بدری اصحاب نبویؐ کی سِیرِ مبارکہ کا تذکرہ

خطبات مسرور جلد 17
41
4
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
فرمودہ مورخہ 25/ جنوری 2019ء بمطابق 25 / صلح 1398 ہجری شمسی
بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں سے پہلا نام حضرت طفیل بن حارث کا ہے۔حضرت طفیل
بن حارث کا تعلق قریش سے تھا اور آپ کی والدہ کا نام سُخَيْلَة بنت خُزَا مِی تھا۔ہجرت مدینہ کے بعد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے حضرت طفیل بن حارث اور حضرت منذر بن محمد کے ساتھ یا بعض دیگر روایات کے مطابق
حضرت سفیان بن نسر سے آپ کی مؤاخات قائم فرمائی تھی۔حضرت طفیل بن حارث اپنے بھائی حضرت عُبيدة اور حصین کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔اسی طرح آپ نے غزوہ احد اور غزوہ خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شامل
ہونے کی توفیق پائی۔ان کی وفات بتیس ہجری میں ستر سال کی عمر میں ہوئی۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 74 طفيل بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 38 الطفيل بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
دوسرے صحابی ہیں حضرت سلیم بن عَمْرُو انْصارِی۔ان کی والدہ کا نام اُمّ سُلَيْم بنت عمرو تھا
اور آپ کا تعلق خزرج کے خاندان بنو سلمہ سے تھا اور بعض روایات میں آپ کا نام سُلیمان بن عمرو بھی ملتا ہے۔انہوں نے عقبہ میں ستر آدمیوں کے ساتھ بیعت کی اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور غزوہ احد کے موقع پر
ان کی شہادت ہوئی اور آپ کے ساتھ آپ کے غلام عَنترہ بھی تھے۔(اسد الغابه جلد 2صفحه 545 سُلَيْم بن عَمْرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 435 سُلَيْم بن عَمْرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت سُلیم بن حارث انصاری ہے۔ان کا تعلق بھی قبیلہ خزرج
کے خاندان بنو دینار سے ہے اور ان کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ خاندان بنو دینار کے غلام تھے اور یہ بھی کہا
جاتا ہے کہ حضرت ضَحَّاك بن حارث کے بھائی ہیں۔بہر حال جو معلومات ہیں اس کے مطابق یہ دونوں باتیں
ہیں۔غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور غزوہ اُحد میں شہادت کار تبہ پایا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 543 سُلَيْم بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر حضرت سُلَيْم بن مِلْحَان انصاری ہیں۔ان کی والدہ مُلنگه بنت مالك تھیں۔حضرت انس بن مالک

42
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
خطبات مسرور جلد 17
کے ماموں جبکہ حضرت اُمّ حرام اور حضرت اُمّ سُلیم کے بھائی تھے۔حضرت اُمّ حَرَام حضرت عُبادة بن صامت
کی اہلیہ تھیں جبکہ حضرت اُم سُلیم حضرت ابو طلحہ انصاری کی اہلیہ تھیں اور ان کے صاحبزادے حضرت انس بن مالک
خادم رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔انہوں نے غزوہ بدر اور احد میں اپنے بھائی حضرت حرام بن ملحان کے ساتھ
شرکت کی تھی اور آپ دونوں ہی واقعہ بئر معونہ میں شہید ہوئے۔(اسد الغابه جلد 2صفحه 546 سُلَيْم بن مِلْحَان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)(الطبقات
الكبرى جلد 3 صفحه 391 سُلَيْم بن مِلْحَان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے چھتیسویں مہینے صفر میں یعنی صفر کا جو مہینہ ہے اس میں بِثْرِ مَعُونہ
کی طرف حضرت مُنْذِر بن عمرو السَّاعِدی کا سر یہ ہوا۔عامر بن جعفر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور
آپ کو ہدیہ دینا چاہا جسے آپ نے لینے سے انکار کر دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اسلام کی دعوت دی۔اس نے
اسلام قبول نہ کیا اور نہ ہی اسلام سے دور ہوا۔عامر نے درخواست کی کہ اگر آپ اپنے اصحاب میں سے چند آدمی
میرے ہمراہ میری قوم کے پاس بھیج دیں تو امید ہے کہ وہ آپ کی دعوت کو قبول کر لیں گے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ مجھے ڈر ہے کہ اہل مسجد ان کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچائیں تو اس نے کہا کہ اگر کوئی ان کے سامنے آیا
تو میں ان کو پناہ دوں گا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستر نوجوان جو قرآن کریم کے قاری کہلاتے تھے اس کے
ساتھ بھجوائے اور حضرت مُنْذِرِ بن عَمْرو السّاعِدِی کو ان پر امیر مقرر کیا۔پہلے بھی یہ واقعہ بیان ہو چکا ہے۔جب یہ لوگ بئر معونہ کے مقام پر پہنچے جو بنی سُلیم کا گھاٹ تھا اور بنی عامر اور بنی سُلیم کی زمین کے درمیان
تھا یہ لوگ وہیں اترے، پڑاؤ کیا اور اپنے اونٹ وہیں چھوڑ دئے۔انہوں نے پہلے حضرت حرام بن ملحان کو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دے کر عامر بن طفیل کے پاس بھیجا۔اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
پیغام پڑھا ہی نہیں اور حضرت حَرام بن ملحان پر حملہ کر کے شہید کر دیا۔اس کے بعد مسلمانوں کے خلاف اس
نے بنی عامر کو بلایا مگر انہوں نے اس کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔پھر اس نے قبائل سُلَیم میں عُصَيَّہ اور ذکوان
اور دغل کو پکارا۔وہ لوگ اس کے ساتھ روانہ ہو گئے اور اسے اپنار کیس بنالیا۔جب حضرت حرام کے آنے میں دیر ہوئی تو مسلمان ان کے پیچھے آئے۔کچھ دور جا کر ان کا سامنا اس
جتھے سے ہوا جو حملہ کرنے کے لئے آرہا تھا۔انہوں نے مسلمانوں کو گھیر لیا۔دشمن تعداد میں بھی زیادہ تھے۔جنگ
ہوئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب شہید کر دئے گئے۔مسلمانوں میں حضرت سُلیم بن مِلْحان اور
حکم بن گیسان کو جب گھیر لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اے اللہ ! ہمیں سوائے تیرے کوئی ایسا نہیں ملتا جو ہمارا سلام
تیرے رسول کو پہنچا دے۔لہذ اتو ہی ہمار اسلام پہنچا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرئیل نے اس کی خبر دی
تو آپ نے فرمایا وَ عَلَيْهِمُ السّلام۔ان پر سلامتی ہو۔مُنْذِرِ بن عَمْرو سے ان لوگوں نے کہا کہ اگر تم چاہو تو ہم
