رو رہی تھی
میرے آنسو خشک ہو گئے۔یہاں تک کہ آنسوؤں کا ایک قطرہ بھی محسوس نہ ہوا۔میں نے اپنے باپ سے کہا۔اس وقت حضرت عائشہ نے حضرت ابو بکر کو کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو میری طرف سے جواب دیجئے۔انہوں نے کہا بخدا میں نہیں جانتا کہ میں رسول اللہ سے کیا کہوں۔کیا بات
کروں۔کیا جواب دوں۔یہی چاہتی ہوں گی ناں کہ میری بریت کا جواب دیں۔پھر میں نے اپنی ماں سے کہا۔آپ ہی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو آپ نے فرمایا ہے اس کا میری طرف سے جواب دیں۔انہوں نے کہا بخدا میں
نہیں جانتی کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا کہوں۔حضرت عائشہ کہتی تھیں کہ میں کم عمر لڑکی تھی۔قرآن مجید کا اس وقت مجھے زیادہ علم نہیں تھا۔بہر حال میں نے اس کے باوجود اس وقت کہا کہ بخدا مجھے معلوم ہو چکا
ہے کہ آپ لوگوں نے وہ بات سنی ہے جس کا لوگ آپس میں تذکرہ کرتے ہیں۔یعنی یہ جو مجھ پر بڑا گندا الزام لگایا گیا
ہے ، وہ بات آپ کے دلوں میں بیٹھ گئی ہے۔اور آپ نے اسے درست سمجھ لیا ہے۔بلکہ یہ کہتی ہیں میں نے کہا کہ
آپ نے شاید سمجھ لیا ہے کہ یہ درست ہے۔اور اگر میں آپ سے کہوں کہ میں بری ہوں۔میں نے ایسا کچھ نہیں کیا
اور اللہ جانتا ہے کہ میں فی الواقعہ بری ہوں تو آپ مجھے اس میں سچا نہیں سمجھیں گے کیونکہ اتنا مشہور ہو چکا ہے اور
لوگ اتنی زیادہ باتیں کر رہے ہیں کہ شاید یہ ہو جائے کہ میں سچی نہیں ہوں۔اور اگر میں آپ کے پاس کسی بات کا
اقرار کر لوں حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ میں بری ہوں اور میں نے ایسی کوئی غلط حرکت نہیں کی تو آپ اس اقرار پر مجھے
سچا سمجھ لیں گے۔اگر اقرار کر لوں تو آپ سچا سمجھ لیں کہ ہاں شاید بات ٹھیک ہی ہو گی۔کہتی ہیں کہ میں نے کہا کہ
اللہ کی قسم ! میں اپنی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی مثال نہیں پاتی سوائے یوسف کے باپ کی۔انہوں نے کہا تھا
کہ صبر کرناہی اچھا ہے اور اللہ ہی سے مدد مانگنی چاہئے۔حضرت یعقوب نے یوسف کے بھائیوں کو جو کہا تھا کہ اللہ ہی
سے اس بات میں مدد مانگنی چاہئے جو تم لوگ بیان کر رہے ہو۔کہتی ہیں میں نے یہ آیت پڑھ دی۔اس کے بعد میں ایک
خطبات مسرور جلد 16
609
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
طرف ہٹ کر اپنے بستر پر آگئی اور میں امید کرتی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے بری کرے گا۔وہ جانتی تھیں میں بے گناہ ہوں
اللہ تعالیٰ بری کرے گا لیکن کہتی ہیں کہ بخدا مجھے یہ گمان نہیں تھا کہ میرے متعلق بھی کوئی وحی نازل ہو گی۔یہ تو خیال
تھا کہ اللہ تعالیٰ بری کر دے گا لیکن یہ خیال نہیں تھا کہ اس حد تک، یہاں تک ہو جائے گا کہ اللہ تعالیٰ میری بریت
کے بارہ میں وحی نازل کرے بلکہ میں اپنے خیال میں اس سے بہت ادنی تھی کہ میری نسبت قرآن کریم میں بیان کیا
جائے۔میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں بجھتی تھی کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں میرے بارے میں کوئی وحی کرے
لیکن مجھے یہ امید ضرور تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیند میں کوئی ایسی خواب دیکھ لیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بری قرار