تمہیں امن دے دیں گے مگر انہوں نے انکار کیا۔وہ حضرت حرام کی جائے شہادت پر آئے۔ان لوگوں سے جنگ

خطبات مسرور جلد 17
43
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
کی یہاں تک کہ شہید کر دئے گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ آگے بڑھ گئے تا کہ مر جائیں یعنی
موت کے سامنے چلے گئے حالانکہ وہ اسے جانتے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 39-40 سرية المنذر بن عَمْرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
باوجود جنگ کا سامان پورا نہ ہونے کے بڑی بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور جنگ کی نیت سے گئے
بھی نہیں تھے۔پھر ذکر ہے حضرت سُلَيْم بن قَيْس اَنْصارِی کا۔ان کی والدہ کا نام اُم سُليم بنت خالد تھا۔حضرت خولہ بنت قیس کے بھائی تھے جو حضرت حمزہ کی بیوی تھیں۔آپ نے غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام
غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی۔ان کی وفات حضرت عثمان کے دور خلافت میں ہوئی۔(اسد الغابه جلد 2صفحه 45-546 سُليم بن قيس انْصارِى مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 372 سُلَيْم بن قَيْش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی حضرت ثابت بن تغلبہ تھے۔ان کا نام حضرت ثابت بن تغلبہ تھا اور ان کی والدہ کا نام
اُم اناس بنت سغد تھا جن کا تعلق قبیلہ بنو عُذرہ سے تھا۔آپ کے والد تغلبه بن زید کو الجذع کہا جاتا تھا۔ان
کا یہ نام ان کی بہادری اور مضبوط عزم و ہمت ہونے کی وجہ سے رکھا گیا تھا۔اسی مناسبت سے حضرت ثابت کو ابن الجذع کہا جاتا ہے۔حضرت ثابت بن تغلبہ کی اولاد میں عبد اللہ اور
حارث شامل ہیں۔ان سب کی والدہ امامہ بنت عثمان تھیں۔حضرت ثابت ستر انصار صحابہ کے ہمراہ بیعت عقبہ ثانیہ
میں شامل ہوئے۔غزوہ بدر اور غزوہ احد اور غزوہ خندق اور صلح حدیبیہ اور غزوہ خیبر اور فتح مکہ اور غزوہ طائف میں بھی
شامل تھے۔آپ نے غزوہ طائف کے روز ہی جام شہادت نوش کیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 428-429 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی حضرت سماك بن سعد ہیں۔ان کے والد سعد بن تغلبہ تھے۔آپ حضرت نعمان
بن بشیر کے والد حضرت بشیر بن سعد کے بھائی تھے۔بدر میں اپنے بھائی حضرت بشیر کے ساتھ شریک ہوئے اور احد
میں بھی شریک ہوئے تھے۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج سے تھا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 552 سماك بن سعد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
پھر ایک صحابی ہیں ان کا نام جابر بن عبدالله بن رتاب ہے۔حضرت جابر کا شمار ان چھ انصار میں کیا
جاتا ہے جو سب سے پہلے مکہ میں اسلام لائے۔حضرت جابر بدر اور احد اور خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 431 جابر بن عبد الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
بیعت عقبہ اولیٰ سے قبل انصار کے چند لوگوں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مکہ میں ملاقات ہوئی
جن کی تعداد چھ تھی۔وہ چھ اصحاب یہ تھے اسعد بن زرارہ۔عوف بن حارث رافع بن مالك بن عجلان
اور قُطْبَه بن عَامِرِ بن حَدِيدَة اور عُقبہ بن عامر بن نابی اور جابر بن عبدالله بن رتاب۔یہ سب لوگ

خطبات مسرور جلد 17
44
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
مسلمان ہو گئے۔جب یہ لوگ مدینہ آئے تو انہوں نے مدینہ والوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا ذکر کیا۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 492 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
اس کا تفصیلی ذکر پہلے عُقبہ بن عامر بن نابی کے ذکر میں ہو چکا ہے۔مختصر ذکر میں یہاں کر دیتا ہوں۔یہ لوگ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رخصت ہوئے تو جاتے ہوئے عرض کیا کہ ہمیں خانہ جنگیوں نے
بہت کمزور کر دیا ہے۔ہمارے اندر آپس میں بہت نا اتفاقیاں ہیں اور ہم یثرب میں جا کر اپنے بھائیوں کو اسلام کی تبلیغ
کریں گے اور کوئی بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے پیغام کے ذریعہ سے، ہماری تبلیغ کے ذریعہ سے ہمیں پھر جمع کر
دے اور ہم جب اکٹھے ہو جائیں گے تو پھر ہر طرح آپ کی مدد کے لئے تیار ہوں گے۔چنانچہ یہ لوگ گئے اور ان کی
وجہ سے یثرب میں اسلام کا چرچا ہونے لگا۔یہ سال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں یثرب والوں کی طرف
سے ظاہری حالات اور اسباب کے لحاظ سے اس طرح گزارا جس میں خوف بھی تھا اور امید بھی تھی کہ دیکھیں یہ چھ
مصد قین جو گئے ہیں، جنہوں نے بیعت کی ہے ان کا کیا انجام ہوتا ہے۔آیا یثرب میں بھی کوئی کامیابی ملتی ہے، کوئی
امید بنتی ہے یا نہیں۔کیونکہ باقی جگہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نہ صرف بڑا انکار تھا بلکہ مخالفت بھی انتہا کو پہنچی
ہوئی تھی۔مکہ اور رؤسائے طائف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کو سختی سے رڈ کر چکے تھے اور دیگر قبائل
بھی ان کے زیر اثر ایک ایک کر کے رڈ کر رہے تھے۔تو ان کی بیعت کی وجہ سے مدینہ میں ایک امید کی کرن پیدا
ہوئی تھی لیکن اس کی بھی کوئی تسلی نہیں تھی۔کون کہہ سکتا تھا کہ یہ چھے ماننے والے جن سے امید کی کرن پید ا ہوئی
ہے اگر ان کے خلاف بھی دشمن کھڑا ہوا تو یہ مصیبتوں اور مشکلات کا مقابلہ کر سکیں گے۔بہر حال یہ گئے ، انہوں نے تبلیغ کی، لیکن اس دوران میں مکہ والوں کی طرف سے بھی دشمنی اور مخالفت
روز بروز بڑھ رہی تھی اور وہ لوگ اس بات پر پر یقین تھے کہ اسلام کو مٹانے کا اب یہی وقت ہے کیونکہ اگر مکہ سے
باہر نکلنا شروع ہو گیا اور پھیلنا شروع ہو گیا تو پھر اسلام کو مٹانا مشکل ہو گا۔اس لئے مکہ والوں نے بھی مخالفت اپنے
پورے زوروں پر کی ہوئی تھی۔لیکن اس کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے مخلص صحابہ جو تھے
جنہوں نے بیعت کی تھی، مسلمان ہوئے تھے ایک مضبوط چٹان کی طرح اپنی بات پر قائم تھے۔کوئی بات ان کو
اسلام کی تعلیم سے اور اسلام سے ہٹا نہیں سکتی تھی، توحید سے ہٹا نہیں سکتی تھی۔بہر حال اسلام کے لئے ایک بہت
نازک وقت تھا اور امید بھی تھی، خوف بھی تھا کہ مدینہ میں یہ لوگ گئے ہیں تو دیکھیں ان کے نتائج کیا نکلتے ہیں۔پھر اگلے سال مدینہ سے ایک وفد پھر حج کے موقع پر آیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بڑے شوق کے
ساتھ اپنے گھر سے نکلے اور منی کی جانب عقبہ کے پاس پہنچ کر ادھر اُدھر نظر دوڑائی تو اچانک آپ کی نظر میثرب کی
ایک چھوٹی سی جماعت پر پڑی جنہوں نے آپ کو دیکھ کر فورا پہچان لیا اور نہایت محبت اور اخلاص سے آگے بڑھ کر
آپ کو ملے۔ان میں سے پانچ تو وہی تھے جو پہلے بیعت کر کے گئے تھے اور سات نئے تھے اور یہ لوگ اوس اور خزرج
دونوں قبیلوں میں سے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس موقع پر لوگوں سے الگ ہو کر ایک گھائی میں، ایک
وادی میں ان کو ایک طرف لے گئے اور وہاں سے جو یہ بارہ افراد کا وفد آیا تھا انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات مسرور جلد 17
45
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
کو یثرب کے حالات کی اطلاع دی اور ان سب نے با قاعدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی اور یہی
بیعت جو تھی یثرب میں اسلام کے قیام کا بنیادی پتھر تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے جن الفاظ میں بیعت لی وہ یہ تھے کہ ہم خدا کو ایک جانیں گے۔شرک نہیں کریں گے۔چوری نہیں کریں گے۔زنا کے مرتکب نہیں ہوں گے۔قتل سے باز رہیں گے۔کسی پر بہتان
نہیں باندھیں گے اور ہر نیک کام میں آپ کی اطاعت کریں گے۔بیعت کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ دیکھو اگر تم صدق و ثبات کے ساتھ ، سچائی
کے ساتھ ، مضبوطی کے ساتھ اس عہد پر قائم رہے تو تمہیں جنت نصیب ہو گی اور اگر کمزوری دکھائی تو پھر تمہارا
معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔وہ جس طرح چاہے گا پھر تمہارے سے سلوک کرے گا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 222 تا224)
بہر حال پھر ان لوگوں نے اپنے عہد بیعت کو ثابت کر کے دکھایا۔نہ صرف ثابت کر کے دکھایا بلکہ اعلیٰ
ترین معیار تک پہنچایا اور پھر ہم بعد کے حالات دیکھتے ہیں کہ کس طرح پھر مدینہ میں اسلام پھیلا۔حضرت مُنْذِرِ بن عَمْرو بن خُنَيْس ایک صحابی ہیں جن کا ذکر ہو گا۔ان کا لقب تھا مُعْنِقُ لِيَمُوْتَ یا
مُعْنِقُ لِلْمَوْتِ یعنی آگے بڑھ کر موت کو گلے لگانے والا۔ان کا نام منذر اور والد کا نام عمر د تھا۔انصار کے قبیلہ
خزرج کے خاندان بنو ساعدہ سے تھے۔بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
مُنْذِرِ بن عَمْرو کو اور حضرت سعد بن عبادة کو ان کے قبیلہ بنو ساعدہ کا نقیب مقرر فرمایا تھا یعنی سردار مقرر کیا تھا
یا نگران مقرر کیا تھا۔زمانہ جاہلیت میں بھی حضرت مُنذر پڑھنا لکھنا جانتے تھے۔ہجرت مدینہ کے بعد آنحضور صلی
اللہ علیہ وسلم نے حضرت مُنْذِر اور حضرت طليب بن عمیر کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔آپ غزوہ بدر
میں یعنی حضرت مُنْذِر غزوہ بدر میں اور احد میں بھی شریک ہوئے۔(اسد الغابه جلد 5 صفحه 258 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت مُنْذِر بن عمرو کے بارے میں سیرت خاتم النبیین ہمیں مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے
کہ : " قبیلہ خزرج کے خاندان بنو ساعدہ سے تھے اور ایک صوفی مزاج آدمی تھے۔بئر معونہ میں شہید ہوئے۔"
(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 232)
بئر معونہ کی تفصیل پہلے صحابہ کے ذکر میں بھی آچکی ہے۔کچھ حصہ حضرت مُنذر بن عَمْرو کے حوالے
سے بھی خلاصہ یہاں بیان کر دیتا ہوں جو سیرت خاتم النبیین میں سے ہی ہے۔قبائل سُلیم اور غَطفان یہ قبائل عرب کے وسط میں سطح مرتفع مسجد پر آباد تھے اور مسلمانوں کے خلاف
قریش مکہ کے ساتھ ساز باز رکھتے تھے۔آپس میں ان کی مکہ کے قریش کے ساتھ ساز باز تھی کہ کس طرح اسلام کو ختم
کیا جائے اور آہستہ آہستہ ان شریر قبائل کی شرارت بڑھتی جاتی تھی اور سارا سطح مرتفع نجد اسلام کی عداوت کے زہر
کی لپیٹ میں آتا چلا جارہا تھا اور اس کا اثر ہو رہا تھا۔چنانچہ ان ایام میں ایک شخص ابوبراء عامری جو وسط عرب کے
قبائل بنو عامر کا ایک رئیس تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ملاقات کے لئے حاضر ہوا، پہلے بھی ذکر ہو

خطبات مسرور جلد 17
46
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
چکا ہے۔بڑی نرمی سے آپ نے اسے اسلام کی تبلیغ فرمائی۔اس نے بھی بظاہر بڑے شوق سے تبلیغ سنی مگر مسلمان
نہیں ہوا۔پھر جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ میرے ساتھ
آپ چند اصحاب مجد کی طرف روانہ کریں جو وہاں جا کر اہل نجد میں اسلام کی تبلیغ کریں اور پھر ساتھ یہ بھی کہنے لگا کہ
مجھے امید ہے کہ نجدی لوگ آپ کی دعوت کو رڈ نہیں کریں گے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
مجھے تو اہل مجد پر اعتماد نہیں ہے۔آبو براء کہنے لگا کہ آپ ہر گز فکر نہ کریں۔جو لوگ میرے ساتھ جائیں گے میں
ان کی حفاظت کا ضامن ہوں۔چونکہ ابوبراء ایک قبیلے کا رئیس اور صاحب اثر آدمی تھا آپ نے اس کے اطمینان
دلانے پر یقین کر لیا اور صحابہ کی ایک جماعت مسجد کی طرف روانہ فرما دی۔حضرت میاں بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ یہ تاریخ کی روایت ہے لیکن بخاری کی روایت میں آتا ہے کہ
قبائل رغل اور ذکوان وغیرہ جو مشہور قبیلہ بنو سُکیم کی شاخ تھے ان کے چند لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام کا اظہار کر کے درخواست کی کہ ہماری قوم میں سے جو لوگ اسلام کے دشمن
ہیں ان کے خلاف ہماری امداد کریں۔یہ تشریح نہیں تھی کہ کس قسم کی امداد ہے آیا فوجی ہے یا تبلیغ کرنا چاہتے ہیں۔بہر حال انہوں نے درخواست کی کہ چند آدمی اس کے لئے روانہ کئے جائیں جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
دستہ روانہ فرمایا جس کا ذکر ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ بد قسمتی سے بئر معونہ کی تفصیلات میں