دیتا ہے۔حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ اللہ کی قسم! آپ ابھی بیٹھنے کی جگہ سے الگ نہیں ہوئے تھے اور نہ اہل بیت میں سے
کوئی باہر گیا تھا کہ اتنے میں آپ پر وحی نازل ہوئی اور وحی کے دوران جو سخت تکلیف آپ کو ہوا کرتی تھی وہ آپ کو
ہونے لگی۔آپ کو اتنا پسینہ آتا تھا کہ سردی کے دن میں بھی آپ سے پسینہ موتیوں کی طرح ٹپکتا تھا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وحی کی حالت جاتی رہی تو آپ مسکرارہے تھے اور پہلی بات جو آپ
نے فرمائی یہ تھی کہ عائشہ ! اللہ کا شکر بجالاؤ کیونکہ اللہ نے تمہاری بریت کر دی ہے۔کہتی ہیں اس پر میری ماں نے
مجھ سے کہا اٹھو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ۔میں نے کہا اللہ کی قسم! ہر گز نہیں۔میں ان کے پاس
اٹھ کر نہیں جاؤں گی اور اللہ کے سوا کسی کا شکریہ ادا نہیں کروں گی۔اللہ تعالیٰ نے یہ وحی کی تھی۔وہ لوگ یعنی کہ
جنہوں نے بہتان باندھا ہے وہ تم ہی میں سے ایک جتھا ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے میری بریت میں یہ وحی نازل کی تو
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا اور وہ مسطح بن اثاثہ کو بوجہ اس کے قریبی ہونے کے خرچ دیا کرتے تھے کہ
اللہ کی قسم! جو مسطح نے عائشہ پر افتراء کیا ہے میں اس کے بعد اب اس کو کوئی خرچ نہیں دوں گا۔مگر اللہ تعالیٰ نے
فرمایا یعنی سورہ نور کی وہ آیت نازل ہوئی جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔یہ آیت میں نے پڑھ دی ہے اور اس کا ترجمہ
بھی پڑھ دیا ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ تم میں سے صاحب فضیلت اور صاحب توفیق اپنے قریبیوں اور مسکینوں اور
اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ نہ دینے کی قسم نہ کھائیں۔پس چاہئے کہ وہ معاف کر دیں اور در گزر کریں۔کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔حضرت ابو بکر
کہنے لگے کہ کیوں نہیں۔اللہ کی قسم میں ضرور چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کی پردہ پوشی کرتے ہوئے مجھے
بخش دے۔مسطح کو جو خوراک وہ دیا کرتے تھے پھر ملنے لگی۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب بنت جحش سے بھی میرے معاملے کے بارے میں پوچھا
کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بینب! تم کیا سمجھتی ہو جو تم نے دیکھا ہے۔وہ کہتیں یا رسول اللہ میں
اپنی شنوائی اور بینائی محفوظ رکھوں گی۔میں تو عائشہ کو (یعنی کہ میں کبھی یہ نہیں کہہ سکتی ) پاکدامن ہی سمجھا ہے۔اپنے کانوں کو اور آنکھوں کو میں محفوظ سمجھتی ہوں اور ہمیشہ محفوظ رکھوں گی۔میں غلط باتیں نہیں کہہ سکتی۔کہتی ہیں
میں نے تو عائشہ کو پا کد امن ہی دیکھا ہے اور پاکدامن ہی سمجھتی بھی ہوں۔حضرت عائشہ کہتی تھیں کہ یہی زینب وہ
تھیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے میری برابری کیا کرتی تھیں۔اللہ نے انہیں پر ہیز گاری کی
خطبات مسرور جلد 16
610
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
وجہ سے بچائے رکھا اور ان کی بہن حمنہ بنت جحش اُن کی طرفداری کر رہی تھی اور ہلاک ہو گئی یعنی جن لوگوں نے