بخاری کی روایات میں بھی کچھ خلط واقع ہو گیا۔دو واقعات کی کچھ روایتیں آپس میں اکٹھی مل گئی ہیں۔اس لئے تاریخ
سے اور بخاری کی روایات سے صحیح طرح پتہ نہیں لگتا کہ حقیقت کیا ہے ؟ جس کی وجہ سے حقیقت پوری طرح متعین
نہیں ہو سکتی ؟ لیکن بہر حال انہوں نے اس کا حل بھی نکالا ہے فرماتے ہیں کہ بہر حال اس قدر یقینی طور پر معلوم ہوتا
ہے کہ اس موقع پر قبائل دغل اور ذکوان وغیرہ کے لوگ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے
تھے اور انہوں نے یہ درخواست کی تھی کہ چند صحابہ ان کے ساتھ بھجوائے جائیں۔آپ نے یہ لکھا ہے کہ اگر ایک
دو روایتیں مختلف ہیں اور اگر ان کی آپس میں مطابقت کرنی ہے کہ ایک دوسرے سے ان کا کیا تعلق ہے یا کس طرح
اس کی تطبیق کی جاسکتی ہے تو فرماتے ہیں کہ ان دونوں روایتوں کی مطابقت کی یہ صورت اس طرح ہو سکتی ہے کہ
رعل اور ذکوان کے لوگوں کے ساتھ ابوبراء عَامِری رئیس قبیلہ عامر بھی آیا ہو۔اس نے ان کی طرف سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات کی ہو۔چنانچہ تاریخی روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
یہ فرمانا کہ مجھے اہل مسجد کی طرف سے اطمینان نہیں ہے اور پھر اس کا یہ جواب دینا کہ آپ کوئی فکر نہ کریں۔میں
اس کا ضامن ہو تا ہوں کہ آپ کے صحابہ کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ابوبراء
کے ساتھ رعل اور ذکوان کے لوگ بھی آئے تھے جن کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فکر مند تھے۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صفر 4 ہجری میں مُنذر بن عَمْرُو انْصارِی کی امارت میں
صحابہ کی ایک پارٹی روانہ فرمائی۔یہ لوگ عموماً انصار میں سے تھے ، تعداد میں ستر تھے۔قریباً سارے کے سارے
قاری اور قرآن خواں تھے۔جب یہ لوگ اس مقام پر پہنچے جو ایک کنوئیں کی وجہ سے بئر معونہ کے نام سے مشہور تھا

خطبات مسرور جلد 17
47
خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
تو ان میں سے ایک شخص حرام بن ملحان جو انس بن مالک کے ماموں تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
سے دعوت اسلام کا پیغام لے کر قبیلہ عامر کے رئیس اور ابوبراء عامری جس کا پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے کے
بھتیجے عامر بن طفیل کے پاس گئے اور باقی صحابہ پیچھے رہے۔جب حرام بن ملحان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اٹیچی کے طور پر عامر بن طفیل اور اس کے ساتھیوں کے پاس پہنچے تو انہوں نے شروع میں تو منافقانہ طور پر
آؤ بھگت کی لیکن پھر جب وہ مطمئن ہو کر بیٹھ گئے اور اسلام کی تبلیغ کرنے لگ گئے تو جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے بعض
شریروں نے کسی آدمی کو اشارہ کیا اور اس نے پیچھے سے حملہ کر کے ان کو نیزہ مار کر وہیں شہید کر دیا۔اس وقت
حرام بن ملحان کی زبان پر یہ الفاظ تھے کہ الله اكبر ا فزت ورب الكفتة یعنی اللہ اکبر کعبہ کے رب کی قسم
میں تو اپنی مراد کو پہنچا۔عمرو بن طفیل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایلچی کے قتل پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ
اس کے بعد اپنے قبیلہ بنو عامر کے لوگوں کو اکسایا کہ وہ مسلمانوں کی بقیہ جماعت پر حملہ آور ہو جائیں مگر انہوں نے
جیسا کہ ذکر ہوا اس کا انکار کیا لیکن جو زائد بات ہے اور یہاں ہوئی ہے۔انہوں نے یہ کہا کہ ہم ابوبراء کی ذمہ داری
کے ہوتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ نہیں کریں گے۔کیونکہ ابوبراء نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
عرض کیا تھا کہ میں ان کا ضامن ہوں۔تو اس قبیلے نے کہا کہ جب وہ ضامن ہو گیا تو ہم حملہ نہیں کریں گے۔اس پر عامر نے سُکیم میں سے بنو دغل اور ذکوان اور عصیہ وغیرہ کو جو دوسر اقبیلہ تھا اور جو بخاری کی روایت
کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد بن کر آئے تھے، اپنے ساتھ لیا اور یہ سب لوگ مسلمانوں کی اس
قلیل اور بے بس جماعت پر حملہ آور ہو گئے۔مسلمانوں نے جب ان وحشی درندوں کو اپنی طرف آتے دیکھا تو ان سے کہا
کہ ہمیں تم سے کوئی تعرض نہیں۔ہم لڑنے تو آئے نہیں ہم تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک کام کے لئے
آئے ہیں اور تم سے بالکل لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور سب کو شہید کر دیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 517 تا 519)
تاریخ میں آتا ہے کہ جب جبرئیل علیہ السلام نے بئر معونہ کے شہداء کے بارے میں خبر دی تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مُنْذِر بن عمرو کے بارے میں فرمایا جن صحابی کا ذکر ہو رہا ہے کہ آغنَقَ لِيَمُوْتَ یعنی
حضرت مُنذر بن عمرو نے یہ جانتے ہوئے کہ اب شہادت ہی مقدر ہے اپنے ساتھیوں کی طرح اسی جگہ لڑتے
ہوئے شہادت کو قبول کر لیا اس وجہ سے آپ مُعْنِق لِيَمُوْتَ يَا مُعْنِقُ لِلْمَوْتِ کے لقب سے مشہور تھے۔الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 40 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
(اسد الغابه جلد 5 صفحه 258 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت مُنْذِر بن عمرو سے ان لوگوں نے کہا تھا کہ اگر تم چاہو تو ہم تمہیں امن دے دیں گے لیکن
حضرت منذر نے ان کی امان لینے سے انکار کر دیا۔(اسد الغابه جلد 5 صفحه 25-259 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت سہل بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت ابواسید کے ہاں ان کے بیٹے مُنْذِر بن ابي أُسَيْد

خطبات مسرور جلد 17
48
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری2019
پیدا ہوئے تو ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کو اپنی ران
پر بٹھا لیا۔اس وقت حضرت ابواسید بیٹھے ہوئے تھے۔اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام میں مشغول
ہو گئے۔حضرت ابواسید نے اشارہ کیا تو لوگ مُنذر کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران پر سے اٹھا کر لے گئے۔جب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کام سے فراغت ہوئی تو دریافت فرمایا کہ بچہ کہاں گیا ؟ حضرت ابواسید نے عرض کیا
یارسول اللہ ! ہم نے اس کو گھر بھیج دیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اس کا نام کیار کھا ہے ؟ آبُو اُسید نے
عرض کیا کہ فلاں نام رکھا ہے۔آپ نے فرمایا نہیں۔اس کا نام مُنذر ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن اس
بچے کا نام منذر رکھا۔یہ وہ منذر نہیں ہے جن کا ذکر ہو رہا ہے۔شارحین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس بچے
کا نام مُنْذِر رکھنے کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ حضرت ابواسید کے چا کا نام مُنذر بن عمر و تھا، وہی صحابی جن کا ذکر
ہو ا جو بئر معونہ میں شہید ہوئے۔ابواسید کے چا کا نام تھا مُنذر بن عمرو۔یہ ابواسید کے چاتھے جو بئر معونہ میں
شہید ہوئے تھے۔پس یہ نام تفاؤل کی وجہ سے رکھا گیا تھا کہ یہ بھی ان کے اچھے جانشین ثابت ہوں۔(صحيح البخارى كتاب الادب باب تحويل الاسم الى اسم احسن منه حديث 6191)(فتح الباری شرح
صحيح البخارى كتاب المغازى جلد 7 صفحه 452 مطبوعه دار الريان للتراث القاهرة 1986ء)
یہ بھی وجہ ہو گی لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یقیناً اپنے پیاروں کے ناموں کو زندہ رکھنے کے لئے بھی
ان کے قریبیوں کے نام ان کے نام پر رکھتے ہوں گے۔حضرت معبد بن عباد ایک صحابی تھے جن کی کنیت ابو حُمَيْضَہ تھی۔والد تھے عباد بن قُشَیر۔حضرت معبد بن عباد کا نام معبد بن عُبَادَة اور مَعْبَد بن عُمارہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج
کی شاخ بنو سالم بن غنم بن عوف سے تھا ان کی کنیت ابو حُمَيْضَہ ہے۔بعض کے نزدیک آپ کی
کنیت ابوخميصه اور ابو عُصیمہ بھی بیان کی گئی ہے۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں یہ شریک ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 5 صفحه 211-212 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (الطبقات الكبرى جلد
3 صفحه 408، 411 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی ہیں حضرت عدی بن ابی رغباء انصاری۔ان کی ولدیت سنان بن سُبیع تھی۔آپ
نے حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں وفات پائی۔حضرت عدی کے والد ابی زَغباء کا نام سنان بن سُبَيْع بن ثَعْلَبه
تھا۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ جھینہ سے تھا۔غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل تھے۔(اسد الغابه جلد 4 صفحه 11 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء ) ( الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه
377 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو حضرت بشبش بن عمرو کے ساتھ معلومات لانے کی غرض
سے غزوہ بدر کے موقع پر ابوسفیان کے قافلے کی طرف بھیجا تھا۔یہ خبر لینے گئے یہاں تک چلتے گئے کہ سمندر کے
ساحل کے قریب پہنچ گئے۔حضرت بَسْبَسُ بن عَمْرو اور حضرت عَدِى بن ابی زغباء نے بدر کے مقام پر

خطبات مسرور جلد 17
49
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
ایک ٹیلے کے پاس اپنے اونٹ بٹھائے جو ایک گھاٹ کے قریب تھا۔پھر انہوں نے اپنی مشکیں لیں اور گھاٹ پر پانی
لینے آئے۔ایک شخص مَجْدِی بن عَمْرو جُهَنِی گھاٹ کے پاس کھڑا تھا۔ان دونوں اصحاب نے دو عورتوں سے سنا
کہ ایک عورت نے دوسری سے کہا کہ کل یا پرسوں قافلہ آئے گا تو میں ان کی مزدوری کر کے تیرا قرض اتار دوں گی۔اب یہ باتیں دو عور تیں کر رہی ہیں لیکن اس میں معلومات تھیں۔مجدی نے کہا تو ٹھیک کہتی ہے۔پھر وہ ان دو عور توں
کے پاس سے چلا گیا، وہاں سے ہٹ کے چلا گیا۔حضرت عدی اور حضرت بسبس نے یہ باتیں سنیں۔یہ دونوں جب گئے
تو ان دونوں نے عورتوں
کی یہ باتیں سن لی تھیں انہوں نے آکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی۔(کتاب المغازى جلد اوّل صفحه 40 باب بدر القتال مطبوعه عالم الكتب بيروت 1984ء)
یعنی کہ یہ بات ہم نے سنی ہے کہ دو عور تیں باتیں کر رہی تھیں کہ ایک قافلہ آئے گا اور یہ کفار کے
قافلے کی خبر تھی تو اس طرح یہ لوگ معلومات پہنچایا کرتے تھے۔بظاہر دیکھنے میں تو دو عور تیں ہی باتیں کر رہی ہیں
لیکن اس کی اہمیت کا ان کو اندازہ نہ تھا اور یہ بڑی اہم خبر تھی، قافلے کی آمد کی اطلاع مل رہی تھی۔حضرت عدی
بن ابی زغباء نے حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں وفات پائی۔(اصابه جلد 4 صفحه 391-392 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
پھر ایک صحابی ہیں حضرت ربیع بن ایاس۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو کو ذَان سے تھا۔غزوہ
بدر میں اپنے بھائی ورقہ بن ایاس اور عمرو بن ایاس کے ساتھ شامل ہوئے اور غزوہ احد میں بھی آپ شامل ہوئے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 416-417 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)(کتاب المغازى جلد
اوّل صفحه 167 باب تسمية من شهد بدرا من قريش والانصار مطبوعه عالم الكتب بيروت 1984ء)
پھر ایک صحابی ہیں جن کا نام حضرت عُمیر بن عَامِر أَنْصارِی ہے۔ان کی کنیت ابو داؤد تھی اور ان
کے والد عامر بن مالك تھے۔حضرت عُمیر کے والد کا نام عامر بن مالک تھا۔آپ کی والدہ کا نام نائلہ
بنت ابی عاصم تھا۔حضرت عُمیر کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا۔حضرت عُمیر اپنی کنیت ابو داؤد سے
زیادہ مشہور ہیں۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 393 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (الاصابة في تمييز الصحابة
جلد 4 صفحه 598 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
حضرت ام عمارہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو داؤد مازنی یعنی حضرت عُمیر اور حضرت سُلَيْط بن عمرو
دونوں بیعت عقبہ میں حاضر ہونے کے لئے نکلے تو انہیں معلوم ہوا کہ لوگ بیعت کر چکے ہیں۔اس پر انہوں نے بعد