الزام لگایا تھا اُن کی طرفداری کر رہی تھی اور ان لوگوں کے ساتھ تھی جو ہلاک ہوئے۔(ماخوذ از صحیح البخاری کتاب الشهادات باب تعديل النساء۔۔۔الخ حدیث 2661 جلد 4 صفحہ 721 تا731 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ)
(ماخوذ از صحیح البخاری کتاب المغازی باب حدیث الا فک حدیث 4141 جلد 8 صفحہ 325 شائع کر وہ نظارت اشاعت ربوہ)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت خاتم النبیین میں یہ واقعہ بیان فرمایا ہے جو میں پہلے بخاری کے
حوالے سے بیان کر چکا ہوں۔زائد بات جو انہوں نے اس میں لکھی ہے وہ یہ ہے کہ یہ جب کہتی ہیں کہ ان صحابی نے
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ پڑھا تو میں جاگ اٹھی تو میں نے اس وقت دیکھتے ہی جھٹ اپنا منہ اپنی اوڑھنی سے ڈھانک
لیا کیونکہ پردے کا حکم جاری ہو چکا تھا اور خدا کی قسم ! اس نے میرے ساتھ کوئی بات نہیں کی۔انہوں نے بات بھی
کوئی نہیں کی اور نہ میں نے اس کلمہ کے سوا ان کے منہ سے کوئی اور الفاظ سنے یعنی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ کے سوا۔اس کے بعد وہ اپنے اونٹ کو آگے لایا اور میرے قریب اسے بٹھا دیا اور اس نے اونٹ کے دونوں گھٹنوں پر اپنا پاؤں
رکھ دیا تا کہ وہ اچانک نہ اٹھ سکے۔چنانچہ میں اونٹ کے اوپر سوار ہو گئی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 563)
انہوں نے اونٹ کے آگے گھٹنوں پر پاؤں بھی رکھ دیا تا کہ اونٹ ایک دم نہ اٹھ جائے۔جیسا کہ حضرت
عائشہ نے بیان فرمایا ہے کہ میرے بارے میں خدا تعالیٰ کی وحی کی میرے لئے بڑی اہمیت تھی۔حضرت عائشہ کہتی
ہیں کہ میرے لئے تو اس وحی کی بڑی اہمیت تھی کیونکہ مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔بہر حال یہ ایک اہم واقعہ تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل پر ایک بہت بڑا الزام لگایا گیا تھا۔حضرت عائشہ کا ایک خاص مقام تھا اور یہ مقام اس وجہ سے بھی تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وحی
بھی مجھے سب سے زیادہ عائشہ کے حجرے میں ہی ہوتی ہے۔(صحیح البخاری کتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب فضل عائشة 3775)
اور سورہ نور میں ان الزام لگانے والوں کے بارے میں مومنوں کا جو رڈ عمل ہونا چاہئے اس کے
بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کیا ہونا چاہئے۔اس بارے میں مکمل دس گیارہ آیتیں ہیں۔بہر حال
حضرت عائشہ نے جس آیت کا حوالہ دیا ہے اس کی تفسیر بیان کرتے ہوئے اس واقعہ کے علاوہ جو حدیث کے
حوالے سے میں بیان کر چکا ہوں حضرت مصلح موعودؓ نے جو زائد باتیں بیان فرمائی ہیں وہ بیان کرتا ہوں۔اول پہلے تو آیت پڑھ دوں۔آیت یہ ہے کہ اِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُمْ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ
لِكُلِّ امْرِى مِّنْهُمْ مَا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ وَالَّذِى تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ - (النور: 12) یعنی
یقیناً وہ لوگ جو جھوٹ گھڑ لائے انہی میں سے ایک گروہ ہے۔اس معاملہ کو اپنے حق میں برا نہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے
لئے بہتر ہے۔ان میں سے ہر شخص کے لئے ہے جو اس نے گناہ کمایا جبکہ ان میں سے وہ اس کے بیشتر کے ذمہ دار ہیں
اس کے لئے بہت بڑا عذاب مقدر ہے۔اس کے آگے پھر مزید آیتیں بھی ہیں۔بڑی تفصیل سے بیان ہوا ہے۔
خطبات مسرور جلد 16
611
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
بہر حال اس آیت کی تفسیر میں جو سارا واقعہ بیان کیا ہے اور پھر آپ نے یہ لکھا کہ جب مدینہ پہنچے تو عبد اللہ بن ابی
بن سلول اور اس کے ساتھیوں نے مشہور کر دیا کہ حضرت عائشہ نعوذ باللہ جان بوجھ کر پیچھے رہی تھیں اور ان کو
صفوان سے تعلق تھا، جو بعد میں اونٹ لے کے آئے تھے۔لکھتے ہیں کہ یہ شور اتنابڑھا کہ بعض صحابہ بھی نادانی سے
ان کے ساتھ مل گئے جن میں سے ایک حسان بن ثابت ہیں اور دوسرے مسطح بن اثاثہ۔اسی طرح ایک صحابیہ حمنہ
بنت جحش بھی تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سالی تھیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو چونکہ اس
حادثے سے صدمہ سخت ہوا تھا اور وہ چھوٹی عمر میں ایک ایسے جنگل میں تن تنہا رہ گئی تھیں جہاں ہو کا عالم تھا اور مدینہ
پہنچ کر اس صدمہ سے بیمار ہو گئیں۔تنہائی کا جو ایک خوف تھا، ایک ڈر تھا حضرت مصلح موعودؓ نے لکھا ہے کہ یہ بھی
بیماری کی وجہ ہے۔ادھر ان کے متعلق منافقین میں کھچڑی پکتی رہی۔آخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ باتیں
پہنچ گئیں۔آپ حضرت عائشہ کی بیماری کو دیکھ کر ان سے دریافت نہیں فرما سکتے تھے۔پوچھا بھی نہیں کہ منافقین کیا
باتیں کر رہے ہیں ؟ ادھر دن بدن باتیں زیادہ بڑھتی جاتی تھیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں
یہ دیکھ کر حیران ہوتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لاتے تو آپ کا چہرہ اتر ہو اہو تا تھا اور مجھ سے
بات نہیں کرتے تھے۔کہتی ہیں بڑا پریشان چہرہ ہوتا تھا اور دوسروں سے میرا حال پوچھ کے چلے جاتے تھے۔کہتی ہیں
میں آپ کی اجازت سے ایک دن اپنے والدین کے ہاں چلی گئی اور پھر وہی قضائے حاجت والا واقعہ ہوا۔جو ر شتہ
دار تھیں ان کے ساتھ باہر جاتی تھیں اُس نے اپنے بیٹے مسطح کا نام لے کر کہا کہ اس کا براہو۔حضرت عائشہ نے اس
پر کہا کہ ایسا کیوں کہتی ہو ؟ اس نے کہا کہ ایسا کیوں نہ کہوں۔تمہیں پتہ نہیں کہ وہ تو اس قسم کی باتیں کرتا ہے۔تو
حضرت مصلح موعودؓ لکھتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے وہ عورت کوئی موقع نکالنا چاہتی تھی کہ بات کہے۔حضرت عائشہ کو
بات بتائے کہ آپ پہ کیا الزام لگ رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ نہیں تھا۔جب حضرت عائشہ نے یہ بات سنی تو انہیں بڑا
سخت صدمہ ہوا۔واپس آگئیں اور جیسا کہ پہلے انہوں نے ذکر کیا ہے کہ مجھے بڑی نقاہت تھی۔جوں توں کر کے گھر
تک پہنچیں مگر اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بیماری پھر زور پکڑ گئی۔بہر حال پھر آپ آگے واقعہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ، حضرت علیؓ
اور اسامہ بن زید کو بلا کر مشورہ لیا کہ کیا کرنا چاہئے۔حضرت عمر اور اسامہ بن زید دونوں نے کہا کہ یہ منافقوں کی