میں حضرت اسعد بن زرارة کے ذریعہ سے بیعت کی جو عقبہ کی رات نقباء میں سے تھے۔(الاصابة في تمييز جلد 7 صفحہ 199 بو داؤد الانصارى المازني مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
ایک نقیب مقرر کئے گئے تھے۔سردار مقرر کئے گئے تھے۔ان کے ذریعہ سے پھر انہوں نے بیعت کی۔ایک روایت کے مطابق غزوہ بدر میں ابُو الْبَخْتَرِی کو قتل کرنے والے حضرت عُمیر بن عامر تھے۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 92 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)

خطبات مسرور جلد 17
50
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
پھر ایک صحابی ہیں حضرت سعد مولی حضرت حاطب بن ابی بلتعم ان کا تعلق بنو کلب کے قبیلے
سے تھا۔حضرت سعد بن خولی حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے آزاد کردہ غلام تھے۔حضرت سعد بن خَوْلِی کا
تعلق قبیلہ بنو کلب سے ہے لیکن ابو معشر کے نزدیک ان کا تعلق قبیلہ بنو مَذْحِج سے تھا۔بعض لوگوں کا خیال ہے
کہ آپ اہل فارس میں سے تھے۔حضرت سعد بن خولی، حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے پاس غلام ہو کر پہنچے۔حضرت حاطب بن
ابی بلتعہ آپ کے ساتھ نہایت شفقت اور مہربانی سے پیش آتے تھے۔حضرت سعد حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے
ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور غزوہ احد میں آپ کی شہادت ہوئی۔حضرت عمرؓ نے حضرت سعد
کے بیٹے عبد اللہ بن سعد کا انصار کے ساتھ وظیفہ مقرر فرمایا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 428 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه
85 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (سير الصحابه جلد 4 حصه 7 صفحه 318 حضرت سعد بن
خولی مطبوعه دار الاشاعت کراچی 2004ء)
پھر ایک صحابی ہیں حضرت ابو سنان بن مخصن۔ان کے والد مِحْصن بن حُزنان تھے۔ان کی
کنیت ابوسنان تھی۔ان کا نام وهب بن عبداللہ تھا اور عبدالله بن وهب بھی بیان کیا جاتا ہے اور کنیت تھی آبو سنان۔جبکہ صحیح ترین قول کے مطابق جو تاریخ میں ملتا ہے آپ کا نام وهب بن مخصن تھا۔حضرت ابو سنان بن مخصن
حضرت عُکاشہ بن محصن کے بھائی تھے۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 153 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
آپ حضرت عُکاشہ بن محصن سے بڑے تھے۔اس کے بارے میں بھی یہ روایت ہے کہ حضرت عُکاشہ
سے تقریباً دو سال بڑے تھے اور مختلف روایتیں بھی ہیں۔بعض نے دس سال کہا۔بعض نے بیس سال کہا۔(اسد الغابه جلد6 صفحه 153 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (الروض الانف جلد 4 صفحه 62 مطبوعه
دار الكتب العلميه بيروت) ( الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 69 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
ان کے بیٹے کا نام سنان بن ابو سنان تھا۔غزوہ بدر اور غزوہ احد اور غزوہ خندق میں شریک تھے۔یہ
بعض روایات میں ملتا ہے کہ بیعت رضوان میں سب سے پہلے بیعت کرنے والے حضرت ابو سنان بن مخصن
اسدی تھے مگر یہ درست نہیں کیونکہ حضرت ابوسنان محاصرہ بنو قریظہ کے وقت 5 ہجری کو بعمر 40 سال وفات پا
چکے تھے اور بیعت رضوان کے موقع پر بیعت کرنے والے ان کے بیٹے حضرت سنان بن ابو سنان تھے۔حضرت ابو سنان بن مخصن کی وفات اس وقت ہوئی جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ کا محاصرہ کیا
ہو ا تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قریظہ کے قبرستان میں دفن کر دیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 69 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
پھر ایک صحابی ہیں حضرت قیس بن السکن انصاری۔ان کی کنیت ابوزید تھی۔حضرت قیس کے والد کا نام
سکن بن زَعُورَاء تھا۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی بن نجار سے تھا۔

خطبات مسرور جلد 17
51
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
حضرت قیس اپنی کنیت ابوزید سے زیادہ مشہور تھے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد اور غزوہ خندق اور باقی تمام
غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔آپ کا شمار ان صحابہ میں ہوتا ہے جنہوں نے آنحضور صلی
اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قرآن مجید جمع کیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 389 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (اسد الغابه جلد 4 صفحه 406
مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (اصابه جلد 5 صفحه 362 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)
حضرت انس بن مالک کہتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں انصار میں سے چار اصحاب
نے قرآن کریم جمع کیا اور وہ چار اصحاب زيد بن ثابت، مُعاذ بن جبل ابی بن گغب اور ابو زید تھے یعنی
قيس بن سکن اور ابو زید کے متعلق حضرت انس کہتے ہیں کہ یہ میرے چاتھے۔(صحيح البخارى كتاب مناقب الانصار باب مناقب زید بن ثابت حدیث 3810)
8 ہجری میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو زید انصاری اور حضرت عمرو بن عاص الشَّهْمِی کو
جُلَندِی کے دو بیٹوں عبید اور جیفر کے پاس ایک خط دے کر روانہ کیا جس میں ان کو اسلام کی دعوت دی تھی اور
دونوں سے فرمایا کہ اگر وہ لوگ حق کی گواہی دیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں تو عمرو ان کے امیر
ہوں گے اور ابو زید اُن کے امام الصلوۃ ہوں گے۔یعنی کہ ان کی دینی حالت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں زیادہ اچھی ہو گی یا قرآن کریم کا علم
زیادہ تھا۔فرمایا وہ امام الصلوۃ ہوں گے اور ان میں اسلام کی اشاعت کریں گے اور انہیں قرآن اور سنن کی تعلیم دیں
گے۔یہ دونوں عمان گئے اور عبید اور جیفر سے سمندر کے کنارے صُحاز میں ملے۔ان کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
کا خط دیا انہوں نے اسلام قبول کیا، دونوں نے اسلام قبول کر لیا پھر انہوں نے وہاں کے عربوں کو اسلام کی دعوت