پھیلائی ہوئی بات ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں لیکن حضرت علی کی طبیعت تیز تھی۔انہوں نے کہا کہ بات کوئی ہو یا
نہ ہو۔آپ کو ایسی عورت سے جس پر اتہام لگ چکا ہے تعلق رکھنے کی کیا ضرورت ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا جیسا
کہ بیان ہوا ہے کہ آپ اُن کی لونڈی سے پوچھ لیں۔اگر کوئی بات ہوئی تو وہ بتادے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے حضرت عائشہ کی لونڈی بریرہ سے پوچھا کیا تجھے عائشہ کا کوئی عیب معلوم ہے ؟ اس نے کہا عائشہ کا سوائے اس
کے اور کوئی عیب نہیں کہ کم سنی کی وجہ سے وہ سو جاتی ہیں۔جلدی نیند کا غلبہ آجاتا ہے اور پھر گہری نیند آتی ہے اور
وہی واقعہ بیان کیا۔بہر حال کہتے ہیں پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے۔صحابہ کو جمع کیا اور پھر
فرمایا کہ کوئی ہے جو مجھے اس شخص سے بچائے جس نے مجھے دکھ دیا ہے۔اس سے مراد آپ کی عبد اللہ بن اُبی بن
خطبات مسرور جلد 16
612
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
سکول سے تھی کہ اس نے دکھ دیا ہے۔حضرت سعد بن معاذ جو اوس قبیلہ کے سردار تھے کھڑے ہوئے اور انہوں
نے کہا کہ یارسول اللہ ! اگر وہ شخص ہم میں سے ہے تو ہم اس کو مارنے کے لئے تیار ہیں۔اور اگر وہ خزرج سے ہے تب
بھی اس کو مارنے کے لئے تیار ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ کہتے ہیں کہ شیطان تو ہر وقت فتنہ ڈلوانے کے لئے موقع کی
تلاش میں رہتا ہے اس موقع پر بھی شیطان نہیں چونکا۔خزرج کو یہ خیال نہ آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اس بات سے کتنا صدمہ پہنچا ہے۔جب سعد بن معاذ نے یہ بات کی تو دوسرے قبیلہ کو غصہ آگیا۔چنانچہ سعد بن عبادہ
کھڑے ہوئے اور انہوں نے سعد بن معاذ سے کہا کہ تم ہمارے آدمی کو نہیں مار سکتے اور نہ تمہاری طاقت ہے کہ ایسا
کر سکو۔اس مکالمے میں دوسرے صحابی بھی اٹھے اور انہوں نے کہا کہ ہم اسے مار ڈالیں گے اور دیکھیں گے کون
اسے بچاتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ لکھتے ہیں کہ اب بجائے اس کے کہ یہ مقابلہ باتوں تک ہی رہتا اوس اور خزرج
نے میانوں سے تلواریں نکالنی شروع کر دیں کہ با قاعدہ جنگ ہونے لگی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی
مشکل سے ان کو ٹھنڈا کیا۔اوس کہتے تھے کہ جس شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ دیا ہے اس کو ہم مار
ڈالیں گے اور خزرج کہتے تھے کہ تم یہ بات اخلاص سے نہیں کرتے۔چونکہ تم جانتے ہو کہ وہ ہم میں سے ہے اس
لئے یہ بات کہتے ہو۔بہر حال یہ بات بھی ثابت ہے کہ ان دونوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت بھی تھی
مگر شیطان نے ان میں فتنہ پیدا کر دیا۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں کہ اس وقت کی حالت کے متعلق ہر شخص آسانی
سے سمجھ سکتا ہے کہ کیسی دردناک حالت ہو گی۔ادھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنی ایذاء پہنچ رہی تھی اور
ادھر مسلمانوں میں تلوار چلنے تک نوبت پہنچی ہوئی تھی۔تو شیطان بعض دفعہ نیکوں میں بھی یہ حالت کر دیتا ہے۔بہر حال پھر آگے حضرت مصلح موعودؓ وہی واقعہ بیان کرتے ہیں جو حضرت عائشہ نے بیان کیا ہے کہ