دی وہ بھی اسلام لے آئے۔اب یہ تبلیغ کے ذریعہ سے اسلام پھیل رہا ہے۔وہاں کوئی جنگ، قتل و غارت اور تلوار تو
نہیں گئی تھی اور بہر حال ان عربوں نے بھی اسلام کو قبول کیا۔عمرو اور ابو زید عمان ہی میں رہے یہاں تک کہ
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا۔بعض کے نزدیک ابوزید اس سے پہلے مدینہ آگئے تھے۔(فتوح البلدان صفحه 53 عمان " مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2000ء)
حضرت قیس کی شہادت یوم جشر کے موقع پر ہوئی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 389 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں ایرانیوں کے ساتھ جنگ میں دریائے فرات پر جو پل تیار کیا گیا تھا اسی
مناسبت سے اس معرکے کو یوم جسر کہا جاتا ہے۔(معجم البلدان جلد 2 صفحه 162-163 "جسر "مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)
پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے ابُو الْيَسَر كَعْب بن عَمْرو۔ان کی کنیت ابوانیسر تھی اور
ابوا لیسر کا تعلق قبیلہ بنو سلمہ سے تھا۔والد ان کے عَمْرو بن عباد تھے۔والدہ کا نام نسیبه بنتِ آزھر تھا
وہ قبیلہ سلمہ سے ہی تھیں۔آپ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے اور غزوہ بدر میں بھی شرکت کی۔غزوہ بدر کے روز آپ نے

خطبات مسرور جلد 17
52
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
حضرت عباس کو گر فتار کیا تھا۔آپ ہی وہ صحابی ہیں جنہوں نے غزوہ بدر میں مشرکین کا جھنڈ ا ابو عَزِیز بن عُمیر کے ہاتھ
سے چھین لیا تھا۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دیگر غزوات میں بھی شامل رہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ
وسلم کے بعد جنگ صفین میں بھی حضرت علی کے ساتھ شامل ہوئے۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 326-327 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت عباس کو غزوہ بدر میں قیدی بنانے والے حضرت عبید بن آؤس تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 528-529 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
بہر حال حضرت ابن عباس سے مروی ہے، حضرت ابن عباس یہ کہتے ہیں کہ غزوہ بدر کے روز جس شخص نے
حضرت عباس کو گر فتار کیا تھا اس
کا نام آبو انیسر تھا۔ابو الیسر اس وقت دبلے پتلے آدمی تھے۔غزوہ بدر کے وقت آپ ہیں برس
کے جواں سال تھے جبکہ حضرت عباس بھاری بھر کم جسم کے مالک تھے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو انیسر سے
دریافت کیا کہ تم نے عباس کو کس طرح اسیر کر لیا، کس طرح قیدی بنالیا؟ تم تو بالکل دبلے پتلے اور وہ بڑے لمبے چوڑے قد کے
ہیں اور جسیم ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ یارسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص نے میری مدد کی تھی جس کو میں نے پہلے
کبھی نہیں دیکھا تھا اور نہ ہی کبھی بعد میں دیکھا ہے اور اس کا حلیہ ایسا ایسا تھا۔اس کا حلیہ بیان کیا جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے
فرمایا کہ لَقَدْ آعَانَكَ عَلَيْهِ مَلَكَ كَرِيمٌ یقیناً اس میں تیری ایک معزز فرشتے نے مدد کی ہے۔الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه 8 مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ بدر کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے دشمن کو قتل
کیا اس کے لئے فلاں فلاں کچھ ہو گا۔پس مسلمانوں نے ستر مشرکین کو قتل کیا اور ستر مشرکین کو قید بھی کیا۔حضرت
آبوانیسر دواسیروں کو لائے اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ جو کوئی قتل کرے گا اس
کے لئے فلاں فلاں کچھ ہو گا اور اسی طرح جو کوئی اسیر بنائے گا اس کے لئے فلاں فلاں ہو گا۔میں دو قیدی لے کر آیا ہوں۔(المصنف لعبد الرزاق جلد 5 صفحہ 239 كتاب الجهاد باب ذكر الخمس الخ حديث 9483المكتب الاسلامي1983ء)
ایک روایت کے مطابق غزوہ بدر میں ابو البختری کو قتل کرنے والے حضرت ابوانیسر تھے۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 92 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء)
حضرت سلامة بنت معقل بیان کرتی ہیں کہ میں حُباب بن عمرو کی غلامی میں تھی اور ان سے میرے
ہاں ایک لڑکا بھی پیدا ہوا تھا۔ان کی وفات پر ان کی بیوی نے مجھے بتایا کہ اب تمہیں حباب کے قرضوں کے بدلے بیچ دیا
جائے گا۔تمہاری حیثیت لونڈی کی تھی اس لئے تم بیچ دی جاؤ گی۔کہتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوئی اور ساری صور تحال بتائی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے پوچھا کہ حُباب بن عَمْرو کے
ترکے کا ذمہ دار کون ہے؟ تو بتایا گیا کہ ان کے بھائی ابوانیسران کے ذمہ دار ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا
اور فرمایا کہ اسے مت بیچنا۔یہ لونڈی ہے۔اسے مت بیچنا بلکہ اسے آزاد کر دو۔اور جب تمہیں پتہ لگے کہ میرے پاس
کوئی غلام آیا ہے تو تم میرے پاس آجانا۔میں اس کے عوض میں تمہیں دوسر اغلام دے دوں گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحہ 726 حدیث 27569 مسند سلامه بنت معقل مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء)

خطبات مسرور جلد 17
53
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد کر دیا اور اُن کو ایک غلام مہیا فرما دیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سیرت خاتم النبیین میں ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ عُبَادَة بن ولید
روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ابوانیسر کو ملے۔اس وقت ان کے ساتھ
ایک غلام بھی تھا اور ہم نے دیکھا کہ ایک دھاری دار چادر اور ایک یمنی چادر ان کے بدن پر تھی اور اسی طرح ایک
دھاری دار چادر اور ایک یمنی چادر ان کے غلام کے بدن پر تھی۔میں نے انہیں کہا کہ چھا تم نے ایسا کیوں نہ کیا کہ
اپنے غلام کی دھاری دار چادر خود لے لیتے اور اپنی چادر اسے دے دیتے یا اس کی یمنی چادر خود لے لیتے اور اپنی
دھاری دار چادر اسے دے دیتے تاکہ تم دونوں کے بدن پر ایک ایک طرح کا جوڑا ہو جاتا۔حضرت ابوانیسر نے
میرے سر پر ، روایت کرنے والے کہتے ہیں کہ میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے دعا کی اور پھر مجھے کہنے لگے کہ
بھتیجے میری ان آنکھوں نے دیکھا ہے اور میرے ان کانوں نے سنا ہے اور میرے اس دل نے اسے اپنے اندر جگہ دی
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اپنے غلاموں کو وہی کھانا کھلاؤ جو تم خود کھاتے ہو اور وہی لباس
پہناؤ جو تم خود پہنتے ہو۔پس میں اس بات کو بہت زیادہ پسند کرتا ہوں کہ میں دنیا کے اموال میں سے اپنے غلام کو برابر
کا حصہ دے دوں بہ نسبت اس کے کہ قیامت کے دن میرے ثواب میں کوئی کمی آوے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے صفحہ 383)
تو یہ تھے وہ لوگ جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کو اس باریکی سے
دیکھتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ہر وقت بے چین رہتے تھے بلکہ اس کے بھوکے تھے۔حضرت ابوالیسر روایت کرتے ہیں کہ بنو حرام کے فلاں بن فلاں کے ذمہ میر امال تھا۔میں نے کچھ پیسے
اسے دئے تھے۔اس نے مجھے قرض دینا تھا۔اس کے ذمہ قرضہ تھا۔میں اس کے ہاں گیا۔میں نے سلام کیا اور پوچھا کہ
وہ کہاں ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ یہاں گھر میں ہے ؟ گھر سے جواب ملا کہ نہیں۔کہتے ہیں کہ پھر اس کا بیٹا جو بلوغت کے
قریب تھا۔ابھی بالغ نہیں ہوا تھا۔وہ بیٹا میرے پاس آیا۔میں نے اس سے پوچھا کہ تمہارا باپ کہاں ہے ؟ اس نے کہا
کہ اس نے آپ کی آواز سنی اور میری ماں کے چھپر کھٹ میں گھس گیا، وہ آپ کی آواز سن کر پلنگ کے پیچھے چھپ گیا۔تو میں نے کہا میرے پاس باہر آؤ۔پھر میں نے آواز دی کیونکہ مجھے پتہ چل گیا ہے کہ تو کہاں ہے، اس گھر والے
مقروض کو کہا کہ باہر آجاؤ مجھے پتہ ہے تم کہاں ہو۔ابو انیسر کہتے ہیں کہ چنانچہ وہ باہر آیا۔میں نے کہا کہ تم کیوں مجھے
سے چھپے تھے ؟ اس نے کہا کہ اللہ کی قسم ! میں تمہیں بتاتا ہوں اور تم سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔اللہ کی قسم ! میں ڈرا
کہ تمہیں بتاؤں اور تم سے جھوٹ بولوں اور تم سے وعدہ کروں اور پھر وعدہ خلافی کروں کہ پھر میں آؤں، جھوٹ
بول کے کہوں کہ اچھا میں فلاں دن تمہاری یا فلاں وقت تمہاری رقم دے دوں گا لیکن وعدہ پورا نہ کر سکوں اور
جھوٹ بولوں۔پھر کہنے لگا کہ آپ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں اور اللہ کی قسم میں محتاج ہوں۔ابوانیسر کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ اللہ کی قسم ؟ یعنی سوال کیا اس سے کہ تم اللہ تعالیٰ کی قسم کھاتے ہو حقیقی طور پر ؟
اس نے کہا ہاں اللہ کی قسم۔میں نے کہا اللہ کی قسم ؟ پھر میں نے اس سے پوچھا کہ تم اللہ کی قسم کھا کر مجھے یہ بات کہہ

خطبات مسرور جلد 17
54
خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019
رہے ہو کہ تم محتاج ہو ؟ اس نے کہا ہاں اللہ کی قسم۔میں نے پھر کہا، تیسری دفعہ کہ اللہ کی قسم ؟ اس نے کہا ہاں اللہ کی
قسم۔کہتے ہیں کہ حضرت ابوانیسر اس وقت اپنی تحریر لے کر آئے اور اپنے ہاتھ سے اسے مٹادیا جو لکھی ہوئی تھی۔قرضہ واپس دینے کی تحریر تھی اسے مٹادیا اور کہا کہ اگر تمہیں ادائیگی کی توفیق ملے تو مجھے ادا کر دین اور نہ تم آزاد ہو۔کہتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں میری ان دو آنکھوں کی بصارت یعنی اپنی دونوں انگلیاں اپنی آنکھوں پر رکھیں اور
میرے ان دوکانوں کی شنوائی اور میرے دل نے اس بات کو یاد رکھا ہے اور انہوں نے دل کی جگہ کی طرف اشارہ کیا
کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہاہوں، جب یہ تحریر مٹائی اور آزاد کیا تو
کہتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں اپنی آنکھوں سے، اپنے کانوں سے، اپنے دل سے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو دیکھ رہا ہوں اور آپ فرما رہے تھے کہ جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اس کا تمام مالی بوجھ اتار دیا اللہ تعالیٰ
اسے اپنے سائے میں جگہ دے گا۔(صحیح مسلم کتاب الزهد والرقائق باب حديث جابر الطويل وقصة ابي اليسر حديث 7512)
تو میں نے تمہارا بوجھ اتار دیا کیونکہ مجھے اللہ تعالیٰ کے سائے کی تلاش ہے۔یہ ایک اور مثال ہے اللہ تعالیٰ
کے خوف اور خشیت کی۔خواہش تھی تو بس یہی کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو نہ کہ دنیاوی منفعت۔حضرت ابُوا لْيَسَر كَعْب بن عَمْر و احادیث کے بیان کرنے میں نہایت احتیاط سے کام لیتے تھے۔ایک مرتبہ عبادة بن ولید سے دو حدیثیں بیان کیں اور حالت یہ تھی کہ آنکھ اور کان پر انگلی رکھ کر کہتے کہ ان
آنکھوں نے یہ واقعہ دیکھا اور ان کانوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان فرماتے سنا۔(صحيح مسلم كتاب الزهد والرقائق باب حديث جابر الطويل وقصة ابى اليسر حدیث 7513،7512)
حضرت ابو الیسر کے ایک بیٹے کا نام عُمیر تھا جو اُمّ عَمْرو کے بطن سے تھے۔حضرت اُمّ عَمْرو
حضرت جابر بن عبد اللہ کی پھوپھی تھیں۔آپ کے ایک بیٹے یزید بن ابی یسر تھے جو کہ لبابة بنت حارث
کے بطن سے پیدا ہوئے۔ایک بیٹے کا نام حبیب تھا جن کی والدہ ام ولد تھیں۔ایک بیٹی عائشہ تھیں جن کی والدہ کا
نام اُٹھ الریاع تھا آپ غزوہ بدر میں بھی شریک ہوئے تھے۔اس وقت آپ کی عمر بیس برس تھی۔آپ کی وفات
حضرت امیر معاویہ کے زمانے میں پچپن ہجری میں ہوئی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 436 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)
لوگ تھے ، عجیب شان تھی ان کی جنہوں نے ہمیں اللہ تعالیٰ سے وفا کے طریقے بھی سکھائے۔اللہ تعالیٰ کی
خشیت کے طریقے بھی سکھائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو دل کی گہرائیوں سے قبول کرتے ہوئے
کامل اطاعت کرنے کے طریقے بھی سکھائے۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے درجات بلند کرے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 / فروری 2019ء تا21 فروری 2019ء جلد 26 شمارہ 07 صفحہ 05تا09)

آج 10 میں سے 10 باقی