جب حضرت عائشہ سے یہ سارا واقعہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر میں مانوں گی تو جھوٹ کہوں گی۔اگر اپنے آپ کو
بری ثابت کروں گی تو آپ لوگ یقین نہیں کریں گے۔اس وقت میں وہی کہتی ہوں جو حضرت یوسف کے باپ
حضرت یعقوب علیہ السلام نے کہا تھا کہ فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ (یوسف:19) کہ اچھی طرح صبر کرنا ہی
میرے لئے مناسب ہے اور اس بات کے لئے اللہ تعالیٰ ہی سے مدد مانگی جاسکتی ہے اور مانگی جاتی ہے۔بیان کرتے ہیں
کہ حضرت عائشہ نے یہ کہا کہ وہاں سے اٹھ کر میں اپنے بستر پہ آگئی۔اس پر پھر یہ آیت نازل ہوئی جو میں نے ابھی
پہلے پڑھی ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے خطر ناک جھوٹ بولا ہے وہ تمہی میں سے ایک گروہ ہے مگر تم اس کے اس
الزام کو اپنے لئے کسی خرابی کا موجب نہ سمجھو بلکہ خیر کا موجب سمجھو کیونکہ اس الزام کی وجہ سے جھوٹا الزام لگانے
والوں کی سزاؤں کا جلدی ذکر ہو گیا اور تمہیں ایک پر حکمت تعلیم مل گئی۔اور یقینا اس میں سے ہر شخص اپنے اپنے
گناہ کے مطابق سزا پائے گا اور جو شخص اس گناہ کے بڑے حصہ کا ذمہ دار ہے اس کو بہت بڑا عذاب ملے گا۔بہر حال
اس وحی کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ روشن ہوا اور اس وقت حضرت عائشہ کہتی ہیں میری والدہ نے کہا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا شکر کرو تو میں نے یہی کہا کہ میں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گی۔(ماخوذ از تفسیر کبیر جلد 6 صفحه 269 271)
بہر حال جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے بھی ایک جگہ ایک خطبہ میں یہ بیان
خطبات مسرور جلد 16
613
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018
فرمایا ہے کہ حضرت عائشہ پر الزام لگانے کی وجہ سے تین اشخاص کو کوڑے لگے تھے جن میں سے ایک حسان بن
ثابت تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شاعر اعظم تھے۔ایک مسطح تھا جو حضرت عائشہ کے چچا زاد اور
حضرت ابو بکر کے خالہ زاد بھائی تھے اور وہ اس قدر غریب آدمی تھا کہ حضرت ابو بکر کے گھر میں ہی رہتا تھا۔وہیں
کھانا کھاتا تھا۔آپ ہی ان کے لئے کپڑے بنواتے تھے اور ایک عورت تھیں۔ان تینوں کو سزا ہوئی۔اور سنن ابی داؤد میں بھی اس سزا کا ذکر ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 18 صفحہ 279-280)
(سنن ابو داؤد کتاب الحدود باب حد القازف حدیث 4474-4475)
بہر حال بعض کے نزدیک یہ سزا ہوئی۔بعض کے نزدیک نہیں ہوئی۔( تفسير القرطبي جزء 15 صفحه 169 سورة النور مطبوعه موسسة الرسالة بيروت 2006ء)
لیکن یہ جو صحابہ تھے انہیں سزا ہوئی یا نہیں ہوئی اللہ تعالیٰ نے ان کو معاف فرما دیا۔جو دنیاوی سزا تھی وہ
ملنی تھی وہ مل گئی اور بعد کے غزوات میں بھی جیسا کہ میں نے بتایا یہ شامل ہوئے اور یہ مسطح ایک بدری صحابی تھے۔ان کا ایک بڑا مقام تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان کا انجام بخیر کیا اور اس مقام کو قائم رکھا اور قائم فرمایا۔اللہ تعالیٰ ان کے
درجات بلند فرماتا چلا جائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04 جنوری 2019ء تا 10 جنوری 2019ء جلد 26 شمارہ 01 صفحہ 05 تا08)